2025-11-08@23:47:32 GMT
تلاش کی گنتی: 2226
«کو سنایا جائے گا»:
(نئی خبر)
بھارتی سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی ہے جس میں دلہا اپنی دلہن کو گود میں اٹھا کر شادی میں انٹری دینے کی کوشش کرتا ہے، لیکن جیسے ہی وہ سیڑھیوں پر قدم رکھتا ہے، بیلنس کھو بیٹھتا ہے اور دونوں زمین پر گر جاتے ہیں۔ یہ حادثہ سوشل میڈیا پر ایک مضحکہ خیز ویڈیو کی صورت اختیار کرچکا ہے۔ خوش قسمتی سے دُلہا دلہن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ دلہا نے گرنے کے باوجود اپنی دلہن کو بانہوں میں مضبوطی سے تھامے رکھا اور فوراً سنبھالا جس پر محفل میں قہقہے اور تالیاں بجنے لگیں۔ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے بھی مزاحیہ اور دلچسپ انداز میں آئے ہیں۔ کچھ نے...
چین 2025 سے 2029 کے دوران 3 ہزار پاکستانی شہریوں کو تربیتی اور تعلیمی مواقع فراہم کرے گا۔ یہ معاہدہ ’چین-پاکستان ایکشن پلان (2025-2029)‘ کا حصہ ہے، جس پر وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ بیجنگ کے دوران اتفاق ہوا۔ منصوبے میں سائنس، ٹیکنالوجی اور افرادی وسائل کو تعاون کے اہم شعبے قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چین کتنے لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی تربیت دے گا؟ وزیر اطلاعات کی دورہ چین سے متعلق پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین اطلاقی اور بنیادی سائنس میں مشترکہ تحقیقی پروگرامز کو فروغ دیں گے۔ ٹریننگ کن شعبوں میں دی جائے گی؟ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت نئی لیبارٹریاں قائم کی جائیں گی جو قدرتی آفات کی روک...
نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف نوجوان بڑے پیمانے پر سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا جس نے تشدد کی شکل اختیار کرلی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق "جنریشن زی" احتجاج نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے علاقے مائتیگھرا میں ایک قومی یادگار کے مقام سے شروع ہوا۔ اس احتجاج کا انعقاد نوجوانوں کے سماجی تنظیم ہامی نیپال نے کیا جسے 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا بنیادی مطالبہ قانون کی بالادستی، شفافیت اور انصاف ہے۔ مظاہروں میں ہزاروں نوجوان اسکول اور کالج یونیفارم پہن کر جمع ہوگئے اور سڑک کو بلاک کرکے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔ نوجوانوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن کے خلاف بھی ناراضی کا اظہار کیا اور بدعنوان...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کی ہے کہ سیلاب متاثرین تک بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے ذریعے فوری امداد پہنچائی جائے، جس کی وزیراعظم نے یقین دہانی کرا دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بلاول بھٹو متحرک، مریم نواز کی عمدہ کارکردگی کا اعتراف ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیلاب سینٹرل پنجاب سے ہوتا ہوا ملتان اور جنوبی پنجاب پہنچ چکا ہے، ایسے وقت میں پیپلز پارٹی کے نمائندے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا فوکس ہمیشہ عوام کی خدمت پر ہے۔ لائیو: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول...
بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر نے اپنی یادگار فلم *رنگیلا* کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو خوشگوار سرپرائز دے دیا۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ 1995 کی اس فلم کے مشہور گانے *رنگیلا رے* پر ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔ رام گوپال ورما کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم *رنگیلا* نے ریلیز کے وقت زبردست کامیابی حاصل کی تھی اور اس کا گانا *رنگیلا رے* آج بھی مداحوں کو یاد ہے۔ نئی ویڈیو میں ارمیلا آسمانی اور سفید رنگ کے شارٹ فراک میں ڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہیں، جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔ مداحوں نے تبصروں میں...
امریکہ کی یونیورسٹی آف لوئسول میں کمپیوٹر سائنس کے پروفیسر رومن یامپولسکی نے پیش گوئی کی ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سنہ 2030 تک 99 فیصد کارکنوں کو بے روزگار کر سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کارکنوں کے لیے یہ وارننگ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دنیا بھر میں کمپنیاں لاگت میں کمی اور آمدنی بڑھانے کے لیے تیزی سے اے آئی سسٹمز پر دارومدار بڑھا رہی ہیں۔ اے آئی سیفٹی کے حوالے سے ایک نمایاں آواز سمجھے جانے والے پروفیسر یامپولسکی کے مطابق یہاں تک کہ کوڈرز اور پرامپٹ انجینئرز بھی آٹومیشن کی آنے والی لہر سے محفوظ نہیں رہیں گے جو تقریباً تمام ملازمتوں کو چھین سکتی ہے۔ پروفیسر کا کہنا تھا کہ ’ہم...
یومِ دفاع و شہدا پاکستان بھر میں آج نہایت ملی و قومی جذبے اور وقار کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایئر آفیسر کمانڈنگ ایئر وائس مارشل شہریار خان مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان کے دستے نے گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ شہریار خان نے بابائے قوم کے مزار پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ عوام کو اعتماد دیا اور دشمن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔...
ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد کو شادی پر فحش مجرا کروانے اور وائس میسیجز میں نامناسب زبان استعمال کرنے پر حراست میں لے لیا گیا تھا۔ حکیم شہزاد کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انھوں نے معمول کے برخلاف سر پر ٹوپی پہن رکھی ہے اور روہانسی صورت بنائے ہوئے ہیں۔ اس ویڈیو بیان میں حکیم شہزاد نے اپنے منفی طرز عمل پر شرمندگی اور ندامت کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے سیلاب کے دوران شادی کی تقریب میں مجروا کروایا اور اس میں 20 ہزار سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا تھا۔ حکیم شہزاد نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب لوگ...
بھارتی وزیرِ خزانہ نرملا سیتارامن نے کہا ہے کہ بھارت امریکی ٹیرف سے متاثر ہونے والے اپنے ایکسپورٹرز کی مدد کرے گا۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے بیان میں نرملا سیتارامن نے کہا کہ حکومت اِن برآمد کنندگان کے لیے خصوصی پیکج متعارف کرائے گی جو امریکی حکومت کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد درآمدی ٹیرف کے نفاذ سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز ’انڈیا ٹوڈے‘ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے کہا کہ نئی دہلی اس بات سے آگاہ ہے کہ امریکی فیصلے نے متعدد بھارتی صنعتوں کو نقصان پہنچایا ہے اور حکومت ان کے لیے ریلیف اقدامات پر غور کر رہی ہے۔ نرملا سیتارامن نے واضح کیا کہ حکومت جَلد ہی امدادی اقدامات...
حکیم شہزاد شادی میں فحش مجرا کروانے پر گرفتار، سلامی کی رقم سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز شجاع آباد (سب نیوز)ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد کو شادی پر فحش مجرا کروانے اور وائس میسجز میں نامناسب زبان استعمال کرنے پر حراست میں لے لیا گیا تھا۔حکیم شہزاد کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انھوں نے معمول کے برخلاف سر پر ٹوپی پہن رکھی ہے اور روہانسی صورت بنائے ہوئے ہیں۔اس ویڈیو بیان میں حکیم شہزاد نے اپنے منفی طرز عمل پر شرمندگی اور ندامت کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگی ہے۔انھوں نے کہا کہ میں نے سیلاب کے دوران شادی کی تقریب...
ایبٹ آباد میں لیڈی گارڈن کے پاس ڈمپر نے اسکول کے 8 بچوں کو کچل ڈالا جس کے باعث 3 بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور ایک بچی شامل ہے جبکہ 5 بچے شدید زخمی ہیں۔ حادثہ ایف بی آر آفس کے ساتھ لیڈی گارڈن کے سامنے پیش آیا، کنٹونمنٹ بورڈ اسکول کے بچے سڑک عبور کر رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو میڈیکل ٹیم کو فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بچوں کے جسد خاکی اور زخمی ہونے والے بچوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا۔
لاس اینجلس: امریکی عدالت نے معروف گلوکارہ اور ریپر کارڈی بی کو خاتون گارڈ پر حملے کے کیس میں باعزت بری کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کارڈی بی پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک خاتون گارڈ پر حملہ کیا اور ناخنوں سے ان کا چہرہ زخمی کر دیا۔ متاثرہ خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ اس واقعے کے بعد شدید جسمانی تکلیف اور ذہنی دباؤ کا شکار رہیں۔ کارڈی بی نے عدالت میں موقف اپنایا کہ اگرچہ گارڈ کے ساتھ ان کا جھگڑا ضرور ہوا تھا لیکن انہوں نے اس پر ہاتھ نہیں اُٹھایا۔ ان کے مطابق گارڈ نے بغیر اجازت ویڈیو بنائی اور منع کرنے کے باوجود ایسا کرتی رہیں، جس پر تلخ...
کراچی: معروف اداکارہ حبا بخاری، جو اپنی خوبصورتی، حقیقت پسندی اور شاندار اداکاری کی وجہ سے ناظرین میں بے حد مقبول ہیں، ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئیں۔ وجہ بنی ہے پی ٹی وی کی ایک برسوں پرانی ویڈیو، جس میں ایک نوجوان لڑکی کو دیکھا گیا ہے جو حیرت انگیز طور پر حبا بخاری سے مشابہہ لگ رہی ہے۔ اس ویڈیو نے اداکارہ کی عمر کے بارے میں نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین اس پر تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ “یہ حبا کی ماں لگتی ہیں۔” کسی نے کہا کہ “یہ یقینی طور پر حبا ہیں اور وہ اپنی اصل عمر چھپا رہی ہیں۔”...
ہیلسنکی: فن لینڈ کے بڑے میڈیا اداروں، صحافیوں، ایڈیٹرز، پبلشرز اور سول سوسائٹی تنظیموں نے صدر الیگزینڈر سٹب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں صحافیوں کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر کردار ادا کریں۔ مشترکہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگست 2025 میں غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 6 صحافی جاں بحق ہوئے جن کا تعلق رائٹرز، اے پی اور الجزیرہ جیسے عالمی اداروں سے تھا۔ درخواست گزاروں نے صدر فن لینڈ کو بتایا کہ رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے مطابق گزشتہ دو سال میں 200 سے زائد صحافی شہید ہوئے ہیں، جو محض انفرادی واقعات نہیں بلکہ آزادی صحافت پر منظم حملے ہیں۔ مزید کہا گیا کہ غیرملکی صحافیوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت...
گارڈن پولیس نے بلڈر کو بھتے کی پرچی دیتے ہوئے دو مزدوروں کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے بھتہ خور کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی عارف عزیز کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت بلال کے نام سے کی گئی جس کا تعلق گینگ وار کے بھتہ خور جمیل چھانگا گینگ سے ہے۔ گرفتار بھتہ خور ملزم نے چند روز قبل 30 اگست کو اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر گارڈن میں واقع اقرا اسکائی لینڈ بلڈنگ کے مالک کو بھتہ کی پرچی دیتے ہوئے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دو مزدور جہانگیر اور جمیل زخمی ہوئے تھے اور اس واقعے کا مقدمہ گارڈن تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ ایس ایس...
خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے منعقد کرائے گئے چیریٹی میچ سے حاصل ہونے والی رقم وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو دے دی گئی۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور صوبائی وزیر کھیل فخر جہاں کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں صوبائی وزیر نے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ایک کروڑ 75 لاکھ روپے کا چیک وزیر اعلی کے حوالے کیا۔ یہ رقم گزشتہ ہفتے 30 اگست کو محکمہ کھیل کے زیر اہتمام منعقدہ چیریٹی کرکٹ میچ سے حاصل ہوئی۔ سیلاب زدگان کی امداد کے لئے منعقد یہ میچ پشاور زلمی اور لیجنڈز 11 کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ میں وی وی آئی پی ٹکٹس کی مد میں 10 لاکھ، وی آئی پی ٹکٹس کی...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چینی ادارے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کریں اور صنعتوں کو پاکستان منتقل کریں۔ پاکستان سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے اور صنعتی شراکت داری کو آسان بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ بیجنگ میں چین کے سرکردہ کاروباری اداروں کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان B2B سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سدا بہار اسٹریٹجک کواپریٹو پارٹنرشپ دونوں ممالک کی خوشحالی کے لیے ناگزیر، پاکستان چین کا اتفاق یہ ملاقات وزیراعظم کے چین کے سرکاری دورے اور تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد ہوئی۔ گفتگو کے دوران ٹیکسٹائل،...
افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے متحدہ عرب امارات سے میچ کی فیس افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے عطیہ کردی۔ افغان کرکٹ ٹیم نے شارجہ میں جاری سہ فریقی سیریز کے میچ میں یو اے ای کو 38 رنز سے شکست دی تھی۔ اس فتح کے بعد ٹیم انتظامیہ کی جانب سے میچ فیس متاثرین کو دینے کا اعلان کیا گیا۔ Financial Assistance collected for Kunar Earthquake Victims The leadership, officials, players, and staff of the Afghanistan Cricket Board extended their assistance today to families affected by the earthquake in Kunar province through contributions made at the central office… pic.twitter.com/kFjaa37kiN — Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) September 2, 2025 واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کنڑ میں آنے والے تباہ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عالمی بینک نے مالی سال 2025-26 میں پاکستان کو مختلف شعبوں کے منصوبوں کے لیے 2 ارب ڈالر سے زائد مالیت کا قرضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق یہ قرضہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (IDA) اور انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ (IBRD) کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔ اس وقت عالمی بینک کی فنڈنگ سے ملک میں 16.6 ارب ڈالر کے 57 منصوبے جاری ہیں، جن کا تعلق زراعت، پانی، توانائی، فنانس، ریونیو، مواصلات، دیہی و شہری ترقی، ہیومن کیپٹل، سماجی خدمات اور گورننس سے ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق عالمی بینک نے گزشتہ 7 برس میں پاکستان کو مجموعی طور پر 11 ارب 84 کروڑ ڈالر فراہم کیے۔...
چین میں یوم فتح کی مناسبت سے شان دار تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت کے ہمراہ اس یادگاری تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں چین کی دفاعی و عسکری صلاحیتوں کا شان دار مظاہرہ کیا گیا۔ مزی
چین میں یوم فتح کی مناسبت سے شان دار تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت کے ہمراہ اس یادگاری تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں چین کی دفاعی و عسکری صلاحیتوں کا شان دار مظاہرہ کیا گیا۔ مزید تفصیلات بیجنگ سے شاہد افراز خان کی رپورٹ میں WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز چین میں یوم فتح کی مناسبت سے شان دار تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت کے ہمراہ اس یادگاری تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں چین کی دفاعی و عسکری صلاحیتوں کا شان دار مظاہرہ کیا گیا۔...
بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک)بیجنگ کے تیانمن اسکوائر میں جنگ عظیم دوئم میں جاپان پر چین کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر تاریخ کی سب سے بڑی فوجی پریڈ ہوئی جس میں چین کی فضائیہ، بحریہ اور بری فوج کے دستے شریک ہوئے اور صدر شی جن پنگ کو ولولہ انگیز سلامی پیش کی۔ پریڈ میں ہائپر سونک میزائل، ڈرونز، ٹینک اور جدید ترین فوجی سازوسامان کی نمائش بھی کی گئی۔ تقریب کا آغاز شہدا کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اور قومی ترانے کی دھنوں سے ہوا جبکہ توپوں کی سلامی نے ماحول کو مزید سنجیدہ اور پرشکوہ بنا دیا۔ عالمی رہنماؤں کی شرکت تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن،...
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پارٹی سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں پیپلزپارٹی کی جانب سے ریلیف کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں، جہاں متاثرہ عوام کوامداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پنجاب کی پوری قیادت اس وقت سرگودھا میں موجود ہے اورمسلسل متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہی ہے۔ ندیم افضل چن نے مطالبہ کیا کہ سیلاب متاثرین کو فوری طور پربراہ راست نقد مالی امداد فراہم کی جائے کیونکہ تمام متعلقہ اداروں کے پاس متاثرہ افراد کا مکمل ڈیٹا موجود ہے۔ انہوں نے خبردارکیا کہ سیلاب کی شدت ابھی جنوبی پنجاب میں برقرار...
ایک وفاقی امریکی جج نے کیلیفورنیا میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی پر ریاستی اجازت کے بغیر پابندی عائد کر دی ۔ خبر رساں اداروں کے مطابق عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو سختی سے ہدایت دی ہے کہ وہ کیلیفورنیا میں نیشنل گارڈز کو ریاست کی منظوری کے بغیر تعینات نہ کرے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریاستی خودمختاری کا احترام ناگزیر ہے۔ وفاقی حکومت کا یہ اقدام آئینی اختیارات سے تجاوز کے مترادف ہوگا۔ نیشنل گارڈز کی تعیناتی صرف ہنگامی حالات یا ریاستی حکومت کی باقاعدہ درخواست پر ہی ممکن ہے۔ کیلیفورنیا کی حکومت نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی مداخلت ناقابل قبول ہے، اور یہ کوشش ریاستی اختیارات محدود کرنے کی...
لاہور: بالاج ٹیپو قتل کیس میں جے آئی ٹی نے خواجہ عقین عرف گوگی بٹ کو گناہ گار قرار دے دیا۔ جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق گوگی بٹ نے امیر بالاج کو قتل کروانے میں منصوبہ بندی کی، خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ سے رابطے میں رہا۔ گوگی بٹ ٹیپو خاندان کے تمام سابقہ قتل کیس میں بھی نامزد ملزم رہا ہے۔ جے آئی ٹی آئندہ پیشی پر گوگی بٹ کی ضمانت خارج کروانے کی استدعا کرے گی۔ امیر بالاج کے قتل کے بعد گوگی بٹ فرار ہو گیا تھا، بالاج قتل کیس میں طیفی بٹ تاحال اشتہاری ملزم ہے۔
سی پیک فیز ٹو سے پاکستان اور چین کا تعاون نئی بلندیوں کو چھوئے گا: احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز تیانجن (آئی پی ایس) وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان چین تعاون کے نئے مواقع پر بات چیت کیلئے تیانجن کا دورہ کیا اور ہوان شینگ نیو انرجی سولر پلانٹ کا جائزہ لیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے بندرگاہوں، قابلِ تجدید توانائی اور لائیو سٹاک سیکٹر کی مضبوطی کے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہوان شینگ پلانٹ چوتھی صنعتی انقلاب کی سطح کا خود کار منصوبہ ہے، پاکستان بھی جدید توانائی منصوبوں سے فائدہ اٹھائے گا۔ احسن...
بہار پولیس نے کانگریس رہنما راہل گاندھی کے خلاف 29 اگست کو دربھنگہ ریلی میں لگائے گئے مبینہ ’غیر شائستہ نعروں‘ کے معاملے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق یہ اقدام وزیرِاعظم نریندر مودی کے دور میں بڑھتے ہوئے سیاسی انتقام کی جھلک ہے، جہاں اپوزیشن رہنماؤں کو من گھڑت کیسز اور پولیس کارروائیوں کے ذریعے دبانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ معمول کی نعرہ بازی کو جرم بنا دیا گیا انتخابات کے دوران جلسوں اور ریلیوں میں نعرہ بازی معمول کا حصہ سمجھی جاتی ہے۔ لیکن راہل گاندھی کی دربھنگہ ریلی کو سیاسی سرگرمی کے بجائے قانونی مسئلہ بنا کر پیش کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے ٹرمپ کے ایک اشارے پر مودی نے سرینڈر کردیا،...
کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ممکنہ سپر فلڈ کے خدشے کے پیش نظر ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے خود گدو اور سکھر بیراج سمیت حساس بندوں کا معائنہ کیا ہے جہاں سپر فلڈ کی صورت میں 9لاکھ کیوسک پانی کا دباؤ آسکتا ہے، حکومت کی پہلی ترجیح انسانی جانوں، مویشیوں اور بیراجوں کی حفاظت ہے۔ ایک بیان میں سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، پاک بحریہ اور پاک فوج انخلاء اور ریلیف کے انتظامات میں مصروف ہیں جبکہ کچے کے علاقوں...
شہر قائد کے علاقے گارڈن میں لیاری ایکسپریس وے کے انٹرچینج کے قریب زیر تعمیر عمارت کے بلڈر کو بھتے کی پرچی موصول ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد کے علاقے گارڈن انٹرچینج کے قریب زیر تعمیرعمارت کے 2 مزدورں کو بھتے کی پرچی دینے اور انھیں فائرنگ سے کرنے میں ملوث ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ گارڈن پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا جس میں بھتہ خوری ، اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ گارڈن انٹر چینج کے قریب زیر تعمیر عمارت میں بھتے کی پرچی اور فون نمبر دینے کی فوٹیج منظر عام ہر آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ...
ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ نزلہ زکام کووڈ-19 سے کسی حد تک بچاؤ فراہم کر سکتا ہے۔ ‘جرنل آف انفیکشس ڈیزیزز’ میں 11 اگست کو شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق جن افراد کو پچھلے ایک ماہ کے دوران نزلہ زکام ہوا ان میں کورونا وائرس لاحق ہونے کا خطرہ اُن لوگوں کے مقابلے میں تقریباً نصف رہا، جو اس مدت میں نزلہ سے محفوظ رہے۔ تحقیق میں ایک ہزار سے زائد شرکا کے ناک کے سواب نمونے شامل کیے گئے۔ سائنس دانوں نے دیکھا کہ جنہیں کووڈ-19 سے پہلے نزلہ ہوا تھا، اُن میں بیماری کی شدت کم تھی اور جسم میں وائرس کی مقدار بھی تقریباً 10 گنا کم پائی گئی۔ یہ کم ‘وائرل...
ایران کی انقلابی گارڈز کا کہنا ہے کہ انہوں نے 8 افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ حساس مقامات کی لوکیشنز اور اعلیٰ فوجی شخصیات کی تفصیلات اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو فراہم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ انقلابی گارڈز نے الزام عائد کیا ہے کہ گرفتار افراد نے یہ معلومات جون میں اسرائیل کی ایران پر فضائی کارروائی کے دوران موساد کو دی تھیں جب اسرائیل نے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا اور اعلیٰ فوجی کمانڈرز سمیت عام شہری بھی جاں بحق ہوئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: ایران میں عالمی جوہری نگرانی کے ادارے کے معائنہ کاروں کی واپسی، یورپی ممالک کے ساتھ اہم مذاکرات انقلابی گارڈز کے بیان میں کہا...
بھارت میں اپوزیشن کی جانب سے شروع کی گئی ’’ووٹر ادھیکار یاترا‘‘ نے مودی سرکار کی مبینہ ووٹ چوری کو بے نقاب کردیا ہے۔ ایک دہائی سے زائد اقتدار پر قابض مودی حکومت کے بھارتی جمہوریت کے دعووں کی قلعی کھل گئی ہے۔ بھارتی میڈیا اے این آئی نیوز کے مطابق اپوزیشن کی یہ مہم اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔ بہار میں ہونے والے جلسوں میں اپوزیشن رہنماؤں راہول گاندھی، تیجسوی یادیو اور مکیش سہنی نے بھرپور شرکت کی۔ قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے وزیراعظم مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ’’ووٹ چور‘‘ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ وزیر اعظم کو ووٹ چور کہہ رہے ہیں تو مودی خاموش کیوں ہیں؟ یہ...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر محکمہ وائلڈ لائف نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں جانوروں کو بچانے کے لیے ہنگامی آپریشن شروع کردیا۔ اس مقصد کے لیے ریسکیو ٹیموں کو خصوصی ایمبولینسز اور ویٹرنری ڈاکٹرز فراہم کیے گئے ہیں جبکہ سیلاب زدہ علاقوں میں ویٹرنری کیمپس قائم کرکے زخمی جانوروں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ سیلاب کی بے رحم موجوں کے ساتھ سرحد پار سے بے زبان ہرن بھی بہہ کر پنجاب کے مختلف علاقوں میں آئے جنہیں وائلڈ لائف رینجرز نے بروقت ریسکیو کر کے نئی زندگی دے دی۔ وائلڈلائف رینجرز پنجاب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سید کامران بخاری نے بتایا کہ سیالکوٹ میں 26 اگست کو سیلابی پانی کے ساتھ بہہ...
برطانیہ کی یونیورسٹی آف برسٹل کی ایک سائنس دان نے ایک ایسا گانا بنایا ہے جس کو سنتے وقت کھائی جانے والی چاکلیٹ مزید ذائقہ دار ہوجاتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 60 برس کی تحقیق کے جائزے کے بعد ڈاکٹر نیٹلی ہیاسنتھ (کمپوزر اور ساؤنڈ ایکسپرٹ) نے ایک میوزیکل ٹریک بنایا ہے جس کو سنتے وقت چاکلیٹ کھانا اس کے ذائقے کو مزید بہتر بنا دیتا ہے۔ ڈاکٹر نیٹلی کو تحقیق میں معلوم ہوا کہ دماغ ایک پارٹی ٹرک کرتا ہے جس کو ’ملٹی سینسری انٹیگریشن‘ کہا جاتا ہے جس میں حواس آپس میں ملنا شروع ہوجاتے ہیں۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ میجر کی میں ہموار اور پُرکشش دھنیں چاکلیٹ کا ذائقہ زیادہ کریمی اور...
کراچی: مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ہم کراچی کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے اور اگر کوئی بات کرتا ہے تو ہم جنوبی سندھ صوبہ لیں گے۔ مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کراچی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی وسطی مہاجروں کی طاقت ہے، اس وقت جو بات گونج رہی ہے وہ صوبے کی ہے، اس قوم کے ساتھ بہت برا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان اور ہندو الگ الگ قومیں ہیں، وہ ایک ساتھ نہیں رہ سکتے تھے لیکن پاکستان ان علاقوں میں نہیں بنا جہاں اس کی تحریک چلی تھی، پاکستان دو قومی نظریے پر بنا تھا اور میری قوم کے...
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت، ہارون اختر خان سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں بزنس کمیونٹی کے ایک اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں یو بی جی کے پیٹرن انچیف ایس ایم تنویر اور ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ذکی اعجاز بھی شامل تھے۔ وفد نے نئی اور جامع صنعتی پالیسی کی تیاری پر ہارون اختر خان کو مبارکباد دی اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل میں ان کے کردار کو سراہا۔ ملاقات میں نئی انڈسٹریل پالیسی، موجودہ صنعتی چیلنجز اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے اقدامات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہارون اختر خان...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 15 اگست سے شروع ہونے والے کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی بارشوں نے صوبے کے کئی اضلاع کو بری طرح متاثر کیا جن میں بونیر، سوات، شانگلہ، باجوڑ، مانسہرہ اور صوابی شامل ہیں، ان بارشوں اور حادثات کے باعث 406 افراد جاں بحق اور 245 زخمی ہوئے، جبکہ 664 گھروں کو مکمل اور 2431 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ مزید برآں 511 سڑکیں، 77 پل اور 2123 دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا صوابی کا دورہ، ریلیف ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے فوری طور پر تمام محکموں، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو متحرک کیا۔...
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں آنے والے سیلاب سے ہونے والے تمام نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا اور متاثرین کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔ شاہدرہ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس وقت پنجاب کے تین بڑے دریاؤں میں پانی کا شدید دباؤ ہے، نارووال مکمل طور پر زیرآب ہے جبکہ سیالکوٹ میں بھی صورتحال تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اور انتظامیہ نے دن رات محنت کر کے لوگوں کا بروقت انخلا کیا، اگر پہلے سے تیاری نہ ہوتی تو نقصان کئی گنا زیادہ ہوتا۔ پنجاب حکومت نے اب تک 50 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات...
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں قید تنہائی میں رکھو ڈرانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا اور میں نہیں جھکوں گا اور نہ ہی کوئی سودا کروں گا۔ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں علیمہ خان اور دیگردوبہنوں نے ملاقات کی جہاں انہوں نے کہا کہ میں نہیں جھکوں اور نہ ہی کوئی سودا کروں گا۔ علیمہ خان نے اپنی بہنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کارکنان کے شکر گزار ہیں وہ ہمارے ساتھ یہاں کئی مہینوں سے کھڑے رہے، تین ماہ سے ہم آرہے تھے ملاقات کا موقع نہیں دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے آج ہماری ملاقات ہوئی ہے، 4 مہینے بعد ہماری...
پشاور: محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے مزید 2 ارب روپے جاری کر دیے ہیں۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کے مطابق یہ رقم ریلیف اور معاوضے کی مد میں دی گئی ہے، جس کے بعد صوبائی حکومت اب تک متاثرین کے لیے مجموعی طور پر 6.5 ارب روپے سے زائد فنڈز جاری کر چکی ہے۔ مزمل اسلم نے بتایا کہ یہ تمام رقوم صرف 10 دنوں کی محدود مدت میں جاری کی گئیں، جو صوبائی حکومت کی شفاف گورننس اور مضبوط مالی صورتحال کی عکاسی کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں مزید فنڈز بھی وزیر اعلیٰ اور کابینہ کی منظوری کے بعد متاثرین کو فراہم کیے جائیں گے۔...
امریکا میں ایک بیوہ خاتون نے اپنے مرحوم شوہر کی یادگار کے طور پر ان کی ٹیٹو والی جِلد کو کاٹ کر اپنے گھر کی دیوار پر فریم کروا دیا۔ امریکی ریاست ویسٹ ورجینیا سے تعلق رکھنے والی اینجیلیکا ریڈیوسکی نے یہ عجیب و غریب اقدام کیا ہے۔ ان کا 55 سالہ شوہر اچانک انتقال کر گیا تھا جس پر انہوں نے اس واقعے کے بعد اپنے شوہر کے جسم پر موجود ٹیٹو کو فریم میں محفوظ کروا لیا کیونکہ یہ ان کے اور ان کے بیٹے کے لیے بہت معنی رکھتا تھا۔ اینجیلیکا بچپن سے اس طرح کی یادگاری خیال سے باخبر تھیں اور یہ بات انہوں نے شوہر کے ساتھ پہلے بھی شئیر کی تھی جو شوہر کو ایک بہت زبردست خیال لگا تھا۔ ٹیٹو کی مخصوص جگہ ایک...
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے مزید 5 دیہات کے ٹی ڈی پیز کو اپنے علاقوں میں واپس جانے کی اجازت دیدی گئی۔ آپریشن کی وجہ سے نقل مکانی کرنیوالوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ باجوڑ نے مزید 5 گاؤں کے لوگوں کو واپسی کی اجازت دیتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیا۔ جس کے مطابق ریاستی عمل داری بحال ہونے کے بعد گاؤں سیرئے ملان، سیرئے میاں گان، لنڈئے کلان، بلال مسجد ترخو اور شمشیرگر قلعہ ترخو کے لوگ واپس جا سکتے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ درجہ بالا علاقوں کے باشندوں کے صبر و تحمل اور قربانیوں کو سراہتی ہے اور پر عزم ہیں کہ تمام متاثرہ خاندانوں کی جلد، باعزت اور محفوظ واپسی کو...
سٹی42: پنجاب حکومت نے نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی کے لیے بیرونِ ملک مواقع تلاش کرنے کا عملی قدم اٹھاتے ہوئےغیر ملکی سفارتخانوں اور مشنز سے براہ راست رابطے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پاکستانی ہنرمندوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔ سکلز ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ کو غیر ملکی مارکیٹس سے براہ راست رابطے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ یہ محکمہ بیرونِ ملک اداروں سے رابطہ کر کے نوجوانوں کے لیے زرعی، صنعتی اور تعمیراتی شعبوں میں نوکریوں کے مواقع تلاش کرے گا۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار بیلاروس نے پاکستان کو مختلف شعبوں میں نوکریوں کی پیشکش کی ہے، جس سے پاکستانی نوجوانوں...
نیئر بخاری—فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ جیسے بھی حالات ہوں سیاسی قیادت کو ہی مذاکرات کرنے چاہئیں، موجودہ آئین کو چھیڑا گیا تو نیا آئین بنانا مشکل ہو گا۔اسلام آباد میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنی ہے تو پھر عدلیہ بھی اسٹیک ہولڈر ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ عام انتخابات میں کسی جماعت کی اکثریت نہیں تھی، ہم نے زیادہ نشستیں رکھنے والی پارٹی کو حکومت سازی کا کہا۔انہوں نے کہا کہ 1973ء کا آئین متفقہ ہے، سب کے دستخط ہیں، آج نئے سماجی معاہدے کی بات...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار عثمان شامی نے کہا ہے کہ عمران خان اگرمعافی مانگیں گے تو ان کی سیاست کو دھچکا لگے گا لیکن جیسے انہوں نے باقی غلطیوں کااعتراف کیا ہے اگر اس غلطی کابھی کر لیں تو کوئی حرج نہیں ہےاور اس کی قیمت بھی ادا کی جا سکتی ہے۔تحریک انصاف نےسوشل میڈیا پر کہا کہ ہم معافی کیوں مانگیں، معافی وہ مانگیں جنہوں نے عوام پر 26نومبر کو گولیاں برسائیں، تحریک انصاف کے سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے جبران الیاس نے پارٹی کےمختلف لوگوں کو پیغامات بھیجے کہ جو بات سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے اسی بات کو آگے بڑھا یا جائے۔ مخلوط طرز انتخاب کا مزہ ہم نے مشرقی پاکستان کی...
مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر اور وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نےضلع شانگلہ کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کر کے ان سے اظہار ہمدردی کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے شانگلہ میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی تباہی مچائی جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کی طرف سے شانگلہ کے عوام کے لیے تعزیت اور یکجہتی کا پیغام لایا ہوں۔ وفاقی حکومت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے، اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ امیر مقام نے متاثرہ دیہات کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ اب نے صرف گھروں کو ہی نہیں،...
ویب ڈیسک : فرانس نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اور طویل مدتی امداد اور ترقیاتی تعاون فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ تعاون پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ کی سفارت کاری کے نتیجے میں حاصل ہوا ہے۔ فرانس نے سیلاب کی صورتحال کے دوران پاکستان کو فوری طور پر 1 کروڑ امریکی ڈالرز دینے کا اعلان کیا ہے، اس کے ساتھ ہی طویل مدتی امداد اور تکنیکی تعاون کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔ صحت و حفاظتی اقدامات کرنے کے لیے فرانس نے یونیسیف کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 30 لاکھ یوروز (تقریباً 327 لاکھ امریکی ڈالرز) کی امداد فراہم کی جس سے تقریباً 19 لاکھ خواتین اور...
احمرخان: مرکزی صدر کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر نے کہاہے کہ حکومت اور اپوزیشن ملکی معیشت پر بات کرنے کو تیار نہیں،زراعت مکمل طور پر زبوں حالی کا شکار ہے،سب کو ملک کے لئے سوچنا ہوگا۔ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی صدر کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر نے کہاکہ ناقص پلاننگ کانقصان آنے والی نسلوں کو ہوگا،زراعت تباہی کے دہانے پرہے اور کسان اتحادحکومت کی زرعی پالیسیوں سے ناراض ہے، ڈیم نہیں بنائے گئے،سمارٹ ایریگیشن کی جانب نہیں بڑھ سکے،حکومت کی ناقص پلاننگ کا نقصان آنے والی نسلوں کو ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں کپاس کی کاشت 60لاکھ ایکڑ سے کم ہوکر 28لاکھ ایکڑ ہوگئی جبکہ مجموعی پیداوار ڈیڑھ کروڑ گانٹھ سے کم ہوکر...
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں لائیوسٹاک کی بہتری اور فروغ کے لئے شاندار تاریخی پراجیکٹ کاآغازکر دیا ہے۔ پنجاب بھر میں ایک ہزار ویٹرنری گریجوایٹس اور پیرا ویٹس کے لئے پہلا جامع انٹرن شپ پروگرام کا باضابطہ آغاز ہو چکا ہے۔ ویٹرنری انٹرن شپ پروگرام کے لئے 60کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کے انٹرن شپ پروگرا م کے تحت ویٹرنری گریجوایٹس کو ماہانہ 60ہزار روپے وظیفہ ملے گا۔ پیرا ویٹس /معاونین لائیوسٹاک کو انٹرن شپ کے دوران 40ہزار روپے ملیں گے۔ ہائر ایجوکیشن کمشن سے منظور شدہ ڈی وی ایم ڈگری ہولڈر ویٹرنری گریجوایٹس اپنے متعلقہ ضلع میں اپلائی کرسکتے ہیں۔ 2 سالہ ایل اے ڈی کورس مکمل کرنے والے...
بھارت میں مشہور ٹی وی کوئز شو ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کا نیا ٹریلر جاری ہوتے ہی تنقید کی زد میں آگیا۔ یہ خصوصی قسط یومِ آزادی کے موقع پر ترتیب دی گئی ہے، جس میں بھارتی بری، بحری اور فضائیہ کی خواتین افسران کو مہمان کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اس ٹیزر میں کرنل صوفیہ قریشی (بری فوج)، ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ (فضائیہ) اور کمانڈر پریرنا دیوستھلی (بحریہ) امیتابھ بچن کے ساتھ شو میں شریک نظر آتی ہیں۔ ٹیزر میں خواتین فوجی افسران کو اپریل اور مئی میں پاکستان کے ساتھ پیدا ہونے والی کشیدگی کے دوران مبینہ ’’آپریشن سندور‘‘ سے متعلق بیانات دیتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے، جنہیں ناقدین...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین میں لوگوں کی مزید اموات نہیں دیکھنا چاہتے۔ اور یوکرین میں جاری خون ریزی کو روکنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم روس یوکرین جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب ہیں۔ اور یوکرین کو جنگ بندی پر رضا مندی ظاہر کرنا ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کو مشورہ دوں گا جنگ بندی معاہدہ کر لیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں لوگوں کی مزید اموات نہیں دیکھنا چاہتے۔ اور یوکرین میں جاری خون ریزی کو روکنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم روس یوکرین جنگ...
’یوکرین کو اب روس سے امن معاہدہ کرنا پڑے گا‘، جنگ بندی کی امیدیں معدوم ہونے پر صدر ٹرمپ کی ’کمزور‘ کو نصیحت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز کہا کہ یوکرین کو روس کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے معاہدہ کرنا چاہیے کیونکہ روس ایک بہت بڑی طاقت ہے اور یوکرین نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ پیوٹن ملاقات: امن معاہدے پر پیشرفت، روس یوکرین جنگ بندی کا اعلان نہ ہوسکا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب صدر ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان الاسکا میں تقریباً 3 گھنٹے طویل ملاقات کے باوجود کوئی جنگ بندی طے نہ ہو سکی۔ ٹرمپ نے ایک بڑی پالیسی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور پیوٹن اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ جنگ ختم کرنے کا سب سے مؤثر طریقہ براہ راست امن معاہدہ ہے، نہ کہ محض...
پاکستان کی سابقہ ماڈل رباب مسعود کو مردوں کے بیٹھنے کے انداز پر تنقید کرنا اور مشورہ دینا گلے پڑگیا۔ رباب مسعود اپنی خوبصورتی اور صلاحیت کی بدولت ایک وقت میں فیشن انڈسٹری پر راج کرتی تھیں۔ وہ بے شمار فیشن شوز، ٹی وی کمرشلز اور میوزک ویڈیوز کا حصہ رہ چکی ہیں۔ ان کی سب سے مقبول ٹیلی وژن جھلک جنید جمشید کے گانے ’’ہم کیوں چلیں اُس راہ‘‘ پر میں تھی۔ حال ہی میں رباب مسعود نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں۔ شو میں انہوں نے مردوں کو بیٹھنے کے آداب کے بارے میں مشورہ دیا، مگر یہ مشورہ ان کے اپنے لباس اور بیٹھنے کے انداز کی وجہ سے الٹا پڑگیا۔...
نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا54واںیوم شہادت20اگست کو منایا جائے گا
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا54واںیوم شہادت20اگست کو منایا جائے گا وہ شہادت کا رتبہ حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پہلے آفیسر تھیپائلٹ آفیسر راشد منہاس 17فروری 1951 کوکراچی کی ایک معزز راجپوت فیملی میں پیدا ہوئے ان کے خاندان اور عزیز و اقارب پاک فوج سے وابستہ تھے راشد منہاس نے بھی پاک فضائیہ کا انتخاب کیاوہ اگست1971 کو پائلٹ آفیسر بنے 20اگست1971 کو ان کی تربیتی پرواز تھی ان کا انسٹرکٹر مطیع الرحمن زبردستی کاک پٹ میں داخل ہو گیا اور جہاز کا رخ دشمن ملک بھارت کی جانب موڑ دیا راشد منہاس نے وطن پر جان قربان کرتے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ محمد اورنگزیب سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دوطرفہ تجارت، کاروبار اور امریکی سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور امریکہ نے تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا۔ پاکستان کی معیشت نے ایک نئے موڑ پر قدم رکھا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کی سخت اور ضروری اصلاحات کے مثبت نتائج آ رہے ہیں۔ موڈیز کی حالیہ اپ گریڈیشن مثبت نتائج کا واضح ثبوت ہے۔ وزیر خزانہ نے ملاقات کے دوران اپنے حالیہ دورہ واشنگٹن کا بھی...
اسلام آباد: حکومت نے نیویارک میں واقع قیمتی روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے عمل کو نجی شعبے کے اشتراک سے آگے بڑھانے کیلیے مالیاتی مشیروں کی تلاش کی غرض سے امریکا میں وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف سے منظوری کیلیے نجکاری کمیشن نے سمری ارسال کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مشیرِ وزیراعظم برائے نجکاری اور سیکرٹری نجکاری 20 سے 24 اگست کے دوران امریکا کا دورہ کریں گے، جس پر سرکاری خزانے سے تقریباً 30 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ یہ ایک غیر معمولی اقدام ہے کیونکہ ماضی میں حکومت نے مالیاتی مشیروں کو بیرونِ ملک جاکر راغب کرنے کے بجائے صرف خریداروں سے رابطے کیلیے روڈ شوز منعقدکیے تھے...
ظاہر کردہ آمدن اور بینک اکائونٹس میں فرق کی صورت میں کارروائی ہوگی، ایف بی آرکو اختیارات مل گئے بینکوںسے فراہم کردہ معلومات خفیہ رکھی جائیں گی، ڈیٹا شیئرنگ کیلئیقائم کمیٹی نے کام شروع کر دیا،ذرائع ٹیکس دہندگان کا تمام بینکنگ ڈیٹا ایف بی آر کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، ظاہر کردہ آمدن اور بینک اکائونٹس میں فرق کی صورت میں کارروائی ہوگی۔ٹیکس چوری پر قابو پانے اور منی لانڈنگ کی روک تھام کیلئے مختلف اداروں کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ کا عمل بہتر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ فنانس بل 2025ء کے تحت ایف بی آر کو اختیارات سونپ دیئے گئے۔ایف بی آر کے مطابق کمرشل بینکوں کے ساتھ ٹیکس دہندگان کی معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا، کراس...
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے صوبائی حکومت قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کا مکمل ازالہ کرے گی، انشاءاللہ ہم سب مل کر بہت جلد اس صورتحال پر قابو پا لیں گے۔ صوبے میں موجودہ ہنگامی صورتحال سے متعلق اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے خصوصاً مالاکنڈ اور ہزارہ ریجنز میں کلاوڈ برسٹ اور بارشوں کی وجہ سے بھیانک قسم کے سیلابی ریلے آئے ہیں جس کے نتیجے میں مختلف حادثات ہوئے جس میں بہت زیادہ جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔اس صورتحال میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لئے صوبائی حکومت کے دو ہیلی کاپٹرز کام کر رہے تھے، ان میں سے ایک ہیلی کاپٹر خراب موسم کی...
وفاقی وزیر اویس احمد لغاری اور وفاقی سیکرٹری محمد فخر عالم عرفان کو صدر مملکت کی جانب سے پاور سیکٹر میں بے مثال خدمات پرہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وفاقی وزیر پاور سردار اویس احمد خان لغاری اور وفاقی سیکرٹری پاور ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو صدر مملکت کی جانب سے پاور سیکٹر میں بے مثال خدمات، ہزاروں ارب روپے کی قومی بچت اور اصلاحات پر مبنی خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز کے قومی اعزازات سے نوازا جائے گا۔(جاری ہے) پاور ڈویژن کے مطابق انہیں 23 مارچ 2026 کو اعزاز عطا کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر اور سیکرٹری کو پاور سیکٹر میں گردشی قرضوں میں 780 ارب روپے کی تاریخی کمی، 191 ارب روپے کی قومی بچت، بجلی سہولت کے ذریعے خطے کی سستی ترین بجلی کی فراہمی،...
ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں بے قاعدگی ایک بار پھر عوام کے لیے پریشانی کا باعث بن گئی ۔ سرکاری نرخ 173 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود اسلام آباد، پشاور اور کراچی سمیت کئی بڑے شہروں میں چینی 190 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب مہنگائی کی مجموعی شرح بھی ایک بار پھر چڑھاؤ کی طرف گامزن ہے۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 0.31 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد موجودہ شرح 2.21 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ مہنگی ہونے والی اشیاء رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھیں۔ ان میں روزمرہ کی اشیاء جیسے: ٹماٹر : فی کلو...
کراچی : اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کی جانب سے ربیع الاول کے چاند نظر آنے کے حوالے سے بڑی پیش گوئی سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر کے مسلمان ماہ ربیع الاول کا استقبال کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے چاند نظر آنے کی پیش گوئی کردی ہے۔سپارکو نے ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کے حوالے سے بتایا کہ نئے چاند کی پیدائش 23 اگست 2025 کو صبح 11 بجکر 6 منٹ پر متوقع ہے اور 24 اگست 2025 کو غروب آفتاب تک چاند کی عمر تقریباً 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی۔ساحلی علاقوں میں، غروب آفتاب اور چاند غروب کے درمیان وقفہ تقریباً 45...
’حب الوطنی کو تماشہ بنایا جارہا ہے‘، خواتین فوجی افسران کی ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں شرکت پر بھارتی بھڑک اٹھے
’حب الوطنی کو تماشہ بنایا جارہا ہے‘، خواتین فوجی افسران کی ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں شرکت پر بھارتی بھڑک اٹھے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز بھارت کے معروف ٹی وی کوئز شو ’ کون بنے گا کروڑ پتی ‘ کے نئے ٹریلر کو دیکھ کر بھارتی عوام بھڑک اٹھی۔حال ہی میں بھارت کے یوم آزادی کو مد نظر رکھتے ہوئے ’ کون بنے گا کروڑ پتی ‘ کا نیا ٹریلر سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا ہے۔ ٹیزر میں بھارت کی تینوں مسلح افواج( بری، بحری اور فضائیہ ) کی خواتین افسران کرنل صوفیہ قریشی (بھارتی بری فوج)، ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ (بھارتی فضائیہ) اور کمانڈر پریرنا دیوستھلی (بھارتی بحریہ) کو امیتابھ بچن کے کوئز...
کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی کو 11.8 سے 3.2 فیصد تک لانے کے اقدامات کامیاب رہے۔ اسٹیٹ بینک نے پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں گورنر جمیل احمد نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر اپنے کلیدی خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ملک کی طویل مدتی خوشحالی کے لیے زری اور مالی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ ماضی قریب میں ہمیں غیر معمولی اقتصادی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ہم اب اقتصادی استحکام اور پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے یاد دلایا کہ مئی 2023 ء میں مہنگائی...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی کو 11.8 سے 3.2 فیصد تک لانے کے اقدامات کامیاب رہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک نے پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں گورنر جمیل احمد نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر اپنے کلیدی خطاب میں انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک ملک کی طویل مدتی خوشحالی کے لیے زری اور مالی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ ماضی قریب میں ہمیں غیر معمولی اقتصادی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ہم اب اقتصادی استحکام اور پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہیں۔ کراچی: ہوائی فائرنگ...
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت سندھو دریا کا پانی روکنا چاہتا ہے، مودی کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ سندھ طاس معاہدے کو ماننا پڑے گا ورنہ ان سے 6 دریاؤں کا پانی چھین لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جب کینال کے افتتاح کی تقریب سے خطاب میں کیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو جنگ میں شکست دی، بھارت نے سفارتی سطح پر بھی عبرتناک شکستہ کھائی ہے۔ مودی سرکار انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کو سپورٹ کررہی ہے، بھارت بی ایل اے اور...
اترپردیش کے رائے بریلی سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ شکایت کنندہ ناتھورام گوڈسے اور گوپال گوڈسے کی اولاد ہیں، جنکی تاریخ پُرتشدد سرگرمیوں سے جڑی رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کمیٹی کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے پونے کی خصوصی عدالت میں پیشی کے دوران کہا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویر ساورکر پر میرے بیان کی وجہ سے میری جان کو خطرہ ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ دو لیڈروں نے مجھے دھمکی دی تھی۔ عدالت میں پیشی کے دوران راہل گاندھی نے اضافی سیکورٹی کا مطالبہ کیا۔ دراصل یہ معاملہ ویر ساور کر کے خلاف مبینہ ہتک آمیز تبصرہ سے متعلق ہے، جس میں...
پرینکا گاندھی نے غزہ کی تباہ کن صورتحال پر اپنے درد کا اظہار کیا، جس میں ہزاروں خواتین اور بچوں سمیت 60 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے غزہ کی صورتحال پر پارٹی کی جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا کے تبصرے پر ہندوستان میں اسرائیل کے سفیر کے ردعمل پر سخت تنقید کی اور سفیر کے ردعمل کو "مکمل طور پر ناقابل قبول" قرار دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کئے گئے ایک بیان میں کانگریس پارٹی کمیونیکیشن انچارج و کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ پارٹی غزہ میں اسرائیل کے اقدامات پر پرینکا گاندھی واڈرا کے "درد اور غم" کے اظہار کے...
سٹی 42: پنجاب پولیس کے لئے بڑا اعزاز ، معرکہ حق کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے پر5 اعلیٰ افسروں کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گاتمغہ امتیاز کیلئےڈی آئی جی وقاص نذیر ،ڈی آئی جی کامران عادل،آر پی او بہاولپوررائےبابرسعید ، ڈی پی او بہاولپور حسن اقبال اورڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر بھی تمغہ امتیاز کیلئے نامزد ہیں افسروں نے پاک فوج سے بہترین رابطہ کاری اور معاونت کی،آئی جی پنجاب کی جانب سے فہرست پر ہائی پاور کمیٹی نے افسران کو فائنل کیاولیس حکام نے بتایا کہ پانچوں افسران کل صدر پاکستان سے تمغہ امتیاز وصول کرینگے۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟
— فائل فوٹو خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا حکومتی فیصلہ افسوسناک قرار دے دیا۔انہوں نے قومی اسمبلی میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروایا ہے۔خاتونِ اول نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا حکومتی فیصلہ افسوس ناک ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز آج سے بند، احکامات جاری یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کر دیئے گئے، اطلاق آج سے ہوگیا۔ کارپوریشن کے آپریشنز کی بندش کے احکامات جاری کردیئے۔ آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ افسوس کے ساتھ علم ہوا ہے کہ لاکھوں لوگوں کو بے روز گار کیا جارہا ہے، حکومت سے درخواست ہے کہ...
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی آمدنی سے والدین کو پہلی بار ریسٹورنٹ لے جانے کا یادگار تجربہ شیئر کردیا۔ مشہور پروگرام "کون بنے گا کروڑپتی” کے 17ویں سیزن کی میزبانی کرنے والے سپر اسٹار و میزبان امیتابھ بچن نے 12 اگست کو اس شو کے پہلے ایپی سوڈ میں اپنی جوانی کا وہ یادگار قصہ سُنایا ہے جب وہ اپنے والدین کو پہلی مرتبہ اپنی کمائی سے کھانا کھلانے باہر لے گئے تھے۔ پروگرام کے دوران دہلی کے وجے نامی شخص نے بتایا کہ ان کے والد روزانہ مزدوری کرتے ہیں اور وہ اپنے والدین کو بہتر زندگی دینا چاہتے ہیں اس لئے اس پروگرام میں بطور اُمیدوار حصہ لیا ہے۔ وجے نے بتایا کہ 2024 میں انہوں نے...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)5 اگست کے ملک گیر احتجاج کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے 14 اگست کو دوبارہ احتجاج کی کال دی تھی۔ تاہم، یہ فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا کہ 14 اگست کو بانی چیئرمین کی کال پر احتجاج کیا جائے یا نہیں۔ گزشتہ ہفتے اڈیالہ جیل میں بہنوں اور وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے 5 اگست کے ملک گیر مظاہروں کو کامیاب قرار دیا تھا اور کارکنوں اور قیادت کو مزید احتجاج کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی تھی، ملاقات کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ اگلا احتجاج 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر ہوگا۔ ...
5 اگست کے ملک گیر احتجاج کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے 14 اگست کو دوبارہ احتجاج کی کال دی تھی۔ تاہم، یہ فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا کہ 14 اگست کو بانی چیئرمین کی کال پر احتجاج کیا جائے یا نہیں۔ گزشتہ ہفتے اڈیالہ جیل میں بہنوں اور وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے 5 اگست کے ملک گیر مظاہروں کو کامیاب قرار دیا تھا اور کارکنوں اور قیادت کو مزید احتجاج کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی تھی، ملاقات کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ اگلا احتجاج 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر ہوگا۔ یہ بھی...
لاہور: لاہور کے نواحی علاقے تھانہ مانگا منڈی میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پربیوی کو زہر کی گولیاں دے کر قتل کردیا۔ خاتون کے اہل خانہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ مقتولہ کا شوہر اکثر اسے تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور بھائیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق خاتون فرزانہ بی بی کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ علاج کے دوران دم توڑ گئی۔ مانگا منڈی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تین ملزمان زاہد، ناصر اور اختر کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش جاری ہے۔
بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے رئیلٹی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت کے یوم آزادی کے حوالے سے ریکارڈ کیے گئے شو کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے۔ شو میں کرنل صوفیہ قریشی، ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ اور کمانڈر پرینا دیوسھالی کو خوش آمدید کہا گیا۔ کلپ کا آغاز کرنل صوفیہ کے ساتھ ہوا جو ہاٹ سیٹ پر بیٹھی تھیں۔ امیتابھ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’پاکستان یہ کرتا چلا آ رہا ہے۔ تو جواب دینا بنتا تھا سر۔ اسی لیے آپریشن سندور کو پلان کیا گیا‘۔ امیتابھ نے ان کی بات سنی اور سر ہلا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’سندور بن گیا تندور‘،...
کوئٹہ میں 14 اگست یوم آزادی کی تیاریوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔ مختلف سرکاری عمارتوں، اہم چوراہوں اور مرکزی شاہراہوں کو رنگا رنگ برقی قمقموں اور سبز و سفید روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے جو رات کے وقت ایک دلکش منظر پیش کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ایسا علاقہ جو 14 اگست 1947 کے ایک سال بعد آزاد ہوا شہر کی گلیوں اور بازاروں میں بھی قومی پرچم، جھنڈیاں اور بینرز آویزاں ہیں جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد آزادی کے جشن کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ کوئٹہ کی فضا میں حب الوطنی کے گیت اور قومی ترانے گونج رہے ہیں جو جشن کے ماحول کو مزید پرجوش بنا رہے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف نے نوجوانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں۔ بہت کم لوگ ایسے ہیں جنہوں نے تاریخ کا رخ بدلا۔ قائداعظم کی قیادت میں پاکستان کی تحریک میں لاکھوں مسلمانوں نے حصہ لیا۔ بھارت پاکستان کے حصے کا ایک بوند بھی پانی نہیں چھین سکتا۔ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت پاکستان کے حصے کا پانی نہیں روک سکتا۔ ہم نے بھارت کے 6 طیارے گرائے جن میں 4 رافیل تھے۔ زندگی کے ہر طبقہ سے لوگ تحریک پاکستان میں شامل تھے۔ اقلیتی بہن بھائی بھی تحریک پاکستان میں شامل تھے۔ چھ اور 10 مئی...
لاہور(نیٹ نیوز) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے الحمرا کلچرل کمپلیکس لاہور میں جشنِ آزادی کے موقع پر منعقدہ عظیم الشان کنسرٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان آج ایک نئے سفر پر گامزن ہے، جہاں آپریشن "بنیان مرصوص" کے بعد ملک ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا پاک افواج نے نہ صرف سرحدوں پر بھارت کو شکست دی بلکہ اس کی پراکسیز کو بھی ناکام بنایا۔کنسرٹ میں صوبائی وزیر شافع حسین،فیصل کھوکھر، معاون خصوصی سلمیٰ بٹ،سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی، ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد،چیئرمین الحمرا رضی احمد و دیگر سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر عظمیٰ بخاری نے شریک نوجوانوں، فنکاروں اور شہریوں کو خراج تحسین...
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے انسانیت سوز المیہ قرار دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں پریانکا گاندھی نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کر رہا ہے، جس میں اب تک 60 ہزار سے زائد افراد جان سے جا چکے ہیں، جن میں 18,430 بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری کی خاموشی کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مظالم پر عدم کارروائی بذات خود ایک سنگین جرم کے مترادف ہے۔ پریانکا گاندھی نے بھارتی حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند نہ کرنا...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پڑوسی ملک بھارت نے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دی ہے، مگر بھارت ایک بوند بھی پاکستان سے نہیں چھین سکتا۔ اگر دوبارہ ایسی کوئی حرکت کی گئی تو ایسا جواب دیا جائے گا کہ وہ کانوں کو ہاتھ لگائے گا۔ اسلام آباد میں نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ دشمن کو شکست دینے کے بعد ایک نیا پاکستان دنیا کے سامنے آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے امریکا نے بھارتی بیانیہ مسترد کردیا انہوں نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو عبرتناک سبق سکھایا اور ہمارے بہادر سپوتوں نے 10 مئی کو...
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے بھوک سے سینکڑوں لوگوں کو ہلاک کیا ہے، جن میں بہت سارے بچے بھی شامل ہیں اور لاکھوں لوگوں کو بھوک سے مرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کی لیڈر پرینکا گاندھی نے کہا کہ اسرائیل فلسطین میں نسل کشی کر رہا ہے، اب تک 60 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے 18430 بچے شامل ہیں۔ پرینکا گاندھی کی رکن پارلیمنٹ نے مودی حکومت کو اس حقیقت پر تنقید کی کہ جب اسرائیل فلسطین کے لوگوں پر تباہی مچا رہا ہے تو یہ اب بھی خاموش ہیں۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ اسرائیل نے قتل عام مچایا ہے، اس نے 60 ہزار...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے برآمد کنندگان امریکی مارکیٹ میں مسابقتی برتری حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں، حکومت کی جانب سے باہمی ٹیرف کو 29 فیصد سے کم کر کے 19 فیصد کرنے کے لیے کامیابی سے بات چیت کی گئی جو خطے میں سب سے کم ہے۔ وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت امریکی ٹیرف سے متعلق اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں امریکی ٹیرف میں کمی پر برآمد کنندگان اور صنعتکاروں سے مشاورت کی گی۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل، سیکرٹری تجارت جواد پال، تجارت ڈویژن اور صنعت و پیداوار ڈویژن...
کراچی: مددگار 15 قائد آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر پیسے نکالنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان مددگار 15 پولیس کے مطابق کالر نے اطلاع دی کہ اے ٹی ایم مشین کے بوتھ میں ایک شخص موجود ہے اور الارم بج رہا ہے، مددگار 15 فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر پیسے نکالنے کی کوشش کر رہا تھا، اے ٹی ایم کو چیک کیا گیا تو مشین کا نچلا گیٹ کھلا ہوا تھا۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے علاقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بیورو کریسی کا پچھلے 78 سال میں کوئی احتساب نہیں ہوا۔ کیا کسی نے سوچا ہے کہ ان کے پاس کتنے پلاٹ ہیں؟۔ بیوروکریسی کی شان میں بس اتنی گستاخی کی کہ یہ پرتگال میں جائیدادیں خرید رہے ہیں۔ نہیں معلوم کہ کتنے لوگ پرتگال میں جائیدادیں خرید رہے ہیں۔ اب رولا پڑ گیا ہے تو میں انکوائری بھی کر رہا ہوں اور نام بھی بتاؤں گا کہ کون کون وہاں جائیدادیں خرید رہا ہے۔ پرتگال میں جس کے ذریعے جائیدادیں خریدی گئیں اس شخص نے ان کی تصویریں بھی بنائی ہوئی ہیں۔ انہوں نے یہ مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے۔ خواجہ آصف...
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2025 ) بھارت میں حزب اختلاف کے ارکین پارلیمنٹ کی حراست پر دہلی پولیس نے کہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کی تعداد زیادہ تھی جس کی وجہ سے انہیں حراست میں لیا گیا ہے دہلی پولیس نے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت متعدد سیاسی راہنماﺅں کو حراست میں لیا ہے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ ووٹر لسٹ کے معاملے پر پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن کے دفتر تک احتجاج کر رہے تھے، اس دوران پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا اپوزیشن ارکان نے چیف الیکشن کمشنر...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ یوم آزادی کے سلسلے میں جمعرات، 14 اگست 2025 کو بینک بند رہے گا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بندش حکومت پاکستان کی جانب سے سرکاری تعطیل کے اعلان کی بنیاد پر ہوگی۔ اس روز بینک کی تمام برانچز اور دفاتر عوامی خدمات کے لیے بند رہیں گے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کے 79ویں یوم آزادی پر جواد احمد کا ملی نغمہ جاری یوم آزادی پاکستان کا قومی تیوہار ہے جو ہر سال 14 اگست کو منایا جاتا ہے، اس موقع پر وفاقی اور صوبائی ادارے سرکاری تعطیل کی وجہ سے بند رہتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی بندش کا...