2025-11-04@12:14:26 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 1684				 
                «ایم اینڈ آر کے کاموں کی»:
(نئی خبر)
	نئی دہلی: بھارت نے امریکی درآمدی ٹیرف کے باعث ممکنہ معاشی دباؤ سے نمٹنے کے لیے گھریلو مصنوعات پر گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں کمی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوامی سطح پر طلب میں اضافہ اور معاشی سست روی کے اثرات کو کم کرنا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، صابن، چھوٹی گاڑیاں اور دیگر استعمال کی عام اشیاء پر جی ایس ٹی میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔ نئے ٹیکس ریٹ 22 ستمبر سے نافذ العمل ہوں گے۔ اہم تبدیلیاں  اب اشیائے ضروریہ پر صرف دو ٹیکس سلیب ہوں گی: 5 فیصد اور 18 فیصد پرانی 12 فیصد اور 28 فیصد والی ٹیکس سلیبز کو ختم کر دیا گیا ہے یہ فیصلہ...
	نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے دریاؤں میں سیلابی صورتحال اور مون سون کے نویں اسپیل کے دوران ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ کے جنوبی اضلاع بشمول ٹھٹھہ، سجاول، بدین، مٹھی، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، کراچی، حیدرآباد اور جامشورو میں بارشوں کا امکان ہے، جبکہ شمالی سندھ کے اضلاع سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، خیرپور، دادو اور جیکب آباد میں ہلکی سے درمیانی بارشیں متوقع ہیں۔ مزید پڑھیں: سیلاب کے دوران امدادی کارروائیوں کی رفتار تیز کی جائے، وزیراعظم کا چیئرمین این ڈی ایم اے کو ٹیلیفون دریاؤں کی صورتحال کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دریائے چناب میں قادرآباد کے مقام...
	سی ڈی اے کے مسیحی ملازمین کو مذہبی فریضے کی ادائیگی کے سلسلے میں ویٹیکن سٹی بھیجوانے کے حوالے سے ای بیلیٹنگ کا انعقاد
	سی ڈی اے کے مسیحی ملازمین کو مذہبی فریضے کی ادائیگی کے سلسلے میں ویٹیکن سٹی بھیجوانے کے حوالے سے ای بیلیٹنگ کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ادارے میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین کو مذہبی فریضے کی ادائیگی کے سلسلے میں ویٹیکن سٹی بھیجوانے کے حوالے سے سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)اور سی ڈی اے انتظامیہ کے درمیان طے شدہ معاہدے کے تحت جمعرات کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ای بیلیٹنگ کی تقریب منعقد ہوئی۔  تقریب میں سی ڈی اے کے ممبر فنانس طاہر نعیم اختر، ممبر انجینئرنگ سید...
	 اسلام آباد:  وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد  نے ملاقات کی، جس میں شعبے میں سرمایہ کاری سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفد کی قیادت ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر انرجی جونہو ہوانگ کر رہے تھے۔ اس اہم ملاقات میں شعبہ توانائی میں اصلاحات، ڈسکوز کی نجکاری اور پی پی پی ماڈل پر بات چیت ہوئی۔ وفاقی وزیر اویس  لغاری نے وفد کو بتایا کہ پہلے مرحلے میں 3 ڈسکوز کی نجکاری کی جائے گی۔ حکومت سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ تکنیکی شراکت داری بھی چاہتی ہے۔ حکومت صاف اور قابل تجدید توانائی پر توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے وقت سے...
	 اسلام آباد:  ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما اور بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے صوبہ پوٹھوہار کے قیام کے لیے باضابطہ تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کے دیرپا حل کے لیے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ زاہد ملک نے کہا کہ جس طرح صوبہ ہزارہ اور صوبہ بہاولپور کا مطالبہ عوامی خواہشات کی ترجمانی کرتا ہے، اسی طرح پوٹھوہار کے عوام کو بھی صوبہ ملنا چاہیے۔ اسلام آباد اور اس کے اردگرد کے علاقے دیہی اور شہری سطح پر غیر منصفانہ اور غیر مساوی تقسیم کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے...
	ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ حالیہ معاہدوں پر مؤثر عمل درآمد کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ بیجنگ کے دورے کے دوران ہونے والی مثبت اور تعمیری بات چیت کو اب عملی شکل دینا ضروری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چین اور روس نے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی یورپی کوششیں قانونی طور پر غلط قرار دے دیں چینی دارالحکومت میں ایرانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے صدر پزشکیان نے مذاکرات اور تبادلۂ خیال کو نہایت سودمند قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدوں کو کاغذ سے عملی میدان میں لانے کی ذمہ داری ماہرینِ سائنس، صنعت، تجارت اور دیگر شعبوں پر عائد ہوتی ہے۔  انہوں...
	وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو ٹیلیفون کیا اور ملک میں سیلابی صورتحال سمیت جاری امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو دریائے راوی، چناب اور ستلج میں بڑھتی ہوئی طغیانی سے آگاہ کیا، جس پر شہباز شریف نے قبل از وقت ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی تیاری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے دریائے چناب میں مزید پانی چھوڑ دیا، انتظامیہ ہائی الرٹ، متعدد دیہات خالی کرا لیے انہوں نے مزید کہا کہ این ڈی ایم اے صوبائی حکومتوں کے ساتھ قریبی تعاون رکھے اور حفاظتی اقدامات و امدادی کارروائیوں کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ وزیراعظم...
	 کراچی:  صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کو خط لکھ کر پی ٹی وی کے اینکر رضوان رحمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔  خط میں کہا گیا ہے کہ اینکر نے حالیہ سیلابی صورتحال پر حقائق کے بجائے لسانی سوچ کی عکاسی کی اور سندھ کے عوام کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ ذوالفقار علی شاہ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات ایسے چیلنجز ہیں جن پر تمام حکومتیں مل کر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں، لیکن اس معاملے کو بنیاد بنا کر سندھ اور اس کے عوام کو نشانہ بنایا گیا، جو نہ صرف صوبے بلکہ قومی یکجہتی کے بھی خلاف...
	سندھ کے عوام کیخلاف نازیبا الفاظ؛ صوبائی وزیر کا اینکر کیخلاف کارروائی کےلئے وفاقی وزیر کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025  سب نیوز  کراچی:صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کو خط لکھ کر پی ٹی وی کے اینکر رضوان رحمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ اینکر نے حالیہ سیلابی صورتحال پر حقائق کے بجائے لسانی سوچ کی عکاسی کی اور سندھ کے عوام کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ ذوالفقار علی شاہ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات ایسے چیلنجز ہیں جن پر تمام حکومتیں مل کر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں، لیکن اس معاملے کو بنیاد...
	وفاقی بورڈ آف ریونیو نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی 2025 سے آن لائن مارکیٹ پلیسز اور کوریئر سروسز کسی بھی غیر رجسٹرڈ سیلر کو اپنی خدمات فراہم نہیں کر سکیں گی۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری نئے انکم ٹیکس سرکلر میں وضاحت کی گئی ہے کہ ہر سیلر کے لیے انکم ٹیکس میں رجسٹریشن لازمی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی آن لائن مارکیٹ پلیس اور کوریئر سروسز پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے کہ وہ صرف رجسٹرڈ سیلرز کو اپنی سہولیات فراہم کریں۔ یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان میں چینی ای کامرس پلیٹ فارم ٹیمو پر پابندی لگے گی؟ مزید برآں، آن لائن مارکیٹ پلیسز پر لازم ہوگا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم استعمال کرنے والے...
	بین الاقوامی تناظر میں چین اپنی بہت بڑی معیشت کے ساتھ گلوبل ساؤتھ یا عالمی جنوب کی سربراہی کرتا دِکھائی دیتا ہے۔ گزشتہ روز چین کے شہر تیانجن میں اختتام پذیر ہونے والا شنگھائی تعاون تنظیم کا اِجلاس بین الاقوامی طور پر مرکزِ نگاہ رہا اور دنیا بھر کے اہم نشریاتی اداروں میں اجلاس کو خصوصی کوریج دی گئی۔ امریکا کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک پر ٹیرف کے نفاذ کے بعد سے دیگر بین الاقوامی اتحاد اور تنظیمیں فروغ پا رہی ہیں اور متبادل تجارتی نظام لانے کی بات چیت ہو رہی ہے۔ 6 اور 7 جولائی کو برازیل میں ہونے والے برِکس تنظیم کے اجلاس میں بھی یہ بات کی گئی اور اب چین کے شہر تیانجن...
	نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں، جن سے نشیبی اور پہلے سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور شیخوپورہ میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے، جبکہ گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، چنیوٹ، فیصل آباد، سرگودھا اور قریبی علاقوں میں بھی تیز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک اور ملتان کے علاوہ خانیوال، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں بھی وقفے وقفے سے...
	بالی ووڈ اداکارہ اور دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیول کی ذاتی زندگی ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ ایشا دیول اور صنعتکار بھارت تختانی کی شادی 2011 میں ہوئی جو اُس وقت سال کی سب سے بڑی شادی سمجھی گئی۔ تاہم 12 برس بعد 2024 میں یہ رشتہ ٹوٹ گیا اور دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔ اب ایشا اپنی 2 بیٹیوں رادھیا اور میرایا کی پرورش اکیلے کر رہی ہیں۔ ایشا نے اپنی کتاب اما میا (2020) میں انکشاف کیا تھا کہ شادی کے بعد جب وہ بھارت کے جوائنٹ فیملی سسٹم میں گئیں تو انہیں ثقافتی جھٹکا لگا۔ انہوں نے لکھا کہ شادی کے بعد میں شارٹس میں گھر میں نہیں گھوم سکتی تھی جیسے پہلے عادی تھی۔ یہ...
	بیجنگ : شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کا 25 واں اجلاس چین کے شہر تھیانجن میں منعقد ہوا۔پیر کے روزشنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے تھیانجن اعلامیے پر دستخط کئے اور اسے جاری کیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی آئندہ 10 سال (2026-2035) کی ترقیاتی حکمت عملی کی منظوری دی گئی۔دوسری جنگ عظیم میں فتح اور اقوام متحدہ کے قیام کی 80 ویں سالگرہ پر بیان ، کثیر الجہتی تجارتی نظام کی حمایت پر بیان اور سیکیورٹی، معیشت، ثقافتی تعاون اور تنظیمی تعمیر کو مضبوط بنانے سمیت24 نتائج پر مبنی دستاویزات جاری کی گئیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے رہنماؤں...
	 کراچی:  سندھ ہائیکورٹ نے این ای ڈی یونیورسٹی کے لیکچرار کی عہدے سے تنزلی و تبادلے کیخلاف درخواست پر تادیبی کارروائی سے روک دیا۔ ہائیکورٹ میں این ای ڈی یونیورسٹی کے لیکچرار کی عہدے سے تنزلی و تبادلے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ درخواستگزار واثق علی خان کو نامعلوم شکایات پر معطل کرکے عہدے سے تنزلی کی گئی۔ درخواستگزار کو گریڈ 18 کے لیکچرار سے گریڈ 17 کا اسسٹنٹ رجسٹرار بنادیا گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے درخواستگزار کی رسائی بھی محدود کردی ہے۔ شعبہ میٹریل انجینیئرنگ کے چیئرمین نے بدنیتی کی بنیاد پر درخواست گزار کیخلاف نامعلوم شکایت پر کارروائی کی۔ درخواستگزار پی ایچ ڈی اسکالر ہے، رسائی روکنا غیر...
	نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی صحافی دنیش کے وِہرا نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کانفرنس کے دوران لی جانے والی گروپ فوٹو پر سخت ردِعمل دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی کو فوٹو میں مرکزی حیثیت نہیں دی گئی اور انہیں کونے میں کھڑا کر دیا گیا، جو بھارت کے وقار کے خلاف ہے۔ دنیش کے وِہرا کے مطابق فوٹوگراف میں چین کے صدر شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ بالکل درمیان میں موجود تھے، جبکہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کو شی جن پنگ کے قریب رکھا گیا۔ اس کے برعکس وزیراعظم مودی کو صفِ اوّل میں ہونے کے باوجود تقریباً چوتھے یا پانچویں نمبر پر کونے کی جانب کھڑا کیا گیا۔ ...
	چینی صدر کی جانب سے 2025 ایس سی او سمٹ میں شریک بین الاقوامی مہمانوں کے لئے استقبالیہ ضیافت کا اہتمام
	چینی صدر کی جانب سے 2025 ایس سی او سمٹ میں شریک بین الاقوامی مہمانوں کے لئے استقبالیہ ضیافت کا اہتمام WhatsAppFacebookTwitter 0 31 August, 2025  سب نیوز  بیجنگ () چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے چین کے شہر تھیان جن کے میجیانگ کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں 2025 شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے چین میں موجود بین الاقوامی مہمانوں کے لئے ایک استقبالیہ ضیافت کا اہتمام کیا۔ اتوار کے روز استقبالیہ ضیافت سے قبل شی جن پھنگ اور پھنگ لی یوان نے غیر ملکی رہنماؤں اور ان کی بیگمات کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور گروپ فوٹو بھی بنوائے۔  روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
	شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے فریم ورک کے تحت رکن ممالک نے اس بات پر زور دینے کی ضرورت ہے کہ دہشت گردی کے واقعات پر ردِعمل کے لیے ایک واضح اور شفاف طریقہ کار اپنایا جائے تاکہ کسی بھی ملک پر فوری الزام تراشی کے بجائے مکمل تحقیقات اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ہی مؤقف اختیار کیا جا سکے۔ چین میں منعقدہ ایس سی او سربراہان مملکت کے اجلاس میں اس امر کو باؤر کرانے کی ضرورت ہے کہ دہشت گردی کئی خطوں میں جنم لیتی ہے، جن میں بلوچستان، پاکستان اور چین بھی شامل ہیں، اس لیے اس کے اسباب کو جڑ سے ختم کرنا ضروری ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی میں سی ٹی ڈی...
	ٹھیکیدار رکن اسمبلی ہے، شاید ہی احتساب ہو سکے،خواجہ آصف نےسیالکوٹ کی سڑک پر گڑھوں کی ویڈیو شیئر کردی
	  وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ورلڈ بینک کے تعاون سے بننے والے ایک بڑے پروجیکٹ کی سڑک پر گڑھوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ٹھیکدار طاقتور اور رکن اسمبلی ہے، شاید ہی کسی کا احتساب ہو سکے، میرا حلقہ ہے اس لیے آواز اٹھانا میرا فرض ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خواجہ آصف نے لکھا یہ پنجاب انٹرمیڈیٹ سیٹیز امپرومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام (پی آئی سی آئی آئی پی) کا ایک پروجیکٹ ہے، سینکڑوں ڈالر کے ورلڈ بینک کے قرض سے 2 شہروں سیالکوٹ اور ساہیوال میں کئی سال سے کام ہو رہا ہے، کام کے معیار کا اندازہ ویڈیو سے لگالیں۔ وزیر دفاع نے لکھا کہ یہ سیالکوٹ میں...
	ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے 30 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب 2022: ایشین بینک نے سندھ کے لیے 400 ملین ڈالر کے رعایتی قرض کی منظوری دے دی ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے صدر ماساتو کانڈا نے پاکستان میں مون سون بارشوں اور شدید سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی حکومت کی درخواست پر کی جانب سے 30 لاکھ ڈالر کی ہنگامی گرانٹ فراہم کی جائے گی جو کہ ایشیا پیسیفک ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ سے دی جائے گی۔ اے ڈی بی کے صدر ماساتو کانڈا 3 روزہ دورے...
	تہران: ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں پاسداران انقلاب کی بڑی کارروائی کے دوران 13 دہشت گرد ہلاک اور متعدد گرفتار کر لیے گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق کارروائی کے دوران مارے جانے والے دہشت گرد حالیہ دنوں پولیس پر حملے میں ملوث تھے، جب کہ گرفتار افراد سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز (IRGC) نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق ان گروہوں سے تھا جو خطے میں دہشت گردی اور بدامنی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔ رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ مارے گئے عسکریت پسند اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے تربیت یافتہ تھے اور ایران کے حساس علاقوں میں بدامنی پھیلانے کی منصوبہ بندی کر...
	اقوامِ متحدہ کی جوہری نگرانی کے ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے معائنہ کار ایران واپس پہنچ گئے ہیں۔ یہ اقدام ایران اور اسرائیل کے درمیان جون میں ہونے والی 12 روزہ جنگ اور امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ ایران نے جون کی جنگ کے بعد IAEA سے تعاون معطل کر دیا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ یہ ادارہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کی مذمت کرنے میں ناکام رہا۔ یہ بھی پڑھیے: ایران امریکا کے اطاعت کے مطالبے کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑا رہے گا،  آیت اللہ خامنائی جوہری نگرانی کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے ایک انٹرویو میں تصدیق کی کہ پہلی ٹیم...
	اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی عرب کی کم خرچ فضائی کمپنی فلائی اے ڈیل کی پہلی پرواز کا شاندار استقبال کیا گیا۔ گزشتہ اتوار کو ریاض سے آنے والا طیارہ 65 مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچا، جہاں روایتی ‘واٹر سلوٹ’ کے ساتھ اس کا خیرمقدم کیا گیا۔ واپسی پر 172 مسافر اسلام آباد سے ریاض روانہ ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی ایئرلائن کا تقریباً ایک دہائی بعد ایرانی حجاج کے لیے پروازوں کا آغاز سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق فلائی اے ڈیل نے پاکستان میں اپنی پروازوں کے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے اسلام آباد اور پشاور کے لیے بھی سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ پیر کے روز کمپنی کا طیارہ پشاور کے باچا خان...
	پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اثاثوں کی ویلیو ایشن کا عمل شروع کردیا گیا۔ پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے شفافیت، انصاف پسندی، ترقی اور طویل مدتی پائیداری کے لیے اپنے تمام تجارتی اثاثوں کی ویلیو ایشن کا ایک جامع عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ #HBLPSL has appointed EY MENA to conduct a landmark valuation of franchises, sponsorships & media rights!  Read more ⬇️ https://t.co/6ZIg7QHY0X — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) August 27, 2025 سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ عمل شفافیت اور میرٹ پر فیصلوں کی ضمانت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل دنیا کی نمایاں لیگز میں جگہ بنا چکا...
	دریائے چناب میں تاریخی سیلابی ریلا، ہیڈ مرالہ اور خانکی کے نچلے علاقے خطرے میں، این ڈی ایم اے کا ہائی الرٹ
	اسلام آباد(صغیر چوہدری )بھارت کی جانب سے سیلابی پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں دریاوں۔ڈیمز۔بیراجز اور ندی نالوں میں شدید سیلابی کیفیت پیدا ہوچکی ہے پنجاب کے مختلف شہروں میں اس،وقت سینکڑوں دیہات اور شہری علاقوں میں پانی داخل ہونے کی اطلاعات ہئں۔دریاے چناب میں گزشتہ 11 سال بعد تاریخی سیلابی ریلا گزرا ہے ڈیلی ممتاز کو محکمہ موسمیات۔این ڈی ایم اے اور دیگر معتر ذرائع ملنے والی معلومات کے مطابق اس،وقت دریائے چناب میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہوچکی ہے دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔دریاے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔2014 میں مرالہ کے مقام پر دریاے چناب میں 11 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرا تھ جبکہ...
	وزارت پیٹرولیم کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان درآمدی ایل این جی کے معاملے پر مذاکرات جاری ہیں اور وفاقی وزیر کی سربراہی میں وفد قطر میں موجود ہے۔ ایکسپریس نیوز کو وزارت پیٹرولیم کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وفاقی وزیر علی پرویز ملک کی قیادت میں وفد قطری حکام سے مذاکرات کر رہا ہے، وفد میں سیکرٹری پیٹرولیم ،ایم ڈی  پی ایس او ،پاکستاں ایل این جی ،ایس این جی پی ایل حکام بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طویل المدتی معاہدے کے تحت پاکستان  قطر سے 108ایل این جی کارگوز سالانہ کی بنیاد پر درآمد کرتا ہے تاہم پاور سیکٹر کی ڈیمانڈ کم ہونے سے ملک میں ایل این...
	نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ رواں سال کے آخری سہہ ماہی میں قومی ایئرلائن کی بولی کا امکان ہے جس کے لیے کام تیزی سے جاری ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے ڈیو ڈیلیجنس  شروع ہو چکی ہے جبکہ پی آئی اے کی ڈیو ڈیلیجنس میں 4 کنسوریشیم شریک ہیں اسٹیٹمنٹ آف کوالیفائیڈ 5 کنسورشیم نے جمع کرائے تھے۔ اعلامیے میں مطابق ایک کنسوریشم کرائیٹریا پر پورا نہیں اترا اسے شارٹ لسٹ نہیں کیا۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ رواں سال کی آخری سہہ ماہی میں پی آئی اے کی بولی کا ارادہ ہے جبکہ سیکرٹری  صنعت و پیداوار کا کہنا ہے کہ کابینہ کی اقتصادی  رابطہ کمیٹی کی...
	جنگ سے متاثرہ روس اور یوکرین کے درمیان انسانی بنیادوں پر ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں دونوں ممالک نے متحدہ عرب امارات کی ثالثی  میں ایک دوسرے کے مزید 146 قیدیوں کو رہا کر دیا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، روسی وزارتِ دفاع نے اس قیدی تبادلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رہا کیے گئے تمام روسی قیدی اس وقت بیلاروس  میں موجود ہیں، جہاں انہیں طبی اور نفسیاتی دیکھ بھال فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ جنگ کے اثرات سے سنبھل سکیں۔ زیلنسکی کا جذباتی اظہار تشکر  یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی  نے بھی اس تبادلے کی تصدیق کی اور سوشل میڈیا پر ان قیدیوں کی تصاویر شیئر کیں جو واپس...
	وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹس کے اجرا کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ اس موقع پر اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس اقدام کو ایک “اہم سنگ میل” قرار دیا، جو ملک کو کیش لیس معیشت کی طرف لے جانے میں مدد دے گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ صرف مالی امداد کا نظام نہیں بلکہ ایک جدید، شفاف اور کرپشن سے پاک ڈیجیٹل نظام کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔ انہوں نے سینیٹر روبینہ خالد اور دیگر تمام شراکت داروں کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ان کا کردار قابل تحسین ہے۔   کیش لیس معیشت کی طرف...
	 اسلام آباد:  وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر ایف آئی اے کے نام سے واٹس ایپ پر جعلی اور من گھڑت ایف آئی آرز بھیج کر عوام کو ہراساں کر رہے ہیں۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ان جعلی ایف آئی آرز میں شہریوں کو جھوٹے مقدمات میں نامزد کر کے خوف و ہراس پھیلایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ عناصر فرضی نام اور جعلی شناخت استعمال کر کے خود کو ایف آئی اے کے اہلکار ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان پیغامات میں ’’سائبر کرائمز‘‘ اور ’’دہشت گردی‘‘ جیسے سنگین الزامات لگا کر شہریوں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا...
	وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ نے کہا ہے کہ زیارات گروپ آرگنائزرز کی سکروٹنی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، آئندہ مقدس مقامات کی زیارات صرف وزارت مذہبی امور کے مجاز زیارت گروپ آرگنائرز کے ذریعے ممکن ہوں گی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران اور عراق کے مقدس مقامات کی زیارات کے لیے پرانا قافلہ سالار نظام عنقریب ختم کردیا جائے گا، زیارات کرانے کی خواہشمند کمپنیوں سے درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 585کمپنیوں کی سکیورٹی کلیئرنس مکمل کرلی گئی ہے،حالیہ توسیع کے دوران 95 نئی کمپنیوں نے بھی کاغذات جمع کرائے ہیں۔ پرانی کمپنیوں سے کاغذات کی وصولی 31 اگست تک جاری رہے گی، نئی...
	پاکستان کے بعد عمان نے بھی بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا ہاکی کپ میں شرکت سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق عمان نے تحریری طور پر منتظمین کو آگاہ کردیا ہے۔ ایشیا ہاکی کپ 29 اگست سے بھارتی ریاست بہار کے شہر راج گیر میں کھیلا جانا ہے جو ورلڈکپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے۔ پاکستان کی ٹیم سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر بھارت نہیں جارہی ہے۔ پاکستان کی جگہ بنگلہ دیش ایشیا ہاکی کپ میں حصہ لینے کو تیار ہے۔ بنگلہ دیش ٹیم کا تربتی کیمپ بھی ڈھاکہ میں شروع ہوچکا ہے۔ عمان کی دستبرداری کے بعد قازقستان کی ہاکی ایشیا کپ میں شمولیت کا امکان ہے۔ ایشن ہاکی فیڈریشن اور بھارت ہاکی فیڈریشن حکام کی جانب...
	ایک جانب ایشیا کپ 2025 میں پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کی دھمکی تو دوسری جانب بھارتی اسکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا۔ بھارتی ’ڈبل گیم‘ کنفیوژن پھیلانے لگی۔ کرکٹر سے سیاستدان بننے والے کیدار جادھیو نے بھی نفرت کی آگ کو مزید ہوا دینا شروع کردی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کو کسی بھی حال میں گرین شرٹس سے مقابلہ نہیں کرنا چاہیے، میرا دعویٰ ہے کہ یہ میچ نہیں ہوگا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ پر سابق بھارتی کرکٹرز اور سیاسی حلقوں کی جانب سے پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کیلئے دباؤ مسلسل بڑھایا جارہا ہے۔ دوسری جانب ایشیائی شوپیس ایونٹ کیلئے ٹیم میں شبمن گل کی سلیکشن پر غیریقینی کے بادل بدستور موجود ہیں۔ سلیکشن کمیٹی ابھیشیک...
	بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے مطابق حالیہ برسوں میں شنگھائی تعاون تنظیم نے علاقائی اقتصادی تعاون میں نئی پیش رفت حاصل کی ہے۔ ان میں اشیاء کی تجارت کا پیمانہ بڑھتا رہا۔ رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی رکن ممالک کے ساتھ اشیا کی تجارت 247.7 ارب ڈالر تک پہنچی جو سال بہ سال 0.8 فیصد کا اضافہ ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں میں شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ چین کی تجارت کا حجم 300 ارب ڈالر، 400 ارب ڈالر اور 500 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے اور 2024 میں یہ حجم 512.4 ارب ڈالر تک پہنچا ، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔تجارت کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری اور اقتصادی و تکنیکی تعاون...
	 ویب ڈیسک :ضلع نوشہرو فیروز کےشہرکنڈیارو میں محکمہ تعلیم کےسرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ اساتذہ کی تنخواہوں اورپنشن سےقسط وارکٹوتی کاحکم دیدیاگیا،ضلعی ایجوکیشن آفیسر نو شہروفیروز کی جانب سےباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔   نوٹیفکیشن کے مطابق 173 ملازمین اور ریٹائرڈ عملےکی تنخواہوں اورپنشن سےکٹوتی کی جائےگی،بی پی ایس 1سے 10 تک کےملازمین کی تنخواہوں سے3ہزارروپےماہانہ کٹوتی کی جائے گی،بی پی ایس11سے16تک کےملازمین کی تنخواہوں سے 5 ہزار روپے ماہانہ کٹوتی ہوگی۔  پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار   اس کےعلاوہ بی پی ایس 17 سے 20 تک کے ملازمین کی تنخواہوں سے 10 ہزار روپے ماہانہ کٹوتی کی جائے گی،کٹوتی اُن رقوم کی واپسی کےلیےکی جارہی ہےجو اہلِ خانہ نےبی آئی ایس پی سےوصول کی...
	ایران اور عراق کے مقدس مقامات کی زیارات کے لیے پرانے قافلہ سالار نظام کو عنقریب ختم کیا جائے گا۔ اب زیارات صرف وزارت مذہبی امور کے مجاز زیارت گروپ آرگنائزرز (ZGO) کے تحت ممکن ہوں گی۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق، ایران و عراق کی زیارات کروانے کی خواہشمند کمپنیوں سے درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں اور وزارت مذہبی امور نے زیارات گروپ آرگنائزرز کی سکرُوٹنی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ مزید پڑھیں: ایران اور عراق میں زیارات کے لیے نیا مربوط نظام لا رہے ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف اس حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ اب تک 585 کمپنیوں کی سیکیورٹی کلیئرنس مکمل کر لی گئی ہے جبکہ حالیہ توسیع کے دوران 95 نئی...
	قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے 3 ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کی سیلیکشن پر ملے جلے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے کراچی میں ایک نجی تقریب میں شرکت کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم سلیکشن اور پاکستان کرکٹ کے مستقبل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔  اچھی ٹیم کا اعلان ہوا ہے، سرفراز احمد سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3،4 سالوں میں ایک نئی ٹیم ابھر کر سامنے آئی ہے، جس میں حسن نواز، حسین طلعت اور صائم ایوب سمیت کئی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھی ٹیم کا اعلان ہوا ہے اور امید...
	ایمل کانسی—فائل فوٹو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے اعلامیے پر کئی سیاسی رہنماؤں نے دستخط نہیں کیے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور پیپلز پارٹی کے نیئر بخاری نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے اعلامیے پر دستخط نہیں کیے۔عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی زیرِ صدارت ہونے والے آل پارٹیز کانفرنس کا جب اعلامیہ پڑھا جا رہا تھا تو تینوں رہنما اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔ بیرسٹر گوہر نے اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کروائی، معلوم نہیں کیوں نہیں آئے: ایمل ولیایمل ولی خان نے کہا کہ جی ڈے اے، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے قاٸدین...
	مودی کی آر ایس ایس کے نظریے پر مبنی تقریر، کانگریس رہنماوں کی سخت تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025  سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )مودی کی ہندوتوا آئیڈیالوجی اور انتہا پسند سیاست نے بھارت کی جمہوری ساکھ کو تباہ دیا، مودی سرکار بھارت کی سیکولر شناخت اور قومی ہم آہنگی کے لیے سنگین خطرہ بن گئی۔ مودی کی یوم آزادی پر آر ایس ایس کے نظریے پر مبنی تقریر نے بھارت میں ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا۔ کانگریس رہنماوں نے یوم آزادی پر مودی کی تقریر کو جمہوری اقدار کے لیے انتہائی خطرناک اور پریشان کن قرار دے دیا۔کانگریس رہنما اور ایم پی جیر ام رمیش نے کہا کہ مودی کی یوم آزادی پر آر...
	معروف عالمی کوہ پیما ساجد سدپارہ کی کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ کے زیر اہتمام شجرکاری مہم میں شرکت
	معروف عالمی کوہ پیما ساجد سدپارہ کی کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ کے زیر اہتمام شجرکاری مہم میں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)معروف عالمی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ کے زیر اہتمام چیئرمین کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ احسن ظفر بختاوری کے ہمراہ اسلام آباد کے جی سیون (ستارہ مارکیٹ)اور آئی-ایٹ مرکزمیں شجرکاری مہم کے دوران پودا لگا یا ۔ اس موقع پر کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ کی جانب سے دونوں تجارتی مراکز میں ڈسٹ بنز کی تنصیب بھی کی گئی، تاکہ صفائی اور کچرے کے بہتر انتظام کو یقینی بنایا جا سکے،اس موقع پر ایک بڑی آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا...
	ترجمان ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ پولیس کی جانب سے اس واقعے کو خودکشی قرار دینا قبل از وقت ہے، خاور حسین کے قتل کے واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے اصل حقائق سامنے لائے جائیں، حکومت صحافیوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان نے ڈان نیوز کے رپورٹر خاور حسین کی پراسرار موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ خاور حسین نڈر اور بے باک صحافی تھے جنہوں نے ہمیشہ دیانت داری اور جرات کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیے۔ ترجمان نے کہا کہ پولیس کی جانب سے اس واقعے کو خودکشی قرار دینا...
	مودی کی ہندوتوا آئیڈیالوجی اور انتہا پسند سیاست نے بھارت کی جمہوری ساکھ کو تباہ دیا، مودی سرکار بھارت کی سیکولر شناخت اور قومی ہم آہنگی کے لیے سنگین خطرہ بن گئی۔ مودی کی یوم آزادی پر آر ایس ایس کے نظریے پر مبنی تقریر نے بھارت میں ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا۔ کانگریس رہنماؤں نے یوم آزادی پر مودی کی تقریر کو جمہوری اقدار کے لیے انتہائی خطرناک اور پریشان کن قرار دے دیا۔ کانگریس رہنما اور ایم پی جیر ام رمیش نے کہا کہ مودی کی یوم آزادی پر آر ایس ایس کی تعریف تنظیم کو مطمئن کرنے کی ایک ’’ناکام کوشش‘‘ ہے۔ لال قلعہ سے آر ایس ایس کو پکارنا سیکولر بھارت کے لیے پریشان کن...
	نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے حکام نے کہا ہے کہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ 22 اگست تک جاری رہے گا جس میں مزید شدت متوقع ہے، بارشوں کے 3 مزید سلسلے پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ اسلام آباد میں  این ڈی ایم اے حکام نے میڈیا کو بریفنگ دی، اس موقع پر  ٹیکنیکل ایکسپرٹ ڈاکٹر طیب شاہ نے کہا کہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ 22 اگست تک جاری رہے گا جس میں مزید شدت متوقع ہے، 22 اگست کے بعد مون سون کا ایک اور سلسلہ شروع ہو گا، بارشوں کے 3 مزید سلسلے پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر طیب شاہ  نے کہا کہ خلیج بنگال کی جانب سے ایک نیا بارشوں کا سلسلہ پاکستان کی جانب...
	 لاہور:  بھارت میں 29 اگست سے شیڈول ایشیا ہاکی کپ کے ڈراز کا اعلان چند روزمیں ہوگا، منتظمین نے پاکستان کی جگہ متبادل ٹیموں سے رابطہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایک دو دن میں پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام حکومتی ہدایات کی روشنی میں ایشیا کپ منتظمین کو اپنے جواب سے آگاہ کردیں گے۔ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پاکستان ہاکی ٹیم کا بھارت جاکر کھیلنا ممکن نہیں لگ رہا، منتطمین کو پاکستان ہاکی  فیڈریشن کی جانب سے ابھی تک ٹیم بھجوانے سے معذرت کا نہیں لکھا گیا۔   دوسری جانب پاکستان ٹیم کے متبادل کے طورپر بنگلہ دیش، قازقستان اورکرغزستان ہاکی فیڈریشنز کو بھی پاکستان ٹیم کےانکار کی صورت میں اپنی دستیابی  کے بارے میں  لکھا گیا ہے۔ راج...
	اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اربعین کا دن ہمیں ایثار، قربانی اور خدمتِ خلق کا درس دیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی مختلف مقامات پر موکب اور سبیلیں لگا کر عزادارانِ امام حسین علیہ السلام کی خدمت کو اپنے لیے شرف سمجھتے ہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو  اربعین حسینی کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم اور وحدت یوتھ کراچی کا کیمپ و موکب  اربعین حسینی کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم اور وحدت یوتھ کراچی کا کیمپ و موکب  اربعین حسینی کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم اور وحدت یوتھ کراچی کا کیمپ و موکب  اربعین حسینی کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم...
	  پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے نام تعزیتی پیغام دیا ہے۔ سیلابی صورتحال نے ا پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں تباہی مچادی ہے، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے میں بہہ کر اب تک سیکڑوں لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں، ایرانی صدر نے اس موقع پر پاکستان کی حکومت اور عوام کے نام تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے اظہار افسوس کیا ہے۔ مسعود پزشکیان نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں المناک سیلاب پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا، مسعود پزیشکیان نے کہا کہ ایران پاکستان کیلئے ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف کیلئے تیار ہے۔ اس وقت سیلابی کے پیش نظر ملک...
	ستٹی 42 : ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے پاکستانی حکومت اور عوام سے مختلف علاقوں میں آنے والے المناک سیلابوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔   اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانہ کے ترجمان کے مطابق ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے ایکس اکاؤنٹ پر پاکستان میں تباہ کن سیلابوں سے تباہ کاری پر تعزیتی پیغام میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے المناک سیلابوں پر حکومت اور عوام سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس مشکل گھڑی میں ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف کی فراہم کی پیشکش بھی کی۔     مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان   ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے تباہ کن سیلابوں میں...
	آئی ٹی اینڈ پی ٹی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے، 911 سروس اس صورت میں بھی کام کرے گی جب کسی علاقے میں صارف کے اپنے موبائل نیٹ ورک کے ٹاورز متاثر یا غیر فعال ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے ملک بھر میں 911 ہیلپ لائن فوری طور پر فعال کر دی۔ آئی ٹی اینڈ پی ٹی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے، 911 سروس اس صورت میں بھی...
	—فائل فوٹو کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی منتظم عدالت نے دہشت گردوں کی مالی معاونت اور سہولت کاری سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے 4 ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عمیر نے جے آئی ٹی کے سامنے ایک شہری کے قتل کا انکشاف کیا ہے، ملزم نے اپنے کزن، بھارتی شہری اور بھارتی ایجنسی ’را‘ کی ایما پر یہ قتل کیا، شہری کو سندھ کے شہر ماتلی میں ٹارگٹ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے را کے کہنے پرواشنگٹن میں نواز شریف کی تقریر کے دوران مداخلت کی تھی،احمر مستی خان کااعتراف تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ساتھیوں کی گرفتاری...
	 — فائل فوٹو  موسم خراب ہونے کی وجہ سے آج گلگت ایئرپورٹ کی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ مختلف وجوہات کی بنا پر ملک بھر کی 46 پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہوئیں۔اسلام آباد سے 11، کراچی سے 12، لاہور کی 11، کوئٹہ سے 3، ملتان، اسکردو اور پشاور سے ایک ایک پرواز تاخیر کا شکار ہوئی۔ان کے علاوہ، اسلام آباد سے دبئی کی نجی ایئر لائن کی پرواز میں 5 گھنٹے، لاہور سے نجی ایئر کی ریاض اور ابوظبی کی 2 پروازیں 4 سے 10 گھنٹے، مسقط سے کراچی کی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔
	بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس (ISC) کا پہلا ورکنگ سیشن سینیٹ آف پاکستان کی میزبانی میں 11-12 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اس کانفرنس کے انقعاد کا مقصد، عالمی امن و سلامتی کے قیام، نیز مشترکہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پارلیمانی راہنماؤں کے درمیان بات چیت کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی سینیٹ کے چیرمین نے ایران کی قومی اسمبلی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کو اسلام آباد کا دورے اور بین الاقوامی اسپیکرز کانفرنس کے پہلے اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی ہے۔ پاکستانی سینیٹ کے اسپیکر کی مشیر محترمہ مصباح گوہر اور اسلام آباد میں متعین ایران کے ڈپٹی ایمبسیڈر نبی شیرازی کے درمیان ہونے والی ملاقات...
	لندن / پیرس / برلن: برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کے بڑھتے ہوئے ایٹمی پروگرام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کو باضابطہ خط لکھا ہے، جس میں اگست کے آخر تک کوئی سفارتی حل نہ نکلنے کی صورت میں پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ — ژاں-نوئل بارو (فرانس)، ڈیوڈ لیمی (برطانیہ) اور جوہان ویڈفل (جرمنی) — نے خط میں کہا کہ اگر ایران نے مقررہ ڈیڈ لائن تک معاہدے کی پاسداری نہ کی تو وہ "اسنیپ بیک میکانزم" استعمال کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ میکانزم 2015 کے جامع مشترکہ ایکشن پلان (JCPOA) کا حصہ تھا، جس کے تحت ایران پر عائد اقوام متحدہ کی پابندیاں...
	ویب ڈیسک:  کراچی کے شہریوں کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے سندھ کے وزیرِ توانائی ناصر حسین شاہ نے بڑا اعلان کر دیا۔  صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا کہ کراچی کی صنعت اور رہائشیوں کو سیپرا کے تحت سستی بجلی فراہم کی جائے گی، سستی بجلی کے نرخ کے الیکٹرک کی نسبت بہت کم ہوں گے۔  وزیرِ توانائی سندھ نے کہا کہ بجلی ہم خود بنائیں گے اور ایس ٹی ڈی سی کے تحت خود ترسیل کریں گے، بجلی کے نرخ بھی اب ہم خود طے کر سکیں گے۔  زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ   انہوں نے واضح کیا کہ ایس ٹی ڈی سی کی ترسیل شدہ بجلی...
	 — فائل فوٹو کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے اے ایس اور اے لیول کے نتائج جاری کر دیے۔جون 2025ء کی سیریز میں 700 سے زائد اسکولوں کے 1 لاکھ سے زائد امیدواروں نے کیمبرج انٹرنیشنل اے ایس اینڈ اے لیول کے امتحانات میں شرکت کی تھی۔ اس میں کیمبرج انٹرنیشنل اے ایس اینڈ اے لیول کے لیے 1 لاکھ 27 ہزار 9 سو سے زائد مظامین تھے۔پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول مضامین طبعیات، ریاضی، کاروبار، کیمیاء اور کمپیوٹر سائنس تھے۔ دوسری جانب آئی جی سی ایس ای اور او لیول کے نتائج 19 اگست کو جاری کیے جائیں گے۔کیمبرج میں بین الاقوامی تعلیم کے لیے پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر عظمیٰ یوسف نے جون 2025ء کے کامیاب طلبہ کو مبارک باد...
	سلام آباد کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے سی ڈی اے اور پاورٹی الیوی ایشن فنڈ کا اشتراک WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد: (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے پاکستان پاورٹی الیوی ایشن فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادر گل بڑیج سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ ملاقات میں اسلام آباد کے پسماندہ علاقوں کی ترقی، ہنر مندی کے فروغ، روزگار کے مواقع میں اضافے اور کمیونٹی کی شمولیت کو یقینی...
	وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آج این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملاقات کی، جس میں ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کارروائیوں اور آئندہ ممکنہ ہنگامی صورتحال کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں پیشگی اطلاع نظام کو فعال بنانے اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ تعاون بڑھانے کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو ہدایات دیں کہ وہ موسمیاتی خطرات کے پیش نظر مربوط اقدامات کریں تاکہ نقصانات کو کم کیا جا سکے۔ مزید پڑھیں: چترال سے لاہور تک طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ، این ڈی ایم اے کا ہنگامی...
	عدالت کوئی ایسی فائنڈنگ نہیں دے گی جس سے کسی کا کیس متاثر ہو؛سپریم کورٹ کے بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر ریمارکس، پنجاب حکومت کو نوٹس جاری
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے 9 مئی مقدمات میں ضمانت نہ دیئے جانے کیخلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل پر حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کردیا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ آج صرف پراسیکیوشن کو نوٹس کر دیتے ہیں، کیا ضمانت کیس میں حتمی آبزرویشنز دی جا سکتی ہیں؟ دونوں جانب کے وکلا اس قانونی سوالات پر معاونت کریں، عدالت کوئی ایسی فائنڈنگ نہیں دے گی جس سے کسی کا کیس متاثر ہو، وکلاء آئندہ سماعت تک قانونی سوالات پر تیاری کرلیں۔  نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فریقین کے وکلا کو قانونی سوالات پر تیاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے...
	پنجاب کے دریاوں میں طغیانی کا خد شہ ،بھارت کی جانب سے آئندہ 2 روز میں دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے،پی ڈی ایم اے
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث پنجاب کے دریائوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت کی جانب سے آئندہ 2 روز میں دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے۔بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔بھاکڑا ڈیم 61 ،پونگ ڈیم 76 اور تھین ڈیم 64 فیصد تک بھر چکے ہیں ۔ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے، ارسا اور محکمہ آبپاشی 24 گھنٹے دریاوں و ڈیمز کی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں ۔دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر سیلاب نچلے درجے سے معمول پر آ گیا ہے جبکہ دریائے ستلج...
	ایئر انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ یکم ستمبر سے بھارت اور امریکا کے دارالحکومتوں کے درمیان فضائی سروس معطل کر دےگی، جس کی وجہ پرانے بوئنگ طیاروں کی مجوزہ اپ گریڈیشن کے باعث طیاروں کی کمی اور پاکستان کی فضائی حدود کی بندش بتائی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی اور ایئر انڈیا حادثے کے بعد سفری طلب متاثر، بھارتی فضائی کمپنی کو مشکلات کا سامنا نئی دہلی اور واشنگٹن ڈی سی کے درمیان پروازوں کی معطلی ایئر انڈیا کے لیے ایک اور دھچکا ہے، جو اس وقت سخت ریگولیٹری جانچ پڑتال کے عمل سے گزر رہی ہے۔ یہ جانچ احمد آباد میں جون میں پیش آنے والے ایک حادثے کے بعد تیز ہوئی، جس میں 260...
	ذرائع کے مطابق کرپٹ افسران کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ لاہور، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈی سی آفس میں تعینات افسران تحقیقات کی زد میں آ گئے ہیں۔  مذکورہ افسران کیخلاف زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے سنگین الزامات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگیڑا کی گرفتاری اور بھاری رقوم کی برآمدگی کے بعد پنجاب حکومت نے کرپٹ بیوروکریٹس کے گرد شکنجہ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کرپٹ افسران کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ لاہور، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈی سی آفس میں تعینات افسران تحقیقات کی زد میں آ...
	 سٹی42: مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے اعتراضات اور تحفظات کے باوجود لاہور کینال شپ ریسٹورنٹ منصوبہ بالآخر منظوری حاصل کر گیا ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق منصوبہ ابتدائی طور پر 35 کروڑ روپے میں مکمل ہونا تھا تاہم اب اس کی لاگت بڑھا کر 54 کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔ منصوبے کا ڈیزائن نیسپاک کی اسٹڈی کے بعد تبدیل کیا گیا، جس کے بعد صوبائی حکومت نے اس کی منظوری دی۔اب اس منصوبے کے لیے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (PHA) کو سپلیمنٹری گرانٹ فراہم کی جائے گی جبکہ پی اینڈ ڈی بورڈ فنڈز کی بندوبست کرے گا۔  عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق اہم فیصلہ  سرکاری دستاویزات کے مطابق محکمہ خزانہ اور پی اینڈ ڈی بورڈ نے...
	پاکستان کی اہم وزارتیں اور سرکاری محکمے ایک خطرناک سائبر حملے کے ممکنہ نشانے پر ہیں، جسے ماہرین ملکی ڈیجیٹل سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دے رہے ہیں، اس ضمن میں نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (سرٹ) نے تمام حساس اداروں کو بلیو لاکرنامی رینسم ویئر سے خبردار کرتے ہوئے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔ نیشنل سرٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حیدر عباس کی جانب سے 39 وزارتوں اور اہم قومی اداروں کے سربراہان کو ارسال کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بلیو لاکر رینسم ویئر کے حملے کی شدت انتہائی سنگین ہے، جو ونڈوز پر مبنی ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ، سرورز، نیٹ ورک اور کلاؤڈ اسٹوریج کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خط...
	این اے 129 لاہور کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے راہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران ریٹرننگ افسر کا کہنا تھا کہ ہم نے مختلف محکموں سے ڈیٹا منگوایا ہے اس کے بعد فیصلہ کریں گے، سوئی گیس، ایف آئی اے، نیب اور دیگر محکموں سے ڈیٹا منگوایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ این اے 129 ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے راہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا۔ حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ان کے وکیل ابوذر سلمان نے مکمل کرائی۔ اس حوالے سے ریٹرننگ افسر نے کہا ہے کہ ہم نے مختلف محکموں سے ڈیٹا منگوایا ہے اس کے...
	  اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ کے بیانات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دعوے اتنے ہی ناقابلِ یقین ہیں جتنے غلط وقت پر کیے گئے ہیں۔ خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھارتی ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ تین ماہ تک بھارت کی جانب سے کوئی ایسا دعویٰ نہیں کیا گیا، جبکہ پاکستان نے فوری بعد بین الاقوامی میڈیا کو تکنیکی بریفنگز دیں اور آزاد مبصرین نے بھارتی نقصانات کی تصدیق کی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کے کئی طیارے پاکستان نے تباہ کیے ہیں جبکہ پاکستان کا کوئی طیارہ بھارتی حملوں میں نشانہ...
	فائل فوٹو این اے 129 ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا۔حماد اظہر کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال ان کے وکیل ابوذر سلمان نے مکمل کرائی۔اس حوالے سے ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ ہم نے مختلف محکموں سے ڈیٹا منگوایا ہے اس کے بعد فیصلہ کریں گے۔ سوئی گیس، ایف آئی اے، نیب اور دیگر محکموں سے ڈیٹا منگوایا ہے۔ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ ڈیٹا آنے کے بعد کاغذاتِ نامزدگی سے متعلق حتمی فیصلہ کروں گا، ابھی حماد اظہر کے کاغذاتِ نامزدگی مشروط طور پر منظور کر رہا ہوں۔ حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئےسابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...
	راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی طلبہ و طالبات سے خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوجوان طلبا سے کھل کر بات چیت کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیے۔ نشست میں شریک طلبا نے اس سیشن کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے کہا کہ ’’ایسی نشستوں کا انعقاد موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے۔‘‘ طلبا نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ ’’وطن دشمن عناصر چاہے جتنی بھی کوشش کر لیں، وہ نوجوان نسل کو اپنی افواج سے دور نہیں کر سکتے۔‘‘ نوجوانوں نے اپنے جوشیلے انداز میں کہا کہ ’’افواج ہم سے ہیں اور ہم...
	---فائل فوٹو  اینٹی کرپشن سندھ نے سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔محکمۂ اینٹی کرپشن کے حکام نے ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کے ڈی جی کو خط لکھا ہے۔اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن کے مطابق ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کے افسران نے جعلی نیلامی کرتے ہوئے من پسند ٹھیکے داروں کو ٹھیکے دیے، رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تمام ٹھیکیداروں سے رشوت وصول کر کے ورک آرڈرز جاری کیے گئے۔اینٹی کرپشن حکام نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ سنگین نوعیت کے الزامات کی انکوائری کے لیے متعلقہ افسر کی حاضری کو یقینی بنایا جائے، متعلقہ افسر کو 13 اگست کو ایڈیشنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے دفتر میں...
	این اے-129 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما میاں حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ حماد اظہر کے وکیل ابوذر سلمان خان نیازی نے اس جانچ پڑتال میں حصہ لیا۔ ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ انہوں نے مختلف محکموں بشمول سوئی گیس، ایف آئی اے، نیب اور دیگر اداروں سے متعلقہ ڈیٹا منگوایا ہے، جس کی روشنی میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: این اے 129 ضمنی انتخابات: حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کیوں واپس کیے گئے؟ ریٹرننگ افسر کا کہنا تھا کہ ابھی حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مشروط طور پر منظور کیے جا رہے ہیں اور ڈیٹا موصول ہونے کے بعد ہی کاغذات...
	عثمان خادم کمبوہ،راؤدلشاد: لاہور میں میاں اظہر کی وفات سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 129 کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی  شیدول کے مطابق جاری ہے۔ مسلم لیگ کے سید علی سرور گیلانی کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی مکمل ہو گئی،سید علی سرور گیلانی کے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے۔  مسلم لیگ ن کے رہنما حافظ نعمان کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل بھی مکمل  ہوگیا،حافظ نعمان نے ریٹرننگ افسر کے روبرو پیش ہوکر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کروائی۔   10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی   امیداروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال دس اگست تک جاری رہے گی۔ Waseem Azmet
	روس کیساتھ جنگ میں پاکستانی جنگجوئوں کی مدد کا الزام، پاکستان کا معاملہ یوکرین کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ
	روس کیساتھ جنگ میں پاکستانی جنگجوئوں کی مدد کا الزام، پاکستان کا معاملہ یوکرین کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025  سب نیوز اسلام آ باد(سب نیوز)پاکستان نے یوکرینی صدر کے بیان کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ یوکرین کی جانب سے پاکستان کے سامنے کوئی ثبوت پیش نہیں کیے گئے،پاکستان یہ بات یوکرین کے ساتھ اٹھائے گا، پاکستان یوکرین تنازعہ کا پرامن حل چاہتا ہے۔اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان یوکرین تنازعہ کی پر امن حل چاہتا ہے، ہم یوکرین کے صدر کے بیان کو مسترد کرتے ہیں، یوکرینی صدر کے پاکستان پر الزامات کے حوالے سے ہمارے سے کوئی ثبوت شیئر نہیں کیے گئے۔ترجمان نے کہا کہ ایرانی...
	 اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف کی واضح ہدایات کے باوجود اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کی صورت حال ابتر ہے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کے دعووں کے برعکس غیر ملکی کاؤنٹرز میں سے اکثر بند ہیں جب کہ امیگریشن کاونٹرز پر مسافروں کی لمبی قطاریں لگ رہی ہیں۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ڈیپارچر میں کاؤنٹرز 30 اور ارائیول کاؤنٹرز 40 ہیں۔ ڈیپارچر اور ارائیول لاؤنجز میں چند کاؤنٹرز سے کام چلایا جارہا ہے۔ ائیرپورٹ پر ہزاروں مسافروں کے لیے صرف چند امیگریشن کاؤنٹرز دستیاب  ہیں۔ علاوہ ازیں اسٹاف کی کمی کے باعث بھی مسافروں کی طویل قطاریں برقرار ہیں۔ امیگریشن نظام میں تاخیر کی وجہ سے مسافروں کو اب بھی گھنٹوں انتظار کرنا پڑ...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)ہوا بازی سیاحت کی لائف لائن ہے،پاکستان کی قدرتی خوبصورتی، ثقافتی ورثہ، اور مہمان نوازی سیاحوں کے لئے پرکشش ہے۔ فضائی رابطوں اور دیگر اقدامات سے ملک میں سیاحت کا فروغ ممکن ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنااللہ نے ورلڈ ایوی ایشن ڈے کے موقع پر ایک اعلی سطحی گول میز اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔وزارت بین الصوبائی رابطہ،اسلام آباد میں ایوی ایشن ڈے پر ’’ایوی ایشن سیکٹر کی ترقی اور سیاحت‘‘کے عنوان سے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں قومی کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس، سیکرٹری آئی پی سی محی الدین احمد وانی، سیکرٹری وزارت...
	اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کیساتھ ساتھ ترکی و سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کو لکھے گئے اپنے خط میں ایرانی وزیر خارجہ نے غزہ میں جاری وسیع انسانی تباہی کا جائزہ لینے اور امداد کی فی الفور فراہمی سمیت اس حوالے سے رابطہ کاری کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کا غیر معمولی اجلاس طلب کرنیکا مطالبہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے غزہ میں سفاک صیہونی رژیم کے ہاتھوں جاری فلسطینی عوام کی وسیع نسل کشی اور انسانیت سوز جنگی جرائم کو روکنے کے لئے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہ سمیت ترکی و سعودی عرب کے وزرائے خارجہ ہاکان فیدان و فیصل بن فرحان کو بھی خط تحریر کیا ہے۔...
	صحافیوں سے گفتگو کے دوران کامران ٹیسوری نے کہا کہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا ملاقات کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، صوبہ و وفاق کا نمائندہ ہونے کی حیثیت سے زائرین کے مسائل حل کرنے کی مکمل کوشش کروں گا، مجھے اس مسئلے میں کہیں سیاست نہیں نظر آئی، بلوچستان میں زائرین کا استقبال کرنے کیلئے کافی رہنما موجود تھے، اس بات کا علم ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وفد کے ہمراہ سولجر بازار میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صوبائی آفس وحدت ہاؤس میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں اربعین حسینیؑ مارچ کے قائدین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور قائدین مارچ کے درمیان...
	کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے خاتون ہراسانی کیس میں عائد 25 لاکھ کا جرمانہ جمع کرادیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کی صوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ  مونس علوی نے 25 لاکھ روپے جرمانے کی رقم ناظر سندھ ہائیکورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع کروادی ہے۔  واضح رہےگزشتہ ماہ صوبائی محتسب نے مونس علوی کو خاتون سے ہراسانی کے الزام میں عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا اور ان پر 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔محتسب کا کہنا تھا کہ مونس...
	 سٹی42:: ٹریفک پولیس نے اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جاری ہونے والے ای چالان کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔  سیف سٹی اتھارٹی، ٹریفک پولیس اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا ڈیٹا باہم مربوط (integrate) کر دیا گیا ہے تاکہ گاڑی مالکان کی مکمل تفصیلات فوری دستیاب ہوں۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور اطہر وحید کے مطابق، اب ٹریفک وارڈن گاڑی کے چیسز نمبر کی بجائے صرف نمبر پلیٹ کے ذریعے ہی تمام تفصیلات حاصل کر سکیں گے۔ اس مقصد کے لیے ٹریفک وارڈنز کو ایک نئی ایپ مہیا کر دی گئی ہے جس کے ذریعے وہ نہ صرف ای چالان جاری کریں گے بلکہ ٹوکن...
	فیلڈ مارشل کے صدر بننے کی خبر جھوٹ، حملے پر جوابی کارروائی بھارت کے اندر گہرائی سے شروع ہو گی: ڈی جی آئی ایس پی آر
	اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) بھارتی مشرق میں گہرائی تک حملہ کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا  ممکنہ بھارتی جارحیت پر دو ٹوک مؤقف سامنے آ گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کے معروف جریدے ’’دی اکانومسٹ‘‘ کو دیئے گئے انٹرویو کے بعد بھارت کی جانب سے منفی پراپیگنڈے کے ذریعے  بھارتی میڈیا اور حکومتی  حلقے اسے بنگلہ دیش  کو استعمال کرنے سے جوڑنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،  حالانکہ حقیقت میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کے مشرقی حصے میں موجود اقتصادی مراکز کو گہرائی میں نشانہ بنانے کی بات کی  ہے۔ بھارتی حکومت، جو آپریشن سندور میں ناکامی اور عوام و اپوزیشن...
	بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے خواتین کی صحت کے لیے اب تک کا سب سے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2030 تک اس شعبے میں 2.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ خواتین کی صحت میں سرمایہ کاری کا اثر نسلوں تک قائم رہتا ہے، جس کے نتیجے میں صحت مند خاندان، مضبوط معیشتیں اور زیادہ منصفانہ دنیا وجود میں آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سی خواتین ایسی وجوہات کی بنا پر ہلاک ہو رہی ہیں یا ناقص صحت میں زندگی گزار رہی ہیں جن کا بروقت علاج ممکن تھا، اور اب وقت آ...
	مودی سرکار کی’’ آپریشن سندور 2‘‘ کے نام پر ہرزہ سرائی ، ممکنہ جارحیت پر اب پاکستان بھارت میں کن مقامات کو نشانہ بنائے گا؟ڈی جی آئی ایس پی آر نےاہم تفصیلات شیئر کر دیں
	لاہور ( طیبہ بخاری سے ) مودی سرکار  کی’’ آپریشن سندور 2‘‘ کے نام پر ہرزہ سرائی ،  ممکنہ جارحیت پر  اب پاکستان بھارت میں کن مقامات کو نشانہ بنائے گا؟ڈی جی آئی ایس پی آر نےاہم تفصیلات  شیئر  کر دیں ۔ تفصیلات کے مطابق   بھارتی مشرق میں گہرائی تک حملہ ، ڈی جی آئی ایس پی آر  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے   ممکنہ بھارتی جارحیت پر دو ٹوک مؤقف اپنایا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے معروف جریدے’’دی اکانومسٹ‘‘ کو دیئے گئے انٹرویو کے بعد بھارت کی جانب سے منفی پروپیگنڈے کے ذریعے  بھارتی میڈیا اور حکومتی  حلقے اسے بنگلہ دیش  کو استعمال کرنے سے جوڑنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،...
	وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین "سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ" میں تجرباتی سفر کیا اورعلی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک روڈ ٹیسٹ خود مانیٹر کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایس آر ٹی کا معائنہ کیا اور موجود سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے  ایس آر ٹی کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی،  وزیر اعلیٰ نے ایس آر ٹی کے روڈ ٹیسٹ ڈرائیو کا  جائزہ لیا  اور عام ٹریفک کے درمیان ایس آر ٹی کی رننگ چیک کی۔ رائیونڈ روڈ اور کینال روڈ پر عوام ایس آر ٹی دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے رہے، "سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ" ترکی۔ چین ابو ظہبی اور دیگر ممالک میں کامیابی سے چلائی جارہی...
	راولپنڈی(نیوز ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی افواہوں پردو ٹوک موقف سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نےبرطانوی جریدے دی اکانومسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں واضح کیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر پاکستان بننے سے متعلق تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔  انہو ں نے حق کی جنگ کے بعد سامنے آنے والے سیاسی تجزیوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خبروں کا مقصد صرف غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے۔ انٹرویو کے دوران بھارتی جارحیت کے حوالے سے ایک سوال...
	فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے کی افواہیں بے بنیاد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا دی اکانومسٹ کو انٹرویو
	پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے معروف برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے پاکستان کا آئندہ صدر بننے کی افواہوں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں‘۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ معرکہ حق کے بعد جو سیاسی تجزیے اور قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، وہ محض افسانہ ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کے بقول، اس قسم کی گفتگو غیر ذمہ دارانہ ہے اور ادارے کو غیر ضروری سیاسی بحث میں گھسیٹنے کی کوشش...
	سی ڈی اے اور پنجاب لینڈ اینڈ ریونیو اتھارٹی کے درمیان لینڈ ریکارڈ کی ڈیجٹلائزیشن اور ای اسٹامپ پیپر کا نظام متعارف کروانے کے سلسلہ میں ایم او یو پر دستخط کرنے کا فیصلہ
	سی ڈی اے اور پنجاب لینڈ اینڈ ریونیو اتھارٹی کے درمیان لینڈ ریکارڈ کی ڈیجٹلائزیشن اور ای اسٹامپ پیپر کا نظام متعارف کروانے کے سلسلہ میں ایم او یو پر دستخط کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر فنانس طاہر نعیم، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد جبکہ پنجاب لینڈ اینڈ ریونیو اتھارٹی کے ڈی جی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نمائندہ نے بزریعہ ویڈیو لنک شرکت...
	لائی چھنگ ڈے کی انتظامیہ پر عوامی اعتماد کی شرح میں شدید کمی ، تائیوان کے تازہ ترین سروے پر سی ایم جی کا تبصرہ
	بیجنگ : حال ہی میں ، امریکہ نے نام نہاد “مساوی محصولات ” ایڈجسٹمنٹ کے ایک نئے دور کا اعلان کیا ، جس میں چین کے  تائیوان  علاقے پر 20 فیصد  ٹیرف بھی شامل ہے۔ تائیوان  کے عوام نے  اس بات پر بڑی تشویش کا اظہار کیا کہ اس طرح کے اضافی محصولات  تائیوان کی صنعت کو شدید متاثر کریں گے اور تائیوان کو امریکی مصنوعات کے لئے ڈمپنگ کی جگہ بنا دیں گے ، ایسے میں لائی چھنگ ڈے نے اپنے ردعمل میں کہا  کہ تائیوان کا ان محصولات پر جوابی کارروائی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، اور وہ امریکہ میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرسکتے ہیں اور خریداری کو بڑھا سکتے ہیں۔ تائیوان میں زندگی کے...
	ایف بی آر نے ای کامرس ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اہم اقدامات کرتے ہوئے آن لائن لین دین پر ٹیکس کی کٹوتی اور رجسٹریشن کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ای کامرس فروخت کنندگان کی رجسٹریشن اور ڈیجیٹل لین دین پر ٹیکس وصولی کے لیے نئے طریقہ کار جاری کر دیے ہیں۔  یہ اقدامات ریٹیل مارکیٹ کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور ڈیجیٹل طور پر آرڈر کی جانے والی اشیا و خدمات پر ٹیکس کی مکمل عملداری کو یقینی بنانے کی ایک وسیع تر کوشش کا حصہ ہیں۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس سرکلر نمبر 01 اور سیلز ٹیکس...
	اپنے بیان میں بی این پی نے کراچی سے ریمدان بارڈر تک لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو ہدایت دی کہ ایم ڈبلیو ایم کے احتجاج کے شرکاء کا زیرو پوائنٹ اوتھل سے گوادر تک بھرپور استقبال کریں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی نے زائرین کے زمینی سفر پر پابندی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کراچی سے ریمدان تک لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ بی این پی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں 6 اگست کو کراچی سے ریمدان بارڈر تک لانگ مارچ جو زائرین کو ایران اور عراق بذریعہ سڑک سفر سے روکنے کے خلاف...
	علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں زائرین کے قافلے ریمدان بارڈر کیلئے روانہ ہونگے، ایم ڈبلیو ایم
	کانفرنس سے خطاب میں علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اربعین پر جانے والے زائرین کے زمینی رستوں پر پابندی مذہبی و انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بلوچستان اربعین حسینؑ کے لئے عراق روانگی سے قبل دفعہ 144 کا نفاز سازش ہے، زیارات پر جانا ہمارا آئینی و قانونی حق ہے عوام کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت زائرین سے پابندی ہٹانے کے موقف کا کوئی مثبت جواب نہیں دے رہی، پابندی لگانے سے پہلے اور بعد میں اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، زمینی راستے سے زیارت پر جانے کیلئے کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے، جن زائرین کے ایرانی...
	ایران کیساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں، تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں گے۔اسلام آباد میں پاکستان اور ایران بزنس فورم کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار شریک ہوئے جبکہ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان...
	ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران صرف جغرافیائی ہمسائے نہیں بلکہ تاریخ، زبان، ادب، ثقافت اور دین کے لازوال رشتوں میں جڑے ہوئے برادر اسلامی ممالک ہیں۔ دونوں ممالک کو ان بنیادوں پر کھڑے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے۔ پاکستان ایران بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اقبال کی شاعری مسلم امہ کے لیے مشعل راہ ہے۔ پاکستانی ادب اور شاعری نے ہمیشہ اسلامی نظریات اور امت مسلمہ کے روشن مستقبل کی عکاسی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نواز شریف سے ایرانی صدر...
	 اسلام آ باد:  ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے اسرائیل کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جانب سے ایران کی حمایت پر شکر گزار ہیں، عصر حاضر میں مسلم امہ کا اتحاد ناگزیر ہے۔ یہ بات انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبہ جات میں 13 معاہدے اور ایم او یوز پر دستخط کیے گئے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات مشترکہ ثقافت اور مذہب پر مبنی ہیں، پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جز ہیں، پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے اسرائیلی حملوں...
	اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایرانی صدر نے کہا کہ عصرحاضر میں امت مسلمہ کے اتحاد کی سخت ضرورت ہے، پاکستان اور ایران کے تعلقات مشترکہ ثقافت اور مذہب پر مبنی ہیں، علامہ اقبال کی شاعری ہمارے لئے بھی مشعل راہ ہے، علامہ اقبال کی شاعری کی اساس امت مسلمہ کا اتحاد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ اچھے تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، دو طرفہ تعلقات کو مختلف جہتوں میں آگے بڑھا رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنی گفتگو کا آغاز قرآن کی آیت سے کیا اور اتحاد امت...
	نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجارت سمیت مختلف امور پر مفید بات چیت ہوئی، پاکستان ایران کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر گفتگو ہوئی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم شہباز شریف ایران کے ساتھ تجارتی حجم بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ نائب وزیر اعظم نے مشترکہ تاریخ، ثقافتی ورثے، عقیدے اور باہمی احترام پر مبنی پاک ایران برادرانہ تعلقات کیلئے پاکستان کے عزم کا...
	 اسلام آباد:  نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں جمہوری اسلامی ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پژشکیان سے ملاقات کی۔ نائب وزیر اعظم نے ایرانی صدر کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایران کے ساتھ پاکستان کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کے لیے گہری وابستگی کا اعادہ کیا۔ اسحاق ڈار نے تعلقات کی بنیاد مشترکہ تاریخ، ثقافتی ورثے، عقیدے اور باہمی احترام پر ہونے پر زور دیا۔ صدر مسعود پژشکیان نے پاکستان کی حمایت کو سراہا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاکستانی قیادت کے ساتھ بامعنی بات چیت کی امید ظاہر کی تاکہ دونوں دوست ممالک کے...