2025-09-19@02:38:14 GMT
تلاش کی گنتی: 428
«الہندوستان نے»:
(نئی خبر)
پاکستان کی حکومت نے اس بات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کی طرف سے 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے پاکستان بلندیوں کو چھوئے گا۔ اس سے چند یوم قبل ’’ اڑان پاکستان‘‘ منصوبے کا افتتاح کیا گیا تھا۔ بلندیوں کو چھونے کا مقصد اڑان بھرنا ہوتا ہے، اب یہ نہیں معلوم کہ دونوں مدوں کے تحت الگ الگ اڑان بھری جائیں گی۔ البتہ عالمی بینک کی سرمایہ کاری جوکہ 10 سال کے لیے ہوگی، اس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عام آدمی کی معاشی حالت بدل سکتا ہے۔ 10 برس کو ابھی سے شروع کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ بات وہی پرانی ہے۔ البتہ بلندیوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جنوری 2025ء) مقامی پولیس سربراہ بابر بلوچ کے مطابق، یہ پچاس سالہ شخص حال ہی میں اپنے خاندان کے ہمراہ امریکہ سے پاکستان کے جنوب مغربی شہر کوئٹہ منتقل ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی پندرہ سالہ بیٹی کو رواں ہفتے گولی مار دی کیونکہ وہ ''نامناسب لباس‘‘ پہننے اور ٹک ٹاک پر ''غیراخلاقی‘‘ ویڈیوز اپ لوڈ کرنے سے باز نہیں آ رہی تھی۔ مقامی پولیس اس واقعے کو نام نہاد ''غیرت کے نام پر قتل‘‘ کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ اس واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں مقتولہ کے ماموں کو بھی حراست میں...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کر کے 6 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 6 خواج ہلاک ہوگئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم شامل ہیں، 29 سالہ میجر حمزہ اسرار کا تعلق راولپنڈی اور 26 سالہ سپاہی محمد نعیم کا تعلق نصیر آباد سے تھا۔
بہاولپور کے تاریخی شیر باغ میں 7 سالہ بنگالی شیر ہلاک ہوگیا۔کیوریٹر شیرباغ عثمان بخاری کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بنگالی شیر کئی ہفتوں سے بیمار تھا اور 3 روز سےکھانا پینا بھی چھوڑ چکا تھا۔عثمان بخاری نے بنگالی شیر کی موت کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ بنگالی شیر گردوں اور معدے کی بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوا، شیر کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز ڈپارٹمنٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔اسی حوالے سے شیر باغ انتظامیہ نے مزید بتایا کہ بنگالی ٹائیگر 2018 میں بہاولپور کے شیر باغ میں ہی پیدا ہوا تھا۔شیرباغ انتظامیہ کے مطابق 3 سال سے بنگالی ٹائیگر آنکھ کے مرض میں بھی مبتلا تھا، جس وجہ سے...
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کی طالبان حکومت نے کہا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکوٹر کی جانب سے رہنماو¿ں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کا مطالبہ ’سیاسی‘ ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادار اے ایف پی کی خبر کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے یہ بیان آئی سی سی کے چیف پراسیکوٹر کا بیان سامنے آنے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے جسمیں انہوں نے کہا تھا کہ وہ افغانستان میں خواتین کے ساتھ ظلم و ستم جو کہ انسانیت کے خلاف جرم ہے، پر طالبان کے سینئر رہنماو¿ں کے خلاف وارنٹ گرفتاری کی استدعا کر رہے ہیں۔افغان وزارت خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا...
اسلام آباد (صباح نیوز) عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک جاری کر دیا۔ جمعرات کے روز اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران نائب صدر ورلڈ بینک برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر نے10سال کے فریم ورک کا باضابطہ اجراء کرتے ہوئے کہا کہ کنٹری پارنٹرشپ فریم ورک کے اہداف حاصل کرنے کیلئے مسلسل سخت محنت کرنا ہوگی۔ نائب صدر کا کہنا تھا کہ چند ماہ یا ایک سے دو سال میں اہداف حاصل نہیں ہوں گے، نجی اور سرکاری شعبے کو دس سال کی حکمت عملی پر عمل کرنا ہوگا، اڑان پاکستان پروگرام کے ذریعے پائیدار ترقی کی بنیاد رکھنا خوش آئند ہے۔ عالمی بینک کے مطابق پاکستان کو شدید انسانی ترقی کے چیلنجز کا...
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک جاری کر دیا۔ اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران نائب صدر ورلڈ بینک برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر نے 10 سال کے فریم ورک کا باضابطہ اجرا کرتے ہوئے کہا کہ کنٹری پارنٹرشپ فریم ورک کے اہداف حاصل کرنے کیلئے مسلسل سخت محنت کرنا ہوگی۔ نائب صدر کا کہنا تھا کہ چند ماہ یا ایک سے دو سال میں اہداف حاصل نہیں ہوں گے، نجی اور سرکاری شعبے کو دس سال کی حکمت عملی پر عمل کرنا ہوگا، اڑان پاکستان پروگرام کے ذریعے پائیدار ترقی کی بنیاد رکھنا خوش آئند ہے۔ عالمی بینک کے مطابق پاکستان کو شدید انسانی ترقی کے چیلنجز کا سامنا ہے، ہیومین کیپٹل انڈیکس...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوںمیں حادثات وواقعات میں بچے سمیت 7افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں خاتون سمیت 12افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی زمان ٹائون کے علاقے میں مدینہ کالونی سونا چاندی لان کے قریب گھرسے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔متوفی نوجوان کی شناخت 27 سالہ دیان ولد اطہرکے نام سے ہوئی۔ فیڈرل بی ایریا محفوظ شیرمال کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے35سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ۔جاں بحق ہونے والے شخص کوعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تاحال متوفی کی شناخت نہ ہوسکی ۔سپر ہائی وے حیدر آباد سے کراچی آتے ہوئے دادا بھائی چڑھائی کے قریب ٹریفک حادثے میں 50سالہ مشتاق شاہ نامی شخص جاں بحق...
پاکستان نے ملتان میں کھیلے گئے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 128 رنز کی بڑی فتح حاصل کی۔ لیکن ویسٹ انڈین بولرز گوداکیش موتی، جومیل واریکن اور جیڈن سیلز نے پاکستان کے خلاف بلے سے ٹیسٹ کرکٹ کی 148 سالہ تاریخ کا ریکارڈ پہلی اننگ میں توڑ دیا۔ پہلی اننگ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے 66 پر 8 کھلاڑی آؤٹ کر دیے جس کے بعد ویسٹ انڈیز کے ٹیل اینڈرز مجموعی اسکور 137 رنز تک لے گئے۔ نویں نمبر پر آنے والے موتی نے 19، 10 ویں نمبر پر آنے والے واریکن نے اننگ کا ٹاپ اسکور 31 اور 11 ویں کھلاڑی سیلز نے 22 رنس اسکور کیے۔ بیٹنگ لائن میں ٹاپ 8 بلے...
پاکستان کے11 سالہ عمر ظفر نے فرنچ ریجنل اسکوائش چیمپین شپ جیت لی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز پیرس:فرانس میں مقیم 11 سالہ پاکستانی طالبعلم عمر ظفر نے فرنچ ریجنل اسکوائش چیمپین شپ جیت کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ۔فرانس میں مقیم پاکستانی طالبعلم عمر ظفر نے فرانس کے مشہور سیاحتی شہراینسی میں ہونے وا لی فرنچ ریجنل اسکوائش چیمپین شپ میں اول پوزیشن حاصل کر لی ۔ عمر ظفر کی عمر گیارہ سال ہے ۔ انہوں نے11سے13سال کی عمر کے بچوں کی چیمپین شپ جیت کر ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس چمپین شپ میں عمر ظفر نے سنگل گیم میں بھی شکست نہیں کھائی...
کراچی: منگھوپیر پولیس نے نوعمر لڑکی کو مبینہ طور زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے جاری اعلامیے کے مطابق منگھوپیر پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر 14 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم صفدر خان ولد بختیار خان کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ بچی کے والد نے میری والدہ کو بہن بنایا ہوا تھا، بچی کا والد اپنی بیٹی کو میری والدہ کے پاس چھوڑ کر گیا تھا میں نے 8/10 دن قبل موقع ملنے پر بچی کو گھر سے باہر لے جاکر اس کا ناجائز فائدہ اٹھایا...
خیبرپختونخوا: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے، جس کے بعد صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق، ڈی آئی خان کی تحصیل درازیندہ کی یونین کونسل بہران میں 2 سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ کیس گزشتہ سال دسمبر میں پولیو لیبارٹری کو بھیجا گیا تھا۔ 2024 کے دوران خیبرپختونخوا میں پولیو کے 22 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 72 ہو گئی ہے۔ اس سے قبل، قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے سندھ کے ضلع جیکب آباد میں بھی ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی تھی، جس...
چین کی عمر رسیدہ خاتون چیو چئشی نے اس سال اپنی 124ویں سالگرہ منائی ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق چیو چئشی یکم جنوری 1901 کو چنگ سلطنت کے دور میں جنوب مغربی چین کے صوبے سیچوان کے شہر نانچونگ میں پیدا ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق چیو چئشی کی سب سے بڑی پوتی کی عمر 60 برس ہے، جبکہ ان کے خاندان کا سب سے کم عمر فرد 8 ماہ کا ہے۔ چیو چئشی نے حال ہی میں چینی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی طویل عمر کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ سادہ زندگی گزاری۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ روزانہ تین بار کھانا کھاتی ہیں، کھانے کے بعد تھوڑی دیر چہل قدمی کرتی ہیں...
کراچی: سپر ہائی وے عثمانیہ ریسٹورنٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے راہ گیر بچی جاں بحق ہوگئی۔ ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد بچی کی لاش کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت 6سالہ تانیہ دختر محمد عثمان کے نام سے ہوئی۔ بچی کا تعلق خانہ بدوش قبیلے سے بتایا جاتا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق بچی اپنے والدین کے ہمراہ سڑک پار کررہی تھی کہ نامعلوم ڈمپر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔ریسیکو حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے والد نے بتایا کہ ڈمپر والا گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔ بچی کے والد کے مطابق یہ لوگ پنجاب سے کراچی آئے ہیں اور گڈاپ سٹی میں جھگی میں رہتے ہیں۔ محنت...
BEIJING: چین کی طویل العمر خاتون نے گزشتہ دن 124 ویں سالگرہ منائی۔ چینی میڈیا کے مطابق چیو چیاشی نامی خاتون یکم جنوری 1901 کو صوبہ سیچوان کے شہر نانچونگ میں پیدا ہوئیں۔ اپنی 124 ویں سالگرہ پر خاتون نے طویل عمری کے راز میڈیا سے شیئر کرتے ہوئے سادہ طرز زندگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ کھانے کے بعد چہل قدمی لازمی کرتی ہیں، رات 8 بجے سونے کیلئے لیٹ جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی زندگی کے ابتدائی برس مشکلات میں گزرے،40 سال کی عمر میں شوہر کے انتقال کے بعد انہوں نے 4 بچوں کی تنہا پرورش کی،70 سال کی عمر ان کا بڑا بیٹا فوت ہوا، بہو نے دوسری...
عالمی بینک نے پاکستان کے ساتھ 10 سال کا پارٹنر شپ فریم ورک جاری کر دیا۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان کے لیے نئے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ عالمی بینک کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد جامع اور پائیدار ترقی کی حمایت کرنا ہے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس 6 نکاتی فریم ورک کے تحت انسانی ترقی اور نجی شعبے کی پائیدار ترقی پر توجہ دی جائے گی۔ عالمی بینک کے مطابق ملک میں اقتصادی، سماجی، ماحولیاتی مزاحمت مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے کہا کہ پاکستان...

سابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی احسن آباد میں اجتماع سے خطاب کر رہے ہیں
سابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی احسن آباد میں اجتماع سے خطاب کر رہے ہیں
معروف بالی ووڈ اداکار اور سوشل ورکر سونو سود نے مداحوں کے ساتھ اپنی فٹنس کا راز شیئر کردیا۔ 51 سال کی عمر میں بھی اپنی مضبوط اور متوازن جسمانی ساخت کے لیے مشہور اداکار سونو سود کا کہنا ہے کہ ان کی صحت مند طرز زندگی کا راز سادگی اور مستقل مزاجی ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں سونو سود نے انکشاف کیا کہ وہ ہمیشہ سے سبزی خور (ویجٹیرین) ہیں اور کبھی سبزی اور دالوں کے سوا غذا یا شراب کا استعمال نہیں کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی مضبوط جسمانی ساخت کا سہرا ان کی خوراک اور پنجابی جینیات کو جاتا ہے، جو انہوں نے اپنے والدین سے وراثت میں حاصل کی۔ ...
گجر نالہ کے متاثرین اپنے مطالبات کے لیے کراچی پریس کلب کے باہراحتجاج کررہے ہیں
کراچی: 50 اوورز کے مقابلے میں ممبئی انڈر 19 ویمنز کی نمائندگی کرنے والی 14 سالہ بیٹر ایرا جادھیو نے 346 کی ناقابل شکست انفرادی اننگز کھیل ڈالی۔ جادھیوکو ویمنز پریمیئر لیگ کے لیے بھی رجسٹرڈ کیا گیا تھا لیکن وہاں کسی فرنچائز نے ان کی خدمات حاصل نہیں کی تھیں۔ میگھالیہ کیخلاف الور میں انھوں نے 157 گیندوں پر 346 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، ان کی اننگز میں 42 چوکے اور 16 سکسر شامل رہے، اسٹرائیک ریٹ 220.38 رہا، ممبئی کی ٹیم نے 3 وکٹ پر 563 کا مجموعہ ترتیب دیا۔ ویمنز انڈر 19 میں بہترین انفرادی اننگز 427 کا ریکارڈ 2010 میں کائی کلب کیخلاف جنوبی افریقہ کی لیزل لی نے ایم پومالیناگا کی نمائندگی کرتے...
کراچی: شہر قائد کے نالوں میں توسیع کے منصوبے کے دوران اپنے گھروں سے محروم ہونے والے متاثرین نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ مزید وسیع اور شدید کرنے کا عندیہ دے دیا۔ کراچی بچاؤ تحریک کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر متاثرین نے احتجاج کیا، احتجاج میں گجر، اورنگی و محمود آباد نالہ متاثرین شریک تھے جنہوں نے مطالبات پورے کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ نالہ متاثرین کو فوری طور پر متبادل زمینیں اور تعمیراتی معاوضہ فراہم کیا جائے، مسنگ آئی ڈیز کا مسئلہ فی الفور حل کیا جائے۔ مظاہرین نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر سپریم کورٹ کے 2023 ،2021، اور 2024 کے...
بھارتی ریاست اترپردیش میں رکشہ ڈرائیور نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر 20 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ کانپور شہر میں پیش آیا۔ لڑکی تکلیف دہ حالت میں جیسے تیسے گھر پہنچی اور ایل خانہ کو خود پر گزرنے والی قیامت کے بارے میں بتایا۔ اہل خانہ متاثرہ بیٹی کو تھانے لے کر گئے۔ 20 سالہ لڑکی نے بتایا کہ میں ملازمت کی تلاش میں تھی تاکہ اپنے والدین کا ہاتھ بانٹ سکوں۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ایک انٹرویو کے لیے گئی لیکن نوکری نہیں ملی تو آٹو ڈرائیور دیپک کشواہا نے کہا کہ کل آنا میں تمھیں ملازمت دلوا دوں گا۔ اجتماعی جنسی زیادتی کا شکار ہونے...
بھارت(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک اسپورٹس ویمن کو دو سال تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس میں 60 زائد افراد ملوث ہیں جن میں کوچز بھی شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیرالہ پولیس کا کہنا ہے کہ پٹھانم تھٹہ میں ایک لڑکی کے ساتھ دو سال کے دوران بار بار زیادتی کے الزام میں چار ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس کیس میں 60 سے زائد افراد کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے۔دو ماہ قبل 18 برس کی ہونے والی اس متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا کہ اسے 16 سال کی عمر سے بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،یہ معاملہ اُس وقت...

پاکستان میں 100 سالہ تاریخ کی سرد ترین راتیں اور دن ہونے، پنجاب کے وسطی اضلاع میں برفباری ہونے کے دعوے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2025ء) پاکستان میں 100 سالہ تاریخ کی سرد ترین راتیں اور دن ہونے، پنجاب کے وسطی اضلاع میں برفباری ہونے کے دعوے، محکمہ موسمیات نے گزشتہ چند روز سے ریکارڈ توڑ سردی کی شدت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کیے جانے والے دعووں پر وضاحت جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پنجاب کے وسطی اضلاع میں برفباری اور تاریخی سردی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کی تردید کی ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق یہ خبر بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ 12 سے 15جنوری تک کی راتیں پاکستان کی 100 سالہ تاریخ کی سرد ترین راتیں اور...
یہ جون 1946 کی گرم، دوپہر کی بات ہے کراچی کی مشہور کاروباری شخصیت مسٹر ایم اے اصفہانی اپنے دفتر میں معمول کے مطابق کام کر رہے تھے کہ ان کو قائد اعظم محمد علی جناح کی طرف سے ملنے کا پیغام آیا۔ وہ نہیں جانتے تھے کہ کیوں بلایا گیا؟ بہرحال وہ ان کی رہائش گاہ پر فوراً پہنچے۔ بانی پاکستان فوراً ملاقات کے لیے آگئے۔ قائد اعظم نے ان سے انہیں آنے والے پاکستان کے لیے ایک ایئرلائن بنانے کا منصوبہ بنانے کو کہا، کیونکہ اپنی شاندار بصیرت اور دور اندیشی کے ساتھ، مسٹر جناح نے محسوس کرلیا تھا کہ پاکستان کے 2پروں یعنی مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان کی تشکیل کے ساتھ ہی، 1100میل کے فاصلے کے...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے 7 سالہ بچے صارم کا دو روز بعد بھی پتا نہ چل سکا۔تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 5K کے رہائشی 7سالہ صارم کے والد محسن پرویز کی مدعیت میں مقدمہ بلال کالونی تھانے میں اغواء کی سیکشن364کے تحت درج کیا گیا، مدعی محسن پرویز نے بیان دیا ہے کہ میں جنریٹر مکینک کا کام کرتا ہوں 3 بیٹے ہیں،درمیانہ بیٹا صارم 7تاریخ کو ڈھائی بجے مدرسے کے لئے نکلا تھا،میرا بیٹا 3بجکر40منٹ پر واپس آجاتا ہے،بیٹا 5بجے تک واپس نہیں آیا تو بیوی نے فون پر اطلاع دی،قاری صاحب نے بتایا 3بجکر40منٹ پر چھٹی کرکے جاچکا ہے،میں واپس آرہا تھا تو مسجد کی سیڑھیوں پر صارم...