2025-11-04@07:42:37 GMT
تلاش کی گنتی: 1060

«کے خاتمے کیلئے»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی: عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت کی۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور سابق وزیر قانون بشارت راجہ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے موقع پر تمام 11 کیسوں میں عدالت میں حاضر 45 ملزمان میں چالان کی نقول  تقسیم کی گئیں۔ آئندہ سماعت پر ملزمان پر 11 کیسوں میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔  عدالت نے مسلسل غیر حاضر رہنے پر تحریک انصاف کے ایم این اے زین قریشی سمیت 19 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی شروع...
    خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت Precision ایگریکلچر پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد موسمیاتی لحاظ سے موزوں اور پائیدار زرعی اقدامات متعارف کرانا ہے۔منصوبے پر گرین کلائمیٹ فنڈ کی مدد سے عملدرآمد کیا جارہا ہے جو اقوام متحدہ کے موسمیاتی لائحہ عمل کے مطابق ترقی پذیر ملکوں کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔منصوبے کے تحت ریڈئینس ایکشن پلان وضع کیا گیا ہے جس کا پہلا مقصد پنجا ب اور گلگت بلتستان میں جدید زراعت کے ذریعے موسمیاتی اثرات میں کمی لانا ہے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے زرعی پیداوار میں بہتری اور زراعت کے شعبے کو موسمیاتی اثرا ت سے ہم آہنگ بنانے...
    (آئی ایم ایف کے بجٹ پر تحفظات) بجلی کے شعبے میں آئی پی پیز کو 115 ارب کی گرانٹ دی ، دفاعی اخراجات کیلئے 59 ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری ،سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے 30 ارب مختص کیے گئے قومی اسمبلی سے منظوری کے بغیر ریکوڈک منصوبے کیلئے 3۔7 ارب کی اضافی رقم جاری کی، فوج کو 23 ارب کی گرانٹ دی، ارکانِ پارلیمنٹ کی اسکیموں کیلئے 7 ارب جاری کیے،ذرائع آئی ایم ایف نے قومی اسمبلی سے منظوری کے بغیر مختلف دفاع، آئی پی پیز اور دیگر مدوں میں 344 ارب روپے کی گرانٹس دینے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے قومی اسمبلی سے منظوری کے بغیر ان اخراجات کو معاہدے کی...
    اسلام آباد: آئی ایم ایف نے قومی اسمبلی سے منظوری کے بغیر مختلف دفاع، آئی پی پیز اور دیگر مدوں میں 344 ارب روپے کی گرانٹس دینے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے قومی اسمبلی سے منظوری کے بغیر ان اخراجات کو معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 344 ارب 64 کروڑ روپے اضافی خرچ کیے ہیں، بجلی کے شعبے میں آئی پی پیز کو 115 ارب روپے کی گرانٹ دی گئی، دفاعی اخراجات کے لیے 59 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری طلب کی گئی۔ سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے 30 ارب روپے مختص کیے گئے، زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کیلئے 14 ارب روپے...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف  وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے ا ایک روزہ سرکاری دورہءِ پر متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ ہوگئے۔ متحدہ عرب امارات کے  صدر  اور ابو ظہبی کے فرمانروا عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف متحدہ  امارات کا    سرکاری دورہ کریں گے.   وزیرِ اعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقات  کریں گے.  نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر  اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں.
    لندن (آئی این پی )چیئرمین پیپلز پارٹی اور پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر، پانی سمیت تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کیے جاسکتے ہیں، بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں اپنی خارجہ پالیسی سے دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی پالیسی ختم کرے، امریکہ کو بھارت کو کان سے پکڑ کر بھی بات چیت تک لانا پڑے تو یہ دنیا کے مفاد میں ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے۔برطانیہ کے دورے میں ارکان پارلیمنٹ اور تھنک ٹینکس کے اہم ارکان سے ملاقاتوں کے بعد برسلز میں یورپی یونین کے رہنمائوں سے ملاقات کے لیے روانگی سے قبل لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں ملک بھر کے مستقل اساتذہ اور محققین کے لیے بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے 25 فیصد ٹیکس ریبیٹ بحال کر دیا ہے یہ ریلیف نہ صرف موجودہ مالی سال بلکہ سابقہ ٹیکس سال 2023 اور 2024 پر بھی لاگو ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماہرین تعلیم نے وفاقی حکومت کے اس فیصلے کو تعلیم دوست اقدام قرار دیا ہے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سینئر افسرنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی پیش رفت ہے، خاص طور پر ان اساتذہ اور محققین کے لیے جو تنخواہ دار طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور جن کی آواز عام طور پر پالیسی سازوں...
    کراچی: سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے محکمہ محنت سندھ کے ادارے سیسی کے اسپتالوں کے لیے غیر معیاری ادویات اور مشینری کی خریداری میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کی شکایات پر سیسی کے 7 اسپتالوں اور 42 ڈسپنسریز کے لئے سالانہ 9 ارب روپے کے ادویات کی خریداری کی آڈٹ کا حکم دے دیا۔ بدھ کو پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوشن (سیسی) کے سال 2018ء اور 2019ء کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری محکمہ محنت رفیق قریشی، کمشنر سیسی میانداد راہوجو سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو نے سیسی...
    سمندروں کے تحفظ کیلئے عالمی سطح پر پرجوش اقدامات کیے جائیں، پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز لوزان(سب نیوز )پاکستان نے آنے والی نسلوں کے لیے سمندروں کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر پرجوش اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے فرانس کے شہر نیس میں منعقد ہونے والی اقوام متحدہ کی تیسری اوشین کانفرنس میں کیا۔ ممتاز زہرہ بلوچ نے سمندری وسائل اور ماحولیاتی نظام کی تنزلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی کہ صرف الگ تھلگ قومی کوششیں سمندری اور ساحلی وسائل کے...
    وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیرِ اعلیٰ کو اضافی اختیارات دینے کےلیے قانون سازی کی گئی ہے۔کے پی اسمبلی میں سزاؤں سے متعلق ترمیمی بل وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی نے پیش کیا، سزاؤں سے متعلق قانون میں ترامیم خیبر پختونخوا اسمبلی نے منظور کرلی، جے یو آئی ف کے رکنِ اسمبلی عدنان وزیر کی ترامیم بل میں شامل نہ ہو سکیں۔بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ ترمیم کے ذریعے کابینہ کو حاصل اختیار وزیر اعلی کو مل گیا، وزیرِ اعلیٰ ایکٹ کے تحت کونسل سازی میں با اختیار ہوں گے، سینٹینسنگ کونسل کے ممبران اور چیئرپرسن کا تقرر بھی وزیرِ اعلیٰ کریں گے۔ وزیراعلیٰ کے پی کی وفاقی اور پنجاب...
    آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے اخراجات کے لیے 6 ارب 64 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ افسران کی تنخواہوں کے لیے 54 کروڑ اور دیگر عملے کے لیے 91 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، اثاثہ جات کی خریداری کے لیے 42 کروڑ اور ترقیاتی کاموں کے لیے 45 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مالی سال 26-2025ء کے بجٹ میں سپریم کورٹ کے اخراجات کے لیے 6 ارب 64 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، عدالت عظمیٰ کے ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز پر 3 ارب 26 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے جائیں گے۔ آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے...
    فنانس ایکٹ کے تحت ایف بی آر کے ا ختیارات میں مزیداضافہ تجویز، سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھی زد پر آئیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-2026 کے وفاقی بجٹ میں فنانس ایکٹ کے ذریعے ایف بی آر کے اختیارات ایس ایچ اوز کے برابر کرنے کی تجویز دی ہے۔ فنانس ایکٹ کے تحت ایف بی آر افسران کے اختیارات میں اضافہ کرتے ہوئے انہیں ایس ایچ او کی طرز کے اختیارات دینے، چارٹرڈ اکانٹنٹ کمپنیوں،آڈٹ کمپنیوں کے دفاتر کی انسپیکشن کی اجازت سمیت دیگر اختیارات دینے کی تجویز دیدی ہے۔اس کے علاوہ گاڑی یا جائیداد کی خریداری کیلئے پچھلے سال کے ٹیکس گوشوارے میں 130 فیصد...
    بجٹ 26-2025 : سپریم کورٹ کے اخراجات کیلئے 6 ارب 64 کروڑ روپے مختص WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں سپریم کورٹ کے اخراجات کے لیے 6 ارب 64 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، عدالت عظمی کے ملازمین کی تنخواہوں اور الاونسز پر 3 ارب 26 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے جائیں گے۔ آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اخراجات کے لیے 6 ارب 64 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔افسران کی تنخواہوں کے لیے 54 کروڑ اور دیگر عملے کے لیے 91 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، اثاثہ جات کی...
    cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
    آئندہ مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ کی دستاویز ات سب نیوز کو موصول WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )آئندہ مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ کی دستاویز ات سب نیوز کو موصول ہو گئیں۔بجٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال 2025,26 کیلئے وفاقی بجٹ کا حجم 17 ہزار 573 ارب مقرر، ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے مقرر،نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 5 ہزار 147 ارب روپے مقرر،حکومت کی مجموعی آمدن کیلئے 19 ہزار 278 ارب روپے کا تخمینہ،آئندہ مالی سال صوبوں کو 8 ہزار 206 ارب روپے دئیے جائیں گے،قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے 8207 ارب روپے مختص،مالی سال 2025,26 کیلئے دفاع کا بجٹ 2550...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے گرو ارجن دیوجی کے شہیدی دن کی رسومات میں آنے والے سکھ یاتریوں کو بھارت نے پاکستان آنے سے روک دیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوزنے  ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ کے   حوالے سے   بتایا کہ سکھ یاتریوں نے 9 جون کو  گرو ارجن دیو کے شہیدی دن کی رسومات کے لیے پاکستان آنا تھا۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی سکھ یاتریوں کی عدم آمد پر واہگہ بارڈر پر علامتی استقبال کریں گے، واہگہ بارڈر پر یاتریوں کے علامتی استقبال کے لیے استقبالیہ اسٹیج تیار کیا گیاہے۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان سکھ گرود وارہ پربندھک کمیٹی واہگہ بارڈر پر یاتریوں کا انتظارکرے گی۔ ملکی فصلوں کی پیداوار میں کتنی کمی ہوئی؟وزیرخزانہ نے اعدادوشمار...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے نگران حکومت کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سال 2024-25 کا اقتصادی سروے پیش  کرتے ہوئے کہاکہ رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 2.7فیصد رہی،ہم استحکام کی طرف گامزن ہیں،پاکستان کی افراط زر 4.6 فیصد ہے،2023میں دو ہفتوں کیلئے ذخائر موجود تھے،2023کے بعد جو ریکوری شروع ہوئی وہ درست سمت میں گئی ،نگران حکومت میں اچھے اقدامات کو سراہتا ہوں،پالیسی ریٹ22فیصد سے کم ہو کر 11فیصد پر آ گیا۔  "واٹس ایپ پر اگلے ہی دن ذاتی پیشی کا حکم دینا ناانصافی"فرحت اللہ بابر نے طلبی پر ایف آئی اے...
    اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت کے شدت پسندانہ ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق صدر آصف زرداری سے ایوان صدر میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور ورکرز نے ملاقات کی اور انہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔اس موقع پر صدر پاکستان کا کہنا تھا ہمیں اپنے ملک اور دھرتی سے وفا کرنی ہے اور اس کی ترقی کیلئے كام کرنا ہے، ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے اور خود کفیل بنانے پر توجہ دینا ہو گی۔ان کا کہنا تھا پاکستان میں ترقی کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، زراعت ہماری معیشت کی بنیاد ہے، ملک کو زرعی شعبے...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے عید الاضحی پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم دیا ہے۔ مریم نواز نے مویشی منڈیو ں میں بھی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی۔ لاہور سمیت دیگر شہروں میں ٹریفک کی مسلسل مانیٹرنگ کا حکم دیا اور لاہور، ملتان اور دیگر بڑے شہروں میں مویشی منڈیوں کے قریب ٹریفک مینجمنٹ کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے ہر شہر میں ٹرانسپورٹ کے مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے اور بسوں کی ونڈ سکرین پر کرائے نامے، فٹنس سرٹیفکیٹ چسپاں کرنے کی ہدایت کی۔ زائد کرائے واپس کرانے اور وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ لائیو سٹاک حکام کو مویشی منڈیوں میں موجودگی یقینی بنانے، انتظامیہ اور پولیس افسروں کو...
    پولیس کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب دیدی گئی ہے۔ 2 ہزار اہلکار دوران عید سکیورٹی کیلئے فرائض سرانجام دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ عید الاضحی کی مناسبت سے پولیس کی جانب سے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ میں 2 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے پیٹرولنگ اور چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر کے 5 مقامات پر کوئیک رسپانس فورس تعینات کی گئی ہیں، جو عید کے دوران اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گی۔ اس کے علاوہ بازاروں میں سادہ کپڑوں میں بھی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، جو مشتبہ افراد اور صورتحال پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ پولیس...
    پاکستان عالمی سطح پر ضابطوں اور اختراعات کے فریم ورک کی تشکیل کا بغور جائزہ لے رہا ہے، بلال بن ثاقب WhatsAppFacebookTwitter 0 6 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر مملکت و وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ ہم ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے متعلق سیکھنے، سننے اور اپنا حصہ ڈالنے کے لیے آئے ہیں پاکستان اس بات کا بغور جائزہ لے رہا ہے کہ عالمی رہنما کس طرح ضابطوں اور اختراعات کے فریم ورک کی تشکیل میں مصروف ہیں۔رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی...
    وزیر مملکت و وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ ہم ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے متعلق سیکھنے، سننے اور اپنا حصہ ڈالنے کے لیے آئے ہیں پاکستان اس بات کا بغور جائزہ لے رہا ہے کہ عالمی رہنما کس طرح ضابطوں اور اختراعات کے فریم ورک کی تشکیل میں مصروف ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے امریکی سینیٹر بل ہیگری، سینیٹر رک اسکاٹ، سینیٹر ٹم شیہی اور سینیٹر جم جسٹس سے بھی ملاقاتیں کیں۔ سینیٹر جم جسٹس BITCOIN Act کے...
    غزہ : فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کے لیے نئے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیا نے کہا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے نئے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس نے جنگ بندی کے حوالے سے امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف کی تجاویز مسترد نہیں کی تھیں۔ حماس نے صرف امریکی تجاویز میں کچھ تبدیلیوں کا مطالبہ کیا تھا۔ خلیل الحیا نے مزید کہا وہ ایک نئی، سنجیدہ مذاکراتی کوشش کے لیے آمادہ ہیں جس کا مقصد ایک مستقل جنگ بندی معاہدہ حاصل کرنا...
    ویب ڈیسک:عیدالاضحیٰ کے موقع پر جنرل ہسپتال لاہور میں مریضوں کے علاج معالجے اور دیگر طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ پرنسپل پروفیسر فاروق افضل کے مطابق تمام انتظامی ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز کو تین شفٹوں میں ڈیوٹیاں تفویض کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ کل کی سرکاری چھٹی منسوخ ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین نے تمام شعبہ جات کو متحرک رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شعبہ ورکس کے ملازمین جنریٹرز اپ ڈیٹ اور فنکشنل رکھیں۔الیکٹریشن و دیگر عملہ اپنی...
    غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے ساتھ غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے نئے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیا نے ایک بیان میں کہا کہ "ہم ایک نئی، سنجیدہ مذاکراتی کوشش کے لیے تیار ہیں، جس کا مقصد مستقل جنگ بندی معاہدہ حاصل کرنا ہے"۔ انہوں نے کہا کہ ثالثی کرنے والے ممالک سے رابطے جاری ہیں تاکہ معاہدے کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔ حماس کے چیف مذاکرات کار نے واضح کیا کہ امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف کی تجاویز کو حماس نے مسترد نہیں کیا تھا، بلکہ صرف ان میں چند ترامیم کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ حالیہ...
    لاہور؍ اسلام آباد (نامہ نگار+ آئی این پی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا  کہ  ترقی محنت کشوں کو ریلیف دیے بغیر ممکن نہیں۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محنت کشوں کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور انچارج پیپلز لیبر بیورو چودھری منظور احمد سے ملاقات میں کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا  کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔ پلاسٹک کا کم استعمال، جنگلات کا فروغ، ری سائیکلنگ اور ماحولیاتی تحفظ کی پالیسیوں کو اپنانا ہو گا۔ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور قدرتی وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال کیلئے مل کر کام کریں۔ بیرسٹر عامر...
    مرئی بالا امام بارگاہ میں منعقدہ اس اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے امام خمینی رح کی ملت اسلامیہ کیلئے دی گئی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ علماء کونسل کوہاٹ ڈویژن کے زیراہتمام قائد انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کی برسی کے سلسلے میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام سمیت مختلف شخصیات اور عوام نے شرکت کی۔ مرئی بالا امام بارگاہ میں منعقدہ اس اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے امام خمینی رح کی ملت اسلامیہ کیلئے دی گئی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن نے ملاقات  کی جس دوران  پاک قازقستان دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔  نجی ٹی وی سما کے مطابق عبدالعلیم خان نے کہا کہ وسط ایشیائی ریاستوں کےساتھ مختلف شعبوں میں پیشرفت ہو رہی ہے ۔ ریل اور روڈ کے راستے وسطی ایشیا تک رسائی گیم چینجر ہے ۔ اکنامک گروتھ کیلئے ذرائع مواصلات میں بہتری لانا چاہتے ہیں ۔ اہم ممالک کے مابین باہمی شراکت سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔پاکستان ہر عالمی فورم پر متحرک کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔ قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن نے پاکستان کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا...
    لاہور   (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے پاک بھارت جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کمیشن تشکیل دے دیا۔  نجی ٹی وی د نیا نیوز  نے اعلامیہ  کے حوالے سے  بتایا کہ و زیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا کو 15 رکنی اعلیٰ سطح کمیشن کا سربراہ جبکہ ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کو کنونیئر مقرر کر دیا گیا، کمیشن میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری آزاد کشمیر، سیکرٹری ہوم پنجاب سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر، ڈی آئی جی سکیورٹی کامران عادل، ڈی آئی جی سپشل برانچ آزاد کشمیر حسن قیوم کمیشن کے ممبر مقرر کر دیئے...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ان ممالک میں سے ایک ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں کا سب سے زیادہ شکار ہیں، محدود وسائل کے باوجود پاکستان ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے، ہر سال ہمیں تباہ کن سیلابوں، خشک سالی اور گرمی کی لہروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو لاکھوں لوگوں کو بے گھر کر دیتے ہیں۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ماحولیات کا عالمی دن ہمیں کرہ ارض کی حفاظت اور آئندہ نسلوں کے پائیدار مستقبل کی جانب ذمہ داری کی یاددہانی کراتا ہے، عالمی کاربن کے اخراج میں ہمارا حصہ ایک فیصد سے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) اور حکومت پاکستان کو 2025 کیلئے ایک جامع 67صفحات پر مشتمل سول سوسائٹی گورننس ڈائگناسٹک اسسمنٹ (GDA) رپورٹ جمع کرائی ہے جس میں ملک کے گورننس اور انسداد بدعنوانی کے نظام کا جائزہ لیتے ہوئے اہم اصلاحات تجویز کی گئی ہیں جو معاشی ترقی کیلئے ناگزیر ہیں۔ رپورٹ میں مالیاتی طرزِ حکمرانی، عوامی شعبے کے احتساب اور معاشی ضابطہ کاری میں موجود ساختی کمزوریوں کو دور کرنے کیلئے وسیع تر سفارشات پیش کی گئی ہیں۔ اہم تجاویز میں زرعی شعبے کو دی گئی ٹیکس چھوٹ (tax shelters) کا خاتمہ اور تمام ٹیکس دہندگان کیلئے یکساں ٹیکس شرح کا نفاذ، بجٹ کی جانچ کے عمل میں پارلیمانی قائمہ کمیٹیوں...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے جارحیت کے شکار معصوم بچوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطین اور کشمیر میں لا کھوں معصوم بچے اسرائیل اور بھارت کی جارحیت کا شکار ہیں۔ جب بچوں کی معصوم مسکراہٹیں آہوں اور سسکیوں میں بدل جائیں تو انسانیت کا سر جھک جاتا ہے۔ غزہ میں عمارتوں کے ملبے تلے دبی ہزاروں ننھی لاشیں اسرائیلی جارحیت پر عالمی بے حسی کا نوحہ ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والی عمارتوں میں ملبہ ہی نہیں ہزاروں معصوم بچپن بھی دفن ہو گئے۔ کشمیر کی فضائیں ان بچوں کی سسکیوں سے بوجھل ہیں جنہیں تا ابد خاموش کر دیا گیا۔ دنیا بھر کے جارحیت کے شکار بچوں...
    واشنگٹن: امریکی تھنک ٹینک کا اپنی ایک رپورٹ میں کہنا ہےکہ امریکا اگر پاکستان کے جغرافیائی مفادات کو تسلیم کر لے تو دونوں ممالک حقیقت پسندانہ شراکت داری قائم کرسکتے ہیں۔ امریکی تھنک ٹینک ہڈسن انسٹی ٹیوٹ نے ماہرین کی آرا پر مشتمل ایک پالیسی رپورٹ تیار کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ امریکی رابطے برقرار رکھنا کیوں اور کتنے ضروری ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوسرے دورِ صدارت میں زیادہ حقیقت پسندانہ خارجہ پالیسی اپنانے کا اشارہ دیا، ایک ایسی پالیسی جو اُن ممالک کے ساتھ بھی تعلقات برقرار رکھے جن کے نظریات اُن سے مختلف ہیں۔ ہڈسن انسٹی ٹیوٹ کے مطابق پاک امریکا تعلقات میں بہتری...
    بیجنگ : چین نے کہاہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی بہتری اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ان کا ملک پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی بہتری اور ترقی کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی حکومت اور افغان عبوری حکومت نے حال ہی میں اپنے سفارتی مشن کو سفیر کی سطح تک لانے کا اعلان کیا ہے اور چین اس پیشرفت کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ترجمان کے مطابق چین سمجھتا ہے کہ سفیر تعینات کرنے کا یہ اقدام دونوں ممالک کو باہمی اعتماد بڑھانے،...
    بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں چین میں امریکہ کے نئے سفیر ڈیوڈ پاؤنڈ سے ملاقات کی ہے۔ بدھ کے روز وزیر خارجہ وانگ ای نے ڈیوڈ پاؤنڈ کا اپنے نئے عہدے پر خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ایک قابل اعتماد رابطہ کار، اختلافات کے ثالث اور چین اور امریکہ کے درمیان تعاون کو فروغ دینے والے ہوں گے اور چین امریکہ تعلقات کی صحت مند، مستحکم اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کریں گے۔ وانگ ای نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات اس وقت ایک اہم اور نازک موڑ پر ہیں۔ چین اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے تقریباً نصف صدی کے اتار...
    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ پاک بھارت کشیدگی کےخاتمے، مکالمے کے فروغ کیلئے کام کریں۔پاکستانی وفد نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کی جس میں بھارتی اشتعال انگیزی پر بات چیت کی گئی۔بلاول بھٹو نے ملاقات میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو وزیراعظم کا خط پیش کیا۔اس موقع پر بلاول بھٹو نے یو این سیکریٹری جنرل کی امن کی کوششوں کو سراہا اور ان سے امن کیلئے فعال کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیکریٹری جنرل یو این سندھ طاس معاہدے کی بحالی کے لیے فعال کردار ادا کریں۔
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے اردن کے سفیر کی ملاقات،شہر اقتدار کی ترقی، خوشحالی اور خوبصورتی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ادارے کی شاندار کارکردگی کو سراہا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا سے اردن کے سفیر ڈاکٹر ماعین اے ایم خیریسات نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اردن کے سفیر کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں خیر مقدم کیا۔ ملاقات انتہائی خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی جسمیں باہمی دلچسپی کے مختلف امور زیر بحث آئے۔ اردن کے سفیر نے اسلام آباد کی ترقی، خوشحالی اور خوبصورتی...
    سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جی سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان تناؤ کم کرنے کیلئے کوئی بیک چینل بات چیت نہیں ہو رہی‘پاکستان انڈیا کے ساتھ برابری کی سطح پر تمام مسائل کے حل کے لیے بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع میں پاکستان نے 96 گھنٹے تک مکمل طور پر اپنے وسائل پر انحصار کیا، کہیں سے کوئی مدد نہیں حاصل کی گئی۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران چین کی جانب سے پاکستان کی مدد کے لیے سیٹلائٹس کی پوزیشن بدلنے کے سوال پر جنرل ساحر شمشاد نے بتایا کہ پاکستان نے...
    بجٹ اہداف طے کرنے کے لیے پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے مذاکرات آج ہوں گے، گزشتہ ہفتے کے مذاکرات میں آئندہ بجٹ کے اہداف طے نہیں ہو سکے تھے۔ ذرائع کے مطابق سیکریٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر پاکستانی مذاکراتی ٹیم میں ہوں گے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کا اجلاس طویل اور نتیجہ خیز ہونے کا امکان ہے، پاکستان آئی ایم ایف کی طرف سے ٹیکس وصولیوں کے لیے ہدف میں کمی کا خواہاں ہے۔ ایف بی آر ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف نے 14300 ارب روپے ٹیکس وصولیوں کا ہدف مقرر کرنے کا کہا ہے۔ آئی ایم ایف نان فائلرز کے لیے بیرون ملک سفر اور گاڑی و...
    کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سرکاری ملازمین کیلیے نئی اعزازیہ پالیسی کی منظوری دے دی، جس کے تحت وزیر خزانہ کو مختلف وزارتوں، پارلیمنٹ اور وزیراعظم آفس کیلئے بجٹ اعزازیہ منظوری کے صوابدیدی اختیارات مل گئے، اعزازیہ پر صرف پانچ فیصد انکم ٹیکس ہوگا۔وزارت خزانہ کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں اعزازیہ پالیسی سے متعلق فنانس ڈویژن کی سمری کی منظوری دی، نئی پالیسی میں فنانس ڈویژن، ریونیو ڈویژن، ایف بی آر ، پلاننگ، ڈیولپمنٹ اینڈ سپیشل انیشی ایٹو ڈویژن، قومی اسمبلی و سینٹ سیکرٹریٹ اور وزیر اعظم آفس کے ملازمین کیلئے اعزازیہ منظور کرنے کا اختیار وزیر خزانہ کو دیا گیا ہے۔بجٹ میں اعزازیہ کے حجم کا فیصلہ ہر سال...
    ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مختلف سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ سیاحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے کیمپنگ پاڈز بنائے گئے تھے، جسے سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاح اب قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور محفوظ قیام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا صوبائی حکومت کی جانب سے جن سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز بنائے گئے ہیں ان میں شاران وادی کاغان، ٹھنڈیانی ایبٹ آباد، بمبوریت کیلاش، یارخون لشٹ اپر چترال، سرلاسپور اپر چترال، گبین جبہ وادی سوات، سلاتن...
    اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سرکاری ملازمین کیلیے نئی اعزازیہ پالیسی کی منظوری دے دی، جس کے تحت وزیر خزانہ کو مختلف وزارتوں، پارلیمنٹ اور وزیراعظم آفس کیلئے بجٹ اعزازیہ منظوری کے صوابدیدی اختیارات مل گئے، اعزازیہ پر صرف پانچ فیصد انکم ٹیکس ہوگا۔ وزارت خزانہ کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں اعزازیہ پالیسی سے متعلق فنانس ڈویژن کی سمری کی منظوری دی، نئی پالیسی میں فنانس ڈویژن، ریونیو ڈویژن، ایف بی آر ، پلاننگ، ڈیولپمنٹ اینڈ سپیشل انیشی ایٹو ڈویژن، قومی اسمبلی و سینٹ سیکرٹریٹ اور وزیر اعظم آفس کے ملازمین کیلئے اعزازیہ منظور کرنے کا اختیار وزیر خزانہ کو دیا گیا ہے۔ بجٹ میں...
    اسلام ٹائمز: سیمینار سے خطاب میں علماء مشائخ نے کہا کہ امام خمینیؒ نے استعماری قوتوں کیخلاف وحدت امت کیلئے ماہ ولادت رسول ربیع الاول میں ہفتہ وحدت منانے کا اعلان کیا جس کے نتیجے میں ملت اسلامیہ میں امریکہ اسرائیل و استعماری استبدادی استکباری شیطانی قوتوں کیخلاف اسلامی ممالک میں وحدت و بیداری کی فضا پیدا ہوئی، فلسطین کے مظلوم مسلمانوں اور شہدائے مقاومت کو کامیابی اور اسرائیل و امریکہ اور اس کے سہولت کاروں کو آج تک ذلت و رسوائی و بدترین شکست کا سامنا ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام بانی اسلامی انقلاب ایران آیت اللہ امام خمینیؒ کی 36ویں برسی کے موقع پر فلسطین کیلئے امام خمینیؒ کا کردار و خدمات...
    بھارت کے جارحانہ اقدامات اور یکطرفہ فیصلے خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں، چین اور پاکستان میں اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز نیو یارک (سب نیوز)پاکستان اور چین نے پرامن طریقے سے تنازعات کے حل، کثیر الجہتی تعاون، اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کی پاسداری، معاہدوں کے تقدس اور بین الاقوامی قوانین کے احترام کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کے مستقل مندوب فو کانگ، نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ جناب بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں اقوام متحدہ میں موجود پاکستانی پارلیمانی وفد سے ملاقات کی۔ملاقات میں بھارت کی حالیہ جارحیت کے بعد جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور خطے...
    سیالکوٹ: پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخابات آج منعقد ہو رہے ہیں۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 185 ہے، جن میں مرد ووٹرز 1 لاکھ 57 ہزار 725 اور خواتین ووٹرز 1 لاکھ 39 ہزار 460 شامل ہیں۔ انتخابی عمل کو مؤثر اور منظم بنانے کے لیے حلقے میں کل 185 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 57 مردانہ، 57 زنانہ اور 71 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔ یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ارشد وڑائچ...
    — فائل فوٹو  سندھ میں عیدالاضحیٰ کے دوران کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم شروع کر دی گئی۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ بھر کی 53 مویشی منڈیوں میں کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے اسپرے کیا گیا اور کانگو وائرس کے خطرے کے پیش نظر 66 کمیونٹی سیشنز منعقد کیےگئے۔محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کھال میں چپکی ہوئی ٹک سے پھیلنے والا کانگو وائرس خطرناک ہے، کانگو وائرس سے شرح اموات 10 سے 40 فیصد تک ہے، کانگو وائرس جانوروں کی کھال میں چپکی ہوئی ٹک میں پایا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے مویشی منڈی جانے والے افراد کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی اقدام کریں، ماہرین صحت بلوچستان: رواں سال کانگو وائرس کا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات انتہائی تشویشناک ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں اور امن کے بجائے دشمنی کو ترجیح دیتے ہیں۔ ہندوستان کے رہنماؤں اور بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیانات پر ترجمان دفترخارجہ کا ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کو علاقائی عدم استحکام کا سبب بنا کر پیش کرنا حقیقت سے بالاتر ہے، عالمی برادری بھارت کے جارحانہ رویے سے واقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے اندر دہشت گردی کو سپورٹ کرتا ہے، بھارتی دہشتگردی کے حقائق کو کھوکھلے بیانیے اور ہتھکنڈوں سے چھپا نہیں سکتا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر خطے کے امن و...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار اور افغان ہم منصب امیر متقی نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران باہمی اعتماد کے فروغ کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان میں اپنے سفارتخانے کو سفیر کی سطح پراپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے جواب میں افغانستان نے بھی گزشتہ روز اسلام آباد میں تعینات اپنے ناظم الامور کو سفیر کی سطح تک بڑھا دیا۔ترجمان نے بتایا کہ افغان وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے سفارتی تعلقات کو سفیر کی سطح تک بڑھانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور دوطرفہ تعلقات...
    پاک بحریہ کی جانب سے غیر روایتی خطرات کیخلاف بندرگاہوں کے دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے مشقوں کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ک بحریہ نے پاکستان کی تمام بڑی بندرگاہوں پر غیر روایتی خطرات سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دو روزہ مشقوں کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ ان مشقوں کا بنیادی مقصد اہم بحر تنصیبات کے تحفظ کے لئے طریقہ کار اور حربی حکمت عملی کو جانچنا اور موثر بنانا تھا۔ ان مشقوں میں پاک بحریہ کی مختلف یونٹس بشمول پاک میرینز، ایس ایس جی(این)، بحری اور فضائی اثاثہ جات نے مربوط اروائیوں میں حصہ لیا۔ مشق میں مختلف غیر روایتی خطرات اور حملوں کی صورت میں شرکت کرنے والی فورسز...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں کسی کے نام کی تختی لگانا یا اکھاڑنا کوئی نئی بات نہیں، ایسا بھی کچھ پی ٹی وی میں ہوا اور سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری کے نام کی یادگاری تختی ہٹادی گئی لیکن جب موجودہ وزیراطلاعات کو پتہ چلا تو انہوں نے نہ صرف دوبارہ تختی لگوائی بلکہ فواد چوہدری سے رابطہ بھی کیا جس پر انہوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ایک پیغام بھی جاری کردیا۔ فواد چوہدری نے لکھا کہ ’ مجھے پی ٹی وی میں کانفرنس روم کا افتتاح کرنے کا اعزاز حاصل ہوا  تاہم، حکومت میں تبدیلی کے بعد، بظاہر نئی قیادت کو خوش کرنے کے لیے یادگاری تختی کو ہٹا دیا گیا۔ اس کا علم ہونے پر وفاقی...
    کوئٹہ میں گرینڈ جرگہ، وزیراعظم کی مسائل کے حل کیلئے بلوچ عمائدین کو مذاکرات کی دعوت WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز )بلوچستان کے معاملے پر کوئٹہ میں گرینڈ جرگہ جاری ہے جس میں وزیراعظم، فیلڈ مارشل سمیت دیگر اعلی حکام شریک ہیں، وزیراعظم نے اپنے خطاب میں بلوچ عمائدین کو خرابیوں کی نشاندہی کرنے اور حکومت سے مذاکرات کی دعوت دے دی۔ کوئٹہ میں گرینڈ جرگہ کا آغاز قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد وزیراعلی بلوچستان سردار سرفراز بگٹی نے کہا کہ قومی گرینڈ جرگے کے شرکا کا خیرمقدم کرتا ہوں، یہاں موجود تمام شرکا کا شکرگزار ہوں کہ وہ یہاں آئے، قومی جرگوں کا انعقاد جاری رہنا چاہیے تاکہ مسائل کا حل نکلے۔...
    کراچی: کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو مونس عبداللہ علوی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک فیڈر سے پی ایم ٹی کی سطح پر لوڈ شیڈنگ لانے کے لئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے پر کام کر رہی ہے۔ صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں مونس علوی نے کہا کہ اگر پی ایم ٹی سے چھیڑ چھاڑ کی گئی تو اس میں ایسی فنی خرابی ہوگی جس کو درست کرنے میں تین دن لگ سکتے ہیں، کراچی کے 2200 فیڈرز میں سے صرف 300 فیڈرز پر بہت زیادہ بجلی کی چوری اور نقصانات ہیں، حکومت کو پیشکش کی ہے کہ وہ ان علاقوں میں بجلی کا اندرون نظام چلانے میں معاونت کرے، کے الیکٹرک اور کراچی کے صارفین شراکت دار ہیں، شہریوں، عوامی نمائندوں اور...
    اجلاس میں متفقہ فیصلہ ہوا کہ 11 جون 2025ء تک ہڑتال کو توسیع دی جائے گی۔ البتہ تمام ایمرجنسی نوعیت کے مقدمات سننے، ضمانت، سپرداری وغیرہ میں وکلاء کو پیش ہونے کی اجازت ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، بار کونسل گلگت، غذر بار ایسوسی ایشن کا ایک مشترکہ اجلاس زیر صدارت صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن تنویر اختر ایڈووکیٹ بار آفس میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کے شرکاء نے وکلاء برادری گلگت بلتستان کی جانب سے گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہڑتال کے بعد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر کی جانب سے مختلف محکموں کے سیکریٹریز کو باقاعدہ احکامات جاری ہونے کے باوجود ابھی تک متعدد مسائل پر صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی اقدام...
    پاکستان نے بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر اظہار تشویش کیا ہے۔پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکومت اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کو امتیازی سلوک کا سامنا ہے، مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریرہوتی ہیں، ریاستی معاونت سے مسلمانوں کو نشانہ بنانا عالمی برادری کیلئے باعثِ تشویش ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مذہبی نفرت کو سیاسی مقاصد کیلئے ہوا دینا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، مذہبی منافرت علاقائی استحکام کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کا نوٹس لے اور اقلیتوں کے تحفظ...
    سٹی42:ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ان واقعات میں خطرناک حد تک اضافے کو گہری نظر سے دیکھ رہا ہے،پاکستان بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبک رجحانات پر شدید تشویش رکھتا ہے ۔  تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے، نفرت انگیز تقاریر، امتیازی پالیسیوں اور ریاستی سرپرستی میں ہونے والی کارروائیاں نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں بلکہ یہ علاقائی استحکام کیلئے بھی خطرہ ہیں۔ سوراب میں دہشت گردوں کا بینک اوررہائش گاہوں پر حملے؛ اے  ڈی سی ریونیو شہید   پاکستان بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبک رجحانات پر شدید تشویش رکھتا ہے...
    پارٹی تحریک کیلئے تیار ہوجائے، کوئی سامنے نہ آیا تو برداشت نہیں کرونگا، وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے کی اجازت نہیں دوںگا، میں صرف انصاف چاہتا ہوں، میرے کیسز جلد سے جلد سنے جائیں پنجاب میں چار رکنی سیاسی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار، نوٹیفکیشن دوبارہ جاری کرنے کی ہدایت،عالیہ حمزہ سیاسی کمیٹی کی سربراہ مقرر ، سینیٹر علی ظفر کی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں، پاکستان کی خاطرکچھ لو اور کچھ دو کیلیے تیار ہوں۔پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد...
    صارفین کو اپنی بلنگ کا اختیار دے رہے ہیں، حکومت کا بجلی سلیبز تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں آئی پی پی کے معاہدے ختم کرکے عوام کو 3400 ارب روپے کا فائدہ دیا، وفاقی وزیر توانائی حکومت نے بجلی کی اوور بلنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ’’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘‘ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔صارفین اپنے موبائل سے میٹر کی ریڈنگ کر کے ایپ پر بھیج سکیں گے۔وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ سبسڈی کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین سے جوڑ رہے ہیں۔ حکومت کا بجلی کے سلیبز کو تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بھی ڈیٹا درست کرنے کی ضرورت ہے۔ آئی پی پی...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت اجلاس ،مویشی منڈیوں، سکیورٹی کے اقدامات اور صفائی کے مناسب انتظامات پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباداور ڈی جی سول ڈیفینس محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت ایک اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عید الاضحی 2025 کے موقع پر مویشی منڈیوں، سکیورٹی کے اقدامات اور صفائی کے مناسب انتظامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اجلاس میں آئی سی ٹی انتظامیہ، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)، ڈسٹرکٹ میونسپل انتظامیہ (ڈی ایم اے)، آئی سی ٹی پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر بھر میں صفائی، عوامی تحفظ اور...
    —فائل فوٹو پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ویزے کے لیے بایومیٹرک اپوائنٹمنٹ والے درخواست گزاروں کو 2 جون سے سفارت خانے میں داخلے کی اجازت ہو گی۔اس حوالے سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے اعلامیہ جاری کیا ہے۔اعلامیے میں سفارت خانے نے کہا ہے کہ درخواست گزار اپوائنٹمنٹ لینے سے پہلے 69 امریکی ڈالرز جمع کرائیں اور رسید ساتھ لائیں۔ یہ بھی پڑھیے ویزہ معاملہ، پاک امارات حکومتوں کا مثبت تبادلہ خیال پر یقین، پاکستانی سفارتخانہ یو اے ای کے سفارت خانے نے کہا ہے کہ آن لائن اپ لوڈ کی گئی تمام دستاویزات کی نقول بھی ہمراہ لانا ضروری ہے۔سفارتخانہ یو اے ای نے مزید کہا ہے کہ...
    — فائل فوٹو کیمبرج کے امتحانی پرچے آؤٹ ہونے کا معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے اٹھا لیا ہے اور اس معاملے پر ایک ذیلی کمیٹی قائم کردی ہے۔ جمعہ کو چیئرمین قائمہ کمیٹی ڈاکٹر عظیم الدین زاہد کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فیصل آباد کے رکن قومی اسمبلی محمد علی سرفراز نے اجلاس کے شرکاء کو کیمبرج کے آؤٹ ہونے والے حالیہ 4 پرچوں کے ثبوت پیش کئے اور ویڈیو بھی دکھا دی۔انہوں نے کہا کہ پرچے لیک ہونے کا فائدہ کچھ طلبہ نے اٹھایا اور اکثریت محروم رہی۔ ایسے پرچوں کی کیمبرج ایورج مارکنگ کرتا ہے یا اسکول کے نتائج کی بنیاد پر نمبر دیتا ہے۔ اجلاس میں تجویز دی گئی کہ لیک پرچوں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 30 مئی ۔2025 )کیمبرج کے امتحانی پرچے آﺅ ٹ ہونے کا معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے اٹھا لیا اور اس معاملے پر ایک ذیلی کمیٹی قائم کردی ہے جمعہ کو چیئرمین قائمہ کمیٹی ڈاکٹر عظیم الدین زاہد کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فیصل آباد کے رکن قومی اسمبلی محمد علی سرفراز نے اجلاس کے شرکا کو کیمبرج کے آﺅٹ ہونے والے حالیہ 4 پرچوں کے ثبوت پیش کئے اور ویڈیو بھی دکھا دی.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ پرچے لیک ہونے کا فائدہ کچھ طلبہ نے اٹھایا اور اکثریت محروم رہی ایسے پرچوں کی کیمبرج ایورج مارکنگ کرتا ہے یا سکول کے نتائج کی بنیاد پر نمبر...
    مکہ مکرمہ : حج 2025 کا سیزن شروع ہو چکا ہے اور اس بار سعودی حکام نے شدید گرمی سے حجاج کرام کو محفوظ رکھنے کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے ہیں۔ سعودی وزیرِ حج توفیق الربیعہ نے بتایا کہ اس بار درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے، اس لیے حکومت نے اسے اولین چیلنج کے طور پر لیا ہے۔ وزیرِ حج کے مطابق 40 سے زائد سرکاری ادارے اور 2.5 لاکھ اہلکار اس بار حج کے انتظامات میں شریک ہیں۔ 50 ہزار مربع میٹر تک سایہ دار جگہوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 400 سے زائد کولنگ یونٹس مختلف مقامات پر نصب کیے جا رہے ہیں۔ طبی عملے کی تعداد میں اضافہ کیا گیا...
    ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حسن مرتضی نے ایران حکومت کا اربعین پر زائرین کیلئے ایرانی سرحد 24 گھنٹے کھلی رکھنے کا بھرپور خیرمقدم کیا۔ حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ بندی میں ایران کے مثبت کردار کے معترف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شادمان لاہور میں ایرانی قونصل خانے میں ایران کے قونصل جنرل مہران موحد فر سے پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سابق ایم پی اے مخدوم عثمان اور حسین ترمذی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حسن مرتضی نے ایران حکومت کا اربعین...
    اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ،اووربلنگ کے خاتمے کیلئے حکومت کا نئی اسکیم شروع کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آ باد(سب نیوز)حکومت نے بجلی کی اوور بلنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے اپنا میٹر اپنی ریڈنگ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی (پاور)کا اجلاس ہوا، جس میں رکن رانا محمد حیات نے سوال اٹھایا کہ کیا آئندہ مالی سال میں بجلی ٹیرف میں مزید کمی ہو گی؟، جس پر چیئرمین نیپرا نے جواب دیا کہ فی الحال بجلی کا ریٹ اتنا ہی رہنے کا امکان ہے۔رانا محمد حیات نے کہا کہ صنعتی شعبے کو 30 فیصد ریلیف دیا گیا ہے جب کہ زرعی شعبے کو کوئی...
    پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے ان کے دروازے کھلے ہیں، وہ پاکستان کی خاطر کچھ لو اور کچھ دو کے لیے تیار ہیں، اپنے لیے کوئی رعایت نہیں مانگ رہے۔اڈیالہ سے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہاکہ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں اتحاد کی خاطر کسی بھی وقت مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وہ صرف انصاف چاہتے ہیں اور اپنے کیسز کی جلد سے جلد سنوائی چاہتے ہیں۔سینیٹر علی ظفر کے مطابق بانی پی ٹی...
    وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ صارفین کو اپنی بلنگ کا اختیار دے رہے ہیں اور اس سلسلے میں ’’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘‘ کے نام سے اسکیم کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ صارفین اپنے موبائل سے میٹر کی ریڈنگ کر کے ایپ پر بھیج سکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے بجلی کی اوور بلنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ’’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘‘ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی (پاور) کا اجلاس ہوا، جس میں رکن رانا محمد حیات نے سوال اٹھایا کہ کیا آئندہ مالی سال میں بجلی ٹیرف میں مزید کمی ہو گی؟، جس پر چیئرمین نیپرا نے جواب دیا کہ فی الحال بجلی کا ریٹ اتنا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )جس وقت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور وفاقی حکومت کے درمیان ممکنہ طور پر اہم حلقوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ مذاکرات کے نئے دور کی امیدیں تیز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں، پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان نے ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی بجائے عوام کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ  خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے حال ہی میں عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں سے کہا تھا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے آغاز کیلئے ’’موزوں حلقوں‘‘ سے مثبت اشارہ ملا ہے، ان اشاروں کو اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے بالواسطہ منظوری سے تعبیر...
    اسلام آباد: ایف بی آر نے اسمگل شدہ اشیاء کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کو 5 لاکھ روپے تک انعام دینے کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کسٹمز کمانڈ فنڈ قائم کرنے کا باضابطہ طور پر نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق کسٹمز کمانڈ فنڈ سے اسمگلنگ روکنے کیلئے معلومات فراہم کرنے والوں کو پیشگی ادائیگی کی جائے گی، اسمگل شدہ اشیاء کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو 5 لاکھ روپے تک معاوضہ فراہم کیا جا سکے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق فنڈ کو انسداد اسمگلنگ کارروائی کے اخراجات کیلئے استعمال میں لایا جا سکے گا، فنڈ سے کسٹمز افسران کو...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں چکن کے نرخ بڑھنے پر سخت اظہار برہمی کیا ہے- وزیراعلی نے خصوصی اجلاس میں چکن کے نرخ بڑھنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو چکن کی پرائس کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دیا-وزیراعلی نے عید الاضحی سے قبل ٹماٹر،پیاز، ادرک، لہسن،مرچ اور لیموں کے نرخ پرنظر رکھنے کی ہدایت کی ہے- انہوں نے کہاکہ عید الاضحی سے قبل ضروری سبزیوں کے نرخ بڑھنا قطعا قابل برداشت نہیں۔(جاری ہے) ذخیرہ اندوزی کر کے سبزیوں کے نرخ بڑھانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔حکومتی اداروں کی موجودگی کے باوجود چکن کے نرخ بڑھنا قطعی ناقابل قبول ہے۔...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں چکن کے نرخ بڑھنے پر سخت اظہار برہمی کیا ہے- وزیراعلیٰ نے خصوصی اجلاس میں چکن کے نرخ بڑھنے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو چکن کی پرائس کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دیا- وزیراعلیٰ نے عید الاضحیٰ سے قبل ٹماٹر،پیاز، ادرک، لہسن،مرچ اور لیموں کے نرخ پرنظر رکھنے کی ہدایت کی ہے-وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ عید الاضحیٰ سے قبل ضروری سبزیوں کے نرخ بڑھنا قطعاً قابل برداشت نہیں۔ذخیرہ اندوزی کر کے سبزیوں کے نرخ بڑھانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔حکومتی اداروں کی موجودگی کے باوجود چکن کے نرخ بڑھنا قطعی ناقابل قبول ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے سبزیوں، دالوں، آٹا اورروٹی کے نرخ...
    — فائل فوٹو  سندھ حکومت نےطالبات کےلیے وظائف کے معیار کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹی، نویں اور دسویں جماعت کی طالبات وظیفے کےلیے اہل ہوں گی۔نوٹیفکیشن میں بتایا ہے کہ تعلیمی سال کے 6 ماہ میں 60 فیصد سے زیادہ حاضری رکھنے والی طالبات ہی اہل ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق وظیفے کی رقم اگست، ستمبر، اکتوبر، نومبر اور دسمبر 2024ء کے لیے دی جائے گی۔
    پاور ڈویژن نے نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے 7 سالہ ملٹی ائیر ٹیرف کے بارے میں کے الیکٹرک کے لیے جاری فیصلے پر شدید خدشات کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا کہ ایسے فیصلے آئندہ ملٹی ائیر ٹیرف دورانیہ میں سرمایہ کاری کو متاثر کر سکتے، فیصلے کے وفاق کی سبسڈیز  یکساں ٹیرف نظام میں طویل مدتی اثرات آئیں گے۔ اویس لغاری نے کہا کہ پاور ڈویژن نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کیلئے جاری ملٹی ائیر ٹیرف کا جائزہ لے گا، پرانے جنریشن ٹیرف بارے فیصلہ پر نظرثانی نیپرا کی توجہ کی منتظر ہے، اس نظر ثانی فیصلے میں تاخیر سے پاور سیکٹر پر سنگین مالیاتی اثرات آرہے۔ وفاقی وزیر نے...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےاسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے دوران وعدہ کیا کہ ٹیکس کا بوجھ تنخواہ دار طبقے اور دستاویزی شعبے سے ہٹا کر دیگر طبقات پر منتقل کیا جائے گا اشارہ دیا کہ معیشت کو کیش لیس بنانے اور دستاویزی لین دین کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لازمی استعمال کیلئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں کام کرنے والی ایک ٹیم نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں شامل کی جانے والی پالیسی تجاویز پر بات چیت کیلئے کمرشل بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں، ریگولیٹرز، اور صنعتی نمائندوں بشمول سیرامکس مینوفیکچررز اور اسٹیل پروڈیوسرز سے کئی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے...
    لاہور (نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے  یہاں گورنر ہائوس لاہور میں روٹری انٹرنیشنل کے صدر کے خصوصی مشیر سری لنکا سے پبوڈو ڈی زوئیسا کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی۔ وفد میں روٹری انٹرنیشنل سینٹرل زون کے سینٹرل زون کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شاہین آصف چوہدری اور روٹری کلب آف کولمبو کے رکن روٹیرین کرش فرنینڈو شامل تھے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ نئی نسل کو صحت مند اور محفوظ مستقبل دینے کے لئے ناگزیر ہے۔ حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ گورنر پنجاب نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے روٹری انٹرنیشنل کی کوششوں اور عزم کو سراہا۔ پولیو سے بچائو اور پولیو کا ملک سے...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلی سطح وفد کی ملاقات ، مختلف شعبوں میں شراکت داری پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا سے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)کے منیلا سے آئے ایک اعلی سطحی وفد نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سی ڈی اے بورڈ ممبران، ڈی جی انوائرمنٹ، ڈی جی ریسورس، ڈائریکٹر ڈی ایم اے اور سی ڈی اے کے دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اے ڈی بی کے وفد کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں خیر...
    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کے لیے 2 روم کولر اڈیالہ جیل کے باہر پہنچا دیے گئے۔ جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے لیے پھل اور کپڑے بھی لائے گئے۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل انتظامیہ نے پھل اور کپڑے ان تک پہنچانے کی اجازت دے دی۔ لیکن لائے گئے دونوں روم کولر جیل کے باہر ہی رکھوا دیے گئے۔ علیمہ خان نے میڈیا کے سامنے ہی بیرسٹر گوہر سے جواب مانگ لیابانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا کے سامنے ہی بیرسٹر گوہر سے جواب مانگ لیا۔ بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی بہن، علیمہ خان نے بھائی...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مسلسل ویکسی نیشن مہمات، موثر نگرانی، ہیلتھ ورکرز کی جرات کے نتیجے میں پولیو کیسز میں 99 فیصد سے زائد کمی آئی ہے، پولیو فری پاکستان کی کوششوں کو ناکام بنانے کے مقصد سے کئے گئے بزدلانہ حملوں میں جانیں قربان کرنے والے پولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ہمیں پولیو ورکرز کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا، اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک پولیو کا مکمل خاتمہ نہ ہو جائے۔ منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے پولیو کے خاتمے کیلئے ملک گیر مہم پر اپنے پیغام میں کہا کہ 26 مئی سے یکم جون تک...
    محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے کہا ہے کہ بلوچستان کے خضدار میں اسکول کی بس کو نشانہ بنانے کے واقعے کی ابتدائی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ بس کے ساتھ گاڑی کو ٹکرایا گیا تھا، جسکے بعد بس میں آگ لگ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس پر خودکش حملے کی تحقیقات جاری ہے۔ مبینہ حملہ آور کے اعضاء فارنزک کیلئے بھجوا دیئے گئے ہیں۔ محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے کہا ہے کہ بلوچستان کے خضدار میں اسکول کی بس کو نشانہ بنانے کے واقعے کی ابتدائی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ بس کے ساتھ گاڑی کو ٹکرایا گیا تھا، جس...
    لاہور: عید الاضحیٰ پر جہازوں کو حادثات سے بچانے کیلئے پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے اقدامات شروع کردیے۔  عید الاضحیٰ کے موقع پر جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات شروع کردیے گئے ہیں، اس حوالے سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ایئرپورٹ کے اطراف میں صفائی کا خصوصی پلان تیار کیا گیا۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر خصوصی مہم چلائی جائے گی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ایئرپورٹ کے قرب و جوار میں گندگی اور جانور روں کی آلائشیں نہ پھینکنے سے متعلق عوامی آگاہی کیلئے پمفلٹ بھی تیار کرلیے ہیں جبکہ مساجد میں بھی اس حوالے سے اعلانات کرائے جائیں گے، امام مساجد جمعہ کے خطبات...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 مئی 2025)پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اسلا م آباد ہائیکورٹ کے اطراف بھاری نفری تعینات کر دی گئی، قیدی وین اور بکتر بند گاڑیاں بھی ہائی کورٹ کے باہر پہنچا دی گئی ہیں، احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں، سیکورٹی اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ کر دیا گیا ہے۔بتایاگیا ہے کہ عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج احتجاج کی کال دی گئی تھی اس تناظر میں آج اسلام آباد ہائی کورٹ اور دیگر مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی اور...
    ترجمان ڈی ایف پی کا کہنا ہے کہ تنازعہ کے حل کیلئے کسی بھی قسم کی بات چیت میں تینوں فریقوں پاکستان، بھارت اور کشمیریوں کا ہونا ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی ) نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کیلئے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بااثر عالمی حکومتوں خاص طور پر امریکہ کی جانب سے کردار اس مسئلے کے منصفانہ اور دیرپا حل کی راہ ہموار...
    فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر پاکستان کے صنعتی دل فیصل آباد کی خوبصورتی کیلئے عملی کوششیں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے کلاک ٹاور اور آٹھوں بازاروں کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا، گھنٹہ گھر اور آٹھوں بازاروں کا انفراسٹرکچر بہتر کرکے بیوٹیفکیشن کے احکامات پر انتظامیہ متحرک ہے۔(جاری ہے) ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت بازاروں کی بیوٹیفکیشن بارے اجلاس میں پلان کا جائزہ لیا گیا۔ گھنٹہ گھر سمیت آٹھوں بازاروں کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا۔ اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے،اسسٹنٹ کمشنر سٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ،میونسپل کارپوریشن ودیگر محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) ٹیکسوں اورڈیوٹیز کی وصولی کیلئے ایف بی آر کے تمام متعلقہ دفاتر 31مئی کورات 8بجے تک کھلے رہیں گے۔(جاری ہے) ایف بی آر کی جانب سے اس حوالہ سے لارج ٹیکس پئیردفاتر،میڈیم ٹیکس پیئرز آفس،کارپوریٹ ٹیکس آفس اورریجنل ٹیکس آفسز کے چیف کمشنرزان لینڈریونیوکے نام جاری مراسلہ میں کہاگیاہے کہ مالی سال 25۔2024 کے ریونیو اہداف کی وصولی اورٹیکس کی تعمیل کیلئے انفورسمنٹ اقدامات کوفعال طور پر آگے بڑھانے کیلئے تمام متعلقہ دفاترر31مئی کورات 8بجے تک کھلے رہیں گے۔
       عادیہ ناز: پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں کی آسامیوں کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا. تحریری امتحان لاہور سمیت پنجاب کی 7ڈویژن میں لیے جائیں گے.تحریری امتحان میں کل 40300 امیدوار حصہ لیں گے.محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیلئے158 امیدوار حصہ لے رہے ہیں.محکمہ بلدیات و کمیونٹی ڈیولپمنٹ میں لٹیگیشن آفیسر کیلئے 739 امیدوار حصہ لیں گے.محکمہ انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ میں لا آفیسر کیلئے 72 امیدوار حصہ لے رہے ہیں. آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد محکمہ صحت میں ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل افیئرز کی آسامیوں کیلئے 338 امیدوار شریک ہوں گے.پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کیلئے 167 امیدوار شرکت کریں گے.مختلف محکمہ جات...
    اسلام آباد(  نیوز ڈیسک  )   قربانی کرنے کی نیت رکھنے والوں کے لیے ایک اہم اسلامی ہدایت یہ ہے کہ جب ذوالحجہ کا چاند نظر آ جائے، تو انہیں اپنے بال اور ناخن کاٹنے سے اجتناب کرنا چاہیے، یہاں تک کہ قربانی ہو جائے۔ یہ ہدایت نبی کریم ﷺ کی سنت مبارکہ سے ثابت ہے۔ حضرت اُمِّ سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: “جب ذوالحجہ کا پہلا عشرہ شروع ہو جائے اور تم میں سے کوئی شخص قربانی کا ارادہ رکھتا ہو تو وہ اپنے بال اور ناخن نہ کاٹے۔ (صحیح مسلم، حدیث: 1977) اس حدیث کی روشنی میں فقہاءِ کرام فرماتے ہیں کہ جو شخص قربانی کا ارادہ رکھے، اُس کے لیے مستحب...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 مئی 2025)انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کی جانب سے نقل روکنے کے دعوے اور اقدامات ایک بار پھر ناکام ہوگئے،امتحانات کے انیسویں روز بھی اردو کا پرچہ امتحانی وقت کے دوران آوٹ ہو گیا، انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نقل اور پرچہ آوٹ ہونے کی روایت برقراررہی، نقل مافیا بدستور فعال ہے اور امتحانی نظام کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور ہوم اکنامکس گروپ کے بارہویں جماعت کے اردو کے پرچے کا مکمل حل شدہ سوالنامہ امتحان کے دوران ہی واٹس ایپ گروپوں میں گردش کرنے لگا۔ صرف سوالنامہ ہی نہیں بلکہ جوابات بھی سوشل میڈیا پر عام دستیاب تھے جس سے بورڈ کی نگرانی پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔امتحانات میں...
    وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے اس کو سیاست کی نظر نہیں کرنا چاہیے، پوری دنیا نے اسی ویکسین سے اس موذی مرض سے نجات حاصل کی۔ وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف آج تیسری ملک گیر مہم شروع کر رہے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے بتایا ہے کہ آج دوسری مرتبہ افغانستان کے ساتھ مل کر ایک ہی وقت پر انسداد پولیو مہم چلا رہے ہیں، پولیو کے خاتمے کے لیے اس کو سیاست کی نظر نہیں کرنا چاہیے۔ وفاقی وزیرِ نے کہا ہے کہ والدین سے درخواست ہے کہ ذہن سے شکوک نکال دیں، انکاری والدین سوچیں...
    کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کے پیش نظر اسپتالوں کو لوڈ شیڈنگ سے استثنیٰ کے لیے کے-الیکٹر سے بات چیت جاری ہے۔ سوبھراج اسپتال کراچی میں نیونیٹل آئی سی یو کے افتتاح کے موقع میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اسپتالوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دلوانے کے لیے کے-الیکٹرک سے بات چیت جاری ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مستقبل میں بجلی کے بحران سے بچنے کے لیے سولرائزیشن منصوبے پر بھی کام تیز کر دیا گیا ہے۔ کراچی میں جاری طویل دورانیے کی بجلی کی بندش نہ صرف شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بن رہی ہے بلکہ اسپتالوں میں داخل مریضوں کے لیے بھی...