2025-09-18@01:02:12 GMT
تلاش کی گنتی: 9811

«انہوں نے کہا»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو شاندار خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔(جاری ہے) جاری بیان میںصدر آصف علی زرداری نے کہا کہ گزشتہ چار روز میں 50بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ صدرِ آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی...
    سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا حقیقی سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں جن کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوتھ ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ مایوسی اور منفی رجحانات سے بچانے کے لیے نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ناگزیر ہے۔نوجوانوں کو کھیلوں، ثقافتی پروگرامز اور فنی تربیت کے مواقع فراہم کر کے ان میں خوداعتمادی، قیادت اور ذمہ داری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ مذاکرات کی باضابطہ دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بطور “کسٹوڈین آف دی ہاؤس” وہ ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہیں۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کا واحد حل مذاکرات ہیں اور وہ اس مقصد کے لئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے۔ سپیکر کی پیشکش کے باوجود اپوزیشن واک آؤٹ کر کے ایوان سے چلی گئی۔ منگل کو ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی نے یہ پیشکش اس وقت کی جب اپوزیشن رکن اسد قیصر نے ایوان میں اپوزیشن...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)لیاری لی مارکیٹ گرین ٹمبر اینڈ آئرن مارکیٹ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام "معرکہ حق" اور جشنِ آزادی کی مناسبت سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں کراچی کے تاجروں انجمنوں کے نمائندے بڑی تعداد میں موجود تھے۔ تقریب میں شرکا نے پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی پر وطنِ عزیز سے اپنی غیر متزلزل محبت اور وابستگی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے شرکا کو جشنِ آزادی کی پرخلوص مبارکباد پیش کی اور "معرکہ حق" میں بھارت کے خلاف کامیابی پر پاکستانی...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے ژوب میں مزید تین دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم ، حکومت کی حمایت سے آخری دہشتگرد کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا۔(جاری ہے) انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی اسپانسرڈ خوارج کے ناپاک عزائم سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امن اور ترقی کے دشمنوں کو کبھی کامیابی نصیب نہیں ہوگی۔دہشتگردی کے خلاف پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ آئی ٹی کے مختلف شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے اثرات کے تناظر میں سائبر سکیورٹی اور سیفٹی ناگزیر ہے، نوجوانوں اور میڈیا کو سائبر سکیورٹی کے حوالہ سے آگاہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو نیکسٹ جنریشن سائبر ریزیلیئنس ورکشاپ اور ٹیلی کام سائبر سکیورٹی ایوارڈز 2025ء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تیزی سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ باجوڑ میں کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا،یہاں خوارج اور دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر صوبائی حکومت اور مقامی عمائدین کی مشاورت سے کارروائی ہو رہی ہے،اطلاعات کی بنیاد پر ملک میں روزانہ 190 سے زائد کارروائیاں ہو رہی ہیں۔(جاری ہے) منگل کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قبائلی امور مبارک زیب نے نکتہ اعتراض پر نے کہا کہ میں سب سے زیادہ متاثر ہوں کیونکہ میرا سگا بھائی ریحان زیب دہشت گردی کا نشانہ بنا، آپریشن اور بدامنی کا سب سے زیادہ عام آدمی متاثر ہوتا ہے، اس مسئلہ کاحل آپریشن نہیں...
    —فائل فوٹو سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ کاش پاکستان کے پاس فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جیسا کوئی جمہوری لیڈر بھی ہوتا۔ نہ پہلے کوئی لیڈر تھا نہ آج کوئی ہے اور نہ ہی آگے کوئی نظر آ رہا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کو جنگ میں شکست اور امریکی ٹیرف کے بعد کالعدم بی ایل اے پر امریکی پابندی فیلڈ مارشل کی ایک اور کامیابی ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکا، پاکستانی مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، بھارت کا دہشتگردانہ چہرا ایک بار پھر بے نقابفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ امریکا کو لے کر پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی اور بھارت کا دہشتگردانہ چہرا ایک...
    ---فائل فوٹو  سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما تحریکِ انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ آج بانی کی بہنوں اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات نہ ہوئی تو کل پھر سے بائیکاٹ ہوگا۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ ہماری بانیٔ پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی، آج ہم نے ون ایجنڈے پر اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے، کل اسمبلی اجلاس اسمبلی سے باہر ہوگا۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی ہیں جشن آزادی کے موقع پر حقیقی آزادی جشن منائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ قائدِ اعظم کے پاکستان کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
    کاش پاکستان کے پاس فیلڈ مارشل جیسا جمہوری لیڈر بھی ہوتا، فیصل واوڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ جیسا کہا تھا بالکل ویسے ہی فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی عالمی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ فیصل واوڈا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کو شکست اور ٹیرف میں شرمندگی فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ایک اور بین الاقوامی معرکہ ہے۔ سینیٹر نے کہا کہ بھارتی اسپانسرڈ بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو امریکا نے عالمی دہشتگرد تنظیمیں قرار دیا جس کا مطلب یہی ہے کہ بھارت ہی دہشتگرد ہے۔سابق وفاقی وزیر نے...
    پشاور: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نااہلیوں کا سیزن اب ختم ہونا چاہییے یہ مسئلے کا حل نہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ نااہلیاں کسی مسئلے کا حل نہیں ہیں، ہم 180 سیٹیں جیت چکے تھے، 90 سیٹوں کے ساتھ اسمبلی میں گئے اب 77 سیٹیں رہ گئی ہے، نااہلیوں کا سیزن اب ختم ہونا چاہییے، سب سے درخواست کروں گا کہ اب ہوش کے ناخن لیں، ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔ بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ہم نے پارٹی الیکشن کیا، الیکشن کمیشن نے باقی پارٹیوں کو تسلیم کیا ہماری پارٹی کو تسلیم نہیں کیا، ہماری ٹیم میں کوئی کمزروی نہیں ہے، ہمارے ساتھ زیادتیاں کی جارہی ہے، پی ٹی آئی نے تین کروڑ...
    حیدرآباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کوشش کریں گے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر اقوام متحدہ سے بھی پابندی لگوائی جائے۔ خان بہادر حسن علی آفندی پارک حیدر آباد کے افتتاح کے  موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگرد تنظیمیں نہ صرف عوام کو نشانہ بناتی ہیں بلکہ دشمن ممالک کا ساتھ بھی دیتی ہیں، اس لیے کوشش ہوگی کہ اقوام متحدہ سے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ پر پابندی لگوانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی جانب سے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد قرار...
    فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوام کی آواز نہیں سنیں گے تو ملک اور جمہوریت کیلئے سنگین خطرات ہوں گے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے نااہلی کے نوٹیفکیشن پر مزید کارروائی کو روک دیا، ناانصافیوں کا سلسلہ اب رک جانا چاہیے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جارہا ہے، ہمارے ساتھ زیادتی اور ناانصافی ہو رہی ہے۔ پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب اور شبلی فراز کیخلاف مزید کارروائی سے روک دیاعدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو نئے اپوزیشن لیڈر کی تقریری سے روک دیا جبکہ سینیٹ چیئرمین کو بھی سینیٹ میں لیڈر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اگست ۔2025 )وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں سیاسی شخصیت کے خلاف پیش ہونے کے لیے 7 کروڑ روپے بطور فیس کی پیش کش ہوئی تھی منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا نکتہ اعتراض پر اپوزیشن رکن سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ 26آئینی ترمیم کے بعد ایوان اور عدلیہ کو دفن کردیا گیاہے آج سپریم کورٹ میں وکلا کو داخل ہونے سے روک دیا گیا عدالتی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے لوگوں کو عدالتی فیس بڑھنے کے بعد مشکلات کا سامنا ہے تھوک کے حساب سے سیاسی راہنماﺅں اور ورکرز کو جھوٹی گواہیوں پر سزا...
    کھوپڑی سنک گئی تو۔۔۔‘؛ متھن چکرورتی کی بلاول اور پاکستانیوں کو انتہائی نازیبا دھمکی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز مودی کی انتہا پسند حکمراں جماعت ”بھارتیہ جنتا پارٹی“ (بی جے پی) کے رہنما اور بولی وُڈ اداکار متھن چکرورتی نے پاکستان کے سابق وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیان پر انتہائی نامناسب ردعمل ظاہر کیا ہے۔ بلاول نے بھارت کو سندھ طاس معاہدے میں تبدیلیوں پر سخت وارننگ دی تھی۔متھن چکرورتی نے کلکتہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’اگر ایسی باتیں کرتے رہیں اور ہماری کھوپڑی سنک گئی تو ایک کے بعد ایک براہموس میزائل چلے گا۔‘ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز بھٹ...
    وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2025 میں پاکستان کے تمام بڑے اقتصادی اشاریے مثبت سمت میں رہے، جی ڈی پی گروتھ میں اضافہ اور مہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی، جبکہ بیرونی اور مالیاتی شعبے بھی مستحکم ہوئے۔ اسلام آباد میں ماہانہ ڈویلپمنٹ پلان پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف جولائی میں برآمدات 17 فیصد بڑھیں، جو معیشت کی بحالی کی واضح علامت ہے۔ احسن اقبال نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ میں 2.1 ارب ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ جولائی میں ترسیلات زر میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی طور پر 3.2 ارب ڈالر موصول ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پرائمری بیلنس سرپلس 24 سال کی بلند...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں سیاسی شخصیت کے خلاف پیش ہونے کے لیے 7 کروڑ روپے  بطور فیس کی پیش کش ہوئی تھی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں  ہوا، جس میں نکتہ اعتراض پر اپوزیشن رکن سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ 26 آئینی ترمیم کے بعد ایوان اور عدلیہ کو دفن کردیا گیاہے ۔ آج سپریم کورٹ میں وکلا کو داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔ عدالتی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ لوگوں کو عدالتی فیس بڑھنے کے بعد مشکلات کا سامنا ہے ۔ تھوک کے حساب سے رہنماؤں اور ورکرز کو جھوٹی...
    مجمع المدارس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دینی نظامِ تعلیم میں علم و فکر کم اور مسلکی و فرقہ وارانہ جھکاؤ زیادہ ہو گیا ہے۔ نظامِ تعلیم کی اصل اصلاح معلم کی اصلاح سے جڑی ہے۔ ایک تربیت یافتہ اور باشعور معلم پوری قوم کو شعور اور تربیت دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کے بارے میں عالمی سطح پر دہشتگردی کا تاثر سب سے بڑا المیہ ہے، جسے مدارس اپنی مثبت کارکردگی، امن و محبت کے پیغام اور عملی نتائج سے ختم کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ریلیجیس ایجوکیشن کے باہمی تعاون سے مجمع المدارس کے ملحقہ مدارس و مراکز کے مدیران اور معلمین کیلئے سالانہ تربیتِ...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ملک کی ساٹھ فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو پاکستان کا روشن مستقبل ہیں ،حکومت بلوچستان میں پہلی یوتھ پالیسی تشکیل دی گئی ہے اور اسے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں شامل کر دیا گیا ہے تاکہ نوجوانوں کی ترقی اور انہیں آگے بڑھنے کے بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ عالمی یوم نوجوانان کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ موجودہ دور میں نوجوانوں کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے یہ زمانہ درست اور غلط سچ اور جھوٹ، معلومات اور گمراہ کن بیانیے کی پہچان کا دور ہے ،ایسے حالات میں نوجوانوں...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گزشتہ 78 سالوں میں بیوروکریسی کا کوئی احتساب نہیں ہوا، انہوں نے سوال اٹھایا کہ ان کے پاس کتنے پلاٹ ہیں کیا کسی نے سوچا ہے ؟ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئےوزیردفاع کا کہناتھاکہ تمام قوانین اور قواعد کا بیوروکریسی کو پابند ہونا چاہیے، جو بطور پارلیمنٹرین مجھ پر لاگو ہوں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ کیا آج تک کسی بیوروکریٹ کا احتساب ہوا؟ کیا کسی نے سوچا ہے کہ ان کے پاس کتنے پلاٹ ہیں؟ میرے پاس 2 کمروں کا فلیٹ ہے، میں پچھلے 25 سال سے وہاں رہ رہا ہوں، میرے پاس کچی بستی میں گھر نہیں ہے، میرے پاس اپنی گاڑی نہیں،...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بیورو کریسی کا پچھلے 78 سال میں کوئی احتساب نہیں ہوا۔ کیا کسی نے سوچا ہے کہ ان کے پاس کتنے پلاٹ ہیں؟۔ بیوروکریسی کی شان میں بس اتنی گستاخی کی کہ یہ پرتگال میں جائیدادیں خرید رہے ہیں۔ نہیں معلوم کہ کتنے لوگ پرتگال میں جائیدادیں خرید رہے ہیں۔ اب رولا پڑ گیا ہے تو میں انکوائری بھی کر رہا ہوں اور نام بھی بتاؤں گا کہ کون کون وہاں جائیدادیں خرید رہا ہے۔ پرتگال میں جس کے ذریعے جائیدادیں خریدی گئیں اس شخص نے ان کی تصویریں بھی بنائی ہوئی ہیں۔ انہوں نے یہ مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے۔ خواجہ آصف...
    اداکارہ صحیفہ خٹک نے سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والے کانٹینٹ کریئیٹرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ماڈل اور اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے سوشل میڈیا پر پھیلتی نفرت انگیز، سطحی اور نقصان دہ ویڈیوز پر کھل کر آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہم بطور قوم کیا کر رہے ہیں؟‘‘ انھوں نے انسٹاگرام اسٹوریز میں ایسی ویڈیوز شیئر کیں جن میں کانٹینٹ کریئیٹرز نام، ذات، آمدن، رنگت، لباس اور دیگر ذاتی شناختوں کی بنیاد پر لوگوں کو نشانہ بناتے اور غیر اخلاقی تبصرے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ادکارہ صحیفہ نے ایک رِیل شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہم واقعی ایسے معاشرے کا حصہ ہیں جہاں صرف کسی کا نام یا ذات دیکھ کر اس کے بارے میں فیصلہ کر لیا...
      پی پی کی رکن سندھ اسمبلی اور پہلی مسیحی خاتون پارلیمانی سیکریٹری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا اور اپنے اداروں کی وجہ سے ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی اور پہلی مسیحی خاتون پارلیمانی سیکریٹری، روما مشتاق مٹو نے ملیر میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شہداء کی قربانیوں، پاک فوج کی بہادری، اور قومی یکجہتی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ محترمہ روما مشتاق مٹو نے آپریشن بنیاد مرصوص اور معرکۂ حق کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج، رینجرز اور پولیس کی قربانیوں کی بدولت ہی آج ہم آزاد فضا میں سانس...
     پاکستان نے ہیگ میں قائم مستقل ثالثی عدالت (PCA) کے اُس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جس میں سندھ طاس معاہدے کی تشریح سے متعلق اہم نکات واضح کرتے ہوئے بھارت کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ مغربی دریاؤں کا پانی پاکستان کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے بہنے دے۔ عدالت نے 8 اگست کو سنایا گیا فیصلہ اپنی ویب سائٹ پر جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ بھارت کو صرف محدود استثنیٰ حاصل ہے، جیسا کہ بجلی پیدا کرنے کے لیے مخصوص نوعیت کے ہائیڈرو پاور منصوبے، مگر ان کی تعمیر اور آپریشن سندھ طاس معاہدے کی شرائط کے عین مطابق ہونا چاہیے، نہ کہ بھارت کے اپنے “مثالی” بھارت کے اعتراضات مسترد، پاکستان کا موقف تسلیم...
    ویب ڈیسک : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں نے کوئی استعفیٰ نہیں دیا، مریم نواز شریف چیف منسٹر بعد میں پہلے میری بیٹی ہیں، نواز شریف میرا لیڈر، میرا قائد ہے۔ خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی جو مشاورت مری میں ہوئی ہے وہ ضمنی انتخابات سے متعلق تھی، پنجاب کی جو سیٹیں خالی ہوئی ہیں اس سے متعلق بات چیت ہوئی، حتمی فیصلہ نواز شریف کا ہوگا،  مسلم لیگ ن میں فیصلوں کے تمام اختیارات نواز شریف کے پاس ہیں۔  وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان  خواجہ آصف  نے کہا کہ مجھے دوسرے تیسرے دن پتا چلا کہ اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ریونیو کو کسی ہاؤسنگ سوسائٹی کی شکایت...
    سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے ضمنی انتخابات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی جومشاورت مری میں ہوئی ہے وہ ضمنی انتخابات سے متعلق تھی، پنجاب کی جوسیٹیں خالی ہوئی ہیں اس سے متعلق بات چیت ہوئی اور حتمی فیصلہ نوازشریف کا ہوگا اور مسلم لیگ ن میں فیصلوں کے تمام اختیارات نواز شریف کے پاس ہیں۔جیو نیوز کے مطابق خواجہ آصف نےکہاکہ نوازشریف میرا لیڈرہے، میرا قائد ہے، میری ساری زندگی اس کے ساتھ گزرگئی۔انہوں نے کہا کہ مریم نوازشریف چیف منسٹربعد میں ہے پہلے میری بیٹی ہیں اور اس کے لیے دعاگو ہوں، مریم نوازشریف ہماری آنے والی قیادت ہے، میں جتنی اپنی بیٹی کے لیے دعائیں کرتا ہوں اتنا مریم نواز کےلیےکرتا...
    وزیر دفاع خواجہ آصف  کا کہنا ہے کہ میں نے کوئی استعفیٰ نہیں دیا، مریم نواز شریف چیف منسٹر بعد میں پہلے میری بیٹی ہیں، نواز شریف میرا لیڈر، میرا قائد ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی جو مشاورت مری میں ہوئی ہے وہ ضمنی انتخابات سے متعلق تھی، پنجاب کی جو سیٹیں خالی ہوئی ہیں اس سے متعلق بات چیت ہوئی، حتمی فیصلہ نواز شریف کا ہوگا،  مسلم لیگ ن میں فیصلوں کے تمام اختیارات نواز شریف کے پاس ہیں۔خواجہ آصف  نے کہا کہ مجھے دوسرے تیسرے دن پتا چلا کہ اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ریونیو کو کسی ہاؤسنگ سوسائٹی کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے، اے ڈی سی آر سے متعلق اینٹی کرپشن والے تحقیقات...
    پی ڈی پی کی سربراہ نے کہا کہ ریاست کی غیرقانونی تقسیم، متعصبانہ حدبندی اور امتیازی سیٹ ریزرویشن کے بعد یہ نامزدگی جموں و کشمیر میں جمہوریت کے تصور پر ایک اور بڑا حملہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں 5 اراکین اسمبلی کو نامزد کئے جانے کے مودی حکومت کے فیصلہ پر ایک ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلٰی اور پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا کہ انتخاب کرانے کے بعد جموں و کشمیر میں 5 اراکین اسمبلی کو نامزد کرنے کا فیصلہ جمہوری اصول کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ملک میں کہیں اور مودی حکومت عوام کے مینڈیٹ کو درکنار کر اراکین اسمبلی کو...
    اجلاس سے خطاب میں صوبائی امیر نے کہا کہ سندھ حکومت سیکیورٹی کے نام پر اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور قیام امن مین مکمل ناکام ثابت ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ کراچی میں ڈمپرز اور باقی سندھ میں ڈاکو راج، منشیات فروشوں اور سسٹم کا راج ہے، پھر ان سب کو حکومتی پارٹی میں شامل بااثر شخصیات کی سرپرستی حاصل ہے، مراد علی شاہ کی سندھ حکومت سیکیورٹی کے نام پر اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور قیام امن مین مکمل ناکام ثابت ہوئی، اسلام آباد میں پچاس مساجد مدارس کو شہید کرنے کا فیصلہ اور...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیوروکریسی کے احتساب کے حوالے سے سخت تنقید کی اور کہا کہ پچھلے 78 سال میں اس طبقے کا کوئی احتساب نہیں کیا گیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کسی نے کبھی سوچا ہے کہ بیوروکریٹس کے پاس کتنے پلاٹ ہیں؟ پرتگال میں جائیدادوں کی خریداری کے معاملے پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ان کے لیے یہ بات نئی نہیں تھی، اور نہ ہی انہیں اس بات کا اندازہ تھا کہ اس معاملے پر اتنا شور مچے گا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اب جب رولا پڑ چکا ہے، تو میں انکوائری بھی کر رہا ہوں اور میں ان کے نام بھی بتاؤں گا جو وہاں جائیدادیں خرید رہے ہیں۔ خواجہ...
    بیرسٹر گوہر : فائل فوٹو  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو پی ٹی آئی 180 سیٹوں پر کامیاب ہوئی تھی مگر یہ مینڈیٹ چھینا گیا، آج ہمارے ایوان میں 76 نمائندگان رہ گئے ہیں۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ چوری بھی ہوا اورجو ملا ہوا مینڈیٹ تھا وہ تسلیم نہیں ہوا، پاکستان تحریک انصاف نے تین کروڑ ووٹ لیے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک تب تک چلے گی جب تک ہر دل عزیز لیڈر کو رہائی نہیں ملتی، ہم نے ہمیشہ 9 مئی کی مذمت کی ہے، ہمارے رہنماؤں کو دس، دس اور پانچ، پانچ سال کی سزا ہوئی،  یاسمین راشد 74...
    کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ یوم آزادی کی تقریبات جوش و خروش سے جاری ہیں تاکہ اس تاریخی موقع پر پاکستان کی بہادر افواج کی جانب سے بھارت کو دی گئی عبرت ناک شکست کا جشن منایا جا سکے جبکہ بھارت آج تک اس سکتے سے باہر نہیں آیا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے قلندر 11 اور بھٹائی 11 کے درمیان ہونے والے میچ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ ایک ہی ٹیم میں کھیل رہے تھے، جو یوم آزادی کے موقع پر سب کو جوڑنے کا بڑا پیغام ہے۔ انہوں نے کہا...
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملہ کر کے جنگ شروع کی مگر پھر اسے مکمل پاکستان نے کیا۔ بھٹ شاہ میں شاہ عبد الطیف بھٹائی کے عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں جنگ چھیڑی اور حملہ کیا مگر پاکستان نے بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی اور پھر جنگ کو مکمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم نے مسلح افواج کے ساتھ ملکر بھارت کو جواب دیا جبکہ نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر بھارت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ بلاول کا کہنا تھا کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کرسکتا، جب بھارت نے یہ اعلان کیا تو میں نے سندھو...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سے متعلق فیصلے جمہوریت پر حملہ ہیں۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سے متعلق حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے، اگر بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی تو ہم حالات کامقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت عدالت میں ہم نے فیصلہ چیلنج کیا ہوا ہے، ہمیں  امید ہے کہ عدالت سے ریلیف ملے گا، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سے متعلق بھی عدالتی فیصلے کا انتظار ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈرز سے متعلق فیصلے جمہوریت پر حملہ ہیں، جس طرح کے فیصلے ہوئے ہیں یہ بدترین...
    سٹی 42 : وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب بانی پی ٹی آئی کی جلاؤ گھیراؤ اور مار دھاڑ کی سیاست مسترد کرچکا، پنجاب میں 5 اگست کو بھی کوئی نہیں نکلا تھا اب بھی نہیں نکلیں گے۔   وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ 14 اگست کو قوم آزادی کا جشن منائے گی، فتنہ پارٹی فساد کی پلاننگ کررہی، کبھی تو حب الوطنی کا مظاہرہ کردیا کریں،اگر کوئی پاکستانیت اور انسانیت باقی ہے تو، اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو پھر قانون حرکت میں آئے گا، بہتر یہی ہے پی ٹی آئی 14 اگست کا احتجاج ملتوی کرے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 5 اگست کو بھی کوئی...
    اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ اسرائیل کا غزہ پر مکمل قبضے کا منصوبہ انتہائی خطرناک اور اشتعال انگیز ہے، جو ممالک اسرائیل کو سیاسی تحفظ، فوجی امداد یا سفارتی ڈھال فراہم کر کے جواب دہی سے بچا رہے ہیں وہ شریکِ جرم ہیں اور انہیں اس کی ذمہ داری اٹھانی چاہیے۔سلامتی کونسل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ غزہ پر قبضے کا منصوبہ دو ریاستی حل پر حملے کے مترادف ہے.فلسطینیوں کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینیوں نے ہی کرنا ہے، کوئی فلسطینیوں کے مستقبل اور گورننس سے متعلق فیصلے نہیں کرسکتا۔سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو پاکستان نے...
    اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ کے حالیہ بیان کو مضحکہ خیز، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ دعوے بھارت کی عالمی سطح پر مزید جگ ہنسائی کا باعث بنیں گے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بھارتی حکومت کے پاس اپنے الزامات کو ثابت کرنے کے لیے کوئی شواہد نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اپنی پالیسیوں کے ذریعے خود اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہے۔ انہوں نے راہول گاندھی کے...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سوامی نارائن داس مندر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل پیش آنے والے ایک ڈمپر حادثے میں 2 نوجوان جاں بحق ہوئے، جس پر انہیں گہرا دکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا، تاہم اس کے بعد 7 ڈمپر گاڑیاں جلانا درست عمل نہیں۔ مزید پڑھیں:  گورنر سندھ کا ڈمپرز حادثات میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو پلاٹ دینے کا اعلان وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت دی کہ آئندہ 15 روز کے اندر تمام ڈمپرز میں کیمرے نصب کیے جائیں اور اس بات...
    بھارتی اپوزیشن لیڈر اور انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو دہلی پولیس نے حراست میں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کا وفد مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب مارچ کر رہا تھا۔ پولیس نے اس دوران کانگریس جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی، سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادیو سمیت متعدد اپوزیشن رہنماؤں کو بھی گرفتار کیا۔ راہول گاندھی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جب ہم الیکشن کمیشن پہنچے تو انڈیا الائنس کے ارکان کو روک کر حراست میں لے لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کی چوری اب پورے ملک کے سامنے...
    برلن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2025 )جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ جرمنی کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات روکنے کا فیصلہ اس منصوبے کے جواب میں کیا گیا ہے جو غزہ کی پٹی میں اسرائیل نے اپنی کارروائیوں کو وسعت دینے کے لیے کیا ہے. جرمن نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم اس تنازعہ کے لیے ہتھیار نہیں پہنچا سکتے جو اب صرف فوجی ذرائع تک رہ گیا رہا ہے ہم سفارتی طور پر مدد کرنا چاہتے ہیں اور ایسا کر رہے ہیں غزہ میں بڑھتا ہوا انسانی بحران اور انکلیو پر فوجی کنٹرول میں اضافہ کرنے کے اسرائیلی منصوبوں نے جرمنی کو یہ قدم اٹھانے پر مجبور کیا ہے جو تاریخی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 اگست 2025ء) پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے، جو ایک سرکاری دورے پر امریکہ میں ہیں، اتوار کے روز امریکی سیاسی اور عسکری قیادت کے سینئر اراکین اور پاکستانی کمیونٹی سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے دہشت گردی کی سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ یہ سرگرمیاں انتہائی تشویشناک ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’کسی بھی بھارتی جارحیت کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔‘‘ پاکستانی آرمی چیف نے کہا کہ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صوبے بالکسر میں آنے والے زلزلے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قدرتی آفت نے دل کو بے حد رنجیدہ کیا ہے۔ ہماری تمام دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، اور ہم اللہ تعالیٰ سے ترک عوام کی حفاظت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔ وزیرِ اعظم نے ترک صدر رجب طیب ایردوان سے بھی دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس آزمائش کی گھڑی میں اپنے ترک بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ہر قسم کی امداد اور تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، تاکہ ترکیہ اس مشکل...
    لاہور(نیوز ڈیسک) اداکارہ مومنہ اقبال نے ایک حالیہ شو میں شرکت کے دوران اپنی دلچسپ اور مزاحیہ باتوں سے مداحوں کو خوب محظوظ کیا۔ شو میں مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے ایک ایسی خواہش کا ذکر کیا جو سن کر سب چونک گئے—اگر انہیں کسی تاریخی شخصیت کے ساتھ کھانے کا موقع ملے تو وہ علامہ اقبال کا انتخاب کریں گی۔ وجہ؟ کیونکہ ان کے اپنے نام میں بھی “اقبال” شامل ہے۔ مومنہ اقبال نےگفتگو کے دوران بتایا کہ کبھی کبھار سیٹ پر وہ ایسا جملہ بول دیتی ہیں جسے بعد میں سوچ کر شرمندگی ہوتی ہے۔ دل میں اکثر خیال آتا ہے کہ یہ بات اکیلے میں کہہ دیتی تو بہتر تھا، سب کے سامنےکیوں کہہ...
    وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی سے احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا  ہے کہ یوم آزادی قوم کے  لیے جشن منانے کا موقع ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف یوم آزادی کے موقع پر اپنے ملک گیر احتجاج کی کال واپس لے اور اسے کسی دوسرے دن کے لیے مؤخر کردے۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو رواں سال معرکہ حق کی کامیابی کے طور پر منایا جا رہا ہے، لہٰذا بہتر یہی ہے کہ احتجاج کو اس سے ایک دن قبل منتقل کردیا جائے یا بعد میں، تاکہ یوم آزادی کی تقریبات پر اثر نہ پڑے۔ انہوں نے گفتگو...
    اسلام آباد: کیپٹن عزیر محمود ملک شہید کی پہلی برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ پاک وطن کی مٹی میں ان گنت شہداء کا خون شامل ہے، شہادتوں کا یہ سفر پاکستان کے وجود میں آنے سے لے کر اب تک جاری ہے۔ کیپٹن عزیر محمود ملک شہید نے 11 اگست 2024 کو وادی تیرہ میں وطن دشمنوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ شہادت کے وقت کیپٹن عزیر محمود ملک کی عمر 24 برس تھی، شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔ کیپٹن عزیر محمود ملک شہید کے والد نے اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن عزیر میرا سب سے چھوٹا بیٹا تھا جو...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج پوری قوم اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ملکی ترقی میں ان کے کلیدی کردار کو سراہتی ہے۔ انہوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 11 اگست 1947 کی تاریخی تقریر کو پاکستان میں اقلیتوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت قرار دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سکھ، عیسائی، ہندو، پارسی سمیت تمام اقلیتوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اقلیتوں کی قومی خدمات کو ملک کا قیمتی اثاثہ سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے شہدا اقلیتوں کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کیا۔ مزید پڑھیں: حکومت بلوچستان کا ’ہنگلاج ماتا مندر‘ کو عالمی ٹورازم...
    انقرہ(انٹرنیشنل ڈیسک) اتوار کی شام شمال مغربی ترک صوبے بالکیسر میں چھ اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ آیا، جس نے چند ہی لمحوں میں کئی عمارتوں کو زمین بوس کر دیا۔ زلزلے کا مرکز سندر گڑھ قصبہ تھا جہاں کے مناظر دل دہلا دینے والے تھے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک 81 سالہ خاتون کو ملبے سے زندہ نکالا گیا، لیکن وہ تھوڑی دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ 16 عمارتیں مکمل طور پر تباہ اور 29 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے شام 7 بج کر 53 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ ترکی کی ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی نے کہا کہ اور استنبول تک محسوس کیا گیا۔...
    وطن کی مٹی میں ان گنت شہدا کا خون شامل ہے اور یہ قربانیوں کا سلسلہ قیامِ پاکستان سے آج تک جاری ہے۔ انہی جان نثاروں میں شامل کیپٹن عزیر محمود ملک شہید کی پہلی برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ کیپٹن عزیر محمود نے 11 اگست 2024 کو خیبر پختونخوا کے وادیٔ تیرہ میں وطن دشمنوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ اس وقت ان کی عمر صرف 24 برس تھی۔ شہید اپنے پسماندگان میں والدین اور بہن بھائیوں کو چھوڑ گئے۔ شہید کے والد نے اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ عزیر ان کا سب سے چھوٹا بیٹا تھا۔ وہ 13 جنوری 2000 کو پیدا ہوئے،...
    نیویارک: اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب ریاض منصور نے سیکیورٹی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام عالم کو جھنجوڑتے ہوئے کہا کہ ہمدردی کے بیانات کافی نہیں دنیا کو اب حرکت میں آنا ہو گا۔   انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ہاتھوں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ اگر عالمی ادارے صرف بیانات تک محدود رہے تو ان کا وجود بے معنی ہو جائے گا۔ فلسطینی مندوب نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی فوری طور پر روکی جائے، صرف تجزیے اور قراردادیں کافی نہیں، اب عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو نہ فلسطینی عوام کی تکلیف کی پرواہ ہے،...
     اسلام آباد( خبرنگار خصوصی ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے اپوزیشن رہنما اسد قیصر کی پریس کانفرنس کو گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے ملکی معیشت کے بارے میں بے بنیاد بیانات عوامی مفاد کیخلاف ہیں، کیا اپوزیشن کو یہ قابل قبول نہیں ترسیلات زر 38 ارب ڈالر پہنچ گئی ہیں، کرنٹ اکائونٹ سرپلس 2.1 ارب ڈالر ہو گیا ہے۔ اپوزیشن رہنما اسد قیصر کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، سٹاک مارکیٹ مسلسل اوپر جا رہی ہے اور معیشت ترقی کر رہی ہے، کیا آپ کو یہ قبول نہیں ؟ انہوں نے...
    اسلام آباد‘ نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی ) شکست خوردہ بھارتی فوج کے سربراہ کا ایک اور اعترافی بیان سامنے آگیا۔ بھارتی آرمی چیف اپیندر دویدی نے کہا ہے کہ آپریشن سندور بنا سوچے سمجھے شروع کیا گیا، ہمیں پتہ ہی نہیں تھا کہ کرنا کیا ہے اور پاکستان کا ردعمل اتنا تباہ کن ہوسکتا ہے۔ بھارتی آرمی چیف نے آپریشن سندور کو شطرنج سے تشبیہہ دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ بھارت پاکستان کے تباہ کن ردعمل سے بھی لاعلم تھا۔ دوسری طرف وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 3 ماہ کے بعد بھارتی ایئر چیف خواب خرگوش سے جاگ اٹھے اور انہیں خیال آیا کے انہوں نے پاکستانی طیارے تباہ کیے۔ سماجی رابطے کی...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)  تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جنرل (ر) باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع دے کر غلطی کی جس پر قوم سے معافی مانگتے ہیں۔ ملک کا موجودہ نظام عملاً نہ آئینی ہے نہ قانونی بلکہ اس وقت ملک میں عملاً مارشل لاء  لگایا ہوا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنمائوں کی پریس کانفرنس کے دوران اسد قیصر نے کہا 27 ویں آئینی ترمیم کا جو شو شہ آرہا ہے اس پر وکلا تحریک کا آغاز کر رہے ہیں، پارلیمان کے اندر اور باہر سب فورمز کو استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا  اپوزیشن لیڈر کے لیے میرے نام کے...
    اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، سینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر  سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستانی طیارے گرانے کے نئے بھارتی دعوے کو بے بنیاداور مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا  یہ جھوٹے دعوے عالمی سطح پر بھارت کی مزید جگ ہنسائی کا باعث بنیں گے۔ جھوٹ کبھی بانجھ نہیں رہتا بلکہ مزید جھوٹ پیدا کرتا ہے، مودی سرکار کا یہ دعوی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ نجی ٹی وی چینلز سیگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے خواجہ آصف یا کسی بھی رہنما کی ملاقات کو غیر معمولی یا سازش کے رنگ میں پیش کرنا درست نہیں۔ یہ معمول کی سیاسی ملاقاتیں ہیں جنہیں غیر ضروری...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین اسلامی نظریہ کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔ اختلاف رائے کو دشمنی نہیں بلکہ فکری وسعت سمجھنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ تعلیم و تحقیق کے زیر اہتمام جامعہ نعیمیہ میں ’’بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا علماء اور میڈیا نرمی، وسعتِ ظرف اور اتحاد کا پیغام دیں۔
    صحافی انس نے پیغام میں کہا کہ اللہ کے سامنے گواہی دیتا ہوں کہ میں اسکے فیصلے پر راضی ہوں اور اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ اللہ کے پاس جو ہے، وہ بہتر اور دائمی ہے۔ مجھے معاف کرنا، اگر مجھ سے کوتاہی ہوئی، میرے لیے مغفرت کی دعا کیجیے۔ انہوں نے آخری میں کہا کہ غزہ کو مت بھولنا اور مجھے اپنی نیک دعاؤں میں یاد رکھنا۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے معروف صحافی انس الشریف کی شہادت کے بعد ان کا آخری پیغام جاری کر دیا گیا۔ اسرائیل کی غزہ سٹی میں صحافیوں کے خیمے پر بمباری میں الجزیرہ  کے 2 صحافی اور 3 کیمرا آپریٹر...
    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے تل ابیب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد غزہ پر قبضہ کرنا نہیں بلکہ اسے آزاد کرانا ہے۔ غزہ کا کنٹرول حماس یا فلسطینی اتھارٹی کو نہیں ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد حماس کا خاتمہ، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ کو ہتھیاروں سے پاک کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اگر حماس ہتھیار ڈال دے تو غزہ میں جنگ ختم ہو سکتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد غزہ پر قبضہ کرنا نہیں بلکہ اسے آزاد کرانا ہے۔ غزہ کا کنٹرول حماس یا فلسطینی...
    سندھ حکومت کی جانب سے سکھر میں جشن آزادی کی مناسبت سے میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف گلوکار و قوال استاد راحت فتح علی خان نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سکھر کے جناح میونسپل اسٹیڈیم میں سندھ حکومت کی جانب سے معرکہ حق جشنِ آزادی کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس تقریب میں مشہور گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔ اس موقع پر سکھر کے مئیر اور ترجمانِ سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جشن صرف آزادی کا نہیں، بلکہ پاکستان کی...
    ترجمان کے پی حکومت نے کہا کہ پرتگال اسکینڈل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں، تحقیقات کے بعد پنجاب کے 10 کھرب روپے پرتگال میں ہی برآمد ہوں گے، جعلی حکومت نے صرف ڈھائی سال میں 78 سال کے کرپشن کے ریکارڈز توڑ دیے ہیں لیکن عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ایک ہزار ارب روپے سے زائد کے مالی اسکینڈل کا سراغ پرتگال میں لگ گیا لہٰذا اس اسکینڈل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں کیونکہ پنجاب کے عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ پہلے لندن اور اب پرتگال بھی منتقل کیا جا رہا ہے جس سے اہم شخصیات نے جائیدادیں خریدی ہیں۔ بیرسٹر سیف...
    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ حماس کا خاتمہ، قیدیوں کی رہائی اور غزہ کو ہتھیاروں سے پاک کرنا ہمارا مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کا سکیورٹی کنٹرول سنبھال کر غزہ میں پُرامن غیر اسرائیلی انتظامیہ بنائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے پہلے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے ہتھیار ڈالنے سے انکار پر حماس کے خاتمے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ میں نئے فوجی آپریشن کا مقصد حماس کے باقی رہ جانے والے دو مضبوط گڑھ ختم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ غزہ میں...
    میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہمیں اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور شجرکاری کو فروغ دینے کا عزم کرنا ہے، ایسی تقریبات نہ صرف عوام کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہیں بلکہ قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبات کو بھی فروغ دیتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے فرئیر ہال میں تین روزسے جاری فیملی فیسٹول میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی مئیر سلمان عبداللہ مراد، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی و دیگر موجود تھے۔ میئر کراچی نے اس موقع پر کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے اور ہمیں اس پر فخر ہونا چاہیئے، دنیا میں بہت ساری قومیں آزادی کی اس...
      اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر حماس اپنے ہتھیار ڈال دے تو غزہ میں جاری جنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران نیتن یاہو نے واضح کیا کہ اسرائیل کا مقصد غزہ پر قبضہ کرنا نہیں، بلکہ اسے آزاد کرانا ہے۔ ان کے مطابق غزہ کا کنٹرول نہ تو حماس اور نہ ہی فلسطینی اتھارٹی کو ملنا چاہیے۔ اسرائیل کا مقصد: حماس کا خاتمہ اور غزہ کا غیر فوجی انتظام وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کا بنیادی مقصد حماس کا خاتمہ، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ کو ہتھیاروں سے پاک کرنا ہے۔ ان کے مطابق غزہ کا سیکیورٹی کنٹرول غیر اسرائیلی انتظامیہ کو سونپا جائے گا...
    ساحر لودھی نے اک  پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اپنی ذاتی و پیشہ وارانہ زندگی کے بارے میں کھل کر باتیں کیں۔ایک سوال کے جواب میں ساحر لودھی نے کہا کہ عمر شریف اور ڈاکٹر عامر لیاقت کی قبر پر ہر جمعرات جاتا ہوں، عامر لیاقت میرے دوست اور بھائی تھے، عامر لیاقت سے آخری ملاقات تکلیف دہ تھی، وہ ڈپریشن میں تھے۔ان کا کہنا تھاکہ ہم لوگوں کو بارے میں رائے قائم کرنے میں جلدی کرتے ہیں، ہر آدمی نے ان پر تنقید کی، فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیجیے، انہوں نے فضائی سفر چھوڑ دیا تھا وہ گاڑی میں اسلام آباد جایا کرتے تھے۔انہوں نے لیجنڈری اداکاروں کے ساتھ ملاقات کی ماضی کی یادیں تازہ کیں اور کہا...
    وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسد قیصر کی پریس کانفرنس کوحقائق کے منافی قراردیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسد قیصر کی پریس کانفرنس کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے گمراہ کن بیانات عوام کے حق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر ملکی معیشت کے مختلف شعبوں میں ہونے والی ترقی کی تفصیلات پیش کیں اور واضح کیا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسد قیصر کی پریس کانفرنس کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر ملکی معیشت...
    اپنے خطاب میں جمعیۃ علماء ہند کے صدر نے موجودہ ملکی حالات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک ایک نئے دوراہے پر ہے جہاں نفرت کو حب الوطنی کا لبادہ پہنایا جارہا ہے اور ظالموں کو قانون کی زد سے بچایا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی نے "آزادی کی آواز، ہندوستان کے ورثے کا جشن" کے عنوان سے منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ آزادی محض اتفاق سے نہیں ملی بلکہ ایک صدی سے زائد کی مسلسل جدوجہد اور عظیم قربانیوں کے نتیجے میں ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ بتاتی ہے کہ جو قوم اپنی شناخت، تہذیب اور مذہب کے ساتھ زندہ رہنا چاہتی...
    واشنگٹن/راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ممکنہ تجارتی معاہدے کے نتیجے میں پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری متوقع ہے، جو ملکی معیشت کے لیے اہم پیش رفت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر سفارتی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، خصوصاً امریکا، سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر پیش رفت جاری ہے، جو مستقبل میں معاشی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کا باعث بنیں گی۔ اوورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں  اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل کا کہنا تھاکہ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے مخاطب ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔...
    سٹی 42 : ‎آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت اب بھی خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے پر بضد ہے، ‎پاکستان واضح کرچکا ہے کہ کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ‎مقبوضہ کشمیر  بھارت کا کوئی اندرونی معاملہ نہیں بلکہ ایک نامکمل بین الاقوامی ایجنڈا ہے۔ جیسا کے قائد اعظم نے کہا تھا کشمیر پاکستان کی "شہ رگ" ہے۔ ‎مقبوضہ کشمیر  پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں بھی موجود ہیں، اور پاکستان ان قراردادوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔  فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں ان خیالات کا اظہار ‎آرمی چیف سید عاصم منیر نے دورہ امریکہ کے دوران نے پاکستانی...
    سٹی 42 : پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر 79 ویں یوم آزادی کی تیاریاں قومی جوش و جذبے سے جاری ہیں۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ جشن آزادی کی تقاریب کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، 14 اگست کو وزیراعلیٰ مریم نواز شریف معرکہ حق پارک اور میوزیم کی نقاب کشائی کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جشن آزادی مثالی انداز میں منانے کی ہدایت کی ہے، معرکہ حق کی فتح کے جذبے سے سرشار قوم 79 واں یوم آزادی بھی تاریخی انداز میں منائے گی۔  فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں ہونہار سکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ ایکس اکاؤنٹ پر ہونہار پورٹل اوپننگ کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ میرے پیارے پنجاب کے طلباء آپ کے خواب پنجاب کے مستقبل کی دھڑکن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہونہار سکالرشپ پروگرام کے ذریعے 80 ہزار نوجوانوں کو سکالرشپ دے رہے ہیں ، 50 ہزار پہلے ہی اپنےاسکالرشپ حاصل کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پورٹل اب کھلا ہے ، براہ کرم یقین کے ساتھ درخواست دیں، شوق کے ساتھ مطالعہ کریں، جو کچھ آپ حاصل کر سکتے ہیں اس پر یقین کرنے سے کبھی باز نہ آئیں ، آپ کی کامیابی ہمیشہ میرا سب سے...
    منجھے ہوئے اداکار نعمان اعجاز نے یومِ آزادی کی منابست سے پوسٹ میں اپنا دل کھول کر رکھ دیا اور نوجوانوں کے مستقبل پر سوالات اُٹھا دیئے۔ اداکار نعمان اعجاز نے لکھا کہ ماضی میں نوجوان 14 اگست کو پرچموں سے گھر سجاتے تھے، گانے گاتے تھے اور جوش و جذبے سے بھرپور ہوتے تھے۔ نعمان اعجاز نے مزید کہا کہ آج کی نسل مایوسی اور بے یقینی کا شکار ہوکر اور ملک چھوڑ کر جانے کی خواہش کے ساتھ ویزا دفاتر کے باہر لائنوں میں کھڑی ہے۔ اداکار نعمان اعجاز نے اس افسوسناک صورتحال کی وجہ ملک میں بدعنوانی، انصاف کی عدم دستیابی، اور میرٹ کے قتل کو قرار دیا۔ مداحوں نے نعمان اعجاز کی پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے ان کی سچائی کو سراہا اور کہا کہ...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پی ایس ٹی نے کہا کہ ہمیں اپنی نئی نسل کو بار بار اس بات کی نشاندہی کرتے رہنا چاہیئے کہ اس آزادی کے لیے کتنی قربانیاں دی گئی ہیں تاکہ وہ بھی اپنے آنے والی نسلوں تاکہ اس پیغام کو پہنچاتے رہیں اور جشن آزادی پرجوش انداز میں مناتے رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ 14 اگست 1947ء کو پاکستان کا نام دنیا کے نقشے پر ایک آزاد مسلم ریاست کی حیثیت سے سامنے آیا، یہ سب کچھ قائد اعظم محمد علی جناح اور ہمارے آباؤ اجداد کی فکر اور سوچ کی وجہ سے ممکن ہوا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے جشن...
    وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھئیل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ،  مذہبی آزادی اور سول و آرمڈ فورسز میں یکساں مواقع حاصل ہیں۔ یہ بات وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھئیل داس کوہستانی نے پولیس سروس میں کمیشن حاصل کرنے والی پہلی ہندو خاتون ڈی ایس پی منیشا روپیتا سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی منیشا روپیتا نے کمیشن حاصل کرنے کے بعد محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کی اور اب انہوں نے کراچی میں عوام کی حفاظت اور قانون کی پاسداری کا بیڑہ اٹھایا ہے جو ایک مثالی جذبہ حب الوطنی اور لائق تحسین امر ہے۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما، سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستانی طیارے گرانے کے نئے بھارتی دعوے کو بے بنیاداور مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جھوٹے دعوے عالمی سطح پر بھارت کی مزید جگ ہنسائی کا باعث بنیں گے۔ جھوٹ کبھی بانجھ نہیں رہتا بلکہ مزید جھوٹ پیدا کرتا ہے، مودی سرکار کا یہ دعویٰ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ نجی ٹی وی چینلز کے پروگراموں میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے خواجہ آصف یا کسی بھی راہنما کی ملاقات کو غیر معمولی یا سازش کے رنگ میں پیش کرنا درست...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 3 ماہ کے بعد بھارتی ایئر چیف خواب خرگوش سے جاگ اٹھے اور انہیں خیال آیا کے انہوں نے پاکستانی طیارے تباہ کیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں مودی کی شمشان گھاٹ میں جلی اور راکھ ھوئی سیاست کو زندہ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان سے بدترین شکست پر بوکھلاہٹ، بھارتی ایئرچیف کا 6 پاکستانی طیارے مار گرانے کا مضحکہ خیز بیان ان کا کہنا تھا کہ مودی وطن میں اور دنیا میں ٹکے ٹوکری ہو چکے ہیں، ایسی بھونڈی کوشش نے بھارت کی رہی سہی ساکھ کو بھی مٹی میں ملا دیا۔ 3ماہ کے بعد بھارتی ائیر چیف...
    14 اگست وہ تاریخی دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں کے آزاد اور خودمختار ریاست کا خواب حقیقت میں بدلا۔ یومِ آزادی صرف جشن نہیں بلکہ قربانیوں کے تسلسل کی داستان ہے۔ یہ دن تجدیدِ عہد کا دن ہے اور ہمیں ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ یومِ آزادی کے موقع پر ’’پیغامِ ماضی‘‘ دیتے ہوئے پنجاب سے تعلق رکھنے والے کستوری لال نے اپنے تاثرات بیان کیے۔ انہوں نے کہا ’’14 اگست 1947 کے بعد میرے دادا جی، جن کا نام ہری چند تھا، نے ہمیں اُس دور کی کئی یادیں اور حقائق بتائے۔‘‘ کستوری لال کے مطابق اُن کے دادا جی ہمیشہ کہا کرتے تھے ’’بیٹا، آپ کے لیے سب سے محفوظ اور بہتر...
    سربراہ تحریک بیداری کا کہنا تھا کہ تاریخ میں بنی اُمیہ نے رسول اللہ ﷺ کے سامنے براہِ راست جنگ میں شکست کھائی، لیکن منافقت اور سازش کے ذریعے اسلام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور آج بھی امریکہ، اسرائیل اور یورپ فلسطین پر قابض نہیں ہو سکے، مگر ترکی، عرب ممالک اور ان کے اتحادیوں کی خیانت نے فلسطین کو گہرے زخم دیئے ہیں جن کی تلافی ممکن نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ اور جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کا اسرائیل کے حوالے سے دوہرا معیار ہے، حکمرانوں کو اس دوہرے معیار سے باہر نکلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ریاست اور اس کے وزراء ایک طرف...
     نامور اداکار نعمان اعجاز نے یومِ آزادی کے موقع پر ایک معنی خیز پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے ملک کے نوجوانوں کی حالتِ زار پر تشویش کا اظہار کیا۔نعمان اعجاز نے کہا کہ پہلے 14 اگست پر نوجوان گھروں کو پرچموں سے سجاتے، ملی نغمے گاتے اور جوش و ولولے سے سرشار نظر آتے تھے، مگر آج کی نسل امید کھو بیٹھی ہے۔نعمان اعجاز کے مطابق آج کے نوجوان نااُمیدی کا شکار ہو کر ملک چھوڑنے کے لیے بیتاب ہیں اور ویزا دفاتر کے باہر طویل قطاروں میں دکھائی دیتے ہیں۔انہوں نے اس افسوسناک تبدیلی کی بنیادی وجوہات میں کرپشن، انصاف کی عدم دستیابی اور میرٹ کے قتل کو قرار دیا۔مداحوں نے ان کی باتوں سے اتفاق کرتے...
    لاہور: معروف اینکر اور میزبان اقرار الحسن نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی جس میں انہوں نے پہلی بار تینوں بیویوں کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔ پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران اقرار الحسن نے اپنی پہلی محبت اور بیوی قرۃ العین اقرار کی خوبیوں کو دل سے سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئنی نے مجھے بچوں کی طرح ٹریٹ کیا اور میری ہر خواہش کو اپنایا اقرار الحسن نے مزید کہا کہ آئنی (قرۃ العین) کی ہرعادت خوبصورت ہے، اُس کی ایک اور خوبی یہ ہے کہ وہ سب کا خیال رکھتی ہے اور اس کا دل بہت بڑا ہے۔ میں اسے بہت چاہتا ہوں۔ انھوں نے...
    کراچی: وزیرِ مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیل داس کوہستانی نے کہا کہ اس سال کا 14اگست اس لیے اہم ہے کہ ہم نے بھارت کو صرف شکست نہیں بلکہ اس کا غرور بھی توڑا۔ یہ بات انہوں نے ہفتے کو وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان میں معرکہ حق جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بھارتی عوام اور حکومت سے کوئی دشمنی نہیں بلکہ پالیسیوں سے اختلاف ہے، بابائے قوم کے فرمان اور فلسفے پر ہی پاکستان آج قائم ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کا تحفظ ومذہبی آزادی کا حق حاصل ہو۔ اُن کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم پاکستان بھی مذہبی ہم...
    ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے دریائے ستلج اور اس سے ملحقہ ندی نالوں میں ممکنہ سیلاب سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مون سون کی بارشوں کا نیا سلسلہ 13 اگست سے شروع ہونے کا امکان ہے، انہوں نے عوام کو الرٹ رہنے، نشیبی علاقوں سے گریز کرنے اور سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا۔ یہ بھی پڑھیں: طوفان تو ٹل گیا لیکن تیز ہواؤں اور بارشوں کا خطرہ موجود ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان ہفتے کے روز اپنے ایک خصوصی پیغام میں عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا اور تمام متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال...
    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ایک ہزار ارب روپے سے زائد کے مالی اسکینڈل کا سراغ پرتگال میں لگ گیا لہٰذا اس اسکینڈل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں کیونکہ پنجاب کے عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ پہلے لندن اور اب پرتگال بھی منتقل کیا جا رہا ہے جس سے اہم شخصیات نے جائیدادیں خریدی ہیں۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ پرتگال اسکینڈل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں، تحقیقات کے بعد پنجاب کے 10 کھرب روپے پرتگال میں ہی برآمد ہوں گے، جعلی حکومت نے صرف ڈھائی سال میں 78 سال کے کرپشن کے ریکارڈز توڑ دیے ہیں لیکن عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ ان کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور عمران خان کے سابق میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیا ہے کہ کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر سابق وزیراعظم کو ملنے والا سونے کا لوٹا انہوں نے پیتل کے لوٹے میں تبدیل کروایا اور اس لوٹے پر سونے کا پانی چڑھوا کر اسے توشہ خانہ میں جمع کروا دیا۔ایک انٹرویو کے دوران فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ آپ نے بڑی بڑی کرپشن دیکھی ہوگی لیکن جنوری یا فروری 2019 میں کرتار پور راہداری کا افتتاح ہوا، تقریب میں جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ، اس وقت کے وزیراعظم (عمران خان) بھی موجود تھے، اس موقع پر سکھوں نے...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سمبازہ آپریشن میں 47 بھارتی انسپانسرڈ خوارج واصل جہنم کرنے سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ مادرِ وطن کے محافظ دہشت گردی کے خاتمہ کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء اور غازیانِ پاکستان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ امن کے دشمنوں کا خاتمہ قومی یکجہتی کا ثبوت ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ (او پی اینڈ ایچ آر ڈی) کے ذیلی ادارے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی)نے کہا ہے کہ ایک طویل عرصے کے بعد کویت کو ہنر مند افرادی قوت فراہم کی جا رہی ہے۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن حکام نے ہفتہ کو اے پی پی کو بتایا کہ وفاقی حکومت کی سازگار اور نتیجہ خیز پالیسیوں کی وجہ سے بین الاقوامی لیبر مارکیٹ میں پاکستانی محنت کشوں کی مانگ میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کویت کےلئے ایسی افرادی قوت کا انتخاب کیا جائے گا جو ذیل میں درج مقررہ قابلیت اور تجربے پر پورا اتریں گے۔ انہوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دو دنوں کے دوران ضلع ژوب کے سرحدی علاقے میں پاک افغانستان بارڈر سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔(جاری ہے) پی ایم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر دہشت گردوں کی در اندازی ناکام بنائی...
    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کامران ٹیسوری نے کہا کہ زائرین کیلئے مستقل بنیادوں پر راستہ بند کرنے کی کوئی بات نہیں ہوئی، میری درخواست پر مارچ کو موخر کیا جس پر شکریہ ادا کرتا ہوں، کمیٹی بنائی گئی ہے جو ایئر ٹکٹس اور دیگر معاملات پر کام کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں زائرین کے مسائل جلد از جلد حل ہوجائیں، زائرین کیلئے راستہ سیکیورٹی وجوہات پر عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ کیا ہے، زائرین کو محفوظ طریقے سے ایران بھجوایا جائے، ہوائی سفر...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مروت جیسے لوگ شرم و حیا سے عاری ہیں اور انہیں ٹی وی پر صرف اس لیے بھیجا جاتا ہے کہ عمران خان کے خاندان پر الزامات لگائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شیر افضل مروت کی باتوں کو سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ان کے مطابق مروت کا ذہنی توازن درست نہیں۔ علیمہ خان نے کہا کہ ان کے خلاف قتل (302) کا مقدمہ بھی بنایا گیا ہے اور وارنٹ بھی جاری ہو چکے ہیں، لیکن ضمانت لینے کا کوئی فائدہ نہیں، کیونکہ اگر آج...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان وائٹ ہاؤس سمٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی سرپرستی میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان طے پانے والے تاریخی امن معاہدے کا بھرپور خیرمقدم کرتا ہے ایکس پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم نے اس پیش رفت کو جنوبی قفقاز کے لیے ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا جو عشروں سے جاری تنازعات اور انسانی مصائب کی لپیٹ میں رہا ہے انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ امن استحکام اور تعاون کا پیغام لاتا ہے وزیراعظم نے صدر الہام علیوف اور آذربائیجان کے عوام کو اس اہم موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ ایک پُرامن مستقبل کی راہ ہموار کرنے میں ان کی دانائی دور اندیشی...
     گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ چاہتے ہیں زائرین کے مسائل جلداز جلد حل ہوجائیں۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ کیا ہے زائرین کو محفوظ طریقے سے ایران بھجوایا جائے، ہوائی سفر کے حوالے سے کمیٹی بن چکی ہے، کمیٹی 48 گھنٹے میں کام مکمل کرے گی۔کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی مسائل حل ہوتے ہی زمینی راستے بحال ہو جائیں گے، زائرین کے ویزا مسائل اور دیگر مطالبات پر بھی کام کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنرسندھ کے ایم ڈبلیو ایم کیساتھ مذاکرات کامیاب ہونے پر زائرین نے ایران روانگی مؤخر کردی تھی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ...
    انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے کہا کہ عوام کو چاہیئے کہ ایسے عناصر کی نشاندہی کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کو فوراً حکام تک پہنچائیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں دو اہم اور سنگین عوامی مسائل جن میں معتبر علمی کتب پر پابندی اور کشمیر بھر میں گلے سڑے گوشت کے حالیہ اسکینڈل شامل ہیں، پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معتبر محققین اور مایہ ناز مؤرخین کی تصنیفات پر پابندی کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہے اور اس طرح کے اقدامات سے نہ تو تاریخی حقائق کو مٹایا جا سکتا ہے اور نہ ہی کشمیری عوام کی جیتی جاگتی...