2025-07-09@22:28:42 GMT
تلاش کی گنتی: 2700

«امن وامان کی صورتحال پر»:

(نئی خبر)
    لاہور:پاکستان میں بچوں کے حقوق سے متعلق پالیسی سازی میں عموماً بچوں کی آواز شامل نہیں کی جاتی۔ پالیسی ساز ادارے، ماہرین  اور سماجی کارکنان ہی ان کی نمائندگی کرتے ہیں. جس کے باعث بچوں کے اصل مسائل اور تجربات پسِ پشت چلے جاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق جب پالیسی بالغ افراد کے نقطۂ نظر پر مبنی ہو، تو وہ بچوں کی عمر، دلچسپی اور ضروریات سے ہم آہنگ نہیں ہوتی، جس سے ان کی شمولیت اور عمل درآمد کا جذبہ بھی کمزور پڑ جاتا ہے۔تاہم پاکستان میں بچوں کی شراکت داری اب محض ایک خواب نہیں رہی، اس کی ایک متاثر کن مثال 16 سالہ ابیہہ بتول کی ہے، جو لاہور کے ایک اسکول میں بچوں کے فورم کی رکن...
    بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیاں بشمول یکطرفہ پانی روکنا، مخالفانہ بیان بازی، معطلی کی دھمکیاں، اور ثالثی میں شامل ہونے سے انکار پاکستان کے خلاف پانی کو ہتھیار بنانے کی دانستہ حکمت عملی کو بے نقاب کرتا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ جارحانہ ہائیڈرو پولیٹیکل مہم نہ صرف پاکستان کی آبی سلامتی کو خطرے میں ڈالتی ہے بلکہ بین الاقوامی قانون، کثیر جہتی معاہدوں کے تقدس اور جنوبی ایشیا میں امن کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے۔ پاکستان کے بیانیے کے نکات اس حوالے سے پاکستان کا بیانیہ یہ ہے کہ آئی ڈبلیو ٹی کو معطل کرنے کی ہندوستان کی کوشش ناجائز ہے۔ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں...
    اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ آج کا دن یو این امن دستوں کی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے قربانیوں کی یاد دہانی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کا دن ایک پُرامن، مستحکم اور خوشحال دنیا کے لیے امن دستوں کے اہم کردار کا اعتراف ہے۔ اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج عالمی برادری کے ساتھ اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منا رہے ہیں، آج کا دن یو این امن دستوں کی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے قربانیوں کی یاد...
    وکلاء کا مطالبہ ہے کہ صفائی کرنیوالے ملازمین پر تشدد کے ملزم وکیل کو رہا کیا جائے، ورنہ احتجاج میں شدت لائی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں وکلاء نے کچہری کے دروازے عوام الناس کے لئے بند کر دیئے۔ وکلاء کا مطالبہ ہے کہ ان کے گرفتار ساتھی کو فوری طور پر رہا اور مقدمات واپس لئے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل قندھاری بازار کوئٹہ میں صفائی کا کام کرنے والے ملازمین پر متعدد افراد نے تشدد کیا۔ جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جس میں ایک وکیل بھی شامل ہے۔ مذکورہ وکیل کے ساتھیوں نے کچہری میں ہڑتال کرتے ہوئے کچہری کے دروازے عوام کے لئے بند...
    کراچی: برطانیہ میں پاکستانی ایئرلائنز کی براہ راست پروازوں کی بحالی کے لیے ڈی جی سی اے اے کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار کا کہنا ہے کہ پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئر لائنز کی برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکام کے جواب کا انتظار ہے، امید ہے جلد پی آئی اے سے متعلق برطانیہ سے اچھی خبر ملے گی۔ ڈی جی کا کہنا تھا کہ سی اے اے نے برطانوی حکام کو یاددہانی کے پیغام بھی بھیجے ہیں۔ جولائی 2020 میں پائلٹس لائسنس اسکینڈل کے بعد یورپی ملکوں اور برطانیہ میں پی آئی اے پر پابندی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس  جسٹس جمال مندوخیل نے فیصل صدیقی سےمکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی فلم تو پھر فلاپ ہو جائے گی، وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ فلم آپ کی مرضی سے فلاپ ہونی ہے ، آپ کا فیصلہ قبول ہوگا، جمہوریت میں سب کو برابر کے حقوق ملنے چاہئیں،پی ٹی آئی امیدواروں کو جان بوجھ کر حقوق نہیں دیئے گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی،وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ اکثریتی ججز نے کہامخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ امن مشنز کو درپیش خطرات اور چیلنجز پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منا رہے ہیں۔  یہ دن نہ صرف اقوام متحدہ کے امن دستوں کی جانب سے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے حصول میں دی گئی لاتعداد قربانیوں کی ایک یاددہانی ہے بلکہ ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال دنیا کے لیے ان امن دوستوں کے اہم کردار کا اعتراف ہے۔ انہوں نے اپنے  پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کے...
    بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں: امریکا میں پاکستانی سفیر کی تھنک ٹینکس سے گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے معروف امریکی تھنک ٹینکس کے فکری رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا ہے، جس کی بنیادی وجہ بھارت کی مسلسل ہٹ دھرمی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں سے انحراف ہے۔ رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ بھارتی پارلیمنٹ میں ’اکھنڈ بھارت‘ کا نقشہ پیش کیا جانا دراصل اس کے توسیع پسندانہ عزائم کا ثبوت ہے، جو نہ صرف علاقائی امن بلکہ...
    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن اقوام متحدہ کے امن مشنز کی بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے دی گئی قربانیوں کا اعتراف اور ایک مستحکم دنیا کے قیام کے لیے ان کے اہم کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن کی 7 دہائیوں پر محیط تاریخ میں پاکستان نے بھرپور اور فعال کردار ادا کیا ہے۔ اب تک 235,000 سے زائد پاکستانی امن اہلکار اقوام متحدہ کے 48 مختلف مشنز میں خدمات انجام دے چکے ہیں، جبکہ 181 پاکستانی اہلکار عالمی امن کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ...
    وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ عوام کے مفاد میں بنایا جائے، جو ترقیاتی اسکیمیں مکمل ہونے والی ہیں ان کے فنڈز فوری جاری کریں اور نئی اسکیموں کی تجاویز شارٹ لسٹ کر کے آئندہ اجلاس میں پیش کریں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت نئے سال کے بجٹ سے متعلق محکمہ خزانہ اور منصوبہ بندی و ترقی ڈپارٹمنٹ کا اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ عید سے پہلے زیادہ تر تجاویز کو حتمی شکل دے دی جائے۔ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ رواں سال 4644 جاری اسکیموں میں سے 1812 مکمل ہوں گی، اگلے مالی سال کے لئے نئی اسکیمیں محکموں...
    اپنے بیان میں قائمقام گورنر بلوچستان خالق اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کے اپنے برادر ہمسایہ ملک ایران کیساتھ خوشگوار تعلقات ہیں۔ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے حالیہ دورہ ایران کے بہت جلد مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے قائمقام گورنر کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے کہا کہ ہر قسم کی معاشی و معاشرتی ترقی و خوشحالی کیلئے پائیدار امن اولین شرط ہے۔ حالیہ حکومتی اقدامات سے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ عالمِ اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت کا اعزاز پاکستان کو حاصل ہے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق یوم تکبیر پر اپنے  پیغام میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ پاکستان کو دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں خصوصاً فلسطین کے لیے بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔قیامِ پاکستان کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں، پاکستان کا دفاع ایمانی فریضہ ہے۔ سینیٹ سے پنجاب کی خالی نشست کا  الیکشن کیوں ملتوی کیا گیا ؟ وجہ سامنے...
    اسرائیل جارحیت بند کرے اور عالمی قوانین کی پابندی کرے،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز ریاض(سب نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت کابینہ کے اجلاس میں مسئلہ فلسطین پر سعودی عرب کی عالمی سطح پر بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق اجلاس میں فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعلان کیا گیا۔اجلاس میں غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ انسانی امداد کی ترسیل کو یقینی بنائے اور اسرائیل کو جارحیت سے باز رکھنے کے لیے اقدامات کرے۔سعودی کابینہ نے زور دیا کہ اسرائیل عالمی قوانین اور انسانی حقوق کے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے بین الاقوامی ثالثی تنظیم میں بطور بانی رکن شمولیت اختیار کر لی۔نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز نے دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار 29 سے 30 مئی ایک روزہ سرکاری دورے پر چین کے زیرِانتظام خصوصی علاقے ہانگ کانگ جائیں گے جہاں وہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار میڈی ایشن (بین الاقوامی ثالثی تنظیم) کی بنیاد رکھے جانے سے متعلق کنونشن پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم کنونشن پر دستخط اور تقریب سے خطاب کریں گے۔ وہ اپنے دورے کے دوران کئی اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کا...
    ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت کابینہ کے اجلاس میں مسئلہ فلسطین پر سعودی عرب کی عالمی سطح پر بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق اجلاس میں فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس میں غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ انسانی امداد کی ترسیل کو یقینی بنائے اور اسرائیل کو جارحیت سے باز رکھنے کے لیے اقدامات کرے۔ سعودی کابینہ نے زور دیا کہ اسرائیل عالمی قوانین اور انسانی حقوق کے معیارات کی مکمل پاسداری کرے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق دلانے کے لیے عالمی...
    دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کے موقع پر ایس یو سی کے مرکزی نائب صدر کا کہنا تھا کہ چند دن پہلے پاکستان کے ازلی دشمن نے جسارت اور جارحیت کی لیکن افواج پاکستان نے بنیان المرصوص کے کامیاب آپریشن سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا، اس موقع پر مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر سے ان کی ملاقات ہوئی۔ علامہ محمد رمضان توقیر نے ڈیرہ اسماعیل خان  آمد پر خوش آمدید کہا۔ 28 مئی یوم تکبیر، یوم دفاع کے موقع پر سادہ پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے تقریب...
     سٹی 42: پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے  یوم تکبیر پر پیغام دیتے ہوئے  قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا بلاول بھٹو نے کہا قائدِ عوام نے عالمی دباؤ اور مخالفت کے باوجود جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی، یومِ تکبیر صرف فخر کا دن نہیں بلکہ ہماری قوم کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے،ہمارا یہ عزم ہے کہ ہم اپنی خودمختاری، وقار اور مستقبل کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،یہ دن یاد دلاتا ہے کہ جب قوم متحد ہو تو وہ ہر چیلنج کا مقابلہ کر سکتی ہے  یوم تکبیر قوم کے اتحاد اور اپنی آزادی وخودمختاری پر سمجھوتہ نہ کرنے کے اعلان کا دِن ؛ وزیر اعظم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 مئی 2025ء) پاکستان کے دفتر خارجہ نے بدھ کے روز بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کے حالیہ بیانات پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پانی جیسے معاہدے کے تحت منسلک وسائل کو ہتھیار بنانے کی بات بین الاقوامی اصولوں سے سنگین انحراف ہے۔ بھارتی وزیر اعظم کا مبینہ ’اشتعال انگیز‘ بیان اور پاکستان کا ردعمل پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان بھارت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بین الاقوامی نظم کے بنیادی اصولوں کی طرف لوٹے، دوسروں کے خودمختار حقوق اور معاہداتی ذمہ داریوں کا احترام کرے، اور اپنی زبان و عمل میں تحمل سے کام لے۔ پاکستان کو وہ پانی نہیں...
    پاکستان نے بین الاقوامی ثالثی تنظیم میں بطور بانی رُکن شمولیت اختیار کر لی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار 29 سے 30 مئی ایک روزہ سرکاری دورے پر چین کے زیرِانتظام خصوصی علاقے ہانگ کانگ جائیں گے جہاں وہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار میڈی ایشن (بین الاقوامی ثالثی تنظیم) کی بنیاد رکھے جانے سے متعلق کنونشن پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم کنونشن پر دستخط اور تقریب سے خطاب کریں گے۔ وہ اپنے دورے کے دوران کئی اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: ایران نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا...
    افغان طالبان نے فتنتہ الخوارج کو واضح انتباہ جاری کر دیا ہے اور پاکستان میں ان کی کارروائیوں ناجائز قرار دے دیا۔ افغان طالبان کے کمانڈر سعیداللہ سعید نے پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب میں فتنتہ الخوارج کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ امیر کے حکم کے خلاف کسی بھی ملک خصوصاً پاکستان میں لڑنا جائز نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف گروہوں میں شامل ہو کر بیرون ملک جہاد کرنے والے حقیقی مجاہد نہیں، ایک جگہ سے دوسرے جگہ  حملے کرنے والے افراد کو مجاہد کہنا غلط ہے۔ یہ بھی پڑھیے: افغان طالبان نے امریکی فوج کے چھوڑے گئے 5 لاکھ ہتھیار دہشتگرد گروپوں کو فروخت کر دیے، برطانوی میڈیا کا دعویٰ کمانڈر سعیداللہ سعید...
    امیر کے حکم کیخلاف پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، افغان طالبان کا فتنۃ الخوارج کو انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز افغان طالبان نے فتنتہ الخوارج کو متنبہ کیا ہے کہ امیر کے حکم کیخلاف پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، بیرون ملک جہاد کرنےوالے حقیقی مجاہد نہیں، جہادکی اجازت دیناکسی فرد یا گروہ نہیں صرف ریاستی امیرکا اختیار ہے، اگر ریاستی قیادت کے حکم کے باوجود پاکستان جانادینی نافرمانی ہے۔پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان طالبان کے کمانڈر سعیداللہ سعید نے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث فتنتہ الخوارج کو متنبہ کیا کہ امیر کے حکم کیخلاف کسی بھی ملک خصوصاً پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، مختلف گروہوں میں شامل ہوکر بیرون...
    وزارت خارجہ نے بھارتی وزیر اعظم کے حالیہ ریمارکس پر تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے اگرچہ مکمل طور پر غیر متوقع بھی نہیں کہ بھارتی وزیر اعظم نے ایک مرتبہ پھر تاریخی نظر ثانی کے جاری منصوبہ کو ایک جانب رکھ دیا ہے تاکہ اقلیتوں کے اندرونی جبر کو ایک اور اشتعال انگیز یکجہتی دی جا سکے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے پانی کو ہتھیار بنانے کے حوالہ سے ان کے بیانات ایک مشترکہ معاہدہ کی پابند ی، بین الاقوامی اصولوں سے قابل افسوس انحراف ہیں اور خطے میں بھارت کا طرز عمل عالمی عزائم سے واضح تضاد کی عکاسی...
    پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء) پتوکی پسند کی شادی کرنے والیB.Sکی طالبہ نوجوان لڑکی پر اے ایس آئی کا مبینہ تشدد ڈی پی او قصور نے اے ایس آئی کو تھانہ سٹی پتوکی حوالات میں بند کروادیا ڈی پی او قصور کا اے ایس آئی کیخلاف سخت دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم ۔(جاری ہے) ڈی پی او قصور محمد عیسی خان نے تھانہ سٹی پتوکی میں کھلی کچہری لگائی اور عوامی شکایات سنی مزید کھلی کچہری میں محلہ عباس پارک کی رہائشی علیشبہ بی بی نے ڈی پی او قصور کے سامنے پیش ہوکر ڈی پی او کو بتایا کہ میں نے کاشف سے پسند کی شادی کی تھی اور میرے...
    اپنے ایک بیان میں چینی اسکالر کا کہنا ہےکہ بھارتی وزیراعظم لوگوں کی توجہ اقتصادی اور دیگر مسائل سے ہٹانے اور فوجی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے سخت بیانات دے رہے ہیں۔ وہ اپنی سیاسی ساکھ بحال اور ووٹروں کو لبھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ معروف چینی اسکالر Prof Cheng Xizhong نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا گجرات میں ایک ریلی میں پاکستان کے خلاف حالیہ اشتعال انگیز بیان انتہائی خطرناک اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ذرائع کے مطابق پروفیسر چینگ ڑی ڑونگ جو کہ چہار انسٹی ٹیوٹ کے سینئر ریسرچ فیلو بھی ہیں، نے بیجنگ سے جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی کو اس وقت سخت دباﺅ کا...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی 2025ء ) حکومت کی جانب سے یوم تکبیر کے موقع پر جاری کیے جانے والے سرکاری اشتہارات سے ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی تصاویر غائب ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے یوم تکبیر کی مناسبت سے ملک کے اخبارات میں بڑے بڑے اشتہارات جاری کیے ہیں جن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر سب سے نمایاں ہے، اشتہارات میں سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی تصویر بھی دکھائی دے رہی ہے، اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف کو تصویر بھی ان اشتہارات کا حصہ ہے تاہم ان اشتہارات میں ملک کے معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی کہیں ایک بھی تصویر دکھائی نہیں دے رہی جب کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت...
    بھارت میں یورینیم کی چوری کے واقعات نے جوہری تحفظ کے پروٹوکولز کے بارے میں بڑھتے خدشات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ بھارت میں جوہری مواد کی چوری، اسمگلنگ اور تابکار حادثات کے تسلسل نے عالمی برادری کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود بھارت کی جوہری تنصیبات اور مواد کی تیاری سے متعلق حفاظتی اقدامات میں مسلسل کوتاہیاں سامنے آ رہی ہیں، جو نہ صرف خود بھارت بلکہ پورے خطے اور دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں۔ سکیورٹی ماہرین اور بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس سے پتا چلتا ہے کہ بھارت میں ایٹمی مواد کی تیاری، تجربات اور ان کی نگرانی میں سنگین خامیاں موجود ہیں۔ ساؤتھ ایشیا اسٹریٹجک اسٹیبیلٹی انسٹیٹیوٹ کی...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے گجرات میں سجائے گئے انتخابی تھیٹر میں کی گئی نمائشی تقریر کو نفرت انگیز، پرتشدد اور اقوام متحدہ کے اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے وزیر اعظم کے حالیہ بیان کا نوٹس لیا ہے۔ یہ بیان گجرات میں انتخابی تھیٹر نما جلسے میں دیا گیا۔ بجائے اس کے کہ مودی ایٹمی طاقت کے سربراہ مملکت کے شایان شان سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے، ان کے بیان میں نفرت پر مبنی تشدد کی ترغیب انتہائی تشویشناک ہے۔  نہ صرف اس تقریر کے مواد...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گزشتہ روز کشمیر ، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، پنجاب اورشمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش/ ژالہ باری کا بھی امکان۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ تا ہم کشمیر ، گلگت بلتستان اوربالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان...
    معروف گلوکارہ شکیرا اسٹیج پر لائیو کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر گر گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ کینیڈا کے شہر مانٹریال میں کنسرٹ کر رہی تھیں۔ شکیرا کی پرفارمنس کے دوران ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا جو اپنی پسندیدہ گلوکارہ کو سننے اور دیکھنے کے لیے بے تاب تھے۔ لائیو پرفارمنس کے دوران شکیرا اسٹیج پر پھسل کر گئیں لیکن انھوں نے خود کو سنبھالا اور فوراً ہی اٹھ کھڑی ہوئیں۔ شکیرا نے اسٹیج پر گرنے کے بعد دوبارہ کھڑے ہو کر پرفارمنس کو اس طرح جاری رکھا جیسے کچھ نہ ہوا ہو۔ جیسے ہی شکیرا نے اسٹیج پر اپنی پرفارمنس دوبارہ شروع کی، ہال تالیوں سے گونچ اُٹھا۔ ان کے مداحوں نے گلوکارہ کے پروفیشنل ازم کو سراہا۔
    اسلام آ باد: آئی ایم ایف نے پاکستان میں مسلسل 6 سال اوسط مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں رہنے کی پیش گوئی کردی ہے جبکہ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح حکومتی ہدف سے کہیں کم رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان میں مسلسل 6 سال اوسط مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں رہنے کی پیش گوئی کر دی ہے اور آئی ایم ایف نے رواں مالی سال مہنگائی 12 فیصد کے حکومتی ہدف کے مقابلے میں صرف 5.1 فیصد رہنے کا تخمینہ ظاہر کیا ہے۔ آئی ایم ایف کو رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں 5.1 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ رواں مالی سال کے لیے حکومت نے اوسط مہنگائی کا ہدف ڈبل...
    اسلام آباد: رواں مالی سال 25-2024 کے پہلے 10 ماہ (جولائی تا اپریل) کے دوران پاکستان کو بیرونی ذرائع سے مجموعی طور پر 6.086 ارب ڈالر کی معاونت موصول ہوئی۔ وفاقی وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کو مجموعی طور پر 2.979 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی۔ اعداوشمار کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 1.253ارب ڈالر، ایشین انفرا اسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک 87.58 ملین ڈالر، ای آئی بی 10.53 ملین ڈالر، آئی بی آرڈی 281.70 ملین ڈالر، آئی ڈی اے 790.82ملین ڈالر، ایفاد36.93ملین ڈالر، اسلامی ترقیاتی بینک 149.07ملین ڈالر، اسلامی ترقیاتی بینک (قلیل مدتی) 375.72 ملین ڈالراوراورپیک فنڈ کی...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء) جامعہ ابی بکر الا سلامیہ کے پروفیسر اور جامعہ کراچی کے سینئر عربی ٹیچر الشیخ فیض الابرار نے جامع مسجد عمر فاروقؓ سوداگران ہائوسنگ سوسائٹی ملیر کراچی میں نصیحت آموز اور بصیرت افروز خصوصی درس دیتے ہوئے کہا کہ دینی ، دنیاوی اور کاروباری مصروفیات انسان کو دنیاوی امتحانات میں مصروف عمل رکھتی ہیں لیکن دین اسلام اور مصطفوی پیغام کو عام کرنے والے نفوس قدسیہ دنیا سے زیادہ دین کے کاموں کو اہمیت دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پر بہت جلد ماہِ ذوالحجہ کا پہلا عشرہ سایہ فگن ہونے والا ہے ۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اہل و عیال اور خود کو ان10دنوں کیلئے تیار...
    اپنے ایک بیان میں سعودی شاہی رژیم نے "خصوصی ویزا" کے بغیر حرمین شریفین میں داخل ہونیوالوں کیلئے انواع و اقسام کی مالی و غیر مالی سزاؤں کا اعلان کیا ہے اسلام ٹائمز۔ حجاز شریف میں موجود سعودی شاہی رژیم نے آج اپنے ایک بیان میں "حج کے قوانین" پر مکمل عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے "متعدد تعزیری سزاؤں" کا اعلان کیا ہے کہ جن کا قبل ازیں بھی اعلان کیا گیا تھا، اور تاکید کی ہے کہ حج بیت اللہ الحرام کی انجام دہی کے دوران "سعودی قوانین" کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مکمل قانونی تقاضوں پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کیا جائے گا۔ اپنے بیان میں سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 27 مئی ۔2025 )پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے’ ’اشتعال انگیز“ غیر ذمہ دارانہ اور اقوام متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز ریاست گجرات میں تقریر کے دوران کہا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردی کی بیماری سے نجات دلانے کے لیے پاکستان کے عوام اورپاکستان کے نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا.(جاری ہے) انہوں نے پاکستان کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردی کی بیماری سے نجات دلانے کے لیے پاکستان کے عوام کو آگے آنا ہوگا ’پاکستان کے لوگوں کو کہنا چاہتا ہوں آپ...
    نیویارک: اقوام متحدہ کی مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی نمائندہ فرانچسکا البانیزے نے اسرائیلی حملوں میں زندہ جلنے والے فلسطینی بچوں کے مناظر پر شدید صدمے اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر اپنے بیان میں فرانچسکا البانیزے نے لکھا: "میں نے بے شمار انسانوں، اور خاص طور پر بچوں کے سائے جلتے ہوئے دیکھے ہیں، اب میں آگ کو دیکھ بھی نہیں سکتی، دل متلا جاتا ہے۔" انہوں نے مزید کہا، "ہمیں اس قتلِ عام کو فوری روکنا ہوگا۔ فلسطینی ہمیں معاف کردیں۔" یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ہزاروں بچوں سمیت بڑی تعداد میں بے گناہ شہری شہید ہو چکے ہیں۔  I’ve seen...
    نیویارک: اقوام متحدہ کی مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی نمائندہ فرانچسکا البانیزے نے اسرائیلی حملوں میں زندہ جلنے والے فلسطینی بچوں کے مناظر پر شدید صدمے اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر اپنے بیان میں فرانچسکا البانیزے نے لکھا: “میں نے بے شمار انسانوں، اور خاص طور پر بچوں کے سائے جلتے ہوئے دیکھے ہیں، اب میں آگ کو دیکھ بھی نہیں سکتی، دل متلا جاتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “ہمیں اس قتلِ عام کو فوری روکنا ہوگا۔ فلسطینی ہمیں معاف کردیں۔” یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ہزاروں بچوں سمیت بڑی تعداد میں بے گناہ شہری شہید ہو چکے ہیں۔ ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں وکیل سنی اتحاد کونسل فیصل صدیقی نے کہاکہ نظرثانی درخواستیں منظور ہوتی ہیں تو تین طرح کی صورتحال ہو گی،پہلی تو یہ کہ الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے بحال ہو جائیں گے، دوسرا یہ کہ عدالت اقلیتی فیصلوں میں سےکسی فیصلہ پر پہنچ جائے،ان میں جسٹس جمال مندوخیل اور حسٹس یحییٰ آفریدی کے فیصلے ہیں، تیسرا یہ کہ عدالت فیصلہ کالعدم کرکے اپیلوں کی ازسرنوسماعت کرے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا نے اپنی پارٹی سے الیکشن کیوں نہیں لڑا، اس کے پیچھے کیا فلسفہ تھا کہ سنی اتحاد کونسل...
    خیبرپختونخوا پولیس نے مالی سال 26-2025 کے لیے صوبائی حکومت سے تین گنا زائد بجٹ کا مطالبہ کر دیا۔ پولیس نے نئے بجٹ میں 20 ارب روپے کی ڈیمانڈ پیش کی ہے، جس میں جدید ہتھیار، تھرمل گنز، بکتربند گاڑیاں، آئی ٹی ساز و سامان اور ضم اضلاع میں پولیس انفراسٹرکچر کی بہتری شامل ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کی نسبت نئے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے خطیر رقم مانگی گئی ہے۔ بندوبستی اضلاع کے لیے 14.5 ارب روپے جبکہ ضم شدہ اضلاع کے لیے 3 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی چیلنجز اور درپیش خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے ماضی کی نسبت...
     راؤ دلشاد :ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ ظہیر اقبال چنڑ حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئےسعودی عرب روانہ ہوئے۔ ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ 15 جون کو حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس روانہ ہونگے۔ 
    حریت کانفرنس اسلام آباد کے دفتر میں منعقدہ تقریب میں بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے موقف کو سراہا گیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورت حال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام تائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں و کشمیر شاخ کے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب کے مقررین نے تنازعہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ دہرایا ہے۔ ذرائع کے مطابق تقریب جس کی صدارت کنوینر غلام محمد صفی نے کی، بیرون ملک مقیم کشمیری رہنمائوں محمد غالب، مزمل ایوب ٹھاکر اور ظفر قریشی کے اعزاز میں منعقدہ کی گئی۔ تقریب میں بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے...
    اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں مقبوضہ کشمیر کے معروف حریت پسند رہنماء و جموں و کشمیر مرکز سادات گیلانیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جنگ سے کشمیری عوام ہرگز خوش نہیں ہیں بلکہ وہ امن چاہتے ہیں، جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں ہے بلکہ جنگ صرف اور صرف تباہی ہے، افسوس کہ میڈیا بھی مثبت کردار ادا نہیں کر رہا، ایسے میں میڈیا کو لگام کسنے کی ضرورت ہے۔ متعلقہ فائیلیںسید سلیم گیلانی کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر سے ہے، وہ سالہا سال سے کشمیر میں مزاحمتی تحریک سے وابستہ ہیں۔ مختلف تبلیغی محاذوں پر سرگرم ہیں۔ سید سلیم گیلانی متحدہ ائمہ فورم کشمیر کے مرکزی ذمہ دار اور جموں و کشمیر مرکز سادات...
    جنیوا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )فلسطینی وفد کو عالمی ادارہ صحت میں علامتی کامیابی حاصل ہوئی جس کے تحت ڈبلیو ایچ او میں پہلی مرتبہ دیگر ممالک کے ساتھ فلسطین کا جھنڈا لہرائے گا فلسطینی مندوب کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے اقوام متحدہ اور عالمی سطح پر مزید شناخت کی راہیں ہموار ہوں گی. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چین، پاکستان، سعودی عرب اور دیگر ممالک کی جانب سے عالمی ادارے کے سالانہ اجلاس میں تجویز پیش کی گئی تھی جسے 95 ووٹوں کے ساتھ منظور کیا گیا چار ممالک، اسرائیل، ہنگری، چیک جمہوریہ اور جرمنی نے اس کی مخالفت کی جبکہ 27 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا.(جاری ہے) یہ پیش...
    سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں ، سنی اتحاد کونسل کی بجائے آزاد امیدوار اگر پی ٹی آئی میں رہتے تو آج مسئلہ نہ ہوتا۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس کی براہ راست سماعت کی۔سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے سوال اٹھایا کہ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں پر کیسے دعویٰ کیا ؟ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں کیسے مل سکتی ہیں؟ پارلیمنٹ میں آنے والی جماعت میں آزاد امیدوار شامل ہو سکتے ہیں، لیکن جو سیاسی جماعت پارلیمنٹ میں نہ ہو اس میں کیسے آزاد لوگ شامل ہو سکتے ہیں؟۔وکیل...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )لاہور میں سینئر بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے زیراستعمال سرکاری محکموں کی 3800 سے زائد گاڑیاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائی گئی ہیں، جن میں سے زیادہ تر گاڑیوں نے کئی بار قوانین کی خلاف ورزی کی جو کہ عام شہریوں کے مقابلے میں اعلیٰ سرکاری افسران میں قانون شکنی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو ظاہر کرتا ہے.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق حیران کن طور پر اعلیٰ عہدوں پر فائز افسران کی زیر استعمال سرکاری گاڑیاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھی گئیں ان میں انسپکٹر جنرل پولیس، کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)، پاکستان پوسٹ، زراعت، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، پنجاب...
    چوہدری سالک حسین کی کوششوں سے پاکستانیوں کے لیے عالمی روزگار کے دروازے کھل گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وزارت اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے فوکل پرسن اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک نے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں پر عائد ویزہ پابندی ختم کر دی ہے۔ ان کے مطابق یہ کامیابی وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جن کی بدولت دنیا میں پاکستانی ہنر مندوں کے لیے نئے مواقع کے دروازے کھل رہے ہیں۔مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ کویتی حکومت نے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کے اجراء...
    بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے ضلع پچھم میدنی پور میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں چپس چوری کے الزام پر ایک 12 سالہ بچے نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق کرشندو داس نامی ساتویں جماعت کا طالب علم ایک دکان سے چپس لینے گیا، جہاں دکاندار نے اس پر چپس کے تین پیکٹ چوری کرنے کا الزام لگایا۔ دکاندار نے نہ صرف بچے کو سرِ عام بے عزت کیا بلکہ اس سے کان پکڑ کر معافی منگوائی اور 15 روپے ادا کرنے پر مجبور کیا۔ پولیس کے مطابق بچے نے اپنی ماں کو بھی واقعے کی تفصیل بتائی، تاہم ماں نے بھی اسے ڈانٹا اور تھپڑ مارا۔ بچے نے کہا تھا کہ وہ چپس خریدنے...
    عالمی مقابلہ حسن کی امیدوار مس انگلینڈ 2024 ملیا میگی نے بھارت میں خواتین کی تذلیل اور نامناسب سلوک پر احتجاجاً دستبردار ہوگئیں۔ دنیا بھر میں بھارت کے خواتین کے تحفظ، عزت اور آزادی کے جھوٹے دعوے بےنقاب ہوگئے۔ 24 سالہ ملیا نے دعویٰ کیا کہ ہندوستان میں منعقدہ مقابلے کے دوران ان کے ساتھ غیر اخلاقی، غیر انسانی اور تضحیک آمیز رویا روا رکھا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 7 مئی کو بھارتی شہر حیدرآباد میں ایک پبلسٹی ایونٹ کے دوران ملیا میگی نے انکشاف کیا کہ ہمیں ایسے پیش کیا گیا جیسے ہم کوئی تماشہ دکھانے والے بندر ہوں، تمام شرکاء کو دن بھر بال گاؤنز پہننے پر مجبور کیا گیا، یہاں تک کہ ناشتہ کرتے وقت...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈاکٹر ضیاء القیوم کی بحالی کیس میں ایچ ای سی کو نوٹس WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سے برخاست کیے گئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی عہدے پر بحالی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ایچ ای سی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے حکم امتناعی کی فوری استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ “پہلے فریقین کے کمنٹس آ جانے دیں، پھر دیکھیں گے۔ ہم ایسا حکم امتناع جاری نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ کی واضح ہدایات ہیں کہ اداروں اور...
    اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے دفتر نے کہا ہے کہ پاکستان میں تقریباً ایک لاکھ 10 ہزار پناہ گزین اور پناہ کے متلاشی افراد کی پروفائلز خطرے سے بھرپور ہیں اور انہیں بین الاقوامی تحفظ کی زیادہ ضرورت ہے، ان میں کم از کم 8 فیصد پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یو این ایچ سی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان میں مخصوص یا مجموعی طور پر ایسی کمزوریاں بھی موجود ہیں جو انہیں دوبارہ آبادکاری کے لیے اہل بنا سکتی ہیں۔ پاکستان میں دوبارہ آبادکاری کا پروگرام 1980 کی دہائی سے فعال ہے...
    آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) میں عوامی حقوق کے لیے مہم چلانے والے سول سوسائٹی کے اتحاد نے علاقائی حکومت کو اپنے ’چارٹر آف ڈیمانڈز‘ پر عملدرآمد کے لیے 8 جون کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے (حالانکہ عید الاضحیٰ غالباً 7 جون کو ہوگی) خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے ٹال مٹول کی تو بڑے پیمانے پر عوامی تحریک شروع کی جائے گی۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے کے جے اے اے سی) کے ممتاز رہنما شوکت نواز میر نے اتوار کی صبح مظفرآباد کے لال چوک میں بڑے جلسے میں اپنی تقریر کے دوران کیا۔ اس جلسے کا عنوان ’شہدائے جموں و کشمیر کانفرنس اور عوامی...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایچ ای سی سے برخاست کیے گئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی عہدے پر بحالی اور حکم امتناع کی فوری استدعا مسترد کر دی۔ جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے ڈاکٹر ضیاء القیوم کی عہدے پر بحالی کی درخواست پر سماعت کی۔ برخاست کیے گئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ سی سی ڈاکٹر ضیاء القیوم کی جانب سے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایچ ای سی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس راجا انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ پہلے کمنٹس آجانے دیں پھر دیکھ لیں گے۔ وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت حکم امتناع جاری کر دے...
    اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے ایک اہم اور مرکب عسکری کارروائی کی تفصیلات جاری کی ہیں، جس میں خان یونس کے مشرق میں قابض اسرائیلی افواج کو نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خان یونس میں القسام بریگیڈ کی کارروائی میں کئی صیہونی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے ایک اہم اور مرکب عسکری کارروائی کی تفصیلات جاری کی ہیں، جس میں خان یونس کے مشرق میں قابض اسرائیلی افواج کو نشانہ بنایا گیا۔ القسام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کے جانثار مجاہدین نے مشرقی خان یونس کی قرارہ کے علاقے میں ایک صہیونی فوجی کانوائے کو نشانہ بنایا، جو ایک گھر...
    آئی ایل او کے اصول و ضوابط کے مطابق ملک کی سب سے بڑی نمائندہ فیڈریشن کو عالمی فورمز پر مکمل شرکت اور نمائندگی کا حق دیا جائے، شمس الر حمن سواتی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الر حمن سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان بھر کے کروڑوں مزدور اور ان کی نمائندہ فیڈریشنوں پر مشتمل جائنٹ ایکشن کمیٹی ہم حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ آئی ایل او کے اصول و ضوابط کے مطابق ملک کی سب سے بڑی نمائندہ فیڈریشن کو عالمی فورمز پر مکمل شرکت اور نمائندگی کا حق دیا جائے اورغیر نمائندہ اور غیر متعلقہ افراد کو مزدوروں کی آواز بننے...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقے ڈھوک کالا خان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 73 سالہ محمد اسرائیل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔ رپورٹ کے مطابق 73 سالہ شہری گھر کی بیٹھک میں سو رہا تھا کہ ایک موٹر سائیکل سوار بیٹھک کے راستے گھر میں داخل ہوا ، ملزم گھر سے تین تولے سونے کے زیورات ،35 ہزار روپے کی نقدی اور دو موبائل فون لوٹ کر فرار ہونے لگا تو بزرگ نے دیکھ لیا۔ بزرگ ملزم کے تعاقب میں نکلے تو ایک دکاندار نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی، ملزم دکاندار کو مزاحمت کے دوران ہاتھا پائی کرکے موٹر سائیکل پر فرار ہوجانے میں کامیاب ہوگیا، گھر...
    نئی دہلی:بھارتی وزیراعظم نریندرمودی پاکستان سے جنگ میں عبرت ناک شکست پرعوام میں پائی جانے والی مایوسی کو ختم کرنےکی کوشش کے تحت نام نہاد ’’آپریشن سندور‘‘ سے متعلق بلندوبانگ دعوے کرنے لگے،اس آپریشن کو دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں ’’ٹرننگ پوائنٹ ‘‘قرادے دیا۔ماہانہ ریڈیوپروگرام’’من کی بات‘‘میں نریندرمودی نے کہاکہ آپریشن سندور کی کامیابی کا سہرا بھارت کی اس مقامی دفاعی صلاحیتوں کو دیا، جو ‘ خود انحصاری کے جذبے کے تحت پروان چڑھی ہیں۔  انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے فوجیوں کی حتمی بہادری تھی، جسے بھارت میں تیار کردہ ہتھیاروں، سازوسامان، اور ٹیکنالوجی کی طاقت نے سہارا دیا۔ حقاق سے پردہ پوشی کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم   نے کہا کہ ‘آپریشن سندور بھارت کے عزم اور...
    رواں سال کی تیسری انسداد پولیو مہم کا افتتاح، ساڑھے 4 کروڑ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پولیو پروگرام نے اتوار کو اسلام آباد میں نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر میں رواں سال کی تیسری انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا۔ پاکستان دنیا کے ان دو آخری ممالک میں شامل ہے جہاں اب بھی پولیو وائرس مقامی سطح پر موجود ہے، واضح رہے کہ پولیو سے متاثرہ دوسرا ملک افغانستان ہے، اس مرض کے خاتمے کی عالمی کوششوں کے باوجود سیکیورٹی مسائل، ویکسین سے متعلق ہچکچاہٹ اور غلط معلومات جیسے مسائل پیش رفت میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔اسی ہفتے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت اور...
    راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقے  ڈھوک کالا خان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں  73 سالہ محمد اسرائیل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔ رپورٹ کے مطابق 73 سالہ شہری گھر کی بیٹھک میں سو رہا تھا کہ ایک موٹر سائیکل سوار بیٹھک کے راستے گھر میں داخل ہوا ، ملزم گھر سے تین تولے سونے کے زیورات ،35 ہزار روپے کی نقدی اور دو موبائل فون لوٹ کر فرار ہونے لگا تو بزرگ نے دیکھ لیا۔ بزرگ ملزم کے تعاقب میں نکلے تو ایک دکاندار نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی، ملزم دکاندار کو مزاحمت کے دوران ہاتھا پائی کرکے موٹر سائیکل پر فرار ہوجانے میں کامیاب ہوگیا، گھر کے سربراہ بزرگ واردات...
    پاکستان کوفیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کروانے کی بھارتی سازش بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بھارت کی جانب سے پاکستان کو عالمی سطح پر معاشی طور پر کمزور کرنے کی سازشیں ایک بار پھر بے نقاب ہو گئیں۔ سفارتی ذرائع اور سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت نے نہ صرف پاکستان کے خلاف جھوٹا عالمی پروپیگنڈا شروع کیا ہے بلکہ اسے دوبارہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کروانے کی بھرپور کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کو جو ڈوزیئر پیش کیا گیا ہے، وہ بے بنیاد الزامات پر مشتمل ہے اور اس کا مقصد پاکستان پر...
    اپنے بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ بدقسمتی سے فارم 47 کے سائے میں بننے والی یہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوامی حمایت سے محروم ہیں اور ہر سطح پر عوام کی آواز سے خوفزدہ ہو کر ریاستی تشدد اور ماورائے آئین اقدامات کا سہارا لے رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی نے مورو، نوشہرو فیروز اور دیگر علاقوں میں ہونے والے ریاستی جبر اور پولیس گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے جائز آئینی و انسانی حقوق کے لئے پرامن احتجاج کرنا سندھ کے عوام کا بنیادی حق ہے۔ جسے دبانے کے لیے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت جبر، گولی...
    پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام نے آج سال 2025 کی تیسری قومی انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ اس موقع پر وزیرِاعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو،  عائشہ رضا فاروق نے پولیو پروگرام کے کور گروپ کے ارکان اور بین الاقوامی شراکت داروں کے نمائندگان کے ہمراہ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (NEOC)، اسلام آباد میں منعقدہ افتتاحی تقریب کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے اور وٹامن اے کی اضافی خوراک دے کر مہم کا افتتاح کیا۔ یہ مہم ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے حکومتِ پاکستان کے پختہ عزم اور تسلسل سے جاری کوششوں کا عملی اظہار ہے۔ ہفتہ وار قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز...
    ویب ڈیسک:رواں سال کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم کل سے باقاعدہ شروع ہو گی۔   وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے بچوں کو قطرے پلا کرمہم کا افتتاح کر دیا۔  نیشنل ای او سی کے مطابق 26 مئی سے یکم جون تک قومی انسداد پولیو مہم کے دوران ساڑھے 4 کروڑ  سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے ،مہم کا مقصد پاکستان سے پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔ خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ واربنیادوں پر استحکام،گیس کی پیداوار میں کمی  پولیومہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جا رہی ہے،سرحدی علاقوں اورخانہ بدوش آبادیوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے رہی ہے۔ عائشہ رضا...
    ---فائل فوٹو  رواں سال کی تیسری قومی پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کردیا گیا۔وزیرِاعظم کی ترجمان برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا نے بچوں کو پولیو ویکسین پلا کر  مہم کا افتتاح کیا۔ کراچی: پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں کی تعداد میں کمیکراچی میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جانے سے انکار کرنے والوں کی تعداد میں کمی آ گئی۔ ترجمان نیشنل ای او سی کے مطابق قومی پولیو مہم 26 مئی سے یکم جون تک جاری رہے گی، مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے کا ہدف ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جا رہی ہے، سرحدی علاقوں اور...
    کراچی سے لاہور جانے والی پرواز خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئی، طیارے میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر بھی سوار تھے ۔ نجی ایئرلائن کی پرواز لاہور ایئر پورٹ پر طوفان کی زد میں آگئی، رن وے پر ٹچ ڈاؤن کے بعد کپتان نے جہاز کو دوبارہ ٹیک آف کروا دیا۔ کراچی سے جانے والی پرواز لاہور ایئر پورٹ پر طوفان کی زد میں آگئی، خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئی، مسافروں کی چیخیں نکل گئيں، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ جہاز نے رن وے کو ٹچ کیا، لیکن طوفان کی وجہ سے دوبارہ ٹیک آف کر لیا، پرواز کئی منٹ تک طوفان کی زد میں رہی، مسافروں کو شدید جھٹکے بھی لگے، ایئر ٹریفک...
    فائل فوٹو لاہور میں طوفان کی زد میں آکر واپس کراچی پہنچی پرواز کے 57 مسافروں نے سفر کرنے سے انکار کردیا، نجی ایئر لائن کی پرواز کے کراچی اترتے ہی بیشتر مسافر طیارے سے اتر گئے۔مسافر کا کہنا ہے کہ لاہور کی فضا میں طوفان کے سبب پرواز کو 5 مرتبہ خوفناک جھٹکے لگے، پرواز ایف ایل 842 کو لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران بھی جھٹکے لگے۔ شدید طوفان، کراچی سے لاہور پہنچنے والی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئیلاہور میں شدید طوفانِ باد و باراں اور موسمی خرابی کے باعث پروازوں کو دشواری کا سامنا ہے، کراچی سے لاہور پہنچنے والی پرواز شدید طوفان کے باعث خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔...
    سٹی 42: لاہور ایئرپورٹ پر موسم کی صورتحال بہتر ہوگئی، جس کے بعد پروازوں کو روانگی کی اجازت مل گئی۔ اے ٹی سی نے پروازوں کی روانگی کی کلیرنس دے دی۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 767 جدہ روانگی کے لئے تیار ، اس کے علاوہ ابو ظہبی جانے والی اتحاد ائیر ویز کی پرواز کی روانگی کا اعلان کردیا گیا ، جبکہ شارجہ جانے والی فلائی جناح کی پرواز کو بھی کلیرنس مل گئی۔ کوالالمپور جانے والی باتک ائیر رات بارہ تک تاخیر کا شکار ہے ۔  اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں باپ سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے دوسرے شہروں میں اترنے والی تمام پروازیں لاہور آنے کے لئے تیار ہیں ۔ 
    فوٹوز فائل وفاقی وزیر امیر مقام نے وزیر صحت مصطفیٰ کمال کو خط لکھ کر اپنے بھائی ڈاکٹر موسیٰ خان کو کامن مینجمنٹ یونٹ کا نیشنل کوآرڈینیٹر بنانے کی درخواست کی ہے۔وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کے نام اپنے خط میں امیر مقام نے کہا ہے کہ ان کے بھائی ڈاکٹر موسیٰ خان کو پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا کی حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے اور انہیں او ایس ڈی بنا رکھا ہے۔اس بارے میں جیو نیوز نے جب امیر مقام سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت انہیں اور ان کے خاندان کو 2013 سے تنگ کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر موسیٰ خان پمز...
    سٹی 42 : طوفانِ باد و باراں کے باعث کراچی سے لاہور کی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی.  شدید بارش اور موسمی خرابی کی وجہ سے 22 علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پروازوں کو دشواری کا سامنا ہے ۔   ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پہنچی دو پروازوں کو کراچی موڑ دیا گیا، کراچی سے لاہور پہنچی ایف ایل 842 نئے رن وے ٹچ کیا تو طوفان کی زد میں آگئی، جس کے بعد پائلٹ نے بڑی مہارت سے طیارے کو واپس اڑایا۔ ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) حکام نے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد حفاظتی اقدامات کے طور پر پرواز کا رخ دوبارہ کراچی ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا۔ اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں...
    لاہور میں طوفان اور موسم کی خرابی کے باعث 2 پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوگئی ہے، جبکہ لاہور پہنچی 2 پروازوں کو کراچی بھیج دیا گیا ہے، شدید طوفان کے باعث نجی ایئرلائنز کی پرواز حادثے سے بال بال بچی۔ یہ بھی پڑھیں: خراب موسم کے باعث لاہور اور اسلام آباد میں فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر نجی ایئرلائنز کی پرواز ایف ایل 942 نے لاہور ایئرپورٹ پر رن وے ٹچ کیا تو طوفان کی زد میں آگئی۔ آندھی کے باعث طیارے کو شدید ہچکولے لگے جس سے مسافروں کی چیخیں نکل گئیں، مسافر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے، پرواز کئی منٹ تک طوفان کی زد میں رہی،  انتہائی نامناسب موسم پر طیارے کو واپس کراچی بھیج دیا گیا۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف نے وزیراعظم کی جانب سے ریلیف اقدامات پر اعتراضات اٹھادیے اور بجٹ میں سستی بجلی دینے کے لیے اضافی سبسڈی نہ دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات پر اتفاق نہ ہوسکا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے وزیراعظم کی جانب سے ریلیف اقدامات پر اعتراضات اٹھادیے اور وزیراعظم کے عوام کیلئے بجلی کی اضافی سبسڈی دینے کی تجویز پر راضی نہ ہوا۔ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو سستی بجلی دینے کیلئے اضافی پاور سبسڈی نہ دی جائے۔ اس...
    وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طوفان اور بارش کے پیشِ نظر انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔ بارش کے بعد نکاسی آب، مریم نواز کی کیمروں، ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایتوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بارش کے بعد نکاسی آب کےلیے سیف سٹی کیمروں اور ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ پنجاب کی وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی کے نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کے لیے ہدایت جاری کر دی۔انہوں نے راولپنڈی میں واسا افسران کو فیلڈ میں پہنچنے کی ہدایت بھی کی۔وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہدایت کی کہ پانی کا نکاس یقینی بنانے کےلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
    بیجنگ : بیجنگ میں 2025 کی عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی سمٹ منعقد ہوئی ،جس میں 48 ممالک اور خطوں کے کاروباری نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے کہا کہ چین، اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو فروغ دینے پر زور دیتا ہے۔ بڑھتی ہوئی ایجادات دنیا کو بہتر ثمرات مہیا کر رہی ہیں اور عالمی اقتصادی ترقی کے نئے مواقع بھی پیدا کرتی ہیں۔برطانیہ کے 48 گروپ کے چیئرمین جیک پیری نے کہا: “جب ڈیپ سیک کی خبر سامنے آئی تو کسی نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں حیران ہوں، اور میں نے کہا نہیں۔ جب بھی بیرونی دنیا ٹیکنالوجی کے ذریعے چین کو روکنے کی کوشش کرتی ہے، چین...
    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب) نے رواں سال کی سہ ماہی وصولیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔نیب نے سال 2025 کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) کے دوران 88 ارب روپے سے زائد رقم برآمد اور تقسیم کی۔ان میں 2.0847 ارب روپے کی براہِ راست اور 86 ارب روپے کی بالواسطہ وصولیاں شامل تھیں، جن کا تعلق غیر قانونی منتقلی اور قبضے سے متعلق مقدمات میں ملوث سرکاری و نجی اراضی سے تھا۔ برآمد شدہ رقوم متعلقہ متاثرہ اداروں کو واپس کر دی گئیں۔بالواسطہ وصولیوں کے حوالے سے نیب بلوچستان نے 340 ایکڑ چلتن پارک اور 250 ایکڑ محکمہ جنگلات کی سرکاری اراضی بازیاب کروائی، جس کی مالیت 6.45 ارب روپے ہے۔ نیب خیبرپختونخوا نے سوات...
    دی ہیگ:سکھوں کی بین الاقوامی تنظیم مار MAAR نے ننکانہ صاحب پر بھارتی ڈرون حملے کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں شکایت درج کراتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ سکھ تنظیم کی شکایت میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے مقدس مقام ننکانہ صاحب کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ 7 اور 8 اپریل کی درمیانی شب بھارتی افواج نے ننکانہ صاحب پر ڈرون حملے کی کوشش کی، جسے پاکستانی افواج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پسپا کر دیا، یہ سکھ برادری کی مذہبی آزادی پر بھارت کا حملہ ہے۔ سکھ تنظیم نے عالمی برادری کو یاد دلایا کہ بھارت ماضی میں بھی 1971 میں...
    —فائل فوٹو قومی احتساب بیورو (نیب) نے رواں سال کی سہ ماہی وصولیوں کی تفصیلات جاری کردیں، نیب ترجمان کے مطابق 2.0847 ارب کی براہ راست اور 86 ارب کی بالواسطہ وصولیاں کی۔ترجمان نے بتایا کہ وصولیاں سرکاری و نجی اراضی کی غیرقانونی منتقلی و قبضے سے متعلق مقدمات میں تھیں، برآمد شدہ رقوم متعلقہ متاثرہ اداروں کو واپس کردی گئیں۔ نیب نے چار سال سے زائد عرصہ میں 539 ارب روپے وصول کئے، رپورٹ اسلام آبادنیب کی جاری رپورٹ کے مطابق نیب نے چار... ترجمان نے بتایا کہ نیب نے250 ایکڑ محکمہ جنگلات کی سرکاری اراضی بازیاب کروائی۔نیب بلوچستان نے 45 اشاریہ 6 ارب روپے مالیت کی 340 ایکڑ چلتن پارک کی اراضی واگزار کروائی گئی۔نیب خیبر پختونخوا...
    سکھ تنظیم ایم اے اے آر موومنٹ نے عالمی عدالت میں بھارت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ مودی سرکار کی جانب سے ننکانہ صاحب میں سکھوں کے مقدس مقام پر نشانہ بنانے پر سوئٹزرلینڈ کی سکھ تنظیم ایم اے اے آر موومنٹ نے ننکانہ صاحب پر بھارتی ڈرون حملے کےخلاف آئی سی سی میں شکایت درج کروا دی۔ ایم اے اے آر موومنٹ نے بھارتی فوج کے مبینہ ڈرون حملے پر عالمی فوجداری عدالت سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ایم اے اے آر موومنٹ نے کہا ہے کہ7  اور 8 مئی کی رات بھارت کا ننکانہ صاحب پر ڈرون حملہ پاکستانی افواج نے کامیابی سے پسپا کیا۔ سکھ تنظیم ایم اے اے آر موومنٹ کا کہنا ہے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے 2025 کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) کے دوران 88 ارب روپے سے زائد رقم  برآمد اور تقسیم کی ہے۔ نیب کی جانب سے سہ ماہی وصولیوں کی جاری تفصیلات کے مطابق برآمد کی گئی رقوم میں 2.0847 ارب روپے کی براہِ راست اور 86 ارب روپے کی بالواسطہ وصولیاں شامل تھیں جن کا تعلق غیر قانونی منتقلی اور قبضے سے متعلق مقدمات میں ملوث سرکاری و نجی اراضی سے تھا۔ برآمد شدہ رقوم متعلقہ متاثرہ اداروں کو واپس کر دی گئیں۔بالواسطہ وصولیوں کے حوالے سے نیب بلوچستان نے 340 ایکڑ چلتن پارک اور 250 ایکڑ محکمہ جنگلات کی سرکاری اراضی بازیاب...
    لاہور (نیوز ڈیسک) سابق پی ٹی آئی رکن اور معروف سیاسی شخصیت فیاض الحسن چوہان نے ایک حالیہ انٹرویو میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ملک کے سیاستدانوں میں نمبر ون قرار دیا ہے۔ چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر ہم ان کی شخصیت، وقار، زبان، اخلاق، تعلیم، مزاج، لہجے، وفاداری، ثقافتی اقدار اور خاندانی روایات کے تناظر میں موازنہ کریں تو پی ٹی آئی کے بانی کے مقابلے میں نواز شریف کا درجہ کہیں بہتر ہے۔ چوہان نے مزید کہا کہ نواز شریف انتہائی ذہین، ہوشیار، عقلمند اور اعلیٰ تعلیم یافتہ سیاستدان ہیں، جبکہ ان کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی کی پالیسیاں اور رویے خاندان اور مخالفین...
    پاکستان کو رواں مالی سال ملنے والے بیرونی قرضوں اور گرانٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ دستاویزات کے مطابق پاکستان کو رواں مالی سال 10 ماہ میں 6 ارب ڈالر سے زائد کے فنڈز ملے ہیں جن میں 5 ارب 92کروڑ ڈالر قرضہ اور 15 کروڑ 83 لاکھ ڈالر گرانٹ شامل ہے۔ دستاویزات میں بتایا گیا ہےکہ 10 ماہ میں آئی ایم ایف سے ملنے والے 2.1 ارب ڈالر اس کے علاوہ ہیں جب کہ سعودی عرب، یو اےای اور چین نے 6 ارب ڈالر کے ڈپازٹس رول اوور بھی کیے۔ دستاویزات کے مطابق جولائی تا اپریل عالمی مالیاتی اداروں سے 2 ارب 97 کروڑ ڈالر ملے، اس دوران چین اور امریکا سمیت مختلف ممالک نے پاکستان کو 37 کروڑ...
    ---فائل فوٹو ایف آئی اے ملتان نے عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کر کے لاہور اور ملتان سے 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملتان: عالمی سائبر نیٹ ورک پکڑ اگیا، 21 ملزمان گرفتارپاکستان میں عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک پکڑا گیا،21 ملزمان کو گرفتار کرلیے گئے۔ ایف آئی اے کے مطابق 7 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل کردیا گیا، دیگر 9 ملزمان ابھی بھی جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔عالمی ہیکنگ نیٹ ورک کا سرغنہ رمیض شہزاد تاحال گرفتار نہ کیا جاسکا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تحقیقات کی روشنی میں 30 سے زائد ویب سائٹس بلاک کردیں گئیں، گرفتار گروہ کو امریکی اور ڈچ ایجینسیز کی خفیہ رپورٹس پر گرفتار...
    خضدار میں اسکول بس پر دہشتگرد حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے طلباء و طالبات کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں شامل طالب علم حیدر اور طالبہ ملائکہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ شہداء میں 5 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہیں۔ سیکیورٹی اداروں نے اس بزدلانہ حملے کو بھارت کی جانب سے بلوچستان میں پراکسی دہشت گردی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خضدار حملہ فتنہ الہندوستان اسپانسرڈ گروہ نے کیا، جو بھارت کے ایما پر پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ مزید پڑھیں: خضدار: اسکول بس پر دہشتگرد حملہ، اقوام متحدہ کی شدید مذمت سیکیورٹی ذرائع...
    اوکاڑہ(نیوزڈیسک)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اوکاڑہ کے علاقے دیپالپور میں کارروائی کرتے ہوئے معروف برانڈز کی نقل کر کے جعلی مصالحے بنانے والا ایک یونٹ پکڑ لیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں پپلی پہاڑ روڈ پر کی گئی اس کارروائی کے دوران 303 کلو گرام جعلی مصالحے ضبط کیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ ٹیسٹ کے دوران مصالحہ جات میں ڈائی کلر کی ملاوٹ پائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملاوٹی مرچیں اور ہلدی پاؤڈر کی پیکنگ کے لیے معروف برانڈز کا نام استعمال کیا جا رہا تھا جعل سازی کرنے پر مالک کے خلاف تھانہ سٹی دیپالپور میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ جعل سازی...
    پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے دس سال پہلے پشاور سے لاپتہ شہری کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کے دوران وفاقی اور صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کرلی۔ وکیل درخواست گزار محمد حنیف آفریدی کے مطابق دس سال قبل درخواست گزار کے بیٹے کو پشاور کے علاقے پاؤکہ سے والد اور بھائی سمیت اٹھایا گیا، درخواست گزار اور اُس کے ایک  بیٹے کو رہا کیا گیا جبکہ سرفراز کو لاپتہ کردیا گیا۔ وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار سے موبائل، پلاٹوں اور گاڑی کے کاغذات بھی لے لیے گئے، درخواست گزار نے مختلف اداروں کو درخواستیں دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ملی، درخواست گزار نے مجبور ہوکر دس سال بعد پشاور ہائیکورٹ سے رجوع...
    نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ سلامتی کونسل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ حملہ "بزدلانہ اور سنگدل" تھا، جس میں 6 افراد شہید ہوئے، جن میں 4 طلبہ شامل تھے، جب کہ 53 افراد زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر اسکول کے بچے تھے۔ کونسل نے پاکستان کے عوام، حکومت اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی خواہش ظاہر کی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہر قسم کی دہشت گردی عالمی امن و سلامتی کے لیے...
    لاہور: عدالت نے منشیات کیس  میں مجرم اشرف کو 9 سال قید اور  80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج عمران خورشید نے کیس کا فیصلہ سنایا، تھانہ ہربنس پورہ پولیس نے 2024 میں ملزم کیخلاف 1320 گرام چرس برآمد ہونے کا مقدمہ درج کیا تھا۔ دوسری جانب اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، تین کارروائیوں کے دوران افغان باشندے سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ کارروائیوں میں 90 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 49 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز...
    مائیکروسافٹ کمپنی میں ''اندرونی ای میل فلٹرنگ'' کو فعال کر دیا گیا ہے جسکے باعث پیغام کے متن سے ارسال یا وصول کنندہ کے علم میں لائے بغیر ہی ''فلسطین'' و ''غزہ'' جیسے الفاظ کو ہٹا دیا جاتا ہے! اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے حامی ملازمین کے احتجاجی مظاہروں میں اضافے کے بعد سے امریکہ کی معروف آئی ٹی کمپنی مائیکروسافٹ نے اپنے اندرونی ای میل سسٹم میں خفیہ طور پر ''کچھ حساس الفاظ'' کو فلٹر کرنے کا کام شروع کر دیا ہے جن میں "فلسطین"، "غزہ" اور "نسل کشی" سمیت متعدد ''حساس'' الفاظ شامل ہیں۔ ٹیکنالوجی ای مجلے "ڈراپ سائیٹ نیوز" کے مطابق، اس امریکی آئی ٹی کمپنی نے سیاسی مواد، خاص طور پر فلسطین سے متعلق کلیدی الفاظ کو،...
    نیلم ویلی (اوصاف نیوز،)دو ہفتے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی شدید ترین فوجی جھڑپوں کے بعد سرحدی علاقوں میں کلیئرنس ٹیمیں کھیتوں میں موجود غیر پھٹے گولوں کی تلاش میں مصروف ہیں تاکہ مقامی لوگ اپنے تباہ شدہ گھروں کی دوبارہ تعمیر محفوظ طریقے سے کر سکیں۔یہ شدید فوجی کارروائیاں جن میں ڈرون، میزائل، فضائی جنگ اور توپخانے کا استعمال شامل تھا۔ اس وقت اچانک رُک گئیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک غیر متوقع جنگ بندی کا اعلان کیا۔ آزاد کشمیر میں 500 عمارتیں یا تو مکمل تباہ ہو گئیں یا شدید متاثر ہوئیں جن میں صرف وادی نیلم میں ہی 50 عمارتیں شامل ہیں، مقامی افسر محمد کامران کے مطابق، “ابھی بھی...
    اسلام آباد: بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر دہشتگردی اور مساجد کی بے حرمتی میں ملوث ہیں جس کی ویڈیوز بھی سامنے آگئیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج نہ صرف شریعت بلکہ انسانی قوانین کی بھی مسلسل خلاف ورزی میں ملوث ہیں۔ بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج مساجد کو پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ان کا تقدس پامال کرتے ہیں جبکہ مسجد میں جوتے پہن کر گھومتے ہیں اور اندر سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ بھی کرتے ہیں۔ سکییورٹی فورسز کے محاصرے میں آنے پر بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج مساجد کو ڈھال بنا لیتے ہیں اور بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج یہ جانتے ہیں کہ مساجد کی حرمت کے پیش...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو یہاں پائیدار ترقی کے اہداف اچیومنٹ پروگرام پر سٹیئرنگ کمیٹی کے 45 ویں اجلاس کی صدارت کی۔ نائب وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں بجلی، تجارت، مذہبی امور اور سائنس و ٹیکنالوجی کے وزراءسمیت اہم سٹیک ہولڈرز، وزیر اعظم کے معاون خصوصی محمد طارق باجوہ، وفاقی سیکرٹریز، اراکین قومی اسمبلی اور صوبائی حکومت کے حکام نے شرکت کی۔(جاری ہے) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے بنیادی ترقیاتی بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی نشاندہی میں مقامی کمیونٹیز کو شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت 270 ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں فورم نے اندرونی اور بیرونی سلامتی کے درپیش چیلنجز اور مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 270 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس میں آپریشن بنیان مرصوص اور خضدار شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ شرکا کانفرنس کی جانب سے کہا گیا کہ یہ سفاکی بھارتی پشت پناہی سے چلنے والی پراکسیز کے ذریعے کی گئی، 4 معصوم بچے اور 2 بے گناہ افراد شہید ہوئے جبکہ شرکا کی جانب سے معصوم بچوں کو نشانہ بنانا انسانیت اور عالمی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ جو اپنی نامناسب ویڈیوز کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتی ہیں، ان کی نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اس بات کی وضاحت کررہی ہیں کہ اںہوں نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے یا نہیں۔ پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی پلاسٹک سرجری کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے,وائرل ویڈیو میں علیزے شاہ کا کہنا تھا کہ ’’خدا کے لیے میں نے کبھی کوئی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی، مجھے چھوڑ دو۔ میں نے صرف وزن کم کیا ہے، اس لیے میری شکل مختلف لگتی ہے۔ جب میں نے عہدِ وفا ڈرامہ کیا تھا ، تب میری عمر صرف 17 سال تھی۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے فلسطینی وزیر صحت ڈاکٹر ماجد ابو رمضان سے ملاقات کی جس میں غزہ کیلئے طبی و انسانی امداد پر تبادلہ خیال کیا گیا، عوام کو طبی اور انسانی امداد فراہم کرنے کے مختلف طریقوں پر بات چیت کی گئی۔(جاری ہے) مصطفی کمال نے وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام فلسطینی ہم منصب کو پہنچایا۔وزیر صحت نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم بہادر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان فلسطین، خصوصاً غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا اسپتالوں اور طبی عملے کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا انتہائی افسوس ناک ہے، یہ نسل کشی...