2025-05-15@17:42:00 GMT
تلاش کی گنتی: 6522
«فیصد اور»:
(نئی خبر)
امریکہ اندھا دھند محصولات کے باعث دوسروں اور خود کو نقصان پہنچا رہا ہے، چینی سفیر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن :امریکہ میں چینی سفارت خانے نے ایک اوپن ڈے اور گانسو صوبے کی پروموشنل تقریب کا انعقاد کیا ۔ امریکہ میں چینی سفیر شے فنگ نے تقریب میں شرکت کی اور تقریر کی۔شے فنگ نے نشاندہی کی کہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات زیرو سم گیم نہیں ہیں۔ امریکہ نے بین الاقوامی تجارت سے بہت فائدہ اٹھایا ہے ، اور نہ صرف دنیا بھر سے اعلی معیار اور کم قیمت سامان سے لطف اندوز ہوا ہے بلکہ مالیات ، سائنس و ٹیکنالوجی اور خدمات جیسے ہائی ویلیو شعبوں میں بھی واضح فوائد حاصل کیے ہیں۔ ...
صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا کہنا ہے کہ مرحوم تمام مکاتب فکر کے ہاں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے، پروفیسر ساجد میر نے مدارس دینیہ کے اتحاد، ملی یکجہتی کونسل کی تشکیل اور متحدہ مجلس عمل کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا، ان کے انتقال سے یقینی طور پر مسلک اہل حدیث کا بہت نقصان ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی نے مرکزی جمعیت اہلحدیث اور وفاق المدارس السلفیہ کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین اور تنظیمی ساتھیوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ اپنے تعزیتی مراسلے میں انہوں نے کہا کہ پروفیسر ساجد میر کی ملی تعلیمی سماجی اور...
سندھ حکومت نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے صوبے بھر میں تمام اقسام کے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائدکردی ہے، محکمہ ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 15 جون 2025 سے سندھ میں ہر قسم کے پلاسٹک شاپنگ بیگز کااستعمال ممنوع ہوگا۔ سیکریٹری ماحولیات آغا شاہنواز خان کے مطابق صوبائی کابینہ نے 15 اپریل 2025 کو منعقدہ اپنے اجلاس میں محکمہ ماحولیات سندھ کی سفارش پر یہ فیصلہ متفقہ طور پر منظور کیاتھا جس کے بعد صوبائی حکومت نے ’سندھ پروہیبیشن آف نان ڈیگریڈیبل پلاسٹک پروڈکٹس رولز 2014‘ میں ترمیم کرتے ہوئے تمام پلاسٹک شاپنگ بیگز پرپابندی عائد کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: عائشہ منزل کے قریب دکانوں میں...
—فائل فوٹو پاکستان نے خطے کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کو باضابطہ بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بند کمرہ اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ وزیرِخارجہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کو سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے درخواست کرنے کی ہدایت کی تھی۔اجلاس سے متعلق قواعد اور ضابطے کی کارروائی اور عملی اقدامات کا آغاز ہوگیا ہے۔ اجلاس میں پاکستانی مشن میں سفیر اور عملہ دستاویزی تقاضوں اور عملی اقدامات میں مصروف ہیں۔پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار اور عملے کے سلامتی کونسل کے رکن ملکوں سے رابطے کرہے ہیں،...
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے پاکستان میں چین کے سفیر چیانگ زئے ڈونگ نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ اہمیت کے حامل امور اور پونچھ کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاک بھارت موجودہ کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدرِ مملکت نے بھارتی حکومت کے حالیہ غیرذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ان اقدامات سے نہ صرف خطے کے امن و استحکام کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں بلکہ مجموعی علاقائی صورت حال مزید پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے۔ملاقات کے دوران چینی سفیر نے چین اور پاکستان کے درمیان دیرینہ اور آزمودہ دوستی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک آہنی برادر ہیں جنہوں...
ایک اہم پیش رفت میں، پاکستان نے بحیرہ عرب میں اپنے علاقائی پانیوں اور فضائی حدود کے استعمال پر بھارتی پرچم بردار جہازوں پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔ مبصرین کے مطابق ہوای پابندی کے بعد پاکستان کی یہ ایک اور کاری ضرب ہے۔ ان کےمطابق یہ اقدام پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان سامنے آیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان پیچیدہ اور اکثر متنازعہ تعلقات ہیں، تاہم کچھ ناقدین ہندوستانی پرچم والے جہازوں پر پابندی کو ایک انتقامی اقدام کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ اور اس کو کشیدگی میں کمی نہیں بلکہ اضافہ کہتے ہیں، ہندوستان کی طرف سے پاکستانی طیاروں پر لگائی گئی اسی طرح کی پابندیوں کے بعد پاکستان کا یہ...
کراچی: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی )کے صدر عاطف اکرام شیخ نے شرح سود میں فوری طور پر 5 فیصد تک کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے پاس پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لانے کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے خدشات کے برعکس مہنگائی کی شرح میں اضافہ نہیں ہو رہا بلکہ یہ مستحکم ہو چکی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سخت مانیٹری پالیسی جاری رکھنے کا جواز کمزور پڑ چکا ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے مطالبہ کیا کہ جون تک پالیسی ریٹ میں بتدریج کمی کر کے اسے 7 فیصد کی سطح پر لایا جائے تاکہ کاروباری...
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا شرح سود میں 5 فیصد تک کمی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز کراچی: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی )کے صدر عاطف اکرام شیخ نے شرح سود میں فوری طور پر 5 فیصد تک کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے پاس پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لانے کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے خدشات کے برعکس مہنگائی کی شرح میں اضافہ نہیں ہو رہا بلکہ یہ مستحکم ہو چکی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سخت مانیٹری پالیسی جاری رکھنے کا جواز کمزور پڑ چکا ہے۔...
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے گزشتہ روز کھیلے جانے والے اہم میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی خراب بولنگ کی وجہ سے لاہور قلندرز جیتا ہوا میچ ہار گئی۔ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ وہ اوور تھا جب عرفان نیازی نے شاہین آفریدی کے ایک اوور میں 3 لگاتار چھکوں کی مدد سے21 رنز بنائے ۔ کراچی کنگز کو آخری 2 اوورز میں جیت کے لیے27رنز کی ضرورت تھی۔ کپتان شاہین کے تین اوور زمیں 41 رنز بنے جبکہ حارث رؤف نے 3 اوورز میں 40 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ شکست کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی...
ٹیلی گرام ایک بار پھر اپنی نئی خصوصیات کے ساتھ سامنے آیا ہے، جس میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ گروپ کالز، بزنس ٹولز میں بہتری، اور نئے جیسچر کنٹرولز شامل ہیں۔ اس اپ ڈیٹ کا مقصد نہ صرف اس کی سیکیورٹی کو مزید مستحکم کرنا ہے، بلکہ اس کے صارفین کے تجربے کو بھی مزید بہتر بنانا ہے۔ آئیے ان نئے فیچرز پر تفصیل سے بات کرتے ہیں۔ ٹیلی گرام نے اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ گروپ کالز متعارف کرادی ہیں، جس میں 200 افراد تک کی بات چیت کی جا سکتی ہے۔ یہ فیچر خاص طور پر ان لوگوں کے لیے مفید ہے جو بڑی ملاقاتوں یا پروفیشنل میٹنگز کا انعقاد کرتے ہیں۔ اب آپ بغیر گروپ چیٹ بنائے ڈائیریکٹ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مابق ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں چین کے سفیر چیانگ زئے ڈونگ نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ اہمیت کے امور اور پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارتی حکومت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ کمپنی کا ویڈیو کالنگ کیلئے استعمال ہونے والا...
لندن(نیوز ڈیسک)لندن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی پریس کانفرنس اس وقت بدنظمی کا شکار ہو گئی جب دو پاکستانی صحافی، صفینہ خان اور اسد علی ملک، کی آپس میں شدید لفظی جھڑپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سلمان اکرم راجہ اس وقت پریس کانفرنس میں خطاب کر رہے تھے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صفینہ خان اور اسد علی ملک ایک دوسرے پر نہ صرف بلند آواز میں الزام تراشی کر رہے ہیں بلکہ ایک دوسرے کو گالم کلوچ بھی کر رہے ہیں، جبکہ وہاں موجود افراد جھگڑے کو ختم کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صفینہ خان کا مؤقف صفینہ خان نے بعد...
اسلام آباد: پاکستان میں چین کے سفیر چیانگ زئے ڈونگ کی ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ اہمیت کے امور، خاص طور پر پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارتی حکومت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ چینی سفیر نے چین اور پاکستان کے درمیان پائیدار اور آزمودہ دوستی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ’’آہنی برادر‘‘ ہیں، ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ چینی سفیر نے...
پاکستان شوبز کے اداکار اور میزبان فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کی پاکستان کیلئے نفرف یکطرفہ ہے۔ فیصل قریشی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران اپنی فنی زندگی کے ساتھ ساتھ پاک بھارت تعلقات، بھارتی فلموں کی پاکستان میں ریلیز، اور بھارت کی جانب سے اختیار کیے گئے نفرت انگیز رویے پر تفصیل سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے لیے نفرت کا رویہ یکطرفہ ہے، جبکہ پاکستانی فنکار ہمیشہ فن، محبت اور امن کے حامی رہے ہیں۔ فیصل قریشی نے بھارتی فلم انڈسٹری اور مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فلموں اور سیریز میں بلاوجہ پاکستان مخالف مواد شامل کیا جا رہا ہے، جس کا...

ملائیشیابھی پاکستان کا حامی تحقیقا ت میں شمولیت کا خیر مقدم کرینگے : شہباز شریف : سلامتی کونسل اجلاسبلانے کا فیصلہ : اسحاق دار کا فون : کشیدگی سے بچپن روسی وزیرخارجہ
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کے درمیان گفتگو کے دوران پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کے اشتعال انگیز رویے پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے علاوہ بھارت کے اشتعال انگیز رویے پر بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے واقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتا ہے اور پاکستان اس طرح کے تنازعات میں الجھنا نہیں چاہتا۔ ان کا کہنا تھا کہ...
پاکستان میں چین کے سفیر چیانگ زئے ڈونگ نے پاکستان کے درمیان پائیدار اور آزمودہ دوستی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک ’آہنی برادر‘ ہیں جو ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔ چین جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے حصول کے لیے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کرے گا۔ ایوانِ صدر پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق، پاکستان میں چین کے سفیر چیانگ زئے ڈونگ نے ایوانِ صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، خاص طور پر پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ مزید...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور بھارتی جنگی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متفقہ قرارداد آج شام ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں لائی جائے گی۔ اجلاس کے موقع پر اراکین اسمبلی اس اہم ترین معاملے پر اظہار خیال کریں گے، اس کے علاوہ بھارتی جارحیت اور ریاستی سرحد پار دہشت گردی پر بھی کھل کر بات کی جائے گی، حکومت کی طرف سے قومی بیانیہ اور پالیسی بھی وضع کی جائے گی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر حکومت اپنی حکمت عملی سے آگاہ کرے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور بھارتی جنگی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ متفقہ قرارداد آج شام ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں لائی جائے گی۔ اجلاس کے موقع پر اراکین اسمبلی اس اہم ترین معاملے پر اظہار خیال بھی کریں گے، اس کے علاوہ بھارتی جارحیت اور ریاستی سرحد پار دہشت گردی پر بھی کھل کر بات کی جائے گی، حکومت کی طرف سے قومی بیانیہ اور پالیسی بھی وضع کی جائے گی۔ جنوبی کوریا کے ایک ہوٹل سے جاننے والے کی رقم چرا کر بیرونِ ملک فرار کی کوشش کرنے والا چینی...
لاہور(لیڈی رپورٹر) گورنمنٹ ہائی سکول شیر شاہ کالونی رائیونڈ روڈ لاہور میں رانا لیاقت کے اعزاز میں تقریب میں زاہد رفیق چوہدری کا رانا انوار الحق مرکزی صدر اور رانا لیاقت کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب ٹیچرز یونین میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر رانا لیاقت علی اور تقریب میں شامل رانا الیاس، محمد عمران، مرزا طارق محمود، مصطفی وٹو، محمد زاہد، سرفراز ہاشمی، ذوالفقاراحمد، محمد حنیف، زاہد عباس زیدی، مرزا اختر بیگ، شیخ ذوالفقاراحمد، چوہدری خالد، محمد زبیر، جمیل احمد و دیگر عہدیداران اور کارکنان کی کثیر تعداد نے زاہد رفیق چوہدری کو مبارکباد پیش کی اور کہا زاہد رفیق چوہدری کی شمولیت سے پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب مزید مضبوط ہو گی۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمان علی کی والدہ اور سینئر فنکارہ حمیرا عابد علی رضائے الہی سے انتقال کرگئیں۔ اداکارہ کی بہن رحما علی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے والدہ کے انتقال کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے مداحوں سے مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ میری والدہ آج صبح انتقال کرگئیں برائے مہربانی ان کے لیے دعا کریں۔ اداکارہ کی والدہ کے انتقال پر شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات، ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ TagsShowbiz News Urdu
کراچی: یہ 2017 کی بات ہے، پی ایس ایل کی ابتدائی کامیابی کو دیکھ کر اس میں ایک نئی ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ ہوا، چھٹی ٹیم کیلیے پی سی بی کا شون گروپ کے ساتھ 5.2 ملین ڈالرز کا معاہدہ ہوا، یہ سابقہ مہنگی ترین ٹیم کراچی کنگز (2.6 ملین) سے دگنی رقم تھی، البتہ اپنے ابتدائی سیزن کے بعد ہی شون گروپ کو اندازہ ہو گیا کہ اس نے غلطی کر لی ہے، جب فیس کی ادائیگی نہیں ہوئی تو پی سی بی نے معاہدہ منسوخ کر دیا. دسمبر 2018 میں عالمگیر ترین نے اپنے بھتیجے علی ترین کے ساتھ مل کر6.3 ملین ڈالر میں یہ ٹیم خرید لی،اس وقت ان کے ذہن میں یہی تھا...
اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں فیض اللہ فراق کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑی جنگ کا امکان نہیں، تاہم جی بی کی مخصوص جغرافیائی پوزیشن کے تناظر میں تیاریاں مکمل کی ہوئی ہیں اور بھارت کے کسی بھی اڈونچر کی صوت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔ متعلقہ فائیلیںفیض اللہ فراق گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان ہیں۔ وہ قریب ایک عشرہ تک صحافت کے شعبے سے منسلک رہے۔ جی بی کی سابق نون لیگی حکومت کے دور میں بھی وہ وزیراعلیٰ کے ترجمان رہے۔ 5 جولائی 2023ء کو گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے کے بعد وجود میں آنے والی حکومت میں وہ دوبارہ سے ترجمان بن گئے۔ اسلام ٹائمز...
جماعت اسلامی کے امیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پہلگام واقعے پر تحقیقات سے بھاگ رہا ہے، امریکی نائب صدر کے بیان سے بھارت کے موقف کو درست کرنے کا تاثر مل رہا ہے، چین کی حمایت پر خراج تحسین، قومی یکجہتی وقت کی ضرورت، بلوچستان کے زخموں پر مرہم رکھنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن پر امریکی نائب صدر کے بیان کی شدید مذمت کی اور حکومت ِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی سفیر کو طلب کرے اور پوچھے کہ ان کے نائب صدر نے بغیر تحقیقات کے یہ...

یہ کبھی پاکستانی بن کر نہیں سوچ سکتے،ہر جگہ گھٹیا حرکتیں! عظمی بخاری کا پی ٹی آئی کے فیصلے پر ردعمل
سٹی42: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نےپی ٹی آئی کے پاک بھارت کشیدگی پر اہم ریاستی بریفنگ میں آنے سے انکار پر کہاہے کہ ان سے اور توقع بھی کیا کی جاسکتی ہے،یہ یہی کرسکتے ہیں ہر وقت ملک کا بائیکاٹ ہی کرسکتے ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا، یہ لوگ تو اپنی ہی حکومت میں بھی کسی بریفینگ میں نہیں بیٹھے تھے اور رونا روتے تھy، "کیا کروں جنگ کرلوں؟"ان سے اور توقع بھی کیا کی جاسکتی ہے ،اپنے ٹائیگر اب بھی ملک اور اداروں کے خلاف جنگ برپا کئے ہوئے ہیں۔ پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا یہ لوگ یہی کرسکتے ہیں، ہر وقت ملک کا بائیکاٹ،یہ کبھی پاکستانی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں 140 فیصد سے زائد اضافے کا آرڈیننس جاری کردیا۔تنخواہ، مراعات اور استحقاق ایکٹ 1975 میں ترامیم کے تحت وفاقی وزرا کی تنخواہ 2 لاکھ 18 ہزار روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔آرڈیننس کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔اس اضافے کے بعد وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہیں اراکین پارلیمنٹ کے برابر ہو جائیں گی۔ مزید :
پاکستان کا بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی پر سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا، سلامتی کونسل کو بتایا جائے گا کہ بھارتی اقدامات خطے کے لیے کس قدر خطرناک ہیں۔تفصیلات کے مطابق خطے کی حالیہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کے لیے سفارتی سطح پر سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔اس حوالے سے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے کو ہدایت کی ہے کہ اقوام متحدہ...
افغان حکام کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کا کابل اور پورے خطے پر ’براہ راست منفی اثر‘ پڑے گا۔ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے تحقیقات یا ثبوت کے بغیر حملہ آوروں کے ’سرحد پار روابط‘ کا عندیہ دیا۔ تاہم پاکستان نے اس دعوے کو سختی سے مسترد کیا اور غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا جس پر اب تک بھارت کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ بھارت کے خلاف جارحانہ اقدامات کے ردعمل میں پاکستان نے جوابی اقدامات کا اعلان کیا، جن میں سرحدی تجارت کو معطل کرنا، بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود اور...
اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے شروع کی گئی جارحیت اور خطے کی تازہ ترین صورت حال سے اقوام متحدہ کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمّد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے کو ہدایت کی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ پاکستان نے باضابطہ طور پر خطے کی تازہ ترین صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھارت کے جارحانہ اقدامات، اشتعال انگیزی اور اشتعال انگیز بیانات سے آگاہ کرے گا پاکستان خصوصی طور پر سندھ...
وزیراعظم سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات کے موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ پر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کی ہے، بھارت پہلگام واقعہ میں پاکستان کے ملوث ہونے کا ثبوت دینے میں ناکام رہا، بھارت پاکستان کو پہلگام واقعہ سے جوڑنے کی سازش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چین کے بعد برادر اسلامی ملک ترکیہ نے بھی بھارتی جارحانہ بیانات پر پاکستان کے مؤقف کی تائید کر دی۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے سفیر نے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال اور بھارتی پراپیگنڈے پر تبادلہ خیال کیا شہباز شریف نے ترک صدر اردوان کے پاکستان کی حمایت اور خطے میں امن کے مطالبے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر...
صدر مملکت کی طرف سے جاری کردہ آرڈیننس کے بعد وفاقی وزراء اور وزراء مملکت کی تنخواہ 5 لاکھ 19ہزار مقرر کر دی گئی، وفاقی وزرا کی تنخوا 2 لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزار جبکہ وزیر مملکت کی تنخواہ 1 لاکھ 80 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزار کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں اور مراعات میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کر دیا گیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس سلسلے میں آرڈیننس جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ آرڈیننس کے مطابق وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہ رکن قومی اسمبلی کی تنخواہ کے برابر ہوگی، تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025ء سے ہوگا۔ صدر مملکت...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کو سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان نے سلامتی کونسل کو خطے کی صورتحال پر باضابطہ بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان سلامتی کونسل کوبھارت کے جارحانہ اقدامات سے آگاہ کرےگا جبکہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی غیرقانونی اقدامات کو بھی اجاگر کیا گا۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے واضح کیا جائے گا کس طرح بھارتی جارحانہ اقدامات خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔اعلامیے کے مطابق سفارتی اقدام پاکستان کی عالمی برادری کے...
کراچی(کامرس ڈیسک)یونائیٹڈ بینک لیمیٹڈ نے سوزوکی سوئفٹ گاڑی کی آسان اقساط میں خریداری ممکن بنانے کے لیے یو بی ایل ڈرائیو پروگرام متعارف کروایا ہے۔ اس پروگرام کے تحت صارفین سوزوکی سوئفٹ کی 3 اقسام آسان اقساط میں حاصل کرپائیں گے۔ سوزوکی سوئفٹ جی ایل مینویل کی گاڑی کی کل قیمت 43 لاکھ 36 ہزار ہے جسے صارفین 13 لاکھ 44 ہزار کی ڈاؤن پیمنٹ اور ایک لاکھ 2 ہزار کی ماہانہ قسط سے حاصل کرسکتے ہیں۔ اسی طرح سوزوکی سوئفٹ جی ایل (سی وی ٹی) کی قیمت 45 لاکھ 60 ہزار ہے۔ اس گاڑی کی ڈاؤن پیمنٹ 15 لاکھ 96 ہزار اور ماہانہ قسط ایک لاکھ 2 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ علاوہ ازیں، سوزوکی سوئفٹ کی سب سے...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)مائیکروسافٹ کمپنی نے مشور ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم اسکائپ کو 22 سال کی طویل سروس کے بعد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ مائیکروسافٹ کی طرف سے بنائے گئے ایک دوسرے ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم ‘میٹنگ’ کی مقبولیت کے بعد سامنے آیا ہے جس پر کمپنی اب اپنی تمام تر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔ مائیکروسافٹ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق ٹیم میں بھی ان خصوصیات کو جاری رکھا گیا ہے جو اسکائپ میں موجود تھیں۔ ٹیم کے ذریعے انفرادی اور گروپ ویڈیو کالز، مسیجنگ اور فائل شیئرنگ جیسی خدمات سے مفت فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ مائیکروسافٹ کے مطابق گزشتہ 2 سالوں میں ٹیم استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں 4 گنا اضافہ ہوا ہے۔...
اسلام آباد: پاکستان نےباضابطہ طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے کو سلامتی کونسل کے اجلاس بلانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت ہے ، اجلاس میں پاکستان نے باضابطہ طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، سلامتی کونسل کو بھارت کے جارحانہ اقدامات، اور اشتعال انگیزی سے آگاہ کرے گا اور پاکستان پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی اقدامات کو بھی اُجاگر کرے گا۔ علاوہ ازیں ہندوستان کے جارحانہ اقدامات سے جنوبی ایشیا کی امن...
—فائل فوٹو اپوزیشن جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتِ حال پر حکومتی بریفنگ کے معاملے میں پی ٹی آئی کا واضح فیصلہ سامنے آیا ہے۔اپوزیشن جماعت نے حکومتی بریفنگ میں نہ جانے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بریفنگ میں شرکت نہیں کرے گی۔سیاسی کمیٹی پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے، بانیٔ پی ٹی آئی نے قوم کے نام پیغامات میں دہشت گردی کی مذمت کی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بانی نے قومی یک جہتی اتحاد اور داخلی استحکام کی ضرورت پر...

ٹیکس افسران کو لامحدود اختیارات دینے کا معاملہ،صدر مرکزی تنظیم تاجران کاشف چوہدری نے فیصلے کو معیشت دشمن قرار دیدیا
ٹیکس افسران کو لامحدود اختیارات دینے کا معاملہ،صدر مرکزی تنظیم تاجران کاشف چوہدری نے فیصلے کو معیشت دشمن قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ تاجر برادی انکم ٹیکس ترمیمی آرڈینس کو یکسر مسترد کرتی ہے ، کرپشن کا بازار گرم کرنے کے لئے ٹیکس افسران کے اختیارات میں لامحدود اضافہ کیا گیاہم ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے لئے ایسے اوچھے ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہونے دیں گے انکم ٹیکس ترمیمی ارڈیننس کے تحت ٹیکس افسران کو لامحدود اختیارات دینے کے معاملے پر کاشف چوہدری صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے اتوار کو جاری بیان میں کہا ہے کہ اس ترمیم کے...
بھارت کا حملہ قریب، ایٹمی ہتھیاروں سمیت پوری قوت سے جواب دینگے، پاکستانی سفیرمحمد خالد جمالی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد/ماسکو (سب نیوز)پاکستان نے بھارت کیخلاف اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی دونوں طاقت استعمال کرنے کا عندیہ دے دیا پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے بھارت کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے حملہ کیا گیا تو مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا، پاکستان اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی طاقت دونوں استعمال کریگا، ہمارے پاس انٹیلی جنس شواہد ہیں کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، بھارت اس سے قبل بھی متعدد فالس فلیگ آپریشنز کر کے الزام پاکستان...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے وفاقی وزراء اور وزراء مملکت کی تنخواہیں اراکین قومی اسمبلی کے برابر کردی ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس حوالے سے ”تنخواہ، مراعات و استحقاق ایکٹ 1975ء“ میں ترمیم کے لیے باقاعدہ آرڈیننس جاری کر دیا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق اس آرڈیننس کے تحت وفاقی وزراء اور وزراء مملکت کی بنیادی تنخواہوں میں 140 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے۔ نئے قانون کے تحت اب وفاقی وزراء کی تنخواہ 2 لاکھ 18 ہزار روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزار روپے ماہانہ کر دی گئی ہے۔ اس تنخواہ میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے کیا گیا ہے، یعنی تمام وفاقی وزراء اور وزراء مملکت کو اضافی تنخواہیں پچھلے مہینوں...
ویب ڈیسک:مہنگائی کے اس دور میں مشہور کار ساز کمپنی نے گاڑیوں کا شوق رکھنے والوں کو خوشخبری سنا دی، یونائیٹڈ بینک لیمیٹڈ نے سوزوکی سوئفٹ گاڑی کی آسان اقساط میں خریداری ممکن بنانے کے لیے یو بی ایل ڈرائیو پروگرام متعارف کروایا ہے۔ اس پروگرام کے تحت صارفین سوزوکی سوئفٹ کی 3 اقسام آسان اقساط میں حاصل کرپائیں گے، سوزوکی سوئفٹ جی ایل مینویل کی گاڑی کی کل قیمت 43 لاکھ 36 ہزار ہے جسے صارفین 13 لاکھ 44 ہزار کی ڈاؤن پیمنٹ اور ایک لاکھ 2 ہزار کی ماہانہ قسط سے حاصل کرسکتے ہیں۔ پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا اسی طرح سوزوکی سوئفٹ جی ایل (سی...
امریکا کی وفاقی عدالت نے وائس آف امریکا کے 1000 سے زائد ملازمین کی بحالی کو عارضی طور پر روک دیا ہے، جس سے ادارے کی بحالی کا عمل غیر یقینی صورت اختیار کر گیا ہے۔ یہ فیصلہ ڈسٹرکٹ کورٹ کی اس سابقہ حکم کو معطل کرنے کے لیے دیا گیا ہے، جس میں بائیڈن انتظامیہ کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ وائس آف امریکا اور اس کی مدر ایجنسی USAGM کو سابقہ حیثیت میں بحال کرے۔ عدالت کے دو جج، نومی راؤ اور گریگری کٹساس نے کہا کہ نچلی عدالت کو اس کیس میں دائرہ اختیار حاصل نہیں تھا، جبکہ جج نینا پیلرڈ نے اختلافی نوٹ میں کہا کہ یہ فیصلہ وائس آف امریکا کی آواز کو "آنے...
دنیا کے مشہور سرمایہ کار وارن بوفے نے بالآخر اعلان کر دیا ہے کہ وہ 2025 کے آخر میں برکشائر ہیتھاوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) کے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ 94 سالہ بوفے نے یہ اعلان کمپنی کے سالانہ شیئر ہولڈر اجلاس کے دوران کیا۔ بوفے نے گریگ ایبل کو اپنا جانشین مقرر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگرچہ مشاورتی کردار میں شامل رہیں گے، لیکن فیصلہ سازی کا مکمل اختیار اب ایبل کے پاس ہوگا۔ گریگ ایبل 2018 سے کمپنی کے نائب چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور 2021 میں باضابطہ طور پر وارن کے جانشین نامزد کیے گئے تھے۔ ایبل اس وقت کمپنی کے غیر انشورنس کاروبار جیسے BNSF ریلوے، Geico، اور...
آج عالمی فائر فائٹرز کا دن منایا جا رہا ہے۔ 4 مئی کا دن دنیا بھر میں ان فائر فائیٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منایا جاتا ہے جواپنی جانیں عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے نچھاور کر دیتے ہیں۔ عالمی سطح پر فائر فائٹرز کا دن منانے کا آغاز 1999 میں شروع ہوا تھا۔ اس کی بنیادی وجہ آسٹریلیا میں لگنے والی وہ آگ تھی جس کو بجھانے کی کوشش میں 5 فائرفائٹرز اپنی جان کی بازی ہار گئے تھے۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف اداروں کے زیراہتمام پروگرامز، کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر...
یمن کے وزیراعظم احمد عوض بن مبارک عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ خبرایجنسی کے مطابق یمن کے وزیراعظم نے استعفے کی وجہ اختیار نہ ہونا قرار دیا۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد بن مبارک نے آئینی معاملات میں مداخلت اور حکومتی امور چلانے میں درپیش مشکلات کو استعفی دینے کے فیصلے کی بنیادی وجہ قرار دی۔ انہوں نے کہا کہ معاشی چیلنجز اور سیاسی تقسیم نے موثر انداز میں کام جاری رکھنا ناممکن بنا دیا تھا۔ ایک بیان میں مبارک نے کہا کہ انہیں ’’کئی مشکلات‘‘ کا سامنا رہا، جن میں حکومت میں رد و بدل نہ کر سکنے کی دشواری بھی شامل ہے۔ Post Views: 1
معروف اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ ہندوستان کی طرف سے پاکستان کے لیے نفرت یکطرفہ ہے۔ پاکستان کے سینئر اداکار اور ہمہ جہت فنکار فیصل قریشی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ناصرف اپنی فنی زندگی پر روشنی ڈالی بلکہ پاک بھارت تعلقات، بھارتی فلموں کی ریلیز اور بھارت کی جانب سے نفرت انگیز رویے پر بھی کھل کر بات کی۔ فیصل قریشی نے اعتراف کیا کہ میں ایک محب وطن پاکستانی ہوں، مگر بطور فنکار اس بات کو تسلیم کرتا ہوں کہ بھارتی فلموں کی پاکستان میں ریلیز سے ناصرف کاروبار کو فروغ ملا بلکہ عوام میں سینما جانے کی عادت بھی پیدا ہوئی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہماری...
کراچی‘ لاہور (نوائے وقت رپورٹ + خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن پر امریکی نائب صدر کے بیان کی شدید مذمت کی اور حکومت ِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی سفیر کو طلب کرے اور پوچھے کہ ان کے نائب صدر نے بغیر تحقیقات کے یہ بیان کیسے دیا؟۔ بھارت پہلگام واقعے پر پاکستان کے تحقیقات کے مطالبے سے بھاگ رہا ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے بیان سے تاثر ملتا ہے کہ امریکہ بھارت کے موقف کو درست تسلیم کر رہا ہے، ہم اس موقع پر اپنے دوست ملک چین کی حمایت کو...
لاہور (کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے لیے برآمدات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں، ملک کا روشن مستقبل "اڑان پاکستان" منصوبہ کی کامیابی سے وابستہ ہے۔ پاکستان کو زرعی معیشت سے ٹیکنو اکانومی میں تبدیل ہونا ہوگا،ملک ترقی کی چوتھی پرواز کے دہانے پر ہے ۔ استحکام اور وژن ہی کامیابی کی کنجی ہیں، اب غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں، بطور قوم ملکی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں بجٹ سمٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر...
مائیکروسافٹ کمپنی نے مشور ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم اسکائپ کو 22 سال کی طویل سروس کے بعد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ مائیکروسافٹ کی طرف سے بنائے گئے ایک دوسرے ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم ‘میٹنگ’ کی مقبولیت کے بعد سامنے آیا ہے جس پر کمپنی اب اپنی تمام تر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔ مائیکروسافٹ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق ٹیم میں بھی ان خصوصیات کو جاری رکھا گیا ہے جو اسکائپ میں موجود تھیں۔ ٹیم کے ذریعے انفرادی اور گروپ ویڈیو کالز، مسیجنگ اور فائل شیئرنگ جسی خدمات سے مفت فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسکائپ کی بندش کے امکانات: کون سی ایپس متبادل ہوسکتی ہیں؟ مائیکروسافٹ کے مطابق گزشتہ 2 سالوں میں...
عالمی سطح پر ڈیجیٹل ٹرینڈز کے بارے میں اعداد وشمار پیش کرنے والی ویب سائٹ ڈیٹا رپورٹل کی طرف سے ’ڈیجیٹل 2025ء: گلوبل اوور ویو رپورٹ‘ کے اعداد وشمار جاری کردیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق فروری 2025 تک دنیا بھر میں 5.56 ارب افراد انٹرنیٹ یوزر تھے جو عالمی آبادی کا 67.9 فیصد بنتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فیس بک نے مونیٹائزیشن پالیسی سخت کردی مذکورہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان میں سے 5.24 ارب سوشل میڈیا صارفین تھے جو دنیا کی 63.9 فیصد آبادی بنتی ہے۔ رپوٹ کے مطابق فروری سنہ 2025 میں سب سے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک تھا اور اسے استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 3.07 بلین رہی۔ واضح رہے کہ فیس بک...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی ایشیا میں امن و امان کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کی حمایت پر صدر طیب ایردوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم غیر جانبدار عالمی تحقیقات میں ترکیہ کی شمولیت کا خیر مقدم کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ: سوئٹزر لینڈ کے بعد یونان نے بھی پاکستان کی تجویز کی حمایت کردی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے لیے آئے ترک سفیر ڈاکٹر عرفان نیزیروغلو سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ترکی کی جانب سے پاکستان کی حمایت دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، گہرے اور...
آبی جارحیت اور ہر قسم کی تجارت بند کرنے کے بعد ہواس باختہ بھارت نے ایک اور جارحانہ قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی۔بھارت نے پہلگام کے بے بنیاد واقعے کو جواز بناتے ہوئے پہلے آبی جارحیت کرتے ہوئے پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا اور پھر بھارت نے پاکستان سے تمام اشیا کی براہ راست یا بالواسطہ درآمد پر پابندی لگا دی۔اب بھارت نے ایک اور جارحانہ قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کے داخلے پر پابندی لگادی۔ڈائریکٹریٹ جنرل شپنگ ممبئی کا کہنا ہے کہ پاکستانی پرچم والے بحری جہاز کی بھارت کی کسی بھی بندرگاہ میں داخلے پر پابندی...
وزیراعظم سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزیرولو نے آج وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے صدر رجب طیب ایردوان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور 22 اپریل 2025 کو اپنے حالیہ دورہ انقرہ کا ذکر کیا جہاں پر دونوں رہنماؤں نے متعدد شعبوں میں پاک ترک تعلقات کو آگے بڑھانے پر گفتگو کی تھی۔ وزیراعظم نے صدر ایردوان کا جنوبی ایشیا میں امن و امان کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کی حمایت کے ساتھ ساتھ خطے میں امن کے مطالبے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے لیے ترکیہ کی حمایت دونوں ممالک اور ان کے...
یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت نے وزیر خزانہ سالم بن برائیک کو ملک کا نیا وزیر اعظم نامزد کردیا۔ عرب نیوز کے مطابق حکومتی فیصلے میں سالم بن برائیک کو وزیر اعظم نامزد کیا گیا ہے جبکہ کسی اور وزارتی تبدیلی کا اعلان نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ احمد عوض بن مبارک نے یہ کہہ کر استعفیٰ دے دیا کہ وہ اپنے اختیارات کو مکمل طور پر استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔ 2 وزرا اور پی ایل سی کے ایک رکن کے مطابق سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم احمد بن مبارک کا صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی کے ساتھ کئی مہینوں تک اختلاف رہا۔ بن مبارک نے کہا تھا کہ میں اپنے آئینی...
کراچی: پاکستان نے ہمسایہ ملک بھارت کے ساتھ حالیہ سمندری کشیدگی کے تناظر میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے بھارتی پرچم بردار جہازوں پر پاکستانی بندرگاہوں میں داخلے پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔ وزارت بحری امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بھارتی پرچم بردار جہازوں کی داخلے پر پابندی کا فیصلہ پاکستان کی بحری خودمختاری، قومی سلامتی اور اقتصادی مفادات کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اب بھارتی پرچم بردار کوئی بھی تجارتی یا غیر تجارتی جہاز پاکستان کی کسی بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہو سکے گا جبکہ پاکستانی پرچم بردار جہاز بھی بھارت کی کسی بندرگاہ پر نہیں جائیں گے۔ اس ضمن میں کہا...
صوابی میں اولسی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ حکومت کس طرح آئی ہے کسی کو سمجھانے کی ضرورت نہیں۔ سب آئین کے اندر کام کریں اور پارلیمنٹ کو ملک کا سر چشمہ ہونا چاہئے، پاکستان میں سب سے بڑی دہشت گردی یہ ہے کہ 8 فروری کو بندوق کے زور پر لوگوں سے ووٹ کا حق چھین لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ادارے جب تک سیاست میں مداخلت کریں گے ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ صوابی میں اولسی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ حکومت کس طرح آئی ہے کسی کو سمجھانے کی ضرورت نہیں۔ سب...
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء)برطانوی شہزادہ ہیری اپنی امریکی اہلیہ میگھن کے ساتھ شاہی ذمہ داریوں سے دستبرداری کے فیصلے کے بعد برطانوی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات واپس لینے کے خلاف عدالتی جنگ ہار گئے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شاہ چارلس کے چھوٹے بیٹے ہیری نے ہوم آفس کے اس فیصلے کو تبدیل کرنے کی کوشش کی تھی، جس میں فروری 2020 میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ برطانیہ میں رہتے ہوئے انہیں خود بخود ذاتی پولیس سیکیورٹی نہیں ملے گی۔گزشتہ سال لندن کی ہائی کورٹ نے فیصلے کو قانونی قرار دیا تھا اور اس فیصلے کو اپیل کورٹ کے 3 سینئر ججز نے برقرار رکھتے ہوئے قرار دیا تھا کہ اگرچہ...
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز وی لاگ 03-05—2025 Islam Time VLog بندر عباس کا سانحہ اسرائیل کی آگ میں جلتی 77ویں سالگرہ پاک بھارت ایٹمی جنگ؟ 99٪ انسانیت خطرے میں ہفتہ وار پروگرام : وی لاگ وی لاگر: سید عدنان زیدی تاریخ: 3 مئی 2025 پروگرام کا خلاصہ: ولاگ کے موضوعات ہیں ایران کے بندر عباس میں شہید رجائی پورٹ کے ہولناک حادثے، رہبر...
کراچی (نیوز ڈیسک) رکن قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت نے فیصل واوڈا کو مونچھیں رکھنے کا مشورہ دے دیا اور کہا بانی پی ٹی آئی مجھے پارٹی چھوڑنے کا خود کہتے تو چھوڑ دیتا۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت نےنجی ٹی وی کے پروگرام ‘ہر لمحہ پرجوش’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں میری فیورٹ ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ ہے۔ شیر افضل کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی خواہش پر میں سیاست میں آیا، بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے مجھے شہرت ملی ہے، بانی پی ٹی آئی اور میرے درمیان معاملات خراب نہیں ہیں، مجھےپتا ہےکس طرح بانی پی ٹی آئی کےکانوں میں باتیں ڈالی...
کشمیرکا حل ٹرمپ انتظامیہ کی ترجیح ہونا چاہئے، صرف مرہم پٹی نہیں، پاکستانی سفیر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )پاکستان کے خلاف بھارت کی سازش خود بھارت کے گلے پڑگئی اور عالمی پلیٹ فارمز پر مسئلہ کشمیر کی گونج سنائی دی۔ پاکستان نے ایک بار پھر عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کے حل کی اپیل کی ہے۔ امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے فاکس نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ مسئلہ کشمیر ہی پاک بھارت کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے اور کشمیر کا حل ٹرمپ انتظامیہ کی ترجیح ہونا چاہیے۔ سفیر نے کہا کہ یہ...
واشنگٹن : ایسوسی ایشن آف یو ایس فٹ ویئر ڈسٹری بیوٹرز اینڈ ریٹیلرز نے رواں ہفتے وائٹ ہاؤس کو ایک خط ارسال کیا ،جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے جانے والے “مساوی ٹیرف” سے استثنیٰ کا مطالبہ کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اس خط میں 76 فٹ ویئر برانڈز کے دستخط موجود ہیں، جن میں نائیکی، ایڈیڈاس، اسکیچرز اور انڈر آرمر جیسے بڑے برانڈز بھی شامل ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ مناسب قیمت کے جوتے تیار کرنے والی بہت سی کمپنیاں اتنے زیادہ ٹیرف کی متحمل نہیں ہو سکتیں اور یہ اخراجات کسٹمرز کو منتقل نہیں کر سکتیں۔ اگر ان محصولات کو فوری طور پر ختم نہ کیا گیا تو ان کمپنیوں...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب کے ریسکیوئرز پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقوامی یوم فائرفائٹرز کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کا مقصد جانوں کا تحفظ کرنے والے فائرفائٹرز کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور قومی ترانہ سے کیا گیا۔ریسکیو شہدا کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور دعا مغفرت کی گئی۔2024 کے بیسٹ فائر فائٹرز کو دو اضافی تنخواہیں اور یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں۔سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے بھی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے بین الاقوامی یوم فائرفائٹرز کی مرکزی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔تقریب کا مقصد جانوں کا تحفظ کرنے والے فائرفائٹرز کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور قومی ترانہ سے کیا گیا۔ریسکیو کے شہداء کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور دعا مغفرت بھی مانگی گئی۔2024 کے بیسٹ فائر فائٹرز کو دو اضافی تنخواہیں اور یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں۔سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صحت کے شعبہ کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اختر سعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج بحریہ ٹائون میں دوسری سرجیکل کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا-اس موقع پر ڈین پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ پروفیسر فیصل سعود ڈار، پرنسپل پروفیسر ندیم حفیظ بٹ، پروفیسر فاروق سعید خان، پروفیسر فریحہ فاروق، ڈاکٹر صابر ایاز ملک، پروفیسر محمد سلیم، ڈاکٹر عمیر فاروق، پروفیسر عاطقہ، پروفیسر جاوید رضا گردیزی، پروفیسر مجید چوہدری، فیکلٹی ممبران، سرجنز اور دیگرکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک...
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)سعودی محکمہ پاسپورٹ نے انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے ایک ماہ کے دوران (شوال 1446) اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی پر 14 ہزار800 فیصلے جاری کیے ۔(جاری ہے) عرب ٹی وی کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے خلاف مقررہ کارروائی کی گئی۔خلاف ورزیوں پر قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزائیں شامل ہیں۔ محکمہ پاسپورٹ نے مقامی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں سے پھر کہا کہ وہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کو ٹرانسپورٹ، روزگار، رہائش، پناہ، کسی بھی قسم کے تعاون یا پردہ پوشی سے گریز کریں۔
—تصویر بشکریہ سرکاری ٹی وی ترکیے نے بھارت کی جارحیت پر پاکستان کے موقف کی حمایت کا اعلان کردیا۔وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر نے ملاقات کی جس میں ترک سفیر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کےلیے تحمل سے کام لینے پر زور دیا۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت اپنی اقتصادی بحالی اور ترقی پر مکمل توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، بھارتی اقدامات پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے۔ پاکستان کےلیے ترکیے کی حمایت دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔ملاقات کے دوران شہباز شریف نے صدر رجب طیب اردوان کے لیے نیک خواہشات کا...
ابوظہبی میں 34 واں انٹرنیشنل کتاب میلہ جاری ہے۔ کتابوں کی اس نمائش کی ابتدا 26 اپریل کو ہوئی جس کی 99 فیصد بکنگ اس کے شروع ہونے سے پہلے ہی مکمل ہو گئی تھی۔ اس دفعہ’’اردو بکس ورلڈ‘‘کے چیف آرگنائزراور سفیر پاکستان فیصل نیازترمذی کی جدوجہد سے پاکستان کو پہلی بار’’جناح پاکستان‘‘ کے نام سے نمایاں اور منفرد پویلین الاٹ ہوا جو برطانوی انٹرنیشنل پبلشرز ’’آسٹن میکولی‘‘ کے بعد سب سے بڑا اور خوبصورت پویلیئن ہے۔ یہ کتاب میلہ ابوظہبی ’’ایڈنیک سنٹر‘‘ میں منعقد ہو رہا ہےجہاں اردو بکس ورلڈ کا پویلین حال نمبر8 میں ہے، جس کا نمبر 8C42 ہے۔یہ کتاب میلہ چھبیس اپریل سے پانچ مئی 2025 ء تک منعقد ہو گا جس میں کتابوں کی...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈے کا جواب دینے کے لیے میڈیا کو ایل او سی کا دورہ کرانے کا فیصلہ کرلیا اور اس سلسلے میں وزارت اطلاعات و نشریات نے آج اور کل پاکستانی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان کے لیے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دورے کا اہتمام کیا ہے جس کا مقصد بھارت کی جانب سے پاکستان میں مبینہ "دہشت گرد کیمپوں" کے بارے میں کیے گئے بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا ہے۔ بھارت نے متعدد بار ایل او سی کے ساتھ مبینہ دہشت گرد ٹھکانوں کے حوالے سے جھوٹے اور بے بنیاد دعوے کیے ہیں۔ اس دورے کے دوران، میڈیا نمائندگان کو ان مخصوص مقامات پر لے...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے سفیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ساحوں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے، پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے، بھارت کے اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہیں۔ قصور : پسند...
مشہور امریکی فٹ ویئر برانڈز کا وائٹ ہاؤس سے ٹیرف استثنیٰ کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن : ایسوسی ایشن آف یو ایس فٹ ویئر ڈسٹری بیوٹرز اینڈ ریٹیلرز نے رواں ہفتے وائٹ ہاؤس کو ایک خط ارسال کیا ،جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے جانے والے “مساوی ٹیرف” سے استثنیٰ کا مطالبہ کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق اس خط میں 76 فٹ ویئر برانڈز کے دستخط موجود ہیں، جن میں نائیکی، ایڈیڈاس، اسکیچرز اور انڈر آرمر جیسے بڑے برانڈز بھی شامل ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ مناسب قیمت کے جوتے تیار کرنے والی بہت سی کمپنیاں اتنے زیادہ ٹیرف کی متحمل نہیں ہو سکتیں اور یہ اخراجات کسٹمرز...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 مئی 2025ء) سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بہتر نیند کے لیے فون کو بند کر دینا اشد ضروری ہے۔ طبی نفسیات کے تحقیقی جریدے 'فرنٹیئرز ان سائیکاٹری‘ میں شائع ہونے والے ایک تازہ ریسرچ کے نتائج کے مطابق بستر میں لیٹ جانے کے بعد ایک گھنٹے تک کا اسکرین ٹائم ایک عام انسان کے لیے بے خوابی کے خطرے میں 59 فیصد اضافہ کر دیتا ہے اور نیند کا دورانیہ اوسطاﹰ فی رات 24 منٹ تک کم ہو جاتا ہے۔ اس طبی تحقیقی مطالعے کے لیے ماہرین نے 2022ء کا جو ڈیٹا استعمال کیا، وہ اسکینڈے نیویا کے ملک ناروے میں 18 سے 28 سال تک کی عمر کے 45 ہزار سے...
صوابی: پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ادارے جب تک سیاست میں مداخلت کریں گے ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ صوابی میں اولسی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ حکومت کس طرح آئی ہے کسی کو سمجھانے کی ضرورت نہیں۔ سب آئین کے اندر کام کریں اور پارلیمنٹ کو ملک کا سر چشمہ ہونا چاہئے، پاکستان میں سب سے بڑی دہشت گردی یہ ہے کہ 8 فروری کو بندوق کے زور پر لوگوں سے ووٹ کا حق چھین لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی تقسیم میں 50 فیصد پنجاب، 38 فیصد سندھ، 8 فیصد خیبرپختونخوا اور 3 فیصد بلوچستان کو دیا جا رہا ہے۔ پختونخوا ملی عوامی پارٹی اس تقسیم کو...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ جویریہ سعود نے حجاب میں تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ نئے سفر کے آغاز کا اعلان کیا تو سوشل میڈیا صارفین کشمکش میں مبتلا ہوگئے۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے حجاب پہنے مختلف تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے اولیو گرین عبائے اور سنہرے حجاب میں تصاویر شیئر کی ہیں جن میں اداکارہ بھرپور میک اپ میں نظر آ رہی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Javeria Saud Qasmi (@javeria_saud_official) انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، ’بسم اللّٰہ، ایک نئے سفر کا آغاز ہوگیا ہے اور میں پُرجوش ہوں کہ یہ مجھے کہاں لے جائے گا۔ خدا کرے کہ...
پاکستان نے 450 کلومیٹر کی رینج تک زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میزائل کا تجربہ انڈس مشقوں کے دوران کیا گیا۔ اس تجربے کا مقصد فوجی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانا اور میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم اور بہتر حرکت پذیری کی خصوصیات کا معائنہ سمیت دیگر اہم تکنیکی پیرا میٹرز کی تصدیق کرنا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: ’بھارت کی کوئی بھی ٹیکنالوجی پاکستان کے میزائلز کو ناکام نہیں بنا سکتی‘ ابدالی میزائل کا تجربہ پاک فوج کے اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے کمانڈر، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے سینئر حکام، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، اور پاکستان کی اسٹریٹجک تنظیموں کے...
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اقدام کریں کیونکہ یہ دونوں ملکوں کے درمیان نیو کلیئر فلیش پوائنٹ ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق امریکی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے رضوان سعید شیخ نے کہا کہ بھارت نے حملہ کیا تو دوایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ خطرناک صورتحال اختیار کرسکتی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے اقدام کریں، مسئلہ کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان نیوکلیئرفلیش پوائنٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اور میڈیا پراس وقت جنگی جنون سوار ہے، پہلگام حملے کے بعد پاک بھارت سرحدوں پرفائرنگ کا تبادلہ ہوا، بھارت کوپہلگام حملے کی...
بھارتی فلمی صنعت کی مشہور کپور فیملی گہرے صدمے سے دوچار ہوگئی ہے۔ بالی ووڈ کی چکاچوند دنیا کے پیچھے ایک دکھ بھری خبر نے ہر طرف افسردگی کی لہر دوڑا دی ہے۔ انیل کپور، بونی کپور اور سنجے کپور کی والدہ، اور مشہور فلم پروڈیوسر سریندر کپور کی اہلیہ نرمل کپور انتقال کرگئی ہیں۔ نرمل کپور نے 90 برس کی عمر میں 2 مئی کی شام ممبئی کے کوکیلابین دھیروبھائی امبانی اسپتال میں اپنی آخری سانس لی۔ ان کے انتقال کی وجہ دل کا دورہ بتایا گیا ہے۔ اسپتال کے سی ای او، ڈاکٹر سنتوش شیٹی نے ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شام 5 بج کر 25 منٹ پر دنیا سے رخصت ہوئیں۔ نرمل...
پاک بھارت کشیدگی پر چپ سادھنے والی پاکستانی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے تنقید کے بعد خاموشی توڑ دی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ٹک ٹاکر نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی خاموشی پر کرتے ہوئے پاکستان واپس آنے کا اعلان بھی کر دیا۔ انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ مجھے لندن میں اپنی چھٹیاں گزارنی تھیں لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے بڑھتے ہوئے خدشات کے سبب میں نے اپنی چھٹیاں مختصر کرکے وطن واپس لوٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹک ٹاکر نے لکھا کہ میں پاکستان سے بےحد محبت کرتی ہوں اور میرے لیے اپنے ملک کی سلامتی اور خوشحالی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے۔ جنت نے...
(ویب ڈیسک)امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اقدام کریں کیونکہ یہ دونوں ملکوں کے درمیان نیو کلیئر فلیش پوائنٹ ہے، بھارت جموں وکشمیر میں اپنی انتظامی کوتاہیوں کو دور کرنے کے بجائے سرحدوں سے باہرکیوں دیکھ رہا ہے،ہم پرامن پڑوسی چاہتے ہیں، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے رضوان سعید شیخ نے کہا کہ بھارت نے حملہ کیا تو دوایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ خطرناک صورتحال اختیار کرسکتی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے اقدام کریں، مسئلہ کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان نیوکلیئرفلیش پوائنٹ ہے،انہوں نے کہا...
سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی ویب سائٹس اور میڈیا کو بھارتی طیارے کی طرح گرا دیا۔فیصل واؤڈا نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ آرمی چیف کی بدولت پاکستان نے بھارتی ویب سائٹس اور انڈین چینلز پاکستان میں بلاک کر دیے۔ بھارت نے حملہ کیا تو 2 ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ خطرناک صورتحال اختیار کرسکتی ہے، رضوان سعید شیخامریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارت نے حملہ کیا تو 2 ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ خطرناک صورتحال اختیار کرسکتی ہے۔ فیصل واؤڈا کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں انڈین ویب سائٹس اور ٹاپ ٹی وی چینلز پاکستان میں بلاک کردیے گئے، پاکستان نے انٹرنیشنل پلیٹ فارمز...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جیونیوز کے مطابق جمعہ کو وزیردفاع خواجہ آصف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ، وزیرپارلیمانی امور طارق فضل چوہدری ، وزیرمملکت بیرسٹر عقیل شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ملکی صورتحال اور قومی اسمبلی میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد لانے اور اس کے مسودے پر بھی مشاورت ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے پر بھی غور کیا گا جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پاکستان بزنس کونسل دبئی کا...
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے ایک ماہ کے دوران (شوال 1446) اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی پر 14 ہزار800 فیصلے جاری کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں اقامہ گم ہو جانے کی صورت میں کیا کرنا چاہیے؟ ایس پی اے کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے خلاف مقررہ کارروائی کی گئی۔ خلاف ورزیوں پر قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزائیں شامل ہیں۔ محکمہ پاسپورٹ نے مقامی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں سے پھر کہا کہ وہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کیخلاف ورزی کرنے والے کو ٹرانسپورٹ، روزگار، رہائش، پناہ نہ دیں اور ان سے کسی بھی قسم کے تعاون...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول ترین کرکٹ فرنچائز لاہور قلندرز کے فیس بک اور انسٹاگرام پیجز بھارت میں ناظرین کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:سچ سے لرز جانے والی مودی سرکار نے آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کردیے فرنچائز کے ترجمان کے مطابق بھارت میں صارفین کو لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا پیجز تک رسائی حاصل نہیں رہی۔ ترجمان نے بتایا کہ بھارت میں ناظرین کو ایک پیغام موصول ہو رہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے پیجز بھارت میں دستیاب نہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے اس پابندی کی کوئی واضح وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔ یہ بھی پڑھیں:یوٹیوب چینلز کے...
بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انتہائی خطرناک ہے ،پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے سے پاکستان کی 24 کروڑ آبادی متاثر ہوگی ، جنوبی ایشیا میں عدم استحکام میں اضافہ ہوگا پاکستان کے امن اور ترقی کا راستہ کسی بھی بلاواسطہ یا پراکسیز کے ذریعے نہیں روکا جاسکتا، پاکستان کے امن اور ترقی کا راستہ دہشت گردی، جبر یا جارحیت سے نہیں روکا جاسکتا، آرمی چیف کا خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم...
پاکستان نے گزشتہ برسوں میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں بڑی قربانیاں دی ہیں، بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کے بے بنیاد بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہیں پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا اور خطے میں دہشت گردی کے ہر واقعے کی مذمت کرتا ہے ،وزیراعظم کی سعودی، اماراتی اور کویتی سفرا سے ملاقاتیں، خطے میں امن کیلئے مشترکہ کام کرنے کی خواہش کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، متحدہ عرب امارات کے سفیر عبید ابراہیم سالم الزابی اور کویت کے سفیر نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں، ان ملکوں کے سفرا نے خطے میں امن وسلامتی کے لیے پاکستان...
اسلام آباد: مالی سال 2025-26 کے لیے ٹیکس ہدف 14.3ٹریلین روپے سے زائد مقرر کیے جانے کا امکان ہے جوکہ رواں مالی سال کے نظرثانی شدہ ہدف سے2 ٹریلین زائد اور اسے حاصل کرنے کے لیے کم از کم 500 ارب کے اضافی اقدامات کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے نئے ٹیکس ہدف کے تعین کے بعد حکومت نے وہ تمام اقدامات شارٹ لسٹ کرنا شروع کر دیے جن کی 14.3ٹریلین روپے کے ہدف کو حقیقی اور قابل حصول ظاہر کرنے کے لیے ضرورت ہو گی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کا دوسرا بجٹ خطاب 2 یا3 جون عید کی چھٹیوں سے قبل متوقع ہے، 14.307ٹریلین ٹیکس ہدف معیشت کے آئندہ...
پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی زیر صدارت اجلاس ہوا تھا۔اجلاس میں قومی اسمبلی میں حکومیی بیانیے، بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد اور اس کے مسودے پر مشاورت اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر بھی غور ہوا۔اس سلسلے میں قومی اتفاقِ رائے پیدا کرنے اور اپوزیشن سے بات چیت پر بھی مشاورت کیا گیا۔
پی ایس ایل سیزن 10 کے 22 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ نے کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کراچی: ایکسپریس نیوز کی جانب سے سچ سامنے لانے پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا اور بھارت بھر میں ایکسپریس نیوز کے فیس بک پیج پر پابندی لگادی۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد حقائق سامنے لانے پر ایکسپریس نیوز کا فیس بک پیج پر پابندی لگادی ہے۔ فیس بک کے نوٹیفکیشن میں کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی ہے تاہم کہا گیا ہے کہ قانونی بنیاد پر شکایت کے باعث ایکسپریس نیوز کے فیک پیج تک رسائی محدود کردی گئی ہے اور یہ درخواست انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق مقامی قوانین کے تحت کی گئی تھی۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان کے...
نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کی جانب سے انسٹاگرام پر اداکارہ اوِنت کور کی ایک بولڈ پوسٹ کو لائک اور فوراً بعد ان لائک کرنے کے عمل نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ 30 اپریل کو اوِنت کور نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ سبز کراپ ٹاپ اور اسکرٹ میں نظر آ رہی ہیں۔ تصاویر پر کوہلی کے مبینہ “لائک” نے انٹرنیٹ صارفین کو چونکا دیا۔ View this post on Instagram A post shared by Avneet Kaur (@avneetkaur_13) یہ سرگرمی ویرات کوہلی کے فین پیجز پر شیئر کی گئی، جہاں صارفین نے سوال اٹھایا: “کوہلی صاحب، یہ کیا رویہ ہے؟” ایک صارف نے مذاق میں لکھا:...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نیدرلینڈز کی سفیر ہینی ڈی ویریس سے ملاقات کی جبکہ وزیراعلیٰ نے خصوصی اجلاس بھی کیا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سینئرمنسٹر اور چیف سیکرٹری کولاہورڈویلپمنٹ کی بروقت تکمیل کا ٹاسک بھی سونپ دیا، اسٹریٹس کی تعمیر و بحالی کے لئے 30جون کی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔ ملاقات میں معروف ڈچ ہاکی لیجنڈ فلورِس یان بوویلینڈر، پاکستانی فٹبالر کائنات بخاری بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی فلاح پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ کھیلوں کے فروغ اور اس کے ذریعے عوامی روابط کے قیام پر خصوصی گفتگو ہوئی ۔ ملاقات میں ڈچ ہاکی لیجنڈ فلورِس یان بوویلینڈر، پاکستانی نژاد ڈچ فٹبالر کائنات...