2025-08-02@04:19:35 GMT
تلاش کی گنتی: 2809

«ایئر لائنز کی»:

(نئی خبر)
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی سیچویشن روم میں اپنی قومی سلامتی ٹیم کے ساتھ اہم میٹنگ کی جس کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ملاقات ایسے وقت ہوئی جب صدر ٹرمپ جی سیون اجلاس ادھورا چھوڑ کر واشنگٹن لوٹے ہیں۔ اس اہم اجلاس میں ڈونلڈ ٹرمپ مبینہ طور پر ایران اور اسرائیل جنگ میں امریکا کے کردار کا تعین کریں گے اور اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ممکنہ طور پر ایران کو سبق سیکھانے کے لیے اسرائیل کے ہمراہ جنگ میں شامل ہوسکتے ہیں۔ اس خدشے کو اس بات سے تقویت سے ملتی ہے کہ آج صبح ہی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر متعدد...
    —ویڈیو گریب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کرکے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی ہے۔ صدرِ پاکستان کی جانب سے یہ دورہ پاکستان کی فضائی سرحدوں کے دفاع میں پاک فضائیہ کی شاندار کامیابی، بھارتی جارحیت پر فیصلہ کن ردعمل پر پاک فضائیہ کے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا گیا۔صدرِ مملکت کی آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ملاقات کے دوران ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے صدرِ مملکت آصف زرداری کو پاک فضائیہ کی آپریشنل حکمتِ عملی، فورس اسٹرکچر، اہداف اور مستقبل کی جنگوں کے تناظر میں جاری...
    وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہےکہ پاکستان نے مسلم دنیا کو یکجا کیا، ایران پر اسرائیلی حملہ غیرقانونی ہے اور دفاع کا حق موجود ہے، امجد علی خان نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اصولی، متوازن اور عالمی حالات کے مطابق ہے۔ سید علی موسیٰ گیلانی کا کہنا تھا کہ ایران جب تک کوئی بڑا قدم نہیں اٹھائے گا، دنیا صرف باتیں ہی کرتی رہے گی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں منیزے جہانگیر سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی، ایران اسرائیل کشیدگی، امریکہ سے تعلقات اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔ رہنما پی ٹی آئی امجد علی خان نے کہا کہ پچھلے دو ماہ کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فرانسیسی صدر نے ایران کی حکومت کو زبردستی گرانے کی کسی بھی کوشش کو “اسٹریٹجک غلطی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی ایسی کوششیں ناکام رہی ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے صدر  ایمانوئل میکرون نے کینیڈا میں جی-سیون اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں ایران اسرائیل جنگ سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئےکہا کہ امریکا نے ایران کو جوہری مذاکرات اور اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی پیشکش کی ہے اور اب دنیا ایران کے جواب کی منتظر ہے۔تاہم فرانسیسی صدر نے ایران کی حکومت کو زبردستی گرانے کی کسی بھی کوشش کو “اسٹریٹجک غلطی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی ایسی کوششیں ناکام رہی ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ...
    ویب ڈیسک : قومی ایئر لائن کا خصوصی طیارہ ایران میں موجود پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد روانہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی شہر مشہد سے 150 پاکستانیوں کے اشک آباد پہنچایا گیا ہے، جنہیں لے کر خصوصی پرواز آج رات اسلام آباد پہنچے گی۔ذرائع کے مطابق ایران میں پاکستانی سفارتخانے کی مدد سے پاکستانیوں کو اشک آباد پہنچانے کےانتظامات کیے گئے تھے۔ اٹک: کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے ضلع بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ قومی ایئر لائن کے خصوصی طیارے نے آج پشاور سے اشک آباد کےلیے اڑان بھری ہے۔
    مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ ملی جماعتوں و رہنماؤں نے کہا کہ آج تمام اسلامیان جہان ایران کی پشت پر کھڑے ہیں، اس حساس صورتحال میں پاکستان سمیت عرب دنیا کا مؤقف دو ٹوک ہے کہ ایران اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران پر صہیونی اسرائیلی حملے کے خلاف کراچی کے پاک محرم ہال میں شیعہ ملی جماعتوں و رہنماؤں کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی، اس موقع پر علامہ سید ناظر عباس تقوی، علامہ صادق جعفری، حیدر عباس ثقفی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ بدر الحسنین، علامہ علی رضا مطہری، علامہ اطہر مشہدی، علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ، صابر ابو مریم، غیور عباس و دیگر موجود تھے۔ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناظر...
    مسقط سے دہلی جانے والی انڈیگو ایئر لائن کی پرواز کو بم کی دھمکی موصول ہونے کے بعد بھارتی شہر ناگپور میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد اتار لیا گیا۔ یہ پرواز بھارت کے شہر کوچی سے دہلی کے لیے روانہ ہوئی تھی، جہاں اس کا مختصر قیام تھا۔ پرواز بھارتی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 31 منٹ پر روانہ ہوئی، جس میں 157 مسافر اور 6 عملے کے افراد سوار تھے۔ کوچین انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (CIAL) کے مطابق بم کی دھمکی ایئرپورٹ کے آفیشل ای میل پر موصول ہوئی، اسکے بعد بم تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی (BTAC) کا اجلاس بلایا گیا، جس نے اس خطرے کو مخصوص قرار دیا۔ ایک ایسا ہی واقعہ پیر کے روز بھی پیش آیا تھا...
    جی سیون ممالک کا اسرائیل کی حمایت کا اعلان، ایران عدم استحکام کا سبب قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز ٹورنٹو (آئی پی ایس )کینیڈا میں ہونے والی سمٹ میں جی 7 ممالک نے اسرائیل کی حمایت کردی۔خبر ایجنسی کے مطابق جی 7 ممالک کے بیان میں اسرائیل کی حمایت اور ایران کو عدم استحکام کا سبب قرار دیا گیا ہے۔ جی 7 مشترکہ بیان میں مشرق وسطی میں وسیع پیمانے پر کشیدگی میں کمی، ایران کے بحران کے حل اور غزہ میں بھی جنگ بندی پر زور دیاگیا ہے۔جی 7 ممالک کے مشترکہ بیان میں شہریوں کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔جی 7 ممالک نے کہا کہ ہمارا مقف ہمیشہ سے واضح...
    وزیراعظم نے خطے کے حالیہ منظرنامے پر گفتگو کرتے ہوئے کشیدگی کے دوران پاکستان کی ایران اور اس کے عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کیساتھ اپنی ٹیلی فونک گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی حمایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایرانی عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیل کے حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہیں، پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی حمایت کی ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ انٹرنیشنل...
    ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت پر مسلم ممالک کا اہم مشترکہ اعلامیہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ایران کے خلاف مسلسل اسرائیلی جارحیت اور حملوں کے خلاف مسلم ممالک نے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مشترکہ اعلامیہ مشرق وسطی میں تیزی سے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری فوجی جارحیت کے باعث بے مثال کشیدگی کے پیش نظر جاری کیا گیا۔ مشترکہ اعلامیہ کی توثیق پاکستان، عراق، سعودی عرب، قطر، کویت، مصر، اردن، الجزائر اور بحرین نے کی۔برونائی دارالسلام، چاڈ، اتحاد القمری،جبوتی، لیبیا، موریتانیہ، صومالیہ اور سوڈان بھی توثیق کرنے والے ممالک میں شامل ہیں، ترکیہ، عمان اور...
    سوشل میڈیا پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فرانسیسی صدر نے غلطی سے کہا کہ میں ایران اسرائیل جنگ بندی پر کام کے لیے واشنگٹن جارہا ہوں، جی 7 اجلاس چھوڑ کر جانے کی وجہ اسرائیل ایران جنگ بندی سے کہیں بڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فرانس کے صدر میکرون نے کہا تھا کہ ٹرمپ نے جی سیون رہنماؤں کو بتایا کہ ایران اسرائیل سیز فائر کے لیے بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیز فائر طے پا گئی تو یورپی شراکت دار ایران جوہری مذاکرات میں حصہ لینے کو تیار ہیں۔ میکرون نے کہا تھا کہ امریکیوں نے ایرانیوں سے ملاقات کی پیش کش کی ہے، دیکھیں گے کیا ہوتا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے وفد نے ملاقات کی جس میں پیکا ایکٹ، باقاعدگی سے شائع نہ ہونے والے اخبارات کا خاتمہ، پرنٹ میڈیا کو واجبات کی ادائیگی، صحافیوں کے تحفظ اور دیگر اہم امور زیر بحث آئے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پیکا قانون مستند صحافیوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے، تاہم اس کے حوالے سے صحافتی تنظیموں سے مشاورت کے لیے تیار ہیں تاکہ موجودہ غلط فہمیوں کا ازالہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پیکا کا اصل مقصد جعلی اور نام نہاد صحافیوں کو قانون کے دائرے میں لانا ہے۔ وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ باقاعدگی سے...
    ایم سی آئی اور سی ڈی اے کی جانب سے مارکیٹوں اور مراکز کی خوبصورتی اور بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:چیئرمین سی ڈی اے / چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر ڈائریکٹر ڈی ایم اے، ڈائریکٹر الیکٹریکل، ڈائریکٹر سینیٹیشن، محکمہ ماحولیات کے نمائندگان اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ایف سیون مرکز کا دورہ کیا۔دورے کے دوران تاجر تنظیم کے منتخب نمائندوں سے ملاقات کی گئی اور مرکز کی خوبصورتی و بہتری کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تمام متعلقہ محکموں کو مرکز میں موجود مسائل کے حل کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے اور متعدد امور پر فوری طور پر کام...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 جون ۔2025 )قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے ترجمان نے پائلٹ کے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنانے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے پائلٹ کی جانب سے ویڈیو بنانے کی تصدیق کردی ہے ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئرلائن کی پرواز سعودی عرب کے صوبے القسیم سے وطن واپس آرہی تھی اس دوران ایران نے بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل پر حملہ کیا تھا. ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز کاک پٹ سے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنائی، پائلٹ کے ویڈیو بناتے وقت پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی تاہم ایرانی میزائل بہت بلندی پر تھے اور پرواز کو خطرہ نہیں تھا.(جاری ہے) ترجمان پی آئی اے واضح...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایرانی حکام سے جلد ازجلد ملاقات کا اہتمام کریں۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ٹی وی نے یہ دعوی بعض ذرائع کی بنیاد پر کیا ہے، اس سے پہلے ایک اور امریکی ٹی وی نے دعوی کیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔امریکی ٹی وی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کینیڈا کا دورہ مختصر کرکے اس اجلاس کی صدارت کریں گے جو کہ وائٹ ہاوس کے سیچوئشن روم میں ہوگا۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر ایران نے نیوکلئیر ڈیل نہیں کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
    ریاستی محتسب نے 16 جون کو تل ابیب اور اس کے ان نواحی علاقوں کا دورہ کیا، جو ایرانی حملوں سے متاثر ہوئے تھے، وہیں انہون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے خبردار کیا کہ لاکھوں اسرائیلی شہریوں کو ایرانی میزائل حملوں سے مناسب تحفظ حاصل نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی حملوں کے بعد صیہونی انتظامیہ کو اپنے لاکھوں غیر محفوظ شہریوں کی فکر لاحق ہوگئی، جنہیں زیر زمین محفوظ ٹھکانوں سمیت دیگر حفاظتی ٹھکانوں تک رسائی نہیں۔ اسرائیلی حکومت کی جانب سے تقریبا پورے ملک میں جنگ کی صورت میں حفاظتی ٹھکانے بنائے گئے ہیں، جنہیں ہنگامی حالات میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن ایرانی حملوں کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ کم سے کم 26 لاکھ اسرائیلی افراد محفوظ ٹھکانوں تک...
    اسلام آباد پولیس نے اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ ایمان افروز کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، پولیس نے اندوہناک واردات میں ملوث سفاک قاتل فیروز کو گرفتار کر لیا ہے، جو جھنگ کا رہائشی ہے اور قتل کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ملزم فیروز واردات کے روز ہاسٹل میں زبردستی داخل ہوا تھا، جہاں اس نے ایمان افروز کو بےدردی سے قتل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم ماضی میں ریپ کیس اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں بھی چالان یافتہ رہا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ رمنا میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا...
    امیرجماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتیں امریکہ کیخلاف کوئی بات نہیں کرتیں۔ انکا کہنا تھا کہ آج تک پی ٹی آئی نے ایران حملے پر امریکہ کی مذمت نہیں کی، تاہم خوش آئند بات ہے کہ سعودی عرب نے کھل کر ایران کی حمایت کی اور اس مسئلہ پر حل کی بھی بات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر مسلمان ہونے کا فرض ادا کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دہشت گردی کی وجہ سے خطے کا امن خراب ہو رہا ہے، امریکہ منافقت کرتے ہوئے جنگ بندی کی بات بھی کرتا ہے اور اسرائیل کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) جدہ سے لکھنؤ جانے والی سعودی ائر لائن کی پرواز میں تکنیکی خرابی کے بعد پائلٹ نے کامیابی سے طیارے کو لکھنؤ ائرپورٹ پر اتار لیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پائلٹ کو پرواز کے لینڈنگ گیئر سے دھواں نکلتا دکھائی دیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جدہ سے لکھنؤ جانے والے پرواز میں 250 حاجی سوار تھے۔واضح رہے کہ ایران اسرائیل جنگ کے باعث مختلف ایئرلائنز کی سروس متاثر ہے۔سعودی ایئرلائن نے 17 جون کی ایران عراق کی تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں۔اسی طرح روس، لبنان، قازقستان، آذربائیجان، ازبکستان کی پروازیں بھی منسوخ ہیں۔قطر کی ایئرلائن نے ایران، عراق اور شام کیلیے فلائٹ آپریشن عارضی معطل کردیا ہے۔یو اے ای کی ایئرلائن کی...
    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے نجی ہاسٹل میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ ایمان کو قتل کرنے کے کیس میں ملزم کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا۔ پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم فیروز کو ڈیوٹی مجسٹریٹ محمد آصف ہنجرا کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے عدالت سے ملزم کی شناخت پریڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ پولیس نے ملزم کو تقریباً 2 ماہ بعد گزشتہ روز گرفتار کیا تھا، ملزم واردات کے بعد جھنگ میں روپوش ہوگیا تھا۔ واضح رہے کہ 19 اپریل کو ملزم نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں گھس کر طالبہ ایمان...
    ڈرکسل یونیورسٹی امریکا کے سائنسدانوں نے ایک انقلابی ایجاد کی ہے جو دل کی بیماریوں کے علاج میں روایتی طریقوں جیسے سٹنٹ یا بائی پاس سرجری کی جگہ لے سکتی ہے۔ یہ ننھی خوردبینی مشینیں، جنہیں مائیکرو روبوٹس یا نانو بوٹس کہا جاتا ہے، انسانی خون کی نالیوں میں سفر کرتے ہوئے ان مقامات تک پہنچتی ہیں جہاں چربی اور کولیسٹرول جمع ہو چکا ہوتا ہے۔ یہ مشینیں بغیر کسی آپریشن کے ان خطرناک ذرات کو تحلیل کرکے شریانوں کو صاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ سمتھ سونین میگزین کے مطابق، یہ مائیکرو روبوٹس آئرن آکسائیڈ کے ذرات سے بنائے گئے ہیں جو ایک زنجیر کی شکل میں جُڑ کر پیچ دار ساخت اختیار کرتے ہیں۔ ان کا کنٹرول بیرونی...
    لاہور میں ایران کے قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ میں اپنے تمام عظیم پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے پیغامات کی تہہ دل سے قدر کرتا ہوں، جن میں سیاسی، مذہبی اور کاروباری شخصیات شامل ہیں، جو اسرائیل کے اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف جارحیت کی مذمت کر رہے ہیں اور ایرانی قوم کیساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ایران کے قونصل جنرل مہران مواحد فر نے پاکستانی عوام، تاجروں، صحافیوں، علمائے کرام، مشائخ عظام سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تمام افراد سے اظہار تشکر کیا ہے، جہنوں نے ایران پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور ایران کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنے دفاع کا...
    قومی ایئرلائن کے پائلٹ نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر فائر کیے گئے میزائلوں کی دوران پرواز ویڈیو ریکارڈ کرلی جب کہ اب ترجمان پی آئی اے نے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنانے کے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔ ترجمان پی آئی اے  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 35ہزار فٹ سے زیادہ بلندی ہو تو دور سے بھی چیزیں نظر آتیں ہیں، پروازپی کے 168کا حامل طیارہ سعودیہ کی حدود میں تھا اور میزائل کا رخ ایران سے عرق اور اسرائیل کی جانب تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ شب جدہ سے پاکستان آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزری تو ایرانی میزائلوں کی کھیپ دمام سٹی سے گزر رہی تھی۔ قومی ایئرلائن...
    اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب سمیت 20 ملکوں کے وزرائے خارجہ نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے سے گریز کیا جائے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک مشترکہ اعلامیے میں ان ملکوں نے ریاستوں کی خود مختاری و علاقائی سالمیت کے احترام، اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کی پاسداری اور تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا۔ اعلامیے کے مطابق ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرنے والوں میں پاکستان، سعودی عرب، الجزائر، بحرین، برونائی، چاڈ، کوموروس، جبوتی، مصر،عراق، اردن، کویت، لیبیا، اسلامی موریطانیہ، قطر، صومالیہ، سوڈان، ترکی، عمان اور متحدہ عرب امارات کے وزائے خارجہ شامل ہیں۔ اعلامیے میں کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت پر زور دیا کہ فلسطین کے ساتھ ایران کے معاملے پر بھی واضح، دوٹوک اور جرأت مندانہ پالیسی تشکیل دے کر اقدامات کیے جائیں، کشمیر کا مقدمہ پوری طاقت سے لڑا جائے۔ حکمران اشیا ضروریہ، بجلی، پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کر کے عام آدمی کو سہولت دیں۔مرکزی مجلس شوریٰ کے منصورہ میں ہونے والے 3 روزہ اجلاس سے اختتامی خطاب میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت ملک بھر اور بالخصوص خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں قیام امن کے لیے ہنگامی اقدامات کرے۔ اسلام آباد اور کابل اپنے معاملات میں بہتری لائیں اور امن کے لیے بامعنی مذاکرات کیے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین...
    اسلام آباد: پاکستان سمیت 21 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ 13 جون سے ایران پر ہونے والے اسرائیلی حملے مشرقِ وسطیٰ میں امن کو خطرے میں ڈالنے کی ایک خطرناک کوشش ہیں۔ اعلامیے میں علاقائی خودمختاری، سالمیت اور ہمسائیگی کے اصولوں کے احترام پر زور دیا گیا۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے خاتمے، فوری جنگ بندی اور سفارتی حل کی بحالی کے لیے عالمی سطح پر اقدامات کیے جائیں۔  
    اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران کے وسطی علاقے میں رہنے والے لاکھوں افراد کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کی ہدایت جاری کی ہے، کیونکہ ایران پر اسرائیلی فضائی حملوں کا دائرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ یہ پیش رفت ایران اور اسرائیل کے درمیان شدت اختیار کرتے تنازعے کے چوتھے روز سامنے آئی ہے۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کی ایک اینکر اس وقت لائیو نشریات کے دوران اسٹوڈیو سے بھاگ گئیں جب بمباری کے دوران ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک سخت پیغام جاریکرتے ہوئے تہران سے شہریوں کو فوری انخلا کی تاکید کی گئی تھی۔ ’ایران کو...
    امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر گروپ آف سیون یعنی جی7  اجلاس میں قیام مختصر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ سربراہانِ مملکت کے ساتھ عشائیے کے بعد وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔ امریکی صدارتی ترجمان کیرولین لیوٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ کئی امور پر پیش رفت ہوئی، لیکن مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث صدر ٹرمپ عشائیے کے بعد وطن واپس جا رہے ہیں، انہوں نے اجلاس میں پیش کیے گئے ایران-اسرائیل کشیدگی میں کمی سے متعلق مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے بھی انکار کر دیا ہے۔ جی7 اجلاس میں پہلے ہی روس-یوکرین جنگ اور ایران-اسرائیل کشیدگی جیسے عالمی تنازعات پر رکن ممالک...
    اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں الجزائر کے وزیر خارجہ نے ایران کیخلاف غاصب صیہونی رژیم کے جارحانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کے رکن ملک کی خود مختاری اور بین الاقوامی قوانین و اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج اپنے الجزائری ہم منصب احمد عطاف کے ساتھ گفتگو کی جس میں ایران کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کی فوجی جارحیت کے بعد خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس گفتگو میں الجزائر کے وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کے جارحانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ...
    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ بیلسٹک میزائل فضاؤں میں ہیں اور اسرائیل کی جانب بڑھ رہے ہیں، حیفہ اور دیگر علاقوں میں سائرن بجا کر شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں تک جانے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دن بھر اسرائیلی جارحیت کے بعد ایران کی جانب سے چوتھے روز بھی "آپریشن وعدہ صادق 3" کے تحت جوابی کارروائی کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں پر جدید بیلسٹک میزائل داغ دیئے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ بیلسٹک میزائل فضاؤں میں ہیں اور اسرائیل کی جانب بڑھ رہے ہیں، حیفہ اور دیگر علاقوں میں سائرن بجا کر شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں تک...
    پی آئی اے ملازمین نے بھی قومی ائیرلائن کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کر دی جبکہ ملک کے بڑے کاروباری گروپس نے بھی پی آئی اے کی خریداری کے لیے اپنی پیشکش جمع کرائی ہے۔  ذرائع پرائیویٹ آئزیشن کمیشن کے مطابق پی آئی اے ملازمین کی سی بی اے پیپلز یونیٹی کے صدر ہدایت اللہ خان اورآفیسرزکی تنظیم پی آئی اے سینئر اسٹاف ایسوسی ایشن (ساسا)کےصدرعقیل صدیقی نے مشترکہ طور پر پی آئی اے کی خریداری کیلیے اپنی درخواست اور پیش کش کمیشن میں جمع کرادی۔ قومی ایئرلائن کے ملازمین کا مؤقف ہے کہ ایئرلائن کی خریداری کا پہلا حق ان کا ہے۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے ایک بڑے گروپ نے بھی پی آئی اے کی خریداری کیلئے...
    بلیز میٹرویلی ستمبر میں موجودہ سربراہ سر رچرڈ مور کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کو اس کی 116 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون افسر کی قیادت حاصل ہوگئی، بلیز میٹرویلی کو MI6 کی نئی چیف مقرر کیا گیا ہے، جو رواں سال ستمبر میں موجودہ سربراہ سر رچرڈ مور کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بلیز میٹرویلی نے 1999 میں ایم آئی 6 میں شمولیت اختیار کی تھی، وہ اس وقت ایجنسی میں ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبے کی سربراہ یعنی ڈائریکٹر جنرل کیو (Q) کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ان کا شمار برطانیہ کے قومی سلامتی کے ماہر اور تجربہ کار افسران میں ہوتا ہے،...
    ایران کی نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کی سرزمین پر بلا اشتعال اسرائیلی جارحیت نے تہران کو مجبور کر دیا کہ وہ ایرانی قوم اور ملک کی سلامتی کے دفاع کے لیے مجرم صیہونیوں کو جواب دے۔ جوابی کارروائی کے طور پر ’آپریشن وعدہ صادق 3‘ کے تحت ایران نے پیر کی رات فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کی جانب میزائلوں کی بڑی تعداد فائر کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دن بھر کی اسرائیلی جارحیت کے بعد چوتھے روز بھی ایران نے ’آپریشن وعدہ صادق 3‘ کے تحت جوابی کارروائی کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں پر جدید بیلسٹک میزائل داغ دیے ہیں۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ بیلسٹک میزائل فضاؤں میں ہیں، اور اسرائیل کی جانب بڑھ رہے ہیں،...
    ذرائع کے مطابق گزشتہ شب جدہ سے پاکستان آنے والی قومی ایئر لائن کا طیارہ جس وقت سعودی فضائی حدود میں دمّام سٹی پر سے گزر رہا تھا عین اس وقت ایران سے فائر کیے گئے بیلسٹک میزائل سعودی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے اسرائیل کی جانب جا رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے پائلٹ نے دوران پرواز اسرائیل کی جانب فائر کیے گئے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنالی، پائلٹ نے یہ ویڈیو سعودی فضائی حدود میں اپنے طیارے کے کاکپٹ سے بنائی۔ ایئر لائن ذرائع کے مطابق گزشتہ شب جدہ سے پاکستان آنے والی قومی ایئر لائن کا طیارہ جس وقت سعودی فضائی حدود میں دمّام سٹی پر سے گزر رہا تھا عین اس وقت ایران...
    انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے موقع پر ملاقات میں وزیراعظم نے معصوم شہریوں کی شہادت پر ایران کے ساتھ ہمدردی کے جذبات کو دہرایا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے اقوام متحدہ چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہیں۔ انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے موقع پر پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی اور ایران کے خلاف حالیہ اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے معصوم شہریوں کی شہادت پر ایران کے ساتھ ہمدردی کے جذبات کو دہرایا۔ وزیراعظم نے خطے کے حالیہ منظر نامے پر گفتگو کرتے ہوئے کشیدگی کے دوران ایران اور اس کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود...
    کراچی: قومی ایئرلائن کے  پائلٹ نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر فائر کیے گئے میزائلوں کی دوران پرواز ویڈیو ریکارڈ کرلی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب جدہ سے پاکستان آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزری تو ایرانی میزائلوں کی کھیپ دمام سٹی سے گزر رہی تھی۔ قومی ایئرلائن کے پائلٹ نے ویڈیو سعودی فضائی حدود میں اپنے طیارے کے کاک پٹ سے بنائی۔  جس مقام پر اس منظر کو فلمایا گیا وہاں سے ایرانی سرحد بہت قریب ہے۔ ہوائی بازی پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق فضا میں موجود طیاروں کو بیلسٹک میزائل سے کوئی خطرہ نہیں ہوتا کیونکہ یہ اپنے ہدف کی جانب بلندی پر پرواز کرتے ہیں۔ 
    ایران کی پاسداران انقلاب نے انتباہ جاری کیا ہے کہ اسرائیلی شہری تل ابیب سے نکل جائیں کیوں کہ وہاں بڑا حملہ کرنے والے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے محض چند گھنٹوں میں تل ابیب پر بڑا حملہ کرنے والے ہیں۔ پاسداران انقلاب کی نئی قیادت نے بیان میں مزید کہا کہ ہمارا ہدف عسکری  تنصیبات اور حکومتی مراکز کو نشانہ بنانا ہے۔ بیان میں اسرائیلی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر دارالحکومت تل ابیب سے نکل کر کسی دوسرے شہر چلے جائیں۔ قبل ازیں ایران کے تل ابیب پر حملوں میں امریکی سفارت خانے کی ایک برانچ سمیت متعدد عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں مسلسل سائرن بج...
    صدر ایران نے اپنے سماجی رابطے کے پیج پر لکھا ہے کہ غاصب اسرائیل کی جارحیت کے مقابلے میں جوابی حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ہم نے جنگ شروع نہیں کی ہے لیکن اسرائیلی جارحیت کا ملی وحدت کے ساتھ جواب دے رہے ہیں جس کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے مہلک جواب کا سلسلہ جاری رکھنے کے ساتھ ہی ہماری کوشش ہے کہ عوام کی معمول کی زندگی میں کوئی خلل واقع نہ ہو۔ صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنے سماجی رابطے کے پیج پر لکھا ہے کہ غاصب اسرائیل کی جارحیت کے مقابلے میں جوابی حملوں کا...
    ایرانی ٹی وی نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ایران اسرائیل پر تاریخ کے سب سے بڑے اور شدید میزائل حملے کی تیاری کر رہا ہے، ایران کی آواز بزدلانہ حملوں سے دبائی نہیں جا سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج نے ایران کے دارالحکومت تہران پر حملے شروع کردیے۔ ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر بھی میزائل داغا گیا۔ براہ راست نشریات کے دوران ٹی وی چینل کی خاتون اینکر سحر امامی سیٹ پر موجود رہیں، استوڈیو میں دھواں پھیلنے سے اٹھ کر گئیں اور دوبارہ نشریات جاری رکھیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پانچ منٹ کے بعد خاتون اینکر سحر امامی نے جو دو بچوں کی ماں ہیں، دوبارہ اسکرین پر آکر نشریات شروع کر دیں۔ اس حملے کے بعد ایرانی ٹی...
    فوٹو پی آئی ڈی وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے اقوام متحدہ چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہیں۔انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے موقع پر پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی اور ایران کے خلاف حالیہ اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔ملاقات میں وزیراعظم نے معصوم شہریوں کی شہادت پر ایران کے ساتھ ہمدردی کے جذبات کو دہرایا۔ یہ بھی پڑھیے بااثر ممالک نے ایران کیخلاف ووٹ دینے کا کہا ہم نے صاف انکار کیا، اسحاق ڈار کا انکشاف ایرانی پارلیمنٹ میں پاکستان سے اظہار تشکر کے نعرے وزیراعظم نے خطے کے حالیہ منظر نامے پر گفتگو کرتے ہوئے کشیدگی کے دوران ایران اور اس کے عوام کے ساتھ...
    اسرائیل نے تمام بین الااقوامی قوانین کو روندتے ہوئے تہران میں واقع ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر براہ راست نشریات کے دوران حملہ کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے (IRIB) کی عمارت پر فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں براہِ راست نشریات عارضی طور پر معطل کرنا پڑیں۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب ایک خاتون اینکر براہ راست نشریات میں اسرائیل پر تنقید کر رہی تھیں۔ اچانک دھماکا ہوا تاہم خاتون اینکر بالکل نہیں گھبرائیں اور اسٹوڈیو سے نکل گئیں۔ The Israeli regime attacks Iran’s national TV. Brave Iranian presenter keeps composed as the studio comes under Israeli attack. pic.twitter.com/XM7QCz775D — IRNA News Agency (@IrnaEnglish) June 16, 2025 اس حملے...
    تہران: ایران کے پاسداران انقلاب نے اسرائیلی شہریوں کو اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب خالی کرنے کی وارننگ دے دی۔ پاسداران انقلاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی شہری جتنی جلدی ممکن ہو دارالحکومت تل ابیب خالی کردیں۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آنے والے گھنٹوں میں تل ابیب میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے یہ انتباہ اسرائیلی فوج کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ایرانی شہریوں کو دارالحکومت تہران کا ایک علاقہ خالی کرنے کا کہا گیا تھا۔ Post Views: 4
    ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیلی شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ وہ جلد از جلد دارالحکومت تل ابیب خالی کر دیں کیونکہ آئندہ چند گھنٹوں میں وہاں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جائےگا۔ یہ وارننگ ایسے وقت پر دی گئی ہے جب مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے، اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف جارحانہ کارروائیاں سامنے آ رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں اس سے قبل کہ دیر ہو جائے ایران کو کشیدگی کم کرنے پر بات کرنی چاہیے، ٹرمپ ایرانی فوجی ادارے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہم اسرائیلی شہریوں کو خبردار کرتے ہیں کہ تل ابیب...
    سٹی 42 : اسسٹنٹ کمشنر تفتان نعیم قاسم شاہوانی نے کہا ہے کہ ایران سے 45پاکستانی سٹوڈنٹس بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان پہنچ گئے ، 160پاکستانی سٹوڈنٹس راستے میں ہیں جو تفتان پہنچیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر تفتان کے مطابق سٹوڈنٹس کا پاکستان ہاؤس تفتان میں قیام و طعام کا بندوبست کیا گیا ہے ، ایران سے تمام سٹوڈنٹس کے پہنچے کے بعد انہیں ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کیا جائے گا، سٹوڈنٹس کو ان کے آبائی علاقوں کو بھجوانے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔   اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان اسسٹنٹ کمشنر تفتان نعیم قاسم شاہوانی کا کہنا ہے کہ تفتان سے زائرین کی واپسی بھی معمول...
    قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے پائلٹ نے دوران پرواز اسرائیل کی جانب فائر کیے گئے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنالی، پائلٹ نے یہ ویڈیو سعودی فضائی حدود میں اپنے طیارے کے کاکپٹ سے بنائی۔ایئر لائن ذرائع کے مطابق گزشتہ شب جدہ سے پاکستان آنے والی قومی ایئر لائن کا طیارہ جس وقت سعودی فضائی حدود میں دمّام سٹی پر سے گزر رہا تھا عین اس وقت ایران سے فائر کیے گئے بیلسٹک میزائل سعودی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے اسرائیل کی جانب جا رہے تھے۔اس دوران پائلٹ نے اپنے طیارے کے کاکپٹ سے ان میزائلوں کی ویڈیو بنالی، اس مقام پر ایرانی سرحد بہت قریب ہے۔ ذرائع کے مطابق ان بیلسٹک میزائلوں سے پرواز کرتے طیاروں کو کوئی خطرہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث خطے میں کئی ممالک نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں، جس کے بعد دنیا بھر کی بڑی ایئرلائنز نے پاکستان کی فضائی حدود کو متبادل راستے کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران، عراق، شام، اردن اور اسرائیل کی فضائی حدود مکمل طور پر بند ہیں، جس کے باعث مختلف بین الاقوامی ایئرلائنز اپنی پروازوں کو پاکستان، افغانستان، ترکمانستان، آذربائیجان کے راستے ترکی کی جانب موڑ رہی ہیں۔ایوی ایشن ماہرین کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی اس غیر معمولی سرگرمی سے فلائٹ ٹریکنگ سسٹمز پر کئی بین الاقوامی پروازوں کی نقل و حرکت دیکھی...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے عبداللہ نصر لوتاہ، نائب وزیر برائے کیبینٹ افیئرز فار کمپیٹیٹونس اور نالج ایکسچینج کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات کے اعلی سطح کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ وفد میں پاکستان میں عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی اور گورنمنٹ نالج ایکسچینج آفس کے عبداللہ البلوکی اور ابراہیم العلی بھی شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معاشی تعاون کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس وزیراعظم نے اپنے گزشتہ ابو ظہبی کے دورہ میں متحددہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ یہ ملاقات انتہائی نتیجہ خیز رہی، پاک بھارت تنازع میں متحدہ عرب امارات نے پاک بھارت تناؤ میں...
    پاکستان اور ایران کے درمیان گوٹر بے کے ایک دور دراز علاقے میں پیر کو تقریباً 35 فٹ لمبی نیلی وہیل کی موت ریکارڈ کی گئی۔ ایک مقامی ماہی گیر احمد بلوچ جو کہ علاقے میں ماہی گیری کر رہے تھے، نے بلوچستان کے علاقے کنتانی کے قریب ایک مردہ وہیل کے تیرنے کے واقعے کی اطلاع دی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہیل چند روز قبل پاکستان اور ایران کے درمیان کھلے سمندری پانیوں میں مر گئی ہو اور وہ ایک کھردرے سمندر اور تیز دھاروں کے زیر اثر خلیج گوٹر کی طرف چلی گئی۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف نے کہا کہ اگرچہ ابھی تک موت کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ...
    تہران(نیوز ڈیسک)ایران کے پاسداران انقلاب نے پیر کو اسرائیل کے خلاف آٹھویں مرحلے کی کارروائی کے دوران اسرائیل کے کثیر الجہت دفاعی نظام کو درہم برہم کرنے کے لیے نئے طریقے استعمال کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے نتیجے میں اسرائیلی دفاعی نظام ایک دوسرے کو ہی نشانہ بنانے لگے۔ ترک نشریاتی ادارے ’انادولو‘ کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اس تازہ اور پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور اور تباہ کن حملے میں جدید انٹیلی جنس اور ساز و سامان استعمال کیا گیا، جس کے باعث اسرائیلی دفاعی نظام میں شدید خلل پیدا ہوا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمن کے کثیر الجہتی دفاعی نظام کو اس طرح ناکارہ بنایا گیا کہ صہیونی حکومت...
    نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ---فائل فوٹو  جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ایران پر حملہ پاکستان کو اگلا نشانہ بنانے کی بنیاد ہے۔لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ امریکی صدر جان چکے ہیں کہ جنگ نہیں بلکہ جنگ بندی ضروری ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں لاپتہ افراد کی بازیابی کا مسئلہ حل کریں: لیاقت بلوچ نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ زراعت کا پانی پر انحصار ہے، پانی پر سیاست کی بجائے حل نکالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کے سدباب کےلیے اندرونی بحران ختم کیے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ زرعی شعبہ تباہ ہو رہا ہے، حکومت عوام پر اقتصادی...
    اسلام آباد: خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حکومت نے اہم فیصلے کیے ہیں۔ ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور دستیابی پر مسلسل نظر رکھنے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی  کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ یہ کمیٹی وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے، جس میں اہم وفاقی وزارتوں، ریگولیٹری اداروں اور توانائی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین شامل ہیں۔ کمیٹی کا بنیادی مقصد ملک میں توانائی کی صورتحال پر گہری نظر رکھنا،...
    سربراہ جمعیت کا کہنا تھا کہ اسرائیل عرب دنیا میں نہیں بلکہ اسلامی دنیا میں ناسور کی حیثیت رکھتا ہے، اسرائیل کو اپنا خون چاٹنا پڑے گا، اسرائیل ڈیڑھ سال سے مسلسل غزہ میں بمباری کررہا ہے 60 ہزار لوگ شہید کر دیے، اقوام متحدہ کی کون سی قرارداد ہے جو اس طرح انسانیت کو قتل کرنے کی اجازت دیتی ہے؟ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم ایران پر اسرائیل کے جارحانہ حملے کی صرف مذمت نہیں کررہے بلکہ ہم ایران کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کر رہے ہیں۔ حیدر آباد میں ملین مارچ سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم جنگ کے حامی نہیں...
    کراچی: ہاکس بے منوڑہ روڈ ہٹ نمبر این 40 کے قریب اتوار کی دوپہر نہاتے ہوئے ڈوبنے والے ایک نوجوان کی لاش پیر کی صبح سینڈ اسپِٹ کے قریب سے مل گئی۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش ایدھی بحریہ خدمات کی ایمبولینس کے ذریعے ماڑی پور تھانے منتقل کی گئی۔ ایدھی ترجمان عظیم کے مطابق ڈوب کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 25 سالہ جمیل ولد نوید کے نام سے کی گئی۔ واضح رہے کہ اتوار کو مذکورہ ہٹ کے قریب نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوبے تھے، ایدھی بحریہ خدمات کی ٹیم نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن کیا تھا جس میں ڈوبنے والے ایک نوجوان کو زندہ اور دوسرے کی لاش نکال لی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایس ایس پی ضلع جنوبی کی ہدایات کی روشنی میں ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ایس ڈی پی او ڈیفنس کی نگرانی میں ایس ایچ او بوٹ بیسن، ایس ایچ او گزری اور ایس ایچ او ڈیفنس نے تھانہ ڈیفنس اور گزری کی حدود میں کومبنگ آپریشنز کیے۔ کومبنگ آپریشن ڈیفنس کے علاقے کالا پل اور گزری کے علاقے پی ان ٹی کالونی میں کیا گیا۔آپریشن کے دوران انٹیلیجنس اسٹاف، تلاش ڈیوائس آپریٹرز اور متعلقہ نفری نے اپنے فرائض انجام دیے۔ متعدد دکانوں، ہوٹلز اور دیگر عوامی مقامات کی تلاشی لی گئی اور وہاں موجود مشتبہ افراد کی تلاش ڈیوائسز کے ذریعے جانچ پڑتال کی گئی۔یہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250616-01-11 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور ایران کے مابین جاری جنگ کے باعث 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پرواز منسوخ کردی گئی ہیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایران اسرائیل جنگ کے بعد سب سے زیادہ اسرائیل کا تل ابیب ائر پورٹ متاثر ہوا ہے جب کہ دمشق، بغداد، تہران، بیروت اور امان کوئین ائرپورٹ بھی مسلسل بند ہیں۔ذرائع کے مطابق ایران، شامل کے شہر بغداد اور اسرائیل کی فضائی حدود 2 روز سے مسلسل بند ہے جب کہ اردن لبنان شام کی فضائی حدود سے مخصوص پروازیں پیشگی اجازت سے جزوی طور پر گزر سکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل کے تل ابیب ائر پورٹ سے 44 ممالک کے لیے یومیہ 100 ائرپورٹس کی...
    ایرانی خبرایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کے تہران پر حملے میں پاسداران انقلاب کےانٹیلی جنس سربراہ محمد کاظمی اور ان کے نائب شہید ہوگئے ۔ اس سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس چیف اور ان کے ڈپٹی کو قتل کردیا ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہمیں جو کرنے کی ضرورت ہوتی ہے وہ کرتے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے۔ بات چیت کی بہت سی غلط رپورٹس ہیں جو کبھی ہوئی ہی نہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ امریکا جانتا ہے کہ اس کے لیے بہتر کیا ہے۔ تہران سے اسرائیل کے وجود کولاحق دو خطرات کے خاتمے تک جوضروری ہوگا کریں گے، ایران سےلاحق پہلا خطرہ جوہری...
    برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کو اس کی 116 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون افسر کی قیادت حاصل ہوگئی، بلیز میٹرویلی کو MI6 کی نئی چیف مقرر کیا گیا ہے، جو رواں سال ستمبر میں موجودہ سربراہ سر رچرڈ مور کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ بلیز میٹرویلی نے 1999ء میں ایم آئی 6 میں شمولیت اختیار کی تھی، وہ اس وقت ایجنسی میں ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبے کی سربراہ یعنی ڈائریکٹر جنرل کیو (Q) کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ ان کا شمار برطانیہ کے قومی سلامتی کے ماہر اور تجربہ کار افسران میں ہوتا ہے، جنہوں نے مشرق وسطیٰ اور یورپ میں کئی اہم مشنز کی قیادت کی۔ وزیرِاعظم سر کیئر...
    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ جو لوگ سوشل میڈیا پر بیٹھ کر ایران کے خلاف باتیں کرتے ہیں انہیں سوچنا چاہیے کہ وہ ایران کے ساتھ کھڑے ہوں کیونکہ یہود و نصاری عالم اسلام کے خلاف اکٹھے ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے جنرل سیکریٹری محمد ایوب مغل، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مولانا عبدالرحیم گجر، شیعہ علما کونسل جنوبی پنجاب کے ترجمان بشارت عباس قریشی، قومی تاجر اتحاد کے مرکزی صدر سلطان محمود ملک نے دیگر رہنماوں علامہ محمد طارق ہاشمی، سلیم عباس صدیقی، علامہ خالد فاروقی، مفتی ممتاز احمد قاسمی، مفتی زبیر احمد، نزاکت حسین، سید محمد اصف شاہ، عزیز الرحمن جالندھری، محمد اشفاق...
    ایئرلائن نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرواز کی منسوخی پر دوبارہ بکنگ کیلیے ٹریول ایجنسی سے رابطہ کریں، اگر ٹکٹ بکنگ براہ راست ایمریٹس سے کروائی ہے تو براہ کرم ایمریٹس ایرلاین سے رابطہ کریں۔  اسلام ٹائمز۔ ایران اسرائیل کشیدگی اور فضائی حدود کی بندش کے باعث عرب امارات اور سعودی عرب کی ایئرلائنز نے اپنی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن نے عراق، اردن، لبنان، عمان اور ایران کے لیے اپنی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیا۔ ایمرٹس کا کہنا ہے کہ علاقائی صورتحال کی وجہ سے  تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کی گئیں ہیں جبکہ اردن، عمان اور لبنان کے کئے اتوار 22 جون 2025 تک...
    ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کویت کے امیر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے اسرائیل، ایران تنازع سمیت خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ٹیلی فونک رابطے کے دوران ترک صدر ایردوان نے کہا کہ اسرائیل کے حالیہ حملوں نے پورے خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ایردوان نے نیتن یاہو حکومت کو دنیا کے امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں نے امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کو بھی سبوتاژ کیا ہے۔ ترک صدر نے زور دیا کہ مذاکرات ہی تنازعات کا واحد پرامن حل ہیں اور تمام فریقین کو سفارتی کوششوں کو تقویت دینی چاہیے۔...
    اسلام آباد ترکیہ کی ریڈ لائن ہے، انقرہ کی سکیورٹی اسلام آباد سے جڑی ہے، ترک رکن پارلیمنٹ علی شاہین WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز انقرہ/اسلام آباد(نمائندہ خصوصی شبانہ ایاز)ترکیہ کی پارلیمنٹ کے سینئر رکن علی شاہین نے ایک اہم اور دو ٹوک بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد ترکیہ کی ریڈ لائنز میں شامل ہے، اور انقرہ کی سکیورٹی اسلام آباد سے شروع ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اسلام آباد کو محفوظ نہیں بنایا جاتا، تب تک انقرہ کو بھی محفوظ نہیں کہا جا سکتا۔ انہوں نے یہ بات ترکیہ کے چینل 24 ایک انٹرویو میں واشگاف الفاظ میں کہی ۔ ترک رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اسلام آباد ہمارے لیے ایک...
    تہران(نیوز ڈیسک)ایرانی دارالحکومت تہران سے اسرائیلی فضائیہ کے وسیع پیمانے پر حملوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، شیراز اور اصفہاان میں ایرانی فوجی تنصیبات پر بھی حملوں کی اطلاعات ملی ہیں، جن سے نقصان کی اطلاعات ہیں، تاہم تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام اور فوجی صنعتوں کے خلاف حملے جاری ہیں۔ دوسری جانب وسطی اور شمالی اسرائیل میں ایرانی بیلسٹک میزائلوں کی بارش کے دوران سائرن بجنے لگے ہیں، ان علاقوں میں شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اگلے احکامات تک بم شیلٹرز میں رہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ میزائلوں کو مار گرانے کے...
    ایران، اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ میں مختلف ممالک کی فضائی حدود بند ش کے باعث مختلف غیر ملکی ائر لائنز نے اپنے مختلف سیکٹرز کے لئے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال شروع کر دیا ۔ رپورٹ کے مطابق ایمریٹس سمیت کئی بڑی ایئرلائنز شمالی امریکا، مصر اور دیگر ممالک کے لئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کر رہی ہیں۔ائرلائنز مغربی پاکستان سے گزر کر مغرب میں افغانستان ، ترکمانستان ، بحیرہ کیسپین، آذربائیجان اور ترکی کے بعد آگے جا رپی ہیں، جنگ کے باعث ایران، عراق، شام، اردن اور اسرائیل کی فضائی حدود...
    ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے بعد پڑوسی ملک میں پھنسے 450 پاکستانی زائرین وطن واپس آگئے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران میں مقیم پاکستانی طلبا کے محفوظ انخلا کے انتظامات کر رہے ہیں، پہلے مرحلے میں 154 طلبا کو وطن لایا جائے گا، عراق میں پھنسے ہوئے زائرین سے بھی سفارت خانے کا رابطہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام دیتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر، حکومت پاکستان پاکستانی شہریوں کی فلاح و بہبود اور حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران سے 450 پاکستانی زائرین کا انخلا گزشتہ روز مکمل کر لیا گیا جبکہ ایران...
    تہران(نیوز ڈیسک)ایٹمی توانائی تنظیم ایران (اے ای او آئی ) نے اتوار کہا ہے کہ ہم ایرانی قوم کے لیے پُرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کی ترقی کے راستے کو قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ ای اے او آئی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا ایران مضبوطی سے کھڑا ہے۔ #IRAN ???????? STANDS STRONG AND DETERMINED…We are committed to powerfully advancing #peaceful nuclear technology through our scientists' dedication.Desperate and futile enemy attacks prove powerless against our nation's unwavering will.#Fordow #Natanz https://t.co/Qvt31WK0rh — Atomic Energy Organization Of Iran (@aeoi_ir) June 15, 2025 پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے ایٹمی سائنسدانوں کی کوششوں پر انحصار کرتے ہوئے ہم ایرانی قوم کے لیے پُرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کی...
    تل ابیب/تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جون ۔2025 )ایران کے میزائل حملوں میںحیفہ میں واقع گیس پائپ لائنز اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے جس کے بعد بعض ڈاﺅن اسٹریم آپریشنز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے یہ بات اسرائیلی آئل ریفائنریز کمپنی نے بتائی ہے . برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی آئل ریفائنریز کمپنی نے اعتراف کیا ہے کہ ایرن کے میزائل حملوں سے حیفہ میں واقع گیس پائپ لائنز اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے اسرائیل کی آئل ریفائنریز کمپنی کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کے باوجود ریفائننگ کی بنیادی سہولت بدستور کام کر رہی ہیں تاہم بعض ڈاﺅن اسٹریم آپریشنز کو عارضی طور پر بند...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی شہر احمد آباد میں لندن جانے والی ائر انڈیا کی پرواز کے تباہ ہونے کے بعد اب تک جائے وقوعہ سے کم از کم 270 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق زیادہ تر لاشیں بری طرح جلی ہوئی اور ناقابل شناخت ہیں۔ جن کا ڈی این اے کرایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پیش آنے والا یہ حادثہ بھارت کا گزشتہ 3 دہائیوں کا سب سے ہولناک فضائی حادثہ ہے، طیارے میں 242 مسافر تھے۔ائر انڈیا کا یہ بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارہ پرواز بھرنے کے ایک منٹ بعد ہی رہائشی علاقے میں میڈیکل طلبہ کے ہاسٹل پر گر کر تباہ ہوگیا تھا۔حادثے کے وقت طیارے میں سوا لاکھ لیٹر ایندھن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے جائیں، اسرائیل بدمست ہاتھی بن چکا ہے جس سے پورے خطے کی سلامتی کو خطرہ ہے۔جماعت اسلامی کی نومنتخب مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی پرزور مذمت کی اور کہا کہ جماعت اسلامی اور پوری پاکستانی قوم ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔مجلس شوریٰ کا 3 روزہ اجلاس منصورہ میں جاری ہے۔ اجلاس میں ملک بھر سے منتخب اراکین شرکت کررہے ہیں۔ قبل ازیں90 سے زاید مردوخواتین اراکین شوریٰ نے حلف اٹھایا اور ایران کے حق میں اور اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف متفقہ قرارداد پاس کی۔...
    عثمان خان: حجاز مقدس سے پاکستانی حجاج کی آمد کا سلسلہ جاری ,ہفتہ 14 جون تک 11 ہزار 418 حجاج کرام وطن واپس پہنچے,اتوار 15 جون کو 20 پروازوں کے ذریعے مزید 4 ہزار 995 حجاج کرام وطن پہنچیں گے۔ تفصیلات کےمطابق آج اسلام آباد اور لاہور میں 6، 6، کراچی میں 4، ملتان 3 جبکہ کوئٹہ میں ایک حج پرواز اترے گی، آج اتوار کو قومی ایئرلائن پی آئی اے کی 8، سعودی ایئرلائن 5، ایئر بلیو 4، ایئر سیال 2 جبکہ سیرین ایئر کی ایک پرواز وطن واپس آئے گی۔ تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل    عالمی سطح پر فضائی ٹریفک میں تعطل کے باوجود پاکستان...
    لاہور ہائیکورٹ بار کا جنرل ہاؤس اجلاس سولہ جون بروز پیر ساڑھے گیارہ بجے کیانی ہال میں ہوگا۔ صدر ہائیکورٹ بار کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں دیگر بار عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں کی وکلاء کو جنرل ہاؤس اجلاس میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ جنرل ہاؤس اجلاس میں اسرائیل کے ایران پر حملوں کیخلاف قرارداد مذمت منظور کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وکلاء تنظیموں نے اسرائیل کے ایران پر حملوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار نے ایران کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کل 16 جون کو  جنرل ہاؤس کا اجلاس طلب کر لیاہے۔ پاکستان بار، سپریم کورٹ بار اور پنجاب...
    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطے میں اسرائیل کی جانب سے طاقت کے بے دریغ استعمال کی شدید مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، چین نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ چینی وزیرخارجہ نے اسرائیلی وزیر خارجہ سے بھی رابطہ کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطے میں اسرائیل کی جانب...
    علامہ مقصود علی ڈومکی نے مدرسہ القائم کے پرنسپل علامہ محمد اقبال کامرانی، ایڈووکیٹ ملک گوہر عباس اعوان اور مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ کے صوبائی رہنما علامہ ملک مظہر حسین جعفری کو بھی صوبائی نصاب تعلیم کانفرنس کی دعوت دی۔ وفد میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما علامہ ظہیر کربلائی، علامہ سہیل اکبر شیرازی، علامہ سیف علی ڈومکی اور غلام حسین علوی شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے لاہور میں شیعہ سنی علمائے کرام، مدارس دینیہ کے ذمہ داران، وکلاء اور ماہرین تعلیم سے ملاقاتیں کیں اور 18جون کی ’’صوبائی نصاب تعلیم کانفرنس‘‘ میں شرکت کی دعوت دی۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے وفد کے ہمراہ جامعۃ المنتظر میں صدر...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ ایران کی حمایت میں اقدامات کئے جائیں، اسرائیل بدمست ہاتھی بن چکا ہے جس سے پورے خطے کی سلامتی کو خطرہ ہے۔جماعت اسلامی کی نومنتخب مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت نے ایران پر اسرائیلی حملہ کی پرزور مذمت کی اور کہا کہ جماعت اسلامی اور پوری پاکستانی قوم ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔مجلس شوریٰ کا تین روزہ اجلاس منصورہ میں جاری ہے۔ اجلاس میں ملک بھر سے منتخب اراکین شرکت کررہے ہیں۔ قبل ازیں نوے سے زائد مردوخواتین اراکین شوریٰ نے حلف اٹھایا اور ایران کے حق میں اور اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف متفقہ قرارداد...
    شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کا کہنا تھا کہ قطر اس بزدلانہ جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو مکمل حق حاصل ہے کہ وہ اس کا جواب دے۔ اسلام ٹائمز۔ قطر نے اسرائیلی جارحیت کے دوران ایران کی حمایت کا اعلان کردیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ہفتہ کی شام اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو فون کیا۔ صدر پزشکیان نے امیر قطر سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ آپ نے دیکھا ہوگا کہ پہلے دن سے ہی میں نے ہمسایہ اور اسلامی ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کی کوشش کی تاکہ خطے میں ترقی اور استحکام...
    اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران پر ایک اور بڑے حملے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد اسرائیلی طیارے تہران کی فضاؤں میں ہوں گے۔ نیتن یاہو نے ایک ویڈیو پیغام میں ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی دی اور کہا کہ ایران کو ایسا غیر متوقع اور سخت جواب دیا جائے گا، جس کا اندازہ اس کی قیادت نے کبھی نہیں لگایا ہوگا۔ آیت اللہ کی حکومت کو ہر جگہ نشانہ بنایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں ایران کا اسرائیل کے خلاف ’آپریشن وعدہ صادق سوم‘ جاری، میزائل حملوں میں 4 اسرائیلی ہلاک اسرائیلی وزیراعظم نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اسرائیل کو ایران پر ان حملوں کے لیے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مکمل حمایت...
    سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وحدت ایمپلائزونگ کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے مظلومین اور مسلمانوں کی حمایت پر شکر گزار ہیں اور پاکستانی حکام و اداروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وحدت ایمپلائیز ونگ کے مرکزی صدر سلیم عباس صدیقی نے اپنے دورہ سندھ و بلوچستان کے موقع پر آج سکھر پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلیم صدیقی نے اعلان کیا کہ "وحدت ایمپلائیز ونگ کا باقاعدہ قیام عمل میں لایا گیا ہے، جو ملک بھر کے مظلوموں، مزدوروں، سرکاری و نجی ملازمین اور...
    چین کا ایران کی حمایت کا اعلان؛ اسرائیلی جارحیت پر کڑی تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز بیجنگ (آئی پی ایس )چین کے وزیر خارجہ نے مشرق وسطی کی کشیدہ حالت پر ایران اور اسرائیلی وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس گفتگو کا مقصد مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو یقین دلایا کہ آپ کے جائز حقوق اور مفادات کے دفاع میں آپ کا ساتھ دیں گے۔ وزیر خارجہ وانگ یی نے مزید...
    چین کے وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ حالت پر ایران اور اسرائیلی وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس گفتگو کا مقصد مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو یقین دلایا کہ آپ کے جائز حقوق اور مفادات کے دفاع میں آپ کا ساتھ دیں گے۔ وزیر خارجہ وانگ یی نے مزید کہا کہ چین خطے میں امن اور استحکام کے لیے تمام فریقین کو تحمل اور صبر کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ بعد ازاں چین کے وزیر...
    ڈسٹرکٹ بار ملتان کے رہنمائوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ملتان ہر مسلمان ملک کے ساتھ کھڑی ہے اور جہاد کے لئے بھی تیار ہیں، انہوں نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ جس طرح اس نے پاک بھارت جنگ بندی کرائی تھی اسی طرح اسرائیل کی غزہ فلسطین اور ایران کی فی الفور جنگ بندی کرائے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر اسرائیلی حملہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ملک جاوید علی ڈوگر اور جنرل سیکرٹری ملک عدنان احمد نے ایگزیکٹیو کمیٹی کے ہمراہ احتجاجی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تمام اسلامی ممالک اتحاد کو یقینی بنائیں اور گریٹر اسرائیل کے منصوبہ کو ناکام کریں پرامن اسلامی ملک ایران پر اسرائیل کے حملے کی...
    پاکستان اور ترکیہ نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد خطے کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں ایران کا اسرائیل کے خلاف ’آپریشن وعدہ صادق سوم‘ جاری، میزائل حملوں میں 4 اسرائیلی ہلاک وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں نے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، جو اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے صریح منافی ہے۔...
    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سول سوسائٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ اسرائیل ایک فاشسٹ ریاست ہے جو عالمی سطح پر بالعموم اور مسلم ممالک کے لئے بالخصوص نفرت کی علامت بن چکا ہے، اسرائیل کی انسانیت کش کاروائیوں سے پوری دنیا کے امن کو شدید خطرہ لاحق ہے۔  اسلام ٹائمز۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال نے پاکستان سمیت دنیا بھر کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا ہے، یہ تنازعہ جس کی جڑیں کئی دہائیوں کے سیاسی، مذہبی اور علاقائی تنازعات میں ہیں، اب خطرناک موڑ لے چکی ہے اور دونوں فریقین دھمکیوں کے تبادلے کے بعد اب فوجی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ جب کہ تنازعہ مشرق وسطی میں مرکوز ہے، اس کے اثرات...
    ایران پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہائیکورٹ بار کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ جہاں بھی اسلامی ملک پر ظلم ہو وہاں تمام ممالک متفق ہو کر ان کا ساتھ دیں، ہائیکورٹ بار ملتان کا موقف بالکل واضح ہے کہ جہاں کسی اسلامی ملک پر حملہ ہوگا ہم اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ ہونگے احتجاج کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد اظہر خان مغل، جنرل سیکرٹری صفدر حسین سرسانہ سیال، نائب صدر حافظ محمد شعیب قریشی، فنانس سیکرٹری حنفیہ عباس بخاری، ممبران مجلس عاملہ بلال ابرار آرائیں، نادر میرالی اور منظر بلال نے ایران پر اسرائیلی حملہ کے خلاف احتجاجی پریس کانفرنس میں حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ...
    بھارتی شہر احمد آباد میں لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کے تباہ ہونے کے بعد اب تک جائے وقوعہ سے کم از کم 270 لاشیں نکالی جا چکی ہیں. بھارتی میڈیا کے مطابق زیادہ تر لاشیں بری طرح جلی ہوئی اور ناقابل شناخت ہیں۔ جن کا ڈی این اے کرایا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ جمعرات کے روز پیش آنے والا یہ حادثہ بھارت کا گزشتہ تین دہائیوں کا سب سے ہولناک فضائی حادثہ ہے۔ طیارے میں 242 مسافر تھے۔ ایئر انڈیا کا یہ بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارہ پرواز بھرنے کے ایک منٹ بعد ہی رہائشی علاقے میں میڈیکل طلبا کے ہاسٹل پر گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ حادثے کے وقت طیارے میں سوا لاکھ لیٹر ایندھن موجود تھا جس کی وجہ سے گرتے ہی طیارے میں خوفناک آگ...
    کراچی(شوبز ڈیسک)ابھرتی ہوئی اداکارہ لائبہ خان اور ان کی بہن اداکارہ ایمان خان کی تقریبا ایک دہائی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ دونوں بہنوں کی ویڈیو فہد مصطفیٰ کے گیم شو ’جیتو پاکستان‘ میں شرکت کی ہے، جس میں انہوں نے والدہ کے ہمراہ شرکت کی تھی۔ وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں لائبہ اور ان کی بہن ایمان خان انتہائی چھوٹی عمر کی دکھائی دیتی ہیں۔ ویڈیو میں لائبہ خان 10 سے 12 سال کی عمر کی بچی دکھائی دیتی ہیں جب کہ ایمان خان چھوٹی بچی کے روپ میں نظر آتی ہیں۔ گیم شو میں دونوں اداکارائیں والدہ ’شگفتہ‘ کے ہمراہ شریک ہوئی تھیں، جہاں ایک سیگمنٹ میں انہوں نے قرعہ اندازی میں موٹر سائیکل بھی جیتی۔ ویڈیو میں...
    بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے نئے کمانڈر مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز تہران(سب نیوز )ایران نے بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی کو پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کا نیا کمانڈر مقرر کردیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ نے آج ایک حکم نامے کے ذریعے جنرل ماجد موسوی کو ایرو اسپیس فورس کا نیا کمانڈر مقرر کیا۔ پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے نئے کمانڈر کے لیے بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی کی تعیناتی جنرل حاجی زادے کی شہادت کے بعد کی گئی۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز ایران پر شدید حملے کرکے پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر جنرل حاجی زادے سمیت 78...
    ایران نے بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی کو پاسدارانِ انقلاب اسلامی (آئی آڑ جی سی) کی ایرو اسپیس فورس کا نیا کمانڈر مقرر کر دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے خصوصی حکم کے تحت بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی کو پاسدارانِ انقلاب اسلامی (آئی آڑ جی سی) کی ایرو اسپیس فورس کا نیا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایرانی فوج کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 جہاز گرانے اور پائلٹ کی گرفتاری کا دعویٰ جنرل ماجد موسوی کی یہ تعیناتی اُس وقت سامنے آئی ہے جب ایک روز قبل اسرائیل کے ایران پر شدید فضائی حملوں میں ایرو اسپیس فورس کے سابق سربراہ میجر جنرل امیر علی حاجی زادے سمیت...
    مرکزی جامعہ مسجد کوئٹہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انوارالحق حقانی نے کہا کہ وقت کا تقاضا بھی ہے کہ ایران و غزہ کے مسلمانوں کی مدد کیلئے عالم اسلام کے حکمران عملی اقدام اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی خطیب مولانا انوارالحق حقانی نے تمام مسلمان حکمرانوں سے تقاضہ کیا ہے کہ ایران اور غزہ کے مسلمانوں کی مدد کے لئے اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے مرکزی جامع مسجد کوئٹہ میں جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صیہونی ریاست کی طرف سے ایران پر جنگ مسلط کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل حالات میں اسرائیل اور امرایکہ کے مقابلے میں مسلمان جہاں بھی ہیں ان کی ہمدردیاں حماس اور ایران کے ساتھ ہیں، اور وقت کا تقاضا بھی...
    اقوام متحدہ :اقوام متحدہ میں چین کے  مستقل مندوب فو  چھونگ نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اسرائیل کی جانب سے  ایران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی  کی مذمت کرتا ہے اور اسرائیل پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر تمام فوجی جارحانہ کارروائیوں کو بند کرے۔فو  چھونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیل نے ایران کے متعدد اہداف پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا، جس سے ایرانی جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچا اور جانی نقصان ہوا۔ چین اسرائیل کی جانب سے ایران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی  کی مذمت کرتا ہے، کشیدگی بڑھانے اور تنازع...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے نو منتخب مجلس شوری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں ہم نے بانی جماعت سید مودودیؒ کی سنت کو تازہ کرتے ہوئے حکومت سے اختلافات ایک جانب رکھتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ اسرائیل کا ایران پر حملہ قابل افسوس و مذمت ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو لاہور، جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس لاہور، جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس لاہور، جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس لاہور، جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس لاہور، جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس لاہور، جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ...
    اسرائیل نے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی، نتائج بھگتنا ہوں گے: چین، روس WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس ) اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں چین اور روس نے موقف اپنایا ہے کہ اسرائیل نے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے، اسرائیل کا ایران پر حملوں کا کوئی جواز نہیں۔سلامتی کونسل کے اجلاس میں چینی مستقل مندوب فو کانگ نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے ایران کی سلامتی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں اور چین کو اسرائیلی پر خطر حملوں کے حوالے سے گہری تشویش ہے کیونکہ ان حملوں کے نتائج اسرائیل کو بھی بھگتنا ہو گا۔ چینی مستقل مندوب نے زور...
    سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ، امریکا کا اسرائیل کی حمایت کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ پر بلایا گیا ہنگامی اجلاس کسی واضح نتیجے کے بغیر ختم ہوگیا، امریکا، ایران اور دیگر ممالک کے نمائندوں نے اپنی پوزیشن واضح کی تاہم عالمی ادارہ کوئی متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنے میں ناکام رہا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، پاکستان ایران پر اسرائیل کے غیرقانونی حملے کی مذمت کرتا ہے۔ پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے خلاف...
    امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونیوالے شدید احتجاجات کے دوران صدر ٹرمپ نے نیشنل گارڈ کے 2,000 ارکان اور 700 میرینز کو وفاقی فرائض پر تعینات کیا۔ اس اقدام پر کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے سخت اعتراض کیا اور اسے ریاستی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں:لاس اینجلس: مظاہرین ’جانور‘ ہیں، ٹرمپ، ’وفاقی اقدامات غیر آئینی ہیں‘، گورنر کلیفورنیا ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ فوجی تعیناتی وفاقی عمارات اور ایمپلائمنٹ آفسز کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ضروری ہے۔ تاہم، نیوسم نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا جس میں صدر کے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیا گیا؛ ابتدائی طور پر عدالت نے فوج کو واپس بلانے کا حکم دیا، لیکن اپیل کی...