2025-04-25@23:42:39 GMT
تلاش کی گنتی: 2453

«اپنی کابینہ میں»:

(نئی خبر)
    چین نے ٹرمپ کے تجارتی محصولات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو چین کی معیشت اور تجارت دبانے کے لیے بطور ہتھیار ٹیکسوں کا استعمال بند کرنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ ٹیرف وار: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں چین کی سرکاری خبر ایجنسی شنہوا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوو جیاکُن نے امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کمی کی تصویر فیس بُک پر اپنے اکاؤنٹس سے شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مارکیٹ نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے آنے والی اشیا پر 34 فیصد اضافی ٹیکس لگائے ہیں جس سے سال بھر میں مجموعی ٹیکس کی شرح 54 فیصد ہو گئی ہے اور ساتھ ہی چین...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 10 اپریل بروز جمعرات بیلاروس کا دورہ کریں گے۔ شہباز شریف کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سینیئر وزیر مریم اورنگزیب بھی بیلاروس جائیں گی۔ وزیراعظم 10 اپریل کو بیلاروس کے صدر کے ساتھ ملاقات کریں گے اورپھر پاکستان واپس آئیں گے۔ بیلاروس سے واپس آکر وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف کے ہمراہ لندن جائیں گے۔ شہباز شریف لندن سے واپس آجائیں گے تاہم نواز شریف لندن میں دو ہفتے گزاریں گے۔ نواز شریف لندن میں اپنا طبی معائنہ کروائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بیلاروس کا دورہ ختم کرکے 11 اپریل کو ترکیہ چلی جائیں گی جبکہ مریم نواز کے ہمراہ مریم اورنگزیب بھی بیلاروس سے ترکیہ جائیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب...
    لاہور: حافظ نعیم الرحمان نے آج سے جماعت اسلامی کی تمام معمول کی سرگرمیاں موخر کرنے کا اعلان کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی آج سے اپنی تمام معمول کی سرگرمیاں موخر کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ 11 اپریل کو ملک بھر میں غزہ کی حمایت میں احتجاج کریں گے، 13 اپریل کو کراچی میں فلسطین مارچ ہوگا، 20 اپریل کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان سے پارلیمنٹرین کا وفد ترکیہ، ایران، ملائیشیا سعودی عرب، مصر سمیت مسلم ممالک سے بات کرے کہ اسرائیلی گھیراؤ کو توڑا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں فلسطین کے...
    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے آج سے پارٹی کی معمول کی تمام سرگرمیاں مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ جمعہ 11 اپریل کو ملک بھر میں غزہ کی حمایت میں احتجاج کیا جائےگا، جبکہ 13 اپریل کو کراچی میں فلسطین مارچ کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں ’سیو غزہ مارچ‘ کرنے پر جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد اسلام آباد سے گرفتار انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی 20 اپریل کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کرے گی۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ غزہ کی صورت حال پر پاکستان سے پارلیمنٹیرینز کا وفد ترکیہ، ایران، ملائیشیا، سعودی عرب، مصر سمیت تمام مسلم ممالک سے بات...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 11 اپریل کو امریکی قونصل خانے کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کردیا۔روز نامہ جنگ کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ 11 اپریل کو امریکی قونصل خانے کی طرف مارچ کریں گے، 13 اپریل کو کراچی اور 20 اپریل کو اسلام آباد میں مارچ کریں گے۔حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمتیں کم کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، امریکا کسی کا دوست نہیں، یوکرین کے حالات دیکھ لو، امریکا اور اسرائیل مجرم ہیں، انہیں تاریخ معاف نہیں کرے گی، عید پر...
    وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ بچ جانیوالی رقم کو حجاج کو واپس کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ گیا، وہاں حج انتظامات دیکھے، حجاج کو فراہم کردہ سہولیات بھی دیکھیں، سعودی عرب کے حج کے وزیر سے بھی ملاقات ہوئی، 8 اپریل سے حج کیلئے ٹریننگ کا ایک اور سیشن شروع ہونے جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و ہم آہنگی سردار محمد یوسف کا حج تیاریوں سے متعلق حاجی کیمپ لاہور میں پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ سرکاری حج سکیم کے تحت 90 ہزار حاجی سعودی عرب جائیں گے، بچ جانیوالی رقم کو حجاج کو واپس کر...
    وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حج پروازیں 29 اپریل سے شروع ہوں گی، 90 ہزار حاجی سرکاری طور پر جائیں گے، حج سے متعلق انتظامات حتمی مراحل میں ہیں۔حج تیاری 2025 کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر سردار یوسف کا کہنا تھا کہ ہمارا ٹریننگ کا پہلا سیشن مکمل ہوگیا ہے، دوسرا مرحلے کا تربیتی کیمپ 8 اپریل سے شروع ہوگا، حجاج وہاں تیاری کے ساتھ جائیں، ٹریننگ پر زیادہ کام کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حج اور عمرے کا تعلق عقیدے کے ساتھ ہے، جو بھی اس حوالے سے کام کیا جاتا ہے وہ عقیدہ ہے، اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، ان کی ہدایت...
    چین کا امریکی ٹیرف کے خلاف اپنے ترقیاتی مفادات کا ہر صورت تحفظ کرنے کااعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین نے امریکی ٹیرف کے غلط استعمال کی سخت مخالفت کرتے ہوئے ترقیاتی مفادات کا ہر صورت تحفظ کرنے کا عہد کیا ہے۔امریکہ نے مختلف حیلے بہانوں کے تحت چین سمیت اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پرٹیرف کا نفاذ کیا ہے جو دیگر ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کے لیے شدید نقصان دہ ہے ۔عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی خلاف ورزی پر مبنی یہ ٹیرف قواعد پر مبنی کثیرالطرفہ تجارتی نظام اورعالمی اقتصادی نظام کے استحکام کو بری طرح متاثر کررہے ہیں۔ چینی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کی طرف...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائرز سے قبل بڑا اعلان کردیا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں مداحوں کو خوشخبری سنائی گئی ہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائرز کے دوران شائقین کرکٹ کا قذافی اسٹیڈیم میں داخلہ بلکل فری ہوگا۔ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر کا باقاعدہ آغاز 9 اپریل سے ہوگا، قذافی اسٹیڈیم میں مجموعی طور پر 8 میچ کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ آئرلینڈ کیخلاف 9 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی، یہ میچ صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا جبکہ اسی میدان پر دوسرا میچ آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین 11 اپریل کو کھیلا...
    مرکزی کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم پنجاب سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی کنونشن کے چیئرمین سید ناصر عباس شیرازی نے کی۔ اجلاس میں وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی سمیت صوبائی کابینہ کے ارکان نے خصوصی شرکت کی۔ مرکزی کنونشن مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں عوامی اور خصوصی شرکت کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مرکزی کنونشن اسلام آباد میں ہوگا۔ آئندہ تین سال کیلئے نئے چیئرمین کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ مرکزی کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم پنجاب سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی کنونشن کے چیئرمین سید...
    سرینگر سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا ثھا کہ آج بھارت ظالمانہ اکثریت پسندی کے ایک سیاہ دور میں داخل ہو گیا ہے جہاں اقلیتوں کے حقوق کو سلب کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے پاس مسلمانوں کی بات کرنے کا کوئی اخلاقی یا سیاسی جواز نہیں ہے اور وقف بل کو پاس کر کے آر ایس ایس، بی جے پی حکومت نے اپنے مسلم دشمن اور اقلیت دشمن عزائم کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع  کے مطابق آغا مہدی نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ آج بھارت ظالمانہ اکثریت پسندی کے...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپور ٹرسے) پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا ہے کہ  اڑان پاکستان پروگرام سے قومی معیشت  کو ترقی دیں گے۔ نفرت،گالی گلوچ  اور جلائو گھیرائو کی سیاست پر  نہیں بلکہ ترقی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ خیبر پی کے حکومت کی کرپشن کی نئی نئی داستانیں سامنے آ رہی ہیں، باچا خان یونیورسٹی میں بوگس بورڈ بنایا گیا، سینکڑوں غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں۔ خیبر پی کے میں بلین سونامی ٹری کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن کی گئی، ہماری حکومت ای گورننس اور ڈیجیٹلائزیشن، عوام کو ریلیف دینے کی جانب بڑھ رہی ہے۔ تمام سرکاری ٹھیکے ای پورٹل پر منتقل کر دیئے گئے، کسانوں کو سستے ٹریکٹر اور نوجوانوں...
      قومی ایئرلائن 280خصوصی پروازوں کے ذریعے 56ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچائے گی حج آپریشن29؍اپریل سے یکم جون اور بعد از حج آپریشن 12جون سے 10جولائی تک جاری رہے گا قومی فضائی کمپنی کی جانب سے قبل از حج آپریشن کا اعلان کردیا گیا ہے ۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے ) نے حج 2025ء کے لیے اپنے قبل از حج آپریشن کا اعلان کر دیا ہے ، جو 29 اپریل سے یکم جون تک جاری رہے گا۔اس دوران قومی ایئرلائن 280 خصوصی پروازوں کے ذریعے 56 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو سعودی عرب پہنچائے گی۔ذرائع کے مطابق رواں سال 20 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت جب کہ 36 ہزار پرائیویٹ اسکیم کے تحت پی...
     عید آئی اورگزر بھی گئی، عید کی خوشیوں کے لیے امرا و غربا اور متوسط طبقے نے اپنی اپنی بساط کے مطابق عید کے کپڑوں سے لے کرگھر کی سجاوٹ تک بہت سے امور خوشی خوشی انجام دیے اور عید کا چاند دیکھنے کے ساتھ شب بیداری کی۔ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی مارکیٹوں میں خریداروں کا اژدھام نظر آیا لیکن اس کے ساتھ ہی ہمیں وہ گھرانے بھی یاد آئے جن کے پیارے، راج دلارے اس دنیا میں نہیں ہیں، وہ اداس اور غم زدہ دلوں کے ساتھ مسکرانے پر مجبور ہوئے، انھوں نے بھی عید کو خوش آمدید کہا اور اپنے بچوں کی خوشی کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور خریدا، سویاں بھی پکائیں، دوسرے گھروں کی...
    اسد ملک : وزیر اعظم گیارہ جبکہ  نواز شریف بارہ اپریل کو لندن روانہ ہوں گے  ، نواز شریف اوورسیز کنونشن سے خطاب کریں گے وزیراعظم شہباز شریف گیارہ سے تیرہ اپریل تک لندن آئیں گے ، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف بھی بارہ اپریل کو لندن پہنچیں گے ۔ لندن میں نواز شریف اوورسیز کنونشن سے خطاب کریں گے ،نواز شریف دو ہفتے لندن قیام کریں گے  لندن قیام کے دوران نواز شریف اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کروائیں گے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر؛وارم میچ میں ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کو شکست دے دی
    گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہر میں ٹریفک گردی سے متاثرہ افراد کو 12اپریل 2025 ءکے روز گورنرہاﺅس آنے کی دعوت دیتا ہوں، متاثرہ افراد کو 80گز کے پلاٹ دیں گے اور ان کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل بھی بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرجانی کے علاقہ یوسف گوٹھ میں ٹریفک گردی کا شکار نذر عباس کے گھر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ گورنرسندھ نے متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی اور متاثرہ خاندان کو 80گز کا پلاٹ دیا جبکہ مقتولہ کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اور ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان کیا ۔ واضح رہے کہ ٹریفک گردی میں نذر عباس...
    بونیر کے رہائشی کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا ،قاتل اور کوئی نہیں بلکہ اپنی منگیتر نکلی جس نے ساتھی کی مدد سے ابرار کو قتل کروایا۔ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس پر ایس پی کینٹ ڈویژن اعتزاز عارف کی ہدایات پر ڈی ایس پی پشتخرہ سرکل محمد اشفاق خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تاتارا کیڈٹ قمر شہزاد، تفتیشی افسران اور لیڈیز پولیس کے ہمراہ اہم کاروائی کے دوران بونیر کے جواں سالہ رہائشی شہری کے اندھا قتل میں ملوث ملزمان کو ایک ہفتہ کے اندر اندر بے نقاب کردیا۔ مقتول ابرار ولد بہرام کے قتل میں اپنی ہی منگیتر ملوث نکلی، جس نے ساتھی ظہیر ولد رمیز کے ساتھ منصوبہ بندی کے تحت راستے سے...
    اسلام آباد: قومی فضائی کمپنی کی جانب سے قبل از حج آپریشن کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے حج 2025ء کے لیے اپنے قبل از حج آپریشن کا اعلان کر دیا ہے، جو 29 اپریل سے یکم جون تک جاری رہے گا۔ اس دوران قومی ایئرلائن 280 خصوصی پروازوں کے ذریعے 56 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو سعودی عرب پہنچائے گی۔ ذرائع کے مطابق رواں سال 20 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت جب کہ 36 ہزار پرائیویٹ اسکیم کے تحت پی آئی اے کی پروازوں سے سفر کریں گے۔ عازمین کی روانگی کے لیے بوئنگ 777 اور ائربس 320 طیارے استعمال کیے جائیں گے تاکہ سفر کو زیادہ آرام دہ...
    نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں انجری کے شکار اوپنر امام الحق کی صحت سے متعلق اہم اَپ ڈیٹ سامنے آگئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل تھیں جہاں دوران بیٹنگ امام الحق فیلڈر کی گیند ہیلمٹ سے ہوکر منہ پر لگنے کی وجہ سے انجری کا شکار ہوگئے۔ میچ کے 3 اوور کی تیسری گیند پر امام الحق رن لینے کیلئے دوڑے تو فیلڈر نے تھرو کی، جو امام کے ہیلمٹ سے ہوتی ہوئی انکے منہ پر جالگی، جس باعث وہ زمین پر گر پڑے۔ مزید پڑھیں: امام انجری کا شکار؛ فیلڈر کی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی دھمکی پر ردعمل میں کہا ہے کہ گنڈاپور کے پی حکومت کے گزشتہ 13سال کا حساب دیں۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر وفاق کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس مہینے میں این ایف سی میں طے شدہ چیزیں نہ ملیں تو خیبر پختونخوا کے عوام، پولیس اور سرکاری افسران سمیت سب کو لے کر نکلیں گے۔جس کے جواب میں جیو نیوز کے ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہاکہ این ایف سی میں وفاق نے خیبر پختونخوا کو اس...
    جہانگیر عالم: ڈہرکی میں اغوا ہونے والی لڑکی سامنے آگئی، نکاح کے اوپرنکاح سے نالاں لڑکی دربدربھٹکتی رہی۔ تفصیلات کےمطابق  سلمی ملک کا کہنا تھا کہ والدین زبردستی دوسری شادی کروارہے تھے، پہلے رشتہ دارزاہدسے شادی نکاح کرایاگیا، اب نکاح کے اوپرنکاح کرکہ دوسری جگہ شادی کروا رہےتھے۔ دودن بعد دوسرا نکاح تھا گھرسے بھاگ آئی تھی، علاقے کے معزز جام زوہیب کے پاس پناہ لی تھی، جان کوخطرہ لاحق تھا۔اس سے قبل سلمی کے اہلخانہ نے پولیس اسٹیشن میں احتجاج کیا تھا، پولیس نے سلمی کے والد کی مدعیت میں جام غلام محمد ڈہر سمیت 6 افراد پر مقدمہ درج کیا۔پولیس نے سلمی کو برآمد کرکے مقامی عدالت پیش کیا، عدالت نے سلمی کی رضامندی کے پیش نظر شوہر...
    پشاور کے علاقے حیات آباد میں نوجوان کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا اور قاتلہ لڑکے کی منگیتر  نکلی۔ پولیس کے مطابق  27 مارچ کو حیات آباد میں مقتول ابرارکی لاش برآمد ہوئی تھی جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔پولیس نے بتایا کہ مقتول کی منگیتر اور اس کے دوست ملزم کو گرفتار کر لیا گیاہے، مقتول ابرار اللہ کی شادی 6 اپریل کو طے تھی۔ پولیس کے مطابق لڑکی ابرار سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی اس لیے اس نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر اسے قتل کروا دیا۔
    — فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ سماعت کرے گا۔ لاہور : دفعہ 144 کے نفاذ کے طریقہ کار کیخلاف 7 اپریل کو سماعت مقررلاہور ہائی کورٹ میں دفعہ 144 کے نفاذ کے طریقہ کار کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔ بینچ کے دیگر 2 ارکان میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ شامل ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی کے خلاف دائر کردہ درخواست پر لاہور کی عدالت میں 8 اپریل کو سماعت ہو گی۔
    لاہور ہائی کورٹ — فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ میں دفعہ 144 کے نفاذ کے طریقہ کار کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔ پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کا اسلحہ لے کر گھومنے پر مکمل پابندی8 فروری کو عام انتخابات میں سیکیورٹی خطرات کی اطلاعات ہیں، دہشتگردی کے علاوہ امیدواروں میں لڑائی جھگڑے کے بھی امکانات ہیں، محکمہ داخلہ پنجاب ہائی کورٹ آفس نے درخواستیں 7 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کر دی۔لاہور ہائی کورٹ نے اس ضمن میں اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کے لیے طلب کیا ہے۔
    قومی ائیرلائن (پی آئی اے )نے حج آپریشن کا اعلان کر دیا،پہلی پرواز29اپریل کو روانہ ہوگی، قومی ایئرلائن 280 خصوصی پروازوں کے ذریعے 56 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو سعودی عرب پہنچائے گی،پی آئی اے کا حج آپریشن 29اپریل سے یکم جون تک جاری رہیگا۔حج آپریشن 30 روز تک جاری رہے گا۔عازمین کی روانگی کیلئے بوئنگ 777 اور ائربس 320 طیارے استعمال کئے جائیں گے تاکہ سفر کو زیادہ آرام دہ اور منظم بنایا جا سکے۔  ذرائع کے مطابق رواں سال 20 ہزار عازمین سرکاری حج سکیم کے تحت جب کہ 36 ہزار پرائیویٹ اسکیم کے تحت پی آئی اے کی پروازوں سے سفر کریں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام پروازیں وقت پر اور محفوظ طریقے سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے سابق سیکرٹری اطلاعات و نشریات خواجہ اعجاز سرور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) ہفتہ کو مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ خواجہ اعجاز سرور کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک باوقار، مخلص اور تجربہ کار شخصیت تھے جنہوں نے اطلاعات کے شعبہ کی ترقی اور قومی بیانیہ کی موثر ترجمانی میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ مرحوم کی خدمات کو...
    ذرائع کے مطابق طلباء تنظیموں سے کمرے خالی کرانے کیلئے پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کی تیاری کرلی ہے۔ کارروائی کے باعث پنجاب یونیورسٹی کے 28 ہاسٹلز 8 اپریل منگل تک بند رہیں گے۔ ہاسٹلز 9 اپریل کو کلاسز اور امتحانات کیساتھ طلباء کیلئے کھول دیئے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں کلین اپ آپریشن  کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طلباء تنظیموں سے کمرے خالی کرانے کیلئے پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کی تیاری کرلی ہے۔ کارروائی کے باعث پنجاب یونیورسٹی کے 28 ہاسٹلز 8 اپریل منگل تک بند رہیں گے۔ ہاسٹلز 9 اپریل کو کلاسز اور امتحانات کیساتھ طلباء کیلئے کھول دیئے...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ+ اے پی پی) وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکج کیلئے استعمال ہونے والے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت رمضان ریلیف پیکج 2025 کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں رمضان ریلیف پیکج کی کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ 79 فیصد رقوم انتہائی شفاف طریقے سے مستحقین تک پہنچائی جا چکی ہیں، جبکہ ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 1.9 ملین کی ادائیگیاں کی گئیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے شفاف اور آسان طریقے سے رقوم مستحقین تک پہنچائی گئیں، رمضان ریلیف پیکج کے لئے کام کرنے والی حکومتی کور...
    اسلام آباد (خبرنگارخصوصی+نمائندہ خصوصی+اپنے سٹاف رپورٹر سے) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کئے گئے آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 4 اپریل کی رات دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فورسز کے دستوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا موثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ مارے گئے دہشت گرد علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں...
    وزیراعظم کی زیر صدارت رمضان ریلیف پیکیج 2025ء کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں رمضان ریلیف پیکیج کی کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ 79 فیصد رقوم انتہائی شفاف طریقے سے مستحقین تک پہنچائی جا چکی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونے والے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت رمضان ریلیف پیکیج 2025ء کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں رمضان ریلیف پیکیج کی کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ 79 فیصد رقوم انتہائی شفاف طریقے سے مستحقین تک پہنچائی جا چکی ہیں، جبکہ ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اپریل2025ء) جنید اکبر خان کا کہنا ہے کہ کارکن تیاری پکڑ لیں، اس دفعہ گولیاں کھانے نکلیں گے، عدالتوں سے امید نہیں، ہمیں انصاف نہیں دے سکتیں، جیسے ہی عمران خان حکم دیں گے ہم سڑکوں پر ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے صدر جنید اکبر کی جانب سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں جنید اکبر کا کہنا ہے کہ ہم ریاستی جبر اور دہشت گردی کا شکار ہیں، پیر سے خیبر پختونخواہ کے کارکن بازوں پر کالی پٹیاں باندھیں۔ انہوں نے کہا کہ عید گزر گئی، کارکن تیاری پکڑ لیں، جیسے ہی بانی پی ٹی آئی حکم دیں گے ہم سڑکوں پر ہوں گے۔ پی ٹی...
    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں بلیدہ کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، مارے گئے دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں بلیدہ کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، مارے گئے دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس...
    سٹی 42: بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق 4 اپریل کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا۔  آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟  ہلاک ہونے والے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف...
    قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل کو شام 5 بجے ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل کو شام 5 بجے ہوگا، سپیکر سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے۔سپیکر قومی اسمبلی نے ہاس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پیر کی شام 4 بجے طلب کر لیا، ایڈوائزری کمیٹی میں قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے اور شیڈول کی منظوری دی جائے گی۔اجلاس میں سنی اتحاد کونسل سمیت تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، اجلاس کا ماحول خوشگوار رکھنے کے ساتھ ایجنڈے کے امور طے کئے جائیں گے۔
    پشاور: خیبرپختونخوا بھر میں اور بالخصوص پشاور میں گھریلو صارفین کو سوئی گیس کی عدم فراہمی پر سوئی گیس کو پلاسٹک شاپرز میں جمع کرنے کا معاملہ صوبائی اسمبلی میں اٹھالیا گیا اور ضلعی انتظامیہ کو اس معاملے پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت کی گئی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی رکن صوبائی اسمبلی ریحانہ اسماعیل کی جانب سے توجہ دلاؤنوٹس کے تحت اسمبلی کو بتایا گیا کہ گھریلو صارفین سوئی گیس کو پلاسٹک تھیلیوں میں جمع کرلیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد لوڈشیڈنگ کے اوقات میں مذکورہ گیس کو استعمال میں لایا جاتا ہے، شاپرز میں ایک بڑے سائز کے سلینڈر سے کئی گنا زیادہ مقدار میں گیس بھری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اپریل 2025ء) عام طور پرپاکستان کی زیادہ تر خواتین کاروبار کا آغاز کرتے وقت بے شمار مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا کرتی ہیں مگر وہ پیچھے نہیں ہٹتیں۔ ان کا یہ سفر مشکل میں پڑ جاتا ہے، جب انہیں سرمایہ کاری کی کمی یا گھریلو مسائل اور معاشرتی توقعات جیسے مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔ ایسی صورتِ حال میں وہ گھر کی دیکھ بھال کو ترجیح دیتی ہیں، جس سے ان کے ارادے کمزور پڑنے لگتے ہیں اور کاروباری سفر مشکل بن جاتا ہے۔ ان وجوہات کی بنا پر زیادہ ترخواتین اپنے کاروبار کا آغاز چھوٹے پیمانے پر کرتی ہیں، جیسا گھریلو دستکاری، کیک بنانا، بیوٹی سروسز یا آن لائن کاروبار وغیرہ۔...
    میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے کہا کہ 17 اپریل کو سندھ کے دشمنوں کے خلاف ریفرنڈم ہونے جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ پورا سندھ پیپلز پارٹی سے ناراض ہے۔ اندرون سندھ کے علاقے عمر کوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 17 اپریل کو سندھ کے دشمنوں کے خلاف ریفرنڈم ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی نے صوبہ سندھ کو تباہ کرنے کا سرٹیفکیٹ لے رکھا ہے، پورا سندھ پیپلز پارٹی سے ناراض ہے اور اپنے غصے کا اظہار 17 اپریل کو کرے گا۔ واضح...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء) پنجاب بھر میں بڑے پراپرٹی ڈیفالٹرز کو گرفتار کرکے ٹیکس ریکوری کاحکم دے دیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل ایکسائزعمر شیر چٹھہ نے سخت کارروائیوں کا حکم دے دیا ہے ۔ ڈی جی یکسائز نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 42ارب سے زائد کا ہدف حاصل کیا۔رواں مالی سال میں اب تک گزشتہ مالی سال کی نسبت 9ارب زائد وصول ہوچکے ہیں، 56 ارب سے زائد کے ٹارگٹ کیلئے حصول کے لئے سخت فیصلے کئے۔(جاری ہے) انہوںنے کہا کہ موٹر ٹیکس میں 100 فیصد کے قریب پہنچ گئے ہیں،پراپرٹی ٹیکس میں بہتری کیلئے بڑے ڈیفالٹرز کی گرفتاریوں کاحکم دیا گیا۔ریکوری ہدف حاصل نہ کرنے والے انسپکٹرز اور ای ٹی اوز کو...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 7 اپریل کو شام 5 بجے ہوگا۔ سپیکر سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ سپیکر نے اجلاس کے ایجنڈے اور شیڈول کیلئے ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بلا لیا۔ ہاوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پیر 7 اپریل کو سہ پہر 4 بجے سپیکر لاونج میں ہوگا۔ اجلاس میں سنی اتحاد کونسل سمیت تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ مزید :
    اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)وزیراعظم کی پرائم منسٹررمضان پیکیج کا ماڈل دیگر حکومتی سکیموں میں بھی اپنانے کی ہدایت۔ جائزہ اجلاس میں ریلیف پیکیج کیلئے کام کرنے والی حکومتی ٹیم اور معاون اداروں کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان ریلیف پیکیج کے حوالے سے پہلی بارڈیجیٹل والٹ متعارف کرایا۔ شفاف طریقہ کار سے رقوم مستحقین تک پہنچیں۔ پیکیج کو شفاف بنا نےکیلئے سٹیٹ بینک اور معاون اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ مزیدپڑھیں:گرمی کی شدت میں اضافہ،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
    لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ میں اپنی ٹیم کی کامیابی کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا بنیادی ہدف اس بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنا ہے اور اس کے لیے ہر ممکن محنت کریں گے لاہور میں گفتگو کے دوران انہوں نے اپنی فٹنس اور پریکٹس کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ انجری سے صحتیاب ہونے کے بعد پہلا دن مشکل تھا ڈیڑھ ماہ بعد جب دوبارہ بیٹنگ شروع کی تو عجیب سا محسوس ہو رہا تھا ایسا لگا جیسے میں بغیر پیڈز کے بیٹنگ کر رہا ہوں لیکن آہستہ آہستہ ردہم میں واپس آ رہا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے پہلے...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے دوران اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے۔محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار کا اطلاق قذافی اسٹیڈیم اور ملحقہ علاقوں میں قائم اسکولوں پر ہوگا، نئے اوقات کا اطلاق گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، اچھرہ، جیل روڈ اور فیروز پور روڈ کے اسکولوں پر ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نئے اوقات کار کا اطلاق شادمان، کینال روڈ، اپرمال، ظہور الٰہی روڈ کے اسکولوں پر ہو گا، ان مخصوص علاقوں میں اسکول صبح 7 بجے سے 12 بجے تک کھلیں گے۔ نوٹیفکیشن میں پی ایس ایل میچز کا 28 مارچ سے 21 اپریل تک کا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے، لاہور میں پی...
    اجلاس کی صدارت جسٹس راجہ سعید اکرم خان چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر و چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آزاد کشمیر و چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے آزادجموں و کشمیر اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس نمبر 109 (موجودہ کونسل کا الوداعی اجلاس) 7 اپریل بروز پیر 12 بجے دن بمقام کانفرنس روم سپریم کورٹ بلڈنگ مظفرآباد میں طلب کیا ہے۔ اجلاس میں معزز اراکین کونسل مفتی سید کفایت حسین نقوی، مولانا سعید یوسف خان، مولانا صاحبزادہ پیر محمد حبیب الرحمان محبوبی، محمد ادریس تبسم، مولانا محمد الطاف حسین سیفی، مولانا قاضی محمود الحسن اشرف، مولانا مفتی محمد عارف، مولانا مفتی محمد حسین چشتی، مولانا قاری محمد اعظم عارف اور سیکرٹری...
    لاتعداد ایسے علمی موضوعات ہیں جن پر لکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ المیہ یہ ہے کہ ہمیں ایسے عنوانات میں الجھایا گیا ہے کہ جن پر جتنے مرضی صفحات کالے کر لیں ان سے کچھ حاصل وصول نہیں ہوتا ہے۔ ٹھیک ہے کہ مذہب، سیاست اور عصری مضامین پر لکھنے سے قارئین کا علمی اور شعوری معیار بڑھتا ہے مگر جب مذہبی مضامین میں تفرقہ ہو اور جمہوریت و سیاست صرف ایک شریف اور بھٹو فیملی یا عمران خان جیسے معروف مگر متنازعہ رہنما کے گرد گھوم رہی ہو تو اس سے علم و آگاہی یا شعور کشید کرنا جوئے شیر لانے کے برابر ہو جاتا ہے۔ دنیا کی کسی بھی ملک اور حکومت میں ایک طبقہ ایسا ہونا چایئے...
    برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل جو لوگ کسی طرف امید لگا کر بیٹھے ہیں۔ وہ اگر اپنے اللہ سے امید لگائیں تو ان کے لئے زیادہ بہتر ہے۔ شرک بھی نہ ہوگا اور بحکم اللہ کام بھی ہو جائے گا۔ آج بہرحال بہتر دن ہے۔ برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی آج آپ کی ایک مشکل آسان ہوگی، انشاءاللہ اور جب تک حساسدین سے دور رہیں گے۔ بحکم اللہ بہتریاں ہی محسوس کریں گے جو لوگ ان میں رہیں گے وہ پریشان ہی رہیں گے۔ برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون ایک بار استخارہ ضرور کرلیں۔ اپنے معاملات کا خاص طور پر مخالفین کے حوالے سے تاکہ...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل     مثبت: منصوبوں کو جاری رکھنے اور مستقبل میں بڑھنے کےلیے مستحکم سامان کے ساتھ اپنے زوال پذیر ارادوں کو دوبارہ تعمیر کریں۔ اپنے پاس موجود وسائل کے بارے میں منتخب ہونا، جبکہ موجودہ رکاوٹوں سے آگے بڑھنے کی کوشش کرنا شاید سب سے دانشمندانہ انتخاب نہ ہو۔ اس کے بجائے، اپنے اختیارات کو بہتر بنائیں، اپنی صلاحیتوں کو بڑھائیں، شاید یہاں تک کہ اپنے ذاتی سفر پر اپنے خیالات شیئر کرنے کےلیے رہنماؤں اور ایک جیسے لوگوں کی تلاش کریں، شاید یہ وقت کی ضرورت ہے۔ اپنے فیصلے کرنے سے پہلے چیزوں کے بارے میں سوچیں، اس پر غور کریں کہ آپ کیا کرنا چاہتے ہیں، اور ہاں، دنیا کے ساتھ اپنے...
    کراچی: شہر قائد میں شہریوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2 ڈاکوؤں کو پولیس نے حراست میں لینے کے چند گھنٹوں بعد پولیس مقابلہ ظاہر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف تھانے کی حدود قائدآباد سویڈش کالج کے قریب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے کہ عوام نے ملزمان کا تعاقب کیا۔  مزید پڑھیں: کراچی، شاہ لطیف ٹاؤن مبینہ پولیس مقابلے میں اسٹریٹ کرائم کا اہم ملزم زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کے ہاتھ نہ لگنے پر نامعلوم شہری نے ملزمان پر عقب سے فائرنگ کر دی  جس سے دونوں ڈاکو زخمی ہوگئے تاہم وہ رکے نہیں ، ملزمان پل کراس کر کے...
    سرور کائنات، امام الانبیاء حضرت محمد مصطفی ﷺ اپنے دوستوں کی دل جوئی کا خیال رکھتے تھے، غزوہ حنین کے بعد جب مالِ غنیمت کی تقسیم کے سلسلے میں انصار میں سے بعض نوجوانوں کو شکوہ پیدا ہُوا تو آپؐ نے ان کو الگ جمع کیا اور ایسا اثر انگیز خطبہ دیا کہ ان کی داڑھیاں آنسوؤں سے تر ہوگئیں۔ آپؐ نے اس موقع پر جہاں انصار مدینہ پر اسلام کے احسانات کا ذکر فرمایا، وہیں انصار کے احسانات کا بھی کھلے دل سے اعتراف فرمایا اور آخر میں ارشاد فرمایا، مفہوم: ’’کیا تمہیں یہ بات پسند نہیں ہے کہ لوگ بکریاں اور اونٹ لے کر جائیں اور تم نبی (ﷺ) کو اپنے کجاوہ میں لے کر جاؤ۔۔۔؟ اگر ہجرت...
    لاہور: تاریخی شاہی قلعے میں ایک منفرد فنکار اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہا ہے، جو خود کو 'گولڈن کنگ آف لاہور' کے نام سے متعارف کرواتا ہے، یہ نوجوان ایک گریجویٹ ہے، جنہوں نے اپنے حالات سے سمجھوتہ کرنے کے بجائے اپنے فن کو ذریعہ معاش بنایا۔ یہ کہانی ایک ایسے نوجوان کی ہے جو پہلے ایک سرکاری ملازم تھا مگر نوکری ختم ہونے کے بعد اسے زندگی کی نئی راہیں تلاش کرنا پڑیں، نوکری کے خاتمے کے بعد اس نے مختلف کام کرنے کی کوشش کی، مگر جب کامیابی نہیں ملی تو انہوں نے اس فن کو اپنانے کا فیصلہ کیا۔ شاہی قلعے میں اپنی جگہ بنانے کے بعد گریجویٹ نوجوان کو والڈ سٹی اتھارٹی کے...
    بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر نے آنکھ کی سرجری کروانے کے بعد اپنے مداحوں کو ایک طاقتور پیغام دیا ہے۔ 89 سال کی عمر میں بھی ’’ہی مین‘‘ اپنی جوان دلی اور حوصلے سے سب کو حیران کرگئے۔ اسپتال سے باہر نکلتے ہوئے دھرمیندر نے آنکھ پر پٹی باندھے ہوئے شوبز صحافیوں سے بات کی۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا، ’’بہت جان ہے مجھ میں ابھی! میں اپنی آنکھ کا علاج کروا کر آیا ہوں۔ محبت ہے آپ سب سے، محبت ہے میرے مداحوں سے، میں مضبوط ہوں۔‘‘ انہوں نے دونوں ہاتھ اوپر اٹھا کر اپنی توانائی کا مظاہرہ کیا۔ دھرمیندر کو حال ہی میں فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں کنول رندھاوا کے کردار میں...
    ویب ڈیسک : پشتو زبان کے معروف مزاحیہ فنکار میراوس 70 برس کی عمر میں چارسدہ میں انتقال کر گئے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ میراوس شوگر اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ان کے بیٹے شاہ فہد نے بتایا کہ والد کی نماز جنازہ کل صبح ساڑھے 10 بجے چارسدہ میں ادا کی جائے گی۔  میرا وس نے ٹی وی اور اسٹیج پر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔مشیر ثقافت زاہد چن زیب نے معروف پشتو کامیڈین میراوس کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ میراوس جیسے اداکار کا خلا کبھی پر نہیں ہوگا۔انکا کہنا تھا کہ میراوس نے 800 سے زائد پشتو کامیڈی البمز میں اپنے فن کا لوہا منوایا، میراوس کو پرائیڈ آف پرفارمنس...
    اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ سدپارہ ڈیم میں پانی کی سطح کو مدنظر رکھتے ہوئے 20 اپریل تک یعنی آبپاشی کے سیزن شروع ہونے تک پانی کو ذخیرہ کیا جائے گ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) عارف احمد کی زیر صدارت پانی و بجلی کی موجودہ صورتحال سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر سکردو، ایکسیئن واپڈا، ایکسیئن برقیات، ایکسیئن واسا، جھیل کمیٹی کے ممبران اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایکسیئن واپڈا اور ایکسیئن برقیات نے ڈیم میں پانی کی موجودہ ذخیرہ اور بجلی کی پیداوار سے متعلق شرکاء کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ سدپارہ ڈیم میں پانی کی...
    شعبہ معلومات و ثقافت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق کہا گیا ہے کہ اداروں کے صوبائی و ضلعی سربراہان ثقافتی لباس زیب تن کریں گے، مرد سر پر پگڑی اور خواتین چنری اوڑھیں گی۔ صوبائی اور ضلعی سطح پر پنجابی مشاعرے اور نعتیہ محافل کے انعقاد کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ بھر میں 14 اپریل کو پنجابی ثقافت کا دن منانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ شعبہ معلومات و ثقافت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، صوبہ کے تمام سرکاری اداروں کو بھی مراسلہ بھجوا دیا گیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اداروں کے صوبائی و ضلعی سربراہان ثقافتی لباس زیب تن کریں گے، مرد سر پر پگڑی اور خواتین چنری اوڑھیں گی۔ صوبائی اور...
    مستونگ میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ ہم کسی شخص کے پابند نہیں ہیں، جہاں ضرورت ہوگی، اسی مقام پر احتجاج کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل نے چھ اپریل کو مستونگ سے کوئٹہ کی طرف لانگ مارچ کرتے ہوئے اپنا احتجاج کوئٹہ منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے آج مستونگ میں جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اختر مینگل نے کہا کہ چھ اپریل صبح 10 بجے مستونگ سے کوئٹہ کی جانب روانگی ہوگی۔ جہاں ضروری ہوا، وہیں احتجاج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی شخص کے پابند نہیں ہیں اور ناانصافی برداشت نہیں کریں گے۔ خواتین کی بازیابی تک دھرنا جاری رہے...
    ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف  کی احتساب کمیٹی ( انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی) نے سابق صوبائی وزیرخیبر پختونخوا تیمور جھگڑا سے 36 ارب روپے کی خورد برد اور رشتے داروں کی تقرریوں کے الزام پر چھان بین شروع کردی۔ کمیٹی نے تیمور جھگڑا کو محکمہ صحت اور خزانہ میں مبینہ کرپشن اور  بےقاعدگیوں سے متعلق سوالنامہ بھیج دیا۔سوالنامے میں کہا گیا ہےکہ بطور  وزیر خزانہ آپ کے دور  میں صوبہ کئی بار تقریباً دیوالیہ ہوا۔ پنشن، گریجویٹی کی مد میں پڑے پیسوں میں سے 36 ارب روپے نکالےگئے، محکمہ صحت  سے جاری رقوم کی چھان بین محکمہ خزانہ سے نہیں کرائی گئی۔ چئیرمین پی سی بی کاسابق کرکٹر  فاروق حمید کے انتقال پرافسوس کا اظہار احتساب کمیٹی نےکہا...
    اسلام آباد: اسلام آباد: آذربائیجان کے صدر الہام علیوف 26 یا 27 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آذری صدر کے دورے کے دوران موٹر وے M-6، M-9 اور پیٹرولیم سیکٹر میں سرمایہ کاری سے متعلق اہم معاہدے متوقع ہیں۔ معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے لیے آذربائیجان کے وزیر معیشت میکائیل جبا روف 8 اپریل کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے یہ دورہ اہم تصور کیا جا رہا ہے۔
    داڑھی سنت نبویﷺ ہے اور دین اسلام نے ہر مرد کو داڑھی رکھنے کا حکم دیا ہے۔ ایک جدید سائنسی تحقیق میں بھی اب داڑھی کا ایسا فائدہ بتا دیا گیا ہے کہ آپ دین فطرت کے اس حکم پر سبحان اللہ پکار اٹھیں گے۔ برطانیہ کے ڈاکٹر کرن راجن نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں اس تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ داڑھی مردوں کی صحت کے لیے بہت مفید ہوتی ہے۔ ڈاکٹر کرن راجن بتاتے ہیں کہ داڑھی مردوں کے چہروں کو خطرناک بیکٹیریا سے بچاتی ہے۔ اس حوالے سے ایک ہسپتال کے ورکرز پر تحقیق کی گئی ہے جس میں معلوم ہوا کہ جن ورکرز کے چہرے پر داڑھی...
    گزشتہ دنوں فرانس سے ایک اہم خبر آئی ہے۔ اس خبر کا تعلق قانون کی بالادستی اور با اثر سیاسی طبقات کے احتساب سے ہے۔ فرانس میں دائیں بازو کی مشہور لیڈر میری لی پین کو نہ صرف کہ مالی بد دیانتی کے الزامات ثابت ہونے پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے بلکہ چار سال قید کی سزا بھی سنا دی گئی ہے۔ اس چار سال کی مدت میں میرین لی پین کسی قسم کی سیاسی سرگرمی اور انتخابات میں بھی حصہ نہیں لے سکے گی۔ یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔ پاکستان میں بھی اس خبر پر متفرق آرا ء پائی جاتی ہیں۔میرین لی پین سے پہلے یورپ میں مقبول لیڈرز خاص طور پر دائیں بازو کی جماعتوں...
    افغان مہاجرین کی واپسی کا دوسرا مرحلہ، اب تک کتنے خود سے واپس جا چکے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کے دوسرے مرحلے میں اب تک 153 افراد افغانستان جا چکے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے مطابق، 2 اپریل کو 27 افراد نے طورخم کے راستے واپسی اختیار کی، جبکہ اب تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 77 ہزار 434 مہاجرین اپنے ملک واپس جا چکے ہیں۔افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن 31 مارچ کو ختم ہو چکی ہے، اور یکم اپریل سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی جبری بے دخلی کا عمل شروع ہونا تھا۔ تاہم، تین دن گزرنے کے باوجود یہ عمل تاخیر...
    حکومت سندھ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی کے موقع پر04 اپریل بروز  جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری دفاتر، خودمختار ادارے، کارپوریشنز اور مقامی کونسلیں بند رہیں گی۔سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر پیپلزپارٹی گڑھی خدا بخش میں تعزیتی اجتماع منعقد کرے گی، جس میں ملک بھر سے کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
    چینی وزارت کا کہنا ہے کہ ماضی میں یہ ثابت ہوا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ٹیرف میں اضافے نے اس کے اپنے مسائل کو حل نہیں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ چینی حکام اور ملکی میڈیا نے ٹرمپ کی جانب سے مزید ٹیرف کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو بلیک میلنگ قرار دیا۔ رپورٹ کے مطابق گلوبل ٹائمز نے اپنے ایک تجزیے میں امریکی صدر کے اعلان کو ٹیرف بلیک میلنگ قرار دیا ہے۔ دوسری جانب چینی وزارت برائے کامرس نے امریکی ٹیرف کی مذمت کی ہے اور جوابی اقدامات کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ چینی وزارت کا کہنا ہے کہ ماضی میں یہ ثابت ہوا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ٹیرف میں اضافے نے...
    کامیابیوں کے تمام ریکارڈ توڑنے والے بھارت کے مشہور ترین ڈرامہ سیریل ”کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی“ کے مداحوں کے لیے خوشخبری آگئی ہے، کیونکہ ایکتا کپور اس مقبول ترین ٹی وی سیریل کو دوبارہ پیش کرنے جا رہی ہیں۔ اور سب سے بڑا سرپرائز یہ ہے کہ اس میں اصل مرکزی جوڑی، امر اوپادھیائے اور اسمرتی ایرانی اپنے یادگار کرداروں میں واپسی کریں گے۔ ”پنک ولا“ کی رپورٹ کے مطابق، یہ شو ایک محدود سیریز کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے اور اس پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ ایکتا کپور اور ان کی ٹیم تمام تفصیلات کو خفیہ رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ سابق بھارتی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں آئی ایم ایف کا وفد کل سے پاکستان کے دورے پر آئے گا۔ذرائع کے مطابق وفد آئندہ مالی سال کے بجٹ بشمول ٹیکس ریونیو اقدامات، اخراجات پر کنٹرول اور دیگر ترقیاتی اخراجات کے بجٹ کے حوالے سے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا اور اس سے قبل بجٹ کو حتمی شکل دینے کےلیے آئی...
    پاکستان سے افغان مہاجرین کی اپنے وطن واپسی کا عمل سست روی کا شکار ہونے کے بعد آج اس میں تیزی لائے جائے گی۔ چمن میں آج باب دوستی پر افغان شہریوں کا بائیو میٹرک کیا جائے گا، لنڈی کوتل میں بھی افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے کیمپ میں کام جاری ہے۔ افغانیوں کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن اکتیس مارچ کو ختم ہوچکی ہے، حکام کے مطابق اب افغانیوں کو ڈی پورٹ کیا جائے گا۔ دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 7 لاکھ 9 ہزار 278 ہے، یہاں افغان مہاجرین کے 43 کیمپس ہیں۔ دستاویز کے مطابق کیمپوں میں 3 لاکھ 44 ہزار 908 افغان رہائش پذیر ہیں، افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے...
    حریت لیڈر کا کہنا ہے کہ اس وقت کروڑوں بھارتی مسلمان اپنے حقوق کی کھلم کھلا پامالی دیکھ رہے ہیں اور وہ خود کو انتہائی بے بس محسوس کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ وقف ترمیمی بل کے حوالے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے مسلمانوں کے تحفظات کو دور کرنے میں کسی قسم کی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق میرواعظ عمر فاروق نے” ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ حکمران جماعت بی جے پی جس طرح پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل کا دفاع کر رہی ہے وہ انتہائی افسوسناک اور...
    وزیر داخلہ کے شانموگم نے صحافیوں کو بتایا کہ لڑکا کم از کم 100 مسلمانوں کو قتل کرنا چاہتا تھا، تاکہ وہ ٹیرنٹ سے زیادہ مسلمانوں کو مار سکے جبکہ وہ اپنے حملوں کو لائیو اسٹریم بھی کرنا چاہتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سنگاپور میں مبینہ طور پر 5 مساجد پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق شہری ریاست کے محکمہ اندرونی سکیورٹی (آئی ایس ڈی) نے ایک بیان میں کہا کہ 17 سالہ لڑکے کو حراست میں لیا گیا تھا، جو ء2019 میں نیوزی لینڈ میں مساجد میں نمازیوں کو قتل کرنے والے شخص برینٹن ٹیرنٹ کو اپنا ہیرو سمجھتا تھا۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ متعدد مساجد کے باہر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج مطلع ابر آلود جبکہ پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ گھروں اور دفاتر میں پنکھوں کے ساتھ ساتھ ایئرکنڈیشنرز کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو سے تین روز تک بارش کے امکانات کو رد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ موسم خشک رہے گا اور گرمی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز شریف چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت صرف چھ ماہ میں تین ہزار سے زائد چلڈرن ہارٹ سرجری کا منفرد ریکارڈ قائم کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے پہلے اور جامع چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام سے دوسرے صوبوں کے بچے بھی مستفید ہورہے ہیں۔ چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت-3162 بچوں کی کامیاب ہارٹ سرجری اور اینٹروینشن کی گئی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہر ماہ غیر ملکی چلڈرن ہارٹ سرجنز کی ٹیم پنجاب کا دورہ کرے گی۔ برطانوی ڈاکٹروں کی ٹیم نے گزشتہ دنوں فیصل آباد کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں بچوں کی ہارٹ سرجری کی۔ چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت ملک بھر سے 7436...
    بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی رواں سال عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’سکندر‘ باکس آفس پر کوئی کمال نہ کرسکی۔ سلمان خان کی رواں سال عید پر فلم ’سکندر‘ ریلیز ہوئی اور اداکار کے سابقہ ریکارڈ کے مطابق فلم باکس آفس پر بڑی کمائی نہیں کرسکی۔ رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی فلم نے 3 دن میں باکس آفس پر تقریباً 75 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ریلیز کے پہلے روز 26 کروڑ، دوسرے روز 29 کروڑ اور تیسرے روز 19 کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے کا بزنس کیا جو کہ مجموعی طور پر 74 کروڑ بھارتی روپے سے زائد بنتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ریلیز کے تیسرے...
    انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ پر فنڈز کی بارش کی طرح برسا دینے والے ایلون مسک نے ممکنہ طور پر امریکی صدر سے راہیں جدا کر رہے ہیں۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایلون مسک امریکی ادارے "ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی" (DOGE) کی سربراہی سے دستبردار ہونے سے متعلق اپنے رفقا کو آگاہ کردیا ہے۔ اخبار نے مزید دعویٰ کیا کہ ایلون مسک نے یہ فیصلہ اپنی ساری توجہ اپنے کاروبار پر مرکوز رکھنے کے لیے کیا ہے۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی چند روز قبل اس بات کا عندیہ دیا تھا کہ ایلون مسک اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔ تاہم ٹرمپ نے اس تاثر کو رد کردیا کہ وہ یا ان کی حکومت ایلون مسک کی کارکردگی سے...
    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے مبینہ طور پر خفیہ این آر او مانگنے کے معاملے پر سوشل میڈیا پر طنزیہ ردعمل دے دیا۔ عظمیٰ بخاری نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس  پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، “ڈٹ کے رو رہا ہے کپتان۔ ” انہوں نے مزید طنز کرتے ہوئے لکھا، “وہ مان نہیں رہا لیکن سوال ہے کون؟ عظمیٰ بخاری نے اپنے پیغام میں مشہور پنجابی شعر “دے جا وے سخیا راہِ خدا” کا حوالہ دیتے ہوئے بھی بانی پی ٹی آئی پر طنز کیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے اپنے ردعمل میں ہنسی والے ایموجیز بھی شیئر کیے، جس سے ان کے طنزیہ انداز کی عکاسی...
    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے مبینہ طور پر خفیہ این آر او مانگنے کے معاملے پر سوشل میڈیا پر طنزیہ ردعمل دیا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، "ڈٹ کے رو رہا ہے کپتان۔ " انہوں نے مزید طنز کرتے ہوئے لکھا، "وہ مان نہیں رہا لیکن سوال ہے کون؟" عظمیٰ بخاری نے اپنے پیغام میں مشہور پنجابی شعر "دے جا وے سخیا راہِ خدا"  کا حوالہ دیتے ہوئے بھی بانی پی ٹی آئی پر طنز کیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے اپنے ردعمل میں ہنسی والے ایموجیز بھی شیئر کیے، جس سے ان کے طنزیہ انداز...
    اسلام ٹائمز: کانفرنس کے مہمان خصوصی قائد وحدت حضرت علامہ سینیٹر راجہ عباس جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلمانوں کی تمام مشکلات کی جڑ اللہ پر اعتماد نہ کرنا ہے۔ ہم اعتماد کس پر کر رہے ہیں۔؟ ہم یہودیوں پر، عیسائیوں پر، عالم کفر اور عالم نفاق پر اعتماد کر رہے ہیں۔ یہی ہماری تمام مصیبتوں کی اصل جڑ ہے۔ ہم نے دشمنوں کو دشمن نہیں سمجھا، ہم دشمن کو دوست سمجھ بیٹھے ہیں۔ ہم نے دشمن شناسی میں خطا کھائی ہے۔ آج ہم نے امریکہ کو اپنا دوست سمجھ رکھا ہے، جبکہ ہزاروں کی تعداد میں مسلمان مجاہدین امریکہ کے زندانوں میں قیدی ہیں۔ رہائی کی ایک ہی صورت ممکن ہے کہ ہم اپنے خدا کی طرف...
    بالی ووڈ کی مشہور جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن نے علیحدگی کی افواہوں درمیان 20 سال بعد اپنے یادگار گانے ’’کجرا رے‘‘ پر ایک ساتھ رقص کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔ بالی ووڈ جوڑی نے اپنی بیٹی ارادھیا کے ساتھ پونے میں ایشوریا کے کزن کی شادی میں شرکت کی۔ شادی کی تقریبات سے جاری ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں جوڑے نے اپنی بیٹی ارادھیا کے ساتھ مل کر اپنے مشہور گانے ’کجرا رے‘ پر ڈانس کیا، جو سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا گیا۔         View this post on Instagram                       A post shared by ShowMo (@showmo_india) یہ یادگار گانا 2005 میں ریلیز ہونے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اپریل 2025ء) ایک حالیہ مطالعے کے نتیجے میں سامنے آیا ہے کہ جرمنی میں اسٹارٹ اپ کمپنیوں کے بانیوں میں خواتین کی شرح پچھلے سال کچھ کم ہوئی اور اب صرف 19 فیصد ہے۔ یعنی ہر پانچ میں سے چار اسٹارٹ اپس کے قیام کے وقت ان کمپنیوں کے مالکان مرد ہوتے ہیں۔ یہ سروے اسٹارٹ اپ ایسوسی ایشن کی جانب سے بیرٹلزمان فاؤنڈیشن کے لیے کیا گیا، جس میں 1800 اسٹارٹ اپس کے مالکان اور 1000 طلبہ نے حصہ لیا۔ اس جائزے میں اسٹارٹ اپس کے بانیوں میں خواتین کی کم شرح کی مختلف وجوہات کی نشاندہی کی گئی ہے، جیسے کہ رول ماڈلز کا نہ ہونا اور معاشرے میں ان...
    گمبٹ کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) رفیق سومرو نے میڈیا کو ہلاکتوں کی تصدیق کی اور بتایا کہ تینوں افراد ٹویوٹا کرولا میں کراچی کی طرف جارہے تھے جب کہ کوچ خیبر پور کی طرف جارہی تھی، کار ڈرائیور یا تو اسٹیئرنگ وہیل کا کنٹرول کھو بیٹھا یا گاڑی چلاتے ہوئے سو گیا تھا اور مخالف سڑک پر کوچ سے ٹکرا گیا، یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گاڑی کون چلا رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے ضلع خیرپور کے شہر گمبٹ کے قریب کار اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں باپ اور ان کی دو بیٹیاں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ 4 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ پاکستان میں شاہراہوں پر مہلک حادثات اکثر ہوتے...
    ویب ڈیسک: حج 2025 کے سلسلے میں حج ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں، وزارت مذہبی امور کی جانب سے حیدرآباد میں عارضی حاجی کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  ڈپٹی ڈائریکٹر حج کراچی گلزار سومرو کے مطابق عازمین حج کی ایمیگریشن اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پر ہوگی، دوسرا حج آگاہی تربیتی پروگرام سندھ کے 6 اضلاع اور حاجی کیمپ کراچی میں منعقد ہوگا، 8 سے 13 اپریل تک 3446 عازمین حج کو تربیت فراہم کی جائے گی، حاجی کیمپ میں بھی 13 سے 21 اپریل تک عازمین کو تربیت دی جائے گی، جبکہ فقہ جعفریہ کے تقریباً 500 عازمین حج کیلئے 22 اپریل کو تربیتی سیشن ہوگا۔  اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ...
    سٹی42: عید الفطر کا تیسرا روز شہر لاہور میں مزدوروں کے لیے خوشی کی بجائے اداسی لے کر آیا۔ عید کے روز بھی سینکڑوں مزدور روزی کے لیے سڑکوں پر موجود ہیں، جہاں وہ اپنی عید کی خوشیاں اپنے گھروں میں گزارنے کے بجائے شہر کی سڑکوں پر گزارنے پر مجبور ہیں۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ وہ عید کے دن اپنے گھروں کو جا سکیں۔ ان کی آنکھوں میں اداسی اور چہروں پر تھکن نمایاں تھی۔  اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار اُن کا کہنا ہے کہ گھر جانے کے لیے پیسے نہیں تھے، اسی لیے عید پر اپنے بچوں کے ساتھ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے امید رکھتے ہیں کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے معاہدے کاوہ اپنا حصہ پورا کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر ٹرمپ کی متنازع پالیسیاں، امریکی سائنسدان ملک چھوڑنے پر مجبور انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ وہ اس کی پیروی کریں، مجھے لگتا ہے کہ وہ اس پر قائم رہیں گے جوانہوں نے مجھے بتایا تھا اور مجھے لگتا ہے کہ وہ اب اس معاہدے کے اپنے حصے کو پورا کرنے والے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اتوار کے روز صدر پوتن اور زیلنسکی...
    صوبائی صدر نثار کھوڑو نے اپنے ویڈیو بیان میں دریائے سندھ پر 6 کینالوں کے منصوبے کے خلاف 2 اپریک بدھ کو سندھ بھر کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز میں شام کو احتجاجی مشعل بردار ریلیوں کا اعلان کیا۔  اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ نے متنازعہ 6 کینالوں کے منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک کا دائرہ واسیع کرکے احتجاج کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے اپنے ویڈیو بیان میں دریائے سندھ پر 6 کینالوں کے منصوبے کے خلاف 2 اپریک بدھ کو سندھ بھر کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز میں شام کو احتجاجی مشعل بردار ریلیوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے تحت بدھ کو سندھ کے ہر تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں...
    لاہور (ویب ڈیسک)حال ہی میں ایک شہری نے اپنے بینک کی برانچ کے اے ٹی ایم پر رَش دیکھ کر ایک قریبی نجی بینک کی اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم جب انہوں نے دوسرے نجی بینک  کے اے ٹی ایم میں اپنا کارڈ ڈالا تو سکرین پر ایک پیغام نمودار ہوا جس میں درج تھا کہ بیلنس انکوائری پر 100 روپے جبکہ کیش نکلوانے پر 750 روپے چارج ہوں گے۔ میڈیا رپورٹ میں بینک حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر کوئی اضافی چارجز عائد نہیں کیے گئے، بلکہ یہ ایک تکنیکی مسئلہ تھا، جس کی وجہ سے صارفین کو غلط معلومات دی جا رہی تھیں۔ انہوں...
    قومی کرکٹ ٹیم نے نماز عید الفطر ہملٹن میں ادا کی، کھلاڑیوں کو نماز عید کے بعد ایک دوسرے سے گرم جوشی سے گلے ملتے دیکھا گیا۔ جب کہ اس دوران میں شائقین کرکٹ بھی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر کھنچواتے رہے۔ Eid-ul-Fitr prayers offered in Hamilton as the ???????? team wishes everyone #EidMubarak ✨ pic.twitter.com/xi1O9jrp8O — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 1, 2025 عید الفطر کی مناسبت سے سابق کپتان بابر اعظم نے اپنے پیغام اپنی اور پاکستانی ٹیم کی طرف سے شائقین کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید کے ان ایام کو خوب انجوائے کریں اور اپنے پیاروں سے ملاقات کریں۔ بابر اعظم نے کہا کہ اس پُرمسرت موقع پر پاکستان اور...
    اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )عید کے موقع پر پاک فوج کے شہداء کے لواحقین نے قوم کے نام خصوصی پیغام دیا ہے ۔  "ایکسپریس نیوز " کے مطابق عید ہو یا جنگ، پاک فوج کے بہادر سپوت ہمیشہ وطن کی خدمت کو تیار رہتے ہیں۔ پاک فوج کے جوانوں نے قوم کے لیے اپنے پیاروں کو سوگوار چھوڑ کر جانیں نچھاور کیں۔عید پر شہداء کے پیارے انہیں یاد کرتے ہیں، جنہوں نے قوم کے لیے اپنی خوشیاں قربان کیں۔ شہداء کے لواحقین نے اپنے پیاروں کو عید کے موقع پر یاد کرتے ہوئے نائیک عرفان شہید کے والد نے کہا کہ شہادت ایک بہت بڑی نعمت ہے اور الله نے میرے بیٹے کو اتنا بڑا رتبہ دیا، ہماری...
    فیصل آباد (اے بی این نیوز)وزیراعظم کے مشیر اور ن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا واحد حل آپریشن ہے۔ مشیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عید الفطر کی نماز ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا واحد حل آپریشن ہے، دہشت گرد بھارت اور را کے ایجنٹ ہیں یہ لوگ بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رنگ بلوچ اور پی ٹی ایم والوں کو دہشت گرد نہیں سمجھتے لیکن ماہ رنگ بلوچ بھی ٹرین یرغمال بنانے والوں کی مذمت کریں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جو غیر اخلاقی حرکتیں ہورہی ہیں اس کے لیے...
    اسلام آباد: عید ہو یا جنگ، پاک فوج کے بہادر سپوت ہمیشہ وطن کی خدمت کو تیار رہتے ہیں۔ پاک فوج کے جوانوں نے قوم کے لیے اپنے پیاروں کو سوگوار چھوڑ کر جانیں نچھاور کیں۔ عید پر شہداء کے پیارے انہیں یاد کرتے ہیں، جنہوں نے قوم کے لیے اپنی خوشیاں قربان کیں۔ شہداء کے لواحقین نے اپنے پیاروں کو عید کے موقع پر یاد کرتے ہوئے نائیک عرفان شہید کے والد نے کہا کہ شہادت ایک بہت بڑی نعمت ہے اور الله نے میرے بیٹے کو اتنا بڑا رتبہ دیا، ہماری عید ادھوری گزرے گی کیوں کہ ہمارا بیٹا نہیں ہے۔ شہید کے بیٹے نے کہا کہ ہمارے بابا بہت اچھے تھے میں ان کو بہت...
     میٹھی عید کے دوسرے دن کو بھی شہریوں نے بھرپور طریقے سے منانے کا پلان بنا لیا، کہیں سیر سپاٹے تو کہیں دعوتوں کے دوران ہلے گلے کا پروگرام ہے۔کل کے میزبان آج کے بنیں گے مہمان، گھروں میں لذیذ پکوان بنیں گے، مزے مزے کی ڈشوں سے مہمانوں کی تواضع ہوگی۔عیدالفطر کے پہلے روز بھی بچوں نے خوب سیر سپاٹے کئے، آج بھی موج مستی کریں گے، پارکوں میں بھی جھولوں سے لطف اندوز ہوں گے۔عید ہے تو دوستوں کے ساتھ پارٹی تو بنتی ہے، نوجوان مل جل کر فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس کا رخ کریں گے اور گپ شپ لڑا کر من ہلکا کریں گے، شام کو سینما گھروں کا ٹائم سیٹ بھی کر لیا ہے۔خواتین کا بھی اپنی...
    سٹی42؛  میٹھی عید کے دوسرے دن کو بھی شہریوں نے بھرپور طریقے سے منانے کا پلان بنا لیا، کہیں سیر سپاٹے تو کہیں دعوتوں کے دوران ہلے گلے کا پروگرام ہے۔ کل کے میزبان آج کے بنیں گے مہمان، گھروں میں لذیذ پکوان بنیں گے، مزے مزے کی ڈشوں سے مہمانوں کی تواضع ہوگی۔ عیدالفطر کے پہلے روز بھی بچوں نے خوب سیر سپاٹے کئے، آج بھی موج مستی کریں گے، پارکوں میں بھی جھولوں سے لطف اندوز ہوں گے۔ کرشمہ کیور کو لولو اور کرینہ کو بیبو کیوں کہتے ہیں؛ لولو نے خوبصورت وجہ خود بتادی عید ہے تو دوستوں کے ساتھ پارٹی تو بنتی ہے، نوجوان مل جل کر فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس کا رخ کریں...
    نیوزی لینڈ، سعودی عرب، مصر، آئس لینڈ، ترکی، سنگاپور، مراکش، انڈونیشیا اور افغانستان میں عید منانے کا انداز منفرد اور دلچسپ ہے۔ یہاں برسوں سے عید اسی طرح منائی جارہی ہے، یہ روایتیں آج بھی قائم ہیں۔ کل دنیا کے متعدد ممالک میں عیدالفطر منائی گئی جبکہ ہر ملک کا عید منانے کا اپنا الگ انداز ہے لیکن عید کے موقع پر میٹھا پکوان بنانا، ہر ملک میں مشترک ہے۔ لوگ رشتہ داروں اور عزیزوں کے ساتھ مل جل کر عید کی خوشیاں مناتے ہیں اور میٹھے پکوان ایک دوسرے کو تقسیم کرتے ہیں۔ عید اور دیگر خوشی کے مواقع پر نعمتِ الہیٰ کا شکر کرنے، نیا یا صاف ستھرا لباس پہننے، خوشدلی کے ساتھ ایک دوسرے سے ملاقات کرنے،...