2025-07-05@05:43:38 GMT
تلاش کی گنتی: 3096

«عالمی اسٹیبلشمنٹ»:

(نئی خبر)
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: برطانیہ کی ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی نے رواں برس پہلا یلو ہیٹ ہیلتھ الرٹ جاری کر دیا۔لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے بعض حصوں میں درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ متوقع ہے، ہیلتھ الرٹ جمعرات کی شام 9 بجے سے اتوار کی صبح آٹھ بجے تک ہوگا۔ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی کے مطابق یہ ہیلتھ الرٹ ایسٹ انگلینڈ، ایسٹ مڈلینڈز، لندن اور ساؤتھ ایسٹ ریجن کے لیے ہوگا۔ ہیلتھ الرٹ کا مطلب یہ ہے کہ کمزور افراد کو ہیلتھ کیئر سروس کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پلے ماؤتھ اور ویلز میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق انگلینڈ میں جمعہ کو درجہ حرارت 30 سے 31 سینٹی گریڈ تک جا...
    سابق پاکستانی کرکٹ کپتان مصباح الحق قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری کے لیے امیدواروں میں شامل ہو گئے ہیں، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ یعنی پی سی بی میں جاری غیر یقینی صورتحال نے معاملات کو مزید الجھا دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مصباح الحق نے ریڈ بال کی ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور اس سلسلے میں بورڈ سے رابطے بھی کیے ہیں، یاد رہے کہ مصباح ماضی میں 2019 سے 2021 تک قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے دوہرے عہدوں پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مائیک ہیسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر اطلاعات کے مطابق وہ اس وقت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ جتنا ہو سکے ریلیف دیں،بجٹ میں ٹیرف اصلاحات کی گئی ہیں،لوگ پوچھتے ہیں کہ اس سے ٹیکس ریونیو کم ہو جائے گا؟ٹیرف اصلاحات سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ وفاقی وزیر خزانہ  نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ  4ہزار ٹیرف لائنز پر کسٹمز ڈیوٹیز کو کم کیا گیاہے، مجموعی طور پر 7ہزار ٹیرف لائنز ہیں، 4ہزار میں ٹیرف کو صفر کردیا گیا ہے،پچھلے 30سال سے ٹیرف اصلاحات نہیں کی گئیں،سٹرکچرل ریفارمز کے تناظر میں ٹیرف اصلاحات اہم ہیں، اسے ہم آگے لے کر جائیں گے،قانون سازی کیلئے دونوں ایوانوں سے بات کریں گے،دو ہی طریقے ہیں یا تو انفورسمنٹ کرلیں یا...
    کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ اسلام دنیا کا تیزی سے پھیلتا مذہب، عیسائیت کی شرح نمو عالمی آبادی سے پیچھے رہی ، عیسائیت کا عالمی آبادی میں حصہ 1.8 فیصد کم ہوکر 28.8 فیصد رہ گیا، اسلام کا عالمی حصہ 1.8 فیصد بڑھ کر 25.6 فیصد ہوگیا، پیو ریسرچ رپورٹ کے مطابق یورپ ماضی میں عیسائیوں کا سب سے بڑا مرکز تھا، لیکن اب پیچھے رہ گیا ہے، ہر نئے عیسائی کے مقابلے میں تین افراد عیسائیت چھوڑ رہے ہیں ، مسلم اور عیسائی آبادی کے سائز کا فرق کم ہو رہا ہے ، موجودہ رجحانات برقرار رہے تو اسلام مستقبل میں دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن سکتا ہے،اسلام کی ترقی کی وجوہات...
    ویسٹ انڈیز کے سابق وائٹ بال کپتان نیکولس پورن نے بین الاقوامی کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ 29 سالہ پورن نے ویسٹ انڈیز کے سب سے زیادہ ٹی20 میچز کھیلنے اور سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کے طور پر اپنے کیریئر کا اختتام کیا۔ پورن نے 106 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں 2275 رنز بنائے جبکہ 61 ون ڈے میچز میں ان کا مجموعہ 1983 رنز رہا۔ وہ 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کوالیفائرز میں ویسٹ انڈیز کے اخراج کے بعد سے کسی ون ڈے میچ میں نظر نہیں آئے تھے، اور حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے بھی انتخاب سے انکار کر چکے تھے۔ تاہم ان کی ریٹائرمنٹ اس...
    جامعہ این ای ڈی کے تحت آج سے داخلہ ٹیسٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگا۔ آج بتاریخ 11 جون ٹیسٹ کی دو شفٹیں منعقد کی جائیں گی جس میں سولہ سو طالب علم شریک ہوں گے۔ مجموعی رجسٹریشن کے اعتبار مختلف شفٹوں میں کُل نو ہزار چھ سو طالب علموں کی ٹیسٹ میں شرکت کی توقع کی جارہی ہے۔ بعد ازاں داخلہ ٹیسٹ کے دوسرے مرحلے کا اعلان بذریعہ ویب سائٹ کیا جائے گا۔
    اجلاس میں ڈی سی کوئٹہ نے متعلقہ محکموں اور اداروں کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے مکمل انتظامات یقینی بنائی جائے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت کوئٹہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایس ایس پی آپریشن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)، اسسٹنٹ کمشنر صدر، اسسٹنٹ کمشنر سریاب، شیعہ کانفرنس کے نمائندے اور تحصیلداروں نے شرکت کیں۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور سکیورٹی کے انتظامات پر تفصیل سے غور کیا گیا۔ اس موقع پر چھ محرم الحرام سے عاشورہ تک تمام مجالس،...
    فائل فوٹو  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کا شعبہ اپنی برآمدات کی صلاحیت کی وجہ سے ملکی معیشت کا ایک انتہائی اہم حصہ بن چکا ہے۔ اگلے 5 سالوں میں آئی ٹی ایکسپورٹ کو 25 ارب ڈالر تک بڑھانے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران وزیرخزانہ نے کہا کہ ڈیجیٹل گورننس اور سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کی خدمات کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے، گلوبل سائبر سیکیورٹی انڈیکس 2024، اور آئی سی ٹی ڈیولپمنٹ انڈیکس میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی رینکنگ ملک کے آئی ٹی شعبے کی ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 9 ہزار میگا واٹ کے بجلی گھروں...
    اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف کے بعد حکومت کی اتحادی پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی بجٹ اجلاس کے دوران متعدد حکومتی پالیسیوں کی مخالفت کا فیصلہ  کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بجٹ کے لئے حکمت عملی مرتب کر لی، پاکستان پیپلزپارٹی کا بجٹ میں چھوٹے کسانوں کی آواز بننے کا فیصلہ کیا ہے، پیپلزپارٹی بجٹ میں چھوٹے کسانوں کے آواز اٹھائے گی۔ زرائع  نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے، پیپلزپارٹی کا اپنی تقاریر میں عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا جائے گا، پیپلزپارٹی کی جانب سے چھوٹے کسانوں کو سہولیات دینے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔ ذرائع  نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی تمام فصلیں خسارے میں جا رہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ممبئی:بھارتی بحریہ نے ممبئی جانے والے ایک سنگاپور پرچم بردار کارگو جہاز “وان ہائی 503” پر پیش آنے والے دھماکوں اور آتشزدگی کے بعد بڑے پیمانے پر تلاش و بچاؤ کا آپریشن شروع کر دیا ہے۔ واقعے کے دوران تقریباً 40 کنٹینرز عرب سمندر میں گر گئے جبکہ متعدد عملے کے اراکین نے آگ سے بچنے کے لیے سمندر میں چھلانگ لگا دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ بھارت کے جنوبی صوبے کیرالا کے ساحل سے 144 کلومیٹر (90 میل) دور پیش آیا، جہاز پر سوار 22 اراکین پر مشتمل عملے میں سے 18 کو بحفاظت بچا لیا گیا جبکہ 4 افراد اب بھی لاپتہ ہیں، سنگاپور کی میری ٹائم اینڈ پورٹ اتھارٹی (MPA) کے مطابق،...
    ویب ڈیسک : وفاقی بجٹ 2025-26 کی تجاویز کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے۔ کابینہ ارکان کے لیے بجٹ کی دستاویز سخت سیکیورٹی میں پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دی گئی ہیں۔  وفاقی کابینہ کے اجلاس میں  بجٹ دستاویزات پیش کی جائیں گی۔ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5 فیصد رہنے کا تخمینہ جبکہ دفاع کے لیے 2550 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ فیصل قریشی لائیو شو میں سوال پر برہم ہو گئے  ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال مجموعی اخراجات 17 ہزار 573 ارب روپے رہنے کا...
    آج 10 جون کو آنے والے وفاقی بجٹ میں آئی ٹی انڈسٹری کے لیے پیکج کے اعلان کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے چیئرمین  سجاد مصطفی سید نے آج پیش ہونے والے بجٹ میں آئی ٹی انڈسٹری کیلئے بھی پیکیج کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔سجاد مصطفی سید نے کہا کہ پاشا کی ممبر آئی ٹی کمپنیاں 60 کروڑ ڈالر کی انویسٹمنٹ ممکن بنا رہی ہیں اور 6 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کر رہی ہیں۔ مزید برآں پاشا کی بجٹ تجاویز پاکستان کی 1000 آئی ٹی کمپنیز کی نمائندگی کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ٹیکس فری بجٹ دیا جائے اور کوئی نیا ٹیکس نا لگایا جائے۔ آئی...
    سکندر رضا زمبابوے میں نسلی تعصب کا شکار WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) آل روانڈر اور پاکستان سپر لیگ 10کے ہیرو سکندر رضا زمبابوے میں نسلی تعصب کا شکارہوگئے ،انھوں نے ہرارے میٹروپولیٹن کرکٹ ایسوسی ایشن کو تحریری شکایت درج کرائی جس میں ایک مقامی کوچ بلیسنگ مافووا پر نسل پرستانہ رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کیا۔یہ واقعہ یکم جون کو وگنے کپ کے ایک میچ کے دوران پیش آیا، سکندر اولڈ ہراریئنز کی نمائندگی کرتے ہوئے رینبو کرکٹ کلب کے خلاف میدان میں اترے تھے۔ذرائع کے مطابق سکندر رضا نے اپنی شکایت میں دعوی کیا کہ میچ کے دوران جب وہ میدان سے باہر جا رہے تھے تو مخالف ٹیم کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: عالمی ادارہ صحت (WHO) اور یو این ایڈز (UNAIDS) نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹی بی (تپ دق) اور ایچ آئی وی (HIV) جیسے مہلک امراض کی ادویات کی مقامی سطح پر تیاری کو یقینی بنائے تاکہ بھارت پر انحصار کم کیا جا سکے، عالمی اداروں نے پاکستان کی دوا ساز کمپنیوں کو WHO سے منظور شدہ ادویات بنانے کی ترغیب دی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈبلیو ایچ او اور یو این ایڈز کےترجمان نے کہاکہ  پاکستان میں اس وقت تقریباً ساڑھے 3 لاکھ افراد ایچ آئی وی سے متاثر ہیں جبکہ ہر سال 6 لاکھ سے زائد نئے ٹی بی مریض سامنے آتے ہیں، افسوسناک امر یہ ہے کہ ان میں سے...
    اجلاس میں کہا گیا کہ کشمیری اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے جن کی ضمانت انہیں اقوام متحدہ نے دے رکھی ہے، پرامن جدوجہد کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سول سوسائٹی کے ارکان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل حسین براہیم طحہ پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر اور مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور پابندیوں کی طرف فوری توجہ دیں۔ ذرائع کے مطابق سول سوسائٹی کے ارکان ڈاکٹر زبیر احمد راجہ، محمد فرقان، محمد اقبال شاہین اور سید حیدر حسین نے سرینگر میں ایک اجلاس میں کہا کہ بی جے پی حکومت نے...
    آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیے جانے سے وزیر اعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے تقریباً 17 ہزار 600 ارب روپے سے زائد حجم کا وفاقی بجٹ آج شام 5 بجے اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: نیا بجٹ؛ 2 ہزار ارب کے نئے ٹیکسز، یوٹیوبرز اور فری لانسرز ریڈار پر، نان فائلرز پر سختیاں بجٹ اجلاس کے لیے 4 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق قومی ترانے کے بعد اسپیکر کی اجازت سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وفاقی بجٹ، مالیاتی بل 2025ء  اور محاصل سمیت دیگر اہم دستاویزات ایوان میں پیش کریں...
    کراچی:اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان کا میانمار سے مقابلہ منگل کو ہوگا، ٹیم نے تیاریاں شروع کر دی ہیں. گذشتہ روز غیر ملکی ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسٹنٹائن کی زیر نگرانی  کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس سیشن کیا، قبل ازیں بنکاک کے راستے یانگون پہنچنے والی ٹیم نے اتوار کو آرام کیا تھا. میانمار کے خلاف یانگون کے تھوونا اسٹیڈیم میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر  3:30 بجے شروع ہوگا،ایونٹ کیگروپ ای میں پاکستان سمیت شام، میانمار اور افغانستان شامل ہیں. ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں شام کے ہاتھوں 2 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، پاکستان کو میانمار کے خلاف میچ میں نوجوان اسٹرائیکر ریان محمد کا ساتھ حاصل نہ ہوگا. اسکاٹ...
    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہو چکی ہیں اور ان کی رفتار 20 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کی توقع ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 75 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جس کے باعث درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زائد محسوس کیا جا رہا ہے۔ آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ روز شہر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے مشرقی شہر ظہران میں یونیورسٹی کے استاد ڈاکٹر عبد الملک قاضی کو مصری باشندے نے ان کے گھر میں گھس کر قتل کر دیا۔ مقتول کے ایک عزیز کے مطابق قاتل اکثر ان کے گھر کھانے پینے کی چیزیں پہنچایا کرتا تھا، کیوں کہ ڈاکٹر عبد الملک کی طبیعت ایسی تھی کہ وہ خود باہر نہیں جا سکتے تھے۔ قاتل نے سیکورٹی گارڈ کو دھوکا دیا کہ وہ گھر کا سامان لایا ہے تاکہ اندر جا سکے۔ جیسے ہی وہ فلیٹ میں داخل ہوا، اس نے اچانک ڈاکٹر عبد الملک پر مختلف جگہوں پر 10 چاقو کے وار کیے۔ پھر اس نے ان کی بیوی کو بھی چاقو سے نشانہ بنایا،جو شدید...
    برطانوی یونیورسٹی کے طبیعیات دانوں نے نینو ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک ایسا آلہ بنایا ہے جسے انہوں نے "دنیا کا سب سے چھوٹا وائلن" قرار دیا ہے، جسے مائیکرواسکوپ کے بغیر دیکھا نہیں جاسکتا۔ لوفبورو یونیورسٹی کی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ پلاٹینم سے بنا وائلن 35 مائیکرون لمبا اور 13 مائیکرون چوڑا ہے۔  واضح رہے کہ ایک مائیکرون ایک میٹر کا دس لاکھ واں حصہ ہوتا ہے یہ وائلن انسانی بال سے بھی باریک ہے، بال کی موٹائی عام طور پر 17 سے 180 مائیکرون کے درمیان ہوتی ہے۔ محققین نے موسیقی کا یہ انتہائی باریک آلہ اپنی نئی نینو لیتھوگرافی ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کےلیے تیار کیا، یہ ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے بجٹ 2025-26 میں سرکاری ملازمین کی کم از کم تنخواہ 50 ہزار روپے کرنے اور تنخواہوں میں 50 فیصد اور ای او بی آئی کی پنشن میں 100 فیصد اضافہ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی لیبر ونگ کے انچارج چودھری منظور نےاسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 500 فیصد اضافہ نہیں مانگ رہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے اور کم ازکم تنخواہ 50 ہزار کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک سروے کے مطابق پاکستان کی 44 فیصد آبادی یعنی 10 کروڑ سے زاید پاکستانی غربت کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ مطالبات صدر پاکستان...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی نے آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے اور کم از کم تنخواہ 50 ہزار کرنے کا مطالبہ کردیا۔ڈان نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی لیبر ونگ کے انچارج چوہدری منظور نےاسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے، ہم 500 فیصد اضافہ نہیں مانگ رہے، اور کم ازکم تنخواہ 50 ہزار کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک سروے کے مطابق پاکستان کی 44 فیصد آبادی یعنی 10 کروڑ سے زائد پاکستانی غربت کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ مطالبات صدر پاکستان سے شیئر کیے جنہوں نے پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی سے شیئر کرنے کا کہا۔ ویپنگ...
    ملائیشیا میں طالب علموں کو لے جانیوالی یونیورسٹی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں طالبعلموں سمیت 15 طالبعلم جاں بحق ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی ملائیشیا میں بس یونیورسٹی کیمپس آتے ہوئے منی وین سے ٹکرا گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 13طالب علم موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 2افراد اسپتال میں دم توڑ گئے جو سلطان ادریس ایجوکیشن یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے۔ اس کے علاوہ حادثے میں 33 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 7 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے طالب علموں کی عمر 21 سے 23 سال کے درمیان تھی اور اس حادثے...
    پاکستان نے بھارت کی جانب سے پاکستانی ایٹمی اثاثوں کے حوالے سے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں ایٹمی تنصیبات اور مواد کا جائزہ لیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: جوہری مواد کی چوری اور فروخت پر بھارت سے پوچھ گچھ کی جائے، پاکستان کا سلامتی کونسل سے مطالبہ دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا یہ غیرذمے دارانہ بیان بھارت کے عدم تحفظ اور ناکام دفاعی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے وزیر دفاع کی باتوں سے عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کی ذمے داریوں سے لاتعلقی ظاہر ہوتی ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں ایٹمی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور سے افسوسناک خبر ہے جہاں شمالی ملائیشیا میں طالبعلموں کو لے جانے والی ایک بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب یونیورسٹی بس ایک منی وین سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 15 قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 13 طالبعلم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو زخمی اسپتال میں دم توڑ گئے۔ جاں بحق افراد کی عمریں 21 سے 23 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں، اور یہ سب سلطان ادریس ایجوکیشن یونیورسٹی کے طلباء تھے۔حادثے میں 33 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں سے 7 کی حالت نازک ہے۔ پولیس کے ابتدائی بیان کے مطابق بس ممکنہ طور پر بے قابو ہو کر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہاکہ اس میں ملک میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات ضروری تھیں،توانائی اصلاحات میں ریکوریز بہت شاندار رہیں،این ٹی ڈی سی کو تین کمپنیوں میں تقسیم کرنا اہم اقدام تھا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سال 2024-25 کا اقتصادی سروے پیش  کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف نے ایس بی اے پروگرام حاصل کیا، نگران وزیرخزانہ کا اس پروگرام کو ٹریک پر رکھنا قابل ستائش ہے،ٹیکس ٹو جی ڈی بی تناسب پانچ سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔ آئی ایم ایف نے معیشت کو آئی سی یو سے نکال آپریشن تھیٹر میں ڈال دیا : ماہر معاشی امور ان کاکہناتھا کہ حکومت نے ایف...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 جون 2025ء) اسپین میں اتوار کے روز حکومت کی مبینہ بدعنوانی کے خلاف حزب اختلاف کی قیادت میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بیسیوں ہزار شہریوں نے شرکت کی۔ ملکی دارالحکومت میڈرڈ میں ہونے والی اس ریلی کو ’’مافیا یا جمہوریت‘‘ کا عنوان دیا گیا تھا، جس میں مقامی حکام کے مطابق تقریباﹰ پچاس ہزار لوگوں نے شرکت کی، جب کہ شہر کے دائیں بازو کے میئر نے مظاہرین کی تعداد ایک لاکھ بتائی۔ ہسپانوی دارالحکومت کے مرکز میں پلازہ ڈے ایسپانیا نامی ایک بڑا چوک مظاہرین سے بھرا ہوا تھا، جہاں بہت سے لوگ سرخ اور پیلے ہسپانوی پرچم لہرا رہے تھے۔ اسپین میں سیاحوں کی آمد کا نیا سالانہ ریکارڈ،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا میں اِس وقت ایسا بہت کچھ ہو رہا ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔ امریکا کو صحافتی آزادی کے علم برداروں میں نمایاں سمجھا جاتا ہے۔ امریکی ادارے دنیا بھر میں صحافتی آزادی جانچتے رہتے ہیں مگر خود امریکا میں اس حوالے سے جو کچھ ہو رہا ہے وہ شرم ناک ہے۔امریکی میڈیا گروپ اے بی سی کے رپورٹر ٹیری مورن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اُن کے معاون اسٹیفن ملر کو اول درجے کے نفرت پھیلانے والے قرار دینے کی پاداش میں معطل کردیا گیا ہے۔ ٹیری مورن نے ایک ایک ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ امریکی صدر جو کچھ کر رہے ہیں اُس کے نتیجے میں امریکا اور امریکا سے باہر نفرت پھیل رہی...
    ’جیو نیوز‘ گریب گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی صدرِ امورِ حرمین شریفین و چیف امامِ کعبہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس سے ملاقات ہوئی ہے۔شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو قرآنِ مجید کا مقدس نسخہ بطورِ حدیہ پیش کیا۔ملاقات میں اُمتِ مسلمہ کے اتحاد، پاکستان کی ترقی اور عالمی امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ کامران ٹیسوری کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، شاہی ظہرانے میں شرکتکامران ٹیسوری نے ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سےحجاج کے لیے مثالی انتظامات کو سراہا۔ اس سے  قبل گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات اور شاہی ظہرانے میں خصوصی شرکت کی تھی۔کامران ٹیسوری نے ولی عہد محمد بن...
    اسد بخاری، نواب شاہ نواب شاہ میں قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ  ٹیکنالوجی کے طالبعلم نے  شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑی بنانے کا کامیاب تجربہ  کیا ہے۔ اس وقت ہمارے نمائندے  اسد بخاری یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم رضا سموں اور طالبعلم  شعیب دھاریجو کے  ساتھ موجود ہیں۔ ان  سے مزید تفصیلات جانتے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں solar vehicles تجربہ سائنس سولر گاڑی
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان ہارٹی کلچر سوسائٹی آف پاکستان رفیع الحق نے آلائشوں کو ضائع کرنے کے بجائے انہیں کارآمد بنا کر پودوں کی کھاد بنانے کا ماشورہ دیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں ترجمان ہارٹی کلچر سوسائٹی آف پاکستان  رفیع الحق کا کہنا تھا کہ مناسب طریقے سے ٹھکانے نہ لگانے سے آلائشیں ماحولیاتی آلودگی اور بیماریوں کا سبب بنتی ہیں لہٰذا آلائشوں کو ضائع نہ کریں ان سے پودوں کیلئے کھاد بنائیں۔رفیع الحق کے مطابق  آلائشوں کو ماحول دوست انداز میں استعمال کر کے زمین کی زرخیزی بڑھائی جا سکتی ہے جبکہ تربیت یافتہ افراد، ادارے ، شعبہ باغات اور  زرعی ادارے اس میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔آلائشوں سے...
    جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹر ہینرک کلاسن کے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کی خبر نظر سے گزری تو اس ملک سے تعلق رکھنے والے ایک بدقسمت سیاہ فام وکٹ کیپر تھامی سولیکلی کا نام ذہن میں آیا جو نسلی تعصب کی وجہ سے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے جوہر نہ دکھا سکے تھے۔ کرکٹ کے سفر میں ایک وقت میں وہ ڈگر سے ہٹ کر کلرکی کرنے لگے، لیکن لائنز فرنچائز سے وابستگی نے انہیں دوبارہ سے پٹڑی پر چڑھا دیا اور انہوں نے وکٹ کے پیچھے اور آگے رہ کر کامیابیاں سمیٹیں۔ انگریزی کا ایک لفظ ہے prodigy، یہ ان غیر معمولی افراد کے لیے برتا جاتا ہے جن کی کسی میدان میں صلاحیتوں کا بھرپور...
    کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران واٹر ٹینکر سروس جاری رہے گی، تاہم سروس پر انحصار کرنے والے لوگوں کو اس کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہوں گی کیونکہ شہر بھر میں مشکل سے 15 ایم جی ڈی پانی ٹینکرز کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں عید کی چھٹیوں میں تہواروں اور قربانی کے لیے زیادہ استعمال کی وجہ سے شہریوں کو پانی کے بڑے بحران کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہر قائد کے بڑے حصوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا ہے کیونکہ شہر کو روزانہ ایک ہزار 200 ملین گیلن (ایم جی ڈی) پانی کی...
    امریکا کی ٹینس اسٹار 21 سالہ کوکو گوف نے فرنچ اوپن 2025 کا خواتین سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ٹینس اسٹار نے فائنل میں بیلاروس کی عالمی نمبر ایک کھلاڑی آریانا سبالینکا کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ یہ کوکو گوف کا دوسرا گرینڈ سلم ٹائٹل ہے اس سے قبل وہ 2023 کا یو ایس اوپن بھی جیت چکی ہیں۔ فائنل میچ تقریباً 2 گھنٹے اور 38 منٹ جاری رہا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان شاندار کھیل دیکھنے کو ملا۔ پہلے سیٹ میں سبالینکا نے ٹائی بریک میں برتری حاصل کی، لیکن کوکو گوف نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے دو سیٹس جیت کر پہلی بار رولان گیروس کا تاج اپنے نام کیا۔ یہ 30...
    میلبرن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 7 جون 2025ء)ہر سال کی طرح، اس سال بھی کمیونٹی گروپ “Pakistani Ladies in Victoria” نے ایک شاندار، رنگا رنگ اور دلوں کو جوڑنے والا چاند رات فیسٹیول منعقد کیا ۔ جو کہ پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک خوبصورت روایت بنتا جا رہا ہے۔ اس سال کا فیسٹیول خاص طور پر یادگار رہا، جہاں تقریباً 1500 سے زائد افراد نے بھرپور شرکت کی۔ تقریباً 50 اسٹالز اور فوڈ ٹرکس پر مشتمل اس ایونٹ میں ہر عمر کے افراد کے لیے کچھ نہ کچھ موجود تھا، جو اسے ایک مکمل خاندانی تفریحی دن بنا گیا۔ بچوں کے لیے سپر ہیروز کی لائیو اپیرنس، بیلون ٹوسٹنگ، اور خصوصی عیدی گفٹس نے ایونٹ کو ایک خوشگوار تجربہ بنا دیا۔...
    فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں اور یہ مال بناتے رہیں۔مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے یہ بات کہی ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم نے وزیراعلیٰ علی امین کو پہلا خط لکھ دیاگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو پہلا خط لکھ دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت لوٹ مار میں مصروف ہے، گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی کے پُرامن مظاہرین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیرِ...
    خیبر پختونخوا کے سیکریٹری ہیلتھ شاہداللّٰہ نے بتایا ہے کہ صوبے میں اب کوئی نوگو ایریا نہیں رہا، انسداد پولیو مہم ٹیمیں ہر بچے تک پہنچ رہی ہیں۔خیبر پختونخوا کے سیکریٹری ہیلتھ شاہداللّٰہ نے بتایا ہے کہ اپرجنوبی وزیرستان میں 4 سال بعد گھر گھر جاکر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔انہوں نے بتایا کہ اپر جنوبی وزیرستان میں 22 ہزار767 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف تھا۔  خیبر پختون خوا: 65 لاکھ بچوں کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلائے جائینگے خیبر پختون خوا میں رواں سال کی پہلی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گیا۔ سیکریٹری صحت نے کہا کہ کرم میں ایک سال بعد ایک لاکھ 24 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے اسی طرح بنوں...
    امرتسر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) آپریشن بلیو اسٹار کو 41 برس مکمل ہونے کے موقع پر امرتسر میں گولڈن ٹیمپل خالصتان کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آپریشن بلیو سٹار کے دوران مارے گئے جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے کی برسی کے موقع پر ایس اے ڈی کے رہنما سمرن جیت سنگھ مان گولڈن ٹیمپل پہنچے تو لوگوں نے خالصتان زندہ باد کے نعرے لگائے۔آپریشن بلیو سٹار1984میں یکم سے 10جون تک 10 روزتک جاری رہا اس دوران بھارتی فوجیوں نے ہزاروں سکھوں کو گولیاںکا نشانہ بنایا۔آپریشن بلیو سٹار کو 41 برس مکمل ہونے کے موقع پر جمعہ کو امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں بڑی تعداد میں سکھ جمع ہو ئے ۔اس موقع پر...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے درمیان لفظوں کی گولہ باری نے ٹیسلا کمپنی کے شئیر سترہ اعشاریہ چھ فیصد تک گرادئیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایلون مسک اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوستی ختم ہوتے ہی دشمنی میں بدل گئی ہے اور دونوں میں ایک دوسرے پر سنگین الزامات کا تبادلہ ہوا ہے۔(جاری ہے) ٹیسلا کے بانی نے الزام عائد کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام جنسی اسکینڈلز میں بدنام ایپسٹین کی فائلوں میں موجود ہے، جیفری ایپسٹین کمسنوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے کئی واقعات میں ملوث قرار دیا گیا تھا اور اس نے سن 2019 میں وہ پراسرار...
    بھارتی سکھوں کے خلاف گولڈن ٹیمپل پر کیے گئے آپریشن بلیو اسٹار کو 41 برس مکمل ہو گئے۔ بھارتی سکھوں کو لگائے گئے1984کے یہ زخم  آج بھی تازہ ہیں اور اسی طرح سکھ برادری حق و انصاف کی آج بھی منتظر ہے۔ بھارتی فوج نے گولڈن ٹیمپل کا تقدس پامال کیا جو آج بھی بھارتی سکھوں کے دلوں میں خنجر کی طرح پیوست ہے۔ آپریشن بلیو اسٹارکو 41 سال مکمل ہو گئے، لیکن سکھوں کےدل اب بھی اداس ہیں۔ بھارت کے اس  ظلم کیخلاف آواز آج بھی گونجتی ہے، جسے سکھ بھولے ہیں نہ کبھی بھولیں گے۔ خالصہ کا وقار پامال ہوا، لیکن ایمان مضبوط تر ہوا،1984ء  کو یاد رکھنا سکھوں کا فرض ہے۔ آپریشن بلیو اسٹار تاریخ کا ایک...
    انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) ورلڈ کلب چیمپئن شپ کے نام سے ایک نیا عالمی ٹورنامنٹ شروع کرنے کیلئے آپشنز تلاش کرنے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2009 سے 2014 تک کھیلے گئے ٹی20 چیمپئنز لیگ ٹورنامنٹ میں منعقد ہوا تھا جس میں ٹیسٹ پلیئنگ نیشز کی ڈومیسٹک ٹورنامنٹس جیتنے والی ٹاپ ٹیمیں حصہ لیتی تھیں۔ حالیہ برسوں میں، کئی ممالک نے مختصر فارمیٹ کی کرکٹ لیگز شروع کی ہیں، جن میں انگلینڈ میں دی ہنڈریڈ، جنوبی افریقی ٹی20 لیگ، متحدہ عرب امارات کی آئی ایل ٹی20 شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: وسیم اکرم کا مجسمہ دیکھ کر میمز کا طوفان اُمڈ آیا انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی ٹی20 چیمپئنز لیگ ٹورنامنٹ کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کررہا ہے جس...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ "گورنر انیشیٹیوز" کے تحت سندھ بھر میں شجرکاری مہم جاری ہے، جس میں مختلف ادارے اور شہری بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔(جاری ہے) گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانے کے لیے حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے، اور عوام کو بھی اس مشن میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ گورنر سندھ نے یوم ماحولیات کو تجدید عہد کا دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں مل کر زمین کو آلودگی...
    سری لنکن ٹیم کے سابق اسپنر سچیتھرا سینانائیکے پر میچ فکسنگ کے الزامات ثابت ہونے پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق لنکن کرکٹر سچیتھرا سینانائیکے پر ہمبنٹوٹا ہائی کورٹ نے 2020 لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے دوران ساتھی کرکٹر کو میچ فکسنگ کیلئے اکسانے کا الزام ثابت ہونے پر فرد جرم عائد کی۔ اٹارنی جنرل کے اپنی دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں ملک متعارف کروائے گئے انسداد بدعنوانی کے قانون کے تحت میچ فکسنگ کیلئے قومی سطح کے کرکٹر پر پہلی فرد جرم ہے۔ مزید پڑھیں: ٹیکس تنازع؛ بورڈ اور کرکٹرز میں معاملات طے پاگئے سچیتھرا سینانائیکے نے 2012 سے 2016 کے درمیان سری لنکن ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے...
    سعودی عرب کے وزیر داخلہ اور سپریم حج کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے منیٰ میں پبلک سیکیورٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حج آپریشنز کی نگرانی کی۔ یہ بھی پڑھیں:تین جوڑی جڑواں بھائی حجاج کی خدمت میں سرگرم، منفرد ریکارڈ قائم سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس موقع پر شہزادہ عبدالعزیز نے حج سیزن 1446ھ کے دوران سیکیورٹی فورسز کی تیاریوں اور آپریشنز کے بارے میں بریفنگ لی۔ انہوں نے حجاج کرام کی سلامتی اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ نے سیکیورٹی اہلکاروں کی کوششوں کو سراہا اور ان کی خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں صنعتی ترقی کے فروغ کے لیے 7,066 سے زائد ٹیرف لائنز پر ڈیوٹی میں کمی کی منظوری دے دی ہے، جن میں خام مال، درمیانی اور کیپیٹل گڈز (دیگر اشیا کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیا) شامل ہیں۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق وزیر اعظم نے ان تجاویز کو بجٹ تقریر میں باضابطہ اعلان کے لیے منظوری دی، جنہیں اس سے قبل ٹیرف پالیسی بورڈ اور اسٹیئرنگ کمیٹی کی منظوری حاصل ہو چکی تھی، تاہم وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ بجٹ اعلان سے قبل نفاذ کمیٹی کسی بھی ممکنہ رکاوٹ کی نشاندہی کرے۔ سرکاری ذرائع نے بدھ کے روز ڈان کو بتایا کہ حکومت آئندہ بجٹ میں 4294...
    مکرمہ میں سیکیورٹی گشت نے 2 باشندوں کو متاثرین کو رقم کے عوض ان کی طرف سے حج کرنے کا دعویٰ کرنے اور جعلی دستاویزات جاری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ یہ بھی پڑھیں:عازمین حج کی خدمت: مسجد نمرہ کو ہزاروں مربع میٹر قالین سے سجا دیا گیا سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق مشتبہ افراد کو مقدس شہر کے ایک ہوٹل کے سامنے سے گرفتار کیا گیا۔ حکام نے آپریشن میں استعمال ہونے والے کمپیوٹر، موبائل ٹیلی فون اور جعلی ڈاک ٹکٹ قبضے میں لے لیے۔ دونوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا، اور پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کرنے سے پہلے قانونی کارروائی کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:حج 2025: سعودی شعبہ صحت اب تک...
    جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین—فائل فوٹو عام لوگ اتحاد کے رہنما جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین کا کہنا ہے کہ حکومت بانیٔ پی ٹی آئی کا پولی گراف ٹیسٹ زبردستی نہیں کرا سکتی۔کراچی سے جاری بیان میں عام لوگ اتحاد کے رہنما جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین نے یہ بات کہی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں نیا میثاقِ جمہوریت ہونا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیے قومی محاذ آزادی ، عام لوگ اتحاد میں ضم ،جولائی ملکی سیاست کیلئے اہم ہے، وجیہہ الدین واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین پہلے پی ٹی آئی میں شامل تھے، جہاں اختلافات کے بعد ان کی تحریکِ انصاف کی بنیادی رکنیت معطل کر دی گئی تھی، اختلافات بڑھنے کے بعد انہوں نے...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دتہ خیل شمالی وزیرستان میں 14 فتنہ الخوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو مبارکباد دی ہے ۔جاری بیان میں کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ملکی استحکام کےلیے سیکورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔(جاری ہے) سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہماری مضبوط فورسز نے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنادیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ملک سے دہشتگرد عناصر کو تیزی سے ان کے انجام تک پہنچایا جارہا ہے،امن و ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں پاک فورسز کے ساتھ ہیں،دشمن کو ہر محاذ پر شرمندگی...
    ---فائل فوٹو رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت یہ گارنٹی دے کہ دوران حراست کسی کا قتل نہیں ہوگا۔ ہم ایوان کےاندر اور باہر ظالم کو ظالم اور جابر کہتے ہیں، مولانا ہدایت الرحمانجماعت اسلامی بلوچستان کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ ہم ایوان کےاندر اور باہر ظالم کو ظالم اورجابر کہتے ہیں۔ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ لاپتہ افراد کا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ صوبے میں لاپتہ افراد کا مسئلہ حل ہو، اس بل سے متعلق ایوان کو اعتماد میں لیا جائے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےشمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے ایک ایک خوارجی دہشتگرد کا مکمل صفایا کریں گے۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے بڑی کامیابی حاصل کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ انڈین حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک ارادوں کو...
    شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے فتنہ الخوارج کے 14 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق  شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاعات پر خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس میں 14 دہشتگرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک خارجی دہشتگردوں کو بھارت کی مدد حاصل تھی ، دتہ خیل میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز مادرِ وطن سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ایسے تمام فتنوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک آپریشن جاری رہے گا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔(جاری ہے) بدھ کو اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے 14 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کی تعریف کی اور کہا کہ سیکورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل فخر ہیں۔ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ فتنہ الخوارج کو انکے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔پاکستان...
     حسن علی :صدر مملکت آصف علی زرداری  سے سابق گورنر مخدوم سید احمد محمود نے ملاقات کی ہے،ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر زرداری سے پیپلز پارٹی لاہور کے فنانس سیکرٹری اشرف خان نے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں پارٹی کی از سر نو تنظیم سازی و دیگر امور پر بھی مشاورت کی گئی۔
    امریکا میں 2 چینی محققین پر خطرناک حیاتیاتی فنگس اسمگل کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، جسے ممکنہ ’ایگروٹیررازم ہتھیار‘ قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ہالی ووڈ فلمیں بھی امریکا چین ٹیرف جنگ کی زد میں آگئیں  امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق33 سالہ یونکنگ جیان اور 34 سالہ زونیونگ لیو پر امریکی محکمہ انصاف نے سازش، اسمگلنگ، جھوٹے بیانات دینے اور ویزا فراڈ کے الزامات عائد کیے ہیں۔ یہ دونوں افراد چین کے شہری ہیں اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ’فوزیریم گرامینیارم‘ نامی فنگس امریکہ میں اسمگل کرنے کی کوشش کی، جو گندم، چاول، مکئی اور جو جیسی فصلوں کو شدید نقصان پہنچاتا ہے اور انسانوں و مویشیوں کے لیے زہریلا ثابت ہو سکتا...
    حیدرآباد: حیدرآباد میں قائم واحد سرکاری یونیورسٹی "گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد اپنے قیام سے تاحال رئیس کلیات(ڈینز آف فیکلٹیز) کے بغیر کام کررہی ہیں اور گزشتہ 4 برس سے زائد عرصے میں اس یونیورسٹی کی تمام متعلقہ فیکلٹیز اکیڈمک سربراہوں سے محروم ہیں۔ واضح رہے کہ حیدرآباد شہر کے قدیمی تعلیمی ادارے گورنمنٹ کالج کالی موری کو اس کے قیام کے 100 برس پورے ہونے پر گزشتہ دور حکومت میں یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا تھا اور اس کے قائم مقام وائس چانسلر کالج  پرنسپل پروفیسر ناصر انصار تھے جو قریب دو برس اس کے وائس چانسلر رہے جس کے بعد حکومت سندھ نے اس یونیورسٹی کے لیے مستقل وائس چانسلر کے تقرر کے سلسلے میں اشتہار جاری...
    فائل فوٹو۔ کراچی میں ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے قیدیوں کے فرار کے واقعہ کے بعد ممکنہ خدشات کے پیش نظر سینٹرل جیل کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق جیل کے اندر اور باہر سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق جیل کے بیرونی حصے اور اطراف میں ایف سی، رینجرز اور پولیس سیکیورٹی پر مامور رہے گی۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 2 کامیاب آپریشن میں 7 دہشت گردوں کو بہادری سے ہلاک کیا، یہ دہشتگرد بھارت کی پراکسی ہیں،بھارت پوری کوشش میں ہے کہ اس خطے کا ماحول خراب ہو، فتنتہ الہندوستان ہمارے ملک کے امن کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔(جاری ہے) روبینہ خالد نے کہاکہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے ،اس ملک سے دہشتگردی کا نام و نشان مٹا دیں گے۔
    ویب ڈیسک: باجوڑ اور بنوں میں پولیس اسٹیشنز پر فتنئہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملوں کو نا کام بنا دیا گیا۔  باجوڑ اور بنوں میں گزشتہ رات فتنۂ الخوارج کے دہشت گردوں نے 2 پولیس اسٹیشنز پر حملے کئے، جنہیں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔  آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے بتایا کہ پولیس نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کرکے حملوں کو پسپا کر دیا۔ وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا  آئی جی کا کہنا تھا کہ پولیس دہشتگردوں کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہیں، آئی جی نے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس جوانوں کیلئے انعامات کا بھی اعلان کیا۔
    کراچی: ایڈیشنل سیشن جج جنوبی نے جناح کارڈیو اسپتال میں علاج کے بجائے تیماردار طالبہ کو زدوکوب کرنے سے متعلق انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج جنوبی کی عدالت کے روبرو جناح کارڈیو اسپتال میں علاج کے بجائے تیماردار طالبہ کو زدوکوب کرنے سے متعلق انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار عطیہ طارق کے وکیل نوید امین اور سید محمد عبد الکبیر ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ درخواست گزار کے وکیل نوید امین ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ اسپتال میں درخواست گزار کی ماں کو نارمل کہہ کر علاج سے انکار کر دیا گیا۔ درخواست گزار نے جناح کارڈیو کی انتظامیہ سے درخواست کی...
    شہریار شر : فائل فوٹو  سکھر میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما شہریار شر پر حملے کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ  نے گرفتار انسپکٹر عبدالشکور لاکھو کی ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ملزم کی ضمانت منظور کی۔ کچے کے علاقے میں سابق ایم پی اے کی گاڑی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، 1 شخص جاں بحق ایس ایچ او رونتی شکور لاکھو کے مطابق رونتی کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے سابق ایم پی اے اور رہنما پیپلزپارٹی سردار شہریار خان شر کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال پیپلزپارٹی کے رہنما شہریار شر پر رونتی کے کچے میں حملہ ہوا...
    دیامر: پولیو مانیٹرنگ ٹیم پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کردیتا. تاہم پولیو ٹیم محفوظ رہی۔ تفصیلات کے مطابق دیامر کے علاقے تانگیر شیخو میں پولیو مانیٹرنگ ٹیم پر حملہ ہوا. فائرنگ سے گاڑی کا ٹائر پھٹا تاہم پولیو ٹیم محفوظ رہی۔پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی، ترجمان جی بی حکومت نے بتایا کہ حکومتی سطح پر سیکیورٹی کے اقدامات مزید سخت کر رہے ہیں. پولیوٹیم بغیر اطلاع تانگیر پہنچی، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کواطلاع دینی چاہیے تھی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نےفائرنگ کےواقعےکا نوٹس لیا ہے اور حکومت کا پولیو مہم جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی اقدامات سخت کیے جائیں گے۔ یاد رہے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون ۔2025 )حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے میں اہم پیش رفت کے طور پر وزیراعظم شہبازشریف نے پیر کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں جاری اقدامات و اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کیلئے عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے. وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ ہدایت وزیراعظم کی زیر صدارت ایک اجلاس کے دوران جاری کی گئی جس میں ایف بی آر کی اصلاحات کا جائزہ لیا گیا وزیراعظم نے ایک بار پھر یقین دہانی کرائی کہ حکومت قومی اداروں میں پائیدار اصلاحات کے ذریعے ملک کو مستحکم معیشت بنانے کے لیے پرعزم ہے.(جاری ہے) وزیراعظم نے کہا کہ تمام شعبوں...
    کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 2 جون 2025ء) کویت میں پاکستانی کمیونٹی اور انسانی ہمدردی کے رضاکاروں کے لیے فخر کے لمحات میں، پاک ڈونرز کو کویت کی سال 2024-2025 کے لیے خون کے عطیہ کرنے والی سرفہرست 10 تنظیموں میں 6ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے ، جس کا اعلان کویت کی وزارت صحت کی سرپرستی میں سینٹرل بلڈ بینک کی جانب سے کیا گیا۔ اعزازی تقریب کا اہتمام وزیر صحت ڈاکٹر احمد عبدالوہاب العوضی نے کیا، جنہوں نے کویت میں خون کے عطیہ کے لیے تعاون کرنے والی مختلف تنظیموں کی کوششوں کو ذاتی طور پر سراہا۔ تقریب میں پاک ڈونرز کی نمائندگی کرتے ہوئے انچارج کوآرڈینیٹر عبدالوحید نے پوری ٹیم اور کمیونٹی کی جانب سے...
    وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی روک تھام، امن و امان کے قیام اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے لیے قائم سیف سٹی منصوبہ سال 2025 میں بھی نمایاں کامیابیاں سمیٹتا رہا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق سیف سٹی پولیس آپریشن ہال کی مدد سے 570 مقدمات کو کامیابی سے ٹریس کیا گیا، جبکہ 87 کیسز میں ویڈیوز اور تصاویر کی صورت میں شواہد جمع کیے گئے جو تفتیش کے عمل میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بغیر نمبر پلیٹ والی 4,500 سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نشاندہی کی گئی، جنہیں متعلقہ تھانوں کے حوالے کیا گیا۔ علاوہ ازیں، 142 مشکوک گاڑیاں و موٹر سائیکلیں بھی سیف سٹی کی نگرانی میں پکڑی گئیں۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکہ میں مقیم اوورسیز پاکستانی اور ثالثی کردار ادا کرنے والے تنویر احمد خان نے انکشاف کیا ہے کہبانی پی ٹی آئی عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ہونے والے ممکنہ مذاکرات میں متعدد متضاد بیانات اور پیغامات صورتحال کو پیچیدہ بنا رہے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں تنویر احمد خان نے کہا کہ عمران خان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پیغام آتا ہے کہ وہ براہ راست اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن اس کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا بیانیہ آتا ہے کہ وہ تحریک چلائیں گے اور “زمین گرم” کریں گے۔ پھر چند گھنٹوں بعد علیمہ خان کا پیغام آتا ہے کہ “بات کرنی ہے تو give and take...
    بین الاقوامی معاشی پالیسیوں کا اثر صرف اُن ممالک تک محدود نہیں رہتا جو براہ راست اس پالیسی کا نشانہ بنتے ہیں، بلکہ یہ دنیا بھر کی معیشتوں پر غیر مرئی مگر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں امریکا نے جو تجارتی پالیسیاں اپنائیں، ان میں سب سے نمایاں پالیسی ’’امریکا فرسٹ‘‘ کا نعرہ اور اس کے تحت تجارتی ٹیرف (Tariffs) کا نفاذ تھا۔ ان ٹیرف کا بنیادی مقصد چینی مصنوعات کی حوصلہ شکنی اور امریکی مقامی صنعت کا تحفظ تھا، لیکن اس پالیسی نے عالمی تجارتی توازن کو متاثر کیا اور اس کا دائرہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک تک پھیل گیا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے چین، یورپی یونین، میکسیکو اور کینیڈا جیسے بڑے تجارتی...
    بنگلا دیش نے 13 سال بعد پاکستان کے خلاف نئی تاریخ رقم کر دی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اتوار کے روز کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔لٹن داس کی قیادت میں بنگلہ دیشی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز اسکور کیے۔ یہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بنگلہ دیش کا سب سے بڑا مجموعی اسکور ہے۔ اس سے قبل بنگلہ دیش نے 2012 میں پالی کیلے میں 6 وکٹوں پر 175 رنز بنائے تھے۔تیسرے میچ میں بنگلہ دیش کی جانب سے پرویز حسین نے 66 جبکہ تنزید...
    کراچی: شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہو گئیں، تاہم ہوا میں نمی کی وجہ سے گرمی کی شدت بدستور زیادہ محسوس ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجہ حرارت میں معمولی کمی کا امکان ہے  جب کہ موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جب کہ شہریوں کو نمی کے باعث معمول سے زیادہ گرمی محسوس ہو سکتی ہے۔ آج کراچی میں درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ شہر میں...
    جرمن ڈیفنس چیف جنرل کارسٹن بریور نے خدشہ ظاہر کیا ہے اگلے 4 سال میں ممکنہ روسی حملے کی پیش نظر نیٹو کو تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن ڈیفنس چیف جنرل کارسٹن بریور نے کہا ہے کہ روس سیکڑوں ٹینک ہر سال تیار کررہا ہے جن میں بہت سے بحر بالٹک کے نیٹو ممالک کے خلاف 2029ء میں استعمال ہوں گے۔ جنرل کارسٹن بریور نے امکان ظاہر کیا ہے کہ نیٹو اتحاد ہنگری اور سلواکیا کے اختلافات کے باوجود اکٹھا ہے۔ وہ سنگاپور میں ہونے والے شنگھائی ڈائیلاگ ڈیفنس اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے جو عالمی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف اسٹرٹیجک اسٹڈیز نے منعقد کیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف اپنا 13 سال پرانا ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ توڑ دیا۔ بنگلا دیش نے اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے گرین شرٹس کے خلاف اپنا سب سے بڑا ٹی ٹوئنٹی اسکور بنا ڈالا۔ لٹن داس کی قیادت میں بنگال ٹائیگرز نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے، جو کہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں بنگلادیش کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش کی جانب سے پرویزحسین نے 66 اور تنزید حسن نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس سے قبل بنگلا دیش نے 2012...
    سمبڑیال(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی پی آئی کے امیدوار نے پی پی 52 ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رہنما پی ٹی آئی فاخر نشاط نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ مکمل ہونے سے پہلے ہی فارم 45 بنا لئے گئے، اس بار طریقہ واردات بدل دیا گیا اور فارم 45 اپنی مرضی کے بنائے گئے، دھاندلی کے یہ نتائج ہم تسلیم نہیں کریں گے، ہم قیادت کے ساتھ بیٹھ کر اگلا لائحہ عمل ترتیب دیں گے۔ واضح رہے کہ پی پی 52 کے ضمنی انتخاب کے تمام 185 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ سمبڑیال کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا، شام 5 بجے تک جاری رہی۔تمام 185 پولنگ سٹیشنوں کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کی حنا ارشد وڑائچ 78419 ووٹ لے کر کامیاب رہیں۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فاخر نشاط گھمن ٰ40037 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کے لیے کل رات سے ہی آر او آفس کے باہر کنٹینرز کی دیواریں بنا دی گئی تھیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سمبڑیال میں ہر جگہ پولنگ سٹیشنز...
    فواد چوہدری کا پی ٹی وی میں نام کی تختی بحال کرنے پر عطا تارڑ سے اظہار تشکر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی وی میں نام کی تختی بحال کرنے پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ سے اظہار تشکر کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ بطور وفاقی وزیر اطلاعات انہیں پی ٹی وی کے کانفرنس روم کا افتتاح کرنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔فواد چوہدری کے مطابق 2022میں حکومت تبدیل ہوتے ہی میرے نام کی تختی ہٹا دی گئی تھی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میرے نام کی تختی بحال کرکے آگاہ کیا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ اس...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کردیا۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ میں الیکشن کے دوران تھپے لگائے جارہے ہیں، پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا، ن لیگ کے لوگ اندر ہیں، پی پی 52 کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہورہی ہے، ہمارے پاس دھاندلی کے فوٹیجز موجود ہیں۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ دھاندلی کے لیے کل رات سے ہی آر او آفس کے باہر کنٹینرز کی دیواریں بنا دی گئی تھیں، سیالکوٹ ضمنی انتخابات میں مینڈیٹ پرڈاکہ مارا گیا تو عوام سڑکوں پرنکلیں گے، ضمنی الیکشن کے موقع پر تحریک...
    سیالکوٹ(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کردیا۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ دھاندلی کے لیے کل رات سے ہی آر او آفس کے باہر کنٹینرز کی دیواریں بنا دی گئی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن کے موقع پر ہمارے پولنگ ایجنٹوں پر تشدد کیا گیا، ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو اسٹیشنوں کے اندر نہیں جانے دیا جارہا۔ شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ ضمنی الیکشن کے موقع پر کوئی چیک اینڈ بیلنس پالیسی نظر نہیں آئی، جو ہیلپ لائنز دی گئی تھیں انہیں صبح سے ہی مصروف رکھا گیا۔ واضح رہے کہ ضمنی الیکشن کے نتائج...
    پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی جاری، ن لیگ آگے، پی ٹی آئی پیچھے WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد/سمبڑیال (سب نیوز)پنجاب کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا جبکہ ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 سمبڑیال کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہی جبکہ پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، 77پولنگ اسٹیشنز کے غیر...
    پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) میں نام کی تختی بحال کرنے پر فواد چوہدری نے وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم راجہ پارٹی کو کسی رجمنٹ کی طرح چلارہے ہیں، فواد چوہدری کا الزام سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ایکس پر لکھا کہ بطور وفاقی وزیرِ اطلاعات مجھے پی ٹی وی کے کانفرنس روم کا افتتاح کرنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا، تاہم 2022 میں حکومت تبدیل ہوتے ہی میرے نام کی تختی ہٹا دی گئی تھی۔ I had the honour of inaugurating a conference room at PTV; however, following a change in government, the commemorative plaque was removed—apparently to appease the new leadership. Upon learning of this, Federal Minister for...
    صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے حلقہ پی پی 52 کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے صدر کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ۔حلقہ پی پی 52سیالکوٹ ضمنی انتخاب میں ووٹنگ کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس اور ووٹرز کو اسٹیشنز سے نکالا جارہا ہے۔ صوبائی الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کے دھاندلی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی رہنما ان الزامات کو ثابت کرنے کیلئے ٹھوس شواہد کے ساتھ الیکشن کمیشن میں شکایت درج کریں۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے وضاحت کی کہ الیکشن کمیشن تمام شکایات کا فوری ازالہ کرے...
    شیخ وقاص اکرم—فائل فوٹو  پاکستان تحریکِ انصاف نے سمبڑیال کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگا دیا۔اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کے لیے کل رات سے ہی آر او آفس کے باہر کنٹینرز کی دیواریں بنا دی گئی تھیں۔ احتجاجی سیاست دوبارہ سے شروع کرنے کیلئے پارٹی نے لائحہ عمل تیار کرلیا: شبلی فرازپاکستان تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ احتجاجی سیاست دوبارہ سے شروع کرنے کے لیے پارٹی نے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ  سمبڑیال میں ہی پی ٹی آئی کے ورکرز نکلے اور بڑا جلسہ...
    سیالکوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف نے پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال کر اندر ٹھپے لگائے جانے کا الزام عائد کردیا۔(جاری ہے) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ پی پی 52 سمبڑیال پولنگ اسٹیشن لوپووالی پنجاب پولیس کی جانب بدترین دھاندلی جاری ہے جہاں پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا اور عوام کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، یو سی بدوکی گاؤں رالیوکی اور کھرولیاں میں پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال کر اندر ٹھپے لگائے جا رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن کے لیے جاری پولنگ کے دوران 30 سے 35...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 جون 2025ء) امریکہ کے ریپبلکن لیڈر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال جنوری میں دوبارہ سے امریکی صدارتی عہدے پر فائز ہوتے ہی انتہائی جارحانہ انداز میں عالمی معیشت کو متزلزل کر دینے والی اقتصادی پالیسیاں اپناتے ہوئے مالیاتی منڈیوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ٹرمپ نے ٹیرفس کو غیر معمولی حد تک بڑھاتے ہوئے دنیا بھر کی مالیاتی اور تجارتی منڈیوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ چند اہم پیش رفت کی ٹائم لائن یکم فروری ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا کی زیادہ تر مصنوعات پر 25 فیصد اور چین پر 10 فیصد اضافی ڈیوٹی لگانے کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ یہ ممالک فینٹینیل نامی منشیات اور غیر قانونی تارکین...
    ذرائع کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف ڈائیلاگ، ڈویلپمنٹ اینڈ ڈپلومیٹک اسٹڈیز (IDDDs) نے راولاکوٹ آزاد کشمیر میں محی الدین اسلامک یونیورسٹی کے تعاون سے ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اسلام ٹائمز۔ انسٹی ٹیوٹ آف ڈائیلاگ، ڈویلپمنٹ اینڈ ڈپلومیٹک اسٹڈیز (IDDDs) نے راولاکوٹ آزاد کشمیر میں محی الدین اسلامک یونیورسٹی کے تعاون سے ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا۔ ذرائع کے مطابق تقریب 6 اور 7 مئی کو پیش آنے والے واقعات کے تناظر میں منعقد کی گئی جب بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کیا اور اس کی خودمختاری اور شہریوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ اس کے جواب میں پاکستان نے 10مئی کو چھ بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے جس سے بھارت کو ملکی اور عالمی...
    سنگاپور میں منعقدہ شنگریلا ڈائیلاگ سیکیورٹی کانفرنس میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے خبردار کیا ہے کہ چین کی جانب سے تائیوان پر حملہ کسی بھی وقت ہو سکتا ہے، جو نہ صرف انڈو پیسیفک بلکہ عالمی سطح پر تباہ کن نتائج کا باعث بنے گا۔ یہ بھی پڑھیں:پاک چین تعلقات کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ ہیگستھ نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے پیپلز لبریشن آرمی کو 2027 تک تائیوان پر قبضے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے، اور موجودہ فوجی مشقیں اور تیاریوں سے واضح ہوتا ہے کہ چین طاقت کے استعمال کے لیے سنجیدہ ہے۔ چین کی بڑھتی ہوئی جارحیت اور روس کی حمایت عالمی...
    فائل فوٹو الیکشن کمشنر نے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے دوران پیپلز پارٹی کے امیدوار کی جانب سے ویڈیو پیغام کے ذریعے لگائے گئے الزامات کا نوٹس لے لیا۔الیکشن کمشنر نے متعلقہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کو حقائق دریافت کر کے رپورٹ جمع کروانے کے احکامات جاری کر دیے۔ سیالکوٹ: پی پی 52 میں ضمنی انتخاب، پولنگ جاریصوبائی اسمبلی کی نشست پر ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار کی جانب سے کوئی شکایت درج نہیں کروائی گئی۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے الزامات سے متعلق کوئی شواہد بھی پیش نہیں کیے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے مطابق امیدوار کی جانب سے...
    سیالکوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون 2025ء ) الیکشن کمشنر نے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے دوران پیپلز پارٹی کے امیدوار کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشنر نے متعلقہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کو حقائق معلوم کرنے کے بعد رپورٹ جمع کروانے کے احکامات جاری کر دیئے، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار کی جانب سے کوئی شکایت درج نہیں کروائی گئی، پیپلزپارٹی کے امیدوار نے الزامات سے متعلق کوئی شواہد بھی پیش نہیں کیے، بظاہر امیدوار کی جانب سے الزامات بے بنیاد ہیں۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضی نے...
    میاں محمد اشفاق:  پیپلز پارٹی کے امیدوار راحیل کامران چیمہ نے پی پی 52 سمبڑیال کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انتخابات کو متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔  راحیل کامران کےالزامات کے مطابق  اُنہوں نے خواجہ آصف اور اے ڈی سی آر پر گٹھ جوڑ کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پریزائیڈنگ افسران سے فارم 45 پر ایڈوانس دستخط لیے جا رہے ہیں۔ راحیل کامران کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے جس میں وہ الیکشن عملے کے کردار پر شدید تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایڈوانس دستخط سے انکار کرنے والے افسران کو میڈیکل چھٹی...
    سٹی42: لاہور سمیت پنجاب بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرامز جاری ہیں جس کے پیش نظر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ گرجا گھروں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔  اہم ہدایات میں سپروائزری افسران خود سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ، حساس گرجا گھروں پر اضافی نفری اور سنائپرز تعینات،ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورسز کو مؤثر پٹرولنگ کے لیے متحرک  اور تعینات اہلکار مکمل الرٹ  اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات شامل ہیں۔ خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں  آئی جی پنجاب...
    سیالکوٹ: صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے پی پی 52 سیالکوٹ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی جانب سے سوشل میڈیا پر وڈیو پیغام میں لگائے گئے الزامات کا نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار نے اپنے وڈیو پیغام میں انتخابی عمل پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے، تاہم انہوں نے نہ تو کسی بھی متعلقہ فورم پر شکایت درج کروائی اور نہ ہی اپنے دعوؤں کے حق میں کوئی ثبوت پیش کیا۔ اس معاملے پر صوبائی الیکشن کمشنر نے فوری طور پر متعلقہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (DMO) سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے رپورٹ جمع کروانے کے احکامات جاری کیے۔ مزید پڑھیں: الیکشن کے بعد مخصوص نشستوں کی فہرست جمع کرانے کا حکم قانون...
    لاہور: خانیوال ریلوے اسٹیشن پر پل گرنے کے واقعے کے بعد سی ای او پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ نے ملک بھر کے تمام ریلوے پلوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ اس حوالے سے سی ای او ریلوے کی جانب سے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ ہر ڈویژن اپنی حدود میں موجود پلوں کی مکمل تفصیلات فراہم کرے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق پلوں کی تفصیلات موصول ہونے کے بعد اُن پلوں کی فوری اپ گریڈیشن کی جائے گی جن کی حالت ناقص یا خطرناک ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کے بیشتر پلوں کی عمر 100 سال سے زائد ہے، جبکہ خانیوال ریلوے...
    امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں اور کاروباری افراد پر مشتمل ایک وفد، جو پاکستان کے دورے پر ہے، پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور اعلیٰ حکومتی حکام سے ملاقات کے لیے کی جانے والی کوششوں میں ناکام رہا۔ یہ بھی پڑھیں:آخری بال تک لڑیں، مطالبات پورے ہونے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان کا جیل سے پیغام انگریزی روزنامے میں شائع رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں 4 دن گزارنے کے بعد یہ وفد کسی بریک تھرو کے بغیر واپس لاہور لوٹ آیا ہے۔ اب تک کوششیں بے سود رہی ہیں یہ وفد گزشتہ ہفتے پاکستان پہنچا تھا اور ان کی خواہش تھی کہ وہ اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیرِاعظم عمران خان سے...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی ٹیرف (محصولات) پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکہ کے تجارتی نمائندے ایمبیسیڈر جیمیسن گریئر کے درمیان ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت ہوئی۔ دونوں فریقین نے تعمیری ماحول میں اپنے نقطہ نظر کا تبادلہ کیا۔ دونوں فریقین نے آئندہ چند ہفتوں میں تکنیکی سطح پر تفصیلی مذاکرات پر اتفاق کیا۔ دوسری طرف وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی بینک پاکستان کا کلیدی ترقیاتی شراکت دار ہے، 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پاکستان کے معاشی لائحہ عمل کا کلیدی جزو ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو یہاں عالمی بینک کی پاکستان میں تعینات ٹیم...
    حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلنے سے روکنا اور سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے اسلحہ کی نمائش پر 90 دن کی پابندی عائد کر دی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں سیکیورٹی گارڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈیوٹی کے دوران اسلحہ صرف گاڑی کے اندر رکھیں اور عوامی مقامات پر اس کی نمائش سے گریز کریں۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلنے سے روکنا اور سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔ نوٹیفکیشن کی...
    انسداد دہشت گردی کی عدالت (اےٹی سی ) نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد عزیز اللہ خاں خٹک کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 31 سال قید کی سزا سنا دی۔ پراسیکیوشن کے مطابق عزیز اللہ خاں خٹک کو رواں سال فروری میں ساہیوال کے نیو بائی پاس کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے قبضے سے 2040 گرام بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور الیکٹرک سرکٹ برآمد کیے گئے تھے۔ عدالت نے مجرم کو ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت 17 سال اور انسداد دہشت گردی ایکٹ (7 اے ٹی اے) کے تحت 14 سال قید کی سزا سنائی۔ دونوں سزائیں مجموعی طور پر 31 سال بنتی ہیں۔ سکیورٹی اداروں کے مطابق مجرم عزیز...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 مئی 2025)انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی تھانہ رمنا پر حملہ کیس میں پی ٹی آئی ایم این اے عبدالطیف اور سابق ایم پی اے وزیر زادہ کیلاشی سمیت 11 ملزمان کو 27سال قید کی سزا سنا دی گئی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کا فیصلہ سنا دیا، فیصلہ سنانے کے بعد پولیس نے عدالت میں موجود 4 ملزمان جن میں محمد اکرم، میرا خان، شاہ زیب اور سہیل خان کو تحویل میں لے لیا جبکہ عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کو پولیس پر قاتلانہ حملے کے جرم میں 5 سال قید اور 50،50 ہزار روپے جرمانے،...