2025-07-26@14:25:14 GMT
تلاش کی گنتی: 1310

«مذہبی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیا»:

(نئی خبر)
    ویب ڈیسک: پاک فوج نے بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے جواب میں شروع کیے گئے آپریشن کو ’بنیان مرصوص‘ کا نام دیا ہے، یہ نام نہ صرف ایک عسکری حکمت عملی کی نمائندگی کرتا ہے بلکہ قرآن کریم سے ماخوذ ایک روحانی و نظریاتی پیغام بھی اپنے اندر سموئے ہوے ہے۔ (بنیان مرصوص) عربی زبان کا اصطلاحی مرکب ہے، جو سورۃ الصف کی آیت نمبر ٤ سے لیا گیا ہے، جس میں فرمایا گیا: ترجمہ: بے شک اللہ اُن لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اُس کی راہ میں صف بستہ ہو کر اس طرح لڑتے ہیں جیسے وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہوں۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی اس نام کا انتخاب پاک...
    نائب وزیراعظم بھارت نے نور خان، شورکوٹ ایئر بیس پر حملہ کیا جو ناقابل قبول تھا، ہم اپنے دفاع کے طور پر کارروائیاں کررہے ہیں، بھارت باز نہیں آرہا، بھارت کی خطے میں حاکمیت قائم نہیں ہونے دیں گے، یہ آپریشن اب منطقی انجام تک جاکر ختم ہوگا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلے نور خان ایئر بیس اور شوکوٹ ایئر بیس کو نشانہ بنایا جو ناقابل قبول تھا، ہم اپنے دفاع کے طور پر کارروائیاں کررہے ہیں، بھارت باز نہیں آرہا، تین دن سے تماشہ لگایا ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی خطے میں حاکمیت قائم نہیں ہونے دیں گے، آج کے آپریشن کا نام قرآن حکیم کے حوالے سے ہے،...
    پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آپریشن "بنیان المرصوص" کا آغاز کر دیا ہے جس کے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں دیکھی گئی ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت آپریشن کا آغاز کیا گیا جس کے تحت بھارت میں 12 اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فتح ون میزائل داغا گیا جس کے نتیجے میں ادھم پور، پٹھان کوٹ ایئربیس اور براہموس میزائل اسٹوریج کو تباہ کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اس وقت نئی دہلی کی فضاؤں میں پاکستانی ڈرونز کی مسلسل پروازیں جاری ہیں جس سے بھارت کے دارالحکومتی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ سکیورٹی ماہرین کا کہنا...
    بھارت کے جنگی جنون کو خاک میں ملانے کا وقت آگیا، پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جس کے لیے آپریشن  بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کا آغاز ہو چکا ہے، پاکستان نے  بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ اور بھارتی ایئر بیس ادھم پور کو تباہ کر دیا۔  سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس وقت پاک افواج کی جوابی کارروائی جاری ہے اور بھارت میں متعدد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پاکستان نے بیاس میں براہموس کی سٹوریج جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے کو تباہ کر دیا گیا ہے، ایئر بیس ادھم پور کو تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ کو بھی...
    اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن)حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران بھارت کی عسکری کارکردگی نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ جنگوں کا نتیجہ اکثر فریقین کی غرور، لاعلمی اور غلط اندازوں سے جڑا ہوتا ہے  اور یہی کچھ موجودہ صورتحال میں ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ معاملات کا آغاز کشمیر میں ایک دہشت گرد حملے سے ہوا، جس میں بھارتی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ نئی دہلی نے پاکستان سے حملے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا  تاہم اسلام آباد نے کسی بھی ریاستی مداخلت سے انکار کیا اس کے بعد بھارت نے "آپریشن سندور" کے نام سے 6 اور 7 مئی کو پاکستان کے اندر شدت پسندوں کے مبینہ ٹھکانوں...
    پاکستان نے اقوام متحدہ کے جانب سے میگیل اینگل مارتینوس کی اسلاموفوبیا کے خلاف بطور خصوصی سفیر تقرری کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم جنرل اسمبلی کی قرارداد نمبر 264/78 بعنوان ’اسلاموفوبیا کے خاتمے کے اقدامات‘ کے تحت مذکورہ تقرری کو خوش آئند قرار دیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ یہ تاریخی تقرری مسلمانوں کے خلاف دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی نفرت، عدم برداشت، امتیازی سلوک اور اسلاموفوبیا کے واقعات کا مقابلہ کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے ایک بڑا سنگِ میل...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر برطانوی پارلیمنٹ میں بھی آواز بلند ہونے لگی. برطانوی رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے بھارتی جارحیت اور کشمیریوں پر مظالم کے خلاف وزیر خارجہ کو خط لکھ دیا۔یاسمین قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر بھارتی حکومت خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔پہلگام میں حالیہ حملے میں 26 افراد کی ہلاکت کے بعد جنوبی ایشیا ایک بار پھر شدید کشیدگی کی لپیٹ میں ہے. ایسے میں برطانوی رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے بھارتی جارحیت کے خلاف آواز بلند کی ہے۔وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کو لکھے گئے خط میں انہوں نے بھارت کی طرف سے پاکستانی حدود میں کی جانے والی فضائی کارروائی کو انسانی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) سپریم کورٹ نے مستونگ سے جمعیت علمائے اسلام کے کامیاب امیدوار نواب اسلم رئیسانی کے خلاف پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار نور احمد بنگلزئی کی انتخابی عذرداری کی اپیل تکنیکی بنیادوں پر خارج کردی ۔سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مستونگ سے جمعیت علمائے اسلام کے کامیاب امیدوار نواب اسلم رئیسانی کے خلاف انتخابی عذرداری کیس کی سماعت جمعہ کو کی۔ دوران سماعت وکیل وسیم سجاد نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن ٹربیونل کا آرڈر مستونگ پی بی 37 سے متعلق ہے، اس حلقے میں مسترد ووٹوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، اتنی بڑی تعداد میں مسترد ووٹ جیت اور ہار...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف فوری گرینڈ آپریشن کرنے کا حکم دے دیا ، عدالت نے ٹول پلازہ پر گاڑیوں کی چیکنگ کے لئے مانیٹرنگ سسٹم نافذ کرنے اور محکمہ ماحولیات کے نئے سکواڈ زتعینات کرنے کا بھی حکم دیا،جسٹس شاہد کریم نے حکم دیا کہ موٹر وے پر ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے دھواں دینے والی گاڑیوں کی نشاہدہی کرکے کارروائی کی جائے۔ہائیکورٹ کے جسٹس شاہدکریم نے سموگ تدارک کے متعلق سماعت کے دوران حکم دیا کہ لاہور میں دھواں دینے والی کوئی گاڑی داخل نہ ہو، ٹول پلازہ پر ہی کارروائی کی جائے،موٹروے وے اورملتان روڈ پردھواں دینے والی گاڑیوں کا فوری طور داخلہ...
    — فائل فوٹو نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے کارروائی کر کے ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز پیغامات پر خاتون سرکاری افسر کو گرفتار کرلیا۔خاتون سرکاری افسر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، خاتون پر پاک بھارت کشیدگی میں ریاستی ادارے کے خلاف پیغامات پھیلانے کا الزام ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق خاتون نے قومی اداروں کے خلاف عوام کے جذبات بھڑکانے کی کوشش کی، خاتون کو لاہور سے گرفتار کیا گیا، موبائل فون سے شوائد بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔
    ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز پیغامات پھیلانے پر خاتون سرکاری افسر  کو گرفتار کرلیا گیا۔ نیشنل سائبرکرائم ایجنسی نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز پیغامات پھیلانے والی خاتون سرکاری افسرکو گرفتار کرلیا ہے۔حکام کے مطابق خاتون پرپاک بھارت کشیدگی میں ریاستی ادارےکے خلاف پیغامات پھیلانےکا الزام ہے اور خاتون سرکاری افسر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہےمقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ خاتون نے قومی اداروں کے خلاف عوام کے جذبات بھڑکانے کی کوشش کی۔درج مقدمے کے مطابق خاتون کو لاہور سے گرفتار کیا گیا جب کہ موبائل فون سے شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں۔
    پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کیخلاف منہ توڑ جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:اب تک 35 بھارتی ڈرونز تباہ کیے جا چکے، پاکستانی ایئر ڈیفنس سسٹم انتہائی مضبوط ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی دو مزید پوسٹیں تباہ کر دیں۔ پاک فوج نے حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی رِنگ کنٹوئر پوسٹ  تباہ کر دی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے دشمن کی  پوکران مارٹر بگھسر پوسٹ کو بھی تباہ کر دیا، اس سے قبل  بھی پاک فوج کی جانب سے  دشمن کی متعدد پوسٹوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔  سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان پوسٹوں...
    پاکستان ایئر ڈیفنس سسٹم مضبوط قرار دیا جا رہا ہے جب کہ اس نے بھارت کے زیر استعمال دنیا میں پہلی مرتبہ اسرائیلی ساختہ ڈرون کو مار گرایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گرائے جانے والا ڈرون اسرائیلی ساختہ Heron MK 2 ہے جو 35 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس ڈرون کو انٹی ائیرکرافٹ گن سے ٹارگٹ نہیں کیا جا سکتا، اس کا انجن برطانوی کمپنی UAV Engines LTD بناتی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے  6/7 مئی کے بزدلانہ حملے میں  5 جدید طیاروں، ڈرونز، متعدد پوسٹوں کے تباہ  اور فوجی ہلاکتوں ہونے کے بعد، بھارت بوکھلاہٹ...
    سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی کے حاجی پیر سیکٹر اور پانڈو سیکٹر پر بھارت کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر جوابی فائرنگ اور گولا باری کی اور بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا جبکہ بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگا ٹک کو شدید نقصان پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی جارحیت کے خلاف ایل او سی کے حاجی پیر سیکٹر اور پانڈو سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی پر مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے ہیڈکوارٹر اور چیک پوسٹ کو تباہ کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر جوابی فائرنگ اور گولا باری کی اور بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا جبکہ بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگا ٹک...
    پاکستان کی جانب سے ہر محاذ پر بھارت کو چاروں خانے چت ہونے پر مودی سرکاری نے ایک نیا فالس فلیگ آپریشن شروع کردیا۔ بھارت نے فوجی جارحیت میں ناکامی اور لڑاکا طیاروں کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہی پر بدحواسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف میڈیا پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے اپنی فوج اور حکومت کی ہزیمت کو چھپانے کیلئے نیا ڈرامہ شروع کردیا اور میڈیا پر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی پنجاب میں میزائل فائر کیا گیا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ میزائل حملے کا ڈرامہ بھی پہلگام فالس فلیگ کی طرح ہے۔ ذرائع کے مطابق میزائل پروجیکٹائل زمین پر موجود گھاس پر پڑاہے اور اس کے گرنے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارتی جارحیت کے بعد پاک بھارت مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطے کی تصدیق کر دی۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترک میڈیا ٹی آر ٹی ورلڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار سے اس بارے میں سوال کیا گیا کہ رات بھر کی کارروائیوں کے بعد نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کا ایک دوسرے سے رابطہ ہوا ہے، جس پر ان کا کہنا تھا کہ جی، دونوں کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف بھارت نے جو کچھ کیا وہ ناقابل معافی ہے، پاکستان اور بھارت کو مناسب جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔ عمران خان کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آئینی بنچ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس ریگولر بنچ کو بھجوا دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین کی زیرسربراہی پانچ رکنی آئینی بنچ نےکیس کی سماعت کی۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا یہ کیس ریگولر بنچ کا نہیں؟ جس پر پی ٹی آئی وکیل سلمان اکرم راجا نے جواب دیا کہ اس کیس میں کوئی آئینی مسئلہ نہیں ریگولر بنچ کو بھجوا دیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ مخصوص نشستوں میں بھی عدالت نے توہین عدالت کا کیس ریگولر بینچ کو بھیجا،یہ بھی ریگولر بنچ کو بھجوا دیں، عدالت نے فریقین کا مؤقف سننے کے بعد...
    مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے میگوئل آنخیل موراتینوس کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف جدوجہد، رواداری، احترام اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کےلیے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی کاوشوں میں یہ تقرری ایک اہم سنگ میل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلامو فوبیا کے خلاف جدوجہد کےلیے میگوئل آنخیل موراتینوس کو اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے میگوئل آنخیل موراتینوس کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف جدوجہد، رواداری، احترام اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کےلیے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی کاوشوں میں یہ تقرری ایک اہم سنگ میل ہے۔ عاصم افتخار...
    ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوتن اور چینی صدر شی جن پنگ نے جمعرات کو ماسکو میں ہونے والی ایک اہم تقریب میں شرکت کی جس میں دوسری جنگِ عظیم میں نازی جرمنی کی شکست کی 80ویں سالگرہ منائی گئی۔ پیوتن نے اس موقع پر یوکرین جنگ کو ’نیو ناززم‘ کے خلاف ایک نئی جدوجہد قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس اور چین تاریخی سچائی کی حفاظت کے لیے متحد ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ دونوں ممالک جدید دور کے ناززم اور عسکریت پسندی کے خلاف کھڑے ہیں۔ چینی صدر شی جن پنگ نے روسی صدر کو اپنا "عزیز دوست" قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین اور روس یکطرفہ اقدامات اور عالمی غنڈہ گردی کے خلاف کھڑے ہیں، اور ایک کثیر...
    ہالی ووڈ اسٹار مائیکل پِٹ پر نیو یارک میں سابقہ گرل فرینڈ کے ساتھ جنسی زیادتی اور تشدد کے الزامات پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداکارے کے مطابق مشہور امریکی اداکار مائیکل پٹ، جنہیں "بورڈ واک ایمپائر" اور "ڈاسنز کریک" جیسے ٹی وی شوز میں ان کے کرداروں کے لیے جانا جاتا ہے، پر نیویارک سٹی میں اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے ساتھ جنسی زیادتی، گلا دبانے، اور جسمانی حملے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ گرینڈ جیوری کی جانب سے جاری اداکار پر عائد فردِ جرم کے مطابق، الزامات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مائیکل پٹ نے متاثرہ خاتون کو کنکریٹ بلاک اور لکڑی کے ٹکڑے سے بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ 44 سالہ اداکار...
    برطانوی ہاؤس آف لارڈز میں پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں۔ حکومتی وزیر لارڈز کولنز نے کہا ہے کہ پانی بنیادی انسانی ضرورت ہے، سندھ طاس معاہدہ بحال کرنے کے لیے تمام سفارتی کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی طرف سے کشیدگی کم کرنے کا قدم نہایت اہمیت کا حامل ہے، ہماری سفارتی کوششیں اس کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارتی قیادت کا ہدف سندھ طاس معاہدہ تھا، طلال چوہدری اس موقع پر لارڈ شفق محمد نے لندن میں ہائی کمیشن پر ہونے والے حملوں کو تشویش ناک قرار دے دیا...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے  کہ ہمارا دشمن اتنا بزدل ہے کہ رات کو چھپ کر معصوم شہریوں اور آبادیوں کو نشانہ بناتا ہے بھارتی حملوں میں اس وقت تک 31 معصوم شہری شہید اور 57 زخمی ہو چکے ہیں۔اپنے عوام اور زمین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اسلام آباد میں پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ہمارا دشمن اتنا بزدل ہے کہ رات کو چھپ کر معصوم...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی 2025ء ) رانا ثناء اللہ کا بھارت کیخلاف مزید کوئی کارروائی نہ کرنے کا عندیہ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے بڑا پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو بتا دیا بھارت مزید کچھ نہیں کرے گا تو ہم بھی کچھ نہیں کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے حملہ کیا، ہم نے وعدے کے مطابق بھرپور جواب دے دیا، بھارت مزید کچھ نہیں کرے گا تو ہم نے دنیا کو بتا دیا ہے ہم بھی کچھ نہیں کریں گے۔(جاری ہے) رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بھارت نے پہل کی تھی، ہم نے نہیں...
    ملک اشرف : بانی پی ٹی آئی کے بھانجے حسان خان نیازی کی بازیابی اور آئی جی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست، ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے کی بناء پر مسترد کردی ۔ جسٹس سلطان تنویر احمد نے حفیظ اللہ خان نیازی کی درخواست پر سماعت کی ، پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فرخ خان لودھی پیش ہوئے، وکیل درخواستگزار نے حفیظ اللہ خان نیازی کی دونوں درخواستوں کو واپس لینے کی استدعا کی۔ عدالت نے حفیظ اللہ خان نیازی کی دونوں درخواستوں کو واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردیا، سینیئر صحافی حفیظ اللہ نیازی نے اپنے بیٹے حسان خان نیازی کی بازیابی اور آئی جی کیخلاف توہین عدالت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔  ...
    اعلامیے کے مطابق ان بلاجواز اور غیر ضروری حملوں میں دانستہ طور پر شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جنہیں من گھڑت دہشت گرد کیمپوں کی موجودگی کا بہانہ بنا کر نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بزدل دشمن بھارت کو رات کی تاریکی حملے کا ردعمل اور سخت جواب دینے کے لئے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد بدھ کو جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت، پاکستان اپنے بے گناہ شہریوں کی شہادت اور خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کے بدلے، وقت، مقام اور انداز کے تعین کے ساتھ، اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے اور اس...
    نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گراؤنڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی۔ نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہونے والے بہن بھائی کی نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گراؤنڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کی تاریکی میں میزائل حملوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے پاکستان نے مار گرائے جبکہ متعدد ڈرون اور کواڈ کاپٹر بھی تباہ کر دیے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی جارحیت...
    اسلام آباد: بھارتی حملے کیخلاف حکومتی اور اپوزیشن شخصیات یک زبان ہوگئیں اور دشمن کو بھرپور جواب دینے کا بھی اعلان کر دیا۔ نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کی طرف سے پاکستان پر میزائل داغنے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کا میزائل حملہ کھلی جارحیت ہے، مودی نے ابتدا کر دی اور اختتام اب پاکستان کرے گا۔ مظفرآباد، کوٹلی اور بہاولپور پر حملے ناقابل معافی جرم ہیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ بھارت نے میزائل داغ کر اپنی ناپاک نیت کو بے نقاب کر دیا، پاکستان اب خاموش نہیں بیٹھے گا، بھارت نے امن کی پیشکش کو کمزوری سمجھا، بھارت کو اب اس کی زبان میں ہی جواب دیا جائے گا۔...
    اپنے مذمتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی جنگی جنونیت کا نوٹس لیں اور جنوبی ایشیا کو جنگ کی آگ میں جھونکنے سے روکیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی نے کہا ہے کہ ہم بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں پر کی جانے والی حالیہ جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، بلکہ خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش بھی ہے۔ انہوں نے بھارت کی جارحیت کے خلاف اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ پاکستان...
    پاک فوج نے آپریشن سندور کو بھارت کیلئے تندور بنا دیا، انڈین میڈیا کی چیخیں ، پاکستان پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) پاک فوج نے آپریشن سندور کو بھارت کیلئے تندور بنا دیا، انڈین میڈیا کی چیخیں ، پاکستان پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی طرف سے بھارتی جارحیت کے موثر جواب کے بعد انڈین میڈیا کی چیخیں۔ نکل گئی ہیں اور اس نے پاکستان پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگا دیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے پہلے ہی واضح کر دیا گیا تھا کہ بھارتی جارحیت...
    اسلام آباد: ملک بھر کی سیاسی  قیادت نے پاکستان کے خلاف بھارت کی کشیدگی کے دوران بھر پور یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجرجنرل احمد شریف نے پاک-بھارت کشیدگی کے دوران قومی سلامتی کے حوالے سے ملک بھر کی سیاسی قیادت کو پاکستان ٹیلی ویژن سینٹر اسلام آباد میں ان کیمرا بریفنگ دی۔ ترجمان پاک فوج نے بریفنگ کے دوران کہا کہ اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کی جاتی ہے تو افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے...
    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق بھارت کی پاکستان کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کا خطرہ موجود ہے۔  ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاک بھارت مسئلے پر بند کمرہ مشاورت میں ارکان نے کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ ارکان نے فوری طور پر تحمل اور کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیا۔  شفقت علی خان نے کہا کہ سلامتی کونسل کی جانب سے فریقین پر بات چیت ، سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کو حل کرنے پر زور دیا گیا، کئی اراکین نے مسئلہ کشمیر کو خطے کے عدم استحکام کی اصل جڑ قرار دیا۔ ارکان...
    بھارتی کرکٹ ٹیم میں قیادت کی تبدیلی کی بازگشت پھر سنائی دینے لگی۔ انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل بی سی سی آئی اہم فیصلوں پر غور کر رہا ہے۔ روہت شرما فی الحال ٹیسٹ کپتان برقرار ہیں تاہم ان کی عمر اور حالیہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے یہ ان کی آخری بڑی سیریز ثابت ہو سکتی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میں خود کو ڈراپ کرنے کے بعد روہت شرما کی قیادت پر سوالات کھڑے ہو گئے تھے۔ نائب کپتان جسپریت بمراہ کو بھی ورک لوڈ اور انجری مسائل کے باعث اس ذمہ داری سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ نوجوان بلے باز شبمن گل اور وکٹ کیپر رشبھ پنت نائب کپتانی کے لیے...
    بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے بازنہ آیا۔ حکومت کے بعد  اب معروف بھارتی فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا نے بھی متعصبانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے  پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور ہانیہ عامر  کی تصاویر  اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے ڈیلیٹ کردیں۔بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف حالیہ اقدامات نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ پہلگام حملے کے بعد بھارت نے نہ صرف پاکستان کے خلاف  جھوٹے پروپیگنڈے اور الزام تراشی  کا سلسلہ جاری  کر رکھا ہے بلکہ اس نے ثقافتی، ڈیجیٹل اور معاشی سطح پر بھی سخت اقدامات  شروع کر دیئے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد پاکستان کو عالمی سطح پر الگ تھلگ کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تناؤ کو مزید...
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر)قومی اسمبلی میں بھارت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، قرار داد طارق فضل چوہدری نے پیش کی۔ قومی اسمبلی کے اسپیکرسردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے خطاب کیا اور معمول کا بزنس معطل کرنے کی تحریک پیش کی۔ایک ایسے موقع پر جب بھارت پہلگام واقعہ کی آڑمیں پاکستان کے خلاف کشیدگی بڑھارہاہے، قومی اسمبلی میں بھارت کے خلاف متفقہ قرارداد کی منظوری ایک سیاسی اقدام ہے، جوملکی سلامتی کے لئے پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے درمیان ایک واضح ہم آہنگی کی علامت ہے،متفقہ قرارداد کے ذریعیواضح کردیاگیاہے کہ بھارت کی حالیہ جارحانہ پالیسیوں، لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزیوں، یا کشمیر میں انسانی حقوق...
    کراچی: ڈسٹرکٹ ملیر میں ٹرانسپورٹر کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا واقعہ سامنے آنے پر شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے 4 پولیس اہلکاروں سمیت 12 ملزمان کے خلاف اغوا اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس کے حوالے کر دیا۔  ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن امین کھوسہ نے بتایا کہ مدعی مقدمہ سرفراز نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ پولیس موبائل اور سفید ڈبل کیبن میں سوار سادہ لباس اہلکاروں نے مجھے اور میرے دوست کو اغوا کیا اور ہماری آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔ مدعی کے مطابق اغوا کاروں نے فون پر میری کسی شخص سے بات...
    نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسے ماحول میں جب تک کشیدگی کم نہ ہو جائے، خطرہ موجود رہتا ہے، بھارت سوئی برابر ثبوت بھی پیش نہیں کر سکا جس کی وجہ سے دنیا نے ان کی حمایت نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام فالس فلیگ آپریشن کرکے پھنس گیا اور دنیا نے اس مرتبہ بھارت کو مایوس کیا ہے۔ نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسے ماحول میں جب تک کشیدگی کم نہ ہو جائے، خطرہ موجود رہتا ہے، بھارت سوئی برابر ثبوت بھی پیش نہیں کر سکا جس کی وجہ سے دنیا نے ان کی حمایت نہیں...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے صوبہ خیبر پختونخوا میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف مختلف کامیاب کاروائیوں پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔  وزیراعظم نے ان آپریشنز میں 8 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا،ساتھ ہی دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کی نائیک مجاہد خان کو خراج عقیدت پیش کیا ۔  اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی شہباز شریف نے شہید کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا، کہا کہ پوری قوم شہید مجاہد خان کو سلام پیش کرتی ہے ۔  شہباز شریف نے...
    معطل کئے گئے افسران و اہلکاروں پر مبینہ طور پر جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی اور کرپشن کے الزامات تھے۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ کا محکمہ پولیس میں موجود کھالی بھیڑوں کے خلاف سخت ایکشن، کراچی سمیت سندھ کے مختلف رینج سے تعلق رکھنے والے 50 پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے پولیس ہیڈ کوارٹر ساؤتھ گارڈن بیک کمپنی بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف رینج سے تعلق رکھنے والے 50 پولیس افسران و اہلکاروں کو معطل کرکے پولیس ہیڈ کوارٹر ساؤتھ گارڈن بیک کمپنی بھیج دیا، اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ معطل کئے جانے والوں میں کراچی، سکھر، لاڑکانہ اور میرپورخاص رینج کے...
    پہلگام فالس فلیگ کیخلاف بنگلہ دیشی عوام کی پاکستان کے حق میں ریلی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (سب نیوز)پہلگام میں پیش آئے مبینہ فالس فلیگ آپریشن کے خلاف بنگلہ دیشی عوام نے بھارت کے خلاف آواز بلند کر دی۔ بنگلہ دیش میں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی اور بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کردیا۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی عوام پاکستان کے اور پاک فوج کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار، بنگلہ دیش کے کئی شہروں پاکستان کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں، جس میں عوام کی کثیر تعداد نے...
    مشیر اطلاعت خیبر پخون خوا بیرسٹر سیف—فائل فوٹو مشیر اطلاعت خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف واویلا کرنے والی حکومت پہلے اپنے پارٹی سربراہ سے مودی کے خلاف بیان دلوائیں۔ وزیراعظم اور وزیر خزانہ ایک پیج پر نہیں، بیرسٹر سیفمشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایک پیج پر نظر نہیں آتے۔ مشیر اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمریوں کے قاتل مودی کے خلاف بیان دینے سے نواز شریف کترا رہے ہیں۔بیرسٹر سیف نے قائد مسلم لیگ (ن) سے سوال کیا کہ نواز شریف وضاحت کریں کہ مودی ان کی کمزوری ہے یا مجبوری؟...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور بھارتی جنگی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متفقہ قرارداد آج شام ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں لائی جائے گی۔ اجلاس کے موقع پر اراکین اسمبلی اس اہم ترین معاملے پر اظہار خیال کریں گے، اس کے علاوہ بھارتی جارحیت اور ریاستی سرحد پار دہشت گردی پر بھی کھل کر بات کی جائے گی، حکومت کی طرف سے قومی بیانیہ اور پالیسی بھی وضع کی جائے گی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر حکومت اپنی حکمت عملی سے آگاہ کرے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور بھارتی جنگی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ متفقہ قرارداد آج شام ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں لائی جائے گی۔ اجلاس کے موقع پر اراکین اسمبلی اس اہم ترین معاملے پر اظہار خیال بھی کریں گے، اس کے علاوہ بھارتی جارحیت اور ریاستی سرحد پار دہشت گردی پر بھی کھل کر بات کی جائے گی، حکومت کی طرف سے قومی بیانیہ اور پالیسی بھی وضع کی جائے گی۔ جنوبی کوریا کے ایک ہوٹل سے جاننے والے کی رقم چرا کر بیرونِ ملک فرار کی کوشش کرنے والا چینی...
    لاہور میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو اور مودی مسلمانوں کے قاتل عالمی عدالت انہیں سزائے موت سنائے،ان حالات میں دنیا کے 57 مسلم حکمران متحد ہو کر بزدل و سفاک دہشتگرد اسرائیلی و بھارتی وحشیانہ بمباری اور قتل و غارت گری فوری بند کرانے کیلئے میدان عمل میں نکلیں اور اپنا جہادی کردار ادا کریں جو اس کا دینی و ملی اور اسلامی فریضہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیراہتمام مظلوم و نہتے فلسطینی عوام اور بین الاقوامی قانون کے برعکس سویلین آبادی، ہسپتالوں و پناہ گزینوں پر اسرائیلی دہشتگرد و بزدل نیتن یاہو کی وحشیانہ بمباری و قتل وغارت گری اور مظلوم کشمیری عوام پر بھارتی دہشتگرد نریندر...
    او آئی سی کا بھارت میں اسلاموفوبیا اور کشمیری مسلمانوں پر مظالم کیخلاف شدید ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی )کے تحت کام کرنے والے مستقل آزاد انسانی حقوق کمیشن نے بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں اسلاموفوبیا، نفرت انگیز تقاریر اور مسلمانوں پر حملوں میں خطرناک اضافے پر شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔ کمیشن نے حالیہ پہلگام واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔او آئی سی نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان نفرت انگیز حملوں کی آزاد بین الاقوامی تحقیقات کرائے تاکہ اصل حقائق سامنے...
    پاکستان معاشی ترقی کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے، پاکستان میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پورے عزم سے کام کر رہا ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام کے خلاف منفی بیانیہ بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی غیر قانونی معطلی کی طرح عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور ناکامی کا سامنا، آئی ایم ایف پروگرام کو سیاست زدہ کرنے کی کوشش ناکام، پاکستان نے بھارت کی جانب سے اس اقدام کو مسترد کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان معاشی ترقی کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے، پاکستان میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے...
    — فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ میں موٹروے اجتماعی زیادتی کیس میں ملوث 2 مجرموں کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر ہوگئیں۔لاہور ہائی کورٹ آفس نے اپیلوں کو 8 مئی کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔ فیصل آباد میں خاتون سے زیادتی کا تیسرا ملزم بھی گرفتارفیصل آباد میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا مرتکب تیسرا ملزم بھی گرفتار کرلیا۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مجرمان کو زیادتی کے کیس میں سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔
    حکومت خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف سے امریکا کے پولٹیکل مشن کے وزیر اور کمیشن کے قائمقام ڈپٹی ہیڈ نے ملاقات کی جس کے دوران امریکی عہدیداروں کو عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کے خلاف جعلی مقدمات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں پہلگام کے فالس فلیگ اپریشن کے بعد پاکستان اور انڈیا کی کشیدہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا، ملاقات میں امن امان سمیت ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے بے بنیاد الزامات کے حوالے سے گفتگو ہوئی، بیرسٹر سیف نے مودی کے جنگی جنون کے حوالے سے بھی گفتگو کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت خیبر پختون...
    اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنماء رحیم کاکڑ نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی اور اسکی قیادت کیخلاف انتقامی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماء محمد رحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب حکومت کا رویہ قابل مذمت ہے۔ اپنے جاری بیان میں رحیم کاکڑ نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہنوں کے ساتھ پولیس اور جیل انتظامیہ کا رویہ قابل مذمت ہے۔ خواتین کے ساتھ ایسا رویہ پنجاب حکومت کا وطیرہ ہے، جو قابل گرفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی اور اس کی قیادت کے...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان جیسا لیڈر باہر ہوتا تو بھارت کو بھرپور جواب دیتا، قائد مسلم لیگ کی طرف سے ابھی تک بھارت کےخلاف کوئی بیان نہیں آیا، عمران خان نے کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے سب ایک ہیں، جعفر ایکسپریس، بنوں کینٹ واقعہ، ہمیں دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت کے خلاف مضبوط کیس بنا کر دنیا کے سامنے رکھنا ہوگا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ کا بھارت نے...
    لندن(مجتبیٰ علی شاہ) لندن میں سکھ مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔ مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم کی تصویر کو تار تار کر دیا۔یہ مظاہرہ پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر ہونے والے بھارتی احتجاج کے جواب میں کیا گیا۔ سکھ کمیونٹی نے لندن کی سڑکوں پر نکل کر بھارت مخالف اپنے جذبات کا بھرپور اظہار کیا اور بھارتی مظاہرے کو غیر سنجیدہ قرار دیا۔مظاہرین نے مودی حکومت کی پالیسیوں کو سکھوں کے خلاف قرار دیتے ہوئے شدید نعرے بازی کی ۔لندن میں سکھوں کا یہ احتجاج بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تشویش کا مظہر ہے۔ سکھ کمیونٹی نے واضح پیغام دیا ہے...
    پاکستانی تھنک ٹینک جناح انسٹیٹیوٹ نے سندھ طاس معاہدے کی بھارتی خلاف ورزی پر رپورٹ تیار کرلی، رپورٹ کا عنوان “پانی اور خوں اکٹھا نہیں بہہ سکتا “ رکھا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت پاکستان کا پانی مکمل بند نہیں کر سکتا، 3 مغربی دریاؤں کا رخ موڑنے کیلئے 30 ڈیمز جتنی گنجائش درکار ہے، اتنی بڑی تعمیرات کے لیے درکار وقت، لاگت اور زمین دستیاب نہیں، دریاؤں کا بہاؤ موڑنے کی کوشش بھارتی علاقوں میں سیلاب کا باعث بن سکتی ہے، موجودہ بھارتی ڈیم صرف پن بجلی کےلیے بنائے گئے ہیں۔تھنک ٹینک کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کی آبی جارحیت کا چین سمیت دیگر ممالک پر منفی اثر پڑے گا، بھارت کا یکطرفہ اقدام عالمی قوانین...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے کے مقدمات کی کاز لسٹ جاری کر دی، کمیشن کی جانب سے فریقین کو نوٹسز بھی بھجوا دیئے گئے ہیں۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی کامیابی کے خلاف درخواست پر سماعت 8 مئی کو مقرر کی گئی ہے، درخواست گزار بابر نواز اور عمر ایوب کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں، گزشتہ سماعت پر درخواست گزار نے تیاری کے لیے وقت مانگا تھا۔ اسی طرح رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی سے متعلق ریفرنس پر سماعت 7 مئی کو ہو گی۔ جمعیت  علمائے اسلام کے زیراہتمام مولانا حامد الحق حقانی شہید تعزیتی ریفرنس اور یکجہتی فلسطین...
    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے کے مقدمات کی کاز لسٹ جاری کر دی، کمیشن کی جانب سے فریقین کو نوٹسز بھجوا دیے گئے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی کامیابی کے خلاف درخواست پر سماعت 8 مئی کو مقرر کی گئی ہے۔ درخواست گزار بابر نواز اور عمر ایوب کو نوٹسز جاری کر دیے گئے۔ گزشتہ سماعت پر درخواست گزار نے تیاری کے لیے وقت مانگا تھا۔ اسی طرح، رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی سے متعلق ریفرنس پر سماعت 7 مئی کو ہوگی۔
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یکجہتی فلسطین و خدمات مولانا حامد الحق شہید کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں مولانا فضل الرحمان، پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر، جماعت اسلامی کے سابق امیر سراج الحق و دیگر نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف آج پوری قوم ایک ہے لیکن اگر افغانستان کے ساتھ یہ معاملہ ہوا ایسا نہیں ہوگا۔ انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تسلیم کر لیں کہ سیاسی قوت آپ کے پیچھے نہیں کھڑی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا تعلق اس سلسلے کے ساتھ ہے جہاں شہادتوں پر ماتم نہیں کیا جاتا بلکہ شہید ہونے والے کے مشن...
    لاہور پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں جمعیت اسلامیہ پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دشمن یہ سمجھتا ہے کہ وہ پروپیگنڈے اور سازشوں کے ذریعے قوم اور فوج میں دوری پیدا کر لے گا، تو یہ اس کی بھول ہے۔ قوم کا ہر فرد اپنے محافظوں کے ساتھ ہے، اور وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کیلئے متحد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمیعت اسلامیہ پاکستان کے سربراہ علامہ غلام اکبر ساقی نے لاہور پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری قوم ایک کڑے امتحان سے گزر رہی ہے، لیکن پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کے درمیان رشتہ ایمان، وفاداری اور...
    بلوچستان اسمبلی میں بھارت کے بے بنیاد الزامات کے خلاف پیش کی گئی قرارداد منظور کرلی گئی۔بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگانے کے خلاف قراداد پارلیمانی سیکریٹری زرین مگسی نے پیش کی۔قرارداد میں کہا گیا کہ بلوچستان اسمبلی کا ایوان سندھ طاس معاہدہ منسوخ کرنے کی مذمت کرتا ہے، صوبے کے عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔قرارداد کے متن کے مطابق اگر بھارت نے حملہ کیا تو بھارت کو بھرپور جواب دیا جائے گا، حکومت بھارت کے دہشت گردانہ کردار کو دنیا کے سامنے آشکار کرے۔
    باوثوق ذرائع کے مطابق مسلمانوں کو حملوں اور دھمکیوں کا سامنا ہے، اتر پردیش، ہریانہ، مہاراشٹرا اور اترکھنڈ میں مسلمان ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر ہیں، بی جے پی کے اراکین مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کی بھرپور حمایت کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات اور مسلمانوں کے خلاف تشدد میں اضافہ ہوگیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق مسلمانوں کو حملوں اور دھمکیوں کا سامنا ہے، اتر پردیش، ہریانہ، مہاراشٹرا اور اترکھنڈ میں مسلمان ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر ہیں، بی جے پی کے اراکین مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کی بھرپور حمایت کررہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ نفرت انگیز مواد پھیلانے کا...
    بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما کو تعینات کیا گیا تھا۔ مودی سرکار کی بھارتی فوج کے کمان میں تبدیلی کی وجہ صرف یہ تھی کہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار نے پاکستان پر حملہ کرنے کا حکم ماننے سے انکار کردیا تھا۔ ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ وقت مناسب نہیں اور اس طرح جنگ چھیڑنے کا بڑا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ ناردرن کمانڈ...
    اسفند یار ولی اور شوکت یوسفزئی — فائل فوٹو پشاور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے اسفند یار ولی کے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کے خلاف ہرجانے کے کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی کردی۔کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیاقت علی نے کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا بیان ریکارڈ کرلیا۔ شوکت یوسفزئی کو 15 کروڑ ہرجانہ اسفندیار ولی کو ادا کرنے کا حکمپشاور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 15 کروڑ روپے کے ہرجانے کے کیس میں فیصلہ اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی کے حق میں سنا دیا۔ سماعت کے دوران درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شوکت یوسفزئی نے اسفندیار ولی پر امریکا سے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 اپریل ۔2025 )سپریم کورٹ آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی آئینی بینچ نے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے تشکیل دیے گئے کمیشن کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی‘ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیئے کہ آڈیو لیکس کمیشن غیر فعال ہو چکا ہے جس کے بعد یہ کیس تو غیر موثر ہو چکا.(جاری ہے) جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آڈیو لیکس کمیشن کے سربراہ جسٹس قاضی فائز عیسی ریٹائرڈ ہو چکے ہیں جبکہ کمیشن کے دیگر دو ممبران اب سپریم کورٹ کے جج ہیں بدھ کے روز درخواست گزار اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل حامد خان عدالت...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے طلبا یونینز پر پابندی کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران حکومت سے اس ضمن میں بنائی گئی کمیٹی کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کی، جس میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد بلال حسن اور ایک اور معزز جج شامل تھے۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت نے طلبا یونینز کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے ایک کمیٹی قائم کی ہے، جس کی عبوری رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ ماضی میں تمام...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کے خلاف کیس غیر موثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دیا، مذکورہ انکوائری کمیشن کے چیئرمین قاضی فائز عیسی ریٹائر جبکہ باقی ممبر سپریم کورٹ تعینات ہو گئے ہیں۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کے خلاف کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل نے بتانا ہے کہ کیا آڈیو لیکس پر نیا کمیش بنائیں گے یا نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا سی ڈی اے کو وائلڈ لائف بورڈ کے دفاتر واپس کرنے کا حکم ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے بتایا کہ اٹارنی جنرل...
    پہلگام فالس فلیگ  حملے  کے بعد  مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کیخلاف بھارتی مظالم   کا نیویارک ٹائمز نے پردہ فاش کردیا۔ یہ بھی پڑھیں:نواز شریف پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے میدان میں آگئے، بین الاقوامی رابطوں کا آغاز ’نیویارک ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد مودی سرکار اور انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کیخلاف مہم تیز کر دی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں مسلمانوں کو حراست میں لیا گیا اور ان کے گھر مسمار کر دیے گئے ہیں۔ ’نیویارک ٹائمز‘ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کیخلاف کریک ڈاؤن پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے اظہار تشویش کیا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کی ایشیا کی ڈپٹی ڈائریکٹر میناکشی گنگولی کا کہنا ہےکہ پہلگام...
    نیویارک (نیوزڈیسک)امریکہ کی سابق نائب وزیر خارجہ رابن رافیل کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں بھارت کیخلاف گفتگو کے بعد بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا شروع کردیا۔ بھارتی میڈیا نے رابن رافیل پر ماضی میں پاکستان کے مفاد کےلیے کام کرنے کے بےبنیاد الزامات کا دوبارہ شور کرنا شروع کردیا۔حقیقت میں رابن رافیل پر اس قسم کا کوئی بھی الزام کسی بھی امریکی عدالت میں ثابت نہیں ہوا . ان الزامات سے طویل عرصہ پہلے کلیئر ہوچکی ہیں۔خیال رہے کہ رابن رافیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی غیر جانبدارنہ تحقیقات کی پیشکش ایک مثبت پیشرفت ہے۔ پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، پولیس کے حوالے کردیا گیا
    سینیٹ میں بھارت کی بے بنیاد الزام تراشیوں اور جارحانہ عزائم کیخلاف متفقہ مذمتی قرارداد منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹ آف پاکستان نے بھارت کی بے بنیاد الزام تراشیوں اور جارحانہ عزائم کے خلاف متفقہ طور پر مذمتی قرارداد منظور کر لی۔تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں نے مل کر مودی حکومت کو دو ٹوک پیغام دیا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن اس کے ایٹمی ہتھیار محض نمائش کے لیے نہیں بلکہ وقت پڑنے پر استعمال کے لیے ہیں۔قائد حزب اختلاف شبلی فراز، پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر شیری رحمان اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مشترکہ طور پر یہ قرارداد تیار کی۔قرارداد...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 اپریل 2025ء) یورپی عدالت کا یہ فیصلہ برسلز کی جانب سے مالٹا کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے نتیجے میں سامنے آیا ہے۔ یورپی یونین کی عدالت انصاف نے مالٹا کے اس پروگرام کو یورپی یونین کے قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا، ''یونین کی شہریت کا حصول تجارتی لین دین کے نتیجے میں نہیں ہو سکتا ہے۔‘‘ ’گولڈن پاسپورٹس‘: یورپی یونین کی عدالتی کارروائی کی دھمکی گولڈن پاسپورٹ والا ملک: یورپ کے ویزا فری سفر کی سہولت معطل برسلز نے 2022ء میں مالٹا کے اس پروگرام کے خلاف یورپی یونین کی اعلیٰ ترین عدالت سے رجوع کیا تھا، جس کے تحت غیر یورپی شہریوں کو بڑی ادائیگیوں یا سرمایہ...
    بھارت کا جنگی جنون بے قابو ہوتا جا رہا ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت پہلگام واقعے میں پاکستان کے خلاف شواہد نہ ہونے کے باوجود حملے کا ماحول بنا رہا ہے۔ نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ‘‘ ایسا لگتا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کے لیے اپنا کیس بنا رہا ہے ، کیونکہ غیر ملکی سفارت کاروں کے مطابق بھارت پہلگام حملے پر پاکستان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکا۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے 100غیر ملکی سفارت کاروں کو وزارت خارجہ بلاکر بریفنگ دی، پہلگام واقعے کے ذمہ داروں کی شناخت کے ڈیٹا سمیت تکنیکی انٹیلی جنس کے بارے میں مختصر طور پر آگاہ کیا گیا۔بریفنگ میں شریک...
    سٹی 42:  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے  ضلع کیچ، بلوچستان میں دھشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کے افسروں  و اہلکاروں کی پزیرائی کی  وزیرِ اعظم نے  کارروائی کے دوران تین دھشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی وزیر اعظم نے کہا دھشتگردی کے ناسور کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے. دھشتگرد بلوچستان کے امن اور اسکے لوگوں کی ترقی کے دشمن ہیں. حکومت بلوچستان کی ترقی اور اسکے عوام کی خوشحالی کا سفر یونہی برقرار رکھے گی،ارض وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے....
    ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں ،ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر9افراد گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کاروائیاں، ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے 9افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈینگی لاروا کی افزائش بننے والے دو ڈیری فارمز کو بھی سیل کر دیا گیا،لاروا ملنے پر سیکٹر آئی نائن میں نجی فیکٹری سائٹ ایریا بھی سیل کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کے مطابق ڈینگی لاروا کی افزائش کی وجہ بننے والے عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے، شہریوں سے التماس ہے کہ ڈینگی لاروا افزائش روکنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی...
    زیارت میں سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ ، بی ایل اے کے 7دہشتگرد ہلاک سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشنسکیورٹی فورسز کا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز زیارت (سب نیوز)بلوچستان کے ضلع زیارت میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔سی ٹی ڈی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی سے ہے۔ دہشتگردوں سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔سی ٹی ڈی ذرائع نے مزید بتایا کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، ملزمان دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ 3 روز کے دوران سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کئی کوششیں ناکام بناتے...
    سعودی وزارت داخلہ کا حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزائوں اور جرمانوں کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز مکہ مکرمہ (سب نیوز)سعودی وزارت داخلہ نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاوں اور جرمانوں کا اعلان کر دیا۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق بغیر اجازت حج کرنے یا کوشش کی صورت جبکہ حج موسم کے دوران مکہ یا مقدس مقامات میں وزٹ ویزے کے ساتھ داخل ہونے کی صورت میں 20 ہزار ریال تک جرمانہ ہو گا۔وزٹ ویزا ہولڈر کو مخصوص حج زون میں داخلے کے لیے ٹرانسپورٹ یا مدد فراہم کرنے والے اور غیر مجاز زائرین کو ہوٹل یا نجی گھروں میں رہائش فراہم کرنے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے...
    لاہور:قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ایک بیان دانش کنیریا کے بعد سابق بھارتی اوپنر شیکھر دھون کو بھی مرچیں لگا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلگام واقعہ پر بھارتی فوج کی ناکامی پر سوال اٹھاتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ “وہاں پر پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو پاکستان پر نام لگادیا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ بھارتی فوج ہونے کے باوجود یہ واقعہ ہوگیا اس کا مطلب تم نالائق اور نکمے ہو جو لوگوں کو سکیورٹی نہیں دے سکے”۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ “2016 ٹی20 ورلڈکپ کے دوران حالات کشیدہ ہونے کے باوجود پاکستانی ٹیم بھارت گئی، ہمیں خود نہیں معلوم تھا جانا ہے یا نہیں، کبڈی کی بھارت کی...
    انڈیا کے  زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں حملے کے بعد سے انڈین میڈیا اور سوشل میڈیا میں پاکستان کے خلاف جعلی اور جھوٹی خبروں کی بھرمار ہے۔ انڈین میڈیا مقبوضہ کشمیر میں جانے والے سیاحوں کو کشمیریوں اور پاکستان کے بارے میں منفی باتیں کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بھارتی سیاح کا کہنا تھا کہ ایک بھارتی ٹی وی چینل نے آ کر ان سے کہا کہ کشمیریوں کے خلاف بولیں اور جب انہوں نے انکار کیا تو چینل کے لوگوں نے انہیں پیسوں کی آفر بھی کی۔ سیاح کا کہنا تھا کہ ’میں کشمیریوں کےخلاف منفی بات کیوں کروں جب یہاں...
    اسلام آباد: پہلگام واقع کے بعد بھارتی دھمکیوں کیخلاف تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان سینیٹ متحد ہوگئے، حکومتی و اپوزیشن ارکان کہنا ہے بھارت نے پاکستان پر حملے کی غلطی کی تو اسے ایسا سبق سکھائیں گے کہ رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا ،پوری اقوام پاک فوج کے شانہ بشانہ وطن کے دفاع کیلیے ہردم تیار ہے۔  سینیٹرز کا کہنا ہے پاکستان ایک آزاد ایٹمی ملک ہے،کوئی میلی آنکھ سے دیکھے گا تو اسے جواب ملے گا۔  سینٹ کا اجلاس ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی صدارت میں ہوا، ایوان بالا میں ایجنڈا معطل کرکے مسلم لیگ ن کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان الحق صدیقی کا کہنا تھا کہ بھارت نے امریکی نائب...
    جماعت اسلامی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کو اچھی طرح ذہین نشین کرنا چاہیئے کہ اس وقت پاکستان عالم اسلام کا مضبوط ایٹمی قوت سے لیس ملک ہے جس کے خلاف میلی آنکھ سے دیکھنے سے قبل بھارت کو سو بار سوچنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز قبائلی رہنماء اور جماعت اسلامی باجوڑ کے نائب امیر سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی سراج الدین خان نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف اشتعال انگیزی کے زریعے خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے، مودی سرکار کو اچھی طرح ذہین نشین کرنا چاہیئے کہ اس وقت پاکستان عالم اسلام کا مضبوط ایٹمی قوت سے لیس ملک ہے جس کے خلاف میلی آنکھ سے دیکھنے سے...
    — فائل فوٹو ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کا کہنا ہے کہ ادارہ ماحولیات پنجاب نے ہفتہ اور اتوار کو صوبے بھر میں 1450 کارروائیاں کیں۔ ایک بیان میں عمران حامد شیخ نے کہا کہ اسپیشل اسکواڈز کی کارروائیاں اب چھٹیوں کے دوران بھی جاری رہیں گی۔انہوں نے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کے روز بھٹہ مالکان کے خلاف 39 مقدمات درج کیے گئے اور 30 لاکھ جرمانہ عائد کیا۔ کوپ 29، وزارت صحت کا ماحولیاتی تبدیلی صحت پر اثرات سے نمٹنے کا عزم اسلام آباد وزارت قومی صحت نے کوپ 29 میں ماحولیاتی... عمران حامد شیخ نے کہا کہ پنجاب بھر میں 277 صنعتوں کی انسپکشن کی گئی، ممنوعہ ایندھن کے استعمال اور ایمشن کنٹرول...
    سیکیورٹی فورسز نے افغانستان کی جانب سے ملک میں در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 54 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ اہم کارروائی کا اعلان پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب اور پھر 26 اور 27 اپریل 2025 کی شب، شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان-افغانستان سرحد کے راستے بڑی تعداد میں خوارج کی نقل و حرکت کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت ناکام بنا دیا۔ بیان کے مطابق سیکیورٹی  فورسزنے مؤثر حکمت عملی کے تحت دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا، کامیاب  کارروائی کرتے ہوئے تمام 54 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ضلعی انتظامیہ نے وفاقی حکومت کے مقرر کردہ کم از کم ماہانہ اجرت 37 ہزار روپے کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ سیکٹر ڈی-17 میں کم از کم ویج بورڈ کی خلاف ورزی پر دو بڑے شاپنگ مارٹس کو سیل کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق مارٹس میں ملازمین سے یومیہ 12 سے 14 گھنٹے کام لیا جا رہا تھا جبکہ انہیں صرف 18 سے 20 ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیا جا رہا تھا۔ مزید یہ کہ ملازمین کی ہفتہ وار چھٹیوں پر بھی کٹوتی کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ اے سی صدر یاسر نذیر کی سربراہی میں کی گئی کارروائی کے دوران دونوں مارٹس کے مالکان کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ ڈی...
    دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے کیخلاف وکلا کے دھرنے، گڈز ٹرانسپورٹ بند WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز سکھر: دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف سندھ میں مختلف مقامات پر وکلا کے دھرنے جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف خیر پور میں ببرلو بائی پاس پر وکلا کا دھرنا دسویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔ ببرلو بائی پاس سمیت دیگر مقامات پر جاری دھرنوں کے باعث سندھ اور پنجاب کے درمیان گڈز ٹرانسپورٹ مکمل بند ہے جس کی وجہ سے اشیائے خورونوش اور دیگر اشیاء کے ٹرک اور ٹریلر پھنس گئے۔ اس حوالے سے ٹرانسپورٹز کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے باعث مشکلات...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کامیاب اور موثر سفارت کاری کرتے ہوئے پہلگام واقعہ کے خلاف منظور کردہ مذمتی قرارداد میں سخت الفاظ شامل کرانے کی بھارتی مذموم کوششوں کو ناکام بنادیا جب کہ بھارت قرار داد میں پہلگام کا لفظ میں بھی شامل نہیں کرواسکا۔ پہلگام واقعے کے کئی روز بعد جاری کیے گئے بیان میں سلامتی کونسل نے اعادہ کیا کہ ہر طرح کی دہشت گردی  عالمی امن اور سلامتی کے لیے سنگین ترین خطرات میں سے ایک ہے۔ سلامتی کونسل کی جانب سے جمعے کو جاری بیان میں رکن ممالک نے متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ بھارت اور نیپال کے ساتھ  ہمدردی  کا اظہار کیا۔ بیان میں پہلگام کے بجائے جموں و کشمیر کا لفظ استعمال کرتے...
    انسانیت کیخلاف جرائم (Crimes against humanity)، کہانی ہے ضیا مصطفیٰ کی جو غلطی سے پاک بھارت سرحد عبور کر گیا۔ دستاویزی فلم ضیا مصطفی پر ہونے والے ظلم اور کشمیریوں پر بھارتی تشدد کو بے نقاب کرتی ہے۔ ضیا مصطفیٰ صرف 15 سال کا معصوم لڑکا تھا، جنوری 2003 میں بھارتی فورسز نے ضیاء کو قید کر لیا۔ ضیا پر جھوٹے الزامات لگا کر 19 سال تک تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ضیا مصطفیٰ کے بھائی کا کہنا ہے کہ ضیا کی ماں اپنے بیٹے کے انتظار میں دنیا سے چلی گئی۔ جب کہ ان کی بہن کا کہنا ہے کہ  بھارتی حکومت نے ضیاء مصطفی کی لاش تک واپس نہیں کی۔ یہ واقعہ بھارتی ظلم اور انسانی حقوق کی...
    اسرائیلی فورسز کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری، مزید 40 فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اغزہ: سرائیلی فورسز نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 40 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق انسانی امداد کی ایجنسی کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج کی ناکہ بندی کی وجہ سے غزہ مکمل طور پر قحط کی صورتحال کے قریب ہے۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ قاہرہ میں ہونے والے مذاکرت میں جنگ بندی، قیدیوں کے تبادلے اور تعمیر نو پر نکتہ نظر پیش کریں گے۔ ادھر سابق سابق اسرائیلی وزیراعظم نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج افرادی قوت کی کمی کا شکار ہے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل 2025ء) نائب امیر جماعتِ اسلامی، صدر مجلسِ قائمہ سیاسی قومی اُمور لیاقت بلوچ نے بلوچستان اور اسلام آباد کے چار روزہ دورہ کے بعد لاہور منصورہ میں سیاسی مشاورتی اجلاس اور ہڑتالی کمیٹیوں کے وزٹ کے موقع پر کہا کہ ملک گیر ہڑتال میں تاجر برادری نے شٹرڈاؤن ہڑتال کی طاقت سے اسرائیلی اور بھارتی ظلم کے خلاف اپنے قومی اور انسانیت کے احترام پر مبنی جذبے کے ذریعے زبردست وابستگی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کے 25 کروڑ عوام پوری دُنیا میں انسانوں پر ظلم اور جبر کے خلاف ہیں۔ عالمی برادری فلسطین اور جموں و کشمیر کا مسئلہ حل کرائے وگرنہ اسلامی ممالک ہی نہیں پوری دُنیا کا امن تباہ رہے...
    طاقت ور اور اعلیٰ شخصیات کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرانے کے لیے کم عمر لڑکیوں کی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکنگ کو بے نقاب کرنے والی متاثرہ خاتون نے خودکشی کرلی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کم عمری میں خود ’’سیکس ٹریفکنگ‘‘ کا شکار ہونے والی اور ایسی مجبور لڑکیوں کا کیس سامنے لانے والی ورجینیا جوفرے کی آسٹریلیا میں اپنے فارم ہاؤس سے لاش ملی ہے۔ 41 سالہ ورجینیا جوفرے نے معروف کاروباری شخصیت جیفری ایپسٹین کے طاقتور اور اعلیٰ شخصیات کو کم عمر لڑکیوں کی فراہمی کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ یہ خبر پڑھیں : جنسی زیادتی کا معاملہ برطانوی شہزادہ اینڈریونے تصفیے کی رقم ادا کردی ورجینیا جوفرے نے انکشاف کیا تھا وہ خود بھی اس نیٹ ورک کے چنگل میں پھنس کر کئی اعلیٰ...
    بھارتی ریاست کرناٹکا کے وزیراعلیٰ سدارامیا نے بھی مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے حملے کو بھارت کی سکیورٹی ناکامی قرار دے دیا۔ چند روز قبل مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے حملے میں 26 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے، بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی اور تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کسی تحقیق کے الزام پاکستان پر تھوپ دیا۔ تاہم ہندو انتہا پسند مودی سرکار کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس نے حکومتی مؤقف کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے الٹا مودی سرکار سے سوالات پوچھے کہ بتایا جائے کہ سکیورٹی کیوں ناکام ہوئی؟ وزیر داخلہ امیت شاہ کب استعفیٰ...
    گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 2022 میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان پر فائرنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ رپورٹ کے مطابق تھانہ سٹی وزیر آباد کے مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی، مرکزی ملزم نوید کو معظم کے قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت 2 مرتبہ عمر قید اور مجموعی طور پر 15 لاکھ جرمانے کا حکم دیا گیا۔ حملے میں 4 زخمیوں کی حد تک ملزم نوید کو 3 سے 5 سال قید کی سزا دی گئی، عدالت نے شریک ملزمان طیب جہانگیر بٹ اور وقاص کو شک کا فائدہ دیکر بری کر دیا۔ عمران عباس سپرا ایڈووکیٹ نے کہا کہ پراسکیوشن...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ جلد بازی میں ہمارے کارکنان کے خلاف کوئی فیصلہ نہ دیا جائے۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت کو خیال رکھنا چاہیے کہ ہمارے حقوق کسی صورت پامال نہ ہوں۔ راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ عدلیہ سے اُمید رکھتے ہیں کہ ہمیں بھی دفاع کا پورا موقع دیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان عالمی قوتوں کو ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے۔ Post Views: 1
     اسلام آباد (خبر نگار +نوائے وقت رپورٹ)  بھارتی جارحیت اور اقدامات کے خلاف سینٹ میں مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی۔ اپوزیشن سمیت سینٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں نے قرارداد کی حمایت کی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کے الزامات مسترد کرتے ہیں، بھارتی حکومت بدنیتی پر مبنی مہم چلا رہی ہے۔ قرارداد کے متن کے مطابق بھارت کو دوسرے ممالک  بشمول پاکستان میں دہشتگردی پر قابل احتساب ٹھہرایا جائے، پاکستان کشمیر کی حمایت جاری رکھے گا۔ سینٹ کا اجلاس چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت شروع ہوا۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے قراردار ایوان میں پیش کی جسے متفقہ طور پر سینٹ سے منظور کر لیا...