2025-11-04@13:58:22 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 1131				 
                «میلانیا ٹرمپ»:
(نئی خبر)
	لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ صوبے میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سیلاب سے 15 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 4 لاکھ 81 ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔  مریم اورنگزیب نے بتایا کہ 3 بڑے دریاؤں کے سیلاب سے 2 ہزار 38 موضع جات متاثر ہوئے، جن میں دریائے چناب کے پانی سے 1 ہزار 169، دریائے راوی سے 462 اور دریائے ستلج سے 391 موضع جات متاثر ہوئے۔ وزیر نے مزید کہا کہ صوبے میں 351 ریلیف اور میڈیکل کیمپس 24 گھنٹے متاثرین کی مدد اور دیکھ...
	وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دریائے سندھ میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبائی محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں سیلاب سے 30 ہلاکتیں اور لاکھوں متاثرین ہیں، مریم اورنگزیب انہوں نے کہا کہ دریا کے اطراف بند، نہروں اور بیراجوں کی مسلسل نگرانی کی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیر آبپاشی جام خان شورو نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 83 ہزار اور اخراج 3 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے۔  سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 13 ہزار...
	  اسلام آباد:   نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے مزید بارشوں کی صورت میں دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کی شدت کا الرٹ جاری کردیا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق 30 اگست تا 3 ستمبر دریائے راوی کے بالائی ملحقہ علاقوں میں بارشیں اور تھین ڈیم سے پانی کا اخراج متوقع ہے اور سیلابی ریلوں کی آمد کے باعث دریائے راوی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہوجائے گا۔ دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر اس وقت تقریباً 1لاکھ47 ہزار کیوسک کا بہاؤ موجود ہے، 2 سے 3 ستمبر کے دوران یہ سیلابی ریلا سدھنائی پہنچے گا جہاں 1لاکھ 25 ہزار سے1لاکھ 50ہزار کیوسک تک بہاؤ متوقع ہے، سدھنائی کے مقام پر یہ سیلابی ریلا شدید سیلابی صورتحال پیدا کر سکتا ہے۔...
	محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارشوں کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، نوشہرہ، صوابی، مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، ڈیرہ غازی خان اور ان سے ملحقہ برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ناروال، پشاور، نوشہرہ اور مردان کے نشیبی علاقوں میں بھی زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔  مزید پڑھیں: بلوچستان میں مون سون بارش کا نیا سلسلہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا موسلادھار بارش، آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر...
	کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ دریاؤں کے کنارے ملک کے طاقتور اور امیر افراد نے غیر قانونی ہوٹل، ریزورٹس اور ہاؤسنگ سکیمیں بنا رکھی ہیں، ہم اعلان جنگ کر رہے ہیں، اب ہم رکیں گے نہیں، پانی کے راستے سے ان کو ہٹائیں گے۔ کراچی میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی مصدق ملک نے کہا کہ میرا دل دکھی ہو جاتا ہے جب میں دیکھتا ہوں کہ چند رئیسوں نے دریاؤں کی زمین کو کاٹ کر غیر قانونی ہوٹل، ریزورٹس اور بستیاں بنا رکھی ہیں۔  مصدق ملک نے کہا کہ یہ سکیمیں اور ہوٹل سیلاب کے دوران کچی بستیوں...
	اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے 30 لاکھ ڈالر کی ایمرجنسی گرانٹ منظور کر لی۔ اے ڈی بی کے صدر ماساتو کانڈا تین روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔ انہوں نے لاہور میں دریائے راوی کا دورہ کیا اور امدادی پیکج کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک تباہ کن سیلاب کا سامنا کر رہا ہے، ہزاروں خاندان بے گھر ہوئے ہیں، ایسے وقت میں اے ڈی بی پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔  وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں سیلاب متاثرین کے لیے ہمدردی کے ساتھ توانائی، ٹرانسپورٹ، تعلیم، صحت اور شہری ترقی کے منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ ماساتو کانڈا نے پاکستان کی...
	پنجاب میں سیلابی صورتحال: پاکپتن میں اونچے درجے کا سیلاب; حفاظتی بند ٹوٹ گئے، دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ بلند
	پنجاب کے تین بڑے دریاؤں چناب، راوی اور ستلج سے تباہی کی نئی داستانیں رقم ہوگئیں، سیلاب کے باعث 280 دیہات ڈوب گئے جبکہ مجموعی طور پر 15 لاکھ افراد متاثر ہوئے، جن میں سے 2 لاکھ 48 ہزار افراد کے سائبان چھن گئے۔ پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق اب تک سیلاب کے باعث صوبے میں 28 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں تاہم بروقت ریسکیو آپریشنز کے باعث مزید جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا ہے، جبکہ درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔  پاکپتن میں اونچے درجے کے آبی ریلے نے تباہی مچادی جس کے باعث متعدد حفاظتی بند ٹوٹ گئے جبکہ کئی بستیاں زیرِ آب آگئیں۔ اہم سڑک کے ڈوبنے سے کئی آبادیوں کا زمینی...
	ملتان(نیوز ڈیسک)مشرقی دریاؤں میں پانی کی بلند سطح سے وسطی پنجاب میں سیلاب کے بعد آج ملتان کی حدود میں شام تک سیلاب کا بڑا ریلا داخل ہونے کا امکان ہے، 3 لاکھ سے زائد افراد کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے، بلوچستان میں بھی 2 ستمبر کو آبی ریلا داخل ہونے کا خدشہ ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملتان کی حدود میں آج شام تک سیلاب کا بڑا ریلا داخل ہونے کے پیش نظر 3 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کر رہے ہیں، متاثرین نے کشتیاں کم ہونے اور مویشیوں کی منتقلی کے انتظامات نہ کرنے پر انتظامیہ سے شکوہ کیا ہے۔  Punjab Floods 2025 | Current Situation in Ravi, Chenab & Sutlej | Types...
	لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب میں بارشوں اور بھارت کی جانب سے ڈیموں سے چھوڑے گئے پانی نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔ سیلابی ریلوں نے بستیاں اجاڑ دیں اور ہزاروں افراد کو گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف جانا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق دریائے چناب اور ستلج میں طغیانی کے باعث جھنگ، چنیوٹ، بہاولنگر اور پاکپتن سمیت کئی اضلاع بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ جھنگ میں مائیں بچوں کو سنبھالے جان بچانے نکل کھڑی ہوئیں جبکہ چنیوٹ کے گاؤں ہرسہ بُلہا کے 5 ہزار مکین سڑکوں پر آ گئے۔ متاثرین نے کھانے پینے، کشتیوں اور کیمپوں کے فوری انتظام کا مطالبہ کیا ہے۔  دریائے چناب کا ریلا موٹر وے ایم ٹو تک پہنچ گیا، اسپیل وے...
	پنجاب میں سیلابی صورت حال سنگین ہوتی جا رہی ہے جب کہ ملتان اور قصور میں پانی داخل ہونے کے خطرات کے باعث لاکھوں افراد کی نقل مکانی ہوئی ہے، اُدھر بلوچستان بھی سیلاب کے خطرے کی زد میں آ چکا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے بڑے دریاؤں میں غیر معمولی سیلاب نے لاکھوں افراد کو متاثر کر دیا ہے۔ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے ستلج اور دریائے راوی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: پنجاب: چناب، راوی اور ستلج میں سیلاب سے ہر طرف تباہی، 1769 گاؤں زیر آب، 14 لاکھ افراد متاثر، 28 جاں بحق ناب میں بھی تیز بہاؤ کے باعث جنوبی...
	ملتان کی حدود میں دریائے چناب کا خطرناک ریلا آج شام تک داخل ہونے کا امکان ہے۔ شہری آبادی کو بچانے کے لیے ہیڈ محمد والا پر حفاظتی بند میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ Flood fury hits India too, visuals from Ravi River in Chamba, Himachal Pradesh. pic.twitter.com/y7zMdx5CSX — Mansoor Ahmed Qureshi (@MansurQr) August 29, 2025  میڈیا رپورٹ کے مطابق سیلاب کے خطرے کے پیش نظر 3 لاکھ سے زائد افراد اپنی بستیوں اور گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو رہے ہیں۔ متاثرین نے کشتیاں کم ہونے اور مویشیوں کی بروقت منتقلی کے انتظامات نہ ہونے پر انتظامیہ سے شکایات بھی کی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی: پنجاب...
	لاہور میں فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح اگرچہ بتدریج کم ہو رہی ہے، تاہم دریا اب بھی انتہائی بلند سطح کے سیلاب میں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز یہاں پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 90 ہزار کیوسک تھا، جو اب کم ہو کر 3 لاکھ 3 ہزار 828 کیوسک رہ گیا ہے۔ راوی میں بھی بلند سطح کا سیلاب بلوکی کے مقام پر دریائے راوی میں 1 لاکھ 92 ہزار 545 کیوسک کا بہاؤ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شاہدرہ میں بھی پانی کی مقدار 1 لاکھ 46 ہزار 800 کیوسک تک جا پہنچی۔ ہلاکتیں اور ایمرجنسی اقدامات پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی...
	  لاہور:   دریائے راوی میں آنے والے سیلاب سے لوگوں کے صرف گھر، سامان اور فصلیں تباہ نہیں ہوئیں بلکہ سیلاب کا پانی کئی گھروں کے خواب اور امیدیں بھی بہا کر لے گیا ہے۔ سیلاب کا پانی دریائے راوی کنارے آباد فرخ آباد، شفیق آباد، افغان کالونی، تھیم پارک سمیت درجنوں بستیوں کے نشیبی حصوں میں بنے گھروں میں جمع ہے، جس نے فرنیچر، برقی آلات، جہیز اور زندگی بھر کی جمع پونجی بہا کر رکھ دیا ہے۔ سیلاب متاثرین کے چہروں پر کرب، دکھ اور بے بسی کے آثار نمایاں ہیں جبکہ امدادی سرگرمیاں جاری رہنے کے باوجود لوگوں کی ضرورتیں تاحال پوری نہیں ہو سکیں۔ فرخ آباد کے رہائشی محمد یاسین نے اپنے ڈوبے...
	نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے دریائے سندھ میں شدید سیلاب سے خبردار کر دیا ہے۔  این ڈی ایم اے کے مطابق تینوں مشرقی دریاؤں میں موجود شدید سیلابی صورتحال کے باعث نشیبی دریائے سندھ میں بھی خطرناک سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق 3 سے 4 ستمبر کے دوران 9 سے ساڑھے 9 لاکھ کیوسک تک کے ریلے پنجند ہیڈ ورکس سے گزریں گے۔ گڈو بیراج پر 5 سے 6 ستمبر کے دوران 8 سے 11 لاکھ کیوسک پانی کا بہاؤ متوقع ہے۔ اگر بند توڑ کر پانی کا رخ موڑ دیا گیا تو گڈو بیراج پر بہاؤ کم ہو کر ساڑھے 7 سے 9 لاکھ کیوسک تک رہ...
	وزیراعظم شہباز شریف نے نئے آبی ذخائر کی تعمیر کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے قلیل، درمیانی اور طویل المدتی پالیسیاں وضع کرنا ہوں گی، دوسری جانب بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور شدید بارشوں کے باعث دریائے راوی، چناب اور ستلج بپھر گئے ہیں۔ 1400بستیاں زیر آب آچکی ہیں جب کہ 10لاکھ افراد متاثر ہوچکے ہیں، سیکڑوں ایکڑ رقبے پر کاشت فصلیں تباہ ہوئی ہیں۔  پاکستان کا زرعی اور معاشی دل کہلانے والا صوبہ پنجاب آج ایک ایسی قدرتی آفت کی لپیٹ میں ہے جس نے نہ صرف انسانی زندگیوں کو متاثر کیا ہے بلکہ پورے معاشرتی، اقتصادی اور ماحولیاتی نظام کو بھی ہلا کر...
	گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گزشتہ دنوں آنے والے اچانک اور تباہ کن سیلاب نے گاؤں تالی داس کو مکمل طور پر ملیامیٹ کر دیا تھا جس کے بعد متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ متاثرین کو سرکاری اور غیرسرکاری اداروں کی جانب سے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی رہائش کے لیے عارضی کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں سرکاری محکمے اور فلاحی تنظیمیں ان کی مدد کررہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: غذر گلگت بلتستان: سیلاب کے دوران چرواہے کی بروقت اطلاع سے سینکڑوں زندگیاں کیسے بچ گئیں؟ متاثرہ علاقوں تک سڑکوں کی بندش اور زمینی رسائی کے مسائل کے پیشِ نظر ہیلی کاپٹر سروس کے ذریعے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا...
	 اسلام آباد:  نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ تینوں مشرقی دریاؤں میں موجود شدید سیلابی صورت حال کے باعث نشیبی دریائے سندھ میں بھی شدید سیلابی صورت حال کا خطرہ ہے۔ این ڈی ایم اے نے بتایا کہ3 سے 4 ستمبر کے دوران 9 لاکھ سے 9 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک کے ریلے پنجند ہیڈ ورکس سے گزریں گے،  ممکنہ نقصان کے خطرے کے پیش نظر بند توڑ کے بہاؤ کا رخ بدلنے کی صورت میں 8 لاکھ 25ہزار سے 9 لاکھ کیوسک کے ریلوں کا امکان ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ گڈوبیراج پر 5 سے 6 ستمبر کے دوران 8 لاکھ سے 11 لاکھ کیوسک بہاؤ کا امکان ہے،...
	اسلام آباد( صغیر چوہدری ) پاکستان میں سیلاب کے پیچھے بھارت کی آبی دہشتگردی پکڑی گئی،ڈیلی ممتاز دھوکے باز بھارت کے دستاویزی ثبوت سامنے لے آیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ جنگ میں شرمناک شکست کے بعد بھارت نے پانی کو پاکستان کے خلاف پطور ہتھیار استعمال کیا ہے اور بھارتی وزیر نریندر مودی نے دونوں اطراف کے پنجاب سے سیلابی پانی چھوڑ کر بدلہ لیا ہے دستاویزات کے مطابق 25 جولائی کو بھارت کے ڈیم 43 فیصد بھرے تھے جبکہ یکم اگست کو بھارت کے تینوں ڈیم 55 فیصد تک بھرے لیکن مکار بھارت خاموشی سے ڈیم بھرتا رہا اور بھارت نے اس حوالے سے جان بوجھ کر پاکستان کے ساتھ کوئی ڈیٹا شیئر نہیں کیا۔ذرائع نے...
	ایشیائی ترقیاتی بینک نے حالیہ تباہ کن سیلابوں کا شکار پاکستان کی مدد کے لیے ایشیا پیسیفک ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ’ سے 3 ملین ڈالر کی سٹریٹ گرانٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ امداد ہنگامی بنیادوں پر خیمے، خوراک اور دیگر فوری ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے استعمال ہوگی اے ڈی بی کے سینٹرل و ویسٹ ایشیا کے ڈائریکٹر جنرل یوجینی ژکو نے کہا کہ مشکل گھڑیوں میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ ہم حکومت اور دیگر عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر متاثرہ خاندانوں کی فوری مدد اور بحالی میں تعاون کر رہے ہیں۔ پاکستان میں اے ڈی بی کے ملکیتی ڈائریکٹر یونگ یی نے مزید کہا کہ ہم صرف ہنگامی امداد نہیں دے رہے بلکہ...
	ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے 30 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب 2022: ایشین بینک نے سندھ کے لیے 400 ملین ڈالر کے رعایتی قرض کی منظوری دے دی ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے صدر ماساتو کانڈا نے پاکستان میں مون سون بارشوں اور شدید سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی حکومت کی درخواست پر کی جانب سے 30 لاکھ ڈالر کی ہنگامی گرانٹ فراہم کی جائے گی جو کہ ایشیا پیسیفک ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ سے دی جائے گی۔ اے ڈی بی کے صدر ماساتو کانڈا 3 روزہ دورے...
	 اسلام آباد:  ستلج دریا میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر غیر معمولی سطح کا سیلاب آگیا، جی ایس والا کے مقام پر بہاؤ 3.5 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بارشوں اور بھارت کی جانب ممکنہ سیلابی ریلوں کے اخراج سے صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے، قصور اور ملحقہ علاقوں میں انتظامیہ اور ریسکیو ادارے کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔ 1955ء میں اتنا بڑا ریلا ستلج سے گزرا تھا، قصور شہر کو بچانے کے لیے آر ار اے ون کو توڑنا پڑرہا ہے، عرفان کاٹھیا اس حوالے سے ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید اور ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی نے پریس کانفرنس بھی کہی۔ عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ دریائے ستلج...
	پنجاب میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے تعلیمی ادارے بند یا کھولنے کا اختیار تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو دے دیا ۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں موجود سیلاب کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کی بندش یا بحالی کا فیصلہ کر سکیں گے۔ یاد رہے کہ ضلع سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں پہلے ہی تعلیمی ادارے 7 روز کے لیے بند کیے جا چکے ہیں، جو 2 ستمبر تک بند رہیں گے۔ ادھر لاہور ڈویژن کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر کالجز نے شاہدرہ، چوہنگ،...
	 لاہور:  دریائے راوی میں حالیہ سیلاب کے باعث شاہدرہ کے نواحی علاقوں میں قائم کئی نئی ہاؤسنگ سوسائٹیاں بری طرح متاثر ہوئیں، تیز بہاؤ کے باعث پانی گھروں میں داخل ہوگیا اور کئی مقامات پر تین سے چار فٹ تک کھڑا رہا جس سے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ علاقہ مکینوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ بجلی اور دیگر سہولیات بھی متاثر ہوئیں۔ شاہدرہ لاہور کا وہ علاقہ ہے جو براہِ راست دریائے راوی کے کنارے واقع ہے اور گزشتہ چند برسوں میں یہاں مختلف نجی ہاؤسنگ اسکیمیں آباد ہوئی ہیں۔ ان بستیوں کی بڑی تعداد نشیبی زمین پر قائم ہونے کے باعث پانی کے دباؤ کو برداشت نہ...
	لاہور ( ویب ڈیسک) پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی آبادیاں بھی سیلاب کی زد میں آ گئیں، لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، بھارت سے آج شام ایک اور سیلابی ریلا چناب میں آئے گا جبکہ آج پنجاب سمیت ملک بھر میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے جس سے سیلابی صورتحال بدتر ہو سکتی ہے۔ راوی، چناب اور ستلج میں طغیانی نے لاہور، قصور، جھنگ، حافظ آباد، پاکپتن، سیالکوٹ، چنیوٹ، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، وزیر آباد، سرگودھا، نارووال، بہاولنگر اور بہاولپور سمیت کئی اضلاع کو شدید متاثر کیا ہے۔  1692دیہات زیر آب، 14 لاکھ 60 ہزار افراد متاثر صوبہ پنجاب میں چار دہائیوں میں آنے والے بدترین سیلاب...
	بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع دیواناگیری میں سید نور نامی کسان کی مرغی نیلا انڈہ دینے کے بعد توجہ کا مرکز بن گئی، انوکھا نیلا انڈہ دیکھنے کے لیے لوگ امڈ آئے۔ نور کا کہنا ہے کہ اس کے پاس 10 مرغیاں ہیں اور سب کو یکساں خوراک دی جاتی ہے، وہ سب سفید انڈے دیتی ہیں، لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ کسی مرغی نے نیلا انڈہ دیا، اس نایاب انڈے کو دیکھنے کے لیے لوگ بڑی تعداد میں گاؤں کا رُخ کر رہے ہیں۔  نور کے دوست نے بتایا کہ یہ مرغی روزانہ سفید یا ہلکے پیلے رنگ کا انڈہ دیتی تھی، نور نے اسے دو سال قبل محض 20 روپے میں خریدا تھا، لیکن دو دن...
	اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مون سون کے نئے اسپیل کے آغاز پر ملک کے بیشتر علاقوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ 29 اگست سے 2 ستمبر تک مختلف شہروں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں شہری سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ سندھ  کراچی سمیت ساحلی اضلاع ٹھٹھہ، سجاول، بدین اور تھرپارکر میں 30 اگست تا 2 ستمبر شدید بارشوں کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ کراچی میں شہری سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔ اندرونِ سندھ کے اضلاع حیدرآباد، دادو، سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، جیکب آباد اور کشمور میں 30 اگست تا 1 ستمبر...
	ضلع منڈی بہاء الدین کا بڑا حصہ سیلابی پانی میں ڈوب چکا ہے۔ لوگ گھروں کی چھتوں پر پناہ لیے حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں کشتیوں کے ذریعے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔ حافظ آباد کے نواحی دیہات بھی سیلاب کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ کمالیہ میں متاثرہ خاندان خوراک اور امداد کے منتظر ہیں۔ مقامی افراد اپنے ساتھ ساتھ مویشیوں کے لیے چارے کی تلاش میں بھی مشکلات کا شکار ہیں۔  دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ شکر گڑھ میں گھروں کے اندر پانی داخل ہوگیا، قیمتی سامان تباہ ہوگیا اور کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بھی سیلابی ریلے بہا لے گئیں۔ وزیر آباد کے قریب نالہ...
	دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق یہاں پانی کی آمد اور اخراج دونوں 3 لاکھ 5 ہزار 436 کیوسک تک پہنچ گئے ہیں۔ اسی طرح دریائے راوی میں بھی پانی کی صورتحال سنگین ہے۔ بلوکی کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 26 ہزار کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 14 ہزار 110 کیوسک نوٹ کیا گیا ہے۔  ادھر حافظ آباد میں ہیڈ قادرآباد کے مقام پر 10 لاکھ 77 ہزار کیوسک سے زائد کا شدید ریلا داخل ہوا ہے جس کے باعث 75 سے زیادہ دیہات زیرآب آگئے ہیں۔ مقامی کھیت اور کھڑی فصلیں بھی مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔ ماہرین کے مطابق...
	کرتار پور احاطے سے بارش کا پانی مکمل طور پر صاف کردیا گیا ہے۔ درشن ڈیوڑھی، مرکزی چیک پوائنٹ اور استقبالیہ کمرے کو پانی سے کلیئر کر دیا گیا۔ پارکنگ اسٹینڈ، بازار، مرکزی پارک اور لنگرخانہ بھی پانی سے خالی کر دیے گئے ہیں۔  مرکزی چیک پوائنٹ سے زیرو پوائنٹ امیگریشن آفس تک جانے والی مرکزی شاہراہ ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دی گئی ہے۔ Post Views: 4
	بھارتی ریاست پنجاب کے تین وزرا کو سیلاب متاثرہ علاقوں کے معائنے کے دوران کشتی میں بیٹھے سوئیڈن اور گوا کے کروز سفر کی یادیں تازہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔ وزرا کی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں وزیر برندر کمار گوئل، لال جیت بھلر اور ہربھجن سنگھ کو لائف جیکٹ پہنے کشتی میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ اپنے سوئیڈن کے کروز سفر اور گوا کی تفریحی یادوں کا ذکر کر رہے ہیں۔ ایک وزیر نے کہا کہ میں سوئیڈن گیا تھا اور وہاں 24 گھنٹے کروز رائیڈز کیں۔ اس پر دوسرے وزیر نے گوا کی یادوں کا ذکر چھیڑ دیا۔ مزید پڑھیں: سیلاب سے سندھ...
	پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی کے باعث سیلابی صورتحال بدترین شکل اختیار کر گئی ہے۔ لاکھوں کیوسک پانی کے ریلے نے بستیاں ڈبو دیں، ہزاروں خاندان بے گھر ہو گئے جبکہ کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔ یہ بھی پڑھیں:کل سے ملک کے کن علاقوں میں دوبارہ بارشیں ہوں گی؟ این ڈی ایم اے نے بتا دیا میڈیا رپورٹ کے مطابق سیلابی پانی نے قصور، جھنگ، حافظ آباد، پاکپتن، سیالکوٹ، لاہور اور بہاولپور سمیت کئی اضلاع کو شدید متاثر کیا ہے۔ انتظامیہ اور ریسکیو ادارے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں جبکہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ راول ڈیم کے اسپل وے کھول دیے گئے این ڈی ایم اے کے ترجمان کے...
	 KAMALIA:  کمالیہ میں دریائے راوی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے اور انتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلہ علاقے کی طرف بڑھ رہا ہے۔  اگلے 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ کیوسک تک کا شدید سیلابی ریلہ مل فتیانہ کے مقام پر داخل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر کے مطابق، اس وقت مل فتیانہ کے مقام سے 45 ہزار سے 50 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے، تاہم پانی کی رفتار اور بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جو آنے والے گھنٹوں میں شدید صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔ سیلابی پانی نے قریبی رہائشی آبادیوں میں داخل ہونا شروع کر دیا ہے جس پر...
	 لاہور:  دریائے راوی میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو 1122 نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے، جبکہ دریا سے متصل علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ترجمان ریسکیو پنجاب، فاروق احمد کے مطابق متاثرہ علاقوں سے لوگوں کے انخلا اور انہیں محفوظ مقامات تک پہنچانے کے لیے ریسکیو اہلکار ہمہ وقت متحرک ہیں۔ ترجمان کے مطابق لاہور کے علاقے فرخا آباد میں سیلابی پانی داخل ہونے کے بعد 72 افراد کو بروقت انخلا کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ مانگا منڈی سے بھی ریسکیو بوٹ کے ذریعے 40 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے جب کہ تھیم پارک کے قریب سے 7 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ علاوہ ازیں پارک ویو...
	ترجمان سول ڈیفنس بھمبر کے مطابق سب ڈویژن سماہنی کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک گاؤں کھوہ پانی بنڈالہ میں برساتی نالے میں بہہ کر آنے والے مائن کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔ یہ کارروائی کمانڈر گل شیر کی نگرانی میں اس وقت عمل میں لائی گئی جب بنڈالہ موڑ کے رہائشی دوکاندار خالد محمود نے نالے میں موجود مائن کی اطلاع حکام کو دی۔ اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بھارتی زیرِقبضہ جموں و کشمیر کی جانب سے آنے والے نالے میں پائے جانے والے مائن کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں برسایاگیااسرائیلی گولہ بارود اب بھی سنگین خطرہ کیوں؟ اہلِ...
	2023 کے سیلاب میں اپنی جان پر کھیل کر قیمتی انسانی جانے بچانے والے تلہ کنگ کے ہیرو ظفر کی اپنے ٹریکٹر کی مدد سے 6 سیاحوں کو بچاتے ہوئے ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ 2023 میں تلہ گنگ میں ایک دلیر شہری ظفر نے اپنی جان پر کھیل کر قیمتی انسانی جانیں بچائیں تھیں، انہوں نے 6 سیاحوں کی گاڑی اچانک سیلابی ریلے میں مکمل طور پر ڈوب گئی تھی، اس واقعے کی ویڈیو اب 2025 کے سیلاب کے تناظر میں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: غذر گلگت بلتستان: سیلاب کے دوران چرواہے کی بروقت اطلاع سے سینکڑوں زندگیاں کیسے بچ گئیں؟ صارفین ظفر کی جرات و بہادری...
	راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا)، جو دریائے راوی کے کناروں پر نئی شہری ترقیاتی منصوبوں کی بنیاد رکھنے والا اہم ادارہ ہے، کا قیام 2016 میں پنجاب حکومت کی جانب سے ایک آرڈیننس کے تحت عمل میں آیا تھا۔ اس اتھارٹی کا بنیادی مقصد لاہور اور آس پاس کے علاقوں میں ماحولیاتی طور پر پائیدار شہری ڈویلپمنٹ کو فروغ دینا، آبادی کی دباؤ کو کم کرنا اور دریائے راوی کے قدرتی وسائل کو بہتر بنانا ہے۔ مزید پڑھیں: پنجاب میں جدید شہری ترقی کے لیے مریم نواز کا جاپانی ماڈل اپنانے کا فیصلہ ابتدائی طور پر یہ منصوبہ 2020 میں لاہور ہائیکورٹ کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود جاری رہا، اور 2022 میں عدالت نے اسے غیر آئینی قرار دیا...
	پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ سیلاب کے ممکنہ فائدے کے حوالے سے بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ Qoum e Youth: Had Imran Khan not been incarcerated things would've been different in the current flood disaster Le Imran Khan: stating the benefits of the flood pic.twitter.com/nsP7wbWX9o — ali (@junaidalirehan2) August 27, 2025  یہ ویڈیو 2022 کی ہے جب شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے ملک کے کئی علاقے متاثر کیے تھے۔ دورۂ سیلاب زدہ علاقوں کے دوران عمران خان نے میڈیا اور متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اس وقت سارا علاقہ...
	وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کشتی میں سوار کر دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں شدید سیلاب کی صورتحال برقرار ہے، دریائے راوی میں سیلابی پانی کی سطح بلند ہونے کے ساتھ ساتھ پانی کی رفتار بھی تیز ہوگئی۔ حکام کے مطابق آج دوپہر تک دریائے راوی سے 2 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کا امکان ہے۔ مریم نواز کشتی میں سوار ہو کر دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے پہنچیں، مریم نواز نے کشتی میں سوار ہو کر  سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ حکام کی جانب سے انہیں دریائے راوی...
	 اسلام آباد:  بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے چناب، راوی اور ستلج میں سیلاب کی غیر معمولی صورتحال ہے۔  نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے ممکنہ طور پر سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں کے نام جاری کر دیے ہیں۔ دریائے چناب میں قادرآباد اور خانکی کے مقامات پر سیلاب کی شدید صورتحال موجود ہے۔ خانکی میں 8لاکھ 59ہزار کیوسک کا شدید بہاؤ ہے جبکہ قادرآباد میں بہاؤ 9 لاکھ1ہزار کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا۔ سیلابی ریلے قادر آباد اور خانکی کے بعد تریمو سے گزریں گے۔ شہر اور علاقوں کے نام چناب میں سیلاب کے باعث گجرات، حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں، سرگودھا، منڈی بہالدین، چنیوٹ اور جھنگ کے علاقے...
	 دریائے چناب میں غیر معمولی سیلاب کا 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، بھارتی آبی جارحیت کے باعث اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ ایکسپوٹینشلی ہائی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 لاکھ کیوسک پانی کی آمد ہوئی، دریائے چناب میں پانی کی سطح 6 لاکھ 96 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گئی۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد سے 6 لاکھ 96 ہزار 534 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کا اخراج 6 لاکھ 90 ہزار34 کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا۔ دریائے چناب میں ہیڈخانکی کے مقام پر اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔ خانکی بیراج کے مقام پر پانی کی آمد3 لاکھ 8 ہزار18 کیوسک اور...
	وفاقی وزیر نے بارشوں اور سیلاب سے درپیش سب سے بڑے خطرے کے حوالے سے خبردار کردیا۔ محکمہ موسمیاتی تبدیلی کے وفاقی وزیر مصدق ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کا سب سے بڑا خطرہ اس وقت سامنے آئے گا جب یہ پانی پنجند پہنچ کر سندھ میں داخل ہوگا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فی الحال مقبوضہ کشمیر اور بھارتی مشرقی پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ کچھ کم ہوا ہے جس کے باعث پاکستان میں داخل ہونے والے پانی میں قدرے کمی آئی ہے، تاہم اصل تشویش اس وقت ہوگی جب یہ ریلے آگے بڑھیں گے۔ مصدق ملک کا کہنا تھا کہ آئندہ برس...
	لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب کے دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب سے لاکھوں ایکڑ اراضی زرعی اور بنیادی ڈھانچہ جات کی تباہی کے ساتھ ساتھ چھ لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ دریائے چناب کے کنارے واقع 333 دیہات میں ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، ان میں سیالکوٹ کے 133، وزیرآباد کے 16، گجرات کے 20، منڈی بہاؤالدین کے 12، چنیوٹ کے 100 اور جھنگ کے 52 دیہات شدید طور پر متاثر ہوئے ہیں۔  دریائے ستلج کے کنارے واقع 335 دیہات کے 3 لاکھ 80 ہزار 768 شہری سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، متاثرین کی مدد اور دیکھ بھال کے لیے 104 امدادی کیمپ اور 105 میڈیکل کیمپ کام کر رہے ہیں۔ ستلج...
	شمالی علاقہ جات میں حالیہ دنوں ہونے والے کلاؤڈ برسٹ اور شدید بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ اس اچانک اور غیر معمولی بارش کے باعث نہ صرف جانی و مالی نقصان ہوا بلکہ مقامی آبادی بھی شدید مشکلات سے دوچار ہے۔ ہر کوئی کہتا رہا کہ یہ سب تباہی کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں:کلاؤڈ برسٹ: بونیر کے بعد صوابی میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی، متعدد جاں بحق، گھر ڈوب گئے دوسری جانب محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل صاحبزادہ خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حالیہ تباہ کن فلیش فلڈز کو ’کلاؤڈ برسٹ‘ سے منسوب کیا جا رہا ہے، جبکہ گزشتہ 24 سال سے کلاؤڈ برسٹ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔...
	پنجاب میں سیلاب سے صورتحال سنگین، ہیڈ قادرآباد پر بند ٹوٹنے کا خدشہ، متاثرہ علاقوں سے فوری انخلا کی ہدایات
	بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں شدید سیلاب کی صورتحال برقرار ہے، دریائے چناب میں ہیڈ قادرآباد کو بچانے لیے شگاف بھی ڈالا گیا تاہم اب بھی انتہائی خطرناک اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے راوی میں بھی سیلابی پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث لاہور میں شاہدرہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، دریا کنارے شہریوں کو علاقہ خالی کرنے کا بھی کہا جا رہا ہے۔ چناب ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے۔ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 91 ہزار...
	مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی اور 50 سالہ بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔  360 ملی میٹر بارش کے باعث دریاؤں کے بند ٹوٹ گئے، متعدد پُل اور سڑکیں بہہ گئیں جبکہ وادی میں موبائل انٹرنیٹ، براڈبینڈ اور ٹیلی فون سروس مکمل طور پر معطل ہوگئی ہے۔ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اب تک 30 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جب کہ جموں اور ڈوڈا میں ہلاکتوں کی تعداد 37 تک پہنچ گئی ہے۔  دریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرناک حد سے اوپر جاچکی ہے۔ حکام نے بارشوں کے مزید جاری رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے تمام تعلیمی ادارے آج بھی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارت کے شمالی علاقوں ہماچل پردیش اور...
	کمشنر لاہور آصف بلال لودھی نے کہا ہے کہ دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر اس وقت پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 3 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، انہوں نے راوی میں سیلاب کی صورتحال فی الحال خطرے سے باہر بتائی ہے۔ کمشنر لاہور کے مطابق دریائے راوی کے بیڈ میں موجود افراد کو مکمل طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ قریبی آبادیوں سے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: راوی، چناب اور ستلج میں تباہ کن سیلاب، 22 افراد جاں بحق، لاکھوں متاثر، کئی بستیاں غرقاب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف بلال لودھی نے بتایا کہ تاحال صورتحال قابو میں ہے، تاہم آج صبح شاہدرہ سے پانی کا بہاؤ...
	لاہور(نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائے راوی، چناب اور ستلج میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث تباہی مچ گئی، بستیاں ڈوب گئیں، لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں اور 22 افراد جاں بحق جبکہ متعدد لاپتہ ہو گئے۔ پنجاب کے بڑے دریاؤں سے پانی کناروں سے نکل کر آبادیوں میں داخل ہونے سے لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی تباہ ہو گئی ہے، 6 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں، سیکڑوں دیہات زیر آب آ چکے ہیں جبکہ بنیادی ڈھانچہ جات کے نقصانات کا اندازہ پانی اترنے کے بعد ہی ہو سکے گا۔  شاہدرہ کے مقام پر پانی میں مسلسل اضافہ دریائے راوی میں شاہدرہ پر پانی میں اضافے کے بعد اونچے درجے کا سیلاب...
	 لاہور:  پنجاب کے مختلف علاقوں میں دریاؤں میں پانی کے مسلسل بڑھتے ہوئے بہاؤ نے سیلابی خطرے کو سنگین بنا دیا ہے۔ دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے جبکہ کوٹ مومن میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔ کمشنر لاہور محمد آصف بلال لودھی کے مطابق دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 55 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے جبکہ آج صبح 9 سے 10 بجے کے دوران شاہدرہ کے مقام پر 1 لاکھ 60 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزرنے کا امکان ہے، تاہم صورتحال تاحال قابو میں ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق آج دوپہر تک دریائے راوی سے 2 لاکھ کیوسک کا ریلا...
	بھارتی آبی جارحیت، سکھوں کامقدس اور تاریخی مقام کرتارپور گرودوارہ سیلاب میں ڈوب گیا، ویڈیوسامنےآگئی
	 بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے بعد پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال سنگین رخ اختیار کر گئی، اور دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے جب کہ کرتارپور کے قریب دریائے راوی کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے پانی گردوارے میں داخل ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق گجرات میں دریائے چناب کے کری شریف حفاظتی بند کے اوپر سے پانی گزرنا شروع ہو چکا ہے، سیلابی ریلا بند کو توڑتا ہوا سڑکوں پر آگیا، جہاں ٹریفک معطل اور ملحقہ دیہاتوں کے مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ساڑھے 9 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر چکا ہے، جو کہ 2014 کے تباہ...
	وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے پر صورتحال خراب ہوئی، آج رات دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر سیلاب کا خطرہ ہے۔ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے ویڈیو لنک پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے پر صورتحال خراب ہوئی، بھارت کے جب ڈیم بھر گئے تو انہوں نے پانی چھوڑ دیا۔  مریم نواز نے کہا کہ آج رات دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر سیلاب کا خطرہ ہے، ستلج، راوی، چناب میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، انتظامیہ کو ہدایت ہے کہ لوگوں کا انخلا بروقت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے ہوئے نقصانات پر افسوس ہے،...
	 لاہور:  الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت پنجاب کے مختلف اضلاع قصور، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔ الخدمت کے مطابق قصور اور سیالکوٹ سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ہیں ان  تمام علاقوں میں الخدمت کی ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں اور متاثرین کو محفوظ مقامات تک منتقل کر رہی ہیں، چار کشتیوں اور چار ایمبولینسوں کی مدد سے اب تک 234متاثرین کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات تک پہنچایا جا چکا ہے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں الخدمت کے موبائل ہیلتھ یونٹ (منی ہسپتال) کے علاوہ چار میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں جن کے ذریعے اب تک 1323 مریضوں کا علاج کیا جاچکا ہے۔ 2123 افراد میں پکا پکایا کھانا، 200...
	مون سون کی طوفانی بارشوں اور دریاؤں کے بپھرنے سے تحصیل سمبڑیال کا علاقہ ماجرہ کلاں ایک اندوہناک سانحے کا گواہ بن گیا، جہاں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سمیت 7 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دو بچوں اور ان کے والد سمیت تین افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے، جب کہ ماں، بیٹی اور دیگر دو افراد کی لاشیں سیلابی پانی سے نکال لی گئی ہیں۔ علاقے میں فضا سوگوار ہے، اور پورا گاؤں صدمے کی کیفیت میں ہے۔ دریائے چناب کی تباہ کاریاں دریائے چناب کی طغیانی نے 50 سے زائد دیہات کو زیرِ آب کر دیا ہے۔ پانی کے بے قابو ریلوں نے گھروں، فصلوں اور راستوں کو نگل لیا...
	پاکستان میں حالیہ سیلابی صورتحال کے تناظر میں، پاک فوج، حکومت اور امدادی ادارے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک اہم بریفنگ میں بتایا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں فوری اور مؤثر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ سیلابی خطرات کی شدت وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس وقت ملک کے تین بڑے دریا شدید سیلاب کی لپیٹ میں ہیں۔ دریائے ستلج میں گندھارا سے ہیڈ خانکی تک پانی کا بہاؤ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے، اور 10 لاکھ کیوسک کا ریلا موجود ہے۔ قادر آباد کی طرف بھی پانی کی شدت میں اضافہ متوقع...
	وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے حوالے سے اہم پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے تین بڑے دریاؤں میں سیلابی کیفیت پیدا ہو چکی ہے اور حکومت تمام وسائل بروئے کار لا کر حالات پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔ وزیر اطلاعات کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا، دریائے چناب میں مرالہ اور مرالہ سے ہیڈ خانکی کی جانب پانی کا بہاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ خانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 10 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر چکا ہے، جبکہ قادر آباد کی طرف بھی صورتحال بگڑنے کے امکانات ہیں۔  عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ **این ڈی ایم اے اور...
	ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کے 3 دریاؤں میں سیلابی صورتحال ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان اور افسران مشکل کی اس گھڑی میں قوم کے ساتھ موجود ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی ہداہت پر پاک فوج تمام متاثرہ علاقوں میں ریسکیو سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرتارپور میں کشتیوں کے ذریعے ریسکیو آپریشن جاری ہے، قراقرم ہائی وے کو کھول دیا گیا ہے۔ اس موقع...
	پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
	دریائے چناب میں ہیڈ قادر آباد کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا سامنا ہے، بیراج کو بچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے پاک فوج کی موجودگی میں حفاظتی بند توڑ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رائٹ ڈاؤن اسٹریم بند میں بارودی مواد نصب کرکے شگاف ڈالا گیا، جس کے بعد منڈی بہاءالدین کی آبادیوں کے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔  https://Twitter.com/ghazanfarabbass/status/1960625971964322141?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1960625971964322141%7Ctwgr%5E1512781feaceae7e9d9d1fe59bac31265226fd4d%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwenews.pk%2Fnews%2F350225%2F انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہیڈ ورکس کی موجودہ گنجائش 8 لاکھ کیوسک ہے جبکہ اس وقت پانی کا بہاؤ 9 لاکھ 35 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دریا بپھر گئے، 8 اضلاع میں فوج تعینات، لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی موجودہ سیلابی صورتحال 2014 کے بعد سب سے اونچے درجے کے سیلابی...
	شریف فیملی کے بڑوں کی مری کے علاقے چھانگلہ گلی میں غیر معمولی اہم بیٹھک ہوئی جس میں سیاسی و آئینی امور کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں آنے والے بدترین سیلاب کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کو کالا باغ ڈیم بنانے کی کوشش پر سیاست کی نذر کردیا گیا، سعد رفیق اجلاس میں نئے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر سمیت اہم آئینی عہدوں پر تعیناتیوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو ہدایت کی کہ وہ سیاسی و آئینی معاملات پر اتحادی جماعتوں...
	بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے بعد پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال سنگین رخ اختیار کر گئی، اور دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے جب کہ کرتارپور کے قریب دریائے راوی کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے پانی گردوارے میں داخل ہوگیا اور 300 لوگ پھنس گئے۔ رپورٹ کے مطابق گجرات میں دریائے چناب کے کری شریف حفاظتی بند کے اوپر سے پانی گزرنا شروع ہو چکا ہے، سیلابی ریلا بند کو توڑتا ہوا سڑکوں پر آگیا، جہاں ٹریفک معطل اور ملحقہ دیہاتوں کے مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ساڑھے 9 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر چکا ہے،...
	وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کے انخلا کے لئے جاری آپریشن تیز کرنے اور متاثرہ علاقوں میں خوراک، ادویات اور خیموں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال اور امدادی کارروائیوں کے حوالہ سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ دریائے ستلج کے سیلاب سے متاثرہ پنجاب کے اضلاع میں ریسکیو آپریشنز تیز تر کیا جائے۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کے انخلاء کے لئے جاری آپریشن میں مزید تیزی لانے ، متاثرہ علاقوں میں...
	ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے انکشاف کیا ہے کہ دریائے راوی میں 39 برس بعد ایک بڑا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت سیلابی ریلا خانکی کے مقام سے گزر رہا ہے جبکہ آج رات شاہدرہ کے مقام سے بھی یہ بڑا ریلا گزرے گا۔ ???? Flood Fury Knows No Borders At the Sikmal-Shakargarh border, the fence dividing Pakistan and India, Which was built in Musharraf’s era & now stands drowned. Raging waters wreak havoc on both sides, proving nature bows to no boundaries. pic.twitter.com/KDb9cxHwQG — Rizwan Shah (@rizwan_media) August 27, 2025  تاہم ان کے مطابق اس سیلابی ریلے سے بڑے پیمانے پر تباہی کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔ ڈی...
	بھارت نے پاکستان کو دریاؤں میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔ اس بارے میں این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پانی کے بڑے ریلے آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی آبی جارحیت نے کرتارپور ڈبو دیا، گردوارہ دربار صاحب متاثر میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان انڈس واٹر کمیشن نے بھی صورتحال پر الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارت کی طرف سے دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروزپور ڈاؤن اسٹریم، دریائے چناب میں اکھنور ڈاؤن اسٹریم اور دریائے راوی میں مادھو پور ڈاؤن اسٹریم پر پانی چھوڑا جائے گا۔  ادھر دوسری جانب پانی چھوڑے جانے اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے دریائے راوی، چناب...
	موسلادھار بارشوں کے سبب دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہونے سے تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق آج دن 12:30 بجے تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولے جائیں گے، جس کے باعث پانی کا بہاؤ 2لاکھ 50 ہزار کیوسک تک متوقع ہے۔ دریائے سندھ کے بہاؤ میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر ملحقہ علاقوں کے مکین آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ این ڈی ایم نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا، نشیبی علاقوں کے مکین محتاط رہیں اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
	بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے بعد پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال سنگین رخ اختیار کر گئی، اور دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے جب کہ کرتارپور کے قریب دریائے راوی کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے پانی گردوارے میں داخل ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق گجرات میں دریائے چناب کے کری شریف حفاظتی بند کے اوپر سے پانی گزرنا شروع ہو چکا ہے، سیلابی ریلا بند کو توڑتا ہوا سڑکوں پر آگیا، جہاں ٹریفک معطل اور ملحقہ دیہاتوں کے مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ساڑھے 9 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر چکا ہے، جو کہ 2014 کے تباہ کن...
	اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے دریائے چناب، ستلج اور راوی میں شدید سیلاب کے خدشے پر وفاقی وزراء کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔ انہوں نے وزراء کو کہا کہ وہ فوری طور پر پنجاب کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں اور امدادی کارروائیوں کی براہِ راست نگرانی کریں۔ سیلاب میں بہہ کر کئی مویشی بھی پاکستان پہنچ گئے#FloodAlert #Ravi #Kasur #Narowal #Punjab #FloodsInPakistan #Flood #Floods #Flood2025 #FloodRelief pic.twitter.com/nqYlA6x2N2 — HaMza Naseer Ghazi (@HamzaNGhazi) August 27, 2025   وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت دی کہ وہ پی ڈی ایم اے کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور مکمل معاونت فراہم کریں۔ انہوں نے متاثرہ عوام کو بروقت اطلاعات دینے اور محفوظ مقامات پر...
	دریائے چناب میں تاریخی سیلابی ریلا، ہیڈ مرالہ اور خانکی کے نچلے علاقے خطرے میں، این ڈی ایم اے کا ہائی الرٹ
	اسلام آباد(صغیر چوہدری )بھارت کی جانب سے سیلابی پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں دریاوں۔ڈیمز۔بیراجز اور ندی نالوں میں شدید سیلابی کیفیت پیدا ہوچکی ہے پنجاب کے مختلف شہروں میں اس،وقت سینکڑوں دیہات اور شہری علاقوں میں پانی داخل ہونے کی اطلاعات ہئں۔دریاے چناب میں گزشتہ 11 سال بعد تاریخی سیلابی ریلا گزرا ہے ڈیلی ممتاز کو محکمہ موسمیات۔این ڈی ایم اے اور دیگر معتر ذرائع ملنے والی معلومات کے مطابق اس،وقت دریائے چناب میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہوچکی ہے دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔دریاے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔2014 میں مرالہ کے مقام پر دریاے چناب میں 11 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرا تھ جبکہ...
	نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ لاہور اور پنجاب کے دیگر اضلاع کو انتہائی بلند سیلابی خطرہ لاحق ہے، بھارت کی جانب سے ڈیموں کے دروازے کھولنے اور موسلادھار بارشوں نے دریاؤں کی سطح کو خطرناک حد تک بڑھا دیا ہے۔ پنجاب حکومت نے لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال اور اوکاڑہ میں فوج کی مدد طلب کر لی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122، پولیس اور سول ڈیفنس پہلے ہی متاثرہ علاقوں میں سرگرم ہیں لیکن صورتحال کی سنگینی کے باعث وسائل ناکافی ہیں۔ حکام کے مطابق صورتحال ’انتہائی سنگین‘ ہے اور نشیبی علاقوں کو خالی کرانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ادھر محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ...
	بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے بعد پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال سنگین رخ اختیار کر گئی، اور دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے۔ گجرات میں دریائے چناب کے کری شریف حفاظتی بند کے اوپر سے پانی گزرنا شروع ہو چکا ہے، سیلابی ریلا بند کو توڑتا ہوا سڑکوں پر آگیا، جہاں ٹریفک معطل اور ملحقہ دیہاتوں کے مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ساڑھے 9 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر چکا ہے، جو کہ 2014 کے تباہ کن سیلاب کی یاد دلا رہا ہے، جب تقریباً 50 ہزار افراد متاثر ہوئے تھے۔ شکر گڑھ میں سیلاب کے...
	 لاہور:  دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید سیلاب کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ محکمہ آب پاشی کے مطابق مرالہ ہیڈ ورکس پر پانی کی آمد 4.6 لاکھ کیوسک تک پہنچ چکی ہے اور آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں میں یہ مقدار 5 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر سکتی ہے جو بہت بلند سیلاب کی سطح ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ  اس وقت مرالہ، خانکی اور قادرآباد کے مقامات پر درمیانے سے بلند درجے کی طغیانی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں پانی کا بہاؤ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔ دریائے راوی میں بیئن، بسنتار اور ڈیک نالوں میں زائد پانی کے...
	وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے دریائے چناب، دریائے ستلج اور دریائے راوی میں شدید سیلاب کے خدشات کے پیش نظر وفاقی وزرا کو خصوصی ہدایات جاری کردیں۔ وزیراعظم نے وزرا کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں اور وہاں جاری امدادی سرگرمیوں کی براہِ راست نگرانی کریں۔ یہ بھی پڑھیں: دریائے چناب، راوی اور ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، سیالکوٹ میں بارش کا 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا انہوں نے کہاکہ وفاقی وزرا اپنے متعلقہ حلقوں میں موجود رہیں اور انخلا، ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کی خود نگرانی کریں تاکہ متاثرہ عوام کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ...
	بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے راوی میں آئندہ 48 گھنٹوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے جس کے تحت وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے راوی میں پانی کا ریلہ 2 لاکھ 10 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے اور اس کی سطح مسلسل بلند جبکہ بھاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے جسر، شاہدرہ اور بلوکی کیلئے سیلابی وارننگ جاری کر دی جبکہ ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ دریائے راوی کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ...
	دریائے چناب اور دریائے راوی میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ سیالکوٹ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ بارش ہوئی جس نے 11 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت ڈپٹی کمشنر کے مطابق شہر میں 355 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد رنگ پورہ، شہاب پورہ، دارا آرائیاں، علامہ اقبال چوک اور پریم نگر سمیت متعدد علاقے بارش کے پانی میں ڈوب گئے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید 2 سے 4 گھنٹے تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق نالہ ڈیک میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آیا...
	سیالکوٹ میں بارش کا 11 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق سیالکوٹ میں 24 گھنٹوں میں 355 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی جس کے بعد رنگ پورہ، شہاب پورہ، دارا آرائیاں، علامہ اقبال چوک، پریم نگر سمیت متعدد علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ ڈی سی نے بتایاکہ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید دو سے چار گھنٹے بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق نالہ ڈیک میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 77 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ سیلاب کے باعث متعدد دیہات زیر آب آگئے اور متاثرہ دیہاتوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایاکہ دریائے چناب میں...
	 اسلام آباد: وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف دریاؤں میں طغیانی کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو چکی ہے، تاہم وزیراعظم شہباز شریف صورت حال سے مکمل طور پر باخبر ہیں اور خود اس کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور چیئرمین این ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ ریلیف اور ریسکیو کی کارروائیاں مربوط اور تیز رفتاری...
	 لاہور:  بھارت نے دریائے راوی پر قائم تھین ڈیم کے تمام گیٹس کھول دیے ہیں، جس کے نتیجے میں پاکستان میں دو لاکھ 10 ہزار کیوسک پانی ہونے کا امکان ہے اور متعدد علاقوں میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب گزرے گا۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان نے کہا کہ بھارت نے دریائے راوی پر قائم تھین ڈیم کے تمام گیٹس کھول دیے ہیں، جس کے بعد کوٹ نیناں سے پاکستانی حدود میں 2 لاکھ 10 ہزار کیوسک پانی دریائے راوی میں داخل ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کوٹ نیناں کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہو گا اور آئندہ 48 گھنٹوں میں جسڑ...
	وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ دریائے ستلج کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ریسکیو آپریشنز مزید تیز کیے جائیں اور پھنسے ہوئے افراد کے انخلا میں کسی بھی قسم کی تاخیر نہ کی جائے۔ انہوں نے متاثرین کے لیے خوراک، ادویات اور خیموں کی فوری اور یقینی فراہمی پر بھی زور دیا۔ یہ ہدایات انہوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال اور امدادی کارروائیوں پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: بارش اور سیلاب سے 406 ہلاکتیں اور 245 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ وہ پنجاب کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ادارے سے مکمل رابطے میں رہیں تاکہ متاثرین کو...
	وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں حالیہ سیلابی صورتحال اور امدادی کارروائیوں سے متعلق اہم جائزہ اجلاس ہوا، جس میں ملک کے مختلف متاثرہ علاقوں بالخصوص پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے دریائے ستلج کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ریسکیو آپریشنز مزید تیز کرنے اور متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کے فوری انخلاء کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ متاثرہ عوام کو خوراک، ادویات اور خیمے فوری طور پر فراہم کیے جائیں۔ وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو پنجاب کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کے ساتھ مکمل رابطے میں رہنے کی بھی...
	دریائے واوی اور ستلج میں طغیانی کے خدشے کے باعث وہاں کے مقامی لوگوں کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق پنجاب میں سیلابی صورتحال کے خدشے کے باعث اب تک تقریباً ایک لاکھ 50 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشوں کا اگلا اسپیل کب آئے گا؟ این ڈی ایم اے نے بتادیا این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شدید مون سون بارشوں، برف پگھلنے اور دریاؤں میں طغیانی کے باعث بڑے پیمانے پر انخلا جاری ہے۔ ادارے کے مطابق یہ انخلا ابتدائی وارننگز اور پانی کی سطح میں اضافے کے خدشات کے بعد کیا گیا۔ پنجاب پروونشل ڈیزاسٹر...
	چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کا اگلا اسپیل 2 سے 11 ستمبر تک متوقع ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے ملک میں مون سون کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک 7 اسپیل گزر چکے ہیں جبکہ 8 واں اسپیل 2 سے 11 ستمبر تک متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دریائے راوی میں درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا چیئرمین این ڈی ایم اے کے مطابق رواں برس مون سون معمول سے 22 فیصد زیادہ شدت کے ساتھ آیا، جس کے باعث اب تک 800 افراد جاں بحق اور 1100 زخمی...
	 اسلام آباد:  پاکستان موسمیاتی تباہی کے دہانے پر آگیا، جس کے ممکنہ خطرناہ اثرات سے ملک میں سیلاب و خشک سالی کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات اور فنڈنگ کے معاملات پر سنگین انکشافات سامنے آئے ہیں۔ اجلاس کی صدارت جنید اکبر نے کی جب کہ چیئرمین این ڈی ایم اے نے ملک میں حالیہ صورتحال اور مستقبل کے خطرات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے شدید متاثر ہے اور آنے والے سال میں شدت 22 فیصد زیادہ ہوسکتی ہے۔ اگر درجہ حرارت بڑھتا رہا تو ملک کے...
	 مون سون کی موسلادھار بارشوں کے سبب دریائے راوی اور دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا جس پر سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 48 گھنٹوں کے لیے دریائے راوی پر درمیانے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔ دریائے راوی اور اس کے ملحقہ ندی نالوں میں شدید بارشوں کے باعث تھین ڈیم 1717 فٹ کے ساتھ 86 فیصد تک بھر چکا ہے۔ تھین ڈیم سے پانی کے اخراج اور بھارتی نالوں سے آنے والے سیلابی ریلوں کے باعث دریائے راوی کے بہاؤ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ پیر پنجال رینج کے نالوں بشمول بین، بسنتر اور ڈیک میں آئندہ...
	پنجاب میں مون سون بارشوں کے آٹھویں اسپیل کے دوران دریائے ستلج اور دریائے راوی میں خطرناک حد تک پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے، گنڈا سنگھ والا کے مقام پر ستلج جبکہ جسڑ پر راوی میں اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ اور نشیبی علاقوں میں بسنے والے شہریوں کو فوری انخلاء کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ پی ڈی ایم اے کی فیکٹ شیٹ کے مطابق ستلج ہیڈ سلیمانکی پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 90 ہزار کیوسک اور شاہدرہ پر 40 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے اور سیلابی سطح درمیانے درجے سے اونچے درجے کے سیلاب...
	 پشاور:  بالاکوٹ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے بالاکوٹ میں سیلاب متاثرین کیلئے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 1327 سے زائد افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ میڈیکل کیمپ میں معدے، پٹھوں کے درد، خارش، سانس سمیت دیگر امراض میں مبتلا 740 مرد، 336 خواتین اور251 بچوں کا مفت چیک اپ اور ادویات فراہم کی گئیں۔ پاک فوج کے مفت میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹرز سمیت طبی عملہ شامل تھا، پاک فوج کے جوان سیلاب متاثرہ بالاکوٹ میں عوامی ضرورت کے پیشِ نظر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ پاک فوج سیلاب جیسی قدرتی آفت سے نمٹنے اور اپنے عوام کی مدد...
	لاہور (نیوز ڈیسک) بھارت کی طرف سے دریائے ستلج اور دریائے راوی میں پانی چھوڑنے کے بعد پنجاب کے کئی اضلاع میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ ہیڈ گنڈا سنگھ والا اور ہیڈ سلیمانکی پر دریائی پانی بپھر گیا، کئی دیہات زیر آب آگئے اور سینکڑوں خاندان محفوظ مقامات پر منتقل کر دیے گئے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے دو بار سیلاب کی پیشگی اطلاع دی مگر یہ رابطہ انڈس واٹر کمیشن کے بجائے سفارتی چینل کے ذریعے کیا گیا۔ پہلا رابطہ گزشتہ رات ہوا جس میں دریائے طوی میں پانی چھوڑنے کی اطلاع دی گئی جبکہ دوسرے رابطے میں دریائے ستلج میں پانی کے ریلا آنے کا بتایا گیا۔ یہ پیشگی اطلاع مئی کی جنگ کے بعد دونوں ممالک...
	این ڈی ایم اے (نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) نے دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث پنجاب کے متعلقہ اضلاع کے لیے پیشگی الرٹ جاری کیا ہے۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے پی ڈی ایم اے پنجاب کو الرٹ ملتے ہی ستلج کے قریبی علاقوں میں بڑے پیمانے پر انخلاء کی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ مزید پڑھیں: انڈیا نے سیلاب کی اطلاع انڈس واٹر کمیشن کے بجائے سفارتی چینلز سے دی رپورٹس کے مطابق اب تک قریباً ڈیڑھ لاکھ افراد سیلاب کے خطرے والے علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔ قصور سے 14 ہزار 140، اوکاڑہ سے 2 ہزار 63، بہاولنگر سے 89 ہزار 868، بہاولپور سے 361، وہاڑی سے 165...
	 اوکاڑہ:  بھارت کی جانب سے اچانک دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے کے بعد اوکاڑہ کے مقام پر ہیڈ سلیمانکی پر درمیانے درجے کا سیلاب پیدا ہو گیا ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ فلڈ کاسٹنگ ذرائع کے مطابق دریائے ستلج میں پانی کی آمد 1 لاکھ 4 ہزار 664 کیوسک جبکہ اخراج 98 ہزار 353 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پانی کا بہاؤ اسی طرح جاری رہا تو سیلاب اونچے درجے میں داخل ہو سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، ریونیو، سول ڈیفنس اور دیگر ادارے ہنگامی بنیادوں پر الرٹ کر دیے گئے ہیں۔ فلڈ وارننگ جاری کرتے...
	 حیدرآباد:  سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث معمول کا بہاؤ نچلے درجے کے سیلاب میں تبدیل ہو گیا ہے۔  فلڈ کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 17 ہزار 490 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔ ترجمان فلڈ کاسٹنگ ڈویژن کا کہنا ہے کہ کوٹری بیراج سے پانی کا اخراج 2 لاکھ 2 ہزار 675 کیوسک ہو چکا ہے، جب کہ پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ کنٹرول روم کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ڈکلیئر کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو...
	بھارت نے 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان کو دوسری بار ممکنہ سیلابی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق، اسلام آباد میں موجود بھارتی ہائی کمیشن نے وزارت خارجہ سے رابطہ کر کے دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافے اور ممکنہ سیلاب کے خطرے سے متعلق معلومات فراہم کی ہیں۔ اس سے قبل بھارتی ہائی کمیشن نے دریائے توی (Tawi) میں ممکنہ سیلاب کے خطرے سے بھی پاکستان کو آگاہ کیا تھا۔ بتایا گیا کہ جموں و کشمیر کے علاقے میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے دریائے توی میں شدید طغیانی آ سکتی ہے، جو بعد میں دریائے چناب میں شامل ہو جائے گی۔ پاکستان کا ردعمل: سندھ طاس معاہدے پر...
	  بھارت نے 24 گھنٹے کے دوران پاکستان سے  دوسری بار رابطہ کرکے ممکنہ سیلاب کے خطرے سے آگاہ کردیا۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد نے وزارت خارجہ سے رابطہ کرکے دریائے ستلج میں سیلاب سے متعلق معلومات دیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل پہلے رابطے میں اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے جموں کشمیر کے دریائے طوی کے مقام پر بڑے سیلاب کے ممکنہ خطرے سے  پاکستان کو آگاہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت خان نے اپنے ایک جاری بیان میں بتایا کہ  بھارت نے سیلابی وارننگ سفارتی ذرائع سے فراہم کی، سندھ طاس معاہدے کے تحت  انڈس واٹر کمیشن کی بجائےسفارتی ذریعے سے آگاہ کیا۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت پر لازم ہے...
	نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران دریائے راوی میں درمیانے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارشوں کے باعث تھین ڈیم 86 فیصد تک بھرچکا ہے جبکہ ڈیم سے پانی کے ممکنہ اخراج اور بھارتی نالوں سے آنے والے سیلابی ریلوں کے باعث دریائے راوی کے بہاؤ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے دریائے ستلج میں پھر پانی چھوڑا، پاکستان میں سیلابی صورتحال پیر پنجال رینج کے ندی نالوں بشمول بین، بسنتر، اور ڈیک میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران درمیانے سے اونچے درجے کے بہاؤ کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق کوٹ نیناں...
	امریکا کی نئی ٹیرف پالیسی 27 اگست سے نافذ العمل ہوگی، جس کے بعد بھارت کے لیے روسی تیل کی رعایتی درآمدات مزید پیچیدہ ہو سکتی ہیں۔ اس صورتحال میں بھارتی نجی ریفائنرز، خصوصاً ریلائنس انڈسٹریز اور نیارا انرجی، اب تک کے سب سے بڑے مالیاتی فائدہ اٹھانے والے بن کر سامنے آئے ہیں۔ مارکیٹ شیئر میں روس کا غیر معمولی اضافہ سن 2021 میں بھارت کی تیل مارکیٹ میں روس کا حصہ صرف 2 فیصد تھا، یوکرین جنگ اور مغربی پابندیوں کے بعد، روس نے رعایتی نرخوں پر تیل فروخت کر کے محض 42 مہینوں میں اپنا حصہ بڑھا کر اوسطاً 32 فیصد تک پہنچا دیا۔ جون 2025 میں یہ حصہ مزید بڑھ کر ریکارڈ 45 فیصد ہو گیا۔...
	دریاے ستلج اور سندھ میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے جس کے باعث متعدد علاقوں میں سیلابی صورت حال کا سامنا ہے۔کہروڑپکا میں کھڑی فصلیں ڈوب گئیں، جبکہ کوٹری بیراج پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ کہروڑپکا: دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں اضافہ کہروڑپکا اور گردونواح میں دریائے ستلج کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیرِ آب آ گئیں۔ ہیڈ اسلام پر پانی کی آمد 43,623 کیوسک جبکہ اخراج 42,323 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ ہیڈ سائفن پر آمد و اخراج 37,858 کیوسک رہا۔ وگھہ مل پتن کے مقام پر شدید زمینی کٹاؤ کے باعث متعدد ایکڑ تیار فصلیں دریا میں بہہ گئیں۔ یہ بھی پڑھیں...
	بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان سے رابطہ کرتے ہوئے دریائے توی میں ممکنہ بڑے سیلاب کی پیشگی اطلاع دی ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد نے پاکستان کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جموں کے مقام پر دریائے توی میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، جو دریائے چناب میں شامل ہو کر بڑے ریلے میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے یہ رابطہ 24 اگست کی صبح 10 بجے کیا گیا، جس میں پہلی بار مئی 2025 میں پاک بھارت جنگ کے بعد باضابطہ طور پر پاکستان کو ممکنہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ حکومت پاکستان نے بھارتی مراسلے کی روشنی میں متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر...