2025-07-29@08:21:21 GMT
تلاش کی گنتی: 1314

«نیوزی لینڈ نے پاکستان کو»:

(نئی خبر)
    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ایران کا مسئلہ حل ہوجائے تو سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا، اب پاکستان میں کسی کو اڈے نہیں ملیں گے کیونکہ ہمارے لیے ملک کی سالمیت سب سے پہلے ہیں۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پیپلز پارٹی وویمن ونگ ڈسٹرکٹ فور کی سابق صدر پروین شیخ کے شوہر شیخ یونس کی وفات پر انکی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن  میں تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ تعزیت کے بعد روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ دنیا اپنی سرمایہ کاری پاکستان میں کرنے کا سوچ رہی ہے، ایران کی جنگ لمبی چلی تو پاکستان کے لیے نقصان دہ ہے۔ میڈیا سوالوں کے جواب میں گورنر پنجاب نے...
    کونسل کے رہنمائوں نے کہا کہ عالم اسلام کی جانب سے ایران نے ہمیشہ فلسطینی مسلمانوں کی نہ صرف کھل کر حمایت کی بلکہ مقاومت کی تحاریک کو اخلاقی، سفارتی سطح پر سپورٹ بھی دی اور اسلامی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اسرائیل کے قبلہ اول بیت المقدس پر ناجائز اور ناپاک قبضے کے خلاف ایک اسلامی ملک ہونے کے ناطے عالمی سطح پر کھل کر صدائے احتجاج بلند کی۔  اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی وفد نے کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی سربراہی میں پاکستان میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔ وفد میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدور علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، علامہ...
    — فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ سفارتی سطح پر پاکستان کو تاریخی کامیابی ملی، کریڈٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جاتا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان نے ذمے داری کا مظاہرہ کیا، بھارت میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بھارت کو کچھ سمجھ نہیں آ رہا، چین ہمارا مین اسٹریٹجک پارٹنر ہے، اپنے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے دیگر ممالک سے رشتے بہتر کر رہے ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملنا میرے لیے اعزاز ہے، ٹرمپامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی وفد نے کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی سربراہی میں پاکستان میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔ وفد میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدور علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، علامہ عارف حسین واحدی، مفتی گلزار نعیمی، علامہ عارف حسین شیرازی، نصر اللہ رندھاوا اور سیکرٹری مالیات طاہر رشید تنولی شامل تھے۔ وفد نے اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیل کے ناپاک حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی ملک ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو عالمی قوانین کے خلاف ورزی قرار دیا اور سفیر ایران کو پاکستان کی امت مسلمہ کی جانب سے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ وفد کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایف آئی ایچ نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوران ملائیشیا میں کھیلے گئے ایک اہم اور سنسنی خیز مقابلے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 3-4 سے شکست دے دی۔میچ کے آغاز میں نیوزی لینڈ نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے چھٹے منٹ میں ووڈ نک کے ذریعے پہلا گول کیا، تاہم پاکستان نے فوری ردعمل دیا اور 13ویں اور 14ویں منٹ میں لگاتار دو گولز داغ کر برتری حاصل کر لی۔ پہلے کواٹر کے اختتام تک پاکستان 1-3 کی سبقت حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔دوسرے کواٹر میں بھی گرین شرٹس نے اپنی جارحیت جاری رکھی اور 28ویں منٹ میں مزید ایک گول کر کے برتری کو مستحکم کیا۔ پاکستان کی جانب سے ابتدائی دونوں گولز عبدالرحمان نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ملک میں توانائی کے شعبے کی بحالی کے لیے ایک بڑی اور تاریخی مالیاتی اسکیم کی منظوری دے دی ہے،  جب ملک کو بجلی کی پیداوار، تقسیم اور مالیات کے حوالے سے سنجیدہ چیلنجز کا سامنا ہے۔اقتصادی ماہرین کی جانب سے حکومت کی اس اسکیم کو پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کے سنگین مسئلے کا مستقل حل قرار دیا جا رہا ہے اور یہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مالیاتی ری فنانسنگ اسکیم ہے جس کا مقصد توانائی کے شعبے کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعدد اہم امور پر فیصلے کیے گئے، جن میں سب...
    اسلام آباد میں علامہ سید افتخار حسین نقوی اور علامہ عارف حسین واحدی سے ملاقات کے موقع پر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ یکساں قومی نصاب تعلیم میں موجود متنازع نکات کی فوری اصلاح کی ضرورت ہے تاکہ ملت جعفریہ کے تحفظات کو دور کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نصاب تعلیم سے کروڑوں نوجوانوں کا مستقبل وابستہ ہے۔ متنازع نکات کی اصلاح ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن بزرگ عالم دین علامہ سید افتخار حسین نقوی اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے اسلام...
    ملائیشیا کے دارالخلافے میں جاری انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نیشنز کپ کے اہم میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست ہوگئی جس کے بعد قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات کم ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: نیشنز کپ ہاکی: پاکستان نے جاپان کو 3-2 سے ہرادیا نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے کوارٹر کے اختتام تک پاکستان کی پوزیشن بہت مضبوط تھی اور اسے ایک کے مقابلے میں 3 گول کی سبقت حاصل تھی۔ تاہم تسیرے کوارٹر میں نیوزی لینڈ نے مقابلہ 3-3 سے برابر کردیا اور چوتھے کوارٹر میں مزید ایک گول کرکے برتری حاصل کرلی جو میچ کے اختتام تک جاری رہی۔ پاکستان کی جانب سے عبدالرحمان نے 2 اور رانا...
    لیبیا کے قریب تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو حادثہ، کم از کم پانچ پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز تریپولیٹانیا(آئی پی ایس )لیبیا کے شہر تریپولیٹانیا کے نزدیک الشاب بندرگاہ کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے کے ایک افسوسناک واقعے میں کم از کم پانچ پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ المناک واقعہ 12 جون کو پیش آیا جس میں مجموعی طور پر 60 سے زائد پناہ گزین اور تارکین وطن لاپتہ اور سمندر برد ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بین الاقوامی ادارہ برائے ہجرت (آئی او ایم)کے مطابق اس حادثے میں صرف پانچ افراد کو زندہ بچایا جا سکا، جبکہ باقی تمام لاپتہ ہیں۔ مرنے والوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بدھ کوچیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی قلب حسن شاہ اور ڈائریکٹر لیگل ایجوکیشن پاکستان بیرسٹر اسامہ ملک کے ساتھ ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں یونیورسٹی آف لندن کی انڈر گریجویٹ لاز کی ڈین پیٹریشیا میک کیلر بھی موجود تھیں۔ اجلاس کے ایجنڈا میں قانونی تعلیم میں معیارات کو بڑھانے اور نافذ کرنے خاص طور پر بیرونی قانون کے پروگرام پیش کرنے والے اداروں پر توجہ مرکوز کرناتھا۔ میک کیلر نے اس بات پر زور دیا کہ یونیورسٹی آف لندن پاکستان بار کونسل اور ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن (ڈی ایل ای )کی طرف سے مقرر کردہ...
    پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) مالی بحران کا شکار ہوگیا۔ پی بی ایس اے نے حکومت پاکستان سے فنڈز جاری کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مالی بحران اور فنڈز کی کمی کی وجہ سے مستقبل کے ایونٹس میں شرکت مشکل ہے۔ پی بی ایس اے نے بتایا کہ رواں ماہ میں سری لنکا میں ایشین ٹیم اینڈ 6 ریڈ چیمپئن شپ اور آئندہ ماہ ماریشس میں کامن ویلتھ چیمپئن شپ میں شرکت مشکل ہے جب کہ اگست میں چین میں ہونیوالے ورلڈ گیمز میں بھی فنڈز کی کمی کی وجہ سے شرکت مشکل لگ رہی ہے۔ پی بی ایس اے نے مزید بتایا کہ جولائی 2024 کے بعد سے پی بی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے ادارہ امراضِ قلب کراچی میں مبینہ اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں پر سخت سوالات اٹھا دیے ہیں اور وزیراعلیٰ سندھ کو فوری کارروائی کی سفارش کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ادارے کے سربراہ ڈاکٹر طاہر صغیر کی قیادت میں مبینہ کرپشن، من پسند تقرریوں، اور ادویات و طبی آلات کی مشکوک خریداری سے قومی خزانے کو 40 ارب روپے سے زائد نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ دانیال مظفر کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ادارے میں قواعد و ضوابط کے برعکس بھرتیاں، زائد تنخواہیں، اور مشکوک ٹھیکہ جات کے ذریعے بھاری مالی نقصان کیا گیا ہے۔مراسلے...
    وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہےکہ پاکستان نے مسلم دنیا کو یکجا کیا، ایران پر اسرائیلی حملہ غیرقانونی ہے اور دفاع کا حق موجود ہے، امجد علی خان نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اصولی، متوازن اور عالمی حالات کے مطابق ہے۔ سید علی موسیٰ گیلانی کا کہنا تھا کہ ایران جب تک کوئی بڑا قدم نہیں اٹھائے گا، دنیا صرف باتیں ہی کرتی رہے گی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں منیزے جہانگیر سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی، ایران اسرائیل کشیدگی، امریکہ سے تعلقات اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔ رہنما پی ٹی آئی امجد علی خان نے کہا کہ پچھلے دو ماہ کے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے حکومت مخالف تحریک دو ہفتوں کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کی ملک گیر تحریک، احتجاج کب، کہاں اور کس طرح ہوگا؟ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران کی ہمشیرہ نورین نیازی نے کہاکہ عمران خان نے کہا ہے کہ قوم دنیا میں جنگی حالات کے باعث متحد ہو جائے، احتجاجی تحریک دو ہفتوں کے لیے مؤخر کررہا ہوں۔ عمران خان کا بڑا حکم احتجاجی تحریک دو ہفتوں کے لیے موخر کر رہا ہوں قوم دنیا میں جنگی حالات کے باعث متحد ہو جائے ۔ ملاقات کے بعد نورین نیازی کی گفتگو#مزاحمت_ہی_آخری_حل pic.twitter.com/iHYBk0VrTM...
    سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ایرانی صدر کے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے بازی پاکستان اور ایران کی دوستی کا کھلا ثبوت ہے۔ گورنر سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ بحثیت گورنر ایرانی حکومت اور عوام سے اظہار یکجحتی کا اظہار کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اپنی سالمیت، خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا، اسرائیل سمیت کسی نے بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو افواج پاکستان منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ایم این اے شہلا رضا اور نیبل گبول کیساتھ گفتگو میں گورنر پنجاب نے کہا کہ ایران...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 جون 2025ء) پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پیر کو سینیٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اسرائیل پر ممکنہ 'جوہری حملے‘ کی خبر جعلی ہے اور اس حوالے سے کسی نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔ ایران پر اسرائیلی حملے: پاکستان کا فضائی دفاعی نظام فعال سوشل میڈیا پر وائرل خبر میں ایک سینئر ایرانی جنرل کے حوالے سے یہ دعویٰ منسوب کیا گیا تھا کہ پاکستان ایران پر کسی بھی حملے کے جواب میں اسرائیل پر ایٹمی حملہ کرے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ "ہم سب کو انتہائی محتاط ہو کر بات کرنی چاہیے، یہ کوئی بچوں کا کھیل نہیں، سنجیدہ جنگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین اس بجٹ کو ووٹ نہیں دیں گے، یہ بجٹ منظور ہوا تو پاکستان کی تباہی کا سبب بنے گا۔ سینیٹ اجلاس کے موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ پاکستان بھارت کے خلاف جنگ جیت چکا ہے، اب اسرائیل نے ایران کے خلاف جارحیت کی ہے، اسرائیل نے ایران میں اہم شخصیات کو شہید کیا، ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا، اسرائیل کا اس طرح ایران پر حملہ کرنا ہمارے لیے وارننگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے جاسوسی ٹیکنالوجی اور جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا، پاکستان کے خلاف خطرہ ٹلا نہیں ہے، قانونی اور...
    کراچی:  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پاکستان کی پہلی ویمن باکسر عالیہ سومرو کے لیے دبئی ٹورنامنٹ کا اسپانسر شپ دینے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق عالیہ سومرو بین الاقوامی باکسنگ ایونٹ میں بھارتی حریف کے خلاف میدان میں اتریں گی۔ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے عالیہ سومرو کو 47 لاکھ روپے کا مالی تعاون بھی فراہم کیا گیا ہے۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا سندھ حکومت خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کے لیے پُرعزم ہے۔ ارکان اسمبلی یوسف بلوچ، ایم پی اے شازیہ کریم اور اسد گبول نے چیک عالیہ سومرو کو دیا۔ باکسر عالیہ سومرو کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کا تعاون میرے خواب...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر سخت تنقید کی اور ملکی استحکام کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف 70 سال کی عمر سے اوپر جا چکے ہیں، اب اگلی نسل مریم نواز اور حمزہ شہباز کی ہے، جنہوں نے اگلے 20 سے 30 سال سیاست کرنی ہے۔وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف وزیراعظم کی کرسی پر ضرور بیٹھے ہیں، لیکن وہ عوام کے ووٹوں سے نہیں بلکہ کسی اور طریقے سے وہاں...
    برلن(نیوز ڈیسک) پاکستانی پارلیمانی وفد کے سربراہ اور سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جنگ نہیں چاہتے، پانی روکا گیا تو کوئی دوسرا آپشن نہیں ہوگا۔ پاکستانی پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے جرمن نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے فیصلے کو واپس لینا پڑے گا، بھارت کی پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکی یو این چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پانی روکنا ہمارے وجود کو خطرے میں ڈالنا ہے، پانی ہماری بقا ہے، اپنے حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہو سکتے، پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کا ہاتھ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ ہم نے کبھی نہیں...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ جب بھارت نے حملہ کیا تو اس کے ہتھیار اسرائیلی ساختہ تھے، پاکستان کو سنجیدہ حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ایران پراسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔ بھارت نےجب پاکستان پرحملہ کیا توہتھیاراسرائیلی ساختہ تھے۔ پاکستان کو سنجیدہ حکمت عملی اپنانی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اوآئی سی اجلاس بلانے کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرے ۔ خواجہ آصف صاحب اپنی تقریر کر کے چلے گئے ،انہوں نے اشاروں کنایوں میں ہم پرتنقید کی ۔ جب پلواما حملہ...
    لاہور (نیوز ڈیسک )پاکستان کو FATF میں سفارتی فتح کیسے ملی ،عالمی برادری نےبھارتی پراپیگنڈےپر کیوں توجہ نہیں دی۔۔۔؟ اس حوالے سےاہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔ آپریشن بنیان مرصوص میں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے لاکھوں جتن کیے، بھارتی حکومت کی جانب سے ذرائع ابلاغ اور سفارتی سطح پر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا اور الزام تراشی کی گئی مگر عالمی برادری کی جانب سے بھارتی بیانیے کو بالکل بھی پذیرائی نہیں ملی ۔ بھارت کے سفارتی وفد کا بڑا ایجنڈا پاکستان کو ایف اے ٹی ایف (FATF) اجلاس میں ایک بار پھر گرے لسٹ میں شامل کروانے کا تھا مگر آج ہونے والے اجلاس میں پاکستان کو پہلے...
    ---فائل فوٹو  پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کو دی جانے والی امداد کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا۔دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اجلاس کی صدارت نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔اجلاس کے دوران اسرائیل کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پاکستان نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔اسحاق ڈار نے غزہ اور مغربی کنارے میں بگڑتی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے فلسطینی کاز کے لیے اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت دہرانے کا اعادہ کیا اور فلسطینی عوام کو انسانی امداد بڑھانے اور تعلیمی معاونت فراہم کرنے پر زور دیا۔اجلاس میں فلسطینی طلبہ کی تعلیمی مدد کو وسعت دینے کی تجاویز پر بھی...
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) پاکستان کے ساتھ حالیہ فوجی کشیدگی کے نتیجے میں بھارت کو بڑے پیمانے پر معاشی اور سٹریٹجک دھچکا لگا ہے۔ بھارتی نقصان کا کل تخمینہ 103 بلین سے زائد امریکی ڈالر سے لگایا گیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت نے”آپریشن سندور “کے نام سے پاکستان کے خلاف ایک ننگی جارحیت کی جو اسے انتہائی مہنگی پڑی ، پاکستان کے ایک بھر پور جوابی وارنے بھارت کی ناقص جنگی صلاحیتوںکا پول کھول دیا۔بھارت کو اس دوران تقریباً 10 بلین امریکی ڈالر کی فوجی لاجسٹکس اور آپریشنل اخراجات برداشت کرنے پڑے۔ اسے 2.4 بلین امریکی ڈالر کی مالیت کے کئی جنگی جہازوں سے ہاتھ دھونا پڑے اور اسکی ائر فورس کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ (صباح نیوز) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جمہوریت پر یقین رکھنے والوں کو موجودہ حکومت سے رابطے نہیں رکھنے چاہئیں، حالات کا تقاضا ہے کہ ہم سب کو مل کر موجودہ حکومت کو گرانا ہے۔ پارٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہاکہ جن افراد کے وسائل ان کی آمدنی سے زیادہ ہیں ان کے اثاثے ضبط کیے جائیں اور قوم کو لوٹی گئی دولت واپس دلائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ خطے کی صورتحال پاکستان، افغانستان، ایران سمیت یہاں کے حکمرانوں کے لیے امتحان ہے۔پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے اور موجودہ حکومت کو گرانا اب ناگزیر ہوچکا ہے۔ یہاں...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کے صدرسے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون،علاقائی پیشرفت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ایکسپریس نویز کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف  متحدہ عرب امارات کے  صدر  اور ابو ظہبی کے فرمانروا شیخ محمد بن زاید النہیان کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ سرکاری دورے پر ابو ظہبی پہنچے۔ ابو ظہبی کے البطین ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے صدر کے بھائی اور قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید النہیان  نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا اور وزیرِ اعظم کے ہمراہ گاڑی میں صدارتی محل کی جانب روانہ ہوئے۔ ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری...
    کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر کی جانب سے اداکارہ میرب علی منگنی ختم کرنے کے اعلان کے بعد اداکارہ نے اپنی نئی تصاویر شیئر کردی۔ عاصم اظہر کا شمار پاکستان کے بڑے اسٹارز میں ہوتا ہے، گلوکار موسیقی میں بہت کم وقت میں اپنا نام بنانے میں کامیاب ہو ئے، انہوں نے بہت سے ہٹ گانے دیے ہیں، دوسری طرف میرب علی پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں۔ عاصم اظہر اور میرب علی نے تین سال قبل منگنی کی تھی اور عوامی سطح پر اپنے اس تعلقات کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ روز انہوں نے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا۔ اب فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے اپنی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)پاکستان کی امریکا میں سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ کیا امریکا نے اسرائیل کو حملہ کرنے کیلیے گرین سنگل دیا اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ اگر ٹرمپ کو پہلے سے پتہ تھا تو انہوں نے اسرائیل کو کیوں نہیں روکا۔ امریکا کو اس کا جواب دینا پڑے گا۔انہوںنے کہاکہ میں نہیں سمجھتی کہ اس صورتحال میں روس کوئی کردار ادا کرسکتا ہے، اسرائیل صرف امریکا کی بات سنتا ہے، اس صورتحال میں امریکا کے علاوہ کوئی کچھ نہیں کرسکتا، یوکرین کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ او...
     کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی ایم ایف کا قرض کیسے اتارا جا سکتا ہے۔پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے تجویز دیدی  ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے  پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ خطے کی صورتِ حال پاکستان، افغانستان، ایران سمیت یہاں کے حکمرانوں کے لیے امتحان ہے۔  یہ حکمرانوں کے لیے امتحان ہے کہ کس طرح حالات سے نبرد آزما ہونا ہے۔پاکستان کی حالت نازک ہے، یہاں 10 سے 12کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، ملک کتنے ارب ڈالرز کا مقروض ہے، ایسے میں ایک تجویز سامنے آئی ہے کہ جو حکومتوں میں رہے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کا حجم تاریخ میں پہلی بار 400 ارب ڈالر کی حد کراس کرگیا ہے۔ قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ریونیو کے 15 ویں اجلاس میں وزیر خزانہ نے کمیٹی کو آئندہ مالی سال کے لیے حکومت کی مالیاتی تجاویز اور جاری مالی سال میں سپلیمنٹری مالیاتی تجاویز کے نتائج سے آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے مالی سال 2026ء کے بجٹ میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات، مستقبل کی سمت، ٹیکسوں کی تعمیل اور انہیں یکساں بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے معیشت کے سدھار، معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری اور عالمی اداروں کے پاکستانی معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد پر روشنی ڈالی۔...
    اسلام آباد: ڈاکٹر عاصمہ ربّانی نے فلپائن میں پاکستانی سفیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر عاصمہ ربّانی نے فلپائن کے صدر فرڈی نینڈ آر مارکوس جونیئر کو سفیرِ کی حیثیت سے اپنی اسناد پیش کیں اور ذمہ داری سنبھالی۔ اس موقع پر فلپائنی صدر فرڈی نینڈ مارکوس جونیئر نے پاکستانی سفیر سے گفتگو میں پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، تجارت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی فورمز پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی سفیر کو اس موقع پر خصوصی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ Tagsپاکستان
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر کی دعوت پر اعلیٰ حکومتی وفد کے ہمراہ ابوظہبی روانہ ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے فرمانروا شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر ایک روزہ سرکاری دورے پر  یو اے ای روانہ ہو گئے۔ وزیرِ اعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا حکومتی  وفد بھی ہے، جس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی شامل ہیں۔ وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ و سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز: کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے حالیہ بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر دہشت گردی کا الزام اور حملے کی دھمکی دراصل عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی سے ہٹانے کی کوشش ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق علی رضا سید نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کا بیان بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے۔ اُن کے بقول، بھارت کی جانب سے پاکستان اور آزاد کشمیر کے خلاف جارحانہ رویہ قابلِ مذمت ہے اور دنیا کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ اصل مسئلہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف 12جون کو متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا، سینئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد ہمراہ ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف متحدہ عرب امارات کی قیادت سے اعلیٰ ملاقاتیں کریں گے،وزیراعظم، صدر یو اے ای اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان سے دو طرفہ ملاقات کریں گے،ملاقاتو ں میں باہمی دلچسپی  کے دو طرفہ ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔  ملک میں مہنگائی کی شرح ابھی بھی ساڑھے سات فیصد ،حکومت جو کچھ دے رہی ہےقرضے لےکر دے رہی ہے، وزیر خزانہ  ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا ہے کہ پاکستان...
    اسلام آباد: ڈاکٹر عاصمہ ربّانی نے فلپائن میں غیر معمولی و مکمل الاختیار پاکستانی سفیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ ڈاکٹر عاصمہ ربّانی نے فلپائن کے صدر فرڈی نینڈ آر مارکوس جونیئر کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سفیرِ کی حیثیت سے اپنی اسناد سفارت پیش کیں۔   اسناد پیش کرنے کے بعد صدر فرڈی نینڈ مارکوس جونیئر سے ملاقات میں سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا، جن میں تجارت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی فورمز پر تعاون جیسے شعبے شامل ہیں۔ اس پر مسرت موقع پر پاکستانی سفیر کو خصوصی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
    ویب ڈیسک: سعودی عرب سے پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا، جدہ سے پہلی پرواز پی کے 732  اسلام آباد پہنچ گئی۔  وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر حاجیوں کا استقبال کیا،  اس موقع پر محکمہ حج، سول ایوی ایشن اتھارٹی، اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران موجود تھے۔ حجاج کرام نے وزارت مذہبی امور کی جانب سے کئے گئے حج انتظامات کو سراہا۔ بجٹ سیشن ؛ اجلاس شروع؛ وزیر خزانہ بجٹ پیش کررہے ہیں وفاقی وزیر طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ حج کے دوران حکومت پاکستان نے عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کیں، سعودی حکومت نے حکومت پاکستان کے ساتھ...
    لندن (اوصاف نیوز)برٹش پاکستانی سیاستدان اور لندن کے میئر صادق خان کو برطانیہ کے اعلیٰ ترین شہری اعزازات میں سے ایک ”نائٹ ہُڈ“ سے نوازا گیا۔ بکھنگم پیلس میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے صادق خان کو یہ اعزاز عطا کیا۔ صادق خان 2016 سے لندن کے میئر کے عہدے پر فائز ہیں، اور وہ برطانوی تاریخ کے پہلے شخص ہیں جو مسلسل تیسری مرتبہ اس اہم ترین شہری منصب پر منتخب ہوئے ہیں۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں نائٹ ہُڈ سے نوازا گیا۔ اعزاز ملنے کے بعد اپنے ردعمل میں صادق خان نے کہا کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ مجھے اس قدر بڑا اعزاز ملے گا۔ یہ میرے لیے بڑے فخر...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام دوست اور متوازن بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم  شہبازشریف اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ  نوازشریف کی رہنمائی اور وزیراعظم کی قیادت میں بہترین بجٹ پیش کیا گیا ہے۔ پاکستان کا پہلا ملازمین دوست، کسان دوست، صنعتکار دوست اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بجٹ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نئے مالی سال کا بجٹ عوام کیلئے خوشی اور خوشحالی لائے گا۔ معیشت کی ترقی کا ثمر ہر فرد تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔ پاکستان معاشی گرداب سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مراعات یافتہ طبقے کو 5 کھرب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی، بجٹ میں غریبوں کا خون چوس کر اشرافیہ کو پلایا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت جو مسلط کی گئی اس نے ریکارڈ توڑ دیئے۔ پاکستان میں زراعت منفی ہوئی اور فصلیں تباہ ہو گئیں، فصلوں کے معاملے پر ماحولیات کو موردِ الزام ٹھہراتے ہیں، کاشت کاروں کو کھربوں کا نقصان ہوا اور انڈسٹری میں منفی گروتھ ہوئی۔ پاکستان اور روس کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مضبوط...
    فائل فوٹو  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کا شعبہ اپنی برآمدات کی صلاحیت کی وجہ سے ملکی معیشت کا ایک انتہائی اہم حصہ بن چکا ہے۔ اگلے 5 سالوں میں آئی ٹی ایکسپورٹ کو 25 ارب ڈالر تک بڑھانے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران وزیرخزانہ نے کہا کہ ڈیجیٹل گورننس اور سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کی خدمات کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے، گلوبل سائبر سیکیورٹی انڈیکس 2024، اور آئی سی ٹی ڈیولپمنٹ انڈیکس میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی رینکنگ ملک کے آئی ٹی شعبے کی ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 9 ہزار میگا واٹ کے بجلی گھروں...
    مدینہ منورہ !!( نمائندہ نوائے وقت جاوید اقبال بٹ) سعودی  وزارت حج و عمرہ   نے پاکستان حج مشن کے  ڈی جی حج جناب عبدالوہاب سومرو کو حج مشن کے انتہائی جدت پسند اور مستعد سربراہ ہونے اور پاکستان کے حجاج کے لیے ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف  پر   سعودی وزیر حج توفیق بن ربعیہ نے بہترین کارکردگی پر   ایکسی لینسی     ایوارڈ سے نوازا  گیا ہے۔ یہ اس سال کا ایک اور تاریخی اور خوبصورت پہلا لمحہ ہے کہ پاکستان حج مشن کے سربراہ  ڈی جی عبدالوھاب   سومرو شاندار انتظامی  حج 2025 کی تکمیل پر خصوصی ایکسی لینسی ایوارڈ کا مستحق ٹھہرایا اور ایوارڈ سے نوازہ گیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول زرداری کی عالمی میڈیا پر پاکستان کا موقف جرات اور دانشمندی سے پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ پیر کے روز وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری ایک بیان میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کا مدلل، وطن پرستانہ اور جاندار موقف نہ صرف پاکستان کی قیادت کی عزت میں اضافہ کا باعث بنا بلکہ پوری قوم کے لیے فخر کا باعث بھی بنا۔
    پاکستان کے حج مشن کو 2025 کے کامیاب حج انتظامات پر سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے ایکسلینس ایوارڈ سے نوازا گیا، یہ ایوارڈ ایک خصوصی تقریب میں دیا گیا جو حج کے اختتام پر مکہ مکرمہ میں منعقد ہوئی۔ ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو نے یہ ایوارڈ پاکستان حج مشن کی جانب سے وصول کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز پاکستانی عملے، معاونین اور گروپ لیڈرز کی انتھک محنت اور حکومتی تعاون کا ثمر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا حج کے بہترین انتظامات پر سعودی عرب سے اظہار تشکر ڈائریکٹر جنرل حج کا کہنا تھا کہ ایکسی لینسی ایوارڈ بہترین حکومتی سرپرستی ، معاونین اور حج ناظمین کی بہترین کارکردگی کی بدولت ممکن...
    اسلام آباد (نمائندہ خصو صی) صدر مملکت آصف علی زرداری  نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ملک، دھرتی سے وفا کرنی ہے اور اس کی  ترقی کیلئے کام کرنا ہے۔ ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے اور خود کفیل بنانے پر توجہ دینا ہو گی۔ پاکستان میں ترقی کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، زراعت ہماری معیشت کی بنیاد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صدر میں عید الاضحٰی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور ورکرز سے ملاقات   کے دوران کیا۔ صدر مملکت   نے  پارٹی ورکرز کو عید الاضحٰی کی مبارکباد بھی  دی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر مملکت  آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمارے ورکرز...
    لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد کی رکن کا کہنا تھا کہ بھارتی وفد پاکستان کے خلاف بیان لینے آیا تھا، جس میں ناکامی ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد کی رکن سینیٹر شیری رحمان نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وفد کا ایجنڈا کسی کو سمجھ نہیں آیا۔ پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد کی رکن کا کہنا تھا کہ بھارتی وفد پاکستان کے خلاف بیان لینے آیا تھا، جس میں ناکامی ہوئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تین روز کے دوران بلاول بھٹو برطانوی تھنک ٹینک اور میڈیا سے گفتگو کریں گے۔
    ملتان میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو عید کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، عید پر غریبوں کا خیال رکھا جائے، عید الاضحیٰ پر شہدا کو یاد رکھنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دنیا میں پاکستان کے بیانیے کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔ ملتان میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو عید کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، عید پر غریبوں کا خیال رکھا جائے، عید الاضحیٰ پر شہدا کو یاد رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے عیدالاضحیٰ کے مبارک موقع پرعالم ِاسلام اور پوری پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن ایمان، قربانی، ایثار اور بھائی چارے کے جذبے کو ازسرِنوزندہ کرنے کا دن ہے ،عیدالاضحیٰ حضرت ابراہیم ؑاور حضرت اسماعیل ؑ کی بے مثال اطاعت، قربانی اور تسلیم و رضا کی یاد تازہ کرتی ہے ،اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں ہی ہماری انفرادی اور اجتماعی کامیابی مضمر ہے،دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس دن کو ہمارے ملک اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے خیر، برکت، اتحاد اور خوشحالی کا ذریعہ بنائے۔ ایوان صدر میڈیا ونگ کی جانب سے جمعہ کو جاری...
    اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام اور قومی اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے،‏تمام جمہوری قوتیں ملکر ملکی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنا سکتی ہیں۔ سینئر پارٹی رہنما بیرسٹر عامر حسن سے ملاقات کے دوران صدر مملکتنے کہا کہ جمہوریت اور عوامی خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہئے،عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر فرد اور مکتبہ فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور نوجوانوں کو ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے کو آگے آنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ معیشت مضبوط بنانے کے لیے سب کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی اور ملک کو درپیش چیلنجز کا باہمی تعاون ، قومی اتحاد اور یکجہتی سے سامنا کرنا...
    میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ کراچی جتنا ٹیکس دیتا ہے، اس کو تو کوئی مسئلہ ہی نہیں ہونا چاہیے، صرف لیاقت آباد ملک کے بڑے شہر سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ چائنا پاکستان کو ٹیکنالوجی دینے کو تیار ہے اور ہم لینے کو تیار نہیں، ایم کیو ایم کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے معاملے پر بڑا فیصلہ کرنے جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج برائے خواتین کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چائنا کے تعاون سے شروع ہونے والے کورس کا افتتاح کر دیا۔ تقریب سے خطاب میں...
    سینئر رہنما متحدہ قومی مومنٹ پاکستان ڈاکٹر فاروق—فائل فوٹو متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ یہ ایک ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے۔ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھی علی عدیل کو گھات لگا کر قتل کیا گیا ہے۔ گورنر سندھ اور مصطفیٰ کمال کے خلاف مظاہرے شرپسندی تھے، فاروق ستارفاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں ایم این ایز،ایم پی ایز کا اجلاس علامت ہے سب متحد ہیں، کامران ٹیسوری عوامی اور ایم کیو ایم کے گورنر ہیں اور رہیں گے۔ یہ ایک ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے اور فوری طور پر ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔ڈاکٹر فاروق...
    پاک فوج کے اعلیٰ عسکری حکام نے ملک کے مختلف شہروں میں تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور مختلف جامعات میں اساتذہ  و طلبہ سے بات چیت کی۔ منگلا، ملتان، لاہور، کراچی، کوئٹہ، گجرانوالہ اور بہاولپور کے کور کمانڈرز نے متعلقہ شہروں کی جامعات کا دورہ کیا۔ ان ملاقاتوں کا مقصد نوجوان نسل کو ملک میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور پاک فوج کے کردار سے آگاہ کرنا تھا۔ کور کمانڈرز نے طلبہ و طالبات کو جدید ٹیکنالوجی، علم اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کی ترغیب دی۔ عسکری حکام نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے روشن مستقبل میں فعال کردار ادا کریں۔  کور کمانڈرزنے طلبہ کو سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں اور منفی پراپیگنڈے...
    یہ بجٹ کا موسم ہے، بجٹ آ کر چلا بھی جائے گا اور پھر سرکاری ملازم کی تنخواہوں میں 10 فی صد جیسا کہ کہا جا رہا ہے اضافہ ہوگا۔ وہ یہ قلیل رقم لے کر پورا سال حکومتی وعدوں کے سہانے خواب کو لے کر پھر مہنگائی سے لڑتا رہے گا، نجی پرائیویٹ اداروں، دکانوں، دفتروں، کارخانوں اور ہر طرح کی معاشی سرگرمیوں میں مصروف عمل، جو ایک بار پھر چند ہزار لے کر یہ نہیں خرید سکتے وہ نہیں کھا سکتے، پیسے نہیں ہیں۔ ہفتہ نہیں گزرا پیسے ختم ہو گئے۔ تمام نجی ملازمین کی اکثریت اسی طرح جفاکشی اور فاقہ کشی میں مہینہ گزارتے رہیں گے، پنشن میں محض 10 فی صد اضافے کا خواب اور مالک...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے کہا جارہا ہے حکومت کو قبول کریں اور 9 مئی پر معافی مانگیں۔میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھنے کے لیے لوگ لچک دکھانے کا کہہ رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے مزید کہا کہ انہوں نے کہا تھا بات چیت ہمیشہ کچھ لو کچھ دو کی بنیاد پر ہوتی ہے، مذاکرات کرنے والے کیا چاہتے ہیں کہ بانی سب ترک کردیں؟انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے کہا جارہا ہے کہ حکومت کو قبول کریں اور 9 مئی پر...
    پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل شیخ وقاص اکرم نے سمبڑیال کے حالیہ ضمنی انتخاب کو بدترین دھاندلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سمبڑیال الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نتائج مسترد کرتے ہیں، پنجاب میں پرامن احتجاج کریں گے، الیکشن سے قبل اور دوران منظم انداز میں غنڈہ گردی، بدمعاشی اور انتظامی بے ضابطگیوں کا بازار گرم رہا، ہم نے ان کی جعلی جیت کو بھی ہار میں بدل دیا، قوم جاگ چکی ہے اوراب اپنے حق کے لیے کھڑی ہو رہی ہے، مقتدر حلقوں سے مطالبہ کرتے ہیں پاکستان کو آگے بڑھنے دیں اور عوام کو اُن کے نمائندے خود چننے کا حق دیا جائے۔ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کے ہمراہ اسلام آباد میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریلوے کو جدید بنیادوں پر ترقی دینے کو قومی پالیسی کا اہم جزو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معاشی اور صنعتی ترقی کے لئے ملک بھر کے ریلوے انفراسٹرکچر کی پائیدار بنیادوں پر تعمیر نو کرنے کی ضرورت ہے ، وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کے لئے ریلوے اپنے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو اپنی زیر صدارت پاکستان ریلویز سے متعلق امور پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔...
    راولپنڈی(آئی این پی )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی   جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع میں پاکستان نے 96 گھنٹے  کی لڑائی میں  مکمل طور پر اپنے وسائل پر انحصار کیا، کہیں سے کوئی مدد نہیں لی۔  برطانوی نشریاتی ادارے  (  بی بی سی)   کو انٹرویو میں  اس سوال کہ چین سے پاکستان کو کتنی مدد حاصل ہوئی؟ کیونکہ ایسی رپورٹس آئی ہیں کہ چین نے پاکستان کی مدد کے لیے سیٹلائٹس کی پوزیشن بدلیں،جواب میں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ اس دوران ہم نے جو آلات استعمال کیے وہ یقینا ایسے ہی ہیں جیسے انڈیا کے پاس ہیں اور ہم نے کچھ ساز و سامان دوسرے ملکوں سے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت وہ ملک ہے جو بات چیت کیلئے تیار نہیں ہے، پاکستان نے بھارت کے6 طیارے گرائے، بھارت کو تسلیم کرنے میں ایک ماہ لگا ہے۔نیوز یارک میں سابق وزیرخارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلر پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئےکہ پاکستان نے مجموعی طور پر بھارت کے چھ طیارے گرائے۔ مستقل جنگ بندی کے لیے ہم عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان بات چیت کے لیے تیار ہے،وہ پہلے ہی کہہ چکا ہے۔ بھارت وہ ملک ہے جو بات چیت کے لیے تیار نہیں ہے۔ بھارت کے انکار سے یہ بات صاف ہے...
    احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)چیئرمین سینٹ وسابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی73 ویں سالگرہ 9 جون کو منائیں گے چیئرمین سید یوسف رضاگیلانی -9 جون1952 کوجنوبی پنجاب کے شہر ملتان کے معروف سیاسی مذہبی پیرگھرانے میں پیدا ہوئے انہوں نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے -16ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف-25 مارچ2008 ء کو اٹھا یا اور -26اپریل2012 ء تک بطور وزیراعظم پاکستان اپنے فرائض سرانجام دئیے سید یوسف رضاگیلانی پانچ بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے وہ سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر ریلوے بھی رہ چکے ہیںان کی سالگرہ پرانکی رہائش گاہ میںکیک کاٹا جائیگا۔
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے بھارت کو جو سبق سکھایا ہے وہ قیامت تک یاد رکھے گا، اب معاشی میدان میں بھی پاکستان کی تقدیر بدلیں گے جس کے لیے بڑے فیصلے کرنے ہوں گے۔ پشاور میں گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی شب حملہ کرکے پاکستان کے معصوم شہریوں کو شہید کیا، جس کا ہم نے منہ توڑ جواب دیا۔ یہ بھی پڑھیں آپریشن بنیان مرصوص کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قائدانہ کردار ادا کیا، وزیراعظم انہوں نے کہاکہ بھارت نے اب اگر کوئی حماقت کی تو پھر منہ توڑ جواب ملے گا، مودی سرکار...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جون ۔2025 )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں یورپ اور دیگر ممالک کے دورے پر موجود پاکستانی پارلیمانی وفد نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے منتخب رکن ممالک کے نمائندوں سے نیویارک میں ملاقات کی ہے. ریڈیو پاکستان کے مطابق وفد نے ڈنمارک، یونان، پاناما، صومالیہ، الجزائر، گیانا، جاپان، جنوبی کوریا، سیرا لیون اور سلووینیا کے نمائندوں سے ملاقات میں پاکستان کا موقف پیش کیا خیال رہے کہ گذشہ ماہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان چار روزہ تنازع اور ایک دوسرے کے خلاف عسکری کارروائیوں کے بعد دونوں ممالک کی حکومتوں نے اعلیٰ سطح کے وفود کو عالمی سفارتی مہم پر روانہ کرنے کا اعلان کیا تھا.(جاری ہے) ملاقات...
    نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک)پاکستانی نژاد کرکٹر محمد عباس کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا سینٹرل کنٹریکٹ مل گیا۔ محمد عبا س نے پاکستان کیخلاف ڈیبیو میچ میں نصف سنچری سکور کی تھی، وہ سابق پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے ہیں۔ محمد عبا س 2003 میں لاہور میں پیدا ہوئے، محمد عبا س نے سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 6 کھلاڑی آؤٹ کرکے ریکارڈ بھی بنایا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ میں سابق کپتان کین ولیمسن کو مسلسل دوسری بار نظرانداز کیا گیا ہے، زیک فولکس اور آدی اشوک کو بھی پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔ نیوزی کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن، ڈیون کانوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ اور لوکی فرگوسن کو پلیئنگ...
    نیوزی لینڈ کرکٹ نے سینٹرل کنٹریکٹس کے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا، پاکستانی نژاد محمد عباس کو پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ دے دیا گیا۔ محمد عباس نے رواں برس پاکستان کے خلاف سیریز میں ڈیبیو کیا تھا۔ اس کے علاوہ مچ ہے، زیک فولکس اور آدی اشوک کو بھی پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔ ایش سوڈھی، اعجاز پٹیل اور جوش کلارکسن کو سینٹرل کنٹریکٹ آفر نہیں کیا گیا۔ کین ولیمسن، ڈیون کانوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ اور لوکی فرگوسن کو کنٹریکٹس دینے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے 20 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس دیئے ہیں۔ Post Views: 4
    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی نے لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور اسے کبھی کوئی علیحدہ نہیں کرسکتا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات زیر اہتمام ہلال ٹاکس 2025 پروگرام میں اساتذہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور یہ کبھی پاکستان سے علیحدہ نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسکی پراکسیز  پورے خطے کے لیے خطرہ ہیں، بی ایل اے  (فتنہ الہندوستان) کو ہندوستان سے مکمل مالی معاونت حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ⁠عوام سے افواج ہیں اور افواج سے عوام ۔ یہ محبت کا لازوال رشتہ ہمیشہ قائم دائم رہے گا ۔ انشاء اللّٰہ ۔ ترجمان...
    نیویارک( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت کے پاکستان مخالف من گھڑت بیانیے کو اس بار سچ کا روپ لینے نہیں دیا جائیگا۔ الزامات کو جنگ کا جواز بنانے کا سلسلہ معمول نہیں بننے دیا جا سکتا، ناصرف دو ممالک بلکہ پوری دنیا کو جنگ اور ہائپر نیشنل ازم سے خطرے میں ڈالنے کی بھارتی پالیسی ناقابل قبول ہے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق پاکستان کے خلاف بھارتی جھوٹا بیانیہ زمین بوس کرنے کے مشن پر نیویارک میں موجود پاکستانی سفارتی وفد کی رکن سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت میں پاکستانی وفد نے امریکی دورے کا آغاز کر دیا، وفد یو این ہیڈ...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ مثبت معاشی اشاریے حکومتی پالیسیوں کی درست سمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ایف بی آر امور سے متعلق جائزہ اجلاس میں شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایک مستحکم عالمی معیشت بنانے کی جدوجہد میں کامیاب ہونے کےلیے حکومت پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں ادارہ جاتی اصلاحات تیزی سے جاری ہیں، ملکی اداروں سے کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کی عدم موجودگی جیسی دیگر خامیوں کو دور کرنے کےلیے محنت کر رہے ہیں۔  وزیراعظم نے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیس لیس اسسمنٹ سسٹم جیسی اصلاحات کے حوصلہ افزا نتائج سامنے...
     ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ مثبت معاشی اشاریے حکومتی پالیسیوں کی درست سمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔  ایف بی آر امور سے متعلق جائزہ اجلاس میں شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایک مستحکم عالمی معیشت بنانے کی جدوجہد میں کامیاب ہونے کےلیے حکومت پُرعزم ہے۔  انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں ادارہ جاتی اصلاحات تیزی سے جاری ہیں، ملکی اداروں سے کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کی عدم موجودگی جیسی دیگر خامیوں کو دور کرنے کےلیے محنت کر رہے ہیں۔ حرا احمد کو فوٹو شوٹ کے دوران شادی کی پیشکش، اداکارہ نے ہاں کردی وزیراعظم نے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان...
    پاکستان نے بنگلادیش کو 3 ٹی 20 میچز کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں محمد حارث نے 46 گیندوں پر 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ تیسرے اور آخری ٹی 20 کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پاکستان کی دعوت پر بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 196 اسکور کیے اور گرین شرٹس کے لیے 197 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔ پاکستان کی طرف سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے بیٹنگ شروع کی، 8 کے اسکور پر پہلی وکٹ گری، صاحبزادہ فرحان صرف 1 رنز بنا کر...
    بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انیل چوہان کے آپریشن سندور کے نقصانات کو جنگ کا معمول قرار دینے والے انٹرویو نے بھارتی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے، جہاں اپوزیشن نے اسے حقائق چھپانے کی حکومتی روش قرار دیتے ہوئے فوری طور پر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ جنرل چوہان نے سری لنکن نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ آپریشن سندور میں ہونے والے نقصانات جنگ کا حصہ ہوتے ہیں اور انہیں غیر معمولی نہیں کہا جا سکتا۔ اس بیان نے بھارتی اپوزیشن کو مشتعل کر دیا ہے، جو پہلے ہی اس آپریشن سے متعلق شفافیت نہ ہونے پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا...
    لاہور:صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کو قریب لانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر آصف زرداری نے پاکستان اور بنگلادیش کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ایک خصوصی استقبالیہ تقریب میں شرکت کی.جس کا انعقاد لاہور میں کیا گیا۔اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے گرمجوشی سے ملاقات کی اور انہیں خوش آمدید کہا۔تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے صدرِ مملکت نے کہا کہ حالیہ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی قابلِ تعریف رہی، جبکہ بنگلادیشی ٹیم بھی اعلیٰ معیار کا کھیل پیش کر رہی ہے. بنگلادیشی ٹیم پاکستان کا دورہ بطور سفیر کر رہی ہے، جو خوش آئند بات ہے۔صدر آصف زرداری نے...
    نئی نسل علیحدگی کا درد نہیں سمجھ سکتی، پاکستان اور بنگلہ دیش کو قریب لانے کی ضروت ہے، صدر زرداری WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس نسل سےتعلق رکھتاہوں جس نے ہمیں علیحدہ ہوتے دیکھا، میرا وہ درد اب بھی برقرار ہے، آج کی نسل علیحدگی کے درد کی کیفیت کو نہیں سمجھ سکتی،پاکستان اور بنگلہ دیش کو قریب لانے کی ضروت ہے، ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے گورنر ہاؤس پنجاب میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا،...
    سٹی42: صدر مملکت آصف علی زرداری  نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کرکٹرز اور دونوں ٹیموں کے آفیشلز کے ساتھ مصافحہ کیا۔  صدرآصف زرداری نےپاکستان ، بنگلادیش کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں  استقبالیےمیں گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ حالیہ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی،بنگلادیش کرکٹ ٹیم بطور سفیرپاکستان کادورہ کررہی ہے۔بنگلادیش کرکٹ ٹیم بھی اعلیٰ معیارکاکھیل پیش کررہی ہے۔ خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں صدر زرداری کا کہنا تھا میں اس نسل سےتعلق رکھتاہوں جس...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حالیہ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی،بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم  بھی اعلیٰ معیار کا کھیل پیش کررہی ہے،میں اس نسل سے تعلق رکھتا ہوں جس نے ہمیں علیحدہ ہوتے دیکھا، آج کل کی نسل علیحدگی کے دکھ کی کیفیت کو نہیں جانتی،دونوں ممالک کو قریب لانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے، لاہورمیں پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں استقبالیہ سے صدر مملکت آصف زرداری  نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، اللہ تعالیٰ نے دونوں ممالک کو وسائل سے نوازا ہے،ہمیں کسی بھی طرح اس درد کا مداوا کرنا ہے،کھیل باہمی رابطو...
    ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر—فائل فوٹو ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کا کہنا ہے کہ ملی یکجہتی کونسل بلوغت کے غیر شرعی و غیر آئینی قانون کو مسترد کرتی ہے۔صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کے بل پر دستخط غیر آئینی اور آئینِ پاکستان کی روح کے خلاف ہیں۔ صدرِ مملکت نے بچوں کی شادی کی ممانعت کے بل پر دستخط کردیےقانون کے مطابق نکاح خواں کوئی ایسا نکاح نہیں پڑھائے گا جہاں ایک یا دونوں فریق 18 سال سے کم عمر ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ قرآن و سنت کے احکامات کو نظر...
    لاہور:وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہے، اس لیے حکومت انہیں مرغی، انڈے یا کٹہ نہیں بلکہ لیپ ٹاپ اور اعلیٰ تعلیم فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی وژن 2025 پیش کر چکے ہیں، جس میں طالبعلموں کے لیے خصوصی مواقع رکھے گئے تھے۔ ہمارا مقصد نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور تکنیکی سہولیات مہیا کرکے ملکی معیشت میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل بنانا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی معاشی کارکردگی کو بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے بھی سراہا ہے، جبکہ 10 مئی کے بعد ایک مضبوط اور...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 31 مئی ۔2025 )انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے اعتماد میں لیے بغیر بجلی ٹیرف میں کمی کرنے پر حکومت سے وضاحت طلب کر لی ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے.(جاری ہے) نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے کرپٹو کرنسی کا اسٹیٹس تاحال لیگل نہ ہونے پر بِٹ کوائن مائننگ اور اے آئی کے لیے بجلی مختص کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ قرض پروگرام میں رہتے ہوئے تمام اقدامات مشاورت سے کیے...
    کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث تاریخی کامیابی ملی۔نجی ٹی وی سما کے مطابق کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج نے ہمیشہ شاندار خدمات انجام دی ہیں ، دوست ملکوں سے آئے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں ، آپ کی یہاں موجودگی ہمارے بہترین تعلقات کی عکاس ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قریبی دوست چاہتے ہیں پاکستان تجارت بڑھائے ، چین پاکستان کا ہر مشکل میں کام آنے والا دوست ملک ہے ، سعودی عرب پاکستان کا بہترین دوست ہے ، خلیجی ممالک کے ساتھ...
    دوسرا ٹی 20،پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دیکر سیریز جیت لی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان بمقابلہ بنگلادیش ،ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 58 رنز سے شکست دے کر سیریز نام کرلی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 19 اوورز میں 144 رنز بنا سکی۔بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن ثاقب 50 رنز بنا کا نمایاں رہے۔ تنزید حسن 33، مہدی حسن میراز 23، پرویز حسین ایمان 8، شمیم حسین 7، کپتان لٹن داس 6، توحید ہردوئی 5، رشاد حسین 1 اور جاکر علی 0 کے اسکور پر آوٹ ہوئے۔حسن محمود 8 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ پویلین لوٹے...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے ملاقات کی ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں  صدر مملکت نے کہا کہ ملکی ترقی کےلیے جدید اور پائیدار مواصلاتی نظام ناگزیز ہے۔ وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی سے ترقیاتی اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق صدر مملکت  آصف علی زرداری سے پی پی رہنما راجہ  پرویز اشرف کی قیادت میں وفد نے بھی ملاقات کی۔اس دوران آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام اور قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔ جمہوری قوتیں ساتھ چلیں گی تو عوام کے مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے، ملکی معیشت...
    اسلام آ باد: پاکستان کرپٹو کونسل کا اعلیٰ سطح اجلاس دو جون کو طلب کرلیا گیا جس کی صدارت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے۔ وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں ڈیجیٹل کرنسی کے ضوابط اور قانونی فریم ورک پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایس ای سی پی، سیکریٹری قانون و آئی ٹی بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا جائزہ لیا جائے گا، ڈیجیٹل فنانس کے لیے خودمختار نگران ادارے کی تشکیل زیر غور آئے گی۔ حکومت نے ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ جدید اور محفوظ مالیاتی نظام کی بنیاد رکھنے کا عزم اظہار کیا ہے۔ ریگولیٹری نظام میں شفافیت، سرمایہ...
    واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )ییل یونیورسٹی میں پہلی بار پاکستان کانفرنس کا انعقاد ہوا جہاں علی جہانگیر صدیقی نے امریکی پالیسی میں سمندر پار پاکستانیوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ییل یونیورسٹی میں منعقدہ پہلی 'آئیوی فیوچر آف پاکستان کانفرنس' میں ہارورڈ، کارنیل اور پرنسٹن سمیت دیگر آئیوی لیگ اداروں کے طلباء ، ماہرین تعلیم، پالیسی سازوں اور سفارت کاروں نے شرکت کی۔ اس کانفرنس کا مقصد عالمی سفارت کاری میں پاکستان کے اہم کردار کو اجاگر کرنا اور امریکی معاشرے میں پاکستانی نژاد تارکین وطن کی نمایاں خدمات کو تسلیم کرنا تھا۔اس کانفرنس میں امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر علی جہانگیر صدیقی سمیت کئی نامور شخصیات نے خطاب کیا اور اس کے...
    لیہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیہ میں فوری میڈیکل کالج کی تعمیر کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لیہ میں ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انشااللہ لیہ میں میڈیکل کالج کی فوری تعمیر شروع ہوجائے گی، کوشش ہوتی ہے کوئی بچہ ٹیکنالوجی اورتعلیم سے محروم نہ رہے۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ میرا پہلا سال ہے، جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا مزید بہتری کرنے کی کوشش کروں گی، میں آپ بچوں کے سامنے جوابدہ ہوں، یہ آپ کا حق ہے جو ملا ہے اور یہ ملنا چاہیے تھا، کبھی آپ نے میرا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کے شعبے میں بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کو ختم کرنے کے لئے کمرشل بینکوں کے ساتھ ایک بڑے مالیاتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بجلی کے نرخوں کو کم کرنے، نظام کی کارکردگی کو بڑھانے اور صاف توانائی کی طرف منتقلی کو تیز کرنے کے مقصد سے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے ایک وسیع سیٹ کی نقاب کشائی کرتے ہوئے وزیر نے صحافیوں کو بتایا کہ قرضوں کی ادائیگی کا منصوبہ ”تقریباً اختتام پر ہے؛ یہ ہونے والا ہے اور کسی بھی دن ہو سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم آزاد بجلی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔ پاکستان کی خاطرکچھ لو اور کچھ دو کیلیے تیار ہوں۔ تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ اپنے لیے کوئی گیو اینڈ ٹیک نہیں بانی نے کہا میرے دروازے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے کھلے ہیں۔ عمران خان نے کہا پاکستان کیلئے بات چیت کرنے کو تیار ہوں، پاکستان میں اتحاد کی خاطر کسی بھی وقت مذاکرات کیلئے تیار ہوں۔ میں صرف انصاف چاہتا ہوں، میرے کیسز جلد...
     اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، ڈاکٹر مصدق ملک نے ایشیائی ترقیاتی بنک (اے ڈی بی) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی جس کی قیادت کلائمٹ چینج اینڈ سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ کے سینئر ڈائریکٹر تورو کوبوکر رہے تھے۔ ملاقات کا مقصد کاربن مارکیٹس میں شراکتی امکانات کا جائزہ لینا اور ایک نئی ماحولیاتی حکمتِ عملی کی تشکیل کے لیے مشترکہ اقدامات کو فروغ دینا تھا، جو اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے درمیان ہم آہنگی کو ممکن بنائے۔ یہ ملاقات پاکستان کی قومی ماحولیاتی حکمتِ عملی کو بین الاقوامی معیارات اور مارکیٹ پر مبنی موسمیاتی مالیاتی حلوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوئی۔دونوں فریقین...
    دوشنبے ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے، عالمی برادری کو بھارت کا محاسبہ کرنا چاہیے۔ یہ بات وزیرِاعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں تاجک صدر امام علی رحمانوف سے ملاقات کے دوران کہی ہے۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے پاک، بھارت کشیدگی اور جنوبی ایشیاء کی تازہ ترین صورتِ حال سے تاجک صدر کو آگاہ کیا۔اس موقع پر دو طرفہ تعاون، علاقائی اور عالمی صورتِ حال اور باہمی مفاد کے معاملات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ہم آہنگی، استحکام، امن اور ترقی یقینی بنانے کیلیے قومی بیانیے کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کریں: فیلڈ مارشل ’’جنگ ‘‘ کے مطابق وزیرِاعظم...
    نصاب تعلیم کانفرنس کے سلسلے میں آئی ایس او کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نصاب تعلیم کونسل کیجانب سے یہ کانفرنس قومی وحدت، تعلیمی ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے فروغ کیلیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت اور نصاب تعلیم کونسل کے کنوینیئر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ متنازع نصاب تعلیم قبول نہیں ہے۔ نصاب تعلیم کروڑوں طلباء و طالبات کے مستقبل کا فیصلہ ہے۔ ایسے نصاب کا مطالبہ کرتے ہیں جو تمام مکاتب فکر کیلئے قابل قبول ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں منعقد ہونے والی نصاب تعلیم...
    چیف آف آرمی سٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، نے مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، پرنسیپلز اور سینئر اساتذہ کرام سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کو پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ آج جو کچھ بھی ہیں، اپنے والدین اور اساتذہ کرام کی بدولت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اگلی نسلوں کی کردار سازی اساتذہ کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اساتذہ کو چاہیے کہ وہ پاکستان کی کہانی اپنی آئندہ نسلوں تک پہنچائیں۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ “معرکہ حق” اس بات کا ثبوت ہے کہ جب قوم ایک آہنی دیوار کی مانند متحد ہو جائے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے شکست نہیں دے سکتی۔...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 29 مئی ۔2025 )امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی تھنک ٹینکس کے اراکین سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات کی پیچیدگیوں، خطے میں پائیدار امن کے حوالے سے مسئلہ کشمیر کے مضمرات، حالیہ کشیدگی میں کمی لانے کے حوالے سے امریکی قیادت کا کردار بہت اہم ہے، بھارتی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات اور غیرذمہ درانہ ہیں بھارتی پارلیمنٹ میں ”اکھنڈ بھارت“ کا نقشہ بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے.(جاری ہے) رضوان سعید شیخ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارت ہے انہوں نے کہاکہ اقوام...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سی سی پی کے مطابق کمپٹیشن کمیشن کے مشاہدہ میں آیا تھا کہ صارفین کو گمراہ کرنے کے لئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے اشتہارات میں حکومت سے منظور شدہ اور نیا پاکستان ہاوٴسنگ پروگرام میں رجسٹرڈ ہونے کا غلط دعوی کیا۔ کمیشن کے ازخود نوٹس کے تحت کی گئی تحقیقات میں مزید انکشاف ہوا کہ کمپنی نے اپنے رہائشی منصوبے کو کنگڈم ویلی اسلام آباد کے طور پر مشتہر کیا حالانکہ یہ منصوبہ درحقیقت موضع چھورہ، تحصیل و ضلع راولپنڈی میں واقع ہے۔ مزید تحقیقات کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ کنگڈم ویلی نے اپنے منصوبے کو غلط طور پر نیا پاکستان ہاوٴسنگ پروگرام اور نیا پاکستان ہاوٴسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے وابستہ ظاہر کر کے...
    نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قدرتی نہیں انسانوں کی پیدا کردہ تباہی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس کے دوران خطاب میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ میں امداد کی ناکہ بندی نے ناقابل تصور انسانی المیے کو جنم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قدرتی نہیں انسانوں کی پیدا کردہ تباہی ہے، غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو عملی طور پر روکنا ہوگا۔ فلم آپ کی...
    — فائل فوٹو وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ایک سال میں صنعتی شعبے کا ٹیرف 30 فیصد کم کیا ہے، کوشش ہے پاور ٹیرف میں پائیدار بنیاد پر کمی کی جائے۔ان کا کہنا ہے کہ اصلاحات کے ذریعے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی ہے، پاکستان میں متبادل ذرائع توانائی کا انقلاب آ چکا۔وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کےالیکٹرک کے ٹیرف فیصلے پر دوبارہ جائزے کے لیے نیپرا میں جارہے ہیں، کمپنیوں کو کارکردگی سے پیسے کمانے چاہیں، خیرات سے نہیں۔ پاکستان میں اضافی درآمدی ٹیرف صنعتی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے، ورلڈ بینک عالمی بینک نے پاکستان میں اضافی درآمدی ٹیرف...
    پاکستانی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے شاہین آفریدی سمیت بابر اعظم اور محمد رضوان کے ٹیم میں نہ ہونے کا کوئی پریشر نہیں اور پاکستان میں اتنا ٹیلنٹ ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی ناگزیر نہیں۔  https://Twitter.com/imransiddique89/status/1927671828018802759 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ تینوں کھلاڑیوں نے گزشتہ 4 سالوں میں بیسٹ کرکٹرز ہوتے ہوئے پاکستان کو متعدد میچز جتوائے ہیں، آپ دیکھیں گے کہ پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ کے مستقبل میں ان کا کافی اہم کردار رہے گا۔ ’ہاں وہ ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ماضی میں پاکستان کو بہت میچز جتوائے ہیں اور ابھی جو کھلاڑی ہیں۔۔۔میں...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان نے پہلے ٹی20 میں بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دیدی پاکستان نے پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میں بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان نے حسن نواز اور شاداب خان کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں حسن علی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں اور مہمان ٹیم کو آخری اوور میں 164 رنز پر ڈھیر کردیا۔ پاکستان بیٹنگ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے...
     بجلی صارفین کے لیے ماہانہ بنیادوں پر بجلی 1 روپے27 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ہونے کا امکان ہے، سی پی پی اے نے اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست جمع کرادی۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی اے کی درخواست پر نیپرا کل سماعت کریگا، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ سنائے گا۔ سی سی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں 10 ارب51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، اپریل میں بجلی کمپنیوں کو 10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ بجلی کی فی یونٹ لاگت 8.94 پیسے، ریفرنس لاگت 7.68 روپے تھی، پانی سے21.94 فیصد، مقامی کوئلے...