2025-04-25@23:45:27 GMT
تلاش کی گنتی: 2317
«عوام ایکسپریس»:
(نئی خبر)
وزیر دفاع خواجہ آصف : فوٹو فائل وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کردیا، تحریک انصاف ٹکڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے۔سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے تحریک انصاف سے اقتدار حاصل کیا، جب اقتدار حاصل کیا اس وقت ہر طرف تباہی تھی، کہا جا رہا تھا ملک معاشی حالات کے باعث دیوالیہ ہوجائے گا، پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے ملکر اس ملک کیلئے امید کی کرن پیدا کی۔خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ ملک میں بجلی سستی ہوگی، حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کی شرح...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دبئی پولیس نے دو سینئر پاکستانی افسران کو باوقار بین الاقوامی ڈپلومہ سے نوازا ہے۔ پاکستان کی نیشنل پولیس کے سینئر افسران نے ٹیکنالوجی اور کمیونٹی کی مصروفیت کے جدید انضمام کا حوالہ دیتے ہوئے دبئی پولیس کو جدید قانون نافذ کرنے والے عالمی معیار کے طور پر سراہا ہے۔ روچیسٹر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے اشتراک سے دبئی پولیس کے زیر اہتمام پولیس انوویشن اینڈ لیڈرشپ ڈپلومہ (PIL) کے ایک حصے کے طور پر، پاکستان کی نیشنل پولیس کے دو سینئر افسران – کرنل کامران علی اور کرنل عمر فاروق – نے دبئی پولیس کو ایک غیر معمولی ماڈل کے طور پر سراہا۔ انہوں نے “Smart.Secure.Together” کے نعرے کو بطور سلوگن نہیں لیا بلکہ مصنوعی ذہانت، فعال...
سیالکوٹ : وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ ملک میں بجلی سستی ہوگی، کہا جارہا تھا کہ ملک دیوالیہ ہوجائے گا، شہباز شریف نے ایک سال میں ناممکن کو ممکن کردکھایا ہے۔ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے پی ٹی آئی سے اقتدار حاصل کیا تھا جس کے بعد پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے مل کر پاکستان کے لیے امید کی کرن پیدا کی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ کہا جارہا تھا کہ ڈالر 500 پر پہنچ جائے گا، پاکستان دیوالیہ ہوجائے گا اور سری لنکا بن جائے گا، کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ اس ملک میں بجلی...
ایک بیان میں سربراہ ایم کیو ایم نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کے ذریعے عوام، معیشت اور صنعت کو ریلیف دینا ایک مشکل لیکن قومی امنگوں سے ہم آہنگ فیصلہ ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی مہنگائی میں مزید کمی کا باعث ہوگی، اس فیصلہ پر وزیر اعظم اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ موجودہ اتحادی حکومت کے اس مشتر کہ عزم کا حصہ ہے کہ ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزان کریں گے۔ ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بجلی...
جب آپ تالی بجاتے ہیں تو کیا کبھی آپ نے غور کیا ہے کہ آخر اسکیوجہ سے مخصوص آواز کیوں پیدا ہوتی ہے؟ جب آپ اپنے ہاتھوں کو رفتار سے ایک دوسرے کے ساتھ ملاتے ہیں تو بہت سے عوامل فوری طور پر اس میں کارفرما ہوتے ہیں: 1) ہاتھوں کا ٹکراؤ تالی میں ہاتھ ایک دوسرے کو طاقت سے مارتے ہیں جس کیوجہ سے ان کے درمیان ہوا پر دباؤ بنتا ہے۔ یہ عمل ایک شدید دباؤ کی لہر پیدا کرتا ہے، بنیادی طور پر ایک چھوٹی شاک ویو، جو ہوا کے ذریعے سفر کرتی ہے۔ 2) ہوا پر دباؤ اور اس کا اخراج جب ہوا کو تیزی سے کمپریس کیا جاتا ہے اور پھر چھوڑ دیا جاتا ہے...
اسپیس ایکس نے اپنے اسٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹس کی ایک اور بڑی کھیپ فلوریڈا سے مدار میں لانچ کردی ہے۔ ایک فالکن 9 راکٹ جس میں 28 اسٹار لنک سیٹلائٹ شامل ہیں، اتوار، 6 اپریل کو کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے روانہ ہوا۔ کمپنی کے بیان کے مطابق، لانچ کے تقریباً آٹھ منٹ بعد راکٹ کا پہلا اسٹیج اسپیس ایکس ڈرون شپ پر لینڈنگ کے لیے زمین پر واپس آیا۔ اسپیس ایکس نے ایکس پر اعلان کیا کہ فیلکن 9 کے اوپری اسٹیج نے اسٹار لنک سیٹلائٹس کو زمین کے نچلے مدار (ایل ای او) میں لفٹ آف کے تقریباً ایک گھنٹہ بعد منصوبہ بندی کے مطابق چھوڑا۔ یہ لانچ 2025 کا 39 واں فالکن 9 مشن ہے۔ ان...
پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار پھیلانے والے آج خود انتشار کا شکار ہوچکے ہیں۔ ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات کرنے والی جماعت کے خود ٹکڑے ہوگئے، دوسروں کو چور ،چور کہنے والے آج ایک دوسرے کو چور کہہ رہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں سی پیک پر کام کو روکا گیا۔ آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے عوام کو ریلیف دیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جو بھی وعدے کیے وہ پورے کیے، وزیر اعظم شہبازشریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی۔ ن لیگ کے دور میں ملک نے ترقی کی۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم سے حافظ نعیم کا...
سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو اداکاروں کے بارے میں نامناسب بیان پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے ڈکی بھائی کے متنازع بیان کی ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ میں آپ کو صرف یہ بتانا چاہتی ہوں کہ سب ایک جیسے نہیں ہوتے اس لیے براہِ کرم بات کرتے ہوئے بہتر اور قابلِ احترام زبان استعمال کریں۔ البتہ فضیلہ قاضی نے ڈکی بھائی کی اس بات کی تائید کی دنیا بدل رہی ہے اور اداکاروں کو بھی خود کو اس میں ڈھالنا چاہیے۔ یاد رہے کہ ایک پوڈ کاسٹ میں ڈکی بھائی نے کہا تھا کہ ٹی وی فنکار احساسِ کمتری کا شکار ہیں، یہ ہدایت کاروں کے...
کراچی: پاکستانی اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی شادی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ انسٹاگرام پر دی گئی وضاحت میں انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ان کی شادی نہیں ہوئی، اور جب کبھی ایسا ہوگا تو وہ خود اپنے مداحوں کو آگاہ کریں گی۔ اداکارہ نے لکھا: “جب وقت آئے گا، میں خود اپنے فینز اور انڈسٹری کو اطلاع دوں گی۔ یہ تمام خبریں جھوٹی ہیں، ہر چیز پر یقین نہ کریں جو آپ آن لائن دیکھتے ہیں۔” انمول نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فی الحال شادی کی کوئی بات نہیں ہے۔ یہ افواہیں اس وقت پھیلیں جب عید اسپیشل مارننگ شو میں میزبان...
غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے شہید 15 امدادی کارکنوں کی دل دہلا دینے والی ویڈیو منظرعام پر WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 15 فلسطینی امدادی کارکنوں کی شہادت کی لرزہ خیز ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے یہ ویڈیو جاری کی ہے، جو شہید ہونے والے ایک امدادی کارکن کے موبائل فون سے ملی ہے۔ یہ فون اور لاش ایک ہفتے بعد اجتماعی قبر سے برآمد کیے گئے تھے۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایمبولینسیں، فائر ٹرک اور اقوام متحدہ کی گاڑیاں شناختی نشانات کے ساتھ موجود ہیں، جن کی ایمرجنسی لائٹس بھی جل رہی ہیں۔ تاہم، جیسے ہی امدادی قافلہ رفح...

ہم نے 40 برس سے افغان پناہ گزینوں کی مہمان نوازی کی مگر پاکستان کو اس کا نقصان ہوا، مولانا عبدالحمید
مولانا عبدالحمید کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی صورت حال انتہائی افسوس ناک ہے، یہ سب ایک مخصوص حکمت عملی کے تحت ہو رہا ہے، فرقہ واریت کو ابھارنے کی کوشش کی جارہی ہے ’را‘ سمیت بیرون ملک کی طاقتیں اس صورت حال کا باعث ہیں، اسکا فائدہ بھی انہی کو پہنچتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ خامیاں ہماری بھی ہیں، سیاستدان اور پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں کو اپنی حد میں رہنے کی ضرورت ہے۔ دہشتگردی کے واقعات کو مذاکرات سے حل کیا جا سکتا ہے۔ آپریشنز کی باتیں ہو رہی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں کئی آپریشنز ہو چکے لیکن دہشتگردی ختم نہیں ہو سکی۔ مذاکرات کی راہ ہموار کی جائے جس میں سیاسی عمائدین،...
سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے کہا کہ نواز شریف‘ شہباز شریف اور مریم نواز جب بھی آئیں گے ترقی کا سفر کا آغاز ہو گا۔ پی ٹی آئی رہنما ایک دوسرے پر چوری کے الزامات لگا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ٹکڑے ہو چکے ایک دوسرے کو گالیاں نکالتے ہیں ہم تو جیل میں فرش پر سوتے تھے، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولتیں حاصل ہیں، انہیں دیسی مرغ اور کشتے بھی ملتے ہیں، یہ کہتے تھے اوورسیز پاکستان رقوم نہ بھیجیں۔ امریکہ کی سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 20 ہزار پوائنٹس سے کراس کر گئی۔ بجٹ میں مزید خوش خبریاں...
سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 2 سال قبل پی ڈی ایم نے ووٹ آف نو کانفیڈنس کے ذریعے اقتدار حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں 15 سے 16 فیصد کمی بڑا ریلیف ہے۔ پاکستان میں کرپشن کے کھنڈرات کے اوپر ایک عمارت کی تعمیر شروع کی، ساری پارٹیوں نے ملکر محنت اور جانفشانی کے ساتھ ایک امید کی کرن پیدا کی کہ یہاں ڈالر 600 روپے کا نہ ہو، خوراک کے بلوے نہ ہو۔ یہ خوف تھا کہ آئی ایم ایف ہمارا ہاتھ پکڑے گا یا نہیں۔ شہباز شریف نے ملک ملک دورے کیے ۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں اپنے خطاب میں...
سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو اداکاروں کے بارے میں نامناسب بیان پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے ڈکی بھائی کے متنازع بیان کی ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ میں آپ کو صرف یہ بتانا چاہتی ہوں کہ سب ایک جیسے نہیں ہوتے اس لیے براہِ کرم بات کرتے ہوئے بہتر اور قابلِ احترام زبان استعمال کریں۔ البتہ فضیلہ قاضی ڈکی بھائی کی اس بات کی تائید کی دنیا بدل رہی ہے اور اداکاروں کو بھی خود کو اس میں ڈھالنا چاہیے۔ یاد رہے کہ ایک پوڈ کاسٹ میں ڈکی بھائی نے کہا تھا کہ ٹی وی فنکار احساسِ کمتری کا شکار ہیں، یہ ہدایت کاروں کے اشاروں پر کام کرتے ہیں اور ان کا...
تحریک انصاف والوں نے خود ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کردیا، خواجہ آصف اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف والوں نے خود ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے معیشت کے لیے دن رات محنت کی سب نے مل کر کوشش کی کہ ڈالر 600 کا نہ ہو، روٹی مہنگی نہ ہو، وہ کبھی سعودی عرب، یو اے ای اور آئی ایم ایف گئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ایسے ایسے افراد بھی ہیں جن کو ان کے گھر والے بھی ووٹ نہیں دیتے، پی ٹی آئی میں جتنے لوگ تھے اتنے ہی...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)طوطے تو باتیں کرنے کے لیے عام سمجھیں جاتے ہیں مگر کوے کا باتیں کرنا ایک غیر معمولی بات ہے۔ بھارت میں انسانوں کی طرح بات کرتے کوے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے پالگھر کے گاؤں میں ایسا کوا دیکھا گیا جس نے انٹرنیٹ صارفین کو دنگ کر دیا ہے، لیکن اڑنے یا چالاکی دکھا کر نہیں بلکہ اپنے الفاظ سے۔ رپورٹ کے مطابق منگلیا منکے نامی ایک شہری کو ایک درخت کے نیچے 15 دن کا زخمی کوا ملا جس وہ گھر لے آیا۔ چند دن بعد وہ کوا منکے خاندان کا ایک پیارا رکن بن گیا، جس کی دیکھ بھال ایک چھوٹے بچے کی طرح کی جانے...
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکار سبحان اعوان اور اداکارہ وشما فاطمہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے انسٹاگرام پر اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بھارتی فلم کے مشہور ڈائیلاگ پر لپ سنک کر رہی ہیں اس ویڈیو میں سبحان اعوان اداکارہ سے پوچھتے ہیں کہ گیم کیا ہے تمہارا؟ جس پر وشما فاطمہ جواب دیتی ہیں سر یہی تو آپ کو پتا لگانا ہے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے اور وہ دونوں کو بہترین جوڑی کے طور پر تعریف کر رہے ہیں اس ویڈیو کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور لوگ اسے پسند کر رہے ہیں اس سے قبل اداکارہ وشما...
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا عید کے بعدوزیراعظم نےبجلی کی قیمتوں میں کمی کااعلان کیا، ایک اورخوشخبری آنیوالی ہے جس کاوزیر اعظم اعلان کرینگے۔ تفصیلات کےمطابق وزیراطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کا ریلیف گرمی میں عوام کو فائدہ ہوگا،رمضان سہولت بازار میں 1ارب11کروڑ کی عوام کوچیزوں پربچت ہوئی،3ارب57کروڑروپےکی رمضان بازاروں میں خریداری ہوئی،28ہزارافرادنے3کروڑکی فری ہوم ڈیلیوری اشیاخورونوش منگوائیں۔ صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ایک اورخوشخبری آنیوالی ہے جس کاوزیر اعظم اعلان کرینگے، نئے 13 سہولت بازار اگست تک بنائیں گے ،69کروڑسےسہولت بازار سولر انرجی پر منتقل ہو رہے ہیں۔ 14مقامات پر پائلٹ سہولت آن دی گو پروگرام شروع کرینگے،اوورچارجنگ پرٹرانسپورٹرزکو22لاکھ کاجرمانہ،11لاکھ مسافروں کوواپس دلوایاگیا۔ مزیدپڑھیں:بجلی کی قیمتوں میں...
جب بات "دیسی جگاڑ" کی ہو تو بہت سے لوگ بھارت کو سرفہرست مانتے ہیں۔ ایسے ہی ایک تازہ ترین آن لائن پوسٹ میں مغربی بنگال کے آدمی کی تخلیق کا مظاہرہ کیا گیا ہے، ایک "بیڈ کار"۔ انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو میں نواب شیخ نامی شہری ہے جو مرشد آباد کی سڑکوں پر موٹرسائیکل سواروں کی تفریح کا سامنا پیدا کررہا ہے۔ کلپ میں چار پہیوں اور بریکوں کے ساتھ ایک موبائل گاڑی ہے جو بیڈ میں بدلی ہوئی ہے۔ یہ ایک موٹر سے چلتا ہوا بیڈ ہے اور اسٹیئرنگ سسٹم کے ذریعے ریگولیٹ ہوتا ہے۔ گدے، رنگین بیڈ شیٹ، اور تکیے رکھنے کے علاوہ بستر میں ایک عجیب اضافہ ہے: پاؤں کی طرف دونوں سائیڈز پر مررز...
پشاور:خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ 158 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبے کے 15 مختلف اضلاع میں 73 آپریشنز کیے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارچ کے مہینے میں سب سے زیادہ 40 دہشت گرد شمالی وزیرستان میں ہلاک ہوئے، جب کہ دیگر علاقوں میں بھی دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی گئیں۔ ڈی آئی خان میں 25، مہمند میں 20، بنوں اور مردان میں 18، 18 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ جنوبی وزیرستان میں 13، لکی مروت میں 7 دہشت گرد مارے گئے، جب کہ باجوڑ میں 6، خیبر میں 4، کرک اور ٹانک میں 2، 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ چارسدہ،...
لاہور: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی بندش کے خلاف دائر درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ 8 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گا۔ ان کے علاوہ بینچ میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ بھی شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ عدالت نے اس معاملے پر چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے تفصیلی جواب طلب کر رکھا ہے، جس کی روشنی میں بندش کے قانونی اور آئینی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ درخواست گزاروں میں حافظ شاکر محمود اعوان سمیت دیگر شہری شامل ہیں، جنہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایکس...
پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار عفان وحید نے مداحوں کی جانب سے بالی وڈ اداکار سمجھ کر اپنے ساتھ تصاویر لینے کا انکشاف کیا ہے۔اداکار ایک نجی ٹی وی شو کے مہمان بنے جہاں ان کے ساتھ دیگر اداکاروں نے بھی شرکت کی، پروگرام میں میزبان کی جانب سے مختلف سوالات کے ساتھ ساتھ گیم بھی کھیلے گئے۔میزبان کی جانب سے عفان وحید کو اپنی زندگی سے متعلق ایک سچ بتانے کا کہا گیا جس پر اداکار نے کہا کہ میں ایک قصہ سنا سکتا ہوں اور پھر اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ لندن میں کسی پروجیکٹ کے سلسلے میں موجود تھے۔اداکار نے بتایا کہ وہ لندن کی ایک اسٹریٹ پر...
امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے نیا ٹیرف سسٹم باقاعدہ فارمولے کے تحت ہے جو تمام ممالک پر یکساں اصولوں کی بنیاد پر لاگو ہوتا ہے۔امریکی ریاست اوکلاہوما میں پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم ” اپنا“ کے اسپرنگ کنونشن کے موقع پر امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں امریکا اور پاکستان کے تجارتی تعلقات، داخلی سیاست، سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں اور دیگر اہم امور پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے جو نیا ٹیرف سسٹم متعارف کروایا گیا ہے، وہ ایک باقاعدہ فارمولے کے تحت ہے جو تمام ممالک پر یکساں اصولوں کی...

سی ڈی اے میں تقرر و تبادلے ،، من پسند آفیسران کو ایک سے زائد عہدوں پر نوازنے کی روش برقرار ، کس کس کو کون کونسے مزید عہدے مل گئے ، دستاویز سب نیوز پر ۔۔۔۔
سی ڈی اے میں تقرر و تبادلے ،، من پسند آفیسران کو ایک سے زائد عہدوں پر نوازنے کی روش برقرار ، کس کس کو کون کونسے مزید عہدے مل گئے ، دستاویز سب نیوز پر ۔۔۔۔ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سی ڈی اے میں تقرری و تبادلے ،، من پسند آفیسران کو ایک سے زائد عہدوں پر نوازنے کی روش برقرار رکھی گئی ہے۔سب نیوز کو دستیاب تقرر و تبادلوں کے تحریری احکامات کے مطابق گریڈ 19کے ڈائریکٹر آصف مجید کو ڈائریکٹر ایونٹ اربن تھری تعینات کر دیا گیا ہے وہ اس سے قبل تعیناتی کے منتظر تھے۔گریڈ 18کے فہد جاوید کو ڈائریکٹر میگا پارکس اوپی ایس ،ڈپٹی ڈائریکٹر اختر رسول کو ڈائریکٹر انوائرمنٹ...
نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک )قومی ٹیم کے کپتان محمدرضوان نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دردناک شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم واپس جا کر یہاں سے جو کچھ سیکھا ہے، اس پر بات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق محمد رضوان کا کہناتھا کہ یہ سیریز مایوس کن رہی، ہمارے لیے مثبت پہلو بابراعظم کی اچھی فارم اور نسیم شاہ کی بیٹنگ ہے، سفیان نے بہت اچھی باؤلنگ کی، میں نیوزی لینڈ کو کریڈٹ دوں گا۔ انہوں نے کھیل کے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھائی، ہمیں نئی گیند کے خلاف بہتر کھیلنا ہوگا۔ ان کا کہناتھا کہ ہم واپس جا کر یہاں سے جو کچھ سیکھا ہے، اس پر بات کریں گے۔ ہم پی ایس ایل کا...
— فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ سماعت کرے گا۔ لاہور : دفعہ 144 کے نفاذ کے طریقہ کار کیخلاف 7 اپریل کو سماعت مقررلاہور ہائی کورٹ میں دفعہ 144 کے نفاذ کے طریقہ کار کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔ بینچ کے دیگر 2 ارکان میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ شامل ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی کے خلاف دائر کردہ درخواست پر لاہور کی عدالت میں 8 اپریل کو سماعت ہو گی۔
مائیکروسافٹ کے قیام کی گولڈ جوبلی کے سلسلے میں جاری تقریب اس وقت روکنا پڑی ایک کمپنی ملازمہ نے فلسطین کے حق میں احتجاج شروع کر دیا۔ ملازمہ کی جانب سے مقصد اسرائیلی فوج کو مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کی فراہمی پر مائیکروسافٹ کے کردار کو اُجاگر کرنا تھا۔ ????A Microsoft employee disrupted the company’s 50th anniversary event to protest its use of AI.“Shame on you,” said Microsoft employee Ibtihal Aboussad, speaking directly to Microsoft AI CEO Mustafa Suleyman. “You are a war profiteer. Stop using AI for genocide. Stop using AI… pic.twitter.com/PdIqa6TSHo — Ramy Abdu| رامي عبده (@RamAbdu) April 4, 2025 میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ احتجاج اُس وقت شروع ہوا جب مائیکروسافٹ کے AI سی ای او...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ سامنے آ گئی۔ گزشہ روز ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 984 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 18 ہزار 791 پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3 ہزار 288 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 20 ہزار 796 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 17 ہزار 508 رہی۔ بازارِ حصص میں اس 1 ہفتے میں 97.63 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 63.7 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 101 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 475 ارب روپے ہے۔ Post Views: 1
کراچی (نیوز ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری صدارتی مدت کے پہلے ڈھائی ماہ میں معاشی پالیسیوں کے حوالے سے کئی بڑے فیصلے کیے، جن میں سخت ٹیرف، ٹیکس کٹوتیوں کی تجدید، اور ضابطوں میں نرمی شامل ہیں۔ اگرچہ ان اقدامات پر تنقید بھی ہوئی، لیکن ماہرین اور کچھ معتبر ذرائع کے مطابق، ان پالیسیوں کے کئی مثبت اثرات بھی سامنے آئے ہیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ پالیسی وہی ہے جس کے لیے امریکیوں نے انہیں ووٹ دیا، انہوں نے دنیا بھر کےممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جیسا سلوک ہم کرتے ہیں ویسے ہی کریں ۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر یہ کامیاب ہوئی تو نہ صرف معیشت مضبوط ہوگی بلکہ امریکہ...
سندھ کے شہر کوٹری کے ریلوے اسٹیشن کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین کی آخری بوگی کا کمپلین ٹوٹنے سے وہ پٹڑی سے اتر گئی۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے حکام اور پولیس کے مطابق حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک متاثر ہوا، جس کے بعد ٹرینوں کو حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ بوگی کو ہٹانے اور ٹریک کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے، اور جلد ہی ٹرینوں کی آمدورفت بحال کر دی جائے گی۔ریلوے ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی کی قیمت میں مزید کمی کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ جن کمپنیوں سے معاہدے ہوئے تھے ان سے ابھی بات چیت جاری ہے جس کے بعد عوام کو ایک بار پھر ریلیف دیا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے بجلی کے شعبے سے متعلق کئی اہم اقدامات اور چیلنجز پر روشنی ڈالی۔انہوں نے بتایا کہ 36 آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے 3,696 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے، جو آنے والے سالوں میں صارفین کے لیے بڑے ریلیف کا باعث بنے گی۔ آئی پی ایل، ہاردک پانڈیا نے نئی تاریخ رقم...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر قیادت حکومت پنجاب نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ حکومت نے سہولت بازار میں خریداری پر عوام کو رمضان المبارک میں ایک ارب 11کروڑ روپے کی شاندار اور بے مثال بچت ہوئی۔ اوپن مارکیٹ کے تناسب سے مریم نواز کی زیر نگرانی قائم خصوصی سہولت بازار کے سٹال پر عوام کو 31فیصد ریلیف دیا گیا۔ سہولت بازاروں میں ڈی سی ریٹس کے تناسب سے 11کروڑ 70لاکھ روپے ریلیف عوام کو دیا گیا۔ رمضان المبارک کے دوران سہولت بازاروں میں 2ارب 46کروڑ 60لاکھ روپے کی خریداری ہوئی۔ عوام کو رمضان المبارک میں مارکیٹ ریٹ پر خریداری کی صورت میں 3ارب 57کروڑ 50لاکھ روپے ادا کرنے پڑتے تھے جبکہ ڈی سی...
غریب آباد بلوچ ہوٹل کے قریب سائن بورڈ سڑک سے گزرنے والے موٹر سائیکل سواروں پر گرگیا جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او شریف آباد مہر محمد یوسف نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار دو افراد غریب آباد سے حسن اسکوائر کی جانب جا رہے تھے کہ اس دوران جب وہ لیاری ایکسپریس وے انٹر چینج بلوچ ہوٹل کے قریب پہنچے تو وہاں پر لگا ہوا ایک سائن بورڈ ان پر گر گیا جس کے نتیجے میں دونوں افراد زخمی ہوگئے جس میں سے ایک زخمی 30 سالہ عبداللہ...
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء)گوجرانوالہ کے ایک نجی چڑیا گھر سے 8 بندر فرار ہو گئے۔محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ایک شہری کے گھر میں قائم چڑیا گھر سے 8 بندر بھاگ گئے، وائلڈ لائف کا عملہ بندروں کی تلاش میں مصروف ہے۔(جاری ہے) وائلڈ لائف کے عملے کے مطابق شہر کے ایک علاقے میں 4 بندروں کی موجودگی کی اطلاعات پر ان 4 بندروں کو پکڑ لیا گیا۔بقیہ 4 مفرور بندروں کو پکڑنے کے لیے وائلڈ لائف کا عملہ سرگرم ہے۔وائلڈ لائف کا عملہ ان بندروں کو مختلف چھتوں، خالی مکانات اور باغیچوں میں تلاش کر رہا ہے۔
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے وارم اپ میچ میں تھائی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 79 رنز کا ہدف 18.5 حاصل کر لیا۔ پاکستانی اوپننگ جوڑی گل فیروزہ نے 28 رنز جبکہ شوال ذوالفقار نے 16 رنز بنائے۔عالیہ ریاض اور سدرہ امین 14، 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔منیبہ علی ایک رنز بنا سکیں۔ اس سےقبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کی پوری ٹیم 28.2 اوورز میں 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ پاکستان کی نشرہ سندھو نے 11 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ڈیانا بیگ نے 11 رنز دے کر ...
سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی پر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے، ہم مل کر پاکستان کو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے غیر متزلزل عزم سے رہنمائی لیتے ہوئے ایک رول ماڈل مسلم ملک بنائیں گے۔ سوشل پلیٹ فارم ایکس پر بلاول بھٹو نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر اپنی خصوصی پوسٹ میں لکھا، عدالت نے 45 برس بعد اعتراف کیا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو فیئر ٹرائل کا موقع نہیں ملا، جیت ہمیشہ سچائی کی ہوتی ہے۔ افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟ انہوں نے لکھا کہ 46...
دادو(نیوز ڈیسک) سندھ کے ضلع دادو کے ایک تھانے میں محبت کی ایک انوکھی کہانی نے جنم لیا، جہاں قانون نافذ کرنے والے دو اہلکار زندگی بھر کے ساتھی بن گئے۔ اے سیکشن تھانے کے ایس ایچ او اعجاز مسن اور لیڈی اسٹنٹ سب انسپکٹر ثمینہ وگھیو نے اپنے ساتھیوں کی موجودگی میں شادی کے بندھن میں بندھ کر نئی مثال قائم کی۔ تھانہ اے سیکشن کے ان دو پولیس افسران کی شادی کی تقریب ایک مقامی ہال میں منعقد ہوئی، جہاں ان کے ساتھیوں اور دوستوں نے شرکت کی۔ ایس ایچ او اعجاز مسن اور اے ایس آئی ثمینہ وگھیو ایک ہی تھانے میں تعینات تھے، جہاں ان کی دوستی محبت میں بدلی اور پھر شادی میں تبدیل ہوئی۔...
چیئرمین نیپرا وسیم مختارکا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے تک بجلی صارفین کو مختلف ایڈجسٹمنٹس میں پانچ روپے تین پیسے فی یونٹ کا فوری ریلیف ملے گا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک روپے اکہتر پیسے سستی کرنے پر نیپرا نے سماعت مکمل کر لی۔ نیپرا اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی، پاور ڈویژن کے حکام کا کہنا تھا کہ معاشی صورتحال بہتر رہنے تک انشااللہ صارفین کو ریلیف ملتا رہے گا، اس وقت سالانہ ری بیسنگ نہیں ہوسکتی اس لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ریلیف دیا جا رہا ہے۔سماعت کے دوران پاورڈویژن حکام کا کہنا تھا کہ تین ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں اٹھاون ارب سترکروڑکی وصولیوں...

درمیانے اور بھاری ریئر ارتھ ایلیمنٹس کا برآمدی کنٹرول ایک عام بین الاقوامی طرز عمل ہے، چینی وزارت تجارت
بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ “عوامی جمہوریہ چین کے ایکسپورٹ کنٹرول قانون” اور دیگر متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق ، چینی وزارت تجارت نے چائنا جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے ساتھ مل کر درمیانے اور بھاری ریئر ارتھ ایلیمنٹس سے متعلق اشیاء کی سات اقسام بشمول سامریم ، گیڈولینیم ، ٹربیئم ، ڈسپروسیم ، لوٹیئم ، اسکینڈیم ، یٹریئم پر برآمدی کنٹرول کے اقدامات کےفوری نفاذ کا اعلان کیا ہے ۔ چینی وزارت تجارت کے مطابق قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ اور جوہری عدم پھیلاؤ جیسی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے چینی وزارت تجارت نے 16 امریکی اداروں کو ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے اور ان پر دوہرے...
’جیو نیوز‘ گریب گوجرانوالہ کے ایک نجی چڑیا گھر سے 8 بندر فرار ہو گئے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ایک شہری کے گھر میں قائم چڑیا گھر سے 8 بندر بھاگ گئے، وائلڈ لائف کا عملہ بندروں کی تلاش میں مصروف ہے۔ شرارتی بندر خاتون سے موبائل چھین کر بھاگ نکلاآج کل سیلفی کا بخار ہر ایک کے سر پرسوار ہے لیکن... وائلڈ لائف کے عملے کے مطابق شہر کے ایک علاقے میں 4 بندروں کی موجودگی کی اطلاعات پر ان 4 بندروں کو پکڑ لیا گیا۔بقیہ 4 مفرور بندروں کو پکڑنے کے لیے وائلڈ لائف کا عملہ سرگرم ہے۔ وائلڈ لائف کا عملہ ان بندروں کو مختلف چھتوں، خالی مکانات اور باغیچوں میں تلاش کر رہا ہے۔
کوئٹہ میں رواں سال کانگو وائرس سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے جو کہ کانگو وائرس سے رواں سال کی پہلی ہلاکت ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک 18 سالہ مریض کانگو وائرس کا شکار تھا جس نے کچھ عرصہ اسپتال میں سخت تکلیف میں رہنے کے بعد دم توڑ دیا۔ پشین کا رہائشی نوجوان کوئٹہ کے فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ اسپتال میں داخل تھا جہاں اس کا انتقال ہوا۔ مریض کو 29 مارچ کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور ٹیسٹ میں کانگو وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد شہری کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا۔ یہ 2025 میں کوئٹہ میں کانگو وائرس سے متعلق پہلی موت ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این...
جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے مارشل لا کے نفاذ پر مواخذے کی توثیق کرتے ہوئے صدر یون سک یول کو برطرف کر دیا، گزشتہ سال مارشل لا کے نفاذ نے ملک میں دہائیوں کے بدترین سیاسی بحران کو جنم دیا تھا۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ مہینوں کے سیاسی خلفشار کے خاتمے کا سبب بنے گا، جس نے ایشیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت میں شرح نمو کو سست رو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی انتظامیہ سے نمٹنے کی کوششوں کو متاثر کیا ہے۔ ملک کے آئین کے مطابق یون سک یوول کی برطرفی کے بعد 60 دن کے اندر اندر صدارتی انتخابات کروانا ضروری ہے۔ وزیر اعظم ہان ڈک...
زاہد چوہدری: پنجاب کے پہلے سرکاری کینسر ہسپتال کو اب ایک الگ ادارے کی قانونی حیثیت حاصل ہوگی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے زیر انتظام "نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ ایکٹ 2025" کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔ نئے مسودے کے مطابق نواز شریف کینسر ہسپتال کو ایک 13 رکنی بورڈ آف گورنرز چلائے گا جس میں چئیرمین، ڈین، ہسپتال ایڈمنسٹریٹر، ہسپتال ڈائریکٹر، ڈائریکٹر نرسنگ اور ڈائریکٹر فنانس شامل ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازحکومت کا ایک اورسنگ میل اس ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج، شیئرڈ علاج اور مکمل ادائیگی کے 3مختلف طریقوں سے علاج کیا جائے گا تاہم ہسپتال کے ملازمین کو سرکاری ملازم کا درجہ نہیں دیا جائے گا...
لاتعداد ایسے علمی موضوعات ہیں جن پر لکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ المیہ یہ ہے کہ ہمیں ایسے عنوانات میں الجھایا گیا ہے کہ جن پر جتنے مرضی صفحات کالے کر لیں ان سے کچھ حاصل وصول نہیں ہوتا ہے۔ ٹھیک ہے کہ مذہب، سیاست اور عصری مضامین پر لکھنے سے قارئین کا علمی اور شعوری معیار بڑھتا ہے مگر جب مذہبی مضامین میں تفرقہ ہو اور جمہوریت و سیاست صرف ایک شریف اور بھٹو فیملی یا عمران خان جیسے معروف مگر متنازعہ رہنما کے گرد گھوم رہی ہو تو اس سے علم و آگاہی یا شعور کشید کرنا جوئے شیر لانے کے برابر ہو جاتا ہے۔ دنیا کی کسی بھی ملک اور حکومت میں ایک طبقہ ایسا ہونا چایئے...
کینیڈا میں مقیم ایک پاکستانی امیگرنٹ کی ایک سادہ سی مہربانی نے ایک بھارتی نوجوان کی زندگی بدل دی اور لاکھوں دلوں کو چھو لیا۔ حمزہ عزیز، پروفیشنل نرس اور انفلوئنسر ہیں، انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر بھارتی ڈلیوری بوائے نوینت کی کہانی شیئر کی۔ نونیت دوسرے ڈلیوری بوائز کے برعکس غلط آرڈر کو درست کرنے کے لیے ریستوران واپس جانے پر تیار تھا- اس چھوٹی سی معنی خیز حرکت نے حمزہ عزیز سے 100 کینیڈیائی ڈالر (قریباً 19ہزار 917 روپے) کی ٹپ حاصل کی۔ View this post on Instagram A post shared by Hamza Aziz (@whatmotivatedyou) حمزہ عزیز نے نونیت کی کہانی میں دلچسپی ظاہر کی اور پوچھا کہ اسے کیا چیز متحرک کرتی...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میںکمی کااعلان کرنے کیلئے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جس میں وہ خاصے پراعتماد اورخوشگوارموڈ میں نظرآئے اور اپنی طویل تقریرمیںجہاں انہوں نے تحریک انصاف کا نام لئے بغیرانہیں شدیدتنقیدکانشانہ بنایاوہیں سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاوہ آرمی چیف اور چیف جسٹس کی نہ صرف تعریف کی بلکہ بجلی کی قیمتوں میںکمی اور حکم امتناع ختم ہونے سے قومی خزانے میں 34ارب روپے واپس آنے پرشکریہ اداکیا،وزیراعظم نے وزارت توانائی اور ٹاسک فورس کی کارکردگی پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔اس ٹاسک فورس میں پاک فوج کے ایک لیفٹیننٹ جنرل ظفراقبال اورچیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال،سیکرٹری پاورڈاکٹرفخرعالم اورسیکرٹری خزانہ امدادبوسال کے علاوہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،وزیرخزانہ محمداورنگزیب،وزیرتوانائی اویس لغاری،وزیرپٹرولیم علی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 46ویں یومِ شہادت کے موقع پر درج ذیل پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آج کے پرملال دن پر ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، جو پاکستان کے پہلے براہِ راست منتخب وزیرِاعظم تھے، جنہوں نے شکست خوردہ قوم کو مایوسی کی راکھ سے نئی زندگی دی۔ جب قوم مایوس تھی اور پاکستان کو 1971 میں ایک زبردست سانحے کا سامنا تھا، تب شہید بھٹو نے فولادی حوصلے کے ساتھ قیادت سنبھالی۔ انہوں نے ایک بکھری ہوئی مملکت کو سنبھالا، عوام کے حوصلے بلند کیے اور پاکستان کو ترقی کے راستے پر...
اسلام آباد؍ لاہور؍ کراچی (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+ سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی آج منائی جائے گی۔ اس موقع پر مختلف مقامات پر دعائیہ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات، جد و جہد اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی خود مختاری، جمہوریت اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ پاکستان کو شہید بھٹو کے وژن کے مطابق ایک ترقی یافتہ، خود مختار اور عوام دوست ملک بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو ایک عظیم مدبر، جرات مند رہنما اور عوام کے حقیقی نمائندہ تھے۔ شہید...

پاکستانی نوجوان کی چین کی شاندار علاقائی روایات اپناتے ہوئے گوانگ شی میں سان یوئے سان تہوار میں شرکت
پاکستانی نوجوان کی چین کی شاندار علاقائی روایات اپناتے ہوئے گوانگ شی میں سان یوئے سان تہوار میں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز نان ننگ(شِنہوا)چین کے جنوب گوانگ شی ژوانگ خود مختار علاقے کی فضا روایتی چینی تہوار “سان یوئے سان “کے دوران سریلے گانوں اور بھرپور علاقائی روایات سے لبریز ہے۔ ظفروال کے چھوٹے سے قصبے سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ پاکستانی طالب علم محمد عمر رفیق کے لئے یہ ایک شاندار ثقافتی تجربہ تھا۔ ”سان یوئے سان”، جو چینی قمری کیلنڈر کے تیسرے مہینے کا تیسرا دن کو منایا گیا ہے، رواں سال 31 مارچ کو آیا۔گوانگ شی ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹری میں ایک سال تک تعلیم حاصل کرنے...
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے لیاری 36 ٹنکی اسٹاپ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت 27 سالہ احمد ولد آدم کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن غلام حسین پیرزادہ نے بتایا کہ واقعہ پلاٹ کے تنازعے پر پیش آیا ہے ابتدائی معلومات کے مطابق اسامہ نامی ملزم نے فائرنگ کی تھی جبکہ واقعے میں ایک شخص معمولی زخمی بھی ہوا ہے۔تاہم، پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ دوسری...
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی کی قیمت میں مزید کمی کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ جن کمپنیوں سے معاہدے ہوئے تھے ان سے ابھی بات چیت جاری ہے اور بات بننے کی صورت میں عوام کو ایک بار پھر ریلیف فراہم کردیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری نے بتایا کہ چینی پلانٹس سمیت 68 پلانٹس کے ساتھ بات چیت آج بھی جاری ہے اور چائنیز کے ساتھ ڈیٹ ری پروفائلنگ پر بھی کام ہو رہا ہے جبکہ ونڈ ، سولر اور حکومت کے کچھ...

ماہرنگ بلوچ ہماری قوم کی بیٹی ہے، کوئی بھی غیرت مند معاشرہ اپنی بیٹیوں کیساتھ ایسا سلوک برداشت نہیں کرتا، علامہ راجہ ناصر عباس
چئیرمین ایم ڈبلیو ایم نے سردار اختر مینگل کی زیر قیادت لکپاس کے مقام پر جاری احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہمیشہ دو طبقے رہے ہیں ایک ظالم اور دوسرا مظلوم۔ ہم ہر مظلوم کے حامی اور ہر ظالم کے خلاف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی زیر قیادت لکپاس کے مقام پر جاری احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہمیشہ دو طبقے رہے ہیں ایک ظالم اور دوسرا مظلوم۔ ہم ہر مظلوم کے حامی اور ہر ظالم کے خلاف ہیں۔ مولا علی علیہ السلام کا فرمان ہے کہ ہمیشہ ظالم کے...
ایس ایچ او بن قاسم امین کھوسہ نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 23 سالہ محرم ولد صالح محمد کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ این ایل سی ٹریلر کی ٹکر سے پیش آیا تھا۔تاہم، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹریلر اپنے قبضے میں لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ پورٹ قاسم ٹویوٹا چورنگی کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پورٹ قاسم ٹویوٹا چورنگی کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ ایس ایچ او بن قاسم امین کھوسہ نے بتایا کہ متوفی کی شناخت...
لاہور: تاریخی شاہی قلعے میں ایک منفرد فنکار اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہا ہے، جو خود کو 'گولڈن کنگ آف لاہور' کے نام سے متعارف کرواتا ہے، یہ نوجوان ایک گریجویٹ ہے، جنہوں نے اپنے حالات سے سمجھوتہ کرنے کے بجائے اپنے فن کو ذریعہ معاش بنایا۔ یہ کہانی ایک ایسے نوجوان کی ہے جو پہلے ایک سرکاری ملازم تھا مگر نوکری ختم ہونے کے بعد اسے زندگی کی نئی راہیں تلاش کرنا پڑیں، نوکری کے خاتمے کے بعد اس نے مختلف کام کرنے کی کوشش کی، مگر جب کامیابی نہیں ملی تو انہوں نے اس فن کو اپنانے کا فیصلہ کیا۔ شاہی قلعے میں اپنی جگہ بنانے کے بعد گریجویٹ نوجوان کو والڈ سٹی اتھارٹی کے...
بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی محبت کی داستان ہمیشہ سے فلمی دنیا کی دلچسپ ترین کہانیوں میں سے ایک رہی ہے۔ جبکہ سب جانتے ہیں کہ ان کی زندگی میں جیا بچن اور ریکھا کا خاص مقام رہا، اب ایک نئے انکشاف نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ سینئر صحافی حنیف زویری نے اپنے پوڈکاسٹ ’میری سہیلی‘ میں انکشاف کیا کہ جیا بچن سے شادی اور ریکھا سے تعلقات سے بہت پہلے، امیتابھ کولکتہ میں ایک عام نوکری کرتے وقت مایا نامی لڑکی سے پیار کر بیٹھے تھے۔ اس وقت بچن صرف 250-300 روپے ماہانہ کماتے تھے۔ مایا برٹش ایئرویز میں ملازم تھیں اور دونوں کا یہ رشتہ کافی عرصہ چلا۔ حنیف کے مطابق، ’’مایا...
عالمی وباء کوویڈ 19 کی پیش گوئی کرنے والے برازیلین علم نجوم کے ماہر نے دعویٰ کیا ہے کہ غیر مرئی جنگ چھڑ چکی ہے، جلد تیسری جنگِ عظیم شروع ہونے والی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والے ایتھوس سلومی نامی نجومی نے آنے والے عالمی بحران کے بارے میں خبردار کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ جغرافیائی سیاسی واقعات تیسری جنگِ عظیم کے بڑھتے ہوئے خطرے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ 38 سالہ ایتھوس سلومی کو موجودہ دور کا ’نوسٹراڈیمس‘ بھی کہا جاتا ہے، جن کے مطابق دنیا ایک بڑے تنازع کے دہانے پر کھڑی ہے، تخریب کاری اور ہائبرڈ جنگ پہلے ہی شروع ہو چکی ہے۔ کوویڈ 19 ملکہ الزبتھ...
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے، دہشت گردی ایک سنگین مسئلہ ہے اور اس پر سیاست سے گریز کیا جانا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اگر دہشتگردی کے مسئلہ پر سنجیدہ ہے تو خیبر پختونخوا کو معاشی طور پر مضبوط کرے۔ بیرسٹر سیف نے مطالبہ کیا کہ پن بجلی سمیت دہشت گردی کی مد میں صوبے کے بقایاجات جلد ادا کیے جائیں، بار بار یاد دہانی کے باوجود خیبر پختونخوا کو اس کا حق نہیں دیا جا رہا۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ایک طرف صوبہ دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے اور دوسری...
اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ آج بجلی کی قیمت میں7.41 روپے گھریلو اور 7.69 روپے صنعتی فی یونٹ کی تاریخی کمی حکومت کا عوام سے کیا گیا وعدہ وفا کرنے کی طرف ایک اہم اقدام ہے ۔جمعرات کو وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے بجلی کے ٹیرف میں کمی پر جاری بیان میں کہا کہ پاور ڈویژن اب مزید پہلوئوں پر کام کرکے بجلی کی قیمت میں مزید کمی اور استحکام پر کام کر رہا ہے، عوام کو بجلی کے شعبے میں اب بہتری ہی نظر آئے گی ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کے تقسیم کار سسٹم میں مزید بہتری لا کر بجلی کی قیمتوں میں کمی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 اپریل 2025ء) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو جمعرات کی صبح یورپی ملک ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپیسٹ پہنچے، جہاں ہنگری کے وزیراعظم وکٹور اوربان نے انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ خوش آمدید کہا۔ بوڈاپیسٹ کے کیسل ڈسٹرکٹ میں فوجی بینڈ کی دھنوں اور گھوڑوں پر سوار فوجیوں کے جلوس کے درمیان ان کا استقبال کیا گیا۔ یہ نیتن یاہو کا نومبر میں انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کی طرف سے وارنٹ جاری ہونے کے بعد دوسرا غیر ملکی دورہ ہے اور وہ اتوار تک ہنگری میں قیام کریں گے۔ دونوں رہنما جمعرات (آج) کو ملاقات کے لیے بھی تیار ہیں۔ ہنگری کی 'آئی سی سی‘ سے دستبرداری ہنگری نے اس...
گجرات(نیوز ڈیسک)بھارتی ایئر فورس کا طیارہ گجرات کے علاقے میں ایک مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب گجرات کے علاقے جمنانگر کے قریب پیش آیا۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس سپرنٹنڈنٹ پریمسکھ ڈیلو نے میڈیا کو بتایا تھا کہ جیگوار فائٹر جیٹ کے گرنے کے فوراً بعد ایک پائلٹ باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا جبکہ دوسر لاپتہ ہو گیا تھا، تاہم نکلنے والے پائلٹ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بعدازاں دوسرا پائلٹ بھی زخمی حالت میں مل گیا تھا۔ دو سیٹر جنگی جہاز ایک گاؤں دسوادرا کے...
اسلام آباد: بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے تقریب جاری ہے، وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیر میں نرخ میں کمی کا اعلان کریں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے عوام کو سہولت دینے اور بوجھ کم کرنے کی غرض سے بجلی کے نرخ میں کمی لانے کا فیصلہ کیا تھا جس کا اعلان آج اس تقریب میں کچھ دیر بعد متوقع ہے۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر توانائی اویس لغاری، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ اور دیگر وزرا و حکام شریک ہیں۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج عید کے موقع کی مناسبت سے پاکستان کی معاشی ترقی و استحکام کے لیے ایک ادنیٰ سے خوش خبری سنانے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں داخل ہونے والی تمام غیر ملکی مصنوعات پر کم از کم 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کردیا جبکہ پاکستان پر29 فیصد جوابی ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان 58 فیصد ٹیرف وصول کرتا ہے ہم پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔ وی نیوز نے معاشی ماہرین سے گفتگو کی اور یہ جاننے کی کوشش کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے سے پاکستانی برآمدات پر کیا اثر پڑے گا؟ اور پاکستان سے امریکا کو کون سی اشیا برآمد کی جاتی ہیں؟ ماہر معیشت ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کا اس وقت تجارتی حجم 7 ارب ڈالر کا ہے...
لاہور(نیوز ڈیسک)عمرے سے واپسی کے بعد نئی لیک ویڈیو نے طوفان برپا کردیا،لاکھوں فالوورز والی ٹک ٹاک سینسیشن مناہل ملک ایک بار پھر متنازعہ ویڈیو لیک کے طوفان میں گھر گئی ہیں۔ رمضان المبارک میں عمرہ ادا کرنے اور عید منانے کے بعد اب ان کی ایک اور نجی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس نے صارفین میں اشتعال کو جنم دیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں جب مناہل کے نام سے منسوب فحش مواد نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچائی ہو۔ گزشتہ سال اکتوبر میں بھی ایسی ہی کئی ویڈیوز نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد انہوں نے عارضی طور پر سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ موجودہ...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے دوران وائرل ویڈیوز میں پُراسرا خاتون کیساتھ شہ سرخیوں میں جگہ بنانے والے سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون لب کشائی کردی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے دوران وائرل ہوئی ویڈیوز و تصاویر میں نظر آنے والی خاتون کا نام سوفی شائن ہے، جنکا تعلق آئرلینڈ سے ہے۔ گزشتہ دنوں ایک پروگرام میں اینکر نے پوچھا کہ کیا آپ کی کوئی گرل فرینڈ ہے اور انکا نام کیا ہے؟ جس پر شیکھر دھون نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے لیکن نام لینے سے انکار کردیا۔ انکا کا کہنا تھا کہ کیمرے میں سب سے خوبصورت لڑکی میری گرل فرینڈ ہے، بعدازاں کیمرہ ایک ایسی خاتون پر فوکس کرتا...
کراچی: شہر قائد میں گاڑیوں کی چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں حاضر سروس پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کا تیسرا واقعہ بھی سامنے آگیا۔ اے وی ایل سی پولیس نے ملیر کینٹ تھانے میں تعینات سب انسپکٹر کو گرفتار کر کے مسروقہ کار برآمد کرلی ۔ گرفتار پولیس افسر اپنے بیٹے کے سولنگی کار لفٹنگ گینگ کو تحفظ فراہم کرتا تھا جب کہ اس سے قبل بھی گاڑیوں کی چوری میں ملوث 2 پولیس اہلکار اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو چکے ہیں۔ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نے ملیر کینٹ تھانے میں تعینات سب انسپکٹر محمد عرس سولنگی کو گرفتار کر کے شارع فیصل تھانے کی حدود سے چوری کی گئی مسروقہ کار...
اسلام آباد +سیالکوٹ(خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک فتنہ جسے محبت سے ختم کیا جاسکتا ہے۔ اپنے آبائی حلقے سیالکوٹ میں سکھ برادری کی جانب سے عید ملن پارٹی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند مہینوں میں باباگرو نانک کی جگہ پر قبضے کو واگزار کروایا گیا ہے جبکہ ابھی مذہبی مقامات پر قبضہ موجود ہے جسے واگزار کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر چاہتا ہوں کہ سیاسی گفتگو نہ کروں ، جب سیاسی گفتگو ہو تو اس میں پھر تلخیاں آتی ہیں، عید کا تہوار محبت کا پیغام دیتا ہے، مسلم امہ اس روز بھائی چارے...
اسلام ٹائمز: پاکستان میں سیاسی چالاکیوں کی کوئی کمی نہیں لیکن عوام اب اتنے سادہ نہیں کہ ہر چال کو تسلیم کر لیں۔ اگر "کورونا کی واپسی" کا پروپیگنڈہ محض ایک سیاسی حربہ ہے تو یہ سندھ کے عوام کے ساتھ سنگین زیادتی ہوگی۔ اگر عوامی احتجاج کے خلاف اس قسم کی سازشیں رچی جا رہی ہیں، تو یہ جمہوریت کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ سندھ کے لوگ اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہیں اور اگر حکومت ان کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے تو یہ تاریخ کا ایک اور سیاہ باب رقم کرے گا۔ تحریر: سید عباس حیدر شاہ ایڈووکیٹ (سید رحمان شاہ) پاکستانی سیاست کی تاریخ ہمیشہ سے سازشوں، بحرانوں، بیانیوں کی جنگ...
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں مقتول عامر کو ایک ملزم کو دبوچتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ساتھی کو چھڑانے کیلئے ملزم کے دوسرے ساتھی نے گتھم گتھا عامر کو گولیوں سے نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈکیتی میں مزاحمت پر ایک اور شہری کو قتل کر دیا گیا، جبکہ خونی واردات ایک معصوم بچے کے سامنے ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی بے بسی کے باعث شہر قائد پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بے خوف ڈاکوؤں کا راج ہے، جو واردات کے دوران شہریوں کو سرعام قتل کرکے کامیابی سے فرار ہو جاتے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق تازہ واقعہ شہر کے علاقے ڈیفنس فیز 1 کے قریب پیش آیا،...
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں ڈاکوؤں نے شہری کی جان لے لی۔ رواں سال ڈکیتی میں مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔ایک 8 سالہ بچے کےلیے یہ عید، قیامت سے کم نہ ہوگی کیونکہ اس کی آنکھوں کے سامنے اس کے باپ کو ظالم ڈاکوؤں نے چند رپوں کےلیے گولی مار دی۔ڈیفنس فیز ون کا رہائشی عامر اپنے بیٹے کو لے کر گھر سے نکلا ہی تھا کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکو آئے اور عامر سے چھینا جھپٹی کرنا چاہی جس پر عامر نے مزاحمت کی اور ایک ڈاکو کو دبوچ لیا لیکن دوسرے ڈاکو نے قریب جا کر عامر پر فائرنگ کردی اور وہ موقع پہ ہی جاں بحق...
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے اطلاعاتی مشیر محفوظ عالم نے دعویٰ کیا ہے کہ معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ کے ایک لاکھ سے زائد ارکان بھارت فرار ہو چکے ہیں۔ بنگلہ دیشی نیوز پورٹل کے مطابق، محفوظ عالم نے یہ بات ڈھاکہ میں عید کے ایک اجتماع کے دوران کہی، جس میں ان افراد کے اہل خانہ شریک تھے جنہیں مبینہ طور پر حسینہ واجد کے دورِ حکومت میں جبری گمشدگی یا قتل کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ اجتماع انسانی حقوق کی تنظیم ”مایر ڈاک“ کے زیرِ اہتمام شہر کے تیج گاؤں علاقے میں منعقد ہوا۔ محفوظ عالم نے حسینہ واجد پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ انہوں نے اپنے والدین کے...
تائیوان کی علیحدگی پسند قوتیں جتنی زیادہ سرگرم ہوں گی ان کے گرد گھیرا اتنا ہی سخت ہو گا, چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : چائنا پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے مشرقی تھیٹر کمانڈ نے آبنائے تائیوان کے وسطی اور جنوبی پانیوں میں “آبنائے تھنڈر -2025 اے” مشق کا اہتمام کیا۔اسی دن تائیوان جزیرے کے مشرقی پانیوں میں بحری اور فضائی یونٹس کے تعاون سے طیارہ بردار بحری جہاز شانڈونگ ٹاسک گروپ کو بھی فوجی مشقوں میں تعینات کیا گیا۔ پی ایل اے کے یہ اقدام لائی چھنگ ڈہ انتظامیہ کے تواتر سے آنے والے شر پسند بیانات اور علیحدگی پسندی کے طرز عمل کا ایک اور طاقتور جواب ہے۔ چائنیز اکیڈمی...
اسلام ٹائمز: کانفرنس کے مہمان خصوصی قائد وحدت حضرت علامہ سینیٹر راجہ عباس جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلمانوں کی تمام مشکلات کی جڑ اللہ پر اعتماد نہ کرنا ہے۔ ہم اعتماد کس پر کر رہے ہیں۔؟ ہم یہودیوں پر، عیسائیوں پر، عالم کفر اور عالم نفاق پر اعتماد کر رہے ہیں۔ یہی ہماری تمام مصیبتوں کی اصل جڑ ہے۔ ہم نے دشمنوں کو دشمن نہیں سمجھا، ہم دشمن کو دوست سمجھ بیٹھے ہیں۔ ہم نے دشمن شناسی میں خطا کھائی ہے۔ آج ہم نے امریکہ کو اپنا دوست سمجھ رکھا ہے، جبکہ ہزاروں کی تعداد میں مسلمان مجاہدین امریکہ کے زندانوں میں قیدی ہیں۔ رہائی کی ایک ہی صورت ممکن ہے کہ ہم اپنے خدا کی طرف...
ویب ڈیسک : حویلی لکھا میں ون ویلنگ کے دوران بائیک بے قابو ہوکر بس کے نیچے آگئی، حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ حویلی لکھا میں ون ویلنگ کا ایک اور خوفناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ون ویلنگ کرنے والا نوجوان ابو سفیان حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔ ابھی تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ون ویلنگ کے دوران موٹر سائیکل بے قابو ہونے سے بائیک بس کے نیچے آگئی، ٹائر تلے آنے سے نوجوان ابوسفیان جاں بحق ہوگیا جبکہ پیچھے بیٹھا دوسرا نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار ریسکیو ٹیم نے لاش اور زخمی دونوں کو...
کراچی: ڈکیتی میں مزاحمت پر ایک اور شہری کو قتل کردیا گیا جب کہ خونی واردات ایک معصوم بچے کے سامنے ہوئی۔ سندھ حکومت کی بے بسی کے باعث شہر قائد پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بے خوف ڈاکوؤں کا راج ہے، جو واردات کے دوران شہریوں کو سرعام قتل کرکے کامیابی سے فرار ہوجاتے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق تازہ واقعہ شہر کے علاقے ڈیفنس فیز 1 کے قریب پیش آیا، جہاں ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ بعد ازاں ذرائع کے مطابق بچے کے سامنے قتل کا افسوس ناک واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ نکلا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی...
بیجنگ :یکم اپریل سے چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر نے بری، بحری اور فضائی افواج ، راکٹ فورس اور دیگر افواج کو منظم کرکے، تائیوان جزیرے کے ارد گرد جنگی جہازوں اور طیاروں کو متعدد سمتوں سے تائیوان جزیرے تک پہنچنے کی مشق کی، جس میں بحری اور فضائی جنگی تیاریوں کے گشت ، جامع کنٹرول ، سمندری اور زمینی حملہ، اور کلیدی علاقوں اور راستوں کو سیل اور کنٹرول کرنے جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی ، تاکہ تھیٹر کے فوجیوں کی مشترکہ کارروائیوں اور حقیقی لڑائی کرنے کی صلاحیت کو جانچا جاسکے۔ یہ “تائیوان کی علیحدگی پسند ” قوتوں کے لئے ایک سنجیدہ انتباہ اور مؤثر روک تھام کا اقدام ہے، اور قومی خودمختاری کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اپریل 2025ء) اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں ''دہشت گردوں اور دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ اور صاف کرنے‘‘ کے لیے اس علاقے میں اپنی موجودگی کو وسعت دے گا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے ایک بیان میں کہا، ''کارروائی میں توسیع سے بڑے علاقے پر قبضہ کر لیا جائے گا، جسے اسرائیلی سکیورٹی زونز کا حصہ بنا لیا جائے گا۔‘‘ خان یونس کے دو گھروں پر اسرائیلی حملے میں بچوں سمیت کم از کم 20 ہلاکتیں تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ اسرائیل غزہ پٹی کے کتنے حصے پر قبضہ کرنے جا رہا ہے۔...
حویلی لکھا: ون ویلنگ کے دوران بائیک بے قابو ہوکر بس کے نیچے آگئی، ایک نوجوان ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نوجوانوں کی جان لیوا ون ویلنگ کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، حویلی نولکھا کا نوجوان ابو سفیان جان کی بازی ہار گیا۔ اطلاعات کے مطابق ون ویلنگ کے دوران موٹر سائیکل بے قابو ہونے سے بائیک بس کے نیچے آگئی، ٹائر تلے آنے سے نوجوان ابوسفیان جاں بحق ہوگیا جب کہ پیچھے بیٹھا دوسرا نوجوان شدید زخمی ہوگیا، لاش اور زخمی دونوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ Post Views: 2
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد میں ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ ایک نوجوان نے ایک ہی وقت اور ایک ہی منڈپ میں دو لڑکیوں سے شادی رچا لی۔ سوریا دیو نامی اس نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ لال دیوی اور جھلکاری دیوی دونوں سے محبت کرتا تھا، اور اسی لیے اس نے ایک ہی تقریب میں دونوں سے شادی کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوریا دیو نے اپنی شادی کے دعوت نامے پر دونوں دلہنوں کے نام چھپوائے اور ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔ ذرائع کے مطابق سوریا دیو جب لال دیوی اور جھلکاری دیوی دونوں سے محبت کرنے لگا تو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اپریل 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ دو اپریل کو نئے محصولات کا اعلان کریں گے، انہوں نے آج کے دن کو ''لبریشن ڈے‘‘ کا نام دیا ہے۔ جو امریکی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے اور ان ممالک کو سزا دینے کی کوشش ہو گی، جو ان کے بقول سالوں سے غیر منصفانہ تجارتی طریقوں میں ملوث ہیں۔ متعدد ایشیائی ممالک ٹرمپ کی بھاری محصولات پالیسی کی زد میں لیکن بیشتر ماہرین اقتصادیات کے مطابق اس خطرناک تجارتی اقدام سے معیشت کے بدحال ہو جانے اور کئی دہائیوں پرانے اتحادوں کو بھاری نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ ٹرمپ کے اس اقدام سے ممکنہ طور پر ہر طرف سے جوابی کارروائی کا خدشہ بھی...
معروف گلوکار اور ڈی جے عادل خان نے چینی اینیمیٹڈ فلم نی جا2 کی کامیابی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک گانا ریلیز کیا ہے۔ اس فلم نے اپنی شاندار اینیمیشن اور دلکش کہانی کے لیے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کی ہے، عادل نے فلم کے حوالے سے چینی فلم سازی کی ٹیم کے شاندار کام کی تعریف کی۔ اپنے گانے میں عادل نے اس بات پر زور دیا کہ نی جا2 نے منفرد کہانی، جدید اینیمیشن تکنیکوں اور جدید بصری اثرات کے ساتھ دنیا بھر کے ناظرین کو حیران کن طور پر متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی کامیابی نہ صرف چین کی عالمی فلم انڈسٹری میں بڑھتے ہوئی تسلط کی...
میڈیا رپورٹ کے مطابق سینیٹر کوری بُوکر کی طویل تقریر نے انہیں ایک بار پھر صدارتی امیدوار بننے کیلئے نمایاں کر دیا ہے۔ سینیٹر کوری بُوکر 2020ء میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار نامزد ہونے میں ناکام رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے سینیٹر کوری بُوکر کی سینیٹ میں 24 گھنٹے سے میراتھون تقریر جاری ہے، سینیٹر نے طویل ترین تقریر کا ریکارڈ توڑ دیا، اس سے پہلے جنوبی کیرولائنا کے سینیٹر اسٹارم تھرمنڈ نے امریکی سینیٹ میں طویل ترین تقریر کی تھی۔ ینیٹر اسٹارم تھرمنڈ نے1857ء میں سول رائٹس ایکٹ پر 24 گھنٹے 18 منٹ تقریر کی تھی۔ سینیٹر کوری بُوکر ٹرمپ انتظامیہ پر کڑی تنقید کر رہے ہیں، سینیٹر کوری ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کو ایک ایک کرکے نشانہ بنا...
فلمساز کرن راؤ نے اپنے سابق شوہر اداکار عامر خان کے اہل خانہ کے ساتھ عید مناتے ہوئے تصاویر شیئر کر دیں۔ کرن راؤ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر عامر کی سابقہ اہلیہ رینا دتہ کے ساتھ بھی ایک سیلفی پوسٹ کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ پہلی تصویر میں عامر کی والدہ زینت حسین کرن راؤ کے ساتھ پوز کر رہی ہیں۔ کرن نے اس کے بعد رینا اور عامر کی بہنوں، نکھت ہیگڑے اور فرحت دتا کے ساتھ تصویر شیئر کیں تاہم عامر خان ان تصاویر میں موجود نہیں تھے۔ A post shared by Kiran Rao (@raodyness) پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے، کرن نے کیپشن میں...
مغربی کنارے میں انروا کے امور کے ڈائریکٹر رولینڈ فریڈرچ نے کہا کہ مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں اس کے ہیڈ کوارٹر کو ایک بار پھر جان بوجھ کر آگ لگا دی گئی ہے، یہ ایک قابل مذمت اور اشتعال انگیز کارروائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے نگران ادارے انروا نے بیت المقدس میں اپنے دفتر کو اسرائیلی فوج کی طرف سے نذر آتش کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوام متحدہ کی ایجنسی کے خلاف جاری اسرائیلی اشتعال انگیزی کی مہم کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے یروشلم میں اس کے دفتر کو آگ لگائی گئی۔ مغربی کنارے میں انروا کے امور کے ڈائریکٹر رولینڈ فریڈرچ نے کہا کہ...
مغربی کنارے میں انروا کے امور کے ڈائریکٹر رولینڈ فریڈرچ نے کہا کہ مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں اس کے ہیڈ کوارٹر کو ایک بار پھر جان بوجھ کر آگ لگا دی گئی ہے، یہ ایک قابل مذمت اور اشتعال انگیز کارروائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے نگران ادارے انروا نے بیت المقدس میں اپنے دفتر کو اسرائیلی فوج کی طرف سے نذر آتش کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوام متحدہ کی ایجنسی کے خلاف جاری اسرائیلی اشتعال انگیزی کی مہم کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے یروشلم میں اس کے دفتر کو آگ لگائی گئی۔ مغربی کنارے میں انروا کے امور کے ڈائریکٹر رولینڈ فریڈرچ نے کہا کہ...