2025-09-18@07:25:29 GMT
تلاش کی گنتی: 1097

«جاگنے کے»:

(نئی خبر)
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز شام سے اب تک متعدد زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ چند علاقوں میں لوگوں نے رات کھلے آسمان تلے گزاری۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے قائد آباد، ملیر اور لانڈھی کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل میں زلزلے کے شدت 3.2 تک ریکارڈ کی گئی۔ ملیر میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ایک سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں زمین کو لرزتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سی سی ٹی وی کیمرے نے صبح 11 بج کر 3 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فاصلے کم کرنے اور تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات لاہور میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ کے دوران کہی، جہاں صدر نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات کی۔ President of Pakistan Asif Ali Zardari, hosted a reception in honour of the Pakistan and Bangladesh cricket teams, along with match officials, at the Governor's House in Lahore. pic.twitter.com/k7FI8tIYy1 — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 1, 2025 صدر زرداری نے کہا کہ اسلام آباد اور ڈھاکہ کے درمیان ہونے والی حالیہ کرکٹ سیریز میں پاکستان ٹیم...
    قربانی کے جانوروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان پاکستان کے معروف اور سینیئر اداکار نعمان اعجاز اس سے متعلق اپنی ایک پوسٹ پر تنقید کی زد میں آگئے۔ نعمان اعجاز نے اس قبل بھی ایک پوسٹ کی تھی جس میں انھوں نے ایک مرغی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اگر یہ بھی منڈی میں کھڑی ہو تو بیوپاری قیمت لاکھ روپے مانگیں گے۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں نے ان کی بات کی تائید کرتے ہوئے قربانی کے جانوروں کی قیمتوں پر سوالات اُٹھائے تھے۔ تاہم اداکار نعمان اعجاز کی حال ہی میں کی گئی ایک پوسٹ پر ان کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کی ہے۔ نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر لکھا...
     میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو اورنگی ٹاؤن کے ہوٹل کی چائے پسند آگئی، اور بے ساختہ بول اٹھے، .The Tea is Fantastic۔ان الفاظ کا پس منظر کیا ہے؟ یہ پاکستان اور بھارت میں سب کو معلوم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب آج اورنگی ٹاؤن میں ایک پارک کا افتتاح کرنے پہنچے تو وہاں انہیں بتایا گیا کہ ایک مقامی ہوٹل میں چائے بہت اچھی بنتی ہے۔ میئر کراچی چائے پینے جا پہنچے۔ چائے کی پہلی چسکی لیتے ہی بے ساختہ بول اٹھے، .The Tea is Fantastic
    معرکہ حق میں ناکامی کی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارت نے اپنی پراکسیز کا بے دریغ دوبارہ استعمال شروع کردیا، بلوچستان میں بھارتی سرکردہ فتنہ الہندوستان معصوم بلوچوں، بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانے لگی، جس کے مزید شواہد سامنے آگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں معرکہ بنیان مرصوص: کانگریسی رہنما نے بھارت کی عبرتناک شکست تسلیم کر لی ذرائع کے مطابق بھارت منظم منصوبے کے ساتھ سپانسرڈ دہشت گردوں سے بلوچستان میں حملے کروا رہا ہے، مزدوروں کا ناحق قتل، جعفر ایکسپریس ٹرین، اے پی ایس بس خصدار اور سوراب حملہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فتنہ الہندوستان کے حملے کے بعد بھارتی میڈیا پر وار فیئر چلنا شروع ہو جاتی ہے، فتنہ الہندوستان کے بلوچستان میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے نان فائلرز پر بینک سے کیش نکلوانے پر عائد ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجویز پیش کر دی ہے ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے یہ تجویز دی ہے کہ اب نان فائلرز اگر ایک دن میں پچاس ہزار روپے سے زائد کیش نکلوانے کی کوشش کریں گے تو ان پر ایک اشاریہ دو فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہو گا جو کہ اس سے قبل صفر اشاریہ چھ فیصد تھا حکومت کا مقصد یہ ہے کہ جو افراد اب تک ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرواتے ان کے لیے مالیاتی سرگرمیاں اس حد تک مشکل بنا دی جائیں کہ وہ مجبوراً ٹیکس نیٹ میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بجٹ میں 200 سے 300 یونٹ والوں کو بجلی نرخ میں رعایت کی تجویز سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ڈاکٹر فاروق ستار کی زیرصدارت ہوا، ڈسکوز کی نجکاری پر بلائے گئے اجلاس میں لوڈشیڈنگ اور بجلی بحران کی گونج سنائی دی۔کمیٹی ممبران نے بڑھتی لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک ، حیسکو اور سیپکو کی کارکردگی پر اظہار تشویش کیا۔چیئرمین کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کے الیکٹرک ، حیکسو اور سیپکو پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی میں عوام کو جیتے جی مار دیا گیا ہے ، اٹھارہ سے بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور گرمی میں عوام کیسے برداشت کرے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری  نے کہا ہےکہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ یا حکومت کی کوئی مجبوری نظرنہیں آتی کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے بات کریں  اور اگر وہ بات کریں گے بھی تو اپنی شرائط پر کریں گے۔  بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والے فیصل چوہدری نے نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں ساتھ میں کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت ہےکہ پاک فوج کی ہندوستان کے خلاف جیت کےبعد انتشار کی کیفیت ختم ہوگئی ہے، جنگ سے پہلے اور بعد کی صورتحال میں زمین آسمان کا فرق ہے، پی ٹی آئی کو اپنے بانی کی رہائی کے لیے جذبات کے بغیر...
    دوشنبے :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ جمعرات کے روز وزیراعظم شہباز شریف نے دوشنبے میں تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی، وزیراعظم نے تاجک صدر کو جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا، دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت جنگی اقدام تھا، عالمی برادری غیر ذمہ دارانہ رویے پر بھارت سے جواب طلبی کرے، پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے تاہم اپنی خود مختاری اور آزادی کا ہر قیمت پر...
    بھارتی ریاستی دہشتگردی کے مزید شواہد منظر عام پر آگئے ہیں، آزاد کشمیر میں پولیس اہلکار کے قتل میں (ٹی ٹی پی آر جے کے) کے دہشتگرد ملوث نکلے،  27 اکتوبر 2024 کو آزاد جموں و کشمیر میں پولیس چوکی پر کانسٹیبل سجاد کی ٹارگٹ کلنگ میں دہشتگرد زرنوش نسیم، اسامہ اسلم اور الفت علی اس واردات میں ملوث پائے گئے، یہ افراد فتنہ الخوارج  سے تعلق رکھتے ہیں  دہشتگرد  ڈاکٹر عبدالرؤف اور غازی شہزاد کے اشارے پر دہشتگردی میں ملوث تھے۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے 19 قیدی فرار، گارڈز کی فائرنگ سے ایک ہلاک آئی جی پولیس آزاد کشمیر کے مطابق17  اپریل 2025 کو آزاد کشمیر پولیس نے دہشتگرد ڈاکٹر عبدالرؤف کے افغانستان میں موجودگی...
    راگنی نایک نے سوال اٹھایا کہ اگر بی جے پی واقعی خواتین کی فکر کرتی ہے تو وہ ان عورتوں کے گھروں میں کیوں نہیں جاتی جنکے شوہر نوٹ بندی، کورونا، کسان تحریک یا معاشی دباؤ میں جان گنوا بیٹھے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی قومی ترجمان ڈاکٹر راگنی نایک نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی پر "آپریشن سندور" کے حوالے سے سخت الفاظ میں حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ "سندور" کا رنگ اور انداز مختلف ریاستوں میں مختلف ہو سکتا ہے لیکن ہر "سناتنی ہندو" شادی شدہ عورت کے لئے اس کی اہمیت ایک جیسی ہوتی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی اور "سنگھ پریوار" کے لوگوں کو سندور...
    اپنے بیان میں قائمقام گورنر بلوچستان خالق اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کے اپنے برادر ہمسایہ ملک ایران کیساتھ خوشگوار تعلقات ہیں۔ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے حالیہ دورہ ایران کے بہت جلد مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے قائمقام گورنر کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے کہا کہ ہر قسم کی معاشی و معاشرتی ترقی و خوشحالی کیلئے پائیدار امن اولین شرط ہے۔ حالیہ حکومتی اقدامات سے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک...
    اگر آپ پاکستان سے کسی یورپی ملک کے شینگن ویزا کے لیے اپلائی کرنے کا سوچ رہے ہیں تو مختلف وجوہات کی بنا پر اٹلی بہترین انتخاب میں سے ایک ہوسکتا ہے۔تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2024 میں اٹلی کے شینگن ویزا کی منظوری کی شرح 88.72 فیصد رہی جس سے یہ یورپ کا تیسرا ملک ہے جس میں شینگن ویزا کی منظوری سب سے زیادہ ہے۔ اٹلی پاکستان سمیت دنیا بھر سے ویزا کے خواہشمندوں کے لیے سازگار ثابت ہوا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی شہریوں کو اٹلی کا قلیل مدتی شینگن ویزا ملنے کے امکانات روشن ہیں کیونکہ منظوری کی شرح زیادہ ہے۔تاہم، ویزا کی منظوری کا انحصار خالصتاً ویزا کی درخواست...
    پاک، بھارت جنگ کے محرکات پر پاکستانی مؤقف اجاگر کرنے کےلیے سفارتی کمیٹی کی دورہ امریکا کا شیڈول طے ہوگیا۔ وزیراعظم کے تشکیل کردہ وفد بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں 2 جون کو نیویارک میں اہم ملاقاتیں کرے گا، پاکستانی وفد اقوام متحدہ کے سیکریرٹری جنرل سے ملاقات کرے گا۔ پاکستان کا سفارتی وفد نیویارک کے بعد واشنگٹن بھی جائے گا، واشنگٹن میں وفد کی ٹرمپ انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں سے ملاقاتیں طے طے کی گئی ہیں۔ وفد اراکین کانگریس،تھنک ٹینک اور میڈیا سے تبادلہ خیال کرے گا، پاک بھارت جنگ کے محرکات پر پاکستانی مؤقف سامنے رکھا جائے گا، سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے سلامتی پر اثرات سے آگاہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے...
    لندن: برطانوی دارالحکومت کے علاقے برینٹ میں پیش آنے والے افسوسناک آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے برٹش پاکستانی خاندان کے افراد کے نام لندن پولیس نے جاری کر دیے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ شمال مغربی لندن کے علاقے برینٹ میں پیش آیا، جہاں ایک گھر میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 43 سالہ نصرت عثمان، ان کی 15 سالہ بیٹی مریم میکائیل، 8 سالہ بیٹا موسیٰ عثمان اور 4 سالہ بیٹا رئیس عثمان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ افسوسناک طور پر یہ پورا خاندان گزشتہ دو دہائیوں سے برطانیہ میں مقیم تھا اور مقامی کمیونٹی میں اچھی شہرت رکھتا تھا۔ رپورٹس کے مطابق گھر مکمل طور پر تباہ...
    مقدعی مقدمہ کے مطابق تین ماسیوں کو گھر میں صفائی کیلئے رکھا تھا، ماسیاں گھر کی صفائی کے دوران الماری میں رکھا سونا چوری کرکے لے گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کے ڈی اے اسکیم ون اے میں گھر کی صفائی کرنے والی ماسیاں 98 لاکھ روپے مالیت کا 28 تالہ سونا چوری کرکے فرار ہوگئیں، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق شارع فیصل تھانے کے علاقے کے ڈی اے اسکیم ون اے میں گھر کی صفائی کرنے والی ماسیاں گھر کا صفایا کر گئیں، گھر میں کام کرنے والی ماسیاں تقریباً 28 تولہ سونا چوری کرکے فرار ہوئیں، چوری کی واردات میں ملوث مبینہ چور ماسیوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر ڈٰی چوک احتجاج کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے 76 گرفتار کارکنوں کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو سماعت ہوئی جس میں جج نے ملزمان کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا اور تمام 76 روبکار جاری کردیے۔ یہ کارکنان ڈسٹرکٹ اٹک کے 3 کیسوں میں گرفتار تھے اور تمام کارکنان اٹک جیل میں موجود ہیں، ان کی آج اٹک جیل سے رہائی ہوگی جس کے لیے عدالتی اہلکار روبکار لے کر اٹک جیل روانہ ہوگئے۔ مزیدپڑھیں:سول ملٹری تنخواہوں اورتنخواہ دار طبقے کے...
    کراچی: کے ڈی اے اسکیم ون اے میں گھر کی صفائی کرنے والی ماسیاں 98 لاکھ روپے مالیت کا 28 تالہ سونا چوری کرکے فرار ہوگئیں، ماسیوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق شارع فیصل تھانے کے علاقے کے ڈی اے اسکیم ون اے میں گھر کی صفائی کرنے والی ماسیاں گھر کا صفایا کر گئیں، گھر میں کام کرنے والی ماسیاں تقریباً 28 تولہ سونا چوری کرکے فرار ہوئیں، چوری کی واردات میں ملوث مبینہ چور ماسیوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ واقعے کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں درج کر لیا گیا۔ مقدعی مقدمہ کے مطابق تین ماسیوں کو گھر میں صفائی کے لیے رکھا تھا۔...
    — فائل فوٹو کراچی میں 28 مئی کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے۔انٹر بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کے باعث  انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں۔انہوں نے ملتوی شدہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔انٹر بورڈ کے ترجمان کے مطابق کراچی میں بدھ 28 مئی کو ملتوی ہونے والے پرچے اب 30 مئی جمعہ کو لیے جائیں گے۔
    آئی ایم ایف نے بجٹ اہداف پر اعتراضات اٹھا دیے، اہم وزارتوں کے درمیان بھی اختلافات سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ اہداف پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے مالی بوجھ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا تھرو فارورڈ 10 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتِ منصوبہ بندی سے 500 جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ رپورٹ کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی اکثریت مہنگے انفرااسٹرکچر منصوبے ہیں، حکومت کو ترقیاتی بجٹ کی منظوری...
    ادارہ امور الحرمین الشریفین کے مطابق صحن مطاف میں حج ایام کے دوران عازمین کی سہولت کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ حج ایام کے دوران فی گھنٹہ ایک لاکھ 7 ہزار حجاج طواف کر سکیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:حج سیزن میں ٹھنڈے پانی کی 15 ملین بوتلیں تقسیم کی جائیں گی عرب میڈیا کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حج ایام کے دوران براہ راست صحن مطاف کو جانے والے مسجد الحرام کے مرکزی اور ذیلی دروازوں کو بھی مخصوص کیا ہے تاکہ حجاج کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ براہ راست مطاف میں پہنچ سکیں۔ ادارہ امور حرمین نے ایامِ حج...
    گزشتہ روز کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز شدید طوفان کے باعث کافی دیر تک آندھی کی زد میں آگئی اور شدید جھٹکوں کے باعث مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تمام صورتحال میں مسافروں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا جب کہ کچھ مسافر خوف کے باعث چیخ و پکار کرنے لگے، میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمر بھی طیارے میں سوار تھے۔ کچھ دیر تک یہ صورتحال رہی تاہم پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کو سنبھالا جب کہ سول ایوی ایشن کے ائیر ٹریفک کنٹرول نے خراب موسم کے باعث طیارے کو کراچی واپس...
    اسلام آباد:بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے مستند شواہد کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کی جانب سے بارہا بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے ثبوت پیش کیے گئے ہیں۔ پاکستان بھارت کی ریاستی دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں شامل ہے۔ بھارت گزشتہ دو دہائیوں کے دوران بلوچستان میں ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کی خفیہ مہم چلا رہا ہے۔ پاکستان بھارت کی اس ریاستی دہشتگردی کے سالہا سال سے ناقابل تردید ثبوت پیش کر رہا ہے۔ سال 2009ء میں مصر کے شہر شرم الشیخ میں دو طرفہ بات چیت کے دوران باضابطہ طور پر بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ اٹھایا گیا۔ شرم الشیخ میں پاکستان نے اپنی سرزمین پر بھارتی انٹیلی...
    اسلام آباد: بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے مستند شواہد کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کی جانب سے بارہا بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے ثبوت پیش کیے گئے ہیں۔ پاکستان بھارت کی ریاستی دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں شامل ہے۔ بھارت گزشتہ دو دہائیوں کے دوران بلوچستان میں ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کی خفیہ مہم چلا رہا ہے۔ پاکستان بھارت کی اس ریاستی دہشتگردی کے سالہا سال سے ناقابل تردید ثبوت پیش کر رہا ہے۔ سال 2009ء میں مصر کے شہر شرم الشیخ میں دو طرفہ بات چیت کے دوران باضابطہ طور پر بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ اٹھایا گیا۔ شرم الشیخ میں پاکستان نے اپنی سرزمین پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 مئی 2025ء) بنگلہ دیش تقریباﹰ 170 ملین کی آبادی والا ایک ایسا جنوبی ایشیائی ملک ہے، جہاں وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خلاف گزشتہ برس ملکی طلبہ کی قیادت میں ہونے والے ملک گیر عوامی مظاہروں کے نتیجے میں شیخ حسینہ کو اقتدار چھوڑنا پڑا تھا۔ یوں ان کا 15 سالہ سخت گیر دور اقتدار ختم ہو گیا تھا اور ملک میں ایک نگران عبوری حکومت اقتدار میں آ گئی تھی۔ پچھلے سال سے بنگلہ دیش میں یہ عبوری حکومت نوبل انعام یافتہ رہنما محمد یونس کی قیادت میں کام کر رہی ہے، جو تکنیکی طور پر عبوری انتظامیہ کے مشیر اعلیٰ ہیں لیکن عملاﹰ حکومتی سربراہ کی ذمے داریاں...
     برطانیہ میں سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کی فہرست میں پاکستانی شہریوں نے پہلا مقام حاصل کرلیا ہے۔برطانوی وزارت داخلہ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ برس 11 ہزار 48 پاکستانی شہریوں نے سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرائیں، جو مجموعی طور پر 1 لاکھ 9 ہزار 343 درخواستوں کا ایک بڑا حصہ ہے۔یہ اعداد و شمار ایک دلچسپ موڑ کی نشاندہی کرتے ہیں، کیونکہ 2023-24 کے دوران پاکستانی شہری سیاسی پناہ کے خواہاں افراد میں تیسرے نمبر پر تھے۔ اس سال ان کا پہلے نمبر پر آنا ایک قابل ذکر تبدیلی ہے۔ایک اور اہم بات یہ ہے کہ چھوٹی کشتیوں کے ذریعے خطرناک سمندری سفر کرکے برطانیہ پہنچنے والے مہاجرین میں سے 33 فیصد نے سیاسی پناہ...
    اسلام آباد+ لاہور (خبر نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی+ کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 10 مئی کو افواج پاکستان نے  قوم کے اتحاد  و اتفاق سے  بھارت کو جو تاریخی شکست دی اسے دشمن قیامت تک یاد رکھے گا۔ شہباز شریف نے اسلام آباد میں جناح سکوائر انٹرچینج منصوبے کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے اسلام آباد کے انٹرچینج کی تعمیر 35 دن میں مکمل کرنے پر وزیرداخلہ محسن نقوی اور ان کی ٹیم کی تعریف کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ اتنے کم وقت میں ایسا منصوبہ مکمل کرنا آسان کام نہیں تھا۔ شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال...
    کانفرنس سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ تاجر برادری نے ہمیشہ ملکی معیشت کے استحکام میں کردار ادا کیا، تاجروں نے کبھی پاکستان کو مایوس نہیں کیا، پاکستانی معیشت کا پہیہ تاجروں کی وجہ سے چل رہا ہے، پوری قوم نے بھارت اور دنیا کو اتحاد کا پیغام دیا، ہم ایک ہیں اور ہمیشہ ایک رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی استحکام کے لئے میثاقِ معیشت ناگزیر ہے، سیاسی جماعتیں اختلافات بھلا کر معیشت کے لئے متحد ہوں، ملکی ترقی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل وقت کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں 17ویں آل پاکستان چیمبرز پریزیڈنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اسلام آباد:ماہانہ 50 ہزار سے 3 لاکھ تک تنخواہ والوں کے لیے بڑی خبر آگئی، آئندہ بجٹ میں ریلیف کے امکانات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات کا آخری دور ہے، جس میں آئندہ بجٹ میں تنخواہ دارطبقے کیلئے انکم ٹیکس کےریلیف کے امکانات ہیں۔وزیراعظم شہبازشریف نے تنخواہ دارطبقے کیلئے ریلیف کی ہدایات کی تھیں ، رواں مالی سال تنخواہ دار طبقے سے توقعات سے زیادہ ٹیکس ملا۔ جس کے پیش نظر آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے تمام سلیب پر ریلیف دیا جاسکتا ہے اور تمام سلیب پر 2.5 فیصد ریلیف دیے جانے کا امکان ہے۔تنخواہ دار طبقے کیلئے سالانہ 10لاکھ روپے کی آمدن پرٹیکس فری کیے جانے کا امکان ہے...
    لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں موٹرسائیکل پر سوار اوباش ملزم کی کم عمر بچیوں کے ساتھ زبردستی سرراہ نازیبا حرکات کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ گرین ٹاؤن کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار نے گلی سے گزرنے والی دو بچیوں کو ہراساں کیا اور اُن کے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔ موٹرسائیکل سوار بچیوں کا تعاقب کرتا ہوں گلی میں آیا اور پھر ایک بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور بچی کے شور مچانے پر پیچھے ہٹا تاہم گلی میں کسی کو آتا نہ دیکھ کر پھر سے گھناؤنی حرکت کی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد ملزم کی شناخت اور گرفتاری کیلیے اقدامات شروع کردیے۔ دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران نے واقعے کا...
    یو اے ای میں نوکریوں کی بھرمار، رواں برس لاکھوں ملازمتیں پیدا ہوں گی، سیاحت اور سرمایہ کاری کے لحاظ سے دنیا کے محفوظ ترین ریاستوں میں شمار ہونے والے متحدہ عرب امارات میں قریباً 10 لاکھ نوکریاں میسر آئیں گی۔ ٹریول اور سیاحت کے شعبے میں گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال بڑی تعداد میں نوکریوں کا اضافہ ممکن ہے، یہ شعبہ اس سال اضافی 26,000+ ملازمتیں پیدا کرے گا۔ ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل (ڈبلیو ٹی ٹی سی) کے نئے ڈیٹا کے مطابق 2025 کے اختتام تک، صنعت کو 925,000 سے زیادہ ملازمتوں کی حمایت کرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جو کہ عالمی سفر اور سیاحت کے نجی شعبے کی تجارتی تنظیم ہے۔ ڈبلیو...
    پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعد سندھ  میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں سالانہ چھٹیوں کا شیڈول طے پا گیا ہے،صوے میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31جولائی تک  ہوں گی، موسم گرما کی تعطیلات کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا،یکم جون سے 31 جولائی تک اسکول و کالجز بند رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان یاد رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بھی موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے، صوبے کے گرم علاقوں کے پرائمری اسکولوں میں یکم جون سے 31 اگست تک چھٹیاں ہوں...
    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی آگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت 1900 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 47 ہزار 500 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1629 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 97 ہزار 925 روپے ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 19ڈالر کم ہوکر 3291 ڈالر فی اونس ہے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بین الاقوامی مالیاتی اداروں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے مطالبے پر پنشن اصلاحات پر عملدرآمد کے لئے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سرکاری ملازمت حاصل کرنے والے ملازمین کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے اسی تناظر میں فیڈرل بورڈ آد ریونیو( ایف بی آر) نے بھی ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سرکاری ملازمت حاصل کرنے والے ملازمین کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے تمام فیلڈ فارمیشنز کو جاری کردہ مراسلہ میں ہدایت کی ہے کہ گریڈ 1 سے 16 تک کے ان تمام ملازمین کا ریکارڈ 26 مئی تک فراہم کیا...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے علاقوں میں ڈرون حملوں میں معصوم شہریوں کی شہادت پر نہایت رنجیدہ ہوں اور اس کی شدید مذمت کرتا ہوں انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت کو ہدایت کی کہ وفاقی حکومت کو احتجاج ریکارڈ کروائیں اور ان ڈرون حملوں کو فوری طور پر رکوائیں جبکہ ہماری کئی سالوں کی جدوجہد کے بعد پاکستان میں امریکی ڈرون حملے رکے تھے.(جاری ہے) راولپنڈی اڈیالہ جیل میں قائم غیر قانونی ٹرائل کورٹ میں اپنے وکلا اہل خانہ اور صحافیوں سے گفتگو کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں میں معصوم شہریوں کی اموات سے دہشت گردی کم...
    اسلام آباد میں انتظامیہ نے رات گئے انسداد گداگری کے تحت کارروائیاں کرتے ہوئے 23 بھیک مانگنے والے فقیروں کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انتظامیہ نے بدھ کی شب انسداد گداگری مہم کے تحت وفاقی دارالحکومت کے بلیو ایریا میں کریک ڈاؤن کیا جس کے دوران مجموعی طور پر 23 گداگروں کو حوالات منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار کیے گئے گداگروں میں 8 خواتین،  5 بچے اور 10 مرد گداگر شامل ہیں۔ ڈی اسلام آباد کی انسداد گداگری مہم کے تحت کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں سے تعاون کی اپیل کردی۔ ڈپٹی کمشنر عرفان میمن نے شہریوں سے کہا کہ اسلام آباد میں جہاں بھی گداگر دیکھیں فی الفور ڈی سی ہیلپ لائن پر اطلاع دیں، پیشہ ور گداگروں کے خاتمے...
    فوٹو اسکرین گریب نوشہروفیروز میں مشتعل مظاہرین نے صوبائی وزیر داخلہ الحسن ضیا لنجار کے گھر کو آگ لگا دی۔مظاہرین نے پہلے صوبائی وزیر کے گھرپر حملہ کیا، توڑ پھوڑ کی اور پھر گھر کے سامان کو نذر آتش کردیا۔اس موقع پر پہنچنے والی پولیس پر مظاہرین نے پتھراؤ کیا، 2 ٹریلر کو بھی آگ لگادی گئی، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے پولیس نے ہوائی فائرنگ کی، امداد کیلئے مورو اسپتال گئے اہلکاروں کو مشتعل افراد نے واپس بجھوا دیا۔مظاہرین میں سے ایک ہلاک ہوا ہے جبکہ ایک شدید زخمی ہے، پولیس کے مطابق کینال منصوبے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین منتشر ہوگئےہیں۔وزیر داخلہ سندھ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ہیٹ ویو کی وجہ سے سرکاری سکولوں کی سیکنڈ شفٹ میں کل سے ہی گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں سرکاری اور پرائیوٹ سکول 28 سے 14 اگست تک بند رہیں گے۔اس کے علاوہ محکمہ ہائرایجوکیشن پنجاب نےکالجز  اور  یونیورسٹیز میں  بھی موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔پنجاب کے کالجز  اور  یونیورسٹیز میں 28 مئی سے 14 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی، تمام کالجز  اور  یونیورسٹیز موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد 15 اگست سے دوبارہ کھل جائیں گے۔نوٹی فکیشن کے مطابق یونیورسٹیز...
    کنڈیارو: دریائے سندھ سے کینالز نکالنے اور کارپوریٹ فارمنگ کیخلاف کالعدم قوم پرست جماعت کے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والا نوجوان جاں بحق ہوگیا، مظاہرین نے وزیر داخلہ کے گھر اور کئی مال بردار گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قوم پرست جماعت کے کارکنان نے مورو میں قومی شاہراہ پر احتجاج کیا، جس کے دوران پولیس نے سڑک کھلوانے اور مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے ہوائی فائرنگ کی۔ پولیس کی جانب سے کی جانے والی ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کے دوران مشتعل افراد نے اطراف میں موجود دکانوں، ہوٹلوں، مال بردار ٹرالوں کو آگ لگائی جبکہ نامعلوم افراد ٹرکوں سے سامان اور غذائی اجناس لوٹ کر لے گئے۔ پولیس کی جانب سے کی جانے والی ہوائی فائرنگ...
    نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی محکمہ کے وزیر سے ملاقات۔ نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (IDCPC) کے بین الاقوامی شعبہ کے وزیر لیو جیان چاو سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں:جھوٹ کا پردہ چاک کرنیوالے ٹی وی چینل پر مودی سرکار کا دھاوا ملاقات میں دونوں فریقین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد کی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں اور مقاصد کی پاسداری پر زور دیا۔ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے چین کی حمایت کو سراہتے...
    لاس اینجلس میں پاکستانی قونصلیٹ کے زیر اہتمام پاکستانی کمیونٹی کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر کاکہنا تھا کہ علاقائی خوشحالی کا انحصار بنیادی تنازعات کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے پر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے پرامن حل کے لئے پاکستان کے دیرینہ موقف کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے لاس اینجلس میں پاکستانی قونصلیٹ کے زیر اہتمام پاکستانی کمیونٹی کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی خوشحالی کا انحصار بنیادی تنازعات کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے...
    سینیٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اگر کوئی وکیل لاپتا ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کریں گے جبکہ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومتی وفد میں حکومتی ارکان ہی شامل ہوتے ہیں۔ وفاقی وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ جب پارلیمانی وفود جائیں گے تو اپوزیشن کے ارکان شامل ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پی ٹی آئی کے اعتراض پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی وفد میں حکومتی ارکان ہی شامل ہوتے ہیں۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو اختلاف رائے کا حق ہے، حکومتی وفد اتحادی اراکین پر مشتمل...
    بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ کے جنگلات میں لگنے والی آگ قابو سے باہر ہوکر دو کلومیٹر تک پھیل گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قلعہ سیف اللہ کے سپن غر جنگلات میں لگنے والی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے اور اب تک اس سے دو کلومیٹر کا رقبہ متاثر ہوچکا ہے۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ نے آگ بجھانے کیلیے حکومت سے فضائی مدد کی درخواست کی ہے جبکہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے حکومت کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آگ مسلسل رہی ہے اور اونچائی پر ہونے کیوجہ سے ٹیموں کو ریسکیو عمل میں شدید مشکلات...
    کوئٹہ (ویب ڈیسک) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں تیز ہواؤں اور گرد و غبار کے طوفان کے باعث ہوائی اڈے پر ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی،فلائی جناح کی کراچی سے آنے والی پرواز نے تین بار ناکام لینڈنگ کی کوششوں کے بعد چوتھی بار کامیابی سے لینڈنگ کی جسے حکام نے ’معجزانہ لینڈنگ‘ قرار دیا ہے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق فلائی جناح کی پرواز کی پرواز صبح 11 بج کر 20 منٹ پر کراچی سے روانہ ہوئی اور اسے دوپہر 12 بجکر 40 منٹ پر کوئٹہ پہنچنا تھا تاہم پرواز 2 بج کر چھ منٹ پر کوئٹہ پہنچی۔فلائی جناح نے تاخیر کی وجہ نہیں بتائی تاہم کوئٹہ ایئرپورٹ اور سول ایوی ایشن کے ذرائع نے بتایا کہ ’مٹی...
    حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ریاست اور فوجی قیادت کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے بڑے پاکستانی یوٹیوبر پی ٹی اے کے ریڈار پر آگئے۔ نفرت انگیز مہم چلانے والے بڑے پاکستانی یوٹیوبرز کی پی ٹی اے نے فہرستیں مرتب کرلیں۔ پی ٹی اے نے حکومت سے یوٹیوب چینلز فوری بند کرنے کی اجازت مانگ لی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی اے کی فہرست میں عمران ریاض، صابر شاکر، صدیق جان اور شہبازگل کے نام شامل ہیں، پی ٹی اے احمد نورانی اور وقار ملک کے یوٹیوب چینلز پاکستان میں بلاک کراچکی ہے۔ پی ٹی اے دیگر یوٹیوبرز کے چینلز کی بندش کے لیے بھی اجازت کی منتظر ہے، پی ٹی اے کو ابھی تک حکومت کی جانب...
    پاکستان کا آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیا جائے گا اس حوالے سے حکومت نے آئی ایم ایف کو بڑی یقین دہانی کرا دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ، اکاؤنٹ کھولنے اور گاڑی خریدنے پر پابندی کی تجویز میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس چوروں اور نان فائلرز کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے گا۔ دوسری جانب ایف بی آر ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ اگلے مالی سال میں نان فائلرز پر گاڑیوں اور جائیداد کی...
    — تصویر بشکریہ سوشل میڈیا متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور وفاقی وزراء کے درمیان گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت کے سامنے کیپٹیو پاور پلانٹ کے ٹیرف بڑھانے، اسے صنعتوں سے الگ کرنے کی تجویز پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ایم کیو ایم رہنماؤں نے وفاقی وزراء سے فیصلوں پر اعتماد میں نہ لینے پر ناراضی کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد کا کہنا ہے کہ حکومت اہم فیصلوں میں اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر فیصلے کرے۔ کیپٹیو پاور پلانٹ کو ختم یا الگ کرنے سے صنعتی پیداوار، روزگار اور برآمدات میں کمی آئے گی۔ ایم...
    اسلام آباد،مارگلہ ہلز کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سیدپور درہ جنگل نمبر 15 اور روملی کے قریب مارگلہ ہلز کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ ترجمان اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے مطابق اسلام آباد وائلڈ لائف اور وفاقی ترقیاتی ادارہ کے اہلکار موقع پر موجود ہیں اور آگ بھجانے کے لیے مصروف عمل ہیں۔ ہوا کے دباؤ کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم آگ بجھانے کے لیے اضافی عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ پر جلد قابو پانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ روزانہ...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کی حالیہ محاذ آرائی نے عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی فوری ضرورت کی یاد دلا دی ہے جو دو جوہری ہتھیاروں کے حامل ہمسایہ ممالک کے درمیان ایک اہم فلیش پوائنٹ کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر اور سینئر سفارت کار سردار مسعود خان نے یورپ اور دنیا کے دیگر حصوں میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اس کے تاریخی تناظر میں پیش کرنے کیلئے اپنی کوششوں میں تیزی لائیں۔ ذرائع کے مطابق سردار مسعود احمد خان نے انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی...
    متاثرین کا الزام ہے کہ فائر بریگیڈ نے امدادی کارروائیوں میں تاخیر کی، بہتر ہوتا اگر فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کی جاتیں۔ اسلام ٹائمز۔ حیدرآباد کے مشہور مقام "چار مینار" کے قریب آج ایک عمارت میں بھیانک آگ لگنے کی واردات پیش آئی جس میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہوگئے۔ آگ لگنے کی وجہ کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے تاہم شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ سانحہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے پرانے شہر میں چارمینار قریب گلزار حوض علاقہ میں واقعہ ایک عمارت میں آج آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی کے خوفناک حادثہ میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو سالہ لڑکا اور...
    فائل فوٹو مالاکنڈ میں پہاڑی سلسلے میں لگی آگ نے گنیار کے جنگل کو لپیٹ میں لے لیا۔6 روز قبل لگی آگ نے 15 کلومیٹر پہاڑی سلسلے کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ سے بڑے پیمانے پر جنگلی حیات کو نقصان پہنچا ہے۔دشوار گزار راستوں کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرنے کیلیے بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری حالیہ پاک بھارت تنازع کے پیش نظر وفد کے ہمراہ یورپ کا دورہ کریں گے اور بھارتی جارحیت سے عالمی برادری کو آگاہ کریں گے۔ قبل ازیں وزیراعظم نے بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی، جس میں لیگی رہنما خرم دستگیر، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔ اعلی سطح کا وفد بھارتی اشتعال انگیزیوں اور سندھ طاس معاہدے سے متعلق پاکستان کا موقف اجاگر...
    بھارتی جارحیت کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرنے کیلئے بلاول کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرنے کیلیے بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری حالیہ پاک بھارت تنازع کے پیش نظر وفد کے ہمراہ یورپ کا دورہ کریں گے اور بھارتی جارحیت سے عالمی برادری کو آگاہ کریں گے۔ قبل ازیں وزیراعظم نے بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی، جس میں لیگی رہنما خرم دستگیر، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر...
    لکھے گئے خطوط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مرکزی مجلس عاملہ وجود نہیں رکھتی لہذا امیر پہلے مرکزی مجلس عاملہ نامزد کریں۔ امیر اور  مجلس عاملہ مرکزی انتخابی بورڈ منظور کریں۔ متن میں کہا گیا ہے کہ استدعا ہے کہ مرکزی امیر کے ضمنی انتخاب سے قبل دستوری تقاضے پورے کریں جبکہ مذکورہ بالا نوٹیفکیشن اور بلایا گیا اجلاس منسوخ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے نئے امیر کے انتخاب کا معاملہ تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مجلسِ شوریٰ کے بلائے گئے اجلاس پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے اجلاس منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا۔ جمعیت اہلحدیث کے نئے امیر کے چناو کیلئے 25 مئی کو مجلس شوریٰ کا...
    سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پشاور ہائی کورٹ کے بینچ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے  عدالتی اصلاحات، قانونی تربیت اور ادارہ جاتی ہم آہنگی پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے مشکل حالات میں خدمات انجام دینے والے ججوں سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی عدلیہ کی خودمختاری انصاف کی مؤثر فراہمی کے لیے ناگزیر ہے۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پشاور ہائی کورٹ کے بینچ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے  عدالتی اصلاحات، قانونی تربیت اور ادارہ جاتی ہم آہنگی پر...
    —فائل فوٹو پشاور کے رنگ روڈ پر واقع مڈیسن کے گودام میں آگ لگ گئی۔ریسکیو 1122 کے مطابق 8 فائر وہیکلز اور 2 واٹر باؤزر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ریسکیو 1122 کے مطابق  آگ پر 70 فیصد سے زیادہ قابو پا لیا گیا ہے۔ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ گودام میں لگی آگ پر جلد ہی قابو پا لیں گے۔
    استعمال شدہ گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر آگئی، آئندہ بجٹ میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے آئندہ 2025-26 کے بجٹ میں پانچ سال تک پرانی استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دینے کی تجویز کا جائزہ لیا جارہا ہے۔فی الحال، حکومت خصوصی اسکیموں کے تحت تین سال تک پرانی استعمال شدہ کاروں اور پانچ سال تک کی SUVs کی درآمد کی اجازت دیتی ہے تاہم مجوزہ پالیسی ممکنہ طور پر پرانی گاڑیوں کی درآمد کے دائرہ کار کو بڑھا دے گی۔ 2024-25 کے بجٹ میں حکومت نے 1,300cc سے زیادہ کی درآمد شدہ استعمال شدہ کاروں پر 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی۔مزید برآں، حکومت بتدریج ریگولیٹری...
    کراچی(کامرس ڈیسک)پیٹرول اوتر ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان عوام کا جینا محال ہوچکا ہے، گاڑیوں کے مالکان بھی پیٹرول، ڈیزل کی بجائے اب الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح دے رہے ہیں، الیکٹرک گاڑی خریدنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ پاکستانی مارکیٹ میں انتہائی سسٹی الیکٹرک گاڑیاں آگئی ہیں۔ انوریکس کمپنی نے پاکستانی مارکیٹ کے لیے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی کی قیمتوں کا اعلان کردیا، چینی کمپنی کی جانب سے پہلی الیکٹرک ہیچ بیکXiO EV کی قیمتوں اور تفصیلات کا باضابطہ طور پر انکشاف کردیا گیا ہے۔ انوریکس XiO ایک کمپیکٹ 4 دروازوں والی برقی گاڑی ہے جو چین میں تیار کی گئی ہے۔ یہ 3 مختلف اقسام ( ویریئنٹس) میں پیش کی جائے گی۔ ان گاڑیوں کو...
    آپریشن بنیان مرصوص میں افواج پاکستان کی سائبر  ٹیم سرگرم عمل رہی اور بھارتی جارحیت کو منہ توڑ جواب دیا۔ ذرائع کے مطابق افواج پاکستان  کی سائبر ٹیم نے بھارت کو مختلف ڈومینز میں نقصان پہنچایا، جس میں پاور انفراسٹرکچر اور پیٹرولیم سیکٹر شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:آپریشن بنیان مرصوص: پاک فوج کی پٹھان کوٹ کو ٹارگٹ کرنے کی ویڈیو منظرعام پر پاکستانی سائبر ٹیم نے قومی مواصلات کو بھی شدید  نقصان پہنچایا، جبکہ بھارتی سرکاری ای میل اور OTP انفراسٹرکچر کو  بھی بند کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی سائبر ٹیم نے بھارتی  نگرانی کے نظام میں خلل پیدا  کیا،  کمیونیکیشن ہارڈ ویئر کو تباہ اور بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کیا۔ اس کے علاوہ پاکستانی سائبر ٹیم...
    میکسیکو(نیوز ڈیسک)میکسیکو میں نامور ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر کو لائیو اسٹریم کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میکسیکو کے شہر زاپوپان میں 23 سالہ ولیریا مارکیز کو اُس وقت گولی مار دی گئی جب وہ اپنے بیوٹی سلون سے ٹک ٹاک پر لائیو اسٹریم کر رہی تھیں۔ ٹک ٹاکر ولیریا کے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر تقریباً 2 لاکھ سے زائد فالوورز تھے، انہوں نے لائیو اسٹریم کے دوران ایک پارسل وصول کیا اور کیمرے کے سامنے واپس آئیں مگر چند لمحوں بعد وہ اپنی کرسی پر خون میں لت پت گر گئیں اور لائیو ویڈیو جاری رہی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ایک ملزم سلون میں داخل ہوا اور ولیریا...
    ذرائع کے مطابق کشمیر کونسل یورپ کے زیراہتمام کانفرنسوں، سیمیناروں اور مباحثوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے تاکہ کشمیری عوام کی آواز موثر طریقے سے عالمی برادری تک پہنچائی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل یورپ نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں اور یورپی حکام اور اہم یورپی شخصیات کے ساتھ اس سلسلے میں تازہ رابطے کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کشمیر کونسل یورپ کے زیراہتمام کانفرنسوں، سیمیناروں اور مباحثوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے تاکہ کشمیری عوام کی آواز موثر طریقے سے عالمی برادری تک پہنچائی جا سکے۔ کونسل کے چیئرمین علی رضا سید نے اعلیٰ یورپی حکام بشمول صدر یورپی کمیشن ارسولا وون در...
    پاکستان فلم انڈسٹری کے مشہور ڈائریکٹر نبیل قریشی سے مداحوں نے بھارت کے خلاف پاک فوج کی جانب سے کیے گئے کامیاب آپریشن’ بنیان مرصوص‘ پر فلم بنانے کی اپیل کر دی۔ سوشل میڈیا پر ان دنوں بھارتی جارحیت اور مودی حکومت کے جنگی جنون کے خاتمے کیلئے پاکستانی فوج کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن بنیان مرصوص کے چرچے ہیں۔ حتیٰ کہ اب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ڈائریکٹر نبیل قریشی سے اس آپریشن پر فلم بنانے اور ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد کے کردار کو مرکزی حیثیت دیے جانے کا مطالبہ بھی سامنے آگیا ہے۔ نبیل قریشی سے ایکس پر ایک صارف کی جانب سے آپریشن ‘بنیان مرصوص‘ کے حقیقی واقعات پر مبنی فلم بنانے کا...
    امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے ترک نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند قوم ہے جو خطے میں ڈیڑھ ارب انسانوں کے مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے پائیدار امن کا خواہاں ہے۔ رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ جموں و کشمیر ہے، جس کا منصفانہ اور پائیدار حل نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے جنوبی ایشیا کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیزفائر پر عمل درآمد اہم ہے، لیکن اصل مسئلے کا حل تلاش کیے بغیر امن کی کوئی کوشش مکمل نہیں ہو سکتی۔ رضوان سعید شیخ نے واضح کیا کہ پاکستان امن میں سب کے مفاد...
    صوبہ بلوچستان میں دہشت گردی کے حوالے سے بھارتی سرپرستی کے شواہد منظر عام پر آگئے۔ بھارت پاکستان میں دہشت گرد گروپوں اور کالعدم تنظیموں کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے جس کا ثبوت بھارتی میڈیا، نریندر مودی اور وزیر دفاع کے بیانات سے ثابت ہوتا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد گروپوں کے سرغنہ لاجسٹک اور آپریشنل بریفنگز کے لیے بھارت کا باقاعدگی سے دورہ کرتے ہیں، صرف یہی نہیں بھارت میں ان دہشت گردوں کو طبی علاج کی سہولیات بھی مہیا کی جاتی ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 2016 میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کے سرغنہ اسلم اچھو بھارت گیا، اسلم اچھو نے بھارت پہنچنے پر نہ صرف بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے اہلکاروں سے ملاقات...
    پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی لڑاکا طیارے کہاں کہاں گرے، تفصیلات سامنے آ گئیں۔ نجی ٹی وی نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے متعدد لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گر کر تباہ ہوئے، ان تباہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے پائلٹس زخمی یا لاپتہ بھی ہوئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک بھارتی طیارہ اننت ناگ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جس کے پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، تباہ ہونے والے بھارتی طیارے کی ایجکیشن سیٹ پہی گاڈول کوکرناگ کے علاقے سے برآمد ہوئی۔ اسی طرح بھارتی فضائیہ کا دوسرا طیارہ پامپور یا پلوامہ کے علاقے میں گر کر تباہ...
    آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی، پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی لڑاکا طیارے کہاں کہاں گرے، تفصیلات سامنے آ گئیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گر کر تباہ ہوئے، جبکہ بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے پائلٹس زخمی یا لاپتا بھی ہوئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک بھارتی طیارہ اننت ناگ میں گر کر تباہ ہوا، جبکہ بھارتی پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔اسی طرح بھارتی فضائیہ کا دوسرا طیارہ پلوامہ میں گر کر تباہ ہوا. پلوامہ میں دونوں پائلٹس شدید زخمی حالت میں سری نگر ہسپتال منتقل کیے گئے۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ کا تیسرا طیارہ اکھنور میں گرا، جبکہ دونوں پائلٹس کو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)’’ آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی، پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے متعدد لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گر کر تباہ ہوئے، ان تباہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے پائلٹس زخمی یا لاپتہ بھی ہوئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک طیارہ اننت ناگ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جس کے پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، تباہ ہونے والے بھارتی طیارے کی ایجکیشن سیٹ پہی گاڈول کوکرناگ کے علاقے سے برآمد ہوئی۔ بھارتی فضائیہ کا دوسرا طیارہ پامپور یا پلوامہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس کے دونوں پائلٹس شدید زخمی حالت میں سری نگر ہسپتال منتقل...
    سابق بھارتی ہیڈکوچ اور کرکٹر روی شاستری نے انکشاف کیا ہے کہ ویرات کوہلی کی اچانک ریٹائرمنٹ کے پیچھے انکی فیملی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر روی شاستری کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی نے اپنی خاندانی زندگی کو ترجیع دینے کیلئے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے، وہ اپنی بیٹی وامیکا اور بیٹے اکائے کو وقت دینا چاہتے ہیں۔ سابق ہیڈکوچ نے کہا کہ ویرات کوہلی نے مجھے بتایا تھا کہ وہ اپنے بچوں کی پرورش کیلئے کرکٹ کو خیرباد کہہ رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: شکست خوردہ بھارتیوں نے آسٹریلوی کرکٹر کو بھی نہ بخشا دوسری جانب رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کوہلی محض بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوئے...
    برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے گھر میں اچانک رات میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے گھر میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر پہنچ گئیں۔ ایمرجنسی سروسز نے آس پاس کے گھروں کو خالی کروالیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا۔ گھر کا داخلی دروازہ مکمل طور پر جل گیا۔ گھر کے اندر بھی در و دیوار کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ کسی قسم کا مالی یا جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاحال وزیراعظم کے گھر میں آگ لگنے کے واقعے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ آتشزدگی کے وقت وزیراعظم کیئر...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران ایران کی جانب سے پاکستان کو بڑی آفر کا انکشاف سامنے آیا ہے، ایران نے پاک بھارت جنگ کی صورت میں پاکستان کو آفر کی تھی کہ ہم اپنی ایئر اسپیس سمیت تمام دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران پہلے پاکستان اور پھر بھارت کا دورہ کیا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان کے موقع پر اعلیٰ سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔ یہ بھی پڑھیں بارڈر پر دہشتگردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر پاکستان ایران کا اتفاق ایرانی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے دوران...
    کراچی: گلشن اقبال میں مسجد کے باہر ٹرانسپورٹر کو فائرنگ کرکے قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فائرنگ کے واقعے کو تین روزگزر گئے لیکن اب تک واقعے کا مقدمہ درج نہ کیا جا سکا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو عزیز بھٹی تھانے کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں جامعہ مسجد غزالی کے باہر گھات لگائے نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ٹرانسپورٹر 45 سالہ محمد اکرم کو قتل کیا تھا، واقعے کو تین روز گزر گئے لیکن اب تک واقعہ کا مقدمہ درج نہ کیا جا سکا۔ ارم گارڈن کے رہائشی مقتول محمد اکرم جامعہ مسجد غزالی میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر نکلے تھے کہ...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دشمن کے خلاف فتح نے ویژن کی روشن علامت ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف، افواجِ پاکستان اور عسکری قیادت کو خراجِ تحسین، ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی۔ لاہور میں ناشتہ کرنے کے خواب دیکھنے والوں کو ہمارے شاہینوں نے مکمل ضیافت بھارت میں بھجوا دی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت گھٹنوں کے بل آ چکا ہے۔ وزیر اطلاعات نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی صرف فوج یا حکومت کی نہیں بلکہ پوری قوم کی یکجہتی، قربانی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فضائیہ نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملاتے ہوئے بھارتی ایئرفورس کے جدید ترین رافیل طیاروں کو نشانہ بنایا۔ اس اہم کارروائی میں جس کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے آپریشن کی قیادت کی گئی اس کی ایک تصویر منظر عام پر آ گئی ہے۔یہ تصویر ان حقیقی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے نہ صرف دشمن کے حملے کو روکا بلکہ جرات و حکمت عملی سے دشمن کے جدید ترین طیارے تباہ کر دیے۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں موجود افسران اور تکنیکی ماہرین نے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ بروقت فیصلے کیے جس کے نتیجے میں دشمن کی برتری کا خواب چکنا چور ہو گیا۔قوم ان جانبازوں کو سلام...
    طیب سیف: موٹروے نارتھ ذون کلرکہار کے مقام پر بس میں آتش زدگی،بس میں آتش زدگی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ تفصیلات کےمطابق بس ساہنیاوالا سے اسلام آباد کی طرف جارہی تھی، موٹر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 48 مسافروں کو بس سے باحفاظت باہر نکال لیا، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس شہریوں کا سفر محفوظ بنانے کے لیے ہر دم کوشاں ہے۔ پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر
     پاک فضائیہ کی زبردست کارروائی، بھارتی طیاروں کی تباہی کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آگئے۔ترجمان پاک فوج ”ڈی جی آئی ایس پی آر“ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے 9 مئی کو بین الاقوامی میڈیا کے سامنے بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کیا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ 6 اور 7 مئی کی رات پاک فضائیہ اور بھارتی طیاروں کے درمیان طویل فضائی معرکہ ہوا، ایک گھنٹے سے زیادہ فضائی جنگ کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 5 بھارتی طیارے مار گرائے، تباہ کئے جانے والے بھارتی طیاروں میں 3 جدید رافیل طیارے، 1 مگ 29 اور ایک SU-30 شامل تھے۔بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے طیارے گرنے کی خبر سے انکار کیا، حالانکہ...
    اسلام آباد: پاک فضائی کی زبردست جوابی کارروائی کے بعد بھارتی طیاروں کی تباہی کے شواہد بھی منظر عام پر آگئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے 9مئی 2025 کو جوائنٹ پریس کانفرنس میں بین الاقوامی میڈیا کے سامنے بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کیا۔ تفصیلات کے مطابق 6 اور 7 مئی 2025 کی رات پاک فضائیہ اور بھارتی طیاروں کے درمیان پاک بھارت تاریخ کا طویل معرکہ ہوا، ایک گھنٹے سے زیادہ وقت پر محیط اس فضائی جنگ کے دوران پاک فضائیہ کے شاہنیوں نے 5 بھارتی طیارے مار گرائے۔ تباہ کیے جانے والے بھارتی طیاروں میں 3 جدید رافیل طیارے، 1 مگ 29 اور ایک SU-30 شامل تھے۔ بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی اور جھوٹ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ( پی اے اے ) نے کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ملک کے تمام ائیرپورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مسافروں سے گزارش کی ہے کہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لیے ایئرلائن سے رابطہ کریں۔. واضح رہے کہ آج سہ پہر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایکس پوسٹ میں اعلان کیا تھا کہ...
    اسلام آباد: پاکستان کا بھارت کومنہ توڑ جواب، پٹھان کوٹ کے شہری کی ویڈیومنظرعام پر آگئی۔ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کا منہ توڑ جواب جاری ہے، اس حوالے سے بھارت میں پٹھان کوٹ کے شہری کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ میں بہت برے حالات ہیں، حملہ ہوا ہے اور شدید دھماکے ہو رہے  ہیں۔  پٹھان کوٹ پر حملے سے بھارت کو شدید نقصان اور متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔   افواج پاکستان بھارتی بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دے رہی ہے۔  
    آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) کے ذریعے پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جس کے انتہائی قابل فخر اور تاریخ ساز مناظر سامنے آگئے۔ بھارتی S-400 سسٹم کو تباہ کرنے کے لیے اڑان بھرنے والے JF-17 تھنڈر کی خصوصی ویڈیو منظرعام پر آگئے، ہائپر سونک میزائل لے جا کر بھارتی S -400 سسٹم کو تباہ کرنے والے JF-17 تھنڈر کی تاریخی ویڈیو منظر عام پر آئی۔ بھارتی S-400 سسٹم کو تباہ کر کے افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا، پاکستان نے بھارت کا یہ جدید سسٹم تباہ کر کے نام نہاد بھارتی دفاعی نظام اور کھوکھلے دعووں کو زمین بوس کر دیا ہے۔ Post Views: 5
    آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) کے تحت ہونے والی تازہ کارروائی میں اودھم پور میں واقع بھارتی فضائیہ کا اہم اڈہ شدید نقصان سے دوچار ہوا ہے۔ اس کارروائی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اودھم پور ایئر بیس دھماکے سے اٹھنے والے دھوئیں کی لپیٹ میں آ چکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ویڈیو بنانے والا بتا رہا ہے کہ اودھم پور ایئر بیس کے پاس ایک بم پھٹا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایئر بیس کو پاکستان کے جوابی کارروائی سے تباہ کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ  پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کا آغاز کر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ نے بھارتی حملے کے نتیجے میں پاکستان کے بھر پور جواب کے بعد بتا یا ہے کہ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے ہمارے تحمل کو کمزور ی سمجھا اس لیے بھارت کو اس کے حملے کا جواب دے دیا ہے ، اگر بھارت چاہتا ہے تو آئے بیٹھ کر بات کرے لیکن پاکستان کے اس جواب کے بعد اگر بھارت مزید جارحیت چاہتا ہے تو جواب بہت سخت ہو گا۔ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے شاہزیب خانزادہ نے سیکیورٹی ذرائع سے بتا یا کہ پاکستان کی ملٹری اور سیاسی لیڈرشپ نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اگر اب بھارت جارحیت کا مظاہرہ کرے گا تو پھر پاکستان...
    عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے فنڈز توسیعی سہولت کے تحت پاکستان کے لیے قرض پراگرام کی اگلی قسط کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان کے فنڈنگ جائزے پر انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پاکستان کے لیے قرض پراگرام کی اگلی قسط کی منظوری دی گئی۔ توسیعی فنڈز سہولت کے تحت پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالرز ملیں گے، قرض پروگرام جولائی 2024 میں منظور ہوا تھا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news آئی ایم ایف پاکستان فنڈز قرض سہولت...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت دعویٰ کر رہا ہے پاکستان نے میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا ہے تو ثبوت سامنے لائے، اگر بھارت پاک فضائیہ کے پائلٹ کو پکڑنے کا دعویٰ کر رہا ہے تو سامنے لائے۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے لائن آف کنٹرول پر دونوں اطراف نقصان کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سےآرٹلری، مارٹر اور دیگر بڑے ہتھیاروں سے گولہ باری کی جا رہی ہے، بدقسمتی سے بھارت جان بوجھ کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، جوابی کارروائی میں پاکستان بھارت...
    ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت دعویٰ کر رہا ہے پاکستان نے میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا ہے تو ثبوت سامنے لائے، اگر بھارت پاک فضائیہ کے پائلٹ کو پکڑنے کا دعویٰ کر رہا ہے تو سامنے لائے۔غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے لائن آف کنٹرول پر دونوں اطراف نقصان کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سےآرٹلری، مارٹر اور دیگر بڑے ہتھیاروں سے گولہ باری کی جا رہی ہے، بدقسمتی سے بھارت جان بوجھ کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، جوابی کارروائی میں پاکستان بھارت کے ملٹری ٹارگٹس کو...
    فرانس کے مؤقر اخبار لی مونڈے نے دفاعی ماہرین کی آرا کی روشنی میں بھارتی فضائیہ و ’آپریشن سیندور‘ کے سیاہ پہلو اجاگر کرتے ہوئے یہ بھی بتایا ہے کہ بھارت بھی اب اپنی فوج کی نااہلی اور آپریشن مکے دوران کئی لڑاکا طیاروں کے نقصان کو تسلیم کرنا شروع کررہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے پاس انڈیا کے 5 جہاز مار گرانے کا ثبوت کیا ہے؟ اخبار لی مونڈے کی رپورٹ کے مطابق فوجی ماہرین کا خیال ہے کہ تباہ ہونے والے طیاروں میں کم از کم ایک رافیل ہو سکتا ہے۔ رپورٹ میں ایک ماہر کا یہ جملی بھی شامل کیا گای کہ یہ فرانسیسی طیاروں کے لیے کسی جنگ کے دوران تباہ ہونے کا پہلا واقعہ ہے۔...
    شہر میں فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی جھوٹی اطلاعات کے فوری بعد ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مکمل تحقیقات کیں تاہم یہ افواہ بے بنیاد ثابت ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد میں کسی بھی مقام پر کوئی ڈرون نہیں گرا۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر کان نہ دھریں اور ایسے حساس معاملات پر افواہوں سے گریز کریں۔ انتظامیہ نے مزید کہا ہے کہ مصدقہ اور درست معلومات کے لیے صرف ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو فالو کریں تاکہ عوام تک بروقت اور درست اطلاعات پہنچ سکیں۔ عوام سے درخواست ہے کہ امن و امان کو متاثر کرنے...