2025-11-04@03:37:07 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 10485				 
                «تھا اور اس»:
(نئی خبر)
	عدالت نے صدر ایمپلائز یونین سی ڈی اے عامر خان کی معزولی کو غیر آئینی قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )قومی صنعتی تعلقات کمیشن کے فاضل جج نے سی ڈی اے ایمپلائز یونین کے صدر کی معزولی، ایگزیکٹو کونسل کی کاروائی کو معطل کر دیا ۔ سی ڈی اے ایمپلائز یونین کی ایگزیکٹو کونسل کی میٹنگ میں یونین کے صدر کو عدم اعتماد کے ذریعے نکال دیا گیا تھا، جس پر صدر یونین نے صنعتی تعلقات ایکٹ 2012 کے تحت معزز عدالت میں معزولی کے خلاف کیس دائر کیا  جس پر فاضل جج نے فیصلہ سناتے ہوئے یونین کی کاروائی کو معطل کر دیا۔ اس موقع پر سی ڈی اے...
	سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے عوام کو طبی سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈینگی، ملیریا اور سی بی سی (Complete Blood Count) ٹیسٹوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ نئی قیمتیں 21 اکتوبر سے 31 دسمبر 2025 تک نافذ العمل رہیں گی۔ تفصیلات کے مطابق: ملیریا ٹیسٹ کی قیمت 3050 روپے سے کم کر کے صرف 600 روپے کر دی گئی ہے۔ ڈینگی این ایس 1 ٹیسٹ جو پہلے 4550 روپے میں ہوتا تھا، اب 1100 روپے میں دستیاب ہوگا۔ ڈینگی آئی جی ایم ٹیسٹ کی قیمت1500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ سی بی سی ٹیسٹ جو پہلے 1250 روپے میں ہوتا تھا، اب 500 روپے میں...
	آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےکہا ہےکہ کسی بھی براہ راست یا بالواسطہ سرحدی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائےگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں 17ویں نیشنل ورکشاپ میں بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وفاقی اور صوبائی حکومت کے بلوچستان میں ترقیاتی اقدامات پر گفتگو کی۔ آرمی چیف نے بلوچستان کے بے پناہ اقتصادی امکانات کو عوام کی بہتری کے لیے بروئے کار لانے پر زور دیا۔آرمی چیف نے نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور بااختیار بنانے میں سول سوسائٹی کے مثبت کردار کو سراہا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، بلوچستان کے...
	ٹی ایل پی کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ غزہ کے لیے مارچ کرنے والوں کا ایک بھی مطالبہ غزہ کے لیے نہیں تھا، 69 مہنگی برانڈز واچز ان کی تجوری سے نکلی ہیں جو توشہ خانہ میں بھی نہیں ہیں، ہر اس برانڈ کی گھڑی نکلی ہے جسے یہ کہتے تھے کہ یہ یہود و نصاری کی ہیں، یہ ان برانڈز کی گھڑیاں تھی جن پر یہ کہتے تھے کہ ان کا بائیکاٹ کیا جائے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ 100 ایسے اکاؤنٹ کی نشاندہی ہوئی ہے جس پر سود کے ذریعے وہ کروڑوں روپے وصول کرتے تھے اور یہ کہتے تھے کہ یہ منافع حرام ہے سودی سسٹم ختم کیا جائے، بینک کے منافع کو سود کہنے...
	لندن سے پاکستان تک طویل سفر، وہ بھی گاڑی پر، سننے میں مشکل ضرور لگتا ہے لیکن ایک برطانوی پاکستانی تاجر نے رینج روور گاڑی میں لندن سے لاہور کا سفر  5 دنوں میں مکمل کیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ فہیم احمد نے بتایا کہ یہ سفر ان کا اور ان کے جرمن دوست جنید کا تھا، جو دونوں ڈرائیور تھے اور یہ نان اسٹاپ سفر تھا۔ 5 دن میں برطانیہ سے پاکستان پہنچے جبکہ لاہور سے واپس برطانیہ پہنچنے میں 6 دن لگے۔ British Pakistani trader Fahim Ahmed travels from London to Lahore in record-breaking five days pic.twitter.com/OPtrVgqmfD — Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) October 20, 2025  ان کا کہنا تھا کہ...
	 اسلام آباد:  پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد جموں و کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ صدر مسلم لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو یہ ان کا جمہوری حق ہے لیکن مسلم لیگ ن کسی نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔ شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ کسی غیر فطری حکومت سازی کا حصہ نہیں بنیں گے اور مسلم لیگ ن اب اپوزیشن میں بیٹھے گی، جو بھی جماعتی پالیسی سے انحراف کرے گا، پارٹی کارروائی کا سامنا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت صرف شفاف عام انتخابات سے ہی ممکن ہے، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر مہاجرین اور...
	وزیر مملکت برائے داخلہ، طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت جن چیلنجز سے گزر رہا ہے، ان کے پیش نظر ہمیں ایسی قیادت اور سوچ کی ضرورت ہے جو بالغ نظری اور قومی مفاد کو ترجیح دے۔ انہوں نے خیبر پختونخوا کی موجودہ قیادت اور مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (TLP) کے طرز سیاست پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک مزید غیر سنجیدہ اور جذباتی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے دی جانے والی بلٹ پروف گاڑیوں کو ناقص قرار دے کر واپس کر دیا، حالانکہ یہی گاڑیاں دیگر وزرا بھی استعمال کر...
	فرانس میں "سوشل میڈیا پر مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت" کے "سنگین جرم" میں قید ایرانی طالبہ مہدی اسفندیاری کی گرفتاری کو آج 234 دن مکمل ہو چکے ہیں جبکہ ایران کیجانب سے اس گرفتاری کو غیرقانونی و من مانی حراست قرار دیا گیا ہے اسلام ٹائمز۔ "ہم محترمہ مہدیہ اسفندیاری کی ملک عزیز ایران میں جلد واپسی کی امید رکھتے ہیں" یہ بات ایرانی وزارت خارجہ میں ڈپٹی وزیر برائے قونصلر، پارلیمانی و ایرانی امور کی جانب سے گذشتہ شب میڈیا کو بتائی گئی ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق یہ 28 فروری 2025 کا دن تھا کہ جب ایرانی طالبہ مہدیہ اسفندیاری کو، سوشل میڈیا پر مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کے الزام میں فرانسیسی پولیس...
	ڈاکٹر صاحبان 80 اور 90 کی دہائی میں مریضوں کا علاج اپنی تعلیم، تجربے اور تشخیصی صلاحیت کے بل بوتے پر کرتے تھے اور بجا طور پر اس پر فخر بھی کرتے تھے۔ عموماً ڈاکٹر صاحبان اس خوبی کو اپنی پہچان بھی قرار دیتے تھے تاہم بعض اوقات ضرورت پڑنے پر لیبارٹری ٹیسٹ کے نتائج سے اپنی تشخیص کی تصدیق کرلیتے تھے۔ لیبارٹری ٹیسٹ کرواتے ہوئے ڈاکٹر صاحبان کا رویہ معذرت خواہانہ ہوتا تھا کہ مریض کو یہ اضافی زحمت اور خرچہ برداشت کرنا پڑرہا ہے۔ 2000 کے بعد یہ طریقہ علاج غیر پیشہ ورانہ قرار پایا اور یوں تقریباً متروک ہوگیا۔ اس کے بعد مریضوں کے علاج کا طریقہ کار تحقیقاتی قرار پایا اور یوں تشخیصی طریقہ کار پش...
	پاک افغان سیز فائر دورانیہ سے متعلق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان سے سیز فائر کے لیے کوئی وقت کی حد مقرر نہیں کی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ بہت واضح طور پر بیان کیا گیا تھا کہ کوئی دراندازی نہیں ہو گی، ٹی ٹی پی کو ان کی سرزمین پر کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔وزیر دفاع نے کہا کہ ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے کہ افغانستان اس بات سے انکار کرتا ہے۔ ترکیہ اور قطر نے زور دیا کہ بنیادی تنازع یہ ہے کہ افغانستان کی سرزمین یا سرپرستی ٹی ٹی پی کو پاکستان میں کارروائی کے لیے دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
	سلوویکیا میں وزیراعظم رابرٹو فیکو کو فائرنگ سے زخمی کردینے والے 72 سالہ شہری کو 21 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملہ شہر ہینڈلووا میں اُس وقت ہوا جب وزیرِ اعظم عوام سے ملاقات کے بعد نکل رہے تھے۔ حملہ آور نے ان پر فائرنگ کی اور انہیں شدید زخمی کردیا۔  ابتدا میں اسے “قتل کی کوشش” کے طور پر دیکھا گیا تاہم بعد میں اسے دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر درجہ بند کیا گیا۔ عدالت نے اس کیس میں ریمارکس دیے کہ ملزم نے صرف ایک شہری پر حملہ نہیں بلکہ مملکت کے اعلیٰ سیاسی نمائندے پر کیا، اور اس کا مقصد حکومت کی پالیسیوں کو روکنا تھا۔  عدالت نے 21 سال کی سزا کی...
	پاکستان شوبز کی اداکارہ کومل عزیز کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی ذہنی صحت کو بہتر کرنے کیلئے کئی دنوں تک تھیراپی سیشنز لیے ہیں۔ شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر بزنس وویمن بننے والی سابقہ اداکارہ کومل عزیز نے ایک حالیہ پروگرام میں بتایا کہ کیرئیر کے شروعات میں انہیں گھر والوں کی طرف سے اداکاری کرنے پر دباؤ کا سامنا تھا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں گھر والوں کی طرف سے دباؤ کا سامنا اس لئے کرنا پڑا کیونکہ وہ ایک پڑھے لکھے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ وہ امریکا سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد اداکاری کو بطور پیشہ اختیار کر کے غلط کر رہی...
	ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو واضح کر دیا ہے کہ ایشیا کپ ٹرافی وصول کرنے کے لیے انہیں دبئی آنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی بورڈ کے صدر نے اے سی سی کے صدر محسن نقوی کو خط لکھ کر ٹرافی سے متعلق استفسار کیا تھا۔ جواب میں اے سی سی نے آگاہ کیا کہ بھارت نومبر کے پہلے ہفتے میں دبئی سے ٹرافی وصول کر سکتا ہے۔ مزید پڑھیں: ایشیا کپ کی ٹرافی اس وقت کہاں ہے اور انڈیا کو کیسے مل سکتی ہے؟ یاد رہے کہ دبئی میں حالیہ اجلاس کے دوران بی سی سی آئی نمائندے نے ٹرافی دینے کا مطالبہ کیا تھا، جس پر محسن نقوی نے...
	صوبائی وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو فنانس کرنے والے نیشنل اور انٹرنیشنل سطح کے 3 ہزار 8 سو افراد کا سراغ لگا لیا گیا ہے، جن میں بڑے بڑے نام، پڑھے لکھے اور مہذب لوگ شامل ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ فنانسرز کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں اور ان کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کے گھر سے سونا، چاندی، برانڈیڈ گھڑیاں، کنگن، ہار، انگوٹھیاں اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔ ان کے مطابق اسلام کے نام پر لاکھوں روپے چندے کی صورت میں...
	کمیٹیاں نہ بھر پانے پر بیروزگار باپ نے دو کمسن بیٹیاں ذبح کر ڈالیں WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025  سب نیوز  کراچی (آئی پی ایس) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک جی کوثر نیازی کالونی میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک سفاک باپ نے اپنی دو کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت اکبر ولد عبدالستار کے نام سے ہوئی ہے جسے جائے وقوعہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم اکبر نے اپنی 11 سالہ بیٹی عالیہ اور 10 سالہ زینب کو ذبح کر کے قتل کیا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم شدید مالی دباؤ اور قرضوں میں مبتلا تھا۔ وہ طویل...
	  کراچی:   کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انٹرپول کی مدد سے ماسی گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم ماسیوں کو ٹرانسپورٹ سروس سمیت تمام سہولیات فراہم کرتا تھا جبکہ دو ساتھی خواتین پہلے ہی گرفتار ہو چکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انٹرپول کی مدد سے ماسی گینگ کے سرغنہ عمران ولد عباس علی کو گرفتار کرلیا، انٹرپول نے ملزم عمران کو سعودی عرب میں گرفتار کیا تھا اور اتوار کو ملزم کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈی ایس پی انویسٹی گیشن بن قاسم شاہنواز میمن نے ایکسپریس کو بتایا کہ کراچی پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کو خط لکھ کر...
	پاکستان کی معروف بیوٹیشن، بزنس ویمن اور سماجی کارکن مسرت مصباح نے حال ہی میں ایک پروگرام میں اپنی ازدواجی زندگی اور علیحدگی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔  ایسڈ حملوں کی متاثرہ خواتین کی بحالی اور دیگر فلاحی کاموں سمیت شوبز کی دنیا میں مشہور مسرت مصباح نے بتایا کہ ان کی شادی صرف 18 برس کی عمر میں ہوئی تھی، تاہم یہ رشتہ زیادہ دیر قائم نہ رہ سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے طلاق کے موضوع پر پہلے کبھی عوامی سطح پر بات نہیں کی تھی، مگر حال ہی میں ایک مذہبی عالم سے مشورے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ اگر اس تجربے کو شیئر کرنے سے دوسری خواتین کو حوصلہ ملتا ہے...
	 پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد آج افغانستان کا دورہ کرے گا، دورے میں تجارت اور سرحدی امور زیر غور آئیں گے۔  ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد کے دورے میں افغان حکام کے ساتھ بارڈر کے حوالے سے ون ڈاکومنٹ رجیم پر مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق یہ دورہ پہلے سے طہ شدہ تھا، آج کے دورے کا موجودہ صورتحال سے کوئی تعلق نہیں ہے، پاکستانی وفد دورے میں افغان حکام کے ساتھ ملاقاتیں کرے گا۔ پاک-افغان تعلقاتپاکستان اور افغانستان کے درمیان 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب اُس وقت جھڑپیں شروع ہوگئی تھیں، جب کابل نے الزام لگایا تھا کہ اسلام آباد نے گزشتہ...
	فائل فوٹو پاک افغان سیز فائر دورانیہ سے متعلق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان سے سیز فائر کے لیے کوئی وقت کی حد مقرر نہیں کی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ بہت واضح طور پر بیان کیا گیا تھا کہ کوئی دراندازی نہیں ہو گی، ٹی ٹی پی کو ان کی سرزمین پر کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے کہ افغانستان اس بات سے انکار کرتا ہے۔ ترکیہ اور قطر نے زور دیا کہ بنیادی تنازع یہ ہے کہ افغانستان کی سرزمین یا سرپرستی ٹی ٹی پی کو پاکستان میں کارروائی کے لیے دستیاب ہے۔ ٹی...
	 اسلام آباد:  پاک افغان سیز فائر کے دورانیے سے متعلق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا دو ٹوک بیان سامنے آگیا۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ یہ بہت واضح طور پر بیان کیا گیا تھا کہ کوئی دراندازی نہیں ہوگی اور ٹی ٹی پی کو ان کی سرزمین پر کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی، ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے کہ وہ (افغانستان) اس بات سے انکار کرتے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا ترکیہ اور قطر نے زور دیا کہ بنیادی تنازع یہ ہے کہ آپ (افغانستان) کی سرزمین یا سرپرستی ٹی ٹی پی کو پاکستان میں کارروائی کے لیے دستیاب ہے، ہم نے افغانستان کو بتایا کہ...
	 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ وہ چاہیں تو اسرائیل کو غزہ میں واپس بھیج کر حماس کو ختم کرنے کا حکم دے سکتے ہیں۔  صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حماس کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے اور توقع ہےکہ وہ اچھا برتاؤکریں گے، صدر ٹرمپ نے دھمکی دی کہ اگر ایسا نہ ہوا تو حماس کو ختم کرنا پڑے گا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر وہ حکم دیں تو اسرائیلی فوج 2 منٹ میں غزہ کے اندر جاکر حماس کا خاتمہ کرسکتی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ فلحال معاملے کو ٹھنڈا رکھنے اور جنگ بندی کو قائم رکھنے کی پالیسی اختیار کر رہے ہیں۔...
	افغانستان سے سیز فائر میں وقت کی حد مقرر نہیں، خلاف ورزی نہ ہونے تک معاہدہ برقرار ہے: وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025  سب نیوز  اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر میں ہونے والے سیز فائر معاہدے کے دورانیے سے متعلق بیان دیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا سیز فائر معاہدے میں یہ بہت واضح طور پر بیان کیا گیا تھا کہ کوئی دراندازی نہیں ہوگی، ٹی ٹی پی کو افغان سرزمین پر کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے کہ افغانستان اس بات سے انکار کرتا ہے،...
	لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے ٹی ایل پی کے 3 کارکنوں کی بازیابی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کو درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ رجسٹرار آفس نے متعلقہ کاغذات لف نہ کرنے کا اعتراض لگایا تھا۔ درخواست گزار وکیل نے موقف اپنایا کہ متعلقہ دستاویزات درخواست کے ساتھ لگا دی ہیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے ہینڈ گرنیڈ برآمدگی کیس میں مذہبی جماعت کی دو خواتین کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ تفتیشی افسر نے موقف اپنایا کہ شمائلہ بی بی اور اللہ معافی بی بی سے ہینڈ گرنیڈز برآمد ہو چکے ہیں، ان کیخلاف تھانہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251021-08-1 لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی نسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ہینڈ گرینڈ برآمدگی کیس میں مذہبی جماعت کی دو خواتین کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔تفتیشی افسر نے موقف اپنایا کہ شمائلہ بی بی اور اللہ معافی بی بی سے ہینڈ گرنیڈ برآمد ہو چکے ہیں ،ملزمان کیخلاف تھانہ صدر شیخوپورہ اور تھانہ شرقپور شریف میں مقدمہ درج ہوا ۔ سیف اللہ
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251021-02-11 کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس کو بڑی کامیابی، انٹرپول کی مدد سے بدنام زمانہ ماسی گینگ کا سرغنہ عمران سعودی عرب سے گرفتار کرلیا گیا، عدالت نے ملزم عمران کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزم کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں گھروں میں کام کرنے والی ماسیوں کے ذریعے چوری کی وارداتوں کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کے خط پر انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے عمران کو سعودی عرب میں گرفتار کیا، ملزم عمران کو انٹرپول نے اسلام آباد میں پاکستانی حکام کے حوالے کیا جس کے بعد ملزم کو بن قاسم انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کو آج...
	آرتھر پاؤل امریکن تھا‘ اکاؤنٹس‘ بجٹ اور آفس مینجمنٹ کا ایکسپرٹ تھا‘ وہ امریکی سیکریٹری آف اکنامکس کا اسسٹنٹ بھی رہا اور اکنامک وار فیئر کا چیف بھی‘ وہ 1960میں ایشیا فاؤنڈیشن میں شامل ہوا اور افغانستان کے آخری بادشاہ ظاہر شاہ کا اکنامک ایڈوائزر بن گیا‘ ظاہر شاہ نے افغانستان پر چالیس سال (1933سے1973) حکومت کی ‘ وہ 1973 میں آنکھوں کے آپریشن کے لیے روم گیا اور اس کی غیرموجودگی میں اس کے کزن محمد داؤد خان نے اس کا تختہ الٹ دیا جس کے بعد افغانستان میں وہ خونی کھیل شروع ہوا جو آج 52 سال بعد بھی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا‘ آرتھر پاؤل نے ظاہر شاہ کو آزاد معیشت کا ماڈل بنا کر...
	انگریز سرکار کے دور حکومت میں سندھ کا ایک نوجوان جس کا نام جمال الدین عرف جمالو شیدی تھا اور جو پیشے کے لحاظ سے چرواہا تھا، کام کرتے کرتے وہ محبت و عشق کے چکر میں گرفتار ہوگیا۔ پرانی کہاوت ہے کہ عشق اور مشک (خوشبو) چھپائے چھپتے نہیں۔ راز، راز نہ رہ سکا۔ بلآخر بات کھل گئی اور عورتوں سے ہوتی ہوئی مردوں تک جا پہنچی تو علاقے کا پرامن ماحول، محبت سے نفرت و فساد میں تبدیل ہوگیا۔ رفتہ رفتہ دونوں جانب کی برادریوں نے اسے اپنی اپنی انا کا مسئلہ بنا لیا۔ ایک دن غیرت کی آگ میں جلتے ایک جھتے کو اپنی برادری کا گناہ گار جمالو شیدی کہیں مل گیا اور آپس میں لڑائی...
	کولمبیا پر ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات اور ٹیرف دھمکیوں پر دونوں ممالک کے درمیان سفارتی بحران شدت اختیار کر گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا اور امریکا کے درمیان کشیدگی خطرناک موڑ پر پہنچ گئی۔ کولمبیا نے اپنے سفیر ڈینیئل گارسیا-پینا کو فوری طور پر واپس بُلا لیا۔ کولمبیا کے بقول یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت بیانات اور مجوزہ تجارتی پابندیوں کے بعد کیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے منشیات فروشی کا الزام عائد کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ امریکا اب کولمبیا کو دی جانے والی تمام مالی امداد بھی بند کر دے گا۔ امریکا اور کولمبیا کے درمیان تنازع میں اُس وقت اضافہ ہوا جب کولمبیا نے امریکی فوج کی جانب سے کیریبین میں مبینہ منشیات بردار...
	بیسویں صدی کے عظیم ترین سائنسی دماغ ڈاکٹر البرٹ آئن اسٹائن کا نام دنیا میں ریاضی اور طبیعات کی عظمت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اس نے کائنات کی ساخت کو سمجھنے کے لیے ایسے اصول اور نظریات دیے جنہوں نے جدید سائنس کی بنیادیں بدل ڈالیں۔ لیکن اس عظیم شخصیت کی نجی زندگی بھی اتنی ہی پیچیدہ اور متنازع ہے جتنی اس کی سائنسی دریافتیں۔ خاص طور پر اس کی پہلی بیوی ملیوا ماریچ کی کہانی ایک ایسا باب ہے جسے اکثر نظرانداز کیا گیا۔ یہ وہ عورت تھی جس نے اپنی ذہانت، قربانی اور محنت کے باوجود تاریخ کے دھندلکوں میں اپنا نام کھو دیا، حالاںکہ کئی ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر ملیوا نہ ہوتی تو شاید...
	بھارت میں ہندوؤں کے تہوار دیوالی میں اس سال جس چیز نے سب سے زیادہ توجہ حاصل کی ہے وہ مکیش امبانی کی اہلیہ کا ایک پرس ہے۔ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی کے بیگ کی قیمت نے سب کے ہوش اڑا دیے ہیں جس میں چند سو نہیں بلکہ 3 ہزار 25 اصلی ہیرے جڑے ہیں۔ اس دلکش پرس کو فرانس کے عالمی شہرت یافتہ ڈیزائنر پیئر ہارڈی نے تیار کیا ہے اور یہ کوئی عام بیگ نہیں ہے۔ اس بیگ میں مکمل ہیرے جڑا تالا اور ہینڈل بھی ہے۔ پرس میں جڑے ہیروں کا مجموعی وزن 111.09 قیراط ہے اور یہ مگرمچھ کی کھال جیسے فلیپ سے مزین ہے۔ ذرائع کے مطابق اس بیگ کی قیمت تقریباً 20 لاکھ امریکی...
	اسلام ٹائمز: بارہ روزہ جنگ کے دوران امریکہ کے ایران کے ایٹمی پلانٹ نطنز اور فردو پر حملوں کو دیکھا جائے تو واضح طور پر اندازہ ہوتا ہے کہ برجام معاہدہ ایران کے ایٹمی پلانٹ کو ختم کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ برجام معاہدے کی شرائط تھیں کہ افزودگی نطنز میں ہوگی، فردو میں کام معطل کر دیا جائے گا، عالمی ایٹمی ایجنسی ان سب امور کی مسلسل نگرانی کر رہی تھی۔ امریکا اور اسرائیل کے پاس ایران کے ایٹمی پلانٹ اور سائنسدانوں کے حوالے سے درست معلومات تھیں، جو عالمی ایٹمی ایجنسی نے نگرانی کے دوران جمع کیں۔ تحریر: سید اسد عباس  JCPOA جسے فارسی میں برجام بھی کہا جاتا ہے، ایران کے جوہری پروگرام کو محدود...
	غزہ کے شہر رفح میں حماس اور اسرائیلی فوج کے دوران جھڑپ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے لیے دونوں نے ایک دوسرے کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے جن دو اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی، ان کی شناخت کمانڈگ آفیسر 26 سالہ میجر یانیو کولو اور اسٹاف سارجنٹ 21 سالہ اِتائے یاویٹس کے نام سے ہوئی ہے۔ مارے گئے دونوں فوجیوں کا تعلق نہال بریگیڈ کی 932ویں بٹالین سے تھا۔ حماس نے یہ حملہ رفح کے جنوب مشرقی علاقے میں اُس وقت کیا جب اسرائیلی فوج حماس کی سرنگوں اور انفراسٹرکچر کے ملبے کو اُٹھا رہی تھی۔ اس دوران حماس کے جنگجو ایک سرنگ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی سے آنے والا مال بردار طیارہ ہانگ کانگ میں رن وے سے پھسل گیا، دو افراد ہلاکعالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی کا ایک مال بردار طیارہ پیر کے دن لینڈنگ کے موقع پر رن وے سے پھسل کر سکیورٹی گشت کی گاڑی سے ٹکرا گیا اور وہ سمندر میں جا گری جس سے ہانگ کانگ ایئرپورٹ سکیورٹی عملے کے دو ارکان ہلاک ہو گئے، یہ بات شہر کے ایئرپورٹ آپریٹر نے بتائی۔پچیس سال سے زیادہ عرصے میں یہ ایئرپورٹ کا مہلک ترین حادثہ ہے جس میں شامل بوئنگ 747 بھی پانی میں گر کر جزوی طور پر ڈوب گیا لیکن جہاز میں موجود عملے کے چاروں افراد فرار ہو گئے۔ایئرپورٹ اتھارٹی ہانگ کانگ میں ایئرپورٹ آپریشنز...
	وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی ایک اہم اتحادی جماعت ہے اور موجودہ نظام میں اس کا کردار نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران کیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال، امن و امان اور مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مشترکہ دوست بھی چاہتے ہیں کہ دونوں جماعتوں کے درمیان فاصلے نہ بڑھیں اور تمام معاملات افہام و تفہیم سے طے پائیں۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے وفاقی حکومت کا پیغام بھی بلاول بھٹو کو...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومت نے سونےکی برآمدات اور درآمدات پر پابندی ختم کرنےکا فیصلہ کر لیا۔میڈیا ذرائع نے بتایا کہ سونے کی تجارت پر پابندی ہٹانےکے لیے سمری ای سی سی کو بھیجی جائےگی، اس سال مئی میں سونےکی ایکسپورٹ اور امپورٹ پرپابندی عائد کی گئی تھی۔ سونےکی اسمگلنگ کی شکایت پر ایکسپورٹ اور امپورٹ پرپابندی عائد لگائی گئی تھی، حالیہ مہینوں میں سونےکی اسمگلنگ کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ معطل شدہ ایس آر او کی بحالی میں مسلسل تاخیرکے باعث زیورات کی برآمدات بند اور برآمد کنندگان شدید مالی بحران کا شکار ہیں-شماریات پاکستان کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوا تھا کہ جون اور جولائی میں بالکل بھی سونا درآمد نہیں ہوا،...
	لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی 10 سال کی سزا کے خلاف اپیل پر اسپیشل پراسیکیوٹر کو تیاری کے لیے مہلت دے دی۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ نے اپیل پر سماعت کی۔ اسپیشل پراسیکیوٹر اکرم بھٹی عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈووکیٹ اکرم بھٹی نے کہا کہ کیس کی فائل کل موصول ہوئی ہے، عدالت تیاری کے لیے کچھ وقت دے۔ عدالت نے پراسکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ اور وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر رکھا تھا۔ تھانہ شادمان کے جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں ٹرائل کورٹ نے مجرم کو دس سال قید کی سزا سنائی تھی۔ دوسری جانب، لاہور ہائیکورٹ میں 51 مجرموں کی نو مئی کے مقدمے...
	 جنوبی بھارتی سپر اسٹار سمانتھا رتھ پربھو نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی سچائی اور کھل کر بولنے کے انداز نے ان کی ذاتی زندگی کو غیر ارادی طور پر موضوعِ بحث بنا دیا۔  بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سمانتھا نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنی زندگی کے بارے میں حقیقت پسند رہنے کی کوشش کرتی ہیں، اور یہی رویہ ان کے ازدواجی تعلقات اور بیماری کو عوامی بحث کا موضوع بنا گیا جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سمانتھا نے بتایا کہ اپنی بیماری ’مایوسائٹس‘ (پٹھوں کی ایک سوزش، جو کمزوری اور درد کا باعث بنتی ہے) کے بارے میں انہوں نے خود میڈیا پر بتایا کیونکہ وہ اپنی جدوجہد...
	ماضی کی نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کی مشہور فلم ’موہرہ‘ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی، تاہم انہوں نے اپنے وطن میں کام کو ترجیح دیتے ہوئے اس پیشکش کو قبول نہیں کیا۔ مدیحہ شاہ، جو پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کا ایک مقبول نام ہیں، حال ہی میں معروف شاعر اور میزبان وصی شاہ کے شو میں مہمان بنیں۔ دورانِ گفتگو انہوں نے اپنے فنی سفر اور مختلف موضوعات کے حوالے سے بات کی۔ یہ بھی پڑھیں: اداکارہ صاحبہ سے متعلق ریمبو کے وہ 2 دعوے جو ہو بہو پورے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ انہیں بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار کے ساتھ فلم موہرہ میں کام کرنے کی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اس وقت کمی کا رجحان جاری ہے، جس کے اثرات پاکستانی صرافہ بازاروں پر بھی واضح طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر فی اونس سستا ہوا، جس کے بعد اس کی نئی عالمی قیمت 4,235 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔عالمی منڈی کے دباؤ کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی اور پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں 24 قیراط سونا فی تولہ 1,400 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 44 ہزار 900 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح فی 10 گرام سونا 1,200 روپے کم ہو...
	 ہانگ کانگ میں ترکش کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا جس سے طیارے کے عملے کے دو افراد ہلاک ہوگئے۔  خبر رساں اداروں کے مطابق حادثہ صبح 3:50 پر اس وقت پیش آیا جب بوئنگ 747 ماڈل کا طیارہ رن وے 07ایل پر لینڈ کر رہا تھا۔ طیارہ اچانک بائیں طرف پھسلا اور سیکیورٹی گاڑی سے ٹکرا گیا، جو ایئرپورٹ کے قریب رن وے کے گرد معمول کے گشت پر تھی۔ گاڑی میں موجود دونوں سیکیورٹی اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے، ایک کی موت موقع پر اور دوسرے کی اسپتال پہنچنے کے بعد ہوئی۔ اس حادثے میں طیارے کے چار رکنی عملے کو بچا لیا گیا، اور طیارہ جزوی طور پر...
	 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلوریڈا سے روانگی کے موقع پر پام بیچ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیرمعمولی سیکیورٹی دیکھنے کو ملی، کیونکہ خفیہ ادارے کو ایئر فورس ون کے نزدیک ایک مشتبہ ’’اسنائپر نِیسٹ‘‘ ملا تھا۔  امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق امریکی خفیہ سروس (USSS) نے صدر کی آمد سے قبل ایک اونچا لکڑی کا مچان دریافت کیا جو طیارے کے بورڈنگ ایریا اور رَن وے کے بالکل سامنے تھا۔ سیکیورٹی خطرے کے پیشِ نظر صدر ٹرمپ نے معمول کے برعکس ایئر فورس ون کے پچھلے، کم اونچائی والے زینے سے طیارے میں سوار ہونے کا فیصلہ کیا۔ یہ طریقہ عموماً اُس وقت اپنایا جاتا ہے جب خطرے کی سطح بلند یا منظرعام سے بچاؤ مقصود...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران نے ایک اور شخص کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں سزائے موت دے دی ہے۔ یہ کارروائی ایران میں گزشتہ چند ماہ سے جاری ان آپریشنز کا تسلسل ہے جن میں ملک کی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث غیر ملکی ایجنٹوں کو بے نقاب کیا جا رہا ہے۔سرکاری خبر رساں ادارے میزان نیوز ایجنسی کے مطابق عدالتی حکام نے تصدیق کی کہ سزائے موت پانے والا شخص اسرائیلی خفیہ ادارے موساد سے منسلک تھا اور وہ ایران کی حساس اور خفیہ معلومات باقاعدگی سے اسرائیل کو فراہم کر رہا تھا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس شخص کی سرگرمیوں کا پتا انٹیلی جنس اداروں نے ایک طویل نگرانی کے...
	تہران: ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے والے ایک اور شخص کو پھانسی دے دی۔ ایرانی عدالتی حکام کے مطابق، پھانسی پانے والا شخص اسرائیلی خفیہ ادارے موساد سے رابطے میں تھا اور ایران کی حساس معلومات اسرائیل کو فراہم کر رہا تھا۔ میزان نیوز ایجنسی کے مطابق، پراسیکیوٹر کاظم موسوی نے بتایا کہ مجرم نے موساد افسران سے متعدد ملاقاتیں کیں اور خفیہ معلومات کے تبادلے میں ملوث تھا۔ ایرانی حکام نے مزید بتایا کہ انٹیلی جنس اداروں کی بروقت کارروائی سے اس شخص کو گرفتار کیا گیا، جس سے مزید حساس معلومات کے افشا ہونے کو روکا گیا۔ واضح رہے کہ ایران اس سے قبل بھی کئی اسرائیلی جاسوسوں کو گرفتار کر کے سزائے...
	 راولپنڈی:  پاکستان نے دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے، مہمان ٹیم جنوبی افریقا دوسرے ٹیسٹ میں بھی ٹاس جیتنے میں ناکام رہی۔ پاکستان کی جانب سے ٹیم میں ایک کھلاڑی کی تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ آصف آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا جو آج اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔ کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ پچ تھوڑی سی خشک لگ رہی ہے، لیکن ہمیں معلوم نہیں کہ یہ کیسی کھیلے گی اور ہم نے یہاں کافی عرصے سے نہیں کھیلا، اس لیے بہتر...
	پشاور  (بیورو رپورٹ) خیبر پی  کے پولیس نے بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خدشات کے پیشِ نظر اپنی تاریخ کا پہلا اسنائپر اسکواڈ تشکیل دے دیا ہے۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق یہ اسکواڈ ایلیٹ فورس کا حصہ ہوگا اور اسے جدید اسلحے، تربیت اور خصوصی آلات سے لیس کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، اسنائپر اسکواڈ کو تین ماہ کی اعلیٰ سطحی تربیت دی گئی ہے جس میں طویل فاصلے پر نشانہ بازی، پوشیدہ دشمن کی شناخت اور مشکل جغرافیائی علاقوں میں کارروائی کی مہارت شامل ہے۔ ہر اسکواڈ میں 10 اہلکار ہوں گے جو جدید اسنائپر رائفلز اور جدید ترین تھرمل امیجنگ ڈیوائسز سے لیس ہوں گے، تاکہ سرد موسم اور رات کے اندھیرے میں بھی اہداف...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (EOBI) کے اثاثہ جات اور واجبات کی ہر تین برس کے وقفہ کے بعد ایکچوریل ویلیویشن (Actuarial Valuation)کیوں منعقد کی جاتی ہے اور اس عمل کے کیا اغراض و مقاصد ہیں۔ یہ موضوع اکثر ای او بی آئی پنشنرز کے حلقوں اور سوشل میڈیا میں زیر بحث رہتا ہے۔ لہٰذا ہم ای او بی آئی میں رجسٹرڈ آجران/ اداروں، بیمہ دار افراد اور پنشنرز کی معلومات اور استفادہ کے لیے ای او بی آئی کی ایکچوریل ویلیویشن کے متعلق یہ معلوماتی تحریر پیش کر رہے ہیں۔ ایکچوریل سائنس مخصوص شعبہ ریاضی اور شماریات کا ایک ضابطہ کار ہے جو لائف انشورنس، صحت کی دیکھ بھال،پنشن،مالیات، سرمایہ کاری اور دیگر صنعتی و...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-11-12 ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت)ٹنڈوآدم میں چوری ، ڈکیتی ، رہزنی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں کمی نہیں آسکی، تاجر و شہری سخت پریشان تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم سٹی تھانے کی حد میں نامعلوم چوروں نے چانیہ پاڑے سید سٹی کے برابر محمد حسین پیالہ ہوٹل کے مالک محمد عمر انصاری کے گھر میں داخل ہوکر سونا ، چاندی ، موبائل ، نقدی ، کپڑے اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے اطلاع ملنے سٹی پولیس نے جائے واردات کا معائنہ کیا اور تفصیلات معلوم کیں اور این درج کرلی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی واضح رہے کہ ٹنڈوآدم شہر میں گذشتہ کئی روز سے سٹی تھانے کی حد میں مسلسل وارداتیں ہورہی ہیں شہری لاکھوں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹر نگ ڈ یسک )کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں قائم افغان کیمپ میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ چار دنوں کے دوران افغان باشندوں کے خالی کیے گئے سیکڑوں مکانات مسمار کر دیے ہیں۔ضلع غربی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) طارق الٰہی مستوئی نے بتایا کہ 15 اکتوبر سے شروع ہونے والے آپریشن کے بعد سے اب تک تقریباً 1200 مکانات گرائے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 14 ہزار سے زائد افغان باشندے پہلے ہی اقوام متحدہ کے اس نامزد کردہ کیمپ کو چھوڑ چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن اتوار کے روز بھی جاری رہا اور توقع ہے کہ یہ چند دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ایس ایس...
	گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حکم پر فوری طور پر کراچی سے پشاور پہنچ کر پی ٹی آئی کے وزیر اعلیٰ سے حلف لیا۔پہلے انھوں نے وزیر اعلی کے انتخاب کو تسلیم نہیں کیا تھا اور مستعفیٰ وزیر اعلیٰ گنڈاپور کو اپنے پاس استعفے کی تصدیق کے لیے بلایا تھا ۔ ان کے جمہوریت پرست پارٹی چیئرمین نے جمہوریت کا علم بلند رکھا اور گورنر نے نئے وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سے حلف لیا ۔ گورنر ہاؤس میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بدتہذیبی کا مظاہرہ کیا جہاں انھیں گورنر ہاؤس کے عملے نے سنبھالا اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ناپسندیدہ نعرے بھی لگائے کیونکہ...
	 پیرس:  فرانس کے مشہور لوور میوزیم میں چول دن دہاڑے کرین کے ساتھ داخل ہو کر شاہی زیورات کے خانے سے نایاب زیورات چوری کرکے باآسانی فرار ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی حکومت نے بتایا کہ چوروں نے کرین کی مدد سے پیرس کے لوور میوزیم میں داخل ہو کر بالائی منزل کی ایک کھڑکی توڑ دی اور اس حصے سے قیمتی زیورات چرا لیے جہاں فرانسیسی شاہی زیورات رکھے گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ واردات کے بعد چور باآسانی موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیرس کے مشہور میوزیم میں چوری کی واردات کے بعد وہاں کی سکیورٹی سے متعلق سخت سوالات جنم لے چکے ہیں اور...
	اسلام ٹائمز: شہداء کی لاشوں کی بازیابی کیلئے قومی مہم کا تخمینہ ہے کہ قبرستانوں میں دفن لاشوں کی تعداد 735 ہے، جن میں سے 99 فیصد کا تعلق غزہ سے ہے۔ اسکے برعکس صہیونی اخبار Haaretz کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل کے پاس حماس کے 1500 جنگجوؤں کی لاشیں موجود ہیں۔ یہ رپورٹ اسرائیلی حراستی مراکز میں جو کچھ ہو رہا ہے اور فلسطینی قیدیوں کیساتھ جو کچھ ہوا، اسکی تلخ حقیقت کا صرف ایک معمولی حصہ ہے۔ ہر واپس شدہ لاش ایک درد بھری داستان ہے، ہر زندہ بچ جانے والا فلسطینی قیدی ایک غمناک کہانی ہے اور ہر طبی دستاویز اس انسانی المیے کی گواہی ہے، جو عالمی برادری کی خاموشی میں جاری ہے۔ ترتیب و تنظیم:...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عارف بہار تحریک لبیک کے ساتھ جو کچھ ہوا پاکستانی معاشرے اور تاریخ میں قطعی نیا نہیں۔ چار دہائیوں سے ہر دوچار سال بعد ایک نازک موڑ آتا ہے اور موڑ کاٹتے ہوئے کوئی غفلت اور بے تدبیری ایسی ہوتی ہے گاڑی گہری کھائی میں جا گرتی ہے اور پھر باقی توانائیاں اس گاڑی کو کھائی سے نکالنے میں صرف ہوتی ہیں۔ قوموں کی تاریخ میں ایسے واقعات یا تو دہائیوں کے بعد رونما ہوتے ہیں یا پھر ایسے مواقع آتے ہی نہیں مگر یوں لگتا ہے کہ پاکستان کی گاڑی مستقلاً ہی نازک موڑ پر کھڑی ہے۔ نازک موڑ کی طرح قومی مفاد کی اصطلاح بھی پاکستان کے ساتھ چمٹ کر رہ گئی ہے۔ نہ نازک موڑ...
	دوحہ (قطر) — پاکستان پیڈل ٹیم نے اپنی پہلی ہی ایشیا کپ مہم میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئےمین راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ یہ قومی ٹیم کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے کیونکہ نہ صرف یہ ان کا ایشیا کپ میں پہلا سفر ہے، بلکہ بیشتر کھلاڑی بھی پہلی بار کسی بین الاقوامی ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری **ایشیا پیڈل کپ** کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان نے پہلے چین اور پھر تھائی لینڈ کو شکست دے کر کامیابی کے ساتھ اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کی۔ تھائی لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کی جوڑیوں نے زبردست کھیل پیش کیا۔ پہلے سیٹ میںمحمد سالار اورعبداللہ عدنان نے تھائی جوڑی کو6-2 اور 6-3 سے...
	 آئی جی سید علی ناصر رضوی نے تھانہ پھلگراں کا بھی دورہ کیا۔پھلگران، اسلام آباد کے مضافاتی علاقے میں نشے کے کاروبار، اراضی مافیا اور جرائم کی نوعیت کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ اس حوالے سے درج ذیل نمایاں واقعات رپورٹ ہوئے ہیں ایک واقعے میں نشے فروشوں نے ایک پولیس اہلکار کو محاصرے کے دوران اغوا کر لیا، پسِ منظر میں پھلگران کے عثمَل (اُتھال) گاؤں میں پولیس کی کارروائی تھی۔ اہلکار زخمی ہوا اور علاقہ میں شدید کشیدگی بڑھی۔ اس اسٹیشن کے علاقے میں پولیس نے بڑے پیمانے پر نشے، غیرقانونی ہتھیاروں اور ملوث افراد خلاف کارروائی کی، جس میں متعدد ملزمان گرفتار اور منشیات، اسلحہ برآمد ہوئے۔ انتظامی تبدیلی کے تحت اس اسٹیشن میں پہلی مرتبہ...
	مختلف میڈیارپورٹس کے مطابق ایس ایس پی اسلام آبادسید علی ناصر رضوی نے اسلام آباد کے مضافاتی علاقہ بھارہ کہو میں واقع پولیس اسٹیشن کی دستیابی، انتظامی کارکردگی اور جرائم کنٹرول کی صورتِ حال پر معائنہ کیا۔ اس موقع پر (انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد) نے اسٹیشن کا دورہ کیا اور وہاں موجود ریکارڈز، روزنامچہ (روزانہ ڈائری)، فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ روم، وار ہاؤس، قیدخانہ، تفتیشی اہلکاروں کے کمرے اور رہائشی کیمپوز کا جائزہ لیا۔پولیس کے مطابق بھارہ کہو میں جرائم کنٹرول، رات کے وقت چیک پوسٹ قائم کرنے، ڈولفن اسکواڈ کی کارکردگی اور شہریوں کو بروقت خدمات مہیا کرنے کے معاملات میں مستقل ناقص کارکردگی سامنے آئی۔ نتیجتاً، اسٹیشن ہاؤس آفیسر (SHO) کو معطل کیا گیا ہے۔ ان حکمات کے تحت پولیس...
	زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 50 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 50 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم شہریوں کو آئندہ ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی۔ 
	پولیس حکام کے مطابق، اسنائپر اسکواڈ کو تین ماہ کی اعلیٰ سطحی تربیت دی گئی ہے جس میں طویل فاصلے پر نشانہ بازی، پوشیدہ دشمن کی شناخت اور مشکل جغرافیائی علاقوں میں کارروائی کی مہارت شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس نے بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خدشات کے پیشِ نظر اپنی تاریخ کا پہلا اسنائپر اسکواڈ تشکیل دے دیا ہے۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق یہ اسکواڈ ایلیٹ فورس کا حصہ ہوگا اور اسے جدید اسلحے، تربیت اور خصوصی آلات سے لیس کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، اسنائپر اسکواڈ کو تین ماہ کی اعلیٰ سطحی تربیت دی گئی ہے جس میں طویل فاصلے پر نشانہ بازی، پوشیدہ دشمن کی شناخت اور مشکل جغرافیائی علاقوں میں کارروائی...
	اسلام ٹائمز: ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کے رکن نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ ایران کو شرم الشیخ اجلاس میں جانا چاہیے تھا وہ یا تو احمق ہیں یا وہ سفارت کاری کو نہیں سمجھتے۔وہ ناخواندہ ہیں اور سیاسی اور سفارتی شعور سے محروم ہیں۔ایرانی جوہری مذاکراتی ٹیم میں سے کم از کم ایک شخص جاسوس تھا جو اب جیل میں ہے، اور ایک یا دو دیگر مشتبہ تھے۔ ٹرمپ اپنے نوکروں کو جو گالیاں دیتا تھا، وہ اس سے دس گنا زیادہ اپنے ساتھ تعاون کرنیوالوں کی توہین کرتا ہے، اور پھر کہتا ہے کہ میرے پاس کھڑے ہو کر ایک یادگاری تصویر کھینچوائیں۔ خصوصی رپورٹ:  ایران کیخلاف اسرائیل کی جارحیت اور اس کے بعد صیہونی...
	ناجائز تعلق کی وجہ سے ہونے والے جھگڑے نے 2 جانیں لیں۔شوہر کے سامنے اسکی حاملہ بیوی کو بےدردی سے قتل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ دہلی کے علاقے رام نگر میں پیش آیا جہاں حاملہ عورت کا قاتل اسکے شوہر کے جوابی حملے میں مارا گیا، 22 سالہ خاتون کو اس کے آشنا نے چھری کے وار سے قتل کیا اس دوران اسکے شوہر نے مزاحمت کی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت شالنی کے نام سےجبکہ قاتل حملہ آور آشُو عرف شیلندرکے نام سے ہوئی جوایک جرائم پیشہ شخص تھا جس کا شالنی سے تعلق تھا۔ پولیس نے بتایا کہ قتل ہونے والی شالنی 2 بچیوں کی ماں تھی، اسکا شوہر آکاش ایک رکشہ ڈرائیور...
	چین نے ایک بار پھر ٹیکنالوجی اور تفریحی مظاہروں کی دنیا میں اپنی برتری ثابت کر دی، ہنان صوبے کے شہر لیوئیانگ میں 15 ہزار 947 ڈرونز کے ذریعے ایک شاندار لائٹ شو پیش کیا گیا، جو گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا ڈرون ڈسپلے قرار پایا۔ یہ دلکش شو 17ویں لیوئیانگ فائر ورکس کلچرل فیسٹیول کے موقع پر منعقد ہوا، جس میں ہزاروں ڈرونز نے آسمان کو رنگین روشنیوں سے مزین کردیا۔ شو میں قدرتی مناظر، پھولوں کے کھلنے کے دلکش انداز، مچھلیوں کی تیرتی تصاویر اور آتش بازی کی نقالی جیسے مناظر پیش کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: چین میں ٹیکنالوجی کا جادو، آسمان میں 5 ہزار ڈرونز کا رقص ایک متاثرکن لمحے میں ایک...
	خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے اور سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے پولیس نے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے پہلا اسنائپر اسکواڈ تشکیل دے دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد حساس علاقوں میں دہشت گردوں کی کارروائیوں کو مؤثر انداز میں روکنا اور امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔ سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) پشاور کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ اسنائپر اسکواڈ خاص طور پر دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے تناظر میں تشکیل دیا گیا ہے۔ اسکواڈ کو نہ صرف جدید اسلحے سے لیس کیا گیا ہے بلکہ ان اہلکاروں کو اعلیٰ سطح کی تربیت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ...
	بلوچستان میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث فتنہ الہند کا انتہائی مطلوب کمانڈر جمیل عرف ٹیٹک ہلاک ہوگیا۔ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے جمیل عرف ٹیٹک کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک فتنہ الہندوستان کے سرغنہ جمیل عرف ٹیٹک کے مارے جانے کی مصدقہ اطلاعات ہیں، ذرائع دہشتگرد جمیل عرف ٹیٹک ضلع پنجگور کا رہائشی تھا، ذرائع دہشت گرد جمیل عرف ٹیٹک پنجگور اور بولیدہ سمیت متعدد علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں… pic.twitter.com/oXd9rocFa9 — PTV News (@PTVNewsOfficial) October 19, 2025  ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشتگرد بلوچستان میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آکسفورڈ: برطانیہ کے تاریخی شہر آکسفورڈ میں ایک ایسا منفرد ہوٹل قائم کیا گیا ہے جو کبھی عوامی بیت الخلا کے طور پر استعمال ہوتا تھا،  حیرت انگیز طور پر یہ عمارت اب ایک جدید مگر منفرد طرز کے بوٹیک ہوٹل میں تبدیل ہو چکی ہے، جس کا نام  دی نیٹی (The Netty)  رکھا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ ہوٹل اسٹ گلز روڈ پر زیرِ زمین واقع ہے، جہاں پہنچنے کے لیے سیڑھیاں نیچے اترنا پڑتی ہیں،  دی نیٹی 1895 میں ملکہ وکٹوریہ کے دورِ حکومت میں تعمیر ہوا تھا اور 2008 تک ’جینٹلمینز ٹوائلٹ‘ کے طور پر استعمال ہوتا رہا ، حفاظتی وجوہات کی بنا پر اسے بند کر دیا گیا تھا۔عمارت گیارہ سال تک...
	نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار نے دوحہ میں گزشتہ شب طے پانے والے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ یہ پیش رفت درست سمت میں اٹھایا گیا ایک مثبت اور ابتدائی قدم ہے۔ Welcome the Agreement finalized late last night in Doha. It is the first step in the right direction. Deeply appreciate the constructive role played by brotherly Qatar and Turkiye. We look forward to the establishment of a concrete and verifiable monitoring mechanism, in the… — Ishaq Dar (@MIshaqDar50) October...
	 پشاور:  خیبر پختونخوا پولیس نے بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خدشات کے پیشِ نظر اپنی تاریخ کا پہلا اسنائپر اسکواڈ تشکیل دے دیا ہے۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق یہ اسکواڈ ایلیٹ فورس کا حصہ ہوگا اور اسے جدید اسلحے، تربیت اور خصوصی آلات سے لیس کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، اسنائپر اسکواڈ کو تین ماہ کی اعلیٰ سطحی تربیت دی گئی ہے جس میں طویل فاصلے پر نشانہ بازی، پوشیدہ دشمن کی شناخت اور مشکل جغرافیائی علاقوں میں کارروائی کی مہارت شامل ہے۔ ہر اسکواڈ میں 10 اہلکار ہوں گے جو جدید اسنائپر رائفلز اور جدید ترین تھرمل امیجنگ ڈیوائسز سے لیس ہوں گے، تاکہ سرد موسم اور رات کے اندھیرے میں بھی اہداف کو...
	پاکستان آئندہ سال پہلی بار ورلڈ شیفس ایشیا فورم کی میزبانی کرے گا ۔اس تقریب کا انعقاد لاہور اور اسلام آباد میں اکتوبر 2026 میں کیا جائے گا۔اس حوالے سے  صدر شیفس ایسوسی ایشن آف پاکستان احمد شفیق نے نجی ٹی کو بتایا کہ پاکستان کے حق میں یہ فیصلہ بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے سال ہونے والے ایونٹ کا فیصلہ چین کے شہر شوجو میں ہونے والے ورلڈ شیفس فورم 2025ء میں ہوا جس میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میزبانی کے لیے مقابلہ تھا جو پاکستان نے 21 میں سے 13 ووٹ سے جیت لیا۔احمد شفیق کا کہنا تھا کہ اگلے سال ایونٹ میں 21 ایشیائی ممالک اور  بہت سے  نامور شیفس اور ایسوسی ایشن کے...
	 بالی ووڈ کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ پروین بابي اپنی خوبصورتی اور جرات مندانہ کرداروں کے لیے یاد کی جاتی ہیں، مگر ان کی زندگی کا آخری حصہ تنہائی اور ذہنی بیماری سے جڑا ایک دردناک باب بن گیا۔  اداکارہ کو زندگی کے آخری برسوں میں یہ یقین ہو گیا تھا کہ امریکی ایف بی آئی ان کے خلاف سازش کر رہی ہے۔ وہ سمجھتی تھیں کہ ان کے کھانے اور میک اپ میں زہر یا کوئی خطرناک چیز ملائی جا رہی ہے۔  اداکارہ پوجا بیدی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کے والد کبیر بیدی ایک وقت میں پروین بابي کے قریبی دوست تھے۔ پوجا نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ برسوں بعد پروین...
	فتنۃ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد جمیل عرف ٹیٹک ہلاک کردیا گیا، سکیورٹی ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025  سب نیوز فتنۃ الہندوستان کا انتہائی مطلوب سرغنہ جمیل عرف ٹیٹک ایران کے شہر برزی گریشنگ میں مارا گیا۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق جمیل عرف ٹیٹک کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔دہشتگرد جمیل ضلع پنجگور کا رہائشی تھا اور بولیدہ سمیت متعدد علاقوں میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں سرگرم رہا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمیل عرف ٹیٹک کئی خونریز حملوں اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھا اور طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔ ذرائع کے مطابق جمیل عرف ٹیٹک فتنۃ الہندوستان کا فعال رکن اور تنظیمی نیٹ ورک کے اہم رابطہ کار کے طور...
	 کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیرِ دفاع راجناتھ سنگھ نے پھر گیدڑ بھبکی دی ہے کہ پاکستان کی ہر انچ زمین براہموس میزائل کی رینج میں ہے اور ’آپریشن سندور‘ محض ایک ٹریلر تھا۔  بھارتی میڈیا کے مطابق راجناتھ سنگھ نے لکھنؤ میں براہموس میزائل کے نئے یونٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ براہموس ہماری طاقت کی علامت ، بھارت اپنی سلامتی کے لیے ہر حد تک جا سکتا ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ یہ میزائل صرف ایک ہتھیار نہیں بلکہ بھارت کے بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک اعتماد اور تکنیکی خودکفالت کی علامت ہے۔
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 اکتوبر 2025ء) فرانسیسی دارالحکومت پیرس سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق خلیجی عرب ریاست قطر نے مصوری میں حقیقت پسندانہ تحریک کے ایک بہت بڑے فرانسیسی نام، گستاف کوربے کا بنایا ہوا ایک سیلف پورٹریٹ حال ہی میں پانچ سال کے لیے پیرس کے میوزیم ڈورسے کو مستعار دے دیا۔ پیرس کے Musee d'Orsay کی طرف سے بتایا گیا کہ کوربے نے اپنے اس سیلف پورٹریٹ کا عنوان Le Désespéré یا ''بے چین آدمی‘‘ رکھا تھا، جس میں وہ اپنی آنکھوں میں بہت زیادہ حیرانی لیے کینوس سے باہر دیکھتے نظر آتے ہیں۔ جرمن پولیس نے کوڑے سے 280,000 یورو کی پینٹنگ برآمد کر لی یہ پینٹنگ ''پتھر توڑنے والے‘‘ اور ''دنیا کی...
	 بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق خوشدامن اور جمائما گولڈ اسمتھ کی والدہ لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 11 جون 1934 کو لندن میں پیدا ہونے والی لیڈی اینا بیل گولڈ اسمتھ کے 6 بچوں میں جمائما گولڈ اسمتھ کے علاوہ رچمنڈ پارک سے سابق ایم پی زیک گولڈ اسمتھ بھی شامل تھے۔لیڈی اینا بیل کا ایک بیٹا مغربی افریقا میں انتقال کرگیا تھا اور دوسرے کو شیر نے ہلاک کردیا تھا۔میڈیا رپورٹ کےمطابق  لیڈی  اینا بیل کے شوہر نے اپنی اہلیہ کے نام پر مے فئیر نائٹ کلب کا نام رکھا تھا جہاں شاہی خاندان کے افراد بھی آتے تھے۔اینا بیل نے صرف 15 برس کی عمر میں...
	 واشنگٹن (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان پر قومی مفاد کے خلاف کوئی شرط عائد نہیں کر سکتا۔  واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے ہونے والے حالیہ مذاکرات مثبت اور تعمیری ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول مذاکرات میں ٹیکس اصلاحات اور معیشت کی بہتری سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی، اب تک تمام اصلاحات پاکستان کی اپنی معاشی ترجیحات کے مطابق ہیں، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت کی گئی اصلاحات نے معیشت کو مستحکم کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو...
	انڈیا کی ممتاز اداکارہ شبانہ اعظمی نے 18 ستمبر کو زندگی کے 75 برس پورے کر لیے ہیں۔ اس مناسبت سے بپا جشنِ رامش کی ویڈیو میں پرانی و نئی حسیناؤں کو ناچتے گاتے دیکھ کر والٹ وٹمن کے مجموعے ’گھاس کی پتیاں‘ میں شامل نظم ‘خوبصورت عورتیں’ کا خیال آیا جسے معروف شاعر قیوم نظر نے اردو میں منتقل کیا تھا: WOMEN sit or move to and fro—some old, some young; The young are beautiful—but the old are more beautiful than the young. عورتیں بیٹھی ہیں یا محو خرام ناز ہیں، کچھ ڈھلتا سایہ ہیں تو کچھ اٹھتی بہار خوب صورت ہیں بہت اٹھتی بہاریں، لیکن ان سے خوب تر ہے ڈھلتے سایوں کا نکھار شبانہ اعظمی کی 75ویں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ اور سندھ رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران سہراب گوٹھ میں اسمگل شدہ اشیاکے بڑے ذخیرے کا سراغ لگاتے ہوئے 3 کروڑ 26 لاکھ روپے مالیت کا سامان برآمد کرلیا۔ خفیہ اطلاع پر ال آصف اسکوائر کے قریب گوداموں پر چھاپے مارے گئے جہاں غیر قانونی طور پر ذخیرہ شدہ بھارتی گٹکا، نسوار، سگریٹس اور ایرانی خوردنی تیل برآمد ہوا۔ حکام کے مطابق سامان بلوچستان کے راستے کراچی منتقل کیا گیا تھا اور مقامی مارکیٹ میں فروخت کیا جانا تھا۔ کسٹمز نے سامان ضبط کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ سہولت کاروں اور گودام مالکان کے نیٹ ورک کی تلاش کے لیے تفتیش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ دنوں میں مزید چھاپوں...
	پوری دنیا پر جنگ کے بادل منڈلا رہے تھے، جب اسرائیل نے دوحہ قطر پر حملہ کیا۔ وہ امریکا کا اتحادی تھا۔ اسرائیل نے قطرکو نشانہ بنایا یہ بہانہ بنا کرکہ دوحہ میں حماس کی قیادت موجود تھی ۔ قطر امریکی دوستی میں یہاں طالبان کی مہمان نوازی بھی کرتا رہا۔ قطر پر حملہ ایک رات کی سازش نہیں تھی۔ قطر پر حملہ دراصل تمام عرب ریاستوں کو یہ باورکروانا تھا کہ وہ اس بات کو تسلیم کر لیں کہ ان کا تحفظ اور سالمیت امریکا اور اسرائیل کے بغیر ممکن نہیں اور پھر سعودی عرب نے اپنے تحفظ کے لیے نیٹو طرزکا ایک معاہدہ پاکستان کے ساتھ جوڑ لیا۔ سعودی عرب نے ہندوستان کی طرف بھی دوستی کا ہاتھ...
	بھارت سندور آپریشن کے نام پر پاکستان پر بھرپور حملہ کر چکا ہے۔اس یہ حملہ ناکام رہا ۔ پاکستانیجواب اس کے لیے ایسا سبق بن چکا ہے کہ اب اسے کبھی پاکستان کے خلاف جارحیت کرنے کا دل میں خیال بھی نہیں لانا چاہیے مگر اسے کیا کہیے کہ وہ اتنا ہٹ دھرم واقع ہوا ہے کہ کراری ہار کے باوجود بھی پاکستان کے خلاف آپریشن سندور دوبارہ شروع کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ۔ ایسے میں اس نے افغانستان کے وزیر خارجہ ملّا متقی کو اپنے ہاں مہمان نوازی کا موقع فراہم کیا ہے۔ افغانی وزیر خارجہ کئی دن دہلی میں گزار کر واپس کابل چلے گئے ہیں۔ طالبان وزیر خارجہ کا یہ دورہ افغان حکومت کی اعلیٰ...
	’’ان کے تین بیٹے ہیں، تینوں بڑے تعلیم یافتہ اور بڑی اچھی ملازمتوں پر ہیں، پیرنٹس یہاں ہیں تو ان کی والدہ اپنے تینوں بیٹوں کے لیے لڑکیاں ڈھونڈتی رہتی ہیں۔ انھوں نے مجھ سے بھی کہا تھا کہ ان کے بیٹوں کے لیے تعلیم یافتہ سلجھی ہوئی بڑی اچھی لڑکیاں دکھاؤں۔  یہ میرے رشتے دار بھی لگتے ہیں دور کے، تو میری بھابھی نے مجھے بتایا کہ ان کے تینوں بیٹے وہیں اپنی شادیاں اپنی پسند سے کر چکے ہیں، میں تو سنتے ہی شاکڈ رہ گئی کہ یہ کیا۔۔۔ یہ تو یہاں ان کے لیے رشتے دیکھ رہی ہیں اور آج بھی ان کے لیے رشتہ دیکھنے گئی ہوئی ہیں۔‘‘ ’’ تو آپ نے انھیں بتایا نہیں کہ...
	فیڈرل بی ایریا راشد مہناس روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار ڈکیت شہری سے 66 لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او فیڈرل بی صنعتی ایریا آفتاب عباسی نے بتایا کہ نقدی لوٹنے کی واردات راشد مہناس روڈ پر سہراب گوٹھ جانے والے ٹریک پر صغیر سینٹر کے قریب یوٹرن پر پیش آنے کا بتایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ شہری کی شناخت عامر کے نام سے ہوئی جس نے بتایا کہ وہ ایزی پیسہ کا کام کرتا ہے مختلف 2 مقامات سے 16 لاکھ اور 50 لاکھ کی رقم وصول کر کے لے جا رہا تھا کہ اس کے ساتھ واردات ہوگئی ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس واقعے کی مزید چھان بین کر رہی...
	پاکستان افغانستان کے سرحدی تنازعے کی کڑیاں قیام پاکستان سے پہلے برطانوی راج تک جاتی ہے۔ صدیوں سے طالع آزما وسطی ایشیا سے افغانستان کے راستے ہندوستان پر حملہ کرتے رہے ہیں اور ہندوستانیوں کی مانگ میں سیندور بھرتے رہے ہیں۔ جب ہندوستان پر برطانوی راج نے قبضہ کر لیا تو برطانیہ کو کمیونزم سے خطرہ لاحق ہوا کہ کہیں یہ پھیلتے پھیلتے ہندوستان تک نہ پہنچ جائے اور ہندوستان کی آزادی کا باعث نہ بن جائے۔ چونکہ یہ خطرہ براستہ افغانستان آسکتا تھا، اس لیے برطانیہ نے افغانستان پر حملہ 1839میں روس کی بڑھتی ہوئی طاقت کو روکنے کے لیے کیا تھا تاکہ افغانستان میں روسی اثر و رسوخ کو محدود کیا جاسکے۔ یہ حملہ برطانوی سلطنت اور روسی...
	—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سیکریٹریٹ نے ڈینگی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔سی ایم سیکریٹریٹ نے سیکریٹری ہیلتھ اور دیگر حکام کے نام مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے ک ڈینگی کیسز بڑھ رہے ہیں، پشاور بھی مرض کی لپیٹ میں ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے 504 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں، مرض سے اموات اور زیرِ علاج مریضوں کی تفصیلات دی جائیں۔مراسلے میں فنڈز خرچ کی تفصیلات اور ڈینگی کی روک تھام سے متعلقہ اقدامات کی رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔
	آسٹریلیا میں 55 سال قبل لاپتہ ہونے والی برطانوی نژاد 3 سالہ بچی کے اہلِ خانہ کا صبر جواب دے گیا، انہوں نے بالآخر اپنی خاموشی توڑ دی۔ بچی کے اہل خانہ نے الٹی میٹم دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر مشتبہ ملزم نے بدھ کی رات تک سچ جواب نہ دیا تو وہ اس کا نام عام کردیں گے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سال 1970 میں 3 سالہ شیریل گرمر نامی بچی اپنی والدہ اور تین بھائیوں کے ساتھ آسٹریلیا کے ایک ساحلِ سمندر پر گئی تھی، جہاں سے وہ اغوا کرلی گئی تھی تاہم ہر ممکن اقدامات کے باوجود آج تک اس کی لاش بھی نہ مل سکی۔پولیس نے ابتدائی طور پر اس وقت ایک...
	جنوب مشرقی ایشیا کے دو دیرینہ حریف ممالک کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان سرحدی تنازع ایک نیا اور حیران کن رخ اختیار کر گیا ہے۔ اس بار تنازعہ کسی زمینی جھگڑے یا فوجی جھڑپ پر نہیں بلکہ بھوتوں کی آوازوں پر کھڑا ہوا ہے! کمبوڈیا نے الزام لگایا ہے کہ تھائی لینڈ نے متنازع سرحدی علاقے میں نفسیاتی جنگ چھیڑ دی ہے، جس کے تحت رات کے وقت لاوڈ اسپیکرز کے ذریعے بھوتوں، بچوں کے رونے، زنجیروں کی جھنکار اور کتوں کے بھونکنے جیسی خوفناک آوازیں چلائی جا رہی ہیں، تاکہ سرحدی علاقوں میں رہنے والے شہری خوفزدہ ہو کر علاقہ چھوڑ دیں۔ یہ انکشاف کمبوڈین سینیٹ کے صدرہن سین نے کیا، جنہوں نے بتایا کہ یہ معاملہ صرف...
	 سینئر اداکارہ غزالہ جاوید نے اپنے دورے سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کی لڑکیاں جلدی شادی کے حق میں نہیں اور اس کی کئی وجوہات ہیں۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں غزالہ جاوید کا کہنا تھا کہ اب لڑکیاں کیریئر، خودمختاری اور آزادی کو پہلی ترجیح دیتی ہیں اسی لیے وہ جلدی شادی کے بندھن میں بندھنے سے گریز کرتی ہیں۔ غزالہ جاوید نے کہا کہ آج کی لڑکی سمجھتی ہیں کہ شادی کے بعد اس کی آزادی محدود ہوجائے گی لیکن ماضی میں ایسا نہیں تھا۔ ماضی شادی پہلی ترجیح تھی۔ اداکارہ غزالہ جاوید نے انکشاف کیا کہ میری شادی صرف 16 سال کی عمر میں ہوئی تھی اور 18 سال کی عمر تک وہ ماں بھی بن گئی تھیں۔ انھوں نے کہا...
	اسلام ٹائمز: "The Art of Sanctions" کتاب کے مصنف "رچرڈ نیفیو" نے جنوری 2025ء میں امریکی ویب سائٹ "فارن افیئرز" میں ایک مضمون لکھا۔ جس کا عنوان "ایران کیلئے آخری موقع" تھا۔ اس مضمون میں انہوں نے لکھا کہ ایسے وقت میں جب واشنگٹن دیگر علاقوں پر توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہے، ایران پر حملہ بہت سے وسائل کو جکڑ لے گا۔ اگر حملے کامیاب نہ ہوئے تو امریکہ کی ساکھ کمزور ہو جائیگی۔ بہترین اور پائیدار راستہ، معاہدہ و سفارتکاری ہے۔ ایران کی رفتار سست کرنے کے معاملے میں سفارتکاری کا ریکارڈ کامیاب رہا ہے۔ ترتیب و تنظیم: علی واحدی  دس سال قبل آج ہی کے دن، ایرانی جوہری معاہدہ (JCPOA) سرکاری طور پر نافذ ہوا، لیکن اب...
	ٹرمپ اور پیوٹن کی ہنگری میں ملاقات کے مقام سے متعلق خاتون صحافی کا سوال، ترجمان وائٹ ہاؤس کا تضحیک آمیز جواب
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی آئندہ ملاقات کے مقام کے انتخاب سے متعلق سوال پر وائٹ ہاؤس کی ایک ترجمان نے صحافی کو تضحیک آمیز جواب دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وہ جلد ہی ہنگری کے دارالحکومت بُڈاپسٹ میں پیوٹن سے ملاقات کریں گے تاکہ یوکرین جنگ کے خاتمے پر بات چیت کی جاسکے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادی میر پیوٹن کا ٹیلیفونک رابطہ، ہنگری میں ملاقات پر اتفاق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ فیصلہ تنقید کی زد میں ہے کیونکہ  روسسی صد پیوٹن کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے گرفتاری کا وارنٹ جاری کر رکھا ہے، تاہم ایسوسی ایٹڈ...
	پشاور — خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ افغانستان ہو یا کوئی اور، اگر پاکستان پر حملہ کیا گیا تو بھرپور اور سخت جواب دیا جائے گا۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ کسی کے خلاف سازش کے تحت نہیں بلکہ آئین و قانون کی بالادستی کے لیے میدان میں آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا، ہمارے تمام اقدامات آئینی دائرہ کار میں ہوں گے، ہم پرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ سہیل آفریدی نے زور دے کر کہا کہ خیبرپختونخوا ہم سب کا ہے، اور اب وہ وقت نہیں رہا جب ہم کمزور تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی حکومت عدالتوں میں بھرپور قانونی جنگ...
	مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ نے کہا کہ راجستھان کا نیا قانون مذہب کی تبدیلی پر مکمل پابندی لگاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے راجستھان میں بی جے پی حکومت کے ذریعہ حال ہی میں منظور کئے گئے تبدیلیٔ مذہب مخالف قانون پر تنقید کرتے ہوئے حکمراں پارٹی پر آئین کی توہین کرنے کا الزام لگایا۔ اسد الدین اویسی نے مزید کہا کہ راجستھان پرہیبیشن آف غیر قانونی مذہبی تبدیلی ایکٹ 2025 کی ایک شق، جس میں ضلع مجسٹریٹ کو کسی شخص کے مذہب کی تبدیلی سے متعلق پبلک نوٹس ظاہر کرنے کی ہدایت کرنا، ہجومی تشدد کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ اسد الدین اویسی نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 اکتوبر 2025ء) پاکستانی فوج نے افغان صوبے پکتیکا میں عسکریت پسند گروپ ''گل بہادر گروپ‘‘ پر تازہ حملے کیے ہیں۔ پاکستانی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق ان تازہ حملوں کے نتیجے میں اس گروپ کے ساٹھ تا ستر ''دہشت گردوں‘‘ کو ہلاک کر دیا گیا۔ مختلف میڈیا رپورٹوں کے مطابق سن 2001 میں افغانستان میں امریکہ اور اتحادی افواج کی طرف سے جنگ شروع کیے جانے کے بعد حافظ گل بہادر نے عسکریت پسندی کا راستہ چنا تھا۔ تب افغان سرحد سے متصل پاکستانی علاقے شمالی وزیرستان میں فعال اس گروہ نے پاکستانی فوج پر حملوں کی مخالفت کی تھی۔ اس لیے اس گروہ کو ''گڈ طالبان‘‘ بھی قرار دیا گیا۔...
	پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کا کارساز حملے کی 18 ویں برسی پر شہدا کو خراج عقیدت پیش
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے کارساز حملے کی 18 ویں برسی پر شہداکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 اکتوبر 2007 کو کرسز میں جمہوریت کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کسی بھی سیاسی جماعت کے خلاف سب سے ہلاکت خیز حملہ تھا۔ ہفتہ کو یہاں جاری اپنے پیغام میں شیری رحمان نے کہا کہ اس خوفناک واقعے میں 180 سے زائد پی پی پی کارکن شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کارساز کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔ہم شہدا اور زخمیوں کی بے مثال قربانی اور...
	 — فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ  شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کے قافلے پر حملہ جمہوری جدوجہد پر بڑا وار تھا۔وزیر اعلیٰ سند  نے سانحہ کارساز کی 18ویں برسی پر اپنے بیان میں کہا کہ 150 سے زائد جیالوں نے جان کا نذرانہ دے کر جمہوری جدوجہد کو امر کردیا جبکہ 450 سے زائد زخمی جیالے بھی جمہوری جدوجہد میں پی پی کی روایتوں کے امین بنے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے پوری زندگی جمہوریت کے لیے جدوجہد میں گزاری۔ جمہوری جدوجہد میں ہی شہید محترمہ نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا اور ملک میں جمہوریت کا سورج ہمیشہ کے لیے طلوع کیا۔انہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور ان...
	بنوں کے مغل کوٹ سیکٹر میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک کامیاب کارروائی کے دوران فتنۂ خوارج کے خطرناک گروپ طارق کچھی گروپ کو نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیں:افغان کرکٹرز ہلاکت ڈاراما: دہشتگرد ’اگلی اننگ‘ نہیں کھیل پائیں گے، جواب اسی شدّت سے دیا جاتا رہے گا سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران کمانڈر طارق کچھی اور اُس کا قریبی ساتھی حکیم اللہ عرف ٹائیگر مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمانڈر طارق کچھی کی تشکیل گزشتہ 2 برس سے مختلف دہشتگرد کارروائیوں میں سرگرم تھا اور وہ طالبان کے لیے بھتہ خوری...
	چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو نے کراچی میں سانحہ کارساز کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج 18 اکتوبر ہے اور ہم بینظیر بھٹو کے قافلے میں شہید ہونے والے کارکنوں کو یاد کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو دہشتگردوں سے ڈری نہیں اور اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہوئے شہید ہوئی، پی پی پی ان کے راستے پر چل رہی ہے، پاکستان کی تاریخ میں بہت سارے سانحات ہوئے اور سانحہ کارساز ایک بڑا واقعہ تھا۔ یہ بھی پڑھیے: صدرِ مملکت کا سانحۂ کارساز کی برسی پر بینظیر بھٹو اور شہدائے جمہوریت کو خراجِ عقیدت انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ وفاق کے خلاف سازش تھی، اس...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سڈنی: آسٹریلیا میں 55 سال قبل لاپتہ ہونے والی 3 سالہ برطانوی نژاد بچی شیریل گرمر کے اہلِ خانہ نے بالآخر خاموشی توڑ دی۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ اگر مشتبہ شخص نے بدھ کی رات تک سچ نہ بتایا تو وہ اس کا نام عام کر دیں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق، 1970 میں شیریل گرمر اپنی والدہ اور تین بھائیوں کے ساتھ آسٹریلیا کے شہر وولونگونگ کے ساحل پر گئی تھی، جہاں سے وہ اچانک لاپتہ ہوگئی۔ پولیس اور اہل خانہ کی کئی دہائیوں کی کوششوں کے باوجود آج تک اس کی لاش بھی نہیں ملی۔ابتدائی تحقیقات میں ایک مشتبہ شخص کو اغوا اور قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، تاہم 2019 میں عدم...