2025-04-25@23:23:26 GMT
تلاش کی گنتی: 710

«مذہبی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیا»:

(نئی خبر)
    دریائے سندھ پر نئی کینالز بنانے کے خلاف سندھ کے اساتذہ کے ساتھ ساتھ طلبہ بھی سڑکوں پر نکل آئے، سندھ کے ضلع خیرپور، سجاول اور نوشہرو فیروزمیں اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ دریائے سندھ میں کینالز نکالنے کے خلاف سندھ کے 3 اضلاع میں احتجاج اور ریلیاں نکالی گئیں، ضلع خیرپور میں شاہ عبداللطيف یونیورسٹی کے طلبہ نے قومی شاہراہ تک احتجاجی ریلی نکالی اورکینال نامنظور کے نعرے لگائے جبکہ ضلع سجاول چوہڑجمالی میں اساتذہ اورطلبہ کی بڑی تعداد نے احتجاج کرکے ریلی نکالی۔ ادھر نوشہروفیروز میں طلبہ نے پریس کلب تک احتجاج کرتے ہوئے ریلی نکالی، احتجاج کے دوران مظاہرین نے دریائے سندھ پر نئی نہریں بنانے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ...
    کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) کے مطابق مسلسل دوسرے سال غزہ میں امریکی سرپرستی میں ہونے والی نسل کشی نے امریکہ میں اسلاموفوبیا کی لہر کو جنم دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی انسانی حقوق کے گروپ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 2024 میں مسلمانوں اور عربوں کے خلاف نسلی امتیاز اور حملوں میں اضافہ ہوا ہے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 7.4 فیصد زیادہ ہے۔ کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) کے مطابق مسلسل دوسرے سال غزہ میں امریکی سرپرستی میں ہونے والی نسل کشی نے امریکہ میں اسلاموفوبیا کی لہر کو جنم دیا ہے۔ جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ یونیورسٹی کے فنڈز میں کٹوتی کر رہی ہے اور یہود دشمنی کے بہانے مظاہرین کو گرفتار کر...
    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 16 مارچ سے شروع ہونے والی پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت مائیکل بریسویل کریں گے اس اسکواڈ میں چیمپئنز ٹرافی کے سات کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے تاہم کچھ اہم کھلاڑی اس سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے لوکی فرگوسن، ڈیون کونوے، گلین فلپس، رچن روندرا اور مچل سینٹنر انڈین پریمیئر لیگ میں مصروفیت کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیے گئے ٹیم میں ایش سودھی اور بین سیئرز کی واپسی ہوئی ہے جبکہ کائل جیمیسن اور ول او رورکی ابتدائی تین میچز کھیلیں گے اور میٹ ہینری آخری دو میچز کے لیے دستیاب ہوں...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2025ء) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا کو امید ہے کہ اسے یوکرین تنازع کو حل کرنے میں مدد کے لئے روس کے خلاف عائد پابندیاں مزید سخت کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔(جاری ہے) روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ سب پر واضح ہونا چاہئے کہ امریکا کے پاس روس کے خلاف سخت پابندیاں عائد کرنے کےآلات دستیاب ہیں لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ ایسا نہیں ہوگا۔ ہم جس چیز کی امید کر رہے ہیں وہ یہ ہے کہ دونوں فریقین کو یہ احساس ہے کہ یہ کوئی تنازعہ نہیں ہے جو فوجی طریقوں سے ختم ہوسکتا...
    شام کی نئی حکومت نے بشار الاسد کے حامیوں کے خلاف جاری ملٹری آپریشن ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق معزول صدر بشار الاسد کی حامی فورسز اور شامی فوج کے ساتھ جھڑپوں کا سلسلہ ایک ہفتے سے جاری ہے۔ جنگی نگرانی کرنے والی ایک تنظیم نے دعویٰ کیا کہ ان جھڑپوں میں ایک ہزار سے زائد شہری ہلاک ہوگئے جن میں زیادہ تر علوی اقلیتی فرقے کے افراد شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان افراد کو شام کی سیکیورٹی فورسز یا اتحادی گروپوں نے قتل کیا۔ یہ تشویش ناک تشدد شام کے ساحلی علاقے میں پیش آیا، جو علوی کمیونٹی کا گڑھ ہے اور اس سے شام کے نئے انتظامی دور کی نازک صورتحال کو...
    —فائل فوٹو اسلام آباد میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آئیسکو کی کارروائیاں جاری ہیں۔ آئیسکو ریجن میں جدید اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب جاریآئیسکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئیسکو ریجن میں جدید اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب جاری ہے۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق ستمبر 2023ء سے جاری کارروائیوں میں اب تک 4 ہزار 8 سو سے زائد بجلی چوروں کو 41 کروڑ سے زائد کے جرمانے عائد کیے جا چکے ہیں۔ترجمان نےبتایا ہے کہ 3 ہزار 6 سو سے زائد مقدمات درج کیے گئے ہیں، جبکہ پولیس نے ڈھائی ہزار سے زائد بجلی چوروں کو گرفتار کیا ہے۔
    پنجاب میں آوارہ کتوں کو جان سے مارنے کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کو جان سے مارنے پر جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیمیوں اور کارکنوں نے سخت تشویش کا اظہارکیا ہے۔ معروف اینیمل رائٹس ایکٹیوسٹ سارہ گنڈاپور نے ایکسپریس نیوز کو انٹرویو  میں اس غیر انسانی عمل  کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "جانور بھی ہماری طرح جاندار مخلوق ہیں، ان کو بھی تکلیف ہوتی ہے، وہ بھی خوشی، محبت اور درد محسوس کرتے ہیں۔ ہمیں ان کے ساتھ ظلم نہیں کرنا چاہیے بلکہ ایک مہذب اور انسانی رویہ اختیار کرنا چاہیے۔" مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے  آوارہ کتوں کو مارنے کی اجازت دے دی سارہ...
    ذرائع کے مطابق آغا روح اللہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اس تقریب سے کشمیریوں کے جذبات کی توہین کی گئی ہے، انہوں نے متعلقہ حکام اور منتظمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا روح اللہ مہدی نے رمضان کے مقدس مہینے میں دنیا کے مشہور سکی ریزورٹ گلمرگ میں منعقد ہونے والے غیر اخلاقی فیشن شو کی خبروں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آغا روح اللہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اس تقریب سے کشمیریوں کے جذبات کی توہین کی گئی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام...
    فائل فوٹو۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ناجائز منافع خوری پر مختلف علاقوں سے 117 دکاندار گرفتار کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مطابق سرکاری ریٹس کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ 75 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ سستے بازاروں میں مانیٹرنگ کے باعث گھی، مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ آلو، پیاز، ٹماٹر، لہسن، ادرک اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مطابق افسران کو سستے بازاروں اور منڈیوں میں موجود رہنے اور شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ضلعی...
    اسلام آباد: گوادر ایئرپورٹ کے خلاف عالمی میڈیا نے پروپیگنڈا شروع کر دیا۔ مغرب کے معروف میڈیا نے گوادر ایئرپورٹ کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا اور چائنہ سے گوادر بننے والے سی پیک کے خلاف بھی غلط بیانیہ اختیار کر رہا ہے۔ گوادر کے خلاف ہونے والے عالمی پروپیگنڈے کو مقامی میڈیا نے بےنقاب کر دیا گیا اور بتایا گیا کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ مکمل طور پر فعال ہے۔ 20 جنوری 2025 سے 26 فروری 2025 تک گوادر سے 42 پروازیں ہفتے میں تین دن آپریٹ ہوئیں۔ گوادر سے کراچی اڑان بھرنے والی پروازوں کی تعداد 14 تھی جن سے 542 مسافروں نے استفادہ حاصل کیا۔ جبکہ کراچی سے گوادر بھی 14 پروازیں روانہ ہوئیں جس میں 493 مسافروں...
    ہری پور(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے قانون کی حکمرانی کے لیے حکومت کے خلاف تحریک تیز کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ پیکا ایکٹ کے تحت میڈیا پر تلوار لٹکا دی گئی، کرپشن بڑھ گئی، 2 سال سے کوئی سرمایہ کاری نہیں ہوئی، تحریک تحفظ آئین کے پلیٹ فارم سے مل کر احتجاج کریں گے۔ ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے سب پارٹیوں سے مل کر پلان بن رہا ہے، اخترمینگل اور سراج ترین پر جھوٹی ایف آئی آرز کی مذمت کرتے ہیں، لوگوں کے دلوں میں غم و غصہ پایا جاتا...
    حسنین ساجد : گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ملاقات ہو ئی گورنرہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں کی ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ملک کی خاطر ایک پیج پر بیٹھنا ہو گا،سردار تنویر الیاس ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں جن کا ملکی سیاست میں اہم کردار ہے۔بلاول بھٹو وزیراعظم بنے تو آزاد کشمیر سمیت پورے پاکستان میں یکساں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کریں گے،سیاسی جماعتوں کو آپس میں سیاسی اختلاف تو ٹھیک ہے مگر ذاتی نہیں ہونا چاہئے۔پیپلزپارٹی نے پاکستان اور جمہوریت کی خاطر اپنے ووٹوں کی قربانیاں دیں،ایک سیاسی جماعت کا سیاسی مقاصد...
    کراچی کی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف نئی حکمت عملی تیار کرلی اور اشیا اپنی نگرانی میں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ناجائز منافع خوروں کے خلاف کراچی انتظامیہ کی مہم جاری ہے، مہم کو موثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لئے انتظامیہ کے افسران نے سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کی اشیا کو اپنی نگرانی میں سرکاری نرخوں پر  نیلام کرنے یعنی فروخت کرنے کی حکمت عملی اختیار کی ہے ۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنرز  سے کہا ہے کہ وہ گراں فروشوں سے کوئی رعایت نہ کریں شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر سرکاری نرخ پر اشیا فراہم کریں، ناجائز منافع خوروں کو پابند کرنے کے لئے...
    سٹی 42 : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ٹانک میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔  وزیراعظم نے کارروائی میں تین خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ۔  شہباز شریف نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں ۔  پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری
    سفری پابندیوں کی فہرست میں نام شامل کرنے کیخلاف کیس، سیکرٹری داخلہ سے بیان حلفی طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سفری پابندیوں کی فہرست میں نام شامل کرنے کے خلاف کیس میں سیکرٹری داخلہ سے جواب طلب کر لیا۔ کچھ عرصہ قبل لاپتا ہونے والے نوجوان فیضان عثمان کی فیملی کے کیس میں جسٹس بابر ستار کی جانب سے سماعت کا تین صفحات کا تحریری حکم جاری کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر سیکرٹری داخلہ سے بیان حلفی طلب کر لیا، عدالت نے 13 سالہ بچے سمیت فیملی کے 9 میں سے 7 ارکان کے نام ای سی ایل میں رکھنے کا نوٹیفکیشن...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے سفری پابندیوں کی فہرست میں نام شامل کرنے کے خلاف کیس میں سیکریٹری داخلہ سے جواب طلب کرلیا۔ کچھ عرصہ قبل لاپتا ہونے والے نوجوان فیضان عثمان کی فیملی کے کیس میں جسٹس بابر ستار کی جانب سے سماعت کا تین صفحات کا تحریری حکم جاری کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر سیکریٹری داخلہ سے بیان حلفی طلب کرلیا۔ عدالت نے 13 سالہ بچے سمیت فیملی کے 9 میں سے 7 ارکان کے نام ای سی ایل میں رکھنے کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا۔ حکم نامے کے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ خفیہ ادارے کی سفارش پر ایک فیملی کے 9 افراد کے نام ای سی ایل پر ڈالے گئے۔ بتایا...
    باسم سلطان: ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرپرائز دورے کیے۔ ان دوروں کے دوران سرکاری نرخوں کی خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا گیا اور متعدد دکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ جرمانےبھی  عائد کیے گئے اور متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے  اے سی رائیونڈ نے  ماڈل بازار اور ریڑھی بازار رائیونڈ کا دورہ کیا، جہاں خلاف ورزی کرنے پر 3 دکانیں سیل کر دی گئیں۔ اے سی کینٹ نے فاطمہ ارشد نے پی اے ایف مارکیٹ کا دورہ کیا، جہاں 2 افراد کو اوورچارجنگ پر جرمانہ عائد کیا گیا، خاص طور پر پیاز اور ٹماٹر کی...
    کہا جاتا ہے کہ وضو یا طہارت کے بغیر موبائل یا کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کی اسکرین پر قرآن کی تلاوت کی جاسکتی ہے، کیا واقعی کوئی شخص وضو اور طہارت کے بغیر اسکرین پر قرآن مجید پڑھ سکتا ہے اور اسکرین کو چھو بھی سکتا ہے؟ قرآنِ مجید (یعنی مُصحَفِ مقدّس ) کو وضو اور طہارت کے بغیر چھونا منع ہے،البتہ بے وضوزبانی تلاوت کرنا اگرچہ خلافِ مستحب اور خلافِ اَولیٰ ہے لیکن جائز ہے۔ موبائل یا لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر کی اسکرین پر چونکہ قرآنی کلماتِ مبارکہ کے نقوش ثبت نہیں ہوتے، یہ محض سوفٹ ویئر ہوتا ہے، لہٰذا سوفٹ ویئر پر قرآنِ کریم کی تلاوت کرسکتے ہیں ۔اگر سوفٹ ویئر پر تلاوت کرتے ہوئے ورق...
    اسلام آباد: ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے نجی کیش اینڈ کیری کی 2 برانچز سیل کردیں۔  فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ملک بھر میں ٹیکس چوری کے خلاف آپریشنز جاری ہیں۔ اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں نجی کیش اینڈ کیری کی 2 برانچیں سیل کی گئی ہیں، جس پر سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس چوری کا الزام تھا۔ نجی کیش اینڈ کیری کی دونوں برانچیں پوائنٹ آف سیل قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کی گئی ہیں۔  چکلالہ اسکیم 3 اور غوری ٹاؤن اسلام آباد میں واقع برانچوں کو چیف کمشنر لارج ٹیکس پیئرز آفس  اسلام آباد زین العابدین ساہی کی ہدایت پر سیل کیا گیا جب کہ...
    پولیس کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں سابق وزیر حسن بلوچ، سابق پراسیکیوٹر جنرل ساجد ترین و دیگر رہنماؤں کے نام شامل کئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پہیہ جام احتجاج پر بی این پی کی قیادت کے خلاف ایف آئی درج کر لیا گیا۔ پولیس کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں بی این پی رہنماؤں پر الزام ہے کہ انہوں نے شاہراہ بند کی۔ پولیس کی جانب سے مذاکرات کی کوشش کی گئی، تاہم مظاہرین مطالبات کے حق میں بضد تھے۔ مقدمہ میں بی این پی کے سیکرٹری اطلاعات بی این پی آغا حسن بلوچ، مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈوکیٹ، سیکرٹری انسانی حقوق احمد نواز بلوچ، موسیٰ بلوچ،...
    چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف شکست کے بعد پاکستان ٹیم کا سفر پہلے ہی راؤنڈ میں ختم ہو گیا جس کے بعد شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے ذرائع کے مطابق حالیہ پی سی بی اجلاس میں ایک سلیکٹر نے انکشاف کیا کہ بھارت کے خلاف میچ کے بعد ٹیم ہڈل کے دوران کپتان محمد رضوان نے کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ مایوس نہ ہوں کھلاڑیوں کو کچھ نہیں ہوتا کوچز اور سلیکٹرز ہی فارغ ہوں گے یہ بیان حکام کو پسند نہیں آیا اور حیران کن طور پر ٹیم ہڈل میں ہونے والی یہ گفتگو ایک کھلاڑی نے ہی سلیکٹرز کو بتا دی جس پر اجلاس میں تفصیلی بحث کی گئی تاہم چیئرمین...
    لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کا نام میڈیا پر نشر نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کا نام میڈیا پر نشر نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے درخواست گزاروں کےوکلاء کو ترمیمی قانون کےتحت دلائل کےلئے طلب کرلیا۔ عدالت نے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔ پیمرا کے وکیل نے پیمرا ترمیمی قانون عدالت میں جمع کرادیا۔ پیمرا کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پیمرا خود مختار ادارہ ہے اس کے معاملات کو براہ راست  عدالت میں چلینج نہیں کیا جا سکتا۔ دائردرخواستیں ترمیمی ایکٹ کی روشنی میں...
    سُپر بیکٹیریا کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابی، سائنسدانوں نے انسان کے اپنے ہی مدافعتی نظام کا ایک نیا حصہ دریافت کیا ہے جو قدرتی اینٹی بائیوٹکس کا خزانہ ثابت ہو سکتا ہے، ہر سال دس لاکھ سے زیادہ افراد ایسے انفیکشنز سے ہلاک ہو جاتے ہیں جن پر موجودہ اینٹی بائیوٹکس کام نہیں کرتیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سائنسدانوں کو انسانی خلیوں کے اندر ایک ایسا نظام ملا ہے جو بیکٹیریا کو مارنے کی خفیہ صلاحیت رکھتا ہے۔ یعنی ہمارے جسم کا ایک ایک خلیہ سُپر انفیکشنز سے لڑنے کے قابل ہوتا ہے۔ جو طاقتور جراثیم موجودہ ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا کر چکے ہیں، اُنہیں ختم کرنے کے قابل نئی اینٹی بائیوٹکس بنانے میں یہ دریافت...
    طلبی کے نوٹسز جن افراد کو جاری کیے گئے ان میں آصف رشید، محمد ارشد، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی، محمد نعمان افضل، جبران الیاس، سید سلمان رضا زیدی، زلفی بخاری، موسیٰ ورک اور علی حسنین ملک شامل ہیں۔ یاد رہے کہ جے آئی ٹی کو بذریعہ نوٹیفیکیشن الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے تحت تشکیل دیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے  متعدد افراد کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی نے منفی پروپیگنڈا کرنیوالی پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے 10 افراد...
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج ریاست کی سلامتی اور استحکام یقینی بنانے کےلیے دہشت گردی کے خلاف ڈھال بنی رہے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے 4 مارچ کو بنوں کینٹ پر خوارج کے ناکام دہشتگرد حملے کے تناظر میں بنوں کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے اس حملے میں جاں بحق معصوم شہریوں کے اہلخانہ سے گہرے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔آرمی چیف کو جاری آپریشنز اور علاقے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے سی ایم ایچ بنوں کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے زخمی جوانوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی ہمت اور غیرمتزلزل عزم...
    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ  فتنہ الخوارج سمیت دہشت گرد گروہ پاکستان کے خلاف افغان سرزمین سے کارروائیاں کر رہے ہیں، دہشت گرد حملوں میں غیر ملکی ہتھیاروں کا استعمال ثبوت ہے کہ افغانستان ایسے عناصر کی محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے، دشمن عناصر کی ایماء پر کام کرنے والے خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف جنگ منطقی انجام تک جاری رہے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بنوں کا دورہ کیا،  کور کمانڈر پشاور نے استقبال کیا، آرمی چیف کو جاری آپریشنز اور علاقے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے غزہ میں اسرائیل کیجانب سے امداد کی بندش اور بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد کی بندش کی سخت مذمت کرتا ہے، یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے 5 مارچ کو بھارتی وزیر خارجہ کے کشمیر سے متعلق بیان کو مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کشمیری عوام کے تحفظات کو محض اقتصادی بحالی کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی...
    حریت رہنما کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہر کوئی 1931ء کے شہداء کا احترام کرتا ہے اور انہیں بدنام کرنے کی کسی بھی کوشش کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور عوامی مجلس عمل کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے اسمبلی میں تقریر کے دوران 13 جولائی 1931ء کے شہداء کے خلاف بی جے پی رہنما سنیل شرما کے اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ 13جولائی 1931ء کے شہداء کے حوالے سے اسمبلی میں بی جے پی...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیق بری فارم کی وجہ سے ہونے والی تنقید پر بیٹے کی حمایت میں ایک بار پھر سامنے آگئے۔ اعظم صدیق نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر کے رکن اور کیپ ملنے کے بعد بابر اعظم ڈراپ ہوئے، بابر اعظم نیشنل ٹی ٹوئنٹی اور پی ایس ایل میں پرفارم کر کے دوبارہ واپس آجائے گا۔اعظم صدیق نے لکھا سابق کھلاڑیوں سے درخواست ہے کہ وہ الفاظ کا چناؤ ٹھیک رکھیں، ایسا نہ ہو کہ کوئی پلٹ کر جواب دے تو برداشت نہ ہو، آپ ماضی ہیں دوبارہ نہیں کھیلیں گے۔ان کا کہنا تھا لوگ کہتے ہیں کہ باپ...
    اسلام آباد (اوصاف نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت، عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مقدمہ سے بری کردیا۔سول جج مرید عباس نے بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ بانی پی ٹی آئی کیخلاف سول جج زیبا چوہدری کو مبینہ دھمکیاں دینے پر کیس درج تھا،عدالت نے مقدمہ کے جیل ٹرائل کیلئے ہائی کورٹ کو لیٹر لکھ رکھا تھا۔ وزیراعظم شہبازشریف کا پاکستان کا کردار تسلیم کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ سے اظہار تشکر
    —فائل فوٹو لاہور کے علاقے رائیونڈ میں گھر میں گھس کر مبینہ زیادتی اور ویڈیو بنانے کی غلط معلومات فراہم کرنے پر 3 خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ کی مدعیہ، دو خواتین کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ 2 پولیس اہلکار اس کے ملزم نہیں، مدعیہ اور دیگر 2 خواتین نے ایک ملزم سے متعلق عدالت میں صلح نامہ بھی پیش کیا۔ خواتین سے دست درازی کرنے والا جعلی پیر گرفتار، مقدمہ درج کراچی شاہ لطیف پولیس نے خواتین سے دست درازی کرنے... ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو ڈی این اے ٹیسٹ...
    امریکی صدر کا بیان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا بیان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا، امریکی صدر کا بیان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کا اعتراف خوش آئند ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما رؤف حسن کے ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈے کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ایف آئی اے عباس شاہ نے مقدمہ پر سماعت کی۔ روف حسن کیخلاف مقدمہ کا چالان آج بھی پیش نہ کیا جاسکا۔ عدالت کی جانب سے کیس کے تفتیشی افسر کو جاری شوکاز نوٹس برقرار رکھا گیا۔ چالان جمع کروانے کے بعد روف حسن کے خلاف باقاعدہ ٹرائل کا آغاز کیا جائے گا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 8 مارچ  تک ملتوی کردی۔
    چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس بڑے مقابلے میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ جب کہ فائنل اتوار 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
    خطے میں رہنے والے بہت سے کشمیریوں اور تجزیہ کاروں کی رائے ہے کہ مودی حکومت کی جانب سے 2019ء میں ریاستی خودمختاری ختم کرنے سے شہری آزادیوں پر قدغن لگی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں کشمیر میں اسلامی کتب ضبط کر نے پر شدید احتجا ج جاری ہے۔ میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دارالحکومت سری نگر سے شروع ہونے والا چھاپوں کا سلسلہ مقبوضہ کشمیر کے دیگر علاقوں میں پھیل گیا ہے۔ مسلم رہنماؤں نے اس اقدام کو مذہبی لٹریچر پر بلاجواز حملہ قرار دیا ہے۔ مقبوضہ ریاست میں پولیس نے بظاہر یہ تاثر دینے کی کوشش کی تھی کہ ایک کالعدم تنظیم کے نظریات پھیلانے والی کُتب کے خلاف یہ کارروائی کی جا رہی ہے، تاہم مقامی کُتب فروشوں...
    اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن و استحکام کو متاثر نہیں کر سکتیں۔ صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے قلات کے علاقے مغلزئی کے قریب قومی شاہراہ پر سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے جاری بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن و استحکام کو متاثر نہیں کر سکتیں۔ حکومت اور سکیورٹی فورسز صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔ وزیراعلیٰ نے حملے میں شہید ہونے والے اہلکار عطاء اللہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان...
    کراچی: دو ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد بھی پولیس زیادتی کے بعد قتل کیے جانے والے ننھے صارم کے قاتل کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے، مقتول صارم کےوالدین کا ڈی آئی جی ویسٹ آفس کے باہر احتجاج، پولیس اہلکاروں نے  احتجاج سے روکنے کی  کوشش کی۔  تفصیلات کے مطابق ننھا صارم 7 جنوری کو اپنی رہائشی عمارت بیت العنم اپارٹمنٹ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوا تھا جس کی لاش 18 دن کے بعد اسی کی رہائشی عمارت کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ  کے مطابق کم سن صارم  کوجنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔  دو ماہ گزرنے کے باوجود پولیس ننھے صارم کے قاتل / قاتلوں کو گرفتار نہیں...
    ظاہر شاہ طورو---فائل فوٹو  وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ مسلم ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری کو صرف خیبر بختون خوا حکومت کے خلاف بیانات دینے پر کابینہ میں رکھا گیا ہے۔ظاہر شاہ طورو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری پنجاب حکومت کی ناقص کارکرگی چھپانے کے لیے کے پی حکومت کے خلاف بولتی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین کی قیادت میں صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، پنجاب کے لوگ مزید وہاں جعلی حکومت کو برداشت نہیں کر سکتے۔ مخالفین زبان درازی کے ریکارڈ بنا رہے ہیں: عظمیٰ بخاریوزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 76 سالہ تاریخ میں کسی حکومت نے اتنے...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم  شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں چینی کی سپلائی اور قیمت کے کنٹرول کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے حکام کو چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس کو چینی کی پیداوار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں چینی کا وافر سٹاک موجود ہے۔ صوبائی سطح پر چینی کی ارزاں نرخوں پر فروخت کے لیے فئیر پرائس شاپس قائم کی گئی ہیں، چینی کی سمگلنگ مکمل ختم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات لئے جائیں گے اور سمگلرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ صوبائی چیف سیکرٹریز...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم  شہباز شریف نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیدیا    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت چینی کی سپلائی اور قیمت پر کنٹرول سے متعلق اجلاس  ہوا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو اشیائے خور و نوش کی کم قیمت پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔گزشتہ مہینوں میں حکومت نے چینی سمگلنگ پر سخت کارروائی کی ہے۔ "جنگ " کے مطابق وزیر اعظم نے چینی کی قیمتوں پر کنٹرول سے متعلق سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور چینی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر وزیراعظم...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کردی اور کہا ہے کہ عوام کو اشیائے خور و نوش کی قیمتوں پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے کنٹرول کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں چینی کی سپلائی اور قیمت کے کنٹرول کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں انہوں نے حکام کو چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس کو چینی کی پیداوار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ اس وقت ملک...
    پارا چنار(نیوز ڈیسک)پارا چنار میں راستوں کی بندش کے خلاف شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیدیا، علاقے میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پارا چنار میں راستوں کی بندش کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پریس کلب کے سامنے دھرنا دے دیا۔ مظاہرین نے کہاکہ رمضان المبارک میں بھی اشیا کی شدید قلت کا سامنا ہے، حکومت راستے کھلوانے میں تاحال ناکام ہے، پانچ ماہ سے بند راستوں کو فوری کھولا جائے۔ دوسری جانب پارا چنار مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے، عمائدین کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے باوجود ٹل پارا چنار مین شاہراہ نہ کھل سکی۔ تاجر برادری...
    حاجی گلبر خان نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت روزہ داروں کیلئے ہر ممکن آسانیاں پیدا کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے رمضان المبارک کے حوالے سے جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ رمضان المبارک برکتوں اور فضیلتوں کا مہینہ ہے۔ ماہ صیام ہمیں ایثار، قربانی، اخوت اور ایک دوسرے کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کا درس دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس مبارک مہینے کی فضیلت دیگر مہینوں سے زیادہ رکھی ہے۔ اس مبارک مہینے میں عبادات بجا لانے کے ساتھ اپنے معاملات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان نے محدود وسائل کے باوجود روزہ...
    پنجاب یونیورسٹی کی نئی پالیسی کے مطابق نیا ہاسٹل ڈسپلنری فارم تیار کر لیا گیا ہے۔ جس کے مطابق ہاسٹل میں ہڑتال اور لڑائی جھگڑا کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں ہوں گی۔ ہاسٹل افسران و ملازمین کیساتھ بدتمیزی کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ ہاسٹلز ایریاز، کیمروں و دیگر املاک کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ہاسٹل ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنیوالے طلباء کیلئے سزائیں سخت کر دی گئی ہیں۔  منشیات کا استعمال، اسلحہ اور ہراسگی میں ملوث طلباء کی سزائیں بھی سخت کی گئی ہیں۔ ترجمان یونیورسٹی کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے جرمانے کی رقم 20 ہزار روپے تک بڑھا دی ہے۔ ہاسٹل الاٹمنٹ منسوخ کرنے کیساتھ ڈیپارٹمنٹل معطلی بھی...
    آسٹریلیوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے افغانستان کے خلاف میچ کے 47 ویں اوور میں نور احمد کے خلاف رن آؤٹ کی اپیل واپس لے کر اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کر دیا۔ لاہور میں جاری چیمپئنز ٹرافی کے نویں میچ میں آسٹریلوی کپتان کی جانب سے اس وقت اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا گیا جب وکٹ کیپر جوش انگلس نے اوور پکارے جانے سے قبل نور احمد کے کریز چھوڑنے پر بیلز اڑائیں۔ نور احمد کی جانب سے کریز چھوڑنے کا مقصد رن لینا نہیں تھا بلکہ غلطی سے بال کو ڈیڈ سمجھ کر وہ ساتھی بیٹر عظمت اللہ عمر زئی سے بات کرنے بیچ پچ پر چلے گئے تھے، جبکہ بال لائیو تھی اور امپائر نے ’اوور‘ نہیں کہا...
    وفاق المدارس الشیعہ کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سمیت ان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اب مدارس کو نشانہ بنا رہے ہیں، سکیورٹی ادارے بھی دہشت گردوں کو نشانہ ہیں، وقت آ گیا ہے کہ ان دہشت گردوں کی ’’گڈ اور بیڈ‘‘ کی تقسیم ختم کرکے بلاامتیاز ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی، جنرل سیکرٹری علامہ محمد افضل حیدری سمیت دیگر عہدیداروں نے اکوڑہ خٹک میں جامعہ حقانیہ میں نماز جمعہ کے دوران ہونیوالے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ علمائے کرام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا عفریت ایک...
    نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) تعلیمی نظام میں شفافیت اور دیانتداری کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں،ایسا ہی ایک واقعہ مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول میں پیش آیا، جہاں ایک ٹیچر کو امتحان کے دوران طلبہ کو نقل کراتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ 25 فروری کو پیش آیا جب پرائمری اسکول کی ٹیچرکو امتحانی ہال میں طلبہ کو مدد فراہم کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ حیران کن طور پر انہوں نے ریاضی کے سوالات خود حل کیے اور انہیں بلیک بورڈ پر لکھ کر طلبہ کو نقل کرنے کا موقع دیا۔ تاہم، ان کے اس غیر قانونی عمل کو کسی نے کیمرے میں قید کر لیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر...
    دبئی پولیس نے عوام کو دھوکے باز بھکاریوں سے بچانے کے لیے آگہی مہم کا آغاز کر دیا۔ رمضان المبارک کے آغاز پر دبئی پولیس نے ضرورت مندوں تک امداد کی پہنچ کو یقینی بنانے کے لیے ’ڈونیٹ وائزلی‘ کے عنوان سے ایک آگہی مہم شروع کی ہے۔ پولیس حکام نے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سڑکوں، مساجد اور عوامی مقامات کے قریب گھومنے والے بھکاریوں کی جھوٹی کہانیوں پر یقین نہ کریں۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ یہ پیشہ ور بھکاری لوگوں کے عطیات کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ پولیس حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ صرف تسلیم شدہ خیراتی اداروں کو اپنے عطیات دیں اور اگر اپنے ارد گرد بھیک مانگنے...
    سیاسی بیورو کے رکن اور دفترِ القدس کے سربراہ ہارون ناصر الدین نے کہا ہے کہ قابض ریاست کی طرف سے القدس میں جاری انہدام اور جارحانہ کارروائیاں اس کے گھناؤنے عزائم کی عکاسی کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن اور دفترِ القدس کے سربراہ ہارون ناصر الدین نے کہا ہے کہ قابض ریاست کی طرف سے القدس میں جاری انہدام اور جارحانہ کارروائیاں اس کے گھناؤنے عزائم کی عکاسی کرتی ہیں، جن کا مقصد فلسطینیوں کو جبری بےدخل کرکے شہر کو یہودی رنگ میں رنگنا ہے لیکن صیہونی سازشیں فلسطینی عوام کے صبر و استقامت کے سامنے ناکام ہوں گی، اور ہماری بہادرانہ مزاحمت مزید شدت اختیار کرے گی۔ ان کا...
    26 فروری 2019 کو پاکستان کیخلاف بھارت کے نام نہاد سرجیکل اسٹرائیکس کے مس ایڈونچر کا پاکستانی فضائیہ نے اگلے روز ہی منہ توڑ جواب دیا تھا لیکن حقیقت کا اعتراف کرنے کے بجائے بھارت نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرانے کا جھوٹا دعوی کیا۔ بھارت کے نام نہاد سرجیکل اسٹرائیکس کے ڈرامے کو 6 سال مکمل ہوگئے مگر آج تک بھارتی سرکار اور فضائیہ اس واقعے کو ثابت کرنے میں ناکام ہیں، بھارت نے اپنی عوام اور بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے غلط بیانی سے کام لیا جبکہ حقائق اس کے برعکس نکلے۔ یہ بھی پڑھیں: ’بھارت کی کوئی بھی ٹیکنالوجی پاکستان کے میزائلز کو ناکام نہیں بنا سکتی‘ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق...
    — فائل فوٹو کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 200 کلو چرس اور 2 کلو آئس برآمد کر لی اور 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کو معاشرے کا بہت بڑا چیلنج قرار دیدیاڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) سید سجیل حیدر نے منشیات کو پاکستانی معاشرے کے لیے بہت بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔ اے این ایف کے ترجمان کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک بائی پاس پر باداموں کی 8 بوریوں میں چھپائی گئی 200 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی، کارروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ...
    4 سالہ بچے سے زیادتی کے کیس میں 15 سالہ ملزم محمد شکیل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کردی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے 3 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے خلاف میڈیکل رپورٹ جیسے مضبوط شواہد بھی موجود ہیں، وکیل یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے کہ شکایت کنندگان نے بدنیتی کے ساتھ جھوٹا مقدمہ بنایا۔ملزم کی ہڈیوں کا ٹیسٹ کیا گیا، جس کے مطابق اس کی عمر تقریباً 15 سال ہے، یہ جرم اخلاقی گراوٹ اور قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، ضروری ہے کہ عدالت سخت سزا دے کر انصاف قائم کرے۔
    پنجاب میں منظم جرائم پر قابو پانے کےلیے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے قیام کا فیصلہ کرلیا گیا۔لاہور میں مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب سی سی ڈی قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں طے پایا کہ 7 منظم جرائم میں کمی کےلیے سی سی ڈی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے گا، اس ڈپارٹمنٹ کو ڈرون سرویلنس ٹیکنالوجی بھی مہیا کی جائے گی۔سی سی ڈی آرگنائز ڈ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی عمل میں لائے گا جبکہ جرم سرزد ہونے کی صورت میں سرویلنس ڈرون 5 منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ جائے گا۔اجلاس میں طے پایا کہ سی سی ڈی ڈکیتی، رہزنی، زیادتی، قتل، چوری اور لینڈ مافیا کے خلاف فوری کارروائی کرے گا۔سی...
      پشاور:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا اور ساتھ ہی وفاق سے خیبرپختونخوا کو پانی کا حصہ نہ دینے کی شکایت کردی۔ پشاور ہائیکورٹ بار روم میں وکلا سے خطاب میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد دھرنے بھی ہونگیں اور دمادمست قلندر بھی ہوگا، بھر ہم بتائیں گے کہ صوبائی حکومت کسانو ملازمین اور بلدیاتی نمائندوں کو کیسے حق نہیں دیتی، ہم ان کو رلائیں گیں اور ان سے اپنا حق بھی لیں گیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں کو اکھٹا کرنے سے پہلے اپنی جماعت کے اندر اتحاد پیدا کرلے،...
    دبئی :انڈیکس ایکسچینج کی ہنڈی کے خلاف مہم میں انعامات کی بارش ،2پاکستانی کار اور گولڈ جیتنے میں کامیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز دبئی :رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں انڈیکس ایکسچینج نے قانونی ذرائع سے رقوم کی منتقلی کے فروغ کے لیے اپنی شاندار آگاہی مہم شانِ رمضان ’’سیزن فور کا آغاز کر دیا ہے۔ اس با رہنڈی پر وا ر‘‘ مہم کی زبردست کامیابی کے بعد، انڈیکس ایکسچینج ایک منفرد سلوگن “اب کی بار، بلڈوزر کا وار” کے ساتھ میدان میں اترا ہے۔اس آگاہی مہم کے تحت قانونی ذرائع سے وطن رقوم بھیجنے والے صارفین کے لیے خصوصی خوشخبری ہے۔ انڈیکس ایکسچینج کی کسی بھی برانچ سے ترسیلات زر بھیجنے والے صارفین ہر 10...
    —فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر حکام کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پیکا بل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور صحافتی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر لایا گیا، پیکا ترمیمی بل کی منظوری سے آئین میں دیا گیا آزادیٔ اظہار شدید متاثر ہو گا۔ سپریم کورٹ بار کا پیکا ایکٹ واپس لینے کا مطالبہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ آئین میں دیا گیا آزادیٔ اظہار کے تحفظ سے متصادم ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پیکا ترمیمی...
    ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم گلگت بلتستان کے باسی حکومت کو متنبہ کرتے ہیں ناپاک عزائم کو ذہنوں سے نکال دیں ورنہ کارگل کے بارڈر سے کراچی اور کوئٹہ سے پاراچنار تک عوامی ردعمل دینے پر مجبور ہوں گے۔ گلگت بلتستان کے عوام صوبائی رہنما سید علی رضوی کی کال کا انتظار کریں۔ لگتا ہے جعلی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔  اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی و ایم ڈبلیو ایم کے پارلیمانی لیڈر کاظم میثم نے کہا ہے کہ پاکستان میں مظلوموں کی توانا آواز علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے خلاف وارنٹ گرفتاری وفاقی حکومت کی ایماء پر اس وقت جاری کیا گیا جب آپ لبنان میں غاصب صیہونیوں...
    پیپلز پارٹی پارلیمانی وفد کی حکومت کیخلاف شکایتیں، صدر زرداری نے ساتھ مجبوری قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، پیپلز پارٹی پارلیمانی وفد اور رہنماوں نے آصف علی زرداری کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیے۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے پنجاب کی پارلیمانی وفد کے اراکین اور تنظیمی رہنماوں نے گورنر ہاوس لاہور میں مرحلہ وار ملاقاتیں کیں۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی پارلیمانی وفد اور رہنماوں نے آصف علی زرداری کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیے۔وفد کے اراکین کا کہنا تھا کہ انتظامی معاملات میں پیپلز پارٹی کے اراکین کو نظر...
    خاتون مداح کو بوسہ دینے کی وائرل ویڈیو کی وجہ سے تنازع کا شکار ہونے والے گلوکار اُدت نرائن ایک مرتبہ پھر مشکل میں پڑگئے ہیں۔ گلوکار کیخلاف اس مرتبہ ان کی پہلی بیوی رنجنا جھا نے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی ہے انہوں نے گلوکار پر ان کے حقوق کی خلاف ورزی اور ان کی جائیداد کے غلط استعمال کا الزام لگایا ہے۔ گلوکار حال ہی میں فیملی کورٹ میں پیش ہوئے، جہاں انہوں نے تصفیہ کے کسی بھی امکان کو مسترد کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رنجنا جھا کے قانونی نمائندے، اجے کمار نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی بڑھتی عمر اور صحت کے خدشات کی وجہ سے ادت نارائن کے ساتھ دوبارہ ملنا چاہتی ہیں۔...
    لبنانی پارلیمنٹ کے اجلاس سے اپنے ایک خطاب میں محمد رعد کا کہنا تھا کہ دشمن نہ تو ہمیں شکست دے سکتا ہے اور نہ ہی ہماری عوام کو مقاومت کی حمایت سے پیچھے ہٹا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" کے سیاسی دھڑے "الوفاء للمقاومۃ" کے سربراہ "محمد رعد" نے کہا کہ حکومت کو ایرانی پروازوں میں رکاوٹ کے موضوع کے بارے میں محکم فیصلہ کرنا چاہئے تاکہ ہماری قومی خودمختاری کو لاحق خطرات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کے خلاف حالیہ جنگ ایک معاندانہ کوشش تھی جو امریکی سرپرستی میں حزب الله کو ختم کرنے کے لئے شروع کی گئی تھی۔ محمد رعد نے ان خیالات کا اظہار اُس وقت...
    مرتضی جتوئی تینوں مقدمات میں ضمانتوں کے باوجود رہا نہ ہوسکے (رپورٹ: علی نواز)سول اسپتال حیدرآباد کے کارڈ یورولوجی وارڈ میں داخل سابق وفاقی وزیر مرتضٰی جتوئی کو صحت یابی کے بعد نارا جیل واپس بھیج دیا گیا،اسپتال سے جیل منتقل کرنے پر مرتضٰی جتوئی کی اہلیہ بیٹا اور دیگر جی ڈی اے رہنماؤں کی بڑی تعداد موجود تھی،اسی جیل منتقلی کے دوران میں مرتضٰی جتوئی کے بیٹے نے بتایا کہ مرتضی جتوئی کیخلاف داخل تینوں مقدمات میں عدالت کی جانب سے ضمانتیں منظور کردی گئی ہے ، جیل حکام کو ضمانت کے ریلیز آڈر بھیج دیئے ہیں،جس کے بعد نارا جیل کے باہر جتوئی قبیلے اور جی ڈی اے رہنماؤں کی بڑی تعداد مرتضٰی جتوئی کی استقبال کیلئے کھڑی...
    فائل فوٹو مظفر گڑھ میں بجلی بند کرنے پر میونسپل کمیٹی اہلکاروں نے احتجاج کا انوکھا انداز اپنا لیا، میپکو دفتر کے سامنے کچرا ڈال دیا۔کچرے کی وجہ سے میپکو عملے اور صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔اس صورتِ حال پر میپکو اہلکاروں نے احتجاج کیا اور میونسپل کمیٹی کے ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر ڈالا۔ کراچی: پانی و بجلی کی بندش کیخلاف احتجاج، مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشرکراچی میں پانی و بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف عیسی نگری اور لائنز ایریا میں جاری مظاہرے ختم کردیے گئے، پولیس نے مذاکرات کے بعد مظاہرین کو منتشر کیا۔ میپکو کے مطابق میونسپل کمیٹی مظفر گڑھ 1 کروڑ 40 لاکھ روپے کی نادہندہ ہے۔میپکو  کا کہنا ہے کہ...
    پیپلزپارٹی رہنما سردار قیضار خان میانخیل کے اغوا کیخلاف وکلاء نے ہڑتال کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان(محمد ریحان )پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی سردار فتح اللہ میانخیل ،سابق ممبر قومی اسمبلی سردار عمر فاروق خان میانخیل مرحوم ،سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سردار ثناء اللہ خان میانخیل مرحوم ، ہدایت اللہ خان میانخیل کے بھائی اور کلاچی سے رکن صوبائی اسمبلی سردار احسان اللہ خان میانخیل کے چچا ،پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدر و امیدوار برائے صدارت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ سردار قیضار خان میانخیل کی اغوائیگی کیخلاف ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ اور ہائیکورٹ بار ڈیرہ کے وکلاء نے ہڑتال کر دی ،کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا، اسی طرح ضلع...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمات میں کی حوالگی سے متعلق درخواست پر بلدیہ فیکٹری کیس کے مفرور ملزم حماد صدیقی کے لیے انٹرپول سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔ ہائیکورٹ میں قتل کیس میں نامزد دبئی فرار ہونے والے مبینہ ملزم تقی حیدر شاہ کی پاکستان حوالگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ محکمہ داخلہ اور خارجہ نے رپورٹ جمع کروا دی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے موقف دیا کہ تقی حیدر، حماد صدیقی اور خرم نثار مفرور ہیں۔ تقی حیدر کے بارے میں متحدہ عرب امارات کو کاغذات بھیجوا دیے ہیں۔ ہائیکورٹ نے بلدیہ فیکٹری کیس کے مفرور ملزم حماد صدیقی کے لیے انٹرپول سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے مفرور ملزم...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے جہانگیر روڈ اور لائنز ایریا کے مکینوں نے پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا، جس کے دوران ٹائروں کو نذر آتش کر کے نیو ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک معطل کر دیا۔ ٹریفک معطل ہونے کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جبکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ تین دنوں سے نہ صرف بجلی کی عدم فراہمی کا شکار ہیں بلکہ پانی کی بھی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے اس صورت حال پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کے خلاف نعرے...
    سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے پاکستان کی بھارت کے خلاف شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ پاکستانی کھلاڑی بھارت کے خلاف جیتنے کی کوشش میں نہیں بلکہ آؤٹ ہونے کے ڈر سے آؤٹ ہوئے۔ ایک پوڈکاسٹ میں تبصرہ کرتے ہوئے مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ ہم نے کوئی گیند گرنے سے پہلے یہ دیکھ لیا  تھا کہ پاکستان کو اپنے گھر میں ہونے والے اتنے بڑے ایونٹ اور توقعات کا پریشر برداشت کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آئی کہ پاکستان نے صرف ایک  تبدیلی کی وہ بھی فخر زمان کی انجری کی وجہ سے۔ دبئی کی کنڈیشنز اس جگہ سے بالکل الٹ تھیں جہاں وہ نیوزی لینڈ...
    بھارتی مڈل آرڈر بلے باز شریاس ایر پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے کے باوجود ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔ دبئی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے بھارت بمقابلہ پاکستان میچ کے بعد پریس کانفرنس میں شریاس ایر نے صحافی سے پوچھا ’کیا آپ بتا سکتے ہیں میچ کے اختتام پر کتنے اوور بچے تھے؟ 45 گیندیں؟ ٹھیک ہے۔‘ جواب ملنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ان کی ٹیم اور جلدی جیت سکتی تھی۔ وہ ایک آسان فتح ہوتی۔ 67 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلنے والے شریاس ایر کا کہنا تھا کہ اگر ٹیم اور جارحانہ کرکٹ کھیلتی تو تھوڑا اور پہلے جیت جاتی۔ ابرار احمد کی تعریف کرتے ہوئے...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کی بدترین کارکردگی پر بابراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو اس وقت پاکستان کا سب سے اچھا بیٹر کہا جاتا ہےلیکن وہ انضمام الحق نہیں۔ انضمام الحق مشکل ترین صورتحال میں بھی پاکستان کو میچ جتواتے تھے۔ Haven't seen any former captain be so blunt on television, every word he's said is spot on and resonates with the feelings of a true fan of the game right now pic.twitter.com/waGC5bfX0b — F (@falahtah) February 24, 2025 سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو کرکٹ کھیلتے 10 سال ہوگئے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے موٹروے پر بغیرایم ٹیگ گاڑیوں سے 25فیصد اضافی ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست پر پری ایڈمشن نوٹس جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے 12مارچ تک جواب طلب کرلیا،محمد سجاد بلوچ ایڈووکیٹ نے اضافی ٹیکس وصولی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیاتھا،درخواست میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ مزید :
    کھیلشاہین آفریدی نے بھارت کیخلاف میچ سے قبل اپنا پلان بتادیاچیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنا پلان بتادیا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ کسی ٹورنامنٹ میں پہلا میچ ہارنا آسان نہیں ہوتا، ہم نے یہاں بہت میچز کھیلے ہیں۔فاسٹ بولر نے کہا کہ پاک بھارت میچ بڑا میچ ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے میچ میں میرا پلان سادہ ہے ، اپنی اسٹرینتھ کے ساتھ بولنگ کروں گا۔
    اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فنانس ایکٹ 2015ء کی شق 7 کو آئین کے متصادم گردانتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا۔آڈیٹر جنرل آرڈیننس 2001ء میں فنانس ایکٹ کے ذریعے ترمیم کے خلاف درخواست پر تفصیلی فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے جاری کیا۔عدالت نے اس قانون کے تحت کیے گئے تمام احکامات اورکارروائیاں بشمول نوٹیفکیشنز کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین ملک کا سب سے بڑا اور بنیادی قانون ہے، باقی قوانین اپنی طاقت آئین سے حاصل کرتے ہیں،اگر کوئی قانون اپنے دیے گئے اختیارات سے تجاوز کر جائے یا کسی آئینی شق کے خلاف ہو، تو اسے غیر آئینی یا آئین سے متصادم الٹرا وائرس...
    یورپی قوانین کی خلاف ورزی پر گوگل پر بھاری جرمانہ لگانے کی تیاری شروع کر دی گئی، گوگل پر قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا جائے گا، سرچ نتائج میں مجوزہ تبدیلیاں یورپی یونین کے اینٹی ٹرسٹ ریگولیٹر، حریفوں کے خدشات دور کرنے میں ناکام ہیں۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یورپی کمیشن گزشتہ سال مارچ سے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کی ممکنہ خلاف ورزیوں پر گوگل کی تحقیقات کر رہا ہے۔ تحقیق میں اس بات پر توجہ مرکوز ہے کہ آیا گوگل ذیلی سرچ انجن جیسے گوگل شاپنگ، گوگل فلائٹس اور گوگل ہوٹلز کو حریفوں پر ترجیح دیتا ہے؟ کیا یہ گوگل سرچ رزلٹ پر تھرڈ پارٹی سروسز کے ساتھ امتیازی سلوک کرتا ہے؟ لوگوں کا کہنا ہے...
    فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء)وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت امریکا میں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خلاف مہم چلانے والے شخص کو لابسٹ رکھ کر ملینز ڈالر لگا کر ملک کے خلاف مہم چلارہی ہے۔فیصل آباد میں جی سی ویمن یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مصدق ملک نے کہاکہ امریکا میں ملین ڈالر خرچ کرکے سیاسی جماعت قرار اد پاس کرتی ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ امریکا میں مہم ن لیگ اور حکومت کے خلاف نہیں ملک کے خلاف ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں استحکام آرہا ہے، اشیائے خور و نوش کی قیمتیں اور مہنگائی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسی کشکول کے اردگرد گھومتی ہے ، عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہے، مگر بد قسمتی سے حکمرانوں کے شاہانہ پروٹوکول اورمراعات پر خرچ کیا جا رہا ہے ،رواں ہفتے مہنگائی میں اضافہ حکمرانوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ،رمضان المبارک سے قبل گراں فروشوں اور نا جائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو رمضان المبارک میں آسودگی میسر ہو ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف پروگراما ت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نجکاری...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے فنانس ایکٹ 2015ء کی شق 7 کو آئین کے متضادم قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا۔آڈیٹر جنرل آرڈیننس 2001ء میں فنانس ایکٹ کے ذریعے ترمیم کے خلاف درخواست پر تفصیلی فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے  جاری کیا۔عدالت نے اس قانون کے تحت کیے گئے تمام احکامات اور کارروائیاں بشمول نوٹیفکیشنز کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین ملک کا سب سے بڑا اور بنیادی قانون ہے، باقی قوانین اپنی طاقت آئین سے حاصل کرتے ہیں،اگر کوئی قانون اپنے دیے گئے اختیارات سے تجاوز کر جائے یا کسی آئینی شق کے خلاف ہو، تو اسے غیر آئینی یا آئین سے متصادم الٹرا وائرس...
    بھارتی میڈیا ایک مرتبہ پھر پاکستان سے حسد میں جھوٹی خبریں پھیلانے لگا۔ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد بھارتی میڈیا کو ایک آنکھ نہیں بھارہا، انڈین میڈیا نے نیوزی لینڈ کے اوپنر راچن رویندرا کے موبائل چوری ہونے کی خبریں نشر کردیں۔ سہ ملکی سیریز میں انجری کا شکار ہونیوالے اوپنر راچن رویندرا چیمپئینز ٹرافی کا پہلا میچ کھیلنے سے قاصر رہے تھے۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ اروشی روٹیلا 24 قیراط گولڈ والے آئی فون سے محروم ہوگئیں اوپنر دوران فیلڈنگ چہرے پر گیند لگنے کے باعث میچ سے باہر ہوگئے تھے جس کا الزام بھارتی میڈیا نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹھہرایا تھا کہ اسٹیڈیم کی اَپ گریڈیشن کے دوران لائٹس کا انتظام اچھا نہیں...
    پشاور: پاکستان پیپلزپارٹی نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کے عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔   خیبرپختونخوا اسمبلے میں پیپلزپارٹی کے رکن ارباب زرک اور پیپلز ٹریڈ فورم نے حکومتی فیصلے  کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے، رکن صونائی اسمبلی ارباب زرک نے  کہا کہ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 11 سالہ اقتدار میں عوام کو ایک بھی نیا بڑا منصوبہ دینے میں ناکام رہی ہے، اس غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔  پیپلز ٹریڈ فورم کے صوبائی سینیئر نائب صدر شبیر الحسنین نے کہا کہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کو...
    اپنے ایک انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران جو بھی آمدنی حاصل کرتا ہے اسے اپنے جوہری پروگرام اور دہشتگردی کی حمایت میں خرچ کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے ایران کے خلاف سلسلہ وار بے بنیاد الزامات جاری ہیں۔ اس ضمن میں امریکی وزیر خارجہ "مارکو روبیو" نے کہا کہ ایران جو بھی آمدنی حاصل کرتا ہے اسے اپنے جوہری پروگرام اور دہشت گردی کی حمایت میں خرچ کرتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کینیڈین اینکر کیتھرین ھریج کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ جو سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر نشر کیا گیا۔ اس موقع پر واشنگٹن نے ایک بار پھر تہران کے خلاف اپنے ناپاک عزائم کا اظہار...
    برطانیہ اور ڈنمارک کی مشترکہ تخلیق گریو ہاک ایئر ڈیفنس نظام اب روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کا نیا ہتھیار ہو گا۔ یہ سسٹم کسی عام شپنگ کنٹینرز میں یوکرین پہنچایا جاسکتا ہے، جسے یوکرین میں پہلے سے موجود ہتھیارو ں کے ساتھ منسلک بھی کیا جا سکتا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ نظام مختصر فاصلے پر مارکرنے والے سویت آر 73 اور اے اے11 میزائلوں سے 32 کلومیٹر دور کے فضائی اہداف کے خلاف استعمال ہو سکتا ہے۔ برطانوی ادارے برٹش فورسز براڈ کاسٹنگ کے مطابق اس وقت جب یوکرین پر روسی بم باری جاری ہے، وہاں گریو ہاک نظام یوکرین کو اس کے شہروں میں موجود افواج اور ضروری وسائل کے دفاع میں...
    بدین ،ڈپٹی کمشنر یاسر بھٹی بجلی چوروں کیخلاف منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
    پی ٹی آئی کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ تین سال سےانسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، خواتین اپنے حقوق کے لیے اپکی طرف دیکھ رہی ہیں۔ 9 مئی سے متعلق کیسز کے سلسلے میں کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھا گیا ہے، جس کے متن میں کہا گیا کہ یہ میرا چیف جسٹس پاکستان کو دوسرا خط ہے جبکہ مجھے پہلے خط کا جواب نہیں ملا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے لکھا گیا کہ گزشتہ 3 سال سے انسانی...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے سینیارٹی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ ججز نے 49صفحات پر مشتمل درخواست آرٹیکل 184کی شق 3کے تحت دائر کی،درخواست منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کے ذریعے دائر کی گئی،درخواست دائر کرنے والوں میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری ،جسٹس بابر ستار، جسٹس ثمن رفعت امتیاز، جسٹس سردار اعجاز اسحاق شامل ہیں۔ معروف پاکستانی گلوکارہ کا کورین اداکار سے شادی کا عندیہ
    جسٹس سرفراز ڈوگر کو بطور چیف جسٹس کام سے روکا جائے، پانچ ججز کا سنیارٹی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے اپنی سینیارٹی کے خلاف قانونی جنگ کا آغاز کرتے ہوئے معاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ ججز نے سینئر وکلا منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ججز کی جانب سے سنیارٹی کے خلاف دائر کردہ ریپریزنٹیشن مسترد ہونے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز نے سینارٹی کپ خلاف درخواست دائر کردی۔درخواست گزارججز میں جسٹس محسن کیانی، جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس بابرستار، جسٹس رفعت امتیاز اور جسٹس بابرستار شامل ہیں۔درخواست میں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے سینیارٹی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ججز نے 49صفحات پر مشتمل درخواست آرٹیکل 184کی شق 3کے تحت دائر کی،درخواست منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کے ذریعے دائر کی گئی،درخواست دائر کرنے والوں میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری ،جسٹس بابر ستار، جسٹس ثمن رفعت امتیاز، جسٹس سردار اعجاز اسحاق شامل ہیں۔ مزید :
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سینیارٹی لسٹ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے، درخواست گزار ججز میں جسٹس محسن اخترکیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل ہیں۔ آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت دائر کی گئی 49 صفحات پر مشتمل درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے موقف اپنایا ہے کہ مفاد عامہ کے بغیر ججز کو ایک ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ ٹرانسفر نہیں کیا جاسکتا۔ یہ بھی پڑھیں: منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کے ذریعے دائر کی گئی اس درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ صدر کو آرٹیکل 200 کی شق ایک کے تحت ججز...
    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی ہار پر لب کشائی کردی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کردہ ویڈیو میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے گرین شرٹس کو مشورہ دیا کہ پاکستانی ٹیم کو جارحانہ کھیل کھیلنے کی ضرورت ہے، دنیا جس انداز میں کھیلتی ہے، ہم اس سے بہت دور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان 6 رنز اوور کی اوسط سے بھی بالنگ کرواتا تو میچ جیت سکتا تھا لیکن ہم بیٹرز بہت سلو کھیل رہے ہیں جسکا نقصان ہمیں ہار کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ شعیب اختر نے شکست کے باوجود پاکستان کیلئے بھارت کیخلاف میچ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انڈیا...
    سکھر(نمائندہ جسارت)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ملک میں انسانی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں جس کے خلاف پی ٹی آئی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں سندھ کی عوام کو نا پہلے تنہا چھوڑا تھا اور نا اب کسی صورت تنہا چھوڑینگے پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں نے جیلیں کاٹی ہیں بہت جلد بربریت، فسطائیت اور فارم 47 والے نظام کا مکمل خاتمہ ہونے والا ہے ملک کی عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا عوام سب کچھ سمجھ چکے ہیں اور عمران خان کے بغیر ہمیں سب زیرو دیکھائی دیتے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز انصاف ہا?س ملٹری روڈ...