2025-11-04@08:16:41 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 7121				 
                «جمہوری اسلامی»:
(نئی خبر)
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا:۔ چٹاگانگ یونیورسٹی سینٹرل اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات میں 44سال بعد، اسلامی چھاترو شبر (اسلامی جمعیت طلبہ)کے حمایت یافتہ سومپریتر سکھارتھی جوٹ پینل نے نائب صدر، جنرل سکریٹری اور 22 دیگر عہدوں پر کامیابی حاصل کرلی۔نائب صدر کے عہدے کے لیے اسلامی چھاترو شبر کے حمایت یافتہ امیدوار ابراہیم رونی 7,983 ووٹ لے کر منتخب ہوئے۔ ان کے قریبی حریف چھتر دل کے حمایت یافتہ امیدوار سجاد حسین کو 4,374 ووٹ ملے۔ جنرل سیکریٹری کے عہدے کے لیے شبر کے حمایت یافتہ امیدوار سید بن حبیب 8,031 ووٹ لے کر منتخب ہوئے۔ ان کے قریبی حریف چھاترا دل کے حمایت یافتہ امیدوار محمد شفاعت حسین نے 2,734 ووٹ حاصل کیے۔دوسری جانب چھتر دل کے حمایت یافتہ امیدوار ایوب...
	ابوظبی میں بارش کی طویل غیر موجودگی کے باعث متحدہ عرب امارات کی قیادت نے روحانیت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر ملک بھر کی تمام مساجد میں نمازِ استسقاء ادا کی جائے گی تاکہ بارش کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کی جا سکے۔ یہ نماز کل نمازِ جمعہ سے آدھا گھنٹہ پہلے ادا کی جائے گی، جس میں عوام کو شرکت کی بھرپور ترغیب دی گئی ہے۔ حکام نے اپیل کی ہے کہ شہری خلوصِ دل، عاجزی اور عقیدت کے ساتھ اس نماز میں شریک ہوں، تاکہ اجتماعی دعا کے ذریعے رحمت کی بارش طلب کی جا سکے۔ اس موقع پر ملک بھر میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام...
	اسلام آباد ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کو مارنے کے مبینہ واقعے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر واقعے کی تصدیق ہوگئی تو اسلام آباد کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ آوارہ کتوں کے قتل کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن اسلام آباد سے وضاحت طلب کرلی۔ سماعت میں ایک عینی شاہد خاتون نے عدالت کو بتایا کہ 9 اکتوبر کو انہوں نے سی ڈی اے آفس کے قریب ایک گاڑی میں سیکڑوں مردہ کتے دیکھے۔ عدالت نے انتظامیہ سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ اگر واقعی کتوں کو مارا گیا ہے تو ذمہ داران کے خلاف فوجداری کارروائی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آسٹریلیا: چار بار کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی شہرت یافتہ سوئمر ایریارن ٹٹمس نے صرف 25 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایریارن ٹٹمس نے اچانک فیصلہ کرتے ہوئے اپنے 18 سالہ تیراکی کے کیریئر کا اختتام کیا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ’’میں نے ہمیشہ تیراکی سے محبت کی، لیکن ایک وقت آتا ہے جب آپ اس سے آگے کی زندگی دیکھنا شروع کرتے ہیں۔‘‘انہوں نے بتایا کہ کینسر کا خوف ان کی زندگی کا اہم موڑ ثابت ہوا، جس نے انہیں ذہنی طور پر متاثر کیا۔ رواں سال پیرس اولمپکس سے قبل انہوں نے کینسر کے ٹیومر کو...
	بی این پی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کیخلاف انتقامی کارروائیاں اور بی این پی مینگل کے قائد و کارکنوں کیخلاف جھوٹے مقدمات اس انتقامی سیاست کی واضح مثال ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ، سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ، سابق ایم پی اے میر نصیر شاہوانی، سابق میئر کوئٹہ میر مقبول احمد لہڑی، میر غلام نبی مری اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال، آئین کی بالادستی اور جمہوری حقوق کے تحفظ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر...
	قاہرہ میں عالمی ادارہ صحت کے 72 ویں مشرقی بحیرہ روم علاقائی اجلاس ہوا جس میں وزیر صحت مصطفی کمال نے خطاب کیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلیے پر عزم ہیں اور صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے موثر اقدامات جاری ہی۔ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے تحت بنیادی اور کمیونٹی سطح پر ضروری اقدامات کا پیکج تیار کیا گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ بہتر اقدامات کی بدولت پاکستان کے یونیورسل ہیلتھ کوریج انڈیکس میں مسلسل بہتری آئی ہے۔ پاکستان نے صحت کے شعبے میں تیاری اور فوری ردعمل کی صلاحیت کو بہتر بنایا ہے جس میں ملکی سرمایہ کاری اور شراکت داروں کے تعاون نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا...
	عامربھٹی :ملتان میں ٹریفک پولیس کا انٹرنیٹ سسٹم بندہونے سے شہریوں کوشدید مشکلات کا سامناکرناپڑرہاہے۔ انٹرنیٹ بند ہونے سے 15 سے زائد سروسز متاثرہوئی ہیں جن میں ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی ٹرانسفر سمیت اہم سہولیات شامل ہیں۔  سسٹم ڈاؤن ہونے کے باعث ٹریفک پولیس کے دفاتر میں شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں،اس حوالے سے شہریوں کاکہناہے کہ  کئی گھنٹوں سے دفاتر کے چکر لگا رہے ہیں، اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ فوری انٹرنیٹ بحال کرایاجائے۔  مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان  دوسری طرف ٹریفک پولیس کے حکام کاکہناہے کہ انٹرنیٹ سسٹم جلد بحال کر دیا جائے گا۔    
	میئر سکھر اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے جاپان میں منعقد ہونے والے یونائیٹڈ نیشنز انٹرنیشنل میئرز فورم 2025 میں سکھر میونسپل کارپوریشن اور حکومت سندھ کی نمائندگی کی، اس کانفرنس کا عالمی موضوع تھا “Actions Today for a Resilient Future.” جاری کردہ بیان کے مطابق بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ اپنی سیاسی و سرکاری مصروفیات کے باعث اس فورم میں ذاتی طور پر شرکت نہیں کر سکے، تاہم انہوں نے اپنی خصوصی ویڈیو پریزنٹیشن کے ذریعے عالمی مندوبین اور دنیا بھر کے شہروں کے رہنماؤں سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں بیرسٹر ارسلان نے سکھر کی جانب سے Sustainable Development Goals (SDGs) کے مقامی سطح پر نفاذ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو اجاگر کیا، بالخصوص Goal...
	 پشاور:  خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جو لوگ عمران خان سے ملاقات کرنے نہیں دے رہے، انہیں احساس کرنا چاہیے کہ میں وزیراعلیٰ ہوں۔ ہائی کورٹ آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی نے کہا کہ میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے جا رہا ہوں، کوشش ہوگی کہ ان سے ملاقات ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں عوام کی نمائندگی کرتا ہوں۔ جو لوگ ملاقات کرنے نہیں دے رہے، انہیں احساس کرنا چاہیے کہ میں وزیراعلیٰ ہوں۔ سہیل آفریدی نے بتایا کہ کابینہ کی جو فہرست جاری کی گئی ہے وہ جعلی  ہے۔ بانی چیئرمین سے مشاورت کے بعد...
	پولیس ریکارڈ کے مطابق تحریک لبیک کے پُرتشدد مظاہرین نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں 11 پولیس ملازمین کو شہید کیا۔ بے قابو ہجوم کے پتھراؤ، ڈنڈوں اور فائرنگ سے 16 سو 48 ملازمین زخمی ہوئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق زخمی ہونیوالے 69 ملازمین مستقل معذور ہوگئے۔ 202 شدید زخمی جبکہ11 سو 94 زخمی ہوئے۔ پُرتشدد مظاہرین کے تشدد سے 16 عام شہری جاں بحق جبکہ 54 شدید زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرے، دھرنے اور پُرتشدد احتجاجوں کے دوران پولیس کا بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ تحریک لبیک پاکستان کے پُرتشدد مظاہروں میں 2016 سے 2025 تک پولیس کے کتنے ملازمین شہید و زخمی ہوئے۔ کتنی گاڑیاں جلائی اور ناکارہ بنائی گئیں، تمام تفصیلات سامنے...
	اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی دارالحکومت میں آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس خادم حسین سومرو نے سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے عندیہ  دیا کہ اگر متعلقہ حکام کی جانب سے کتوں کو مارنے کی تصدیق ہوئی تو مقدمہ درج ہوگا، درخواست گزار نیلوفر کی مرکزی کیس میں فریق بننے کی متفرق درخواست منظور کرلی گئی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے آوارہ کتوں کے خاتمے کے خلاف کیس میں نوٹس جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن 9 اکتوبر کے واقعے پر جواب جمع کروائیں،  9 اکتوبر کو مردہ کتوں کو دیکھنے والی عینی شاہد خاتون عدالت میں پیش ہوئی، عدالت نے...
	 کراچی:  شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس نے مختلف علاقوں میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران چار زخمی ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔ سعیدآباد پولیس نے میمن کالونی میں مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت صدام حسین اور سائیں بخش کے ناموں سے ہوئی۔  پولیس کے مطابق ان کے قبضے سے ایک پستول، چھینے گئے موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔ چاکیواڑہ پولیس نے لیاری کے علاقے میرانکہ کے قریب ایک اور مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان کے نمایاں اسلامی بینکوں میں سے ایک ،دبئی اسلامی بینک پاکستان لمیٹڈ (DIBPL) نیپاکستان کے معروف ڈیجیٹل سپلائی چین فنانس پلیٹ فارم)Fauree Tech(فوری ٹیک (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے ملک کاپہلا شریعہ کمپلائنٹ ملٹی پراڈکٹ ڈیجیٹل سپلائیچین فنانس (DSCF) پلیٹ فارم متعارف کرا دیا ہے۔اس حوالے سے معاہدے کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں دونوں اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔دبئی اسلامی بینک کی نمائندگی چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب محمد علی گل فراز، ہیڈ آف کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ جناب مجاہد زبیری، اور چیف ڈیجیٹل آفیسر جناب ذکا الرحمن نے کی جبکہ فوری ٹیک کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب اظہر تصدق، ڈائریکٹر اینڈ چیف بزنس آفیسر جناب...
	حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید مینار پاکستان پرہونے والے جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام کے حوالے سے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالباسط خان بھی موجو دہیں
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز 
	اسلام آباد: وزیراعظم شہباشریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر نیل ہاکنز الوداعی ملاقات کررہے ہیں
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ 
	علاقائی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کا کشمیر پر کوئی اثر نہیں پڑیگا، تاہم ہم تمام ممالک کے درمیان پُرامن تعلقات چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ووٹنگ سے پرہیز کرنے سے صرف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ہی فائدہ ہوگا۔ پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون کے اس اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہ وہ ووٹنگ سے باز رہیں گے، عمر عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کو نہ ڈالا جانے والا ہر ووٹ بالواسطہ طور پر بی جے پی کو فائدہ پہنچاتا ہے۔ سجاد لون نے ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا...
	اسرائیل نے قید میں رکھی مزید 45 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کر دیں WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025  سب نیوز یروشلم(آئی پی ایس )اسرائیل نے قید میں رکھے گئے مزید 45 بے گناہ فلسطینیوں کی لاشیں غزہ میں حکام کو واپس کر دیں ہیں۔قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ اسرائیل نے بین الاقوامی کمیٹی آف ریڈ کراس کے ذریعے مزید 45 فلسطینیوں کی لاشیں حکام کے حوالے کر دی ہیں، جس کے بعد واپس کی جانے والی لاشوں کی مجموعی تعداد 90 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت نے بتایا کہ طبی ٹیمیں لاشوں کے معائنے، قانونی کارروائی اور اہلخانہ کے حوالے کرنے کی تیاری کے عمل کو طے شدہ...
	محسن نقوی اور طلال چوہدری کی فتنہ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہیدہونے والےلیفٹیننٹ کرنل جنید کے اہل خانہ سے ملاقات
	اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری راولپنڈی میں شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کے گھر پہنچے اور شہید کی والدہ، فیملی اور بچوں  سے ملاقات کی۔محسن نقوی اور طلال چوہدری نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا، شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔محسن نقوی نے شہید کی والدہ سے کہا کہ آپ جیسی باہمت ماں کا حوصلہ دیکھ کر ہمارا حوصلہ اور بڑھ گیا ہے، شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ وطن کے تحفظ کی ضمانت ہے، شہداء نے اپنی جانیں قربان کر کے دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملائے۔  سی ایس ایس امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان ہو گیا، کامیابی کی شرح2.48...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سی ایس ایس امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق کامیابی کی شرح صرف 2 اعشاریہ 48 فیصد رہی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان برائے 2024 کے نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق امتحان میں 15 ہزار 602 امیدوار شریک تھے۔ اس میں سے صرف 229 امیدوار کامیاب ہوئے جن میں 119 مرد اور 110 خواتین شامل ہیں جبکہ صرف 397 امیدوار پہلے مرحلے کا ٹیسٹ پاس کرسکے تھے۔پہلی پوزیشن محمد شافع اعجاز،  دوسری پوزیشن ثناء رسول جبکہ تیسری پوزیشن مومنہ اظہر نے حاصل کی۔   لاہور میں باپ کی کمسن بیٹی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ، چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی ...
	 اسلام آباد:  اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روکنے کے حکم میں توسیع کردی۔ جسٹس انعام امین منہاس نے فرحت اللہ بابر کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے ایف آئی اے کو جلد انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ بھی طلب کرلی۔  درخواست گزار کی وکیل ایمان مزاری، ایف آئی اے حکام اور فرحت اللہ بابر عدالت میں پیش ہوئے۔ ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے عدالت نے موقف اپنایا کہ سات ماہ سے انکوائری کررہے ہیں لیکن بتا نہیں رہے کہ انکوائری کیا ہے، ہمیں ابھی تک معلوم نہیں الزامات کیا ہیں۔ عدالت نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ جی بتائیں کیا انکوائری ہے...
	 راولپنڈی(نیوز ڈیسک) بیرسٹر سیف نے اڈیالہ جیل میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔  بیرسٹر سیف کے مطابق عمران خان نے دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو مسلم ہمسایہ ممالک کے درمیان لڑائی کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تنازعات کو طاقت کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے تاکہ خطے میں امن قائم رہ سکے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ اگر انہیں پے رول پر رہائی ملی تو وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن کے قیام اور تنازعے کے حل کے لیے...
	صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کی خودمختاری، مساوات اور وقار کا تحفظ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سفید چھڑی محض ایک آلہ نہیں بلکہ ہمت، اعتماد اور خودانحصاری کی علامت ہے، جو بصارت سے محروم افراد کی زندگی میں راہنمائی کا ذریعہ بنتی ہے۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ ایک ایسا معاشرہ جو جامع ہو، مساوات پر مبنی ہو اور باہمی احترام و تعاون کو فروغ دے، وہی حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ کہلانے کا حق دار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بصارت سے محروم افراد سمیت تمام...
	 دبئی میں ٹیکنالوجی کی نمائش Gitex کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز 13 اکتوبر سے ہوا ہے اور 17 اکتوبر تک رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق جائٹیکس کے موقع پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ڈیجیٹل تعاون اور انوویشن کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کی متحدہ عرب امارات کی وزارتِ صنعت و جدید ٹیکنالوجی کے انڈر سیکرٹری عمر احمد سووینہ السوویدی سے ملاقات ہوئی جس میں ڈیجیٹل گورننس اور مصنوعی ذہانت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ، نیشنل ڈیٹا ایکسچینج لیئر اور کیش لیس اکانومی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شزا فاطمہ کی ابو ظہبی انویسٹمنٹ آفس کے مسیمو فالچونی سے بھی ملاقات ہوئی جس میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور...
	اسلام آباد کی مشہور ہاؤسنگ اسکیم پر سی ڈی اے کا شکنجہ ، 42 ملین کے واجبات کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے پلاننگ وِنگ، ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سوسائٹیز نے زراج گروپ پرائیویٹ لمیٹڈ کو زراج ہاؤسنگ اسکیم کے لے آئوٹ پلان کی شرائط و ضوابط پر عمل درآمد نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔نوٹس کے مطابق زراج ہاؤسنگ اسکیم کا ابتدائی لے آئوٹ پلان 6 ستمبر 2004 کو 1250 کنال اراضی پر منظور کیا گیا تھا، جس کے بعد 22 جولائی 2005 کو اس کا پہلا ترمیم شدہ اور توسیعی پلان 1461.80 کنال رقبے پر منظور کیا گیا۔ اس کی این او سی...
	نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے خلاف درخواست کی سماعت،پشاور ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا
	 پشاور(ویب ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ میں جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار بیرسٹر یاسین رضا نے مؤقف اپنایا کہ عدالت اس کیس کا فیصلہ میرٹ پر کرے۔  جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دیے کہ یہ درخواست گزار کی مرضی ہے کہ وہ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں یا عدالت میرٹ پر فیصلہ کرے۔ وکیل نے مؤقف دیا کہ عدالت میرٹ پر فیصلہ سنائے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
	سوشل میڈیا پر بھارت کی ایک منفرد اور متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں ایک شخص اپنی طلاق کو تقریباً شادی کی طرح مناتے نظر آرہا ہے۔ ویڈیو ڈی کے برادر نامی ڈیجیٹل کریئیٹر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی، اور اب تک اسے تین ملین سے زائد ناظرین نے دیکھا ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Biradar DK (@iamdkbiradar) ویڈیو کی تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ جشن کی تیاری کے دوران، اس شخص کی والدہ نے ان کا دودھ سے غسل کیا، بالکل ویسی رسم جیسی شادی میں کرتی ہیں، اور اس کے بعد...
	 اداکارہ شرمین علی نے بتایا کہ انہوں نے دماغی صحت کی بہتری کے لیے طلاق لی تھی، مگر وقت گزرنے کے ساتھ ان کے اندر رشتوں کے کھو جانے کا خوف پیدا ہوگیا ہے۔  شرمین علی نے حال ہی میں ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور طلاق کے فیصلے سے متعلق کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ طلاق کا فیصلہ ان کا اپنا تھا اور اس معاملے پر بات کرنا ان کے لیے نہایت مشکل ہے۔ شرمین علی کا کہنا تھا کہ علیحدگی کا فیصلہ انہوں نے اپنی دماغی صحت کی بہتری کے لیے لیا تھا اور اس وقت انہیں مکمل یقین تھا کہ وہ درست قدم اٹھا رہی...
	مخلوق خدا کی خدمت کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر کے سرخرو ہونا خوش قسمتی کی علامت ہے، المیہ یہ ہے کہ موجودہ دور میں سیاسی کارکنوں کا اپنا وجود، حیثیت اور جدوجہد تسلیم کروانے کیلئے مرنا پڑتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ سیاسی کارکن کی زندگی جدوجہد سے عبارت ہوتی ہے، مخلوق خدا کی خدمت کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر کے سرخرو ہونا خوش قسمتی کی علامت ہے، المیہ یہ ہے کہ موجودہ دور میں سیاسی کارکنوں کا اپنا وجود، حیثیت اور جدوجہد تسلیم کروانے کیلئے مرنا پڑتا ہے، راجہ نصیر احمد خان کا تعلق سیاسی کارکنوں کے اُس قبیل سے تھا جو عوام کیلئے...
	 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو غیرمسلح ہونا ہوگا، نہ ہوئی تو ہم کردیں گے اور ممکنہ طور پر یہ عمل پُرتشدد ہو گا۔  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ حماس غیر مسلح ہونے پر آمادہ ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی منصوبے کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا ہے۔ واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کے تمام 20 یرغمالی واپس آگئے ہیں، ابھی کام مکمل نہیں ہوا۔ ہلاک مغویوں کی لاشیں واپس نہیں آئی ہیں جیسا کہ وعدہ کیا گیا تھا۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ غزہ جنگ بندی کا...
	 نیویارک (ویب ڈیسک) پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن برائے لیبیا (UNSMIL) پر بریفنگ کے دوران لیبیا کی خودمختاری، قومی وحدت اور شفاف سیاسی عمل کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔  پاکستان کے نگران مستقل مندوب برائے اقوامِ متحدہ، سفیر عثمان اقبال جدون نے کہا کہ پاکستان ایک لیبیا کی قیادت اور ملکیت پر مبنی روڈ میپ کو استحکام کی ضمانت سمجھتا ہے اور اس حوالے سے مشن کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ ہنّا ٹیٹے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ لیبیا میں امن، قومی مفاہمت اور سیاسی استحکام کے لئے مؤثر کردار ادا کر رہی...
	ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تین چھٹیوں پر سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے وضاحت جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفکیشن وائرل ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں میں تین دن کی چھٹیاں کر دی گئی ہیں تاہم ضلعی انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے وضاحت دی کہ یہ نوٹیفکیشن پرانا ہے اور دراصل سال 2024 میں جاری ہوا تھا، جسے بعض عناصر نے موجودہ حالات میں دوبارہ پھیلایا ہے تاکہ عوام میں غلط فہمی پیدا کی جا سکے۔  ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ  ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ اسلام آباد...
	غزہ میں فوجی کارروائی ابھی ختم نہیں ہوئی، اگلے مرحلے کیلئے تیاری کر رہے ہیں ہمارے کچھ دشمن دوبارہ منظم ہو کر ہم پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،قوم سے خطاب جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ کو پھر نشانہ بنانے کااعلان کر دیا، اور یہ بیان انہوں نے جنگ بندی کے باوجود دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں فوجی کارروائی ابھی ختم نہیں ہوئی، اگلے مرحلے کیلئے تیاری کر رہے ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اب بھی بڑے سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمارے کچھ دشمن دوبارہ منظم ہو کر ہم پر حملہ کرنے کی کوشش...
	 نیویارک:  پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن برائے لیبیا (UNSMIL) پر بریفنگ کے دوران لیبیا کی خودمختاری، قومی وحدت اور شفاف سیاسی عمل کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔  پاکستان کے نگران مستقل مندوب برائے اقوامِ متحدہ، سفیر عثمان اقبال جدون نے کہا کہ پاکستان ایک لیبیا کی قیادت اور ملکیت پر مبنی روڈ میپ کو استحکام کی ضمانت سمجھتا ہے اور اس حوالے سے مشن کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کی حمایت کرتا ہے۔ سفیر عثمان نے اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ ہنّا ٹیٹے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ لیبیا میں امن، قومی مفاہمت اور سیاسی استحکام کے لیے مؤثر کردار ادا کر رہی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ /مقبوضہ بیت المقدس /بارسلونا(مانیٹرنگ ڈیسک ) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں۔ حماس نے چاروں مغویوں کی لاشوں کو بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے ذریعے اسرائیلی کے حوالے کیں۔حماس کا کہنا ہے کہ باقی 24 لاشوں کو نکالنے میں وقت لگ سکتا ہے کیونکہ تدفین کے تمام مقامات کا علم نہیں۔دوسری جانب غزہ کے ناصر میڈیکل سینٹر نے بتایا کہ تبادلہ معاہدے کے تحت ہمیں ریڈ کراس کے ذریعے 45 فلسطینی شہداء کی لاشیں موصول ہوئیں جنہیں اسرائیل نے قتل کیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ حماس کی جانب سے واپس کی گئی 4یرغمالیوں...
	 کراچی:  شہر قائد میں گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے سے متصل ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے بنگلے میں 17 سالہ گھریلو ملازم کی پر اسرار طور پر گلے میں پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔  پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت رستم ولد محمد شریف کے نام سے ہوئی ہے جو اندرون سندھ کے ضلع عمرکوٹ کا رہائشی تھا۔ ایس ایچ او گڈاپ سٹی انسپکٹر سرفراز جتوئی کا کہنا ہے کہ رستم کی لاش ازار بند کی مدد سے چھت والے پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی، تاہم فوری طور پر موت کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ نوجوان نے خودکشی کی ہے یا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوات / اسلام آباد (صباح نیوز+ آن لائن) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے انظر تنگے بیاکن میں انسداد پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر مامور لیویز اہلکار عبد الکبیر شہید ہوگئے جبکہ ٹیم میں شامل خواتین ورکرز محفوظ رہیں، واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو ورکرز پر حملہ دراصل پاکستان کے روشن مستقبل پر حملہ ہے، حکومت پولیو کے خاتمے کیلیے پرعزم ہے اور یہ مہم ہر حال میں جاری رہے گی۔ وزیراعظم نے شہید اہلکار کیلیے دعائے مغفرت اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ علاوہ زیں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) آرام باغ ٹریڈرز الائنس کراچی کا پہلا باضابطہ اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا،جس کی صدارت صدر آرام باغ ٹریڈرز الائنس شیخ سہیل احمدنے کی۔اجلاس میں تنظیم کے تمام عہدیداران اور تاجر برادری کے ارکان نے بھرپور شرکت کی ۔ اجلاس میں شریک عہدیداران میں سینئر وائس پریزیڈنٹ خرم دلاور، جنرل سیکریٹری وقار احمد خان،فنانس سیکریٹری کاشف مرزا ،انفارمیشن سیکریٹری عمران عبدالوہاب،آفس سیکریٹری کاشف قریشی،لا اینڈ آرڈر سیکریٹری احسان نظیراورجوائنٹ سیکریٹری وقار احمد وقار شامل تھے۔تمام ارکان نے تنظیمی معاملات، تاجر برادری کے مفادات اور مارکیٹ کے ترقیاتی اقدامات سے متعلق اپنی قیمتی تجاویز پیش کیں۔اجلاس میں خصوصی طور پر عبدالرحمن خان (کنوینر، اسمال ٹریڈرز، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری) نے شیخ سہیل...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی کابینہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ مصر کی میزبانی میں منعقد ہونے والی “شرم الشیخ امن کانفرنس” غزہ کی جنگ کے خاتمے میں مدد گار ثابت ہو گی۔عالمی میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ کا اجلاس آج ریاض میں مملکت کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کابینہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ مصر کی میزبانی میں منعقد ہونے والی “شرم الشیخ امن کانفرنس” کے نتائج غزہ پٹی میں جاری جنگ کے خاتمے اور مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے قیام کی کوششوں کو تقویت دینے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔کابینہ نے اس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فلسطینی عوام کی انسانی...
	 سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ افغان قیادت سے رابطے ہوئے ہیں، معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں۔کنونشن سینٹر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ماضی میں پاک افغان کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کیا تھا اب بھی کر سکتا ہوں۔ TLP کے احتجاج کے ایشو پر مولانا فضل الرحمان متحرک ہوگئےاسلام آبادٹی ایل پی کے احتجاج کے ایشو پر سربراہ... انہوں نے کہا کہ پاک افغان جنگ بندی تو ہو گئی، اب زبان بندی بھی ہونی چاہیے، اشتعال کی بجائے معاملات کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ تحریکِ لبیک کے...
	خیرپور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ لاہور مریدکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید افسوس ہے۔ طاقت کے استعمال کے بجائے افہام و تفہیم اور پرامن مکالمے کے ذریعے قومی مسائل کو حل کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اس صدی کے عظیم انقلابی رہبر حضرت امام خمینیؒ نے فرمایا تھا کہ امریکہ شیطان بزرگ ہے، اس سے خیر کی توقع رکھنا احمقوں کا کام ہے۔ پاکستان کے بعض حکمرانوں نے ہمیشہ امریکہ کی غلامی کو ترجیح دی ہے۔ یہ بات انہوں نے ضلع خیرپور کے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان اور نائب امیر و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤن چیئرمینوں پر مشتمل وفد نے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ سے ملاقات کی، جس میں شہر کے بڑھتے ہوئے بلدیاتی مسائل، عوامی مشکلات، اور انتظامی نااہلی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں نائب امیر کراچی سلیم اظہر سمیت دیگر ذمہ داران بھی شریک تھے, وفد نے وزیر بلدیات کو شہر میں پانی، سیوریج، صفائی، ٹوٹی سڑکوں اور غیر قانونی تعمیرات جیسے سنگین مسائل سے آگاہ کیا۔سیف الدین ایڈووکیٹ نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ واٹر کارپوریشن کی کارکردگی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، شہر کے 50...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان اور نائب امیر و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤن چیئرمینوں پر مشتمل وفد نے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ سے ملاقات کی، جس میں شہر کے بڑھتے ہوئے بلدیاتی مسائل، عوامی مشکلات، اور انتظامی نااہلی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں نائب امیر کراچی سلیم اظہر سمیت دیگر ذمہ داران بھی شریک تھے, وفد نے وزیر بلدیات کو شہر میں پانی، سیوریج، صفائی، ٹوٹی سڑکوں اور غیر قانونی تعمیرات جیسے سنگین مسائل سے آگاہ کیا۔سیف الدین ایڈووکیٹ نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ واٹر کارپوریشن کی کارکردگی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، شہر کے 50...
	پیغمبر اکرم (ص) کی سیرت طبیہ پر عمل پیرا ہوکر فلسطین سمیت تمام دیرینہ مسائل کو حل کریں، علامہ شبیر میثمی
	جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں مسلم ورلڈ لیگ کے زیراہتمام منعقدہ پاکستانی علمائے کرام کے ساتھ دوسرے مشاورتی اجلاس سے خطاب میں ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ رسالت مآب (ص) کی سیرتِ طیبہ، اتحادِ امت کیلئے بہترین نمونہ ہے اور اب وقت آن پہنچا کہ اہل اسلام پیغمبر اکرم (ص) کی سیرت طبیہ پر عمل پیرا ہوکر فلسطین سمیت عالم اسلام کے دیرینہ مسائل کو متحد ہوکر حل کریں، تاکہ دین حنیف اسلام کے فروغ اور دین حق کی تبلیغ کا فرض بخوبی ادا کیا جاسکے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر ممتاز مذہبی اسکالر علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی...
	ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ سیاسی اختلاف رکھنے والے شہریوں کے ساتھ طاقت کے بجائے مکالمے اور برداشت کا رویہ اختیار کریں، کیونکہ قومی استحکام کا دارومدار آئینی بالادستی اور جمہوری اصولوں کے احترام میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ سید حسن ظفر نقوی نے لاہور، مریدکے، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں پرامن مظاہرین پر ریاستی تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کرنا ہر پاکستانی کا آئینی اور قانونی حق ہے، جبکہ اپنے ہی شہریوں پر وحشیانہ طاقت کا استعمال بدترین آمریت کی علامت ہے۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ آج اختلافِ رائے کو...
	رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) رحیم یارخان نورے والی کے علاقے میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق گیا۔(جاری ہے) ذرائع کے مطابق کے مطابق نورے والی کے علاقے میں گلی میں کھیلتے ہوئے 2 سالہ بچے پر آوارہ کتے نے حملہ کردیا جسکے نتیجے میں حسنین نامی 2 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا ،والدین نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو ہسپتال منتقل کیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بچہ جاں بحق ہوگیا ۔بچے کے موت پر اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں ،جبکہ ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے علاقے میں آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے ٹیمیں روانہ کردی...
	غزہ حکام کے مطابق غزہ کی پٹی میں تباہ حال عمارتوں کا ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے، ملبے تلے سے مزید 250 فلسطینی شہداء کی لاشیں نکال لی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہیوی مشینری کی کمی اور بارودی مواد کی وجہ سے کام شدید سست روی کا شکار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ امن معاہدے پر دستخط کے بعد بھی غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، اسرائیلی حملوں میں غزہ کے مختلف علاقوں میں مزید 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ شہر کے شجاعیہ علاقے میں اسرائیلی فورسز نے 5 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، جنوبی غزہ کے خان یونس میں اسرائیلی ڈرون حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ غزہ حکام کے مطابق غزہ کی پٹی...
	پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے مابین سہ فریقی اسپیکرز اجلاس کا تیسرا دور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوا، جس کے اعلامیے میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے پُرامن حل، علاقائی تعاون کے فروغ، ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے اور پارلیمانی روابط کے استحکام پر زور دیا گیا۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق تینوں برادر ممالک نے تاریخ، ثقافت اور اقدار کے اشتراک کو اپنی دوستی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے سیاسی، معاشی، دفاعی، تجارتی، سائنسی اور ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ فوجی اعزاز سے نواز دیا گیا اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان اقوامِ متحدہ، او آئی سی،...
	کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن نے کہا ہے کہ کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 26 اکتوبر کو ملائیشیا کا دورہ کریں گے اور تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان مستقل جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا اور امریکا تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی کے عمل میں سہولت کاری کریں گے جس کے تحت دونوں ممالک کو اپنی سرحدوں سے تمام بارودی سرنگیں اور بھاری ہتھیار ہٹانے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ معاہدے پر دستخط ملائیشیا کے دارالحکومت کولالمپور میں26 سے 28 اکتوبر تک ہونے والے آسیان سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے کی...
	آزاد کشمیر کے وزیرِ اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ پیر مظہر سعید شاہ علما و مشائخ کی نشست پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور جمعیت علما اسلام آزاد کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ مزید پڑھیں: وہ نکات جنہوں نے آزاد کشمیر مذاکرات کامیاب بنائے  پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ دورانِ وزارت صحافی برادری نے بھرپور تعاون کیا، جبکہ انہوں نے ہر ممکن کوشش کی کہ عوامی مفاد اور قومی معاملات کو ترجیح دی جائے۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ اپنے دور میں انہوں نے ادارے کو فعال بنانے اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کیں۔ آپ اور آپ...
	اسلام ٹائمز: کانفرنس سے مرکزی خطاب ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کیا۔ مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے بھی خطاب کرتے ہوئے شہدائے فلسطین اور بیت المقدس کو خراج عقیدت پیش کیا۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام شہدائے راہ مقاومت کانفرنس کا انعقاد کراچی میں بریٹو روڈ پر کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے مرکزی خطاب ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی، ذاکرین امامیہ پاکستان کے...
	نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی ملاقات شرم الشیخ میں غزہ امن سمٹ کے موقع پر ہوئی، جس کی تصدیق ترجمان دفتر خارجہ نے کی ہے۔ اس موقع پر اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ حکان فیدان سے بھی ملاقات ہوئی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے جنگ بندی کے لیے امریکا اور ترکیے کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ اور فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھے۔ علاوہ ازیں، مصر میں غزہ امن سربراہ اجلاس کے دوران غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر...
	  کوئٹہ:   بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ ٹریفک اصلاحات کیس میں اہم فیصلے سناتے ہوئے شہر میں ٹریفک نظام کی بہتری، ماحولیاتی تحفظ اور جدید ٹرانسپورٹ منصوبوں پر فوری عمل درآمد کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں آٹو رکشوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ خلاف ورزی کی صورت میں رکشوں کو فوری طور پر ضبط کیا جائے۔ مزید برآں، عدالت نے حکومت بلوچستان کو ہدایت دی کہ الیکٹرک بسوں اور جدید ٹرانسپورٹ منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، جبکہ ٹریفک پولیس کو 188.7 ملین روپے فنڈز فوری طور پر جاری کرنے کے احکامات دیے گئے۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے...
	 علی امین گنڈاپور اور انکی کابینہ کے ڈی نوٹیفیکیشن کے معاملے میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور اور ان کی کابینہ کا ڈی ںوٹیفیکیشن کا اعلامیہ تاحال جاری نہ ہو سکا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی ڈی نوٹیفیکشن جاری نہ ہونے پر تاحال ابہام موجود ہے۔ ابہام کی وجہ سے تاحال علی امین گنڈاپور اور انکی کابینہ کا ڈی نوٹیفیکیشن اعلامیہ جاری نہ کیا جا سکا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی کے استعفے کی سمری کے بعد گورنر ایک سمری جاری کرتا ہے۔ گورنر ہاؤس کی جانب سے تاحال علی امین گنڈاپور کے استعفے سے متعلق سمری جاری نہیں کی گئی۔ عام حالات میں گورنر کی سمری چیف...
	 بھارت میں ایک شخص کی جانب سے طلاق کے بعد جشن منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس نے عوامی توجہ حاصل کر لی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعلقہ شخص اپنی والدہ کے ہمراہ دودھ کا غسل لیتا ہے اور بعد ازاں روایتی لباس میں ’ہیپی ڈائیورسڈ‘ (Happy Divorced) والا کیک کاٹ کر اپنی نئی زندگی کا آغاز کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شخصی آزادی یا شادی کے تقدس کی توہین؟، طلاق کا جشن منانے والی خاتون کی ویڈیو وائرل ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ہے، جس میں مذکورہ شخص نے کیپشن میں لکھا ہے کہ براہِ کرم خوش رہیں، اپنی ذات کا جشن منائیں، اور افسردہ نہ ہوں۔ صارف نے مزید...
	 راؤ دلشاد:پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آذربائیجان اور ترکیہ کے سپیکرز نے اسلام آباد میں مزارِ اقبال پر حاضری دی,سپیکر قومی اسمبلی ملک احمد خان نے برادر ممالک کے سپیکرز کے ہمراہ مزارِ اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔  مہمان سپیکرز نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال ؒ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں عظیم شاعر اور مسیحا کا درجہ دیا-  اسلامی جمہوریہ آذربائیجان کی سپیکرصاحبہ غفاروا ،گرینڈنیشنل اسمبلی ترکیہ کےسپیکرپروفیسرنعمان کورتولموش وفودمیں شامل تھے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان  کا کہنا تھا کہ علامہ اقبالؒ امتِ مسلمہ کے اتحاد کا استعارہ ہیں۔  سعودی عرب میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری   سپیکر آذربائیجان صاحبہ غفاروا  کا کہنا تھا کہ علامہ اقبالؒ نے امت مسلمہ کو...
	اسلام ٹائمز: شیعہ قائدین کی جانب سے ٹی ایل پی کے مارچ کی حمایت اور ظلم کیخلاف احتجاج یقیناً وحدت کے فروغ کی جانب شاندار قدم ہے، اسے سراہا جانا چاہیئے۔ ٹی ایل پی سمیت تمام دیگر مکاتب فکر کو بھی وحدت کے اس پیغام کو مثبت لیتے ہوئے مشترکہ طور پر حکمت عملی بنا کر تکفیریوں کا ملک سے صفایا کرنا ہوگا، تاکہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے۔ ملک میں قیام امن کیلئے تکفیریوں کو مائنس کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تحریر: تصور حسین شہزاد  پنجاب اور اسلام آباد پولیس کی جانب سے آپریشن کے بعد مریدکے میں تحریک لبیک کا احتجاج ختم ہوچکا ہے۔ قیادت گرفتار ہوچکی ہے، جبکہ اب تک کی اطلاعات...
	ویب ڈیسک:رواں سال موسم سرما کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی اور خشک سردی رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ موسم کے دروازے پر سردی نے آہستہ سی دستک دے دی لیکن اس سرما میں بارشوں کا کوئی خاص امکان نہیں۔ پنجاب کے میدانی علاقے آئندہ ہفتوں اسموگ اور خراب فضائی معیارکی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔ موسم کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس بار موسمِ سرما میں بارشیں کم اور ہوا خشک رہے گی۔ پہاڑوں پر برفباری بھی معمول سے کم ہونے کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقے بھی بارش کی بوند بوند کو ترسیں گے۔  اسلام آباد کے کونسے راستے بند کون سے کھلے؟  ڈپٹی ڈائریکٹر فارکاسٹنگ فاروق...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں امریکی حکام سے ہونے والے کامیاب مذاکرات کو پاکستان کی اقتصادی سمت کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ ٹیرف ڈیل امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعمیری بات چیت اور باہمی تعاون کا نتیجہ ہے، جو دوطرفہ تجارتی تعلقات کو نئی جہت دے گی۔یہ بات انہوں نے امریکی محکمہ خزانہ کے معاون وزیر برائے بین الاقوامی مالیات رابرٹ کپروتھ اور قونصلر جوناتھن گرینسٹین سے ملاقات کے دوران کہی۔واضح رہے کہ وزیر خزانہ اس وقت واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے موجود ہیں۔ ملاقات میں انہوں نے پاکستان کی مضبوط معاشی بنیادوں، جاری اسٹرکچرل...
	پی ٹی آئی ارکان نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپی کے منتخب کرلیا : ’’ابھی گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں ہو اپوزیشن : اجلاس کا بائیکاٹ
	پشاور+ اسلام آباد (بیورو رپورٹ+ خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) خیبرپی کے  میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس سپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں ہوا۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر صوبے کے 30ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔ قبل ازیں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ علی امین گنڈاپور اپنا استعفیٰ دے چکے ہیں، جب استعفیٰ منظور ہوگا اور کابینہ تحلیل ہوگی تو پھر نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا عمل شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ غیر آئینی کام ہے اور ہم کسی غیر آئینی کام کا حصہ نہیں بنیں گے۔ پی ٹی آئی خود اس عمل کو مشکوک...
	اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے‘ نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے زیرِ اہتمام تیسرے سہ فریقی سپیکرز میٹنگ کا افتتاحی اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں آذربائیجان کی سپیکر محترمہ صاحبہ غفاروا، ترکیہ کے سپیکر جناب نعمان کْرتْلموش اور چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے شرکت کی۔ افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آذربائیجان اور ترکیہ کے سپیکرز کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ تینوں برادر ممالک کے درمیان سہ فریقی پارلیمانی تعاون منفرد اور سٹرٹیجک شراکت داری کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شراکت حکومتوں کی نہیں بلکہ عوام کی خواہش اور پارلیمان کی آواز...
	صدر ٹرمپ ، امیرِ قطر اور مصری صدر ، ترک صدرنے غزہ جنگ بندی منصوبے پر دستخط کیے تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت فلسطینی وفود اور علاقائی سفارتکار بھی موجود تھے مصر کے شہر شرم الشیخ میں بین الاقوامی سربراہی اجلاس کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں امریکا سمیت ثالث ممالک نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔مصرکے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے بین الاقوامی سربراہی اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی ، ترک صدر رجب طیب اردوان اور قطر کے امیر نے ’’ غزہ امن معاہدے‘‘ پر دستخط کر دیٔے ۔بین الاقوامی سربراہی اجلاس سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کرتے ہوئے قطر، ترکی اور مصر کی قیادت...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(نمائندہ جسارت)لاہور میں ٹی ایل پی کے لبیک یا اقصیٰ ملین مارچ کے نہتے شرکا پر بد ترین پولیس آپریشن کے نتیجے میں شہادتوں اور شرکاء کو زخمی کرنے کے خلاف تحریک لبیک لائرز ونگ تحت احتجاج ریلی نکالی گئی ۔ریلی میں شریک وکلا ء نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایسن سے سیشن بلڈنگ تک ریلی نکالی ۔اس موقع پر ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ایل پی کے صوبائی لیگل ایڈوائزر سندھ سلیمان سروری نے کہا کہ گذشتہ شب پنجاب حکومت کے حکم پر پنجاب پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لبیک یا اقصی مارچ کے نہتے پرامن سوئے ہوئے شرکا پر بدترین ریاستی طاقت استعمال کرتے ہوئے مسلح آپریشن کیا جس سے دوسو...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیرِ برائے قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پانچ سال کے اندر پاکستان کی ادویات کی برآمدات 30 بلین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف ہے جس کیلیے تمام تر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈریپ کے اہم اجلاس میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ادویات کی برآمدات 5سال کے اندر30بلین ڈالر تک پہنچائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی ادویات کی دنیا کے بڑے تجارتی بلاکس میں رسائی کیلیے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنائیں ۔ یہ منصوبہ محض ایک عددی ہدف نہیں بلکہ پاکستان کے معاشی استحکام کی علامت ہے ۔ہم اس شعبہ کو ایکسپورٹ انڈسٹری میں تبدیل...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251014-08-9 کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ کی ناظمہ رخشندہ منیب نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کے قیام کا مقصد اقامت دین ہے، اور اسی مشن کے تحت ہم سب اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے نفاذ کی جدوجہد کر رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے بدین ، سانگھڑ اور نواب شاہ کے اضلاع کا تنظیمی دورے کے موقع پر اجتماعاتِ ناظمات و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ نائب ناظمہ شگفتہ ابراہیم اور نوشین عرفان بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی انتخابی سیاست میں حصہ اس لیے لیتی ہے تاکہ اقتدار کے ذریعے اسلامی نظام کو عملاً نافذ کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ رکنیت...
	 واشنگٹن:  وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے ٹیرف ڈیل کے حوالے سے امریکی انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کو نتیجہ خیز قرار دیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے ان جذبات کا اظہار  معاون امریکی وزیر خزانہ برائے بین الاقوامی مالیات رابرٹ کپروتھ  اور قونصلر  جوناتھن گرینسٹین  سے یہاں واشنگٹن ڈی سی میں ملاقات کے دوران کیا۔ واضح رہے کہ وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لئے واشنگٹن میں موجود ہیں۔  ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ملک کی مضبوط اقتصادی بنیادوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے  امریکی محکمہ خزانہ کے حکام کو پاکستان میں ورچوئل اثاثوں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میکسیکو سٹی: میکسیکو میں گزشتہ ہفتے ہونے والی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 64 افراد ہلاک اور 65 لاپتا ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے بتایا کہ حکومت نے بتایا کہ ان بارشوں نے ملک کے خلیجی ساحلی اور وسطی حصوں میں شدید لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کو جنم دیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ طوفان برسات کے موسم کے اختتام پر آیا، جب زمین پہلے ہی مہینوں کی بارشوں سے بھیگی ہوئی تھی، دریا لبریز ہو چکے تھے، اور اس دوران ماہرینِ موسمیات اپنی توجہ بحرالکاہل کے طوفانوں اور دو سمندری طوفانوں پر مرکوز کیے ہوئے تھے۔میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’اس قدر...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن: جرمنی کی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس BND (Bundesnachrichtendienst) کے نئے سربراہ مارٹن یاگر کاکہنا ہے کہ ایجنسی کو روس کی بڑھتی ہوئی جارحانہ پالیسیوں اور سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے زیادہ فعال، خطرہ مول لینے والی اور بین الاقوامی سطح پر ہم آہنگ خفیہ ادارہ بنایا جائے گا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق پارلیمان کی ایک عوامی کمیٹی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے مارٹن یاگر نے کہا کہ جرمنی اور یورپ کو روس کی جانب سے ممکنہ مزید بگاڑ کے لیے تیار رہنا ہوگا ، روس اس وقت بھی یورپی ممالک کے خلاف سائبر حملوں، تخریبی کارروائیوں، جعلی معلومات پھیلانے اور جاسوسی جیسے اقدامات کے ذریعے “ایک ہائبرڈ جنگ  میں مصروف ہے۔مارٹن یاگر نے کہا کہ ...
	مصر کے شہر شرم الشیخ میں فلسطین کے صدر سے ملاقات میں وزیراعظم نے اہل غزہ کو ہمت و بہادری سے صعوبتیں برداشت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، دونوں راہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقدہ بین الاقوامی امن کانفرنس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت مختلف ممالک کے سربراہان سے اہم ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مختصر ملاقات کی جس میں دونوں راہنماؤں نے گرمجوشی کیساتھ مصحافہ کیا، ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف، آرمینیا کے وزیراعظم نیکول پاشینیان، اردن کے...
	وزیراعظم کی صدر ٹرمپ سمیت عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025  سب نیوز شرم الشیخ(سب نیوز)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقدہ بین الاقوامی امن کانفرنس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت عالمی رہنماں سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں غزہ میں جنگ بندی کے بعد کی صورت حال، علاقائی استحکام اور انسانی امداد جیسے اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقدہ بین الاقوامی امن کانفرنس کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان شہبار شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصافحہ کیا۔صدر ٹرمپ نے وزیراعظم سے خصوصی طور پر کافی دیر تک بات کی جب کہ شہباز شریف...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل سے ہوتے ہوئے اب مصر پہنچ گئے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال صدر السیسی نے کیا۔عرب میڈیا کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی امریکی صدر کو خوش آمدید کہنے خود ایئرپورٹ پہنچے تھے۔جہاں سے دونوں رہنما شہر شرم الشیخ پہنچے جہاں ثالثوں کی موجودگی میں غزہ جنگ بندی پر فریقین کے کامیاب مذاکرات ہوئے تھے۔صدر ٹرمپ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے بعد اب غزہ جنگ بندی کے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ باضابطہ طور پر شروع ہوگیا۔صحافیوں کے سوال پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دوسرا مرحلہ بھی شروع ہوچکا کیوں کہ پہلا اور دوسرا مرحلہ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے اور ایک ہی سلسلے کی لڑی ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ امن مذاکرات...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل سے ہوتے ہوئے اب مصر پہنچ گئے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال صدر السیسی نے کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی امریکی صدر کو خوش آمدید کہنے خود ایئرپورٹ پہنچے تھے۔ جہاں سے دونوں رہنما شہر شرم الشیخ پہنچے جہاں ثالثوں کی موجودگی میں غزہ جنگ بندی پر فریقین کے کامیاب مذاکرات ہوئے تھے۔ صدر ٹرمپ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے بعد اب غزہ جنگ بندی کے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ باضابطہ طور پر شروع ہوگیا۔ صحافیوں کے سوال پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دوسرا مرحلہ بھی شروع ہوچکا کیوں کہ پہلا اور دوسرا مرحلہ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے اور ایک ہی سلسلے کی لڑی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے...
	امریکی صدر کی مصری ہم منصب سے اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے سب کا کردار انتہائی اہم ہے
	 شرم الشیخ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے مشترکہ کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے سب کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے غزہ جنگ بندی میں حماس کے مثبت کردار کی بھی تعریف کی۔  صدر ٹرمپ نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کو ایک عظیم شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مصر نے امن معاہدے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہم سب کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے اور آج ہم شرم الشیخ میں امن کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ امریکی...
	 اسلام آباد:  ن لیگ اور جے یو آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کا انتخاب غیرآئینی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی وفد امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچا اور ملاقات کی۔ وفد میں احسن اقبال، انجنئیر امیر مقام، اعظم نذیر تارڑ شامل تھے جب کہ جے یو آئی کی جانب سے مولانا لطف الرحمان، علامہ راشد محمود سومرو، ایم پی اے سجاد خان اور مخدوم آفتاب شاہ شریک ہوئے۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق ہوا کہ خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی میں آج وزیراعلی ( لیڈر آف دی ہاؤس) کا انتخاب ایک غیر آئینی عمل تھا جسے قبول نہیں کیا...
	سٹی 42 :  پنجاب بھر کے تمام سکول کل شیڈول کے مطابق کھلیں گے، تاہم راولپنڈی کی بارانی زرعی یونیورسٹی اور لاہور کی یو ای ٹی اور   پنجاب یونیورسٹی میں (کل) 14 اکتوبر کو کلاسز آن لائن ہوں گی۔  صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام سکول کل شیڈول کے مطابق کھلیں گے ۔  پنجاب یونیورسٹی کا اعلان  سیمنٹ سستاہوگیا    پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ 14 اکتوبر کو کلاسز آن لائن ہوں گی ، کل یونیورسٹی معمول کی کلاسز کیلئے بند رہے گی ۔  یو ای ٹی میں آن لائن کلاسز  یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ  ٹیکنالوجی میں کل کلاسز آن لائن...
	افغانستا ن کی جانب سے کی گئی بلا اشتعال اور بزدلانہ جارحیت کے خلاف مادرِ وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہادت پانے والے 12 جوانوںکی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرت، وفاقی وزراء، گورنر خیبرپختونخوا، سول و فوجی افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا  کہ پاکستان کے عوام ان عظیم شہداء کی قربانیوں کے مقروض ہیں جنہوں نے افغان طالبان حکومت اور افغانستان کی سرزمین سے کام کرنے والے بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی بزدلانہ جارحیت کے خلاف پاکستان کی علاقائی سالمیت کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں...
	پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کی پارلیمانوں کے اسپیکرز کا تیسرا سہ فریقی اجلاس آج اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت اختتام پذیر ہوگیا۔ کانفرنس کا موضوع تھا ’باہمی تعلقات کا استحکام: علاقائی امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے پارلیمانی تعاون‘، جس میں تینوں برادر ممالک کے پارلیمانی وفود نے علاقائی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی غور و خوض کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان 3 ریاستیں مگر ایک قوم ہیں: رجب طیب اردوان اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس نے پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات کی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کینبرا: آسٹریلیا کی قومی ایئرلائن قنطاس نے تصدیق کی ہے کہ رواں سال ہونے والے بڑے سائبر حملے میں چرائے گئے 57 لاکھ صارفین کے ڈیٹا کو آن لائن لیک کر دیا گیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق یہ حملہ دنیا کی کئی بڑی کمپنیوں کو متاثر کرنے والے ایک وسیع ڈیٹا لیک اسکینڈل کا حصہ ہے۔رپورٹس کے مطابق ڈزنی، گوگل، ٹویوٹا، میکڈونلڈز، ائیر فرانس اور کے ایل ایم سمیت متعدد بین الاقوامی کمپنیوں کا ڈیٹا بھی اسی سائبر حملے میں چوری ہوا ہے،یہ حملہ امریکی سافٹ ویئر کمپنی سیلز فورس کو نشانہ بنانے والے ہیکرز نے کیا جنہوں نے اب متاثرہ کمپنیوں سے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔سیلز فورس نے حال ہی میں تصدیق کی تھی کہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: بھارتی قید سے رہائی پانے والے67 پاکستانی ماہرگیروطن واپس پہنچ گئے، جنہیں لاہور سے کراچی ایدھی فاؤنڈیشن کے تعاون سے منتقل کیا گیا۔ آزاد ہونے والوں میں سجاول کے 17 ماہی گیر بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی پہنچنے پر اہلِ خانہ نے اپنے پیاروں کا والہانہ استقبال کیا، جس دوران خوشی کے مناظر دیکھنے کو ملے۔آزاد ہونے والے ماہی گیروں میں غلام نبی رچھو، علی اصغر رچھو، محمد شیخ، یاسین شیخ، علی بخش، صدام حسین اور غلام علی شامل ہیں۔ جبکہ آتھرکی کے ناکھو، احمد، حسن، غلام حسین، عبدالستار کاتیار، احسان، عارب، مقبول اور واحد عرف گڈو پاتنی بھی وطن واپس پہنچے۔واضح رہے کہ یہ تمام ماہی گیر بھارتی سمندری حدود میں غلطی سے داخل ہونے...
	اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) پاکستان اور کویت، دوستی اور باہمی تعاون کے تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، کویت میں 11 سے 13 دسمبر 2025 کو منعقد ہونے والی کویت-پاکستان بزنس ایکسپو 2025 دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر سردار طاہر محمود نے کویت پاکستان بزنس ایکسپو 2025 کی آرگنائزنگ کمیٹی کے دورہ پر آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان دہائیوں پر محیط اقتصادی تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون کے مظہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کویت...
	وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی شرم الشیخ میں منعقدہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی شرم الشیخ میں منعقدہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں وزیرِ اعظم کی آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف سے ملاقات. ملاقات میں دونوں رہنماؤں کا غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار. اس موقع پر آرمینیاء کے وزیرِ اعظم نکول پاشنیان بھی… pic.twitter.com/rjw2PcOH22 — PTV News (@PTVNewsOfficial) October 13, 2025  وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ آرمینیا کے وزیراعظم نکول پاشنیان بھی ملاقات و...
	کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے لازمی پلوا ئیں ۔(جاری ہے)  انسداد پولیو مہم کے لئے اپنے خصوصی پیغام میں گورنرسندھ نے صوبہ بھر سے پولیو کے مکمل خاتمہ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیو فری سندھ ہمارا ہدف ہے۔گورنرسندھ نے انسداد پولیو ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ 
	سٹی 42 : وزیرِاعظم شہباز شریف کی شرم الشیخ میں منعقدہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر فلسطین کے صدر محمود عباس کے ساتھ خوشگوار ملاقات ہوئی۔ بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ بھی ملاقات و گفتگو میں شریک تھے.  صدر محمود عباس نے فلسطینیوں کا ہمیشہ سے ساتھ دینے اور انکی سیاسی و سفارتی محاذ پر مدد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا. دونوں رہنماؤں کی شرم الشیخ میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط سے پہلے گرمجوشی سے غیر رسمی ملاقات اور گفتگو ہوئی.   سیمنٹ سستاہوگیا    دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر کہا کہ فلسطین اور پاکستان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعقات مثالی ہیں جس پر دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کو ناز...
	ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر نعمان کُرتلموش اور آذربائیجان کی ملی مجلس کی چیئرپرسن محترمہ صاحبہ غفاروا نے آج ایوانِ صدر میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کی، قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صدر زرداری نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترکیہ اور آذربائیجان کے ساتھ اپنے قریبی اور برادرانہ تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: انہوں نے کہا کہ یہ تعلقات مشترکہ عقیدے، باہمی اعتماد اور خطے میں امن و خوشحالی کے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔ President @AAliZardari with Dr. Numan Kurtulmuş, Speaker of the Grand National Assembly of Türkiye, and Mrs. Sahiba Gafarova, Chairperson of the...
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گنڈا پور کی وزارتِ اعلی دو گھریلو خواتین کی لڑائی کی نذر ہوگئی، جبکہ خیبرپختونخوا کا نیا وزیر اعلی پرچی نہیں بلکہ فرشی ہے جو سلام کر کر کے وزیر اعلی بنا ہے،عثمان بزدار کو بیگم کے کہنے پر لگایا گیا جبکہ گنڈا پور کو باجی کے کہنے پر ہٹایا گیا، جو اس جماعت کی سیاسی حقیقت کو بے نقاب کرتا ہے،کے پی میں آج جعلی الیکشن ہوا، ایک وزیراعلی کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا اور دوسرا منتخب کرلیا گیا، سہیل آفریدی نے صرف بڑھکیں ماریں، صوبے کی ترقی پر کوئی بات نہیں کی،عظمیٰ بخاری نے واضح کیا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مغرب ایک ہزار سال سے اسلام اور مسلمانوں کے تعاقب میں ہے۔ یہ مغرب تھا جس نے ایک ہزار سال پہلے مسلمانوں پر صلیبی جنگیں مسلط کیں۔ یہ پوپ اربن تھا جس نے کہا تھا کہ اسلام ایک شیطانی مذہب ہے، یہ مغرب تھا جس کے کلیسا اور دانش وروں نے اعلان کیا کہ رسول اکرمؐ نبی نہیں ہیں۔ یہ مغرب تھا جس نے مسلمانوں پر نوآبادیاتی دور مسلط کیا۔ یہ بیسویں صدی میں مغرب کے دانش ور تھے جنہوں نے کہا کہ اسلام انسانیت کو جو کچھ دے سکتا تھا دے چکا اب اس کے پاس انسانیت کو دینے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ یہ مغرب تھا جس کے زیر اثر پوری مسلم دنیا میں یہ خیال...
	 لاہور:  پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی نے تحریک لبیک کے معاملے پر بات نہ کرنے پر ہنگامہ کیا اور ارکان واک آؤٹ کرگئے، پیپلز پارٹی نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے ریمارکس کے خلاف واک آؤٹ کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس تین گھنٹے بیالیس منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر ظہیر اقبال چنہڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ آغاز تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانے سے ہوا۔ اجلاس میں پاک افغان جنگ میں پاک افواج کے شہدا اور شہید ایس ایچ او ، سردار غضنفر علی لنگا کے بھائی اور میاں مرغوب کی اہلیہ کی روح کے ایصال ثواب کےلیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی نے...
	معروف اداکارہ سنگیتا بجلانی نے جولائی میں اپنے فارم ہاؤس پر ہونے والی چوری اور توڑ پھوڑ کے واقعے کے بعد اپنی حفاظت کے لیے اسلحہ لائسنس کی درخواست دی ہے۔ انہوں نے پونے رورل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سندیپ سنگھ گل سے ملاقات کر کے کیس کی تحقیقات میں تاخیر پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سنگیتا بجلانی کے فارم ہاؤس میں نامعلوم افراد نے نقدی، ٹی وی اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کیں اور گھر کی دیواروں پر فحش گرافٹی بھی کی۔ پولیس کے مطابق چوری ہونے والی نقدی تقریباً 50,000 روپے اور ٹی وی کی قیمت 7,000 روپے بتائی گئی ہے۔ اداکارہ نے واقعے کو ’گہرا تکلیف دہ‘ اور ’ذہنی طور پر صدمہ پہنچانے والا‘ قرار دیا...