2025-11-04@23:14:47 GMT
تلاش کی گنتی: 9194
«کے نتیجے میں ا»:
(نئی خبر)
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا سنٹر گوجرانوالہ کا اچانک دورہ کیا اور شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات کے عمل کا جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ نے شہریوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے اور عملے کو کام تیز رفتاری سے نمٹانے کی ہدایت دی۔ مختلف کاونٹرز کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے محنت سے کام کرنے کی تلقین کی اور انچارج نادرا سنٹر کو شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات دیے۔ شہریوں نے نادرا سنٹر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اب زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑتا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہر شہری وی آئی پی ہے، کام اسی دن مکمل ہونا چاہیے اور دستاویزات مقررہ مدت میں فراہم کی...
2023 سے2025 تک پاکستان نے جنوبی ایشیا میں شاندار میکرو اکنامک تبدیلی کی مثال قائم کر دیاسلام آباد (طارق محمود سمیر حکومت کی مؤثر معاشی پالیسیوں کا بھارتی ویب سائٹ ساؤتھ ا یشیا مانیٹر نے بھی اعتراف کر لیا بہترین داخلی اصلاحات اور آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکچ نے پاکستان کے ڈیفالٹ سے معاشی استحکام کی بنیاد رکھی بھارتی ویب سائٹ ساؤتھ ایشیا مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق؛ ایس آئی ایف سی فریم ورک کے ذریعے پاکستان کی عالمی سطح پر مؤثر اقتصادی سفارت کاری بحالی کی بنیاد ہے ایس آئی ایف سی نے کان کنی، توانائی آ ئی ٹی ،زراعت میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ، ساؤتھ ایشیا مانیٹر رپورٹ...
استنبول مذاکرات تاحال بے نتیجہ ، افغان وفد کا پاکستان کے جائز مطالبات ماننے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد/استنبول (آئی پی ایس)استنبول میں پیر کو پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان جاری مذاکرات کا تیسرا دن بھی مشکلات کا شکار رہا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نے اپنے تمام مطالبات نہایت منطقی، مدلل اور جائز بنیادوں پر پیش کیے، تاہم افغان طالبان کا وفد ان مطالبات کو پوری طرح تسلیم کرنے کے لیے تیار نظر نہیں آ رہا۔ ذرائع کے مطابق میزبان ممالک نے بھی اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کے مطالبات معقول اور جائز ہیں، بلکہ افغان طالبان کا وفد خود بھی سمجھتا ہے کہ ان مطالبات کو ماننا درست اور...
ڈینگی کنٹرول روم کے مطابق خطے میں مجموعی مریضوں کی تعداد 4018 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 2 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 70 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈینگی کنٹرول روم کے مطابق خطے میں مجموعی مریضوں کی تعداد 4018 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 2 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق مظفرآباد میں سب سے زیادہ 2839 کیسز رپورٹ ہوئے، باغ میں 127، میرپور میں 871 کیسز سامنے آئے، جہلم ویلی میں 3، نیلم میں 44، سدھنوتی میں 3، حویلی میں 6 اور پونچھ میں 45 کیسز...
علی ساہی: پنجاب پولیس نے سموگ اور آلودگی کی روک تھام کے لیے صوبہ بھر میں کارروائیاں تیز کر دیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کریک ڈاؤن میں 14 مقدمات درج اور متعدد قانون شکن گرفتار کیے گئے۔ 115 افراد کو 10 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 53 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ کارروائیوں کے دوران فصلوں کی باقیات جلانے کی 13، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 86، صنعتی سرگرمیوں کی 5 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 10 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ رواں سال کے دوران مجموعی طور پر 1642 مقدمات درج اور 1571 افراد گرفتار کیے گئے۔ 60 ہزار سے زائد افراد پر...
سٹی42: لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ایک 19 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت فیضان کے نام سے ہوئی ہے جو رحمان پورہ مسلم ٹاؤن کا رہائشی تھا۔واقعہ گارڈن ٹاؤن انڈر پاس کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آ کر فیضان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ پولیس نے نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔ تیز رفتار ڈمپر کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد...
‘تیسری بار صدر بننا پسند کرونگا،’ امریکی آئین میں اجازت نہ ہونے کے باوجود ٹرمپ کی تیسری مدت کی خواہش
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر تیسری مدت کے لیے صدارت کی خواہش ظاہر کر دی ہے، حالانکہ امریکی آئین کسی بھی صدر کو دو سے زیادہ مدتیں مکمل کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، میں تیسری مدت میں بھی صدارت کرنا پسند کروں گا۔ میرے اعداد و شمار پہلے سے بہتر ہیں۔ ٹرمپ، جو جنوری میں اپنی دوسری مدت کے لیے عہدہ سنبھال چکے ہیں، پہلے بھی جلسوں میں تیسری مدت کے اشارے دیتے رہے ہیں۔ حال ہی میں وائٹ ہاؤس میں دیوالی کی تقریب کے دوران ایک شریک شخص ٹرمپ 2028 کی ٹوپی پہنے دیکھا گیا، جس نے ان قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دی۔...
پاکستان قدرتی خوبصورتی، تاریخی ورثے اور متنوع ثقافتوں کا خزانہ ہے اور سیاحت کے شعبے میں بھی ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات پر اینٹری فیس لاگو، سیاح کیا کہتے ہیں؟ سنہ 2025 میں حکومت نے ویزا پالیسیوں میں نرمی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے ذریعے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے خاص طور پر ان مقامات کی طرف جو ابھی تک بڑے پیمانے پر مشہور نہیں ہوئے۔ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقوں اور ساحلی خطوں میں ایسے ابھرتے ہوئے سیاحتی مقامات ہیں جو قدرتی حسن، مہم جوئی اور ثقافتی مشاہدات سے بھرپور ہیں اور یہاں بیحد سکون کا احساس ہوتا ہے۔ مختلف صوبائی اور وفاقی منصوبے بھی...
استنبول میں پاکستان افغان طالبان مزاکرات کا تیسرا روز بھی کسی نتیجہ کے بغیر تمام ہوا۔ مذاکراتی نشست کو 11 گھنٹے سے زائد وقت گزر گیا. سفارتی ذرائع کےمطابق مذکرات میں رکاوٹیں پیدا ہو چکی ہیں جس کے باعث کسی مثبت پیش رفت کے امکانات انتہائی کم ہو چکے ہیں۔ پاکستان افغان طالبان کے درمیان تیسرے روز مذاکرات کو 10 گھنٹے سے زائد ہو گئے تو سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات میں رکاوٹیں پیدا ہو گئی ہیں۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ طالبان حکومت کسی بات پر تحریری طور پر اتفاق کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ سفارتی ذرائع بتا رہے ہیں کہ مذاکرات میں رکاوٹ کے بعد، کسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> مظفرآباد/ اسلام آباد (صباح نیوز /آن لائن /مانیٹرنگ ڈیسک) 27 اکتوبر 1947ء ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر پر بھارت کے غیرقانونی قبضے کو 78 برس بیت گئے۔ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے یوم سیاہ اس تجدید عہد کے ساتھ منایا گیا کہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے سے آزادی تک تحریک آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی ۔27 اکتوبر 1947ء ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن تھا جب بھارت نے جبری طور پر کشمیر کے ایک بڑے حصے پر غاصبانہ قبضہ کیا تھا، بھارت کے اس جابرانہ اقدام کے خلاف کشمیری آج بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-01-21 مظفرآباد/ اسلام آباد (صباح نیوز /آن لائن /مانیٹرنگ ڈیسک) 27 اکتوبر 1947ء ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر پر بھارت کے غیرقانونی قبضے کو 78 برس بیت گئے۔ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے یوم سیاہ اس تجدید عہد کے ساتھ منایا گیا کہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے سے آزادی تک تحریک آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی ۔27 اکتوبر 1947ء ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن تھا جب بھارت نے جبری طور پر کشمیر کے ایک بڑے حصے پر غاصبانہ قبضہ کیا تھا، بھارت کے اس جابرانہ اقدام کے خلاف کشمیری آج بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے 77 سال مکمل ہونے پر آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور دنیا بھر میں یومِ سیاہ بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایاگیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار اور بھارتی مظالم کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کرنا ہے، ملک بھر میں اس موقع پر احتجاجی ریلیاں، واکس، سیمینارز اور تصویری نمائشوں کا اہتمام کیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفترِ خارجہ سے ڈی چوک تک مرکزی یکجہتی واک نکالی گئی، جس میں مختلف وزارتوں کے نمائندے، طلبہ، سول سوسائٹی کے ارکان اور شہری بڑی تعداد میں شریک تھے۔ شاہراہِ دستور، پارلیمنٹ ہاؤس اور ڈی چوک کو ’’کشمیر بنے گا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سابق صدر اور پاکستان بزنس گروپ (پی بی جی او) کے بانی فراز الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان میں دیرپا سیاسی استحکام، میرٹ پر مبنی گورننس اور پائیدار معاشی ترقی کیلئے صدارتی وفاقی نظام وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔فراز الرحمٰن نے کہا کہ موجودہ پارلیمانی نظام بار بار سیاسی عدم استحکام، مفاہمتی سیاست اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے کمزور ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘حکومتوں کی بار بار تبدیلی، سیاسی سودے بازی اور غیر یقینی صورتحال نے ملک کے وڑن اور ترقی کی رفتار کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ہمیں ایسے نظام کی ضرورت ہے جس میں قیادت بااختیاراور عوام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ممبئی: بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ائیر آسٹریلیا کے خلاف تیسرے میچ کے دوران پسلی میں شدید انجری کے باعث اسپتال منتقل ہوگئے، جہاں وہ اس وقت آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں۔میچ کے دوران الیکس کیری کا کیچ پکڑنے کی کوشش میں ائیر کی بائیں پسلی زخمی ہوگئی تھی۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد جب اندرونی خون بہنے کے آثار سامنے آئے تو انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔طبی ذرائع کے مطابق شریاس ائیر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، تاہم مکمل صحت یابی کے لیے انہیں کم از کم ایک ہفتہ آرام کی ضرورت ہوگی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ چوٹ کی نوعیت سنگین تھی اور بروقت طبی امداد...
کیمرون کے 92 سالہ پال بیا نے 53.66 فیصد ووٹ حاصل کرکے ایک بار پھر صدارتی انتخاب کا معرکہ جیت لیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان کے سابق اتحادی عیسیٰ چیروما بکاری صرف 35.19 فیصد ووٹ لے پائے۔ اس طرح پال بیا مسلسل آٹھویں بار واضح اکثریت سے جیت گئے۔ کیمرون میں صدارتی انتخاب 12 اکتوبر کو ہوئے تھے جس کے بعد نتائج کا سلسلہ جاری تھا تاہم جزوی اعداد و شمار ہی سامنے آسکے تھے۔ نتائج کے اجرا میں تارخیر پر اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوتی رہیں۔ کم از کم 4 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ اپوزیشن نے ان نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے اور صدر پال بیا پر دھاندلی کا الزام عائد کرتے...
چین نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکا دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے آدھے راستے تک آگے بڑھے گا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطوں کی راہ ہموار کی جا سکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو سے پیر کے روز ایک ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہی۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا چین سے کیوں الجھنا نہیں چاہتا؟ چینی وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق، وانگ ای نے کہا کہ صدر شی جن پنگ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان طویل عرصے سے رابطے اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات قائم ہیں، جنہیں انہوں نے چین اور امریکا تعلقات کا سب سے قیمتی تزویراتی اثاثہ قرار...
پاکستان نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ باسمتی چاول کے جغرافیائی اشاریے پر منصفانہ اور غیر جانب دار فیصلہ کرے تاکہ پاکستان کے اس معروف اور تاریخی چاول کی عالمی شناخت اور اس پر ملک کے جائز حق کو تسلیم کیا جا سکے۔ یورپی یونین کے وفد سے ملاقات میں وزیر تجارت جام کمال کا کہنا تھا کہ باسمتی پاکستان کی ثقافتی اور زرعی وراثت کا حصہ ہے، جس کے تحفظ کے لیے یورپی فورمز پر منصفانہ رویہ ناگزیر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 10ویں سیاسی مذاکرات، دو طرفہ اور عالمی امور پر گفتگو وزیر تجارت کی سربراہی میں پاکستان نے یورپی یونین کے ایک اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کو گورننس اور انسانی حقوق...
ریلی کی قیادت کرتے ہوئے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یومِ سیاہ کے موقع پر پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور ان کی جدوجہد میں اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مزارِ قائد اعظم پر کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یومِ سیاہ ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کی۔ ریلی میں صوبائی وزیر اوقاف ریاض شیرازی، ایڈیشنل کمشنر کراچی غلام مہدی شاہ، ڈپٹی میئر سلمان مراد، حریت کانفرنس کے رہنما شیخ عبدالمتین بٹ کے علاوہ اسکولوں کے طلبہ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سید ناصر حسین شاہ...
پاکستانی وفد سے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا مرکزی محور تحریکِ طالبان پاکستان (کالعدم ٹی ٹی پی) کی سرگرمیوں اور افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف حملوں میں استعمال کی روک تھام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کابل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یہ مذاکرات تیسرے روز بھی جاری ہیں۔ لیکن بعض ذرائع طالبان اور پاکستان کے وفود کے درمیان استنبول میں جاری امن مذاکرات کے تعطل کی خبر دی تھی۔ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے وفود کے درمیان مذاکرات، جو ہفتے کے روز استنبول میں شروع ہوئے تھے، آج تیسرے دن بھی جاری رہے۔ انہوں نے افغانستان کے قومی ٹیلی ویژن سے گفتگو میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سائنسدان اب اس معمے کے قریب پہنچ گئے ہیں کہ آخر کیوں عمر بڑھنے کے ساتھ ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ وقت بہت تیزی سے گزرتا جا رہا ہے۔ جرنل کمیونیکیشنز بائیولوجی میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق جیسے جیسے ہماری عمر بڑھتی ہے، دماغ میں نئی سرگرمیوں کا عمل کم ہوتا جاتا ہے، جس کے باعث وقت کے احساس میں تیزی محسوس ہوتی ہے۔تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے کیمبرج سینٹر فار ایجنگ اینڈ نیورو سائنس کے 577 رضاکاروں پر تجربہ کیا، جن کی عمریں 18 سے 88 سال کے درمیان تھیں، تمام شرکاء کو الفریڈ ہچکاک کے ایک پرانے شو کی 8 منٹ کی قسط دکھائی گئی اور دورانِ مشاہدہ ان کے فنکشنل ایم آر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: جموں و کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف دنیا بھر کے پاکستانی سفارتی مشنز میں آج یومِ سیاہ منایا گیا۔پاکستانی سفارتخانوں میں سیمینارز، ویبینارز، تصویری نمائشوں اور مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ان سرگرمیوں میں کشمیری عوام کی حالتِ زار اور بھارتی قابض افواج کے ظلم و ستم کو اجاگر کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس دن کا مقصد مقبوضہ کشمیر پر اٹھہتر سال سے جاری غیر قانونی بھارتی تسلط کی مذمت اور کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی حمایت کا اعادہ تھا۔ یومِ سیاہ کشمیری عوام پر جاری بھارتی مظالم اور ناانصافیوں کی یاد دہانی کے طور پر منایا گیا۔اس موقع پرصدر مملکت، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ نے خصوصی پیغامات جاری...
وزیراعلٰی نے کہا کہ نیشنل کانفرنس حکومت کو اقتدار میں آئے صرف ایک برس ہوا ہے اور وہ اب بھی پُرامید ہے کہ اگر ریاستی درجہ انکی حکومت کے دور میں بحال ہوا تو یہ ایک خوش آئند پیشرفت ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ ریاستی درجہ کی بحالی میں مسلسل تاخیر سے لوگوں کی امیدیں مدھم پڑتی جا رہی ہیں اور اگر یہ عمل مزید موخر ہوا تو مایوسی مزید گہری ہوگی۔ اسمبلی کے احاطے میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ ریاستی درجے کی بحالی کے بارے میں میری امید پہلے دن سے قائم تھی لیکن اب وہ کچھ کم ضرور ہوئی ہے، اگر یہ...
استنبول مذاکرات کا تیسرا دور: افغان طالبان کی ٹی ٹی پی معاملے پر ٹال مٹول جاری، ثالث معاہدہ یقینی بنانے کے لیے کوشاں
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تازہ ترین مذاکرات بھی تاحال نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے اور فریقین تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے مستقبل پر متفق نہیں ہو سکے۔ استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے تیسرے دور کی براہِ راست کوریج کے لیے وہاں موجود پاکستانی صحافی انس ملک کے مطابق افغان طالبان ابھی تک ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اور ثالث کوشش کررہے ہیں کہ دونوں فریقین کسی معاہدے پر رضا مند ہو جائیں۔ یہ بھی پڑھیں: استنبول: پاک افغان وفود کے درمیان جواب الجواب کے بعد ایک بار پھر مذاکرات شروع انس ملک نے وی نیوز کے پروگرام ’صحافت اور سیاست‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں پاکستان نے واضح مؤقف اختیار کیا ہے...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بات چیت نتیجہ پاک افغان مذاکرات سرحد پر پھر فائرنگ وی ٹاک وی نیوز
چین اور امریکا کے درمیان ہونے مذاکرات میں مثبت پیشرفت کے بعد دونوں ممالک کے سربراہوں کے درمیان اہم معاہدے پر دستخط کردیں گے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا میں میں ہونے والے مذاکرات میں چین اور امریکا کے درمیان 2019ء سے جاری تجارتی جنگ کی شدت میں کمی پر اتفاق ہوگیا ہے، جس کے بعد خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ دونوں ممالک کے صدور کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باضابطہ معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے۔ مالائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں آسیان ممالک سربراہی اجلاس کی سائیڈلائنز پر ہونے والے مذاکرات میں ہونے والی اہم پش رفت کی امریکی اور چینی حکام نے تصدیق کی ہے۔ اب جمعرات کو جنوبی کورین شہر گیوگنجو ہونے والی چینی صدر...
ڈاکٹر یونس کی جانب سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو The Art of Triumph کے عنوان والی ایک کتاب کا تحفہ بھی پیش کیا گیا جس پر بنگلادیش کا نقشہ بنا ہوا تھا۔ بنگلا دیش کے چیف ایڈوائرز اور نوبیل انعام یافتہ معاشی ماہر ڈاکٹر محمد یونس کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو دی جانے والی کتاب کے سرورق پر بنے نقشے نے بھارتیوں کو آگ بگولہ کر دیا۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے گزشتہ ہفتے بنگلادیش کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈھاکا میں چیف ایڈوائرز محمد یونس سے بھی ملاقات کی جس میں دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے امور پر تبادلہ خیال...
—فائل فوٹو ترکیہ کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور کا آغاز ہو گیا۔پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوا تھا جس میں دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر پر اتفاق کیا گیا تھا۔دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور دو روز قبل استنبول میں ہوا تھا جس میں پہلے دور میں طے پانے والے نکات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا تھا۔ استنبول: پاک افغان وفود کی دوبارہ ملاقات شروعپاکستان اور افغانستان کے وفود کی استنبول میں آج دوبارہ ملاقات شروع ہو گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغان حکام کو دہشت گردی کی روک تھام کا جامع پلان...
بھارت کے معروف بلے باز شریاس آئیر کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران شدید زخمی ہونے کے بعد سڈنی کے اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کر لیا گیا۔30 سالہ کھلاڑی کی طبیعت اچانک بگڑنے پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اندرونی خون رسنے (internal bleeding) کی تشخیص کی۔ حالت بگڑنے پر ٹیم کے ہمراہ بھارت واپس نہ جا سکے میچز ختم ہونے کے بعد ٹیم بھارت واپس روانہ ہوگئی، تاہم شریاس آئیر کی طبیعت خراب ہونے کے باعث وہ سڈنی میں ہی رک گئے۔مقامی بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اندرونی خون بہنے کی علامات ظاہر ہونے پر انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے...
سٹی 42 : پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہو گیا ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق استنبول مذاکرات کے دو روز گزرنے کے باوجود ابھی تک کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے آج کے دور میں ثالث بھی موجود ہوں گے, سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان طالبان سے دہشت گردی روکنے کے لیے تحریری گارنٹیاں طلب کیں ہیں۔ افغان طالبان کی ٹھوس اقدامات کی پیشکش تاہم تحریری گارنٹی/ یقین دھانی سے اجتناب کر رہے ہیں۔ افغان طالبان تحریری وعدے کرنے سے گریز کر رہے ہیں، افغان طالبان کی جانب سے شروع سے مذاکرات میں ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ بھارتی...
راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق زیر حراست افراد نے میرے بیٹے سے زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔ جاتلی پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے دونوں افراد کو گرفتار کر لیا، متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے۔ ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، بچوں سے زیادتی یا تشدد ناقابل برداشت ہے۔ Tagsپاکستان
یومِ سیاہ کے موقع پر خیبرپختونخوا حکومت نے بھی بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفرِدی نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء وہ سیاہ دن ہے جب بھارتی فورسز نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کے ظلم و جبر کا سلسلہ آج تک جاری ہے اور آزادی مقبوضہ کشمیر کے عوام کا بنیادی حق ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے مزید کہا کہ کے پی حکومت کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور عالمی انسانی حقوق کے ادارے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں، جبکہ اقوامِ متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حقِ...
پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور: طالبان کے مسودے میں شامل دو بنیادی مطالبات کیا ہیں؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات آج تیسرے روز بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ دونوں ممالک کے وفود اس وقت استنبول میں موجود ہیں، تاہم گزشتہ روز مذاکرات میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہو سکی۔ ترکیہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری مذاکرات دوسرے روز کوئی فیصلہ کن پیشرفت نہ ہوسکی۔ تاہم، دونوں ممالک کے وفود نے پندرہ گھنٹے طویل بات چیت کے بعد ممکنہ معاہدے کا مسودہ تیار کیا۔ اس دوران ثالثوں کی موجودگی میں دونوں جانب سے تجاویز کا تبادلہ بھی ہوا۔ افغان خبر...
اسلام آباد میں یومِ سیاہ کے موقع پر کشمیری عوام کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کا مقصد بھارتی مظالم کے خلاف یکجہتی اور کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی حمایت ظاہر کرنا تھا۔ ریلی وفاقی حکومت کے زیرِ اہتمام شاہرائے دستور پر منعقد ہوئی اور دفترِ خارجہ سے ڈی چوک تک جاری رہی۔ اس کی قیادت وفاقی وزیر برائے امور کشمیر انجینئر امیر مقام، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کر رہے تھے۔ ریلی میں جموں و کشمیر لبریشن سیل، حریت رہنما، سرکاری افسران، وزارتِ اطلاعات اور وزارتِ خارجہ کے نمائندے، مختلف سیاسی و سماجی رہنما، اور اسکول و کالجز کے بچے و بچیاں بھی شریک تھے۔ شرکا نے پلے کارڈز اور...
بھارت اور چین کے درمیان پانچ سال بعد براہِ راست فضائی پروازیں بحال ہو گئی ہیں۔ پیر کے روز انڈیگو ایئرلائن کی پرواز 6E 1703 بھارتی شہر کولکتہ سے روانہ ہو کر جنوبی چین کے شہر گوانگزو پہنچی، جس میں تقریباً 180 مسافر سوار تھے۔ یہ پیش رفت دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بتدریجی بہتری کی علامت سمجھی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ 2020 کے اوائل میں کووِڈ وبا کے دوران ان پروازوں کو معطل کر دیا گیا تھا، جب کہ بعد ازاں ہمالیہ کے سرحدی تنازع میں ہونے والے فوجی تصادم کے بعد تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی تھی۔ تاہم حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے تعلقات میں نرمی دیکھنے میں آئی ہے۔ گزشتہ سال بھارت اور...
یومِ سیاہ کے موقع پر کے پی حکومت نے بھی بھارتی مظالم کیخلاف کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا یومِ سیاہ کے موقع پر کہنا تھا کہ 27 اکتوبر 1947ء کو بھارتی فورسز نے جموں و کشمیر پر ناجائز قبضے کا آغاز کیا۔ بھارتی فورسز کے ظلم و جبر کا سلسلہ آج تک جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مقبوضہ کشمیر کے عوام کا بنیادی حق ہے، ہم ان کی جدوجہدِ آزادی میں شانہ بشانہ ہیں۔ عالمی انسانی حقوق کے ادارے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دلائے۔ محمد سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ خطے کا پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے...
بالی ووڈ کے معروف اداکار جونی لیور نے پاکستانی ڈرامہ ’پامال‘ کی کہانی، اداکاری اور پروڈکشن کی تعریف کرتے ہوئے اسے انتہائی شاندار قرار دیا ہے۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں جونی لیور نے کہا کہ وہ اور ان کا پورا خاندان پاکستانی ڈرامہ ’پامال‘ کو بڑی دلچسپی سے دیکھتے ہیں اور ہر نئی قسط کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، ’میری بیوی ہمیشہ کہتی ہے، کیا ڈائریکٹر ہے، کیا ڈائریکشن ہے‘۔ View this post on Instagram A post shared by The Times of Drama (@timesofdrama) اداکار نے ڈرامے کے ڈائریکٹر خضر ادریس کی تعریف کرتے ہوئے کہا، آپ بہت اچھے ڈائریکٹر ہیں۔ جونی لیور نے ڈرامے کے مرکزی کرداروں صبا قمر...
آرٹیکل 370 کی منسوخی سے کشمیر کی معیشت تباہ، روزگار کے مواقع محدود WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ سات دہائیوں سے جاری ہے، کشمیری عوام آج بھی آزادی اور حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ 1947 کے اکتوبر میں بھارت نے کشمیری عوام کی مرضی کے برعکس اور آزادی ایکٹ کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر زبردستی قبضہ کر لیا، اس غاصبانہ اقدام کو بعد ازاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کیا گیا جہاں اب تک مسئلہ کشمیر پر 5 قراردادیں منظور کی جا چکی ہیں تاہم ان میں سے کسی...
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک اور مذموم سازش ناکام WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز معرکۂ حق میں شرمناک شکست کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف نئی مذموم سازش بھی ناکام بنا دی گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ نے ایک مرتبہ پھر جھوٹ، پروپیگنڈا اور جعلی بیانیے کا سہارا لیتے ہوئے پاکستان کے خلاف مہم شروع کی جسے وزارت اطلاعات و نشریات پاکستان نے ان تمام گمراہ کن دعوؤں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ رد کرتے ہوئے بھارتی پروپیگنڈا مشینری کا چہرہ بے نقاب کر دیا۔ بھارتی اخبارات، اکنامک ٹائمز، ٹائمز آف انڈیا، لوکمت ٹائمز اور دیگر گودی میڈیا اداروں نے سابق سی آئی اے افسر جان کیریاکو کے...
مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے 77 سال مکمل ہونے پر آج پاکستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور دنیا بھر میں یومِ سیاہ بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے۔کشمیری شہداء کی یاد میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق دن کی شروعات کشمیری شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی سے ہوئی، جب کہ مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں، یکجہتی واکس، سیمینارز اور تصویری نمائشوں کا انعقاد کیا گیا تاکہ عالمی برادری کو مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا جا سکے۔ اسلام آباد میں دفترِ خارجہ سے ڈی چوک تک مرکزی یکجہتی واک نکالی گئی، جس میں سرکاری اداروں، طلبہ، سول سوسائٹی اور عام شہریوں...
جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے 77سال، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس) مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے 77 سال مکمل ہونے پر آج پاکستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور دنیا بھر میں یومِ سیاہ بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلیاں، واکس، سیمینارز اور تصویری نمائشوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفترِ خارجہ سے ڈی چوک تک مرکزی یکجہتی واک کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں مختلف وزارتوں، طلبہ، سول سوسائٹی اور عام شہری...
وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و عوامی امور سینیٹر رانا ثناءاللہ سمیت دیگر رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ کشمیر کا مسئلہ صرف ایک سرحدی تنازع نہیں بلکہ انسانی حقوق اور عالمی انصاف کا معاملہ ہے۔ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ ہر فورم پر کھڑا رہے گا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ سینیٹر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947ء تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا، جو کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت پر براہِ راست حملہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں اور آزادی کے لیے عزم پوری دنیا کے لیے مشعلِ...
5 اگست 2019ء کو نریندر مودی کی حکومت نے آرٹیکل 370 منسوخ کر کے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی جس سے کشمیری عوام مزید سیاسی، معاشی اور سماجی استحصال کا شکار ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو 78 سال مکمل ہو گئے، ہر سال 27 اکتوبر کو کشمیری دنیا بھر میں یومِ سیاہ کے طور پر مناتے ہیں تاکہ عالمی برادری کو ہندوستان کے ظلم و جبر سے آگاہ کیا جا سکے۔ تاریخی حقائق کے مطابق 27 اکتوبر 1947ء کو بھارتی افواج نے بغیر کسی آئینی و اخلاقی جواز کے کشمیر پر قبضہ کر لیا تھا، تقسیم ہند کے وقت کشمیر کی مقامی قیادت نے پاکستان کے ساتھ الحاق کا...
ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یوم سیاہ کے موقع پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ بھارت نے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے آزادی پسند کشمیریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے کیونکہ 1947ء میں اس روز بھارت نے تقسیم ہند کے منصوبے کے منافی اپنی فوج کشمیر کی طرف روانہ کی اور اس علاقے پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر کے کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یوم سیاہ کے موقع پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ...
فرانسیسی میڈیا کے مطابق پیرس کے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی زیورات کی چوری کے الزام میں 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پیرس کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے بتایا کہ ایک شخص کو چارلس ڈی گال ایئرپورٹ سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ پرواز کے لیے تیار ہو رہا تھا۔ اطلاعات کے مطابق وہ الجزائر جانے والا تھا، جبکہ دوسرا مشتبہ شخص مالی جانے کی تیاری کر رہا تھا۔ گزشتہ اتوار 4 مسلح چوروں نے دن دہاڑے کرین کی مدد سے دنیا کے مشہور ترین میوزیم لوور میں داخل ہو کر تقریباً 88 ملین یورو (102 ملین ڈالر) مالیت کے زیورات چرا لیے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: نپولین اور ملکہ ایوجینی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے رھنماء علامہ حزب اللہ جکھرو نے کہا ھے کہ صوبہ سندھ میں بدامنی عروج پر ھے، حکومت ڈاکوں کو پکڑنے کے بجائے ہتھیار ڈالنے کیلئے منت سماجت کررھی ھے۔ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں۔اب پکے کے ڈاکو کچے کے ڈاکوؤں کو بچانے کیلئے میدان میں آگئے ھیں، مدرسہ تفھیم القرآن میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ھوئے انہوں نے کہا کہ بدامنی کی وجہ سے موٹر سائیکلیں اور موبائیل چھیننے کی وارداتیں بڑھ گئی ھیں۔حزب اللہ جھکرو نے کہا کہ سندھ میں اغواء برائے تاوان اسٹریٹ کرائم ڈکیتی اور دیگر جرائم میں اضافہ ہوا ہے، دوسری طرف بجلی ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قمبرعلی خان (نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی لاڑکانہ ڈویڑن رینج ناصر آفتاب پٹھان کی ہدایت پر ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور آپریشن۔ لاڑکانہ، جیکب آباد اور کشمور کے ڈاکو ہتھیار ڈالنے پر مجبور لاڑکانہ رینج میں گزشتہ ماہ سے پولیس کی تابڑ توڑ کارروائیوں نے ڈاکوؤں کی کمر توڑ دی۔ ڈی آئی جی ناصر آفتاب پٹھان کی قیادت میں جاری آپریشن کے نتیجے میں متعدد خطرناک گروہ بے بس ہو کر ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق، لاڑکانہ، جیکب آباد اور کشمور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا۔کئی ڈاکو گروہوں نے اپنی پناہ گاہیں چھوڑ کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا، جبکہ متعدد ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں...
اسلامی روحانی مشن پاکستان کے سر پرست اعلیٰ ڈاکٹر پروفیسر محمد مقصود الٰہی نقشبندی کے سالانہ تین روزہ اجتماع سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
ٹک ٹاک پر دوستی کا بھیانک انجام، راولپنڈی کے نوجوان کو ملتان جیل کے پولیس اہلکار نے زیادتی کا نشانہ بناکر ویڈیو بنائی اور بلیک میلنگ کر کے ہزاروں روپے وصول کرلیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکمہ جیل خانہ جات کے ملازم نے محبت کا اظہار کرکے نوجوان کو برگر میں بے ہوشی کی دوا کھلا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اس دوران نازیبا ویڈیو ریکارڈ کر کے اُسے بلیک میل کرکے ہزاروں روپے موبائل نمبر منگوائے۔ پولیس اہلکار کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر نوجوان نے نیوٹاون پولیس سے رجوع کرلیا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کی نجی کمپنی میں ملازمت کرنے والے نوجوان نے نیوٹاون پولیس کو مقدمہ درج...
ارشاد قریشی: راولپنڈی اڈیالہ جیل میں تین قیدیوں کو دل کی شدید تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی منتقل کیا گیا ہے جبکہ ہسپتال منتقلی کے دوران ایک قیدی انتقال کرگیا۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سےتین قیدی دل کی شدید تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی منتقل کردیئے گئے جبکہ ایک قیدی ممتازاقبال ہسپتال منتقلی کے دوران انتقال کرگیا ۔ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی نےانتقال کرنے والے قیدی کو لینے سے انکار کردیا,قیدی ممتاز اقبال تھانہ کلر سیداں میں منشیات کے مقدمہ میں گرفتار تھا۔ ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں ہسپتال منتقل کئے جانے والے قیدیوں میں عصمت اللہ خان بھی شامل جو تھانہ پیرودھائی میں شادی شدہ خاتون کے قتل کیس...
کراچی (نیوز ڈیسک)شہر قائد میں آگ لگنے کے تین واقعات میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح بلدیہ اتحاد ٹاؤن خیبرچوک کے قریب گودام میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی، آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے، آگ نے گودام میں کھڑی گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی اطلاع پر کے ایم سی فائربریگیڈ کا ایک فائرٹینڈر موقع پر پہنچا اور عملے نے آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید فائر ٹینڈرز اور باؤزر کو طلب کرلیا گیا۔ فائربریگیڈ کے عملے نے موقع پرموجود شہریوں کی مدد سے...
امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واضح کیا ہے کہ امریکا کے پاکستان کے ساتھ مضبوط ہوتے تعلقات بھارت یا کسی دوسرے ملک کے ساتھ دوستی کی قیمت پر نہیں ہیں۔ کوالا لمپور میں ایسٹ ایشیا سمٹ کے موقع پر بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات سے ایک روز قبل امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک تعلقات بھارت کے ساتھ دوستی یا تعلقات پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سامنا کرنے سے ہچکچانے لگے بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر اتوار کو کوالا لمپور پہنچے ہیں، جہاں وہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی نمائندگی کرتے ہوئے ایسٹ ایشیا...
اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈراما سیریل ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں دکھائے جانے والے استاد اور طالبہ کے درمیان رومانوی تعلق کی وجہ سے لاہور کے کئی تعلیمی اداروں نے اپنے کیمپس میں ڈراموں کی شوٹنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ’میں منٹو نہیں ہوں‘ اپنی کہانی اور کرداروں کی وجہ سے کافی پسند کیا جا رہا ہے، تاہم اسے شدید تنقید کا بھی سامنا ہے۔ ڈرامے میں ہمایوں سعید نے یونیورسٹی کے استاد جب کہ سجل علی نے یونیورسٹی کی طالبہ کا کردار ادا کیا ہے اور دونوں کو رومانوی تعلق میں دکھایا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ڈرامے کی ایک قسط میں سجل علی اپنی یونیورسٹی کی کلاس فیلو لڑکیوں اور لڑکوں کے...
کوالالمپور: دنیا کی دو بڑی معیشتوں چین اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے، ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان بات چیت کا دوسرا روز جاری رہا جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین ملکی ایشیائی دورے کے آغاز پر ملائیشیا پہنچے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق چینی وفد کی قیادت نائب وزیراعظم ہی لی فینگ کر رہے ہیں جبکہ امریکی وفد کی سربراہی امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کر رہے ہیں، یہ فریقین کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور ہے۔ اس سے قبل بات چیت جنیوا، لندن، اسٹاک ہوم اور میڈرڈ میں ہوچکی ہے۔ امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر نے کوالالمپور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا...
راولپنڈی: تھانہ جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق زیر حراست افراد نے میرے بیٹے سے زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔ جاتلی پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے دونوں افراد کو گرفتار کر لیا، متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے۔ ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، بچوں سے زیادتی یا تشدد ناقابل برداشت ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر اسٹیو بینن نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے سہ ریاستی حل (تھری اسٹیٹ سلوشن) کی ضرورت ہے، جس میں یروشلم کے مقام پر ایک ’عیسائی ریاست‘ کا قیام بھی شامل ہو۔ یہ بھی پڑھیں:یروشلم میں امریکی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ، اسرائیل کی حمایت پر امریکا کے خلاف نعرے اپنے پوڈکاسٹ ’وار روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بینن نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا ’گریٹر اسرائیل‘ منصوبہ ناکام ہو چکا ہے۔ ان کے بقول یہ منصوبہ خود اسرائیل کے لیے تباہ کن ثابت ہوا۔ اب وقت آگیا ہے کہ 3 ریاستوں کا حل اپنایا جائے، جن میں سے ایک عیسائی ریاستِ یروشلم ہونی چاہیے۔ انہوں...
پاکستانی وزارت اطلاعات و نشریات نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاک سعودی دفاعی معاہدے کے حوالے سے پھیلائے جانے والے جھوٹے بیانیے کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ بھارتی جریدے فرسٹ پوسٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کو 25 ہزار فوجی بھیجے گا اور ایئر ڈیفنس، راکٹ کمانڈ سمیت شارٹ رینج میزائل سسٹمز فراہم کرے گا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ سعودی عرب چینی جنگی طیارے JF-17/J-10 خرید کر پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور افغان-بھارت امور میں تعاون فراہم کرے گا۔ تاہم، یہ دعوے حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔ 17 ستمبر 2025 کو جاری پاک سعودی مشترکہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا کہ دفاعی معاہدے کے تحت...
امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ کی تازہ رپورٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور کاروباری شخصیات گوتم اڈانی کے مبینہ گٹھ جوڑ کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے عوامی فنڈز کو اپنے قریبی سرمایہ کار اڈانی گروپ کی کمپنیوں کی مالی معاونت کے لیے استعمال کیا، جس سے کرپشن کے امکانات بڑھ گئے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، مئی میں بھارتی حکام نے تقریباً 3.9 ارب ڈالر (تقریباً 1.08 کھرب بھارتی روپے) لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (LIC) کے فنڈز سے اڈانی گروپ کو منتقل کیے، تاکہ گروپ کے بڑھتے ہوئے قرضوں اور مالی مشکلات کا بوجھ کم کیا جا سکے۔ اس سرمایہ کاری کے تحت اڈانی کی بندرگاہوں کی ذیلی کمپنی کو قرضوں کی تجدید...
بھارت کے بڑی جنگی مشق ’ترشول‘ کے اعلان پر پاکستان کا انتہائی سخت ردعمل، فضائی حدود میں عبوری پابندیوں کا نفاذ
بھارت نے پاکستان کے ساتھ سرحدی علاقے سرکریک کے قریب ایک بڑی مشترکہ جنگی مشق ‘ترشول‘ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، جو 30 اکتوبر سے 10 نومبر تک جاری رہے گی۔ مشق کے اعلان کے فوراً بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود کے بعض حصوں پر 28 اور 29 اکتوبر کے لیے عبوری پابندیاں عائد کر دی ہیں، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تناؤ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ مشق کا مقصد اور دائرہ کار بھارتی وزارتِ دفاع کے مطابق ’ترشول‘ مشق میں بری، بحری اور فضائی، تینوں مسلح افواج، حصہ لیں گی۔ ان مشقوں کا مقصد مشترکہ آپریشنز کی تیاری، خود انحصاری اور تکنیکی ہم آہنگی کو جانچنا ہے۔ India's announcement of war exercises by...
اسلام آباد (صغیر چوہدری) — آپریشن بنیانُ المرصوص میں پاکستان کے ہاتھوں ناکامی کے بعد بھارت کو ایک اور بڑی سفارتی پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف کی سخت دھمکی کے بعد بھارت نے روس سے تیل کی خریداری مکمل طور پر بند کر دی ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں واضح طور پر تصدیق کی کہ “بھارت اب روس سے تیل نہیں خرید رہا۔” امریکی صدر اس سے قبل بھی کئی بار نئی دہلی کو خبردار کر چکے تھے کہ اگر روسی خام تیل کی درآمد جاری رہی تو بھارت کو بھاری ٹیرف اور معاشی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق، ابتدائی طور پر بھارت نے امریکی دباؤ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پوٹھی مکوالاں(آن لائن) سابق مندوب اقوام متحدہ و سینئر سفارت کار مسعود خان کو اہم ترین منصب پر فائز کرنے کا فیصلہ، منقسم ریاست جموں کشمیر کے دو حصوں کو ایک حکومتی سیٹ اپ میں لانے کا فیصلہ، صدر ریاست کا عہدہ موجودہ آزاد جموں کشمیر کو اور وزرات عظمیٰ گلگت بلتستان کو دی جائے گی ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کو مد نظر رکھتے بھارت کو بھرپور سیاسی و سفارتی جواب دینے اہم ترین منصوبہ بندی کی گئی ہے، یہ منصوبہ میاں نواز شریف کے دور حکومت 2018میں سامنے لایا گیا تھا مگر آخری وقت اس منصوبے پر عمل درآمد روک دیا گیا تھا، اب اس منصوبے پر دوبار ہ...
تعمیراتی جمالیات سے صاف فضا تک: پاکستان کے لیے ایک حیاتیاتی دعوت WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز ایسل الہامموسمیاتی گورننس تجزیہ کار (ایم فل میڈیا سائنسز)impactchroniclesmedia@outlook.com شہر جب صرف پتھر، سیمنٹ اور شیشے کا مجموعہ نہ رہیں بلکہ سانس لینے والے، زندگی بخش نظام بن جائیں تو تعمیرات کا مفہوم بدل جاتا ہے۔ سنگاپور کی گلیوں میں اب صرف عمارتیں نہیں اُگتی، بلکہ وہ فضا کو صاف کرتی ہیں، لمس کو شفا میں بدلتی ہیں، اور ہر قدم کو ماحول دوست عمل میں ڈھالتی ہیں۔ یہ وہ لمحہ ہے جہاں جمالیات، سائنس اور انسانی شعور ایک دوسرے سے ہم آغوش ہو جاتے ہیں۔ سانس لیتا ہوا تعمیراتی جمال اب محض ایک تصور نہیں رہابلکہ سنگاپور کی...
پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت پولیس کی صلاحیت میں بہتری لا رہی ہے، جس کیلئے بہتر تربیت، جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر ہم آہنگی پر کام کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے شہروں میں کچھ فرقہ وارانہ نوعیت کے واقعات بھی پیش آئے ہیں، لیکن ہم ان سے سختی سے نمٹ رہے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں امن و امان سے متعلق چیلنجز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں امن برقرار رکھنے پر پوری طرح توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، دیہی علاقوں میں ڈاکوؤں کی سرگرمیاں اور...
پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر نے ان ہاؤس تبدیلی کے لیے بیرسٹر گروپ، پی ٹی آئی فاروڈ بلاک کے اراکین سے رابطے تیز کر لیے ہیں۔ علاوہ ازیں مرکزی قیادت کی جانب سے مسلم لیگ نون سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے، مسلم لیگ نون آزاد کشمیر نے واضح کیا تھا کہ وہ اپوزیشن میں بیٹھیں گے اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں وزیراعظم انوارالحق کو ہٹانے کیلئے پیپلز پارٹی نے حتمی فیصلہ کر لیا، وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔ ذرائع نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی دوڑ میں چودھری لطیف اکبر، چودھری یاسین اور فیصل ممتاز راٹھور کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم کی تبدیلی کیلئے پیپلز پارٹی نے لابنگ شروع...
سیکیورٹی فورسز کی بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے ٹھکانے پرکارروائی، تباہ کن حملہ ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک
شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر شمالی وزیرستان میں بھارت کے حمایت یافتہ خوارج کے ٹھکانوں پر مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ممکنہ تباہ کن حملہ روک دیا اور 3 خوارج ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورتی فورسز نے 24 اکتوبر 2025 کو دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی ناکام بنا دی اور ایک ممکنہ تباہ کن حملہ روک لیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ قابل اعتماد خفیہ معلومات کی بنیاد پر اطلاع ملی تھی کہ بھارت کے حمایت یافتہ خوارج گروہ “فتنہ الخوارج” شمالی وزیرستان کے علاقے جھلار میں ایک گاڑی کو خودکش حملے کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا...
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایک وزیرِ اعظم ایسا بھی آیا تھا جس نے بھارتی حملے کے جواب میں کہا تھا کہ میں کیا کروں؟ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس نے 40 سال صرف چندہ اکٹھا کیا ہو اس کو ملک کی باگ ڈور دے دی گئی تھی،وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے دشمن کے دانت کھٹے کردیے،پاکستان جب بھی مسلم لیگ ن کے حوالے ہوا،طاقت ور ہوا۔ اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے 5 دھماکوں کے جواب...
پولیس اہلکاروں کے اغواء، زبردستی گھروں میں داخلے، جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث ہونے کی تحقیقات کا حکم
—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس اہلکاروں کے بظاہر اغواء، زبردستی گھروں میں داخلے، ڈکیتی اور جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث ہونے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ڈائریکٹر کرائمز ایف آئی اے پولیس اہلکاروں کے اغواء میں ملوث ہونے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دیں۔عدالت نے ایس ایچ او تھانہ ترنول اور تفتیشی افسر کے طرزِ عمل کی وضاحت کے لیے آئی جی اسلام آباد پولیس 28 اکتوبر کو طلب کر لیا اور ایس پی سی آئی اے کو حکم دیا کہ وہ لاہور سے پنجاب پولیس کے ہاتھوں فیملی کے مبینہ اغواء میں اپنے کنڈکٹ کے حوالے سے وضاحت کریں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس...
امریکی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے استعمال ہونے والی ایم آر این اے (mRNA) ویکسینز کینسر کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق کورونا کی ایم آر این اے ویکسینز کینسر کی بیماری کو کم یا ختم نہیں کرتی بلکہ انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنا کر اسے ٹیومر اور کینسر سے لڑنے کے لیے طاقت فراہم کرتی ہے۔ محققین کے مطابق یہ ویکسینز مدافعتی نظام کو مضبوط بنا کر جدید کینسر علاج کو مزید مؤثر بنا دیتی ہیں، جس سے مریضوں کی زندگی کی مدت میں اضافہ ہوتا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے ’سی...
بھارت میں ایک دلت (نچلی ذات) نوجوان کو اس کی سالگرہ کے دن بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے علاقے ربوپورا میں نوجوان پر اس کے گھر کے باہر حملہ کیا گیا، جس میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ گریٹر نوئیڈا کے محلہ امبیڈکر میں غم اور کشیدگی کا ماحول اس وقت چھا گیا جب مذکورہ نوجوان کی لاش دوپہر کو سخت سیکیورٹی میں گھر لائی گئی۔ نچلی ذات سے تعلق رکھنے والا انکیت ایک مکینک اور ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا اور مبینہ طور پر 15 اکتوبر کی رات اس کی سالگرہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پودینا نہ صرف کھانوں کو خوشبودار اور ذائقہ دار بناتا ہے بلکہ اس کے بے شمار طبی و غذائی فوائد بھی ہیں، جو صدیوں سے طبِ مشرق اور جدید سائنس دونوں میں تسلیم شدہ ہیں۔ غذائی ماہرین کے مطابق پودینے کے پتّے وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جو انسانی جسم کے نظامِ ہضم سے لے کر جلد اور سانس تک کو تروتازہ رکھتے ہیں، پودینا معدے کے امراض جیسے بدہضمی، گیس اور معدے کی تیزابیت میں فوری آرام دیتا ہے۔غذائی ماہرین نے کہاکہ پودینے میں موجود قدرتی تیل مینتھول (Menthol) نظامِ ہضم کو بہتر بناتا ہے، بھوک میں اضافہ کرتا ہے اور متلی یا قے کی کیفیت کو کم کرتا ہے، اسی لیے گرمیوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قاہرہ:۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے دورہ مصر کے دوران قاہرہ میں عرب جمہوریہ مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے اتحادیہ صدارتی محل میں ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوطرفہ دوستانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے اس اعتماد کا اظہار کیا گیا کہ مضبوط اقتصادی اور سیکورٹی ڈائیلاگ پاکستان، مصر اور وسیع تر خطے میں امن، استحکام اور سلامتی میں اہم کردار ادا کرے گا۔آرمی چیف نے خطے کے امن و استحکام میں کلیدی کردار پر مصری قیادت کی تعریف کی، جب کہ صدر السیسی نے مختلف اہم معاملات میں بین الاقوامی اور امت مسلمہ کے لیے پاکستان کے مثبت...
مسکراہٹیں بکھیرنے والے بھارت کے عالمی شہرت یافتہ اداکار ستیش شاہ مقامی اسپتال میں دوران علاج انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی اور فلم انڈسٹری میں یکساں طور پر مقبول 74 سالہ ستیش شاہ کے گردے ناکارہ ہوگئے تھے اور وہ ڈائیلیسس پر تھے۔ ممبئی میں پیدا ہونے والے ستیش شاہ کے فلمی سفر کی شروعات 1970 کی دہائی میں ہوئی اور انہوں نے 250 سے زائد فلموں میں کام کیا جب کہ ڈراما سیریل کی تعداد بھی کہیں زیادہ ہے۔ ستیش شاہ گردے کے عارضے میں مبتلا تھے اور کچھ عرصے سے شدید بیمار تھے۔ طبیعت بگڑنے پر انھیں اسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ان کی موت نے اسکرین پر سب کو ہنسانے والا دوست چھین لیا۔ اُن کی...
گوجرانوالہ: حافظ آباد روڈ پر قلعہ دیوان سنگھ کے قریب ٹرک اور کیری ڈبے میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ٹرک نے مخالف سمت سے آنے والے کیری ڈبے کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں، جن کی شناخت امجد، جبران، اذان، رخسانہ اور نسرین کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ...
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی میناتو سٹی کی میئر سیئکے آئی کی پاکستانی نامزد سفیر عبدالحمید سے ملاقات— جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی میناتو سٹی کی میئر سیئکے آئی (Seike Ai) نے پاکستان کے نامزد سفیر عبدالحمید سے ملاقات کی اور پاکستان میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے امداد دی ہے۔ملاقات کے دوران میئر سیئکے آئی نے کہا کہ جاپان اور پاکستان دو ایسے دوست ممالک ہیں جو قدرتی آفات کے دوران ایک دوسرے کے دکھ درد کو باخوبی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاپانی عوام پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ گہری ہمدردی رکھتے ہیں اور یہ عطیہ اسی جذبۂ انسانیت اور دوستی کی علامت ہے۔پاکستانی سفیر عبدالحمید نے میناتو سٹی کی میئر اور جاپانی عوام کا...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے ایک اور شاندار سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں 54 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر وہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی کوہلی نے سری لنکا کے عظیم بلے باز کمار سنگاکارا کو پیچھے چھوڑ دیا، جبکہ اب ان سے آگے صرف لیجنڈ سچن ٹنڈولکر موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کی تازہ تصویر نے مداحوں کو چونکا دیا سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (SCG) میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کے مقابلے میں پاک فوج اور عوام متحد ہو کر ایک مضبوط دیوار کی مانند ثابت ہوں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے مردان کی مختلف جامعات اور مدارس کے اساتذہ و طلبہ سے ملاقات کی، جن میں عبدالولی خان یونیورسٹی، ویمن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور دیگر اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ ملاقات کے دوران معرکۂ حق، حالیہ پاک افغان کشیدگی اور قومی سلامتی سے متعلق مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے دہشتگردی اور خوارج کے خلاف جاری کارروائیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاک فوج پوری قوم کے...
معروف اداکارہ تمنا بھاٹیا کے فٹنس کوچ سدھارتھ سنگھ نے خواتین کو خبردار کیا ہے کہ وہ جم میں 3 عام مگر نقصان دہ غلطیوں سے بچیں، جو ان کی فٹنس کے نتائج کو متاثر کر سکتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:کیمرے پر سب لڑکیاں اچھی نظر آتی ہیں، عبدالرزاق کا تمنا بھاٹیا سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب سدھارتھ سنگھ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بہت سی خواتین جم میں محنت تو کرتی ہیں لیکن چند بنیادی غلطیاں ان کی پیشرفت کو روکتی ہیں۔ انہوں نے پہلی غلطی یہ بتائی کہ خواتین اکثر ہر ہفتے اپنی ورزش کی روٹین بدل لیتی ہیں۔ ان کے مطابق مستقل مزاجی ہی نتائج کی کنجی ہے، اور...
کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران تین مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق، نامعلوم مسلح افراد نے اچانک اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس پر پولیس نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی۔ پولیس کی کارروائی کے نتیجے میں تین ملزمان موقع پر ہلاک ہوگئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ دیگر ملزمان یا شریک کاروں کا پتہ لگایا جا سکے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ چین کے صدر شی جن پنگ سے اہم تجارتی مذاکرات کریں گے۔ ٹرمپ نے روانگی سے قبل کہا کہ وہ اس دورے کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کے لیے بھی تیار ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات انتہائی مثبت ثابت ہوگی اور چین مزید 100 فیصد محصولات سے بچنے کے لیے تجارتی معاہدہ کرے گا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات جنوبی کوریا میں ہونے کی توقع ہے۔ یہ بھی پڑھیے: چین تائیوان پر حملہ نہیں چاہتا، منصفانہ تجارتی معاہدے کی امید ہے، ٹرمپ ٹرمپ کا پہلا پڑاؤ ملائیشیا ہوگا جہاں وہ آسیان...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ نے بلوچستان کو بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے لیکن افسوس بلوچستان کی دولت ابھی بھی زمین کے اندر دفن ہے، ملک کی ترقی بلوچستان کی خوشحالی سے براہ راست جڑی ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں بلوچستان ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کی مضبوطی، قربانی اور بھائی چارہ میں مضمر ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ہمارے بھائی ہیں اور پاکستان ایک خاندان کی طرح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اتحاد اور یکجہتی کیلئے صوبوں کے درمیان اتفاق رائے ضروری ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنانے کیلئے محبت، بھائی چارے اور اتحاد کے ساتھ رہنا ہو گا۔ انہوں...
سندھ کے شہر میرپورخاص میں پولیس اسٹیشن میں فریاد لے کر آنے والی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ضلع پولیس کے ترجمان کے مطابق خاتون نے ڈی آئی جی کو درخواست دی تھی جس میں بتایا گیا کہ وہ اپنی بیٹی کی بازیابی کے لیے مہران پولیس اسٹیشن گئی تھی، جہاں مبینہ طور پر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او میرخادم تالپور کو معطل کر دیا اور انکوائری کا حکم جاری کیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کی درخواست کے بعد ایس ایچ او اور...