2025-07-27@01:14:26 GMT
تلاش کی گنتی: 3715
«دیا جارہا»:
(نئی خبر)
عارف حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب نیاناظم آباد کے رہائشیوں کیلئے قائم ہونے والے گرین اسٹور کا معائنہ کررہے ہیں
عارف حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب نیاناظم آباد کے رہائشیوں کیلئے قائم ہونے والے گرین اسٹور کا معائنہ کررہے ہیں
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران علی محمد خان نے کہا کہ ہماری میٹنگ ہوئی ہے، جس میں احتجاج سے متعلق تجاویز آئیں، جس میں کہا گیا پورے ملک میں پر امن احتجاج کریں گے۔ بانی اور پی ٹی آئی میں فاصلہ ہے، عرفان صدیقیحکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی اور پی ٹی آئی میں فاصلہ اور فیصلہ سازی کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب اس بات پر متفق تھے کہ اگر بات ہو تو بامعنی ہو، سیاسی قیادت کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: برطانیہ میں سرگرم فلسطین حامی گروہ فلسطین ایکشن پر دہشت گردی کے قانون کے تحت ممکنہ پابندی کیخلاف لندن میں رائل کورٹس آف جسٹس کے باہر سیکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی، انہوں نے برطانوی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ اسرائیل کی حمایت میں فلسطینی حامی آوازوں کو دبا رہی ہے اور پرامن سیاسی احتجاج کو جرم بنا رہی ہے۔یہ مظاہرہ اس وقت کیا گیا جب عدالتِ عالیہ میں اس حکومتی اقدام کے خلاف دائر کردہ ایک قانونی چیلنج پر سماعت جاری تھی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2025ء)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ تیل و گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے عوام اورکاروباری برادری کی پریشانی میں اضافہ ہورہا ہے۔ بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافہ کے بعد تیل وگیس کی قیمتوں میں اضافہ پاکستانی معیشت اورعوام دونوں کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ ایران اوراسرائیل کے مابین حالیہ جنگ کے بعدعالمی سطح پرخام تیل کی قیمتوں میں نسبتا استحکام نظرآرہا ہے مگرپاکستان میں تیل وگیس کے نرخوں میں نمایاں اضافہ کئی سوالات کوجنم دیتا ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے...
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کا پاکستان مخالف نظریہ پاکستانی اور بھارتی دونوں عوام کے لیے خطرناک ہے، انہوں نے کہا بھارت اپنے پاکستان مخالف نظریے کو دنیا کے لیے نارمل بنا رہا ہے، ایف اے ٹی ایف کے مکمل مراحل سے گزر کر یہاں تک آئے ہیں۔ الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے پاکستان مخالف نظریے کو دنیا کے لیے نارمل بنا رہا ہے، یہ نیا نظریہ پاکستانی اور بھارتی عوام دونوں کے لیے خطرناک ہے، پاکستان کا ماضی صرف ایک ملک کا ماضی نہیں بلکہ خطے کے ماضی کی عکاسی ہے۔ بلاول نے کہا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے مکمل مراحل سے گزر کر یہاں...
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کے لیے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 جولائی کے بعد شہر میں مون سون کی نوعیت میں تبدیلی واقع ہو سکتی ہے متوقع ہے کہ تیز اور موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ مون سون کا آغاز ملک میں مون سون کی ابتدائی بارشیں 26 جون کے بعد سامنے آئیں، جنہوں نے 30–35 فیصد زائد بارش کی شرح کو جنم دیا — اس ماہ اوسطاً 24.30 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ درجہ حرارت میں اضافہ جون کے دوران ملک کا اوسط درجہ حرارت 32.45 °C رہا، جو اختتامی سومیا (normal) سے 0.47 °C زائد تھا۔ روزانہ کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریباً 49.09 °C رہا، جب کہ رات...

بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کے امن کو خطرے میں ڈالا، پاکستان نے پیشہ ورانہ مہارت، مثالی حوصلے سے اسے جواب دیا،وزیراعظم شہباز شریف
تاشقند(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04جولائی 2025)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کے امن کو خطرے میں ڈالا،پاکستان نے بھارت کو پیشہ ورانہ مہارت، مثالی حوصلے سے جواب دیا،بھارت کا پانی کو ہتھیار بنانا خطرناک ہے، کسی قیمت پر اس طرح کی جارحیت کی اجازت نہیں دی جا سکتی، آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 17 ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ کسی بھی صورت بھارت کو اس خطرناک راستے پر چلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ بھارت کا پاکستان پر حملہ خطے کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش تھی۔ پہلگام...
کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس میں سڑکوں کے معیار اور دیکھ بھال کیلئے مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے سڑکوں کے معیار اور دیکھ بال کے لئے مصنوعی زہانت کا استعمال کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ مواصلات و تعمیرات کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سڑکوں کے معیار اور دیکھ بھال کے لئے مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ اے آئی بیسڈ سسٹم کے ذریعے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں سڑکوں کی حالت کی...
---فائل فوٹو کراچی کے 9 ٹاؤنز کے چیئرمین نے لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے والے درخواست گزار چیئرمین کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست کے مطابق اعلیٰ عدالتیں قرار دے چکی ہیں کہ آئین کے تحت بجلی کی فراہمی عوام کا بنیادی حق ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ناجائز لوڈشیڈنگ پر نیپرا کو کے الیکٹرک کے خلاف ایکشن لینے کا حکم دیا جائے۔
خیبر پختونخوا کے مختلف دریائوں میں نچلے درجے کا سیلاب جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔فلڈ سیل پشاور کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 2 لاکھ 68 ہزار کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 51 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، دریائے سندھ میں خیر آباد کے مقام پر پانی کا بہا 2 لاکھ 6 ہزار 700 کیوسک ہے۔دریائے ادیزئی میں بھی نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے جہاں پانی کا بہا ئو39 ہزار 800 کیوسک تک پہنچ چکا ہے۔دریائے کابل میں صورتحال قدرے بہتر ہے، نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہائو 51 ہزار 100 کیوسک جبکہ ورسک پر 36 ہزار 522 کیوسک ہے، جو معمول کے مطابق ہے۔ادھر...
جدہ: آئی اے پی جے کے زیرِ اہتمام اظہارِ تشکر ویبینار،افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز جدہ (خالد نواز چیمہ)دنیا بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانی صحافیوں کی نمائندہ تنظیم انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس آئی اے پی جے کی جانب سے افواج پاکستان کی شاندار کامیابیوں پر “اظہار تشکر” کے عنوان پر ویبینار کا انعقاد کیا گیا، ویبینار کی میزبانی کے فرائض IAPJ کے صدر شاہدچوہان اور چیئرمین خرم شہزاد نے ادا کیے، ویبینار کے مہمانان خصوصی میں اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن او پی ایف) کے چیئرمین سید قمر رضا، امریکہ میں معروف پاکستانی اور ریپبلیکن پارٹی کے رہنما ساجد تارڑ اور پاکستان کے سینئر صحافی و دانشور مجیب الرحمٰن شامی تھے۔سید قمر...
فائل فوٹو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 7 جولائی سے ملک بھر میں دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے۔این ڈی ایم ا ے کے مطابق 7 جولائی سے دریائے سندھ، جہلم، چناب، راوی، ستلج اور کابل میں اور ان کے ملحقہ ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج تا 5 جولائی بارش کا امکانکراچی میں آج سے 5 جولائی کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر معتدل بارش بھی ہو سکتی ہے۔ 7 جولائی سے مشرقی بلوچستان اور ڈی جی خان ڈویژن کے پہاڑی ندی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا امکان...
ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران عمان منتقل کیے گئے سات ایرانی مسافر ہوائی جہاز 15 دن بعد اپنے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ یہ طیارے اس وقت عمان لے جائے گئے تھے جب ایران نے اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کردی تھی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق، 18 اور 20 جون کو ایران کی معراج ائیر اور ایرانی حکومت کے آٹھ مسافر طیاروں کو عمان کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منتقل کیا گیا تھا۔ ان میں سے سات طیاروں نے جمعرات 3 جولائی کی شام کو واپس ایران کے لیے پروازیں بھریں۔ واپس آنے والے طیاروں میں سے دو چاہ بہار ہوائی اڈے پر اترے، جبکہ ایرانی حکومت کے دو دیگر طیارے مشہد...
تیسری عالمی جنگ کے بادل گہرے ہو چکے ہیں۔ مغربی انٹیلی جنس ادارے واضح اشارے دے رہے ہیں کہ یہ جنگ موجودہ عشرے کے آخری برسوں میں پھٹ سکتی ہے۔ اس جنگ کی تیاریوں کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ حال ہی میں شمالی کوریا سے 25 ہزار ماہر ڈرون ٹیکنیشن روس پہنچے ہیں، جو جدید ترین ڈرون ٹیکنالوجی پر مہارت رکھتے ہیں۔ انہی ماہرین کے ساتھ ایران سے بھی اسکلڈ فوجی و صنعتی ورکرز پر مشتمل ایک خفیہ فورس روس منتقل کی گئی ہے، جنہیں روس کے مقامی 50 ہزار ورکرز کے ساتھ ملا کر دنیا کی سب سے بڑی ڈرون فیکٹری قائم کی جا رہی ہے۔ اس فیکٹری کی تیاری خالصتاً جنگی مقاصد کے...
حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ملک کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو کر 1520 فٹ تک پہنچ گئی جو کہ موجودہ موسم کی بلند ترین سطح تصور کی جا رہی ہے۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی یعنی ارسا کے حکام کے مطابق، تربیلا ڈیم میں پانی کا موجودہ لیول برقرار رکھنے کے لیے پانی کا اخراج بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فلڈ سیزن کے پیش نظر ارسا نے اعلان کیا ہے کہ آج بروز جمعرات دوپہر 12 بجے تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشوں کا اگلا خطرناک سلسلہ کیا تباہی لا سکتا ہے؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کر...
جاوید محمود ۔۔۔۔۔۔۔ امریکہ سے کون ہے کیپٹن ابراہیم تراورے، جس نے افریقہ میں خاموش انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے، جو 36سال کی عمر میں برکینا فاسو اور دنیاکے سب سے کم عمر صدر بنے ؟کیوں آج ہر نوجوان اسے جاننا چاہتا ہے؟ کون سے کارنامے ہیں جو اس نے کیے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر تیزی سے اُبھرا۔ 14مارچ 1988ء میں پیدا ہونے والے ابراہیم تراورے نے 2010 میں فوج میں داخلہ لیا اور تعلیم بھی جاری رکھی ۔فوج میں اس نے جارجس ناملولو ملٹری اکیڈمی میں ٹریننگ لی، اس نے یہاں رہتے ہوئے ہر قسم کی فوجی تربیت حاصل کی ۔2012 میں اس نے لیفٹیننٹ دوم کے طور پر گریجویشن کی۔ 2014میں ملٹری میں لیفٹیننٹ کا...
علامتی فوٹو لاہور کے ایک فارم ہاؤس میں شیر نے فیملی پر حملہ کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جوہر ٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس میں شیر نے فیملی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، وائلڈ لائف کی ٹیم فارم ہاؤس کی جانب روانہ کردی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلہ کھلا رہ گیا تھا۔
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے 24 اور 26 نومبر کے کیس میں گرفتار ہونے والے آخری 19 کارکنان کو بھی عدالتی حکم پر رہا کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے 24 اور 26 نومبر احتجاج کیسز کی سماعتیں کیں اور ملزمان کی ضمانت منظور کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی حکم پر راولپنڈی ڈویژن کی چاروں جیلوں اڈیالہ، اٹک، جہلم اور چکوال میں قید 19 کارکنان کو رہا کردیا گیا جس کے بعد اب مذکورہ جیلوں میں پاکستان تحریک انصاف کا کوئی کارکن موجود نہیں ہے۔ اٹک جیل سے رہا ہونے والے 19 کارکنوں کا قائدین کارکنوں نے استقبال کیا جبکہ وزیر اعلیٰ کے پی نے ہر کارکن کو پانچ ہزار روپے کرایے کی...
کانگریس نے کہا کہ چوتھی بڑی معیشت کا ڈھول پیٹنے والے نریندر مودی ملک کے سرمایہ کاروں کا لاکھوں کروڑوں کا قرض تو معاف کر دیتے ہیں، لیکن کسانوں کا ایک روپیہ معاف نہیں کرتے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں رواں سال کے اوائل 3 ماہ کے دوران 767 کسانوں کی خودکشی کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔ اپوزیشن پارٹیاں لگاتار بی جے پی حکومت کو اس کے لئے ذمہ داری ٹھہرا رہی ہیں۔ مہاراشٹر کی فڑنویس حکومت کے ساتھ ساتھ مرکز کی مودی حکومت کو بھی ہدف تنقید بنایا جا رہا ہے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اس معاملے میں براہ راست وزیراعظم نریندر مودی پر ہی حملہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی...

چین کا ملکی طور پر تیار کردہ پہلا طیارہ بردار بحری جہاز ’شین ڈونگ‘ ہانگ کانگ پہنچ گیا، عوام کے لیے کھولنے کا اعلان
شین ڈونگ(نیوز ڈیسک) چین کا ملک میں تیار کردہ پہلا طیارہ بردار بحری جہاز ’شین ڈونگ‘ جمعرات کے روز ہانگ کانگ کی سمندری حدود میں داخل ہو گیا۔ بحری جہاز ایسٹ لما چینل سے گزرتا ہوا وکٹوریہ ہاربر کے مغربی لنگر انداز علاقے میں پہنچا جہاں اسے لنگر انداز کردیا گیا۔ تقریباً 315 میٹر لمبے اور 75 میٹر چوڑے اس جدید جنگی جہاز کا فلائٹ ڈیک 300 میٹر طویل ہے، اور یہ 60 ہزار ٹن وزنی ہے۔’شین ڈونگ‘ 44 طیارے لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جہاز کی آمد کے موقع پر مقامی شہریوں اور عسکری امور کے شوقین افراد کی بڑی تعداد نے ساحلی علاقوں میں جمع ہوکر اس منظر کو دیکھا۔ ’شین ڈونگ‘ ایک بحری بیڑے کے ہمراہ...
لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی جانب سے 9 مئی کے پُرتشدد واقعات سے متعلق آٹھ مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ فیصلے میں عدالت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان کے مبینہ سازشی بیانات کے باعث ریاستی املاک، عوامی جان و مال اور جناح ہاؤس کو شدید نقصان پہنچا۔ عدالت کے مطابق یہ کارروائیاں ایک منظم سازش کے تحت کی گئیں جن کا مقصد ریاستی اداروں اور حکومت پر دباؤ ڈالنا تھا۔ مزید برآں، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایک پولیس اہلکار نے 4 مئی 2023 کو چکری میں عمران خان کی مبینہ سازش سنی، اور صرف...
TOKYO: پاکستان اور جاپان کے درمیان 2019 میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے بعد ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت جاپان میں ہنر مند پاکستانی افرادی قوت کی برآمد کے لیے “اسپیسفائیڈ اسکلڈ ورکرز خا ص مہارت کے افراد)” پروگرام کے تحت جاپانی حکومت نے پہلی مرتبہ پاکستان میں اسکل ایویلیوایشن ٹیسٹ(مہارت جانچنے کا امتحان) منعقد کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ ٹوکیو میں پاکستانی سفارت خانے سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ کامیابی ٹوکیو میں پاکستانی سفارت خانے کی مسلسل کاوشوں کا نتیجہ ہے، جس کی بدولت پاکستانی امیدواروں کے لیے یہ مواقع ممکن ہوا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اگست اور ستمبر 2025 سے پاکستان میں دو شعبوں نرسنگ اور...
دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے واقعے پر کمشنر مالاکنڈ ڈویژن کی تحقیقاتی رپورٹ صوبائی معائنہ ٹیم کو ارسال کردی گئی۔ مذکورہ رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت مون سون بارشوں سے دریائے سوات کی سطح 77 ہزار 782 کیوسک تک تھی۔ سیاح 8 بج کر 31 منٹ پر ہوٹل پہنچے، 9 بج کر 31 منٹ پر ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ کے روکنے کے باوجود دریا میں گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 14 منٹ بعد 9 بج کر 45 منٹ پر پانی کی سطح بڑھنے پر ریسکیو کو کال کی گئی۔ ریسکیو اہلکار کال موصول ہونے کے 20 منٹ بعد یعنی 10 بج کر 5 منٹ پر جائے وقوعہ پر پہنچے۔ یہ بھی پڑھیے: سانحہ سوات: ریسکیو...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 مئی کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سزا یافتہ 4 کارکنوں کو ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کر دیا نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 4 کارکنان کو 9 مئی کے مقدمے سے بری کرتے ہوئے سزا کالعدم قرار دے دی، جسٹس اعظم خان اور جسٹس خادم سومرو نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا.(جاری ہے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے چاروں ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی، ?بری ہونے والے کارکنوں میں سہیل، شاہ زیب، میرا خان، اکرام...
لاہور ہائیکورٹ نے نو مئی کے آٹھ مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ یہ دلیل قابل قبول نہیں کہ نو مئی کو بانی پی ٹی آئی جیل میں تھے۔ عدالت نے پولیس اہلکاروں کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کے مطابق نو مئی واقعات کا منصوبہ 4 مئی کو تیار کیا گیا اور پلان بانی پی ٹی آئی نے ہی بنایا تھا۔ عدالت کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے کیس کی نوعیت شریک ملزمان سے مختلف ہے کیونکہ وہ ایک لیڈر تھے اور ان کے الفاظ اور بیانات سے ریاستی املاک کو نقصان پہنچا۔...
بلوچستان حکومت اور سرکاری ملازمین کی تنظیموں پر مشتمل گرینڈ الائنس کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، جس کے بعد گرینڈ الائنس نے ایک ہفتے سے جاری احتجاجی تحریک کو مؤخر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ہونے والے مذاکرات کے پہلے دور کے بعد سامنے آیا، جس میں حکومت نے کوئٹہ اور مچھ جیل میں قید تمام گرفتار ملازمین کی فوری رہائی کا فیصلہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے تمام مقدمات اور محکمانہ کارروائیاں بھی واپس لینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ اجلاس کے دوران بلوچستان حکومت نے ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی کی سربراہی میں ایک مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔...
ملک اشرف : لاہور ہائیکورث نے بانی پی ٹی آئی کی سانحہ نو مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانتیں خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ، عدالت نے قرار دیا ہے کہ9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی پر عائد الزامات مزید تحقیقات کی متقاضی ہیں. جسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل ث رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتیں مسترد کرنے کے متعلق 7 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا، فیصلہ کے متن کے مطابقبانی پی ٹی آئی نے پولی گرافک، وائس میچ اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹوں سے انکار کر کے تفتیش میں رکاوٹ ڈالی، بانی پی ٹی آئی کی سازش مجرمانہ اور الفاظ کی وجہ سے انسانی جانوں اور...

اسلام آباد ہائیکورٹ : بچی سے لاتعلقی،حق مہر واپسی کا انوکھا مقدمہ، جسٹس محسن کیانی برہم، والد کو خرچہ ادا کرنے کا حکم
اسلام آباد( محمد ابراہیم عباسی) اسلام آبادہائیکورٹ میں ایک انوکھا خاندانی مقدمہ اس وقت زیرِ سماعت آیا جب خاتون عزہ مسرور نے فیملی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی، جس میں بچی کے والد کی جانب سے حق مہر کی واپسی کا حکم دیا گیا تھا۔ درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ بچی کے والد فہد تنویر نے نہ صرف اپنی بیٹی کو تسلیم کرنے سے انکار کیا بلکہ نان نفقہ کی ادائیگی سے بھی صاف انکار کر دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی اور ریمارکس دیے کہ جب مرد اور عورت شادی کرتے ہیں تو عورت کو اس کے عوض حق مہر دیا جاتا ہے طلاق یا خلع کے بعد حق مہر...
مودی سرکار نے مذہبی اقلیتوں اور نچلی ذاتوں کے لئے ہندوستان کی زمین تنگ کردی ہے۔ دلت برادری بھی اب انصاف کے بجائے آزادی اور خودمختاری کے نعرے بلند کر رہی ہے۔ خود مختار ہریجن ریاست کا مطالبہ اب کوئی جذباتی یا غیر حقیقی تصور نہیں رہا، بلکہ بھارت کی ناکامیوں کے خلاف ایک جائز آئینی تحریک بنتا جا رہا ہے۔ جب ریاست اپنی آبادی کے بڑے حصے کو تحفظ دینے میں ناکام ہو جائے، تو علیحدہ وطن کی صدا بغاوت نہیں، مجبوری بن جاتی ہے۔ بی جے پی کے ستائے مسلمان اور ہریجن عوام میں فکری یکجہتی فطری رد عمل کی صورت ابھری ہے۔ یہ ہم آہنگی بہار کے الیکشن میں بی جے پی کی شکست کا سبب...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایک پریس کانفرنس میں اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا اہم کردار رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی حکومت اور فوج نے اس عمل میں اہم کردار ادا کیا، جو علاقائی امن اور استحکام کے لئے انتہائی اہم ہے۔یہ انکشاف ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حالیہ دنوں میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جسے بین الاقوامی سطح پر ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ محسن نقوی کے مطابق، پاکستانی قیادت کی کوششوں نے اس عمل کو کامیابی سے انجام دینے میں کلیدی...
وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی متعدد بار پیشکش کی ہے۔ وزیراعظم نے ایک ماہ میں 3 مرتبہ پی ٹی آئی کو کہا کہ ہمیں بیٹھ کر بات کرنی چاہیے، تاہم پی ٹی آئی مسلسل مذاکرات سے انکاری رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی صوبائی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد زیر غور نہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت گرانے کے بارے میں قطعی طور پر غور نہیں ہو رہا۔ پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے آنے والے دنوں میں احتجاج کی...

ائیر چیف مارشل کا اسپیکر قومی اسمبلی کے نام اظہار تشکرکاخط، قومی اتحاد و یکجہتی کو دشمن کے خلاف بڑی طاقت قرار دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے نام خط میں بھارتی جارحیت کے خلاف قومی اتحاد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اسپیکر کے پارلیمانی کردار کو سراہا ہے۔ خط میں ائیر چیف مارشل نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف قومی یکجہتی قائم کرنے میں اسپیکر سردار ایاز صادق کا کردار قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی قیادت کی جانب سے قومی اتحاد کے مظاہرے پر پاک فضائیہ شکر گزار ہے۔ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے قومی اسمبلی کے ارکان کی جانب سے پاک فضائیہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کو قابلِ فخر قرار دیا اور کہا کہ دشمن کی جارحیت کے مؤثر جواب پر...
عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما اور پشاور پر 6 دہائیوں تک راج کرنے والے معروف سیاسی خاندان کے سربراہ، حاجی غلام احمد بلور نے سیاست سے کنارہ کشی کے بعد اب اپنے آبائی شہر پشاور کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ کر اسلام آباد منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلور خاندان نے پشاور میں اپنی سیاسی سرگرمیوں کے مرکز ’بلور ہاؤس‘ کو بھی فروخت کردیا ہے۔ خاندان نے تصدیق کی ہے کہ غلام بلور نے گورنر ہاؤس کے قریب واقع پشاور کا واحد ذاتی گھر، بلور ہاؤس، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور سابق گورنر حاجی غلام علی کو بھاری قیمت پر فروخت کر دیا ہے اور اب اسلام آباد منتقل ہوچکے ہیں۔ اس وقت غلام بلور...
امریکی وفاقی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا میکسیکو سرحد سے پناہ گزینوں کے داخلے پر مکمل پابندی لگانے کی کوشش کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے، اسے روک دیا ہے۔ فیصلہ امریکی آئین اور قوانین کی فتح قرار وفاقی جج رینڈولف موس نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سابق صدر ٹرمپ نے اپنی آئینی حدود سے تجاوز کیا اور کانگریس کے بنائے ہوئے قوانین کو نظر انداز کرتے ہوئے پناہ کی درخواستوں پر مکمل پابندی عائد کی، جو کہ غیرقانونی ہے۔ یہ بھی پڑھیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 30 ہزار تارکین وطن کو گوانتاناموبے جیل بھیجنے کے لیے تیار جج موس نے اپنے 128 صفحات پر مشتمل فیصلے میں لکھا کہ امیگریشن اینڈ نیشنلٹی ایکٹ یا آئین صدر کو...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، سرنڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں شامل نہیں، عالمی برادری دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان سے تعاون کرے، بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی روش ترک کرے اور خطے میں قیام امن کیلئے مذاکرات کرے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے دنیا کیلئے پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ کے عنوان پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے، پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بھاری جانی و مالی نقصان اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ...
پشاور (بیورو رپورٹ)دریائے سوات میں سیاحوں کے جاں بحق ہونے سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران پشاور ہائی کورٹ نے کمشنر مالاکنڈ اور دیگر متعلقہ افسروں کو طلب کر لیا۔پشاور ہائی کورٹ میں چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس فہیم ولی نے درخواست کی سماعت کی۔پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے کہا گیا کمشنر مالاکنڈ اور دیگر متعلقہ افسران ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔چیف جسٹس نے سوال کیا غفلت کے باعث 17 جانیں گئیں، سیاحوں کو بروقت کیوں ریسکیو نہیں کیا گیا، سیاحوں کو ڈرون کے ذریعے حفاظتی جیکٹس کیوں نہیں دی گئیں، دریا اور سیاحتی مقامات کی دیکھ بھال کس کی ذمے داری ہے؟ایڈووکیٹ جنرل خیبر پی کے نے کہا سوات میں تجاوزات کے خلاف آپریشن...
فائل فوٹو امیر جمعیت علماء اسلام پنجاب مولانا سید محمود میاں انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ صبح 10 بجے جامعہ مدینہ جدید رائیونڈ روڈ میں ادا کی جائے گی۔سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے محمود میاں کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سید محمود میاں عظیم محدث اور بلند پایہ مدرس تھے۔انہوں نے کہا کہ مولانا سید محمود میاں نے زندگی بھر علوم نبویہ کی خدمت کی، ان کے خاندان اور کارکنوں سے تعزیت اور دکھ کا اظہار کرتا ہوں۔
کلکتہ ہائی کورٹ نے بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو اپنی سابقہ اہلیہ کو ماہانہ چار لاکھ بھارتی روپے نان نفقے کی مد میں ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق اہلیہ حسین جہاں کے وکیل امتیاز احمد کا کہنا تھا کہ یہ ان موکلہ کے لیے ایک بہترین لمحہ تھا۔ 2018 سے 2024 تک انہوں نے بہت دوڑ دھوپ کی۔ بالآخر حسین جہاں کو ڈیڑھ لاکھ اور بیٹی کو ڈھائی لاکھ روپے ماہانا ادا کیے جانے کا یہ حکم کھلی عدالت میں جاری ہوا ۔ ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عبوری حکم کی مرکزی درخوات کو چھ ماہ کے اندر نمٹانے کا حکم دیا ہے۔ اس بات کے قوی امکانات ہیں...
وکیل درخواست گزار محمد ناصر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ دریائے سوات میں طغیانی کے باعث 17 افراد جانبحق ہوگئے ہیں، ہوٹل مالکان نے تجاوزات کئے ہیں سیاحوں کے لئے دریا کے کنارے پر جگہیں بنائے ہوتے ہیں اس وجہ سے حادثات ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سانحہ سوات سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ سیاحوں کو ڈرون کے ذریعے حفاظتی جیکٹس کیو فراہم نہیں کی گئیں؟۔ پشاور ہائی کورٹ میں سیاحوں کے جانبحق ہونے کے معاملے کی سماعت ہوئی، سماعت چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس فہیم ولی نے کی۔ عدالت نے کمشنر ملاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، اور متعلقہ...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں سیاسی اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ہم آہنگی پر مبنی ہائبرڈ سسٹم کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ماڈل اتفاقِ رائے سے فیصلوں کی بنیاد پر چل رہا ہے، جو ماضی میں تحریک انصاف کے دور میں نظر نہیں آیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ انہوں نے خود اس ماڈل کو ہائبرڈ سسٹم قرار دیا ہے، جس میں سیاسی اور عسکری قیادت باہم مشاورت سے امور چلا رہی ہے، ان کے بقول تحریک انصاف کے دور میں یہی سسٹم اس لیے ناکام ہوا کیونکہ وہاں ایک دوسرے پر اعتماد کا فقدان تھا۔ انہوں...
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں سیاسی اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ہم آہنگی پر مبنی ہائبرڈ سسٹم کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ماڈل اتفاقِ رائے سے فیصلوں کی بنیاد پر چل رہا ہے، جو ماضی میں تحریک انصاف کے دور میں نظر نہیں آیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ انہوں نے خود اس ماڈل کو ہائبرڈ سسٹم قرار دیا ہے، جس میں سیاسی اور عسکری قیادت باہم مشاورت سے امور چلا رہی ہے، ان کے بقول تحریک انصاف کے دور میں یہی سسٹم اس لیے ناکام ہوا کیونکہ وہاں ایک دوسرے پر اعتماد کا فقدان...
لاہور: تحریک انصاف کی متحرک خاتون کارکن صنم جاوید کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے دو روز قبل صنم جاوید کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا، جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے آج انہیں جیل سے رہا کیا گیا۔ رہائی کے موقع پر ان پر گل پاشی کی گئی اور وہ گھر روانہ ہوگئیں۔ آخرکار صنم جاوید کو رہا کر دیا گیا pic.twitter.com/ShaqJLeKvz — Muqadas Farooq Awan (@muqadasawann) July 2, 2025 یاد رہے کہ صنم جاوید کو ان کے شوہر پروفیسر عتیق کے ہمراہ 27 اپریل کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے حراست میں لیا گیا تھا۔ وہ 9 مئی کیسز کی عدالتی سماعت کے بعد جیل سے باہر...
کوٹ لکھپت ( نیوزڈیسک) سیاسی کارکن پی ٹی آئی راہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ ان کی رہائی لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے دو روز قبل دی جانے والی ضمانت کے بعد عمل میں آئی۔ عدالت نے صنم جاوید کے خلاف درج مقدمات میں ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہائی دینے کا حکم دیا تھا۔ جیل انتظامیہ نے عدالتی احکامات موصول ہونے کے بعد تمام ضروری قانونی کارروائی مکمل کی، جس کے بعد صنم جاوید کو آج جیل سے رہا کیا گیا۔ رہائی کے موقع پر ان کے اہل خانہ اور قریبی ساتھی جیل کے باہر موجود تھے۔ جیل سے نکلتے ہی صنم جاوید سیدھا اپنے گھر روانہ ہو گئیں۔...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جولائی 2025ء) صنم جاوید خان کو رہا کر دیا گیا، لاہور ہائیکورٹ نے 2 روز قبل تحریک انصاف کی خاتون رہنما کی ضمانت منظور کر لی تھی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے خاتون کارکن اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صنم جاوید خان کو بدھ کے روز رہا کر دیا گیا۔ 30 جون کو لاہور ہائی کورٹ نے ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کر لی تھی۔ عدالت نے صنم جاوید کی ضمانت پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔ عدالت عالیہ میں جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کی، جب کہ صنم جاوید کی جانب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پہلگام واقعے کو بنیاد بناکر بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کا جو محاذ کھولا تھا وہ ابھی بند نہیں ہوا۔ آبی جارحیت جاری ہے۔ بھارت نے اب دریائے جہلم پر تلبل پروجیکٹ پر کام شروع کردیا ہے۔ یاد رہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی تعمیل روک دی ہے۔منی کنٹرول ڈاٹ کام نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ مودی سرکار مقبوضہ جموں و کشمیر میں زیادہ سے زیادہ پانی روک کر معاملات کو مزید الجھانے کے درپے ہے۔ تلبل نیویگیشن پروجیکٹ پر کام شروع کرتے ہوئے مودی سرکار نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے میں اِس بات کی گنجائش موجود ہے کہ بھارت اپنی جغرافیائی حدود میں اپنے حصے کے...
بہار کے سابق وزیراعلٰی نے کہا کہ اگر ریاست میں اپوزیشن جماعتوں کی حکومت بنتی ہے تو وقف قانون کو کوڑے دان میں پھینک دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وقف قانون کو لے کر ان دنوں بھارتی ریاست بہار کی سیاست گرم ہے۔ آر جے ڈی لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیراعلٰی تیجسوی یادو نے اس معاملے پر مودی اور بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا ہے اور واضح طور پر کہا ہے کہ وہ مذہب کی سیاست پر نہیں بلکہ کام کی سیاست میں یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے اسٹیج سے بی جے پی کے ترجمانوں کے الزامات کا بھی جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں بی جے پی کے سبھی لیڈران دو دن سے...
یوکرین کی خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ شمالی کوریا نے روس کے ساتھ یوکرین کے خلاف محاذ پر لڑنے والے اپنے فوجیوں کی تعداد میں 3 گنا اضافے کا فیصلہ کردیا ہے۔ سی این این کی خبر کے مطابق رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے 11 ہزار فوجی اس وقت روس کے ہمراہ یوکرین کے خلاف لڑ رہے ہیں تاہم اب ان کی تعداد 30 ہزار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: یوکرین کا روس کے ایئربیس پر حملہ، 40 سے زیادہ بمبار طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ خبر کے مطابق اس سے قبل نومبر میں بھیجے گئے 11 ہزار شمالی کورین فوجیوں نے روس کے علاقے کریسک میں یوکرین کے حملے کو...
کامران مرتضٰی ایڈووکیٹ نے مولانا عبدالواسع کیجانب سے آئینی درخواست ہائیکورٹ جمع کرا دی۔ انکا موقف ہے کہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ کی بلوچستان اسمبلی سے منظوری قابل قبول نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کو عدالت عالیہ بلوچستان میں چیلنج کر دیا ہے۔ جے یو آئی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالواسع کی جانب سے کامران مرتضٰی ایڈووکیٹ نے آئینی درخواست ہائی کورٹ جمع کرا دی۔ انکا موقف ہے کہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ کی بلوچستان اسمبلی سے منظوری قابل قبول نہیں ہے۔ ایڈوکیٹ کامران مرتضٰی نے بتایا کہ ایکٹ کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر مائنز منرل ایکٹ کے خلاف...
---فائل فوٹوز جمعیت علماء اسلام (ف) نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔سینٹیر کامران مرتضیٰ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایکٹ کی بلوچستان اسمبلی سے منظوری پر تحفظات ہیں، ہر آئینی راستہ اختیار کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرمین شپ ہمارے پاس تھی، چیئرمین کی غیرموجودگی میں بل پاس ہوا، مائنز اینڈ منرلز ایکٹ ختم ہو کر رہے گا، بلوچستان کی معدنیات پر وفاق کا حق منظور نہیں، وسائل بلوچستان کے لوگوں کے ہیں، حق تلفی نہیں ہونے دیں گے۔’ہمارے اراکین سے دھوکا ہوا‘ بلوچستان منرلز ایکٹ 2025 اور خیبرپختونخوا منرلز بل 2025 ،18ویں ترمیم کے خلاف ہیں، رضا ربانی اسلام آباد سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی...

بلوچستان مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف جے یو آئی کی ہائیکورٹ میں آئینی درخواست، قانون کو عوام دشمن قرار دیدیا
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) نے بلوچستان اسمبلی سے منظور شدہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ جماعت کا مؤقف ہے کہ یہ قانون نہ صرف جمہوری اقدار کی نفی ہے بلکہ بلوچستان کے عوام کے وسائل اور مستقبل کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔ آئینی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ بل بلوچستان اسمبلی میں غیر آئینی طریقے سے منظور کرایا گیا، کیونکہ متعلقہ اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرمین شپ جے یو آئی کے پاس تھی، مگر چیئرمین کی غیر موجودگی میں بل کی منظوری لے کر پارلیمانی روایت کی صریح خلاف ورزی کی گئی۔ درخواست گزار کی وکالت معروف قانون دان کامران مرتضی ایڈووکیٹ کے علاوہ عبدالمالک بلوچ ایڈووکیٹ، خلیل...
بھارتی اداکارہ و ڈانسر شیفالی زری والا کی اچانک موت نے بیوٹی ٹریٹمنٹس کے حوالے سے کئی سوالات کھڑے کر دیئے مگر اداکارہ کے آخری لمحات میں ان کے شوہر نے کیا دیکھا؟ اس کا انکشاف شیفالی کی دوست پوجا گھائی نے کر دیا ہے۔ پوجا گھائی نے بتایا کہ شیفالی کے شوہر پراگ تیاگی اپنے پالتو کتے کو لے کر واک پر گئے تھے کہ ان کی ملازمہ کا فون آیا کہ مالکن کی طبعیت ٹھیک نہیں آپ فوری آئیں۔ جس پر پراگ نے ملازمہ کو کتے کو سنبھالنے کیلئے نیچے بلایا اور خود اس کے آتے ہی لفٹ سے اوپر چلے گئے۔ پراگ نے بتایا کہ جب وہ وہاں پہنچے تو ان کی بیوی بظاہر بیہوش تھی...
جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر سینئر قانون دان کامران مرتضیٰ نے عدالت میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ کی منظوری بلوچستان اسمبلی سے لی گئی جو قابل قبول نہیں۔ جے یو آئی کا مؤقف ہے کہ اس قانون سے صوبے کے وسائل پر عوام کے حقِ ملکیت کو خطرہ ہے، اور یہ ایکٹ آئین کے خلاف ہے۔ Post Views: 4
اسلام آباد پولیس کی کامیابی: ثنا یوسف قتل سمیت 15 ہائی پروفائل کیسز ریکارڈ مدت میں ٹریس WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد پولیس نے ثناء یوسف، تجزیہ نگار سردار فہیم قتل سمیت 15 ہائی پروفائل کیسز ریکارڈ مدت میں ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیسز کا سراغ لگانے والی اسلام آباد پولیس کی پوری ٹیم سے ملاقات کی اور افسران و جوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کی کارکردگی کو سراہا۔وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی جواد طارق، ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عثمان طارق بٹ،...
سوات میں سیاحوں کو بروقت ریسکیو کیوں نہیں کیا گیا؟ پشاور ہائیکورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) پشاور ہائیکورٹ نے دریائے سوات میں سیاحوں کے جاں بحق ہونے سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران کمشنر مالاکنڈ، ہزارہ ، کوہاٹ ، ڈی آئی خان اور دیگر متعلقہ افسران کو طلب کر لیا۔ پشاور ہائیکورٹ کے نامزد چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس فہیم ولی نے درخواست پر سماعت کے دوران کہا کہ کمشنر مالاکنڈ اور دیگر متعلقہ افسران ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ غفلت کے باعث 17 جانیں ضائع ہوئیں، سیاحوں کو بروقت کیوں ریسکیو نہیں کیا گیا، سیاحوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کیوں نہیں کئے گئے،...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات،علاقائی صورتحال اور عالمی سطح پر تعاون کے امور زیر بحث آئے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کیلئے اپنے پرخلوص جذبات کا اظہار کیا۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور وزیراعظم شہباز شریف نے 24 جون کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ہونے والی اپنی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لئے سعودی...
وانا(اوصاف نیوز)خیبرپختونخوا کے مختلف دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فلڈ سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے بڑے آبی ذخائر اور دریا خطرناک سطح سے نیچے ہیں، تاہم پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد دو لاکھ 87 ہزار کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 55 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے سندھ میں خیرآباد کے مقام پر پانی کا بہاؤ دو لاکھ چھ ہزار آٹھ سو کیوسک تک پہنچ چکا ہے، جو کہ نچلے درجے کے سیلاب کی علامت ہے۔ رپورٹ کے مطابق دریائے ادیزئی میں پانی کا بہاؤ 39 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جب کہ دریائے کابل میں نوشہرہ...
شبیر شاہ کی رہائی کے لیے ڈی ایف پی کی پاکستانی سیاسی قیادت سے مدد کی اپیل
وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لئے سعودی عرب کی کوششیں قابل تحسین ہیں، انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے قیام میں سعودی عرب کے تعمیری کردار کو بھی سراہا، جسے انہوں نے خطے میں استحکام کیلئے ایک مثبت پیشرفت قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کیلئے کردار ادا کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی سطح پر تعاون کے امور...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) جوڈیشل کمشن نے اسلام آباد، پشاور، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کے لیے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔اسلام آباد سپریم کورٹ بلڈنگ میں چیف جسٹس یحیٰی آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد، بلوچستان، پشاور اور سندھ ہائیکورٹس کے نئے چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور کیا گیا۔ جوڈیشل کمشن کے اجلاس میں بڑے فیصلے کیے گئے، جس کا اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے، جوڈیشل کمشن نے 4 ہائیکورٹس کے لیے مستقل چیف جسٹسز اکثریتی رائے سے نامزد کرنے کی منظوری دے دی۔ جوڈیشل کمشن اعلامیے کے مطابق پہلے اجلاس میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی تعیناتی کا معاملہ زیر غور آیا، جس میں...
پشاور(نوائے وقت رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کو حلف لینے سے روک دیا۔مخصوص نشستوں کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی درخواست پر جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔وکیل درخواست گزار سلطان محمد خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی کیلکولیشن ٹھیک طریقے سے نہیں کی، جسٹس ارشد علی نے استفسار کیا کہ آپ نے مخصوص نشستوں کے لیے فہرست جمع کی؟ وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ جی ہم نے جمع کی ہے ۔ وکیل سلطان محمد خان نے دلائل میں کہا کہ پی ٹی آئی پی کی صوبائی اسمبلی میں دو نشستیں ہیں، الیکشن کمیشن...
ایک بیان میں اراکینِ قومی اسمبلی نے کہا کہ اس طرح کے فیصلوں سے سب سے زیادہ نوکری پیشہ مڈل کلاس طبقے کے افراد متاثر ہوتے ہیں، وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اس فیصلے پر نظر ثانی کرکے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ قومی اسمبلی نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ پڑتا ہے، وفاقی حکومت کوئی ایسی پالیسی بنائے جس سے معاشی اہداف بھی پورے ہوں اور عوام پر کم سے کم بوجھ پڑے۔ اراکینِ قومی اسمبلی کا...
کمشنر کراچی نے جلوسوں کے روٹس، سیکیورٹی انتظامات اور سہولیات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے محرم کے دوران عزاداران کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے سلسلے میں سیکیورٹی، صفائی اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی اور دیگر متعلقہ حکام کے ہمراہ مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انچولی کی معروف امام بارگاہ خیرالعمل اور الحسن امام بارگاہ کا خصوصی معائنہ کیا گیا، جہاں عزادار تنظیموں کے عہدیداران سے ملاقاتیں بھی کیں۔ دورے میں میونسپل کمشنر کے ایم سی افضال زیدی، تنظیم عزاداران کے سربراہ ایس ایم...
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا خیبر پختونخوا حکومت نے سیلاب سمیت تمام ہنگامی صورتِ حال کےلیے ڈرون حاصل کر لیا۔سرکاری حکام کے مطابق سیلابی صورتِ حال میں مدد کے لیے لائف جیکٹس، رسیاں اور دیگر اشیاء پہنچانے کےلیے ڈرون استعمال ہو گا۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ کو ڈرون کی مشق دکھائی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ نے کہا کہ ہنگامی صورتِ حال میں رسپانس ٹائم تیز تر کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، ریسکیو اہلکاروں کی آپریشنل صلاحیت بڑھانے پر بھی کام جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ لوکل کمیونٹی کو ایمرجنسی ریسپانس کےلیے تیار کرنے کی تربیت دی جائے گی۔چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ نے...

بانی پی ٹی آئی کے سیاسی امور کے کوارڈینٹر امجد خان نیازی کا پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں پر گہری تشویش کا اظہار
بانی پی ٹی آئی کے سیاسی امور کے کوارڈینٹر امجد خان نیازی کا پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں پر گہری تشویش کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پیٹرن انچیف و بانی چیئرمین عمران خان کے سیاسی امور کوارڈینٹر امجد خان نیازی نے پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں پر گہری تشویش کا اظہار کر دیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں عوام پر پیٹرول بم گرا دیا گیا،بجٹ پر بجٹ اور ٹیکس پر ٹیکس سے عام عوام کا جینا حرام کر دیا گیا ہے ۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter...

بھارتی میڈیا کشمیری استاد کو دہشتگرد ثابت کرنے میں ناکام، عدالت کا 2 میڈیا ہاؤسز کے خلاف مقدمے کا حکم
ہندوستانی مرکزی میڈیا کی جانب سے دہشتگرد قرار دیے گئے کشمیری استاد قاری محمد اقبال کے خلاف تمام الزامات پونچھ کی عدالت نے مسترد کردیے، اور سچ سامنے آنے پر زی نیوز اور نیوز 18 انڈیا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔ 47 سالہ قاری محمد اقبال جو پونچھ کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے ایک مدرس تھے، 7 مئی کو پاک بھارت کشیدگی میں شہید ہوگئے تھے۔ تاہم ان کی شہادت کے بعد بھارتی میڈیا نے ایک منظم مہم کے تحت ان پر دہشتگردی کے جھوٹے الزامات عائد کیے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا کا پاکستان کو چین کی ذیلی ریاست ظاہر کرنے کا پروپیگنڈا بے نقاب بھارتی میڈیا کے مختلف چینلز نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">رواں برس جاپان کی تاریخ کا گرم ترین جون ریکارڈ کیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ اس بار جون ملکی تاریخ کا سب سے گرم ترین جون ثابت ہوا جس میں اوسط درجہ حرارت معمول سے 2.34 ڈگری زیادہ رہا۔محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ درجہ حرارت کا ریکارڈ 1898 سے رکھے جانے کا آغاز ہوا تھا اور اُس وقت سے اب تک اتنا گرم جون کبھی نہیں دیکھا گیا۔جون 2025 کا یہ درجہ حرارت پانچ سال قبل ریکارڈ ہونے والے گرم ترین جون سے بھی تقریباً ایک ڈگری زیادہ رہا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ گرمی کی اس لہر کی بنیادی وجہ ملک بھر میں ایک طاقتور ہائی پریشر سسٹم کا غالب ہونا...
رواں برس جاپان کی تاریخ کا گرم ترین جون ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ اس بار جون ملکی تاریخ کا سب سے گرم ترین جون ثابت ہوا جس میں اوسط درجہ حرارت معمول سے 2.34 ڈگری زیادہ رہا۔ محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ درجہ حرارت کا ریکارڈ 1898 سے رکھے جانے کا آغاز ہوا تھا اور اُس وقت سے اب تک اتنا گرم جون کبھی نہیں دیکھا گیا۔ جون 2025 کا یہ درجہ حرارت پانچ سال قبل ریکارڈ ہونے والے گرم ترین جون سے بھی تقریباً ایک ڈگری زیادہ رہا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گرمی کی اس لہر کی بنیادی وجہ ملک بھر میں ایک طاقتور ہائی پریشر سسٹم کا...
اسلام آباد(صغیر چوہدری ) جسٹس سرفراز ڈوگر آئینی اور قانونی طور مستقل چیف جسٹس کے منصب کیلئے متفقہ طور پر کامیاب ہوگئے جوڈیشل کمیشن نے اکثریتی فیصلے کی روشنی میں تمام ابہام دور کردئیے۔جوڈیشل کمیشن نے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کو بھاری اکثریت سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس کے لئے نامزد کردیا گیا جبکہ پشاور، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کیلئے بھی ناموں کی منظوری دے دی گئی ۔۔ سپریم کورٹ کے سینئرجج جسٹس منصور علی شاہ کا اجلاس کی کارروائی کے دوران اعتراض سامنے آیا انہوں نے26ویں آئینی ترمیم پر فیصلہ پہلے کرنے کا مطالبہ کردیا لیکن جوڈیشل کمیشن ممبران نے اکثریت کی بنیاد پر انکی تجویز مسترد کردی چیئرمین جوڈیشل کمیشن...
نیو دہلی: آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز) دہلی کی پہلی خاتون سربراہ ڈاکٹر بھارگوا نے بھارت کی سابق وزیراعظم اندراگاندھی پر قاتلانہ حملے کے بعد کئی گھنٹوں تک ان کی موت کی خبر چھپانے کی وجوہات سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر سنیہ بھارگوا 1984 میں دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی پہلی خاتون سربراہ بنی تھی اور ان کا شمار برصغیر کے اولین ریڈیالوجسٹس میں ہوتا ہے اور وہ مذکورہ اسپتال کی 70 سالہ تاریخ کی واحد خاتون سربراہ بھی ہیں۔ ڈاکٹر بھارگوا نے 90 سال کی عمر میں اپنی یادداشتیں 'دی ویمن ہو رن دا ایمز' تحریر کرنا شروع کی تھیں اور حال...
جوڈیشل کمیشن نے ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کی تقرری سے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا۔ سیکریٹری جوڈیشل کمیشن نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو مراسلہ لکھ دیا۔ مراسلہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی اکثریت نے جسٹس عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور جسٹس سرفراز ڈوگر کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ مقرر کیا ہے۔مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جسٹس روزی خان کو جوڈیشل کمیشن کی اکثریت سے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور جسٹس جنید غفار کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مقرر کیا گیا۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم آرٹیکل 175 اے کی ذیلی شق 8 کے تحت ججز کے تقرر کی کارروائی مکمل کریں۔
نئے فنانس بل کے نافذ ہوتے ہی پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)نئے فنانس بل کے نافذ ہوتے ہی پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں میں بھی اضافہ ہوگیا، پیٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا دی گئی۔پیٹرولیم مصنوعات پر نئے فنانس بل کے تحت کلائمیٹ سپورٹ ٹیکس بھی عائد کیا گیا ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 74 روپے 51 پیسے فی لیٹر سے بڑھا کر 83 روپے 15 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔پیٹرول پر لیوی 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، جس کے تحت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ہائیکورٹ نے 15 سالہ لڑکی کے اغوا اور جنسی زیادتی کے مقدمے میں ماتحت عدالت کی جانب سے دی گئی عمر قید کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم شالم غوری کو بری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے مقدمے پر 10 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ تحریر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج کی جانب سے سنائی گئی سزا شواہد میں تضادات اور متاثرہ لڑکی کے بیان کی بنیاد پر برقرار نہیں رکھی جا سکتی۔عدالت نے واضح کیا کہ متاثرہ لڑکی نے خود عدالت میں بیان دیا کہ اُس نے غلطی سے ملزم کو شناخت کیا تھا، جبکہ فرانزک شواہد کے تحفظ اور ان کے اندراج...
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں جہیز میں سونے کے سکے اور کروڑوں کی گاڑی ملنے کے باوجود سسرالیوں اور شوہر کے ناروا سلوک سے تنگ بیوی نے خودکشی کرلی۔ 27 سالہ رتھنیا اور کاوین کمار کی شادی رواں سال اپریل کو ہوئی تھی۔ شادی میں دلہن کے گھر والوں کی طرف سے 300 سونے کے سکّے اور 70 لاکھ بھارتی روپے قیمت کی Volvo کار بطور جہیز دی گئی، اور وعدہ کیا گیا تھا مزید 200 سکّے بھی دیے جائیں گے۔ شادی کے محض دو ماہ بعد رتھنیا مسلسل ذہنی اور جسمانی اذیت کا شکار رہیں جس میں انہیں چھوٹی غلطیوں پر جسمانی و ذہنی سزا دی جاتی تھی۔ 29 جون 2025 کو رِتھنیا ایک مندر جانے کے بہانے گھر سے نکلیں اور...
بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ سے تاوان کے لیے اغوا اور پھر قتل کیے گئے 10 سالہ مصور خان کاکڑ کا کیس نمٹاتے ہوئے قاتلوں کی تلاش جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ یاد رہے کہ مصور کاکڑ کو گزشتہ سال نومبر میں اغوا کیا گیا تھا اور اب کچھ روز قبل اس کی لاش ملی تھی۔ بچے کی تدفین کردی گئی ہے۔ بلوچستان ہائیکورٹ میں مصور کاکڑ اغوا کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس اقبال احمد کاسی اور جسٹس ایوب خان ترین پر مشتمل بینچ نے کی۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے مصور کاکڑ سے متعلق تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی اور بتایا گیا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے مصور کاکڑ کی میت کی شناخت...
جنگ بندی کے بعد بڑی پیشرفت، پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان اور بھارت کے درمیان مئی میں ہونے والے جنگ بندی کے بعد ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے جس میں دونوں جانب سے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قونصلر رسائی معاہدے 2008کے تحت یکم جولائی کو دونوں جانب سے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے 246 بھارتی یا ممکنہ بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کو دی جس میں 53عام شہری اور 193ماہی گیر شامل ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے 463 پاکستانی یا ممکنہ پاکستانی قیدیوں کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری ہے جس میں ملک کی چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری پر غور کیا جا رہا ہے۔اجلاس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان، یحییٰ آفریدی کر رہے ہیں، اور اجلاس میں سندھ، بلوچستان، پشاور اور اسلام آباد ہائیکورٹس کے سینئر ترین ججز کے نام زیرغور لائے جا رہے ہیں۔جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے لیے جسٹس عتیق شاہ کے نام کی منظوری دے دی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی کے لیے جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے نام زیر غور ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ کے لیے جسٹس جنید غفار، جسٹس ظفر راجپوت اور جسٹس اقبال کلہوڑو کے ناموں پر مشاورت جاری...
بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے کہا کہ اسلام کی باتیں کرنے والے بھارت چھوڑ کر پاکستان جا سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ راشٹریہ جنتا دل کے مرکزی لیڈر تیجسوی یادو نے اتوار کو کہا تھا کہ بہار میں حکمراں پارٹی اقتدار سے باہر ہونے کے راستے پر ہے اور اگر ریاست میں اپوزیشن جماعتوں کی مخلوط حکومت اقتدار میں آتی ہے تو وہ مودی حکومت کے ذریعہ لائے گئے وقف ایکٹ کو کوڑے دان میں پھینک دے گی۔ بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے تمام پارٹیاں ووٹروں کو خوش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر تیجسوی یادو نے وقف ترمیمی قانون کے خلاف پٹنہ میں ایک ریلی میں حصہ لیا۔ تیجسوی...
معروف پاکستانی اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کو جعلی قرار دے دیا ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ برطانیہ میں ان کے داخلے پر پابندی لگائی جا سکتی ہے یہ رپورٹس ایک میوزک ویڈیو کے حوالے سے سامنے آئیں جس میں مہوش حیات بھارتی ریپر یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ نظر آ رہی ہیں اس ویڈیو کا نام جٹ محکمۂ ہے اور یہ یوٹیوب پر نومبر سے اب تک چار کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھی جا چکی ہے رپورٹس کے مطابق برطانوی سیاستدانوں اور سماجی حلقوں نے اس ویڈیو پر اعتراض کیا ہے جس میں چند کم عمر بچوں کو مہوش حیات کے کردار کے ساتھ جعلی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر معطل کیے گئے اپوزیشن کے 26 ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق سپیکر آفس نے اس معاملے پر محکمہ قانون پنجاب سے مشاورت شروع کر دی، ان معطل ارکان کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے لیے آئینی و قانونی نکات پر غور جاری ہے جبکہ سپیکر آفس کی جانب سے اعلیٰ عدالتی فیصلوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس کارروائی میں سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے اس فیصلے کا حوالہ بھی لیا جا رہا ہے جو انہوں نے حمزہ شہباز شریف کے خلاف دیا تھا اور...
پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کو حلف لینے سے روک دیا peshawar high court WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کو حلف لینے سے روک دیا۔ مخصوص نشستوں کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی درخواست پر جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار سلطان محمد خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی کیلکولیشن ٹھیک طریقے سے نہیں کی، جسٹس ارشد علی نے استفسار کیا کہ آپ نے مخصوص نشستوں کے لیے فہرست جمع کی؟ وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ جی ہم...

سیاح پانی میں کیسے پھنسے؟ پانی کابہاؤ کتنا، الرٹ کب جاری ہوا؟ سانحہ سوات سے متعلق چشم کشا رپورٹ جاری
27 جون کو سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے سے متعلق محکمہ آبپاشی کی رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بڑے سیلابی ریلے کی اطلاع بروقت ضلعی انتظامیہ کو دی گئی، کے پی کو حکومت کو تفصلی رپورٹ بھجوا دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق 27 جون کو خوازہ خیلہ میں دریا کا بہاؤ چند گھنٹوں میں 6,738 سے بڑھ کر 77,782 کیوسک ہوا، محکمہ آبپاشی نے سیلابی ریلے سے متعلق وارننگ تمام متعلقہ اداروں کو صبح 8:41 پر جاری کی، ڈی سی سوات، چارسدہ اور نوشہرہ کو بھی پیشگی خبر دی گئی تھی۔ رپورٹ واٹس ایپ پر تمام حکام کو دریا کے بہاؤ کی مسلسل اپڈیٹس دیتے رہے، محکمہ آبپاشی نے 10:30 بجے ہی شدید سیلاب کا انتباہ جاری کر...
لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے لاہور کے معروف جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرتے ہوئے اسے ’مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز‘ رکھنے کا اعلان کر دیا جس کی باقاعدہ منظوری کابینہ سے حاصل کر لی گئی ہے۔ پنجاب حکومت کے اس اقدام کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ صحافی عمر چیمہ نے کہا کہ پنجاب کے بہت سے نئے اور پرانے ادارے ایسے ہیں جن کے نام بیٹی یا باپ کے نام کے بغیر مکمل نہیں ہوتے۔ انہوں نے مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اس سے دل نہ بھرا تو بیٹی اور باپ دونوں کی تصاویر کے ساتھ کارڈ جاری ہوئے۔ عمر چیمہ نے کہا کہ...
پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کو حلف لینے سے روک دیا۔ مخصوص نشستوں کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی درخواست پر جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک ممبران سے حلف نہ لیا جائے۔ وکیل درخواست گزار سلطان محمد خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کیلکولیشن ٹھیک طریقے سے نہیں کی۔ جسٹس ارشد علی نے استفسار کیا کہ آپ نے مخصوص نشستوں کے لیے فہرست جمع کی؟ وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ جی ہم نے جمع کی ہے۔ وکیل سلطان محمد خان...
اسلام آباد: نئے فنانس بل کے نافذ ہوتے ہی پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں میں بھی اضافہ ہوگیا، پیٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا دی گئی۔ پیٹرولیم مصنوعات پر نئے فنانس بل کے تحت کلائمیٹ سپورٹ ٹیکس بھی عائد کیا گیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 74 روپے 51 پیسے فی لیٹر سے بڑھا کر 83 روپے 15 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔ پیٹرول پر لیوی 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، جس کے تحت پیٹرول پر لیوی 75 روپے 52 پیسے بڑھا کر 84 روپے 16 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔ ہائی آکٹین...
دریا میں پانی کا بہاؤ کتنا تھا اور الرٹ کب جاری کیا گیا؟ سوات واقعے پر محکمہ آبپاشی کی رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) دریائے سوات میں 27 جون کو سیاحوں کے ساتھ پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر محکمہ آبپاشی نے رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق 27 جون کو خوازہ خیلہ میں دریا کا بہاؤ چند گھنٹوں میں 6738 سے بڑھ کر 77782 کیوسک ہوا، محکمہ آبپاشی نے ریلے سے متعلق وارننگ تمام متعلقہ اداروں کو صبح 8:41 پر جاری کی، ڈی سی سوات، چارسدہ اور نوشہرہ کو بھی پیشگی اطلاع دی گئی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ پر تمام حکام کو دریا کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے آج شاندار تیزی کے ساتھ ایک اور نیا سنگ میل عبور کر لیا۔مالی سال 2025-26 کے پہلے روز، یعنی یکم جولائی کو، حصص بازار کا آغاز بھرپور تیزی سے ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رہا اور مارکیٹ میں مثبت رجحان غالب رہا۔ اس تیزی کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔منگل کو کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 757 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 1,26,384 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی مسلسل خریداری کے باعث تیزی کا سلسلہ جاری رہا اور انڈیکس مجموعی طور پر 1248...
ویب ڈیسک: حکومت نےعوام پرپیٹرول بم گرادیا، پیٹرول 8روپے چھتیس پیسے مہنگا کردیا گیا۔ پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پرشہریوں کی بھی چیخیں نکل گئیں۔ رات گئے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا گیا، فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ قیمتوں میں اضافہ ہونے پر شہری بلبلا اٹھے ہیں، کہتے ہیں پہلے ہی مہنگائی ہے اوپر سے پیٹرول کی قیمتیں بڑھادی گئیں۔ حکومت فوری ریلیف فراہم کرے ۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کومستردکردیا، ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول سستاہوناچاہیے، پیٹرول یاڈیزل مہنگاہوتاہے توہرچیزمہنگی ہوجاتی...
ترکیہ کے مغربی صوبے ازمیر میں لگی شدید جنگلاتی آگ دوسرے روز بھی بے قابو ہے، جس کے باعث 50 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ازمیر ایئرپورٹ پر پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔ ترکیہ کے وزیر جنگلات ابراہیم یومکلی نے پیر کو بتایا کہ آگ کو رات بھر تیز ہواؤں نے مزید پھیلا دیا، خاص طور پر ’کویوچک‘ اور ’دوگان بے‘ کے علاقوں میں، جہاں ہواؤں کی رفتار 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی۔ وزیر کے مطابق، آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹرز، فائر فائٹنگ طیارے، دیگر زمینی گاڑیاں اور 1000 سے زائد اہلکار مصروف عمل ہیں۔ بعد ازاں ترکیہ کی قدرتی آفات سے نمٹنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گلبرگ ٹاؤن کی جانب سے مون سون بارشوں سے قبل شروع کیے گئے رین واٹر اور وضو واٹر ہارویسٹنگ سسٹم نے حالیہ بارشوں میں شاندار نتائج دیے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت شہری علاقوں میں پانی کے فوری نکاس، ٹریفک کی روانی اور ماحولیاتی توازن میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے۔یہ جدید سسٹم فیڈرل بی ایریا کے بلاک 6، 10، 11 اور 20 میں قائم کیا گیا، جبکہ SDG پارک میں ایک ماڈل پروجیکٹ کے طور پر اس پر خصوصی کام کیا گیا، جہاں اقوامِ متحدہ کے 9 پائیدار ترقیاتی اہداف (SDGs) پر عملی اقدامات جاری ہیں۔اس منصوبے کی منصوبہ بندی اور عملدرآمد چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی نگرانی میں ہوا، جنہوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)شہادت امام حسین ؓ ایک اہم موقع ہے جو مسلمانوں کے لیے شہادت اور قربانی کی یاد تازہ کرتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع مٹیاری کی ناظمہ صفیہ شعیب بھٹو نے نیو سعیدآباد کے گاؤں قاسم ہالا گوٹھ میں محرم الحرام کے حوالے سے منعقد ہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے مزید کہاکہ محرم قربانی کا مہینہ ہے وہ قربانی جو اسلام کے تحفظ کے لیے حضرت حسینؓ نے دی، محرم صبر کا مہینہ ہے جس کی لازوال مثال حضرت حسینؓ اور انکے خاندان کے لوگوں نے میدان کربلا میں پیش کی ،امام حسین ؓ اور ان کے ساتھیوں کا خون قیامت تک کے لیے اسلام کو ہر طرح کی...
سندھ ایمپلائنز الائنس نے مذاکرات کے بعد دھرنا مؤخر کرنے کا اعلان کردیا جبکہ پولیس نے گرفتار مظاہرین کو رہا کردیا۔ سندھ ایمپلائنز الائنس کے مرکزی قائد اشرف خاصخیلی اور ایس ایس پی ساوتھ مہزور علی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ جس کے بعد اشرف خاصخیلی نے اعلان کیا ہے کہ ہمارے تمام لوگ پولیس نے رہا کردیئے ہیں ہم منگل کو کراچی پریس کلب پر پریس کانفرنس کرکے اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے محرم کی وجہ سے اپنا احتجاجی مظاہرہ مؤخر کردیا ہے۔ مرکزی قیادت کی جانب سے دھرنا مؤخر ہونے کا اعلان سنتے ہی شرکا پریس کلب سے منتشر ہوکر گھروں کو روانہ ہوگئے جبکہ انتظامیہ اور پولیس نے رکاوٹیں ہٹا...
منیلا میں پاکستان کے سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی طلبہ کی ٹیموں نے 2025 ایشیا پیسیفک (اے پی اے سی) سولیوشن چیلنج میں نمایاں اعزازات حاصل کیے ہیں۔ یہ عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی مقابلہ گوگل اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔ وی نیوزکے مطابق ایشیا پیسیفک کے 12 ممالک سے شرکت کرنے والی 750 سے زیادہ ٹیموں میں سے اسلام آباد کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی ٹیم جیو جیما کو مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس مقابلے کے ٹاپ 10 فائنلسٹ میں جنوبی کوریا، جاپان، سنگاپور، فلپائن اور انڈونیشیا کی ٹیمیں بھی شامل تھیں۔ جیو جیما کی ٹیم نے سیٹلائٹ امیجری اور مصنوعی ذہانت کو جیمنائی اے...
سپریم کورٹ کے 27 جون 2025 کے فیصلے نے پنجاب اسمبلی میں بھی سیاسی منظرنامے کو بدل کر رکھ دیا۔ اس فیصلے کے تحت پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستوں سے محروم کر دیا گیا ہے، جبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو ایوان میں دو تہائی اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں ایک اور واقعہ پیش آیا جس نے صورت حال مزید بدل دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے دوران مبینہ طور نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر اپوزیشن کے 26 ارکان کی رکنیت اگلے 15 اجلاسوں کے لیے معطل کر دی گئی، جس سے اپوزیشن کی سیاسی طاقت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اب اپوزیشن...
منیلا میں پاکستان کے سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی طلبہ کی ٹیموں نے 2025 ایشیا پیسیفک (اے پی اے سی) سولیوشن چیلنج میں نمایاں اعزازات حاصل کیے ہیں۔ یہ عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی مقابلہ گوگل اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔ ایشیا پیسیفک کے 12 ممالک سے شرکت کرنے والی 750 سے زیادہ ٹیموں میں سے اسلام آباد کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی ٹیم جیو جیما کو مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس مقابلے کے ٹاپ 10 فائنلسٹ میں جنوبی کوریا، جاپان، سنگاپور، فلپائن اور انڈونیشیا کی ٹیمیں بھی شامل تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سائنسدانوں نے اے آئی جیو سائنس میں انقلابی تحقیق پر اعلیٰ اعزازات...