2025-04-25@12:47:24 GMT
تلاش کی گنتی: 2552

«ٹی آئی پاکستان»:

(نئی خبر)
    پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ڈائریکٹر شفاعت علی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میرٹ پر مبنی دو خلابازوں کو چین میں تربیت کے لیے بھیجے گا۔ یہ ایک اہم سنگ میل ہے کیونکہ پاکستان، بیجنگ کے خلائی اسٹیشن کے تربیتی پروگرام میں حصہ لینے والا پہلا غیر ملکی ملک بن گیا ہے۔ نجی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے شفاعت علی خان نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے پاکستانی خلابازوں کو تربیت دینے کے لیے چین کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے جس میں پی ایچ ڈی ہولڈرز، تجربہ کار پائلٹس اور مخصوص جسمانی ضروریات کو پورا کرنے والے گریجویٹس سمیت میرٹ کی بنیاد پر امیدواروں کا...
    لاہور(نیوز ڈیسک)ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونے والے ایشیا ہاکی کپ کے میزبان کا باقاعدہ طور پر اعلان کر دیا گیا ہے جس میں پاکستانی ٹیم کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ ایشیا ہاکی کپ 29 اگست سے 7 ستمبر تک راج گڑھ، بھارت میں ہوگا۔ ایشین ہاکی فیڈریشن کے اعلامیے کے مطابق ایشیا کپ میں چھ ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے جس میں بھارت، پاکستان، جاپان، کوریا، چین اور ملائیشیا شامل ہیں۔ مزید دو ٹیمیں 17 ستمبر سے جکارتہ میں شیڈول اے ایچ ایف کپ کے ذریعے ایشیا کپ میں کوالیفائی کریں گی۔ ایشیا ہاکی کپ کی فاتح ٹیم اگلے برس ہاکی ورلڈکپ میں براہ راست جگہ بنا سکے گی۔ Post Views: 1
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ڈائریکٹر شفاعت علی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میرٹ پر مبنی دو خلابازوں کو چین میں تربیت کے لئے بھیجے گا۔یہ ایک اہم سنگ میل ہے کیونکہ پاکستان، بیجنگ کے خلائی سٹیشن کے تربیتی پروگرام میں حصہ لینے والا پہلا غیر ملکی ملک بن گیا ہے۔نجی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے شفاعت علی خان نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے پاکستانی خلابازوں کو تربیت دینے کے لئے چین کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے جس میں پی ایچ ڈی ہولڈرز، تجربہ کار پائلٹس اور مخصوص جسمانی ضروریات کو پورا کرنے والے گریجویٹس سمیت میرٹ کی بنیاد پر...
    ٹرمپ ٹیرف سے امریکی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ہے۔ سرمایہ کاروں کے کھربوں ڈالر ڈوب گئے، امریکا اور دنیا بھر میں نئی کساد بازاری کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں پانچ سال کی بدترین گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ پاکستان پر ٹیرف کی بات کی جائے تو یہ ایسے وقت لگایا جارہا ہے جب پاکستان میں معیشت کسی حد تک سنبھلی ہے۔ Post Views: 4
    آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے تھائی لینڈ کی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ تھائی لینڈ کی ٹیم آج پاکستان ویمن ٹیم کے خلاف وارم اپ میچ سے اپنی تیاریوں کا آغاز کرے گی۔ ڈے اینڈ نائٹ میچ ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لئے قومی ٹیم کی تیاری بہت اچھی ہے۔ Post Views: 1
    قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر سعود شکیل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی پالیسیوں پر طنز کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیم کے لیے تین سال کے لیے مستقل کوچ مقرر کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ پی سی بی کے چیئرمین بنے تو سب سے پہلے یہی فیصلہ کریں گے تاکہ کوچنگ اسٹاف میں استحکام لایا جا سکے سعود شکیل کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان کے کوچنگ اسٹاف میں مسلسل غیر یقینی صورتحال برقرار ہے حالیہ برسوں میں کئی غیر ملکی کوچز مستعفی ہو چکے ہیں جن میں مورکل گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی شامل ہیں بار بار تبدیلیوں کے باعث ٹیم کی کارکردگی پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)امریکہ کی جانب سے ٹیرف عائد کئے جانے کے بعد پاکستان کو خطے کے 3ممالک جبکہ پانچ ممالک کو پاکستان پر مسابقتی برتری حاصل ہو گی ، بھارت کے مقابلے میں پاکستان کی مسابقتی برتری 3فیصد کم رہے گی ۔(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانب سے پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے جبکہ بھارت کاٹیرف26 فیصد ہوگا اس طرح بھارت کو 3فیصد کی مسابقتی برتری حاصل ہو گی ،چین پر 34 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے اور پاکستان کو5فیصد مسابقتی حاصل ہو گی۔بنگلہ دیش کے مقابلے میں پاکستان کو8فیصد، سری لنکا کے مقابلے میں15فیصدمسابقتی برتی حاصل ہو گی۔ نیپال، بھوٹان، مالدیپ اور افغانستان کو پاکستان...
    نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ — فائل فوٹو نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بجلی کے ٹیرف میں کمی اچھا اقدام ہے۔اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ بجلی کے ٹیرف میں عوام کو مزید ریلیف دیا جا سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ واپڈا کی نج کاری کا اعلان منظور نہیں، حکومت سرکاری مفت بجلی خوری کا خاتمہ کرے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں لاپتہ افراد کی بازیابی کا مسئلہ حل کریں: لیاقت بلوچ نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ زراعت کا پانی پر انحصار ہے، پانی پر سیاست کی بجائے حل نکالا جائے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ معاشی انقلاب  کے لیے بجلی، تیل، گیس...
    امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان ٹیرف معاملے پر امریکا سے مذاکرات شروع کر رہا ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہی امریکی معاون نمائندہ برائے تجارت سے ان کی ملاقات طے ہے، ہمیں یقین ہے کہ ہم امریکی خدشات کا ازالہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سب سے زیادہ تجارت امریکا سے ہے، امریکا ہمیشہ سے ہمارا اہم تجارتی شراکت دار رہا ہے، امید ہے کہ ٹیرف کے معاملے پر سفارتی عمل کے مثبت نتائج آئیں گے۔ امریکا کی ممکنہ سفری پابندیوں پر رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ ویزوں کے معاملے پر امریکا کا حتمی فیصلہ...
    اسلام آباد: آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی تیاری کے لیے آئی ایم ایف ٹیم کل سے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد آئندہ ٹیکس، ریونیو اقدامات اور اخراجات پر کنٹرول سے متعلق بات چیت کرے گا جبکہ ترقیاتی اخراجات کے بجٹ کے حوالے سے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا، بجٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستانی حکام سے مل کر تجاویز تیار کرے گی۔ وزارت خزانہ نے ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں بڑے اضافے کا تخمینہ لگاتے ہوئے نئے مالی سال میں ٹیکس...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)امریکی حکومت نے پاکستان سے درآمدات پر 29 فیصد جوابی ٹیرف عائد کر دیا ہے، جو کہ 10_فیصد بنیادی (baseline) ٹیرف کے علاوہ ہے۔ یوں پاکستان کی برآمدات پر مجموعی ٹیرف 39 فیصد تک جا پہنچا ہے۔ اس فیصلے نے امریکہ میں پاکستانی مصنوعات، خاص طور پر ٹیکسٹائل، کی قیمتوں میں مسابقت کو شدید متاثر کیا ہے۔یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں “یومِ آزادی تجارت” (Liberation Day) کے نام سے نئی تجارتی پالیسی کے اعلان کے تحت کیا۔ نیا ٹیرف 9 اپریل 2025 سے نافذ العمل ہوگا، جب کہ 10 فیصد کا بیس لائن ٹیرف 5اپریل سے لاگو ہوگا۔ وزارت تجارت کے ایک سینئر افسر نے بتایاکہ “یہ نیا 29 فیصد...
    لاڑکانہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی آج 46 ویں برسی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق برسی میں شرکت کیلئے ملک بھر سے جیالے گڑھی خدا بخش میں جمع ہوں گے، پیپلزپارٹی گڑھی خدا بخش میں جلسہ کرے گی، جس کی تیاریاں جاری ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جلسہ عام سے خطاب کریں گے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور ملک کو متفقہ آئین دیا۔ ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں سٹیل ملز اور قومی پیداواری ادارے بنے، صدارتی ریفرنس پر ذوالفقار علی بھٹو کو ملک کی سب سے بڑی عدالت نے بے گناہ قرار دے دیا اور...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ میں تعینات سابق پاکستانی مندوب اور سفارتکار ملیحہ لودھی کا کہنا ہے پاکستانی مصنوعات پر ٹیکس تو ہمیشہ سے تھا، امریکی ٹیرف سے دنیا میں تجارتی جنگ شروع ہو جائے گی۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان، چین اور ترکیہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ امریکی صدر نے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جو 9 اپریل سے نافذ العمل ہو گا۔اس معاملے پرگفتگو کرتے ہوئے سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکہ میں پاکستانی مصنوعات پر ٹیکس تو ہمیشہ سے تھا، مزید ٹیرف بڑھنے سے پاکستانی مصنوعات امریکہ میں مہنگی ہو جائیں گی۔ٹرمپ نے...
    اسلام ٹائمز: ابتدائی طور پر، ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی۔ بھٹو کی سیاست سماجی جمہوریت، مساوات اور سماجی انصاف کے فروغ پر مرکوز تھی۔ بھٹو نے 1972ء میں لینڈ ریفارمز متعارف کروائیں، جن میں انفرادی ملکیت کو 150 ایکڑ سیراب اور 300 ایکڑ غیر سیراب زمین تک محدود کر دیا گیا۔ بچوں کیلئے تعلیمی سہولیات، طبی نگہداشت، رہائش، ورکرز ویلفیئر فنڈز، رہائش کے اخراجات کی ایڈجسٹمنٹ اور بڑھاپے کی پنشن، لیبر کورٹس کا قیام جیسے اہم معاملات کو باقاعدہ حل کیا۔ خواتین کے قانونی، سیاسی، شہری اور معاشی حقوق کے ذریعے صنفی مساوات کی ضمانت اسے 1973ء کے آئین کا حصہ بنا کر دی گئی تھی۔ تحریر: سید انجم رضا پاکستان کی تاریخ...
    اسلام آباد: ٹرمپ انتظامیہ کی تجارتی لڑائی کے جواب میں پاکستان نے مصالحتی راستہ اختیار کرنے اور29 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ دے دیا، کیونکہ پاکستانی برآمدات پر امریکا میں پہلے سے زائد اوسط ٹیرف عائد ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس جس میں ڈبلیو ٹی او کے پاکستان میں نمائندے بھی شریک ہوئے، پاکستانی موقف کی وضاحت کیلئے امریکی تجارتی نمائندے سے ملاقات کا فیصلہ کیا گیا، واشنگٹن میں پاکستانی سفیر اور ان کے ٹریڈ منسٹر رواں ہفتے امریکی حکام سے ملاقات کی کوشش کریں گے۔ مزید پڑھیں: دُنیا کے غیر آباد علاقے بھی صدر ٹرمپ کے ٹیکس...
    اسلام آباد: امریکا کی جانب سے ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد پاکستان وہ ملک ہے جو اس ٹیرف کو امریکا کو ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے لیے خطرے کے طور پر نہیں بلکہ ایک موقع کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ امریکا نے پاکستانی اشیا پر 29 فیصد ٹیرف لگایا ۔ امریکا اور چین کے درمیان ٹیرف کی جنگ پاکستانی مصنوعات جیسے مکئی، گوشت اور کھیلوں کے سامان کے لیے مزید راستے کھولنے والی ہے۔ تفصیل کے مطابق امریکا کو پاکستانی برآمدات میں گارمنٹس کا حصہ 3.2 بلین ڈالر ہے، ہوم ٹیکسٹائل 1.5 بلین ڈالر ہے۔ مزید پڑھیں: غلط پالیسیوں کی وجہ سے ٹیکسٹائل اسپننگ ملیں بند ہونے کے خدشات بنگلہ دیش گارمنٹس کے شعبے میں پاکستان...
    بانی تحریک انصاف نے تحریک انصاف کی بین الا قوامی لابنگ کے لیے بنائی گئی خصوصی کمیٹی 18مارچ کو تحلیل کر دی تھی۔ اس کمیٹی میں امریکا سے عاطف خان، سجاد برکی ،شہباز گل، لندن سے زلفی بخاری شامل تھے۔ اگر دیکھا جائے تو اس کمیٹی نے کافی اچھا کام کیا تھا۔ اس کو تحلیل کرنے کی کوئی خاص وجہ نظر نہیں آئی تھی۔ یہ درست ہے کہ ٹرمپ سے جو امیدیں باندھی گئی تھیں وہ پوری نہیں ہوئی ہیں۔ لیکن پھر بھی تحریک انصاف امریکا نے لابنگ کے حوالے سے امریکا میں کافی اچھا کام کیا ہے۔ انھوں نے پاکستان کو کافی پریشان کیا ہے۔ اس تناظر میں اس کمیٹی کا تحلیل ہونا سمجھ نہیں آرہا تھا۔ تا ہم...
    فائل فوٹو امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ ہماری سب سے زیادہ تجارت امریکا سے ہے، امریکا ہمیشہ سے ہمارا اہم تجارتی شراکت دار رہا ہے۔اپنے بیان میں سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مثبت طریقے سے سفارتی عمل شروع کریں گے، امید ہے کہ ٹیرف کے معاملے پر سفارتی عمل کے مثبت نتائج آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ امریکی انتظامیہ کے خدشات اور تشویش کو سمجھیں۔سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی سے بھی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر کے ممالک کی درآمدی مصنوعات پر...
    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے ٹیموں کی پاکستان آمد  کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق تھائی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔ تھائی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کا 19 رکنی دستہ کپتان ناروایمول چائیوائی کی قیادت میں بنکاک سے لاہور پہنچا۔ تھائی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم جمعہ کے روز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ساتھ ڈے نائٹ وارم اپ میچ سے اپنی تیاریوں کا آغاز کرے گی۔ واضح رہےبنگلادیش، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کے لیےپہلے ہی لاہور میں موجود ہیں۔ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر 9 سے 19 اپریل تک لاہور...
    پاکستان بزنس فورم کے صدر کا کہنا تھا کہ برآمدات کو بڑھانے کے لیئے روپیہ کو بھی تگڑا کرنے کی ضرورت ہے اس وقت روپے میں بھی 20 روپے تک مضبوطی کی گنجائش ہے تب ہی مہنگائی میں صحیح معنوں میں کمی واقع ہو سکے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان بزنس فورم کے صدر خواجہ محبوب نے بجلی بلوں سے پی ٹی وی فیس اور غیر ضروری سرچارجز فلفور ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کے اعلان کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک مثبت شروعات کی طرف وزیراعظم کا اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے زراعت اور انڈسٹری کو کسی حد تک ریلیف ملے...
    پاکستان کرکٹ ٹیم پر نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی سلو اوور ریٹ کے سبب جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ پاکستانی ٹیم پر یہ جرمانہ متعین کردہ وقت میں ایک اوور کم کرانے پر عائد کیا گیا۔ کرک انفو کے مطابق ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں کپتان محمد رضوان کو خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے کھلاڑیوں پر ان کی میچ فیس کا 5 فی صد جرمانہ عائد کیا گیا۔ میچ ریفری جیف کرو نے یہ جرمانہ آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.22 کے تحت عائد کیا جو اوور ریٹ سے تعلق رکھتا ہے۔ کھلاڑیوں پر متعین کردہ وقت میں فی اوور کے حساب سے 5 فی صد...
    مخصوص ٹولا ملک کو دیوالیہ کرنے کا خواہش مند تھا، وزیر اعظم کی پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیراعظم نے نام لیے بغیر لیے بغیر اپنے خطاب میں کہا کہ مخصوص ٹولا ملک کو دیوالیہ کرنے کا خواہش مند تھا، اسی ٹولے نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑا، مخصوص ٹولے نے اپنی سیاست پر ریاست کو قربان کر دیا، تحریک انصاف کا نام لیے بغیر وزیراعظم نے تنقید میں کہا آئی ایم ایف سے تعلقات بحال کیے جا رہے ہیں، مسائل کے حل کے لیے بڑی سرجری کرنا ہوگی، درست اور کڑے فیصلوں کی ضرورت ہے۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حکومتی پیکیج...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 اپریل 2025ء) پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلکٹ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کی تازہ رپورٹ کے مطابق مارچ میں عسکریت پسندوں نے 105 حملے کیے، جن کے نتیجے میں 228 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ اگست 2015 کے بعد سے حملوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ ان کارروائیوں میں 73 سکیورٹی اہلکار، جن میں فوجی اور پولیس افسران شامل ہیں، 67 شہری اور 88 عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ان حملوں میں کم از کم 258 افراد زخمی ہوئے، جن میں 129 سکیورٹی اہلکار اور اتنے ہی شہری شامل ہیں۔ نمایاں حملہ: ٹرین ہائی جیک مہینے کا سب سے ہائی پروفائل واقعہ بلوچستان میں...
    گو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں پاکستانی بولرز اپنی بولنگ کا جادو جگاکر ملک کو کوئی کامیابی دلوانے میں ناکام رہے لیکن ان میں سے ایک بولر نے اپنی اصل مہارت یعنی گیند بازی میں تو نہیں البتہ بیٹنگ کا ایک عالمی ریکارڈ ضرور قائم کیا۔ یہ بولر ہیں قومی ٹیم کے اسپنر سفیان مقیم جنہوں نے بیٹنگ کے لیے 12ویں نمبر پر آکر اب تک کے سب سے زیادہ انفرادی اسکور کا نیا ریکارڈ بنالیا۔ ہیملٹن میں کھیلے گئے مذکورہ میچ میں نیوزی لیںڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان ٹیم محض 208...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں آئی ایم ایف کا وفد کل سے پاکستان کے دورے پر آئے گا۔ ذرائع کے مطابق وفد آئندہ مالی سال کے بجٹ بشمول ٹیکس ریونیو اقدامات، اخراجات پر کنٹرول اور دیگر ترقیاتی اخراجات کے بجٹ کے حوالے سے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا اور اس سے قبل بجٹ کو حتمی شکل دینے کےلیے آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستانی حکام سے...
    امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے کہا ہے کہ ٹیرف عائدکیے جانے کے خلاف ممالک انتقامی کارروائی سے گریزکریں۔اسکاٹ بیسینٹ نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیرف عائدکیے جانے کے خلاف ممالک انتقامی کارروائی سے گریزکریں۔ اسکاٹ بیسینٹ نے مزید کہا کہ میرا ہر ملک کو مشورہ ہےکہ جوابی کارروائی نہ کریں کیونکہ امریکی ٹیرف کے خلاف جوابی کارروائی سےکشیدگی بڑھے گی۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے ردعمل آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی ٹیرف پر کینیڈا نے جوابی اقدامات کا اعلان کیا اور چین نے امریکا سے نئے ٹیرف منسوخ کرنے...
    ایشیئن کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے پاکستانی ٹیم کرکٹ ٹیم پر ایک بار پھر جرمانہ عائد کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی رینکنگ: ٹی 20 کی ٹاپ 20 فہرست سے پاکستانی بولرز غائب ایشیئن کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اعلامیے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستان ٹیم پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ٹیم پر مقررہ وقت میں ایک اوور کم ہونے پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ دوسری طرف پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے جرمانے کو تسلیم کر لیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک سے امریکہ میں درآمد ہونے والی اشیا پر نئے ٹیرف کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد ہو گا۔ وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے اعلان کیا کہ تمام ممالک پر کم سے کم 10 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا تاکہ امریکی معیشت کی بحالی میں مدد مل سکے۔ یہ نئی شرح تقریباً 100 ممالک کو متاثر کرے گی، جن میں سے 60 ممالک کو زیادہ درآمدی ٹیکس کا سامنا کرنا ہو گا۔ اپنے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکہ درآمد کی جانے والی غیرملکی کاروں پر بھی 25 فیصد ٹیرف عائد کر رہے ہیں۔ ڈونلڈ...
    پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاروق حمید انتقال کرگئے۔ اہلخانہ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاروق حمید کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی ہے،سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر فاروق حمید کی عمر 80برس تھی۔ یادرہے کہ فاروق حمید نے پاکستان کی جانب سے ایک ٹیسٹ اور 43فرسٹ کلاس میچز کھیلے۔
    پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاروق حمید انتقال کرگئے،  وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے  مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فاروق حمید کی عمر 80 برس تھی، انہوں نے ایک ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 43 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے جن میں انہوں نے 111 وکٹیں حاصل کیں۔ فاروق حمید نے 1964 میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فاروق حمید کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور  مرحوم کی بلندی  درجات کی دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔  وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق...
    ملیحہ لودھی—فائل فوٹو امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اضافی ٹیرف عالمی معیشت کے لیے منفی ہے۔امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں پاکستانی مصنوعات پر ٹیکس تو ہمیشہ سے تھا، مزید ٹیرف بڑھنے سے پاکستانی مصنوعات امریکا میں مہنگی ہو جائیں گی۔ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امریکا ٹیرف عائد کرے یا نہیں کرے، پاکستان کو اپنی ایکسپورٹس بہتر کرنا ہوں گی، ٹیرف عائد کرنے سے تجارتی جنگ شروع ہو جائے گی۔ بھارتی وزیرِ خارجہ کے آنے سے تعلقات میں خاص فرق نہیں پڑیگا: ملیحہ لودھی سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرِ خارجہ کے پاکستان...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں داخل ہونے والی تمام غیر ملکی مصنوعات پر کم از کم 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کردیا جبکہ پاکستان پر29 فیصد جوابی ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان 58 فیصد ٹیرف وصول کرتا ہے ہم پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔ وی نیوز نے معاشی ماہرین سے گفتگو کی اور یہ جاننے کی کوشش کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے سے پاکستانی برآمدات پر کیا اثر پڑے گا؟ اور پاکستان سے امریکا کو کون سی اشیا برآمد کی جاتی ہیں؟ ماہر معیشت ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کا اس وقت تجارتی حجم 7 ارب ڈالر کا ہے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 اپریل 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو دنیا بھر کے ممالک پر جوابی محصولات کا اعلان کرتے ہوئے اسے امریکہ کے لیے 'لبریشن ڈے' یا آزادی کا دن قرار دیا۔ وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا،’’یہ ہماری آزادی کا اعلان ہے۔ امریکہ کی صنعت دوبارہ جنم لے رہی ہے۔‘‘ ٹرمپ کے بقول، ان کا منصوبہ ''امریکہ کو دوبارہ دولت مند‘‘ بنائے گا۔ نئے امریکی محصولات سے عالمی تجارتی کشیدگی میں اضافے کا خدشہ انہوں نے نئے ٹیرف کے منصوبے کو ''معاشی آزادی کا اعلان‘‘ اور ''خوشحالی کی نوید‘‘ قرار دیا۔ ٹرمپ نے اس تقریب میں ایک فہرست دکھائی جس میں ان ممالک کے نام...
    پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاروق حمید انتقال کر گئے۔ فاروق حمید کی عمر 80 برس تھی، انہوں نے 1 ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 43 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے جس میں انہوں نے 111 وکٹیں حاصل کیں۔ فاروق حمید نے 1964ء میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیسٹ فاسٹ بولر فاروق حمید کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا گیا ہے۔ Post Views: 1
    نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں ہیلمٹ پر گیند لگنے کے باعث کنکشن کا شکار ہونیوالے حارث رؤف کی حالت میں بہتری آنے لگی۔ رپورٹس کے مطابق ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف بیٹنگ کے دوران ہیلمٹ پر گیند لگنے کے سبب باؤنسر لگنے سے کنکشن کا شکار ہوکر ریٹائر ہرٹ ہوگئے تھے۔ جس کے باعث انکی جگہ نسیم شاہ نے بطور متبادل بیٹنگ کی تھی۔ مزید پڑھیں: حارث کی جگہ نسیم بیٹنگ کیلئے کیسے آئے؟ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حارث رؤف کی طبعیت اب بہتر ہے اور بغیر کسی مشکل کے ٹیم کے ہمراہ سفر کیا جبکہ دوبارہ درد اور کنکشن کی شکایت نہیں کی۔...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوام متحدہ میں تعینات سابق پاکستانی مندوب اور سفارتکار ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستانی مصنوعات پر ٹیکس تو ہمیشہ سے تھا، امریکی ٹیرف سے دنیا میں تجارتی جنگ شروع ہو جائے گی۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان، چین اور ترکیہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ امریکی صدر نے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جو 9 اپریل سے نافذ العمل ہو گا۔اس معاملے پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکا میں پاکستانی مصنوعات پر ٹیکس تو ہمیشہ سے تھا، مزید...
    ٹرمپ نے غریب ممالک پر بھاری ٹیرف لگا دیے، پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں جوابی ٹیرف کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے اور خطاب میں کہا کہ جوابی ٹیرف کا نفاذ امریکا کیلئے اچھا ہوگا، آج کا دن امریکی تاریخ کے اہم دنوں میں سے ایک ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ آج ہماری اقتصادی آزادی کا دن ہے، ٹیرف سے حاصل رقم اپنے قرضوں کی ادائیگی کیلئے استعمال کریں گے، برسوں امریکی شہریوں کو سائیڈ لائن رکھا گیا، دوسری قومیں طاقتوربن گئیں، اب امریکا...
    کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر کے ممالک کی درآمدی مصنوعات پر کم ازکم 10 فیصد ٹیکس عائد کردیا ، 25 ممالک پر جوابی ٹیرف لگادیا۔ پاکستان پر 29 فیصد اور بھارت پر 26 فیصد ٹیکس عائد کردیا۔ انہوں نے چین پر 34 فیصد، جاپان پر 24 فیصد ،یورپی یونین پر 20 فیصد ، اسرائیل پر 17 فیصد اور برطانیہ، برازیل اور سنگاپور پر 10 ، 10 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا پر 49 فیصد، جنوبی افریقا پر 30 فیصد، انڈونیشیا پر 32 فیصد، ویتنام پر 46 فیصد، تائیوان پر 32 فیصد، جنوبی کوریا پر 25 فیصد لگادیا گیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت سندھ نے 4 اپریل بروز جمعہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری دفاتر، خودمختار ادارے، کارپوریشنز اور مقامی کونسلیں بند رہیں گی۔ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی گڑھی خدا بخش میں تعزیتی اجتماع منعقد کرے گی، جس میں ملک بھر سے کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی...
    مولانا فضل الرحمن زیرک سیاستدان ہیں اور وہ کسی انتشار کا حصہ نہیں بنیں گے پی ٹی آئی چاہے تو قومی اسمبلی کا سیکیورٹی اجلاس دوبارہ بلا سکتے ہیں، رانا تنویر وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت ہر جماعت سے بات کرنے کو تیار ہیں، پی ٹی آئی چاہے تو قومی اسمبلی کی سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلا سکتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اس لیے پی ٹی آئی سمیت ہر جماعت سے بات کرنے کو تیار ہیں، جبکہ سیاسی استحکام آجائے تو پاکستان بہت ترقی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ بانی...
    292 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے قومی ٹیم 208 رنز پر ڈھیرہوگئی فہیم اشرف 73 ، نسیم شاہ 51 رنز بناکر نمایاں رہے، مچل کی 99 رنز کی عمدہ اننگ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرا ون ڈے میچ بھی ہرا کر 3 میچز کی سیریز میں فیصلہ کْن برتری حاصل کرلی۔ سیریز کا آخری میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 293 رنز کا ہدف دیا تھا۔292 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے قومی ٹیم 208 رنز ہی بناسکی اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے فہیم...
    پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان ہم سے 58 فیصد ٹیرف چارج کرتا ہے، پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد کریں گے جبکہ بنگلا دیش پر 37 فیصد ٹیرف عائد ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت 185 ممالک پر کئی سالوں سے غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کا مبینہ حوالہ دیتے ہوئے دو طرفہ محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹیرف تمام بیرونی ممالک پر بیس لائن 10% ٹیرف کے ساتھ اثر ڈالیں گے، جبکہ کچھ کو نمایاں طور پر زیادہ شرحوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان کو 29 فیصد ٹیرف کا سامنا ہے جب کہ بنگلہ دیش اور سری لنکا سمیت کچھ دوسرے ممالک پر زیادہ شرح سے ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ تاہم ٹرمپ...
    اسلام ٹائمز: دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ فوجی کارروائیوں کے باوجود، ٹی ٹی پی ابھی بھی ایک مضبوط اور مستقل خطرہ بنی ہوئی ہے، جو سیاسی عدم استحکام، بدعنوانی اور کمزور سرحدی کنٹرول کا فائدہ اٹھا رہی ہے۔ سیکیورٹی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر بنیادی وجوہات جیسے حکومتی ناکامیاں، حل طلب سرحدی مسائل اور سیاسی بیگانگی کو حل نہ کیا گیا تو یہ بغاوت مزید بڑھے گی، جو پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو مزید پیچیدہ کر دے گی۔ خصوصی رپورٹ:  افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد، کالعدم ٹی ٹی پی سمیت متعدد تکفیری اور نسلی علیحدگی پسند پاکستان مخالف نے اپنی کارروائیوں اور تنظیمی ساخت میں اہم تبدیلیاں کرنے کی وجہ سے سنگین سیکیورٹی چیلنج...
    اویس کیانی :  وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی لندن میں بارڈر سیکیورٹی سمٹ 2025 میں شرکت کی ، طلال چوہدری کی برطانوی وزیر داخلہ یوویٹ کوپر، برطانوی نائب وزیر خارجہ ہمیش فالکنر اور انجیلا ایگل سے ملاقات  ہوئی ، وزیر مملکت طلال چوہدری نے جرمنی، سپین، آسٹریا اور پولینڈ کے وزرائے داخلہ سے بھی ملاقات کیں اور سرحدی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا ،طلال چوہدری نے غیر قانونی امیگریشن کے خاتمے اور قانونی راستوں کے فروغ پر برطانوی حکام سے اہم گفتگو کی،برطانوی وزرا نے پاکستانی حکومت غیرقانونی  امیگریشن کے خاتمے کے لیے کی کاوشوں کو سراہا،برطانوی نائب وزیر خارجہ ہمیش فالکنر  نےکہا وزیر داخلہ محسن نقوی سے چند ماہ قبل کی ملاقات کے مثبت نتائج سامنے آ...
    خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکمرانی کو عوام نے دیکھ لیا ہے، پی پی پی سے فیض عوام کو ان کے لوگوں کو پہنچتا ہے، عام پاکستان پارٹی عوام میں مقبول ہو رہی ہے، مئی یا جون میں کراچی میں جلسہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ اور عام پاکستان پارٹی کے سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا (کے پی) اور بلوچستان کے مسائل کا حل یہ ہے کہ وہاں حقوق دیے جائیں اور غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات ہوں اور مسائل آپریشن سے نہیں مذاکرات سے حل کیے جائیں۔ کراچی میں پارٹی کے صوبائی سیکرٹیریٹ میں ذرائر ابلاغ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی جس کے تحت پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ 20 میں شامل نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 84 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ون ڈے رینکنگ میں شبمن گل پہلے جبکہ بابراعظم دوسرے نمبر پر برقرار ہیں۔ فخر زمان کا 20 ویں اور محمد رضوان 21 ویں نمبر پر ہیں۔ شاہین آفریدی 2 درجہ تنزلی کے بعد 11ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ مزید پڑھیے: نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کو ایک اور شکست، ’کلب لیول کا بولر بھی شاہین آفریدی سے اچھی بالنگ کرلیتا‘ ٹی 20 بلے بازوں میں آسٹریلیا...
    نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم 12 کھلاڑیوں کیساتھ کھیل کر بھی میچ نہ جیت سکی۔ ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 208 رنز  بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور 84 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس میچ میں پاکستان کی بیٹنگ کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف بیٹنگ کیلئے آئے تاہم باؤنسر لگنے سے کنکشن کا شکار ہوکر ریٹائر ہرٹ ہوگئے۔ مزید پڑھیں: حارث کی جگہ نسیم بیٹنگ کیلئے کیسے آئے؟ کنکشن رولز کے تحت نسیم شاہ نے فاسٹ بولر حارث رؤف کی جگہ بیٹنگ کی...
    نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم کیچ آؤٹ ہوگئی۔ ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 208 رنز  بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور 84 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ قومی ٹیم نے ہدف کے تعاقب کا آغاز نہایتی مایوس کُن انداز میں کیا، پاکستان کے اوپنر عبداللہ شفیق نے 11 گیندوں پر صرف ایک رن بنا کر چلتے بنے، بابراعظم نے بھی ان کی تقلید کی اور 3 گیندوں پر 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ امام الحق کی ہمت صرف...
    شیخوپورہ(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت ہر جماعت سے بات کرنے کو تیار ہیں، جبکہ پی ٹی آئی چاہے تو قومی اسمبلی کی سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلا سکتے ہیں۔ شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اس لیے پی ٹی آئی سمیت ہر جماعت سے بات کرنے کو تیار ہیں، جبکہ سیاسی استحکام آجائے تو پاکستان بہت ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں کہ حکومت سے نہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات ہوگی، اسٹیبلشمنٹ کئی بار کہہ چکی سیاسی لوگوں...
    نیوزی لینڈ کیخلاف مسلسل شکستوں پر پاکستانی ٹیم کے مداحوں کی بڑی تعداد نے اپنے خدشات کا اظہار کردیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر نیوزی لینڈ سے ٹی20 انٹرنیشنلز اور پھر مسلسل 2 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ہار پر قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز 0-2 سے اپنے نام کی۔ مزید پڑھیں: حارث کی جگہ نسیم بیٹنگ کیلئے کیسے آئے؟ سیریز میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستانی کرکٹرز کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹرول کیا جارہا ہے، ایک صارف کا کہنا ہے کہ اسٹار کرکٹرز کی عدم موجودگی میں...
    ہملٹن(نیوز ڈیسک) میزبان نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔ پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان نیوزی لینڈ ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی اننگز نیوزی لینڈ کے اوپنرز اچھا آغاز فراہم کیا اور 6.2 اوورز میں 54 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اسی سکور پر نک کیلی 31 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے، رہیس ماریو 18، ہینری نکولس 22، ڈیرل مچل 18، مائیکل بریسویل 17 رنز بنا سکے۔ محمد عباس نے اپنے کیریئر کی دوسری اننگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، 132 رنز پر کیویز کے 5 کھلاڑی...
    نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 293 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ہیملٹس کے سیڈون پارک میں کھیلے جا رہے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔ کیویز وکٹ کیپر مچل ہے نے 78 گیندوں پر ناقابل شکست 99 رنز بنائے۔انہوں نے اپنی اننگ میں 7 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔ خیال رہے کہ پاکستانی کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے 54 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ چھٹے اوور میں نک کیلی کی گری جو 31 رنز بناکر...
    ہملٹن ( نیوزڈیسک) سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 293 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان نیوزی لینڈ ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی اننگز نیوزی لینڈ کے اوپنرز اچھا آغاز فراہم کیا اور 6.2 اوورز میں 54 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اسی سکور پر نک کیلی 31 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے، رہیس ماریو 18، ہینری نکولس 22، ڈیرل مچل 18، مائیکل بریسویل 17 رنز بنا سکے۔ محمد عباس نے اپنے کیریئر کی دوسری اننگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ...
    نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ قومی ٹیم پر مقررہ وقت میں 2 اوور کم کرانے پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ہفتے کے روز کھیلے جانے والے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی تھی۔3 ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا میچ کل جبکہ تیسرا اور آخری میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
    پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں سست رفتاری مہنگی پڑ گئی جس کی وجہ سے جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ٹیم کو مقررہ وقت میں دو اوور کم کرانے پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ میچ ریفری کی جانب سے کیا گیا، جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قوانین کے تحت سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کرنے کے مجاز ہیں۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز کھیلے جانے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز جاری ہے، جس کا دوسرا میچ...
    کابل کے سقوط کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی کس طرح ایک بڑا سیکیورٹی خطرہ بن گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اپنی کارروائیوں اور تنظیمی ساخت میں اہم تبدیلیاں کرنے کی وجہ سے سنگین سیکیورٹی چیلنج بن گئی۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) 2024 تک ایک انتہائی منظم اور مرکزی کمان کے تحت کام کرنے والی جنگجو تنظیم بن چکی ہے، جس میں 42 مختلف گروپوں کو یکجا کیا گیا ہے۔اس گروپ کی قیادت 2017 سے نور ولی محسود کے ہاتھ میں ہے، جنہوں نے اسے طالبان کے طرز پر ایک گورننس...
    کراچی: سابق وزیرخزانہ اورعام پاکستان پارٹی کے سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا (کے پی) اور بلوچستان کے مسائل کا حل یہ ہے کہ وہاں حقوق دیے جائیں اور غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات ہوں اور مسائل آپریشن سے نہیں مذاکرات سے حل کیے جائیں۔ عیدالفطرکے موقع پر پر کراچی میں پارٹی کے صوبائی سیکرٹیریٹ میں ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں حادثات یا ٹریفک کا مسئلہ ناکام حکمرانی کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) 18 سال سے صوبے میں برسراقتدار ہے، روز حادثات ہو رہے ہیں، حاملہ خواتین سمیت شہری جاں بحق ہو رہے ہیں، یہ حکومت کی لاپرواہی ہے،...
    احتجاجی کیمپ میں مختلف سیاسی، سماجی، اور مذہبی رہنماؤں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے غزہ پر اسرائیلی اور امریکی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی بربریت روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نظریاتی پارٹی کے تحت صوبائی کنوینر مولانا محمد ابراہیم چترالی کی دعوت پر عیدالفطر کے موقع پر نمائش چورنگی پر فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے احتجاجی کیمپ لگایا گیا۔ احتجاجی کیمپ میں مختلف سیاسی، سماجی، اور مذہبی رہنماؤں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے غزہ پر اسرائیلی اور امریکی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی بربریت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا پاکستان کو کمزور کرنا ہے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہر قومی مسئلے پر پی ٹی آئی نے ذاتی مفاد کو ترجیح دی، پی ٹی آئی قیادت اپنے بانی کو خوش کرنے کیلئے بیانات دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے انسانی ہمدردی کے تحت لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی،افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق پالیسی واضح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں، علی...
    تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا جرم پر اکسانے کے لئے پروپیگنڈا سماجی و سیاسی پیغام رسانی تک پھیل گیا ہے۔تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) ایک کمزور اتحاد کے بعد 2024ء تک 42 دھڑوں کے ساتھ ایک مرکزی فورس میں تبدیل ہوگئی۔ٹی ٹی پی نے 2017 سے نور ولی محسود کی قیادت میں سخت ضابطہ اخلاق کے ساتھ وزارتوں، صوبوں میں ایک شیڈو حکومت کی شکل اختیار کر لی۔گروپ کا مالیاتی نظام انتہائی منظم ہے، بھتہ خوری (پانچ سے بیس فیصد آمدنی کا حصہ)، اسمگلنگ، اور اغوا پر انحصار کرتا ہے۔ جرم پر اکسانے کے لئے پروپیگنڈا سماجی و سیاسی پیغام رسانی تک پھیل گیا ہے.جس میں میگزین، پوڈ کاسٹ، اور ویڈیو سیریز شامل ہیں۔2021 میں افغان طالبان...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق  نے نیوزی لینڈ کے خلاف بقیہ دونوں میچز جیتنے کی امید ظاہر کردی۔3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی  تھی جبکہ  اوپنر امام الحق  دائیں پاؤں میں انجری کے باعث  نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے نہیں کھیل سکے تھے۔ تاہم اب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امام الحق کہنا تھا کہ جو ہوچکا اس پر زیادہ بات نہیں کرسکتے، پوری امید ہے سیریز کے باقی دونوں میچز جیتیں گے۔اوپنر امام الحق کے مطابق ان کنڈیشن میں ابتدامیں  مشکل ہوتی ہے لیکن میرے خیال سے ہمیں یہاں کافی پریکٹس مل چکی ہے ، تھوڑا باؤنس ہوتا ہے لیکن...
    دور نایاب: پاکستان ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے کمرشل بنیادوں پر شہریوں کو ٹری ٹرانسپلانٹرز کی منتقلی کی سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  پی ایچ اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز  کی جانب سے اس فیصلے کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔ پی ایچ اے نے فی درخت منتقلی کے لئے 25 ہزار روپے فیس مقرر کی ہے جبکہ مشین موومنٹ اور ٹرانسپورٹیشن چارجز 500 روپے فی کلو میٹر ہوں گے۔ ایک سے زائد درختوں کی منتقلی پر ٹرانسپورٹیشن چارجز 20 ہزار روپے ہوں گے۔ کرشمہ کیور کو لولو اور کرینہ کو بیبو کیوں کہتے ہیں؛ لولو نے خوبصورت وجہ خود بتادی اس نئے فیصلے کے تحت پی ایچ اے مفت سروس کی بجائے اس...
    قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد ٹیم کم بیک کرنا چا ہتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران امام الحق نے کہا ہے کہ مشکل کنڈیشن میں کھیل کر جو کامیابی ملے گی اس سے ٹیم کو حوصلہ ملے گا، پوری امید ہے سیریز کے باقی دونوں میچز جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں باؤنس ہوتا ہے، 15 سے 20 بال کھیلنے کے بعد رنز آنا شروع ہو جاتے ہیں، ٹیم میں جو کھلاڑی ہیں انہوں نے پاکستان کو بہت میچز جتوائے ہیں۔ امام الحق کا کہنا ہے کہ کوشش ہوتی ہے جب گراؤنڈ میں جاؤ تو جیت میں کردار ہو۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم...
    شکاگو(نیوز ڈیسک) شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل جناب طارق کریم نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر اپنی رہائش گاہ پر ایک شاندار عید اوپن ہاؤس میگا ایونٹ کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں 400 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی، جن میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے ارکان، مقامی معززین، منتخب عہدیداران، ججز، پیشہ ور افراد، کاروباری شخصیات، قونصلر کور کے نمائندے، اور میڈیا کے افراد شامل تھے۔ منتخب عہدیداروں میں امریکی کانگریس کے رکن جوناتھن جیکسن، مختلف کاؤنٹیز کے حکام، بشمول DuPage County Sheriff اور ریاستی اٹارنی، عدالتوں کے ججز، اور کئی میئرز شامل تھے۔ مختلف ممالک کے قونصل جنرلز نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ قونصل جنرل جناب طارق کریم اور ان کی اہلیہ،...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِ اعظم شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ٹیلی فون پر گورنر سندھ کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ نے بھی وزیرِ اعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔اس موقع پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔ وزیرِ اعظم نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے گفتگو کے دوران ملک کی مجموعی و سیاسی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ شہرِ قائد میں موسم گرم، آج درجۂ حرارت کتنا...
    نیوزی لینڈ پاکستان ون ڈے سیریز، مارک چیپمین پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ سے باہر ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق مارک چیپمین دائیں ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ ٹم سائفرٹ کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ مارک چیپمین پہلے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے۔ ایم آر آئی اسکین میں گریڈ ون ٹئیر کی نشاندہی ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق مارک چیپمین کو ری ہیب کے لیے مختصر وقت درکار ہے۔ مارک چیپمین نے پہلے ون ڈے میچ میں 132 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے...
    قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بتادیا کہ ٹیم میں کون عیدی دیتا ہے اور کون نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت کا میچ ان ہی دونوں ممالک میں ہونا چاہیے، ظہیر عباس عید الفطر کی مناسبت سے ہوئے ٹی وی شو میں جب قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان سے پوچھا گیا کہ وہ عید پر عیدی دیتے ہیں یا نہیں؟ تو ان کے جواب سے پہلے ہی پروگرام میں موجود فخرزمان نے لقمہ دیا کہ ’یہ عیدی الٹا ہم سے لے نہ لیں‘، جس پر قہقہہ لگا۔ تاہم  پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ آخری عیدی افتخار احمد نے دی تھی۔ محمد رضوان کی اس بات...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ اعظم شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ٹیلی فون پر گورنر سندھ کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔گورنر سندھ نے بھی وزیرِ اعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے عالمی رہنماؤں سے رابطے، عید الفطر کی مبارکباد وزیر اعظم نے کہا کہ اپریل میں پاکستان کےنائب وزیراعظم کے دورہ ڈھاکہ سے متعلق پُرامید ہوں تجارتی وفد بھی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ جائے گا۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کی ڈیڈ لائن آج 31 مارچ کو ختم ہوگئی۔پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 8لاکھ 85ہزار902 تک پہنچ چکی ہے جبکہ واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے۔اب چونکہ مقررہ تاریخ گزر گئی ہے اس لیے متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی اب ڈپورٹیشن کا عمل شروع کر دیا جائے گا، افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو باعزت واپسی کے لیے کافی وقت دیا جا چکا ہے۔ شین وارن کی موت کی اصل...
    غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کی ڈیڈ لائن ختم WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:( آئی پی ایس)حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کی ڈیڈ لائن آج 31 مارچ کو ختم ہوگئی. پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 8لاکھ 85ہزار902 تک پہنچ چکی ہے جبکہ واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔ حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے۔
    یچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 10 کے آفیشل اینتھم کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں، پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ میلا سجنے کو تیار ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 10 کے اینتھم کا آفیشل ٹیزر جاری کر دیا۔آفیشل ترانے میں معروف گلوکار علی ظفر پھر سے اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، ان کے ساتھ ابرارالحق سمیت ابھرتی ہوئی گلوکارہ نتاشہ بیگ اور نوجوان ریپر طلحہ انجم بھی فن کا مظاہرہ کریں گے۔پی سی بی جلد پی ایس ایل 10 کا آفیشل سانگ ریلیز کرے گا، پی ایس ایل 10 کے سیزن کا آغاز 11 اپریل سے ہو گا۔ View this post on Instagram A...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 10 کے آفیشل اینتھم کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ کرکٹ کے دیوانوں کے انتظار کی گھڑیاں اب ختم ہونے کے قریب ہیں کیونکہ پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ میلا سجنے کو تیار ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 10 کے اینتھم کا آفیشل ٹیزر جاری کیا جس میں ملک کے نامور گلوکار ایک بار پھر اپنی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ آفیشل اینتھم میں علی ظفر اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، جب کہ ان کے ساتھ معروف گلوکار ابرار الحق، ابھرتی ہوئی گلوکارہ نتاشہ بیگ اور نوجوان ریپر طلحہ انجم...
    اپنے خصوصی پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جن میں معاشی اور دہشت گردی جیسے خطرات شامل ہیں، جو ہمارے ملک کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ہمیشہ انتہا پسندی اور انتشار کی قوتوں کے خلاف ڈتی رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عید خوشی، شکر گزاری اور مُسرت کا تہوار ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری اُمّت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید ہمیں ہمدردی، بھائی چارے اور ضرورت مندوں کا ساتھ دینے کی...
    میڈیا سے گفتگو میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ قوم عید کی خوشیوں میں افواج پاکستان کو نہ بھولے، اپنے گھر والوں سے دور رہ کر خوارج سے لڑنے والے اہلکاروں کو سلام کرتا ہوں، دعا کریں کہ افواج پاکستان دہشت گردی کے خلاف کامیاب ہو، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر سہنے والوں کو بھی عید پر یاد رکھیں، فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے شکار افراد کو بھی دعاوں میں یاد رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ڈمپر حادثات پر کراچی کے عوام سے معذرت خواہ ہوں، اس بار عید سادگی سے مناؤں گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تمام اہلیان وطن کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لاٖئن) پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نطر اڈیالہ جیل کے اطراف خصوصی سکیورٹی پلان نافذ کر دیا گیا۔جیو نیوز کے مطابق اڈیالا جیل کے اطراف 3 دن کے لیے خصوصی سکیورٹی پلان نافذ کر دیا گیا ہے۔ اڈیالا جیل آنے والے راستوں پر 8 اضافی پکٹس قائم کر دی گئی ہیں، سکیورٹی پلان کے تحت 200کے قریب افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔  سکیورٹی اہلکار 3 شفٹوں میں ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے، ایس پی صدر نبیل کھوکھر سکیورٹی کی نگرانی کریں گے۔ اڈیالا جیل کے باہر پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی پلان نافذ کیا گیا ہے، سکیورٹی کیلئے ریزور فورس کی بھی مدد حاصل ہو گی جبکہ پولیس...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں محمد رضوان، سلمان علی آغا، حارث رؤف اور دیگر نے عید الفطر کی خوشی کے موقع پر عالم اسلام بالخصوص پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے عید کی مبارکباد دی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں، پاکستانی کرکٹرز نے مبارکباد پیش کی اور عید کے موقع پر قوم کو اہم پیغامات دیے۔ مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ سے پہلے ون ڈے میں شکست کا ذمہ دار کون؟ محمد یوسف برس پڑے قومی ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ میں 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے موجود ہے۔ ہملٹن میں دوسرے ایک روزہ میچ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران پاکستانی کپتان محمد...
    پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کوچ باسط علی نے نیپئر میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی ناتجربہ کار ٹیم کے خلاف قومی ٹیم کی عبرتناک شکست کے بعد اسے اور ٹیم مینیجنٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ نیوزی لینڈ نے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے50 اوورز میں 344 رنز اسکور کیے۔ ابتدائی 50 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد مارک چیپمین اور ڈیرل مچل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 199 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ چیپمین نے 132 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 13 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے جبکہ مچل نے...
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عید خوشی، شکر گزاری اور مُسرت کا تہوار ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری اُمّت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عید ہمیں ہمدردی، بھائی چارے اور ضرورت مندوں کا ساتھ دینے کی اہمیت سکھاتی ہے۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جن میں معاشی اور دہشت گردی جیسے خطرات شامل ہیں جو ہمارے ملک کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں تاہم پیپلز پارٹی ہمیشہ انتہا پسندی اور انتشار کی قوتوں کے خلاف ڈتی رہی ہے۔
    عید پر اللہ کی نعمتوں کو مہربانی اور سخاوت کیساتھ بانٹیں، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 31 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ اللہ کی نعمتوں کو مہربانی اور سخاوت کے ساتھ بانٹیں۔عید الفطر کی مناسبت سے اپنے پیغام میں چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدلیہ، قانونی برادری اور پاکستان کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عید کا مقدس تہوار رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ عید کا مبارک دن ہمیں ہمدردی اور رواداری کی خوبیوں کی یاد دلاتا ہے۔جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم...
    اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ اللہ کی نعمتوں کو  مہربانی اور سخاوت کے ساتھ بانٹیں۔ عید الفطر کی مناسبت سے اپنے پیغام میں چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ  عدلیہ، قانونی برادری اور پاکستان کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ خبر بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی قوم کو عید کی مبارکباد انہوں نے کہا کہ عید کا مقدس تہوار رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام کی طرف اشارہ کرتا ہے۔  عید کا مبارک دن ہمیں ہمدردی اور رواداری کی خوبیوں کی یاد دلاتا ہے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ  ہم قانون...
    پاکستان ٹیم کو ون ڈے سیریز بچانے کے لالے پڑچکے، واپسی کیلیے بدھ کے روز دوسرے میچ میں لازمی فتح درکار ہوگی، ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 3 میچز  پر مشتمل ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ کے لیے ہیملٹن پہنچ گئی۔ قومی اسکواڈ اتوار کو نیپئر سے ہیملٹن پہنچا جہاں وہ پیر کی صبح 10 بجے پریکٹس سیشن میں حصہ لے گا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 2 اپریل کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ نے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 344 رنز اسکور کیے۔ ابتدائی 50 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے...
    ہیملٹن: پاکستانی کرکٹ ٹیم نے سیڈن پارک گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس کی، جہاں بیٹرز اور بولرز نے نیٹ سیشن میں حصہ لیا۔  کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں فیلڈنگ ڈرلز بھی کیں، جبکہ سیشن سے قبل وارم اپ ایکسرسائز بھی کی گئی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا مقابلہ 2 اپریل کو ہیملٹن میں ہوگا، جس کے لیے قومی ٹیم نے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔  
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ڈمپر حادثات پر کراچی کے عوام سے معذرت خواہ ہوں، اس بار عید سادگی سے مناؤں گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تمام اہلیان وطن کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان میں اللہ نے عوام کی خدمت پر مامور رکھا، اس بار 10 لاکھ افراد کے افطار و ڈنر کا اہتمام کیا گیا، ایک حق پرست گورنر نے گورنر ہاؤس سے مختلف پروجیکٹس جاری رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے خود وعدہ نہیں کیا، دوسروں کے وعدوں پر کام کررہے ہیں، یہاں وہ گورنر نہیں جس کے وزیر اعظم نے بہت دعوے کیے جو وہ پورے نہیں کرسکا، اب...
    کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عید خوشی، شکر گزاری اور مسرت کا تہوار ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری اُمت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ "جنگ " کے مطابق انہوں نے کہا کہ عید ہمیں ہمدردی، بھائی چارے اور ضرورت مندوں کا ساتھ دینے کی اہمیت سکھاتی ہے۔پاکستان کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جن میں معاشی اور دہشت گردی جیسے خطرات شامل ہیں، جو ہمارے ملک کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ہمیشہ انتہا پسندی اور انتشار کی قوتوں کے خلاف ڈٹی رہی ہے۔...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے بازعثمان خان ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث وہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ 29 سالہ بیٹر عثمان خان پہلے ون ڈے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔ بعد ازاں کرائے گئے اسکین میں ان کی ہیمسٹرنگ انجری کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ https://www.facebook.com/expressnewspk/videos/636209459187629/ یاد رہے کہ عثمان خان نے حالیہ دنوں میں اپنی بیٹنگ سے ٹیم میں جگہ بنائی تھی اور ان کی غیر موجودگی پاکستان کے ٹاپ آرڈر کے لیے ایک بڑا دھچکا تصور کی جارہی ہے۔ ٹیم مینجمنٹ جلد ان کے متبادل کھلاڑی کا اعلان کرے گی۔
    ڈھاکا(ویب ڈیسک) بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان میں ون ڈے میچز نہ کھیلنے کی تصدیق کردی۔ تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے آفیشل کے مطابق فیوچر ٹور پروگرام کی سیریز ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہوگی، اس سیریز میں ون ڈے میچز نہیں ہوں گے بلکہ تمام ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025ء کی میزبانی بھارت نے کرنی ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے بھارت اور سری لنکا مشترکا میزبان ہیں۔ اس سے قبل بنگلادیش کے دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی...
    دوسرے ون ڈے سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز آکلینڈ (آئی پی ایس )نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ سے قبل قومی بیٹر عثمان خان باہر ہوگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق عثمان خان پہلے ون ڈے میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے۔رپورٹ کے مطابق ایم آر آئی اسکین کے بعد عثمان خان کی انجری کی اطلاع سامنے آئی۔ کیا پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز صرف ٹی 20 تک محدود رہے گی؟پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے بدھ کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں قومی بولرز نے ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 مارچ 2025ء) اگرچہ عالمی سطح پر ای وی کو صاف توانائی اور فضائی آلودگی میں کمی کا ذریعہ مانا جاتا ہے لیکن پاکستان میں اس کے نفاذ اور افادیت کے حوالے سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔ جامع پالیسی اور بنیادی ڈھانچے کی کمی اسے مطلوبہ نتائج سے دور رکھ رہے ہیں۔ الیکٹرک وہیکلز اور ماحولیاتی فوائد پاکستان میں نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی کا آغاز سن 2019 میں ٹرانسپورٹ سے خارج ہونے والی ضرر رساں گیسوں کے اخراج کو کم کرنے اور صاف توانائی کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا تھا۔ ماہر ماحولیات ڈاکٹر اعجاز احمد نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو میں بتایا، ’’روایتی گاڑیاں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور کاربن مونو آکسائیڈ...
    بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے دورہ پاکستان میں ون ڈے میچز نہ کھیلنے کی تصدیق کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے آفیشل کا کہنا ہے کہ فیوچر ٹور پروگرام کی سیریز ٹی20 میچز پر مشتمل ہوگی، اس سیریز میں ون ڈے میچز نہیں ہوں گے۔ اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ یہ فیصلہ ٹی20 ایشیا کپ اور ٹی20 ورلڈکپ کی تیاری کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: کونسا سابق پاکستانی فاسٹ بولر بنگلادیش کی کوچنگ کا مضبوط امیدوار ہے؟ یاد رہے کہ ایشیاکپ 2025 کی میزبانی بھارت نے کرنی ہے جبکہ ٹی20 ورلڈکپ 2026 کے بھارت اور سری لنکا مشترکہ میزبان ہیں۔ اس سے قبل بنگلادیش کے دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے اور 3...
    پاکستانی ٹیم 271پر ڈھیر ،مارک چیپمین کی 132رنز کی شاندار اننگز، مین آف دی میچ قرار نیوزی لینڈ سے ڈیبیو کرنے والے محمد عباس کی برق رفتار نصف سنچری، نیتھن اسمتھ ٹاپ بالر پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی،نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 344 رنز بنائے،جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 45ویں اوور میں 271 رنز پر آئوٹ ہوگئی،نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے محمد عباس نے برق رفتار نصف سنچری بناکر ٹیم کو بڑا اسکور کرنے میں مدد کی،مارک چیپمین نے 132 رنز کی شاندار اننگز کھیلی  اور مین آف دی میچ قرار پائے ۔نیپیئر میں کھیلے گئے میچ میں...