2025-09-18@20:49:24 GMT
تلاش کی گنتی: 673

«نظریہ ہے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں گہری تقسیم اتفاق رائے پیدا کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے عہدیداروں نے ملاقات کی، ملاقات میں سینئر رہنما پیپلز پارٹی ثانیہ کامران، چودھری سجاد الحسن، جمیل منج، راحیل کامران چیمہ موجود تھے۔ملاقات میں ویمن ڈویلپمنٹ، آئندہ انتخابات، پارٹی کی تنظیم سازی سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی، بلاول بھٹو زرداری نے ثانیہ کامران کی ملک و پارٹی سے متعلق کارکردگی کی تعریف کی۔بلاول بھٹو زرداری نے ثانیہ کامران کو صوبے میں اہم ذمہ داری ملنے پر تبادلہ خیال کیا اور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب خلاف توہین عدالت کیس میں جسٹس بابرستار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ آپ کیلئے اچھی بات یہ ہے اگر عدالت سے سزا ملے تو پھر میڈل بھی ملتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس بابرستار کے حال ہی میں تمغے دینے کے حوالے سے اہم ریمارکس دیئے۔ جسٹس بابرستار نے کہاکہ آپ کیلئے اچھی بات یہ ہے اگر عدالت سے سزا ملے تو پھر میڈل بھی ملتا ہے،آج کل عدالت جن کو سزا سنا دے ان کو میڈل بھی دیا جاتا ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ جب بلاول پولیٹیکل بات کر رہے ہیں مذاکرات کی بات کر تے ہیں تو پھر یہ جو ایکشن ہو رہا ہے یہ بھی نہیں ہونا چاہیے لیکن جو آپریشن ہو رہا ہے اس میں شاید بلاول صاحب بہت بے بس ہوں گے، ان کے اختیار میں نہیں ہیں کچھ چیزیں جو ہو رہی ہیں، نہ بلوچستان میں ہوں گے نہ سندھ میں ہوں گی اگرچہ سیاسی حکومت موجود ہے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بہت سی چیزوں میں ہمارے پرائم منسٹر اور فیڈرل گورنمنٹ بے اختیار ہے، وہ کچھ نہیں کر سکتے۔ تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا اگر صرف...
    کراچی: سندھ کے صوبائی وزیرتعلیم سردار شاہ نے بورڈز کی کارکردگی کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کراچی کے بچوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کمیٹی میں شامل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان، جماعت اسلامی، پاکستان تحریک انصاف (پی آئی ٹی) اراکین صوبائی اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے بورڈ کے انتظامی ڈھانچے  اور اسسمنٹ، آئی ٹی اور امتحانات پر کئی سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے گزشتہ 8 برس سے نتائج مسلسل کم ہو رہے ہیں، دیگر بورڈز سے بھی تقابل کریں تو یہاں کے نتائج کم ہو رہے...
    رہنما پی پی پی سعدیہ جاوید-— فائل فوٹو ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا سندھ بھر میں 6 کینال منصوبے کے خلاف احتجاج عوام کی آواز ہے۔ ترجمان سندھ حکومت اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ سے سندھ کے پانی کے مسئلے پر جدوجہد کرتی آئی ہے۔ سعدیہ جاوید نے تاجروں کے مریم نواز سے متعلق مطالبے پر کیا کہا؟سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کراچی کے تاجروں کے مریم نواز کو سندھ کا انتظام دینے کے مطالبے پر ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے بھی کالا باغ ڈیم کے خلاف بی بی شہید کی قیادت میں جنگ لڑی تھی۔سعدیہ...
    اداکارہ و میزبان جویریہ سعود مولانا آزاد جمیل کی جانب سے بتائے گئے بجلی کے میٹر والے وظیفے کا دفاع کرنے لگیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ جویریہ سعود کا کہنا تھا کہ کاش ایسا ہو کہ زم زم لکھنے سے بجلی کا بل کم آئے،ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ عقیدے سے لوگ یہ وظیفہ کریں گے تو یہ کام کر بھی سکتا ہے۔ اداکارہ و ٹی وی میزبان کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب نے اگر وظیفہ بتایا تو انہوں نے سوچ سمجھ کر ہی بتایا ہوگا، اس پر وہ کیا کہ سکتی ہیں؟ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ دعاؤں سے تو کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ لکھ...
    ایک عرب اخبار سے اپنی ایک گفتگو میں لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر کا کہنا تھا کہ ہم نے مکمل طور پر سیز فائر کی پاسداری کی اور ابھی تک کر رہے ہیں لیکن اسرائیل کی کوشش ہے کہ وہ اس معاہدے پر عمل میں رکاوٹ ایجاد کرے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر "نبیہ بیری" نے کہا کہ اسلامی مقاومتی تحریک "حزب الله" نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔ حزب الله سیز فائر کی مکمل پاسداری کر رہی ہے حتیٰ کہ معاہدے کی رو سے جنوی لبنان سے بھی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حزب الله نے جنوبی علاقوں، بقاع فارمز اور لبنانی و شامی سرحد پر صیہونی جارحیت کے باوجود 6...
    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے رمضان منی وی لاگ سیریز میں سحری بناتے ہوئے ویڈیو شیئر کی دی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ ہانیہ عامر کو دوستوں کے ہمراہ کچن میں کھڑے ہو کر سحری بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ہانیہ عامر کہتی ہیں کہ ’میں بہترین کھانا بناتی ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میرے جاننے والے کہیں کہ اب کھانا بنا کر کھلاؤ، کیونکہ میں یہ نہیں کروں گی اور اس ویڈیو کے بعد میں یہی ظاہر کروں گی کہ مجھے کچھ بنانا نہیں آتا‘۔ یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کس خفیہ پراجیکٹ کی تیاری کر رہے ہیں؟ ویڈیو میں پڑوسیوں نے شور ہونے کی شکایت...
    ضلعی انتظامیہ کیلئے بڑا اعزاز،ڈی سی عرفان نواز میمن کو ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کیلئے بڑا اعزاز،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کی گراں قدر خدمات کا قومی سطح پر اعتراف، صدر مملکت کی جانب سے عرفان نواز میمن کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا عرفان میمن کو ستارہ امتیاز انتظامی امور اور سروس ڈیلیوری میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر دیا گیا،عرفان میمن کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے 35ویں کامن سے ہے ،عرفان میمن بطور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد تعینات ہیں،عرفان میمن سے اس قبل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ بھی تعینات رہے ،عرفان میمن اس سے قبل ڈی جی فوڈ اتھارٹی...
    کراچی: ڈائریکٹرجنرل (ڈی جی) سول ایوی ایشن (سی اے اے) نادر شفیع ڈار نے کہا ہے کہ برطانیہ کے لیے پاکستانی ائیرلائنز (پی آئی اے) کی پروازوں کی بحالی کے لیے پرامید ہیں۔ ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار نے کہا کہ برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس گزشتہ روز ہوا اور کمیٹی نے پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایرلائنز کی بحالی پر غور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ائیرلائنز کی بحالی سے متعلق فیصلے کے حوالے سے برطانوی ایئر سیفٹی چند روز میں پاکستان سول ایوی ایشن کو آگاہ کرے گی، پرامید ہوں پاکستانی ایرلائنز پر 5 سال سے عائد پابندی ختم ہوجائے گی۔ نادر شفیع ڈار کا کہنا تھا کہ...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ میرے حکمرانوں کا ہر دورہ بڑااہم ہوتا ہے، آپ یقین کریں کیونکہ یہ سمجھتے ہیں کہ جتنے دورے کر لیے جائیں کم ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ سعودی عرب سے دوستی اور سارا کچھ آپ نے سن لیا میں اس میں کیا اضافہ کر سکتا ہوں، دوستوں کو ناراض کرنے میں بھی ہماری کوئی ثانی ہی نہیں ہے، قومیں اور ریاستیں ایک پالیسی بناتی ہیں اور پھر اس پر چل رہی ہوتی ہیں، یہاں رجیم چینج ہوتی ہے ہر چیز چینج ہو جاتی ہے۔  تجزیہ کار نوید حسین نے کہا کہ سب سے پہلے اگر ہم پاکستان اور سعودی عرب...
    آج کل ماں باپ بڑے فخریہ انداز میں کہتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں پر بے جا پابندیاں نہیں لگاتے، اسی کا نتیجہ ہوتا ہے جو ارمغان جیسے بگڑے نوجوان پیدا ہوتے ہیں۔ اس کی شکل دیکھیں تو چہرے سے ہی بگڑا ہوا لگتا ہے، جو کچھ وہ 2017 سے کر رہا تھا، ایسا نہیں ہوسکتا کہ والدین خصوصاً والد کو پتہ نہ ہو بلکہ علاقے کی پولیس کو بھی کچھ نہ کچھ علم ضرور ہوگا، حالیہ کیس میں پولیس ابتدا میں اس کی مدد کرتی رہی۔ ایک آڈیو منظر عام پر آ چکی ہے جس میں کوئی شخص کہہ رہا ہے کہ ’’ آپ کی وجہ سے ارمغان کو ہم نے ہاتھ بھی نہیں لگایا۔‘‘ ہر جگہ پیسہ بولتا...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب منگل کو واپس وطن پہنچ رہے ہیں، 22 سالہ اوپنر ان دنوں لندن میں ری ہیب کے عمل سے گزر رہے ہیں،وہ جنوری میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہونے کے  بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہوگئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق صائم ایوب  پاکستانی ٹرینر حنیف ملک کی زیرنگرانی  بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں، برطانیہ میں ان کے معالجین پیرکومکمل طبی  جائزہ لینے کے بعد اپنی پیشہ ورانہ آرا دیں گے، اگلے روز 25 مارچ کوصائم ایوب وطن واپسی کے لیے رخت سفر باندھیں گے۔ طبی ماہرین کی رائے کی روشنی میں صائم ایوب کے مستقبل کا تعین ہوگا اور اسی تناظر میں 11...
    سابق صوبائی وزیر گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ دیامر کی زمینیں دریا کے کنارے سے پہاڑ کی چوٹی تک عوام کی ملکیت ہیں، جس کا تحریری معاہدہ موجود ہے۔ جو اس کو نہیں مانتے وہ خطے میں ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں جس سے پورا خطہ بحران میں چلا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق صوبائی وزیر و رہنما پیپلز پارٹی گلگت بلتستان ثوبیہ مقدم نے کہا ہے کہ دیامر کی زمینیں دریا کے کنارے سے پہاڑ کی چوٹی تک عوام کی ملکیت ہیں، جس کا تحریری معاہدہ موجود ہے۔ جو اس کو نہیں مانتے وہ خطے میں ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں جس سے پورا خطہ بحران میں چلا جائے گا۔ ایک بیان میں سابق صوبائی وزیر...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کیا آپ کو معلوم ہے کہ 20 مارچ کو خوشی کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور اس موقع پر دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ 2025 میں اس سال بھی یورپی ملک فن لینڈ دنیا کا خوش ترین ملک قرار پایا ہے۔یہ مسلسل 8 واں سال ہے جب فن لینڈ کے حصے میں یہ اعزاز آیا جبکہ ڈنمارک، آئس لینڈ، سوئیڈن اور نیدر لینڈز بالترتیب دوسرے سے 5 ویں نمبر پر خوش ترین ملک قرار پائے۔مگر سوال یہ ہے کہ آخر ایشیا میں کونسا ملک ایسا ہے جو خوشی کے معاملے میں سرفہرست رہا یا کونسا مسلم ملک...
    برطانیہ جانے والے مسافروں کو کل بڑی خوشخبری ملنے کا امکان ہے، جس سے مشکلات میں ریلیف ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں پی آئی اے سمیت پاکستانی ایئرلائنز پر 5 سال سے لگی پابندی کے معاملے پر برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس کل کو ہوگا۔کمیٹی پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کے کیس پر غور کرے گی ، سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ امید ہے کل برطانوی ایئرسیفٹی کمیٹی پاکستانی ایئر لائنز پر پابندی ہٹادے گی۔ حکام کا کہنا تھا کہ یورپ کے بعد کل برطانیہ میں بھی پاکستانی ایئرلائنز کی بحالی کا امکان ہے۔خیال رہے کہ جون 2020 میں یورپ اور برطانیہ نے پی آئی اے کی کمرشل پروازوں پر اپنی...
    جن سوراج پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بی جے پی والوں کو اپنا جو ایجنڈے ہے اس پر وہ کام کر رہے ہیں لیکن افسوس کہ نتیش کمار کے تعاون سے وقف بل تیار کیا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست پٹنہ میں جن سوراج پارٹی کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر جن سوراج پارٹی کے سربراہ پرشانت کشور نے وقف ترمیمی بل پر کہا کہ اگر کوئی قانون مسلمانوں کے جذبات کے خلاف بنایا جا رہا ہے تو یہ ٹھیک نہیں ہے۔ اس کے لئے نتیش کمار جیسے لیڈروں کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر نتیش کمار چاہ لیتے تو یہ قانون نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ...
    اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کرنے پر فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کو بڑی دھمکی دے دی۔ یہ بھی پڑھیں جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی غزہ میں شدید بمباری، 300 سے زائد فلسطینی شہید حماس کے سینیئر رہنما سامی ابو زہری نے کہا ہے کہ اسرائیلیج کچھ بھی کرلے اس کا غزہ میں کوئی ہدف پورا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کا دوبارہ جنگ کا آغاز یرغمالیوں کو سزائے موت سنانے کے مترادف ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں حماس کے دفاتر اور عسکری ڈھانچے پر بمباری کی گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ حماس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ 2025ء) پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا کہنا ہے کہ عوامی تائید و حمایت کے بغیر دہشت گردی سمیت کسی بھی سنجیدہ ہدف کا حصول ریاست کیلئے کم و بیش ناممکنات میں سے ایک ہے، قوم کو سیاسی تقسیم کی بھینٹ چڑھا کراور پسندیدگی اور ناپسندیدگی میں بانٹ کر دہشت گردی جیسے بڑے چیلنج کا مقابلہ ممکن نہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی میں پارلیمنٹ کی کمیٹی میں شرکت کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا، بانی پی ٹی آئی سے قائدین کی ملاقات نہ کروانے تک کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 مارچ ۔2025 ) وائٹ ہاﺅس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے کہاہے کہ اسرائیل نے آج غزہ پر حملوں کے سلسلہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورامریکی انتظامیہ کے ساتھ مشاورت کی تھی اور واشنگٹن کوکو غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے وسیع حملے کا پیشگی علم تھا امریکی نشریاتی ادارے” فاکس نیوز“ سے گفتگو میں کیرولین نے امریکی صدر کے سابقہ بیان کا حوالہ دیا جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ حماس ، حوثی ، ایران اور جو کوئی بھی نہ صرف اسرائیل بلکہ امریکا کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرے گا اسے بھاری قیمت چکانا ہو گی اور اس پر جہنم کے دروازے کھول دیے جائیں گے.(جاری ہے) ٹرمپ...
    اسلام آباد  (خصوصی رپورٹر)  سپرپم کورٹ کے آئینی بینچ کے رکن جج نے گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت کے                                                                             دوران وکیل سے مکالمہ کیا وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل بیٹھ کر مسئلہ حل کریں کیا کیا حکومتوں کو یہ بھی بتانا پڑے گا کیا کرنا ہے۔  جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے مختلف مقدما ت پر سماعت کی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے دونوں حکومتیں مل بیٹھ کر مسئلہ...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں یہ بدترین دور ہے ہمیں جس دہشت گردی کا سامنا ہے ، اس کی وجہ یہ ہے کہ کوئی ایک گروپ ہوتا تھا دو ہوتے تھے، اب سارے گروپوں نے اس ملک پہ ایک ہی دفعہ ہلہ بولا ہوا ہے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دہشت گرد گروپوں نے اپنی اسٹریٹیجی چینج کرلی ہوئی ہے وہ بہت ایڈوانس ہوگئے ہوئے ہیں، صرف آپریشن سے یا صرف مذاکرات سے بات نہیں بنے گی، ان دونوں کو ساتھ لے کر چلنا پڑے گا، تب جا کر بات بنے گی۔ تجزیہ کار نوید حسین نے کہا کہ من حیث القوم...
    کینسر کی شکار بھارتی اداکارہ حنا خان نے رمضان المبارک کے مقدس میہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔ کشمیری نژاد بھارتی اداکارہ حنا خان جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے روحانی سفر کی چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جس میں ان کے ساتھ ان کے بھائی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ حنا خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، ’اللہ پاک مجھے اپنے در پر بلانے کا بے حد شکریہ، مجھے جلد ہی مکمل صحت عطا فرمائیں‘۔   View this post on Instagram   A post shared by ???????????????? ???????????????? (@realhinakhan) واضح رہے کہ حنا خان نے جون 2024 میں سوشل...
    سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ جو لوگ کونسلر کی نشست تک نہیں جیت سکتے وہ پیپلز پارٹی پر تنقید کر رہے ہیں۔جی ڈی اے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پتا چل جائے گا کون کھوٹا سکہ ہے۔ سندھ کے عوام کھوٹے سکوں کو قبول نہیں کریں گے، صدر الدین شاہ راشدیگرینڈ ڈیموکریٹک موومنٹ (جی ڈی اے) سندھ کے سربراہ صدر الدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کھوٹے سکوں کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کینالز منصوبے کو مسترد کیا اور سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور کروائی، صدر زرداری نے بھی پارلیمنٹ...
    لندن (نیوز ڈیسک) پی آئی اے کی جانب سے عیدالفطر کے بعد برطانیہ کیلئے پروازیں بحال ہونے کی خوشخبری سنا دی گئی ہے۔ یورپ میں پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز سے پابندی ہٹنے کے بعد اب پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے بھی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ اس حوالے سے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا ہے کہ عید کے بعد سے پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازیں باقاعدہ شروع ہوجائیں گی۔ یہ بات ہائی کمشنر ڈاکٹرفیصل نے لندن میں صحافیوں اور ٹک ٹاکرز کے ساتھ افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں لندن اور مانچسٹر سے پروازیں پاکستان...
    لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی آئی اے کی جانب سے عیدالفطر کے بعد برطانیہ کیلئے پروازیں بحال ہونے کی خوشخبری سنا دی گئی ہے۔ یورپ میں پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز سے پابندی ہٹنے کے بعد اب پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے بھی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ اس حوالے سے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا ہے کہ عید کے بعد سے پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازیں باقاعدہ شروع ہوجائیں گی۔ یہ بات ہائی کمشنر ڈاکٹرفیصل نے لندن میں صحافیوں اور ٹک ٹاکرز کے ساتھ افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں لندن اور مانچسٹر سے پروازیں...
    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی 3 رکنی ٹیم نے اداکارہ نادیہ حسین کےگھرچھاپا مارا ہے، ایف آئی اے حکام نے نادیہ حسین سے اس کے 2 روز قبل کے بیان پر تفتیش کی ہے۔ اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ نامعلوم شخص نے ایف آئی اے افسر بن کر میرے بیٹے کے نمبر پر کال کی، بیٹے کے ذریعے مجھے میسج ملا کہ  اسکے نمبر پر کال کروں، میں جھانسے میں نہیں آئی تو ساس کو کال کرکے ان کے بیٹے سے متعلق ڈرایا، ان کالز پر میں نے اپنے شوہر کے تفتیشی افسر کو کالز سے متعلق مطلع کا۔ یہ بھی پڑھیے: نادیہ حسین کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز کیوں...
    نئی دہلی — بھارت اور بنگلہ دیش کی بحریہ نے رواں ہفتے خلیجِ بنگال میں مشترکہ مشقیں کی ہیں۔ ‘بونگوساگر’ نامی مشقوں میں بھارتی بحریہ کی جانب سے آئی این ایس رن ویر اور بنگلہ دیش بحریہ کی جانب سے بی این ایس ابو عبیدہ نے حصہ لیا۔ ‘پریس انفارمیشن بیورو'(پی آئی بی) نے بحریہ کے ایک بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ اس مشق نے دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان باہمی اشتراک اور جنگی صلاحیتوں اور مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز کے تعلق سے جوابی کارروائی کی اہلیت اور باہمی اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔ ‘سیکیورٹی اینڈ گروتھ فار آل ان دی ریجن’ (بونگوساگر) نامی اس مشق کی اہم سرگرمیوں میں سطح پر فائرنگ، اسٹریٹجک جنگی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ کہاں کا اسلام ہے کہ کوئی اسلام کی توہین کرے اور ہم اپنے ہی ملک کو جلا دیں؟ کیا یہود و نصاریٰ کہتے ہیں کہ ہم گلیوں میں گند کریں، دودھ میں پانی ملائیں، ملاوٹ کریں اور کرپشن کریں؟ رحمت اللعالمین اتھارٹی کے زیر اہتمام اسلامو فوبیا کے خلاف قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ’سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اسرائیل کی ڈیڑھ کروڑ کی آبادی نے کیسے مسلم دنیا کی اڑھائی ارب آبادی کو یرغمال بنا رکھا ہے۔’ انہوں نے کہا کہ دنیا کی بڑی جامعات میں اسلامک اسٹڈیز کے پروفیسر بھی یہودی ہیں، اور ہم اپنی...
    تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے مگر یہ آپ کو کیا پتہ کہ کیا ہوتی ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرِ دفاع کو کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے کا فقرہ بولنے کا بڑا شوق ہے۔ زرتاج گل نے کہا کہ اللّٰہ کی مہربانی ہے کہ بلوچستان میں آپریشن کامیاب ہوا ہے، جعفر ایکسپریس میں مسافروں اور مسلح افواج کے جوانوں کی شہادتوں پر ہمارا دل دکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیال یہ تھا کہ حکومت ذمے داری کا مظاہرہ کرے گی۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ خیال تھا کہ جعفر ایکسپریس، بنوں واقعے اور...
    ’’ہیڈ آیا تو چھوڑ دوں گا، ٹیل آیا تو مار دوں گا‘‘ تین بار پانچ روپے کے سکے سے ٹاس کیا گیا، بالکل فلمی انداز میں، نہایت ہولناک طریقۂ واردات۔ یہ میڈیا میں آئی ہوئی روداد ہے مصطفیٰ عامر قتل کی ۔ اس کیس سے جڑی تمام تر تفصیلات آپ روز اخبارات میں، ٹیلی وژن پر اور سوشل میڈیا پر دیکھ رہے ، سن اور پڑھ رہے ہیں اور کانوں کو ہاتھ لگا رہے ہوں گے۔ پاکستان میں خوشحال گھرانوں کے نوجوان کس طرح منشیات کی لت اور اس کے کاروبار سے منسلک ہیں، بیشتر والدین کو کچھ پتا ہی نہیں۔ ممکن ہے کہ کچھ والدین کو پتہ بھی ہو اور وہ سرپرستی بھی کرتے ہوں گے۔ ارمغان، مصطفیٰ عامر...
    طالبان کیساتھ رشتہ جوڑنے والوں کے باعث ہم آج یہ دن دیکھ رہے ہیں،دہشتگردوں کا صفایا نہ کیا توترقی کا سفر رک جائیگا،وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے جعفر ایکسپریس جیسے حملوں سے بچنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی مکمل طور پر ختم نہیں ہوگی اس وقت تک ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا،پاکستان اور ہم سب اس طرح کے کسی اور واقعے کا متحمل نہیں ہوسکتے، ہم سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا، دہشت گردوں کو رمضان میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کا ذرا بھی خیال نہیں آیا، ایسا واقعہ شاید پاکستان کی تاریخ میں کبھی...
    حافظ طاہر محمود اشرفی— فائل فوٹو چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ یہ اسلام اور کفر کی لڑائی نہیں ہے، یہ خارجیوں کی اور مسلمانوں کی لڑائی ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور وحدت پر کوئی سمجھوتا ممکن نہیں، اسلام دشمنوں نے پاکستان پر ایک بار پھر دہشتگردی کی جنگ مسلط کرنے کی سازش تیار کی ہے۔ جب وزیراعظم کا بیٹا تھا اُس زمانے میں مجھے گھر سے اغواء کرنے کی کوشش کی گئی: بلاول بھٹوپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا بیٹا تھا اُس زمانے میں مجھے وزیراعظم کے گھر سے اغوا کرنے کی کوشش...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود کا کہنا ہے کہ پانی کے اندر جذبات ہوتے ہیں اور وہ سن سکتا ہے۔ حال ہی میں جویریہ سعود نے رمضان ٹرانسمیشن میں کہا کہ جاپانی سائنسدان نے تحقیق کی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ پانی بھی جذبات رکھتا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ سائنسدان نے تجربے کے لیے دو بوتلوں میں پانی ڈال کر ان کے سامنے مثبت اور منفی باتیں کیں اور پھر بوتلوں میں موجود پانی کو جانچا۔ یہ بھی پڑھیں: سعود بالی ووڈ اسٹار ورن دھون سے مشہور اداکار ؟ جویریہ سعود کا انکشاف انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصے بعد جاپانی سائنس دان نے دیکھا کہ جس پانی کی بوتل کے سامنے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ2025ء) قومی اسمبلی میں حکومتی اراکین کے غیر سنجیدہ رویہ پر اپوزیشن لیڈر نے کھری کھری سنا دیں اور کہا کہ بلوچستان میں آگ لگی پوئی ہے اور یہ گپیں لگا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اس واقعہ اور بی ایل اے کے اس عمل کی مذمت کرتی ہے ۔ بدھ کو ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ رولز آف بزنس میں وہ رول موجود ہے جس میں وقفہ سوالات کو معطل کر کے بلوچستان میں ہونے والے سانحہ پر بات کی جاتی۔ اس واقعہ میں...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 )برطانوی پولیس نے سمندری حدود میں امریکی تیل برداربحری جہاز میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی کے بعد قتل عام کے شبہے میں ایک 59 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے حادثے میں عملے کا ایک رکن لاپتہ ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ ہلاک ہوگیا ہے. برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق تحقیقات شروع کردی گئی ہیں کہ کارگو جہاز نے جیٹ فیول لے جانے والے ٹینکر کو ٹکر کیوں ماری کیونکہ علاقے کے سمندری اور جنگلی حیات کو ممکنہ نقصان پہنچنے کا خدشہ برقرار ہے.(جاری ہے) آپریشن کی قیادت کرنے والے برطانوی کوسٹ گارڈ نے اس حادثے میں 36 افراد کو بچا لیا تھا جن میں امریکی...
    ساؤتھ ایشین اسٹریٹجک اسٹیبلٹی انسٹیٹیوٹ کی چیئر پرسن اور ماہر امور خارجہ ڈاکٹر ماریہ سلطان کا کہنا ہے کہ پاک امریکا حالیہ تعلقات میں جدت آئی ہے اور یہ پاکستان کے لیے ایک موقع ہے اور یہ اب ہم پر ہے کہ ہم کس طرح اس سے فائدہ اُٹھاتے ہیں۔ وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ماریہ سلطان نے کہا کہ پہلی دفعہ امریکی انتظامیہ نے پاکستان کا شکریہ ادا کر کے یہ عندیہ دیا ہے کہ پاکستان مسئلے کا حل بھی بن سکتا ہے جبکہ بائیڈن انتظامیہ کے نزدیک پاکستان خود ایک مسئلہ تھا۔ یہ بھی پڑھیں امریکا پاکستان کے نیوکلیئر نظام کی حفاظت سے مطمئن واضح رہے کہ حال ہی میں 2021 ایبی گیٹ حملے میں امریکا کو...
    لاہور: آب وہوا کی تبدیلیوں سے پاکستان و بھارت کے میدانی علاقوں میں سخت سردی کا دورانیہ مختصر ہو رہا ہے۔ اس عجوبے سے نہ صرف سرد راتوں کو انگیھٹیوں کے سامنے مونگ پھلی و ریوڑیاں کھانے اور گلیوں میں گرماگرم سوپ پینے کا چلن ختم ہو رہا ہے  بلکہ سنگین خرابیاں بھی جنم لے چکی ہیں۔ موسم سرما سے جڑے سارے کاروبار دم توڑنے لگے ہیں مثلاً جیکٹیں و سویٹر کی کمپنیوں کو آرڈر نہیں مل رہے کہ سردی اب چند ہفتے رہتی ہے، جن اداروں کو کھڑا کرنے میں محنت مشقت کرکے کئی عشرے لگے ،وہ ڈھے رہے ہیں۔ سردی گھٹنے سے گندم ، چنا، سرسوں سمیت موسم سرما کی سبھی غذائی فصلوں کی پیداوار کم...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کیلیے نہروں کا ایشو قریب قریب کالا باغ ڈیم بن گیا ہے، ظاہر ہے ہمارے ہاں اتنے سمجھ دار، اللہ کے فضل سے لوگ موجود ہوتے ہیں، ہمارے جو پالیسی ساز ہوتے ہیں وہ بیٹھے ہوتے ہیں اورکہتے ہیں یہ کام کرنا ہے، سر حکم کریں سرشام تک کر دیں سر، ہاں کر دیں،شام تک ہو جاتا ہے کام.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جس فورم پر معاملہ پہلے جانا چاہیے تھا اس پر بعد میں لے جا رہے ہیں، کسی ایشو پر تو سیاست کرنی ہے. تجزیہ کار فیصل حسین نے کہاکہ اس معاملے میں دو تین پہلو...
    کراچی میں موسم بدلتے ہی سانس کے امراض میں اضافہ ہو گیا۔ ایمرجنسی انچارج سول اسپتال کے مطابق سول اسپتال میں سانس کے مرض میں مبتلا یومیہ 150 سے زائد افراد آ رہے ہیں۔ جناح اسپتال کے طبی ماہر کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں بھی سانس کے مریضوں کی تعداد یومیہ 150 سے تجاوز کر گئی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سانس کی بیماریوں سے سب سے زیادہ متاثر بچے ہو رہے ہیں، مریض گلے کی خرابی، نزلہ اور کھانسی کی شکایت کے ساتھ اسپتال پہنچ رہے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق ایسے موسم میں دمے کے مریضوں کی حالت مزید بگڑنے لگتی ہے، رمضان المبارک میں ٹھنڈے اور غیر معیاری مشروبات سے پرہیز کیا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ منظور کرلیا۔روز نامہ جنگ کے مطابق سینیٹ نے ثانیہ نشتر کی نشست کو خالی قرار دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔واضح رہے کہ ثانیہ نشتر 2021ئ میں خیبر پختونخوا سے خواتین کی نشست پر سینیٹر منتخب ہوئی تھیں۔ثانیہ نشتر نے اپنی نشست سے گزشتہ برس اکتوبر میں مستعفی ہوگئی تھیں لیکن اب تک ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا تھا۔چند روز قبل سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ قاسم رونجھو کے استعفیٰ سے پہلے ہماری سینیٹر نے استعفیٰ دیا، قاسم رونجھو کی سیٹ پر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ تنازعہ یہ نہیں کہ فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کیا جائے یا نہیں،مسئلہ یہ ہے آرمی ایکٹ کے ماتحت جرائم اگر سویلینز کریں تو کیا ہوگا؟ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف کیس کی سماعت جاری ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بنچ سماعت کر رہا ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ایف بی علی کیس میں طے ہوا آرمی ایکٹ فوجی ممبران کیلئے بنا، کیس میں کہا گیا آرمی ایکٹ کا سیکشن ڈی اس مقصد کیلئے نہیں بنا، عدالت نے کہا کہ تنازعہ...
    اسلام آباد‘اکوڑہ خٹک (خبر نگار+نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عالم دین کے خلاف بندوق اٹھانا جہاد نہیں، تنگ نظری اور دہشتگردی ہے، تم مجاہد نہیں قاتل، مجرم ہو۔ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت کا غم تازہ تھا، مولانا سمیع الحق کے بیٹے مولانا حامد الحق کو بھی شہید کر دیا گیا۔ دارلعلوم حقانیہ کے در و دیوار غم زدہ ہے، جدائی قابل برداشت نہیں ہوتی، سوائے صبر کے اور چارہ ہی کیا ہے، مجھے یوں احساس ہو رہا تھا یہ حملہ حامد الحق پر نہیں میرے گھر میرے مدرسے پر ہوا، یہ حملہ میرے مادر علمی پر...
    میری کچھ معلومات تھیں دارلعلوم حقانیہ پر آپریشن ہونے والا ہے ، ریاستی ذمہ داروں سے ملاقات ہوئی اور ان سے آپریشن کا ذکر کیا، ان سے کہا کہ اگر ایسا ارادہ ہے تو بہت مہنگا پڑے گا میں نے واضح کیا کہ جے یو آئی اسلحے کی سیاست نہیں کرتی،اگر دارالعلوم حقانیہ کی طرف دیکھا تو جواب دیا جائے گا، ہمیں اڑا دیں گے ، اس کے بعد جو صدا اٹھے گی اس کا اندازہ ہے، اکوڑہ خٹک میں خطاب جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عالم دین کے خلاف بندوق اٹھانا جہاد نہیں، تنگ نظری اور دہشت گردی ہے ، تم مجاہد نہیں قاتل، مجرم ہو۔دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خطاب...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس شہر کی ترقی کے لیے سب مل کر کام کریں گے تو کراچی کو بہتر کرسکیں گے، سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہمیں سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیئے، میں وزیر اعظم صاحب سے کہتا ہوں کراچی کو بھی 25 ارب دیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اگر ممبران قومی اسمبلی کو پچیس پچیس کروڑ روپے دے رہی ہے تو کراچی کو پچیس ارب روپے دے تاکہ ہم کراچی میں بڑا کام کرسکیں، خالد مقبول صدیقی سے مطالبہ ہے کہ آپ بلدیہ عظمی کراچی کو مضبوط کریں، آئین کا آرٹیکل 40-A پاکستان کی عوام کے لیے ہے، کراچی شہر میں...
    ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستان امریکی مصنوعات پر بہت زیادہ ٹیکس عائد کرتا ہے، جس کیوجہ سے ان مصنوعات کو ہندوستانی مارکیٹ میں فروخت کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت نے اپنے محصولات (ٹیکس) میں کافی حد تک کمی کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے اس پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر یہ سچ ہے تو یہ مودی حکومت کا مکمل سرنڈر ہے اور اس کا ہندوستانی معیشت پر سنگین اثر پڑے گا۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس...
    رہنما پی پی پی شازیہ مری---فائل فوٹو  رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ سیاست سے تعلیم تک، خواتین تبدیلی لا رہی ہیں اور مستقبل کی تشکیل کر رہی ہیں، ایک عورت تعلیم حاصل کرتی ہے تو پورا گھر اور معاشرہ تعلیم یافتہ ہوتا ہے۔شازیہ مری نے عالمی یومِ خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کی معاشرے میں صلاحیتوں کو تسلیم کرنے کے لیے عالمی یومِ خواتین منایا جاتا ہے، اس سال خواتین کا عالمی دن ہر خاتون کے حقوق اور مواقع تک مساوی رسائی یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین نے ہر شعبۂ زندگی میں ثابت قدمی، بہادری اور قیادت کا مظاہرہ کیا ہے، خواتین کو بااختیار بنانا ہماری قومی...
    برطانیہ کے حکام لاسا بخار کے کسی بھی ممکنہ کیس کی جانچ کر رہے ہیں کیونکہ انگلینڈ  کا دورہ کرنے والے ایک نائجیرین شہری کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ اس انفیکشن میں مبتلا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: کورونا کا خدشہ: چمگادڑ پھیلاؤ کا سبب بن سکتے ہیں، نئی تحقیق صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وائرس لوگوں کے درمیان آسانی سے نہیں پھیلتا اور مجموعی طور پر عوام کے لیے خطرہ بہت کم ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی (یو کے ایچ ایس اے) کی جانب سے ابھی تک کسی سے بھی رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔ کچھ مغربی افریقی ممالک میں یہ بیماری عام ہے جہاں لوگ عام طور پر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کی جیل میں داخلے پرپابندی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست میں ایڈووکیٹ جنرل اور مشال یوسفزئی کی نوک جھوک کے دوران جسٹس سردار اعجاز نے ریمارکس دیے کہ آپ دونوں آپس میں کیوں لڑرہے ہیں اور سمجھتے کیوں نہیں کہ یہ کسی اور جگہ سے ہورہا ہے، یہ سب جہاں سے ہو رہا ہے اس کا نام بھی ہم نہیں لے سکتے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کی جیل میں داخلے پرپابندی کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں مشال یوسفزئی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ...
    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما نعیم حیدر پنجوتا کا کہنا ہے کہ ہم کیسے سیریس نہیں ہو رہے؟، یہ ثابت کریں کہ ہم نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا، عمران خان بار بار کہہ رہے ہیں کہ اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر اپنے فرائض انجام دینے اور کردار ادا کرنا چاہیے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عون عباس بپی کو کس نے اٹھایا؟، نامعلوم لوگ اٹھا کر لے گئے، جب بھی احتجاج ہوتا ہے نامعلوم میرے گھر آجاتے ہیں۔ رہنما مسلم لیگ (ن) بیرسٹر ظفر اللہ خان نے کہا ایک دوسرے پر الزامات عائد کرنے کے بجائے میں بتاؤں کہ یہ مسئلہ میری رائے میں کیا...
    —فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ خوشی ہے 610 پنشنرز کے واجبات بلدیہ عظمیٰ کراچی ادا کرنے جا رہی ہے۔کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن آفس میں ریٹائرڈ افسران و ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پینشن کی ادائیگی ایک بڑا چیلنج کے ایم سی کی انتظامیہ کے لیے رہا، پچپن کروڑ روپے کے واجبات پنشنرز کو ادا کیے جا رہے ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے بتایا ہے کہ یہ وہ پیسے ہیں جو بلدیہ عظمیٰ کراچی نے منافع کمایا ہے۔ وزیراعظم کے مختصر دورہ کراچی پر مرتضیٰ وہاب کا تبصرہ سندھ حکومت کے ترجمان اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نےاستفسار کیا کہ کیا وفاق صرف باتوںسے سندھ...
    چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ  کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ہونے والے حملے کے بعد میڈیا سے بات کرتے نظر آرہے ہیں۔ شہاب علی شاہ کا کہنا تھا کہ کیا میرا یہ قصور ہے کہ میں پشتون مٹی میں رہتا ہوں؟ مجھے ہی شہیدوں کے جنازے اٹھانے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کے خلاف بندوق اٹھائی ہے اور میڈیا سوال اٹھائے کہ یہاں کون کافر تھا جس پر آپ حملہ کرنے آئے تھے؟ آپ اپنا مقصد بتائیں کہ آپ کیا مقصد حاصل کرنا چاہتے تھے۔ کیا میرا یہ قصور ہے کہ میں پشتون مٹی میں رہتا ہوں؟ مجھے ہی جنازے اٹھانے ہیں؟ میں نے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق نیول چیف اور سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی افتخار سروہی انتقال کر گئے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل (ر) افتخار احمد سروہی کا انتقال اسلام آباد میں ہوا، وہ 1986 تا 1988 پاک بحریہ کے سربراہ رہے، ایڈمرل (ر) افتخار سروہی 1988 تا 1991 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بھی رہے۔ وہ 1955 میں پاک بحریہ میں شامل ہوئے، انہوں نے 1965 اور 1971 کی جنگوں میں بھی حصہ لیا، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ایڈمرل (ر) افتخار سروہی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔  بلوچستان ہائیکورٹ نے  پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری  کردیا مزید :
    — فائل فوٹو سابق نیول چیف اور سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی افتخار سروہی انتقال کر گئے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل (ر) افتخار احمد سروہی کا انتقال اسلام آباد میں ہوا، وہ 1986ء تا 1988ء پاک بحریہ کے سربراہ رہے۔ایڈمرل (ر) افتخار سروہی 1988ء تا 1991ء چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بھی رہے، وہ 1955ء میں پاک بحریہ میں شامل ہوئے۔ 1965 اور ء1971ء کی جنگوں میں بھی حصہ لیا۔چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ایڈمرل (ر) افتخار سروہی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
    پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ اگر کوئی ٹرمپ کے آنے پر خوش تھا یا اب ان کی جانب سے کی گئی تعریف پر پر خوش ہے تو یہ بچگانہ حرکت ہے۔ نہ پہلے ایسی کوئی وجہ تھی نہ ہی اب خوش ہونے کی کوئی وجہ ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملکوں کے باہمی تعلقات دوستی یاری کے بجائے مفادات پر چلتے ہیں۔ انہیں ایک شخص مطلوب تھا، سی آئی اے نے نشاندہی کی اور ہم نے اسے پکڑ کر ان کے حوالے کیا اور انہوں نے شکریہ ادا کر دیا۔ مزید پڑھیں: کہتے تھے ٹرمپ آئیں گے تو بانی پی ٹی آئی باہر آ...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے امریکا کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھے گا۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاکستان کے کردار اور حمایت کو تسلیم کرنے اور سراہنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں ایک کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے تاکہ دہشت گردوں اور شدت پسند گروہوں کو محفوظ پناہ گاہوں سے محروم کیا جا سکے اور کسی بھی...
      عمران خان کے پیغام کے بعد پی ٹی آئی نے پھر جے یو آئی سے روابط بڑھانا شروع کردیے ہمارے بچوں کا اب پاکستان سے اعتماد اٹھ گیا ہے وہ اپنے مستقبل کے لیے باہرملک جاتے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے عمران خان کا سربراہ جے یو آئی (ف) کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو کہیں کہ یہ وقت ہے آپ ہمارا ساتھ دیں۔اسلام آباد میں پارٹی کے دیگر رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مارچ 2022 میں آٹا 20 روپے اور آج 100 روپے ہے ، گھی 350 سے 500...
    پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے عمران خان کا سربراہ جے یو آئی (ف) کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو کہیں کہ یہ وقت ہے آپ ہمارا ساتھ دیں. اسلام آباد میں پارٹی کے دیگر رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مارچ 2022 میں آٹا 20 روپے اور آج 100 روپے ہے، گھی 350 سے 500 روپے  کلو ہے، 70 سے 80 فیصد منہگائی ہوئی ہے کیا لوگوں کی آمدنی بھی بڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معشیت کی وجہ سے معاشرہ بگڑ رہا ہے، ہمارے ہاں  نوکریاں بلکل ختم ہو گئی ہیں، چین دو بڑی ٹرین لائن بنا رہا...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ بنوں کینٹ میں دہشت گردی اور دھماکے میں بے گناہ انسانوں بالخصوص بچوں کی شہادتوں قابل مذمت ہے، حالیہ دہشت گردی کے واقعات نے ہر محب وطن شخص کو دل گرفتہ اور رنجیدہ کردیا ہے،ملک میں اربابِ اقتدار و اختیار امن و امان کے قیام میں ناکام ہو چکے ہیں، دہشت گردی کے واقعات کا تسلسل سیکورٹی اداروں کو لئے بڑا چیلنج ہے،اس اہم مسئلے پر تمام سیاسی جماعتوں کو باہمی اختلافا ت بھلا کر مشترکہ حکمت عملی پر یکسو ہونا پڑے گا۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بنوں کینٹ میں دہشت گردی کے واقعے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی ویژن نیٹورک میں جنوری 2024 کے بعد سے 11 ہوسٹ/میزبان، اینکر، تجزیہ کاروں کو کنٹریکٹ پر رکھا گیا ہے جن کو ڈھائی لاکھ روپے سے 10 لاکھ روپے تک ماہانہ تنخواہ دی جا رہی ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی اجلاس میں وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے پاکستان ٹیلی ویژن میں گزشتہ 2 سالوں میں کی جانے والی بھارتیوں میزبانوں اینکرز اور تجزیہ کاروں کو دی جانے والی تنخواہوں کی تفصیلات پیش کیں۔ تاہم پی ٹی وی میں مستقل کام کرنے والے اینکر پرسنز کو دی جانے والی ماہانہ تنخواہ کی معلومات اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ شیئر نہیں کی گئی۔ پیش کیے گئے دستاویز کے مطابق پی ٹی وی...
    سینیئر اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ آج کل کے مارننگ شوز کی کوالٹی اتنی خراب تھی کہ لوگوں نے اسے دیکھنا بند کر دیا۔ نادیہ خان نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان وسیم بادامی کے مختلف سوالات کے جواب دیے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب مارننگ شوز کہاں ہیں اب ٹی وی چیلنز پر چند شوز ہی باقی رہ گئے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ پہلے مارننگ شوز مقامی اور بین الاقوامی سطح پر دیکھے جاتے تھے اور لوگ ہمارے مارننگ شوز پر بحث کرتے تھے لیکن اب پر چینل کی اپنی کہانی ہے۔ ڈرامے ہر...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے ہمارے ہاں جب بھی رمضان کا چاند چڑھے یا کوئی آئی ایم ایف کا چاند چڑھے، اس کے ساتھ مہنگائی نے لازمی آنا ہوتا ہے، یہ دونوں لازم و ملزوم ہیں، یہ شرط ہے کہ چاند مہنگائی کے بغیر آیا ہی نہیں کرتا، اسے شاید ڈر لگتا ہے کہ پتہ نہیں کیا ہو جائے گا۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ رمضان شروع ہوتے ہی پھل بھی مہنگے ہو جاتے ہیں، آئی ایم ایف کے وفد سے بھی مذاکرات جاری ہیں ابھی ایک وہ طوفان آنے والا ہے، اشرافیہ کو قیمتیں بڑھنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔  تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا...
    اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس میں واقع لال مسجد ایک مرتبہ پھر سے خبروں میں گردش کررہی ہے، لال مسجد سے ملحقہ مدرسے جامعہ حفصہ کی طالبات ایک ہفتے سے اپنی پرنسپل امِ حسان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کررہی ہیں جس کے باعث پولیس نے لال مسجد کے اطراف سڑکوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کیا ہوا ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ گزشتہ جمعہ لال مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی بھی نہیں ہوسکی۔ وی نیوز نے لال مسجد کی انتظامیہ سے رابطہ کیا اور یہ جاننے کی کوشش کہ لال مسجد تنازع ہے کیا اور طالبات سراپا احتجاج کیوں ہیں؟ یہ بھی پڑھیں 26 نومبر کے بے شمار لوگ لاپتا، لال مسجد...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی چیمپیئنز ٹرافی میں ناکامی کے بعد پیڈل ٹینس کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں بابر اعظم کو ساتھی کرکٹرز امام الحق، عثمان قادر اور دوستوں کے ساتھ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے بابر اعظم پر خوب تنقید کی گئی۔ ایک صارف نے لکھا کہ میزبان ملک ہوتے ہوئے آپ چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے اور اب پیڈل ٹینس کھیل رہے ہیں جبکہ باقی ٹیمیں چیمپیئنز ٹرافی میں مصروف ہیں، انہوں نے تنقید کرتے ہوئے لکھا ’کچھ شرم کرو کچھ حیا کرو اب زہر لگتے ہو تم لوگ‘۔ سید عمیر حسین لکھتے ہیں ’یہ...
    بھارت :جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مسلمانوں کا کوٹہ کم کیا جارہا ہے: اسدالدین اویسی
    سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا امیر حیدر ہوتی—فائل فوٹو سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ میں دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔امیر حیدر ہوتی نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو اختلافات ایک طرف رکھ کر دہشت گردی کے خلاف ایک ہونا پڑے گا۔ مولانا حامد الحق شہید اپنے والد مولانا سمیع الحق کے پہلو میں سپرد خاکگزشتہ روز خودکش حملے میں شہید ہونے والے جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق کو ان کے مرحوم والد مولانا سمیع الحق کے پہلو میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ امیر حیدر ہوتی کا...
    نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2025ء)سابق سینیٹر اور جماعت اسلامی پاکستان کے سابق مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک نہ صرف پاکستان بلکہ تمام عالم اسلام کے دینی طلبا کا دینی مرکز اور درسگاہ ہے جامعہ دارالعلوم حقانیہ سے فارغ التحصیل طلبا دنیا کے کونے کونے میں موجود ہیں اور وہی طلبا فراغت کے بعد دنیا بھر میں دین اسلام کی پھیلا اور سربلندی میں مصروف عمل ہیں، دارالعلوم حقانیہ پر حملہ اور مولانا حامد الحق حقانی کو نشانہ بنانا پاکستان کی سلامتی شعار اسلام کو نشانہ بنانے کی مترادف ہے اگر خطے میں قیام امن کے لیے افغانستان کے ساتھ بات چیت کی ضرورت ہوتو ایک بار نہیں...
    ویب ڈیسک: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اور مولانا حامد الحق پر حملہ میرے گھر اور مدرسے پر حملہ ہے۔ اپنے بیان میں انہوں ںے مولانا حامد الحق کی شہادت سمیت دارالعلوم حقانیہ پر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مادر علمی دارالعلوم حقانیہ پر حملے اور برادرم مولانا حامد الحق سمیت شہداء اور زخمیوں کی خبر سے دل رنجیدہ اور زخمی ہے، دارلعلوم حقانیہ اور مولانا حامد الحق پر حملہ میرے گھر اور مدرسے پر حملہ ہے۔ حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ظالموں نےانسانیت، مسجد، مدرسے،...
    پشاور: اکوڑہ خٹک خودکش دھماکے میں شہید نائب مہتمم دارالعلوم حقانیہ مولانا حامد الحق حقانی، مولانا سمیع الحق شہید کے بڑے صاحبزادے تھے۔ وہ 26 مئی 1968ء کو اکوڑہ خٹک میں پیداہوئے اور انہوں نے دینی تعلیم دارالعلوم حقانیہ ہی سے حاصل کی۔ مولانا حامد الحق حقانی ایم ایم اے کے ٹکٹ پر 2002ء سے 2007ء تک قومی اسمبلی کے رکن بھی رہے۔ مولانا سمیع الحق کی 2018ء میں شہادت کے بعد وہ جمعیت علما اسلام (س) کے سربراہ اور دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے نائب مہتمم منتخب ہوئے، ان کے چچا مولانا انوار الحق دارالعلوم حقانیہ کے مہتمم ہیں۔ مولانا حامد الحق حقانی کے دادا مولانا عبدالحق حقانی قومی اسمبلی کے رکن رہے اور وہ عملی سیاست...
    خود کش حملے میں شہید ہونے والے مولانا حامد الحق حقانی کی زندگی پر ایک نظر WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )اکوڑہ خٹک خودکش دھماکے میں شہید نائب مہتمم دارالعلوم حقانیہ مولانا حامد الحق حقانی، مولانا سمیع الحق شہید کے بڑے صاحبزادے تھے۔وہ 26 مئی 1968 کو اکوڑہ خٹک میں پیداہوئے اور انہوں نے دینی تعلیم دارالعلوم حقانیہ ہی سے حاصل کی۔ مولانا حامد الحق حقانی ایم ایم اے کے ٹکٹ پر 2002 سے 2007 تک قومی اسمبلی کے رکن بھی رہے۔مولانا سمیع الحق کی 2018 میں شہادت کے بعد وہ جمعیت علما اسلام (س) کے سربراہ اور دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے نائب مہتمم منتخب ہوئے، ان کے چچا مولانا انوار الحق دارالعلوم...
    پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماء شازیہ مری نے وفاقی کابینہ میں وزراءکی فوج بھرتی کرنے پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کفایت شعاری کیا صرف غریب ملازمین کیلئے ہے ،کیا وفاقی کابینہ میں درجنوں وزرا شامل کرنے سے قومی خزانے پر بوجھ نہیں پڑے گا؟ اپنے ایک بیان میں رہنماء پیپلزپارٹی کامزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت عوام دشمن فیصلے لینے سے گریز کرے۔ حکومت کے اس فیصلے پر تشویش ہے۔پیپلز پارٹی ہر عوام دشمن منصوبے کے خلاف ہے اور ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں وزرا کی فوج بھرتی کی جارہی ہے اور دوسری طرف غریب ملازمین سے روزگار چھینا جارہا ہے۔ کفایت شعاری کیا صرف غریب ملازمین کیلئے ہے...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ آپ نے بالکل ٹھیک کہا ہے کہ حکومت نے روکا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ جب تک کسی حکومتی ترجمان کا یہ بیان نہیں آتاکہ ہمارا کوئی قصور نہیں ہے یہ تو جن سے آپ کی لڑائی ہے انھوں نے روکا ہے تو پھر میں مان جاؤں گا.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرے نزدیک اس وقت اسلام آباد میں ن لیگ کی حکومت ہے اور ان کے چند اتحادی ہیں انھوں نے روکا ہے.  تجزیہ کار فیصل حسین نے کہاکہ یہ جو بحث ہے کہ حکومتنے روکا یا کسی اور نے روکا اس بحث کا تو کوئی...
    نواز شریف کا نظریہ اور پروگرام ہی پاکستانی عوام کو مسائل سے نجات دلواسکتا ہے: زاہد خان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )لاہور میں مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کیصوبائی عہدیداروں نے صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات کی۔اس موقع پر ن لیگ میں شامل ہونے والے سابق سینیٹر اور اے این پی کے سابق رہنما زاہد خان بھی موجود تھے۔ زاہد خان نے نواز شریف کی قیادت پراعتماد کا اظہار کیا اور بھرپورسیاسی کردار ادا کرنے کاعزم کیا۔ زاہد خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور نواز شریف کا نظریہ اور پروگرام ہی پاکستان کے عوام کو مسائل سے نجات دلواسکتا ہے، نواز شریف نے ملک کے لیے ترقیاتی منصوبے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی میں فوجی عدالتوں سے متعلق کیس  میں جسٹس نعیم اختر افغان نے کہاکہ ہلکے پھلکے انداز میں کچھ کہنا چاہتا ہوں،شاعر احمد فراز نے تو عدالت میں یہ کہہ دیا تھا یہ نظم میری ہے ہی نہیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی میں فوجی عدالتوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ وقت کے حساب سے شاعری اچھی بری لگتی رہتی ہے،جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ اب تو چرسی تکہ والے کو بھی اصلی چرسی تکہ لکھنا پڑتا ہے،فیصل صدیقی نے کہاکہ مجھے آپ تمام ججز سے اچھے کی امید ہے، جسٹس...
    ماسکو: روس کے ایک ماہی گیر نے گہرے سمندر میں ایک ’عجیب الخلقت مچھلی‘ پکڑی، جس کی غیرمعمولی شکل نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی۔ اس مچھلی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین اسے ’ایلین‘ قرار دے رہے ہیں۔ ماہی گیر رومن فیڈورٹسوو، جو سمندری مخلوقات کی انوکھی تصاویر شیئر کرنے کے لیے مشہور ہیں، نے حالیہ دریافت میں ’لمپ سکر‘ نامی ایک نایاب مچھلی کی ویڈیو پوسٹ کی۔  اس بھدے اور بلبلے نما جسم والی مچھلی کو دیکھ کر لوگوں نے اسے ’Mars Attacks‘ اور ’Megamind‘ فلموں کے خلائی کرداروں سے تشبیہ دی۔ مچھلی کو جہاز کی ریلنگ پر رکھی دیکھا جا سکتا ہے، جس کا جیلی نما جسم اور غیرمعمولی خدوخال اسے اور بھی خوفناک بناتے ہیں۔...
    امریکہ میں ’گولڈ کارڈ‘ متعارف کرانے کا اعلان: یہ ہے کیا؟
    سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ یہ ہمارے لیے انتہائی شرمناک ہے کہ باہر کے لوگ ہمیں بتا رہے ہیں کہ اپنا گھر کس طرح ٹھیک کرنا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا، وزارت خزانہ حکام کی جانب سے بجلی پر دی جانے والی سبسڈی پر بریفنگ دی گئی۔ حکام وزارت خزانہ نے کہا کہ بجلی پر سبسڈی صرف بی آئی ایس پی کے مستحقین تک محدود کرنے کی تجویز ہے، اس مقصد کیلئے وزارت خزانہ، پاور ڈویژن اور متعلقہ کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ سینیٹر انوشے رحمان نے کہا کہ بجلی پر کسی قسم کی سبسڈی نہیں ہونی چاہئے، آپ غریب خواتین کے بعد مردوں سمیت پورے ملک کو...
    یہ انتہائی شرمناک ہے کہ باہر کے لوگ ہمیں بتا رہے ہیں اپنا گھر کیسے ٹھیک کرنا ہے،سینیٹر فیصل وا ئوڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ یہ ہمارے لیے انتہائی شرمناک ہے کہ باہر کے لوگ ہمیں بتا رہے ہیں کہ اپنا گھر کس طرح ٹھیک کرنا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا، وزارت خزانہ حکام کی جانب سے بجلی پر دی جانے والی سبسڈی پر بریفنگ دی گئی۔حکام وزارت خزانہ نے کہا کہ بجلی پر سبسڈی صرف بی آئی ایس پی کے مستحقین تک محدود کرنے کی تجویز ہے، اس مقصد کیلئے وزارت خزانہ، پاور ڈویژن...
    واشنگٹن ڈی سی —  ’’جب میں بیس بائیس سال قبل کراچی سے امریکہ کے نیو یارک ائیرپورٹ پر اتری تو مجھے پہلی بار یہ معلوم ہوا کہ اس ملک میں قطار توڑنا کتنی بڑی غلطی ہے چاہے قطار کسی بزرگ خاتون یا سینئیر سٹیزن کی مدد کے لیے ہی کیوں نہ توڑی جائے۔‘‘ یہ کہانی ہے نیو یارک میں مقیم کراچی کے ایک موقر کالج کی پرنسپل ماہ جبیں کی جو امریکہ میں مستقل رہائش سے قبل پہلی بار امریکہ میں اپنے چھ سالہ بیٹے کے ساتھ اپنے رشتے داروں سے ملنے امریکہ آئی تھیں ۔ وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جس جہاز سے امریکہ آرہی تھیں اس میں ان کی نشست کے...
     اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف اپیلوں پرسماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ آپ نے کہا فوج عدالتی اختیارات استعمال نہیں کر سکتی، اب کہہ رہے ہیں فوج اپنے لوگوں تک یہ اختیار استعمال کر سکتی ہے، سویلین پر نہیں،عزیر بھنڈاری نے کہا کہ آرٹیکل8(3)کے تحت آرمڈ فورسز کے لوگوں کو بنیادی حقوق حاصل نہیں،جسٹس منیب اختر نے تفصیلی فیصلے میں یہی بات کی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہاکہ ملزم کے سٹیٹس کو مدنظررکھ کر فوجی عدالتوں میں ٹرائل ہوگا، دیکھنا ہوگا ملزم آرمڈفورسز...
    پروڈیوسر رینو چوپڑا نے اپنے بیٹے کی پہلی فلم اتفاق کو بغیر سود کے فنڈ دینے پر شاہ رخ خان کی تعریف کی۔ آنجہانی فلمساز روی چوپڑا کی اہلیہ اور پروڈیوسر رینو چوپڑا نے ایک حالیہ انٹرویو میں شاہ رخ خان کی سخاوت کی تعریف کی۔ انہوں نے یاد کیا کہ کس طرح شاہ رخ نے اپنے بیٹے ابھے چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم ”اتفاق“ کو سپورٹ کیا تھا جب کہ ان کے پاس اسے بنانے کے لیے پیسے نہیں تھے اور انہوں نے اس رقم پر سود لینے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ فلمساز رینو نے یاد کیا کہ شاہ رخ خان 2017 کی فلم ”اتفاق“ کے لیے کیسے آئے؟ انہوں نے کہا کہ،...
    آئی سی سی چیمئنز ٹرافی 2025 کا سب سے بڑا مقابلہ اس وقت شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو رنز کا ہدف دیا ہے۔  پاکستانی ٹیم کی پہلی اننگز میں کارکردگی کو سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لیا ہے، کیونکہ پاکستان نے پہلی اننگز میں انتہائی کم رن ریٹ کے ساتھ اسکور بنایا ہے۔ صحافی سہیل رشید نے ایکس پر اپنی پوسٹ پوسٹ میں لکھا کہ خیال رہے کہ یہ ’میجر سرجری‘ کے بعد والی ٹیم ہے۔ خیال رہے کہ یہ “میجر سرجری” کے بعد والی ٹیم ہے — Sohail Rashid (@SohailRashid8) February 23, 2025 سینئر اسپورٹس صحافی سلیم خالق نے لکھا کہ ’ٹک ٹک ٹک‘ ٹک ٹک ٹک...
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کوبرطانیہ میں وارمنسٹراور لارک ہل گیریژن کے دورے کے موقع پر بریفنگ دی جارہی ہے
    پارلیمانی سیکرٹری بلدیات پنجاب چوہدری خرم خان جدہ میں عشائیہ سے خطاب کرر ہے ہیں
    رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی ریاست میری لینڈ میں ارجنٹینا کے صدر ہاویئر میلی نے محکمہ حکومتی کارکردگی کے سربراہ ایلون مسک کو مشینی آری تحفے میں دی۔ اسلام ٹائمز۔ ارب پتی شخصیت اور ٹرمپ کے قریب ترین ساتھی ایلون مسک نے ایک ٹی وی شو میں انوکھی انٹری دیتے ہوئے سب کو حیران کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے شو میں آری اٹھا کر اعلان کیا ہے کہ یہ بیورو کریسی کے لیے ہے۔ ٹرمپ کا شو میں کہنا تھا کہ ٹیکس کے پیسے دوسرے ممالک پر کیوں خرچ کریں۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے اہم مشیر ایلون مسک نے ایک تقریب میں بیورو کریسی کیلئے آری لہرا کر اپنے عزائم کا اعلان کیا۔ رپورٹ میں کہا...
    فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی) جماعت اسلامی کی ضلعی سیاسی کمیٹی کے صدرمیاںطاہرایوب نے کہاہے کہ موسم سرماکی پہلی بارش نے ہی واسا کے دعوئوں کی قلعی کھول دی ہے، واسا کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے سارا شہر جوہڑ کی شکل اختیار کر گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے تمام دعوے ناکام ثابت ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر کے اکثر نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔شہر کے بیشتر راستوں پر پانی کھڑا ہوچکاہے۔ اہم چوکوںمیں پانی کھڑا ہونے سے کئی جگہوں پر مسافر گاڑیاں بند ہوگئی جس میںبیٹھے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔شہرکے تمام روڈزپرسارادن ٹریفک جام رہی ۔ انتظامیہ نے اپنی پوری توجہ چند...
    صدر میں فٹ پاتھ پر قائم تجاوزات جہاں پیدل چلنے والوں کے لیے پریشانی کاباعث ہے وہیں انتظامیہ کی نااہلی کا بھی ثبوت ہے
    آرمی چیف کو برطانیہ میں ملنے والی عزت تحریک انصاف والے متنازع بنانا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو دورہ برطانیہ میں جو عزت ملی، تحریک انصاف والے چاہتے ہیں کہ اسے متنازع بنائیں۔ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مٹھی بھر شرپسند عناصراب سوشل میڈیا پر چھوٹی چھوٹی مہمیں چلا رہے ہیں، ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اوریہ بھی بتانا چاہتے ہیں کہ قانون حرکت میں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں واضح بہتری آرہی ہے، معاشی اشاریے دن بدن بہتر ہو رہے ہیں، ترسیلات زر...
       ریاض: وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو دورہ برطانیہ میں جو عزت ملی، تحریک انصاف والے چاہتے ہیں کہ اسے متنازع بنائیں۔  ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر شرپسند عناصراب سوشل میڈیا پر چھوٹی چھوٹی مہمیں چلا رہے ہیں، ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اوریہ بھی بتانا چاہتے ہیں کہ قانون حرکت میں آئے گا۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ ملکی معیشت میں واضح بہتری آرہی ہے، معاشی اشاریے دن بدن بہتر ہو رہے ہیں، ترسیلات زر میں بھی 32 فیصد اضافہ ہوا ہے اور بیرون ملک پاکستانی بڑا اہم کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان میں رقوم بھیج رہے ہیں، یہ ان کی پاکستان سے محبت ہے۔...
    پاکستانی باصلاحیت، مایہ ناز اور معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں انہیں ایک ساتھ دیکھ کر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ہانیہ عامر جلد انڈین فلم میں نظر آئیں گی۔ سوشل میڈیا پر گردش کی جانے والی تصویر میں ہانیہ عامر انڈین پنجابی فلم ’سردار جی ‘2 کی کاسٹ کے درمیان کھڑی تھیں اور سامنے میز پر کیک بھی رکھا ہوا تھا۔   View this post on Instagram   A post shared by MHF Magazine ???????? (@mhf.magazine) سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر دلجیت دوسانجھ کے نئے گانے میں نظر آئیں گی جبکہ کئی صارفین کے مطابق انہیں پنجابی فلم...
    حیدرآباد: اصغریہ علم وعمل تحریک کے صدر ڈاکٹر ثمر رضا پریس کانفرنس کررہے ہیں
    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اور سینئر اداکار عدنان صدیقی پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ دیکھنے گئے اور انتظامات پر ناراض ہوگئے۔ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ کھیلا گیا، جس ے دیکھنے کیلیے اداکار اسٹیڈیم پہنچے۔ عدنان صدیقی نے اپنے انسٹاگرام پر وی آئی پی انکلوژر کی ویڈیو شیئر کی اور طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ دبئی سے میچ دیکھ رہا ہوں، یہاں اُن کا اشارہ اسٹیڈیم اور انکلوژر کے فاصلے پر تھا۔ عدنان صدیقی نے ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ سامنے جنگلا اور پھر چھجا بنادیا گیا تو میچ کیا خاک نظر آئے گا۔  
    آسٹریلیا کی ریاست تسمانیہ کے ساحل پر 157 ڈولفنز بھٹک کر پھنس گئیں، جن میں سے 136 تاحال زندہ ہیں جبکہ ان کی بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق وائلڈ لائف ریسکیو کے ماہرین اور ماہر حیوانات پر مشتمل ایک ٹیم فوری طور پر متاثرہ مقام کی جانب روانہ کر دی گئی ہے تاکہ ڈولفنز کی صحت اور محفوظ رہائی کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔ یہ مخصوص ڈولفنز، جنہیں “فالز کلر وہیلز” بھی کہا جاتا ہے، اپنی منفرد کھوپڑی کی ساخت کے باعث اس نام سے جانی جاتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ بحری مخلوق تسمانیہ کے مغربی ساحل پر دریائے آرتھر کے قریب ایک ساحلی پٹی میں پھنس گئی...
    اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان جگن کاظم حفظان صحت سے متعلق ایک پروگرام میں اپنے ساتھی اداکاروں اور دوستوں کی عادات و اطوار سے متعلق بات کی تھی۔ جگن کاظم نے شو میں شکوہ کیا تھا کہ ہم میں سے اکثر اپنی صحت کا خیال نہیں رکھتے اور ہماری کچھ بری عادات دوسروں کے لیے تکلیف یا کوفت کا باعث بن سکتی ہیں۔ جگن کاظم نے کہا کہ میرے ملنے جلنے والوں اور انڈسٹری کے دوستوں کے جسم سے بدبُو آتی ہے۔ اداکارہ اور میزبان نے بتایا کہ شادی کی ایک تقریب میں جاننے والے افراد ملے جن میں سے دو افراد ایسے تھے جنھوں نے گندگی کی مثال قائم کردی۔ جگن کاظم نے کہا کہ ان دونوں کے جسم اور کپڑوں سے بہت بدبو آ...