2025-07-25@19:10:07 GMT
تلاش کی گنتی: 8612

«انہوں نے کہا»:

(نئی خبر)
    اسلام آبا د(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ غیرقانونی کاروبارمیں زیادہ ترافغان شہری ملوث ہیں، افغان شہریوں نے ہماری ٹرانسپورٹ پر قبضہ کر رکھا ہے، افغان شہریوں نے غیرقانونی کالونیاں بنا رکھی ہیں، اب بھی پاکستان میں ایک سے ڈیڑھ لاکھ افغان شہری بیٹھے ہیں.(جاری ہے) خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی ذمہ داری اداروں پر ڈالنا غلط بات ہے، علی امین گنڈا پور کے لیڈر نے دہشت گردوں کو خیبرپختونخوا میں بسایا، علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت اور اداروں پر تنقید کی، وفاق کی...
    اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )مسلم لیگ نون کے رہنما و سابق وزیر خارجہ خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حافظ سعید اور مسعود اظہر کی بھارت حوالگی کا بیان بلاول بھٹو کی پارٹی پالیسی ہوسکتی ہے ، اس کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں، ایسے بیان سے پہلے ریاست سے گفتگو لازمی ہے، بلاول بھٹو کو وضاحت دینی چاہیے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کا دہشت گردی سے متعلق بیانیہ اب دنیا میں پٹ رہا ہے، جبکہ پاکستان نے دنیا کے سامنے خود کو ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر پیش کیا ہے.(جاری ہے) خرم دستگیر نے کہا کہ حافظ سعید اور مسعود اظہر کی بھارت...
    —فائل فوٹو پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز کے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر حکومت نہیں چل سکتی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں، قیاس آرائیاں کرنے والوں کو آئین اور قانون کی سمجھ ہی نہیں۔نیئر حسین بخاری نے کہا کہ صدر آصف زرداری اس ملک کے منتخب صدر ہیں، پی ٹی آئی مذاکرات پر یقین ہی نہیں رکھتی، تحریک چلانے کا شوق پورا کر لے۔ زرداری اور وزیراعظم شہباز کو ہٹانے کی بات بڑی افواہ، طارق فضلکراچی جیوکے پروگرام ʼʼکیپٹل ٹاکʼʼ میں میزبان... ان کا کہنا ہے کہ اسمبلی ارکان کے پاس آئین میں وزیراعظم یا وزیراعلیٰ کو ہٹانے کا حق موجود ہے، کسی...
    سالانہ 250 ارب روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے، وفاقی وزیر توانائی کا قائمہ کمیٹی میں انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کو آگاہ کیا ہے کہ سالانہ 250 ارب روپے کی بجلی چوری ہورہی ہے، کے الیکٹرک نیشنل گرڈ سے 600 میگاواٹ تک بجلی لے سکتی ہے، اقدام سے کے الیکٹرک کے پاس 2 ہزار میگاواٹ بجلی ہو جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی محمد ادریس کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے پاور کا اجلاس ہوا، حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کے حکام نے بتایا کہ اگر جامشورو میں فالٹ آئے تو پورا حیسکو بلیک آؤٹ میں چلا جاتا...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ  لیاری سانحے کے متاثرین کو 80 گز کے پلاٹ دینے کا اعلان کرتا ہوں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کراچی پہنچا ہوں وقت ضائع کیے بغیر یہاں آیا ہوں، تمام تجاویز خط کے ذریعے سندھ حکومت کو بھیجوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چھوٹا سانحہ نہیں ہے سندھ حکومت چھ ماہ کا کرایہ ادا کرکے گھر فراہم کرے،  نبیل گبول اور سعید غنی نے اچھی بات کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ معاملے پر خاموشی نہیں ہوگی، کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے،  گورنر ہاؤس ہر کام میں فعال رہتا ہے، متاثرین کو راشن اور روزگار بھی گورنر ہاؤس دے گا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہندو کمیونٹی اور متاثرین کے...
    پشاور(نیوزڈیسک)سوات میں کئی سال پہلےخریدا گیا ارلی وارننگ سسٹم تاحال نصب نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق سیکرٹری صوبائی انسپکشن ٹیم نے سیکرٹری محکمہ آبپاشی کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ آبپاشی نے 2010 میں ارلی وارننگ سسٹم خریدا تھا جو تاحال نصب نہیں کیا گیا، انسپکشن ٹیم کو سسٹم کی موجودہ حالت اور نصب نہ کرنےکی وجوہات سے آگاہ کیا جائے ۔ پلاننگ و مانیٹرنگ سیل محکمہ آبپاشی نے صوبائی انسپکشن ٹیم کو جوابی خط میں کہا کہ وائرلیس کمیونیکیشن سسٹم 2013 میں دوردراز علاقوں میں مؤثرمواصلات اور ہنگامی رابطے کیلئےخریدا گیا تھا تاہم تکنیکی اور سکیورٹی تحفظات کے باعث سسٹم نصب نہیں کیا جاسکا۔ خط...
    آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے ہر سال رپورٹ جاری کی جاتی ہے جس میں وفاقی وزارتوں، سرکاری ادارے میں مالی بے ضابطگیوں، قواعد کے خلاف ورزیوں اور سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کی نشان دہی کی جاتی ہے، سال 24-2023 کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارتوں میں 1100 ارب سے زائد مالیت کی مختلف بے ضابطگیوں کی نشان دہی کی گئی ہے۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق اس سال کی سب سے بڑی بے ضابطگی 35 لاکھ 90 ہزار ٹن گندم امپورٹ کرنے کے فیصلے کو قرار دیا گیا ہے، اس فیصلے سے 300 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے، یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا کہ جب ملک بھر میں گندم کی پیداوار ہو...
    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانی اور مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اپنی جگہ پر موجود ہے، بھارت سے جیتی ہوئی جنگ ہم ان کے بیانات کی وجہ سے ہار رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بتائیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کہاں گئی؟ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانی اور مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اپنی جگہ پر موجود ہے، بھارت سے جیتی ہوئی جنگ ہم ان کے بیانات کی وجہ سے ہار رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت سے بات چیت آلو پیاز اور تجارت پر کیوں ہو گی، مسئلہ...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں کسی بھی سطح پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ پاکستانی قوم کی ریڈ لائن ہوگی، جماعت اسلامی ایسی کسی بھی کوشش کی بھرپور مزاحمت کرے گی۔ منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ بھارت ایک دہشت گرد ریاست ہے، اسرائیل اور بھارت مل کر قبضے کی پالیسیاں چلا رہے ہیں۔ فلسطین میں جاری قتل عام پر عرب ممالک اور او آئی سی کی خاموشی مجرمانہ ہے، انہیں چاہیے کہ اسرائیل کو دہشت گردی بند کرنے کے لیے واضح دھمکی دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چند وزراء امریکا کی خوشنودی کے...
    ذرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مقررین نے پاکستان آرٹس کونسل کراچی اور کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیراہتمام برہان مظفر وانی کی شہادت کی نویں برسی کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں منعقدہ سیمینار کے مقررین نے شہید نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ برہان وانی کی جدوجہد اور مشن کو ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مقررین نے پاکستان آرٹس کونسل کراچی اور کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیراہتمام برہان مظفر وانی کی شہادت کی نویں برسی کے...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کی چیئرپرسن سینیٹر شیری رحمان نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی آفات کی زد میں ہے، اور یہ ہماری آخری وارننگ ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس ’ماحولیاتی آفات یا اجتماعی اقدام: پاکستان کی آخری وارننگ‘ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک تیزی سے درجہ حرارت، سیلاب، گلیشیئر پگھلاؤ اور پانی کے بحران کا سامنا کر رہا ہے، مگر ہم ابھی تک اجتماعی غفلت کا شکار ہیں۔ شیری رحمان نے انکشاف کیا کہ جرمن واچ کے کلائمیٹ رسک انڈیکس 2025 کے مطابق پاکستان دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ ان کے مطابق ملک میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی، اچانک سیلاب اور ژالہ باری معمول بن...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ غیرقانونی کاروبارمیں زیادہ ترافغان شہری ملوث ہیں، افغان شہریوں نے ہماری ٹرانسپورٹ پر قبضہ کر رکھا ہے، افغان شہریوں نے غیرقانونی کالونیاں بنا رکھی ہیں، اب بھی پاکستان میں ایک سے ڈیڑھ لاکھ افغان شہری بیٹھے ہیں۔(جاری ہے) خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی ذمہ داری اداروں پر ڈالنا غلط بات ہے، علی امین گنڈا پور کے لیڈر نے دہشت گردوں کو خیبرپختونخوا میں بسایا، علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت اور اداروں پر تنقید کی، وفاق...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے “ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے” کے موقع پر ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کھیلوں کی صحافت کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس سے وابستہ صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آج کا دن دنیا بھر میں کھیلوں کی صحافت کے اعتراف کا دن ہے، اور یہ شعبہ مسابقت کی فضا پیدا کرنے اور کھیلوں کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ: “سپورٹس جرنلزم نے دنیا بھر میں امید پیدا کی ہے اور سپورٹس مین سپرٹ کو فروغ دیا ہے۔” عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ مختلف کھیلوں کے مقابلوں کو اجاگر...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افغانستان کی صورتحال پر ہونے والے خصوصی مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے جنم لینے والی دہشتگردی پاکستان کے لیے ایک سنجیدہ اور مسلسل خطرہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’افغان سرزمین بدقسمتی سے مسلسل پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، جس سے نہ صرف ہماری قومی سلامتی متاثر ہو رہی ہے بلکہ پورے خطے کا امن خطرے میں ہے۔ ہمیں یقینی بنانا ہوگا کہ افغانستان دوبارہ دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بنے۔‘ عاصم افتخار نے کہا کہ داعش جیسا عالمی دہشتگرد نیٹ ورک اب افغان عبوری حکومت کو نشانہ بنا رہا ہے، جبکہ القاعدہ...
    جی اے گلزار نے شہید نوجوان رہنما اور تحریک آزادی کے دیگر شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری ان مقدس ارواح کے مقروض ہیں جنہوں نے ہمارے مستقبل کے لیے اپنی قیمتی جانیں قربان کیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے کہا ہے کہ شہید نوجوان رہنما برہان مظفر وانی بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف مزاحمت کی علامت اور کشمیری عوام کے ہیرو ہیں۔ ذرائع کے مطابق غلام احمد گلزار نے برہان وانی کے یوم شہادت پر ایک پیغام میں کہا کہ نوجوان رہنما دشمن کے لیے خوف کی علامت تھے۔ انہوں نے کہا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (آن لائن) چین نے بھارت کی جانب سے مذہبی معاملات میں مداخلت پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے چینی خودمختاری پر کھلا حملہ قرار دیا ہے۔ بھارت میں چین کے سفیر ڑو فیہونگ نے بھارتی حکام کی جانب سے دلائی لاما کے جانشین سے متعلق تبصروں کو سفارتی آداب کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔چینی سفیر نے واضح کیا کہ دلائی لاما کا سلسلہ نسب چین کے تبت خطے میں قائم ہوااور چین میں قانون کے تحت زندہ بدھوں کی دوبارہ پیدائش کا ایک منظم نظام موجود ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مذہبی عہدوں کی منظوری کا اختیار صرف چینی حکومت کو حاصل ہے اور کسی بیرونی ریاست یا تنظیم کو مداخلت کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مرکزی جلوس عاشورہ کی قیادت کی، میڈیا سے گفتگو میں یوم عاشورہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور لیاری میں عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے پر تازہ ترین صورتحال پر اظہار خیال کیا۔ وزیراعلیٰ نے حضرت امام حسینؓ کی لازوال قربانی اور جرأت کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عاشورہ ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کی ایک زندہ روایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دن ہر آنکھ اشکبار ہوتی ہے۔ انہوں نے جلوس میں شریک عزاداروں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر پیدل چل کر شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ جلوس گزشتہ روز بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا۔ تمام جلوسوں کی مسلسل...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایف بی آر کی جانب سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی کسٹمز کلیئرنس اور رسک مینجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس) متعارف کرائے جانے  کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کاروبار میں آسانی اور ٹیکس دہندگان کیلئے سہولت ہوگی جبکہ نظام میں مزید شفافیت آئے گی۔ شہباز شریف کی زیرصدارت ایف بی آر کی جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس  میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ وزیر اعظم  نے نئے رسک مینجمنٹ نظام کی تشکیل کیلئے کام کرنے والی ٹیم کے افسروں و اہلکاروں کو سراہتے ہوئے کہا...
    لاہور، فیصل آباد (نیوز رپورٹر، نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گزشتہ روز فیصل آباد میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر وہ خود فیلڈ میں موجود رہیں تاکہ سکیورٹی، سہولیات اور انتظامات کا براہ راست جائزہ لیا جا سکے۔ انہوں نے کہا  الحمدللہ پورے پنجاب میں یوم عاشور انتہائی عقیدت، امن اور اخوت کے ماحول میں منایا گیا اور تمام جلوس بحفاظت اپنے مقررہ مقامات تک پہنچے۔عظمیٰ بخاری نے کہا حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے دوران مجالس و جلوسوں کے لیے جو فول پروف اور تاریخی نوعیت کے اقدامات کیے، ان کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ فیصل آباد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)جماعت صوبہ سندھ کے نائب ناظم حافظ نصر اللہ عزیز چنا نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے غریب عوام کی مہنگائی سے کمر توڑ کر رکھ دی ہے چینی مافیا اور حکومت کی ملی بھگت کی وجہ سے چینی کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے پی ٹی آئی کی غلط سیاسی پالیسوں کی وجہ سے حکمران اتحاد کو دو تہائی اکثریت ملی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے اجتماع کارکنان سے خطاب اورصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امام حسینؓ کی سنت پر عمل کرنا ہی اصل حسینت ہے صرف آپؓ کا ذکر کرنے سے اس کا حق ادا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا اس وقت ملک ظالم حکمران جو امریکی غلامی کا طوق...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی اڈیالہ جیل جانے والی خبر تو بالکل ہی بے بنیاد ہے، مجھے نہیں سمجھ آئی کہ یہ کہاں سے آئی جہاں تک زرداری صاحب کا تعلق ہے اس میں تھوڑی سی جان ہو سکتی ہے.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک اور چیز بڑی امپورٹنٹ ہے کہ پیپلزپارٹی ابھی تک بلیک میل کر لیتی تھی بڑے آرام سے، آپ نے مخصوص نشستوں کا ذکر کیا اس کے بعد وہ بلیک میلنگ پوزیشن ختم ہو گئی پیپلزپارٹی کی کیونکہ گورنمنٹ کو تو ٹو تھرڈ میجورٹی مل گئی، اب پیپلزپارٹی اس طرح سے بلیک میل بھی نہیں کر سکتی. ...
    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ غلط بیانی پر ملک کے وزیراعظم کو نااہل کیا جاسکتا ہے تو ایوان کو تماشا بنانے والوں کو کیوں نہیں کیا جاسکتا۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بغیر نام لیے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ کی سیاسی جماعت غنڈہ گردی چاہتی ہے جو سڑک پر ہوتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو تو پھانسیاں دی گئیں، ماؤں اور بیویوں کے جنازے اٹھے،  کیا اس کی گواہی اسمبلیاں ہوں گی یہ تو میرا سوال ہے، اگر پارلیمانی پارٹی بیٹھ کر بات نہیں کرے گی تو 63 ٹو کا فیصلہ سامنے آ جائے گا۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اسمبلی میں...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ یا پی ٹی آئی سب اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت نے انتخابی نظام کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔ لاہور میں تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے غیر منصفانہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے یہ سیٹیں پی ٹی آئی کو دینے کا مطالبہ کیا، یہاں سیٹیں چھینی اور من پسند لوگوں میں بانٹی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقتدر ٹولہ کسی آئین و قانون کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ملک کو بند گلی میں دھکیلنے پر تلا بیٹھا ہے، اربوں روپے کے اشتہارات دیکر خوشحالی کے جھوٹے دعوے...
    عرب میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی مسلح افواج کے سینئر ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر دشمن اپنے دعوے میں سچا ہے اور جمہوری اقدار کا بھی علمبردار ہے تو اسے چاہئے کہ دنیا کو حملہ شدہ اڈے کا معائنہ کرنے کی اجازت دے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سینئر ترجمان جنرل "ابوالفضل شکارچی" نے کہا کہ دشمن اور صیہونی رژیم جان لے کہ اس کا مقابلہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں سے ہے جو کبھی بھی ہار قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار عرب میڈیا چینل المیادین سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایران کے خلاف حالیہ دراندازی...
    کراچی چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پولیس کے ساتھ ساتھ دیگر ریفارمز کی بھی ضرورت ہے، اگر ہمیں سزا دینے کا اختیار مل جائے تو سزا بھی دے دیں گے، آنے والے دنوں میں دیکھیں گے کہ ڈالر کی بلیک مارکیٹ میں خرید و فروخت کو ختم کردیں گے، معیشت کی بہتری ہمارا سب سے اہم ہدف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کو ویزے نہیں مل رہے، کویت اور اومان میں بھی ویزوں کے مسائل ہیں، جلد ہی ان کا حل نکالیں گے۔ کراچی چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محرم کے ابتدائی 10 روز پاکستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کاکہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی تبدیلی سے متعلق نہ حکومت میں اور نہ ہی کسی اور سطح پر کوئی تجویز زیر غور ہے، صدر زرداری ریاست کے آئینی سربراہ کے طور پر اپنا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اڈیالہ جیل جا کر تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی سے ملاقات کی خبروں کو سراسر من گھڑت، بے بنیاد اور بے سروپا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی افواہیں محض میڈیا میں سنسنی پھیلانے اور غیر سنجیدہ چسکوں کی تسکین کے لیے گھڑی جاتی ہیں۔عرفان صدیقی نے...
    سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ تاریخ میں بہت بڑے بڑے آپ کو واقعات مل جائیں گے لیکن حالیہ دنوں میں تو شاید فلسطین اور کشمیر کے علاوہ اتنے طویل عرصے تک کسی ظلم کا شکار رہنے والے مظلومین کی تعداد کم ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ یہ بات ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ پیپلز پارٹی نہ بنتی ہے اگر کشمیر کا ایشو نہ ہوتا، پیپلز پارٹی کے قیام کی بنیاد مسئلہ کشمیر ہے، کشمیر شاید اس ملک کا ایک ایسا مسئلہ ہے جس پر پاکستانی قوم یکجا ہے، اس پر کسی کو کوئی کسی قسم کا اختلاف نہیں ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی زندگی...
    فائل فوٹو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کی سیکیورٹی گاڑی کا چالان کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔پولیس ٹیم کے انچارج شاہ زیب، اہلکاروں پرویز، حیدر اور مجاہد کو وزیر اعلیٰ پنجاب نے شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے  پولیس ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی بالا دستی ہی ہماری حکومت کی پہچان ہے، پورے پنجاب میں قانون کا یکساں نفاذ اور پاسداری دیکھنا چاہتی ہوں۔خیال رہے کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے ہمراہ سیکیورٹی گاڑی کا ٹریفک کی خلاف ورزی پر چالان کیا گیا تھا۔
    چین کے شہر تیانجن کی بندرگاہ پر بجلی پیدا کرنے والے گھومتے ہوئے ہوا کے ٹربائنز اور مصنوعی ذہانت سے چلنے والے خودکار ٹرانسپورٹ روبوٹس جیسے ماڈلز نے نمائش کے اسٹالز کو سجا رکھا تھا۔ اسی نمائش میں قازقستان میں آستانہ لائٹ ریل ٹرین منصوبے کا ماڈل بھی پیش کیا گیا، جس کے لیے تیانجن ریل ٹرانزٹ گروپ نے مشاورتی خدمات فراہم کی تھیں۔ یہ سب مناظر پاکستانی وزارتِ مواصلات کے محکمہ روڈ ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر شہباز لطیف مرزا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے۔ چین کے متعدد دورے کرنے والے شہباز مرزا نے کہا کہ میں چین میں ٹرانسپورٹ کے شعبے کی ترقی سے واقعی متاثر ہوا ہوں جو آج کے دور میں ہماری بھی ضرورت ہے۔ یکم...
     سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ (SDPI) کے زیراہتمام ”بجٹ کے بعد بجلی کی قیمتوں پر مکالمہ: مالی ترجیحات اور ٹیرف اصلاحات کے اثرات“ کے عنوان سے ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس مباحثے میں توانائی کے شعبے سے وابستہ ماہرین اور پالیسی سازوں نے شرکت کی، جنہوں نے پاکستان کے توانائی کے شعبے کو درپیش چیلنجز خصوصاً بجلی کے نرخوں کے موجودہ پیچیدہ نظام پر تفصیل سے گفتگو کی۔ ماہرین نے پالیسی سازی کے عمل میں تمام متعلقہ شراکت داروں کی شمولیت کو ناگزیر قرار دیا۔ سیشن کی نظامت ایس ڈی پی آئی کے سینئر ریسرچ ایسوسی ایٹ عبیدالرحمٰن ضیاء نے کی، جبکہ توانائی کے شعبے سے وابستہ ماہرین میں انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئرز پاکستان (IEEEP)...
    سٹاک ہوم(ڈیلی پاکستان آن لائن)یورپی ملک سویڈن نے پاکستان میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 2 جولائی کو سٹاک ہوم میں پاکستان اور سویڈن کی وزارت خارجہ کے درمیان ہونے والے دوطرفہ سیاسی مشاورت کے بعد سویڈن کی حکومت نے اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ ترجمان نے کہا کہ اس سے پاکستانیوں کو مختصر قیام کیلئے سویڈن جانے کی سہولت ملے گی۔ترجمان کے مطابق 7 جولائی 2025 سے پاکستانی شہری 90 دن تک کے سویڈن کے دوروں کیلئے پاکستان سے شینجن ویزا کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اس مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی...
    اسلام آباد: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کوئی ایسا کام نہیں کر رہی جس میں آپ کہیں کہ پیسے دیے جا رہے ہیں، صوبائی حکومت خود خوفزدہ ہے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان کو گورنر ہاؤس کا فوبیا ہے کہ شاید وہاں پہ کوئی سازش ہو رہی ہے، میں نے تو پہلے کہا کہ اس فیصلے کے بعد تمام اپوزیشن جماعتوں کے52 ،53 ممبر بنتے ہیں، 30آزاد ہیں، پی ٹی آئی کے پاس اکثریت ہے تو آرام سے حکومت چلائیں، مسئلہ یہ ہے کہ یہ اپنی اندرونی سیاست سے خوفزدہ ہیں ، پی ٹی آئی میں اتنے گروپ بن...
    میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ویزا مسئلے پر متحدہ عرب امارات حکام سے ملاقات ہوئی ہے، آئندہ دو سال میں گرین پاسپورٹ کی اہمیت بڑھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جہاں تک ممکن ہوگا کراچی کے مسائل حل کریں گے۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کراچی سیف سٹی منصوبے پر وزیراعظم کی توجہ ہے، کراچی میں سیف سٹی منصوبہ مکمل ہونے سے جرائم میں واضح کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں منشیات کے عادی افراد کی بحال کا مرکز بنایا جائے گا، کراچی پولیس کی کوشش کی وجہ سے شہر میں...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمیل احمد نے کہا کہ خواتین کی مالی شمولیت بڑھانے پر توجہ دے رہے ہیں، 22 فیصد خواتین ملکی ورک فورس کا حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ حکومت اور مرکزی بینک کے سخت فیصلوں کی وجہ سے معیشت بحال ہوئی ہے، ماضی کی غلطیاں دہرانی نہیں چاہییں۔ شہر قائد میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے ویمن آنٹرپرینیور فنانس کوڈ پاکستان کی افتتاحی تقریب سے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، ڈپٹی گورنر سلیم اللہ، ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندے نے خطاب کیا جب کہ مقامی بینکوں کے صدور بھی تقریب میں موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ وی فنانس کوڈ کو...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنے سابق حلیف ایلون مسک کی جانب سے نئی سیاسی جماعت بنانے کے اعلان پر شدید تنقید کرتے ہوئےمضحکہ خیز ridiculous قرار دیا۔(جاری ہے) انہوں نے نیوجرسی سے واشنگٹن واپس جاتے ہوئے طیارے میں سوار ہونے سےصحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں تیسری جماعت کا قیام ایک بے ہودہ اور کم عقلی پر مبنی عمل ہے۔ ہم ریپبلکن پارٹی کے ساتھ زبردست کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔انھوں نے مزید کہایہ نظام ہمیشہ سے دو جماعتوں پر قائم رہا ہے، اور میرے نزدیک تیسری جماعت بنانے سے صرف مزید الجھن پیدا ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ایلون مسک کہا یہ اعلان میرے...
     ویب ڈیسک :سندھ حکومت نے کراچی کے علاقےلیاری بغدادی میں عمارت گرنے کے افسوسناک سانحے پر فوری اقدام اٹھاتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سربراہ کو معطل کر دیا، جبکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان بھی کر دیا .سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیر داخلہ ضیاء لنجار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لیاری بلڈنگ سانحہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی ایس بی سی اے کو معطل کرتے ہوئے وزیر داخلہ کو فوری طور پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین یا مفادات کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کا ایسا شدید اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا جو دشمن کی سوچ سے بھی زیادہ سخت اور تکلیف دہ ہوگا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے دورے کے دوران نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس مکمل کرنے والے مسلح افواج کے افسران سے خطاب کیا، انہوں نے بدلتے ہوئے عالمی اور علاقائی سکیورٹی منظرنامے، جنگ کے بدلتے کردار اور اس سے جڑے خطرات پر سیر حاصل گفتگو کی۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت آپریشن سندور کے دوران...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کی انسداد منشیات اور اسمگلنگ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کسی بھی صورت غیر قانونی نقل و حمل کی اجازت نہیں دی جائے گی اور کوسٹ گارڈز کو مضبوط بنانے کے لیے تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ کراچی میں کوسٹ گارڈز کے فلیٹ میں 2 نئی کشتیوں کی شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ اسمگلنگ معیشت کے لیے دیمک ہے، اور حکومت نے 2 سال سے بھی کم عرصے میں اس پر بڑی حد تک قابو پالیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ملک سے ڈالرز اور دیگر اشیا کی بے دریغ اسمگلنگ ہو رہی تھی، مگر...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) اور چیف آف آرمی اسٹاف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (NDU) اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے “نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس” مکمل کرنے والے مسلح افواج کے افسران سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل نے موجودہ دور کے سیکیورٹی چیلنجز اور مستقبل کی جنگوں کے بدلتے ہوئے کردار پر جامع روشنی ڈالی۔ پیشہ ورانہ تربیت اور ادارہ جاتی مہارت کی اہمیت آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے دور میں جنگیں صرف میدانِ جنگ میں نہیں بلکہ ہائبرڈ، روایتی اور غیر روایتی طریقوں سے لڑی جاتی ہیں۔ ایسے پیچیدہ اور ہمہ جہت خطرات سے نمٹنے کے لیے ذہنی چوکسی، عملی فہم...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس ممالک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس گروپ پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کریں گے ” ٹروتھ سوشل“ پر پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہاکہ جو بھی ملک برکس کی امریکہ مخالف پالیسیوں کے ساتھ کھڑا ہو گا اس پر اضافی 10 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا اس پالیسی میں کوئی رعایت نہیں ہو گی. دوسری جانب برکس گروپ کے راہنماﺅں نے سربراہ اجلاس میں صدر ٹرمپ کے درآمدی ٹیکسوں کو تنقید کا نشانہ بنایا برکس کے 11 ابھرتے ہوئے ممالک میں برازیل، روس، انڈیا، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں، جو دنیا کی تقریباً نصف آبادی اور 40 فیصد عالمی معاشی...
    پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی کی اسامیوں کےلیے 22 جون کو ہونے والا پیپر لیک ہونے کا انکشاف ہوا  ہے۔ رپورٹ کے مطابق معاملہ سامنے آنے کے بعد اتھارٹی نےسوشل میڈیاپرپیپرلیک معاملےکی تحقیقات شروع کردیں، تحقیقات میں ایک امیدوار کے پیپر سے لیک شدہ پیپر میچ کرگیا۔ ابتدائی تحقیقات کےمطابق پیپر ایک امیدوار نے لیک کیا تھا،جس امیدوار نے پیپر لیک کیا اسے ڈس کوالیفائی کردیا گیا۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی کا پیپر لیک ہونے کی خبر بے بنیاد ہے،امتحان 22 جون کو مکمل سیکیورٹی میں منعقد ہوا۔ پی اے اے نے کہا کہ پیپر کی تصویر امتحان ختم ہونے کے دو گھنٹے بعد اپلوڈ کی گئی، امتحان منعقد ہونے کے...
    ایجبسٹن میں 10 وکٹیں لیکر تاریخ رقم کرنے والے بھارتی فاسٹ بولر آکاش دیپ کی کہانی نے سب کو آبدیدہ کردیا۔ آکاش دیپ نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں غیر معمولی بولنگ کرتے ہوئے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 10 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔  ان کی جارحانہ اور نپی تلی بولنگ نے نا صرف بھارت کو بڑے مارجن سے فتح دلائی بلکہ مداحوں کے دل بھی جیت لیے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آکاش دیپ نے کہا کہ میرے لیے یہ صرف ایک کرکٹ میچ نہیں تھا بلکہ ہر گیند میرے دل کی ایک دعا تھی۔  انہوں نے کہا کہ میری بہن کینسر سے لڑ رہی ہے اور میں اپنی پوری کارکردگی اسی کے لیے...
    بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے رسمی پریس کانفرنس میں پاک بھارت تنازع کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان روایتی دوست اور ہمسائے ہیں اور دفاعی اور سیکورٹی تعاون دونوں ممالک کے درمیان معمول کے تعاون کا حصہ ہے جو کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہیں بناتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان ایسے پڑوسی ہیں جنہیں دور نہیں کیا جا سکتا، اور دونوں ممالک چین کے بھی اہم پڑوسی ہیں۔ کچھ عرصے سے، چین بھارت اور پاکستان کے درمیان صورتحال پر بھرپور توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے ۔چین فعال طور پر امن کی وکالت کرتا ہے اور بات چیت کو فروغ دیتے ہوئے علاقائی امن و استحکام...
    کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 )پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے لیاری کے علاقے بغدادی میں رہائشی عمارت گرنے کے واقعے کے ذمہ داروں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا،ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ عمارت بنانے والے بلڈر کے خلاف صرف مقدمہ ہی نہیں بلکہ اسے گرفتار بھی کرائیں گے.(جاری ہے) رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے زمین بوس ہونے والی عمارت کا دورہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے)بدعنوان ادارہ ہے، ڈی جی ایس بی سی اے ان کا فون تک نہیں اٹھاتے نبیل گبول نے کہا کہ کیا سعید غنی سے بھی استعفے کا مطالبہ کریں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے سیاسی اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت محاذ آرائی کے بجائے اتفاق رائے سے آگے بڑھنے پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا ملک میں سیاسی اور انتخابی مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور جمہوری تعاون پر زور دیا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ عمران خان عدالتی حراست میں ہیں اور کسی بھی ملاقات کی اجازت کا تعین وفاقی حکومت نہیں بلکہ عدالت کرتی ہے رانا ثنااللہ نے مخصوص نشستوں کے بارے میں خدشات کے حوالے سے کہا کہ اس سلسلے میں آئینی اور قانونی طریقہ کار کی پیروی کی گئی ہے....
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 )اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے و اضح کیا ہے کہ وہ اسمبلی کو تماشہ گاہ نہیں بننے دیں گے اور نہ ہی کسی کو ایوان میں ہلڑ بازی یا فحش اشاروں کی اجازت دیں گے،میں نے اپنا فرض ادا کرنا ہے، کسی کے خلاف نہیں ہوں،اپوزیشن نے ایوان کی کارروائی احسن انداز میں چلانے کا حلف اٹھا رکھا ہے ،آرٹیکل 62 اور 63 دراصل آمریت کی نشانیاں ہیں اور چاہیں تو انہیں نکال کر پھینک دینا چاہیے.(جاری ہے) پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک احمد خان نے اپوزیشن اراکین کے خلاف ریفرنس کے حوالے سے اعتراضات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا ریفرنس پر اعتراض اٹھانے والوں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 )سابق وفاقی وزیرقانون اورمعروف قانون دان چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مجھے یحییٰ آفریدی پر ترس آتا ہے وہ سیکنڈ کلاس سول جج بنے ہوئے ہیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزازاحسن نے کہا سپریم کورٹ میں 15جج لگا دیئے گئے ہیں جن کو سیکنڈ کلاس سول جج بنا دیا ہے، ان کےلئے سپریم کورٹ کے کوئی20 فیصد کیسز سننے والے ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے مجھے جسٹس یحیی آفریدی پر ترس آتا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ میں جسٹس آفریدی کا بہت احترام کرتا تھا وہ چیف جسٹس تو ہیں لیکن اختیار کے حوالے سے سیکنڈ کلاس سول جج بنے ہوئے ہیں ، ان...
    پجاب اسمبلی میں 26 ارکان اسمبلی کی نااہلی کا ریفرنس دائر کرنے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ غلط بیانی پر وزیراعظم کو نا اہل کیا جاسکتا ہے تو ایوان میں ہنگامہ کرنے والوں کو کیوں نہیں؟ آرٹیکل 62، 63 کا مخالف ہوں۔ پنجاب اسمبلی کے میڈیا ہال میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ایک طویل پریس کانفرنس کی، جس میں انہوں نے کہا کہ  بجٹ اجلاس میں وزیر خزانہ کی تقریر اور کارروائی کے بعد وکلا کی طرف سے اور میڈیا میں بہت ساری خبریں بھی آئیں۔ باتیں کرنے سے پہلے اسمبلی سیکرٹریٹ میں پہلے مجھ سے گفتگو کر لی جاتی تو اچھا ہوتا۔ لوگوں کو گندے فحش اشارے کی اجازت...
     حسن علی : سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ   میں صرف ڈیوٹی کر رہا ہوں ,کسی کے خلاف نہیں ہوں،انہوں نے واضح کیا کہ "یہ ایوان کوئی احتجاج گاہ نہیں ہے"، اور ارکان اسمبلی کو نظم و ضبط کے ساتھ کام کرنے کا پیغام دیا۔  پریس کانفرنس میں سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب موجود تھے۔  ملک محمد احمد خان  کا کہنا تھا کہ  بطور سپیکر ڈیوٹی سنبھالی تو کوشش کی اپنے کردار کو پوری ایمانداری سے نبھائوں گا،معطلی کے احکامات آنے سے پہلے میں اپنا موقف آپکے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، آج تک ایسی کوئی وزیر خزانہ کی تقریر نہیں جس میں بجٹ کی کتابوں کو پھاڑنا ہنگامہ آرائی نہ ہو،پارلیمنٹ...
    لاہور (نیوز ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ غلط بیانی پر وزیراعظم کو نااہل کیا جاسکتا ہے تو ایوان کو تماشا بنانے والوں کو کیوں نہیں کیا جاسکتا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ کچھ ارکان اسمبلی کو معطل کیا اور کچھ کو نوٹس بھجوائے، اپوزیشن لیڈر نے سوال اٹھایا کہ میں ریفرنس بھجوا سکتا ہوں یا نہیں، میری رولنگ کے خلاف بہت کچھ کہا گیا ، بہت کچھ لکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کی کاپیاں پھاڑی گئیں، شور شرابہ اور وزیر خزانہ پر حملہ تک کیا جاتا ہے، ایوان میں احتجاج کے کچھ حدود و قیود ہونی چاہیے یا نہیں، اس بات...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کے تیسری سیاسی جماعت کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایلون مسک مکمل طور پر پٹری سے اتر گئے ہیں۔ تیسری جماعت شروع کرنے سے الجھن میں اضافہ ہو گا۔ وہ اس کے ساتھ تفریح کرسکتا ہے لیکن میرے خیال میں یہ احمقانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسک کی تیسری جماعت بنانے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی ، میں نے الیکٹرک گاڑیوں کا لازمی قانون ختم کر دیا ہے، میری پہلی ذمہ داری امریکی عوام کا تحفظ ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ مسک نے اپنے قریبی دوست...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جولائی2025ء) وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین نے عاشورہ کے حوالے سے جاری خصوصی پیغام میں کہا کہ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہواقعہ کربلا اسلام کی بنیادی اکائی اور اخوت و بھائی چارے کا درس ہے انہوں نے کہا کہحضرت امام حسین نے معرکہ حق میں اپنی اور اپنے اصحاب کے خون کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے اسلام کی بنیادیں مظبوط کیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام اور کلمہ کی بنیاد پر وجود میں آیا تفرقہ بازی اور تقسیم ملکی مفاد میں نہیں۔
    آرٹیکل 62 اور 63 آمریت کی نشانی، نکال کر پھینک دیں: سپیکر پنجاب اسمبلی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 62 اور 63 آمریت کی نشانی ہے، جسے جمہوریت کیخلاف استعمال کیا گیا، میں آرٹیکل 62 اور 63 کا شدید مخالف ہوں، چاہیں تو انہیں نکال کر پھینک دیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ آئین کی ان دفعات کا من پسند استعمال کیا جائے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کوشش کی کہ اپنے کردار کو بھرپور ذمہ داری سے نبھا سکوں، میری زندگی ان ہی اسمبلیوں اور قواعد کے مطابق گزری۔انہوں...
    ملک محمد احمد خان نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ایوان کے معزز ارکان نے خود اسمبلی قوانین بنائے ہیں، میں تو اسمبلی کی حرمت اور حق کا تحفظ کر رہا ہوں، میں ایوان کے ہر رکن کو اس کا حق دلانا چاہتا ہوں، اسمبلی کسی کی احتجاج گاہ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ میں نے اپنا فرض ادا کرنا ہے، کسی کیخلاف نہیں ہوں، اپوزیشن نے ایوان کی کارروائی احسن انداز میں چلانے کا حلف اٹھا رکھا ہے، اسمبلی کو تماشا گاہ نہیں بننے دیں گے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایوان کے معزز ارکان نے خود اسمبلی...
    یوم عاشورہ کی مناسبت سے برسلز سے جاری ایک بیان میں کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) کی قربانی تمام آزادی پسندوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں پر مظالم بند کروائے، کشمیری قیدیوں کی رہائی اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ ذرائع کے مطابق علی رضا سید نے یوم عاشورہ کی مناسبت سے برسلز سے جاری ایک بیان میں کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) کی قربانی تمام آزادی پسندوں کے لیے مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم عاشورہ ہمیں حضرت امام حسین (ع) کی عظیم قربانی اور حق و انصاف...
    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ آئین کی دفعہ 62، 63 کا مخالف ہوں، چاہیں تو انہیں نکال کر پھینک دیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ آئین کی ان دفعات کا من پسند استعمال کیا جائے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ آئین کی دفعہ 62، 63 آمریت کے دور کی نشانیاں ہیں جسے جمہوریت کے خلاف استعمال کیا گیا۔ملک محمد احمد خان نے کہا کہ مجھ پر بڑا الزام یہ تھا کہ میں اپوزیشن کو زیادہ وقت دیتا ہوں، میں نے ہمیشہ ایک اچھے کسٹوڈین کا کردار ادا کیا، کچھ ارکان اسمبلی کو معطل کیا اور کچھ کو نوٹس بھجوائے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے سوال اٹھایا کہ میں ریفرنس بھجوا...
    بھارتی وزیر نے اپنی تقریر میں سپر پاورز کی آمریت اور مطلق العنان فطرت پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم آہنگی اور محبت کے احساس میں کمی آرہی ہے، انسانیت کا تحفظ مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ناگپور میں کتاب "بیونڈ بارڈرز" کی تقریب رونمائی کے دوران بھارتی وزیر نتن گڈکری نے عالمی تنازعات اور انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں تصادم کا ماحول ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان روس اور یوکرین کے درمیان جو کچھ ہو رہا ہے اس کے پس منظر میں کسی بھی وقت عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔ نتن گڈکری نے کہا کہ آج کی جنگ...
    کراچی(نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی 78 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اہل خانہ کے مطابق عبد الستار بچانی کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی کے انتقال پر صوبائی وزراء شرجیل میمن، ضیاء لنجار، ذوالفقار شاہ، نثار کھوڑو اور وقار مہدی نے اظہار افسوس اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ شرجیل میمن نے مرحوم عبدالستار بچانی کو ایک بااصول، ملنسار اور عوام دوست شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی عوام کی خدمت اور جمہوریت کے فروغ کیلئے وقف کی، جمہوریت اور عوام کیلئے ان کی سیاسی جدوجہد اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ...
    کراچی میں عمارت گرنے کے واقعے پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج اجلاس طلب کرلیا۔ میڈيا سے گفتگو میں انہوں نے واقعے کے ذمہ داران کو سزا دینے کی یقین دہانی کرائی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ حادثے کی شکار عمارت پر کمیٹی کی رپورٹس کا جائزہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانچ سو سے زائد خطرناک عمارتیں ہیں، جن میں زیادہ تر ضلع جنوبی میں ہیں، ان کا متبادل حل ڈھونڈیں گے۔
    لیاری میں عمارت گرنے کے مقام کے دورے کے دوران لیاری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بدعنوان ادارہ ہے، ڈی جی ایس بی سی اے اُن کا فون تک نہیں اٹھاتے۔ اسلام ٹائمز۔ لیاری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے بغدادی میں عمارت گرنے کے واقعے کے ذمہ داروں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ عمارت گرنے کے مقام کے دورے کے دوران نبیل گبول کا کہنا تھا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) بدعنوان ادارہ ہے، ڈی جی ایس بی سی اے اُن کا فون تک نہیں اٹھاتے۔ انہوں نے کہا کہ کیا سعید غنی سے بھی استعفیٰ کا مطالبہ...
    TEHRAN: ایران نے لاکھوں افغان مہاجرین کو مقررہ ڈیڈلائن تک ملک چھوڑنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری صورت میں گرفتاری کے لیے تیار ہوجائیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ جاری رہنے والی 12 روزہ جنگ کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کی وجہ سے افغان مہاجرین کو ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی اور ڈیڈلائن بہت قریب آگئی ہے۔ انسانی حقوق کے اداروں نے خبردار کیا ہے کہ بڑے پیمانے پر افغان باشندوں کی بے دخلی سے افغانستان میں مزید عدم استحکام ہوسکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق افغانستان میں دہائیوں جاری رہنے والی جنگ اور خانہ جنگی کے دوران ایک اندازے کے مطابق 40 لاکھ افراد ایران منتقل...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے بغدادی میں منہدم ہونے والی عمارت  کے دورے کے موقع پر ذمہ داروں سے استعفیٰ طلب کرلیا۔ لیاری سے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ عمارت بنانے والے بلڈر کے خلاف صرف مقدمہ ہی نہیں بلکہ اسے گرفتار بھی کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک کرپٹ ادارہ ہے، اس کے سربراہ اُن کا فون تک نہیں اٹھاتے، کہا جاتا ہے کہ وہ خطرناک آدمی ہے، اس کو کچھ کہیں گے تو اوپر سے فون آجائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: لیاری بغدادی میں 60...
    شکارپور میں مجلس عاشور سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ امام عالی مقام علیہ السلام نے انبیائے کرام (ع) کی سنت اور سیرت پر چلتے ہوئے مشکل ترین امتحان کو گلے لگایا اور حق و باطل کے درمیان لکیر کھینچ دی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کربلا کا پیغام ظلم کے خلاف قیام اور انسانیت کی نجات ہے۔ آج کے یزیدوں کا مقابلہ کرنے کے لئے حسینی کردار اپنانا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے چک ضلع شکارپور میں منعقدہ یوم عاشور کی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے میدان کربلا میں جو عظیم قربانی...
    پنجاب میں بارش کا رواں اسپیل کب تک جاری رہے گا؟ پی ڈی ایم اے نے بتا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز لاہور:پی ڈی ایم اے پنجاب نے مختلف اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ شدید بارش میں مخدوش و بوسیدہ مکانات گرنے کے باعث نقصانات رپورٹ ہوئے، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے، راولپنڈی اور گجرانوالہ میں مخدوش و بوسیدہ عمارات گرنے سے 2 شہری جانبحق ہوئے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جانبحق افراد میں 1 خاتون اور ایک بچی شامل ہیں، مون سون بارشوں کے باعث 2 مخدوش و کچے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف فیصلہ کن پیغام جا چکا ہے، بھارت کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ پوری دنیا نے دیکھا، مودی سرکار ذلیل و خوار ہوئی، ان کا سندور اُجڑا۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاریخ میں پچھلے دو سے تین ماہ گیم چینجر ثابت ہوئے، پاک فوج کی فتح، سفارتی فتح اور معیشت بھی فتح کے ساتھ درست سمت میں گامزن ہے، ایران پاکستان کا جگری دوست ہے، افغان سرحد پر بھی حالات بہتر ہونے کی امید نظر آ رہی ہے ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری آچکی ہے، پاک چین دوستی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے،...
    سیالکوٹ  (ڈیلی پاکستان آن لائن)سیالکوٹ میں یوم عاشور کے جلوس میں شرکت کے موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔نجی ٹی وی  آج نیوزکے مطابق  انہوں نے کہا کہ امام حسینؓ نے اسلام کی حفاظت کے لیے اپنے خاندان کی قربانی دی، اور چودہ سو سال گزرنے کے باوجود ان کی قربانی آج بھی ایک مثال بنی ہوئی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ چودہ سو سال قبل بھی قیامت برپا کی گئی تھی اور عالم اسلام خاموش تماشائی تھا۔ آج بھی غزہ میں کربلا دہرایا جا رہا ہے اور افسوس کی بات ہے کہ عالم اسلام بدستور خاموش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس...
    پیرس:چین کے وزیرخارجہ وانگ یی نے ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع کو ہوانے دینے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاقت کا ایک اور استعمال نفرت میں اضافے کا باعث بنے گا اور اس سے ایران کے جوہری پروگرام کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے پیرس میں فرانسیسی وزیر خارجہ جین نول بیروٹ کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ فوجی تنازع نہیں دہرایا جانا چاہیے کیونکہ جنگ سے ایران کے جوہری پروگرام کا مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ وانگ یی نے کہا کہ طاقت کا استعمال امن کے مفاد میں ہونا چاہیے نہ کہ یہ ثابت...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دن عوام کے منتخب وزیرِاعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت پر مارشل لا مسلط کر کے جمہوریت کو کچلا گیا۔ شہید بھٹو کو اقتدار سے ہٹانے کی سازش درحقیقت عوامی رائے اور جمہوری اصولوں پر حملہ تھی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو شعور دیا، آمریت نے اس آواز کو طاقت کے زور پر دبانے کی کوشش کی لیکن پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں آمریت کا جرأت مندی سے مقابلہ کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا...
    یوم عاشورہ 1447ھ کے موقع پر پاکستان کے صدر اور وزیرِ اعظم نے نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں قوم کے نام خصوصی پیغامات جاری کیے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کا پیغام: صدر مملکت نے اپنے پیغام میں یوم عاشورہ کو قربانی، حق گوئی اور عزمِ صمیم کا پیغام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار رفقاء کی عظیم شہادت کی یاد دلاتا ہے، جو باطل کے خلاف ایک ابدی جدوجہد کی علامت بن چکا ہے۔امام حسینؓ کی شہادت نے ہمیں سچائی، وفا اور قربانی کی بے مثال داستان عطا کی، جو ہر دور میں انسانوں کے لیے ایک رہنما اصول بنی رہی...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دیہی آبادی کی ترقی کے عالمی دن کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی دو تہائی آبادی دیہات میں رہتی ہے، اور یہی طبقہ ملک کی زراعت، ثقافت اور معیشت کا حقیقی ستون ہے۔ انہوں نے دیہی علاقوں کی فلاح و بہبود کو قومی ترقی کا مرکزی جزو قرار دیتے ہوئے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دیہاتوں میں بسنے والے افراد آج بھی باہمی تعاون، رواداری اور محنت جیسی صدیوں پرانی روایات کے امین ہیں، اور انہی کھیتوں، باغات اور بستیوں میں پاکستان کی روح پروان چڑھ رہی ہے۔ مزید پڑھیں: مریم نواز کا بڑا اعلان، پنجاب کے 59 شہروں میں ترقیاتی منصوبے شروع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے یوم عاشورہ کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ نے میدان کربلا میں دین اسلام کی سربلندی کے لیے سب کچھ قربان کر دیا، حتیٰ کہ اہل بیت اور اپنی جان بھی دین کی حفاظت کے لیے قربان کر دی۔ انہوں نے کہا کہ آج عالم کفر متحد ہو کر اس دین کو مٹانے کے درپے ہے، اور اس وقت دین کی بقا کا واحد راستہ امت مسلمہ کے اتحاد اور یگانگت میں پوشیدہ ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ یہود و نصاریٰ مسلمانوں میں اختلاف و انتشار پیدا کر کے نہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وینس (آن لائن) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ امن کے لیے انصاف، مکالمہ اور انسانی وقار کو ترجیح دی جائے۔ امن صرف جنگ کا نہ ہونا نہیں، بلکہ انصاف کی موجودگی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وینس میں عالمی امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آج کے عالمی امن کو درپیش چیلنجز کے موضوع سے منعقدہ کانفرنس میں پاکستان اور یورپی شخصیات نے شرکت کی ۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ انصاف اور بین المذاہب ہم آہنگی کی علمبرداری کی۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ امن کے لیے انصاف، مکالمہ اور انسانی وقار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دن عوام کے منتخب وزیرِاعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت پر مارشل لا مسلط کر کے جمہوریت کو کچلا گیا۔ شہید بھٹو کو اقتدار سے ہٹانے کی سازش درحقیقت عوامی رائے اور جمہوری اصولوں پر حملہ تھی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو شعور دیا، آمریت نے اس آواز کو طاقت کے زور پر دبانے کی کوشش کی لیکن پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں آمریت کا جرات مندی سے مقابلہ کیا۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہمیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ میدان کربلا میں امام حسینؓ کی قیادت میں خاندان محمدؐ کی قربانیاں تا قیامت باطل کے مقابلے میں حق کے غلبے کے لیے زندہ و پائندہ پیغا م ہے۔ ہر دور میں قرآن و سنت کے احکامات کے باغی حکمران ملک و ملت پر یزیدی نظام مسلط کرتے ہیں۔ اہل حق ہمیشہ غلبہ دین کے لیے حسینیت کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔میدان کربلا کی شہادت محمدؐ کی امت کو متحد ہونے کا پیغام ہے۔ امت کے انتشار نے یہود و ہنود اور امریکا و یورپ کے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہر اقدام کے لیے راستہ کھول...
    اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ  نے کہ پی  ٹی آئی اسوقت تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں ، علی امین گنڈا پور کے خلاف کوئی سازش نہیں ہورہی، انہیں ڈر اپنی ہی جماعت سے ہے۔ علی امین گنڈا پور کو ڈر ہے کہ ان کی اپنی جماعت انہیں ہٹا نہ دے، سیاست میں سارا گیم نمبر گیم کا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں جس کی اکثریت ہوتی ہے وہی حکومت بناتی ہے، اپوزیشن کے پاس آج نمبر بڑھ جائیں تو وہ تحریک عدم اعتماد لاسکتی ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مخصوص نشستیں اپوزیشن کو ملنے کے بعد بھی نمبرز کم ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا ہے...
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان کی فتح بلا شک و شبہ تھی، اور اس جنگ میں ترکی اور چین کے کردار کو محض دوستانہ حمایت تک محدود رکھا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یہ جنگ اپنے عزم اور بہادری سے لڑی، اور دشمن کے تمام دعوے بے بنیاد ثابت ہوئے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کو جنگ میں شکست ہوئی، اور اس کے دعوے مٹی میں مل گئے۔ بھارت کے ساتھ صرف اسرائیل کھڑا تھا، جبکہ ہمیں دنیا بھر کی حمایت حاصل تھی۔ بھارت کی طرف سے کیے جانے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری مولانا حزب اللہ جکھرو نے کہا ھے کہ محرم الحرام ہمیں دعوت دیتا ہے کہ ہم اپنے فروعی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر اتحاد و اتفاق، صبر و استقامت، اور ظالم کے خلاف مشترکہ جدوجہد کا عہد کریں، دارلعلوم تفھیم القرآن سکھر میں اجتماع اور کنڈیارو میں شھادت حسین رضی اللہ تعالی عنہ کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے. انہوں نے کہا کہ عصرِ حاضر کی کربلا میں حق و باطلآمنے سامنے ہیں، مسلم حکمرانوں کے دل غزہ اور امام حسین ؓ کے ساتھ اور ان کی تلواریں اسرائیل و امریکا کے ساتھ ہیں، مولانا حزب اللہ جکھرو نے کہا کہ نواسہﷺ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) حکومت سندھ کی جانب سے مفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی کا اقدام، بالخصوص سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی کاوشوں کے ذریعے قابل تحسین ہے، پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ماڈل کے تحت دیہی اور دور دراز علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے مقامی ہال میں منعقد ہونے والی ریجنل پارٹنرز کانفرنس کے مقررین نے سیف کے تحت چلنے والے اسکولز کو کامیاب ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف میرپورخاص ریجن میں 353 اسکولز ایسے علاقوں میں تعلیم فراہم کر رہے ہیں جہاں تعلیمی مواقع محدود تھے اور ان اسکولوں میں اس وقت ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں کانفرنس میں تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص اضلاع سے 150...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی رہنما ڈاکٹر رسول بخش خاصخیلی اور نور نبی پلیجو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں لیاری سانحہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انسانی المیا پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کی لاپرواہی اور کرپشن کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت تمام متعلقہ ادارے بھتہ خوری میں مصروف ہیں، جس کے باعث خستہ حال عمارتیں بھی کرائے پر دی جارہی ہیں۔ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں کمرشل تعمیرات عام ہوچکی ہے۔ بلڈر مافیا کی رشوت پیپلز پارٹی کی رگ رگ میں بسی ہوئی ہے۔رہنماؤں نے کہا کہ سندھ حکومت کی سرپرستی...
    دوران نماز اپنے خطاب میں ترجمان آئی ایس او کراچی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا، اور جو بھی حکومت ایسا قدم اٹھائے گی وہ قوم کے جذبات سے کھیلنے کی مرتکب ہوگی، موجودہ حکومتی نمائندے جتنی بھی کوشش کرلیں ہم اسرائیل کو قبول کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام 9 محرم الحرام کو مرکزی جلوس کے دوران نماز باجماعت کا اہتمام کیا گیا، جس کی امامت حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا شیخ محمد صادق جعفری نے کی۔ دورانِ نماز خطاب کرتے ہوئے ترجمان آئی ایس او نے کہا کہ کربلا فقط اسلامی تاریخ کا باب نہیں بلکہ انسانیت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگرچہ ترکیہ اور چین پاکستان کے قریبی اور مخلص دوست ہیں، لیکن پاکستان نے بھارت کے خلاف جنگ خود لڑی۔نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو جنگ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس کے تمام دعوے خاک میں مل گئے اور اسے بھرپور سیاسی و عسکری ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ خواجہ آصف کے مطابق “سندور اجڑ گیا” یعنی بھارت کی داخلی کیفیت اس کی شکست کی عکاس تھی۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کو وسیع حمایت حاصل تھی، صرف اسرائیل بھارت کے ساتھ کھڑا تھا۔ انہوں نے بھارت کے حالیہ بیانات کو “اپنی عوام کو...
    اپنے بیان میں صدر پیپلز پارٹی سندھ نے کہا کہ ملک میں تمام مسائل کا حل جمہوریت کے تسلسل اور پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی میں ہے، اگر تمام ادارے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کریں گے تو ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ 5 جولائی جمہوریت پر شب خون مارنے کے دن کو ہر سال تاریخ کے یوم سیاہ کے طور پر مناتے رہیں گے، 5 جولائی 1977ء آمر ضیاء الحق کا شہید بھٹو کی جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کا اقدام تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ اپنے بیان میں نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی...
    خیبرپختونخوا میں حکومت تبدیلی کی کوشش ہوسکتی ہے, خواجہ آصف نے عندیہ دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں الیکٹڈ اور نان الیکٹڈ کا عنصر موجود ہے، خیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی کی کوشش ہوسکتی ہے۔نجی ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بانی کی بہنیں کچھ کہتی ہیں، کوئی کچھ اور کہہ رہا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت میں شمولیت خارج از امکان نہیں، پی ڈی ایم اور اتحادی حکومت کا تجربہ کیا جا چکا ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نوازشریف بانی پی ٹی آئی سے ملنے کیوں جائیں؟ نوازشریف...
    چین اور فرانس کو جامع تعلقات اور متحد ہونے کی ضرورت ہے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے پیرس کے الیسی پیلس میں ملاقات کی۔ہفتہ کے روز میکرون نے کہا کہ فرانس اور چین کے درمیان کثیر الجہتی کی وکالت اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری جیسے بہت سے اہم امور پر وسیع اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔ فرانس بین الاقوامی اقتصادی، مالیاتی اور عالمی گورننس کے شعبوں میں چین کے ساتھ پالیسی کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے اور عالمی چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس چین کے ساتھ اپنے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت...