2025-07-12@10:33:05 GMT
تلاش کی گنتی: 846
«اسرائیلی حملے میں»:
(نئی خبر)
قومی اسمبلی نے ایران پر اسرائیل کے حملے کے خلاف شدید مذمت کرتے ہوئے متفقہ قرارداد منظور کرلی۔ قرارداد میں اسے ایرانی خودمختاری پر حملہ اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا گیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں وزیرِ پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے معمول کی کارروائی مؤخر کرنے کی تحریک پیش کی تاکہ ایوان ایران پر اسرائیلی حملے پر اپنا مؤقف واضح کر سکے۔ تحریک منظور کرلی گئی۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رکن سید نوید قمر نے تحریک انصاف کے رکن ملک عامر ڈوگر اور قائد حزبِ اختلاف عمر ایوب خان سے مشاورت کے بعد قرارداد کا مسودہ ایوان میں پیش کیا، جسے متفقہ طور پر منظور کر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور ایرانی قوم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیاہے ۔(جاری ہے) جمعہ کو قومی اسمبلی میں ایران پر اسرائیلی جارحیت کےخلاف مذمتی قرارداد پر بات کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اسرائیل کی ایران کےخلاف جارحیت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے مگر سچ بات یہ ہے کہ صرف مذمت کرنے اور قراردادیں پاس کرنے سے کچھ نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ طاقتور قوتیں اسرائیل کی پشت پناہی کر رہی ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں نے نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ جہاں تہران میں جوہری تنصیبات اور اعلیٰ فوجی حکام کو نشانہ بنایا گیا، وہیں عالمی برادری نے اسرائیلی کارروائی کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے۔ سعودی عرب کا سخت بیان: "یہ کھلی جارحیت ہے" سعودی وزارت خارجہ نے ایک شدید الفاظ پر مبنی بیان میں کہا ہے: "سعودی عرب، برادر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف صریح اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے، جو اس کی خودمختاری اور سلامتی کے خلاف ہے۔ یہ بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے۔" یاد رہے کہ سعودی عرب اور ایران نے دو سال قبل سفارتی تعلقات...
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بجٹ پر بحث کے لیے روٹین کا بزنس ملتوی کرنے کی تحریک پیش کردی ، جسے ایوان نے منظور کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اس موقع پر کہا کہ ایران پر اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ پی پی پی کے رکن سید نوید قمر نے پی ٹی آئی رکن ملک عامر ڈوگر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو متفقہ قرارداد کا مجوزہ ڈرافٹ پیش کیا، جسے ایوان نے بعد ازاں متفقہ طور...

ایران پر حملہ غیرمستحکم خطے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کر سکتا ہے،وزیراعظم کی اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملہ غیرمستحکم خطے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کر سکتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران پر اسرائیل کے جارحانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر ایرانی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں،وزیراعظم کاکہناتھا کہ ایران پر حملہ غیرمستحکم خطے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کر سکتا ہے،عالمی برادری، اقوام متحدہ سے جنگ روکنے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ سموگ کنٹرول کیلئے محکمہ ماحولیات کو عملی اقدامات کا حکم مزید :
ویب ڈیسک:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے ایران کی خود مختاری کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔ اس حوالے سے اپنے بیان میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے ناقابلِ جواز اور قابلِ مذمت ہیں، یہ قابلِ نفرت اقدام بین الاقوامی قانون کی بنیادیں ہلادینے کے مترادف ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت نے انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑا ہے، یہ اقدام خطے کے امن اور عالمی سلامتی کےلیے سنگین خطرہ ہے۔ پی اینڈ ڈی بورڈ کا ترقیاتی بجٹ کے اعدادوشمار میں ردو بدل ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف— فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے میں نقصانات پر ایران کی عوام سے اظہارِ ہمدردی کرتا ہوں، یہ سنگین اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل انتہائی تشویشناک ہے۔ ایران سے جنگ چھیڑنا شیر کی دُم سے کھیلنے کے مترادف ہے: ایرانی حکومتاسرائیلی حملے کے بعد ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ ایران سے جنگ چھیڑنا شیر کی دُم سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ شہباز شریف نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر کہا ہے کہ خطرہ ہے کہ پہلے سے غیر مستحکم خطہ اس سے مزید غیر مستحکم ہو جائے گا۔ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشیدگی مزید بڑھنے سے...
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فضائی حملوں میں تہران کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 5 شہری جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔ ایرانی نیوز چینل پریس ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں کا نشانہ عام شہری علاقوں کو بنایا گیا، جہاں خواتین اور بچوں کی لاشیں دیکھی گئی ہیں۔ تباہ شدہ رہائشی عمارتوں کی تصاویر سرکاری ٹی وی اور عینی شاہدین کی رپورٹوں میں بھی نشر کی گئی ہیں۔ پریس ٹی وی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری ویڈیوز میں نطنز (اصفہان) میں اسرائیلی میزائل حملے کے مناظر اور دھماکوں کے بعد اٹھتے ہوئے دھوئیں کے بادل نمایاں طور پر دکھائے گئے ہیں۔ ...
ویب ڈیسک:پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، اسرائیلی اشتعال انگیز کارروائیاں علاقائی و عالمی امن و سلامتی کےلیے سنگین خطرہ ہیں۔ وزارت خارجہ کا اس حوالے سے بیان میں کہنا ہے کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ فوری طور پر یہ جارحیت رکوائیں، عالمی قوانین کی حفاظت اور حملہ آور کو جوابدہ بنانے کی ذمہ داری اقوام متحدہ پر عائد ہوتی ہے۔ اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا جوابی وار پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ یہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً...
تہران پر اسرائیلی حملے میں ایران کے چھ اہم سائنسدان مارے گئے، جن کا تعلق جوہری اور دفاعی پروگرامز سے تھا۔ ان کی موت کو ایران کے سائنسی اور عسکری ڈھانچے پر بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر فریدون عباسی دوانی شہید سائنسدانوں میں سب سے نمایاں نام ڈاکٹر فریدون عباسی دوانی کا ہے، جو ایران کے ایٹمی توانائی ادارے کے سابق سربراہ رہ چکے تھے۔ وہ نیوکلیئر فزکس کے ماہر تھے اور یورینیم افزودگی جیسے حساس شعبے میں کام کرتے تھے۔ اُن پر پہلے بھی قاتلانہ حملہ ہو چکا تھا، مگر وہ بچ گئے تھے۔ ڈاکٹر محمد مہدی تہرانچی دوسرے سائنسدان ڈاکٹر محمد مہدی تہرانچی تھے، جو تہران کی مشہور اسلامی آزاد یونیورسٹی کے سربراہ اور لیزر...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔ ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریحاً خلاف ورزی اور اسرائیلی اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کے منافی ہیں۔ شفقت علی خان نے واضح کردیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کو اسرائیلی حملے کے جواب میں دفاع کا حق حاصل ہے۔ اسرائیل کو خطے میں جارحانہ اقدامات کرنے پر ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہئے۔ ترجمان نے...
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) نے تصدیق کی ہے کہ جمعے کی صبح کیے گئے اسرائیلی فضائی حملوں میں ایران کے نطنز میں واقع جوہری افزودگی کے مرکزی مقام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایجنسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا: "ایران میں تشویشناک صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔" IAEA کے مطابق، ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں رہ کر تابکاری (ریڈی ایشن) کی سطح اور نطنز میں موجود ایجنسی کے معائنہ کاروں (انسپیکٹرز) کی سلامتی کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ نطنز ایران کی سب سے اہم اور حساس یورینیم افزودگی کی تنصیب سمجھی جاتی ہے، جہاں ماضی میں بھی متعدد حملے اور سائبر حملے ہو چکے ہیں۔...
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایران پر اسرائیلی حملوں کو وحشیانہ جارحیت قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو روکنے کے لیے متحدہ مؤقف اختیار کرے اور اس کے جرائم کا خاتمہ یقینی بنائے۔ حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ جارحیت ایک خطرناک اشتعال انگیزی ہے جو خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے۔ یہ انتہا پسند نیتن یاہو حکومت کی جانب سے خطے کو کھلی جنگ کی طرف گھسیٹنے کی سازش کی عکاسی کرتی ہے۔ مزید پڑھیں :ایران پر اسرائیلی حملے 2024 کے مقابلے میں کہیں زیادہ شدید اور غیر متوقع کیوں؟ بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی حملے بین الاقوامی اصولوں اور کنونشنز کی کھلی خلاف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اور اسرائیل کے درمیان شدید کشیدگی اس وقت نیا موڑ اختیار کر گئی جب اسرائیلی فضائی حملوں میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی سمیت ملک کی اہم عسکری اور سائنسی قیادت شہید ہو گئی۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ رات ایران کے درجنوں شہروں میں فضائی حملے کیے، جن میں تہران کے شمال مشرقی علاقوں میں دھماکوں کی گونج سنائی دی، جب کہ متعدد مقامات سے دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے دیکھے گئے، ان حملوں کا ہدف پاسدارانِ انقلاب کا مرکزی دفتر بھی تھا، جسے شدید نقصان پہنچا۔ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی شہید ہو گئے، ان کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی سنگین صورت اختیار کر گئی ہے، ایرانی آرمی چیف محمد باقری بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری کی شہادت کی تصدیق سامنے آ گئی ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے اس الم ناک واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں ملک کے اہم عسکری اور سائنسی شخصیات بھی جان کی بازی ہار گئیں۔تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے بیک وقت ایران کے مختلف شہروں پر کئی فضائی حملے کیے جن میں پاسدارانِ انقلاب کے اہم دفاتر، اسٹریٹجک تنصیبات اور حساس مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں کا دائرہ دارالحکومت تہران سے لے کر قم، تبریز، اصفہان،...
اسحاق ڈار— فائل فوٹو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے ایران کی خود مختاری کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔اس حوالے سے اپنے بیان میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے ناقابلِ جواز اور قابلِ مذمت ہیں، یہ قابلِ نفرت اقدام بین الاقوامی قانون کی بنیادیں ہلا دینے کے مترادف ہے۔ ایران پر حملوں میں 200 لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا: اسرائیلی فوجاسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران پر حملوں میں 200 لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا۔ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت نے انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑا ہے، یہ اقدام خطے کے امن اور عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ...
الجزیرہ نے ایران پر اسرائیلی حملوں کے حالیہ سلسلے کو 2024 میں ہونے والے حملوں کے مقابلے میں زیادہ وسیع، شدید اور خطرناک قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق 2024 میں ایران اور اسرائیل کے درمیان 2 مرتبہ عسکری جھڑپیں ہوئیں۔ 2024 میں ایران اور اسرائیل کے درمیان 2 مرتبہ عسکری جھڑپیں ہوئیں۔ اپریل 2024 میں ایران نے اسرائیلی سفارت خانے پر دمشق میں حملے کے ردعمل میں میزائل اور ڈرونز اسرائیل پر داغے۔ اکتوبر 2024 میں اسرائیل نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اور ایرانی بریگیڈیئر جنرل عباس نیلفروشاں کو شہید کیا، جس کے بعد ایران نے دوبارہ حملے کیے۔ دونوں مواقع پر اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران کی عسکری تنصیبات اور اہم انفراسٹرکچر پر...
پاکستان نے ایران پر اسرائیل کے حالیہ بلاجواز فضائی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہفتے کے روز ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ یہ حملہ نہ صرف بین الاقوامی قانون کی دھجیاں اڑاتا ہے بلکہ انسانیت کے ضمیر کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیتا ہے۔ Strongly condemn unjustified Israeli attacks on Islamic republic of Iran which is a brazen violation of Iran’s sovereignty. This abhorrent action has shaken foundations of international law as well as conscience of humanity; and gravely undermines regional stability & int’l… — Ishaq Dar (@MIshaqDar50) June 13, 2025 ...
ایران پر حملے کا پہلا مرحلہ ختم ہو گیا ہے، آپریشن رائزنگ لائن مزید دو ہفتے جاری رہے گا، اسرائیلی فوجی حکام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف فضائی حملے کیے ہیں، جن میں ایران کے درجنوں جوہری پروگرام اور دیگر عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ امریکی اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق دارالحکومت تہران سمیت مختلف علاقوں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ ایرانی جوہری سائنسدان اسرائیلی حملے میں شہید، برطانوی میڈیا برطانوی میڈیا نے ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں دو سینئر جوہری سائنسدان شہید ہو گئے ہیں، جن کی شناخت کر لی گئی ہے۔...
اسرائیلی فوجی عہدیدار کے مطابق اسرائیل نے ایران میں جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا اسرائیل کی جانب سے ایران میں 6 مقامات پر کم از کم 2 مرحلوں میں حملے کیے گئے ……………………….. اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں، دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئی ہیں، بعض مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ اسرائیلی فوجی عہدیدار کے مطابق اسرائیل نے ایران میں جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے ایرانی کمانڈروں کو بھی نشانہ بنایا گیا، اسرائیل یقینی بنارہا ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے ایران میں 6 مقامات...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دفتر خارجہ نے ایران پر اسرائیلی حملے پر مذمتی بیان جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے،ایران پر اسرائیل کا حملہ ناقابل قبول اوربلاجواز ہے،اسرائیلی حملے ایران کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے یو این چارٹر اور عالمی قوانین کے اصولوں کے منافی ہیں،اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے،پاکستان ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کرتا ہے۔ کراچی: ملیر جیل سے فرار ایک اور قیدی گرفتار ترجمان دفتر خارجہ کا اپنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران پر اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد امریکا نے فوری ردعمل دیتے ہوئے خود کو ان حملوں سے مکمل طور پر لاتعلق قرار دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف کی گئی حالیہ فضائی کارروائی میں واشنگٹن کا کوئی کردار نہیں ہے، اور امریکا کی اولین ترجیح خطے میں موجود اپنے فوجیوں کی حفاظت ہے۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایک بیان میں واضح کیا کہ آج رات اسرائیل نے ایران کے خلاف یکطرفہ کارروائی کی، جس میں امریکا شریک نہیں تھا۔ ہماری بنیادی ترجیح مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی فورسز کی سیکیورٹی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے اس کارروائی سے قبل امریکا کو آگاہ...
امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، ایرانی حملوں پر دفاع کرے گا: ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن(شاہ خالد)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ اگر ایران نے اسرائیلی حملے کے جواب میں حملہ کیا تو امریکا اسرائیل کے دفاع میں مدد کرے گا۔ فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں واشنگٹن ملوث نہیں، ایران جوہری بم نہیں بنا سکتا، ہم مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی امید کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کر دیا ہے، فضائی حملوں میں جوہری اور 6 فوجی ادون کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملے پر ردعمل جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید الفااظ میں مذمت کی ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی حملہ ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے،اسرائیلی قابل نفرت اقدام نے عالمی قوانین کی بنیادوں کو ہلا کررکھ دیا، ایران پر اسرائیل کے بلاجواز حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کیساتھ کھڑا ہے،پاکستان ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتاہے۔ اسرائیل کے ایران پر حملے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایران کے خلاف اسرائیلی کارروائی کے منصوبے کا پہلے سے علم تھا، تاہم ان کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے اس آپریشن میں کسی قسم کا کردار ادا نہیں کیا۔ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ ایران اپنے جوہری پروگرام پر نظر ثانی کرے گا اور امریکا کے ساتھ مذاکرات کی راہ اپنائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ "ایران کے پاس ایٹم بم نہیں ہونا چاہیے، اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ مذاکرات کی میز پر واپس آئے۔" ٹرمپ کے اس بیان کے بعد عالمی سیاسی تجزیہ کاروں نے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔...
ترجمان سربراہ ایرانی افواج کا باضابطہ ردعمل سامنے آیا ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسرائیل کو حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ ترجمان سربراہ ایرانی افواج کے مطابق اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکا کو بھی بھاری قیمت چکانی پڑے گی، بریگیڈئیر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ دشمن نے ایران پر حملہ کرکے سنگین غلطی کی ہے، ایران بھرپور جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے یہ حملے امریکا کی مدد سے کیے۔ اب دشمن ایران کےجواب کا انتظار کرے۔ اسرائیلی میڈیا نے ایرانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای تقریباً آدھے گھنٹے میں اسرائیل کے خلاف جنگ کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران پر اسرائیلی حملے کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو ایٹم بم حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے تصدیق کی کہ انہیں اسرائیلی حملے کی پیشگی اطلاع تھی، تاہم اس میں امریکا کا کوئی کردار نہیں تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ ایران مذاکرات کی میز پر واپس آئے، کیونکہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہونا ناقابل قبول ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ ایرانی قیادت میں کئی ایسے افراد ہیں جو اب دوبارہ منظر پر نظر نہیں آئیں گے۔
ایران کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا اہم حامی امریکا اسرائیل کی مہم جوئی کے نتائج کا ذمہ دار ہوگا۔ ایک بیان میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت اسرائیل کو جواب دینا ایران کا حق ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملہ عالمی سلامتی کو شدید خطرے سے دوچار کرتا ہے، امریکا کے تعاون اور منظوری کے بغیر اسرائیلی جارحانہ حملے ممکن نہیں تھے، امریکی حکومت کو بھی اسرائیلی حملوں اور اُس کے نتائج کا ذمہ دار ٹہرایا جائے گا۔ ایران کی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی برادری سے اسرائیلی حملے کی مذمت کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے...
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے مشیر اور محافظ کمانڈر شمخانی اسرائیلی حملے شہید ہوگئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ خامنہ ای کے اعلیٰ مشیر شمخانی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔ ذرائع نے ایران انٹرنیشنل کو تصدیق کی ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے اعلیٰ مشیر علی شمخانی اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔ Post Views: 5

اسرائیلی فضائی حملے میں عورتیں ، بچے ، فوجی کمانڈرز ، جوہری سیائنسدان شہید ،کئی عمارتیں تباہ،ملک میں ایمرجنسی نافذ
تہران (اوصاف نیوز) اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کرتے ہوئے جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، ان حملوں میں فوجی کمانڈرز، جوہری سائنسدان اور عورتیں بچے شہید ہو گئے ہیں۔ اسرائیل نے آج صبح ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں، دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں بھی دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئیں اور بعض مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ ایرانی میڈیا نے دارالحکومت تہران کے شمالی، مغربی اور وسطی علاقوں پر حملےکی تصدیق کر دی، دوسری طرف اسرائیلی وزیرِ دفاع نے اعلان کیا کہ اسرائیل نے ایران پر پیشگی حملہ کر دیا ہے، ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔ اسرائیلی فوجی عہدیدار کے...
ایران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2025ء) اسرائیل نے ایران پر فضائی حملے کرتے ہوئے اہم تنصیات کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے کے نتیجے ایران کی جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری، پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی سمیت متعدد فوجی کمانڈرز، جوہری سائنسدان اور عام شہری جاں بحق ہو گئے۔ اسرائیل نے آج صبح ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں، دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں بھی دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئیں اور بعض مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ ایرانی میڈیا نے دارالحکومت تہران کے شمالی، مغربی اور وسطی علاقوں...
ایران پر اسرائیلی حملے کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرمنفی اثر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) ایران پراسرائیلی حملےکاپاکستان اسٹاک ایکسچینج پرمنفی اثر ہوا ہےاسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کاآغاز ہی1400پوائنٹس کی مندی کےساتھ ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ124000اور123000پوائنٹس کی2حدیں گنوابیٹھی،ہنڈریڈ انڈیکس 1300 پوائنٹس گر کر 122804 پوائنٹس پرآگیا۔ بجٹ میں شیئرزکی خریداری کرنےوالوں کیلئےنئی شرط نےبھی اسٹاک مارکیٹ کومتاثرکردیا، شیئرز خریدنے والوں کو اب ایف بی آرمیں اہلیت بھی ثابت کرناہوگی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران کا بھرپور جوابی وار، اسرائیل پر 100 سے زائد ڈرونز سے حملہ پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹرز پر اسرائیلی حملے میں...
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری شہید ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں۔ ان حملوں کے نتیجے میں فوجی اہداف کو نقصان اور اہم شخصیات کو قتل کرنے کے دعوے کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے میں میجر جنرل غلام علی راشد اور ان کے بیٹے بھی شہید ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی حملے میں القدس فورس کے سربراہ اسماعیل قانی، ایران کی جوہری ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر فریدون عباسی ، آزاد یونیورسٹی کے سربراہ اور نیوکلیئرسائنسدان محمد مہدی تہرانچی بھی شہید ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایران کے...
مشرق وسطیٰ میں جوہری مذاکرات کے ثالث کے طور پر کردار ادا کرنے والے ملک عمان نے اسرائیل کے حالیہ حملوں کو خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ عمان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور علاقائی استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ عمانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے ناقابل قبول اور مسلسل جارحیت کی عکاسی کرتے ہیں، جو خطے میں استحکام کی بنیادوں کو متزلزل کرتے ہیں۔ اسرائیل اس کشیدگی اور اس کے نتائج کا مکمل ذمہ دار ہے۔ مزید پڑھیں: اسرائیل کا ایران کی جوہری تنصیبات پر فضائی حملہ، کن مقامات کو ہدف بنایا گیا؟...
اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا، جس نے سرمایہ کاروں میں بے یقینی اور تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ جمعے کے روز برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 9.07 فیصد اضافے کے ساتھ 75.65 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی، جب کہ ایک وقت میں اس کی قیمت 78.50 ڈالر تک بھی پہنچ گئی جو 27 جنوری کے بعد بلند ترین سطح تھی۔ اسی طرح، امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل بھی 9.45 فیصد اضافے کے ساتھ 74.47 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔ یہ دونوں قیمتیں روس-یوکرین جنگ کے بعد کسی بھی دن کے سب سے بڑے اضافے کے طور پر ریکارڈ کی...
یروشلم (نیوز ڈیسک) اسرائیلی قابض فوج کے ترجمان نے ایک بڑے فوجی آپریشن کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی افواج نے ایران کے اندر اہم اہداف کو نشانہ بنایا ہے، جن میں ایرانی سیکیورٹی نظام کے اعلیٰ سربراہان اور دفاعی ڈھانچے شامل ہیں۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فضائیہ اب بھی ایرانی سرزمین پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ 200 جنگی طیاروں نے اس حملے میں حصہ لیا اور ہمارے پائلٹ ایران کی جوہری تنصیبات پر مسلسل حملے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے حصول کے قریب تھا اور اس آپریشن کا مقصد اس سنگین خطرے کا مکمل خاتمہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم...
پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹرز پر اسرائیلی حملے میں میجر جنرل محمد باقری شہید، مغربی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز تہران(آئی پی ایس) غیر ملکی میڈیا نے ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں میں تہران میں واقع اسلامی انقلابی گارڈز (پاسدارانِ انقلاب) کا ہیڈکوارٹر نشانہ بنا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں ایرانی چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری شہید ہو گئے ہیں، کمانڈر حسین سلامی کو بھی شہید کر دیا گیا ہے، جبکہ اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں متعدد سینئر جوہری سائنسدان بھی مارے گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں...
اسرائیل نے اپنے لیے تلخ اور تکلیف دہ قسمت کا انتخاب کیا، سزا ضرور ملے گی: خامنہ ای WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز تہران(آئی پی ایس) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل سخت سزا کا انتظار کرے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے ایرانی قوم کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ آج صبح صہیونی ریاست نے ہماری سرزمین پر شیطانی اور خون آلود ہاتھوں سے ایک سنگین جرم کا ارتکاب کیا، دشمن نے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر اپنی فطرت کو پہلے سے زیادہ بے نقاب کر دیا۔ That [Zionist] regime should anticipate a severe punishment .By God’s grace, the powerful arm...
اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ اُس نے ایران کی جوہری تنصیبات اور عسکری مراکز پر فضائی حملے کیے ہیں تاکہ تہران کو مبینہ جوہری ہتھیار بنانے سے روکا جا سکے۔ حملوں میں ایرانی کمانڈروں اور میزائل فیکٹریوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک ریکارڈ شدہ پیغام میں اس کارروائی کو ملکی تاریخ کا فیصلہ کن لمحہ قرار دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے اس آپریشن کو ’رائزنگ لائن‘ (اُبھرتا ہوا شیر) کا نام دیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا اور عینی شاہدین کے مطابق دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں میں زوردار دھماکے سنے گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ ایران کی پریس ٹی وی نے...
اسرائیل کا ایران پر بڑا حملہ، فوج اورپاسدران انقلاب کے سربراہان، کئی جوہری سائنسدان اور کمانڈر شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز تہران، یروشلم : (آئی پی ایس) اسرائیل نے ننگی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران پر بڑا حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی، جوہری سائنسدان محمد مہدی طہرانچی اور فریدون عباسی بھی شہید ہوگئے، اسرائیل نے حملے میں ایران کے جوہری اور عسکری مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ایرانی میڈیا کے مطابق حملوں میں شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے اور کئی بچے بھی شہید ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق...
تہران (نیوزڈیسک)اسرائیل نے ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کر دیا، فضائی حملوں میں جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جس میں پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی اور جوہری سائنسدان شہید ہوگئے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے جمعہ کی صبح ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں،دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں بھی دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئیں اور بعض مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ ایرانی میڈیا نے دارالحکومت تہران کے شمالی، مغربی اور وسطی علاقوں پر حملےکی تصدیق کر دی۔ اسرائیلی وزیرِ دفاع نے اعلان کیا کہ اسرائیل نے ایران پر پیشگی حملہ کر دیا ہے، ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر...
ایران پر اسرائیلی حملے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے ایرانی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دشمن نے ایران پر حملہ کرکے سنگین غلطی کی ہے، ایران بھرپور جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے یہ حملے امریکا کی مدد سے کیے۔ اب دشمن ایران کے جواب کا انتظار کرے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ترجمان کا باضابطہ ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسرائیل کو حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ ایرانی فوج کے ترجمان کے مطابق اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکا کو بھی بھاری قیمت چکانی پڑے گی، بریگیڈئیر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ دشمن نے ایران پر حملہ کرکے سنگین غلطی کی ہے، ایران...
جمعہ کی علی الصبح ایران کے دارالحکومت تہران اور دیگر صوبوں پر اسرائیل کی جانب سے کیے گئے وسیع پیمانے پر فضائی حملوں میں اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کے چیف کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی شہید ہو گئے ہیں۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق، اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے کئی دیگر سینئر کمانڈرز اور ایٹمی سائنسدان بھی شہید ہوئے ہیں۔ ان حملوں نے تہران سمیت ایران کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے IRIB نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایرانی مسلح افواج کے مرکزی کمان کے سربراہ میجر جنرل غلام علی رشید بھی ان حملوں میں شہید ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایران کے سینئر اور تجربہ...
برطانوی میڈیا نے ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں دو سینئر جوہری سائنسدان شہید ہو گئے ہیں، جن کی شناخت کر لی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والوں میں سے ایک ڈاکٹر فریدون عباسی ہیں، جو ایرانی ایٹمی توانائی ادارے (AEOI) کے سابق سربراہ رہ چکے ہیں۔ یہ ادارہ ایران کی جوہری تنصیبات کا ذمہ دار ہے۔ یاد رہے کہ فریدون عباسی پر 2010 میں تہران کی ایک سڑک پر قاتلانہ حملہ بھی کیا گیا تھا، جس میں وہ بچ گئے تھے۔ دوسرے ہلاک ہونے والے سائنسدان محمد مہدی طہرانچی ہیں، جو تہران میں اسلامی آزاد یونیورسٹی کے صدر کے عہدے پر فائز تھے۔
جمعہ کی صبح اسرائیل نے ایران پر ایک بڑے اور غیر معمولی فضائی حملے کا آغاز کیا، جسے اسرائیلی حکام نے “آپریشن رائزنگ لائن” کا نام دیا ہے۔ اس کارروائی میں اسرائیلی فضائیہ کے درجنوں طیاروں نے ایران کے ایٹمی اور فوجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا، جن میں نطنز کی ایٹمی تنصیبات اور بیلسٹک میزائلوں سے متعلق مراکز شامل تھے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق حملے کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے سپریم کمانڈر جنرل حسین سلمیٰ سمیت کئی اعلیٰ فوجی اور ایٹمی سائنسدان ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایران بھر میں مختلف مقامات پر زوردار دھماکوں اور آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئیں، جبکہ متعدد شہروں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے...
سرکاری ٹی وی پر اعلان کیا گیا ہے کہ نطنز سمیت مختلف علاقوں پر حملوں کی خبروں کی تصدیق کی جا رہی ہے، شہری سرکاری چینلز کی خبروں کے علاوہ غیر مصدقہ خبروں پر کان نہ دھریں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے چند مقامات سمیت مختلف شہروں پر صیہونی ریاست نے حملے کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تہران کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ اسی طرح ایران کے دوسرے شہروں پر حملے کی خبریں بھی آ رہی ہیں۔ سرکاری ٹی وی پر اعلان کیا گیا ہے کہ نطنز سمیت مختلف علاقوں پر حملوں کی خبروں کی تصدیق کی جا رہی ہے، شہری سرکاری چینلز کی خبروں کے علاوہ غیر مصدقہ خبروں پر...
ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر 2015ء کے جوہری معاہدے پر دستخط کرنے والے یورپی فریق اقوامِ متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کی کوششیں جاری رکھتے ہیں تو وہ قانونی طور پر جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) سے علیحدگی اختیار کرسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیلی حملے کا خطرہ، امریکا نے خطے سے اپنے اہلکاروں اور سفارتی عملے کو نکال لیا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی خبردار کیا ہے کہ اسرائیل ایران پر حملہ کرسکتا ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ حملے کا فوری امکان نہیں ہے۔ ٹرمپ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ نہ کرے، کیونکہ ہم ایران کیساتھ جوہری معاہدے...
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر ایران امریکی تجویز مسترد کرتا ہے تو اسرائیل حملے کیلئے تیار ہے۔ سینیئر اسرائیلی عہدیدار نے کہا کہ ایران جوہری پیداوار ترک نہیں کرتا تو اتوار تک حملہ کیا جاسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اتوار تک ایران پر حملہ کرسکتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر ایران امریکی تجویز مسترد کرتا ہے تو اسرائیل حملے کے لیے تیار ہے۔ سینیئر اسرائیلی عہدیدار نے کہا کہ ایران جوہری پیداوار ترک نہیں کرتا تو اتوار تک حملہ کیا جاسکتا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے پیر کو ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو میں حملے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ امریکا نے واضح کیا کہ وہ ایران...
سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار رکھنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں جاری کیے گئے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ دونوں نچلی عدالتوں کے فیصلے متفقہ طور پر درست قرار دیے جاتے ہیں، ظاہر جعفر ہمدردی کے قابل نہیں، وہ نور مقدم کا بے رحم قاتل ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مجرم کی جانب سے نورمقدم پر جسمانی تشدد کی سی سی ٹی وی ویڈیو، ڈی وی آر اور ہارڈ ڈسک قابل قبول شہادت ہیں جب کہ ویڈیو ریکارڈنگ میں کوئی ترمیم ثابت نہیں ہوئی اور ملزم کی شناخت صحیح نکلی ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ /تل ابیب /واشنگٹن /پیرس /اسٹاک ہوم (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج کی جانب سے منگل کی صبح سے جاری حملوں میں اب تک 37 فلسطینی شہید اور 200 سے زاید زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے غزہ بھر میں ڈرون، ہیلی کاپٹر اور ٹینکوں سے براہ راست حملے کیے، اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹے میں 120 فلسطینی شہید، 474 زخمی کر دیے۔ طبی ذرائع کے مطابق ان میں سے 19 افراد اس وقت شہید ہوئے جب وہ غزہ شہر کے جنوب میں نیٹزاریم کوریڈور کے قریب ایک اسرائیل کی حمایت یافتہ امدادی مرکز پر جمع تھے۔عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی ڈرونز نے امداد کے حصول کے لیے جمع عوام پر فائرنگ کی، جس سے موقع پر ہی کئی افراد...
ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدے تک پہنچنے کا موقع دیکھ رہے ہیں اور اس وقت کسی قسم کی فوجی کارروائی کے حامی نہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاھو کو ٹیلیفونک گفتگو کے دوران واضح طور پر پیغام دے دیا۔ امریکی اور اسرائیلی ذرائع کے مطابق یہ گفتگو کچھ ایک روز قبل اُس ڈیڈلائن سے پہلے ہوئی جس میں ٹرمپ نے ایران کو معاہدے کے لیے دو ماہ کی مہلت دے رکھی ہے۔ نیتن یاھو نے 40 منٹ طویل گفتگو میں ٹرمپ کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ ایران تاخیری حربوں میں مہارت رکھتا ہے، اس لیے اسے ایک قابلِ اعتماد فوجی دھمکی دی جائے۔ تاہم ٹرمپ اس دلیل سے متاثر نہ ہوئے۔ صدر ٹرمپ...
یمن: اسرائیلی بحریہ نے یمن کے بحیرہ احمر میں واقع الحدیدہ بندرگاہ پر حوثی اہداف کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی وزیر دفاع یؤآف گالانٹ نے خبردار کیا ہے کہ اگر حوثی اسرائیل پر حملے جاری رکھتے ہیں تو اسرائیل ان کے خلاف بحری اور فضائی ناکہ بندی کرے گا۔ حوثی تحریک کے ٹی وی چینل "المسیرہ" کے مطابق اسرائیل نے الحدیدہ بندرگاہ کے ڈاکس پر دو فضائی حملے کیے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ بندرگاہ ہتھیاروں کی منتقلی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اسرائیلی فوج نے حوثیوں کے زیر کنٹرول بندرگاہوں راس عیسیٰ، الحدیدہ اور صلیف کو خالی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس"...
اسرائیلی فوج کی جانب سے منگل کی صبح سے جاری حملوں میں اب تک 37 فلسطینی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ طبی ذرائع کے مطابق، ان میں سے 19 افراد اس وقت شہید ہوئے جب وہ غزہ شہر کے جنوب میں نیٹزاریم کوریڈور کے قریب ایک اسرائیل کی حمایت یافتہ امدادی مرکز پر جمع تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق، اسرائیلی ڈرونز نے امداد کے حصول کے لیے جمع عوام پر فائرنگ کی، جس سے موقع پر ہی کئی افراد جان کی بازی ہار گئے۔ مزید 12 افراد شمالی غزہ کے علاقے جبالیا میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے۔ خان یونس میں ایک بے گھر خاندان کے خیمے پر بمباری میں ایک ہی خاندان کے...
اسرائیلی بحریہ نے یمن کی حدیدہ بندرگاہ پر حوثی اہداف کو نشانہ بنایا ہے جبکہ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاتز نے دھمکی دی ہے کہ اگر حوثی باغی اسرائیل پر مزید حملے جاری رکھتے ہیں تو ان کے خلاف بحری اور فضائی ناکہ بندی کی جائے گی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے حدیدہ بندرگاہ کے ڈاکس پر 2 حملے کیے۔ اسرائیلی فوج نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیلی بحریہ نے حوثی اہداف کو نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا ہے کہ یہ بندرگاہ حوثیوں کی طرف سے اسلحہ کی منتقلی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ انتظامیہ نے یمن میں حوثی باغیوں پر فوجی حملوں کی خبر کیوں لیک کی؟ اسرائیل کی...
بیلجیم میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم ہند رجب فاؤنڈیشن (HRF) نے برطانیہ میں اسرائیلی بحریہ کی اسپیشل فورس "شیطیت 13" اور اس کے کمانڈر وائس ایڈمرل ڈیوڈ سعار سلامہ کے خلاف جنگی جرائم کی شکایت دائر کر دی ہے۔ تنظیم کے مطابق، شکایت کل اسرائیلی فورسز کے ذریعے برطانوی پرچم بردار کشتی "مدلین" پر حملے کے بعد دائر کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا: "مدلین کشتی، جو فریڈم فلوٹیلا کولیشن کا حصہ تھی، غزہ کے شہریوں کے لیے طبی سامان، خوراک اور بچوں کے دودھ جیسی امدادی اشیاء لے جا رہی تھی۔" HRF کا کہنا ہے کہ یہ کشتی جب اسرائیلی نیوی کے شیطیت 13 کمانڈوز نے روکی، تب وہ سمندر میں 60 ناٹیکل میل (111 کلومیٹر) کے...
غزہ کے لیے امداد لے جانے والی فریڈم فلوٹیلا کولیشن کی کشتی ’میڈلین‘ کو اسرائیلی بحریہ نے بین الاقوامی پانیوں میں روک کر اپنے قبضے میں لے لیا اور اسے اشدود بندرگاہ پر منتقل کر دیا گیا۔ اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے مطابق، کشتی میں موجود تمام افراد کا طبی معائنہ کیا گیا، جن میں سویڈن کی معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور یورپی پارلیمان کی رکن ریما حسن بھی شامل تھیں۔ رپورٹس کے مطابق، بندرگاہ پر پہنچنے کے بعد فریڈم فلوٹیلا کے مسافروں کو ایک کمرے میں لے جا کر زبردستی 7 اکتوبر 2023 کے حماس کے حملے کی ویڈیوز دکھانے کی کوشش کی گئی، تاہم اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے دعویٰ کیا کہ ان افراد نے ویڈیوز دیکھنے...
عسکری ونگ کے کمانڈرمحمد سنوار کی لاش کی شناخت کرلی، ہمارے قبضہ میں ہے،اسرائیلی فوج ڈرونز سے امدادی قافلے پر اسرائیلی حملے ، سفید اسپرے سے جلد شدید متاثر ،متعدد کو اغواء کرلیا غزہ، میں 40 سے زائد فلسطینی شہید، حماس رہنما بھی شہدا میں شامل ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ، میں 40 سے زائد فلسطینی شہید، حماس رہنما بھی شہدا میں شاملادھر امریکی کانگریس کے 92 ارکان نے صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ امداد پہنچانے کے لیے تمام سفارتی طریقے استعمال کریں۔اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شام کی سرزمین کے اندر حماس کے ایک کارکن کو نشانہ بناتے ہوئے ایک چھاپہ مارا ہے۔ فوج کے میڈیا آفس کے ایک بیان کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل نے ایک بار پھر انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کو پامال کرتے ہوئے غزہ کے لیے امداد لے جانے والی کشتی “میڈلین” کو بین الاقوامی پانیوں میں نشانہ بنا کر قبضے میں لے لیا۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی بحری فوج نے فریڈم فلوٹیلا کولیشن کا حصہ بننے والی امدادی کشتی پر دھاوا بولا اور جہاز کا محاصرہ کر کے اس میں موجود تمام افراد کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران اسرائیلی فورسز نے کشتی کی کمیونیکیشن جام کر دی، مسافروں کو فون بند کرنے کا حکم دیا گیا، جس کے بعد کشتی سے جاری لائیو نشریات بھی بند ہوگئیں۔مزید برآں، کشتی پر موجود کارکنوں پر ڈرونز کے ذریعے سفید رنگ کا اسپرے کیا گیا...
غزہ: عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر بھی غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری رہی، جس کے نتیجے میں صرف 24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد فلسطینی شہید اور 393 زخمی ہو چکے ہیں۔ آج صبح سے اب تک 21 فلسطینی شہادتیں ہو چکی ہیں۔ اسرائیلی فضائی حملے خاص طور پر جبالیا، بیت لاہیا، غزہ سٹی اور خان یونس میں کیے گئے، جہاں گھروں اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ خان یونس کے علاقے المَواسی میں ایک ڈرون حملے نے ان خیموں کو نشانہ بنایا جو اسرائیل نے خود "محفوظ زون" قرار دیے تھے۔ اس حملے میں دو بچیوں سمیت پانچ فلسطینی شہید ہوئے۔ ادھر مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فورسز کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں، جن میں...
اسرائیلی فوج کا غزہ تک امداد لے جانے والی کشتی پر ڈرونز سے حملہ، میڈلین کو قبضے میں لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 June, 2025 سب نیوز اسرائیلی فوج نے غزہ تک امداد لیجانے والی کشتی ’میڈلین‘ کو قبضے میں لے لیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بحری فوج نے فریڈم فلوٹیلا کولیشن میں شامل غزہ میں امداد لے جانے والی کشتی ‘میڈلین’ کو بین الاقوامی پانیوں میں روک کر اس کا محاصرہ کیا اور اسے قبضے میں لے لیا جبکہ جہاز پر سوار افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے جہاز کا گھیراؤ کرنے کے بعدکمیونیکیشن کو جام کیا اور مطالبہ کیا کہ جہاز میں موجود ہر شخص اپنا...
اسرائیلی فوج نے انسانی امداد لے جانے والی کشتی ’میڈلین‘ پر کارروائی کرتے ہوئے قبضہ کر لیا اور اس پر موجود تمام رضاکاروں کو بھی اپنی حراست میں لے لیا ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ کشتی ’’فریڈم فلوٹیلا کولیشن‘‘کا حصہ تھی جو غزہ کے مظلوم فلسطینیوں تک امدادی سامان پہنچانے کے مشن پر رواں دواں تھی۔ اسرائیلی بحریہ نے میڈلین کو بین الاقوامی سمندری حدود میں روکنے کے بعد اس کا محاصرہ کیا اور بعد ازاں کنٹرول سنبھال لیا۔ کارروائی کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے کشتی کا مواصلاتی نظام بھی بند کردیا اور فون بند کرنے کے احکامات دیتے ہوئے لائیو براڈکاسٹ منقطع کرا دی۔ رپورٹس میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ڈرونز...
اسرائیلی فوج نے غزہ میں بے یارو مددگار فلسطینیوں کی امداد کے لیے آنے والے قافلے کو بھی نہ بخشا۔ غزہ فریڈم فلوٹیلا پر ڈرونز سے حملہ کرکے لوگوں پر ایسا سفید اسپرے کیا گیا جس نے جلد کو متاثر کیا۔ چند ہی منٹ بعد فلوٹیلا کا کمیونی کیشن نظام جام کردیا گیا۔ امدادی قافلے Madleen میں موجود بعض افراد کو اسرائیلی فوج اغوا کرکے لے گئی۔ ایک ویڈیو میں گریٹا تھن برگ Greta Thunberg کو بھی دیکھا جاسکتا ہے، خبر میں لگی تصویر فلوٹیلا کو زبردستی اسرائیل کے ساحل پر منتقل کرنے کے وقت کی ہے۔ Post Views: 2
BOGOTA: کولمبیا کے صدارتی امیدوار میگل یوریبے ٹربے کو گزشتہ روز دارالحکومت بوگوٹا میں انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا۔ صدارتی امیدوار کو حملے میں تین گولیاں لگیں، جن میں سے دو گولیاں ان کے سر میں لگیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق 39 سالہ یوریبے ٹربائے پر ایک مسلح شخص نے اس وقت حملہ کیا جب وہ پارک میں ایک چھوٹے سے جلسے سے خطاب کر رہے تھے، پولیس نے موقع پر ہی ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ یوریبے کی اہلیہ ماریا کلاڈیا ترزونا نے قوم سے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی، انہوں نے کہا کہ میگل اس وقت اپنی زندگی کے لیے...
ایک مشہور اسرائیلی صحافی نے غاصب صیہونی رژیم کے سفاک وزیر اعظم کے حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس شخص کے لا تعداد جھوٹ پر عملدرآمد کرنا ایک تھکا دینے والا مشن ہے جس کیلئے مکمل حکومتی وسائل بھی کافی نہیں! اسلام ٹائمز۔ معروف اسرائیلی صحافی بن کیسپت (בן כספית-Ben Caspit) نے صیہونی اخبار معاریو (Ma'ariv) میں شائع ہونے والے اپنے مقالے میں، گذشتہ ہفتے، کرپشن کے مقدمات کی سماعت کے دوران پولش نژاد غاصب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ایک اور جھوٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ بنجمن نیتن یاہو کے لاتعداد جھوٹ پر عملدرآمد ایک تھکا دینے والا مشن ہے جس کے لئے حکومتی وسائل بھی کافی نہیں اور...
ایک مشہور اسرائیلی صحافی نے غاصب صیہونی رژیم کے سفاک وزیر اعظم کے حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس شخص کے لا تعداد جھوٹ پر عملدرآمد کرنا ایک تھکا دینے والا مشن ہے جس کیلئے مکمل حکومتی وسائل بھی کافی نہیں! اسلام ٹائمز۔ معروف اسرائیلی صحافی بن کیسپت (בן כספית-Ben Caspit) نے صیہونی اخبار معاریو (Ma'ariv) میں شائع ہونے والے اپنے مقالے میں، گذشتہ ہفتے، کرپشن کے مقدمات کی سماعت کے دوران پولش نژاد غاصب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ایک اور جھوٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ بنجمن نیتن یاہو کے لاتعداد جھوٹ پر عملدرآمد ایک تھکا دینے والا مشن ہے جس کے لئے حکومتی وسائل بھی کافی نہیں اور...
فلسطین میں عیدالاضحیٰ کا پہلا دن بھی دکھ، خون اور تباہی کا پیغام لے کر آیا، جب اسرائیلی افواج نے غزہ پر فضائی حملے اور زمینی فائرنگ جاری رکھتے ہوئے کم از کم 42 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملے شمالی، وسطی اور جنوبی علاقوں میں جاری رہے، جن میں خواتین اور بچے بھی نشانہ بنے۔ شمالی غزہ کے علاقے جبالیا پر شدید حملے میں 11 افراد موقع پر شہید ہو گئے، جبکہ دیگر متاثرہ علاقوں سے بھی شہادتوں اور زخمیوں کی اطلاعات ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب فلسطینی عید کی نماز کے لیے تیار ہو رہے تھے یا عید کے پہلے روز کی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے 5 جون 2025ء کو بیروت اور لبنان جنوبی مضافاتی علاقوں پر اسرائیلی افواج کے فضائی حملوں کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر شروع کیے گئے یہ حملے بین الاقوامی قانون، لبنان کی خودمختاری اور 24 نومبر کے جنگ بندی کے معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ طاقت کا لاپرواہی سے استعمال شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے، علاقائی عدم استحکام کو فروغ دینے اور دیرپا امن کی کوششوں کیلئے نقصاندہ ہے۔ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں لبنان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔پاکستان نے بین الاقوامی برادری...
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی افواج نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر جنوبی لبنان پر فضائی حملے کئے ہیں جو بین الاقوامی قانون اور لبنان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے، یہ حملے 24 نومبر کے جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں لبنان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی افواج نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر جنوبی لبنان پر فضائی حملے کئے ہیں جو بین الاقوامی قانون اور لبنان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے، یہ حملے 24 نومبر کے جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ دفتر...
اسلام ٹائمز: ایک محدود اسرائیلی حملے پر تہران کے ممکنہ ردعمل کو کنٹرول کرنے اور خطے میں امریکی مفادات کو کسی ممکنہ فوجی تنازع سے دور رکھنے کیلئے جو اقدام ضروری ہے، ٹرمپ اس میں داخل ہونے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ مختلف منظرنامے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ٹرمپ اسرائیل کی ایران مخالف دھمکیوں کو مذاکرات میں اپنی بات منوانے کیلئے استعمال کرنا چاہتا ہے۔ دوسری طرف رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے گذشتہ دنوں دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ امریکہ ہوتا کون ہے، جو ایران میں یورینیم کی افزودگی کے بارے میں یہ فیصلہ کرے کہ افزودگی ہونی چاہیئے یا نہیں۔ تحریر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی حالیہ...
دفتر خارجہ نے بیروت اور لبنان کے جنوبی حصوں پر اسرائیلی فضائی حملوں کی ’واضح طور پر‘ مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ تل ابیب کو جوابدہ ٹھہرائے اور جارحیت کے خلاف فوری کارروائی کرے۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو حزب اللہ کو نشانہ بناتے ہوئے کیا گیا یہ حملہ نومبر 2024 میں جنگ بندی پر دستخط ہونے کے بعد اسرائیل کی بیروت پر چوتھی بمباری ہے۔لبنانی صدر جوزف عون نے حملوں کے بعد ایک بیان میں ’اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت‘ کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کیے گئے حملے کو ’بین الاقوامی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی‘ قرار دیا۔اسرائیل نے حملوں سے قبل شہریوں کو انخلا کے...
پاکستان نے اسرائیلی افواج کی بیروت سمیت لبنان کے دیگر علاقوں پر فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور ثالث ممالک سے اسرائیلی جارحیت کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ اسرائیلی فوج کے عید پر بھی لبنان میں حملے جاریلبنانی حکومت نے دارالحکومت بیروت پر فضائی حملوں اور جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجیوں کی موجودگی کو جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عیدالاضحیٰ کی شب جنوبی بیروت اور جنوبی لبنان کے علاقوں پر فضائی حملے بین الاقوامی قانون اور لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی حملے نومبر 2024ء کی جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی ہیں، بےقابو طاقت...
عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے علاقے المواسی میں فلسطینیوں کے خمیوں پر اسرائیلی ڈرون حملے میں 6 فلسطینی شہید ہوئے۔ زیتون کے علاقے میں ایک اور فضائی حملے ایک گھر میں موجود 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی حملوں میں 3 صحافیوں سمیت 23 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے علاقے المواسی میں فلسطینیوں کے خمیوں پر اسرائیلی ڈرون حملے میں 6 فلسطینی شہید ہوئے۔ زیتون کے علاقے میں ایک اور فضائی حملے ایک گھر میں موجود 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ کے الاہلی اسپتال پر اسرائیلی حملے میں 3 صحافی بھی شہید ہوگئے۔ آج غزہ پر جاری فضائی حملوں میں مجموعی طور پر 23 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیل کے محصور غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، مزید 10 فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز غزہ (سب نیوز )اسرائیل کی جانب سے محصور غزہ پر وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ آج صبح سے اب تک 10 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جب کہ مختلف علاقوں میں بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سب سے ہولناک حملہ المواسی کے علاقے میں ہوا جہاں بے گھر افراد کے خیموں کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس میں چھ افراد شہید اور کئی زخمی ہوئے۔ متاثرہ افراد وہ تھے جو پہلے ہی اپنے گھروں سے محروم ہو چکے تھے۔ اسرائیلی فضائیہ نے زیتون کے علاقے میں ایک رہائشی گھر کو نشانہ بنایا، جس میں تین...
شامی ذرائع نے ملک کے وسطی علاقے میں واقع حما کے ہوائی اڈے و ملٹری بیس کے مغربی حصے میں واقع ہتھیاروں کے ڈپو پر صیہونی حملے کی اطلاع دی ہے اسلام ٹائمز۔ شام پر حاکم افراتفری کی فضاء میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ اس بار شام کے وسطی علاقے میں واقع حما کے ہوائی اڈے و ملٹری بیس کو نشانہ بنایا گیا ہے جہاں سے مہیب دھماکوں کی آوازیں سنی جا رہی ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق شامی ملٹری بیس پر اسرائیلی حملوں کے بعد سے یہاں ہونے والے یکے بعد دیگرے مہیب دھماکوں، کہ جن کا سلسلہ ہنوز جاری ہے، کے باعث پورے علاقے کو سیاہ دھوئیں کے گھنے بادلوں نے اپنی لپیٹ میں...
غزہ میں امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی حملے، عورتوں اور بچوں سمیت 58 فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز غزہ(آئی پی ایس) غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری کے تازہ ترین دور میں امدادی مرکز کے قریب حملے میں کم از کم 58 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں اکثریت خوراک کے لیے قطار میں کھڑے شہریوں کی تھی۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ خان یونس، رفح، دیر البلح، اور غزہ شہر میں متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جن کے نتیجے میں لاشیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کی گئیں۔خان یونس کے ناصر اسپتال میں 35 لاشیں لائی گئیں، جن میں سے 27 افراد کو رفح میں امدادی مرکز کے قریب...
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے غزہ کی پٹی میں امداد کی تقسیم کے مقامات کے ارد گرد شہریوں پر مہلک حملوں کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے زیر انتظام امداد کی تقسیم کے مقام کے ارد گرد مسلسل تیسرے دن بھی لوگ مارے گئے۔ آج صبح ہمیں اطلاع ملی ہے کہ درجنوں مزید افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فلسطینی بھوک سے مررہے ہیں، یا خوراک تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش میں اسرائیل کے حملوں میں مارے جانے کا خطرہ ہے۔ اقوام متحدہ کے اہلکار نے مزید کہاکہ یہ عسکری نظام زندگیوں کو خطرے میں ڈالتا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے کہا ہے کہ غزہ میں واقع امریکہ اور اسرائیل کی حمایت یافتہ ایک امدادی تنظیم کے ایک سینٹر کے قریب ہونے والے حملے کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں۔ گزشتہ روز غزہ میں اس امدادی مرکز کے قریب ہوئے ایک حملے کے نتیجے میں کم از کم 31 فلسطینی ہلاک ہو گئے تھے۔ مقامی ریسکیو اہلکاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ہلاکتیں اسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں ہوئیں۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے کے بارے حقائق جاننے کی غرض سے تفتیشی عمل جاری ہے۔ گوٹیرش نے کہا، ''غزہ میں امداد کے حصول کی...
غزہ میں امداد لینے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے، اقوام متحدہ کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز غزہ : اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر (OHCHR) نے غزہ میں اسرائیل کے فوجی طرز کے امدادی نظام کی شدید مذمت کی ہے، جسے انہوں نے بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق، اقوام متحدہ نے کہا کہ حالیہ دنوں میں 27 مئی سے 31 مئی کے درمیان رفح اور نیٹزاریم کاریڈور کے قریب امدادی مراکز پر حملوں میں کم از کم 19 فلسطینی جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے امدادی سامان کی تقسیم کو عسکری...
اسرائیلی افواج نے جنوبی غزہ کے شہر رفح میں ایک امریکی حمایت یافتہ امدادی مرکز پر بمباری کردی، جس میں کم از کم 31 فلسطینی شہید اور 120 سے زائد زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب غزہ کو دنیا کا "سب سے زیادہ بھوکا علاقہ" قرار دیا جا رہا ہے۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق، اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں اب تک 54 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 24 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔ جبکہ حکومتِ غزہ کے مطابق شہادتوں کی تعداد 61,700 سے تجاوز کر چکی ہے۔ ایک اور اندوہناک واقعے میں اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والے ڈاکٹر حمدی النجار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید...
گزشتہ ہفتے اسرائیلی حملے میں شہید 9 بچوں کا زخمی باپ بھی دم توڑگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس) گزشتہ ہفتے اسرائیلی حملے میں شہید 9 بچوں کا زخمی ڈاکٹر باپ بھی دم توڑگیا۔ ڈاکٹر حمدی النجار کئی روز سے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج تھے، زندہ بچ جانے والا ایک بیٹا تاحال زیر علاج ہے، بچوں کی والدہ حملے سے کچھ دیر پہلے گھر سے اسپتال نکل گئی تھیں جن کو اسپتال میں بچوں کی لاشیں دیکھنا پڑیں تو ان پر قیامت ٹوٹ گئی۔ واضح رہے کہ 24گھنٹوں میں 20 سے زیادہ فلسطینی اسرائیلی حملوں میں شہید ہوگئے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی...
القسام نے ایک عسکری بیان میں کہا کہ ان کے مجاہدین محاذِ جنگ سے واپسی پر تصدیق کرتے ہیں کہ انہوں نے "ایک صہیونی پیدل دستے کو ایک منظم گھات میں پھنسایا اور انتہائی قریب سے ہلکے ہتھیاروں کے ساتھ ان پر حملہ کیا۔" اسلام ٹائمز۔ القسام بریگیڈ نے غزہ میں گھات لگا کر کیے جانے والے حملے میں کئی صیہونی فوجوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا ہے۔ المیادین کے مطابق کتائب شہید عزالدین القسام، جو کہ تحریک حماس کا عسکری ونگ ہے، نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا میں العطاطرہ کے مقام پر ایک اسرائیلی فوجی دستے کو ایک منظم گھات میں پھنسا دیا۔ القسام نے ایک عسکری بیان...
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی احتجاج ، تھانے پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔عدالت نے پی ٹی آئی ایم این اے اور ورکرز کے پرتشدد احتجاج کو دہشت گردی قرار دے دیا، تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ 11ملزمان کو مختلف دفعات میں مجموعی طور پر 27 سال 3 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے فیصلہ سناتے ہوئے 11 ملزمان کو سزا سنائی، جن میں ایم این اے عبدالطیف اور سابق ایم پی اے وزیرزادہ کیلاشی بھی شامل ہیں۔عدالتی فیصلے کے مطابق، مختلف دفعات کے تحت ملزمان کو مجموعی طور پر 27 سال تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی، تاہم...
امریکا کی یونیورسٹی آف پنسلوینیا کے ایک سروے کی تفصیلات گزشتہ ہفتے اسرائیلی اخبار ہاریتز میں شایع ہوئیں۔ سروے سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایک عام اسرائیلی نیتن یاہو سرکار کی نسل کش پالیسیوں سے ہرگز بیزار نہیں بلکہ اکثریت پرجوش حامی ہے۔حمائتی رائے عامہ میں مذہبی ، سیکولر ، قوم پرست کی کوئی تمیز نہیں۔ان کے فلسطین دشمن موقف میں صرف ڈگری کا فرق ہے۔ سروے کے مطابق بیاسی فیصد اسرائیلی فلسطینیوں سے غزہ خالی کرانے کے حامی ہیں۔ سروے میں ایک سوال یہ کیا گیا کہ جس طرح تورات کی روائیت کے مطابق پیغمبر جوشوا کی قیادت میں اسرائیلی لشکر نے جیریکو کا محاصرہ کر کے وہاں کے تمام شہریوں کو قتل کیا۔کیا اسرائیلی فوج کو بھی اسی...
—فائل فوٹو سپریم کورٹ آف پاکستان نے سویلین کے کورٹ مارشل کو کالعدم قرار دینے کا اقلیتی تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔عدالتِ عظمیٰ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے پانچ دو کی اکثریت سے سویلین کے کورٹ مارشل کو درست قرار دیا تھا۔اقلیتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تاثر قائم کیا گیا ہے جیسے سول عدالتیں دہشت گردی جیسے سنگین مسئلے سے نمٹنے میں ناکام ہو چکی ہیں۔اقلیتی فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ تاثر دیا گیا جیسے مسئلے کا حل صرف کورٹ مارشل کے ذریعے ہی ممکن ہے، حقیقت یہ ہے کہ کورٹ مارشل صرف اُن افراد کا ہو سکتا ہے جو پاکستان آرمی ایکٹ کے ماتحت ہوں، کورٹ مارشل صرف ان افراد کے خلاف کارروائی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 مئی 2025ء) خبر رساں ادارے روئٹرز نے خلیجی اور ایرانی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان نے اپنے بیٹے شہزادہ خالد کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے نام یہ پیغام دے کر بھیجا تھا۔ 17 اپریل کو تہران میں ہونے والے اجلاس میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان، ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف محمد باقری اور وزیر خارجہ عباس عراقچی نے شرکت کی۔ اگرچہ شہزادہ خالد بن سلمان کا دورہ عوامی تھا، لیکن ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کے حوالے سے خفیہ پیغام سامنے نہیں آیا تھا۔ اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کی تیاری میں، سی این این حماس...
صنعاء : اسرائیلی فضائی حملے میں یمن کے حوثی کنٹرول شدہ ایئرپورٹ پر موجود آخری طیارہ تباہ کر دیا گیا۔ اسرائیل اور یمنی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ حملے میں یمنیہ ایئر ویز کا وہ طیارہ نشانہ بنا جو حاجیوں کو سعودی عرب لے جانے والا تھا۔ صنعاء ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر خالد الشائف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کا آخری فعال طیارہ تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئرپورٹ پر طیارے سے کالا دھواں بلند ہو رہا ہے۔ حوثیوں کے ٹی وی چینل "المسیرہ" کے مطابق یہ حملہ متعدد فضائی حملوں پر مشتمل تھا جس میں رن وے کو بھی نقصان پہنچا۔ یاد رہے کہ ایئرپورٹ نے 17 مئی کو محدود...
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے رہنما محمد سنوار اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:یرغمالیوں کی رہائی کے معاملے پر اسرائیل اور حماس کے مابین مذاکرات دوبارہ سے شروع بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے اسرائیلی پارلیمنٹ (دی کنیسٹ) کو بتایا کہ رواں ماہ کے شروع میں جنوبی غزہ میں ایک اسپتال پر اسرائیلی حملے میں سنوار کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ 21 مئی کو اشارہ دیا گیا کہ سنوار کو ممکنہ طور پر قتل کر دیا گیا ہے۔ نیتن یاہو نے کہا ہم نے محمد دیف، اسماعیل ہنیہ، یحییٰ سنوار اور محمد سنوار کو ختم کر دیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ...
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے قانون سازوں کو بتایا کہ حماس کے غزہ میں سربراہ محمد سنوار کو ایک کارروائی میں قتل کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق محمد سنوار اس وقت حماس کے غزہ میں سبراہ ہونے کے علاوہ سابق سربراہ یحییٰ سنوار کے چھوٹے بھائی ہیں۔ یحییٰ السنوار غزہ کے جنوبی علاقے میں کی گزشتہ برس اسرائیلی فوج کی کارروائی میں شہید ہوگئے تھے۔ یہ خبر بھی پڑھیں : شہید السنوار کی کُل کائنات اذکارکارڈ تسبیح ٹافیاں كلاشنكوف اور معمولی رقم جس کے بعد ان کے چھوٹے بھائی محمد سنوار نے اکتوبر 2023 میں غزہ میں حماس کی قیادت سنبھالی تھی۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ محمد السنوار کی شہادت کا واقعہ کس علاقے میں اور کس طرح پیش آیا۔ اسرائیلی حکومت نے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مئی 2025ء) جرمن دارالحکومت برلن اور فن لینڈ کے شہر تُرکُو سے منگل 27 مئی کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق غزہ کی جنگ کے پس منظر میں وفاقی چانسلر فریڈرش میرس نے اس فلسطینی ساحلی پٹی میں اسرائیلی دفاعی افواج کی طرف سے وسیع تر زمینی اور فضائی حملوں کے باعث اسرائیل پر جو کڑی تنقید کی، وہ جرمن سربراہ حکومت کی طرف سے آج تک اختیار کیا جانے والا سخت ترین موقف تھا۔ غزہ: اسرائیلی فضائی حملوں میں پیر کے روز کم از کم 52 ہلاکتیں چانسلر میرس نے کہا کہ اسرئیل غزہ پٹی میں جو وسیع تر فضائی حملے کر رہا ہے، وہ حماس کے خلاف جنگ کی ضرورت کے...
پاکستان کی مسجد اقصی پر اسرائیلی اشتعال انگیز اقدامات اور اسکول حملے کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان نے اسرائیلی قابضین اور غیر قانونی آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصی کے مذہبی، تاریخی اور قانونی مقام کو کمزور کرنے کے اشتعال انگیز اقدامات اور اسرائیل کے اسکول پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اشتعال انگیزاقدامات کی شدید مذمت کرتا ہے، ایسے اقدامات ناقابل قبول ہیں، اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، یہ اقدامات خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی مزید بڑھا سکتے ہیں۔شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان، مقدس مقامات کے تقدس اور تاریخی...
پاکستان نے مسجد اقصیٰ سے متعلق اسرائیلی اشتعال انگیزیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اس حوالے سے کہا کہ مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو چیلنج کرنا ناقابل قبول ہے، اسرائیل کے ایسے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مسجد اقصیٰ سمیت تمام مقدس مقامات کے تقدس کے تحفظ کا مطالبہ کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے اسرائیل کی 1967ء کے بعد پہلی بار 180 یہودیوں کو مسجدِ اقصیٰ میں عبادت کی اجازت اسرائیلی جارحیت کے باوجود فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نماز ادا کی ترجمان نے کہا اسرائیلی قابض افواج کے غزہ میں اسکول پر حملے کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں، غزہ...
غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)غزہ کے علاقے دراج میں ایک سکول پر اسرائیلی حملے میں 36 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے والے فہمی الجرجاوی سکول میں سینکڑوں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق غزہ میں شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے بتایا کہ سکول پر اسرائیلی حملے میں مزید درجنوں افراد زخمی ہو گئے ۔نومبر 2023 میں غزہ شہر کے البراق سکول میں بموں اور توپ خانے کے حملوں میں کم از کم 50 افراد مارے گئے تھے۔ گزشتہ سال اگست میں التابین سکول میں صبح کی نماز کے لئے جمع ہونے والے 100 سے افراد...