2025-11-04@09:25:55 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 1258				 
                «بیت المقدس کی»:
(نئی خبر)
	سرکاری ملازم پر تشدد سے متعلق مقدمے میں پولیس نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی سمیت دیگر ملزمان قمر احمد اور شکیل چانڈیو کو ریلیف دے دیا، پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ مدعی مقدمہ کا ایک عام سا جھگڑا تھا جس میں کسی قسم کا اسلحہ کا استعمال نہیں ہوا۔ انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں ٹاؤن چئیرمن پیپلز پارٹی رہنما فرحان غنی اور دیگر کیخلاف مقدمے میں 497 کی رپورٹ جمع کراتے ہوئے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا۔ پولیس افسر نے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا کہ جائے وقوع کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کی گئی جس میں کامیابی...
	قومی کرکٹ ٹیم نے شارجہ میں میچ کے بعد افغان کپتان راشد خان سے ملاقات کی۔ قومی ٹیم نے راشد خان سے ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ Pakistan team meets Rashid Khan to offer condolences on the passing of his brother.#PAKvAFG pic.twitter.com/zh95IrzbUu — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 30, 2025 افغان کرکٹر راشد خان کے بڑے بھائی حاجی عبدالحلیم شنواری کا انتقال چند روز قبل ہوا تھا۔ اس سے قبل پاکستان اور افغانستان سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں مدمقابل آئے تھے جس میں قومی ٹیم نے 39 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔
	افغانستان کے اسٹار آل راؤنڈر راشد خان کے بڑے بھائی حاجی عبدالحلیم شینواری کا انتقال ہوگیا ہے۔ اس افسوسناک خبر پر افغانستان اور پاکستان کے کرکٹ کھلاڑیوں نے انہیں اور ان کے خاندان کو تعزیت پیش کی۔  Pakistan team offers condolences and prayers on the death of Rashid Khan's elder brother. #PakistanCricket #RashidKhan pic.twitter.com/gxwvXyYdnG — Ahtasham Riaz (@ahtashamriaz22) August 29, 2025   پاکستان کرکٹ ٹیم نے جمعہ کو شروع ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز کے پہلے ٹی20 میچ کے بعد راشد خان کے بھائی کے لیے خراج عقیدت پیش کیا۔ میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دی، جس میں سلمان علی آغا، محمد نواز اور فہیم اشرف کی عمدہ بلے بازی شامل تھی۔ راشد...
	  بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں حکومت کیخلاف مبینہ سازش کے الزام پر سابق وزیر سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا  ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ عدالت نے 87 سالہ سابق وزیر سمیت 16 افراد کو حکومت کے خلاف سازش کے الزام میں حراست میں لینے کا حکم دیا ہے۔ بنگلہ دیش 2024 میں شیخ حسینہ کی آمرانہ حکومت کو عوامی تحرییک کے زریعے اقتدار سے بے دخل کرنے کے بعد سے سیاسی ہلچل کا شکار ہے، اب سیاسی جماعتیں فروری میں ہونے والے انتخابات سے قبل اقتدار کے لیے زور آزمائی کر رہی ہیں۔ یہ 16 افراد جمعرات (28 اگست) کو اُس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ڈھاکہ رپورٹرز...
	خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں بیٹے کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے جمعیت علمائے اسلام  کے سینئر رہنما مولانا کفایت اللہ انتقال کرگئے۔ رپورٹ کے مطابق جمعیت علما اسلام ضلع ملاکنڈ کے امیر مفتی کفایت اللہ چند روز قبل بیٹے کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔ مفتی کفایت اللہ پشاورکے بعد اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج تھے، مفتی کفایت اللہ کی نمازِ جنازہ رات 10 بجے ظفر پارک بٹ خیلہ میں ادا کی جائے گی۔ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی مالاکنڈ کے امیر مفتی کفایت اللہ کی  وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم مرحوم کی ہمہ جہت خدمات کو شرف قبولیت عطاء فرمائے۔ اپنے ایک جاری بیان میں مولانا...
	وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کرتارپور کا ہنگامی دورہ کیا اور بھارت کی آبی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے قدرتی آفت کو بھی سیاست کا ذریعہ بنا دیا ہے اور پاکستان کے ساتھ بروقت معلومات شیئر نہیں کیں، جو انتہائی افسوسناک اور غیر انسانی طرزِ عمل ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کرتارپور کا ہنگامی دورہ کیا اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی، کرتارپور میں بعض زائرین پانی کے ریلوں کے باعث محصور ہو گئے تھے۔ وزیر نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور ان شاء اللہ تمام زائرین کو بحفاظت نکال لیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ "یہ...
	 لاہور:  تھانہ ہیئر کے علاقے میں ملزم نے جیل میں 2 سال کی سزا کاٹنے کے بعد اپنی بیوی، بیٹی اور سسر سمیت 4 افراد کو چھری کے وار سے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عمران ایک مقدمہ میں دو سال جیل رہ کر آیا تھا جس کی رنجش پر حملہ کیا، چار افراد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ قتل کا مقدمہ مقتولہ فوزیہ کے بھائی محمد ندیم کے بیان پر درج کیا گیا، ملزم نے تمام افراد کو چھری کے وار کرکے قتل کیا۔ قتل کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا۔ ایس پی کینٹ ڈویژن کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ ڈی آئی...
	برطانیہ میں کیے گئے ایک حالیہ سروے کے مطابق ملک کے نصف بالغ شہری مصنوعی ذہانت (AI) کے اثرات کو اپنے روزگار کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں۔ 2 ہزار 6 سو افراد پر کیے جانے والے یہ سروے ٹریڈز یونین کانگریس (TUC) نے کرایا۔ سروے میں شامل 51 فیصد افراد نے کہا کہ انہیں نوکریاں ختم ہونے یا شرائط و ضوابط میں تبدیلی کا سب سے بڑا خدشہ ہے۔ خاص طور پر 25 سے 34 سال کے نوجوان کارکن AI کے اثرات سے سب سے زیادہ پریشان ہیں، جن میں سے قریباً دو تہائی (62%) نے خدشات ظاہر کیے۔  مزید پڑھیں: سعودی عرب کا بڑا قدم، عرب دنیا کا سب سے جدید مصنوعی ذہانت ماڈل لانچ TUC کا کہنا ہے...
	لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر اہم اقدامات اٹھائے گئے۔ لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال، سرگودھا اور اوکاڑہ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے فوج طلب کر لی گئی۔ حکومت پنجاب نے سول انتظامیہ کی درخواست پر وزارت داخلہ کو باضابطہ مراسلہ ارسال کیا۔ فوجی دستوں کی تعداد ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے طے ہوگی جبکہ ضرورت پڑنے پر آرمی ایوی ایشن اور دیگر وسائل بھی فراہم کیے جائیں گے۔  پہلے سے ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور پولیس ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق حکومت پنجاب اور تمام ادارے 24 گھنٹے صورتحال مانیٹر کر رہے ہیں۔ سرکاری...
	پنجاب میں مون سون بارشوں کے آٹھویں اسپیل کے دوران دریائے ستلج اور دریائے راوی میں خطرناک حد تک پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے، گنڈا سنگھ والا کے مقام پر ستلج جبکہ جسڑ پر راوی میں اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ اور نشیبی علاقوں میں بسنے والے شہریوں کو فوری انخلاء کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ پی ڈی ایم اے کی فیکٹ شیٹ کے مطابق ستلج ہیڈ سلیمانکی پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 90 ہزار کیوسک اور شاہدرہ پر 40 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے اور سیلابی سطح درمیانے درجے سے اونچے درجے کے سیلاب...
	 اوکاڑہ:  بھارت کی جانب سے اچانک دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے کے بعد اوکاڑہ کے مقام پر ہیڈ سلیمانکی پر درمیانے درجے کا سیلاب پیدا ہو گیا ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ فلڈ کاسٹنگ ذرائع کے مطابق دریائے ستلج میں پانی کی آمد 1 لاکھ 4 ہزار 664 کیوسک جبکہ اخراج 98 ہزار 353 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پانی کا بہاؤ اسی طرح جاری رہا تو سیلاب اونچے درجے میں داخل ہو سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، ریونیو، سول ڈیفنس اور دیگر ادارے ہنگامی بنیادوں پر الرٹ کر دیے گئے ہیں۔ فلڈ وارننگ جاری کرتے...
	رانا ثنااللہ کےگھرپرحملے کاکیس:عمر ایوب،شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 59 ملزمان کو10،10 سال قید کی سزا
	انسداد دہشت گردی فیصل آباد نے 9 مئی کو رانا ثنا کے گھر پر حملے سے متعلق مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے شبلی فراز، عمر ایوب سمیت 59 ملزمان کو سزا سنا دی۔ فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی سے متعلق ایک اور کیس کا فیصلہ سنا دیا، مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے 17 قائدین کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ عدالت نے ایم پی اے حلقہ 116 حاجی اسماعیل سیلا کو 10 سال قید کا حکم دیا، ان کے علاوہ ایم پی اے پی پی 115 شیخ شاہد جاوید کو تین سال قید کا حکم سنایا گیا۔ شبلی فراز، عمرایوب، شیخ راشد شفیق، اشرف سوہنا، رائے حسن نواز، رائے مرتضی اقبال، زرتاج...
	حکومت نے مالی سال 2025-26کیلئے دیت کی رقم کا اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)حکومت نے مالی سال 2025-26کیلئے دیت کی رقم کا اعلان کر دیا،دیت کی رقم 98 لاکھ 28 ہزار 670 روپے مقرر کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے مالی سال 2025-26کیلئے دیت کی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ نے اس بارے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق دیت کی رقم 98 لاکھ 28 ہزار 670 روپے مقرر کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق دیت کی یہ رقم 30 ہزار 630 گرام چاندی کی رقم کے مساوی ہے۔  روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے...
	آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور بعض اسرائیلی سیاستدانوں کے ملک میں داخلے پر پابندی سے متعلق آسٹریلوی وزیر اعظم کے مؤقف کی شدید مذمت کرتے ہوئے غاصب اسرائیلی وزیر اعظم نے انہیں "غدار" قرار دیا ہے! اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ کی مخدوش انسانی صورتحال پر گہری تشویش کے اظہار اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت پر مبنی آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیس کے موقف کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں "غدار" قرار دیا ہے۔ صیہونی اخبار یدیعوت احرونوت (Yedioth Ahronoth) جیسے عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ نیتن یاہو نے غاصب صیہونی رژیم کے سابق وزیر انصاف آیلیٹ شیکڈ اور رکن کنیسٹ سمچا رتمن کے آسٹریلیا میں داخلے...
	نوٹیفکیشن کے مطابق دیت کی رقم 98 لاکھ 28 ہزار 670 روپے مقرر کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق دیت کی یہ رقم 30 ہزار 630 گرام چاندی کی رقم کے مساوی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے مالی سال 26- 2025 کیلئے دیت کی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ نے اس بارے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دیت کی رقم 98 لاکھ 28 ہزار 670 روپے مقرر کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق دیت کی یہ رقم 30 ہزار 630 گرام چاندی کی رقم کے مساوی ہے۔ 
	سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے نجی نیوز چینل کے رپورٹر خاور حسین کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات اور اصل حقائق سامنے لانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے رپورٹر خاور حسین کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے اُن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ خاور حسین نہ صرف ایک پروفیشنل صحافی تھے بلکہ میرے قریبی رفقا میں سے بھی تھے، ان کا اچانک انتقال ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ خاور حسین کی صحافت میں خدمات قابلِ تعریف ہیں، وہ دیانت داری اور سچائی کے ساتھ...
	اپنے تعزیتی بیان میں جماعت اسلامی سندھ کے امیر و دیگر رہنماؤں نے کہا کہ جان محمد مہر، نصراللہ گڈانی کے بعد سینئر صحافی خاور حسین کی پُراسرارموت نے صحافی برادری میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کر دیا ہے۔ ااسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ، جنرل سیکرٹری محمد یوسف اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے نوجوان صحافی اور ڈان نیوز کے سینئر رپورٹر خاور حسین کی پُراسرار موت پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔ صوبائی امیر نے زور دیا کہ وزیراعلیٰ اور وزیر داخلہ سندھ سینئر صحافی خاور حسین کی موت کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی اور واقعے کی شفاف تفتیش کرکے صحافی برادری میں پائی جانے والی بے چینی کو ختم کیا جائے۔ انہوں...
	حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی بیٹی کا عالمی برادری سے والد کی جان بچانے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025  سب نیوز  کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کی 13 سالہ بیٹی رضیہ سلطان نے عالمی برادری سے بھارت کی غیر قانونی حراست میں موجود اپنے والد کی جان بچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک ویڈیو بیان میں رضیہ سلطان نے کہا کہ بھارتی حکومت یاسین ملک کو کشمیر کاز کیلئے آواز بلند کرنے کی پاداش میں کچھ دنوں میں سزائے موت دینے جا رہی ہے۔ رضیہ سلطان نے عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا، چین، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مداخلت کر کے میرے والد کی جان بچائیں۔...
	وزیراعظم سے اویس احمد لغاری کی ملاقات،پاور ڈویژن سے متعلق امور سمیت ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری نے ملاقات کی اور پاور ڈویژن سے متعلق امور پر بات چیت کی۔(جاری ہے)  جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری نے ملاقات کی ہے،ملاقات میں پاور ڈویژن سے متعلق امور سمیت ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
	ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد بحال، موڈیز نے کرنسی ریٹنگ اپ گریڈ کر دی
	ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد بحال، موڈیز نے کرنسی ریٹنگ اپ گریڈ کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025  سب نیوز ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد بحال،بین الاقوامی ریٹنگ کمپنی ‘موڈیز’ نے پاکستان کی کرنسی ریٹنگ کو اپ گریڈ کر دیا ۔۔ پاکستان کی مقامی و غیر ملکی کرنسی ریٹنگ سی اے اے ٹو سے بڑھا کر سی اے اے ون کر دی۔۔موڈیزکی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ آؤٹ لک “مثبت” سے بڑھ کر “مستحکم” قرار دے دی گئی ۔۔بیرونی ذخائر میں بہتری اور قرض ادائیگی کی صلاحیت پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔۔آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مالیاتی استحکام اور اصلاحاتی...
	  —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا وفاقی وزیر عبدالعلیم خان میجر زیاد سلیم شہید کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔اس موقع پر انہوں نے میجر زیاد سلیم شہید کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے میجر زیاد سلیم شہید کی والدہ سے مخاطب ہو کر کہا کہ شہید کی والدہ ہونا بہت بڑا اعزاز ہے، اللّٰہ تعالیٰ آپ کو حوصلہ عطاء فرمائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یومِ آزادی پر وطن کی خاطر جانیں دینے والے ہیروز کو یاد کرنا چاہیے۔
	وفاقی حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ملک کے سب سے بڑے سویلین اعزاز ’نشانِ پاکستان‘ سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کو بعد از وفات نشان پاکستان سے نواز دیا گیا یہ اعزاز بلاول بھٹو زرداری اور ان کے وفد کو آج ایک خصوصی تقریب میں دیا جائے گا۔ معروف نیوز چینل کے رپورٹر سلیمان سعادت خان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو یہ اعزاز بھارت کے خلاف جنگ کے بعد عالمی فورمز پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں اجاگر کرنے پر دیا جا رہا ہے۔  انہوں نے بتایا کہ بلاول نے بھارتی جارحیت کے تناظر میں یورپی پارلیمنٹ سمیت مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر...
	مسلح افواج کی قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد، ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ
	ویب ڈیسک: مسلح افواج نے ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم آزادی پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد دی گئی۔ پیغام میں کہا گیا کہ مسلح افواج اور عوام کے درمیان غیر متزلزل تعلق ہماری اجتماعی طاقت کا سنگ میل ہے۔  جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟   فیلڈ مارشل عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی جانب سے جاری...
	اپنے پیغام میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے اسلامی جمہوری اور فلاحی ریاست کے خواب کی تعبیر حاصل کرنے، جبکہ چوروں اور غیروں کی آلہ کار قیادت سے نجات حاصل کرنے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ دو قومی نظریہ اسلامی و خوشحال پاکستان ہی ملکی سالمیت اور قوم کی ترقی کا ضامن ہے۔ پاکستان کے 78ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں اسداللہ بھٹو نے کہا کہ 14 اگست تجدید عہد کرنے کا دن ہے کہ بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناحؒ کے اسلامی جمہوری اور فلاحی ریاست کے خواب کی تعبیر حاصل کرنے،...
	جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی جنگ اور فاشزم مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی مناسبت سے چینی سفارتخانہ کے زیرِ اہتمام سمپوزیم کا انعقاد
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں چینی سفارتخانہ نے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی جنگ اور فاشزم مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک سمپوزیم اور فوٹو نمائش کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ اور پاکستان کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے شرکت کی ۔ اس تقریب میں پاکستانی حکومت، سیاسی جماعتوں، تھنک ٹینکس اور میڈیا کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔اس تقریب کی نظامت کے فرائض پاکستان چائنا انسٹیٹوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مصطفٰی حیدر سید اور چینی سفارتخانہ کے قونصلر وانگ شینگ جی نے ادا کیے۔ چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے اس موقع پر کہا کہ چین کے عوام...
	ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے 34 سال بعد پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر ایک تاریخی کارنامہ انجام دے دیا۔ منگل کو ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں میزبان ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 202 رنز سے کامیابی حاصل کی اور 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ کپتان شائی ہوپ نے قیادت کا حق ادا کرتے ہوئے ناقابل شکست 120 رنز بنائے اور ٹیم کو 6 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز کے مستحکم مجموعے تک پہنچایا۔ جواب میں فاسٹ بولر جےڈن سیلز نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستانی ٹیم کو صرف 92 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ یہ 1991 کے بعد پہلی...
	 مشہور یوٹیوب ٹریول چینل ‘واک ود ترنا’ کے بانی اور ٹریول ویلاگر امرک سنگھ کے اہلِ خانہ نے الزام لگایا ہے کہ وہ پیر کی شام پولیس اسٹیشن بلائے جانے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔ ان کی اہلیہ من پریت کور کے مطابق، امرک سنگھ کو لوہیاں پولیس اسٹیشن جالندھر میں گزشتہ برس کے پاکستان کے دورے کے حوالے سے معلومات دینے کے لیے بلایا گیا تھا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے سکھ مذہبی مقامات اور ثقافتی مقامات پر مبنی ویڈیوز بنائی تھیں۔ یہ بھی پڑھیے ’اجے دیوگن کی جگہ کوئی سکھ پاکستانی کھلاڑیوں سے ملتا تو اسے غدار کہا جاتا‘، بھارتی غصے سے پھٹ پڑے پولیس کی جانب سے تاحال باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی کہ امرک سنگھ...
	---فائل فوٹو  امیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے موجودہ حکومت پر تنقید کے تیر برساتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین کو پامال کیا جاتا ہے، موجودہ حکومت جیت کر نہیں آئی، مسلط کی گئی ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جو امتحان بناتا ہے وہی چیک کرتا ہے، یہاں تعلیم اور امتحانات کا نظام دنیا کا فرسودہ ترین نظام ہے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا ہے کہ تعلیم تباہ و برباد ہے، یہ پی ڈی ایم کا نظام ہے، ملک بھر میں اسکول بیچ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج سے اثر ہوتا ہے، 14 اگست کے بعد از سر نو مہم چلائیں گے، پاکستان کو نئے تعلیمی نظام کی ضرورت ہے۔حافظ...
	کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین شیخ عبدالعزیز کی 17ویں برسی پر مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے ان کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عہد کی تجدید کی ہے کہ آزادی کی اس جدوجہد کو اُس کے منطقی انجام تک جاری رکھا جائے گا۔ شیخ عبدالعزیز، جو کشمیر کے حقِ خودارادیت کے ایک سچے، بے لوث اور نڈر ترجمان تھے، کو 11 اگست 2008 کو ضلع بارہمولہ کے علاقے اُڑی میں بھارتی فورسز نے اس وقت گولی مار کر شہید کردیا جب وہ ایک عظیم الشان آزادی مارچ کی قیادت کر رہے تھے۔ یہ مارچ جموں میں آر ایس ایس اور...
	ترکیہ سمیت مختلف ممالک میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج، غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025  سب نیوز ترکیے کے شہر استنبول سمیت دنیا بھر میں ہزاروں افراد نے اسرائیل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے غزہ میں جنگ فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔دنیا بھر میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ہونے والے ظلم کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ ترکیے کے شہر استنبول میں بھی ہزاروں افراد نے اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور غزہ میں جنگ کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔ادھر چلی کے دارالحکومت سینتیاگو میں خالی برتن بجا کر غزہ میں جبری قحط کے خلاف احتجاجی مارچ کیا گیا جبکہ ارجنٹائن میں بھی فلسطینیوں...
	اپنے پیغام میں سربراہ میری پہچان پاکستان نے کہا کہ ہمیں انکے فکر و فلسفے پر کاربند رہتے ہوئے انکے پیغام کو آگے پھیلانے کی ضرورت ہے، پاکستان میں لسانیت، عصبیت، دہشت گردی اور انتہا پسندی کی حوصلہ شکنی کرکے ایک قوم بننا ہوگا، جس طرح ہم بنیان المرصوص میں ایک قوم بنے، اسی طرح ہمیں ایک مٹھی بننا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ اورمیری پہچان پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شاہ عبدالطیف بھٹائی کا پیغام امن، محبت، بھائی چارہ ہے، صوفیانہ شاعر و بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی نے اپنے کلام سے شعور پیغام اور دین سے محبت کے ساتھ ساتھ سندھ...
	اسلام ٹائمز: سلامتی کونسل میں امریکہ کے ویٹو نے اسرائیلی جارحیت کو لوہے کی ڈھال فراہم کی ہوئی ہے۔ پچاس سے زائد مسلم ممالک، جن کے پاس تیل اور گیس کے ذخائر، طاقتور افواج اور سیاسی اثر و رسوخ ہے، ایک متفقہ عملی لائحہ عمل بنانے میں ناکام ہیں۔ کچھ نے اسرائیل سے تعلقات معمول پر کر لیے، کچھ نے مغربی طاقتوں کے دباؤ اور تجارتی مفادات کے بدلے خاموشی اختیار کرلی۔ او آئی سی اجلاس بلاتی ہے، قراردادیں پاس کرتی ہے، لیکن نہ کوئی معاشی دباؤ، نہ سفارتی مزاحمت۔ یہ خاموشی کمزوری نہیں بلکہ مفاد پرستی کا اعلان ہے۔ تحریر: عرض محمد سنجرانی  دنیا کی تاریخ میں کچھ واقعات ایسے ہیں جو صرف ماضی کا حصہ نہیں بنتے...
	خالصتان تحریک کے باوقار اور مؤثر رہنما ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے 11 اگست کو شائع ہونے والی پاکستانی کتاب “The War That Changed Everything” کی بھرپور حمایت اور تعریف کی ہے، جس میں آپریشن سندور اور پہلگام سمیت دیگر اہم واقعات کے حقائق بے نقاب کیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر امرجیت سنگھ کے اس بیان نے بھارت کے سیاسی حلقوں میں شدید کھلبلی مچا دی ہے، جہاں انہوں نے اپریل میں پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کی مذمت کی اور کہا کہ اس واقعے کو پاکستان پر جنگ کا بہانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 4 روزہ جنگ میں بھارت کا فوجی وقار اور سفارتی ساکھ مکمل طور پر متاثر ہوئی۔ ڈاکٹر امرجیت...
	خالصتان تحریک کے رہنما کی جانب سے آپریشن سندور کے حقائق منظر عام پر لانے والی پاکستانی کتاب کی پذیرائی کی گئی۔ سکھ برادری کے باوقار اسکالر ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے آپریشن سندور کے حقائق پر مبنی پاکستانی کتاب پر مثبت تبصرہ کیا ہے۔ خالصتان تحریک کے سب سے مؤثر رہنما ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے 11 اگست کو شائع ہونے والی کتاب کی کھل کر حمایت کی، سکھ آزادی کے سب سے طاقتور رہنما کی حمایت پر بھارت میں سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی۔ ڈاکٹر امرجیت سنگھ کا تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت نے اپریل میں پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کر کے پاکستان پر جنگ کا بہانہ بنایا، چار روزہ جنگ میں بھارت کا فوجی وقار...
	پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد ہندو برادری کو رکشا بندھن کی پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
	کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)متحدہ قومی موومنٹ کے چئیرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ہندو برادری کے آنے والے مذہبی تہوار رکشا بندھن کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد ہندو برادری کو دل کی گہرائیوں سے پیشگی مبارکباد پیش کی ہے۔(جاری ہے) اپنے تہنیتی پیغام میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ رکشا بندھن صرف ایک تہوار نہیں بلکہ یہ محبت، تحفظ اور اعتماد کی ایک خوب صورت علامت ہے جو بہن بھائی کے رشتے کو مزید مضبوط کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو آج جس اتحاد، رواداری اور باہمی احترام کی ضرورت ہے، وہ اسی طرح کے تہواروں سے ممکن ہے، جو انسان کو انسان سے جوڑتے ہیں...
	شیری رحمن نے کشمیریوں کی تاریخی و مزاحمتی کتابوں پر مودی سرکار کی پابندی کو فسطائیت کی بدترین مثال قرار دیدیا
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کشمیریوں کی تاریخی و مزاحمتی کتابوں پر مودی سرکار کی پابندی کو فسطائیت کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا یہ عمل کشمیریوں کی فکری آزادی پر حملہ ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ کشمیر کی فکری آزادی پر پابندی بھارت کے غیر جمہوری عزائم کا عکاس ہے، کتابوں سے خوف کھانے والا ملک خود اپنی ناکامی کا اعتراف کر رہا ہے۔(جاری ہے) انہوںنے کہاکہ تاریخ کو دبانے سے حقائق مٹ نہیں جاتے، بلکہ اور نمایاں ہو جاتے ہیں، اظہار رائے کا گلا گھونٹنا بھارت کے فاشسٹ رجحانات کو ظاہر...
	سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی۔  بلاول بھٹو نے اس موقع پر وزیراعظم سے ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر اظہار تعزیت، مرحوم کی بلندی ء درجات کی دعاء اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعاء کی۔ انہوں نے مرحوم میاں شاہد شفیع کے بڑے بھائی جاوید شفیع سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور تعزیت کی۔  سینیٹر شیری رحمان اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ تھے۔   10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی  ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء...
	وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سینیٹر شیری رحمان اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ موجود تھیں۔ ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو زرداری چیئرمین منتخب چیئرمین پیپلز پارٹی نے میاں شاہد شفیع کے بڑے بھائی جاوید شفیع سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کرکے اظہار افسوس کیا اور ان سے تعزیت کی۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ...
	کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین شیخ عبدالعزیز شہید کی 17ویں برسی پر مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے ان کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عہد کی تجدید کی ہے کہ آزادی کی اس جدوجہد کو اُس کے منطقی انجام تک جاری رکھا جائے گا۔ شیخ عبدالعزیزشہید، جو کشمیر کے حقِ خودارادیت کے ایک سچے، بے لوث اور نڈر ترجمان تھے، کو 11 اگست 2008 کو ضلع بارہمولہ کے علاقے اُڑی میں بھارتی فورسز نے اس وقت گولی مار کر شہید کردیا جب وہ ایک عظیم الشان آزادی مارچ کی قیادت کر رہے تھے۔ یہ مارچ جموں میں آر ایس ایس...
	کراچی (سٹاف رپورٹر)حریت رہنما یاسین ملک کے زوجہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، بھارت کشمیر میں غزہ کی پالیسی پر عمل کررہا ہے۔ یہ بات انہوں نے سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔مشعال ملک نے کہا بہت سی قرار دادیں یو این او میں موجود ہیں۔ ایک صدارتی آرڈر کے ذریعے کشمیر کے حق رائے دہی کو سلب کردیا۔ یہ ایک قانونی مسئلہ ہے۔ بھارت نے دشمن ایکٹ کے تحت کشمیریوں کی پراپرٹی کو قبضے میں لیا۔ میری اپنے شوہر سے 6 سال 5 ماہ سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ میری بیٹی صرف ایک بار جیل میں باپ سے ملی تھی۔ یسین ملک...
	صیہونی ریاست کے وزیرِاعظم نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت نے فوجی آپریشن "سندور" میں اسرائیلی ساختہ ہتھیار استعمال کیے۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ بھارت نے 'آپریشن سندور' میں ہمارے ہتھیار استعمال کیے تھے اور یہ ہتھیار میدانِ جنگ میں نہایت مؤثر ثابت ہوئے۔ خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کا بیان کے برخلاف حقیقت یہ ہے کہ پاک فضائیہ نے بھارت کو ایسی دھول چٹائی تھی جس میں رافیل سمیت تمام غیرملکی اسلحہ ناکارہ ثابت ہوئے تھے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بالخصوص بھارت کے باراک 8 دفاعی نظام کا زکر کیا جسے بھارت اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر تیار کیا تھا۔ اسرائیل نے بھارت کو اسلحہ کی فراہمی کا دعویٰ پہلی...
	اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کیساتھ ساتھ ترکی و سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کو لکھے گئے اپنے خط میں ایرانی وزیر خارجہ نے غزہ میں جاری وسیع انسانی تباہی کا جائزہ لینے اور امداد کی فی الفور فراہمی سمیت اس حوالے سے رابطہ کاری کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کا غیر معمولی اجلاس طلب کرنیکا مطالبہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے غزہ میں سفاک صیہونی رژیم کے ہاتھوں جاری فلسطینی عوام کی وسیع نسل کشی اور انسانیت سوز جنگی جرائم کو روکنے کے لئے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہ سمیت ترکی و سعودی عرب کے وزرائے خارجہ ہاکان فیدان و فیصل بن فرحان کو بھی خط تحریر کیا ہے۔...
	بیجنگ : 15 اگست 2005 کو جب شی جن پھنگ نے صوبہ ژی جیانگ کے یو چھون گاؤں کا دورہ کیا تو انہوں نے پہلی بار “سرسبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثہ ہیں” کا تصور پیش کیا۔ گزشتہ 20 سالوں کے دوران ، یہ تصور ماحولیاتی تہذیب کے بیج کی طرح چین کی سرزمین پر جڑ پکڑ چکا ہے اور ابھرا ہے ، جس نے معاشی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے مابین ہم آہنگی کا ایک نیا راستہ تخلیق کیا ہے۔ یو چھون میں “پہاڑوں پر کان کنی ” سے لے کر “ماحولیاتی ترقی” میں تبدیلی کا یہ سفر نہ صرف چین کی سبز ترقی کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے، بلکہ چین کی سبز ترقی کی گہری دانش...
	آئینی طور پر غیر حاضری کی بنیاد پر شیخ وقاص اکرم کی اسمبلی رکنیت منسوخ نہیں ہو سکتی نہ ایسی کوئی مثال موجود، آئینی ماہرین
	قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے گزشتہ روز قومی اسمبلی رولز آف بزنس کی شق 44 کا حوالہ دیتے ہوئے پارلیمنٹ کو بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات اور جھنگ سے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم گزشتہ 40 روز سے بغیر اطلاع یا چھٹی کی درخواست دیے بغیر ایوان سے غیر حاضر ہیں اور ایسی صورت میں اُن کی نشست کو خالی تصوّر کیا جائے گا۔ اس پر پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پارلیمان سیدہ نوشین افتخار نے شیخ وقاص اکرم کی نشست خالی قرار دینے کے لیے تحریک پیش کر دی جس پرڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ اس تحریک کو رولز کے مطابق دیکھ لیا جائے گا۔ آج اپوزیشن...
	ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کر لی گئی۔ قرارداد کے متن کے مطابق ایوان سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے۔ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد سوشل میڈیا کے درست استعمال کے لیے قوانین بنائے۔ ڈیجیٹل حقوق، قواعد اور اخلاقیات کی آگاہی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔  الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں  پاکستان شہریت ترمیمی بل 2025 وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی جانب سے پاکستان شہریت ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کیا...
	 اسلام آباد:  قومی اسمبلی میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کر لی گئی۔ قرارداد کے متن کے مطابق ایوان سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے۔ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد سوشل میڈیا کے درست استعمال کے لیے قوانین بنائے۔ ڈیجیٹل حقوق، قواعد اور اخلاقیات کی آگاہی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ پاکستان شہریت ترمیمی بل 2025 وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی جانب سے پاکستان شہریت ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ شہریار آفریدی نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ شہریت بل ہے کیا، ایوان کو بتایا جائے۔ وزیر مملکت داخلہ نے...
	لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ناروے انڈر 15 فٹ بال کپ میں شاندار کامیابی پر پاکستانی کھلاڑیوں کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے نوجوانوں کی صلاحیت و استعداد کی کوئی کمی نہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں مثبت سمت میں استعمال کیا جائے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ناروے میں ہونے والے فٹ بال مقابلے، جس میں 30 ممالک کی 2ہزار سے زائد ٹیمیں شریک تھیں، وہاں کراچی کے علاقے لیاری اور ملیر کے نوجوانوں نے انڈر 15 کیٹگری میں ٹائٹل جیت کر یہ ثابت کیا کہ ملک میں صلاحیت کی کمی نہیں، کمی ہے تو...
	سیاسی کارکنان اور عوام انہیں نئے پاکستان کا بانی قرار دے رہے ہیں ، وہ طاقت کے مراکز سے سمجھوتہ کیے بغیر عوام کی آزادی کا مقدمہ لڑ رہے ہیں بانی پی ٹی آئی پاکستان میں ایسی جمہوری سیاست کے داعی ہیں جہاں اقتدار کا سرچشمہ عوام ہوں، اور ادارے قانون کے تابع رہیں،سیاسی مبصرین عمران خان کو جمہوریت اور عوامی حاکمیت کی جدوجہد کرتے اڈیالہ جیل میں 730 دن مکمل ہو گئے، سیاسی کارکنان اور عوام انہیں نئے پاکستان کا بانی قرار دے رہے ہیں۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق وزیرِاعظم اور پاکستان تحریکِ انصاف کے چیٔرمین عمران خان کو قید ہوئے آج دو سال مکمل ہو گئے، 5 اگست 2023 کو گرفتاری کے بعد سے وہ مسلسل جیل...
	سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل کی ملاقات، وفاقی و صوبائی روابط، بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں، امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق سے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی و صوبائی روابط، بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبے، امن و امان کی صورتحال اور پارلیمانی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی وفاق کی اولین ترجیح ہے اور پارلیمنٹ صوبے کے عوام کے حقوق کے تحفظ میں اپنا موثر کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے بلوچستان میں بھارتی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد...
	اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اگست ۔2025 )بھارت کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 6 سال مکمل ہوگئے،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں یوم استحصال کشمیر بھرپور انداز میں منایا گیا جبکہ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے اس موقع پر یوم سیاہ منایا ،مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال سے کاروبارزندگی مفلوج ہوکر رہ گیا مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان بھر میں ریلیوں، سیمینارز، تقریبات کا انعقاد کیا گیا.(جاری ہے)  اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک یوم استحصال کشمیر ریلی نکالی گئی، جس میں سینئر حکام اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر تحریک آزادی کشمیر...
	جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل کرنے کے یکطرفہ اور غیرقانونی بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹرکی صریح خلاف ورزی ہیں، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈارکا یو م استحصال پر پیغام
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل کرنے کے حوالے سے متعدد یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات اٹھائےجو اقوام متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون بشمول چوتھے جنیوا کنونشن کی صریح خلاف ورزی ہیں، کشمیری گزشتہ سات دہائیوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے وعدوں کی تکمیل کے منتظر ہیں ، وقت کا تقاضا ہے کہ بین الاقوامی برادری بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ اس کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو...
	لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 6 سال مکمل ہوگئے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں یوم استحصال کشمیر آج بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے، مودی سرکار کے مکروہ منصوبے کو بے نقاب اور مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پورے ملک میں ریلیوں، سیمینارز، تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے آج یوم سیاہ منانے کی اپیل کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک یوم استحصال کشمیر ریلی نکالی گئی، جس میں سینئر حکام اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش...
	اسلام آباد (خبرنگار خصوصی/ نمائندہ خصوصی) صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اور ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔  وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے مرحوم کے بلندی درجات، ان کے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر آصف علی زرداری نے مرحوم میاں شاہد شفیع کے بڑے بھائی جاوید شفیع سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور تعزیت کی۔ 
	 بھارت کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 6 سال مکمل ہوگئے۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں یوم استحصال کشمیر آج بھرپور طریقے سے منایا جارہا، صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائیگی، پورے ملک میں ریلیوں، سیمینارز، تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔مقبوضہ وادی میں نو آبادیاتی بھارتی ایجنڈے کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائی جائے گی، لائن آف کنٹرول کے آر پار بھی کشمیری یوم استحصال کشمیر منائیں گے، بھارت نے 5 اگست 2019 کو اپنے ہی آئین میں ترمیم کرکے آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا تھا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 5 اگست 2019 سے اب تک 1100 سے زائد املاک نذر آتش اور 21000 سے زائد کشمیری...
	 فائل فوٹو صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت کے تناظر میں اس سال کا یومِ استحصال غیر معمولی اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پاکستانی عوام کے لیے باعثِ فخر ہے۔یوم استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی۔ بھارتی اقدام کا مقصد کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو کمزور کرنا تھا۔صدر مملکت نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی آبادیاتی ساخت اور سیاسی نقشے کو بدلنے کے لیے متعدد اقدامات کیے، من مانی حلقہ بندیاں، غیر کشمیریوں کو ووٹر لسٹ میں شامل کرنا بھارتی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں۔انہوں نے...
	سٹی 42 : وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی پرامن جدوجہد کو دبایا نہیں جا سکتا، ہم کشمیری عوام کے انسانی، سیاسی اور جمہوری حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں۔  یومِ استحصال کشمیر پر وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں، بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے انسانی حقوق پامال کیے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرے۔   ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس   جنید انوار...
	وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ لیاری کے نوجوان کھلاڑیوں نے دنیا بھر میں پاکستان اور سندھ کا نام روشن کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لیاری کی فٹبال ٹیم کو ناروے کپ 2025ء جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ لیاری کے نوجوان کھلاڑیوں نے دنیا بھر میں پاکستان اور سندھ کا نام روشن کیا، لیاری کے نوجوان ہماری پہچان اور فخر ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ لیاری کے ہیروز کو قومی سطح پر پذیرائی دلانے کیلئے پُرعزم ہے،  لیاری کی فتح پوری قوم کیلئے باعثِ فخر لمحہ ہے۔ یاد رہے کہ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں منعقدہ دنیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں...
	سٹی 42: صدر آصف علی زرداری وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ، صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی  صدر آصف علی زرداری  نے  وزیراعظم سے ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت  کی ، صدر  نے  میاں شاہد کی بلندی  درجات اور  ان کے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی  صدر آصف علی زرداری نے مرحوم میاں شاہد شفیع کے بڑے بھائی جاوید شفیع سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور تعزیت کی۔  ڈی پی او کی 2 خالی سٹیوں سمیت 5 اضلاع کے لیے 3 خواتین سمیت 12 پولیس افسروں کے انٹرویو   _
	صدر آصف علی زرداری کی وزیراعظم سے انکے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صدر آصف علی زرداری کی وزیراعظم ہاوس آمد،صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی ، صدر آصف علی زرداری کی وزیراعظم سے ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت ،صدر کا میاں شاہد کی بلندی درجات ان کے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا،صدر آصف علی زرداری نے مرحوم میاں شاہد شفیع کے بڑے بھائی جاوید شفیع سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور تعزیت کی۔  روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس...
	کوہستان میں 28 سال قبل لاپتا ہونے والے شخص نصیر الدین کی لاش برفانی گلیشیئر سے مل گئی۔ رپورٹ کے مطابق برفانی گلیشیئر سے 28 سال سے لاپتا شخص نصیرالدین کی لاش ملنے کی اطلاع ملی ہے، لاش حیرت انگیز طور پر محفوظ ہے، کپڑے بھی نہیں پھٹے، لاپتا شخص کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہم 28 سال سے تلاش میں تھے۔ مقامی افراد نے پگھلتےگلیشیئر سے انسانی جسم ملنے کی اطلاع دی، لاش حیرت انگیر طور پر محفوظ ہے، جسم سلامت ہے اور کپڑے بھی موجود ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق 28 سال سے گمشدہ شخص کی تلاش جاری تھی، پولیس نے شناخت اور مزید حقائق کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔  ...
	 کراچی:  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لیاری کی فٹبال ٹیم کو ناروے کپ 2025 جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔  وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ لیاری کے نوجوان کھلاڑیوں نے دنیا بھر میں پاکستان اور سندھ کا نام روشن کیا، لیاری کے نوجوان ہماری پہچان اور فخر ہیں۔  مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ لیاری کے ہیروز کو قومی سطح پر پذیرائی دلانے کے لیے پرعزم ہے،  لیاری کی فتح پوری قوم کے لیے باعثِ فخر لمحہ ہے۔ یاد رہے کہ ناروے کے دارالحکومت اوسلومیں منعقدہ دنیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں کراچی کے علاقہ لیاری کے  کھلاڑیوں پر مشتمل ’بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال کلب‘ نے بوائز انڈر 15 ایونٹ میں ناقابل شکست رہتے...
	  بیجنگ : رواں سال “سرسبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثہ ہیں” کے تصور کو پیش کیے ہوئے بیس سال ہو چکے ہیں۔اس فلسفے کی عالمی اہمیت پر ایک خصوصی سمپوزیم حال ہی میں بیجنگ میں منعقد ہوا ۔ سمپوزیم میں اس بات پر زور دیا گیا کہ “سرسبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثہ ہیں”‘ کا تصور اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے درمیان نظریاتی اتحاد کو گہرائی سے واضح کرتا ہے۔ یہ تصور ظاہر کرتا ہے کہ ماحولیاتی نظام کی حفاظت دراصل پیداواری صلاحیت کی حفاظت کے برابر ہے، اور ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانا دراصل پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے مترادف ہے۔ یہ تصور چینی خصوصیات کے حامل ایک اختراعی کارنامے کی نمائندگی کرتا ہے، جو...
	“سرسبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثہ ہیں” کے تصور کی عالمی اہمیت پر خصوصی سمپوزیم کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025  سب نیوز  بیجنگ ()رواں سال “سرسبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثہ ہیں” کے تصور کو پیش کیے ہوئے بیس سال ہو چکے ہیں۔اس فلسفے کی عالمی اہمیت پر ایک خصوصی سمپوزیم حال ہی میں بیجنگ میں منعقد ہوا ۔ سمپوزیم میں اس بات پر زور دیا گیا کہ “سرسبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثہ ہیں”‘ کا تصور اقتصادی ترقی اور  ماحولیاتی تحفظ کے درمیان نظریاتی اتحاد کو گہرائی سے واضح کرتا ہے۔ یہ تصور ظاہر کرتا ہے کہ ماحولیاتی نظام کی حفاظت دراصل پیداواری صلاحیت کی حفاظت کے برابر ہے، اور ماحولیاتی...
	مشترکہ بیان میں حریت رہنمائوں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے 5 اگست 2019ء کو جموں و کشمیر کی آئینی، تاریخی اور قانونی حیثیت کے خلاف نہ صرف ایک ننگی جارحیت کی بلکہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بھی دھجیاں اڑائیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے کہا ہے کہ 5 اگست کشمیر کی حالیہ تاریخ کا ایک انتہائی المناک دن ہے جب مودی حکومت نے 2019ء میں اس دن کشمیر کی خصوصی حیثیت اور کشمیریوں کی شناخت، تہذیب و ثقافت پر ایک شاطرانہ وار کیا۔ حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے کہا کہ بھارت کے اس جارحانہ اقدام کے خلاف احتجاج درج کرانے کے لیے اس مرتبہ بھی...
	فاران یامین:نواز شریف کے چچا زاد بھائی میاں شاہد شفیع کا انتقال کر گئے,  لیگی رہنماؤں و دوست احباب کی مرحوم کے گھر آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق میاں شاہد شفیع کی میت کو رات گئے اتفاق ہسپتال منتقل کر دیا گیا،میت کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے مری سے اتفاق ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا، شاہد شفیع کی میت کو غسل دینے کے بعد سرد خانے میں رکھا گیا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج ماڈل ٹاؤن میں ادا کی جائے گی ۔  محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا      
	 ویب ڈیسک :پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ! بین الاقوامی بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلی بار پاکستانی طالبعلم نے گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔  پاکستان نے یہ کامیابی فلپائن میں 20 سے 27 جولائی تک منعقد ہونے والے 35 ویں بین الاقوامی بائیولوجی اولمپیاڈ (آئی بی او) میں حاصل کی۔اس مقابلے میں دنیا بھر کے ذہین ترین طالب علموں نے شرکت کی۔ صدیق پبلک اسکول راولپنڈی کے طالب علم عبدالرافع پراچہ نے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرکے عالمی تعلیمی سطح پر قوم کا نام روشن کیا۔ انہوں نے پاکستان کے لیے پہلی مرتبہ بین الاقوامی بائیولوجی اولمپیاڈ (IBO) میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔  راولپنڈی ایکسپریس ٹرین...
	نیو یارک (نیوز ڈیسک) سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خالصتان تحریک کی قانونی حیثیت تسلیم کرلی ہے۔ اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا خط اس بات کی علامت ہے کہ انہوں نے تحریک کی قانونی حیثیت تسلیم کی کیونکہ ٹرمپ کے خط پر میرا نام ضرور ہے مگر یہ خالصتان تحریک کے نام ہے۔  گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ مودی پوری دنیا میں ہندوتوا دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، تلسی گیبرڈ کے دورہ بھارت کے موقع پر مودی نے میری حوالگی کا مطالبہ کیا تھا۔  سکھ فار جسٹس رہنما نے کہا کہ صدرٹرمپ...
	حریت رہنمائوں نے خبردار کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی جارحانہ اور توسیع پسندانہ عزائم سے جنوبی ایشیا کے امن کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنمائوں نے بھارت کی طرف سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کو 6 سال پورے ہونے کے موقع پر 5 اگست بروز منگل کو یوم استحصال کے طور پر منانے کی اپیل کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت رہنمائوں اور تنظیموں، کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری مولوی بشیر احمد، غلام محمد خان سوپوری، عبدالصمد انقلابی، مولانا مصعب ندوی، معراج الدین، سید امتیاز احمد خان، پروفیسر زبیری، مسلم لیگ جموں و...
	حریت رہنمائوں نے خبردار کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی جارحانہ اور توسیع پسندانہ عزائم سے جنوبی ایشیا کے امن کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنمائوں نے بھارت کی طرف سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کو 6 سال پورے ہونے کے موقع پر 5 اگست بروز منگل کو یوم استحصال کے طور پر منانے کی اپیل کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت رہنمائوں اور تنظیموں، کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری مولوی بشیر احمد، غلام محمد خان سوپوری، عبدالصمد انقلابی، مولانا مصعب ندوی، معراج الدین، سید امتیاز احمد خان، پروفیسر زبیری، مسلم لیگ جموں و...
	سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینا چاہیئے، یہ جان لینا چاہیئے کہ مسئلہ فلسطین، فلسطینی عوام کا مسئلہ نہیں بلکہ عالم اسلام اور پوری انسانیت کا مسئلہ بن چکا ہے، مسلم ممالک غزہ کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ غزہ فلسطین ہر روز بدترین منظرنامہ پیش کررہا ہے، اکتوبر 2023ء سے اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے، دوسری جانب بھوک سے ہونے والی امواتیں، قحط اور انسانی تباہی، خوراک کی شدید قلت نے جسموں سے گوشت تک چھین لیا ہے، علاج معالجہ کی سہولت میسر نہیں، فلسطینی عوام پر ہونے والا ظلم، نسل...
	ہسپانوی وزیر خارجہ نے غاصب صیہونی رژیم سے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کو داخل ہونیکی اجازت دے! اسلام ٹائمز۔ ہسپانوی وزیر خارجہ ہوزے مینوئل الباریس بیوینو نے غزہ کی پٹی میں ابتر صورتحال کو "انسانیت کی تذلیل" قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں ہوزے مینوئل الباریس بیوینو کا کہنا تھا کہ غیر انسانی صیہونی محاصرے کی وجہ سے غزہ کی پٹی کو وسیع قحط کا سامنا ہے اور وہاں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انسانیت کی تذلیل ہے۔ عرب چینل الجزیرہ کے مطابق ہسپانی وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ ہم اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بارڈر کراسنگز کو مستقل طور...
	بنگلہ دیش کی فوج نے میجر صادق کو حراست میں لے لیا ہے، جن پر ممنوعہ عوامی لیگ اور اس کی ذیلی تنظیموں کے کارکنان کو مبینہ طور پر عسکری تربیت فراہم کرنے کا الزام ہے۔ اس بات کی تصدیق جمعرات کے روز ڈھاکہ کینٹونمنٹ میں ایک پریس بریفنگ کے دوران فوج کے ڈائریکٹر ملٹری آپریشنز بریگیڈیئر جنرل ناظم الدَولہ نے کی۔ بریگیڈیئر ناظم کے مطابق میجر صادق سے متعلق معاملہ ہمارے علم میں آیا ہے اور وہ اس وقت فوج کی تحویل میں ہیں۔ تفتیش جاری ہے، اور اگر ان کی شمولیت ثابت ہوئی تو ان کے خلاف فوجی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ یہ پیشرفت اُس وقت سامنے آئی جب پولیس نے دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقے...
	برآمدات میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے،پاکستان کا تجارتی شعبہ بدلتے عالمی حالات میں ڈھلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جام کمال خان
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ ویلیو ایڈڈ اور غیر روایتی برآمدات میں ہماری کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کا تجارتی شعبہ بدلتے عالمی حالات میں ڈھلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت تجارت میں مالی سال 25-2024کے دوران پاکستان کی تجارتی کارکردگی کے جائزے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جمعہ کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں وزارت کے سینئر افسران نے شرکت کی جس میں عالمی تجارتی چیلنجز کے باوجود پاکستان کی برآمداتی حکمت عملی کا جائزہ اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عالمی سطح...
	 کراچی:  کراچی میں گزشتہ روز دو دریا کے مقام بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگانے والے شخص کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ روز 40 سالہ شخص نے دو بچوں کے ساتھ سمندر میں چھلانگ لگادی تھی، بچوں کی عمریں 6 سے 7 کے درمیان تھیں۔ اطلاعات کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کا نام اورنگزیب عالم  ہے، جبکہ اس کے ساتھ بیٹا احمد اور بیٹی آیت بھی موجود تھے۔ سی ویو دو دریا پر خودکشی کرنے والا شخص اورنگی ٹاؤن ساڑھے اٹھ نمبر گبول گوٹھ کا رہائشی تھا۔ اورنگ زیب عالم اسکول ٹیچر تھا۔ جس کے بیٹے کی عمر 8 سال اور بیٹی 4 سال کی تھی۔ متوفی کا سسرال 14 سی اورنگی ٹاؤن...
	سرگودھا؛ جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کا فیصلہ بھی آ گیا ، گرفتار ملزم اسماعیل کو 25سال قید کی سزا،احمد خان بھچر، رانا بلال اور احمد چٹھہ سمیت 50ملزم اشتہاری قرار
	سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9مئی کو جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج نعیم شیخ نے فیصلہ سنایا،عدالت نے تھانہ سٹی میانوالی کے مقدمہ 349/23کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے  گرفتار ملزم اسماعیل کو 25سال قید کی سزاسنائی جبکہ احمد خان بھچر، رانا بلال اور احمد چٹھہ سمیت 50ملزمان کو اشتہاری قراردیدیا۔عدالت نے ڈی پی او میانوالی کو ایک ماہ میں تمام ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔  سندھ میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت   مزید :
	خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات میں آزاد امیدوار مشال یوسفزئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئی ہیں۔ غیرسرکاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق مشال یوسفزئی کو 86 ووٹ ملے۔ مشال یوسفزئی کو صوبائی اسمبلی میں حکومتی حمایت حاصل تھی۔ ضمنی انتخاب میں ایوان کے 145 میں سے 143 ممبران نے ووٹ ڈالے، 3 ووٹ مسترد ہوئے جبکہ اپوزیشن کے حمایت یافتہ مہتاب ظفر کو 53 ووٹ ملے، آزاد امیدوار صائمہ خالد کو ایک ووٹ ملا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
	کراچی میں گھگر پھاٹک کے قریب میاں بیوی اور بچے کی لاشیں ملی ہیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ملیر عبدالخالق کا کہنا ہے کہ واقعہ پسند کی شادی کرنے پر پیش آیا، دونوں خاندانوں کے درمیان صلح کی بات کئی سال سے چل رہی تھی، گزشتہ رات لڑکی کے اہلخانہ نے کلہاڑی کے وار سے میاں بیوی اور بچے کو قتل کیا۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ متقول کے اہلخانہ کے آنے کے بعد ان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا، لاشیں قانونی کارروائی کے بعد اسٹیل ٹاؤن سرد خانے منتقل کی گئی ہیں۔ راولپنڈی: شادی شدہ خاتون قتل، ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دے دیا گیا ملزمان کو سول جج قمر عباس تارڑ...
	  اسلام آباد:   سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کے اس سرکلر کو غیرآئینی قرار دیا ہے جس کے تحت پنشنر والد کی وفات کے بعد طلاق یافتہ بیٹی کے پنشن کے حق کو تسلیم نہیں کیا گیا۔  جسٹس عائشہ ملک کی جانب سے 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں  سندھ حکومت کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا گیا کہ  یہ  سرکلر اپنے آغاز سے ہی  غیر آئینی اور کسی قانونی اثر کے بغیر ہے اور اسے پنشنر کی وفات کے وقت زندہ رہنے والی بیٹی کے پنشن کے حق کو ختم کرنے کے لیے  استعمال نہیں کیا جا سکتا۔  جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے قرار دیا کہ پاکستان...
	ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)روس کے مشرقی علاقے کامچاتکا میں بدھ کے روز 8.8 شدت کا شدید زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں عمارتوں کو نقصان پہنچا، کئی افراد زخمی ہوگئے اور سونامی کی 4 میٹر (13 فٹ) تک بلند لہریں اٹھیں۔ زلزلے اور سونامی کے باعث بحرالکاہل کے گرد واقع کئی ممالک میں خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں اور انخلا کے احکامات جاری کیے گئے۔ خبر رساں ایجنسی ”رائٹرز“ کے مطابق کامچاتکا کے گورنر ولادیمیر سولودوف نے اپنے پیغام میں کہا، ’آج کا زلزلہ دہائیوں میں سب سے شدید تھا، صورتحال سنجیدہ ہے۔‘  ریجنل ایمرجنسی منسٹر سرگئی لیبیڈیف کے مطابق ساحلی علاقوں میں 3 سے 4 میٹر تک سونامی کی لہریں ریکارڈ کی گئیں۔ جس کلے باعث عوام کو ساحلی علاقوں...
	نظریہ زور پکڑ رہاہے کہ صدر آصف زرداری اور شہبازشریف اعزاز نہیں بوجھ ہیں، فی الحال اس نظریے کی جیت ہوئی جو سویلین سیٹ اپ کو ریاست کیلئے بہترین سمجھتے ہیں: سہیل وڑائچ
	لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے اپنے کالم میں دبے لفظوں میں بڑا انکشاف کر دیاہے، ان کا کہناتھا کہ ایک نظریہ زور پکڑ لیاہے کہ صدر آصف زرداری اور شہباز حکومت ریاست کیلئے اعزاز نہیں بلکہ بوجھ ہیں ، کئی طاقتور لوگ سویلین حکومت کیخلاف نظریہ رکھتے ہیں لیکن ان کو فیصلہ کن پوزیشن حاصل نہیں، فیصلہ کن طاقتور بھی سویلین حکومت سے زیادہ خوش نہیں لیکن وہ سمجھتے ہیں سویلین سیٹ اپ کو چلانا ریاست کیلئے بہترین راستہ ہے ، وقتی طور پر اس نظریے کی جیت ہوئی ہے جو نظام کو چلانے کا حامی ہے ۔  پی آئی اے کا چوبرجی چوک میں کھڑے جہاز کی تزین و آرائش کا فیصلہ  ...
	اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں مقبوضہ کشمیر کے معروف حریت پسند رہنماء و جموں و کشمیر مسلم ڈیموکریٹک لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایران ایک بڑی طاقت ہے، جس نے تنہاء باطل قوت کا مقابلہ کیا اور اگر ایران فلسطین مسئلہ پر خاموش رہتا اور انکی حمایت نہ کرتا تو شیطانی قوتوں کی لپیٹ میں نہ آتا۔ متعلقہ فائیلیںمولانا حکیم عبدالرشید کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر سے ہے، وہ سالہا سال سے کشمیر میں مزاحمتی تحریک سے وابستہ ہیں۔ مختلف تبلیغی محاذوں پر سرگرم ہیں۔ مولانا حکیم عبدالرشید متحدہ ائمہ فورم کشمیر کے جنرل سیکرٹری اور جموں و کشمیر مسلم ڈیموکریٹک لیگ کے چیئرمین ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مولانا حکیم عبدالرشید سے ایک نشست کے...
	فسطائیت کے خلاف فتح سے بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کی تشکیل تک’’ کے موضوع پر اسلام آباد میں سیمینار کا کامیاب انعقاد
	فسطائیت کے خلاف فتح سے بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کی تشکیل تک’’ کے موضوع پر اسلام آباد میں سیمینار کا کامیاب انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025  سب نیوز اسلام آباد:چائنا میڈیا گروپ اور ایشین انسٹیٹیوٹ آف ایکو سولائزیشن، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان تھا: “امن کی جانب سفر: فسطائیت کے خلاف فتح سے بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کی تشکیل تک”۔یہ سیمینار نہ صرف دوسری جنگ عظیم میں فسطائیت کے خلاف چین کی قربانیوں کو اجاگر کرنے کا ذریعہ تھا بلکہ اس کا مقصد عالمی امن، بین الاقوامی شراکت داری، اور “ہم نصیب معاشرے” کے نظریے کو تقویت دینا بھی...
	اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ایک اجلاس میں نارویجن وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت انصاف نے حکم دیا کہ اسرائیل کا قبضہ ختم ہونا چاہئے کیونکہ ناجائز آبادکاری کی پالیسی بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ناروے کے وزیر خارجہ "اسپن بارٹ ایڈ" نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انسانیت کے ماتھے پر ایک داغ ہے اور یہ قتل عام بند ہونا چاہئے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار فلسطین پر اقوام متحدہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جنگ ختم ہونی چاہئے اور غزہ کی پٹی میں انسانیت کی بنیاد پر امداد کو داخل ہونے دینا...
	 نیویارک:  اقوام متحدہ میں فلسطین کے معاملے پر ہونے والی عالمی کانفرنس میں پاکستان نے بھرپور انداز میں فلسطینیوں کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دی جائے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی اور جنگی جرائم میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ میزبانی میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے فرانس کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ عالمی برادری فلسطینی...
	سوات کے مدرسے میں تشدد سے طالبعلم کی ہلاکت کے واقعے میں پولیس نے مرکزی ملزم قاری محمد عمر اور اُس کے بیٹے احسان اللہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سوات مدرسے میں استاد کا بیہمانہ تشدد، طالبعلم جاں بحق، مدرسہ سِیل کر دیا گیا ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے مطابق اس افسوسناک واقعے میں اب تک مجموعی طور پر 12 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن میں مرکزی کردار ادا کرنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ یہ واقعہ 21 جولائی کو اُس وقت منظر عام پر آیا جب 14 سالہ فرحان کی تشدد زدہ لاش خوازہ خیلہ اسپتال لائی گئی۔ متوفی کے چچا صدر ایاز کی مدعیت میں مدرسے کے...
	فسطائیت کے خلاف فتح سے بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کی تشکیل تک” کے موضوع پر اسلام آباد میں سیمینار کا کامیاب انعقاد
	  اسلام آباد:  چائنا میڈیا گروپ اور ایشین انسٹیٹیوٹ آف ایکو سولائزیشن، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان تھا: “امن کی جانب سفر: فسطائیت کے خلاف فتح سے بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کی تشکیل تک”۔ یہ سیمینار نہ صرف دوسری جنگ عظیم میں فسطائیت کے خلاف چین کی قربانیوں کو اجاگر کرنے کا ذریعہ تھا بلکہ اس کا مقصد عالمی امن، بین الاقوامی شراکت داری، اور “ہم نصیب معاشرے” کے نظریے کو تقویت دینا بھی تھا۔  سیمینار میں نامور حکومتی شخصیات، سفارت کاروں، تھنک ٹینک ماہرین، دانشوروں اور میڈیا نمائندوں نے بھرپور شرکت کی، جنہوں نے چین کی قیادت، خارجہ پالیسی، اور انسان...
	سٹی 42 : سلمان اکرم راجہ، حماد اظہر کی رہائش گاہ پہنچ گئے، انہوں نے حماد اظہر سے میاں اظہر  کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ۔   سلمان اکرم راجہ نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ افسوس کا اظہار کیا، ساتھ ہی ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی۔  سلمان اکرم راجہ نے اس حوالے سے بتای کہ آج حماد اظہر کے گھر آیا اور میاں اظہر مرحوم کی وفات پر تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ جس زاویے سے دیکھے تو میاں اظہر قابل ستائش شخصیت تھے، میاں اظہر مشکل حالات میں بھی بانی پی ٹی آئی کے نظریے پر چل رہے تھے۔ حماد اظہر اپنے والد میاں اظہر اپنے والد کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ ...
	ملک بھر میں گاڑیوں کی بڑھتی قیمتوں اور دوسرے ممالک میں کم قیمت میں اچھی گاڑیوں کی دستیابی کے باعث جاپان سمیت دیگر ممالک سے بڑی تعداد میں گاڑیاں امپورٹ کی جا رہی ہیں، جبکہ چند برس سے پاکستان نے اپنی گاڑیاں بھی مختلف ممالک کو ایکسپورٹ کرنا شروع کی ہیں۔ سال 2020 سے 2025 تک مجموعی طور پر ایک لاکھ 57 ہزار 960 استعمال شدہ گاڑیاں امپورٹ کی گئی ہیں، جبکہ اسی عرصے میں بیرونِ ملک 248 گاڑیاں ایکسپورٹ کی گئی ہیں۔ سینیٹ سیکرٹریٹ میں وزارت خزانہ کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویز کے مطابق: سال 2020 میں 19 ہزار 392 گاڑیاں، سال 2021 میں 36 ہزار 373، سال 2022 میں 20 ہزار 173، سال 2023 میں 19...
	سعودی عرب نے ایک بار پھر طبى مہارت اور انسانی ہمدردی کی روشن مثال قائم کرتے ہوے شام سے تعلق رکھنے والی جڑواں بچیوں سیلین اور ایلین کو کامیابی سے علیحدہ کردیا۔ دونوں بچیاں جن کی عمر ایک سال اور 5 ماہ تھی، پیدائشی طور پر جسم کے نچلے حصے سے جڑی ہوئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں:ریاض: جُڑی ہوئی سعودی جڑواں بچیوں یارا اور لارا کی کامیاب علیحدگی، مجموعی تعداد 65 ہو گئی یہ پیچیدہ آپریشن 8 گھنٹے تک جاری رہا، اور شاہ عبداللہ اسپیشلسٹ چلڈرن اسپتال (شاہ عبدالعزیز میڈیکل سٹی برائے نیشنل گارڈ، ریاض) میں انجام پایا۔ اس اہم جراحی کی قیادت معروف سعودی سرجن اور کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے نگرانِ اعلیٰ ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے...
	اپنے ایک بیان میں عزت الرشق کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرامپ کا یہ بیان اقوام متحدہ کی رپورٹس اور بھوک سے درجنوں بچوں کی موت کی خبروں کے منافی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے اہم رہنماء "عزت الرشق" نے امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" کے بیان کی مذمت کی جس میں امریکی صدر نے غزہ میں قحط کے وجود کا انکار کیا۔ جس پر عزت الرشق نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرامپ کا یہ بیان اقوام متحدہ کی رپورٹس اور بھوک سے درجنوں بچوں کی موت کی خبروں کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سٹیٹمنٹ، صیہونی وزیراعظم "نیتن یاہو" کے جھوٹے بیانات کی صریح تکرار ہے۔ ڈونلڈ ٹرامپ کا یہ بیان، غاصب صیہونی رژیم کو...
	ویب ڈیسک : راولپنڈی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 سے گاڑی کے بہہ جانے کا معاملہ، ریسکیو آپریشن کو 6 دن مکمل ہوگئے، کرنل (ر) اسحاق کی بیٹی نہ مل سکی۔  ریسکیو حکام کے مطابق تین روز قبل کرنل (ر) اسحاق کی ڈیڈ باڈی تلاش کی گئی تھی، بیٹی کی تلاش کے لیے صبح سے آپریشن شروع کیا گیا تھا، ریسکیو آپریشن کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دیں گئی تھیں۔  ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے سواں پل کے اطراف آپریشن شروع کیا تھا۔  اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے   یاد رہے کہ گاڑی کے بہہ جانے کا واقعہ 22 جولائی کو پیش آیا تھا۔ ریسکیو...
	وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی ظلم کیخلاف اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں پر انسانیت سوز مظالم کیخلاف آواز اٹھاتا رہے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں پر انسانیت سوز مظالم کے خلاف آواز اٹھاتا رہے گا، غزہ میں کھانے پینے کی اشیاء کی ترسیل بحال کرنے کی سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے اور پاکستان صیہونی ظلم و جبر کے شکار نہتے فلسطینیوں کی سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔اس کے علاوہ وزیراعظم نے الخدمت فاؤنڈیشن کے کام...
	ذرائع کے مطابق انسانی حقوق اور امن کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ”پیس گروپ آف جرنلسٹس“ کے زیراہتمام آزاد جموں و کشمیر کے شہر میرپور میں ”اسیران ریاست جموں و کشمیر اور حق خودارادیت“ کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بنیادی انسانی حقوق اور امن کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ”پیس گروپ آف جرنلسٹس“ کے زیراہتمام آزاد جموں و کشمیر کے شہر میرپور میں ”اسیران ریاست جموں و کشمیر اور حق خودارادیت“ کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیمینار سے سابق چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ راجہ اعظم، پیس گروپ آج جرنلسٹس کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سعید الرحمن صدیقی، کل جماعتی...
	اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس بیس میں اضافے اور غیر رسمی معیشت کے خاتمے سے ہی عام آدمی کیلئے ٹیکس میں کمی کے ہدف کا حصول ممکن ہوگا۔ ایف بی آر کی جاری اصلاحات کے ثمرات کی بدولت معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے۔ صرف ڈیجیٹائزیشن ہی نہیں، نئے نظام کو تقویت دینے کیلئے پورا ڈیجیٹل ایکو سسٹم بنایا جائے،خام مال کی تیاری و درآمد، مصنوعات کی مینوفیکچرنگ اور صارف کی خریداری تک کے تمام ڈیٹا کو ایک ہی سسٹم سے منسلک کیا جائے۔ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی جاری...