2025-07-27@01:02:22 GMT
تلاش کی گنتی: 215
«نہر میں ڈوب گیا»:
(نئی خبر)
واشنگٹن: امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اہم اعلان کیا ہے کہ وہ پیر کو عہدہ سنبھالنے کے بعد چینی ایپلیکیشن ٹک ٹاک کو ممکنہ پابندی سے بچنے کے لیے 90 دن کی مہلت دیں گے۔ صدر ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ 90 دن کی توسیع ایک ایسا اقدام ہے جس کا زیادہ تر امکان ہے کیونکہ یہ مناسب ہے۔ اگر میں ایسا کرنے کا فیصلہ کرتا ہوں، تو میں شاید پیر کو اس کا اعلان کروں گا۔ ٹک ٹاک جو چین کی ملکیت ہے اور تقریباً نصف امریکیوں میں مقبول ہے، چھوٹے کاروباروں کو چلانے اور آن لائن کلچر کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر...
روم:جزیرے پر 30 سال سے زیادہ عرصے تک اکیلا رہنے والا اطالوی شخص آبادی میں آنے کے چند سال بعد ہی زندہ نہیں رہ سکا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اطالوی شخص مورانڈو جو رابنسن کروسو کے عرفیت سے مشہور تھا ،نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ بڈیلی جزیرے پر اکیلے رہ کر گزارا۔ یہ جزیرہ دوسری جنگ عظیم کے زمانے کی ایک پرانی پناہ گاہ تھا۔ 1989 میں ایک حادثے کے نتیجے میں مورانڈو کی کشتی یہاں پھنس گئی، جس کے بعد اس نے اسے اسی مقام کو اپنا مسکن بنا لیا۔ جزیرے پر اپنے قیام کے دوران مورانڈو نے اس عزم کے ساتھ 32 سال گزر دیے کہ زندگی میں اپنے لیے جو کرنا ہے خود...
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت )ٹنڈوجام میں نسیم حیات میڈیکل سینٹر کی جانب سے ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے لوگوں کو معیاری علاج اور مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ اس کیمپ میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز ، جن میں ڈاکٹر مصباح، ڈاکٹر عدنان، ڈاکٹر اسماہ سبحان اور ڈاکٹر تحریم عثمان شامل تھے، نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ کیمپ میں مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں اور مختلف طبی ٹیسٹ جیسے کہ شوگر ٹیسٹ اور دیگر تشخیصی سہولیات بھی مہیا کی گئیںکیمپ میں 200 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور ان کو مفت ادویات دی گئیں۔ نسیم حیات میڈیکل سینٹر کے ایڈمنسٹریٹر حسنین عابد اور چندر کمار سوٹھار نے اس موقع...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 جنوری 2025ء) تارکین وطن کے حقوق کے لیے سرگرم گروپ واکِنگ بارڈرز نے جمعرات کو بتایا کہ مغربی افریقہ سے کشتی کے ذریعے اسپین پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوب جانے کے نتیجے میں 50 تارکین وطن لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ بحیرہ ایجیئن میں کشتی الٹنے سے چھ بچوں سمیت آٹھ تارکین وطن ہلاک میڈرڈ اور ناوارا میں قائم گروپ واکنگ بارڈرز نے بتایا کہ یہ کشتی دو جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی اور راستے میں غرق ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ مراکشی حکام نے بدھ کے روز حادثے کا شکار ہونے والی اس کشتی میں سوار 36 تارکین وطن کو بچا لیا...
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بائیڈن کی خارجہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نو منتخبامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4 سال میں ملک تاریخ کی نچلی ترین سطح پر چلا گیا۔ بائیڈن انتظامیہ عالمی معاملات سے نمٹنے میں ناکام رہی‘ افغانستان سے انخلا کے دوران اربوں ڈالر کا سامان طالبان کے پاس چھوڑ دیا گیا، بائیڈن انتظامیہ کی نااہلی کے باعث پیوٹن نے یوکرین پر حملہ کیا تھا۔ اس سے قبل بھی ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ حلف اٹھاتے ہی کیپٹل ہل پرحملہ کرنے والوں کومعاف کردوں...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) گورنمنٹ ڈگری کالج کے پرنسپل رمیش کمار راٹھی نے پریس کلب کے صحافیوں کو گورنمنٹ ڈگری کالج کے دورے کی دعوت دی۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ اپنے اساتذہ کی کوششوں سے کالج میں جدید کمپیوٹر لیب اور لیبارٹری قائم کی ہے۔ اس سلسلے میں پرنسپل پروفیسر رمیش کمار راٹھی کا کہنا تھا کہ کالج میں طلباء کو جدید تعلیم کے حصول کے لیے لیبارٹری اور لائبریری کی اشد ضرورت تھی، ہم نے کوششیں کرکے نئی اور جدید لیبارٹری اور لائبریری بنائی ہے جس سے طلباء کمپیوٹر کے ذریعے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کالج میں سولر سسٹم اپ گریڈ کیا ہے جس سے کالج میں بجلی کا...
ساہیوال: پنجاب کے ضلع ساہیوال میں عوام سے بھرے بازار میں امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ہمشکل انوکھا کھانا بیچنے والا منظر عام پر آگیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کھانا بیچنے والا سلیم بگا نامی شخص ڈونلڈ ٹرمپ سے غیر معمولی مشابہت رکھتا ہے، اور دوسروں کے مقابلے میں زیادہ توجہ حاصل کرکے پیسے کماتا ہے۔ شہری محمد یاسین کا کہنا ہے کہ ہمیں لگتا ہے جیسے ٹرمپ یہاں کھیربیچنے آئے ہیں، مقامی رہائشی سلیم بگا سے میٹھا خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں، جو گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لیے گانا بھی گاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لیے جب سلیم بگا اپنے ٹھیلے پر مختلف گانے گاتا ہے تو...
انڈونیشیا کے جزیرے بورنیو سے ایک حیران کن ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک مگرمچھ کو پانی میں الٹا تیرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں مگرمچھ کو الٹا تیرتے اور اپنے پنجے ہوا میں لہراتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ وہ ڈوبنے کی اداکاری کر رہا ہو۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مگرمچھ کی یہ حرکتیں اس کے ڈوبنے کا تاثر پیدا کر رہی ہیں، جس پر مختلف افراد نے یہ قیاس آرائیاں کیں کہ شاید یہ ایک شکار کو پھانسنے کا جال ہو۔ https://www.instagram.com/reel/DEixGKNNn-q/?utm_source=ig_web_copy_link سوشل میڈیا پر صارفین نے اس منظر کو مگرمچھ کی جانب سے شکار کو دھوکہ دینے کی ایک ذہین چال کے طور پر تشبیہ...

خوفناک آتشزدگی کیساتھ امریکہ ایک اور مصیبت میں پھنس گیا، امریکی پولیس کو کھانے کی پراسرار قلت کا سامنا
نیویارک (نیوزڈیسک)امریکہ میں ڈنکن اسٹورز پر ڈونٹس کی پراسرار قلت کا سامنا۔ سوشل میڈیا پر لوگ حیران ہیں کہ اسٹورز میں یہ سوئیٹ اسنیکس کیسے نہیں بنے اور کچھ لوگ اس کے بارے میں اپنے سازشی نظریات بھی لے کر آگئے۔ امریکہ بھر میں خاص طور پر نیبراسکا اور نیو میکسیکو میں ڈنکن اسٹورز پر ڈونٹس کی ایک عجیب قلت پیدا ہوگئی ہے۔ ڈنکن، جسے 2018 تک ڈنکن ڈونٹس کہا جاتا تھا، اپنے مشہور ڈونٹس فراہم کرنے سے قاصر ہے، اور کوئی نہیں جانتا کہ کیوں۔ ایک اسٹور مینیجرکا کہنا ہے کہ یہ ملک گیر مسئلہ ہے۔ اوماہا، لنکن اور گرینڈ آئی لینڈ کے اسٹورز کو یہ کہتے ہوئے اپنے دروازوں پر نشانات لگانا پڑے کہ ڈونٹس ”مینوفیکچرنگ کی خرابی“...
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)گلستان آداب ومحبت کی زباں تنظیم کے صدر اور سینئر صحافی سیلم کے کے نے کہا ہے کہ مچ کچری سندھ کی ایک شاندار روایت ہے جس میں نوجوان نسل کو سیکھنے کے لیے بڑوں سے بہت کچھ ملتا ہے۔ انہوں نے یہ بات ٹنڈوجام بزنس فورم کے نائب صدر عبدالعزیز چانڈیو کی جانب سے رکھی گئی مچ کچری میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر دینی رہنمامولانا ریحان انجمن تاجران کے رہنما عبدالواجد انصار ی سندھ ہاری تنظیم کے رہنما عبدالرحمن تالپور سماجی امجد چانڈیو ثاقب جٹ سمیت دیگر رہنمائوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مچ کچری سندھ کی شاندار روایت ہے لیکن اس میں مختلف اضافہ کرکے اس کے اصل مقصد کو ختم کر دیا...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت ) ٹنڈوجام میں پہلی دفعہ پیزے کی نیاز عوام کا نیاز لینے کے لیے رش نیازحضرت خواجہ غریب نواز معین الدین اجمیری چشتی ظہوری کہ سالانہ 813 عرس کے سلسلے میں لگائی گئی۔ اس موقع پر سلیمانی ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی عبیر خان چشتی سلیمانی نے بتایا کہ علی عباس پیر پٹھان تونسوی کی ہدایت پر ٹنڈو جام کی عوام کے لیے پیزے کی نیاز کا اہتمام رکھا گیا اس سے پہلے ٹنڈو جام کی عوام نے کبھی پیزے کی نیاز کا لنگر نہیں دیکھا عبیر احمد چشتی سلیمانی نظامی نے کہا کہ سالانہ عرس خواجہ غریب نواز اجمیری ٹنڈو جام شہر کے لیے فری پیزا وین کا انتظام کیا گیا جس نے ٹنڈوجام کہ مختلف علاقوں...
ہش منی کیس: ڈونلڈ ٹرمپ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس ) امریکی عدالت نے نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کو ہش منی کیس میں غیر مشروط طور پر الزامات سے بری کردیا۔نیویارک کی فوجداری عدالت میں ٹرمپ کو سزا سنائے جانے کے لیے سماعت ہوئی جس میں جج نے کہا کہ ٹرمپ کو جیل میں قید نہیں کیا جائے گا اور نہ ان پر کوئی جرمانہ ہوگا۔عدالت نے ٹرمپ کی رہائی کا فیصلہ دیتے ہوئے پیسے دے کر چھپانے کا جرم ٹرمپ کے ریکارڈ میں شامل کرنے کا حکم بھی دیا۔ عدالت کے فیصلے کے بعد ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر ہوں گے جو مجرمانہ ریکارڈ کے ساتھ...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) لنک روڈ ٹنڈو قیصر پر پولیس کے مطابق انہیں خبر ملی کہ یہاں کچھ مشکوک افراد دیکھے گئے ہیں جس پر انہوں نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کر لی، بلوری شاخ کے قریب ڈاکوئوں سے مقابلہ ہوا جس میں پولیس کے مطابق بدنام ڈاکو نوید عرف نومی نظامی شدید زخمی ہو گیا، جبکہ پولیس کے مطابق اس کے باقی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، زخمی ڈاکو کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو پر بہت سے مقدمات درج ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی ہے. ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے. منہ اور پاؤں کی بیماریاں صرف جانوروں کو نہیں انسانوں کو بھی ہوتی ہیں. ایسے لوگوں کا قدم صرف ملک کے خلاف اٹھتا ہے، جب منہ کھلتا ہے تو گالی گلوچ، بدتمیزی اور بدتہذیبی ہوتی ہے. سمجھ نہیں آتی لوگوں کی باتوں پرماتم کروں یا کیا کروں، جانوروں کی نہیں سیاسی جماعتوں کو لاحق بیماریوں کا بھی علاج کریں گے۔صوبہ پنجاب کے شہر پاکپتن میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لائیو اسٹاک کارڈ کے اجرا کا اِفتتاح کردیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف دور کے بعد ایک بار پھر معیشت کے...