2025-07-01@17:35:47 GMT
تلاش کی گنتی: 1356

«کی حد تک»:

(نئی خبر)
    کراچی(اوصاف نیوز)شہر قائد چار دن سے زلزلوں کی زد میں ہے، جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ اتوار سے اب تک 21 زلزلے محسوس کیے جا چکے ہیں، جس سے شہری خوف زدہ ہیں۔ قائدآباد، شاہ لطیف ٹاؤن بھینس کالونی، ڈی ایچ اے سٹی، کورنگی اور دیگر علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث عوام خوفزدہ ہو کر گھروں سے نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.1 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی گہرائی تقریباً 80 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ملیر سے تقریباً 10 کلومیٹر مشرق کی جانب تھا۔ یاد رہے کہ اتوار کی شام سے کراچی میں زلزلوں کا سلسلہ شروع ہوا...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ نے 26 ویں اجلاس میں 101 ایجنڈا پوائنٹس غور کیا گیا۔ عوام کو ریلیف کے لئے مریم نواز نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب رضاکارانہ طور پر بجلی کے نرخ کم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب کی پاور کمپنیوں کا ٹیرف کم کرنے کی منظوری دے دی۔ مریم نواز کے حکم پر ٹیرف میں 30سے 40فیصد تک کمی ہوسکے گی۔ صوبائی کابینہ نے قائد اعظم تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ اور پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کے ٹیرف میں کمی کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ لوگ پاکستان مسلم لیگ (ن)...
    اسلام آباد: وزیراعظم نے ملک میں توانائی کی پیداوار اور پانی کے وافر ذخیرے کا مؤثر نظام قائم کرنے کے لیے دیامر بھاشا ڈیم جیسے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت دیا میر بھاشا ڈیم اور دیگر آبی وسائل کے امور پر اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور و بین الصوبائی روابط رانا ثناءاللہ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔ وزیراعظم...
    سٹی 42: وزیراعظم شہبازشریف نے  پشاورمیں جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کو2010سےاب تک 700ارب روپے کے فنڈزدیئے گئے ہیں ، دہشت گردی کے خاتمے تک فنڈز کی فراہمی جاری رہے گی فیلڈمارشل سیدعاصم منیر  اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی  بھی جرگہ میں شریک ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہ اخیبرپختونخوا کو2010سےاب تک 700ارب روپے کے فنڈزدیئے گئے،دہشت گردی کے خاتمے تک کے پی کو فنڈز کی فراہمی جاری رہے گیفنڈزپرکمیٹی بنائیں گے،مل بیٹھ کرمسائل حل کریں گے،پاکستان کا دیاگیاسبق بھارت کبھی نہیں بھولے گا،عوام اور افواج پاکستان کا ساتھ پاکستان کی تقدیربدلے گا،بھارت کے مذموم عزائم کو دفن کردیں گے،سندھ طاس معاہدے کے تحت پانی کا ایک ایک قطرہ پاکستانی قوم کی امانت ہے،عوام اور...
    کراچی میں عید الاضحیٰ پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے چھوٹے اور بڑے جانوروں کی فروخت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، عید قرباں جیسے جیسے قریب آرہی ہے جانوروں کی فروخت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ اس مرتبہ عید الاضحیٰ پر گذشتہ برس کی نسبت قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں 50 سے 70 فیصد اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ مویشی منڈیوں میں کم وزن کی بچھیا کی ایک لاکھ روپے تک دستیابی انتہائی مشکل ہوگئی ہے، بچھیا کی کم سے کم قیمت ایک لاکھ 40 ہزار اور بکرے کی قیمت 40 ہزار روپے سے شروع ہو رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری سطح پر قربانی کے جانوروں کی قیمتوں کے تعین کے لیے کوئی...
    بیجنگ :یکم جون 2025 سے چین کی جانب سے برازیل، ارجنٹینا، چلی، پیرو اور یوراگوئے سمیت پانچ ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والوں کے لئے ویزا فری پالیسی کا آزمائشی اطلاق شروع ہوا۔ مذکورہ پانچ ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والے وہ افراد جو چین میں کاروبار کرنے ، سیر کرنے ، رشتہ داروں سے ملنے اور افرادی تبادلے کے تحت آئیں گے، ویزا فری پالیسی کے تحت چین کی سرزمین پر 30 روز تک قیام کر سکتے ہیں۔منگل کے روز چینی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ چین کی ویزا فری پالیسی کو لاطینی امریکہ اور کیریبین کے ممالک تک بڑھایا گیا ہے اور یہ عالمی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے...
    روم : یورپ کے سب سے بڑے آتش فشاں ماؤنٹ اٹنا سے زہریلی گیسوں، دھویں اور راکھ کے خطرناک بادل فضا میں بلند ہونے لگے۔ یہ صورتحال آتش فشاں کے جنوب مشرقی حصے میں ممکنہ تباہی کے بعد پیدا ہوئی۔ اطالوی ادارے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف جیوفیزکس اینڈ والکینولوجی (INGV) کے مطابق آتش فشاں سے دھویں کا اخراج مقامی وقت 11:24 پر دیکھا گیا۔ ساتھ ہی کیمروں نے پیروکلاسٹک بہاؤ کو بھی ریکارڈ کیا، جو آتش فشانی چٹانوں، گرم گیسوں اور دھویں کے آمیزے سے بنتا ہے اور یہ عمل انتہائی خطرناک سمجھا جاتا ہے۔ ادارے کے مطابق اب دھویں اور گیس راکھ میں تبدیل ہو رہے ہیں، جن کا رخ جنوب مغرب کی طرف ہے۔ صورتحال کے پیشِ نظر ایوی...
    وزیراعظم شہباز شریف— فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں حائل رکاوٹیں فوری دور کر کے جلد از جلد تکمیل کی ہدایت کردی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دیامر بھاشا ڈیم اور دیگر آبی وسائل پر اجلاس ہوا جس میں دیامر بھاشا ڈیم جیسے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ بھارت کو پانی کو بطور ہتھیار استعمال نہیں کرنے دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افواج ہماری خود مختاری اور سالیمت کی محافظ ہیں، بھارت کو میدان جنگ اور سفارتی محاذوں پر بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا، ایئر چیف مارشل ظہیر بابر نے بھارتی طیارے گرا کر اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو ثابت کیا۔ وزیراعظم...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کے بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہرجانہ دعویٰ کیس میں جج کے دائرہ اختیار کیخلاف نظرثانی درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے بانی پی ٹی آئی کیخلاف 10ارب روپے ہرجانہ دعویٰ کیس میں جج کےدائرہ اختیار کیخلاف نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس محمد اقبال نے درخواست پر سماعت کی،فاضل وکیل کی طرف سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی تھی،عدالت نے بانی کے وکیل سے درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کئے  ہیں،  لاہور؛ بوتل میں نشہ آور چیز ملا کر شہری کو لوٹنے والا مالشی گرفتار عدالت نے نظرثانی درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معاشی خود انحصاری کا انحصار سستی توانائی اور زرخیز زراعت پر ہے، جس کے لیے پانی کی ذخیرہ گاہوں میں اضافہ اور اس کا مؤثر استعمال ناگزیر ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ملک میں توانائی کی پیداوار اور پانی کے مستحکم ذخیرے کے لیے دیامر بھاشا ڈیم جیسے بڑے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت دیامر بھاشا ڈیم اور دیگر آبی وسائل سے متعلق ایک اہم اجلاس وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پانی ذخیرہ کرنے کی استعداد بڑھانے، زراعت کے لیے پانی کی فراہمی یقینی بنانے اور سیلاب کی روک تھام کے لیے نئے ڈیموں کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا۔...
    کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے 18 وزارتوں کیلئے اربوں روپے کی تکنیکی گرانٹس کی منظوری دیدی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پیر کو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مختلف محکموں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹس منظور کر لی گئیں  جبکہ آئی ایس پی آر کی تکنیکی اپ گریڈیشن کے لیے بھی خصوصی گرانٹ منظور کر لی گئی ہے۔ ای سی سی اجلاس میں وزارت خزانہ کے لیے 1.259 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ کی گئی، یہ رقم گندم کےبیج کی نقد ادائیگی پروگرام کے غیر استعمال شدہ فنڈزکی مد میں سندھ کو دی جائے گی۔ وزارت خزانہ کے لیے 5.6 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ...
    اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کی جانب سے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری کے لیے پیش کردہ کئی سمریوں کے ساتھ دیگر اہم معاملات پر غور کیا گیا۔ تکنیکی ضمنی گرانٹس کے لیے پیش کی گئی سمریوں پرای سی سی نے غور کیا ۔اے سی سی میں کئے گئے فیصلوں کے مطابق وزارتِ خزانہ کے لیے 1.259 ارب روپے گندم کے بیج کی نقد ادائیگی پروگرام کے غیر استعمال شدہ فنڈز کی مد میں حکومتِ سندھ کو واپس کیے جائیں گے۔ وزارتِ خزانہ کے لیے 5.6 ارب روپے کی ٹی ایس جی ، جو ایشیائی ترقیاتی بینک...
    اسلام آباد: پاکستان کرپٹو کونسل نے ملک میں ڈیجیٹل فنانس اور کرپٹو ایکو سسٹم کی نگرانی اور ریگولیشن و مجوزہ قوانین کا جائزہ لینے کیلئے تکنیکی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ پیر کو وزارت خزانہ میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقدہ پاکستان کرپٹو کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب نے آن لائن شرکت کی۔ اسٹیٹ بینک کے گورنر نے بھی اجلاس میں آن لائن شرکت کی جبکہ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے چیئرمین، قانون و انصاف ڈویڑن کے سیکرٹری اور وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی...
    کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل نومبر تک مکمل ہونے کا امکان ہے. 50 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل نومبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ذرائع نے کہا کہ حکومت پی آئی اے کے 50 سے 100 فیصد شیئرزفروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے. ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری گروپس نے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی۔ یاد رہے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری میں اظہار دلچسپی کی درخواستوں میں پندرہ دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے درخواست اب 3...
    اسلام آباد:  محکمہ موسمیات نے کل سے 9 جون تک مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔ رپورٹ کے مطابق نم آلود ہوائیں ملک کے شمال مشرقی حصوں میں داخل ہوں گی، مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی کل سے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ آج شام سے 5 جون تک کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، چترال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان اور ایبٹ آباد میں بھی بارش کا متوقع ہے۔ کل شام سے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی میں وقفہ وقفہ سے بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، سرگودھا، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور میں بھی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد حسین تارڑ نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی رہائی سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان کی رہائی کے لیے پلان تیار، پورا ملک جام کریں گے، مشیر وزیراعلیٰ کے پی شفقت ایاز لندن میں چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں شرکت کے موقع پر ساجد حسین تارڑ نے کہاکہ عمران خان کی جلد رہائی نظر نہیں آرہی، کیوں کہ ملک میں صورت حال تبدیل ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکا کی جانب سے پاکستان کے حوالے سے پالیسی میں تبدیلی آ رہی ہے، پاکستان نے جنگی صورت حال میں بھارت کو مؤثر جواب دیا۔ ساجد تارڑ نے کہاکہ...
    تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ کا کہنا ہے کہ قربانی کی برکت سے شرق تا غرب عالم اسلام مساوات کی عملی تصویر ہوتا ہے، قربانی کے ایام اسلامی بھائی چارہ کی عظیم الشان روایات کے امین ہیں، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہزاروں خاندانوں تک قربانی کا گوشت پہنچائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ عیدالاضحی پر قربانی سے بیک وقت حقوق اللہ اور حقوق العباد کی تکمیل ہوتی ہے، قربانی کی برکت سے شرق تا غرب عالم اسلام مساوات کی عملی تصویر ہوتا ہے۔ قربانی کے ایام اسلامی بھائی چارہ کی عظیم الشان روایات کے امین ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہزاروں خاندانوں تک قربانی کا گوشت پہنچائے گی۔ حفظان صحت کے...
    بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے جب کہ درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ صوبے کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کا راج ہے اور آئندہ چند روز کے دوران موسم مزید گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں موسم خاص طور پر شدید گرم رہنے کا امکان ہے جب کہ بعض علاقوں میں تیز اور گرد آلود ہوائیں بھی چلنے کی بھی توقع ہے۔رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر شہروں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں ریکارڈ کیا گیا جو 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جبکہ تربت میں 47، نوکنڈی میں...
     کراچی (اوصاف نیوز)پاکستان کے مختلف شہروں ، لاہور کراچی، اسلام آباد ،راولپنڈی ،کوئٹہ ،حیدرآباد، راولپنڈی ، فیصل آباد، مظفرآباد میں  24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 347,300 تولہ پر پہنچ گئی   جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت پیر 02 جون 2025 کو 318,440 1 تولہ ہے۔ 24  اور 22 سونے کی موجودہ قیمتیں صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن اور بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ کی معلومات پر مبنی ہیں۔ سونے کی قیمتوں کے بارے میں باقاعدگی سے اپ ڈیٹس حاصل کریں۔ GOLD PURITY(سونے کی خالصیت) TOLA(تولہ) 10 GRAM(١٠ گرام) 24K Rs. 347,300 Rs. 297,754 22K Rs. 318,440 Rs. 272,942 ...
    مستحقین 30جون 2025 تک اپنا سروے دوبارہ کروائیں ، بی آئی ایس پی کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)نے اپنے پروگرام سے مستفید ہونے والے تمام مستحقین سے کہا ہے کہ وہ 30 جون 2025 تک اپنا سروے دوبارہ کروا لیں بصورت دیگر ان کی مالی امداد روک دی جائے گی۔بی آئی ایس پی کے مطابق ایسے تمام مستحقین جو عرصہ تین سال سے زائد پروگرام سے مستفید ہورہے ہیں ،وہ اپنا قومی شناختی کارڈ اور بچوں کا ب فارم ہمراہ رکھ کر قریبی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر جاکر ازسرنو اپنا سروے کروائیں۔جو مستحقین اپنا سروے نہیں کرائیں گے ان کی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ برقرار ہے اور موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیے جانے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث گرمی کی شدت 49 ڈگری تک محسوس ہوگی، جبکہ اس وقت شہر کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جو کہ 38 ڈگری تک محسوس ہو رہا ہے۔ مغربی سمت سے 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 34 فیصد سے کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ...
    مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام سالانہ شہداء کانفرنس سکردو میں جاری ہے۔ تکریم شہداء و حمایت مظلومین جہان کانفرنس یادگار شہداء پر منعقد ہو رہی ہے جس میں عوام کی ایک بڑی تعداد شریک ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو سکردو میں تکریم شہداء و حمایت مظلومین جہاں کانفرنس سکردو میں تکریم شہداء و حمایت مظلومین جہاں کانفرنس سکردو میں تکریم شہداء و حمایت مظلومین جہاں کانفرنس ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس خطاب کر رہے ہیں سید ناصر شیرازی خطاب کرتے ہوئے کاظم میثم خطاب کرتے ہوئے انجمن امامیہ کے نائب صدر شیخ زاہد حسین زاہدی سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری کا خطاب سکردو...
    سٹیج پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین، ناصر شیرازی سمیت دیگر قائدین موجود ہیں۔ انجمن امامیہ بلتستان کے ممبران بھی کانفرنس میں شریک ہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام سکردو میں تکریم شہداء کانفرنس کی جھلکیاں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام سکردو میں تکریم شہداء کانفرنس کی جھلکیاں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام سکردو میں تکریم شہداء کانفرنس کی جھلکیاں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام سکردو میں تکریم شہداء کانفرنس کی جھلکیاں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام سکردو میں تکریم شہداء کانفرنس کی جھلکیاں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام سکردو میں تکریم شہداء کانفرنس کی...
    رشیا ٹوڈے (آر ٹی)کی رپورٹ کے مطابق 4 سابق برطانوی اسپیشل فورسز کے اہلکاروں نے حال ہی میں ماؤنٹ ایورسٹ پر چڑھائی کے دوران متنازع طریقہ اختیار کیا، جس سے نیپالی حکام میں تشویش پیدا ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:برطانوی کوہ پیما نے 19ویں بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلی رپورٹ کے مطابق ان افراد نے ایورسٹ کی چوٹی تک پہنچنے کے لیے روایتی راستوں اور اجازت ناموں کو نظرانداز کیا، جو کہ نیپال کے قوانین اور کوہ پیمائی کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ یہ اقدام نہ صرف مقامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ دیگر کوہ پیماؤں کی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ نیپالی حکام نے اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے...
    یاد رہے کہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے ہر سال جون کے مہینے میں سکرود میں شہداء اور مظلوم کے حوالے سے بڑے عوامی جلسے کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں اہم سیاسی و مذہبی قائدین شرکت کرتے ہیں۔  ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام سالانہ عوامی جلسہ بعنوان " تکریم شہدا و حمایت مظلومین جہاں کانفرنس" سکردو یادگار شہداء پر شروع ہو گئی۔ کانفرنس میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، چیف آرگنائزر ایم ڈبلیو ایم سید ناصر عباس شیرازی، ایم این اے انجنئیر حمید حسین، اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان محمد کاظم میثم، انجمن امامیہ بلتستان کے صدر سید باقر الحسینی، صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم آغا سید علی رضوی، سمیت سیاسی، مذہبی جماعتوں کے قائدین...
    ایک پیغام میں خالد خورشید کا کہنا تھا کہ کل 1 جون 2025ء بروز اتوار کو ایم ڈبلیو ایم کا سکردو میں جلسہ ہے، پاکستان تحریک انصاف کے تمام ورکرز بلخصوص سکردو میں موجود پی ٹی آئی کارکنان بھرپور شرکت کریں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صوبائی صدر پی ٹی آئی خالد خورشید نے پی ٹی آئی کارکنوں کو کل ایم ڈبلیو ایم کے جلسے میں بھرپور شرکت کی ہدایت کر دی۔ ایک پیغام میں خالد خورشید کا کہنا تھا کہ کل 1 جون 2025ء بروز اتوار کو ایم ڈبلیو ایم کا سکردو میں جلسہ ہے، پاکستان تحریک انصاف کے تمام ورکرز بلخصوص سکردو میں موجود پی ٹی آئی کارکنان بھرپور شرکت کریں۔ یاد رہے کہ ایم...
    بلوچستان اسمبلی دہشتگردی کیخلاف یک زبان، دہشتگردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز )بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن دہشتگردی کے خلاف یک زبان ہو گئے، ارکانِ اسمبلی نے سوراب حملے کی شدید مذمت کی اور دہشت گروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم کا اظہار کیا، صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے کہا سوراب میں سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا، دہشتگردوں کو کسی مذہب اور قبیلے سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی انسان کہلانے کے قابل ہیں۔ اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری و دیگر نے کہا کہ دہشتگردوں ہمارے معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، عوام دہشتگروں کے خلاف حکومت کے ساتھ...
    لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں بجلی کے بلوں کی اقساط کرنے پر 30 جون تک پابندی عائد کردی گئی۔ لیسکو حکام کے مطابق یہ پابندی جون میں ریکوری ہدف پورا کرنے کے لیے لگائی گئی ہے، کمپنی اپریل کے بعد اپنا مقررہ ریکوری ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ لیسکو حکام کے مطابق سرکاری اداروں کو بھی نادہندگی پر آخری نوٹس دے دیے گئے ہیں، جو ادارہ بل نہیں دے گا اس کا کنکشن کاٹ دیا جائے گا
    ممبر کونسل شیخ احمد علی نوری نے کہا کہ یہ مجلس کا سالانہ ایونٹ ہے اور جب سے مجلس بنی ہے، اس وقت سے اب تک اس عنوان سے یہ کانفرنس انعقاد کرتی چلی آ رہی ہے۔ شہداء شمع محفل کائنات ہیں اور انکا راستہ ہی ہدایت کا راستہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یکم جون کو حمایت مظلومین جہاں و تکریم شہداء کانفرنس یادگار شہداء سکردو میں شرکت کے حوالے سے سکردو میں ایک کارنر میٹنگ ہوئی جس میں سکردو میں مقیم اہلیان نور پور گول کے عمائدین اور جوانوں نے شرکت کی۔ رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے اس موقع پر عمائدین و جوانوں کو یکم جون کو یادگار...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو ریفرنس کی سماعت کے دوران بشریٰ بی بی نے عدالت میں آنے سے انکار کردیا،عدالت نے ساڑھے تین گھنٹے تک ملزمہ کا انتظار کرنے کے بعد سماعت تین جون تک ملتوی کر دی۔نجی ٹی وی سما کے مطابق جیل حکام نے عدالت کو بتایاکہ بشریٰ بی بی نے یہ کہتے ہوئے عدالت میں آنے سے انکار کر دیا ہے کہ منگل کو ان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی گئی اس لئے وہ عدالت نہیں آئیں گی،سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کا بشریٰ بی بی کے عدالت نہ آنے پر برہمی کا اظہار کیا،استغاثہ نے ملزمہ کی ضمانت منسوخ کرنے پر اصرار کیا۔سپیشل پبلک پراسیکیوٹر...
    بھارت کا فرانسیسی آڈیٹرز کو رافیل طیاروں تک رسائی دینے سے انکار ،مقصد خراب کارکردگی سے بچنا ہے:امریکی جریدے کی رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارت نے معرہ حق آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستان کے ہاتھوں اپنی عبرت ناک شکست کا پردہ فاش ہونے کے ڈر سے فرانسیسی آڈیٹرز کو رافیل طیاروں تک رسائی دینے سے انکار کردیا۔امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ رافیل بنانے کی فرانسیسی کمپنی ڈاسو طیاروں میں کسی بھی ممکنہ خرانی کا جائزہ لینے کے لیے بھارت آنا چاہتی تھی۔جریدے نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ بھارت کو خدشہ ہے کہ فرانسیسی آڈیٹرز اصل مقصد خراب کارکردگی کا الزام...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبرپختونخوا میں 27 مئی سے اب تک بارشوں اور تیز آندھی سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔نجی ٹی وی جیونیوز نے پی ڈی ایم اے کے کے حوالے سے بتایا کہ بارشوں اور آندھی کے باعث حادثات میں 10 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں 5 مرد، 3 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 13 مرد، 10 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں، بارشوں سے مجموعی طور پر 34 گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ 32 گھروں کوبارشوںسے جزوی ہوا اور 2 گھر مکمل طور پرتباہ ہوئے۔پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بارشوں اور آندھی کے باعث پشاور، مردان، صوابی اور شانگلہ میں حادثات پیش...
    سابق وفاقی وزیر شیخ رشید—فائل فوٹو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت 12 جون تک ملتوی کر دی۔اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد عدالت میں پیش ہوئے۔عدالتی عملے کی جانب سے شیخ رشید کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی گئی۔9 مئی کے 11 مقدمات میں نامزد ملزمان کو چالان کی نقول تقسیم کرنے کا عمل جاری ہے۔
    ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی زیرصدارت ترقیاتی سیکٹرز کی کارکردگی اور زیرالتواء ادائیگیوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت ترقیاتی سیکٹرز کی کارکردگی اور زیرالتواء ادائیگیوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری اور سیکرٹری صاحبان نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری صاحبان نے اپنے اپنے ڈویلپمنٹ سیکٹرز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ روڈ انفراسٹرکچر، لوکل گورنمنٹ، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ، برقیات، صحت عامہ، تعلیم، ٹورازم سمیت تمام ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی زیرالتواء ادائیگیوں کو تین دن کے اندر اندر یکسو کرتے ہوئے رپورٹ پیش کریں۔ ترقیاتی منصوبوں کی ہر صورت مقررہ...
    وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کی نئی کنٹری ڈائریکٹر بولورما آمگابازر نے ملاقات کی ہے۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر سے ملاقات میں وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی ترقی میں عالمی بینک کے مالی اور تکنیکی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں آئی ایم ایف کے جائزے کی تکمیل اور ایک ارب ڈالر کے اجراء پر بات چیت کی گئی۔وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔اعلامیے کے مطابق دوران گفتگو سینیٹر محمد اورنگزیب نے بولورما آمگابازر کا خیر مقدم کیا اور سابق کنٹری ڈائریکٹر...
    ---فائل فوٹو سیشن کورٹ پشاور نے سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ہمایوں خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔پشاور سیشن کورٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صمت اللّٰہ وزیر نے ہمایوں خان کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے ہمایوں خان کی 14 جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔بعدازاں پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات ہمایوں خان نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ عدالت نے 14 جون تک عبوری ضمانت دے دی ہے، صوبائی حکومت نے ہمارے پر امن احتجاج پرشیلنگ کی، مقدمات درج کیے،  پی ٹی آئی خود ہر ہفتے احتجاج کرتی ہے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر پرچے کرنے سے پہلے یہ اپنے گریبان میں جھانکیں، کرپشن...
    — فائل فوٹو کیمبرج کے امتحانی پرچے آؤٹ ہونے کا معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے اٹھا لیا ہے اور اس معاملے پر ایک ذیلی کمیٹی قائم کردی ہے۔ جمعہ کو چیئرمین قائمہ کمیٹی ڈاکٹر عظیم الدین زاہد کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فیصل آباد کے رکن قومی اسمبلی محمد علی سرفراز نے اجلاس کے شرکاء کو کیمبرج کے آؤٹ ہونے والے حالیہ 4 پرچوں کے ثبوت پیش کئے اور ویڈیو بھی دکھا دی۔انہوں نے کہا کہ پرچے لیک ہونے کا فائدہ کچھ طلبہ نے اٹھایا اور اکثریت محروم رہی۔ ایسے پرچوں کی کیمبرج ایورج مارکنگ کرتا ہے یا اسکول کے نتائج کی بنیاد پر نمبر دیتا ہے۔ اجلاس میں تجویز دی گئی کہ لیک پرچوں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 30 مئی ۔2025 )کیمبرج کے امتحانی پرچے آﺅ ٹ ہونے کا معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے اٹھا لیا اور اس معاملے پر ایک ذیلی کمیٹی قائم کردی ہے جمعہ کو چیئرمین قائمہ کمیٹی ڈاکٹر عظیم الدین زاہد کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فیصل آباد کے رکن قومی اسمبلی محمد علی سرفراز نے اجلاس کے شرکا کو کیمبرج کے آﺅٹ ہونے والے حالیہ 4 پرچوں کے ثبوت پیش کئے اور ویڈیو بھی دکھا دی.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ پرچے لیک ہونے کا فائدہ کچھ طلبہ نے اٹھایا اور اکثریت محروم رہی ایسے پرچوں کی کیمبرج ایورج مارکنگ کرتا ہے یا سکول کے نتائج کی بنیاد پر نمبر...
    لندن کے مشہور مومی مجسموں کے عجائب گھر، مادام تساؤ نے برطانیہ کے مقبول ترین اسنیک ’گریگز ساسیج رول‘ کا مومی مجسمہ تیار کر کے اسے اپنی ’کلچر کیپیٹل‘ نمائش میں شامل کر لیا ہے۔ Greggs sausage roll, a much-loved British snack, has been immortalized with its own figure at Madame Tussauds wax museum in London pic.twitter.com/qsIOSrSAfR — Reuters (@Reuters) May 29, 2025 یہ پہلا موقع ہے کہ کسی خوردنی شے کو اس عجائب گھر میں اس قدر اعزاز بخشا گیا ہے۔ مومی مجسمہ نیلے مخملی کشن پر رکھا گیا ہے، جس کے ساتھ ایک یادگاری تختی بھی نصب ہے۔ یہ اقدام نیشنل ساسیج رول ڈے (5 جون) کی مناسبت سے کیا گیا ہے اور یہ مجسمہ جون کے...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان و فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی20 انٹرنیشنلز میں دنیا کے خطرناک ترین بالر بن گئے۔ سال 2024 سے ابتک مختصر ترین فارمیٹ میں شاہین شاہ آفریدی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑیوں میں 4 نمبر پر ہیں جبکہ حارث رؤف کا 5واں نمبر ہے۔ ٹاپ 5 ٹی20 بالرز میں بنگلادیش کے رشاد حسین 27 میچز میں 39 شکار کیساتھ پہلے، بھارت کے ارشدیپ سنگھ اور سری لنکا کے وانندو ہسارنگا 21، 21 میچز میں 40 وکٹوں کیساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ مزید پڑھیں: 33 میچز 38 ڈیبیو! پاکستان سب سے آگے شاہی شاہ آفریدی نے 27 میچز میں 38 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں جبکہ انکے ہم وطن حارث رؤف بھی...
    محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تمام سکولوں میں سپورٹس ویک کو یقینی بنایا جائے اور اس کیلئے فٹ بال، والی بال، کرکٹ جیسے میچز کا انعقاد کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے سکولوں میں کل جمعہ کے روز سے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں تک سپورٹس ویک منانے کی ہدایت کر دی گئی۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تمام سکولوں میں سپورٹس ویک کو یقینی بنایا جائے اور اس کیلئے فٹ بال، والی بال، کرکٹ جیسے میچز کا انعقاد کیا جائے۔ یاد رہے کہ اساتذہ کی ہڑتال کے باعث گلگت بلتستان کے سرکاری سکولوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے تدریسی نظام مفلوج ہے۔ ایک...
    دفاعی طاقت کے تناظر میں پاکستان کو ایٹمی قوت ہونے کی بدولت ایک ممتاز اور منفرد مقام حاصل ہے، اور یہ تاریخی مقام پاکستان نے 28 مئی کے دن حاصل کیا تھا۔ یہ دن نہ صرف پاکستان کی سائنسی اور عسکری کامیابی کی علامت ہے بلکہ قومی خودمختاری، خوداعتمادی اور استقامت کی روشن دلیل بھی ہے۔ 28مئی 1998ء کا دن پاکستان کی تاریخ کا ایک ایسا سنگ میل ہے  جسے یومِ تکبیر کے طور پر منایا جاتا ہے اور جو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ اس دن پاکستان نے کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے نہ صرف دشمن کو منہ توڑ پیغام دیا، بلکہ دنیا کو یہ واضح کر دیا کہ اب پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔ یہ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی صرف رول اف لا اور جمہوریت اور آئین کی بالادستی چاہتے ہیں. 2 سال پہلے عمران خان سے کہا گیا کہ آپ 3 سال تک چپ رہیں اور چوری شدہ مینڈیٹ کی حکومت کو چلنے دیں۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن تھا .تاہم کسی بھی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی، فہرست میں شامل پہنچنے والے رہنما اعظم سواتی، نورالحق قادری، عون عباس بپی، فلک ناز چترالی، سمیع اللہ خان اور قاضی انور بغیر ملاقات کے اڈیالہ جیل سے واپس...
     سٹی 42 : مسلم لیگ (ن) فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر نے کہا ہے کہ 28 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا یادگار اور سنہری دن ہے، یوم تکبیر قوم کے لیے فخر اور سربلندی کی علامت ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار ‎راجہ علی اصغر نے یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا، کہا کہ نواز شریف نے 28 مئی 1998ء کو ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، نواز شریف نے عالمی دباؤ اور پابندیوں پر ملکی وقار اور خود مختاری کو ترجیح دی۔  یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی ن لیگ جاپان کے مرکزی رہنما سردار ظہور اقبال نے اس موقع پر کہا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مئی 2025ء) جرمن چانسلر فریڈرش میرس نے بدھ 28 مئی کو برلن میں یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کی میزبانی کے موقع پر اعلان کیا کہ جرمنی طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تیاری میں یوکرین کی مدد کرے گا۔ یوکرین اب اسلحہ درآمد کرنے والے ملکوں میں سرفہرست ’جرمن ہتھیاروں سے روسی سرزمین پر حملے ممکن‘ میرس نے جرمن ساختہ ٹاؤرس کروز میزائل یوکرین بھیجنے کے امکانات پر بھی کھل کر انکار نہ کیا، جو صدر زیلنسکی کی ایک اہم درخواست ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے زیڈ ڈی ایف سے بات کرتے ہوئے چانسلر میرس کا کہنا تھا، ''یقیناﹰ، یہ امکان کے دائرے میں ہے۔‘‘ تاہم انہوں نے اس بات...
    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی حکومت کا نیا سالانہ ترقیاتی پروگرام ایک وژنری پروگرام ہوگا جو اگلے چار برسوں کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے ٹھوس بنیاد اور روڈ میپ بنیاد فراہم کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پورے صوبے میں یکساں ترقی ہماری ذمہ داری ہے اور نئے مالی سال کے ترقیاتی فنڈز کا بیشتر حصہ جاری منصوبوں کی تکمیل کے لیے مختص کیا جائے گا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری سے متعلق مشاورت کے سلسلے میں آخری اجلاس میں نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کے...
    مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف حکومتی نظر ثانی اپیل کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے دریافت کیا کہ کیا جج آئینی اسکوپ سے باہر جا کر فیصلہ دے سکتے ہیں، عوامی امنگوں اور جمہوریت کے لیے ہی سہی، مگر کیا جج آئین ’ری رائٹ‘ کرسکتے ہیں، سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی کا مؤقف تھا کہ آئین ’ری رائٹ‘ نہیں کیا گیا، جس پر جسٹس مسرت ہلالی بولیں؛ ری رائٹ کیا گیا، 3 دن کی مدت کو بڑھا کر 15 دن کیا گیا۔ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف حکومتی نظر ثانی اپیل پر جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 11 رکنی آئینی بینچ نے سماعت...
    پاکستان سپر لیگ 10 (پی ایس ایل) کے فائنل میچ میں لاہور قلندر کی شاندار کامیابی کے پیچھے جہاں کھلاڑیوں کی محنت کارفرما تھی، وہیں کچھ ایسی کہانیاں بھی موجود تھیں جو جذبے، دعا اور وابستگی کی ایک منفرد مثال بن گئیں۔ انہی میں سے ایک کہانی سکندر رضا کی ہے، جنہیں ان کے والد نے ناٹنگھم سے لاہور آ کر ٹیم کے لیے فتح کی بنیاد رکھنے پر قائل کیا۔ سکندر رضا کے والد تصدق حسین رضا نے بتایا کہ ان کی پوری فیملی لاہور قلندر سے دلی وابستگی رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائنل کے روز ہمارے گھر میں ہر کوئی دعا میں مصروف تھا، کوئی جائے نماز پر بیٹھا تھا، کوئی تسبیح کے دانے گن رہا...
    ویٹی کن سٹی : کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کی پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ "غزہ کے والدین کی دل دہلا دینے والی چیخیں آسمان تک پہنچ رہی ہیں۔" سینٹ پیٹرز اسکوائر پر ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ غزہ کے والدین اپنے معصوم بچوں کی لاشیں سینے سے لگا کر بیٹھے ہیں، اور ان کی بے بسی پکار بن کر فضا کو چیر رہی ہے۔ انہوں نے اسرائیل اور حماس دونوں سے اپیل کی کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کا مکمل احترام کریں اور لڑائی کو فوری طور پر بند کریں تاکہ مزید انسانی جانیں ضائع نہ ہوں۔ دوسری جانب غزہ...
    حریت رہنما کی اہلیہ نے پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کو اس کی ناقابل تسخیر دفاعی قوت سے منسوب کرتے ہوئے کہا کہ اس نے پاکستانیوں اور کشمیریوں کو ہمت اور اعتماد دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور غیر قانونی طور پر نظربند کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ یوم تکبیر پاکستان کی عظمت، خود انحصاری اور دفاعی خودمختاری کا دن ہے۔ ذرائع کے مطابق مشعال ملک نے ایک بیان میں کہا کہ 28 مئی 1998ء ایک تاریخی سنگ میل کا دن تھا جب پاکستان نے اپنی آزادی اور وقار کا دفاع کیا۔ انہوں نے پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کو اس کی ناقابل تسخیر دفاعی قوت سے منسوب کرتے...
    لاہور؍ اسلام آباد (خصوصی نامہ نگاران+ نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔  ’’ایکس‘‘ پر نواز شریف نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد دی۔گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا  آج کے دن پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی طاقت کے طور پر دنیا میں سامنے آیا۔  وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آج 28 مئی کا دن قومی خودمختاری، سائنسی ترقی اور استقامت کی یاد دلاتا ہے۔ پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ الحمدللہ پاکستان کو ایٹمی ملک بنے 27 سال مکمل ہو گئے۔ حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یوم تکبیر پاکستان...
    یہ دن گلگت بلتستان بھر میں عقیدت اور جوش و خروش سے منایا گیا۔ سیاحتی مقامات، اسکولوں، کالجوں، یونین کونسل دفاتر، بنیادی صحت کے مراکز (BHUs)، کمیونٹی ہالز اور مساجد میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو گلگت ڈویژن میں یوم تکبیر کی تقریبات کے مناظر گلگت ڈویژن میں یوم تکبیر کی تقریبات کے مناظر گلگت ڈویژن میں یوم تکبیر کی تقریبات کے مناظر گلگت ڈویژن میں یوم تکبیر کی تقریبات کے مناظر گلگت ڈویژن میں یوم تکبیر کی تقریبات کے مناظر گلگت ڈویژن میں یوم تکبیر کی تقریبات کے مناظر گلگت ڈویژن میں یوم تکبیر کی تقریبات کے مناظر گلگت ڈویژن میں یوم تکبیر کی...
    28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر جہاں ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا اور قومی پرچم لہرائے گئے وہیں مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھی پاکستان کے ساتھ اپنے جذباتی لگاؤ کا اظہار کرتے ہوئے سبز ہلالی پرچم لہرا دیے۔ مقبوضہ کشمیر کے مختلف مقامات پر قومی پرچم لہرائے گئے، اس کے علاوہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستانی لڑاکا طیارے جے 10 سی کی تصاویر والے پوسٹرز بھی آویزاں کیے گئے۔ کشمیریوں نے پوسٹرز پر تحریر کیا ہے کہ پاکستان کی جانب بھارت کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دیے جانے پر کشمیریوں کے دل خوش ہیں۔ پوسٹرز پر بھارت کی فوجی صلاحیت کا پول کھولنے پر افواج پاکستان کو مبارک باد کی تحریریں بھی درج...
    میر پور: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان وسیفران و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام کی مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر کے زیر اہتمام کھڑی شریف میر پور آزاد جموں کشمیر میں یوم تکبیر کے موقع پر ایک بہت بڑے عوامی “معرکہ حق” یومِ تشکر اجتماع سے خطاب۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام آزاد جموں و کشمیر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔ اس بڑے عوامی “معرکہ حق” یومِ تشکر اجتماع کا اہتمام یوم تکبیر کی مناسبت سے مسلم لیگ ن کے سابق وزیر مرکزی رابطہ سیکرٹری چوہدری رخسار احمد نے کیا تھا۔جلسہ سے وفاقی وزیر کے علاوہ آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما و کوآرڈینیٹر برائے وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی خواجہ رمیض حسن نے یوم تکبیر کے حوالہ سے پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان کا دفاع ہر صورت ناگزیر ہے۔(جاری ہے) ملکی دفاع اور استحکام کے لیے ذاتی رنجشوں کو بھلا کر ملکی مفاد میں سوچنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 28 مئی 1998 کو جب وطن کو دشمن کی للکار کا جواب دینے کی ضرورت پیش آئی اس وقت بھی چوہدری شجاعت حسین قومی وسیع مفادات کی خاطر اپنا کلیدی کردار ادا کرنے میں پیش پیش تھے۔
    کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے غزہ میں ایک بار غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کردی۔ یہ بھی پڑھیں فلسطینی صدر اور غزہ کے عوام کا پوپ لیو چہاردہم سے امن مشن جاری رکھنے کا مطالبہ سینٹ پیٹرز اسکوائر پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ غزہ میں جو ظلم ہورہا ہے، اس پر والدین کی چیخیں آسمان تک جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ غزہ میں انسانی حقوق کا احترام کرتے ہوئے جنگ فی الفور بند کی جائے۔ پوپ لیو نے اسرائیل اور فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس سے عالمی انسانی حقوق کے قوانین کی مکمل پاسداری کرنے کی اپیل کی۔ دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بمباری کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی...
    کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے کہا ہے کہ ڈارک ویب اور سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے ذریعےکرپٹو کرنسی کا استعمال کرتے ہوئے، منشیات کی خریداری کا پھیلاؤ انتہائی خطرناک حدتک بڑھ گیا ہے، مغربی اور افریقی ممالک سے ویڈ اور کوکین کی پاکستان آمد بڑا چیلنج ہے، منشیات کےگھناؤنے دھندے کے درپرہ عناصر کی توجہ پودے(پلانٹ) سے مصنوعی نشہ آور ادویات(سینتھیٹک ڈرگز) کی جانب منتقل ہوگئی، کورئیر/پارسلزکےذریعےمنشیات کی اسمگلنگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات کو مزید فول پروف بنانے کے اقدامات پرعمل درآمد شروع کر دیا گیا، نائیجیرین نیٹ ورک سمیت 33 ڈرگ ٹریفکنگ گروپس کا خاتمہ کیا گیا، ڈرگز اسمگلنگ کے لیے نت نئےطریقے استعمال کیے جاتے ہیں، پاکستان کو بدنام کرنےکے لیےکھیلوں کے سامان، آلات...
    مقررین کا کہنا تھا کہ ہم مسلکوں، فرقوں اور جماعتوں سے بالاتر ہو کر وطن عزیز کے لئے متحد ہو کر مضبوط پاکستان بنانے کا عہد کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ دیامر کے زیر اہتمام چلاس میں یوم تکبیر کے حوالے سے ریلی نکالی گئی، شرکاء نے پینا فلیکس اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نون لیگ گلگت کے صدر مقصود حسین سندھو نے کہا کہ آج کا دن بہت اہمیت کا حامل ہے جب پاکستان دنیا کے نقشے پر ایٹمی قوت بن کر ابھرا اور خطے میں طاقت کا توازن قائم ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا...
    یومِ تکبیر پاکستانی قوم کی غیر متزلزل خودداری کی علامت ہے۔پاکستان کا ایٹمی طاقت بننا دفاعی خود مختاری اور خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کا ضامن ہے۔یومِ تکبیر اس عزم کی یاد دلاتا ہے جب پوری قوم نے دشمن کے ایٹمی تجربات کے جواب میں متحد ہو کر اپنی سالمیت کا تحفظ کیا۔پاکستان پہلا مسلم ایٹمی ملک ہے جو امت مسلمہ کے لیے خود انحصاری کی علامت ہے۔پاکستان کا جوہری پروگرام دفاع اور امن کے تحفظ کے لیے ہے، بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی ایٹمی صلاحیت علاقائی امن اور استحکام کی ضمانت ہے۔پاکستان کی ذمہ دار جوہری قیادت خطے میں امن و استحکام کی مظہر ہے. بھارت میں بڑھتی انتہاپسندی کے باوجود پاکستان ایک محتاط اور ذمہ...
    اپنے پیغام میں اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ یومِ تکبیر صرف دفاعی قوت کا دن نہیں بلکہ ایک اجتماعی شعور، خودداری اور قومی وقار کے عہد کی تجدید کا دن ہے، ہمیں اپنے ایٹمی دفاع کو شہدا اور محنت کشوں کی امانت سمجھ کر محفوظ رکھنا ہے اور آئندہ نسلوں کے لیے ایک مضبوط و پرامن پاکستان کی بنیاد کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ یومِ تکبیر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جب قوم متحد ہو، قیادت دور اندیش ہو اور دفاعی ادارے پرعزم ہوں، تو کوئی طاقت ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی۔ یومِ تکبیر کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں سید اویس...
    اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ قائدِ عوام نے عالمی دباؤ اور مخالفت کے باوجود جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی، یومِ تکبیر صرف فخر کا دن نہیں بلکہ ہماری قوم کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے اور عزم ہے کہ اپنی خودمختاری، وقار اور مستقبل کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یوم تکبیر پر ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے والوں کو سلام پیش کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ سائنسدانوں، انجینئرز، مسلح افواج اور دور اندیش سیاسی قیادت کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے یوم تکبیر پر سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔...
    یوم تکبیر، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)یوم تکبیر کے موقع پر جاری کردہ اعلامیے میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے 28 مئی 1998 کو حاصل کی گئی جوہری صلاحیت کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے اس دن کو نہ صرف دفاعی خودمختاری کی علامت قرار دیا بلکہ قومی ترقی، صحت، توانائی اور زراعت میں جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے حوالے سے پاکستان کی نمایاں پیش رفت کو بھی اجاگر کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن، ملک کا معتبر جوہری ادارہ ہونے کے ناطے، فلاح عامہ کے لیے نیوکلیئر سائنس سے مستفید ہونے کی کوششیں جاری رکھے...
     سٹی 42: پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے  یوم تکبیر پر پیغام دیتے ہوئے  قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا بلاول بھٹو نے کہا قائدِ عوام نے عالمی دباؤ اور مخالفت کے باوجود جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی، یومِ تکبیر صرف فخر کا دن نہیں بلکہ ہماری قوم کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے،ہمارا یہ عزم ہے کہ ہم اپنی خودمختاری، وقار اور مستقبل کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،یہ دن یاد دلاتا ہے کہ جب قوم متحد ہو تو وہ ہر چیلنج کا مقابلہ کر سکتی ہے  یوم تکبیر قوم کے اتحاد اور اپنی آزادی وخودمختاری پر سمجھوتہ نہ کرنے کے اعلان کا دِن ؛ وزیر اعظم...
    لاہور، کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعظم نواز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، آج کے دن اللہ تعالیٰ نے قوم کو بڑی کامیابی عطا کی، اللہ تعالی پاکستان کی حفاظت فرمائے۔بلاول بھٹو زرداری:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یوم تکبیر کے موقع پر جوہری پروگرام کی شکل میں ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر...
    ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ شہید محترمہ نے اپنے والد کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا، پاکستان کے دفاعی نظام کو استوار کرنے میں شہید بھٹو اور شہید بی بی کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 28 مئی 1998ء کو پاکستان نے دنیا کو پیغام دیا کہ ہم خود مختار اور ناقابلِ تسخیر قوم ہیں۔ یومِ تکبیر کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ یومِ تکبیر پر ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے...
    ایک بیان میں سید مراد علی شاہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 1974ء میں بھارت کے ایٹمی تجربات کے بعد پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور کہا کہ ہم گھاس کھا لیں گے، مگر ایٹم بم ضرور بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 28 مئی کا دن پاکستان کے دفاعی خودمختاری اور قومی وقار کی علامت ہے، یہ وہ دن ہے جب 1998ء میں پاکستان نے کامیاب ایٹمی تجربات کرکے دنیا کو بتا دیا کہ ہم اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔...
    سابق وزیر اعظم نواز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر سیاسی و حکومتی رہنماؤں نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد دی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم تکبیر کے موقع پر ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے والے سائنسدانوں، انجینئرز، مسلح افواج اور دور اندیش سیاسی قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے، بالخصوص پاکستان کے پہلے منتخب وزیرِاعظم قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے عالمی دباؤ اور...
    وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری— فائل فوٹو وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ یوم تکبیر قوم کے لیے فخر اور سربلندی کی علامت ہے۔یوم تکبیر کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 28 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا یادگار اور سنہری دن ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 28 مئی 1998ء کو ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، نواز شریف نےعالمی دباؤ اور پابندیوں پر ملکی وقار اور خود مختاری کو ترجیح دی۔ ایٹمی دھماکے پُرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں: مریم نوازیوم تکبیر کے موقعے پر جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 27 سال گزر گئے مگر آج پاکستانی...
    پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب---فائل فوٹو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قوم قائد محمد نواز شریف کو سلام پیش کرتی ہے۔ نواز شریف نےدھمکی، دباؤ اور پابندیوں کی پروا کیے بغیر پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ الحمدللّٰہ پاکستان کو ایٹمی ملک بنے 27 سال مکمل ہوگئے۔ ایٹمی دھماکے پُرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں: مریم نوازیوم تکبیر کے موقعے پر جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 27 سال گزر گئے مگر آج پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے اور بلند رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو 28 مئی 1998ء کا تاریخی دن یوم تکبیر...
    وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ — فائل فوٹو  وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یومِ تکبیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یوم تکبیر پاکستان کی خودداری اور قومی عزم کی علامت ہے۔مراد علی شاہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھ کر تاریخ رقم کی اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے میزائل پروگرام کے ذریعے دفاع کو تقویت دی۔ پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے ستائیس برس مکمل بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں سرخرو ہوکر نکلے ہیں: وزیراعظم اُنہوں نے  کہا کہ 28 مئی کا دن قومی خودمختاری، سائنسی ترقی اور استقامت کی یاد دلاتا ہے۔وزیرِاعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، دشمن کی ہر سازش کا منہ توڑ جواب...
    پشاور: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے یومِ تکبیر کے موقع پر پشاور میں منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی یومِ تکبیر کی خوشیاں اسی جذبے، ولولے اور قومی یکجہتی کے ساتھ منائی جائیں گی جیسے ملک بھر میں منائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آج شام پانچ بجے میرپور، آزاد کشمیر میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوگا، جس میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جلسہ نہ صرف قومی یکجہتی کا مظہر ہوگا بلکہ دنیا کو یہ پیغام دے گا کہ کشمیری عوام بھی پاکستان کی ایٹمی...
    سابق وزیراعظم اور رہنما مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یوم تکبیر 28 مئی کو پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کے 27 سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔ نواز شریف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری مختصر پیغام میں قوم کو یوم تکبیر کی مبارک باد دی۔ قوم کو یوم تکبیر مبارک — Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) May 28, 2025 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی ایکس پر جاری پیغام میں قوم کو مبارک باد دی۔ انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کی جو خدمت اللّٰہ تعالی نے آپ کے مقدر میں لکھی ہے، وہ کسی اور کے حصے میں...
    ویب ڈیسک:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 28 مئی ملکی دفاع و سلامتی کے عہد کی تجدید کا دن ہے، حالیہ بھارتی جارحیت میں پاکستان کے منہ توڑ جواب نے بھارت سمیت عالمی ممالک کو انتہائی پریشانی سے دوچار کیا، یوم تکبیر اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک و قوم کی خودمختاری اور قومی وقار پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔  یوم تکبیر پر پیغام جاری کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پوری قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ آج کے دن پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی طاقت کے طور پر دنیا میں سامنے آیا، یوم تکبیر ملکی تاریخ کا سنہرا اور ملکی دفاع و سلامتی کے عہد کی تجدید کا دن...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے 27 برس مکمل ہونے پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے قوم کو مبارک باد دی ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے دورِ حکومت میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کئے جس کے بعد اس دن کو ’یوم تکبیر‘ کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے۔صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم تکبیر پر قوم کو دلی مبار کباد پیش کرتا ہوں، آج کے دن ہم نے اپنی جوہری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا،...
    وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ یوم تکبیر ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کی ضمانت ہے، ایٹمی دھماکوں نے دشمن قوتوں کو واضح پیغام دیا۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہماری مسلح افواج اور ایٹمی سائنسدانوں نے تاریخ رقم کی، یوم تکبیر ہمیں ملک کی سالمیت کے لیے بے لوث خدمت کا درس دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: یوم تکبیر: پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو 27 سال مکمل، صدر اور وزیراعظم کے خصوصی پیغامات وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی دفاع وطن کے لیے ہر پل تیار...
    یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد :صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، معرکہ حق ، آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کیخلاف شاندار فتح نے یوم تکبیر کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ،بزنس کمیونٹی اس عزم کی تجدید کرتی ہے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں لانے کیلئے محنت جاری رکھے گی۔28مئی یوم تکبیر کے موقع پراپنے پیغام میں صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ 28مئی کا دن ملک کی تاریخ...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی 2025ء ) حکومت کی جانب سے یوم تکبیر کے موقع پر جاری کیے جانے والے سرکاری اشتہارات سے ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی تصاویر غائب ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے یوم تکبیر کی مناسبت سے ملک کے اخبارات میں بڑے بڑے اشتہارات جاری کیے ہیں جن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر سب سے نمایاں ہے، اشتہارات میں سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی تصویر بھی دکھائی دے رہی ہے، اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف کو تصویر بھی ان اشتہارات کا حصہ ہے تاہم ان اشتہارات میں ملک کے معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی کہیں ایک بھی تصویر دکھائی نہیں دے رہی جب کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت...
    کراچی میں یوم تکبیر کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ 28 مئی قوم کے غیر متزلزل عزم، حوصلے اور دفاع وطن کے جذبے کی علامت ہے، یوم تکبیر ہمارے ایٹمی پروگرام کے معماروں اور قومی ہیروز کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، دشمن کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔ یوم تکبیر کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ 28 مئی قوم کے غیر متزلزل عزم، حوصلے اور دفاع وطن کے جذبے کی علامت ہے، یوم تکبیر ہمارے ایٹمی پروگرام کے معماروں اور قومی ہیروز...
    اسلام آباد : یومِ تکبیر کے موقع پر وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 28 مئی 1998ء وہ تاریخی دن ہے جب پاکستان نے چاغی کے پہاڑوں سے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہماری خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس دن پاکستان نے اپنی حفاظت کا ایٹمی ڈھال اپنے ہاتھوں سے تیار کیا، جو ہماری سلامتی کی ضمانت ہے۔ سردار اویس لغاری نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ پاکستان کی سلامتی ہمارا اولین اور آخری مقصد ہے۔”ہم امن کے داعی ضرور ہیں، مگر اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں،” وفاقی وزیر نے زور دیتے ہوئے کہا۔ “جو ہماری...
    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یومِ تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مئی کا مہینہ پاکستان کی تاریخ کا سنہرا باب ہے، جب وطن عزیز نے ناقابل تسخیر دفاع کی بنیاد رکھی۔انہوں نے کہا کہ 28 مئی قومی غیرت، خودمختاری اور دفاع کی علامت ہے، اور اس دن کیے گئے ایٹمی دھماکے نہ صرف پاکستان کی تکنیکی مہارت بلکہ قومی اتحاد کا بھی مظہر ہیں۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی پالیسی امن پر مبنی ہے، لیکن اگر دشمن نے کسی بھی قسم کی جارحیت کی کوشش کی تو پاکستان بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں ذوالفقار...
    ملک بھر میں آج ‘یومِ تکبیر’ جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے اور ملک بھر میں قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور پاکستان کی سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔ علماء کرام نے پاکستان کی سر بُلندی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔ یہ بھی پڑھیے: یوم تکبیر: پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو 27 سال مکمل، صدر اور وزیراعظم کے خصوصی پیغامات علماء کرام کا کہنا تھاکہ 28مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں نہایت اہمیت کا حامل ہے، آج پاکستان زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان ملک کا فخر ہیں اور دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے یومِ تکبیر کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے معماروں اور قومی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ میں عطا تارڑ نے اپنے دادا، سابق صدرِ پاکستان محمد رفیق تارڑ کی یاد تازہ کرتے ہوئے لکھا دادا جی مرحوم و مغفور کی آنکھیں نم تھیں اور زبان پر نعرہ تکبیر تھا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دادا جی کہنے لگے کہ ہماری نسل نے پاکستان بنتے دیکھا، یہ اللہ تعالٰی کی عظیم نعمت ہے۔ آج نواز شریف نے پاکستان بچا لیا، ہمارے دفاع کو ہمیشہ کے لیے ناقابلِ تسخیر بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار...
    یوم تکبیر پاکستانی قوم کی غیر متزلزل خودداری کی علامت ہے اور آج ملک بھر میں اس دن کے موقع پر قرآن خوانی و دعاؤں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ کلمے کی بنیاد پر معرض وجود میں آنے والے ملک پاکستان کا اسلامی دنیا کی پہلی اور واحد ایٹمی طاقت بننا دفاعی خود مختاری اور خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کا ضامن ہے۔ یومِ تکبیر اس عزم کی یاد دلاتا ہے کہ پوری قوم نے دشمن کے ایٹمی تجربات کے جواب میں متحد ہو کر اپنی سالمیت کا تحفظ کیا۔ پاکستان پہلا اسلامی ایٹمی ملک ہے جو امت مسلمہ کے لیے خود انحصاری کی علامت ہے  اور اس کا جوہری پروگرام دفاع اور امن کے تحفظ کے...
    یوم تکبیر پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس کی عوام کو مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز یوم تکبیر کے موقع پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے عوام کو مبارکباد پیش کی گئی۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوم تکبیر 1998 کے اُس عظیم لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان جوہری طاقت کے طور پر اُبھرا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک توازن بحال کرنے اور اپنے دفاع کے حق کو منوایا، پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیت قومی امانت ہے، جو عوامی امنگوں کی عکاس ہے۔ آئی ایس پی آر...
    آئی ایس پی آر کے مطابق یوم تکبیر خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاکستان کے ثابت قدم عزم کو اجاگر کرتا ہے، پاکستان کی مسلح افواج تمام خطرات کیخلاف مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس نے پاکستانی عوام کو یوم تکبیر پر دلی مبارکباد پیش کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم تکبیر اس موقع کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان ایک جوہری طاقت کے طور پر ابھرا، یہ تاریخی کامیابی قوم کے عزم، اتحاد اور پرامن وجود کیلئے جستجو کی مظہر ہے، پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیت ایک قومی امانت ہے، جو...
    ویب ڈیسک:وطن عزیز کے27ویں یوم تکبیرکے موقع پر مسلح افواج اور سربراہان نے خصوصی پیغام جاری کیا ہے کہ جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورسروسزچیفس کی عوام کو دلی مبارکباد دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یوم تکبیر اس اہم موقع کی یاد ہے جب 1998 میں پاکستان ایک جوہری طاقت کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرا، پاکستان نے جنوبی ایشیا میں اسٹریٹیجک توازن کو بحال کرتے ہوئے دفاع کے حق کا اظہار کیا۔ یوم تکبیر قوم کے اتحاد اور اپنی آزادی وخودمختاری پر سمجھوتہ نہ کرنے کے اعلان کا دِن ؛ وزیر اعظم یہ تاریخی کامیابی قوم کے غیر متزلزل عزم، اتحاد...
    لاہور؍ اسلام آباد؍ گوجرانوالہ  (خبر نگار+ لیڈی رپورٹر+ نمائندہ خصوصی+ ایجنسیاں ) ملک بھر میں آج 28مئی یوم تکبیر  بھرپور جوش وخروش سے منایا جائے گا۔ حکومت  کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان  کیا گیا ہے۔ یومِ تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات، سیمینارز اور ریلیاں بھی منعقد کی جائیں گی جن میں ایٹمی طاقت کے حصول میں کردار ادا کرنے والے قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔ یومِ تکبیر پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کے مظہر کے طور پر منایا جاتا ہے، جب پاکستان نے 1998 ء میں چاغی کے پہاڑوں میں کامیابی سے ایٹمی دھماکے کیے اور دنیا کی 7ویں اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بن کر ابھرا۔  پنجاب حکومت...
    لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) پنجاب میں ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ10گنا تک بڑھانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ مریم نواز کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر والد ذمہ دارقرار اور مقدمہ بھی درج ہوگا۔ گاڑی سے باہرخطرناک انداز سے لٹکتے سریا وغیرہ پر گاڑی بند کردی جائے گی اور ون ویلنگ یا خطرناک طرزکی ڈرائیونگ پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔ بڑے روڈز کے اطراف میں سامان سے لدی ٹرالیاں کھڑی کرنے پر پابندی لگانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ خراب یا بند ہیڈ لائٹسں کے ساتھ ڈرائیونگ پر سخت کارروائی ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے لاہور میں بیدیاں اور دیگر روڈز پر ٹریفک کی روانی میں...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یومِ تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے پاکستان کی دفاعی تاریخ کا ایک سنہری باب قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 28 مئی 1998 وہ دن ہے جب پاکستان نے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چھ کامیاب ایٹمی تجربات کر کے دشمن کو دو ٹوک پیغام دیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ محسن نقوی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان نے عالمی دباؤ، معاشی پابندیوں اور بیرونی خطرات کے باوجود جرات و حمیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایٹمی قوت بننے کا فیصلہ کیا، جو آج ہماری اسٹریٹجک خودمختاری کی ضمانت ہے۔...