2025-11-03@15:48:01 GMT
تلاش کی گنتی: 34472
«کام نہیں»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اگلے سال 2026 میں اپنا پہلا خلا باز خلا میں بھیجے گا، جس کے ساتھ ہی ملک خلائی تحقیق کے نئے دور میں داخل ہو جائے گا۔انہوں نے یہ اعلان ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ اور کمرشل سیٹلائٹ کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔احسن اقبال نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی اس کی خلائی ٹیکنالوجی تک رسائی پر منحصر ہوتی ہے، اور پاکستان نے اس شعبے میں نمایاں پیشرفت حاصل کی ہے۔ ان کے مطابق گزشتہ دو برسوں کے دوران پاکستان نے اپنے چار سیارے خلا میں بھیجے ہیں جبکہ اب ملک انٹرنیٹ سروس کی خود مختار صلاحیت بھی...
میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے لیے اے آئی مواد کا دور بہت جلد شروع ہونے والا ہے۔ انہوں نے یہ بات کمپنی کی تیسری سہ ماہی کی مالی رپورٹ کے اجرا کے موقع پر کی۔ زکربرگ کے مطابق، صارفین فیس بک اور انسٹا گرام پر بہت جلد اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز اور تصاویر کی بھرمار دیکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا تین مختلف ادوار سے گزرا ہے: 1. پہلا دور: مواد صرف دوستوں، خاندان اور فالو کیے گئے اکاؤنٹس سے آتا تھا۔ 2. دوسرا دور: کریئیٹر مواد کا اضافہ ہوا۔ 3. تیسرا دور: اب اے آئی تیار کردہ مواد سوشل میڈیا کا نیا عہد ہوگا۔ زکربرگ نے...
اپنی پارٹی کے نائب صدر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ماضی میں رائے شماری، خود مختاری، ریاستی درجہ کی بحالی اور دفعہ 370 کی بحالی جیسے وعدے کئے مگر کبھی عملی اقدامات نہیں کئے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے نائب صدر اور سابق وزیر غلام حسن میر نے اپنے ایک بیان میں نیشنل کانفرنس پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی تاریخ گواہ ہے کہ اس پارٹی نے آج تک کوئی انتخابی وعدہ پورا نہیں کیا۔ غلام حسن میر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ماضی میں رائے شماری، خود مختاری، ریاستی درجہ کی بحالی اور دفعہ 370 کی بحالی جیسے وعدے کئے مگر کبھی عملی اقدامات نہیں کئے۔ انہوں نے مزید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ایشیا میں امیر اورغریب کے درمیان تیزی سے بڑھتے ہوئے فرق کے نتیجے میں 50 کروڑ افراد کو شدید معاشی بوجھ کا سامنا ہے ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سب سے امیر 10 فیصد افراد قومی آمدنی کا 42 فیصد رکھتے ہیں، جو بڑی ایشیائی معیشتوں کی اوسط سے کم ہے لیکن پھر بھی یہ اتنا بڑا فرق پیدا کرتا ہے کہ منصفانہ اور پائیدار معاشرے قائم کرنا مشکل ہو جاتا ہے ۔برطانوی ادارے “ آکسفیم “ جو دولت کی غیر مساوات، ماحولیاتی تبدیلی اور ڈیجیٹل فرق کی وجہ سے ہونے والی اقتصادی ترقی کے غیر مساوی پیٹرن پر نظررکھتا ہے نے ”غیر مساوی مستقبل ،ایشیا کی انصاف کےلیے جدوجہد “ کے عنوان سے اپنی رپورٹ...
شہر اقتدار کے ماسٹر پلان کی 65ویں سالگرہ کی تقریب،اسلام آباد شہر میلہ کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد کی 65ویں سالگرہ اور عالمی یوم شہر کے موقع پرایف نائن پارک، گندھارا سیٹیزن اینڈ ہیریٹیج سینٹر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقریبات میں سی ڈی اے نے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ 1960 کے بانی ویژن جو پائیداری، جدید منصوبہ بندی اور جدت پر مبنی ہے اسکو ازسرنو اجاگر کیا جائے۔چئیرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور آئی جی اسلام آباد نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سی ڈی اے بورڈ ممبران، یو این ہبٹیٹ ،...
ثقافت محض رنگ، روشنی اور فن کی نمود نہیں، بلکہ قوموں کی فکری پہچان اور تہذیبی تشخص کی علامت ہوتی ہے۔ لاہور آرٹس کونسل الحمرا نے اسی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنی پبلک ریلیشنز حکمتِ عملی میں جدیدیت اور مؤثریت کو ہم آہنگ کیا ہے۔ محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیرِ اہتمام منعقدہ پنجاب ماس انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول اس بات کا عملی مظہر ہے کہ جب Integrated Strategic Communication (ISC) 360° Model کو سمجھ بوجھ کے ساتھ بروئے کار لایا جائے تو اس کے نتائج نہ صرف نمایاں بلکہ دیرپا ہوتے ہیں۔ پری ایونٹ کمیونیکیشن Public Anticipation کا قیام فیسٹیول سے قبل الحمرا کی PR ٹیم نے مؤثر pre-event communication strategy اختیار کی۔ تھیٹر فیسٹیول کی تیاریوں سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں ہر سال مختلف ادارے ایک ایسے لفظ کا انتخاب کرتے ہیں جو اس برس کے رجحانات، رویوں یا ثقافتی تبدیلیوں کی عکاسی کرتا ہے۔ مگر اس بار ڈکشنری ڈاٹ کام نے جو انتخاب کیا ہے، وہ نہ صرف چونکانے والا ہے بلکہ زبان کے بدلتے ہوئے انداز کی ایک منفرد جھلک بھی پیش کرتا ہے۔ڈکشنری ڈاٹ کام نے 2025 کے لیے “67” کو سال کا لفظ قرار دیا ہے، جسے “سکس۔ سیون” پڑھا جاتا ہے۔ یہ لفظ نئی نسل، خصوصاً جنریشن الفا (2010 سے 2024 کے درمیان پیدا ہونے والے بچے) کی بولی میں تیزی سے مقبول ہوا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس لفظ کی کوئی واضح تعریف موجود نہیں، اور حتیٰ کہ...
روس نے جمعرات کے روز امریکا کے ساتھ بڑھتی ہوئی ایٹمی کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کی، جب روس کے 2 نئے ایٹمی صلاحیت کے حامل ہتھیاروں کے تجربات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایٹمی تجربات کا حکم دیا۔ کریملن کا کہنا ہے کہ ایٹمی توانائی سے چلنے والے اور ایٹمی صلاحیت کے حامل ہتھیاروں، بیوریویستنک کروز میزائل اور پوسائیڈن زیرِ آب ڈرون، کے تجربات کو براہِ راست ایٹمی ہتھیاروں کے تجربے کے زمرے میں نہیں لایا جا سکتا۔ یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ نے پینٹاگون کو ایٹمی تجربات فوری طور پر دوبارہ شروع کرنے کا حکم دے دیا دونوں ممالک عملی طور پر ایٹمی وار ہیڈز کے تجربات پر پابندی پر عمل پیرا ہیں، تاہم روس...
قید کرتا ہوں حسرتیں دل میں پھر انہیں خودکشی سکھاتا ہوں یہ اشعار مرحوم ایس پی عدیل اکبر کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے لیے گئے ہیں۔ شام کے وقت اپنے فلیٹ میں موبائل کی روشنی میں وقت گزارتے ہوئے اچانک اس خبر نے دل میں ایک سنسنی پیدا کر دی تھی۔ اسلام آباد کے نوجوان ایس پی، عدیل اکبر گجر، اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ پہلے خبر آئی کہ قتل ہوا، پھر معلوم ہوا کہ یہ ان کی اپنی زندگی کا اختتام تھا۔ خودکشی، ایک ایسا نوجوان، جوانی کے جوش و خروش میں، اپنے خوابوں کی روشنی لیے، اچانک زندگی کی خاموشی میں کھو گیا۔ یقین نہیں آ رہا تھا کہ وہی شخص، جس سے 2 ملاقاتوں میں بھی انسانیت،...
لاہور: بابا گورونانک دیو جی کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں، پاکستان ہائی کمیشن نیو دہلی نے 2100 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے۔ بھارتی مہمان 4 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے، جنم دن کی مرکزی تقریب 5 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوگی۔ پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی نے ان تمام یاتریوں کو 4 سے 13 نومبر تک کے ویزے جاری کیے ہیں۔ بھارتی سکھ یاتری 4 نومبر کو پیدل واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے، جہاں سے وہ ننکانہ صاحب روانہ ہوں گے۔ 5 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں بھوگ اکھنڈ پاتھ صاحب...
کیا امریکا کو داخلی و خارجی بحران اور تشویشناک صورتحال کا سامنا ہے؟ ملکی و عالمی منظر نامے میں امریکا کی پالیسیوں اور اقدامات میں تضاد کیوں؟ عالمی امن کے قیام کا دعویٰ کرنے کے باوجود امریکا ناکام ہو چکا ہے؟ اسرائیل کو قابو کرنے میں ناکام امریکا بین الاقوامی سطح پر اپنی ساکھ کھو چکا ہے؟ امریکا میں عوامی احتجاجی سلسلے میں تیزی کے اثرات؟ کیا امریکا میں ریاستیں آزادی چاہتی ہیں؟ کیا امریکا زوال پزیر ہے، ٹوٹ سکتا ہے؟ و دیگر متعلقہ اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے ماہر عالمی امور ڈاکٹر امجد علی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ شیئر بھی کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںماہر عالمی امور و محقق لیکچرار ڈاکٹر امجد علی کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آسٹریا نے انفرااسٹرکچر اور فن کے امتزاج سے ایک منفرد منصوبہ شروع کیا ہے جس کے تحت روایتی بجلی کے کھمبوں کو فطرت سے متاثرہ مجسموں کی شکل دی جا رہی ہے،دی آسٹرین پاور جائنٹس کے نام سے جاری اس منصوبے میں اونچے بجلی کے کھمبے اب دیو قامت پرندوں اور جانوروں کی صورت میں دکھائی دیں گے۔منصوبہ آسٹریا پاور گرڈ ( اے جی پی) اور معروف ڈیزائن فرم میسل آرکیٹیکٹس کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے، اس کا بنیادی مقصد بجلی کی ترسیل کے نظام کو فطرت سے ہم آہنگ بنانا اور ماحول دوست انفرااسٹرکچر کے تصور کو فروغ دینا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر دو مجسماتی کھمبے تیار کیے گئے ہیں، ایک...
پاکستان کے خلاف مسلسل منفی پراپیگنڈا میں مصروف بھارتی میڈیا کی ایک اور جھوٹی مہم کا پردہ چاک ہو گیا۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان کے شفاف مؤقف اور حقائق پر مبنی وضاحت نے بھارتی میڈیا کے فریب کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا۔ بھارتی حکومت اور گودی میڈیا نے اپنی ہی صدر کو جھوٹے بیانیے کا حصہ بنا کر شرمناک حد پار کر دی۔ بھارتی ٹی وی چینل ریپبلک ٹی وی نے یہ جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کی خاتون پائلٹ شیوَانگی سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے۔ چینل نے بھارتی صدر کے ساتھ شیوانگی سنگھ کی تصاویر نشر کر کے پاکستان کے نام سے من گھڑت بیانیہ بنانے کی ناکام کوشش کی۔وزارتِ اطلاعات و...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک ایسا سول سروس نظام درکار ہے جو جدید، شفاف، میرٹ پر مبنی اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو۔ ان کے مطابق حکومت ایک جامع اصلاحاتی فریم ورک کے تحت بیوروکریسی کو نئی روح، مقصد اور توانائی کے ساتھ فعال بنا رہی ہے تاکہ یہ نظام عوامی توقعات کے مطابق کام کر سکے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی میں “مقامی حقائق اور علاقائی مستقبل” کے عنوان سے منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کی۔ تقریب میں بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے خزانہ پروفیسر انیس الزمان چوہدری، ہائی کمشنر محمد اقبال کاشف راٹھور، اور...
بانی پی ٹی آئی سے رفقا کی ملاقات کا دن، کسی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ ملی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی سے رفقا کی ملاقات کا دن، ملاقات کیلئے مقررہ وقت ختم ہو گیا،وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی و دیگر پارٹی رہنما داہگل ناکہ پر اجازت ملنے کا انتظار کرتے رہے،پاکستان تحریک انصاف کے کسی بھی رہنما کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی، پارٹی رہنما ملاقات کا وقت ختم ہونے پر واپس روانہ ہو گئے۔وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچے جہاں انہیں راولپنڈی پولیس نے داہگل ناکے پر روک لیا۔ روکے جانے پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے...
اسلام ٹائمز: خلیج فارس کے عرب ممالک، خصوصاً سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے کئی دہائیوں کے دوران عرب ممالک کو اربوں درہم، ریال و ڈالر امداد دی ہے۔ لیکن اس امداد کا زیادہ تر حصہ، حقیقی ترقی و عوام کے حالات بہتر بنانے کی بجائے، سیاسی، جماعتی، قبائلی اور سماجی شخصیات کی ذاتی وفاداریاں خریدنے یا ایک فریق کی دوسرے کے خلاف عسکری حمایت پر صرف کیا گیا۔ جیسا کہ آج ہم سوڈان میں دیکھ رہے ہیں۔ تحریر: فتانہ غلامی گزشتہ دہائیوں میں، خلیج فارس کے عرب ممالک نے دیگر عرب ممالک کو اربوں ڈالر امداد فراہم کی۔ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ یہ امداد ان ممالک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کا مُحرک بنتی، مگر...
کندھے کے آپریشن کے بعد لیگ اسپنر شاداب خان نے باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کردیا۔ شاداب خان نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچز کی زیر نگرانی فیلڈنگ اور بولنگ سیشنز میں حصہ لیا۔ شاداب خان فٹنس مسائل کی وجہ سے رواں سال جون سے ٹیم سے باہر ہیں۔ شاداب خان نے یکم جون کوبنگلا دیش کے خلاف آخری بار ٹی ٹوئنٹی میچ میں شرکت کی تھی۔ لیگ اسپنر کے مطابق وہ پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں اور بولنگ کرتے ہوئے بھی انہیں کوئی تکیف نہیں ہوئی۔ Pakistan all-rounder @76Shadabkhan undergoes his rehab at the National Cricket Academy, Lahore. He took part in fielding and bowling sessions under the supervision of NCA coaches as he continues his recovery....
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان نے انجری سے مکمل صحتیابی کے بعد ایک بار پھر ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ کندھے کے آپریشن کے بعد شاداب نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (NCA) میں کوچز کی نگرانی میں فیلڈنگ اور بولنگ سیشنز میں حصہ لیا۔ وہ رواں سال جون سے فٹنس مسائل کے باعث ٹیم سے باہر تھے۔ شاداب خان نے آخری مرتبہ یکم جون کو بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی، جس کے بعد انہیں آرام اور علاج کا مشورہ دیا گیا تھا۔ صحتیابی کے بعد شاداب خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ اب پہلے سے کافی بہتر محسوس کر رہے...
سٹی 42: ریلوےکوارٹرزکی غیرقانونی الاٹمنٹ میں اہم پیشرفت ہوگئی ۔ ریلوےپولیس نےکوارٹرزاورکوٹھیوں کی الاٹمنٹ میں ملوث4ملازمین کوگرفتارکرلیامبینہ طورپر10کروڑروپےرشوت لےکرکوارٹرزاورکوٹھیوں کی الاٹمنٹ کی گئی۔گرفتارملزموں میں وقاص،محمد ضیغم،محمد نذر اور ذیشان شاہد شامل ہیں۔دیگر ملزموں کی گرفتاری کے لیے ریلوے پولیس کے چھاپے جاری ہیں ۔فراڈ میں ریلوے کے 19 ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔ڈی جی ویجیلنس ریلوے نے اس بارےاپنی رپورٹ بنا کر چیئرمین ریلوے کو ارسال کی تھی۔ وزیراعظم کی سیلز ٹیکس فراڈ کرنیوالے اداروں، کمپنیوں اور افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت فراڈمیں ملوث ملازمین میں غلام تبسم،توقیرحسین،رفاقت،احسان عارف،کلیم،راشدرشید،زاہد،حافظ شفیق ایازاوردیگرکےنام بھی شامل ہیں ۔کوارٹرزکی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ریلوے کےبعض افسروں کےنام بھی سامنےآنے کی توقع کی جارہی ہے ۔
پاکستان کی ایک اور سفارتی کامیابی، مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوگیا اور عالمی سطح پر واضح ہو چکا ہے کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ کسی کی اندرونی سیاست نہیں بلکہ ایک عالمی تنازع ہے۔ او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ نے جموں و کشمیر کے عوام کی حق خود ارادیت کیلئے بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ اسلامی تعاون تنظیم کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ؛ 27 اکتوبر 2025 کو جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو 78 سال ہو گئے ہیں، او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت اور جائز جدوجہد میں مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر پر اسلامی سربراہی اجلاس...
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پولیس کی استعداد بڑھانے کے لیے وفاقی حکومت نے 10 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا ہے، پولیس کے جوانوں کو خصوصی آئی ٹی کورسز کروائے جائیں گے۔ جمعرات کے روز وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ کا دورہ کیا اور یادگارِ شہداء پولیس پر حاضری دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ پولیس کے جوان بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابلِ ستائش ہیں۔ پولیس کی استعداد بڑھانے کے لیے وفاقی حکومت نے 10 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوانوں...
نیشنل ایکشن پلان کے تحت کام اس طرح کیا جائے جس میں عوام کا نقصان نہ ہو، علی امین WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر کام نہیں ہو رہا، ایسا کام کرنا چاہیے کہ کام بھی ہو اور عوام کا نقصان بھی نہ ہو۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم جب آئے تھے اس وقت حالات بہت خراب ہوئے تھے، اب دہشت گرد آبادی میں پناہ لیتے ہیں جس میں عام عوام کی جان بھی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیس کو بہتر کیا اور پولیس نے اچھی...
محمد الفرح نے کہا ہے کہ امارات کے زیرِ حمایت مسلح گروہ کسی قومی نظریے یا خودمختار منصوبے کا نتیجہ نہیں، جن کا مقصد عرب معاشروں کو تقسیم کرنا، انہیں اندرونی خانہ جنگیوں میں الجھانا، مزاحمتی قوتوں کو کمزور کرنا اور معیشت و سیاست کو امریکی و مغربی نظام کے تابع بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے رکن محمد الفرح نے کہا ہے کہ امارات کے پاس کوئی خودمختار یا اسٹریٹجک منصوبہ نہیں ہے، بلکہ وہ صرف امریکی صہیونی منصوبوں کے دائرے میں عمل کرتا ہے۔ ان کے مطابق ابوظہبی عرب اقوام کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کا ایک علاقائی آلہ بن چکا ہے۔ خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حالیہ دنوں میں غزہ اور سوڈان میں ہونے...
فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی کی ہدایت پر خیبر پختونخوا کی کابینہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 10 سے زائد رکنی کابینہ کو فائنل کیا گیا، جبکہ باقی ارکان بھی زیر غور ہیں۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ کارکنوں سے متعلق شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی جانب سے مسلسل دہشت گردی ہو رہی ہے، جس کے باعث شہادتیں ہو رہی ہیں۔
فائل فوٹو وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ آج کا دور جدید اور تیز رفتار تبدیلیوں کا ہے، ترقی اب سینیارٹی نہیں بلکہ کارکردگی اور نتائج کی بنیاد پر ہوگی۔پنجاب یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو نجی شعبے، سول سوسائٹی اور میڈیا سے ہم آہنگی رکھنی چاہیے تاکہ پالیسی سازی میں بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔احسن اقبال نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے سول سروس اصلاحات دوبارہ شروع کی ہیں اور نیا اسمارٹ سول سروس ماڈل میرٹ، جوابدہی اور ٹیکنالوجی پر مبنی ہوگا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سی ایس ایس امتحانات میں زیادہ تر امیدوار انگریزی میں فیل ہو جاتے ہیں۔ ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے گورننس کا نظام مربوط اور ہم...
راولپنڈی : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر کے پی کی کابینہ کو حتمی شکل دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر 10سےزائد رکنی کابینہ پہلےمرحلے میں فائنل کی گئی ہے، باقی کابینہ کے ارکان بھی زیر غور ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کارکنوں سے متعلق شکایات کا ازالہ کر رہے ہیں۔ سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ افغانستان سےمسلسل دہشت گردی ہورہی ہےشہادتیں ہورہی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو چھوٹی کابینہ تشکیل دینے کا مشورہ دیا تھا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل...
2 نومبر کو جب شاہ رخ خان اپنی 60 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، تو پوری فلم انڈسٹری صرف ایک سپر اسٹار نہیں بلکہ ایک ایسے انسان کا جشن منا رہی ہے جس کی انکساری، محبت اور دلکشی نے ہر دل میں جگہ بنائی ہے۔ شاہ رخ خان کی سالگرہ پر انہیں شاندار انداز میں یاد کرنے والے لوگوں میں شامل ہیں اداکارہ دیویا دتہ، جنہوں نے شاہ رخ سے اپنی پہلی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے ایک ایسا واقعہ سنایا جو واقعی کسی بولی وڈ فلم کے سین جیسا لگتا ہے۔ ’ہم ٹکرا گئے… اور میری فائل اُڑ گئی‘ دیویا دتہ نے ایک انٹرویو میں بتایا’ یہ میری ان سے پہلی ملاقات تھی، وینس آفس میں۔ میں اپنے پورٹ...
سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر کام نہیں ہو رہا، ایسا کام کرنا چاہیے کہ کام بھی ہو اور عوام کا نقصان بھی نہ ہو۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم جب آئے تھے اس وقت حالات بہت خراب ہوئے تھے، اب دہشت گرد آبادی میں پناہ لیتے ہیں جس میں عام عوام کی جان بھی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیس کو بہتر کیا اور پولیس نے اچھی کارروائیاں کیں، پولیس کی کارروائیوں میں عام عوام نہیں مرتے لیکن اگر آپ آبادی پر مارٹر گولے گراتے ہیں تو عوام کی جانیں تو جائیں گی۔ سابق وزیراعلیٰ نے کہا...
علیمہ خان 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت سے مسلسل غیرحاضر ہیں ۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔ علیمہ خان کا قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ڈیجیٹلی بلاک کرکے گاڑی کی سپرداری حاصل کرنے والے ضامن کو جیل بھجوا دیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کےباوجود اےٹی سی جج امجد علی شاہ کی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں ۔ عدالت نےملزمہ کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کر دیئے۔ علیمہ خان کا قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ڈیجیٹلی بلاک کرنے کی رپورٹس عدالت میں جمع کردیا گیا۔ بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کی رپورٹ پیش نہیں کی گئی ۔ عدالت نے اسٹیٹ بینک حکام سے...
پاکستانی خواتین سے شادی کرنے والے افغان مردوں کو پاکستانی شہریت دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے پاکستانی خواتین سے شادی کرنے والے افغان مردوں کو پاکستانی شہریت دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔ سپریم کورٹ میں افغان شہری کو پاکستانی اوریجن کارڈ کے اجراء کے معاملے کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی جس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد اللہ عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ یکم دسمبر2023 کے پشاور ہائیکورٹ کےفیصلے کیخلاف ہم نےاپیل دائر کررکھی ہے، ہائیکورٹ نے کہا افغان شہری پاکستانی خاتون سےشادی کرے تو اسے پی اوسی کارڈ اور پاکستانی شہریت دی جائے۔ اس موقع پر جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ شہریت کس...
کراچی میں نادرن بائی پاس کے قریب پلاسٹک کے گودام میں آگ لگ گئی، 7 فائر ٹینڈرز اور واٹر باوزر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گودام وسیع رقبے پر پھیلا ہوا ہے اس لیے یہ نہیں بتایا جاسکتا کہ آگ پر قابو پانے میں مزید کتنا وقت درکار ہوگا۔حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے آگ کے سبب کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔دوسری جانب کراچی کے علاقے گلشن اقبال شانتی نگر میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران جھونپڑیوں سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت ایوب کے نام سے ہوئی۔ آگ...
فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے امن کو تہہ بالا کرنے کی کوشش کی گئی تو ’اینج تے اینج ہی سہی۔ دوست ممالک کے کہنے پر کابل دہشت گردوں کی پشت پناہی نہیں کرے گا تو یہ ایک اہم نکتہ ہوگا۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جب تک امن اوراعتماد کی بحالی نہیں ہوگی تب تک تجارت یا دیگر مثبت پیشرفت ممکن نہیں، اگر کابل مثبت کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو ہم خوش آمدید کہیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اگر وہ ضد پر اڑے ہیں یا ہندوستان کی پراکسی کا کردار ادا کر رہے ہیں تو کچھ نہیں کہا جاسکتا، بھارت کے کہنے پر دہشت گردی یا ٹی...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 26-2025 کے لیے مینز ڈومیسٹک کنٹریکٹس کا اعلان کردیا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 157 ڈومیسٹک کرکٹرز کو کنٹریکٹس دیے گئے ہیں۔ اس کنٹریکٹ کی مدت اگست 2025 سے جولائی 2026 تک ہے۔ پی سی بی کی جانب سے اس مرتبہ مینز ڈومیسٹک کنٹریکٹس میں تین کے بجائے چار کیٹیگریز رکھی گئی ہیں۔ کیٹیگری ون میں 30، ٹو میں 55، تھری میں 51 اور فور میں 21 کھلاڑی شامل ہیں۔ پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک کنٹریکٹس پچھلے سال کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔ PCB announces men's domestic contracts for 2025-26 season Details here ⤵️ https://t.co/bctbwXZrhG — PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 30,...
پاکستان کے معروف نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے اپنی 29ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کے لیے ایک خاص سرپرائز دیا ہے۔ عاصم نے اعلان کیا ہے کہ اب وہ اپنے نئے نام ’’عاصم علی‘‘ کے ساتھ موسیقی کی دنیا میں ایک نیا سفر شروع کرنے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں عاصم اظہر نے کہا کہ ’’آج اپنی سالگرہ پر میں آپ کو کسی خاص سے ملواتا ہوں۔ اب تک آپ عاصم اظہر کو جانتے تھے، اب عاصم علی سے ملنے کی باری ہے میرا سچا اور حقیقی روپ۔‘‘ ویڈیو میں ان کی والدہ کو بھی شامل کیا گیا ہے جو بیٹے کے اس نئے سفر پر بات کرتی نظر آتی ہیں، جبکہ ویڈیو...
ٹرمپ کا مودی پر طنزیہ وار، “خونی قاتل” قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں منعقدہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) سمٹ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر سخت طنز کرتے ہوئے انہیں “خونی قاتل” قرار دے دیا۔رپورٹس کے مطابق، اپنے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی میں اپنے فیصلہ کن کردار کا دعویٰ دہراتے ہوئے کہا کہ وہ خطے میں امن کے خواہاں ہیں، مگر “کچھ رہنما امن نہیں چاہتے”۔ٹرمپ نے طنزیہ لہجے میں کہا:”مودی دیکھنے میں اچھے لگتے ہیں مگر اندر سے قاتل جیسے سخت انسان ہیں۔”اس دوران انہوں نے مودی کی نقل اتارتے ہوئے کہا: “مودی بولتے...
ٹرمپ کا فوج کو فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کو فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کا حکم دے دیا۔سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے محکمہ جنگ کو نیوکلیئر ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کا حکم دیدیا اور یہ عمل فوری طور پر شروع کیا جائے گا۔صدر ٹرمپ نے لکھاکہ امریکا کو ان ممالک کے مقابلے میں برابر کی سطح پر ہونا چاہیے جو یہ پروگرام رکھتے ہیں۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دنیا میں امریکا کے پاس سب سے زیادہ ہتھیار ہیں، روس کا دوسرا نمبر جبکہ چین پانچ برسوں میں امریکا کے برابر آسکتا ہے۔امریکی...
چین اور امریکا کو بدلہ لینے کےخطرناک چکر میں نہیں پڑنا چاہیے: چینی صدر کا ٹرمپ سے ملاقات کے بعد بیان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور امریکا کو کسی بھی صورت میں بدلہ لینے کے خطرناک اور نقصان دہ چکر میں نہیں پڑنا چاہیے، کیونکہ اس سے دونوں ممالک کے تعلقات اور عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین کی معیشت ایک سمندر کی طرح وسیع اور مضبوط ہے، جو ہر طرح کے خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چین کا مقصد کسی ملک کو چیلنج کرنا یا اس کی جگہ لینا نہیں بلکہ اپنے داخلی نظام اور ترقیاتی منصوبوں کو...
لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں سرِفہرست آ گیا ہے، جہاں فضا میں زہریلے ذرات کی مقدار خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے۔ بین الاقوامی ادارہ آئی کیو ائیر کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کے روز لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 515 ریکارڈ کیا گیا، جو صحت کے لیے انتہائی مضر سطح تصور کی جاتی ہے۔ اُدھر بھارتی دارالحکومت دہلی 459 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، مگر لاہور کے بعض علاقوں میں آلودگی نے تمام حدیں پار کر دیں جہاں انڈیکس 985 تک جا پہنچا۔ پنجاب ایئر کوالٹی انڈیکس کی رپورٹ بتاتی ہے کہ نہ صرف لاہور بلکہ گجرانوالہ، شیخوپورہ اور قصور بھی بدترین آلودگی کی لپیٹ...
الجزیرہ سے اپنی ایک گفتگو میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ IAEA کے ڈائریکٹر اچھی طرح جانتے ہیں كہ ہمارا جوہری پروگرام مکمل طور پر پُرامن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "اسماعیل بقائی" نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ IAEA کے ڈائریکٹر "رافائل گروسی" اچھی طرح جانتے ہیں كہ ہمارا جوہری پروگرام مکمل طور پر پُرامن ہے۔ رافائل گروسی کے بیانات کے مہلک نتائج نے امریکہ اور اسرائیل کی ایران پر مشترکہ جارحیت کی راہ ہموار کی۔ انہیں ایران کے ایٹمی معاملے پر بے بنیاد دعوے کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا یقین دلایا کہ ہماری ایٹمی سرگرمیاں ضمانتی ذمہ داریوں کے فریم ورک...
لاہور، جو پہلے ہی تیزی سے گرتی ہوئی زیرِ زمین پانی کی سطح کے بحران سے دوچار ہے، وہاں اسموگ اور فضائی آلودگی میں کمی کے لیے حکومتِ پنجاب کی جانب سے واٹر کینن/ اینٹی اسموگ گنز کا استعمال شاید فضا میں وقتی بہتری تو لائے، لیکن روزانہ لاکھوں لیٹر پانی کے استعمال سے شہر کو پانی کی قلت کے ایک نئے خطرے سے دوچار کر سکتا ہے۔ ان دنوں لاہور کی مختلف سڑکوں پر واٹر کینن گاڑیاں نظر آتی ہیں جو فضا میں موجود گردوغبار اور معلق ذرات کو کم کرنے کے لیے پانی کا باریک چھڑکاؤ کرتی ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں 15 گاڑیاں آزمائشی طور پر مختلف علاقوں میں استعمال کی جا رہی ہیں۔ ایک واٹر کینن گاڑی...
آئی سی سی پر سیاسی اثر ورسوخ رکھنے والی بھارتی حکومت نے دیگر کھیلوں میں سیاست نہ کرپانے پر اپنی بے بسی کا اعتراف کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے بھارتی وزارت کھیل کا کہنا ہے کہ پاکستانی ایتھلیٹس کو اپنے ملک آنے سے نہیں روک سکتے۔ بھارتی وزارت کھیل کے مطابق کامن ویلتھ گیمز 2030 میں شرکت کے لیے پاکستانی ایتھلیٹس کو بھارت نہ آنے دیا تو انڈونیشیا کی طرح پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وزارت کھیل کا مزید کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے 2036 میں اولمپک گیمز کی میزبانی کا خواب بھی بکھر جائے گا۔
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مرد افغان شہری کو پاکستانی خاتون سے شادی کی بنیاد پر پاکستانی شہریت دینے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا۔ مرد افغان شہری کو پاکستان اوریجن کارڈ کے اجراء کے معاملے کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد اللہ عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ یکم دسمبر 2023 کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاق نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہائی کورٹ نے قرار دیا تھا کہ اگر کوئی مرد افغان شہری پاکستانی خاتون سے شادی کرے تو اسے پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی)...
اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کچھ دن قبل دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد ان کی انجیوگرافی ہوئی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ دن قبل ان کی شوٹنگ کے دوران حالت بگڑی اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا دراصل انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ دل کا دورہ پڑنے کے اگلے روز ان کی انجیوگرافی ہوئی جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں ایک ماہ تک آرام کرنے کا مشورہ دیا۔ صبا قمر نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم ہر حالات کا سامنا کرلیں گے تاہم اکثر ذہنی دباؤ کی وجہ سے ہم بیمار پڑجاتے ہیں اور یہ لازمی نہیں...
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چینی صدر کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی، صدر شی سے ملاقات میں بہت سارے فیصلے کیے گئے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سویابین کی خریداری فوری طور پر شروع ہو جائے گی اور نایاب معدنیات کے معاملات میں مزید رکاوٹیں نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر عائد ٹیرف کو 10 فیصد کم کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر سے ملاقات کے بعد ٹیرف میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ چین پر عائد ٹیرف کو 57 سے کم ہو کر47 فیصد کر دیا گیا ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پھلوں کے بنے ہوئے ملک شیک عام طور پر ایک صحت بخش مشروب سمجھے جاتے ہیں جو توانائی اور غذائیت دونوں فراہم کرتا ہے، تاہم امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق نے اس حوالے سے ایک دلچسپ اور حیران کن انکشاف کیا ہے۔ماہرین کے مطابق اگر ملک شیک میں کیلا شامل کیا جائے تو یہ مشروب کے صحت بخش اثرات کو نمایاں طور پر کم کر دیتا ہے، خاص طور پر وہ فائدے جو دل اور دماغ کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں۔کیلیفورنیا یونیورسٹی کے محققین نے اپنی تحقیق میں یہ جاننے کی کوشش کی کہ دودھ میں مختلف پھل شامل کرنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں اور غذائی اجزا کس حد تک...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارے ارکانِ اسمبلی چٹان کی طرح پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ اسپیکر کا الیکشن ہو یا وزارتِ اعلیٰ کے لیے میرا انتخاب، پارٹی کا کوئی بندا بھی اِدھر اُدھر نہیں ہوا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے میں گُڈ گورننس کی وجہ سے پی ٹی آئی کو تیسری بار حکومت ملی، ہم اس بار بھی پہلے کی طرح ڈیلیور کریں گے، خیبر پختونخوا میں بنیادی انسانی حقوق پامال نہیں ہونے دیں گے۔ سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 6 ارب 39 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے ہیں,مریم اورنگزیب انہوں نے کہا کہ...
گلوکار عاصم اظہر نے نیا نام اور اپنا پہلا انڈیپنڈنٹ میوزک البم متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے اپنی 29ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کے لیے ایک خاص اعلان کیا ہے۔ عاصم نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک سب عاصم اظہر کو جانتے تھے اب ’عاصم علی‘ کو جانیں گے۔ عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا، ’’آج اپنی 29ویں سالگرہ پر میں آپ کو کسی خاص سے ملواتا ہوں۔ اب تک آپ عاصم اظہر کو جانتے تھے، اب عاصم علی سے ملنے کی باری ہے۔ میرا سچا اور حقیقی روپ۔‘ on my 29th birthday today, i want...
حضرت پیر سید جماعت علی شاہ لاثانی آف علی پور سیداں شریفؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر ضلع نارووال میں یکم نومبر بروز ہفتہ عام تعطیل ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا کے مطابق اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ عرس کے موقع پر علی پور سیداں شریف میں ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے زائرین کے لیے کھانے پینے، وضو، قیام و طعام اور طبی سہولیات کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ نوٹیفیکیشن کا عکس قرآن خوانی، نعت خوانی اور روحانی محافل کا اہتمام کیا جائے گا جن میں علما و مشائخ حضرت پیر سید جماعت علی شاہؒ کی دینی و روحانی خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔ سیکیورٹی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے افغان شہری کو پاکستانی خاتون سے شادی کی بنیاد پر پاکستانی شہریت دینے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق افغان شہری کو پاکستان اوریجن کارڈ کے اجراء کے معاملے کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد اللہ عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ یکم دسمبر 2023 کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاق نے اپیل دائر کر رکھی ہے، ہائی کورٹ نے قرار دیا تھا کہ اگر کوئی مرد افغان شہری پاکستانی خاتون سے شادی کرے تو اسے پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) اور...
امریکی اور چینی صدر کی ملاقات: ٹرمپ کا چین پر ٹیرف 10 فیصد کم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر عائد ٹیرف کو 10 فیصد کم کرنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر سے ملاقات کے بعد ٹیرف میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ چین پر عائد ٹیرف کو 57 سےکم ہو کر47 فیصد کردیا گیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ چینی صدر کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی، صدر شی سے ملاقات میں بہت سارے فیصلے کیے گئے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ...
سٹی42: رواں سال غفلت، لاپرواہی اور تیزرفتاری سے گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائیوں میں 97 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مقررہ حد رفتار سے تجاوز کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف کارروائیوں میں 105 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سال 2025 میں 6 لاکھ 84 ہزار سے زائد شہریوں کے چالان ہوئے جبکہ سال 2024 میں 3 لاکھ 44 ہزار شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے مطابق تیزرفتاری، غفلت اور لاپرواہی حادثات کی بڑی وجوہات ہیں۔ لا انفورسمنٹ کے نتیجے میں حادثات میں مسلسل کمی آئی ہے۔ قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے...
کراچی میں نادرن بائی پاس کے قریب پلاسٹک کے گودام میں آگ لگ گئی، 7 فائر ٹینڈرز اور واٹر باوزر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گودام وسیع رقبے پر پھیلا ہوا ہے اس لیے یہ نہیں بتایا جاسکتا کہ آگ پر قابو پانے میں مزید کتنا وقت درکار ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے آگ کے سبب کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
سمندری طوفان ’ملیسا‘ کی تباہ کاریاں جاری ہیں، طوفان جمیکا اور کیوبا میں تباہی مچانے کے بعد بہاماس کی جانب بڑھ رہا ہے۔ طوفان کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 30 ہوگئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق کیٹگری ایک میں تبدیل ہونے والے اس طوفان کے باعث ہیٹی میں 25، جمیکا میں 4 اور ڈومینیکا میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوبا کے بعد بہاماس کے جنوبی علاقوں سے بھی لوگوں کو انخلا کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ ملیسا طوفان کے باعث کیوبا میں 7 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل اور سڑکیں بند ہیں۔ دوسری جانب جمیکا میں طوفان سے سینٹ الزبتھ...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کو فوری طور پر نیوکلیئر ٹیسٹنگ کا حکم دیدیا، صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو ان ممالک کے مقابلے میں برابر کی سطح پر ہونا چاہیے جو یہ پروگرام رکھتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے محکمہ جنگ کو حکم دیا ہے کہ وہ نیوکلیئر ہتھیار ٹیسٹ کرنا شروع کردے اور یہ عمل فوری طور پر ہونا چاہیے۔ صدر ٹرمپ کے نزدیک دنیا میں امریکا کے پاس سب سے زیادہ ہتھیار ہیں۔ روس کا دوسرا نمبر ہے جبکہ چین پانچ برسوں میں امریکا کے برابر آسکتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ انکے فیصلے کا جواز یہ ہے کہ دیگر ممالک کے ٹیسٹنگ پروگرام موجود ہیں۔
چین اور امریکہ دونوں ایک دوسرے کو کامیاب بنا سکتے ہیں، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز چین اور امریکہ کے درمیان اختلافات کا ہونا ناگزیر ہے، شی کی امر یکی ہم منصب سے گفتگو بوسان: چین کے صدر شی جن پھنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں منعقد ہوئی۔ جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطابقشی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ صدر ٹرمپ کے انتخاب کے بعد سے ہم تین مرتبہ بات چیت اور متعدد خطوط کا تبادلہ کر چکے ہیں ، ہم نے قریبی رابطہ برقرار رکھا ہے اور مشترکہ طور پر چین-امریکہ تعلقات کو مجموعی طور پر مستحکم رکھنے کی قیادت کی ہے۔...
اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کچھ دن قبل دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد ان کی انجیوگرافی ہوئی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ دن قبل ان کی شوٹنگ کے دوران حالت بگڑی اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا دراصل انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ دل کا دورہ پڑنے کے اگلے روز ان کی انجیوگرافی ہوئی جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں ایک ماہ تک آرام کرنے کا مشورہ دیا۔ صبا قمر نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم ہر حالات کا سامنا کرلیں گے تاہم اکثر ذہنی دباؤ کی وجہ سے ہم بیمار پڑجاتے ہیں اور یہ لازمی نہیں کہ...
جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں منعقدہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) سمٹ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر سخت طنز کرتے ہوئے انہیں "خونی قاتل" قرار دے دیا۔ رپورٹس کے مطابق، اپنے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی میں اپنے فیصلہ کن کردار کا دعویٰ دہراتے ہوئے کہا کہ وہ خطے میں امن کے خواہاں ہیں، مگر "کچھ رہنما امن نہیں چاہتے"۔ ٹرمپ نے طنزیہ لہجے میں کہا:"مودی دیکھنے میں اچھے لگتے ہیں مگر اندر سے قاتل جیسے سخت انسان ہیں۔" اس دوران انہوں نے مودی کی نقل اتارتے ہوئے کہا: "مودی بولتے ہیں، ’نہیں، ہم لڑیں گے!‘ — میں نے سوچا، کیا یہ وہی شخص ہے جسے میں جانتا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں حاضر سروس جج کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا ہے کہ حاضر سروس جج کے خلاف کارروائی سپریم جوڈیشل کونسل ہی کر سکتی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وکیل کلثوم خالق کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس خادم حسین سومرو نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل کلثوم خالق نے ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہو کر آگاہ کیا کہ میری درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ہیں، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے میرے خلاف غیر قانونی آبزرویشن دیں، میرا نام سپریم کورٹ کے لائسنس کی فہرست...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 26-2025 کے لیے مینز ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان کردیا۔ پی سی بی کے مطابق 157 ڈومیسٹک کرکٹرز کو کنٹریکٹس دیے گئے ہیں، جن کی مدت اگست 2025 سے جولائی 2026 تک ہے۔ کنٹریکٹس کی تعداد کو 131 سے بڑھا کر 157 کردیا گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک کنٹریکٹس میں تین کے بجائے چار کیٹیگریز رکھی گئی ہیں۔ کیٹیگری ایک میں 30، دو میں 55، تین میں 51 اور چار میں 21 کھلاڑی شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس پچھلے سال کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔
امریکا نے چین پر 10 فیصد ٹیرف کم کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بوسان میں ہونے والی چینی و امریکی صدور کی اہم ملاقات کے بعد امریکا نے چین پر 10 فیصد ٹیرف کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین پر ٹیرف 57 سے کم ہو کر 47 فیصد ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی۔ چینی صدر کے ساتھ ملاقات کو1 سے 10 کے اسکیل پر 12 نمبرز دوں گا، ان سے ملاقات میں بہت سارے فیصلے کیے گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم بلیک ویل چپس کے...
سپریم کورٹ نے پاکستانی خواتین سے شادی کرنے والے افغان شہریوں کو پاکستان اوریجن کارڈ (POC) اور شہریت دینے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ یہ معاملہ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے جمعرات کو سنا۔ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل زیرِ سماعت سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسداللہ عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ’ہم نے پشاور ہائیکورٹ کے یکم دسمبر 2023 کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔‘ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ نے قرار دیا تھا کہ اگر کوئی افغان شہری کسی پاکستانی خاتون سے شادی کرے تو اسے پاکستان اوریجن کارڈ جاری کیا جائے۔...
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ روس نے ایٹمی صلاحیت رکھنے والے ’پوسائیڈن‘ سپر ٹارپیڈو کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ ایک ایسا ہتھیار ہے جو ماہرین کے مطابق ساحلی علاقوں میں تباہ کن شعاعی سمندری لہریں پیدا کر سکتا ہے۔ ’دنیا میں اس جیسی کوئی چیز نہیں‘، پیوٹن صدر پیوٹن نے ماسکو کے ایک فوجی اسپتال میں یوکرین جنگ کے زخمی فوجیوں سے ملاقات کے دوران کہا: ’پہلی بار ہم نے نہ صرف اس ٹارپیڈو کو آبدوز سے لانچ کیا بلکہ اس کا ایٹمی پاور یونٹ بھی کامیابی سے فعال کیا۔ اس جیسی کوئی ٹیکنالوجی دنیا میں نہیں ہے۔‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’پوسائیڈن‘ کو کوئی روک نہیں سکتا۔ عسکری تجزیہ کاروں...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے جا رہے ہیں، جبکہ مختصر کابینہ آج انتخابات کے بعد تشکیل دی جائے گی۔ ان کے مطابق کابینہ کی تشکیل میں کسی قسم کی رکاوٹ موجود نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی کارروائی، سہیل آفریدی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط انہوں نے کہا کہ پارٹی کا کوئی بھی رکن سلپ نہیں ہوا اور نہ ہی آئندہ ہوگا۔ سہیل آفریدی نے بتایا کہ توہینِ عدالت کی درخواست آج دائر کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم گڈ گورننس کی وجہ سے تیسری بار حکومت میں آئے ہیں،...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سیلاب بحالی پروگرام کے تحت متاثرہ اضلاع میں مالی امداد کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 6 ارب 39 کروڑ روپے سیلاب متاثرین میں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز، مریم نواز کے سخت احکامات پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 90 فی صد فلڈ اسسمنٹ سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔ اب تک 5 لاکھ 69 ہزار متاثرین کا ڈیٹا تیار کیا جا چکا ہے جبکہ شفافیت یقینی بنانے کے لیے 4 لاکھ 63 ہزار متاثرین کے کوائف ڈپٹی کمشنرز سے تصدیق کے مرحلے میں ہیں۔ اے ٹی ایم کارڈز کی تیاری اور معاوضے کی...
راولپنڈی میں گزشتہ دس ماہ میں کتنے غیر قانونی افغانیوں کی واپسی ہوئی؟ دستاویزات منظرعام پر آگئیں۔ دستاویزات کے مطابق پہلے دس ماہ میں 3216غیرقانونی مقیم افغانیوں کو واپس بھیجا گیا۔ ویزہ کی تاریخ ختم ہونے پر 242 غیر قانونی افغانیوں کو واپس بھیجا جاچکا ہے۔ 22 کے قریب کارڈ ہولڈر کو واپس بھی بھیجا جاچکا ہے۔ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ اے سی سی کارڈ ہولڈر کی تعداد 671 رہی۔ پی او آر کارڈ ہولڈر میں 1408 لوگ شامل تھے۔ کل حراست میں لیے گئے افغانیوں کی تعداد 5583 رہی۔ تصدیق کا عمل پورا ہونے پر 1057 لوگوں کو چھوڑ دیا گیا۔ ہولڈنگ سنٹر میں حراست میں لیے گئے افغانیوں کی تعداد 584 رہی۔ جبکہ پہلے دس ماہ...
طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان کیمیائی منشیات کا عالمی مرکز بن گیا، خطے کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی
کابل/اسلام آباد (وقائع نگار) اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور منشیات و جرائم کے دفتر نے اپنی تازہ رپورٹ “افغانستان ڈرگ انسائٹس 2025″میں انکشاف کیا ہے کہ طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان تیزی سے کیمیائی منشیات خصوصاً کرسٹل میتھ (آئس) کی پیداوار اور اسمگلنگ کا عالمی مرکز بن چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق افیون کی کاشت میں کمی کے بعد افغانستان میں اب منشیات بنانے والی کیمیائی لیبارٹریوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ 2017 سے 2021 تک ضبط ہونے والی مصنوعی منشیات کی مقدار 30 ٹن تک پہنچ گئی۔ مغربی افغانستان کی مقامی جھاڑی ’’ایفیڈرا‘‘ میتھ تیار کرنے کے لیے خام مواد کے طور پر استعمال کی جا رہی ہے، جبکہ ہلمند، فرح، ہیرات اور نیمروز میں...
(اقصیٰ شاہد )تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث فلائٹ کا نظام درہم برہم ہوگیااورکراچی سے روانہ ہونے والی 7پروازیں منسوخ ہوگئیں۔تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 ،کراچی سے اسلام آبادجانےوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 125،123اورکراچی سے مسقط جانےوالی عمان ایئر کی پرواز ڈبلیو وائے 324شامل ہیں۔کراچی سے بیجنگ جانےو الی ایئر چائنہ کی پرواز سی اے 946م،کراچی سے کوالالمپورجانے والی ایئرپلن کی پرواز ڈی سیون 109 اورکراچی سے دبئی جانےوالی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز منسوخ ہونےوالی پروازوں میں...
کلیم اختر: پنجاب میں مریم نواز راشن کارڈ کی تقسیم کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ صوبائی وزیر لیبر منشاءاللہ بٹ کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع میں کارڈز کی تقسیم منظم انداز میں کی جا رہی ہےاور اس عمل کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے جو شکایات کا فوری ازالہ بھی کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 13 لاکھ 76 ہزار محنت کشوں میں راشن کارڈز تقسیم کیے جا رہے ہیں جبکہ جلد ہی یہ عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لیے...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آوارہ گفتگو کرتے ہیں اور وہ ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو چیک کروانے کی ضرورت ہے۔ رانا ثنااللہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے۔ وہ تقریر میں کچھ اور کہتے ہیں، عمل میں کچھ اور۔ ان کے ساتھ نفسیاتی مسئلہ ہے، انہیں چیک اپ کروانا چاہیے۔ ’عمران خان سے سیاسی مشاورت کی اجازت نہیں‘ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان...
سجاد علی کے انکار کے بعد فلک شبیر کا بڑا اعلان، ’پاکستان آئیڈل‘ کو اپنے گانے مفت استعمال کی اجازت دیدی
پاکستان کے معروف گلوکار فلک شبیر نے میوزیکل شو ’پاکستان آئیڈل‘ کو اپنے تمام گانے بغیر کسی مالی یا قانونی شرط کے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ فلک شبیر نے انسٹاگرام پر جاری ایک اسٹوری میں کہا کہ وہ شو کے منتظمین کو اپنے تمام گانوں کے استعمال کی مکمل اجازت دیتے ہیں تاکہ وہ نئے اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کر سکیں اور پاکستانی موسیقی کو عالمی سطح پر فروغ دیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان آئیڈل میں سجاد علی کے گانوں پر پابندی؟ گلوکار نے اپنے بیان میں سب کچھ بتادیا گلوکار نے مزید کہا کہ وہ ’پاکستان آئیڈل‘ کے ججز اور تمام شرکاء کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ...
رات بھر بارش کے باعث موسم خوشگوار تھا، بادلوں نے آسمان کو گھیرا ہوا تھا، پرندے چہچہا رہے تھے، صبح ساڑھے 6 بجے کا وقت تھا اور اسلام آباد پولیس کے انسپیکٹر راجہ ظہور اقبال بھی ڈیوٹی پر جانے کے لیے اپنی گاڑی کے انتظار میں ایک دکان کے باہر چبوترے پر بیٹھے اخبار پڑھ رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، چوریوں میں ملوث منظم گروہ کا اہم رکن گرفتار دکان میں موجود ان کے خالہ زاد بھائی سہیل انجم نے تھوڑی دیر پہلے ہی دکان کھولی تھی اور چیزوں کو ترتیب دے رہے تھے کہ اچانک ایک سفید سوزوکی مہران آکر رکی جس میں سے 2 افراد نیچے اترے اور کہنے لگے کہ تمہیں سہیل...
سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جب تمام ممالک نیوکلیئر ٹیسٹنگ کر رہے ہیں تو امریکا کو بھی کرنا چاہیئے، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاس سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کو فوری طور پر نیوکلیئر ٹیسٹنگ کا حکم دے دیا۔ امریکی صدر جنوبی کوریا کے شہر بوسان پہنچ گئے، صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ جب تمام ممالک نیوکلیئر ٹیسٹنگ کر رہے ہیں تو امریکا کو بھی کرنا چاہیئے، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاس سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیار ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ پانچ سال کے اندر چین...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان رجیم صرف اپنی قابض حکمرانی اور جنگی معیشت کو بچانے کے لیے افغانستان کو ایک اور تنازعہ میں دھکیل رہی ہے۔ پاکستان اپنی سرزمین پر کسی بھی دہشت گردانہ یا خودکش حملے کو برداشت نہیں کرے گا اور کسی بھی مہم جوئی کا جواب سخت اور کڑوا ہوگا۔ افغان طالبان رجیم مسلسل برادر ممالک سے مذاکرات کیلئے درخواست کر رہی تھی۔ برادر ممالک کی درخواست پر پاکستان نے افغان طالبان رجیم کے ساتھ امن کی خاطر مذاکرات کی پیشکش کو قبول کیا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بعض افغان حکام کے زہریلے بیانات...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اتحاد بین المسلمین کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ کی درخواست پر تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ مریم نواز شریف نے علماء و مشائخ کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے حکومت پنجاب کے اصولی موقف کی بھرپور حمایت کر دی۔ علماء کرام اور مشائخ نے قیام امن کے لئے حکومت کی کاوشوں کی تائید کی۔ وزیراعلیٰ نے سیل ہونے والی مساجد کا انتظام تنظیم المدارس اہل سنت کے سپرد کرنے کی ہدایت کی۔ بے گناہ ثابت ہونے والے افراد کی فوری رہائی کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ نے حکام کو بے گناہ افراد کو...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ جس میں پاک ایران تعلقات اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایران اور پاکستان علاقائی امن اور استحکام کے شراکت دار ہیں۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔ ایران اپنے بھائی کے بے پایاں تعاون کو فراموش نہیں کر سکتا۔ ایرانی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے پاس تعاون کو فروغ دینے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے وزرائے داخلہ نے تہران میں اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی جس...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ ہماری تمام مشکلات کا حل نفاذ اسلام ہے۔ تمام سیاسی ، معاشی اور دہشتگردی جیسے بحرانوں سے نجات کا راستہ صرف اور صرف قرآن و سنت ہے۔ اللّٰہ کے پیارے رسول کے بتائے ہوئے راستے پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنی دنیا اور آخرت دونوں کو سنوارنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ ہمیں اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے کہ جب تک ہم عملی طور پر سیرتِ مصطفیٰ کو نہیں اپنا لیتے معاشرے سے کبھی بدامنی، بے چینی اور قتل وغارت کا خاتمہ نہیں ہو سکتا۔ وہ مرکز توحید و سنت گرین ٹائون میں اسلامی...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پی کے میں ترقیاتی منصوبے بعد میں شروع ہوتے ہیں، مگر پہلے ہی ان کے حصے بانٹنے کی بولیاں لگ جاتی ہیں۔ 40 ارب روپے کے کوہستان کرپشن سکینڈل اس کی ایک بڑی مثال ہے، جو خیبر پی کے حکومت کے ’’شفافیت‘‘ کے دعووں کی قلعی کھولتی ہے۔ مریم نواز نے صرف ایک سال میں 80 ترقیاتی منصوبے شروع کیے جبکہ پنجاب حکومت 50 سے زائد منصوبے بالکل شفافیت کے ساتھ مکمل کر چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل میں کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مریم نواز کے کسی ایک بھی منصوبے پر کوئی...
104 فلسطینی شہید کر کے اسرائیل کا معاہدے پر عملدرآمد کا اعلان: حملے قابل مذمت، عالمی برادری خلاف ورزیاں رکوائے، پاکستان
غزہ؍ اسلام آباد؍ دوحہ؍ بیروت؍ ریاض (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) اسرائیل کی حماس پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے بمباری میں ایک دن میں 46 بچوں سمیت 104 فلسطینی شہید ہوگئے تاہم اب اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کرے گا۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کریں گے تاہم خلاف ورزی کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔ غزہ کے محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا شہید ہونے والوں میں 46 بچے اور 20 خواتین شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ پر تازہ حملوں کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ حماس کے کمانڈر سمیت کئی ارکان کو نشانہ بنایا گیا ہے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بحیرۂ مرمرہ کے کنارے، ترکی کے تاریخی شہر استنبول میں، جہاں کبھی خلافت ِ عثمانیہ کے فیصلے امت ِ مسلمہ کی تقدیر بدل دیتے تھے، آج ایک نیا فیصلہ لکھا جا رہا ہے۔ مگر اس بار قلم سپہ سالاروں کے نہیں بلکہ سفارت کاروں کے ہاتھ میں ہے۔یہ مذاکرات بظاہر پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ہیں، مگر حقیقت میں ان کے اثرات جنوبی ایشیا کے تزویراتی توازن تک پھیل چکے ہیں۔ دنیا دیکھ رہی ہے کہ آیا یہ خطہ کسی نئے امن کی طرف بڑھ رہا ہے یا ایک اور عسکری تصادم کی طرف۔گزشتہ ہفتوں میں پاک – افغان سرحد پر شدید جھڑپوں کے بعد 19 اکتوبر کو دوحا میں عارضی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نائن الیون واقعہ رونما ہونے اور پھر ایک فون کال پر نام نہاد دہشت گردی کے خاتمے کے نام پر فرنٹ لائین کا کردار ادا کرنے کے بعد سے آج تک پاکستان آئی ایم ایف کی غلامی، قرضوں، دہشت گردی، معیشت کی تباہی کی صورت میں اس کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔ کے پی میں درجنوں آپریشن کے باوجود دہشت گردی کا جن بے قابو ہے، بلوچستان جل رہا ہے۔ پنجاب بھی لہو لہاں ہے۔ سندھ میں ڈاکو راج ہے۔ ملک بدترین سیاسی معاشی طور پر عدم استحکام کا شکار ہے، دہشت گردی ایک بار پھر پنجے گاڑ رہی ہے، دہشت گردی کے پے در پے ہونے والے لرزہ خیز واقعات نے قوم کو نہایت متفکر کر دیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملالہ یوسف زئی آج کل امریکا کے دورے پر ہیں، ایک نہایت متنازع واقعے کے بعد نہایت کم عمری میں نوبل پرائز کا ملنا دنیا کے لیے حیران کن تھا ہی لیکن ایک ایسے معاشرے میں جہاں انسانی اخلاق کے اسلامی اصول معیار کی حیثیت رکھتے ہوں وہاں بدکاری کو فروغ دینے کے لیے ملالہ نے جوائے لینڈ جیسی ہم جنس پرستی پر مشتمل فلم بنائی تاکہ پاکستانی معاشرے میں ہم جنس پرستی کو نہ صرف فروغ دیا جا سکے بلکہ اس کو گناہ سمجھنے والوں کے ذہن سے یہ بھی مٹا دیا جائے کہ یہ غلط کام ہے بلکہ یہ کام کرنے والے اس کام کا حق رکھتے ہیں۔ یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے آپ کرنٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (نمائندہ جسارت) تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیاہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جلد ہی ’’پی پی بھگائو،سندھ بچائو تحریک‘‘ شروع کی جائے گی، ماضی یا حال میں جو بھی غیرقانونی یا ہارس ٹریڈنگ ہوئی ہے، اس کا مرکز پی پی سندھ ہائوس ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں ڈینگی وبائی صورت اختیار کر چکا ہے، جس کی وجہ سے سرکاری اور نجی دونوں اسپتال بھر چکے ہیں۔ سندھ حکومت اور صحت محکمہ ڈینگی کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے ہیں۔حلیم عادل نے کہا کہ حیدرآباد میں حال ہی میں 18ڈینگی کے مریض فوت ہوئے اور ہزاروں افراد اس مرض...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدالتوں کو مفلوج کردیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھاکہ میری عمران خان سے ملاقات کرانے کے عدالتی احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا، سڑک پر بیٹھنا میری کمزوری نہیں بلکہ عدالتوں کی بے بسی ہے جو اپنے احکامات پر عملدرآمد کرانے سے قاصر ہیں۔سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم ایک ریاست دو دستور کا کلچر ختم کرنے آئے ہیں۔ ہماری جدوجہد حقیقی آزادی، آئین و قانون کی بالادستی اور میڈیا کی آزادی کے لیے ہے جس میں وکلا برادری کا مرکزی کردار ہے،اگر ججز یرغمال ہیں تو عوام کو بتائیں تاکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (نمائندہ جسارت) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس اختیار نہیں کہ چیئرمین سینیٹ کے ریفرنس کے بغیر کسی سینیٹر کو نااہل کرے۔اسلام آباد میں عدالت عظمیٰ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ میں آئینی بنچ کے سامنے شبلی فراز کی درخواست پر سماعت تھی ہم نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ملتوی ہوئی تھی آج عدالت عظمیٰ نے کالعدم قرار دے دیا، ہائیکورٹ کو ڈائریکشن جاری کی گئی ہیں کہ دونوں فریقین کو سن کر فیصلہ کریں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کے 600 کارکنان ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے ذرا لاشیں تو دکھادیں، کسی نے تو وڈیو بنائی ہوگی، معلوم تو ہو کہ لاشیں گئی کہاں؟مفتی منیب کے کہنے پر فہرست جاری کریں گے کہ لبیک والوں کے کتنے افرادزخمی ہوئے مگر یہ ماننے کو تیار نہیں کہ 600بندے مارے گئے، اتنی لاشوں سے تو پہاڑ بن جائے گا۔یہ باتیں انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے علما کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعتوں کو بھی سیاست کرنے کا حق ہے مگر مذہب کی آڑ میں تشدد کرنا، راستے بند کردینا، املاک جلانا، کسی کی...