2025-09-18@16:06:26 GMT
تلاش کی گنتی: 4449
«دیا جارہا»:
(نئی خبر)
کراچی: ملک بھر میں آج یوم فضائیہ کا دن جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے، جو 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کی بے مثال جرات اور مہارت کی یادگار ہے۔ تفصیلات کے مطابق 7 ستمبر1965 کو شاہینوں نے جرات اور بہادری کی تاریخ رقم کی تھی، پاک فضائیہ کے جوانوں نے بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جس پر قوم فخر کرتی ہے۔ ایم ایم عالم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں شجاعت اور بہادری کی ایسی تاریخ رقم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے دشمنوں کو ناکوں چنے چبوا دیے اور دشمن بھارت کے 5 جنگی طیارے ایک منٹ میں...
7 ستمبر 1965 کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا کر تاریخ رقم کی۔ اسی یادگار دن کی مناسبت سے آج ملک بھر میں یومِ فضائیہ منایا جا رہا ہے۔ قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں اور کامیابیوں پر فخر کرتی ہے۔ ایم ایم عالم کا سنہرا باب 1965 کی جنگ میں اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے ایسا کارنامہ انجام دیا جو آج بھی دنیا کی عسکری تاریخ میں مثال ہے۔ انہوں نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں دشمن بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے۔ یہ معجزہ آج بھی پاک فضائیہ کی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب سمجھا جاتا ہے۔ شیر دل جوانوں کی بہادری 1965 کی جنگ کے دوران...
اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے 7 ستمبر کو یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں اور ان کی بے مثال کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں، اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت دنیا میں کسی سے کم نہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔ ان کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔ 7 ستمبر کا دن پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں اور شجاعت کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں اپنے عظیم کارناموں سے ملک کا دفاع...
ماہرین کے مطابق 1990 کی دہائی میں پیش کیے گئے ماحولیاتی ماڈلز نے سمندری سطح کے بڑھنے کی جو پیش گوئیاں کی تھیں وہ حیرت انگیز طور پر درست ثابت ہوئی ہیں۔ 1996 کی آئی پی سی سی رپورٹ نے 30 سال میں سمندر کی سطح کے تقریباً 8 سینٹی میٹر بڑھنے کی پیش گوئی کی تھی جو حقیقی 9 سینٹی میٹر کے قریب ہے۔ تاہم رپورٹ نے برفانی چادروں کے پگھلنے کا اندازہ ایک انچ کم لگایا تھا۔ آج یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر انٹارکٹیکا میں برفانی چادریں اچانک ٹوٹ گئیں تو امریکا سمیت ساحلی علاقے شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ممالک ذمہ دار ریاستوں سے ہرجانے...
وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ حالیہ دورے کے دوران 8 اعشاریہ 5 ارب ڈالرز کے معاہدے ہوئے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان میں سے ڈیڑھ ارب ڈالر کے حقیقی معاہدے ہوئے، اس کو ہم عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں گے۔ ان میں سے 600 ملین ڈالرز زراعت ککے شعبے میں ہیں اور 313 ملین ڈالرز میڈیکل کے شعبے میں ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین سے پاک چین تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ بقیہ 7 ارب ڈالرز کے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے...
امریکا میں امیگریشن حکام نے ریاست جارجیا میں ہنڈائی موٹر اور ایل جی کی بیٹری فیکٹری پر بڑا چھاپہ مارا، جس میں475 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ 300 سے زائد کوریائی شہری زیرِ حراست غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، گرفتار افراد میں300 سے زائد جنوبی کوریائی شہری شامل ہیں۔ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن کریک ڈاؤن پالیسی کے تحت کی گئی ہے۔اس واقعے پر جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے فوری ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو ہدایت دی ہے کہ گرفتار شہریوں کےتحفظ اور ان کے قانونی حقوق کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اس معاملے کو سنجیدگی...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ خانپور ڈیم میں اسپل وے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہارو دریا پر واقع خانپور ڈیم کا لیول 1981.55 فٹ تک پہنچ گیا ہے، خان پور ڈیم میں پانی کے ذخیرہ کی گنجائش1982فٹ ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ آج شام 5 بجے اسپل وے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسپل ویز کھلنے کے باعث ہارو دریا میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے اور ہارو دریا کے نزدیک آبادیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ خانپور ڈیم کا لیول 1981.55 فٹ تک پہنچ گیا ہے۔ خان پور ڈیم میں پانی کے...
بنگلہ دیش میں تعینات پاکستان کے نئے ہائی کمشنر عمران حیدر نے آج بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سیکریٹری جنرل میرزا فخرالاسلام عالمگیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بی این پی کی سینیئر قیادت بھی شریک تھی جن میں قائمہ کمیٹی کے اراکین عبدالمعین خان، امیر خسرو محمود چوہدری اور آرگنائزنگ سیکریٹری شمع عبید شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے 6 معاہدوں پر دستخط بی این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میرزا فخرالاسلام عالمگیر نے پاکستانی ہائی کمشنر کو خوش آمدید کہا اور ملاقات کو خوشگوار قرار دیا۔ گفتگو کے دوران دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال...
بالٹی مور میں امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی میٹنگ میں پیش کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق گزشتہ 25 برسوں میں امریکا میں ہائی بلڈ پریشر کے باعث گردوں کی بیماریوں سے اموات میں 48 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چینی سائنسدانوں کا کارنامہ، خنزیرکے جنین سے انسانی گردے تیار کر لیے ماہرین نے بتایا کہ سب سے زیادہ شرحِ اموات سیاہ فام امریکیوں میں ریکارڈ کی گئی، جو دیگر نسلی گروہوں کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ ہے، جبکہ ہسپانوی نژاد افراد میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق 1999 میں فی ایک لاکھ افراد میں 3.3 اموات رپورٹ ہوئیں جو 2023 میں بڑھ کر 4.9 ہو گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:سخت بلڈ...
پنجاب میں راوی دریا کے شدید سیلاب نے سرحدی علاقے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ سیلابی پانی نے پاک بھارت بارڈر پر لگائی گئی تقریباً 30 کلومیٹر آہنی باڑ بہا لے گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت نے ستلج میں مزید سیلابی ریلا چھوڑ دیا، دریاؤں میں پانی کی سطح میں خطرناک اضافہ اس کے علاوہ درجنوں چیک پوسٹس بھی خالی کرنی پڑیں اور گورداسپور، امرتسر اور پٹھان کوٹ میں کم از کم 50 مقامات پر حفاظتی بندھ ٹوٹ گئے۔ چیک پوسٹس زیرِ آب، اہلکار محفوظ مقامات پر منتقل بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل اے کے ودیارتی نے بتایا کہ گورداسپور میں 30 سے 40 بارڈر پوسٹس پانی میں ڈوب گئیں۔ Chamera (Power)Dam, NHPC...
سائنس دانوں نے ایک نئی دوا کے کامیاب ٹرائلز کیے ہیں جو ہائپر ٹینشن کے علاج میں مشکلات کا سامنا کرنے والے مریضوں کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہے۔ دنیا بھر میں بلند فشار خون سے متاثر تقریباً 1 ارب 30 کروڑ افراد پر علاج اثر انداز نہیں ہوتا اور ایسے مریضوں کو ہارٹ اٹیک، اسٹروک، گردے کے مسائل اور قبل از وقت موت کا سامنا ہوتا ہے۔ اب محققین کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ بیکسڈروسٹیٹ نامی ایک نئی گولی قلبی مرض کے خطرات کم کرنے کے لیے مریضوں کا بلڈ پریشر بڑی حد تک کم کرسکتی ہے۔ فیز تھری کلینکل ٹرائل میں دنیا بھر کے 214 کلینکس کے 800 کے قریب مریضوں نے حصہ لیا۔ ٹرائلز...
تھائی لینڈ میں قدرے غیر معروف سیاست دان انوتن چرنویراکل کو نیا وزیرِاعظم منتخب کرلیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نئے وزیراعظم کا انتخاب تھائی لینڈ کی سیاست میں دو دہائیوں سے اثر و رسوخ رکھنے والے شیناواترا خاندان کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوا ہے۔ تھائی لینڈ کی پارلیمان نے بھوماج تھائی پارٹی (Bhumjaithai Party) کے رہنما اور قدامت پسند سیاستدان انوتن چرنویراکل کو ملک کا نیا وزیرِاعظم منتخب کرلیا۔ پارلیمان میں جمعے کو ہونے والی ووٹنگ میں انوتن نے اپنے حریف اور پھیو تھائی پارٹی (Pheu Thai) کے امیدوار چائکاسم نیتیسیری کو شکست دی۔ انوتن نے 311 ووٹ حاصل کیے، جو اکثریت کے لیے درکار 247 ووٹوں سے کہیں زیادہ تھے۔ چائکاسم کو صرف 152 ووٹ ملے جبکہ 27 اراکین نے...
بھارت کے ریاست تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول میں ایک ایسا المناک واقعہ پیش آیا جس نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا۔ایک باپ نے اپنے ہی تین معصوم بچوں کو زندہ جلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور بعد ازاں خودکشی کر لی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ 30 اگست کو پیش آیا، جب 38 سالہ گٹا وینکٹی شورلو نامی شخص، جو ریاست آندھرا پردیش کے ضلع پرکاشم کا رہائشی تھا، اپنے بچوں کو گھر سے باہر یہ کہہ کر لے گیا کہ انہیں کچھ دلانے جا رہا ہے۔ تاہم، ان معصوم بچوں کو معلوم نہ تھا کہ ان کا باپ انہیں موت کی طرف لے جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق وینکٹی شورلو نے بچوں...
دریائے ستلج میں جاری اونچے درجے کے سیلاب کے باعث پنجاب کے ضلع بہاولنگرمیں شدید تباہی کا سامنا ہے۔ کمال چوک کے قریب سیم نالہ بند ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں بستی بہاون شاہ، آبادی قادری مل، قمر دین بودلہ اور دیگر علاقے سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آگئے۔ پانی کے بہاؤ میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اور ضلع بہاولنگر کو ملک بھر سے ملانے والی مین شاہراہ زیرآب آنے کا سنگین خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ ہیڈ گنڈا سنگھ سے بھارت کی جانب سے آنے والے نئے سیلابی ریلے نے ہیڈ سلیمانکی پہنچنا شروع کر دیا ہے، جہاں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے ستلج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 42...
چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ انسانیت ایک بار پھر امن یا جنگ، مکالمے یا محاذ آرائی اور باہمی فائدے یا اپنے فائدے کے لیے دوسرے کے نقصان کے کھیل کے درمیان انتخاب کے دوراہے پر کھڑی ہے‘ انسانیت کو جنگل کے قانون کی طرف واپس نہیں جانا چاہیے۔ تیان من اسکوائر میں ہونے و الی پرشکوہ فوجی پریڈ میں شی جن پنگ کے ساتھ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن اور وزیراعظم شہباز شریف موجود تھے۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے حالیہ فوجی پریڈ کے موقع پر دنیا کو ایک ایسے موڑ پر کھڑا دکھایا جہاں انسانیت کو ایک بار پھر یہ فیصلہ کرنا ہے کہ وہ...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے دریاؤں میں سیلابی صورتحال اور مون سون کے نویں اسپیل کے دوران ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ کے جنوبی اضلاع بشمول ٹھٹھہ، سجاول، بدین، مٹھی، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، کراچی، حیدرآباد اور جامشورو میں بارشوں کا امکان ہے، جبکہ شمالی سندھ کے اضلاع سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، خیرپور، دادو اور جیکب آباد میں ہلکی سے درمیانی بارشیں متوقع ہیں۔ مزید پڑھیں: سیلاب کے دوران امدادی کارروائیوں کی رفتار تیز کی جائے، وزیراعظم کا چیئرمین این ڈی ایم اے کو ٹیلیفون دریاؤں کی صورتحال کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دریائے چناب میں قادرآباد کے مقام...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کا سراغ لگا کر قرار واقعی سزا دینے کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور رنج کا اظہار، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کا جلد سراغ لگا کر، ان کو قرار واقعی سزا دی جائے، سیاسی جلسے پر حملہ بلوچستان میں دہشت گردوں کی انتشار پھیلانے کی گھناؤنی سازش کا منہ بولتا ثبوت ہے۔...
کراچی: شہر قائد میں پیش آنے والے دو الگ الگ پراسرار واقعات میں نوجوان خاتون زہریلی چیز کھانے سے جاں بحق ہو گئی، جبکہ دوسرے واقعے میں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوا۔ چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق پہلا واقعہ محمودآباد کے علاقے اعظم بستی، گلی نمبر چار میں پیش آیا جہاں 22 سالہ انیلہ نامی خاتون پراسرار طور پر زہریلی چیز کھانے کے باعث جاں بحق ہو گئی۔ لاش کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ خودکشی، حادثہ یا قتل کی صورت بھی اختیار کر سکتا ہے، ہر پہلو سے...
وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ موجودہ ہائبرڈ نظام کارکردگی دکھارہاہے،جاری رہناچاہئے ، پنڈی اور اسلام آبادبڑی ذمہ داری سے نظام کو چلارہے ہیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ہائبرڈ نظام کی کامیابی سب کو نظر آرہی ہے، اس نظام کاتسلسل 2027 کے بعدبھی جاری رہے گا ،تاہم انہوں نے کہاکہ موجودہ نظام کے تسلسل کافیصلہ مری کی حالیہ میٹنگ میں طے نہیں پایا، جب سے یہ نظام چل رہاہے تب سے ہی یہ سوچ پروان چڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہائبر نظام اچھی چیز ہے دعاہے کہ آگے چلے۔ ایک سوال پر خواجہ آصف نے کہاکہ انہیں نوازشریف سیاست میں لے کرآئے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے شہبازشریف حکومت پر نہیں نظام پرتنقیدکی،کیابیوروکریسی کےبارے...

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی فل کورٹ میٹنگ: اسٹیبلشمنٹ سروس رولز اور پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز منظور
اسلام آباد ہائیکورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ سروس رولز اور پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز ڈسکشن کے بغیر اکثریتی رائے سے منظور کر لیے گئے۔ 11 میں سے 5 ججز نے رولز کے خلاف جبکہ 6 ججز نے منظوری کے حق میں ووٹ دیا۔ جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی بلڈنگ کے نقائص پر تحقیقات، انکوائری یا کارروائی کرنے کا معاملہ فل کورٹ کی متفقہ منظوری سے حکومت کو بھجوا دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا توہین مذہب کے مقدمات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی صدارت میں فل کورٹ اجلاس ہوا جس میں تمام 11 ججز شریک ہوئے، اور یہ اجلاس صرف...
انگلینڈ کے سابق کپتان ایلسٹر کک اور مائیکل وان نے ٹیسٹ کرکٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے نئی تجاویز پیش کی ہیں، جن میں نئی گیند کے استعمال میں لچک اور متبادل کھلاڑیوں کے قوانین میں توسیع شامل ہے تاکہ بیٹ اور بال کے درمیان مقابلہ مزید متوازن بنایا جا سکے۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایلسٹر کک نے تجویز دی کہ کپتانوں کو یہ اختیار ہونا چاہیے کہ وہ ایک مقررہ اوورز کے اندر کسی بھی وقت نیا گیند لے سکیں، بجائے اس کے کہ موجودہ اصول کے مطابق 80 اوورز تک انتظار کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: کرکٹ میں نئے قوانین متعارف، آئی سی سی نے پلیئنگ کنڈیشنز میں کیا تبدیلیاں کی ہیں؟ ایلسٹر...
دنیا بھر کے صارفین رپورٹ کر رہے ہیں کہ اوپن اے آئی کا چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی صارفین کی جانب سے کیے گئے سوالات کے جواب نہیں دے رہا جس کی وجہ سے ہزاروں صارفین کو مایوسی کا سامنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نو عمر لڑکے کی خودکشی: اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی پر والدین کا کنٹرول متعارف بدھ کو ویب سائٹس اور آن لائن سروسز میں خلل کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے صرف 20 منٹ کے اندرچیٹ جی پی ٹی سے متعلق درجنوں شکایات موصول کیں۔ صارفین نے سوشل میڈیا خصوصاً ایکس پر ’چیٹ جی پی ٹی ڈاؤن کے ہیش ٹیگ کے ساتھ یہ جاننے کی کوشش کی کہ...
بھارت کے زیر انتظام جموں کے علاقے اکھنور سے دوسرا بڑا سیلابی ریلا پاکستان کے دریائے چناب میں داخل ہوگیا ہے۔ ہیڈ مرالہ پر دریائے چناب میں پانی کی سطح انتہائی بلند ہونے کی وجہ سے چناب پل ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، اور انتظامیہ ہائی الرٹ پر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیے ٹینٹ سٹی اور ریلیف کیمپ قائم حکام کے مطابق بھارت سے آنے والا سیلابی ریلا ہیڈ خانکی کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کے پیش نظر متعدد دیہات خالی کرا لیے گئے ہیں۔ دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب،، سیلاب سے وزیر آباد، سیالکوٹ اور منڈی بہاوالدین کے قریبی دیہات ایک بار پھر متاثر ہونا...
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کوایک زرعی اراضی کی خریداری کے حوالے سے قانونی مشکل کا سامنا پڑ رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سہانا نے ممبئی کے علاقے علی باغ میں واقع ایک زرعی اراضی کی خریداری کی ہے اور اس کیلئے دستاویزات میں سہانا کو کسان ظاہر کیا گیا ہے۔ سہانا خان نے علی باغ میں یہ اراضی 12 کروڑ 91 لاکھ روپے میں تین بہنوں انجلی، ریکھا اور پریا سے خریدی ہے جو ان کی وراثت تھی۔ سہانا نے دو پلاٹ جنکی مجموعی مالیت 22 کروڑ تھی 2023 اور 2024 میں خریدے تھے۔ جبکہ یہ دونوں پلاٹ دیجاوو فارم پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام پر رجسٹرڈ کیے گئے ہیں جس کی مالک گوری خان کی والدہ اور...
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں 5 ستمبر تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا جس کے باعث سیلابی صورتحال میں مزید شدت کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے نے تینوں دریاؤں اور ہیڈورکس پر سیلابی صورتحال اور پانی کے دباؤ کا ڈیٹا بھی پیش کردیا ہے جس کے مطابق پانی کا سب سے زیادہ بہاؤ دریائے چناب میں مرالہ ہیڈ ورکس ہے جہاں پانی کی سطح 4 لاکھ 68 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں سیلاب کا خطرہ مکمل طور پر ٹل نہیں سکا، پی ڈی ایم اے نے خبردار کردیا اس کے علاوہ خانکی ہیڈ ورکس پر 3 لاکھ...
سی ڈی اے نے سی بی آر ہاؤسنگ اسکیم کا ری وائیزڈ لے آؤٹ پلان منسوخ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 26 مئی 2025ء کے حکم پر سی بی آر ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ اسکیم (CBR-ECHS) فیز 1 کا ری وائیزڈ اور ایکسٹینڈڈ لے آؤٹ پلان منسوخ کر دیا ہے۔ سی ڈی اے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ 21 مارچ 2023 کو منظور کیا گیا ری وائیزڈ لے آؤٹ پلان غیر قانونی اور بغیر قانونی اختیار کے جاری کیا گیا تھا، لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ عدالت نے مزید...

ویرات کوہلی کا بنگلورو میں بھگدڑ مچنے کے واقعے پر پہلی بار اظہار خیال، متاثرین کے لیے کیا پیغام دیا؟
رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے سابق کپتان اور ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے 4 جون کو ایم چنا سوامی اسٹیڈیم کے باہر پیش آنے والے بھگدڑ پر پہلی بار خاموشی توڑ دی۔ اس واقعے میں 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ کوہلی نے اپنے بیان میں کہا کہ زندگی میں کچھ بھی آپ کو ایسے دل توڑنے والے لمحوں کے لیے تیار نہیں کرتا جیسا کہ 4 جون کا دن تھا۔ جو لمحہ ہماری فرنچائز اور فینز کے لیے خوشی کا موقع ہونا چاہیے تھا، وہ ایک سانحے میں بدل گیا۔ یہ بھی پڑھیے: آئی پی ایل چیمپیئن بننے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کی فروخت کی خبریں، قیمت کیا ہوسکتی ہے؟...
لاہور: بھارت کی جانب سے پاکستان کے دریاؤں میں مزید پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے چناب اور ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گنڈا سنگھ والا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب برقرار رہے گا جبکہ 4 سے 5 ستمبر کے دوران دریائے چناب میں پنجند کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہوگا۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی، سرگودھا، گجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد اور بہاولپور ڈویژن میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے جبکہ بھارت کی جانب سے آج صبح بھی دریائے ستلج میں مزید...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ 3 سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتے رہے، بات چیت سیاسی مسائل کے حل اور جمہوریت کے لیے ہونی چاہیے۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے میری اور ظہیر عباس چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے، 15 سے 20 منٹ کا وقت دیا گیا، کے پی کے میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرنے سے متعلق بھی بانی پی ٹی آئی سے بات ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بتایا کہ سیلاب کے باعث جلسوں کی تیاریوں میں کچھ تاخیر ہے لیکن تیاریاں جاری ہیں، بانی پی...
لاہور: دنیا کے بلند ترین پہاڑی سلسلے ہمالیہ نے 5 کروڑ سال قبل انڈین اور یورشین پلیٹوں کے ٹکرائو سے جنم لیا۔1924میں پہلی بار سوئس ارضیات داں ایملی ارگنڈ نے بتایا کہ ٹکرائو سے انڈین پلیٹ یورشین پلیٹ کے نیچے چلی گئی اور دونوں پلیٹوں کے ادغام سے ہی تبت کا وسیع علاقہ کئی ہزار فٹ بلند ہو گیا۔ یہ نظریہ سبھی نے مان لیا مگر اب جدید ارضیاتی سائنس نے اسے غلط قرار دے ڈالا۔ اٹلی کی یونیورسٹی آف میلانو بیکوچا سے منسلک ماہر ارضیات پائٹرو سٹرنائی نے کہا ہے کہ زمین کی 45 میل گہرائی میں پہاڑوں کی بنیادیں شدید حرارت سے پگھل جاتی ہیں۔ پھر ہمالیہ پہاڑ کیسے اب تک اتنے زیادہ بلند ہے...
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی تصویر مسجد پر آویزاں کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے وضاحت طلب کر لی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسجد پر اپنی تصویر لگائے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور معاملے پر ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین سے وضاحت مانگی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو سرزنش بھی کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ سٹی قائم وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت دی ہے کہ انتظامیہ اور سرکاری ادارے ان کی تصاویر کے حوالے سے مرتب کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔ دوسری جانب مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کا حکم دیا ہے۔ ان...

بنوں :سکیورٹی فورسزنے ایف سی ہیڈ کوارٹرز پردہشتگردی کاحملہ ناکام بنادیا، فتنہ الخوارج کے5 دہشت گرد جہنم واصل
سکیورٹی فورسزنے بنوں میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پردہشتگردی کاحملہ ناکام بناتے ہوئے فتنہ الخوارج کے تمام پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آرکےمطابق منگل کی صبح ایک بزدلانہ دہشت گرد حملے میں بھارتی آلہ کار تنظیم “فتنہ الخوارج” سے تعلق رکھنے والے خوارج نے بنوں ضلع میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا۔ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارج نے سکیورٹی کے حصار کو توڑنے کی کوشش کی، تاہم چوکس اور بہادر پاکستانی جوانوں نے بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔ دشمن کے شدت پسند عناصر نے مایوسی میں آ کر بارود سے بھری گاڑی ہیڈ کوارٹرز...
تین سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتا رہا، سیاسی مسائل کے حل کیلئے بات چیت ہونی چاہیے، عمران خان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ 3 سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتے رہے، بات چیت سیاسی مسائل کے حل اور جمہوریت کے لیے ہونی چاہیے۔یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے میری اور ظہیر عباس چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے، 15 سے 20 منٹ کا وقت دیا گیا، کے پی کے میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرنے...
اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے دریاؤں میں سیلاب اور بہاؤ کے حوالے سے اپنی تفصیلی رپورٹ جار ی کر دی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق یکم ستمبر کو دریائے چناب میں تریموں سے 5 لاکھ50 ہزارکیوسک کا ریلا گزر چکا ہے جو اب پنجند کی طرف رواں ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداروں کی جانب سے بر وقت اقدامات اور بہترین منصوبہ بندی کے نتیجے میں چناب کے 8 لاکھ 85 ہزار کیوسک کا بہاؤ ہے اور دو مقامات پر بند توڑنے کے بعد واضح کمی کے ساتھ 5 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک محدود کیا جو باآسانی ہیڈ تریموں گزر چکا ہے۔ این ڈی ایم اے نے بتایا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تازہ انٹرویو میں کہا کہ 2023 میں 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد سے اسرائیل کے لیے ہمدردی پیدا ہوئی تھی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ لوگ اسے بھولتے جا رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے انٹرویو میں کہا کہ ماضی میں اسرائیل امریکی کانگریس میں سب سے طاقتور لابی ہوا کرتا تھا اور سیاست دان اس کے خلاف بات کرنے سے گریز کرتے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اب حالات یکسر بدل چکے ہیں اور اسرائیل کی لابی خاص طور پر کانگریس میں کافی کمزور ہوئی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل اگرچہ غزہ کی جنگ میں فوجی اعتبار سے کامیابیاں حاصل کر رہا ہے لیکن دنیا کی نظر میں وہ یہ...
لاہور ( نیوزڈیسک) بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، پاکستان کو انڈس واٹر کمیشن کے بجائے غلط طریقے سے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کےبارے میں آگاہ کیا، جس کے بعد پنجاب کے 9 اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا جبکہ راوی، ستلج اور چناب میں 5 ستمبر تک اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ پنجاب کے دریاؤں میں ابھی بھی سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، صوبے کے مخلتف مقامات پر سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر شہری آبادیوں کو بچانے کے لیے بند میں شگاف ڈالے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے...
ریاض (اسپورٹس ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کی نئی سیاحتی مہم “Unreal Calendar” کا حصہ بن گئے ہیں۔ اس مہم کا مقصد کھیلوں اور ثقافتی ایونٹس کو دنیا بھر میں متعارف کرانا ہے۔ اس مہم کے تحت ایک منٹ کی خصوصی ویڈیو تیار کی گئی ہے جس میں رونالڈو اپنی آواز شامل کرتے ہیں۔ ویڈیو میں انہیں سعودی عرب کے بڑے کھیلوں کے مقابلوں کا لطف اٹھاتے اور النصر کلب کے لیے کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ آخر میں وہ کہتے ہیں: “میں فٹبال کے لیے آیا تھا لیکن یہاں اور بھی بہت کچھ ہے۔” یہ ویڈیو یورپ، بھارت اور چین سمیت کئی ملکوں میں دکھائی جائے گی۔ سعودی عرب آئندہ برسوں میں کئی بڑے...
لاہور (نیوز ڈیسک) صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ دریائے راوی، ستلج اور چناب میں پانچ ستمبر تک انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق گنڈا سنگھ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ تین ستمبر تک دریاؤں کے بالائی حصوں میں بارشوں کا امکان ہے، جس سے لاہور، گوجرانوالہ اور گجرات میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ دریائے چناب کی صورتحال دریائے چناب میں تباہ کاریاں جاری ہیں۔ طوفانی ریلے جھنگ تک جا پہنچے جس سے دو سو سے زائد دیہات زیر آب آ گئے۔ مظفر گڑھ کے قریب پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔ چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ میں...
لاہور: پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے جبکہ بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا ہے جس کے باعث ہریکے اور فیروز پور پر اونچے درجے کا سیلاب آ سکتا ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان سے رابطہ کرتے ہوئے وزارت آبی وسائل کو آگاہ کیا، بھارت نے سیلابی ریلے سے آج صبح 8 بجے آگاہ کیا۔ گزشتہ روز بھی بھارت نے دریائے ستلج میں پانی کا بڑا ریلا چھوڑا تھا۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے ستلج سے ملحقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی۔ ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب ترجمان پی ڈی ایم...
سیلاب کی تباہ کاریوں نے قبائلی علاقوں میں زندگی کو یکسر بدل دیا۔ گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے، کھیت اجڑ گئے اور بنیادی سہولیات نایاب ہو گئیں۔ مگر ان سب مشکلات کے باوجود یہاں کے لوگوں نے ہمت نہیں ہاری۔ یہ لوگ اپنی زندگی کو نئے سرے سے سنوارنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ کوئی اینٹ پر اینٹ رکھ کر اپنا گھر دوبارہ تعمیر کر رہا ہے، کوئی کھیتوں کو دوبارہ کاشت کے قابل بنانے کی کوشش کر رہا ہے، اور کوئی اپنے بچوں کو تعلیم سے جوڑے رکھنے کے لیے دن رات محنت کر رہا ہے۔ ان کی آنکھوں میں دکھ کے ساتھ ساتھ امید بھی ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ آزمائش وقتی ہے، مگر حوصلہ اور یکجہتی...

اپنی ہو یا پرائی مٹی چھوڑنا مشکل: دہائیوں بعد پاکستان بدری پر افغان باشندے روپڑے، میزبان بھی دل گرفتہ
سنہ 1990 کی دہائی میں افغانستان سے جان بچا کر آنے والے سید شاہ نے پاکستان کے شمال میں ایک چھوٹے سے گاؤں میں سکونت اختیار کی اور پیٹ پالنے کے لیے مقامی بازار کے ایک کونے میں موچی کا کام شروع کیا اور بہت کم وقت میں گاؤں میں احتراماً ’خلفہ‘ کے نام سے مشہور ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیے: پی او آر کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کے انخلا میں صرف 26 دن باقی، یکم ستمبر کی حتمی ڈیڈلائن سید شاہ خیبر پختونخوا کے ضلع اپر چترال کے قصبے بونی میں مقیم تھے اور جلد ہی مقبول ہو گئے۔ تقریباً 35 سال سے زائد عرصہ بونی میں رہنے کے بعد خلفہ نہ چاہتے ہوئے بھی ہمیشہ کے لیے پاکستان کو...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے یکم سے 3 ستمبر ممکنہ بارشوں کے باعث متعدد علاقوں کے لیے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم تا 3 ستمبر کے دوران ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں مشرقی دریاؤں کے بہاؤ میں شدید اضافہ متوقع ہے۔ الرٹ کے مطابق دریائے ستلج میں اس وقت 2 لاکھ 53 ہزار 68 کیوسک کا غیر معمولی بہاؤ موجود ہے جبکہ بالائی علاقوں میں مزید بارش اور ڈیموں سے اخراج کے باعث مزید 3 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا متوقع ہے۔ دریائے راو ی میں جسر کے مقام پر اس وقت 60 ہزار 94 کیوسک کے ساتھ نارمل بہاؤ موجود ہے، تھین...
بھارت نے پاکستان کو دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کے خدشے سے آگاہ کردیا۔ وزارتِ آبی وسائل کے مطابق پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن نے باضابطہ طور پر ستلج میں ممکنہ سیلاب کے حوالے سے اطلاع دی۔ وزارت کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں ہری کے زیریں اور فیروزپور زیریں پر یکم ستمبر صبح 8 بجے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ موجود ہے، اس سلسلے میں متعلقہ اداروں اور صوبائی حکومتوں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ دریں اثنا پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے بھی وارننگ جاری کرتے ہوئے 9 اضلاع میں ہائی الرٹ کردیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی کے...
وزیراعظم شہباز شریف نے چین کی کمپنیوں کو خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کیلیے سرمایہ کاری کی پیش کش کرتے ہوئے بذریعہ پورٹ تجارت بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ تیانجن کے اسٹینڈنگ ممبر اور تیانجن -بنہائی نیوء ایریا کے پارٹی سیکرٹری لیون ماؤ جن کی وفد کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ دوران ملاقات وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی دنیا بھر میں ایک نمایاں اور منفرد مقام رکھتی ہے جبکہ دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں چین نے انتہائی اہم کردار ادا کیا...

چینی صدر کی اہلیہ کا 2025 شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شریک غیر ملکی رہنماؤں کی بیگمات کے ساتھ تھیان جن ہائی حے دریا کا دورہ
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے2025 شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شریک غیر ملکی رہنماؤں کی بیگمات کے ساتھ تھیان جن ہائی حے دریا کا دورہ کیا۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطابق پھنگ لی یوان نے مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور ایک گروپ فوٹو بنوایا۔انہوں نے مہمانوں کے ہمراہ ایک کشتی کی سیر کی اور راستے میں انہیں تھیان جن کی تاریخ اور ترقی سے آگاہ کیا ۔پھنگ لی یوان نے کہا کہ تھیان جن تاریخی ورثے اور جدید دلکشی کا حامل ایک شہر ہے ، اور ہائی حے دریا نے تھیان جن کی ترقی اور کثیر الثقافتی انضمام کا مشاہدہ کیا ہے۔ پھنگ لی یوان اور...
بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ پریا مراٹھے 38 سال کی عمر میں چل بسیں۔ اداکارہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض کے خلاف جنگ لڑ رہیں تھیں، پریا مراٹھے نے کئی ہندی اور مراٹھی ڈرامہ سیریلز میں اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے شہرت حاصل کی اور مداحوں کے دلوں میں ایک خاص مقام بنایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ 2012ء میں اداکار شانتانو موگھے کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ پریا 2024ء کے بعد سے انسٹاگرام پر متحرک نہیں رہیں، ان کی آخری پوسٹ 11 اگست 2024ء کو سامنے آئی تھی، جس میں انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کی تھیں۔ اداکارہ کی موت پر بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے...
لاہور: بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے جانے کے باعث دریائے ستلج اور چناب میں پانی کے بہاؤ میں پھر اضافہ ہونے لگا ہے، جس پر پی ڈی ایم اے نے ہیڈ تریموں اور ہریکے پر اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی، پنجاب میں اموات کی تعداد 35 ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر انڈس واٹر کمیشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غلط طریقے سے پاکستان کو اطلاع دی۔ بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو اطلاع دی کہ ستلج ہریکے اور فیروزوالہ کے علاقے میں سیلاب آئے گا۔ ذرائع وزارت آبی وسائل کے مطابق بھارت نے سیلابی ریلے سے آج صبح 8 بجے آگاہ کیا، بھارت کی جانب سے سیلاب سے متعلق ڈیٹا شیئر...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر پنجاب کو "باغوں کا صوبہ" بنایا جائے گا۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی ایکٹ 2025 کے تحت پہلے مرحلے میں 12 اضلاع میں ہارٹیکلچر ایجنسیاں قائم کی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید اضلاع میں ہارٹیکلچر ایجنسیاں قائم کی جائیں گی، قوانین کے تحت تمام موجودہ ضلعی اتھارٹیاں ایجنسیوں میں تبدیل کردی گئی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ منتخب 12 اضلاع میں ڈسٹرکٹ ٹرانزیشن ٹیمیں قائم کردی گئیں۔ 15 اکتوبر سے قبل میونسپل کارپوریشن کا متعلقہ عملہ اوروسائل پی ایچ اے کو منتقل کیے جائیں گے۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ نئی تشکیل کردہ ہارٹیکلچر ایجنسیوں کے لیے افسران کا انتخاب سرچ کمیٹی کرے گی، ایم ڈی، ڈپٹی ایم ڈی،...
اسلام آباد( نیوزڈیسک) امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی کی سماعت کیلئے بنایا گیا نیا بنچ بھی ٹوٹ گیا، جسٹس انعام امین منہاس نے کیس سننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے لارجر بنچ کی تشکیل کیلئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی کیلئے ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ نے عدالت میں پیش ہو کر کہا کہ لارڈ شپ یہ معاملہ کافی پیچیدہ ہوگیا ہے جس پر عدالت...
اسلام آباد: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی کی سماعت کے لیے بنایا گیا نیا بینچ بھی ٹوٹ گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ کیس جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت سے ٹرانسفر کیا گیا تھا جس بینچ نے عدالتی حکم عدولی پر وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیے تھے۔ امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی کے لیے ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل...
افغانستان کے صوبہ کنڑ میں رات گئے آنے والے شدید زلزلے نے تباہی مچا دی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اب تک 250 افراد جاں بحق اور 500 زخمی ہوچکے ہیں۔ افغان میڈیا طلوع نیوز کے مطابق زلزلے کا مرکز جلال آباد شہر میں 8 کلو میٹر زیرِ زمین تھا، جس کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد مزید پانچ آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.3 سے 5.2 کے درمیان رہی۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے افغان ادارے نے بتایا کہ سب سے زیادہ جانی نقصان نورگل، سواکئی، واٹاپور، منوگی اور چپہ درہ اضلاع میں ہوا، جہاں کئی گاؤں مکمل طور پر مٹی تلے دب گئے ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اب...
تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق 3 مقدمات میں سنائی گئی سزاؤں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کردی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد، محمودالرشید، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ کو 10،10 سال قید کی سزا انہوں نے تھانہ شادمان حملہ، شیرپاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ اور جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں دائر اپیلوں کے ذریعے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔ اپیلوں میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ تینوں مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت کی سنائی گئی دس دس سال قید کی سزاؤں کو کالعدم قرار دے...
اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں سیالکوٹ، شکر گڑھ ،نارووال اور کرتار پورکا دورہ کیا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سکھ کمیونٹی سے خطاب میں اُنکی تمام عبادت گاہوں کی جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی کرائی۔ سکھ کمیونٹی نے سیلاب متاثرہ دربار صاحب کرتار پور میں بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کرتار پور دورے اور بروقت امدادی کارروائیوں کو بھر پور الفاظ میں سراہا۔ سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے...
لاہور (ویب ڈیسک)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے متوقع اضلاع میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور اس وقت سب سے بڑی ترجیح لوگوں کی جانیں بچانا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے، ساڑھے 7 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا گیا ہے۔ سینئر وزیر کے مطابق 5 لاکھ مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، 400 سے زائد ویٹنری کیمپس قائم کیے گئے اور چارے کا بندوبست بھی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی...
دہلی میں منعقد ہونے والی کواڈ سمٹ میں امریکی صدر کی شرکت مشکوک ہوگئی جب کہ مودی سرکار کی ناقص سفارتی پالیسیوں نے بھارت کو عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار کر دیا۔ پاک بھارت جنگ میں امریکی ثالثی سے انکار ،بھارت کے سفارتی و معاشی زوال کی بڑی وجہ بن گیا۔ بھارتی جریدے بزنس اسٹینڈرڈ نے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ٹرمپ کا کواڈ سمٹ کے لیے ہندوستان کا دورہ کرنے کا اب کوئی منصوبہ نہیں ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی کو ٹیلی فون پر کواڈ سمٹ میں شرکت کیلئے بھارت آنے کا کہا تھا۔ بزنس اسٹینڈرڈ نے لکھا کہ امریکا اور بھارت کی حکومتوں نے نیویارک ٹائمز کے اس دعوے پر کوئی ردِعمل نہیں دیا، ...
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پرساد کے لیے انتظار کا کہنے پر نوجوانوں نے مندر کے خادم کو بے دردی سے قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ کلکاجی مندر میں پیش آیا، جہاں 55 سالہ یوگیندر سنگھ، جو ریاست اترپردیش کا رہائشی تھا اور گزشتہ 15 برس سے مندر کی دیکھ بھال کر رہا تھا، پر حملہ کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق جمعے کی رات لڑکوں کے ایک گروپ نے مندر آکر پرساد مانگا۔ یوگیندر سنگھ نے انہیں کچھ دیر انتظار کا کہا جس پر تلخ کلامی ہوگئی۔ بحث بڑھنے پر نوجوانوں نے لوہے کی راڈ سے یوگیندر سنگھ پر شدید حملہ کیا۔ وہ زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز رفتاری سے جاری ہیں۔ صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی خود فیلڈ میں پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور دیگر اعلیٰ افسران بھی متاثرہ علاقوں میں موجود رہ کر آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے متعدد مواقع پر انسانیت اور خدمت کی بے مثال مثالیں قائم کیں۔ ایک گاؤں کے مکین نے بے بسی کے عالم میں ریسکیو کو اطلاع دی کہ اس کی بیٹی کا جہیز سیلابی پانی میں ڈوب رہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار بڑی کشتی لے کر دراساں والی بھینی پہنچے اور جہیز کی چارپائیاں، جستی پیٹی،...
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دریائے سندھ میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبائی محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں سیلاب سے 30 ہلاکتیں اور لاکھوں متاثرین ہیں، مریم اورنگزیب انہوں نے کہا کہ دریا کے اطراف بند، نہروں اور بیراجوں کی مسلسل نگرانی کی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیر آبپاشی جام خان شورو نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 83 ہزار اور اخراج 3 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے۔ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 13 ہزار...
اسلام آباد: نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے مزید بارشوں کی صورت میں دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کی شدت کا الرٹ جاری کردیا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق 30 اگست تا 3 ستمبر دریائے راوی کے بالائی ملحقہ علاقوں میں بارشیں اور تھین ڈیم سے پانی کا اخراج متوقع ہے اور سیلابی ریلوں کی آمد کے باعث دریائے راوی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہوجائے گا۔ دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر اس وقت تقریباً 1لاکھ47 ہزار کیوسک کا بہاؤ موجود ہے، 2 سے 3 ستمبر کے دوران یہ سیلابی ریلا سدھنائی پہنچے گا جہاں 1لاکھ 25 ہزار سے1لاکھ 50ہزار کیوسک تک بہاؤ متوقع ہے، سدھنائی کے مقام پر یہ سیلابی ریلا شدید سیلابی صورتحال پیدا کر سکتا ہے۔...
9 مئی سے متعلق جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کردی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا، تھانہ سرور روڑ پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملزم شاہ ریز خان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
بھارت میں اپوزیشن کی جانب سے شروع کی گئی ’’ووٹر ادھیکار یاترا‘‘ نے مودی سرکار کی مبینہ ووٹ چوری کو بے نقاب کردیا ہے۔ ایک دہائی سے زائد اقتدار پر قابض مودی حکومت کے بھارتی جمہوریت کے دعووں کی قلعی کھل گئی ہے۔ بھارتی میڈیا اے این آئی نیوز کے مطابق اپوزیشن کی یہ مہم اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔ بہار میں ہونے والے جلسوں میں اپوزیشن رہنماؤں راہول گاندھی، تیجسوی یادیو اور مکیش سہنی نے بھرپور شرکت کی۔ قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے وزیراعظم مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ’’ووٹ چور‘‘ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ وزیر اعظم کو ووٹ چور کہہ رہے ہیں تو مودی خاموش کیوں ہیں؟ یہ...
لاہور (نیوز ڈیسک) پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 3 ہزار کیوسک ہے ، گنڈا سنگھ والا میں پانی کا بہاو 3 لاکھ 85 ہزار تک پہنچا تھا۔ دریائے ستلج میں سلیمانکی کے مقام پہ پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 38 ہزار کیوسک ہے۔ دریائے چناب میں بڑا سیلابی ریلا چنیوٹ، جھنگ اور تریموں کی طرف بڑھ رہا ہے، مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 11 ہزار کیوسک ہے، دریائے چناب میں خانکی ہیڈ ورکس کے مقام پہ پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 70 ہزار کیوسک ہے، قادر...

پنجاب میں سیلابی صورتحال: پاکپتن میں اونچے درجے کا سیلاب; حفاظتی بند ٹوٹ گئے، دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ بلند
پنجاب کے تین بڑے دریاؤں چناب، راوی اور ستلج سے تباہی کی نئی داستانیں رقم ہوگئیں، سیلاب کے باعث 280 دیہات ڈوب گئے جبکہ مجموعی طور پر 15 لاکھ افراد متاثر ہوئے، جن میں سے 2 لاکھ 48 ہزار افراد کے سائبان چھن گئے۔ پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق اب تک سیلاب کے باعث صوبے میں 28 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں تاہم بروقت ریسکیو آپریشنز کے باعث مزید جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا ہے، جبکہ درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔ پاکپتن میں اونچے درجے کے آبی ریلے نے تباہی مچادی جس کے باعث متعدد حفاظتی بند ٹوٹ گئے جبکہ کئی بستیاں زیرِ آب آگئیں۔ اہم سڑک کے ڈوبنے سے کئی آبادیوں کا زمینی...
پنجاب میں سیلابی صورت حال سنگین ہوتی جا رہی ہے جب کہ ملتان اور قصور میں پانی داخل ہونے کے خطرات کے باعث لاکھوں افراد کی نقل مکانی ہوئی ہے، اُدھر بلوچستان بھی سیلاب کے خطرے کی زد میں آ چکا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے بڑے دریاؤں میں غیر معمولی سیلاب نے لاکھوں افراد کو متاثر کر دیا ہے۔ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے ستلج اور دریائے راوی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: پنجاب: چناب، راوی اور ستلج میں سیلاب سے ہر طرف تباہی، 1769 گاؤں زیر آب، 14 لاکھ افراد متاثر، 28 جاں بحق ناب میں بھی تیز بہاؤ کے باعث جنوبی...
فلسطین کے جنوبی مقبوضہ علاقوں میں پراسرار نوعیت کی آگ اور بجلی کے بار بار تعطل نے عوام میں خوف و ہراس کی فضا کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ اسرائیلی فائر سروس کے ترجمان نے تصدیق کی کہ بحیرہ مردار کے قریب ایک فیکٹری کے برقی کیبن میں آگ بھڑک اٹھی۔ عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صرف 10 روز قبل اسی فیکٹری کے پاور اسٹیشن میں ٹرانسفارمر آگ کی لپیٹ میں آ کر تباہ ہوگیا تھا، جس سے آلات کو شدید نقصان پہنچا۔ مزید پڑھیں: پوپ لیو کا اسرائیل سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور اجتماعی سزا روکنے کا مطالبہ حالیہ ہفتوں میں جنوبی مقبوضہ خطہ متعدد برقی حادثات کی زد میں رہا ہے، جن میں ٹرانسفارمر دھماکے، برقی...
لاہور میں فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح اگرچہ بتدریج کم ہو رہی ہے، تاہم دریا اب بھی انتہائی بلند سطح کے سیلاب میں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز یہاں پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 90 ہزار کیوسک تھا، جو اب کم ہو کر 3 لاکھ 3 ہزار 828 کیوسک رہ گیا ہے۔ راوی میں بھی بلند سطح کا سیلاب بلوکی کے مقام پر دریائے راوی میں 1 لاکھ 92 ہزار 545 کیوسک کا بہاؤ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شاہدرہ میں بھی پانی کی مقدار 1 لاکھ 46 ہزار 800 کیوسک تک جا پہنچی۔ ہلاکتیں اور ایمرجنسی اقدامات پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی...
لاہور: دریائے راوی میں آنے والے سیلاب سے لوگوں کے صرف گھر، سامان اور فصلیں تباہ نہیں ہوئیں بلکہ سیلاب کا پانی کئی گھروں کے خواب اور امیدیں بھی بہا کر لے گیا ہے۔ سیلاب کا پانی دریائے راوی کنارے آباد فرخ آباد، شفیق آباد، افغان کالونی، تھیم پارک سمیت درجنوں بستیوں کے نشیبی حصوں میں بنے گھروں میں جمع ہے، جس نے فرنیچر، برقی آلات، جہیز اور زندگی بھر کی جمع پونجی بہا کر رکھ دیا ہے۔ سیلاب متاثرین کے چہروں پر کرب، دکھ اور بے بسی کے آثار نمایاں ہیں جبکہ امدادی سرگرمیاں جاری رہنے کے باوجود لوگوں کی ضرورتیں تاحال پوری نہیں ہو سکیں۔ فرخ آباد کے رہائشی محمد یاسین نے اپنے ڈوبے...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے دریائے سندھ میں شدید سیلاب سے خبردار کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق تینوں مشرقی دریاؤں میں موجود شدید سیلابی صورتحال کے باعث نشیبی دریائے سندھ میں بھی خطرناک سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق 3 سے 4 ستمبر کے دوران 9 سے ساڑھے 9 لاکھ کیوسک تک کے ریلے پنجند ہیڈ ورکس سے گزریں گے۔ گڈو بیراج پر 5 سے 6 ستمبر کے دوران 8 سے 11 لاکھ کیوسک پانی کا بہاؤ متوقع ہے۔ اگر بند توڑ کر پانی کا رخ موڑ دیا گیا تو گڈو بیراج پر بہاؤ کم ہو کر ساڑھے 7 سے 9 لاکھ کیوسک تک رہ...
امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی اس وقت بڑھ گئی ہے جب امریکا نے جنوبی کیریبین اور قریبی پانیوں میں اپنی بحری افواج کی غیر معمولی تعیناتی کر دی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد لاطینی امریکا کے منشیات فروش کارٹلز کے خطرات سے نمٹنا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منشیات فروش گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو اپنی حکومت کی مرکزی ترجیح قرار دیا ہے جسے وہ غیر قانونی ہجرت روکنے اور جنوبی سرحد محفوظ بنانے کی وسیع تر پالیسی کا حصہ کہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کا یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد ٹیرف کا اعلان، تجارتی کشیدگی میں اضافہ روئٹرز کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ اس...
اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ تینوں مشرقی دریاؤں میں موجود شدید سیلابی صورت حال کے باعث نشیبی دریائے سندھ میں بھی شدید سیلابی صورت حال کا خطرہ ہے۔ این ڈی ایم اے نے بتایا کہ3 سے 4 ستمبر کے دوران 9 لاکھ سے 9 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک کے ریلے پنجند ہیڈ ورکس سے گزریں گے، ممکنہ نقصان کے خطرے کے پیش نظر بند توڑ کے بہاؤ کا رخ بدلنے کی صورت میں 8 لاکھ 25ہزار سے 9 لاکھ کیوسک کے ریلوں کا امکان ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ گڈوبیراج پر 5 سے 6 ستمبر کے دوران 8 لاکھ سے 11 لاکھ کیوسک بہاؤ کا امکان ہے،...
لاہور: دریائے راوی میں حالیہ سیلاب کے باعث شاہدرہ کے نواحی علاقوں میں قائم کئی نئی ہاؤسنگ سوسائٹیاں بری طرح متاثر ہوئیں، تیز بہاؤ کے باعث پانی گھروں میں داخل ہوگیا اور کئی مقامات پر تین سے چار فٹ تک کھڑا رہا جس سے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ علاقہ مکینوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ بجلی اور دیگر سہولیات بھی متاثر ہوئیں۔ شاہدرہ لاہور کا وہ علاقہ ہے جو براہِ راست دریائے راوی کے کنارے واقع ہے اور گزشتہ چند برسوں میں یہاں مختلف نجی ہاؤسنگ اسکیمیں آباد ہوئی ہیں۔ ان بستیوں کی بڑی تعداد نشیبی زمین پر قائم ہونے کے باعث پانی کے دباؤ کو برداشت نہ...
لاہور: دریائے راوی میں پانی کے تیز بہاؤ سے شاہدرہ پل کے قریب سانب بھی نکل آیا۔ لاہور سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے سانپ کو ڈنڈوں سے قابو کیا، سانپ پانی میں بہہ کر آیا۔ سانپ ریسکیو کرنے والی بوٹ کے انجن سے نکلا تھا۔ واضح رہے کہ دریائے راوی پر پانی کے بہاؤ میں اضافے کے سبب اطراف کے علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے جس کے لیے ریسکیو کی کشتیاں دریاں میں موجود ہیں۔
نور جہاں سنہ 1985 میں خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون وائس چانسلر بنیں۔ انہوں نے وائس چانسلرشپ کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں بھی بھرپور خدمات انجام دیں۔ وہ کچھ عرصہ پہلے خیبرپختونخوا تعلیمی نظام کو 40 سال دینے کے بعد ریٹائر ہوئی ہیں لیکن اب بھی صوبے کے تعلیم نظام کی خدمت کے لیے پر عزم ہیں۔ دیکھیے عشا اسلم کی یہ ویڈیو رپورٹ۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون وائس چانسلر نورجہاں خیبرپختونخوا
KAMALIA: کمالیہ میں دریائے راوی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے اور انتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلہ علاقے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ کیوسک تک کا شدید سیلابی ریلہ مل فتیانہ کے مقام پر داخل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر کے مطابق، اس وقت مل فتیانہ کے مقام سے 45 ہزار سے 50 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے، تاہم پانی کی رفتار اور بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جو آنے والے گھنٹوں میں شدید صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔ سیلابی پانی نے قریبی رہائشی آبادیوں میں داخل ہونا شروع کر دیا ہے جس پر...
لاہور: دریائے راوی میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو 1122 نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے، جبکہ دریا سے متصل علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ترجمان ریسکیو پنجاب، فاروق احمد کے مطابق متاثرہ علاقوں سے لوگوں کے انخلا اور انہیں محفوظ مقامات تک پہنچانے کے لیے ریسکیو اہلکار ہمہ وقت متحرک ہیں۔ ترجمان کے مطابق لاہور کے علاقے فرخا آباد میں سیلابی پانی داخل ہونے کے بعد 72 افراد کو بروقت انخلا کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ مانگا منڈی سے بھی ریسکیو بوٹ کے ذریعے 40 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے جب کہ تھیم پارک کے قریب سے 7 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ علاوہ ازیں پارک ویو...
بیجنگ(نیوز ڈیسک )چین میں ایک والد نے بڑے بھائی سے جھگڑا کرنے پر اپنے کم سن بیٹے کو شاہراہ پر تنہا چھوڑ دیا۔ سوشل میڈیا پر موٹر سائیکل ٹریول انفلوئنسر نے بچے کی ویڈیو شیئر کی، جس میں تقریباً سات یا آٹھ سالہ بچہ سنکیانگ کی قومی شاہراہ کے کنارے اکیلا کھڑا دکھائی دے رہا ہے۔ ویڈیو میں بچے نے کہا کہ میں نے اپنے بڑے بھائی کو مارا تھا، جس پر والد نے غصے میں آ کر مجھے گاڑی سے اتار دیا۔ ویڈیو میں بچہ سڑک کنارے لفٹ لینے کی کوشش کرتا ہوا بھی نظر آیا۔ انفلوئنسر کے مطابق جب اس نے والد سے رابطہ کیا تو اس نے تسلیم کیا کہ وہ جان بوجھ کر بچے کو...

جناح ہاؤس حملہ کیس: عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کا جسمانی ریمانڈ مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
لاہور (نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کے جسمانی ریمانڈ پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ ایڈمن جج منظر علی گل نے ایک صفحہ پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے پولیس کی مزید 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت اس سے قبل ملزم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر چکی تھی۔ پولیس کے مطابق دورانِ تحقیقات ملزم کے قبضے سے ڈنڈا برآمد کیا گیا، فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرایا گیا جبکہ موبائل فون اور ماسک بھی ضبط کیے گئے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی غیر موجودگی میں بھی اس کے سوشل...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے 2 کمسن بچوں کی حوالگی سے متعلق بچوں کو والدہ کے حوالے کر دیا۔ ہائیکورٹ میں 2 کمسن بچوں کی حوالگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے بچوں کو والد کے ہمراہ عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے بچوں کو والدہ کے حوالے کر دیا، ماں 2 سال بعد بچوں کو دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگئی۔ درخواست گزار کے وکیل منہاز جان ایڈووکیٹ کے مطابق عدالتی حکم پر بچوں کو والدہ سے ملوایا گیا ہے، میاں بیوی دونوں ابھی تک نکاح میں ہیں۔ درخواست گزار مسمات نگینہ نے محمد شاہد سے 2017 میں شادی کی تھی۔ سال 2023 میں محمد شاہد نے مسمات نگینہ کو گھر سے نکال دیا...
لاہور کی مقامی عدالت نے گھریلو ملازمہ تشدد و جنسی زیادتی کیس میں اداکارہ ثمر رانا کو ڈسچارج کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چودہ سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد و جنسی ذیادتی کے مقدمے میں اہم پیش رفت اُس وقت سامنے آئی جب مقامی عدالت نے گرفتار ملزمہ اداکارہ ثمر رانا کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزاد چیمہ نے ثمر رانا کو فوری رہا کرنے کا حکم بھی دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ گرفتاری کے بعد 24 گھنٹے میں ملزمہ کو عدالت پیش نہ کرنے پر تفتشی افسر کے خلاف کاروائی کی جائے۔ آج ہونے والی سماعت میں پولیس کی جانب سے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ...
پاکستانی اداکار فرحان سعید اور کنزا ہاشمی کی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’’لڈو‘‘ کے اعلان پر ناظرین نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ دونوں ستارے حال ہی میں ڈرامہ ’شیریں فرہاد‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے جو باکس آفس پر ناکام ثابت ہوا تھا۔ فرحان سعید، جو اپنے کیرئیر میں ’اُڈاری‘، ’میرے ہمسفر‘ اور ’سنو چندا‘ جیسے ہٹ ڈراموں سے لوگوں کے دلوں پر راج کرتے رہے ہیں، ان دنوں اپنی بہترین کارکردگی نہیں دے پارہے۔ ان کے مداح ان کے نئے منصوبوں کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ دوسری جانب کنزا ہاشمی اپنے منفرد کرداروں اور پرکشش شخصیت کی وجہ سے مقبول ہیں۔ انہوں نے ’خوشبو میں بسے خط‘ اور ’شیریں فرہاد‘ جیسے...
یمنی مسلح افواج نے اسرائیل کے بن گوریون ایئرپورٹ پر ہائپر سونک بیلسٹک میزائل داغا، جس کا مقصد غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے جواب میں معیاری فوجی کارروائی تھی۔ یمن کے فوجی ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سری نے بدھ کو بتایا کہ میزائل کے حملے سے ایئرپورٹ کی سرگرمیاں معطل ہو گئیں اور لاکھوں صہیونی قابضین محفوظ مقامات پر پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔ مزید پڑھیں: ہالی ووڈ اداکار بروس ولس کی دماغی حالت بگڑ رہی ہے، بیوی ایما ہیمنگ کا انکشاف ترجمان کے مطابق کارروائی غزہ کی محاصرہ، قحط اور اسرائیلی جارحیت کے ردعمل میں کی گئی، اور اسے مذہبی اور اخلاقی فریضے کے طور پر پیش کیا گیا تاکہ مظلوم فلسطینی عوام اور فلسطینی مزاحمت کے ساتھ حمایت...
بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں بنگالی نژاد مسلمانوں کے خلاف ریاستی سرپرستی میں جاری بے دخلی مہم پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے جب کہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور سوسائٹی کے مختلف طبقات نے بی جے پی حکومت کی ہندو توا پالیسیوں کو نسل کشی کی طرف بڑھتا ہوا قدم قرار دیا ہے۔ دی انڈین ایکسپریس کی ایک چشم کشا رپورٹ کے مطابق، ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس کی جانب سے آسام میں جاری مسلم مخالف مہم پر ایک رپورٹ پیش کی گئی، جس میں انکشاف کیا گیا کہ جون اور جولائی 2025 کے دوران 3,300 سے زائد بنگالی نژاد مسلم خاندانوں کو ریاستی کارروائی کے ذریعے بے دخل کیا گیا۔ ...
اسلام آباد: ہائی کورٹ نے 3 سالہ بچی سے مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار سگے باپ کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ اگر ملزم ضمانت کا غلط استعمال کرے یا ٹرائل میں تاخیر کا باعث بنے تو ضمانت منسوخ کی جا سکتی ہے۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دیتے ہوئے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 497 کا حوالہ دیا اور کہا کہ مزید انکوائری والے کیسز میں ضمانت دی جا سکتی ہے۔ صرف جرم کی سنگینی عدالت سے ضمانت دینے کا اختیار چھیننے کے لیے کافی نہیں۔ فیصلے میں سپریم کورٹ کے سابقہ فیصلے کا حوالہ بھی دیا گیا کہ ضمانت...
باجوڑ پولیس نے میں افغان مہاجرین کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں جن میں معیاری کھانا اور مکمل ریلیف کیمپ سروس بھی شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: باجوڑ کے گاؤں ترخو میں سیکیورٹی کلیئرنس مکمل، حالات معمول پر لوٹ آئے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے باجوڑ پولیس ترجمان نے کہا کہ متاثرین کے لیے کرسیاں واٹر کولر اور شربت کا بندوبست کیا گیا ہے اور ہم نے جگہ جگہ شکایت کے لیے سیلز قائم کیے ہیں جبکہ ہر روز 1600 سے زائد افراد کی رجسٹریشن ہوتی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہر سینٹر میں 56 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جن میں خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے متاثرین کی سہولت کے لیے...
اداکار حمزہ عباسی کی بہن ڈرماٹولوجسٹ فضیلہ عباسی نے اداکارہ ہانیہ عامر اور ماہرہ خان کو اہم مشورہ دے دیا۔ ایک حالیہ گفتگو میں فضیلہ عباسی نے اداکارہ ہانیہ عامر سے متعلق فلرز اور خوبصورتی بڑھانے کیلئے کروائی جانے والی ٹریٹمنٹس کی افواہوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ نوجوان ہیں اور قدرتی طور پر خوبصورت ہیں انہیں کسی فلرز یا بوٹاکس کی ضرورت نہیں ہے اور مشورہ ہے کہ وہ ایسا کچھ نہ کروائیں۔ ماہرہ خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے کہا کہ لوگ انہیں ان کی ناک کے بارے میں مشورے دیتے ہیں جس پر انہیں کبھی عمل نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ کچھ چیزیں جو لوگ غیر ضروری سمجھ رہے ہوتے...
اسلام آباد: 26 ترمیم کے بعد پی ٹی آئی اعلیٰ عدالتوں سے خاطر خواہ ریلیف حاصل نہیں کر سکی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورنے عمران خان کیساتھ جیل میں ملاقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے، قبل ازیں ایسی ہی ان کی درخواست رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض کیساتھ واپس کر دی تھی جس کیخلاف اپیل تاحال زیر التوا ہے۔ 25 جون کو وزیراعلیٰ گنڈا پور جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں گئے، صوبائی بجٹ پر مشاورت کیلئے عمران خان سے ملاقات کی درخواست پر غور کی استدعا کی، جسٹس منصور نے چیف جسٹس یا رجسٹرار سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر زور دیا۔ عمران خان کے سوشل میڈیا پر بیان کے بعد وزیر اعلیٰ گنڈا پور...
یہ امر قدیم و جدید طبی تحقیقات سے ثابت ہو چکا کہ ورزش ایسی زبردست سرگرمی ہے جسے اپنا کر انسان زندگی بھر تندرست و توانا رہ سکتا ہے۔یہ عمل اگر باقاعدگی سے ہفتے کے کم ازکم پانچ دن کیا جائے تو مجموعی فٹنس بہتر بناتا ہے ، پٹھے طاقتور کرتا ہے، ہڈیاں مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے ۔ساتھ ہی دائمی بیماریوں کے خطرے کم ، موڈ کو بہتر بناتا ہے اور جسمانی کمزوری کے خطرات دور کرتا ہے۔ ورزش ان بیماریوں کے خطروں کو بھی نمایاں طور پر کم کر سکتی ہے جو انسانی جسم کے ایک اہم عضو، دل کی صحت پر منفی اثر ڈالتے ہیں،جیسے ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول کا بڑھ جانا اور موٹاپا۔ مگر یاد...
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا نے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کی روشنی میں 28 اگست سے 2 ستمبر تک صوبے کے مختلف علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق اس دوران وقفے وقفے سے بارشوں، آندھی، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، جس سے بالائی اور وسطی اضلاع میں ندی نالوں اور برساتی چشموں میں اچانک سیلاب (فلیش فلڈ) کا خدشہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سیالکوٹ میں بارش کا 49 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، متعدد علاقے زیر آب متاثرہ اضلاع میں گلیات، مانسہرہ، کوہستان (بالائی و...