2025-07-26@14:10:02 GMT
تلاش کی گنتی: 3239
«نے روزہ افطار کیا»:
(نئی خبر)
لاہور میں پریس کانفرنس میں چیئرمین علما کونسل کا کہنا تھا کہ ہم ایران پر امریکی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اب ایران کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ وہ اس حملے کا بدلہ لے، پوری دنیا جانتی ہے کہ امریکہ نے دوہرے معیار کا مظاہرہ کیا، یہ منافقت ٹرمپ کو لے ڈوبے گی، ٹرمپ نے نہ صرف امریکی قانون کو پامال کیا ہے بلکہ عالمی قوانین بھی روند کر رکھ دیئے ہیں، اس حرکت کا اسے حساب دینا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے لاہور میں صوبائی وزیر ہاوسنگ بلال یاسین کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ جب اسرائیل نے غزہ پر جارحیت کی تو فیلڈ مارشل...
دوسری جنگِ عظیم کے بعد جب دنیا نے تباہی سے سبق سیکھنے کی امید باندھی تھی، تبھی ایک نیا عالمی نظام ابھرا جس میں امریکہ نے خود کو ’’امن‘‘، ’’جمہوریت‘‘ اور’’آزادی‘‘ کا علمبردار قرار دیا۔ مگر وقت نے یہ ثابت کیا کہ یہ نعرے محض سیاسی چالیں تھیں، جن کے پردے میں امریکہ نے درجنوں ممالک پر بمباری کی، حکومتیں گرائیں، عوام کا قتلِ عام کیا، اور خطوں کو بدامنی و تباہی کی دلدل میں جھونک دیا۔ حال ہی میں ماسکو میں قائم چینی سفارت خانے نے ایک فہرست جاری کی، جس میں ان تمام ممالک کا ذکر کیا گیا جن پر امریکہ نے جنگِ عظیم دوم کے بعد براہ راست یا بالواسطہ بمباری کی۔ اس فہرست کا مقصد دنیا...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرمڈ فورسز کے افسران کے بغیر تحریری امتحان دیے سول سروس میں شامل ہونے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سول سروس رولز 1956 کے سیکشن 3 پر وضاحت طلب کرلی ہے۔ عدالت نے سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔ درخواست گزار کے وکیل علی عظیم آفریدی نے مؤقف اختیار کیا کہ سویلین امیدواروں کو سی ایس ایس (Central Superior Services) میں شامل ہونے کے لیے فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) کا تحریری امتحان اور انٹرویو دونوں مرحلے کامیابی سے مکمل کرنا ہوتے ہیں، جبکہ آرمڈ فورسز کے افسران کو صرف انٹرویو دینا پڑتا ہے، جو میرٹ کے اصول کے خلاف ہے۔ مزید پڑھیں: حکومت نے عوام کا بڑا مطالبہ...
ایران نے پُرامن مقاصد اور توانائی کی ضروریات کے لیے یورینیم کی افزودگی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے انتخاب کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے اعلان کیا ہے کہ تہران اقوامِ متحدہ کے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) کا پابند رکن بنا رہے گا۔ مجید تخت روانچی نے کہا کہ ایران این پی ٹی کے دائرہ کار میں پرامن مقاصد اور توانائی کی ضروریات کے لیے یورینیم کی افزودگی جاری رکھے گا۔ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے، جس کی ایران بارہا تردید کر چکا ہے۔ اتوار کے روز امریکا نے اسرائیل کے ساتھ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر یکطرفہ بمباری کے فیصلے کے خلاف نیویارک کے وسطی علاقے مڈٹاؤن مین ہیٹن میں اتوار کی سہ پہر سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور ٹائمز اسکوائر میں زور دار احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اس اقدام کو غیر ضروری، تباہ کن اور مشرق وسطیٰ میں ایک اور نہ ختم ہونے والی جنگ کی بنیاد قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ 28 جون کو واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کی جانب مارچ کریں گے۔ ٹائمز اسکوائر کا منظر گویا 1970ء کی ویتنام مخالف تحریک یا 2003ء کی عراق جنگ سے قبل احتجاجی لہر کی یاد دلا رہا تھا۔ مظاہرین نے پرانے دور کے اینٹی وار نغمے بجائے، پلے...
قیصر کھوکھر : پبلک سروس کمیشن کے اے سی اور سیکشن افسر کیلئے امتحانات جاری،دیگر اسامیوں کے تحریری امتحان کا بھی انعقاد کیا گیا،ممبران پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امتحانی مراکز کا دورہ کیااورانتظامات کاجائزہ لیا۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن میں مختلف اسامیوں کے تحریری امتحانات کا انعقاد ہوا۔امتحانات کی نگرانی کیلئے مختلف ممبرز نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے بھی مختلف امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امتحانات کیلئے کیے گئے انتظامات کا تفصیلاً جائزہ لیا۔ شعیب طارق وڑائچ ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن نے لاہور میں قائم مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا ۔ ڈائریکٹر پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ممبران پنجاب پبلک سروس...
کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والی عالیہ سومرو نے کہا ہے کہ میں پروفیشنل باکسر ہوں، مجھے ایک شخص مسلسل ہراساں کررہا ہے۔ اپنے ویڈیو بیان میں عالیہ سومرو نے کہا کہ کچھ تعصب پرست عناصر کو میری جیت ہضم نہیں ہو رہی اور مجھے مسلسل تعصب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،تعصب پرست عناصر پروفیشنل باکسنگ کو جعلی قرار دے کر جھوٹی خبریں پھیلا کر پروپیگنڈا کر کے بدنام کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ خاتون باکسر نے کہا کہ میں نے کبھی ورلڈ چیمپئن ہونے کا دعوی نہیں کیا تاہم عالمی سطح پر باکسنگ میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب وہ لوگ ہیں جو چاہتے ہیں کہ عورت صرف...
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروہ عراق اور ممکنہ طور پر شام میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے بتایا ہے کہ امریکی انٹیلیجنس اور فوج نے ایسے اشارے حاصل کیے ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ ایران نواز ملیشیاؤں کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور وہ امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ تاحال ان گروپوں نے کسی امریکی تنصیب پر براہ راست حملہ نہیں کیا، لیکن عراقی حکومت انہیں روکنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ نہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کرم (صباح نیوز) وسطی کرم میں بارودی گولہ پھٹنے سے4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ وسطی کرم تورغر کے مقام پر نامعلوم سمت سے بارودی گولہ فائر کیا گیا تاہم بارودی گولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ، اہل خانہ اور عمائدین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، علاقہ مکینوں نے لاشیں دفن کرنے سے انکار کردیا۔واقعہ کے خلاف علاقہ مکینوں کا صدہ میں احتجاج بھی جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیرِ دفاع نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ ہے، اس میں کوئی شک نہیں، ہم ساتھ کھڑے ہیں، تہران کے ساتھ ہمارے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں، پاک بھارت تنازع میں امریکی صدر نے جو کردار ادا کیا وہ اہمیت رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان کی امریکا کے لیے فارن پالیسی میں تضاد کا اعتراف کر لیا۔ نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے تسلیم کیا کہ ایک طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نوبیل انعام کی سفارش اور دوسری طرف ایران پر امریکی حملے کی مذمت کرنا تضاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے لیے نوبیل انعام کی سفارش اس لیے کی گئی کیونکہ ٹرمپ نے...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف—فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان کی امریکا کے لیے فارن پالیسی میں تضاد کا اعتراف کر لیا۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے تسلیم کیا کہ ایک طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نوبیل انعام کی سفارش اور دوسری طرف ایران پر امریکی حملے کی مذمت کرنا تضاد ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے لیے نوبیل انعام کی سفارش اس لیے کی گئی کیونکہ ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے میں کردار ادا کیا، اس تناظر میں ان کی سفارش کا جواز بنتا ہے۔وزیرِ دفاع نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ ہے، اس میں کوئی شک نہیں، ہم ساتھ کھڑے ہیں، تہران کے...
حافظ نعیم الرحمٰن نے تمام ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ پیر کو پور ے ملک میں امریکہ مردہ آباد نعرے کے تحت احتجاج کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے امریکہ کی طرف سے ایران پرہونے والی جارحیت کے خلاف ملک بھر میں کل (پیر کو) یوم احتجاج منانے کا اعلان کر دیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے ایران پر امریکا کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی پشت پناہی کے بعد اب واشنگٹن کھل کر سامنے آ گیا ہے۔ اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امریکی جارحیت دنیا کا امن تباہ کرنے کے مترادف ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کی کارروائیوں کے خلاف مسلم امہ کو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے آڈٹ سال 2024-25 کی رپورٹ میں پنجاب حکومت کے اخراجاتی کھاتوں میں دس کھرب روپے سے زائد کی سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا ہے، جن میں فراڈ، رقم کا غلط استعمال، زائد ادائیگیاں، مالی بدانتظامی، غلط خریداری، اور کنسولیڈیٹڈ فنڈ کی وصولیوں کا کمرشل بینکوں میں غیر مجاز طور پر رکھنا شامل ہے۔حال ہی میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، آڈٹ کی اہم دریافتوں میں 14 کیسز شامل ہیں جن میں فراڈ اور رقم کا غلط استعمال شامل ہے، جن کی مالیت 3.1 ارب روپے بنتی ہے۔ 50 کیسز زائد ادائیگیوں، ریکوریز اور غیر مجاز ادائیگیوں کے ہیں جن کی مالیت 25.4 ارب روپے ہے۔ 21 کیسز مالی بدانتظامی کے ہیں...
وسطی کرم میں نامعلوم سمت سے گولا فائر ہونے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈی پی او کے مطابق گولا تورغر کے علاقے میں گرا، جہاں موجود چار افراد جاں بحق ہوئے۔ واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نے سخت احتجاج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب ڈی پی او کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ Post Views: 2
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت کراچی میں ایم نائن موٹروے کے اطراف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی (بحریہ ٹاؤن ) کو سرکاری اراضی کی مبینہ غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) اور ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے متعدد افسران کی جایداد منجمد کرنے سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ نیب حکام کے مطابق ملزمان نے ملی بھگت سے 16 ہزار 800 ایکڑ سے زائد سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی، جس کے باعث قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔ نیب نے نیب آرڈننس کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے ابتدائی طور پر 15روز کے لیے ملزمان کی جایداد...
امریکا نے فردو، نطنزا ور اصفہان میں واقع تین جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ان کارروائیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فضائی حملے کامیاب رہے اور فردو ایٹمی سہولت مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہے۔ جوہری تنصیبات خالی کر دی گئیں، ایرانی حکام کا دعویٰ ایرانی حکام نے وضاحت میں کہا کہ امریکی حملے سے قبل ہی تمام ایٹمی تنصیبات کو خالی کروا لیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ دشمن کے فضائی حملے کے باوجود ان سائٹس میں کوئی ایسا مواد نہیں تھا جو خارج ہو کر نقصان پہنچا سکتا۔ ایران نے مزید کہا کہ وہ آئندہ بھی اپنے ایٹمی پروگرام کو جاری رکھے...
پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ اسرائیل کے خلاف تازہ حملوں میں فوجی مراکز کو کامیابی سے تباہ کیا گیا، اسرائیلی جدید دفاعی نظام ایرانی ڈرونز کو روکنے میں ناکام رہا جس کے بعد اسرائیلی عوام پناہ گاہوں میں جانے پر مجبور ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع میں جوابی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاسداران انقلاب نے تل ابیب کے بین گورین ایئر پورٹ اور صیہونی فوج کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سمیت کئی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب گارڈز نے سرکاری بیان میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے اسرائیل کی جانب میزائل داغے جن کا ہدف بین گورین ایئرپورٹ اور...
نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سکھر نے کردار کشی اورمن گھڑت خبریں پھیلانے میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ ترجمان این سی سی آئی اے) کے مطابق سکھر ریجن نے خوشی نامی مدعیہ کی تحریری درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ متاثرہ نے سوشل میڈیا پر کردار کشی اور جعلی خبروں کے ذریعے بدنامی کی شکایت درج کرائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ راجہ پرویز، نیک محمد اور دیدار علی اس عمل میں ملوث تھےْ انکوائری کے دوران متعدد نوٹسز جاری کئے گئے لیکن تینوں افراد پیش نہ ہوئے جس کے بعد عدالتی حکم پر سرچ اینڈ سیژر وارنٹ حاصل کیا گیا جس کے تحت ملزم نیک محمد کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے اپنے جرم...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سولر پینلز لگوانے کے خواہشمند افراد بڑی خوشخبری سنادی اور کہا قیمتوں میں من مانی کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہم نےگزشتہ مالی سال کوئی منی بجٹ متعارف نہیں کرایا، افراط زر پر قابو پایا اور ذرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بجٹ میں عوامی فلاح وبہبود کیلئے کئی اقدامات کا اعلان کیا، پاکستان کی معیشت کیلئے کئی اقدامات کا اعلان کیا ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10 فیصد ، پنشن میں7 فیصد اضافہ کیا، یہ اقدام ملازمین کو احساس دلائے گا کہ ریاست ان کے ساتھ کھڑی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سولر پینل لگوانے کے خواہشمند افراد کو بڑی خوشخبری سنا دی۔ ان کا کہنا تھا کہ درآمدی سولر پینلز پر پہلے تجویز کیا گیا 18 فیصد سیلز ٹیکس کم کر کے 10 فیصد کر دیا گیا ہے، اور یہ فیصلہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اراکین کی تجاویز کی روشنی میں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یکم جولائی 2025 سے اس فیصلے پر عمل درآمد ہوگا، اور اگر کوئی قیمتوں میں من مانی کرے گا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کے مطابق اس فیصلے سے درآمدی سولر پلیٹس کی قیمتوں میں 4.6 فیصد اضافہ متوقع ہے۔محمد اورنگزیب نے واضح...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانت منظور کر لی۔یہ مقدمہ تھانہ شادمان میں درج کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی رہنما پر الزام تھا کہ وہ 9 مئی کو پُرتشدد مظاہروں کے دوران جلاؤ گھیراؤ میں ملوث تھے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے دلائل مکمل ہونے کے...
مردہ حالت میں پائی گئیں اداکارہ عائشہ خان کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے، پولیس کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ رات مردہ حالت میں پائی گئی اداکارہ عائشہ خان کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے، جسے ان کے فلیٹ سے برآمد کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ پڑوسیوں کی شکایت کے بعد پولیس کو مطلع کیا گیا، سینئر اداکارہ کی لاش برآمد کرنے کے بعد ان کے اہل خانہ کو بھی آگاہ کردیا گیا، اداکارہ تنہا رہائش پذیر تھیں۔عائشہ خان کی لاش کو پہلے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد ان کی لاش کو سہراب گوٹھ کے ایدھی سرد...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 جون 2025ء) امریکہ میں گیارہ ستمبر 2001ء کے حملوں کے بعد امریکی سربراہی میں اتحادی افواج کی طرف سے افغانستان میں لڑی جانے والی جنگ کے بارے میں ڈھیروں کتابیں لکھی گئیں، جن میں سے زیادہ تر مغربی نقطہ نظر بیان کرتی ہیں۔ لیکن اگست 2021ء میںطالبانکے افغانستان میں برسر اقتدار آنے کے بعد کے برسوں میں، طالبان شخصیات کی تحریریں منظر عام پر آ رہی ہیں، جن میں ان کے کارناموں اور ''اسلامی امارت‘‘ کی کامیابیوں کی تعریف کی گئی ہے، جو افغانستان سے متعلق ایک مختلف بیانیہ بنا رہی ہیں۔ ایسے ہی ایک مصنف خالد زدران نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا، غیر ملکیوں نے جو کچھ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا اور ایمرجنسی، میڈیسن سٹور، آپریشن تھیٹرز و دیگر وارڈز میں طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے ایئر کنڈیشنرز کے فعال نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا اور جلد فعال کرنے کی ہدایت کی اورمریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔(جاری ہے) خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ حکومت پنجاب کی جانب سے بجٹ میں صحت کے...
فلسطینی علاقے غزہ میں امداد کی تلاش میں نکلنے والے نہتے شہری ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بن گئے۔ اسرائیلی افواج کی جانب سے جمعہ کو مختلف مقامات پر کی گئی فضائی بمباری اور فائرنگ کے واقعات میں کم از کم 60 افراد شہید ہوگئے، جن میں 31 افراد وہ تھے جو خوراک اور امدادی سامان کےلیے قطاروں میں کھڑے تھے۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود باسل کے مطابق، جنوبی غزہ میں پانچ افراد کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ امدادی سامان کے انتظار میں کھڑے تھے، جبکہ مزید 26 فلسطینیوں کو وسطی علاقے نیٹساریم کاریڈور کے قریب نشانہ بنایا گیا۔ یہ علاقہ اسرائیلی فوج کے زیرِ کنٹرول ہے جہاں روزانہ ہزاروں افراد...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل ایران کی جوہری صلاحیت کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی طاقت نہیں رکھتا۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اپنے مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ امن کے داعی رہے ہیں، لیکن بعض اوقات امن قائم رکھنے کےلیے سختی بھی ضروری ہوجاتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی زمینی افواج بھیجنے کا امکان آخری آپشن ہوگا۔ ان کے بقول، ’’یہ وہ آخری چیز ہے جو کوئی بھی چاہے گا۔‘‘ ٹرمپ سے جب پوچھا...
تازہ ترین رپورٹس میں ایپل، فیس بک، گوگل اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے 16 ارب پاسورڈز لیک ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ محققین نے اس لیک کو اب تک کی سب سے بڑی ڈیٹا خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ فوربز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیک میں 16 ارب لاگ اِن تفصیلات اور پاسورڈز منکشف کیے گئے ہیں جس کے بعد گوگل نے اپنے اربوں صارفین کو اپنے پاسورڈز بدلنے کی تجویز دی ہے جبکہ ایف بی آئی نے امریکیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایس ایم ایس پر موصول ہونے والا کوئی مشتبہ لنک نہ کھولیں۔ سائبر نیوز کے محققین کو مطالعے میں معلوم ہوا کہ سامنے آنے والے 30 ڈیٹا سیٹس...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہر علی نے واضح کیا ہے کہ پارٹی کسی بھی بیرونی ملک سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے درخواست نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے آئینی و قانونی طریقے اختیار کرتے ہوئے عدالتوں سے ہی ریلیف حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پارٹی کو موجودہ صورتحال میں شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ان کے مطابق اس رکاوٹ کی وجہ سے خیبرپختونخوا حکومت کے بجٹ کی منظوری بھی تعطل کا شکار ہے کیونکہ پارٹی قائد کی مشاورت کے بغیر فیصلے نہیں کیے جا سکتے۔ گوہر علی...
مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء) مریدکے تحصیل میں بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے نام پر بتیس ہزار خاندانوں بیوہ یتیموں مستحق افراد سے روزانہ لاکھوں روپے کا فراڈ ہونے لگا ،پیسے دینے والے فرنچائزر ہر شہری سے رقوم دینے کے عوض پندرہ سو سے دو ہزار روپے کٹوتی کرنے لگے ،شہریوں نے تحقیقات کروانے اوروزیراعظم ، وزیرداخلہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل مریدکے میں خاص کرمریدکے شہرمیں بینظیرانکم اسپورٹ پروگرام کے نام پر بیوگان یتیموں دیگر مستحق غریب ہزاروں لوگوں سے روزانہ لاکھوں روپے فراڈ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔(جاری ہے) مریدکے شہر میں مستحق افراد کو پیسے دینے کیلئے تیرہ جگہوں پر فرنچائز بنائے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک عام یا متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا شخص اگر امیر بننے کا خواب دیکھتا ہے تو اس کے لیے صرف خواب کافی نہیں اس خواب کو حقیقت بنانے کے لیے مستقل محنت، سیکھنے کی لگن اور سوچ میں وسعت درکار ہوتی ہے۔امریکا کے مصنف تھامس کورلی نے 5 سال تک امیر اور غریب افراد کی عادات کا مطالعہ کیا، اور اس تحقیق سے یہ باتیں سامنے آئیں کہ کس طرح کروڑ پتی افراد اپنی زندگی گزار کر کامیابی حاصل کرتے ہیں۔1. ایک سے زیادہ آمدنی کے ذرائع بنائیںامیر لوگ صرف ایک نوکری پر انحصار نہیں کرتے۔ وہ بیک وقت 3 یا اس سے زیادہ آمدنی کے ذرائع رکھتے ہیں جیسے سائیڈ بزنس، کرایہ پر دی گئی...
کچھ اسرائیلی ذرائع نے اسرائیلی رژیم کے اعلیٰ فوجی اہلکاروں کے حوالے سے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی میزائلوں کا اپنے اہداف پر کامیاب حملہ کرنے کی شرح جو کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہوئی ہے، وعدۂ صادق 1 اور 2 کے مقابلے میں تین گنا بڑھ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کچھ اسرائیلی ذرائع نے اسرائیلی رژیم کے اعلیٰ فوجی اہلکاروں کے حوالے سے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی میزائلوں کا اپنے اہداف پر کامیاب حملہ کرنے کی شرح جو کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہوئی ہے، وعدۂ صادق 1 اور 2 کے مقابلے میں تین گنا بڑھ گئی ہے۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریباً ہر دو ایرانی میزائلوں میں سے ایک میزائل اپنے ہدف کو نشانہ بناتا...

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات، عدلیہ کے درمیان روابط بڑھانے کا عزم
سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی سے ملاقات کی جس کے دوران دونوں ممالک کی عدلیہ کے درمیان روابط بڑھانے کا عزم کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے سعودی سفیر کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ فریقین نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور ملاقات کے دوران سعودی عرب کے وژن 2030 کے فریم ورک کے تحت عدالتی تعاون کو وسعت دینے پر بھی زور دیا۔ چیف جسٹس نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تاریخی تعلقات کو...
اسرائیلی اخبار یدیوت آحرونوت نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے جوابی حملوں کے باعث 8,000 سے زائد اسرائیلی شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔ رپورٹ میں اسرائیلی پراپرٹی ٹیکس کمپنسیشن فنڈ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیا گیا ہے۔ اخبار کے مطابق، اب تک 30,000 سے زائد افراد نے عمارتوں یا گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لیے درخواستیں دی ہیں۔ یہ درخواستیں ایران کی جانب سے کیے گئے مسلسل میزائل حملوں کے بعد سامنے آئی ہیں، جنہوں نے جنوبی اور وسطی اسرائیل میں کئی شہروں کو متاثر کیا، جن میں بیرشیبہ، تل ابیب، اور حیفہ جیسے علاقے شامل ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان حملوں نے اسرائیل میں اندرونی طور پر نقل...
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان جوہری عدم افزودگی اور تخفیفِ اسلحہ سے متعلق مذاکرات کا پانچواں دور 12 جون کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ فریقین کے مابین عالمی و علاقائی امن، سلامتی اور تزویراتی استحکام کے امور پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایرانی تنصیبات پر حملے سے نیوکلیئر آفت پھوٹ سکتی ہے، روس کا انتباہ بات چیت کے دوران تخفیفِ اسلحہ اور جوہری عدم افزودگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی، کانفرنس برائے تخفیفِ اسلحہ، اور متعلقہ بین الاقوامی معاہدات بشمول حیاتیاتی ہتھیاروں کے معاہدے اور کیمیائی ہتھیاروں کے معاہدے کے تناظر میں بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر فرسٹ کمیٹی کے ایجنڈے پر بھی...
امریکا(نیوز ڈیسک)سائبر سیکیورٹی کی دنیا میں ایک سنگین خطرہ سامنے آ گیا ہے، جہاں حالیہ رپورٹ کے مطابق تقریباً 16 ارب آن لائن اکاؤنٹس کے پاس ورڈز اور یوزر نیم انٹرنیٹ پر لیک ہو چکے ہیں۔ یہ انکشاف سائبر سیکیورٹی کمپنی ’ Cybernews ‘ کی جانب سے سامنے آیا، جس نے بتایا کہ لیک ہونے والا ڈیٹا صرف پرانا نہیں بلکہ تازہ، مؤثر اور ہیکنگ کے لیے کارآمد ہے۔ ماہرین کے مطابق، یہ ڈیٹا مختلف ’ Infostealer ‘ نامی مالویئرز کے ذریعے اکٹھا کیا گیا ہے، جو متاثرہ کمپیوٹرز اور موبائل ڈیوائسز سے صارفین کے پاس ورڈز، ای میلز اور لاگ ان تفصیلات چوری کرتے ہیں۔ یہ مالویئر نہ صرف ویب براؤزرز بلکہ مختلف ایپس اور سسٹمز سے بھی ڈیٹا...
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ اگر ایران پر فوجی دباؤ میں اضافہ کیا گیا، تو وہ ایٹمی ہتھیار بنانے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔ اخبار کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ ایران نے ابھی تک باضابطہ طور پر ایٹمی بم بنانے کا فیصلہ نہیں کیا، لیکن اس کے پاس اتنی افزودہ یورینیم موجود ہے جو ایک ایٹمی بم بنانے کے لیے کافی ہو سکتی ہے۔ رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اگر امریکہ ایران کے حساس ایٹمی تنصیب فردو پلانٹ پر حملہ کرتا ہے یا سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو نشانہ بنایا جاتا ہے، تو ایران ممکنہ طور پر ایٹمی ہتھیار بنانے کے عمل کا آغاز کر...
صیہونی حکام نے تسلیم کیا کہ اب اسرائیلی میزائل دفاعی نظام محض 65 فیصد ایرانی میزائلوں کو روک سکے، جبکہ اس سے قبل یہ شرح 90 فیصد تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی حکام نے تسلیم کیا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیل کا میزائل دفاعی نظام غیر موثر ہوتا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے تسلیم کیا کہ ایران کی جانب سے داغے جانے والے مختلف میزائلوں حملوں سے اسرائیلی میزائل دفاعی نظام کی صلاحیتیں متاثر ہو رہی ہیں۔ اسرائیلی حکام نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ ایران کے تیز رفتار میزائلوں نے اپنے اہداف کی جانب جاتے ہوئے اسرائیلی میزائل دفاعی نظام کو زیادہ وقت نہیں دیا۔ حکام نے تسلیم...
پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ افشین حیات نامور اداکارہ و ماڈل مہوش حیات کی رشتہ دار نکل آئیں۔ نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’ڈائن‘ میں آج کل مہوش حیات کو مرکزی کردار میں دیکھا جا رہا ہے۔ مہوش حیات کو ڈرامہ شائقین 7 سال بعد چھوٹی اسکرین پر دیکھ کر خوب انجوائے کر رہے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial) بہت کم ڈرامہ شائقین جانتے ہیں کہ ڈرامہ سیریل ’ڈائن‘ میں ’زکیہ‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کی بہن ہیں۔ مہوش حیات کی بڑی بہن افشین حیات نے 2022ء میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ اداکارہ افشین کو انڈسٹری میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کی وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ریلوے کو جدید، محفوظ اور فعال بنانے کے اقدامات پر تفصیلی گفتگوکی گئی ۔ وزیر ریلوے نے 9 ٹرینیں آٹ سورس کرنے اور مزید 11 کی تیاری سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ریلوے اسکولز و اسپتالوں کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔حنیف عباسی نے کہا کہ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر معلوماتی ڈیسک قائم کر دیا گیا۔مسافروں کو بروقت اور درست معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ معاہدے کے بعد اسٹیشنز کی صفائی میں نمایاں بہتریصفائی کے جدید نظام سے مسافروں کو...
ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ دنوں میں براہِ راست خفیہ مذاکرات ہوئے ہیں، جو اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران غیر معمولی سفارتی پیشرفت سمجھی جا رہی ہے۔ رائٹرز کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکا کے مشرقِ وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے درمیان یہ گفتگو ٹیلیفون پر ہوئی، جس میں خطے کی سیکیورٹی صورت حال، ایران کے جوہری پروگرام اور اسرائیل کی طرف سے جاری بمباری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا رابطے کیوں اہم ہیں؟ رائٹرز کے مطابق جب ایران اور اسرائیل کے درمیان براہِ راست فوجی جھڑپوں اور میزائل حملوں نے پورے مشرقِ وسطیٰ کو ایک...

خبردار!!! اے آئی چیٹ بوٹس ہمیں ’ کم عقل ‘ بنا رہے ہیں، استعمال کے وقت دماغ بند ہوجاتا ہے، تحقیق میں انکشاف
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت پر حد سے زیادہ انحصار انسانوں کو ”کم عقل“ بنا رہا ہے۔ مشہور ادارے میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (MIT) کی تازہ تحقیق کے مطابق چیٹ جی پی ٹی جیسے اے آئی چیٹ بوٹس انسانی تنقیدی سوچ، یادداشت اور زبان کی مہارتوں کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جب انسان چیٹ بوٹس پر انحصار کرتے ہیں تو اُن کا دماغ خود سوچنے کا عمل ترک کر دیتا ہے، جس کے نتیجے میں ذہنی سرگرمی کم ہو جاتی ہے۔ ایم آئی ٹی کی ٹیم نے تحقیق میں تین مختلف گروپوں کو مضمون لکھنے کا ٹاسک دیا۔ ایک گروپ نے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کیا، دوسرے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 جون 2025ء) پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے پچھلے دو سالوں میں دس لاکھ سے زیادہ افغان باشندوں کو ملک بدر کیا ہے اس کے باوجود بہت سے افغان باشندوں نے فوری طور پر واپس آنے کی کوشش کی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ افغان باشندے اپنے ملک میں اپنی بقا کے لیے جدوجہد کرنے کی بجائے قانون کو جھانسا دیتے ہوئے دوبارہ پاکستان پہنچنے کو ترجیح دیتے ہیں تاکہ وہ اپنے بہتر مستقبل کے امکانات تلاش کر سکیں۔ ان میں سے بہت سے افغان باشندے ایسے ہیں جنہوں نے اپنا آبائی ملک پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ گزشتہ برس 2024ء کے اوائل میں صوبہ خیبر پختونخواہ میں طورخم بارڈر کراسنگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مشرق وسطیٰ میں جاری خونی کشیدگی ساتویں روز میں داخل ہو گئی ہے، ایران میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 639 افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ 1,320 سے زائد زخمی ہیں۔یہ ہولناک انکشاف امریکا میں قائم انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس ایکٹوسٹس نے اپنی تازہ رپورٹ میں کیا ہے، رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 263 عام شہری اور 154 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شامل ہیں جبکہ باقی اموات کی شناخت تاحال جاری ہے۔تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار ایران میں موجود اس کے زمینی نیٹ ورک اور مقامی ذرائع سے تصدیق کے بعد مرتب کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی نے اس وقت نیا رخ اختیار کر لیا جب ایران نے اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا میزائل حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق ایران کی جانب سے علی الصبح اسرائیل کے مختلف شہروں پر بیلسٹک میزائل داغے گئے، جن کے نتیجے میں اب تک 50 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق ایران کے حملوں کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس سمیت جنوبی اسرائیل کے مختلف علاقوں میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ صحرائے نقب کے کم از...
پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد رضوان، حسن علی اور شاداب خان بھی بگ بش لیگ (بی بی ایل) کا حصہ بن گئے۔ شاہین آفریدی، محمد رضوان، حارث رؤف اور شاداب خان پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب ہوئے ہیں۔ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو برسبین ہیٹ نے منتخب کر لیا جبکہ حارث رؤف ایک بار پھر میلبرن اسٹارز کی جانب سے کھیلیں گے۔ محمد رضوان میلبرن رینیگیڈز کی جانب سے کھیلیں گے جبکہ پاکستان کے شاداب خان کو سڈنی تھنڈر نے ٹیم کا حصہ بنا لیا۔ اس کے علاوہ فاسٹ بولر حسن علی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی جانب سے بی بی ایل کھیلیں گے اور پاکستان کے حسان خان کو میلبرن رینیگیڈز نے منتخب کر لیا۔ واضح رہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلویز نے بھی اپنے مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے، ریلویز حکام نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کرایوں میں اضافے کی تصدیق کر دی ہے۔پاکستان ریلویز کاکہنا ہے کہ مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ فریٹ (مال بردار) ٹرینوں کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، کرایوں میں حالیہ اضافہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے نمایاں اضافے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے تاکہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی لاگت کو جزوی طور پر پورا کیا جا سکے۔ترجمان کے مطابق مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق 20 جون...
قومی اسمبلی سے خطاب میں عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے سب سے چھوٹے بیٹے اسجد محمود ہیں، وہ 10 جون کو اسجد محمود ڈی آئی خان سے لکی مروت آرہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء مولانا عبدالغفور حیدری نے دعویٰ کیا ہے کہ 10 جون کو مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسجد محمود کو ڈیرہ اسماعیل خان سے لکی مروت جاتے ہوئے چالیس سے 50 افراد نے اغوا کرنے کی کوشش کی۔ قومی اسمبلی سے خطاب میں عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے سب سے چھوٹے بیٹے اسجد محمود ہیں، وہ 10 جون کو اسجد محمود ڈی آئی خان سے لکی مروت آرہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ...
ایرانی سیکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مبینہ جاسوسوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسیوں کے مطابق ان افراد پر غیر ملکی خفیہ اداروں خصوصاً اسرائیلی ایجنسی ’موساد‘ کے ساتھ روابط کا الزام ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ لرستان میں پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس یونٹ نے 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا، جن پر ایران مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر حملے جاری، سرینڈر نہیں کریں گے، آیت اللہ خامنہ ای نیم سرکاری تسنیم نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دارالحکومت تہران کے قریب واقع شہر ’رے‘ میں پولیس نے موساد سے وابستہ ایک اور مبینہ جاسوس کو...
قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے پانچ سال کے طویل وقفے کے بعد لاہور سے پیرس کیلیے پروازوں کا آغاز کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 5 سال کے بعد پی ائی اے نے لاہور سے پیرس کا روٹ دوبارہ شروع کیا، جس کے تحت پی آئی اے کی پہلی ہفتہ وار پرواز پی کے 733، 276 مسافروں کو لے کر پیرس کیلیے دوپہر 12 بجے روانہ ہوئی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز کے لئے بوئنگ 777 طیارہ آپریٹ کیا گیا جس کے اندرونی كبین کی مسافروں کی سہولت کے لئے حال ہی میں از سر نو تزئین و آرائش کی گئی تھی۔ پیرس جانے والی پرواز کے آغاز پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انقاد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیلیفورنیا: آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) ٹیکنالوجی پر مبنی مقبول چیٹ بوٹ ’چیٹ جی پی ٹی‘ روزانہ دنیا بھر میں کروڑوں افراد استعمال کرتے ہیں، مگر اب ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کا مسلسل استعمال انسانی دماغی کارکردگی پر اثر ڈال سکتا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ تحقیق معروف امریکی تعلیمی ادارے ماساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (MIT) کے میڈیا لیب میں کی گئی، جس میں 18 سے 39 سال کی عمر کے 54 رضاکار شامل کیے گئے، تحقیقی ٹیم نے ان افراد کو تین گروپوں میں تقسیم کیا تاکہ مختلف طریقۂ کار سے تحریری کام لینے کے اثرات کا موازنہ کیا جا سکے۔پہلے گروپ کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے مضامین چیٹ جی...
جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا عبد الغفور حیدری کا کہنا ہے کہ10 جون کو مولانا فضل الرحمان کے سب سے چھوٹے فرزند پر حملہ ہوا، خوش قسمتی سے واقعے میں اسجد محمود کی جان محفوظ رہی۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے حالات انتہائی ناگفتہ بہ ہیں، قومی شاہراہوں سے لوگوں کو اٹھا لیا جاتا ہے، ریاست کے اندر ریاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ ہمارا جرم کیا ہے؟ مولانا فضل الرحمان پر3 بارخودکش حملے ہوئے، میرے لوگ شہید کیے جا رہے ہیں، بلوچستان میں میرا ایک نوجوان شہید کیا گیا، ہرجگہ علماء نشانے پر ہیں، میں کس کس کا نام...
جس طرح ’اسپیل چیک‘ کی سہولت کے بعد کچھ لوگوں میں اسپیلنگ یاد رکھنے کی اپنی صلاحت متاثر ہوئی اسی طرح کہا جا رہا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی مدد لینے سے آگے جاکر لوگوں میں لکھتے وقت اپنا دماغ استعمال کرنے کی صلاحیت پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی دنیا بھر میں کروڑوں افراد روزانہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرتے ہیں تاہم اب ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس اے آئی چیٹ بوٹ کا استعمال ہمارے دماغ پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ ایم آئی ٹی میڈیا لیب کی تحقیق...
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں سڑک پر گاڑی کا ٹائر تبدیل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے ریڈ زون میں ایک ٹیکسی کا ٹائر پنکچر ہو گیا جس پر عمر ایوب اپنی گاڑی سے اترے اور ٹیکسی کا ٹائر تبدیل کیا۔ ????????????اسلام آباد کے ریڈ زون میں ٹیکسی کا ٹائر پنکچر ہوگیا تو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ٹیکسی ڈرائیور کا ٹائر خود تبدیل کردیا٫ ویڈیو وائرل@OmarAyubKhan pic.twitter.com/iRiDv1ekaF — Sheraz Ahmad Sherazi (@Sherazi_Silmian) June 18, 2025 ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ...
مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے فرزند اسجد محمود پر حملے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا عبد الغفور حیدری کا کہنا ہے کہ10 جون کو مولانا فضل الرحمان کے سب سے چھوٹے فرزند پر حملہ ہوا، خوش قسمتی سے واقعے میں اسجد محمود کی جان محفوظ رہی۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے حالات انتہائی ناگفتہ بہ ہیں، قومی شاہراہوں سے لوگوں کو اٹھا لیا جاتا ہے، ریاست کے اندر ریاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ ہمارا جرم کیا ہے؟ مولانا فضل الرحمان پر3 بارخودکش حملے ہوئے، میرے...
کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر حالیہ دنوں میں اپنی وائرل ویڈیوز اور سخت رویے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنے رہے ہیں تاہم اب انہوں نے اپنے بُرے رویے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ چند روز قبل جسٹن بیبر کیلیفورنیا میں پاپارازی کے ساتھ ایک جھگڑے کی وجہ سے خبروں کا حصہ بنے جہاں انہیں چیختے ہوئے اور اپنی نجی زندگی کے لیے پرائیویسی کا مطالبہ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد جسٹن بیبر نے ایک نامعلوم دوست کے ساتھ ہونے والی گفتگو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں انہوں نے اس دوست سے تعلقات ختم کر دیے کیونکہ اس نے بیبر کے رویے پر اعتراض کیا تھا۔ تاہم اب جسٹن بیبر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر...
جیکب آباد کے قریب جعفر ایکسپریس ٹرین کے پٹری سے اترنے کے سنگین حادثے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی صبح جیکب آباد ریلوے اسٹیشن سے کچھ فاصلے پر پیش آیا، جس کے نتیجے میں ٹرین کے متعدد ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ یہ بھی پڑھیں:میانوالی سے لاہور جانے والی ٹرین کو حادثہ، 20 مسافر زخمی مقامی انتظامیہ کے مطابق حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور زخمیوں کو نکالنے اور علاج معالجے کی کوششیں جاری ہیں۔ فائل فوٹو ریلوے حکام کے مطابق حادثے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی، تاہم تفتیش کا آغاز کر...
متحدہ عرب امارات نے خطے میں حالیہ سیاسی و جغرافیائی کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر، ملک بھر میں ایئرپورٹس کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر لیے ہیں۔ یہ بات امارات کی فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی (ICP) نے منگل کو جاری بیان میں کہی۔ اتھارٹی کے مطابق، بعض ممالک کی جانب سے فضائی حدود بند کیے جانے کے تناظر میں، تمام آپریشنل اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں کام کیا جا رہا ہے تاکہ مسافروں کی محفوظ اور بلا تعطل آمدورفت یقینی بنائی جاسکے اور خدمات کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہ ہو۔ بیان میں کہا گیا کہ ICP نے اپنی منظوری شدہ ہنگامی کاروباری تسلسل کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی کے نظام کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت پشاور رجسٹری میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہواجس میں مجوزہ کچہری کمپاؤنڈ پشاور کے ماسٹر پلان کا جائزہ لیا۔اجلاس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا منصوبے کو جدید، پائیدار اور جامع بنانے پر زور دیا، اجلاس میں بار، بینچ اور ایگزیکٹو کی ضروریات شامل کرنے کی ہدایت کمپاؤنڈ میں سرسبز مقامات، شجرکاری اور بچوں کے پارک کی تجویز بھی پیش کی ۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدلیہ تمام طبقات کے لیے آسان رسائی کے عزم پر کار بند ہے۔ سپریم کورٹ عدالتی ترقی میں معاونت جاری رکھے گی۔اجلاس میں...
پنجاب بجٹ 26-2025ء کی دستاویزات کے اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں۔بجٹ دستاویز کے مطابق گورنر ہاؤس، وزیراعلیٰ آفس، صوبائی وزراء کے دفاتر اور پنجاب اسمبلی کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق گورنر ہاؤس کا بجٹ 1 کروڑ 61 لاکھ 6 ہزار کے اضافے کے بعد 15 کروڑ 37 لاکھ روپے کردیا گیا ہے۔بجٹ دستاویز کے مطابق صوبائی وزراء کے دفاتر کے بجٹ میں 204 فیصد کا اضافہ کیا گیا، یوں 35 کروڑ کے اضافے کے بعد وہ 1 ارب روپے کردیا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق وزیراعلیٰ آفس کے بجٹ میں19 فیصد اضافہ کیا گیا، جو 23 کروڑ کے اضافے کے بعد 1 ارب 46 کروڑ روپے ہوگیا ہے۔بجٹ دستاویز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے بجٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوجا: نائیجیریا کی وسطی ریاست بینو کے ایک گاؤں پر مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 100 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ متعدد افراد زخمی اور درجنوں بے گھر ہو گئے ہیں، واقعہ نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ہولناک واقعہ ریاست بینو کے علاقے یلواتا میں پیش آیا جہاں مسلح حملہ آوروں نے رات کی تاریکی میں اچانک دھاوا بول دیا، حملہ آور جدید اسلحے سے لیس تھے اور انہوں نے گاؤں کے مکینوں کو نشانہ بنایا۔بازار میں کئی لاشیں ایسی حالت میں تھیں کہ شناخت ممکن نہیں تھی، ان کے ساتھ کھانے پینے کا سامان اور زرعی اوزار بھی جلے پڑے تھے۔نائیجیریا کی...
17 جون 2014ء کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکریٹریٹ اور پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کو 11 برس گزر گئے مگر تاحال 14 افراد کے قتل کے جرم میں کسی کو سزا نہیں ملی، جاں بحق افراد کے ورثا آج بھی انصاف کے منتظر ہیں، عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ 5 برس میں 5 بنچ ٹوٹ چکے صرف فیصلہ سنانا باقی مگر تاریخ نہیں دی جارہی۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کو گزرے آج گیارہ برس مکمل ہوگئے مگر تاحال...
روس کا یوکرین پر ڈرون اور میزائلوں سے بڑا حملہ، 16افراد ہلاک، 124زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز کیف (سب نیوز)روسی فوج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور جنوبی صوبے زپوریزہیا پر ڈرون اور میزائلوں سے بڑا حملہ کیا ہے، جس میں 16 افراد ہلاک اور 124 زخمی ہوئے۔ اس حملے کے نتیجے میں دارالحکومت کیف میں نو منزلہ عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی، یوکرین نے بدھ کو یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس نے کیف کے 27مقامات کو نشانہ بنایا جس سے رہائشی عمارتوں، تعلیمی اداروں اور اہم انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔ ادھر یوکرینی صدر زیلینسکی نے روسی حملوں کو خالص دہشت گردی قرار دیا ہے اور عالمی برادری...
یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس نے کیف کے 27 مقامات کو نشانہ بنایا جس سے رہائشی عمارتوں، تعلیمی اداروں اور اہم انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔ روسی فوج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور جنوبی صوبے زپوریزہیا پر ڈرون اور میزائلوں سے بڑا حملہ کیا ہے، جس میں 16 افراد ہلاک اور 124 زخمی ہوئے۔ اس حملے کے نتیجے میں دارالحکومت کیف میں نو منزلہ عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی، یوکرین نے بدھ کو یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس نے کیف کے 27 مقامات کو نشانہ بنایا جس سے رہائشی عمارتوں، تعلیمی اداروں اور اہم انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا
اسلام ٹائمز: رپورٹ کے مطابق ان فرار ہونے والوں کا پس منظر مختلف ہے کچھ وہ ہیں جو اسرائیل میں پھنس گئے تھے، کچھ بیرون ملک اپنے خاندان سے جا ملنے کے خواہاں ہیں، جبکہ کئی افراد نے مستقل طور پر اسرائیل چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مثال کے طور پر ایک قابض شخص نے بتایا کہ وہ پرتگال میں اپنی ساتھی کے کہنے پر وہاں مستقل سکونت اختیار کرنا چاہتا ہے۔ قبرص کا یہ بحری سفر یاخٹ کی نوعیت اور رفتار کے مطابق 8 سے 25 گھنٹے پر محیط ہوتا ہے۔ حکومتی وارننگ کے باوجود ان مقامات کی جانب فرار کو روکنے کی کوشش دراصل غیرمنظم انخلا کی روک تھام اور نتن یاہو حکومت کی طرف سے استحکام کے...
سٹی42: شہر لاہور میں بڑھتی ہوئی پانی کی قلت کے پیش نظر لاہوریوں کو بی آر بی نہر کا پانی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت بی آر بی نہر سے 100 کیوسک پانی لیا جائے گا جسے سرفس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعے صاف کر کے شہریوں کو فراہم کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق یہ منصوبہ شادی پورہ، مصطفی آباد، فتح گڑھ، باغبانپورہ اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں کو صاف پینے کا پانی فراہم کرے گا جس سے تقریباً 10 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔ اٹک: کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے ضلع بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ اس منصوبے کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ یہ زیرِ زمین پانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف حیدرآباد کی جانب سے پارٹی کے بانی عمران خان کی آزادی کے لیے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت تحریک انصاف حیدرآباد کے رہنما ریحان راجپوت افروز شورو اور دیگر مقامی رہنما کر رہے تھے۔ اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو پاکستان سے وفاداری اور عوام سے سچائی کی سزا دی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو ناحق قید کر کے دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن عمران خان جعلی عوامی نمائندوں کے دعوے داروں کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا عوام آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے...
ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے جاری مالیاتی اعداد و شمار میں انکشاف کیا ہے کہ مالی سال 2024-25 کے پہلے 10 ماہ کے دوران پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 1.81 ارب ڈالر سرپلس میں رہا ہے، جو معاشی استحکام کی جانب مثبت پیش رفت ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی 2025 میں جاری کھاتوں کا خسارہ 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا۔ ماہِ مئی کے دوران برآمدات کا حجم 2.43 ارب ڈالر جبکہ درآمدات کا حجم 5.47 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 3.04 ارب ڈالر رہا۔ جعلی دودھ سپلائی کرنیوالی گاڑی پکڑی گئی، 550 لیٹر سفید محلول تلف مزید اعداد و شمار کے مطابق، مئی میں تجارت، خدمات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے سابق اعلیٰ سیکورٹی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ 2012ء میں لاپتا ہونے والے امریکی صحافی آسٹن ٹائس کو 2013ء میں قتل کر دیا گیاتھا۔ بشار الاسد کے قریبی ساتھی اور سابق مشیر براہ تزویراتی امور بسام الحسن نے امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کو بتایا کہ امریکی صحافی کو قتل کرنے کا حکم بشار الاسد نے خود دیا تھا۔ اگرچہ امریکا نے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی، لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ شام کی حکومت سے وابستہ کسی اعلیٰ شخصیت نے ٹائس کے انجام پر امریکی حکام سے بات کی ہے۔ بسام الحسن نے یہ باتیں اپریل 2024ء میں بیروت میں ہونے والی کئی روزہ تفتیش کے دوران ایف...
بھوک سے پریشان حال افراد خوراک کی تقسیم کے مقاما ت پر شہید کیے جانے لگے ، بین الاقوامی میڈیا امداد کو ہتھیار بناکر نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنانے والی اسرائیلی فوج پر عالمی اداروںکی دانستہ چشم پوشی برقرار غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ بھر میں 59 فلسطینیوں کو شہید کیا جن میں سے کم از کم 17 متنازع امریکہ اور اسرائیل کی حمایت یافتہ غزہ ہیومینیٹیرین فانڈیشن جی ایچ ایف کے زیر انتظام امدادی مقامات پر خوراک حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔وسطی غزہ میں الاودہ ہسپتال کے طبی عملے نے الجزیرہ کو بتایا کہ اسرائیلی فائرنگ سے کم از کم تین افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے جب وہ نام نہاد...
نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ بااثر ممالک نے ہمیں ایران کے خلاف ووٹ دینے کا کہا لیکن ہم نے صاف انکار کردیا۔جیو نیوزکے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ خبر جھوٹ کا پلندہ ہے کہ پاکستان نے ایران کو اسرائیل پر جوہری حملے کی یقین دہانی کرائی ہے، بھارت کا پروپیگنڈا من گھڑت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی ایسی کی تیسی، پاکستان کا جوہری پروگرام سیکیورٹی کےلیے ڈیٹیرنس ہے اور ہمارا یہ بیانیہ دنیا میں ریکارڈ ہوچکا ہے۔نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ کچھ بااثر ممالک نے ہمیں ایران کے خلاف آئی اے ای اے کی قرارداد میں...
ایرانی فضائی دفاع نے دارالحکومت پر اسرائیلی حملے کی مرکزی لہر کو پسپا کر دیا، رپورٹ ……………… ایک باخبر ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل تہران میں کار بم دھماکے کرنے کا سہارا لے رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل تہران میں کئی کار بم دھماکے کرنے پر مجبور ہے، کیونکہ ایرانی فضائی دفاع نے دارالحکومت پر اسرائیلی حملے کی مرکزی لہر کو پسپا کر دیا ہے۔ ایرانی دارالحکومت کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملوں کو پسپا کرنے کے لیے فضائی دفاعی نظام کو فعال کیے جانے کے چند منٹ بعد دارالحکومت کے وسط میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔ تہران کے مختلف علاقوں میں بھی...
امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے سے قبل امریکا نے خفیہ طور پر اسرائیل کو تقریباً 300 ہیل فائر میزائل فراہم کیے۔ یہ انکشاف ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے نے دو امریکی عہدیداروں کے حوالے سے کیا ہے جنہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی۔ حکام کے مطابق یہ ترسیل اسرائیل کے ایران پر حملے سے صرف چند دن قبل کی گئی، اور اتنی بڑی مقدار میں میزائلوں کی فراہمی اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اسرائیل کی جنگی منصوبہ بندی سے آگاہ تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میزائلوں کی ترسیل اور دیگر اسلحہ فراہمی کی خبریں خفیہ رکھی گئیں اور میڈیا میں کہیں رپورٹ نہیں...
کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عنایا خان نے انکشاف کیا ہے کہ افغان کرکٹ ٹیم کے اسٹار لیگ اسپنر راشد خان نے سوشل میڈیا پر ان سے رابطہ کیا اور تصاویر بھی مانگیں۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عنایا خان نے بتایا کہ راشد خان ان سے اسنیپ چیٹ پر ایڈ ہوئے، جہاں دونوں کے درمیان بات چیت بھی ہوئی۔ اداکارہ کے مطابق راشد خان نے ان سے پوچھا، "کیا آپ اداکارہ ہیں؟” اور یہ بھی کہا کہ اُن کی تصاویر دیکھ کر اندازہ ہوا کہ وہ شوبز سے وابستہ ہیں۔ عنایا خان کے مطابق راشد خان اب بھی ان کے اسنیپ چیٹ پر ایڈ ہیں، اور ان کے درمیان...
—فائل فوٹو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو بےگناہ ثابت کرنے کے لیے بڑا منصفانہ موقع دیا، ملزم کی ضد اور انکار کی وجہ سے کوئی رزلٹ حاصل نہیں ہو سکے۔ عام ملزم کے پاس ٹیسٹ کروانے سے انکار کرنے کا چانس نہیں ہوتا۔ بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے پولیس کی درخواست مستردبانی پی ٹی آئی کا پولی گراف ٹیسٹ اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ آج کی دنیا انصاف اور امن کی بات تو کرتی ہے، مگر جب غزہ، کشمیر یا فلسطین میں معصوموں پر بم برسائے گئے، تو انسانیت کیوں خاموش رہی؟۔پیر کو یہاں جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ آج اسرائیلی عوام انصاف مانگ رہی ہےتو کیا وہ چیخیں کسی کو یاد ہیں جو فلسطینی بچوں کی لاشوں سے بلند ہوئیں؟کیا وہ مائیں یاد ہیں، جو اپنے بچوں کی لاشیں گود میں اٹھا کر رو رہی تھیں؟جب انصاف کا ترازو جھک جائے، تو امن صرف ایک دھوکہ رہ جاتا ہے۔(جاری ہے) اب وقت ہے کہ ہم صرف دیکھنے والے...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ امن کی بنیاد صرف انصاف پر ہو سکتی ہے، طاقت پر نہیں۔اپنے ویڈیو بیان میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ آج کی دنیا انصاف اور امن کی بات تو کرتی ہے، مگر جب غزہ، کشمیر یا فلسطین میں معصوموں پر بم برسائے گئے تو انسانیت کیوں خاموش رہی آج اسرائیلی عوام انصاف مانگ رہی ہے تو کیا وہ چیخیں کسی کو یاد ہیں جو فلسطینی بچوں کی نعشوں سے بلند ہوئیں انہوں نے کہا کہ کیا وہ مائیں یاد ہیں، جو اپنے بچوں کی نعشیں گود میں اٹھا کر رو رہی تھیں جب انصاف کا ترازو...
اداکار عامر خان نے انکشاف کیا ہے انہوں نے کارگل جنگ کے بعد بھارتی فوجیوں کے ساتھ بنکر میں 8 دن گزارے تھے۔ اداکار عامر خان دو دن قبل رجت شرما کے مشہور شو ’آپ کی عدالت‘ میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے اپنی حب الوطنی ثابت کرنے کی تمام کوششیں کیں اور پاکستان پر بھی کئی الزامات لگائے۔ شو میں عامر خان پر پہلگام حملے پر تاخیر سے ردعمل دینے کا الزام بھی لگایا گیا ، تاہم’آپ کی عدالت‘ میں رجت شرما سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے انکشاف کیا کہ وہ بھارتی مسلح افواج پر فخر محسوس کرتے ہیں اور ایک وقت یاد کیا جب انہوں نے کارگل جنگ کے بعد آٹھ دن بھارتی فوجیوں کے...
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ نئے عمرہ سیزن سے بین الاقوامی زائرین کو عمرہ ویزا صرف اس وقت جاری کیا جائے گا جب ان کی رہائش کی بکنگ “نسک مسار” ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر درج ہو گی۔ یہ فیصلہ 10 جون 2025 (14 ذو الحجہ 1446ھ) سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔ اس کے تحت تمام عمرہ سروس فراہم کنندگان، کمپنیوں اور بین الاقوامی ایجنٹس کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ زائرین کے لیے صرف وزارت سیاحت سے لائسنس یافتہ ہوٹلوں میں رہائش کا انتظام کریں اور اس کی مکمل تفصیلات نسک مسار پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کریں۔ وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا کہ جو ادارے اس فیصلے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دی ہیگ: نیدرلینڈز میں فلسطینیوں کے حق میں میں ڈیڑھ لاکھ لوگوں نے جمع ہوکر اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاج کیا۔نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں اتوار کے روز اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری فوجی کارروائیوں اور ڈچ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ایک بڑے عوامی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں منتظمین کے مطابق 1,50,000 افراد شریک ہوئے۔احتجاج میں خواتین، بچے، بزرگ اور نوجوان سب شریک تھے، جنہوں نے سرخ لباس پہن کر اسرائیل کی جارحیت کے خلاف ”ریڈ لائن“ قائم کی۔مظاہرین نے نعرے بازی کی، تقاریر کیں اور بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے مارچ کیا۔ یہ وہی عدالت ہے جہاں جنوبی افریقہ نے اسرائیل کے خلاف...
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون 2025ء )اسرائیل کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈرکو قتل کرنے کے منصوبے کا انکشاف ہوا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پلان رد کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کو ویٹو کیا، اس حوالے سے امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ہم سیاسی قیادت کے پیچھے جانےکی بات بھی نہیں کرسکتے۔(جاری ہے) اس خبر پر رد عمل دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ امریکی صدر سے بات چیت کی بہت سی غلط رپورٹس ہیں جوکبھی ہوئی ہی نہیں، میں ان باتوں میں پڑنے والا نہیں، ہمیں جوکرنےکی...
المسیرہ چینل کے مطابق، یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران "فلسطین-2" نامی سپرسونک بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے دشمن کے کلیدی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی فوج نے اسرائیل پر سپر سونک میزائل حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اہم اہداف پر سپرسونک بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ المسیرہ چینل کے مطابق، یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران "فلسطین-2" نامی سپرسونک بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے دشمن کے کلیدی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ یمنی مسلح افواج نے بیان میں کہا کہ یہ کارروائی اسلامی جمہوریہ ایران کی گزشتہ شب کی فوجی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کے لیے 10 سال قید کی سزا کی تجویز مسترد کردی گئی، اراکین کمیٹی نے 10 سال تک قید کی سزا تجویز پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا، جس میں ٹیکس فراڈ کے مقدمات میں سزا اور جزا سے متعلق مجوزہ ترامیم پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کے لیے 10 سال قید کی سزا کی تجویز مسترد کردی گئی جبکہ اراکین کمیٹی کی جانب سے 10 سال تک قید کی سزا تجویز...
امریکہ بھر میں ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے سڑکوں پر نکل کر صدر ٹرمپ کی تارکین وطن سے متعلق پالیسی کے خلاف احتجاج جاری رکھا ہوا ہے۔ امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کے لیے سنیچر کو امریکہ بھر کی سڑکوں، پارکوں اور پلازوں میں مظاہرین کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔ مظاہرین نے چھوٹے بڑے شہروں میں مارچ کرتے ہوئے جمہوریت اور تارکین وطن کے حقوق کے تحفظ کی حمایت میں اور آمریت مخالف نعرے لگائے۔ ’نو کنگز‘ یا ’بادشاہ نہیں چاہیے‘ کے مظاہروں کے منتظمین نے کہا ہے کہ ملک بھر میں لاکھوں افراد نے سینکڑوں مقامات پر مارچ کیا۔ امریکہ بھر کی ریاستوں کے گورنر نے شہریوں سے پرسکون رہنے کی اپیل...
تل ابیب: اسرائیل نے ایران کے لیے جاسوسی کے شبہے میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق گرفتار افراد کو اسرائیل کی داخلی خفیہ ایجنسی شاباک (شین بیت) اور اسرائیلی پولیس نے ہفتے کے روز گرفتار کیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس معاملے پر مزید تفصیلات جاری کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ۔ ان مشتبہ افراد کو اسرائیل کے ایران پر حملوں کے آغاز کے ایک روز بعد گرفتار کیا گیا ۔ دوسری جانب ایران نے بھی اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق دونوں افراد کو ایرانی صوبے البرز سے گرفتار کیا گیا ہے جہاں وہ ایک سیف ہاؤس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران/تل ابیب:ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری خفیہ جنگ نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے، جہاں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے لیے جاسوسی کرنے کے شبہے میں متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے، کشیدہ صورتحال کے دوران دونوں جانب خفیہ کارروائیاں تیز ہو گئی ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی انٹیلی جنس یونٹ نے ہفتے کے روز صوبہ البرز سے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کا الزام ہے،دونوں افراد ایک سیف ہاؤس میں چھپے ہوئے تھے اور وہاں دھماکہ خیز مواد اور دیگر خفیہ الیکٹرانک آلات کی تیاری میں مصروف تھے۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے اور ان کے...
کراچی(شوبز ڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ عنایہ خان نے حالیہ انٹرویو میں افغان کرکٹر راشد خان سے اپنی سوشل میڈیا گفتگو پر کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔ اداکارہ عنایہ نے بتایا کہ ان کی راشد خان سے ملاقات اسنیپ چیٹ پر ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوئی تھی اور وہ وقتاً فوقتاً ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں۔ عنایہ خان نے واضح کیا کہ ان کا راشد خان سے کوئی رومانوی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی کرکٹر نے انہیں کبھی کسی قسم کی پیشکش کی۔ مزیدپڑھیں:قوم کیلئے پُرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کی ترقی کا پروگرام جاری رکھیں گے، ایران کا بڑ اعلان
معروف پاکستانی اداکارہ عنایا خان نے انکشاف کیا ہے کہ افغان کرکٹر راشد خان نے سوشل میڈیا پر ان سے رابطہ کیا اور تصاویر بھیجنے کی درخواست کی۔ یہ بھی پڑھیں بھارتی کرکٹر محمد سراج کے کس بالی ووڈ اداکارہ سے تعلقات بڑھنے لگے؟ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عنایا خان نے کہاکہ راشد خان نے انہیں اسنیپ چیٹ پر ایڈ کیا اور ایک مشترکہ دوست کے ذریعے بات چیت کا آغاز ہوا۔ اداکارہ نے بتایا کہ راشد خان نے ان سے پوچھا کہ آیا وہ اداکارہ ہیں، جس پر دونوں کے درمیان کچھ دیر گفتگو بھی ہوئی، جس میں شوٹنگز اور پاک بھارت کرکٹ میچوں سے متعلق بات چیت شامل تھی۔ عنایا نے واضح کیاکہ دونوں...
تل ابیب/تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جون ۔2025 )ایران کے میزائل حملوں میںحیفہ میں واقع گیس پائپ لائنز اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے جس کے بعد بعض ڈاﺅن اسٹریم آپریشنز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے یہ بات اسرائیلی آئل ریفائنریز کمپنی نے بتائی ہے . برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی آئل ریفائنریز کمپنی نے اعتراف کیا ہے کہ ایرن کے میزائل حملوں سے حیفہ میں واقع گیس پائپ لائنز اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے اسرائیل کی آئل ریفائنریز کمپنی کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کے باوجود ریفائننگ کی بنیادی سہولت بدستور کام کر رہی ہیں تاہم بعض ڈاﺅن اسٹریم آپریشنز کو عارضی طور پر بند...
وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدوں کی روشنی میں یکم جولائی 2025 سے ڈیجیٹل پروڈکشن ٹریکنگ سسٹم (DPTS) کے نفاذ میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد ٹیکس چوری کو روکنا اور ریونیو میں نمایاں اضافہ کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹیکس سے متعلق زیرالتوا مقدمات، ایف بی آر کو بڑی کامیابی مل گئی ایف بی آر حکام کے مطابق، اگر ڈیجیٹل نگرانی اور انفورسمنٹ اقدامات نہ کیے گئے تو حکومت کو 700 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے پڑ سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سگریٹ، سیمنٹ، پولٹری، مشروبات، کھاد اور ٹیکسٹائل جیسے بڑے پیداواری شعبوں کی کڑی نگرانی شروع کی جا رہی ہے۔ خاص...