2025-10-21@10:21:12 GMT
تلاش کی گنتی: 48541
«میں نوجوان»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ہے جس میں خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتِ حال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال اور صوبے کے مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کے خلاف جاری آپریشنز اور پاک افغان موجودہ صورتِ حال پر بھی گفتگو ہوئی۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم ...
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی بانی تحریک انصاف عمران خان سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیے گئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے اعتراضات کے ساتھ درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری داخلہ پنجاب، آئی جی پولیس اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 23 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔ یہ بھی پڑھیں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پوچھے بغیر کوئی کام نہیں کروں گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی درخواست گزار وزیر اعلیٰ کے پی کی جانب سے علی بخاری ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ رجسٹرار آفس نے غیر ضروری اعتراضات عائد کیے ہیں، جن میں سے ایک...

غوا ہونے والے این سی سی آئی اے افسر کی بیگم بھی لاپتا ہونے کا انکشاف، بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کی 3 دن کی مہلت
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کے اغوا سے متعلق کیس میں پولیس کو 3 دن کے اندر افسر کی بازیابی کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے مغوی افسر کی اہلیہ روزینہ عثمان کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر 3 دن میں مغوی کو بازیاب نہ کرایا گیا تو سنٹرل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اور آئی جی اسلام آباد خود عدالت میں پیش ہوں۔ یہ بھی پڑھیے: ڈکی بھائی کے خلاف ایکشن لینے والے ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے سرفراز چوہدری تبدیل سماعت کے دوران وکیل راجہ رضوان...
ایبوپروفین (Ibuprofen) دنیا میں سر درد، پٹھوں کے درد اور خواتین کی ماہواری کے دوران کے درد کم کرنے کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی دواؤں میں سے ایک ہے، جو صرف درد کم کرنے تک محدود نہیں ہے۔جرنل Nature Biomedical Engineering اور سائنس الرٹ میں شائع ہونے والی ایک نئی سائنسی تحقیق نے اس پر روشنی ڈالی، یہ عام دوا ممکنہ طور پر کینسر مخالف خصوصیات رکھتی ہے، جو دائمی سوزش اور ٹیومرز کے ابھار کے درمیان تعلق کو سمجھنے کے نئے امکانات کھولتی ہے۔ کینسر سے بچاؤ میں ممکنہ مددایبوپروفین غیر سٹیر ائیڈل سوزش مخالف ادویات (NSAIDs) کے زمرے سے تعلق رکھتی ہے، جو سائیکلو آکسیجنیز (COX) نامی انزائمز کو روکے کے ذریعے کام کرتی ہیں۔...
جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کیس کی سماعت کی، سردار تنویر الیاس کی عدم دستیابی کے باعث استغاثہ کی شہادتیں ریکارڈ نہ ہو سکی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کیخلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال کے کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے سردار تنویر الیاس کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کیس کی سماعت کی، سردار تنویر الیاس کی عدم دستیابی کے باعث استغاثہ کی شہادتیں ریکارڈ نہ ہو سکی۔ عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو دوبارہ طلب کر لیا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کیس کی سماعت کی، سردار تنویر الیاس کی عدم دستیابی کے باعث استغاثہ کی شہادتیں ریکارڈ نہ ہو سکی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کیخلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال کے کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے سردار تنویر الیاس کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کیس کی سماعت کی، سردار تنویر الیاس کی عدم دستیابی کے باعث استغاثہ کی شہادتیں ریکارڈ نہ ہو سکی۔ عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو دوبارہ طلب کر لیا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
دنیا بھر میں مقبول ٹک ٹاک اسٹار خابی لیم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ ایک خطرناک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ گزشتہ دنوں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، بشمول یوٹیوب، فیس بک اور ایکس پر پوسٹ وائرل ہوئیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ خابی لیم ایک کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ کچھ جعلی پوسٹ میں تباہ شدہ گاڑی کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں جنہیں خابی لیم سے منسوب کیا گیا تاہم اب ان جھوٹی خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔ ریئلٹی چیک کے بعد رائٹرز اور اسنوپس سمیت متعدد فیکٹ چیکنگ اداروں نے واضح کیا کہ خابی لیم کے کسی حادثے کی کوئی مصدقہ...
راولپنڈی: ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران مختلف کارروائیوں میں افغان شہری اور خاتون سمیت 9ملزمان کو گرفتار کرکے 12کروڑ 36لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 200 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ تعلیمی اداروں میں کارروائیاں چناب ٹول پلازہ گجرات کے قریب خاتون کے قبضے سے 4.320کلوگرام ہیروئن اور 400 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔ اسی طرح فاروق اعظم کالونی اٹک میں واقع یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم کے قبضے سے 600گرام چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر آفس اعتراضات دور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے رجسٹرار آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی جانب سے علی بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب، آئی جی پولیس اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 23 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔ دوران سماعت، علی بخاری ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقات کی پٹیشن پر رجسٹرار آفس نے متعدد اعتراضات عائد...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے روس سے تیل کی خریداری جاری رکھی تو اس پر بھاری ٹیرف برقرار رہیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یقین دہانی کرائی تھی کہ بھارت روسی تیل نہیں خریدے گا، تاہم اگر نئی دہلی نے اس وعدے سے انحراف کیا تو اسے معاشی دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے تجارتی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ “ہم چین کے ٹیرف کم کر سکتے ہیں، لیکن چین کو بھی ہمارے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔ ہم نہیں چاہتے کہ وہ نایاب معدنیات کے معاملے...
سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت شروع ہوگئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ میں آئینی ترمیم پر بحث، ججز کے سوالات نے سماعت کو نیا رخ دے دیا سماعت کے آغاز پر وکیل اکرم شیخ روسٹرم پر آئے تو جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ آپ کی طرف سے تو لطیف کھوسہ صاحب نے درخواست دائر کر رکھی ہے؟ اکرم شیخ نے جواب دیا کہ لطیف کھوسہ صاحب...
—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل مسجد کی حرمت سے متعلق درخواست پر انچارج مسجد کو نوٹس جاری کر دیا۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے ایک شہری کی درخواست پر نوٹس جاری کیے ہیں۔عدالت کی جانب سے ڈی سی اسلام آباد، چیئرمین سی ڈی اے اور وزارت مذہبی امور کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے صدر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اور آئی جی پولیس کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا کہ ہم اس متعلق کس کو ہدایات دیں؟درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ انچارج فیصل مسجد سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔وکیل نے استدعا کی کہ مسجد کی حرمت کے...
—فائل فوٹو وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتِ حال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال اور صوبے کے مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کے خلاف جاری آپریشنز اور پاک افغان موجودہ صورتِ حال پر بھی گفتگو ہوئی۔خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین اور پولیس ٹریننگ سینٹر و نادرا آفس ڈی آئی خان پر حملوں...
روسی فیڈریشن کے مسلمانوں کی مذہبی انتظامیہ نے مسجدِ نبویؐ کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالرحمن البعیجان کو روس کے مسلمانوں کا اعلیٰ ترین اعزاز عطا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب اور پاکستان 2 ستارے ہیں جو کبھی جدا نہیں ہو سکتے، وزیر اعظم کی امام مسجد نبوی سے گفتگو یہ اعزاز انہیں روس کے سرکاری دورے کے دوران ایک خصوصی تقریب میں پیش کیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق شیخ عبداللہ البعیجان کو یہ اعزاز اسلام اور مسلمانوں کی خدمت، دعوت و رہنمائی کے میدان میں ان کی نمایاں خدمات، اور منبرِ مسجدِ نبوی سے اعتدال، رواداری اور صحیح دینی فہم کے فروغ کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ روسی اسلامی قیادت...
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور وفاق خیبر پختونخوا میں امن و امان اور انسداد دہشت گردی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے۔ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات، پنجاب کے مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کیخلاف جاری آپریشنز اور پاک افغان موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الہندوستان کیخلاف سکیورٹی فورسز...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیوالی کے تہوار پر ہندو بھائی بہنوں کو دلی مبارکباد دی ہے اور اس موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ دیوالی کا دیپ محبت کی جوت جگانے کا تہوار ہے جو ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ بھائی چارے اور محبت کے جذبے کو فروغ دینے کی یاد دلاتا ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت گلدستہ ہے جہاں مختلف مذاہب کے لوگ اخوت اور بھائی چارے سے رہتے ہیں اور دیوالی جیسے تہوار باہمی محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں۔
تھانہ چونترہ کے علاقے سہال میں ایک افسوسناک واقعے میں ایک شخص قتل اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد مقتول کے بھائی اور سابق کونسلر محمد ثقلین کی مدعیت میں ایم پی اے چوہدری نعیم اعجاز، ان کے بھائیوں اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمہ میں قتل، اقدام قتل اور اعانت جرم سمیت متعدد دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں وسیم اعجاز، علی عمران، رمان عمران، وحید اور دس سے پندرہ دیگر مسلح افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے ۔۔۔
دوحہ میں قطر اور ترکی کی ثالثی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا جس کا مقصد ایک دوسرے کے خلاف حملوں کا خاتمہ اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے الجزیرہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اس پیشرفت پر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں برادر ممالک نے ثالثی میں کلیدی کردار ادا کیا اور وہ معاہدے پر عملدرآمد کی نگرانی بھی جاری رکھیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: افغانستان کو سبق سیکھا دیا ہے، مزید دہشتگردی برداشت نہیں ہوگی، رانا ثنا اللہ وزیرِ دفاع...
پاکستان کی معروف اداکارہ، میزبان، گلوکارہ اور مصنفہ بشریٰ انصاری کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس نے مداحوں میں ان کی طلاق سے متعلق ایک نئی بحث چھیڑ دی۔ بشریٰ انصاری کئی دہائیوں سے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنی ورسٹائل اداکاری، مزاح اور میزبانی کے باعث شہرت رکھتی ہیں، انہوں نے آنگن ٹیڑھا، شو ٹائم، ادھوری، تیرے بن، کبھی میں کبھی تم، سیتا بھاگری، پردیس اور زیبائش جیسے کامیاب ڈراموں میں یادگار کردار نبھائے۔ اداکارہ کی شادی معروف ٹی وی پروڈیوسر اقبال انصاری سے ہوئی تھی، جس سے ان کی دو بیٹیاں نریمان اور میرا ہیں، 35 سالہ رفاقت کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔ حال ہی میں بشریٰ انصاری اور...
پنجاب کے شہر سرگودھا میں امریکا کے مشہور وائٹ ہاؤس سے مشابہت رکھنے والی ایک شاندار محل نما عمارت زیرِ تعمیر ہے، جو ہر کسی کی توجہ کا خاص مرکز بنی ہوئی ہے۔ فیصل آباد روڈ پر ایک ایکڑ رقبے پر تعمیر کی جانے والی یہ تین منزلہ رہائش گاہ اپنی طرزِ تعمیر اور دلکش ڈیزائن کے باعث دیکھنے والوں کو حیران کر رہی ہے، اس عمارت کا اندازِ تعمیر جدید فنِ تعمیر کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ اس کی ساخت امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ ’وائٹ ہاؤس‘ سے خاصی مماثلت رکھتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ منصوبہ گزشتہ چار برسوں سے جاری ہے، جس میں کشادہ کمرے، میٹنگ ہال، لفٹ اور گنبد نما چھت شامل ہیں...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کیخلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال کے کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے سردار تنویر الیاس کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کیس کی سماعت کی، سردار تنویر الیاس کی عدم دستیابی کے باعث استغاثہ کی شہادتیں ریکارڈ نہ ہوسکی۔ عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو دوبارہ طلب کرلیا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
اسلام آباد: فیصل مسجد میں نامناسب لباس میں داخلے اور ویڈیوز بنانے پر پابندی کی درخواست پر ہائی کورٹ نے نوٹسز جاری کردیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت عالیہ نے انچارج فیصل مسجد، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ، چیئرمین سی ڈی اے اور وزارت مذہبی امور کو بھی نوٹس جاری کیے ہیں۔ علاوہ ازیں صدر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ، آئی جی پولیس اسلام آباد اور اسٹیٹ کو بھی نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے ایک شہری مشرف زین کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نوٹس جاری کیے۔ دوران سماعت درخواست گزار اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ہم...
ریلویز پولیس نے لاہور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی بریگیڈیئر کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق ملزم بہادر علی سرکاری دفاتر میں فون کرکے خود کو آرمی کا بریگیڈیئر بتا کر فراڈ کرتا تھا۔ ملزم نے فروری میں ایس پی ورکشاپس دفتر کال کرکے خود کو حاضر سروس بریگیڈیئر ظاہر کیا، ملزم نے بذریعہ کال مغلپورہ کے صوفی شوکت قادری سے رابطہ کروانے کی درخواست کی، رابطہ کروانے پر ملزم نے شوکت قادری کو دہشت گردی میں ملوث ہونے کا جھوٹا الزام لگا کر ایک لاکھ روپے بھتہ مانگا۔ ملزم نے مدرسے کے وضو خانے کے قریب دہشت گردی سے منسوب موبائل سمز موجود ہونے کا انکشاف کیا۔ تصدیق کرنے پر ملزم نے جعلی بریگیڈیئر بن کر فرضی...
فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) کی جانب سے باجوڑ میں خوارج کے ہاتھوں تباہ 2 مساجد کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کرلیا گیا۔ فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) نے باجوڑ کے علاقے میں 2 مساجد، مسجد سلیمان خیل اور مسجد اعراب کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا۔ ان مساجد کو خوارج کی جانب سے حملوں میں شدید نقصان پہنچایا گیا تھا۔ مساجد کی بحالی میں شمسی توانائی کے لیے سولر سسٹم کی تنصیب شامل ہے تاکہ بجلی کی فراہمی میں کسی قسم کا تعطل نہ ہو۔ پاک فوج کی ان کوششوں کو مقامی عوام کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔ عوام نے ان فرنٹیئر کور (نارتھ) کے اقدامات کو...
انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ سیکورٹی ڈیوٹی کے باعث کوئی بھی گواہ عدالت پیش نہ ہو سکا ۔جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ دوران سماعت شیخ رشید احمد و دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے۔ سماعت کے آغاز پر پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اس مقدمہ کے گواہان کرکٹ میچ سیکورٹی ڈیوٹی پر ہیں اس لیئے آج پیش نہیں ہوسکتے جس پر عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے آئندہ تاریخ 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیئے گئے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب طاہر نے رجسٹرار آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب، آئی جی پولیس اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 23 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کر دیئے۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقات کی پٹیشن پر رجسٹرار آفس نے متعدد اعتراضات عائد کر رکھے ہیں، اعتراض ہے کہ اس حوالے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمن میں حوثی اکثریتی تنظیم “انصارُ اللہ” نے اقوام متحدہ کے بیس (20) ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے، جن میں اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسف کے اعلیٰ نمائندہ پیٹر ہاکنز بھی شامل ہیں۔ یہ واقعہ یمنی دارالحکومت صنعا میں پیش آیا، جہاں انصار اللہ کے جنگجوؤں نے اقوام متحدہ کے کمپاؤنڈ پر اچانک چھاپہ مارا۔رپورٹ کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں پانچ مقامی اور پندرہ بین الاقوامی اہلکار شامل ہیں، جو مختلف اقوام متحدہ کی ایجنسیوں جیسے کہ ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP)، یونیسف، اور دفتر برائے رابطہ انسانی امور (OCHA) کے ساتھ کام کر رہے تھے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے واقعے پر شدید...
فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھکا مثالی اقدام ، باجوڑ میں خوارج کی تخریب کاری سے تباہ شدہ دو مساجد کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کرلیا گیا ۔۔۔پاک فوج کی ان کوششوں کو مقامی عوام کی جانب سے بے حد سراہا گیا ۔فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) نے باجوڑ کے علاقے میں دو مساجد،کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا ۔۔ ان مساجد کو خوارج کی جانب سے حملوں میں شدید نقصان پہنچایا گیا تھا ۔ مساجد کی بحالی میں شمسی توانائی سولر سسٹم کی تنصیب شامل ہے تاکہ بجلی کی فراہمی میں کسی قسم کا تعطل نہ ہو۔پاک فوج کی ٹیم نے مساجد کی بیرونی اور اندرونی تعمیر نو کرتے ہوئے صفائی،...
لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے خلاف دائر متفرق درخواست پر اوگرا سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کی گئی کمی عالمی منڈی میں ہونے والی کمی کے مطابق نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیے: گھریلو صارفین کے لیے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی درخواست میں کہا گیا کہ ملک میں پہلے ہی مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے، لہٰذا عوام کو حقیقی ریلیف دینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بین...

این سی سی آئی اے افسر اغوا کیس؛ عدالت کی بازیابی کیلئے پولیس کو 3روزکی مہلت،مغوی کی پٹیشنر اہلیہ کے بھی لاپتہ ہونے کا انکشاف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے افسر اغوا کیس میں بازیابی کیلئے پولیس کو 3روزکی مہلت دیدی،مغوی کی پٹیشنر اہلیہ کے بھی لاپتہ ہونے جسٹس اعظم خان نے استفسار کیا کہ گاڑی مشکوک ہے تو اسلام آباد میں کیسے چل رہی تھی؟یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، شہر میں ناکے لگے ہیں، کیمرے بھی موجود ہیں،بازیابی یقینی بنائیں ورنہ وہی کرنا پڑے گا جو دیگر بنچ کررہے تھے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں این سی سی آئی اے افسر کے اغوا کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے مغوی ڈپٹی ڈائریکٹر کی بازیابی کیلئے پولیس کو 3روز...
سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقدہ جوائے فورم 2025 میں دنیا بھر کی تفریح، میڈیا اور کھیلوں کی صنعتوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ فورم میں مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل میڈیا، تفریحی شہروں کے مستقبل، اور بالی وڈ کے عالمی اثرات پر گفتگو ہوئی۔ سیشنز میں نیٹ فلکس، اسکائی اسپورٹس، NBC، DAZN، قدیہ، سی ورلڈ، سکس فلیگز اور روٹانا کے رہنماؤں سمیت بھارتی اداکار شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان نے شرکت کی۔ مزید پڑھیں: سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال شرکا نے کہا کہ سعودی عرب تیزی سے عالمی تفریحی اور کھیلوں کا مرکز بن رہا ہے، جب کہ قدیہ جیسے منصوبے تفریحی صنعت کا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ روسی تیل کی خریداری جاری رکھتا ہے تو اس پر بھاری محصولات عائد کیے جائیں گے۔ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں ذاتی طور پر یقین دلایا تھا کہ بھارت روسی تیل کی خریداری بند کر دے گا، مگر اگر بھارت ایسا نہیں کرتا تو اسے ”وسیع“ ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، ”مودی نے مجھے کہا تھا کہ ’ہم روسی تیل نہیں خریدیں گے‘، لیکن اگر بھارت نے تیل خریدنا جاری رکھا تو انہیں بڑے ٹیرف ادا کرنے ہوں گے۔“ جب بھارتی حکومت نے اس گفتگو کی...
یروشلم: غزہ جنگ بندی معاہدہ خطرے میں پڑنے کے بعد امریکی قیادت نے ہنگامی طور پر مداخلت کر دی ہے۔ امریکی نائب صدر جی ڈے وینس، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور خصوصی ایلچی برائے مشرقِ وسطیٰ اسٹیو وٹکوف امن معاہدہ بچانے کے لیے اسرائیل روانہ ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وفد کا مقصد غزہ سیز فائر معاہدے کے مکمل نفاذ کو یقینی بنانا اور فریقین کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو کم کرنا ہے۔ دوسری جانب حماس کے وفد کی قیادت خلیل الحیہ کر رہے ہیں، جو قاہرہ میں مصری حکام کے ساتھ جنگ بندی پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر بات چیت کر رہے ہیں۔ جیرڈ کشنر نے روانگی سے قبل...
پاکستانی اداکارہ حرا سومرو نے ناران میں جنات کی موجودگی سے متعلق حیران کن دعویٰ کیا ہے۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں حرا سومرو نے بتایا کہ انہیں ناران کے ایک ہوٹل میں قیام کے دوران غیر معمولی واقعات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہیں یقین ہوگیا کہ اس علاقے میں جنات موجود ہیں۔ حرا سومرو نے میزبان کے سوال پر قسم کھا کر کہا کہ وہ سو فیصد یقین سے کہہ سکتی ہیں کہ ناران ایک ’بھاری جگہ‘ ہے اور وہاں جنات بستے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص ناران کے کسی ہوٹل میں عجیب و غریب واقعات محسوس کرے تو یہ اس کا وہم نہیں بلکہ وہاں واقعی کچھ ایسی طاقتیں موجود ہیں۔ اداکارہ...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا میں سوشل میڈیا خصوصاً ٹک ٹاک، فیس بک اور دیگر پلیٹ فارمز پر فیک اکائونٹس کے ذریعے غیر اخلاقی وڈیوز، لائیو چیٹس اور فحش مواد پھیلانے کا رجحان تشویشناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ جس میں 14 سے 30 سال تک کے لڑکے، لڑکیاں اور خواجہ سرا پشتو زبان میں نازیبا وڈیوز بنا کر نوجوان نسل کو گمراہ کر رہے ہیں۔ صوابی میں عبدالمعیز نامی ٹک ٹاکر لڑکی کا روپ دھار کر فالوورز بڑھانے کیلئے غیر اخلاقی ویڈیوز بنا رہا تھا، جسے پولیس نے عوامی شکایت پر گرفتار کر لیا۔ پشاور میں علیشاہ 007 کے نام سے مشہور ماں بیٹی ٹک ٹاکرز کو فحش ویڈیوز بنانے پر گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز...
لاہور(نیوز ڈیسک)مصنوعی ذہانت نے بجلی کے بل بڑھا کر امریکی عوام کو پریشانی سے دوچار کر دیا ہے۔ مائیکروسوفٹ، میٹا، ایمازون، اوپن اے آئی وغیرہ جیسی بڑی ٹیک کمپنیاں امریکی ریاستوں میں وسیع وعریض ڈیٹا سینٹر بنا رہیں تاکہ مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ایپس بخوبی چل سکیں۔ یہ عظیم سینٹر ہزارہا میگاواٹ بجلی استعمال کرتے ہیں، امریکی وزارت توانائی کی رپورٹ کے مطابق یہ سینٹر امریکا میں بجلی کی مانگ میں کافی اضافہ کر چکے اور طلب بڑھنے سے بجلی مسلسل مہنگی ہو رہی ہے۔ خصوصاً جن ریاستوں میں یہ ڈیٹا سینٹر بنے ہیں، وہاں پچھلے چند سال سے بجلی 267 فیصد تک مہنگی ہو چکی ہے۔ اے آئی کے اس منفی پہلو نے لاکھوں امریکی عوام...
کراچی(نیوز ڈیسک) شہر قائد کے علاقے میٹروول فرنٹیئر چوک کے قریب فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت عبید اللہ کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ واقعہ اندھی گولی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔
ویب ڈیسک :مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین بائیکرز کا گروپ لوئر دیر کی تحصیل تیمرگرہ پہنچ گیا۔ کینیڈا، نیوزی لینڈ، فرانس اور اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی خواتین بائیکرز دو ہفتے قبل اسلام آباد سے روانہ ہوئی تھیں۔ وہ بشام، قراقرم، چائنا بارڈر، گلگت،شندور، چترال اور کالاش سے ہوتے ہوئے تیمرگرہ پہنچیں۔ میڈیا سےگفتگو میں غیرملکی بائیکرز کا کہنا تھا کہ وہ اپنے سفر کے دوران پاکستان کے خوبصورت علاقوں سے لطف اندوز ہوئے اور یہاں کے کلچر اور روایات سے واقفیت ہوئی۔ خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛ وزیراعظم انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ مہمان نواز اور پراُمن ہیں، دنیا میں...
لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیوالی کا دیپ محبت کی جوت جگاتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اقلیتوں کے لئے سپیشل منیاریٹی کارڈ کا اجراء کردیا ہے، محفوظ پنجاب ویژن کے تحت مینارٹی ورچوئل پولیس سٹیشن بھی قائم کررہے ہیں۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ دیوالی تہوار باہمی محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے، پاکستان ایک خوبصورت گلدستہ ہے جس میں مختلف مذاہب کے لوگ اخوت و بھائی چارے سے رہتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار منا رہی ہے جسے روشنیوں اور خوشیوں کا تہوار سمجھا جاتا ہے، دیوالی کو اچھائی...
عالمی شخصیات کی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں سنٹرل کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس پر گہری نظر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز بیجنگ :بین الاقوامی شخصیات نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں سینٹرل کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی اعلی معیار کی ترقی کے نمایاں نتائج برآمد ہوئے ہیں اور چین دنیا کی معاشی ترقی کے لیے مسلسل قوت اور مواقع فراہم کر رہا ہے ۔ روس کے اسٹیٹ ڈوما کے بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے پہلے نائب چیئرمین دمتری نووکوف نے کہا کہ چودھویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران چین نے انتہائی پیچیدہ بین الاقوامی صورتحال میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل...
بھارت کی ممتاز سماجی شخصیت اور مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی حال ہی میں مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کی دیوالی تقریب میں شرکت کے دوران ایک انتہائی نایاب اور قیمتی ہرمیس بیگ کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں، جس کی مالیت تقریباً 20 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 17 کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد) بتائی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیتا امبانی کے مہنگے ترین پانی کی قیمت نے سب کو چونکا دیا یہ منفرد بیگ 3,025 قدرتی ہیروں سے مزین ہے جن کا مجموعی وزن 111.09 قیراط ہے۔ اس بیگ کو مشہور فرانسیسی ڈیزائنر پیئر ہارڈی نے تخلیق کیا ہے جو ہرمیس کے فائن جیولری ڈویژن کے تخلیقی سربراہ ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ بیگ عام ہینڈ...
(اویس کیانی) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی جس میں مختلف امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔لاہور میں محسن نقوی کی رہائش گاہ پرہونےوالی ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتِحال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کیخلاف جاری آپریشن، پاک افغان موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی جبکہ خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے دورانِ گفتگو پولیس ٹریننگ سنٹر و نادرا آفس ڈی آئی خان پر دہشت گرد حملے میں شہدائے پولیس کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیااورپولیس ٹریننگ...
اسلام آباد: فیصل مسجد میں نامناسب ویڈیوز بنانے پر پابندی کی درخواست پر عدالت نے پولیس اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل مسجد میں نامناسب لباس پہن کر ویڈیوز بنانے اور موسیقی کے ساتھ رقص کی سرگرمیوں پر پابندی کی درخواست پر سرکاری اداروں اور افسران کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، چیئرمین سی ڈی اے، وزارت مذہبی امور، صدر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، آئی جی اسلام آباد پولیس اور مسجد کے انچارج کو نوٹس بھیج کر آئندہ سماعت تک جواب طلب کر لیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر کے روبرو شہری مشرف زین کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس...
اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی نے کہا کہ ابھی سے الیکشن کے بارے میں مختلف باتیں کی جا رہی ہیں، کوئی کہتا ہے کہ فلاں جماعت کو لایا جائے گا کوئی کہتا ہے کہ فلاں کو آگے کیا جائے گا، ہم آج اعلان کرتے ہیں کہ یہاں فارم 47 نہیں چلے گا، یہاں اس کی حکومت بنے گی جس کو عوام ووٹ دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات و اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان بھر سے الیکٹیبلز کی بڑی کھیپ آغا علی رضوی سے رابطے کر رہی ہے مگر ہم اصولوں نظریات اور اقدار کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ ہمارے سامنے اقتدار کی کوئی اہمیت نہیں...
اسلام آباد(خبر نگار خصوصی ، نوائے وقت رپورٹ) سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بلوچستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ملوث فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد جمیل عرف ٹیٹک مارا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق جمیل عرف ٹیٹک کا تعلق ضلع پنجگور سے تھا۔ وہ پنجگور، بولیدہ اور اطراف کے علاقوں میں دہشتگردی کی سرگرمیوں میں پیش پیش رہا۔ 2022 ء میں پنجگور ہیڈکوارٹر پر ہونے والے حملے میں بھی ملوث تھا۔سی ٹی ڈی مردان اور صوابی پولیس نے اجمیر شاہ پہاڑ میں آپریشن کر کے دو دہشت گرد ہلاک کر دئیے۔ دہشت گرد پولیس اہلکاروں کے قتل اور دہشت گردی کے کئی واقعات میں مطلوب تھے۔
لاہور(آئی این پی )مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، پاکستان کی طرف کسی کو بھی میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے۔انہوں نے یہ بات وزیر اعظم شہباز شریف سے جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات کے دوران کہی۔ وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے لئے ان کی رہائشگاہ جاتی امرا پہنچے۔ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں کے درمیان ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس دوران نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی طرف کسی کو بھی میلی...
اسلام آباد پولیس نے غیر قانونی افغان شہریوں کی موجودگی کی اطلاع پر تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں بری امام کے علاقے میں ایک کامیاب کارروائی کی ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق یہ آپریشن ایس پی سٹی کی قیادت میں کیا گیا، جس کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں نے گرفتاری سے بچنے کی کوشش میں مزاحمت بھی کی۔ یہ بھی پڑھیے: کسی بھی شرپسند کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام آباد پولیس پولیس کی بھاری نفری نے پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی کرتے ہوئے 17 غیر قانونی افغان شہریوں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ تمام گرفتار افراد کو قانونی تقاضے...
نیویارک: پاکستانی امریکن باکسر جہانزیب رضوان نے نیویارک کے بارکلے سینٹر میں منعقدہ پروفیشنل باکسنگ فائٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی باکسر ٹریون کو دوسرے راؤنڈ کے دوسرے منٹ میں ناک آؤٹ کر کے ایک یادگار فتح اپنے نام کر لی۔ تاریخی فائٹ میں جہانزیب رضوان نے سبز ہلالی پرچم کے رنگوں پر مشتمل لباس پہن کر رنگ میں انٹری دی تو بارکلے سنٹر پاکستانی کمیونٹی کے جوش و خروش سے گونج اٹھا۔ پاکستانی امریکن شائقین نے اپنے قومی ہیرو کا پرجوش استقبال کیا۔ فائٹ کے آغاز سے ہی جہانزیب رضوان اپنے حریف پر حاوی رہے اور تابڑ توڑ حملوں سے امریکی باکسر کو دفاعی حکمت عملی اپنانے پر مجبور کر دیا۔ دوسرے راؤنڈ کے...
دوحا: دوحا میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے اہم مذاکرات کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا۔ اس پیش رفت پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر افغانستان سے دہشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا، الحمداللہ۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک اب ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے جو خطے میں امن و استحکام کے قیام کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ 25 اکتوبر کو استنبول میں دونوں ممالک کے وفود دوبارہ ملاقات کریں گے جہاں تفصیلی معاملات پر بات چیت...
واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ سینٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 1.2 ارب ڈالر کی اگلی آئی ایم ایف قسط دسمبر تک ملنے کی توقع ہے۔ وزیر خزانہ دورہ امریکا پر ہیں جہاں انہوں نے 20 وزارتی اجلاس میں شرکت کی اور لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فوری طور پر فعال کرنے پر زور دیا۔ وزیر خزانہ کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ سے ملاقات ہوئی جس دوران وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ ایگزِم بینک جلد ریکوڈک منصوبے میں شمولیت اختیار کرے گا۔ محمد اورنگزیب کی جے پی مورگن کے سینئر انتظامی وفد سے بھی ملاقات ہوئی جس دوران دوطرفہ شراکت داری کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ واشنگٹن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی کی ملحقہ نوارٹس فارما ایمپلائز یونین CBA کی چارٹرآف ڈیمانڈ منظور ہونے پر یونین کے صدر محمد اظہرالسلام اور جنرل سیکرٹری فیصل رضی کو صدرNLF کراچی خالد خان مبارکباد پیش کی۔ یونین عہدیدارا ن کو اور ان کے ادارے کے تمام مزدوروں کو نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان اورNLF کی پوری ٹیم کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی اس موقع پر خالد خان نے کہا کہ گھٹن کے اس ماحول میں چارٹرآف ڈیمانڈ کی منظوری مزدوروں کے لیے ایک روشنی کی کرن ثابت ہوگی اورجس طریقے سے CBA یونین کے عہدیداران اور مزدوروں نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا وہ قابل فخر بات ہے۔ ویب ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-11-18 ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)ٹماٹر کے پھر پر لگ گئے عوام کی پہنچ سے دور چار سو سے چھ سو روپے کلو تک پہنچ گیا پنجاب سے ٹماٹر نہ آنے کی وجہ قیمتوں اضافہ اگر لوگ ٹماٹر کا ستعمال بند کر دیں تو ٹماٹر خود زمین پر آجائے گا کونسلر طاہر اسامہ تفصیلات کے مطابق صرف دوہفتوں کے بعد ٹماٹر کی قیمت میں ایک پھر اضافہ ہو گیا ہے اور ٹماٹر دوسو سے بڑھ کر چھ روپے کلو تک جا پہنچا ہے اور سبزی فروش محمد عثمان کا کہنا تھا کہ ٹماٹر کی قیمت میں مذید دوسو روپے تک کا ضافہ ہو سکتا ہے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے ٹماٹر کی فصل خراب ہونے کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-11-12 ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت)ٹنڈوآدم میں چوری ، ڈکیتی ، رہزنی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں کمی نہیں آسکی، تاجر و شہری سخت پریشان تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم سٹی تھانے کی حد میں نامعلوم چوروں نے چانیہ پاڑے سید سٹی کے برابر محمد حسین پیالہ ہوٹل کے مالک محمد عمر انصاری کے گھر میں داخل ہوکر سونا ، چاندی ، موبائل ، نقدی ، کپڑے اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے اطلاع ملنے سٹی پولیس نے جائے واردات کا معائنہ کیا اور تفصیلات معلوم کیں اور این درج کرلی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی واضح رہے کہ ٹنڈوآدم شہر میں گذشتہ کئی روز سے سٹی تھانے کی حد میں مسلسل وارداتیں ہورہی ہیں شہری لاکھوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-11-10 میرپورخاص(نمائندہ جسارت) نوجوان لڑکی نیہا کی پراسرار موت کا واقعہ، قتل کا مقدمہ درج ہونے کے بعد مقتولہ کی والدہ سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، نیہا قتل کیس میں پولیس کی مدد کرنے والی لڑکی مہک کے گھر پر وومن پولیس کی چڑھائی، ایس ایچ او مومل لغاری نے پولیس کو اطلاع دینے والی لڑکی کا موبائل فون اپنی تحویل میں لے لیا تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے محمود آباد پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع ریلوے کالونی میں ایک گھر سے نوجوان لڑکی نیہا کی نعش ملنے کے بعد ایس ایس پی کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد پولیس نے رات گئے ایف آئی آر درج کر کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-08-25 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلوں کو عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ 25 اکتوبر کو ضلع خیبر میں جرگہ بلایا لیا، عوام کی زندگی اور ان کے مستقبل کا فیصلہ صوبے کے لوگ خود کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلوں کو عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، قیام امن کے لیے 25 اکتوبر کو ضلع خیبرتحصیل باڑہ میں جرگہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جرگہ میں تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ 25 اکتوبر کو سنایا جائے گا، سابقہ سماعت پرعدالت نے قرار دیا تھاکہ پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر تمام فریقین کے دلائل مکمل ہو چکے ہیں جس پر فیصلہ 25 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔ اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج محمد عارف خان نیازی نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔ عدالت نے تحریری حکم میں لکھا کہ ملزم کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست کے ساتھ سروسز اسپتال کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ (صباح نیوز)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں غیر قانونی کرنسی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے)نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے 36 ملین ایرانی ریال اور 5 ہزار افغان کرنسی برآمد کرلی گئی جبکہ ملزمان کے قبضے سے مختلف بینکوں کی چیک بکس اور دیگر اشیا بھی برآمد کی گئی ہیں۔ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے جب کہ ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-08-21 اسلام آباد (صباح نیوز) آزاد کشمیر میں حالیہ عوامی تحریک کے سرگرم رہنما سردار امان خان کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مبینہ طور پر پاکستان مخالف نعرے لگانے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد میں ہفتہ کو درج کی گئی ایف آئی آر میں پی ای سی اے 2016 کے سیکشن 9، 10، 11 اور 26-A شامل ہیں، آن لائن نفرت انگیز تقریر اور ریاست مخالف سرگرمی سے متعلق۔ قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد میں درج ہونے والی ایف آئی آر میں پلندری آزاد کشمیر میں جرم کا ذکر ہے، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم امان ادریس،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-08-19 روم /اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی اعتبار سے متاثر ہونے والا دنیا کا پانچواں ملک ہے‘ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کی قومی غذائی سلامتی دہرے خطرات سے دوچار ہے ان خطرات سے نمٹنے کے لیے عالمی اداروں کو سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روم میں عالمی موسمیاتی مالیاتی ادارے کے زیر اہتمام منعقدہ واٹر ڈائیلاگ سے خطاب کے دوران کیا۔ ڈائیلاگ میں سیکڑوں ممالک کے سربرہان مملکت و وزرا اور سول سوسائٹی اور ترقیاتی اداروں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ پانی کا بحران پاکستان سمیت بہت سے ممالک کے لیے ایک وجودی چیلنج ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-08-18 پنجگور (مانیٹر نگ ڈ یسک )نیشنل پارٹی (این پی) کے مرکزی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید صالح بلوچ کو اتوار کے روز بلوچستان کے ضلع پنجگور میں قتل کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان اور نیشنل پارٹی کی جانب سے جاری بیانات میں ولید صالح بلوچ کے قتل کیے جانے کی تصدیق کی۔بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق سرفراز بگٹی نے کہاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ نے پولیس سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ بار کونسل کے انتخابات کی نامزدگی فیس میں اضافے کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار چونکہ فیس جمع نہ کرانے کے باعث انتخابی عمل میں فریق نہیں لہٰذا وہ آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت متاثرہ فریق نہیں بنتا۔ سماعت کے دوران وکیلِ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ریٹرننگ افسر نے نامزدگی فیس 25 ہزار روپے سے بڑھا کر دو لاکھ روپے کردی جو غیرمنصفانہ اقدام ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار نے خود فیس جمع نہیں کرائی، لہٰذا متاثرہ فریق نہیں بن سکتا۔ عدالت نے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔ اسٹاف رپورٹر سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ’’ایچ ایس ون‘‘کی خلا میں کامیاب روانگی پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عظیم کامیابی پاکستان کی سائنسی، تحقیقی اور تکنیکی استعداد کی شاندار عکاس ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم علم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین، انجینئرز، سپارکو کے تمام سائنس دانوں اور تکنیکی عملے کے اُن تمام اداروں اور ماہرین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اس قومی منصوبے کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے شب و روز محنت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ /واجد حسین انصاری) انسداد پولیو مہم کے دوران غفلت برتنے والے افسران کے خلاف حکومت سندھ حرکت میں آگئی۔پولیو ٹیموں کو تعاون فراہم نہ کرنے والے 42افسران کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں اور انہیں تین دن میں وضاحت جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے صوبے میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آنے پر انسداد پولیو مہم کے دوران غفلت برتنے والے سرکاری افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی شروع کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے 42 افسران کو نوٹس جاری کیے ہیں جس میں افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کو تعاون فراہم کیے بغیر ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے۔اپنی غیرحاضری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(مانیٹر نگ ڈ یسک )خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس پیر کو 2بجے طلب کرلیا گیا۔اسمبلی اجلاس اس سے پہلے 27 اکتوبر کو طلب کیا گیا تھا، تاہم وزیرِاعلیٰ خیبر پختوا کی سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی سے ملاقات کے بعد تاریخ تبدیل کی گئی۔کے پی اسمبلی ذرائع نے بتایا کہ قبل ازیں و زیزِاعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی اور سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کے درمیان اہم ملاقات سپیکر ہاؤس پشاور میں ہوئی، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔اس اہم ملاقات کے دوران وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے اسمبلی کا اجلاس کل بروز سوموار 20 اکتوبر 2025 کو طلب کرنے کی تجویز پیش کی جس پر سپیکر نے...
کراچی: شہر قائد کے دو مختلف مقامات، کاٹھور پل اور نیٹی جیٹی پل پر پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثات میں دو نوجوان جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ گڈاپ سٹی کے علاقے کاٹھور انصاری پل کے قریب پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل سوار 30 سالہ انور ولد امام بخش ایک ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔ متوفی ملیر میمن گوٹھ کا رہائشی اور موٹرسائیکل مکینک تھا، جو واقعے کے وقت اپنی دکان بند کر کے گھر جا رہا تھا۔ ایدھی ایمبولینس کے ذریعے انور کی لاش سپرہائی وے پر واقع بقائی ٹول پلازہ اسپتال منتقل کی گئی۔ ایس ایچ او گڈاپ سٹی انسپکٹر سرفراز کے مطابق تحقیقات جاری ہیں...
پیرس: فرانس کے مشہور لوور میوزیم میں چول دن دہاڑے کرین کے ساتھ داخل ہو کر شاہی زیورات کے خانے سے نایاب زیورات چوری کرکے باآسانی فرار ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی حکومت نے بتایا کہ چوروں نے کرین کی مدد سے پیرس کے لوور میوزیم میں داخل ہو کر بالائی منزل کی ایک کھڑکی توڑ دی اور اس حصے سے قیمتی زیورات چرا لیے جہاں فرانسیسی شاہی زیورات رکھے گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ واردات کے بعد چور باآسانی موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیرس کے مشہور میوزیم میں چوری کی واردات کے بعد وہاں کی سکیورٹی سے متعلق سخت سوالات جنم لے چکے ہیں اور...
اسلام ٹائمز: شہداء کی لاشوں کی بازیابی کیلئے قومی مہم کا تخمینہ ہے کہ قبرستانوں میں دفن لاشوں کی تعداد 735 ہے، جن میں سے 99 فیصد کا تعلق غزہ سے ہے۔ اسکے برعکس صہیونی اخبار Haaretz کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل کے پاس حماس کے 1500 جنگجوؤں کی لاشیں موجود ہیں۔ یہ رپورٹ اسرائیلی حراستی مراکز میں جو کچھ ہو رہا ہے اور فلسطینی قیدیوں کیساتھ جو کچھ ہوا، اسکی تلخ حقیقت کا صرف ایک معمولی حصہ ہے۔ ہر واپس شدہ لاش ایک درد بھری داستان ہے، ہر زندہ بچ جانے والا فلسطینی قیدی ایک غمناک کہانی ہے اور ہر طبی دستاویز اس انسانی المیے کی گواہی ہے، جو عالمی برادری کی خاموشی میں جاری ہے۔ ترتیب و تنظیم:...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کی سیاست ایک بار پھر اْس موڑ پر آن پہنچی ہے جہاں ایمان، غیرت اور اصولوں کا امتحان لیا جا رہا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کی تپش ایک بار پھر عالمی سیاست کے مرکز میں ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ بیان اسی حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی ایک بار پھر نئی سیاسی بساط بچھانے میں مصروف ہیں۔ فاکس بزنس نیٹ ورک کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب ابراہام معاہدے میں شمولیت کے لیے تیار ہے۔ یہ خبر اگر درست ہے تو یہ صرف ایک سفارتی پیش رفت نہیں بلکہ مسلم دنیا کے اجتماعی شعور پر ایک گہرا زخم ہے۔ ٹرمپ کے مطابق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(مانیٹر نگ ڈ یسک ) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔صوبائی دارالحکومت میں فیصل کریم کنڈی نے محسن نقوی سے اْن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتِ حال، دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کیخلاف جاری آپریشن، پاک افغان موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی جبکہ خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے دورانِ گفتگو پولیس ٹریننگ سنٹر و نادرا آفس ڈی آئی خان پر دہشت گردانہ حملہ میں شہداء پولیس...
سیاحت کے حوالے سے جھیل کا نام آتے ہی ہماری نظر شمال کی طرف اٹھ جاتی ہے جہاں دنیا کی چند حسین ترین جھیلیں موجود ہیں۔ خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان میں پاکستان کی بہت سی بڑی اور مشہور جھیلیں واقع ہیں جن میں کرومبر، ست پارہ، رش لیک، سیف الملوک، کٹورا، ماہوڈنڈ، دودی پت، آںسو، سنو لیک، خالطی، عطا آباد، شیوسر شامل ہیں۔ ریاست آزاد جموں کشمیر کی رتی گلی، زلزال، چٹا کھٹہ، بنجوسہ،سرل گٹیاں اور شاؤنٹر جھیلیں بھی سیاحت کی دنیا میں اہم مقام رکھتی ہیں۔ جھیلوں کی اس کہکشاں میں میدانی علاقوں خصوصاً پنجاب کی جھیلیں کہیں پیچھے رہ جاتی ہیں جن کا اپنا الگ حسن ہے۔ بہت سے لوگ بہت سے سیاح یا پھر بہت سے مسافر...
دنیا بھر کی حکومتوں نے یوکرین، مشرق وسطیٰ کے تنازعات اور جنوبی ایشیا میں ہوئی پاک بھارت جنگ پر بھرپور توجہ دے رکھی ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ ان کے ذریعے ہمیں اس عمل کی پہلی جھلک نظر آتی ہے کہ مستقبل کی جنگ کیسی ہوگی، نہ صرف ہتھیاروں بلکہ نئی ٹیکنالوجی اور حکمت عملی کے لحاظ سے بھی۔ حال ہی میں ایران پر امریکہ-اسرائیلی حملوں نے نہ صرف ڈرون کی تعیناتی اور دراندازی کی نئی حکمت عملیوں کا مظاہرہ کیا بلکہ نئے خطرات کا بھی اظہار کر دیا۔ بارہ روزہ تنازع کے دوران خلیج فارس کے پانیوں میں ایران کے جنگی وسول بحری جہازوں کو بار بار جی پی ایس ( GPS )سگنل میں خلل کا سامنا کرنا...
LISBON: پرتگال کی پارلیمنٹ نے ایک بل منظور کرلیا ہے جس کے تحت عوامی مقامات پر مذہبی یا صنفی وجوہات کی بنا پر چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام کو متعدد مسلمان خواتین کے چہرے کے نقاب کو نشانہ بنانے کے طور پر دیکھا گیا ہے۔ پرتگال کی عدالت میں مذکورہ بل دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت ’چیگا‘ نے پیش کیا، جس میں کہا گیا کہ برقع پورے جسم کو ڈھانپتا ہے اور نقاب صرف آنکھوں کے گرد جگہ چھوڑتا ہے، جس سے عوامی مقامات پر پہننے پر پابندی ہوگی۔ بل میں کہا گیا کہ عبادت گاہوں، سفارتی دفاتر اور ہوائی جہازوں میں نقاب کی اجازت...
سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دیوالی روشنی کے اندھیرے پر اور نیکی کے بدی پر غلبے کی علامت ہے۔ صدر مملکت کی جانب سے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی گئی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری نے دیوالی کے موقع پر پیغام میں کہا کہ یہ تہوار امن، رواداری، ہمدردی اور ہم آہنگی جیسی آفاقی اقدار کی یاد دہانی کراتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدار ہمارے قومی تشخص کا حصہ ہیں اور اسلام کے باہمی احترام و بقائے باہمی کے اصولوں کی عکاسی کرتی ہیں ۔ خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛...
مالاکنڈ میں’’بنو قابل‘‘ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو جاہل نہیں بننے دیں گے بلکہ ان کے ہاتھ میں علم کی شمع دیں گے تاکہ وہ ملک کا مستقبل روشن بنا سکیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو آگے بڑھانے کے لیے آئی ٹی تعلیم کو مکمل طور پر مفت کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پانچ سے سولہ سال کی عمر کے تقریباً پچاس لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ان بچوں کا ذمہ دار کون ہے اور حکومت اس معاملے پر کیوں خاموش ہے؟ حافظ نعیم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مالا کنڈ: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت آپس کی لڑائیوں میں مصروف ہے، عوام کےمسائل کا کوئی سوچتا ہی نہیں۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو جاہل نہیں بننے دیں گے بلکہ علم کی شمع جلائیں گے، پاکستان کو اگر آگے بڑھانا ہے تو آئی ٹی تعلیم مفت کی جائے۔یہ بات انہوں نےمالا کنڈ میں بنو قابل پروگرام کے تحت تقریب سے خطاب میںکہی۔ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پانچ سے 16 سال تک کے 50 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، اس کا کون ذمہ دار ہے؟حافظ نعیم الرحمان کا کہناتھاکہ معیاری اور ایک جیسی تعلیم دی جائے، امیر کیلئے الگ غریب کیلئے الگ تعلیم نہیں چلے...
آئی جی سید علی ناصر رضوی نے تھانہ پھلگراں کا بھی دورہ کیا۔پھلگران، اسلام آباد کے مضافاتی علاقے میں نشے کے کاروبار، اراضی مافیا اور جرائم کی نوعیت کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ اس حوالے سے درج ذیل نمایاں واقعات رپورٹ ہوئے ہیں ایک واقعے میں نشے فروشوں نے ایک پولیس اہلکار کو محاصرے کے دوران اغوا کر لیا، پسِ منظر میں پھلگران کے عثمَل (اُتھال) گاؤں میں پولیس کی کارروائی تھی۔ اہلکار زخمی ہوا اور علاقہ میں شدید کشیدگی بڑھی۔ اس اسٹیشن کے علاقے میں پولیس نے بڑے پیمانے پر نشے، غیرقانونی ہتھیاروں اور ملوث افراد خلاف کارروائی کی، جس میں متعدد ملزمان گرفتار اور منشیات، اسلحہ برآمد ہوئے۔ انتظامی تبدیلی کے تحت اس اسٹیشن میں پہلی مرتبہ...
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 50 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 50 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم شہریوں کو آئندہ ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق، اسنائپر اسکواڈ کو تین ماہ کی اعلیٰ سطحی تربیت دی گئی ہے جس میں طویل فاصلے پر نشانہ بازی، پوشیدہ دشمن کی شناخت اور مشکل جغرافیائی علاقوں میں کارروائی کی مہارت شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس نے بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خدشات کے پیشِ نظر اپنی تاریخ کا پہلا اسنائپر اسکواڈ تشکیل دے دیا ہے۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق یہ اسکواڈ ایلیٹ فورس کا حصہ ہوگا اور اسے جدید اسلحے، تربیت اور خصوصی آلات سے لیس کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، اسنائپر اسکواڈ کو تین ماہ کی اعلیٰ سطحی تربیت دی گئی ہے جس میں طویل فاصلے پر نشانہ بازی، پوشیدہ دشمن کی شناخت اور مشکل جغرافیائی علاقوں میں کارروائی...
پیرس کے معروف لوور میوزیم میں ایک بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی، جس میں چور بے حد قیمتی تاج و جواہرات چرا کر فرار ہوگئے۔ فرانسیسی حکام کے مطابق یہ کارروائی نہایت منظم انداز میں صرف 7 منٹ میں مکمل کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: برطانوی میوزیم سے نوادرات کی چوری کا معاملہ، جرمن ڈائریکٹر مستعفی فرانس کے وزیر داخلہ لوران نونیز نے بتایا کہ ہفتے کے روز 3 سے 4 نقاب پوش افراد مقامی وقت کے مطابق صبح 9:30 بجے میوزیم میں داخل ہوئے۔ ملزمان نے عمارت کے جنوب مشرقی حصے سے کھڑکی توڑ کر اپالو گیلری میں رسائی حاصل کی، جہاں فرانس کے شاہی تاج و جواہرات رکھے گئے ہیں۔ یہ زیورات لوئی 14 کے دور سے تعلق رکھتے...
لوئر دیر میں بنو قابل پروگرام میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی خوش آئند ہے، خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال گھمبیر ہے، یہاں کوئی ذمہ داری لینے کیلئے تیار نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ 12 سال سے خیبر پختونخوا میں تبدیلی کی حکومت ہے لیکن یہاں کوئی تبدیلی نہیں آئی، تبدیلی سرکار صرف تباہی لیکر آئی۔ لوئر دیر میں بنو قابل پروگرام میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی خوش آئند ہے، خیبر پختونخوا میں...

پاک افغان معاہدے میں بارڈرز کھولنے اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی پر اتفاق ہوگیا، وزیر دفاع خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں ایک جامع جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دشمنی کا خاتمہ، دہشتگردی کی روک تھام اور علاقائی امن کا فروغ ہے۔ الجزیرہ عربیہ کو دیے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے مذاکرات کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ معاہدہ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے طویل اور پیچیدہ مذاکرات کے بعد بالآخر صبح کے وقت طے پایا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پاک افغان تعلقات کو صرف اپنے کاروبار کے تناظر...
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی، جس میں خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں ترقی اور خوش حالی کے لیے قیام امن ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک و قوم کے دشمن دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ناگزیر ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا کے پریس سیکرٹری کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی، جس میں خیبر پختونخوا میں...
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ جرگہ میں تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر قبائلی عمائدین، مشران اور نوجوانوں کا بڑا امن جرگہ منعقد کیا جائے گا، خیبر پختونخوا کی حکومت بانی چیرمین کے نظریے اور صوبے کے عوام کے مفاد کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلوں کو عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ 25 اکتوبر کو ضلع خیبر میں جرگہ بلایا لیا، عوام کی زندگی اور ان کے مستقبل کا فیصلہ صوبے کے لوگ خود کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی...
جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ اگر امارت اسلامی افغانستان قطر میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے تو پاکستان کی سرزمین پر مسلح کارروائی کا کوئی شرعی جواز نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے پی کے جنوبی کے امیر پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹی ٹی پی کی مسلح کارروائیاں امارت اسلامی افغانستان کے استحکام اور مفادات کے خلاف ہیں اور افغان وزراء کے مطابق امیرالمومنین ملا ہیبت اللہ کے فرمان کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ اس لیے ان کارروائیوں کو فی الفور روک دینا لازم ہے۔ اگر امارت اسلامی افغانستان قطر میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے تو پاکستان کی سرزمین پر مسلح کارروائی کا کوئی شرعی جواز...