2025-08-13@09:43:59 GMT
تلاش کی گنتی: 549
«بجلی گھر»:
(نئی خبر)
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت کا رمضان پیکج کے تحت مستحق گھرانوں کو 10، 10 ہزار روپے دینےکا اعلان کر دیا۔ صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے میں 5 ہزار مستحق گھرانوں کی معاونت کی جائے گی، پیکج کی تقسیم ایک صاف اور شفاف طریقہ کار کے تحت کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدرات صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کو صوبائی حکومت کے مالی نظم نسق اور کارکردگی بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گذشتہ 6 ماہ کے دوران حکومت کا سرپلس بجٹ 169ارب روپے ہے، موجودہ حکومت نے ایک سال میں اپنی آمدن میں ریکارڈ 49 فیصد اضافہ کیا، حکومت نے سابق دور حکومت کے بقایاجات میں...
اپوزیشن اتحاد کے مسودے ، جنرل الیکشن کے مطالبے کو مزید موثر بنانے پر مشاورت پارلیمان کے اندر ، باہر کی حکمت عملی، عام انتخابات ، الیکشن کمیشن سے متعلق امور زیرغور اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی رہائشگاہ پر حزب اختلاف کی قیادت جمع ہوگئی۔اسلام آباد میں ہونے والی بیٹھک میں اپوزیشن رہنماؤں اور کو آرڈی نیشن کمیٹی کے رہنماؤں کو عشائیہ دیا گیا۔عشائیے میں شاہد خاقان عباسی، مولانا فضل الرحمان، عمر ایوب، شبلی فراز، اسد قیصر، راجا ناصر عباس، مصطفی نواز کھوکھر اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے ۔اجلاس میں جنید اکبر اور شہرام تراکئی بھی موجود تھے ، اس دوران اپوزیشن اتحاد کے لیے مجوزہ مسودے اور اتحاد کی جنرل الیکشن کے مطالبے کو...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر کینٹ تھانے کی حدود سپر ہائی وے ٹول پلازہ حاجی زکریا گوٹھ کے قریب گھر میں گھر کر نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کرکے ایک شخص 38 سالہ محمد افضل کو قتل اور خاتون 28 سالہ فاطمہ زوجہ افضل کو زخمی کردیا۔ ایس ایچ او ملیر کینٹ نے بتایا کہ مقتول کی اہلیہ کے بیان کے مطابق محمد افضل گاڑیوں کا ڈینٹر ہے جس کی صفورا میں دکان ہے، افضل 4، 5 دنوں سے ایک کار کی ڈینٹ پینٹ کا کام کر رہا تھا، دکان بند کرکے گھر آیا تو اس کے شوہر نے جن افراد کی گاڑی کی مرمت کا کام کیا تھا، ان میں سے 3 سے 4 افراد گھر آگئے۔ ان افراد...
لندن(نیوز ڈیسک)انجری کے شکار پاکستانی کھلاڑی صائم ایوب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک خاتون کے ساتھ ویڈیو بنواتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ سفینہ خان کہتی ہیں کہ ان کی صائم ایوب کے ساتھ فل ویڈیو بنائی جائے، جب صائم ایوب جانے لگتے ہیں تو ساتھ ہی خاتون کہتی ہیں کہ ’اگر ایک منٹ بات کر لیں گے تو گھِس نہیں جائیں گے‘۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے سفینہ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا، کسی نے کہا کہ یہ ویوز کے لیے کچھ بھی کرتی ہیں جبکہ متعدد صارفین نے انہیں بدتمیز قرار دیا۔...
—فائل فوٹو لاہور میں بیدیاں روڈ سب ڈویژن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔ترجمان لیسکو نے بتایا ہے کہ بیدیاں روڈ سب ڈویژن میں گھروں میں بجلی چوری پکڑی گئی ہے، ملزمان لیسکو کی لائن سے تار لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔ وزیراعظم کا لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹسوزیر اعظم شہباز شریف نے لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹس لے لیا۔ ایس ڈی او نے تار قبضے میں لے کر کنکشنز منقطع کر دیے ہیں۔ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کے لیے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔ترجمان لیسکو نے بتایا ہے کہ ملزمان کو...
حکومتِ پنجاب نے کبوتر اور دیگر پرندے رکھنے والوں کے لیئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔کبوتر بازوں کے چھتوں پر پنجرے ہوٹنگ ہوائی فائرنگ کی شکایات پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گرینڈ آپریشن کی اجازت دی کبوتر بازوں سے تنگ شہروں اور دیہاتوں میں موجود محلے دار پولیس ہیلپ لائن 15 پر یا متعلقہ ادارے کو اطلاع دیں.اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور کبوتر باز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی.اس آپریشن کا آغاز سرگودھا شہر سے شروع ہونے والے کبوتر بازوں کے خلاف یہ آپریشن اب پورے پنجاب میں متواتر سے جاری رہے گا گھر کی چھتوں پر کبوتر رکھنے والوں کے لیئے حکومت پنجاب کا 48 گھنٹوں تک...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے محمود آباد میں گھر میں گیس سلینڈر پھٹنے سے ایک بچی جاں بحق اور 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق عمارت کی تیسری منزل پر سلینڈر کا دھماکہ ہوا، دھماکے سے گھر کی چھت بھی گر گئی۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق دھماکے میں میاں بیوی اور دو بچے زخمی ہوئے، تمام زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک سالہ بچی نور فاتمہ جاں بحق ہوئی۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ عمارت کے فلیٹ میں بہت سارے سلینڈر موجود تھے اور وہاں آگ جلانے والے لائیٹر کی ری فلنگ کا کام ہورہا تھا۔
رہنما تحریک انصاف جنید اکبر نے کہا ہے کہ بڑا احتجاج کب کرنا ہے، اس کا فیصلہ بانی نے کرنا ہے، احتجاج کسی وقت بھی کرسکتے ہیں ، لانگ مارچ کی کال دینی پڑی تو 24 گھنٹےمیں تیاریاں کرلیں گے۔ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء و چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی (پی اے سی) جنید اکبر نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھی مذاکرات کرکے دیکھ لیے ہیں کوئی نتیجہ نہیں نکلا اب بس احتجاج کا آپشن ہی بچتا ہے۔ جنید اکبر نے کہا کہ میں نے جلسے کے دوران گولیاں ساتھ لانے کا نہیں کہا تھا،کہا تھا کہ گولیاں کھانے کی تیاری کے ساتھ آئیں گے، احتجاج...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ہمارا اعلان پرامن پاکستان بین المذاہب ہم اہنگی ادارہ برائے انسانی حقوق کے بانی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے احمد علی ڈھر کو ڈسٹرکٹ حیدرآباد کا سینئر وائس پریزیڈنٹ نامزد کرکے کارڈ اور نوٹیفکیشن جاری کردیا، مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے کہا کے ہمارا اعلان پرامن پاکستان ادارے میں بڑی تیزی سے لوگ شمولیت کر رہے ہیں ہم انسانیت کا درس دیتے ہیں اور ان لوگوں کو پسند کرتے ہیں جو حب وطن پاکستانی ہیں جو پاکستانی اداروں سے محبت کرتے ہیںض وہ ہمارے سر کا تاج ہیں ہم ظالم وڈیرا شاہی کے خلاف ہیں ہم نے اپنے ٹنڈو جام سمیت تمام ذمہ داران کو ہدایت جاری کی ہے عوامی رابطہ مہم شروع کریں تمام تنظیموں...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) میر نبی بخش ٹاؤن سے دو موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق تھانہ پنیاری کی حدود میر نبی بخش ٹاؤن عبدالقیوم ولدنصر اللہ کے گھر کے باہر سے ڈیلکس موٹر سائیکل چوری کرلی جبکہ اسی علاقے میں سہیل قریشی ولد جمیل قریشی کے گھر کے باہر سے کھڑی گاڑی سپر سٹار موٹر سائیکل نامعلوم چور لے گئے۔
بھارتی ریاست منی پور کے وزیراعلیٰ این بیرین سنگھ نے ریاست میں نسلی تشدد کے قریباً 2 سال بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ سے آج ہونے والی ملاقات کے بعد بی جے پی سے تعلق رکھنے والے این بیرین سنگھ نے اپنا استعفیٰ گورنر کو ارسال کیا جسے قبول کرلیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں بھارتی ریاست منی پور میں فسادات جاری، ’تاریخ میں کبھی ایسی صورتحال کا سامنا نہیں رہا‘ منی پور میں تشدد کے حوالے سے مسلسل اپوزیشن جماعتیں مرکز کی مودی حکومت اور ریاست کی بی جے پی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنارہی تھیں۔ این بیرین سنگھ نے اس سے پہلے 2024 کے آخر میں ریاست میں نسلی تشدد کے بارے میں...
کولمبو: سری لنکا میں ایک بندر گرڈ اسٹیشن میں گھس گیا، جس کی وجہ سے پورے ملک کو لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکن حکام نے بتایا کہ واقعہ اتوار کی صبح 11 بجے پیش آیا جب ایک بندر گرڈ اسٹیشن میں گھس گیا اور بجلی معطل ہوگئی، 3 گھنٹے بعد بھی بجلی پوری طرح بحال نہ ہوسکی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر توانائی کمارا جایا کوڈے نے کہا کہ ایک بندر ہمارے گرڈ اسٹیشن کے ٹرانسفارمر سے ٹکرایا جس کی وجہ سے بجلی کا نظام متاثر ہوا، یہ واقعہ جنوبی کولمبو کے مضافات میں پیش آیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ کچھ علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے، لیکن ابھی...
سری لنکا میں ایک بندر گرڈ اسٹیشن میں گھس گیا، جس کی وجہ سے پورے ملک کو لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سری لنکن حکام نے بتایا کہ واقعہ اتوار کی صبح 11 بجے پیش آیا جب ایک بندر گرڈ اسٹیشن میں گھس گیا اور بجلی معطل ہوگئی، 3 گھنٹے بعد بھی بجلی پوری طرح بحال نہ ہوسکی۔ وزیر توانائی کمارا جایا کوڈے نے کہا کہ ایک بندر ہمارے گرڈ اسٹیشن کے ٹرانسفارمر سے ٹکرایا جس کی وجہ سے بجلی کا نظام متاثر ہوا، یہ واقعہ جنوبی کولمبو کے مضافات میں پیش آیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ کچھ علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے، لیکن ابھی یہ واضح نہیں...
ریاض: سعودی عرب کی انٹیلی جینس ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر جنرل ترکی الفیصل نے ڈونلڈ ٹرمپ کو غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے بیان پر خط لکھ کر آئینہ دکھا دیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی انٹیلی جینس کے سابق سربراہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط میں لکھا کہ فلسطینی شہری غیرقانونی مہاجرین نہیں ہیں جنہیں دوسرے ملک ڈی پورٹ کردیا جائے۔ غزہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ یہ علاقہ ان کا ہے اور اسرائیل نے جو گھر تباہ کردیے ہیں وہ بھی ان کے گھر ہیں اور وہ ان گھروں کی تعمیر ایسے ہی کریں گے جیسے اس سے قبل اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں کے بعد کیا تھا۔...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 07 فروری 2025ء ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بجلی شعبے میں گھریلو صارفین اور صنعتوں کے ٹیرف میں مزید کمی لے کر آئیں گے، آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی سے قومی خزانے کو بچت ہورہی ہے،عوام سے وعدہ کیا تھا کہ کم لاگت بجلی فراہم کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی شعبے کی اصلاحات پر عملدرآمد کیلئے جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں انسداد بجلی چوری مہم اور بجلی ٹیرف پر بھی بات کی گئی۔ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے بجلی شعبے کی...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے حکام کو تمام اصلاحات اور منصوبوں کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا ہے کہ بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے ذریعے گھریلو صارفین اور صنعتوں کے لیے بجلی کے ٹیرف میں مزید کمی لائیں گے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت بجلی کے شعبے میں اصلاحات پر عمل درآمد پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا اور اجلاس کو بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے آئندہ تین برس کے اہداف پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے بجلی کے شعبے میں جاری اصلاحات کے مثبت ثمرات موصول ہو رہے ہیں، گزشتہ 7 دہائیوں کا بگاڑ...
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی شعبے کی اصلاحات پر عملدرآمد پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔اجلاس کو بجلی شعبے کی اصلاحات کے آئندہ تین برس کے اہداف پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بجلی شعبے کی کارکردگی پر بھی جامع بریفنگ دی گئی. اجلاس کو بتایا گیا کہ بجلی شعبے کی اصلاحات و انسداد چوری مہم کے نتیجے میں دسمبر 2024 تک تقسیم کار کمپنیوں کی وصولیاں بہتر ہوکر 93.26 فیصد پر پہنچ گئیں. اجلاس کو گردشی قرضے میں مرحلہ وار کمی کے لائحہ عمل، بجلی کی ترسیل کیلئے مسابقتی مارکیٹوں کے قیام، بجلی کے ٹیرف میں کمی و دیگر اصلاحات کی معینہ مدت لے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو...
کراچی کی سڑکوں پر ہیوی ٹریفک شہریوں کی جانیں لینے لگی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد لقمہ اجل بن گئے، سات افراد زخمی بھی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کی سڑکوں پر ہیوی ٹریفک شہریوں کی جانیں لینے لگی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد لقمہ اجل بن گئے، سات افراد زخمی بھی ہوئے۔ ملیر ہالٹ کے قریب ٹینکر کی ٹکر سے باپ بیٹا دم توڑ گئے، ماں شدید زخمی ہوئی، گلستان جوہر میں ملینیم مال کے قریب ڈمپر نے 3 افراد کو کچل دیا، حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا، پولیس نے مقدمے میں نامزد ڈمپر کے مالک عثمان کو گرفتار کر لیا۔ ملیر کھوکھرا پار میں تیز...
ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے طلبا سے سوشل میڈیا خطاب کے خلاف مظاہروں کی لہر دوڑ گئی۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے شیخ حسینہ کے فیملی میوزیم کو توڑ ڈالا اور ڈھاکہ میں ان کا آبائی گھر جلا دیا۔ طلبا تحریک نے اس احتجاج کو مزید بڑھانے کے لیے میوزیم کی طرف بلڈوزر مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے، جس نے سیاسی فضا کو مزید گرما دیا ہے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)چوہنگ میں 8 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ 8 سالہ حسنین گھر سے دوکان پر چیز لینے گیا تو احمد نامی لڑکابچے کو ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔(جاری ہے) 8 سالہ بچے کے چاچا نے تھانہ چوہنگ میں درخواست دی ۔ایس ایچ او چوہنگ ناصر حمید نے فوری مقدمہ درج کرکے جدید ٹیکنالوجی کی مدد ملزم احمد کو گرفتار کرلیا۔
— فائل فوٹو کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران ڈمپر ڈرائیورز نے 5 شہریوں کی جان لے لی۔آج پیش آنے والے ایک اور حادثے میں ملیر ہالٹ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہو گئے جبکہ ماں زخمی ہو گئی۔اس حادثے کا ذمے دار ڈرائیور ڈمپر سمیت فرار ہو گیا۔ کراچی میں قاتل ڈمپروں کو لگام نہ دی گئی تو انتہائی قدم اٹھاؤنگا: گورنر سندھگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں قاتل ڈمپروں کو لگام نہ دی گئی تو انتہائی اقدام پر مجبور ہوں گا۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا...
لاہور کے علاقے چوہنگ میں 8 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم احمد معصوم 8 سالہ بچے کو ورغلا کر اپنے ساتھ گھر لے گیا اور وہاں جاکر اس نے زیادتی کر دی جس کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ چوہنگ میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق 8 سالہ حسنین گھر سے دوکان پر چیز لینے گیا تو احمد نامی لڑکے کے ہتھے چڑھ گیا جو اسے زبردستی اپنے گھر لے گیا جہاں اس کے ساتھ زیادتی کرتا رہا۔ معصوم 8 سالہ حسنین کے چاچا نے تھانہ چوہنگ میں درخواست دی جس پر ایس ایچ او چوہنگ ناصر حمید نے فوری...
عام آدمی پارٹی کے سینیئر لیڈر نے کہا کہ مدرا لون اسکیم کے تحت قرض کی رقم میں بھی اضافہ کیا جانا چاہیئے کیونکہ 50 ہزار روپے سے کوئی بھی باعزت کاروبار شروع نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ عام آدمی پارٹی کے سینیئر لیڈر وکرم جیت سنگھ ساہنی نے راجیہ سبھا میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کی بے روزگاری کا معاملہ اٹھایا اور سرکاری تعلیمی اداروں میں خالی آسامیوں کو جلد از جلد بھرنے کا مطالبہ کیا۔ وکرم جیت سنگھ ساہنی نے ایوان میں وقفہ صفر کے دوران چیئرمین کی اجازت سے اٹھائے گئے معاملے کے تحت کہا کہ تعلیمی اداروں میں لاکھوں اسامیاں خالی پڑی ہیں جبکہ ایک تحقیق کے مطابق پچھلے سال انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی...
عرفان ملک: اولاد کی خواہش اور خاوند کی جان بچانے کے لیے ایک خاتون نے جادوگر کو گھر بلایا، مگر خاتون اور اس کے ساتھیوں نے جادو کرنے کے بہانے گھر کا صفایا کر دیا۔ یہ واقعہ لاہور کے علاقے ہنجروال میں پیش آیا جہاں رابعہ رانی نامی خاتون نے اولاد نہ ہونے پر ثریا نامی جادوگرنی سے رابطہ کیا، جو علاقے میں جادو ٹونا اور کالے جادو کا علاج کرتی تھی۔ ثریا نے رابعہ کو اس کے خاوند کی جلد موت اور جادو کے اثرات کے بارے میں بتایا، جس کے بعد رابعہ نے اپنے خاوند کی زندگی بچانے کے لیے 7 بکرے، ایک بچھڑا اور 7 تولے سونا چڑھاوا دیا۔ ثریا نے سونا امانتاً لیا اور وعدہ کیا...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات میں بچے اور خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق موچکو تھانے کی حدود ہاکس بے مشرف کالونی سیکٹر 06 بلاک B بنگالی پاڑہ کے قریب گھر سے 20 سالہ عائشہ خاتون زوجہ محمد تاج کی تشدد زدہ لاش ملی، سول اسپتال میں میڈیکل لیگل افسر کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر خاتون کے گلے پر نشان دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے گلا دبا کر قتل کیا گیا ہو، تاہم لاش کے پوسٹ مارٹم میں بات واضح ہوجائے گی۔ نیو کراچی کے علاقے یارو گوٹھ فیضان عمر مسجد کے قریب عوامی پانی کی ٹنکی سے ڈوبی ہوئی 11 سالہ بچے تبارک...
بالی ووڈ کے معروف جوڑے سیف علی خان اور کرینا کپور کے گھر پر حالیہ حملے کے بعد ان کی سیکیورٹی پر سوال اٹھنے لگے۔ اس سلسلے میں اکاشدیپ صابِر اور ان کی بیوی شیبا نے ایک انٹرویو میں تبصرہ کیا کہ کرینا کپور، جن کی فیس 21 کروڑ روپے ہے، وہ رات کو گھر کے باہر سیکیورٹی یا فل ٹائم ڈرائیور کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتیں۔ اکاشدیپ صابِر نے بتایا کہ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیوں کرینا کے گھر باہر سیکیورٹی موجود نہیں ہے، تو انہوں نے مذاق میں جواب دیا، “جب آپ کو 100 کروڑ روپے ملیں تو شاید سیکیورٹی یا ڈرائیور کا بندوبست ہو سکے گا۔” انہوں نے مزید کہا کہ اس...
پاکستانی اور بھارتی شوبز کی دنیا کے معروف ستارے علی ظفر، ہنی سنگھ اور مہوش حیات ایک ساتھ نظر آئے ہیں، جس سے ان کے مشترکہ پروجیکٹ کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں۔ یہ قیاس آرائیاں اس وقت بڑھیں جب تفریحی پورٹل گیلکسی لولی وڈ نے انسٹاگرام پر تینوں ستاروں کی ایک تصویر شیئر کی، جس کے کیپشن میں لکھا گیا تھا، "علی ظفر، ہنی سنگھ اور مہوش حیات ایک ہی کمرے میں—یہ تو اشتراک کا اشارہ ہے!” مداحوں اور شائقین نے اس تصویر کو لے کر سوال اٹھایا ہے کہ آیا یہ ملاقات کسی گانے، میوزک ویڈیو یا فلم کے پروجیکٹ کا پیش خیمہ ہے۔ تاہم، ابھی تک اس حوالے سے کوئی سرکاری اعلان نہیں ہوا ہے۔ ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وہ سونا جعلی ہوتا ہے جو 10 قیراط سے کم ہو، سونا نقلی ہے یا اصلی اس کو معلوم کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ کسی جیولر کے پاس لے جائیں اور چیک کروائیں لیکن اگر آپ خود چیک کرنا چاہتے ہیں تو اس کے مختلف طریقے ہیں۔ سونا اصلی ہے یا نقلی پتہ کرنے کیلئے بصری معائنہ کیا جاسکتا ہے، ایک عدسے کے ذریعے آپ سونے میں ہونے والی کھوٹ کا اندازہ کرسکتے ہیں، عدسے کے ذریعے سونے کی بنی ہوئی چیز کے جوڑوں پر دھیان دیں کہ کہیں وہاں بدرنگی تو نہیں دکھائی دیتی؟ اگر بدرنگی ہوں تو اس کا صاف مطلب ہے کہ اس میں کھوٹ بہت زیادہ ہے۔ سونا اصلی ہے یا...
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اقتصادی امور نے اڑان پاکستان پر بریفنگ طلب کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)قومی اسمبلی کی اقتصادی امور ڈویژن کمیٹی کا اجلاس عاطف خان کی زیر صدارت ہوا،کمیٹی اجلاس میں پراجیکٹ پالیسی اور منصوبوں سے متعلق مسائل زیر بحث آئے ،حکام اقتصادی امور ڈویژن نے بتایا کہ منصوبے کی سب سے پہلے شناخت کا عمل کیا جاتا ہے،دیکھا جاتا ہے کہ یہ منصوبہ معاشی طور پر کتنا فائدہ ہوگا،ایک منصوبہ عملدرآمد کے پانچ مراحل میں سے گزرتا ہے،ایک منصوبے کے پی سی ون سے پی سی پانچ تک ہوتے ہیں،سی ڈی ڈبلیو پی 7.5 ارب روپے تک لاگت کے منصوبوں کی منظوری دیتی ہے،حکام اقتصادی امور کے مطابق 7.5...
ڈبلیو سی ایل ٹی 20 سیزن 2 میں پاک بھارت مقابلے پر سب کی نگاہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز برمنگھم :تاریخی ڈیبیو کے بعد ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) ٹی 20 لیگ کے دوسرے سیزن میں اس سے بھی بڑے اور زیادہ دلچسپ سیزن کی توقع کی جارہی ہے ۔ چار مشہور شہروں میں اپنے قدم جمانے والی یہ لیگ شائقین کو زیادہ سے زیادہ تفریح مہیا کرنے کا وعدہ کرتی ہے جس سے کرکٹ لیجنڈز اپنے حامیوں کے قریب آجاتے ہیں۔ برمنگھم میں ایجبسٹن اور نارتھمپٹن میں نارتھمپٹن شائر کے علاوہ اب لیسٹر کے گریس روڈ اور لیڈز کے ہیڈنگلے میں میچز کھیلے گی جو شائقین کو 18 جولائی سے 2...
گجرانوالہ: مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والا گجرانوالہ کا رہائشی نوجوان عامر علی گھر پہنچ گیا۔ عامر علی نے بتایا کہ وہ 6 ماہ قبل گھر سے اسپین جانے کے لیے روانہ ہوا تھا لیکن اس کا سفر انتہائی خطرناک اور تکلیف دہ ثابت ہوا، انہیں لیبیا تک جہاز پر اور پھر آگے ٹیکسیوں کے ذریعے ماریطانیہ اور سینیگال لے جایا گیا وہاں سے انہیں ایک کشتی میں سوار کیا گیا، جس میں 40 افراد کی گنجائش کے باوجود 86 افراد کو بٹھایا گیا تھا۔ عامر علی نے بتایا کہ کشتی 13 دن تک سمندر میں رہی اور اس دوران اسمگلرز نے مزید پیسے مانگے۔ عامر کے مطابق ان کے ایجنٹوں نے پیسے ادا نہیں کیے تھے جس کی وجہ سے...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گلشن معمار پولیس نے چھینی ہوئی کار آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں برآمد کرکے مالک کے حوالے کردی۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق گلشن معمار کے علاقے سے کار نمبر KVY-286 گن پوائنٹ پر چھین لی گئی تھی۔ فوری اطلاع پرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نادرن بائی پاس سے چھینی ہوئی کار برآمد کرلی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے کارروائیاں جاری ہیں۔ کار مالک شہروز نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
ایشیا کے امیرترین بزنس مین اور دنیا کے 18 ویں امیر شخص مکیش امبانی کے گھر کے بجلی کا بل جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی خوبصورت اور مہنگی ترین لوکیشن پر واقع مکیش امبانی کا 27 منزلہ گھر 4 ہزار 532 مربع میٹر پر محیط ہے۔ اس انتہائی پُرتعیش عمارت میں نیتا امبانی، اننت امبانی، آکاش امبانی، شلوکا امبانی، پرتھوی امبانی اور ویدا امبانی کے الگ الگ اپارٹمنٹس ہیں۔ سب سے پوش علاقے کمبالا ہل کے الٹاماؤنٹ روڈ پر واقع مکیش امبانی کے اس گھر کی مالیت 15 ہزار کروڑ بھارتی روپے ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی کے 27 منزلہ عمارت میں ہر ماہ اوسطاً 6 لاکھ 37 ہزار 240...
محبت کی خاطر پاکستان آنے والی امریکی خاتون کےلیے علی گل پیر کے دلچسپ ردعمل کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ کراچی کے 19 سالہ نوجوان سے آن لائن محبت کرکے دھوکا کھانے والی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس اس وقت پاکستانی میڈیا کی خبروں میں ہیں۔ اونیجا کے حوالے سے روزانہ کوئی نہ کوئی نئی بات سامنے آرہی ہے۔ اب سوشل میڈیا کانٹینٹ کری ایٹر علی گل پیر نے امریکی خاتون کے حوالے سے ایک ویڈیو بنائی ہے جو وائرل ہورہی ہے۔ علی گل پیر کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون کراچی کے نوجوان کی محبت میں پاکستان آئیں لیکن لڑکے کے گھر والوں نے انکار کردیا، کیونکہ وہ ایک سیاہ فام ہیں۔ علی نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ...
ملتان میں فالج سے متاثرہ لڑکی کو جعلی پیر نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق لڑکی کا والد فالج سے متاثرہ بیٹی کو دم کروانے کےلیے پیر کو گھرلایا تھا جس نے بیمار لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم اپنے جرم کے بعد فرار ہوگیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ لڑکی کا میڈیکل بھی کرایا جائے گا۔
نیو یارک: سکھ فارجسٹس نے بھارت سے علیحدگی کے مطالبے کو مزید تقویت دیتے ہوئے 23 مارچ 2025 سے امریکا میں ایک ریفرنڈم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارتی حکومت خالصتان تحریک کے رہنماؤں کے قتل کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور مودی حکومت کا مقصد امریکا اور کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کو ہلاک کرنا ہے۔ پنوں نے کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ انہیں بھی امریکی سرزمین پر قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ گرپتونت سنگھ پنوں نے امریکا کی حکومت سے درخواست کی کہ وہ بھارتی حکام سے فوری طور پر رابطہ کریں اور ان کی جان کی حفاظت...
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے معلومات جمع کر رہے ہیں، اب تک حملہ آوروں سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ملی، تاحال کسی بھی فرد یا تنظیم نے ملعون سلوان صباح کی موت کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سوئیڈن میں عراقی نژاد تارکین وطن سلوان صباح مومیکا کو اس کے اپارٹمنٹ میں گولیاں مار دی گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 38 سالہ سلوان صباح کی لاش اس کے گھر سے ملی۔ اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے مردہ قرار دیدیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے معلومات جمع کر رہے ہیں، اب تک حملہ آوروں سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ملی، تاحال کسی بھی فرد یا...
صنعتی کیپٹو پاور پلانٹس (سی پی پیز) کو قومی گرڈ کی جانب راغب کرنے اور اضافی بجلی کی صلاحیت کو قابل استعمال بنانے کے لیے پاور ڈویژن نے جمعرات کو تمام سرکاری اور نجی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی کی بہتر فراہمی کے لیے سروس لیول معاہدوں (ایس ایل ایز) پر دستخط کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاور ڈویژن نے اپنے الگ الگ خطوط میں تمام سابق تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) اور کے الیکٹرک کے ساتھ ایک ٹیمپلیٹ ایس ایل اے بھی شیئر کیا ہے جس میں گرڈ میں اتار چڑھاؤ اور بجلی کی فراہمی میں مقررہ معیار سے زائد خلل ڈالنے پر سی پی پی صارفین کو واجب الادا جرمانے کا بھی...
بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور نے فوٹوگرافرز اور میڈیا سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے بچوں تیمور علی خان اور جہانگیر (جے) علی خان کی تصاویر نہ لیں اور نہ ہی ان کے گھر کے باہر موجود رہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ درخواست 16 جنوری کو سیف علی خان کے گھر میں ہونے والی ڈکیتی اور حملے کے بعد کی گئی ہے، جس میں اداکار شدید زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعے کے بعد جوڑے نے اپنی اور بچوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا۔ جوڑے کے منیجر نے میڈیا سے گزارش کی کہ:”چاہے گارڈن ہو، کوئی تقریب یا کھیل کی سرگرمی – براہ کرم بچوں کی تصاویر...
ویب ڈیسک: ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی پر لگائے گئے گھناؤنے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان ون چائنا پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ شفقت علی خان نے کہا کہ سوڈان میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں،پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ مراکش میں کشتی کے حادثے سے متعلق تحقیقات ہو رہی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ محکمہ داخلہ کی دو دراز علاقوں میں جانے والی پولیو ٹیموں کے ساتھ پولیس بھیجنے کی ہدایت ...
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان—فائل فوٹو ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی پر لگائے گئے گھناؤنے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان ون چائنا پالیسی پر عمل پیرا ہے، پاکستان چین اور پاکستان کے تعلقات سے متعلق منفی سوالات کو رد کرتا ہے، دونوں ملکوں کی دوستی جتنی قدیم ہے اتنی ہی مضبوط ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، پاکستان غزہ میں جاری ظلم و بربریت کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیاسی دور کا انعقاد کل اسلام آباد...
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاکھوں وفاقی ملازمین کو مستعفی ہونے پر 8 ماہ کی تنخواہ کی پیشکش کردی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی سرکاری ملازمین کو موصول ہونے والے والی ای میل میں انہیں نوکری چھوڑے کے بدلےگھر بیٹھے 8 ماہ کی تنخواہ دینےکی آفر کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ای میل میں کہا گیا کہ رضاکارانہ استعفےکے بدلے 8 ماہ کی تنخواہ کی آفر 6 فروری تک ہے، جو ملازمین یہ آفر لینا چاہتے ہیں وہ اس ای میل کے جواب میں استعفیٰ (Resign) لکھ کر بھیج دیں۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا اندازہ ہے کہ 10 فیصد...
یوکرین کے علاقے اوڈیسا پر روسی فوج کے حملے میں گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے ڈرون کی مدد سے ایٹمی پاور پلانٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے تاہم فضائیہ نے بروقت کارروائی کرکے کوشش ناکام بنادی۔ روسی میڈیا کے مطابق ڈرون حملے کا ہدف روس کے مغربی شہر میں واقع نیوکلیئر پاور پلانٹ تھا۔ گورنر وسیلے اینوکھین نے دعویٰ کیا کہ علاقے میں کئی سویلین تنصیبات یوکرینی ڈرون حملوں کی زد میں آئی ہیں ۔ دوسری جانب سوئیڈن کے دارالحکومت میں روس کے سفارت خانے پر حملہ کیا گیا ۔ 45 سالہ حملہ آور نے گاڑی سفارت خانے کے آہنی دروازے سے ٹکر ا نے کے بعد...
کراچی: سندھ کے سب سے بڑے ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر روتھ فاؤ سول اسپتال کے بیشتر یونٹوں میں منگل سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، گزشتہ 24 گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے اسپتال کے او ٹی کمپلیکس، آرتھوپیڈک، میڈیکل و سرجیکل یونٹوں سمیت نصف اسپتال میں بجلی نہیں۔ اسپتال کے میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر خالد بخاری نے اپکسپریس کو بتایا کہ سول اسپتال کو فراہم جانے والی بجلی کی ایک پی ایم ٹی کافی عرصے سے خراب ہے۔ آئے دن پی ایم ٹی میں فنی خرابی رہتی ہے جس کی وجہ سے اسپتال کے متعدد اہم شعبوں میں اچانک بریک ڈاؤن ہوجاتا ہے، جس سے دوران آپریشن میں مریضوں کی جان کو بھی شدید خطرات لاحق ہوجاتے ہیں۔ انہوں...
روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے ڈرون کی مدد سے روس کے ایک ایٹمی پاور پلانٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے تاہم روسی فضائیہ نے بروقت کارروائی کرکے یہ کوشش ناکام بنادی۔ روسی میڈیا کے مطابق ڈرون حملے کا ہدف روس کے مغربی شہر Smolensk میں واقع نیوکلیئر پاور پلانٹ تھا۔ علاقے کے گورنر وسیلے اینوکھین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس علاقے میں کئی سویلین تنصیبات یوکرینی ڈرون حملوں کی زد میں آئی ہیں جن میں نیوکلیئر پاور پلانٹ بھی شامل ہے تاہم روسی فضائیہ اور الیکٹرانک جنگی نظام انہیں تباہ کررہا ہے۔
چین میں ہوم ورک پورا نہ کرنے پر والد کی طرف سے ڈانٹ کھانے والے 10 سالہ لڑکے نے انتقام لینے کا انوکھا انداز اپنایا۔ چین میں ایک باپ نے اپنے 10 سالہ بچے کو ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر ڈانٹا جس کے نتیجے میں غصے میں آکر بچے نے پولیس کو فون کر کے باپ پر منشیات گھر پر رکھنے کا الزام عائد کردیا۔ یہ عجیب واقعہ رواں ماہ کے شروع میں چین کی یونگنگ کاؤنٹی میں پیش آیا۔ وقت پر ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر والد کی طرف سے شدید ڈانٹ ڈپٹ کے بعد ایک 10 سالہ لڑکا گھر سے باہر نکلا اور سیدھا قریبی دکان پر گیا اور پوچھا کہ کیا وہ فون استعمال کر...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے گنجان آباد علاقے لجپت روڈ کے ایک گھر سے پولیس نے ایک بزرگ خاتون کی لاش برآمد کرلی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا۔جاں بحق ہونے والی خاتون ذہنی مریض بتائی جاتی ہے۔سٹی تھانے کی حدود ایک گھر سے سٹی پولیس نے بزرگ خاتون کی لاش برآمد کرلی۔جاں بحق ہونے والی خاتون بیٹی کے ساتھ رہتی تھی۔ خاتون نے گزشتہ رات بھی گھر کی کھڑکی سے کود کر خودکشی کی کوشش کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صبح خاتون کی بیٹی نے اہل محلہ کو بتایا کہ والدہ نے خودکشی کرلی ہے۔ جس ہر ریسکیو کے عملے نے پولیس کی مدد سے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال پہنچائی جبکہ پولیس نے...

فری پلاٹ سکیم، ٹی آو آرز کیلئے 8 رکنی کمیٹی قائم: سالانہ ایک لاکھ گھروں کی تعمیر ہر صورت ہو گی: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اپنی چھت‘ اپنا گھر پروگرام کے حوالے سے خصوصی اجلاس میں پراجیکٹس پر پیش رفت کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پنجاب میں بے گھر شہریوں کو مفت پلاٹ دینے کی سکیم کا جائزہ، سفارشات اور تجاویز پر غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے صوبے بھر میں 3 اور 5مرلے کی سرکاری ہاؤسنگ سکیموں کا تفصیلی جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس میں عوام کو فری پلاٹ دینے کے لئے ٹی او آرز طے کرنے کے لئے 8رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 22اضلاع میں 35سرکاری ہاؤسنگ سکیموں میں 2807 پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کا کام مکمل کر لیا...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سر سید تھانے کی حدود نارتھ کراچی ڈسکو موڑ محمد شاہ قبرستان کے قریب گھر سے خاتون کی 05 روزہ پرانی پھندا لگی تشدد زدہ لاش ملی، مقتولہ کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا ،جہاں مقتولہ کی شناخت 30سالہ ثمینہ زوجہ ایاز کے نام سے ہوئی ۔مقتولہ کی لاش تقریباً 5 دن پرانی ہونے کی وجہ تعفن زدہ ہوگئی تھی جس کی وجہ سے لوگوں نے پولیس کو بتایا اور جب پولیس مکان میں گئی تو خاتون کی لاش پڑی ملی۔مقتولہ کے پہلے شوہر ایاز کا انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد مقتولہ نے طارق نامی شخص سے دوسری شادی کی تھی۔کچھ روز قبل ہی اس کے شوہر...
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کو مفت پلاٹ دینے کے حوالے سے ٹی او آرز طے کرنے کے لیے 8رکنی کمیٹی قائم کر دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر 3 اور 5 مرلے کی ہاؤسنگ اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا. جس میں مریم نواز نے فروری کے دوران صوبے میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف پورا کرنے کا حکم دیا۔مریم نواز شریف نے کہا کہ سالانہ ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف ہر صورت پورا کیا جائے۔پنجاب کے 22 اضلاع میں 35 ہاؤسنگ اسکیمیں اور 2807 پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے 7 اضلاع میں 9 ہاؤسنگ اسکیمیں اور 1119 پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کا عمل تیز کرنے...
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلی مریم نواز شریف کا خواب۔۔۔ہر بے گھر کے لئے اپنی چھت۔۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر 3اور 5مرلے کی ہاؤسنگ سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے بےگھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کی سکیم کا بھی جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق عوام کو فری پلاٹ دینے کے لئے ٹی او آرز طے کرنے کے لئے 8رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فروری میں پنجاب میں 20ہزار گھروں کی تعمیر کا ٹارگٹ دے دیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نےپنجاب میں گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کا حکم دیدیا۔ اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ سالانہ ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف ہر صورت پورا کیا جائے۔...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کو مفت پلاٹ دینے کے حوالے سے ٹی او آرز طے کرنے کے لیے 8رکنی کمیٹی قائم کر دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر 3 اور 5 مرلے کی ہاؤسنگ اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جس میں مریم نواز نے فروری کے دوران صوبے میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف پورا کرنے کا حکم دیا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ سالانہ ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف ہر صورت پورا کیا جائے۔ پنجاب کے 22 اضلاع میں 35 ہاؤسنگ اسکیمیں اور 2807 پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے 7 اضلاع میں 9 ہاؤسنگ اسکیمیں اور 1119 پلاٹوں...
مریم نواز کا فروری میں صوبہ بھر میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے آئندہ ماہ صوبہ بھر میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف دے دیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے منصوبے پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پنجاب میں بے گھر شہریوں کو مفت پلاٹ دینے کیلئے سکیم کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا، سفارشات اور تجاویز پر غور کر کے 9 ہزار 15 مکانوں کی تعمیر کے لئے 8 ارب 20 کروڑ روپے کے قرضے جاری کئے گئے۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے...
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فروری میں صوبہ بھر میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف مقرر کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مریم نواز نے "اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں بے گھر شہریوں کو مفت پلاٹ فراہم کرنے کے منصوبے پر بھی غور کیا گیا، جس کے تحت 9 ہزار 15 گھروں کی تعمیر کے لیے 8 ارب 20 کروڑ روپے کے قرضے جاری کیے گئے۔ مزید برآں، 2050 افراد کو مکانات کی تعمیر کے لیے قرض کی دوسری قسط بھی فراہم کی جا چکی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ "اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کے تحت 4841 گھروں کی تعمیر جاری...
ٹوبہ ٹیک سنگھ(نیوز ڈیسک)ایک نوجوان لڑکے نے خواجہ سرا سے شادی کرلی، حیرت انگیز خبر نے سوشل م یڈیا پر دھوم مچا دی ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی نوجوان نے ایک لڑکی کی بجائے خواجہ سرا کو پسند کیا اور پھر اس سے شادی بھی کرلی یہ شادی بھی بڑی دھوم دھام سے کی گئی اس شادی میں بھی تمام رسمیں مہندی کی رسم،دودھ پلائی وغیرہ کی تمام رسمیں بھی کی گئیں اور شادی کی خوشی میں نوٹ نچھاور بھی کئے گئےاور اس کے بعدرخصتی بھی کی گئی سیمنٹ کی قیمت میں کمی کر دی گئی،کاروباری حضرات کیلئے اچھی خبر آگئی
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلی کے پی کے کی غیر معمولی ملاقات، دونوں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ایس او پی سے ہٹ کر غیر معمولی ملاقات کی۔ گنڈا پور مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچے۔ ملاقات کے لیے بانی پی ٹی آئی کو جیل سیل سے کانفرنس روم منتقل کیا گیا۔ ملاقات میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں، پارٹی امور، سیاسی معاملات اور 8 فروری کو پشاور میں جلسے کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت ہوئی اور بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلی کو مختلف ہدایات دیں۔ ایک گھنٹے کی...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام تاریخی کامیابی سے ہمکنار ہو رہا ہے۔ صوبہ بھر میں 9ہزار سے زیادہ افراد کو ساڑھے 8 ارب روپے سے زیادہ بلاسود قرض جاری ہو چکے ہیں۔ مختصر ترین مدت میں اپنی چھت، اپنا گھر کے پورٹل پر 4لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہونے کا ریکارڈ، 5ہزار سے زائد گھر تیزی سے تکمیل کے حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ ایک سال میں ایک لاکھ اور پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ ریاست ماں کے جیسی ہے اور ماں کو بے گھر بچوں کا زیادہ احساس ہوتا ہے۔ اپنی چھت، اپنا...
ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کیس میں ملزم کے فنگر پرنٹس میچ نہ کرنے کی خبروں کو مسترد کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کے جوائنٹ کمشنر ستیانیاران چوہدری نے کہا کہ میڈیا پر فنگر پرنٹس ملزم سے نہ ملنے کی خبریں گمراہ کن اور بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں اور اس طرح کی چیزیں تفتیش کو الجھانے کیلیے کی جارہی ہیں تاکہ اصل ملزم گرفتاری سے بچ سکے۔ قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سیف علی خان کے گھر سے پولیس نے جو فنگر پرنٹس لیے وہ گرفتار ملزم شرف الالسلام سے نہیں مل رہے۔ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر پولیس نے بھی...
لاہور(صباح نیوز) لاہور میں ایک گھر ڈکیتی کے بعد ڈاکوانتظامیہ کے ایک اعلی سابق افسر کو بھی ساتھ لے گئے ہیں ۔ لاہورپولیس نے سابق ایڈیشنل کمشنر ملک خادم جیلانی اعوان کو گھر سے اغوا کر نے کا مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں 24 جنوری کی علی الصبح نامعلوم ملزمان نے سابق ایڈیشنل کمشنر ملک خادم جیلانی اعوان کو ان کے گھر سے اغوا کرلیا اور اغوا کار نقدی اور گاڑی سمیت قیمتی سامان بھی ساتھ لے گئے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر میں موجود اہلخانہ کو یرغمال بنا کر نقدی، قیمتی موبائل فونز اور دیگر سامان سمیٹا اور جب ملک خادم جیلانی نے مزاحمت کی تو ملزمان نے...
لاہور( نمائندہ جسارت) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام تاریخی کامیابی سے ہمکنار ہورہاہے-صوبہ بھر میں 9ہزار سے زیادہ افراد کو ساڑھے 8ارب روپے سے زیادہ بلاسود قرض جاری ہو چکے ہیں -چند ماہ کی مختصر مدت میں ساڑھے 8ارب روپے کے مائیکروفنانس قرض کا منفردریکارڈ قائم کر دیا گیاہے-مختصر ترین مدت میں اپنی چھت، اپنا گھر کے پورٹل پر 4لاکھ سے زائد درخواستیں مع ڈاکومنٹ موصول ہونے کا ریکارڈ بن گیا -اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے فیز ون میں 5ہزار لون جاری ہوچکاہے-اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5ہزار سے زائد گھر تیزی سے تکمیل کے حتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں -فیز ٹو میں ملنے والے 3ہزارلوگوں کو لون ملے گئے اور...
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام پورٹل پر 4 لاکھ سے زائد درخواستیں جمع ہونے کا ریکارڈ بن گیا۔مریم نواز نے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے حوالے سے بیان میں کہا کہ 9 ہزار افراد کو ساڑھے 8 ارب روپے سے زائد کے بلاسود قرضے جاری کیے گئے۔اُنہوں نے بتایا کہ پروگرام کے فیز ون میں 5 ہزار قرضوں سے گھروں کی تکمیل جاری ہے۔وزیرِاعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ پورٹل پر ملنے والی درخواستوں کی تصدیق 3 غیر جانبدار مائیکرو فنانس ادارے کر رہے ہیں، 1 سال میں 1 لاکھ اور 5 سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔ اپنی چھت،...
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) سرکاری اسکولوں کی انسپکشن افسران نے کمائی کا ذریعہ بنا لی، نرالی فرمائشیں کی جانے لگیں، گرلز اسکول میں مرد ڈی او پرائمری نے اسکول ریفریشمنٹ کی اور پارسل بنوا کر گھر بھی لے گئے، گاڑی کے فیول کے نام پر 10 ہزار روپے نقد لیے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکولوں میں انسپکشن کو افسران نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا۔ اس ضمن میں اسکول ہیڈ ماسٹر اور ہیڈ مسٹریس سے نرالی فرمائشیں کرنے کا بھی انکشاف ہو اہے، ڈنگر محلہ کے گرلز پرائمری اسکول جیلانی میں ڈی او پرائمری مشتاق سدہایو ٹی او پرائمری کے ہمراہ انسپکن کے لیے پہنچے جہاں خاتون اساتذہ سے ہتک آمیز رویہ اختیار کیا اور تذلیل کی گئی جس کی...
سکھر (نمائندہ جسارت) ایوب گیٹ کے رہائشی ریلوے پولیس اہلکار زاہد حسین منگریو نے اپنے دیگر عزیزوں مقدم حسیب منگریو، محمد اعظم منگریو، محمد علی، علی احمد و دیگر کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے 479 ویں روز بھی اپنے مغوی بیٹے علی اصغر منگریو کی عدم بازیابی کے خلاف علامتی بھوک ہڑتال جاری رکھتے ہوئے نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مغوی بچے علی اصغر منگریو کے ورثاء زاہد منگریو، اعظم منگریو و دیگر نے بتایا کہ 8 سال قبل مغوی علی اصغر منگریو کو تھانہ بی سیکشن کی حدود سے اغواء کیا گیا تھا، اغواء میں جوابدار سعید منگریو، خالد منگریو، مسعود منگریو، جنید منگریو و دیگر شامل ہیں، سندھ ہائیکورٹ کے احکامات پر جے آئی ٹی کی...
کراچی سے دوست کے ساتھ راولپنڈی آئی لڑکی نے گھر کی چھت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی لیاقت آباد کی رہائشی 25 سالہ لڑکی (ر) کراچی سے دوست کے ساتھ روات فیز سیون آئی تھی جس کے بعد لڑکی نے گھر کی چھت سے نیچے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ تھانہ روات پولیس نے لاش قبضے میں کرلی، کراچی سے ساتھ آئے دوست محمد حسن نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا جس میں کہا ہے کہ میں ناشتہ لینے گیا اور واپس آیا تو دوست ٹیرس سے چھلانگ لگا چکی تھی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
---فائل فوٹو رکنِ سندھ اسمبلی، پی پی رہنما ہیر سوہو نے کہا ہے کہ سندھ میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے، سندھ میں گیس ہے لیکن گھروں میں نہیں ہے۔سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران رکنِ پیپلز پارٹی ہیر سوہو نے تحریکِ التواء پیش کر دی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 50 فیصد گیس استعمال ہو رہی ہے، سندھ کا گیس استعمال 38 فیصد ہے لیکن ہمیں پھر بھی نہیں ملتی۔ہیرسوہو نے یہ بھی کہا کہ دن بھر گیس کی آنکھ مچولی جاری رہتی ہے، انڈسٹریز تباہ ہو رہی ہیں، گھروں میں بھی گیس نہیں، کھانا بھی نہیں بن پاتا ہے، کھانا باہر سے لانا پڑتا ہے جس سے مالی بوجھ بڑھ رہا ہے۔ گورنر سندھ سوئی سدرن...
قابض فوج کیمپ کے مغربی حصے کا بھی گھیراؤ کیا اور اس کے داخلی راستے بند کر دیے، متعدد گھروں کو منہدم کرنے اور بلڈوز کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔قابض فوج نے جنین کیمپ اور اس کے گردونواح کے بڑے حصوں کی بجلی منقطع کر دی اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے جنین اور اس کے کیمپ کے خلاف اسرائیلی قابض افواج نے مسلسل چوتھے روز بھی جارحیت جاری رکھی۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں گزشتہ رات 5 شہری زخمی ہوئے جب کہ ان فورسز نے چھاپہ مار کارروائیاں، فائرنگ اور وسیع حملے جاری رکھے۔ فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے کہا کہ اس کے عملے نے...
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اصل مسئلہ سکردو میں بجلی کی پیداوار میں کمی ہے۔ مستقل حل کے لیے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ضروری ہے۔ جس کے بغیر مستقل حل ممکن نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر سکردو کی صدارت میں بجلی کے حوالے سے ایک میٹنگ ہوئی۔ جس میں حالیہ سیزن میں بجلی بحران، تھرمل پاور سے بجلی کی فراہمی اور اس میں شفافیت کے حوالے بات چیت ہوئی۔ محکمہ برقیات سے ایکسیئن واٹر اینڈ پاور اور ایس ڈی اوز نے شرکت کی۔ ایکسیئن برقیات نے کہا کہ سکردو کے لیے جو رقم کی منظور ی ہوئی ہے اس سے ہم صرف دو گھنٹے اضافی بجلی دے سکتے ہیں۔ روزانہ تقریبا 10 لاکھ روپے کا ڈیزل اور آئل خرچ...
بھارت کے نامور اداکار سیف علی خان نے اپنے گھر ہونے والی واردات کی تفصیلات پولیس کو بتادیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف نے ابتدائی بیان پولیس کو ریکارڈ کروادیا جس میں انہوں نے بتایا کہ اصل کہانی کیا ہوئی تھی اور کس طرح وہ حملہ آور کے مسلسل حملوں سے زخمی ہوئے۔ اداکار نے پولیس کو بتایا کہ ‘میں نے 16 جنوری کو 2:30 سے 2:40 کی درمیانی شب اپنے گھر میں ہنگامہ آرائی کی آوازیں سنی، میں اپنی بیوی کرینہ کے ساتھ عمارت کی 12ویں منزل پر اپنے کمرے میں تھا کہ چھوٹے بیٹے جے کے رونے کی آواز سن کر کمرے سے باہر نکلا’۔ انہوں نے بتایا کہ’11ویں منزل پر آیا جہاں میرے بیٹے اور...
بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر حملے کے بعد ان کی حفاظت کے لیے ممبئی پولیس نے ان کی باندرہ میں واقع رہائش گاہ کے باہر دو کانسٹیبل تعینات کر دیے ہیں۔ پولیس کے مطابق سیف علی خان اور کرینہ کی باندرہ ویسٹ میں واقع رہائش گاہ، ست گرو شرن بلڈنگ، پر عارضی طور پر تحفظ کے لیے پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے علاقے میں سی سی ٹی وی کیمرے اور ونڈو گرلز بھی نصب کی گئی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)...
ارشدیپ سنگھٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں بھارت کیلئے سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے کلکتہ کے ایڈن گارڈن میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے پانچ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سریز کے پہلے میچ میں بین ڈکیت کو رنکو سنگھ کے ہاتھوں کیچ کراکے ایسا کیا۔ یہ ان کا61 ویں ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کی 61 ویں اننگ میں97 واں وکٹ تھا۔ اس میچ کے اختتام تک انہوں نے 210.4 اوور میں1737 رندیکر17.90 کی اوسط اور13.03 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ یہ وکٹ حاصل کئے تھے۔ وہ دو مرتبہ ایک اننگ میں چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور انکی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی چار اوور...
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) ملیر موسی گوٹھ کے قریب محنت کش کے گھر سے 2 جواں سال بیٹیاں مبینہ طور پر اغوا ہوئیں شاہ لطیف تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تاحال دونوں لڑکیوں کو بازیاب نہ کیا جاسکا ۔مغوی لڑکیوں کی والدہ نسرین نے نمائندہ جسارت کو بتا یا کہ شاہ لطیف تھانے کی حدود ملیر کے موسی گوٹھ کی رہائشی ہوں 13جنوری کو میرا شوہر عبدالجلیل اور بیٹا مزدوری پر گئے ہوئے تھے،میں سامان لینے گھر سے باہر گئی تھی واپس آکر دیکھا تو دونوں بیٹیاں 15سالہ عائشہ اور 12سالہ فضا گھر پر موجود نہیں ہیں جس کے بعد ہم نے تھانے پہنچ کر مقدمہ درج کروایا، سات روز سے تلاش کر رہے ہیں پولیس کوئی مدد نہیں کر...
قومی اسمبلی--- فائل فوٹو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے خواتین اسٹاف کو مغرب سے قبل گھر جانے کی اجازت دے دی۔اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ خواتین کو پیشہ ورانہ اور گھریلو ذمے داریوں میں توازن کا موقع دیا جا رہا ہے، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا خواتین اسٹاف اب دورانِ سیشن مغرب سےقبل گھر جا سکتا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ ہماری اجتماعی ذمے داری ہے، ان کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔اس حوالے سے سیکریٹری جنرل ویمن پارلیمانی کاکس نے کہا ہے کہ اسپیکر کا یہ اقدام قابلِ تحسین ہے، خواتین کے حقوق کے لیے پارلیمنٹ اقدامات کر رہی ہے۔...
کراچی(کامرس رپورٹر) مرکزی صدر پاکستان بزنس فورم خواجہ محبوب الرحمن نے انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز(آئی پی پیز) کے فارنزک آڈٹ اور رپورٹ کو پبلک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے پلانٹس زیادہ قیمت پر لگائے گئے اور پلانٹس کو بند رکھ کر کیپسٹی پیمنٹس وصول کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا ان پلانٹس پر اوور انوائسنگ کی گئی، آئی پی پیز میں تیل کی کھپت اور مہنگا فیول استعمال کرنے کے بارے میں غلط بیانی کی گئی جبکہ پلانٹس کو بند رکھ کر کیپسٹی پیمنٹس وصول کیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی جگہ سرمایہ کاری کو اسکروٹنی سے استثنیٰ نہیں ہے اور یہ آئی پی پیز کی 40 خاندانوں کی سرمایہ کاری کا معاملہ نہیں...
MUMBAI: بالی ووڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان چھری کے حملے میں لیلاوتی اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر واپس آگئے ہیں اور اب انہوں نے اپنی سیکیورٹی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک بڑی سیکیورٹی کمپنی کو ذمہ داری دے دی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیف علی خان 16 جنوری کو چھریوں کے وار سے زخمی ہوگئے تھے جب ان کے گھر میں حملہ آور داخل ہوگیا تھا، جس کے بعد ممبئی کے پوش علاقے میں رہائش پذیر شوبز ستاروں کی سیکیورٹی کے حوالے سے سنجیدہ سوالات اٹھائے گئے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیف علی خان نے بدترین حملے کے بعد اپنی سیکیورٹی ایجنسی تبدیل کرنے کا فیصلہ...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان ایوان آکر آدھا گھنٹہ احتجاج کرتے ہیں اور پھر واپس چلے جاتے ہیں، ہم نے اپوزیشن کے ساتھ طے بھی کیا تھا کہ احتجاج کریں لیکن ہر چیز کا وقت ہونا چاہیے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے کئی بار اپوزیشن کے ساتھیوں سے کہاکہ عوام کے مسائل پر بھی بات کرلیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے ارکان کو اگر خود پر مقدمات کا شکوہ ہے تو ہم بھی ماضی میں اس دور سے گزر چکے ہیں۔ 2014 میں جب میں اسمبلی اجلاس کی صدارت کررہا تھا تو پارلیمنٹ پر دھاوا بولا گیا اور مجھے پیغام بھجوایا گیا کہ...
انڈونیشیا میں مسلسل بارشوں کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں متعدد گھر دب گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے شہر جاوا میں بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔ موسلا دھار بارشوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی ہوئے۔ لینڈ سلائیڈنگ میں مرکزی شاہراہ ٹوٹ گئی اور ملبہ گھروں اور کھیتوں میں گر گیا۔ پورا گاؤں ملیا میٹ ہوگیا۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہیں۔ 19 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ مٹی کا تودہ گرنے سے ٹوٹنے والی سڑک سے علاقے کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ امدادی ٹیم 4 کلومیٹر پیدل چل کر جائے وقوعہ پر پہنچی۔ مسلسل بارش اور موسم کی...
بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان کے زخمی ہونے کے بعد انھیں اسپتال پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور کےلیے انعامی رقم کا اعلان سامنے آگیا ہے۔ 16 جنوری کی شب سیف علی خان کو حملہ آور نے چاقو کے وار سے شدید زخمی کردیا تھا جنھیں ایمرجنسی میں کسی گاری یا ایمبولینس میں نہیں بلکہ رکشہ کے ذریعے اسپتال لایا گیا تھا۔ بعد ازاں اس رکشہ ڈرائیور کا بیان بھی منظرعام پر آیا تھا کہ وہ باندرہ کے علاقے میں رکشہ چلا رہا تھا جب ایک خاتون نے مدد کےلیے اسے آواز دی۔ اسے معلوم نہیں تھا کہ زخمی شخص سیف علی خان ہیں۔ رکشہ ڈرائیور نے یہ بھی بتایا تھا کہ زخمی کے ساتھ ایک چھوٹا بچہ بھی تھا۔...
کراچی: ملیر رفاہ عام سوسائٹی میں باپ کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی لڑکی کو منگل کی شب الفلاح قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا جبکہ واقع میں جاں بحق ہونے والے لڑکے کی لاش اس کے کزن نے وصول کر لی اور تدفین کے لیے اندرون سندھ لے گئے ، جاں بحق ہونے والے لڑکے کے ورثا نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق الفلاح کے علاقے ملیر رفاہ عام سوسائٹی میں پیر اور منگل کی درمیانی شب تقریباً 4 فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی 18 سالہ فاطمہٰ دختر اظہر کی لاش اس کے تایا نے چھیپا سردخانے سے وصول کی ، جاں بحق ہونے والی فاطمہ کا نماز جنازہ بعد نماز عشا...

عمران خان نے قمر باجوہ کو وزیر اعظم ہاوس بلا کر علیحدہ کمرے میں بٹھا کر ڈیڑھ گھنٹے تک اپنا انتظار کروایا تھا
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 21 جنوری 2025ء ) فیصل واوڈا کے مطابق عمران خان نے قمر باجوہ کو وزیر اعظم ہاوس میں ڈیڑھ گھنٹہ انتظار کروایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جب فیض حمید کو ہٹا کر نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا معاملہ چل رہا تھا، تب عمران خان نے اس وقت کے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو وزیر اعظم ہاوس میں علیحدہ کمرے میں بٹھا کر ڈیڑھ گھنٹہ اپنا انتظار کروایا تھا، اس دوران قمر جاوید باجوہ سے میری بھی سلام دعا ہوئی تھی، بعد میں آرمی چیف سے 6 سے 7...
فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آبادشہر او رگردونواح میں چوری،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، 140سے زا ئد مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ نے لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا،متعدد شہریوںکو موٹرسائیکلوں سے محروم کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق علی ہائوسنگ کالونی کے قریب شاہ زیب سی25ہزار و فون،افغان آباد کے ایوب شاہد سی3لاکھ،اکبر آباد کے سیل مین احسان اللہ سے ڈیڑھ لاکھ وفون اور سگریٹ چھین کر لے گئے،مدینہ آباد کے محسن رضا کے گھر سے اڑھائی لاکھ کے زیورات و نقدی چوری ملت ٹائون کے محمد علی کے گھر سی4تولے زیورات و نقدی،جمیل ٹائون کے علی ارشد سے ایک لاکھ10ہزار،سیالوی کالونی کے ابرارسی60ہزار و فون،پنوں چوک میں ذیشان کے...
لاہور میں ڈکیٹی کی واردات میں نوجوان کو گولی لگنے کے ڈرامہ کا ڈراپ سین ہوگیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ نوجوان نے شادی سے بچنے کے لیے ڈکیٹی کا ڈرامہ رچایا، نوجوان علی حیدرنے خود کو گولی مار کر دکیٹی کی جھوٹی 15 کال کی، گزشتہ روز ڈکیٹی کی واردات میں نوجوان کے زخمی ہونے کی خبر نشر ہوئی۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیا، تحقیقات کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا، ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں سپیشل ٹیم نے تحقیقات شروع کیں،24 گھنٹے کے اندر ہی پولیس حقائق تک پہنچ گئی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ زخمی نوجوان علی حیدر نے...
جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں سیپکو کی موسم سرما میں غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ جاری ،مختلف فیڈرس کی ساری رات بجلی بند کرکے اگلے دن صبح بحال کی جاتی ہے دس دس گھنٹے مسلسل بجلی کی بندش کی شکایات کوئی پوچھنے والا نہیں ، بجلی کا طویل بریک ڈائون معمول بن گیا۔ جیکب آباد میں سیپکو کی جانب سے موسم سرما میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہیں ہوا ہے شہر کے مختلف فیڈرز پر روز رات کو بجلی بندکرکے اگلے دن صبح بحال کی جاتی ہے ساری رات شہر تاریکی میں ڈوبا رہتا ہے اور عوام بجلی سے محروم ہوتے ہیں،متعدد فیڈرز پر دس دس گھنٹے مسلسل بجلی بند کئے جانے کی بھی شکایات...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ اگلے 48 گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں کیس کے فیصلے کے بعد سیاسی اور قانونی آپشنز پر غور کیا گیا۔ فیصلہ دینے والے جج کے کنڈکٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق لیگل ٹیم نے بریفنگ میں بتایا کہ 190 ملین پاونڈز کیس کے فیصلے میں بہت قانونی سقم ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ سنانے والے جج سے متعلق سپریم کورٹ فیصلے کو ریکارڈ کا حصہ بنانے پر غور کیا گیا۔کور کمیٹی کو حکومت پی ٹی آئی مذاکرات پر بھی اعتماد میں لیا گیا۔ ارکان...
پی ٹی آئی کا 190ملین پاونڈز کیس کا فیصلہ اگلے 48گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف نے 190ملین پاونڈز کیس (القادر ٹرسٹ کیس)کا فیصلہ اگلے 48گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں کیس کے فیصلے کے بعد سیاسی اور قانونی آپشنز پر غور کیا گیا۔ فیصلہ دینے والے جج کے کنڈکٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لیگل ٹیم نے بریفنگ میں بتایا کہ 190ملین پاونڈز کیس کے فیصلے میں بہت قانونی سقم ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ سنانے والے جج سے متعلق سپریم...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پاونڈز کیس (القادر ٹرسٹ کیس) کا فیصلہ اگلے 48 گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں کیس کے فیصلے کے بعد سیاسی اور قانونی آپشنز پر غور کیا گیا۔ فیصلہ دینے والے جج کے کنڈکٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لیگل ٹیم نے بریفنگ میں بتایا کہ 190 ملین پاونڈز کیس کے فیصلے میں بہت قانونی سقم ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ سنانے والے جج سے متعلق سپریم کورٹ فیصلے کو ریکارڈ کا حصہ بنانے پر غور کیا گیا۔ کور کمیٹی کو حکومت پی ٹی آئی مذاکرات پر...
نوکنڈی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نوکنڈی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے کہا ہے کہ ریاست سب سے مقدم ہے، لاحاصل جنگ سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ بلوچستان کے عوام ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بیروزگاری سے نمٹنے کے لئے ہنرمندی پر توجہ دینا ہو گی۔ گڈگورننس ترجیح ہے کوئی سرکاری ملازمت فروخت نہیں ہو گی۔ نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں گھر کی دہلیز پر ملیں گی۔ بلوچستان میں غیر ملکی سرمایہ کار آ رہے ہیں۔ ریکوڈک پر پہلا حق چاغی کے عوام کا ہے۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے چاغی ڈسٹرکٹ کونسل کے لئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ اور سول ہسپتال کے لئے ادویات کا بجٹ دو کروڑ روپے کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بولی وڈ اسٹار سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور نے شوہر پر ہونے والے حملے کے بعد اپنا بیان پولیس کو ریکارڈ کرواتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ’جارحانہ‘ ہونے کے باوجود حملہ آور نے گھر سے ایک چیز تک نہ اٹھائی۔ سیف علی خان پر 16 جنوری کی رات دیر گئے گھر میں گھسنے والے حملہ آور نے چاقو سے حملہ کردیا تھا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ سیف علی خان کو ہنگامی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کی سرجری کی گئی تھی اور ابھی تک وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی صحت بدستور بہتری کی جانب گامزن ہے۔ شوہر پر ہونے والے حملے کے بعد کرینہ کپور...
طلاق کی افواہوں کے بیچ ایک اور بھارتی جارح مزاج کرکٹر رنکو سنگھ نے ممبر پارلیمنٹ پریا سروج سے منگنی کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے اسٹار پلئیر رنکو سنگھ نے 25 سالہ نوجوان ممبر پارلیمنٹ پریا سروج سے منگنی کرلی ہے۔ پریا سروج نے 2024 میں لوک سبھا انتخابات کے دوران سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر اتر پردیش میں مچلیشہر سیٹ سے کامیاب ہوئیں تھی۔ منگنی کی تقریب میں اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی تھی تاہم پریا کے والد نے انکی منگنی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انکے خاندان کو کرکٹر کی جانب سے شادی کی پیشکش موصول ہوئی ہے۔ ممبر پارلیمنٹ کے والد طوفانی سروج...
راولپنڈی: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پوراڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کئے بغیر روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور سے بانی پی ٹی آئی کیساتھ ملاقات ڈیڑھ گھنٹے سے زائد وقت جاری رہی، علی امین گنڈا پورکی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا اپنے پروٹوکول کیساتھ میڈیا سے بات چیت کئے بغیر واپس روانہ ہوگئے۔
ممبئی : بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے باندرا میں واقع گھر پر 15 جنوری کو ہوئے حملے کے بعد ممبئی پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ سیف علی خان اس وقت ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں انہیں شدید چوٹیں آئی تھیں۔ سیف پر حملے کی تحقیقات کے دوران پولیس ٹیم کے ساتھ آئے ایک شخص نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔ یہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ ممبئی پولیس کے مشہور انکاؤنٹر اسپیشلسٹ دَیا نائیک تھے، جو اس وقت سیاہ لباس میں ملبوس نظر آئے۔ ان کی آمد سے انٹرنیٹ پر بحث چھڑ گئی کیونکہ دَیا نائیک کی موجودگی سے یہ تاثر ملا کہ حملہ آوروں کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔ دَیا نائیک نے 1995...