2025-09-18@09:43:14 GMT
تلاش کی گنتی: 24911
«ایک جج»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: ڈیٹا لیک کی خبر پر پی ٹی اے نے کہا ہے کہ صارفین کی معلومات موبائل آپریٹرز سے نہیں غیرقانونی ویب سائٹس اور ایپس سے لیک ہوئیں۔ ڈیٹا لیک کے حوالے سے ایکسپریس نیوز کی خبر پر پی ٹی اے نے بھی نوٹس لے لیا، پی ٹی اے نے کہا ہے کہ ڈیٹا لیکس کے معاملے کا ابتدائی جائزہ لیا گیا ہے، صارفین کے شناختی کارڈ، خاندان کی تفصیلات، سفرکی معلومات وغیرہ کی لیک شدہ تفصیلات مختلف ذرائع سے جمع کی گئیں، ابتدائی جائزے میں سامنے آیا ہے کہ یہ معلومات موبائل آپریٹرز سے لیک نہیں ہوئیں۔ پی ٹی اے نے کہا ہے کہ لائسنس یافتہ موبائل آپریٹرز کے آڈٹ میں ڈیٹا چوری ہونے کے شواہد نہیں ملے، لائسنس یافتہ باڈیز...
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں زور دار دھماکوں کے بعد کالے دھوئیں کے بادل چھا گئے اور افراتفری مچ گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دھماکے قطر کے ان علاقوں میں ہوئے جہاں مبینہ طور پر حماس کا دفتر واقع ہے اور رہنما مقیم ہیں۔ ابتدائی معلومات جمع کی جا رہی ہیں تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے یہ اسرائیل کا حملہ تھا جس میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ ادھر عرب میڈیا نے تصدیق کی ہے اسرائیلی حملے میں حماس کے رہنما خلیل الحیا شہید ہوگئے جو غزہ مذاکرات میں حماس کی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز نے دوحہ کی ایک فوٹو جاری کی ہے جس میں...
گاڑیوں، موٹر سائیکل سمیت سواری رکھنے والے شہریوں کو محکمہ ایسکائز رنے بڑی سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا، یکم ستمبر سے رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس بغیر درخواست مالکان کے نام پر منتقل کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ایکسائزنے پہلے نمبر منتقل کرنے کیلئے درخواست دینے کی ہدایت کی تھی تاہم دو کروڑ 36 لاکھ سے زائد گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس مالکان کے نام پر منتقل کر دی گئیں جس کی تصدیق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے کر دی ۔ موٹر سائیکل اور گاڑی کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر شناختی کارڈ پر مالک کے نام پر منتقل کی گئیں، پنجاب میں 2 کروڑ کے قریب موٹر سائیکل نمبرز مالکان کو منتقل کیئے...
اسرائیلی فوج نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں حماس کی اعلیٰ قیادت پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی شِن بیت (داخلی سیکیورٹی ایجنسی) کے تعاون سے کی گئی۔ فوجی بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ نشانہ بنائے گئے حماس رہنما کئی برسوں سے تنظیم کی سرگرمیوں کی قیادت کر رہے تھے۔ الجزیرہ کو ایک سینئر حماس ذریعے نے بتایا کہ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب تنظیم کی قیادت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ غزہ جنگ بندی منصوبے پر غور کے لیے اجلاس کر رہی تھی۔ غزہ کی پٹی میں تازہ ترین اسرائیلی فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جن میں 7...
پاکستان اس وقت شدید موسمی و آبی بحران کی لپیٹ میں ہے۔ بھارت نے ایک بار پھر دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا ہے، جس کے بعد پنجاب اور سندھ میں بڑے سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے پاکستانی وزارتِ آبی وسائل کو باضابطہ ہائی فلڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے، جو خطرے کی سنگینی کو واضح کرتا ہے۔ ستلج اور چناب میں پانی کی سطح بلند، ملتان کو بچانے کی تدابیر دریائے چناب کا دوسرا بڑا سیلابی ریلا ملتان کے ہیڈ محمد والا کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کے باعث انتظامیہ نے شہر کو بچانے کے لیے شیر شاہ بند میں شگاف ڈالنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ اکبر بند...
اسلام آباد: پاکستان اور قازقستان کے درمیان وفود کی سطح کے مذاکرات ڈپٹی وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور قازق ہم منصب مراد نرتلیو کی مشترکہ صدارت میں ہوئے۔ قازق وزیرِ خارجہ کے ہمراہ وزیرِ ٹرانسپورٹ، وزیرِ تجارت، نائب وزرائے آئی ٹی و زراعت سمیت اہم حکام شریک تھے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور قازقستان کا تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق مذاکرات سے قبل قازق وفد نے پاکستان کے وزرائے مواصلات، ریلوے اور تجارت سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جبکہ آئی ٹی اور زراعت سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپس (JWGs) کے اجلاس بھی ہوئے۔ وفد نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک (NASTP) کا دورہ کر کے آئی ٹی...
بنوں میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنے الخوارج کے بزدلانہ حملے میں شہیدہونے والے میجر عدنان اسلم (عمر 31 سال، رہائشی راولپنڈی) کی نماز جنازہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا کی گئی۔ وہ دورانِ علاج کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔ نماز جنازہ میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ محمدآصف، وزیر اطلاعات اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، حاضر سروس فوجی و سول افسران اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی۔ وزیر اعظم نے شہید کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے وطن کا ایک بہادر بیٹا کھو دیا جس کی جرات اور قربانی قوم کے دلوں...
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ 250 ووٹ لے کر پنجاب کی نشست سے سینیٹر منتخب ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ 250 ووٹ لے کر پنجاب کی نشست سے سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی نشست پر پولنگ کا عمل 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہا جس دوران 251 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے ایک ووٹ مسترد ہوا اور 250 ووٹ لے کر رانا ثنا اللہ سینیٹر منتخب ہو گئے جبکہ تحریک انصاف نے پولنگ کا بائیکاٹ کیا۔ ایوان میں حکومتی ارکان اسمبلی ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں، حکومتی اتحاد کیامیدوار رانا ثنااللہ جبکہ...

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری کر دی،گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ اور درآمدات کو ریگولیٹ کرنے کا بل کمیٹی سے منظور
حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری کر دی،گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ اور درآمدات کو ریگولیٹ کرنے کا بل کمیٹی سے منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری کر دی، موٹر وہیکلز انڈسٹری ڈیویلپمنٹ بل 2025قائمہ کمیٹی سے منظور کرلیا گیا،پاکستان میں آٹو موبائل مارکیٹ کا حجم 600ارب سے تجاوز کرگیا۔بل کے مطابق گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ اور درآمدات کو ریگولیٹ کیا جائے گا، کار مینوفیکچرز کو سیفٹی قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا، درآمدی گاڑیوں پرسیفٹی اسٹینڈرز پرعمل درآمد کرایا جائے گا۔وزارت صنعت حکام کے مطابق سیفٹی قوانین پرعمل آئی ایم ایف کا بینچ مارک ہے، آئی ایم ایف کی...
کراچی: پانی کے بہاؤ کے سبب ملیر ندی میں دو افراد ڈوب گئے، ایک افراد بچ گیا دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر ندی میں نوجوانوں کے ڈوبنے سے متعلق رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کردی گئی۔ ڈی سی ملیر نے بتایا کہ واقعہ گوٹھ یار محمد تعلقہ ابراہیم حیدری میں پیش آیا جس میں بتایا گیا کہ دو افراد ملیر ندی پار کر رہے تھے، پانی کے بہاؤ میں اضافہ کے باعث حادثہ رونما ہوا، ایک شخص27 سالہ عرفان احمد ترین ڈوب گیا جبکہ دوسرا شخص علی گل میتھیانی بحفاظت باہر نکل آیا۔ ڈی سی ملیر نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں لاش کی تلاش میں مصروف ہیں، خود ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ترجمان...
بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکام نے ایک اور ذاتی واقعے کو ’دہشتگردی‘ سے جوڑنے کی کوشش کی ہے تاکہ پاکستان کو بدنام کیا جا سکے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بارڈر سیکیورٹی فورس (BSF) نے 7 ستمبر کو جموں کے تحصیل سچیت گڑھ (آر ایس پورہ) سے ایک نوجوان سراج خان کو گرفتار کیا، جو پنجاب (پاکستان) کا رہائشی ہے۔ تلاشی کے دوران اس کے پاس سے صرف 30 روپے پاکستانی برآمد ہوئے۔ بھارتی پولیس نے تفتیش کے دوران خود تصدیق کی کہ سراج خان نے یہ تسلیم کیا کہ وہ محض ایک بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر، اوینیٹ کور سے ملنے کے جنون میں سرحد پار آیا۔ اس واضح اعتراف کے باوجود بھارتی...
تھائی لینڈ کی سپریم کورٹ نے ملک کے سابق وزیراعظم اور ارب پتی کاروباری شخصیت تھاکسن شناواترا کو ایک سال جیل کی سزا کاٹنے کا حکم دے دیا ہے، عدالت نے قرار دیا ہے کہ ان کا گزشتہ برس طویل اسپتال میں قیام غیرقانونی تھا اور اس دوران قید کا عرصہ شمار نہیں ہوگا۔ 76 سالہ تھاکسن شناواترا تھائی سیاست کا ایک طاقتور اور متنازعہ نام ہیں، جو 2001 سے 2006 تک ملک کے وزیراعظم رہے تاہم فوجی بغاوت کے ذریعے ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ کی وزیرِاعظم پیتونگتارن شناواترا کو آئینی عدالت نے معطل کردیا وہ 15 برس جلاوطنی کے بعد 2023 میں وطن واپس آئے تو انہیں اختیارات کے ناجائز استعمال،...
ایک خاتون طیارے میں اپنی سیٹ پر بیٹھے ہوئے خود اپنے لیے کھانا تیار کرنے کی وجہ سے انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہیں۔ کیٹی بروکس نامی ایک فوڈ انفلوئنسر نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا گیا کہ وہ ایک جہاز کی نشست پر کھڑی ہوکر اٹلی کا مشہور پاستا بناتی ہیں: آٹے میں پانی ملا کر گوندھتی ہیں، گولیاں بناتی ہیں اور کھانا تیار کرتی ہیں اور یہ سب کچھ فلائٹ کے دوران۔ خاتون نے اس انداز کو نخرے دکھانے والے مسافروں کیلئے بہترین حل قرار دیا ہے کیونکہ ہوائی جہاز کا کھانا اکثر کسی کو پسند نہیں آتا۔ ویڈیو نے لوگوں میں دلچسپی اور حیرت دونوں پیدا کی ہیں۔ @buonapastaclub Anyone else? — #pasta #pastalover #airplane #cooking #foodie ♬ Love Me Do...
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ایک لاکھ انویٹرز کو نیشنل انوویشن ایوارڈز سے نوازا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو مثبت سمت میں راغب کرنے، دور جدید کے مطابق ہم آہنگ کرنے، با اختیار بنانے، جدت پر مبنی اسٹارٹ اپس کو فروغ، قومی اور بین الاقوامی شناخت دینے، انٹرپرینیورشپ اور پائیدارترقی کے کلچر کی حوصلہ افزائی کےلئے ایک لاکھ انویٹرز کو نیشنل انوویشن ایوارڈز دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مالی سال 26-2025کے دوران نیشنل انوویشن ایوارڈز کےلئے 10کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے سینئر رکن و پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا مشہود خان کے ادارے کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق نیشنل انوویشن ایوارڈ...
بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ماضی میں اپنی تعلیم ادھوری چھوڑنے کی وجہ بتا دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں شاہ رُخ خان نے انکشاف کیا کہ ان کی تعلیم ایک لڑائی کے باعث ادھوری رہ گئی تھی، جو امتحان سے کچھ دن پہلے یونیورسٹی میں پرنسپل کیساتھ ہوئی تھی۔ شاہ رخ نے بتایا کہ وہ فلم ’فوجی‘ کی شوٹنگ کے دوران اپنی یونیورسٹی کی حاضری برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے تھے اور امتحان کی تیاری کے لیے لائبریری میں بیٹھے تھے کہ اچانک ان کے پرنسپل وہاں آ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ پرنسپل نے ان سے کہا اگر ان کے بس میں ہوتا تو وہ انہیں امتحان میں بیٹھنے نہیں دیتے۔ اس...
بھارتی پروڈیوسر اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ سری دیوی نے فلم ’موم‘ کی شوٹنگ کی دوران ان کیساتھ ایک کمرے میں رہنے سے انکار کردیا تھا۔ ایک انٹرویو میں بونی کپور جو کہ 2017 کی فلم ’موم‘ کے پروڈیوسر بھی تھے، نے بتایا کہ ان کی اہلیہ سری دیوی اپنے کام سے بےحد محبت کرتی تھیں اور کردار میں پورا اُترنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتی تھیں۔ بونی کپور نے انکشاف کیا کہ فلم موم میں سری دیوی ایک ماں کا کردار ادا کر رہی تھیں جس کی بیٹی کیساتھ ریپ ہوا ہے اس لئے انہوں نے میرے ساتھ ایک کمرے میں رہنے سے بھی انکار کردیا تھا کیونکہ وہ اس...
اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر عثمان شنواری نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ 32 سالہ عثمان شنواری نے اپنے کیریئر میں ایک ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔ وہ 2018 کے ایشیا کپ اسکواڈ کا بھی حصہ تھے۔ شنواری نے ون ڈے فارمیٹ میں 34 اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں 13 وکٹیں حاصل کیں۔ اگرچہ انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں صرف ایک موقع ملا، تاہم وہ اپنی جارحانہ بولنگ اور ابتدائی اوورز میں بریک تھرو دلانے کی صلاحیت کے باعث نمایاں رہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان کی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عثمان شنواری نے پاکستان کرکٹ...
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت نے انکشاف کیا ہے کہ جیل میں ایک دہرے قتل کے مجرم نے ان کی گردن پر تیز دھار استرا رکھ دیا تھا اور وہ لمحہ ان کی زندگی کا سب سے خوفناک تجربہ تھا۔ 66 سالہ اداکار نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ یروادہ جیل میں ان کی داڑھی کٹوانے کے لیے ایک قیدی کو بلایا گیا، لیکن یہ عام قیدی نہیں بلکہ دہرے قتل کا خطرناک مجرم تھا۔ سنجے دت کے مطابق جیسے ہی قیدی نے استرا ان کی گردن پر رکھا، انہوں نے ازراہِ تجسس پوچھ لیا کہ وہ کس جرم میں قید ہے۔ قیدی نے جواب دیا کہ وہ 15 سال سے دہرے...
پاکستان نے تاریخ کا بڑا بھیانک تجربہ جھیلا، ترقی کی راہیں ہموار کر رہے ہیں: احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے انسانی تاریخ کا سب سے بھیانک تجربہ جھیلا، اب دوبارہ ترقی کی راہیں ہموار کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پوری دنیا کے سرمایہ کار ہمیشہ پاکستان سے پوچھتے تھے کہ وہ سی پیک میں کیسے حصہ دار بن سکتے ہیں مگر بدقسمتی سے ہماری نظر شاید ہمیں ہی کھا گئی۔ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اس ملک میں انسانی...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستانی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے اعتراف کیا ہے کہ اپنے کیریئر میں انہیں سب سے مشکل بیٹر جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر ہاشم آملہ لگے۔ برٹش پاکستانی یوٹیوبر نبیل مسرت کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ وہ آملہ کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے کھیل چکے ہیں، اور انگلینڈ میں کھیلے جانے والے وائٹلٹی بلاسٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بھی ان کے مدِ مقابل آئے۔ ان کے مطابق ہاشم آملہ ایک انتہائی مضبوط حریف تھے جن کے خلاف بولنگ ہمیشہ مشکل رہی۔ ایک سوال کے جواب میں کہ کیا آملہ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی سے بھی زیادہ مشکل ہیں، شاہین نے کہا کہ ویرات کوہلی اپنی جگہ ایک بہترین اور...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز بھی تیزی کا سلسلہ جاری رہا اور مضبوط کارپوریٹ نتائج نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید بڑھا دیا۔ کاروبار کے آغاز میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس پہلی بار 1,57,000 کی حد عبور کر گیا۔ صبح 10 بج کر 30 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 156,941 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا، جو 853 پوائنٹس یا 0.55 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ دورانِ کاروبار انڈیکس 157,088 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟ تیزی کا رجحان سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز، او ایم سیز، بجلی پیداوار اور...

اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ،سی ڈی اے کو شاہ اللہ دتہ اور( C-13 )کے متاثرین کی رپورٹ ایک ماہ میں جمع کرانے کا حکم
اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ،سی ڈی اے کو شاہ اللہ دتہ اور( C-13 )کے متاثرین کی رپورٹ ایک ماہ میں جمع کرانے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے حکام سے شاہ اللہ دتہ اور سیکٹر(C-13 )کے متاثرین سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت نے ایک ماہ میں مکمل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں ہونے والی سماعت کے دوران سی ڈی اے کے مجسٹریٹ سردار آصف سے مکالمہ کرتے ہوئے جسٹس کیانی نے ریمارکس دیے کہ “آپ نیب کے کہنے پر اگر کارروائیاں کریں گے تو پھر قانون کہاں ہے؟” انہوں نے مزید کہا...
ایشیا کپ 2025 منگل 9 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے، جس کا پہلا میچ افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ابوظہبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میزبان متحدہ عرب امارات 10 ستمبر کو بھارت کے خلاف میدان میں اترے گا، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 28 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔ یہ ایشیا کپ کا 17واں ایڈیشن ہے جس میں 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں کئی یادگار کارکردگیاں ریکارڈ بک کا حصہ ہیں، تاہم دلچسپ طور پر یہ اہم اعزازات حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں میں ایک بھی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں ہے۔ سب سے بڑا انفرادی اسکور بھارت کے ویرات کوہلی ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے بڑے انفرادی...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: منصوبوں کو جاری رکھنے اور مستقبل میں بڑھنے کےلیے مستحکم سامان کے ساتھ اپنے زوال پذیر ارادوں کو دوبارہ تعمیر کریں۔ اپنے پاس موجود وسائل کے بارے میں منتخب ہونا، جبکہ موجودہ رکاوٹوں سے آگے بڑھنے کی کوشش کرنا شاید سب سے دانشمندانہ انتخاب نہ ہو۔ اس کے بجائے، اپنے اختیارات کو بہتر بنائیں، اپنی صلاحیتوں کو بڑھائیں، شاید یہاں تک کہ اپنے ذاتی سفر پر اپنے خیالات شیئر کرنے کےلیے رہنماؤں اور ایک جیسے لوگوں کی تلاش کریں، شاید یہ وقت کی ضرورت ہے۔ اپنے فیصلے کرنے سے پہلے چیزوں کے بارے میں سوچیں، اس پر غور کریں کہ آپ کیا کرنا چاہتے ہیں، اور ہاں، دنیا کے ساتھ اپنے جنگی جہازوں...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، جہاں 100 انڈیکس مسلسل نئی بلند ترین سطحیں عبور کررہا ہے۔ منگل کے روز بازار حصص میں 399 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 56 ہزار 486 پوائنٹس پر پہنچا اور کچھ ہی دیر بعد 533 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 621 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح کو چھو گیا۔ گزشتہ روز پیر کو بھی بازارِ حصص میں نمایاں تیزی دیکھی گئی تھی، جس کے نتیجے میں انڈیکس تاریخ ساز بلندی پر پہنچ گیا تھا۔ سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی اور مثبت کاروباری رحجانات کے باعث پیر کے روز کے ایس ای...
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار پوائنٹس کی نئی بلندی پر پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 57 ہزار پوائنٹس کی نئی بلندی پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار 88 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ جن اہم شعبوں میں بھرپور خریداری دیکھی جا رہی ہے ان میں سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، او ایم سیز، پاور جنریشن اور ریفائنری شامل ہیں، جبکہ حبکو، اے آر ایل،...
امریکا نے فلسطینی وفد کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کےلیے ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔ یو این کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس آج نیویارک میں شروع ہورہا ہے، جس میں فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے سے متعلق اہم پیش رفت کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔ اجلاس کے دوران اعلیٰ سطح کے مباحثے 23 سے 27 ستمبر تک جاری رہیں گے، جب کہ جنرل اسمبلی 29 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے فلسطینی صدر اور ان کے پورے وفد کو ویزا دینے سے انکار کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ صرف کسی رہنما ہی نہیں بلکہ پورے وفد کو امریکا آمد سے...
جاپانی شہنشاہ نرُوہیتو کے بھتیجے اور ولی عہد فُمہیتو کے صاحبزادے شہزادہ ہیساہیتو 19 برس کی عمر میں بلوغت کو پہنچ گئے ہیں، یہ جاپانی شاہی خاندان میں گزشتہ 40 برسوں میں کسی مرد رکن کے سن بلوغت تک پہنچنے کا پہلا موقع ہے۔ ہفتے کے روز شہزادے نے ایک خصوصی تقریب میں عمرِ بلوغت کا تاج حاصل کیا، جو ریشمی سیاہ کپڑے اور روغنی کاریگری سے تیار کیا گیا تھا اور جسے شاہی خاندان میں جوانی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ شہزادہ ہیساہیتو نے تقریب کے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عہدِ شباب کی اس تقریب میں تاج عطا کرنے پر آپ سب کا بہت شکریہ۔ ’میں بالغ رکن کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں سے...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) نیو انگلینڈ شیلف کے قریب سمندر کی تہ میں میٹھے پانی کا ایک ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیو انگلینڈ شیلف کے قریب ایک حیرت انگیز دریافت کا اضافہ ہوا ہے، جہاں زیر سمندر ایک وسیع پیمانے پر میٹھے پانی کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔ مذکورہ دریافت سے پہلے اس مقام کی نقشہ سازی کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کے ماہرین اور ووڈز ہول اوشنوگرافک انسٹی ٹیوٹ نے الیکٹرو میگنیٹک لہروں کے ذریعے نقشہ بنایا، جس سے پتا چلا کہ ریاست نیو جرسی سے میساچوسٹس تک زیر سمندر میٹھا پانی موجود ہے، جو تسلسل کے ساتھ 50 میل تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے...
کوئٹہ جیسا شہر جہاں سرکاری سطح پر نہ چڑیا گھر ہے، نہ ہی وائلڈ لائف پارک، وہاں ایک نوجوان نے اپنے گھر کی چھت کو ایک محفوظ جنگل میں بدل دیا ہے۔ اس چھوٹی سی جگہ نے نایاب پرندوں، خرگوشوں اور دیگر پالتو و نیم جنگلی جانوروں کے لیے ایک پناہ گاہ کا روپ اختیار کرلیا ہے۔ یہ نوجوان کا صرف ایک شوق نہیں، بلکہ فطرت سے محبت اور جنگلی حیات کے تحفظ کا عملی نمونہ ہے۔ اس نوجوان نے محدود وسائل میں کیسے یہ سب ممکن بنایا، اور وہ ان جانوروں کی دیکھ بھال کیسے کرتا ہے، اور کوئٹہ جیسے شہر میں اس کی یہ کوشش کیوں اہم ہے؟ مزید جانیے سلمہ بختیار کی اس رپورٹ میں۔ آپ اور...
کراچی: پاکستان نیوی نے چین کے تعاون سے ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے سمندر کی تہہ میں گیس کے وسیع ذخائر تلاش کر لیے ہیں۔ اس اہم پیش رفت کا انکشاف ریئر ایڈمرل (ر) فواد امین بیگ نے ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو کے دوران کیا۔ ریئر ایڈمرل (ر) فواد امین بیگ کے مطابق پاکستان نیوی نے چین کے اشتراک سے ایک جدید سروے کروایا جس کے نتائج نہایت حوصلہ افزا ثابت ہوئے۔ سروے کے مطابق پاکستانی سمندری حدود میں گیس کے بڑے ذخائر موجود ہیں جو مستقبل میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں انقلابی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی یہ کامیابی صرف ایک معاشی موقع نہیں...
ہزارہ ایکسپریس وے پر ٹریلر اور کار کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہزارہ ایکسپریس وے پر ٹریلر اور گاڑی کے درمیان تصادم ہوا جس کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پیٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچی۔ حادثے میں کار میں سوار دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوئے جو اسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین مرد اور دو خواٹین شامل ہیں۔ لاشوں کو تحصیل ہیڈکواٹرز اسپتال حویلیاں منتقل کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹریلر ڈرائیور نے انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے کار کو پیچھے سے ہٹ کیا جسکے نتیجے میں کار آگے ایک...
MEXICO: میکسیکو کے ریاستی حکام کے مطابق پیر کے روز ایک خوفناک حادثے میں ایک مال بردار ٹرین نے ایک ڈبل ڈیکر مسافر بس کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 41 سے زائد زخمی ہو گئے۔ حادثہ ریاست میکسیکو کے اطلاکومولکو میونسپلٹی میں ایک شاہراہ پر پیش آیا، جب بس ایک آہستہ رفتار ٹریفک کے دوران ریلوے ٹریک عبور کرنے کی کوشش کر رہی تھی کہ اس دوران فریٹ ٹرین پوری رفتار سے بس سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے نتیجے میں بس کا اوپری حصہ مکمل طور پر اکھڑ گیا۔ ٹرین بس کو ریلوے لائن پر گھسیٹتی رہی جس سے جانی نقصان بڑھ گیا۔ ریاستی سول پروٹیکشن کے جنرل کوآرڈینیٹر...
میرپورخاص: میرپورخاص میں گزشتہ دو روز سے جاری بارش نے تباہی مچا دی، شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ مختلف حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کھان پولیس کی حدود میں واقع گاؤں بوڑو خاصخیلی میں بارش کے باعث ایک مکان کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں چار معصوم بچوں سمیت چھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال میرپورخاص منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ ادھر علاقے میں 30 سالہ نوجوان علی نواز برساتی پانی میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا۔ مقامی افراد کے مطابق نوجوان کا تعلق...
لاہور: ایک ٹرافی 8 دعویدار، کس کا چلے گا وار، ٹیمیں ایشیا کپ میں مقابلے کیلیے تیار ہیں، میلہ منگل سے متحدہ عرب امارات میں سجے گا، افتتاحی میچ میں افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں ابوظبی اسٹیڈیم پر مقابل ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا آغاز منگل کو ہو رہا ہے، کپتانوں کی میڈیا کانفرنس اور ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن صبح ساڑھے گیارہ بجے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔ اسی روز ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان پہلا میچ کھیلا جائے گا ،ٹورنامنٹ میں سب کی نظریں پاکستان اور بھارت کے مقابلے پر جمی ہوئی ہیں، دونوں ٹیمیں گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے بعد پہلی...
کراچی: شہر قائد کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری کے علاقے رشید آباد کچی آبادی مدینہ مسجد کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گی۔ چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والےبچے کی شناخت 18 سالہ مستقیم ولد سعید اللہ کے نام سے کی گئی۔ ورثا موت کی تصدیق کے بعد لاش پولیس کارروائی کرائے بغیر لے گئے ۔
رواں برس مئی میں اسرائیلی وزیرِ خزانہ بیزلیل سموترخ نے بعد از جنگ غزہ میں سرمایہ کاری کے امکانات سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری پٹی کو تباہ کر کے لوگوں کو جنوب کے ایک چھوٹے سے علاقے تک محدود کر دیا جائے گا۔شرکا نے اس خبر کا تالیوں سے خیر مقدم کیا۔جولائی میں وزیرِ ثقافت ایمخائی ایلیاہو نے ایک ریڈیو انٹرویو میں بتایا کہ بفضلِ خدا ہم غزہ کو تیزی سے صاف کر رہے ہیں اور جلد ہی یہ علاقہ یہودی آبادکاری کے قابل ہو جائے گا۔ ملٹری انٹیلی جینس کے سربراہ میجر جنرل ہارون حلیوا گذشتہ برس اپریل میں ریٹائر ہوئے۔اسرائیلی چینل بارہ نے گذشتہ ماہ جنرل صاحب کی ایک آڈیو ریکارڈنگ سنوائی۔اس میں...
ہم اگر اپنی 78 سالہ سیاسی تاریخ پر نظر دوڑائیں تو یقیناً احساس ہوگا کہ جمہوریت کے شوق میں ہم نے اپنی معاشی ترقی و خوشحالی کو قربان کر دیا اور ستم یہ کہ جمہوریت کے ثمرات بھی ابھی تک صحیح معنوں میں سمیٹ نہ سکے۔ ایوب خان کے آمرانہ دور میں بے شک جمہوریت پسندوں کو ٹائٹ کر کے رکھا گیا تھا لیکن کم از کم اتنا تو ضرور ہوا کہ اس دس سالہ دور میں ہم نے معاشی اور اقتصادی استحکام حاصل کر لیا تھا۔ ہم ایک بہت جلد تیزی سے ترقی کرتے پاکستان کے نام سے جانے اور پہچانے جانے لگے تھے۔ دنیا ہمارے پروگراموں کی معترف ہونے لگی تھی اورکوریا جیسے کئی ممالک ہمارے پانچ سالہ...
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر موثر حکمت عملی اور خطرے سے دوچار علاقوں میں جامع منصوبہ بندی تشکیل دے رہے ہیں، جب کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔ دوسری جانب پنجاب کے بعد تباہ کن سیلابی ریلے سندھ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، گڈو بیراج پر پانی کی آمد میں اضافے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے جب کہ پانی کا بہاؤ بڑھ کر 3 لاکھ 90 ہزارکیوسک ہوگیا ہے۔ وزیرِاعظم میاں محمد شہباز شریف کا موسمیاتی تبدیلی اور خطرے سے دوچار علاقوں میں جامع منصوبہ بندی تیار کرنے کا بیان حقیقت...
بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت نے انکشاف کیا کہ جیل میں ایک دہرے قتل کے خطرناک مجرم نے تیز دھار استرا میری گردن پر رکھ دیا تھا اور قریب تھا مجھے قتل کردیا جاتا۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ "سنجو بابا" نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا۔ یہ ایسا خوفناک واقعہ ہے کہ سننے والوں کو اپنے کانوں پر یقین نہ آئے۔ 66 سالہ ایکشن ہیرو سنجے دت نے بتایا کہ جیل میں ایک ایسا لمحہ آیا جب ان کی جان بال بال بچی۔ ان کی بڑی ہوئی داڑھی کٹوانے کے لیے ایک قیدی کو بلایا مگر یہ کوئی عام قیدی نہیں تھا بلکہ دہرے قتل کا مجرم تھا۔ سنجے دت نے بتایا کہ جیسے ہی مشرا نامی قیدی نے استرا گلے پر رکھا تو عین اسی وقت میں نے...
ہری پور: ٹریلر اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہزارہ ایکسپریس وے پر ٹریلر اور گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ،حادثے میں کار میں سوار دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوئے جو اسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پیٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچی۔لاشوں کو تحصیل ہیڈکواٹرز اسپتال حویلیاں منتقل کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹریلر ڈرائیور نے انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے کار کو پیچھے سے ہٹ کیا جسکے نتیجے میں کار آگے ایک ٹریلر میں جالگی۔کار میں سوار افراد ایک ہی خاندان کے تھے جن کا تعلق گلگت سے...
پڈعیدن : قومی شاہراہ پر صدوجا تھانہ کے قریب خوفناک روڈ حادثہ، ایک ہی خاندان کی خواتین بچوں سمیت 7 افراد جاںبحق، پولیس نے ڈمپر تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے نیئر ٹوٹل پارکو کے قریب ایک خراب ٹرالر کھڑا تھا، جس کی وجہ سے آگے جانے والی مہران کار نے سست رفتاری اختیار کی۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والے ایک ڈمپر نے مہران کار کو زور دار ٹکر مار کر کچل دیا، جس کے نتیجے میں کار میں سوار 7 افراد جن میں 2 مرد، 3 خواتین اور 2 بچے شامل تھے، موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی شناخت ضلع خیرپور، لقمان جانوری کے رہائشیوں کے...
پاکستان سٹاک مارکیٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے آج(پیر) ٹریڈنگ کے دوران تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ چھپن ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر لی۔ہنڈرڈ انڈیکس جو گزشتہ روز ایک لاکھ 54 ہزار دو سو ستتر پوائنٹس پر بند ہوا تھا، آج اٹھارہ سو سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ چھپن ہزار کی بلند ترین سطح عبور کر گیا۔سٹاک مارکیٹ میں مسلسل اضافے کا رجحان حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تجارتی اور کاروباری برادری کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ اشتہار
(سابق رکن پی سی بی گورننگ بورڈ) ایشیا کپ کا آغاز منگل کو یو اے ای میں ہو رہا ہے، ہر بار کی طرح اب بھی ٹورنامنٹ کے لیے شائقین میں خاصا جوش و خروش پایا جاتا ہے، خاص طور پر سب کو پاکستان اور بھارت کے میچ کا انتظار ہے، بدقسمتی سے گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں چل رہی تھی۔ اس وجہ سے ماہرین کے ذہنوں میں یہ خدشات تھے کہ کھلاڑی ایشیا کپ میں نجانے کیسا کھیل پیش کریں گے، البتہ ٹرائنگولر سیریز کی ٹرافی جیت کر ٹیم نے یہ ثابت کر دکھایا کہ حریفوں کو اسے آسان سمجھنے کی غلطی نہیں کرنی چاہیے،5 میں سے 4میچز جیت کر کھلاڑیوں نے اپنی...
ایک اور بھارتی اداکارہ کو آسٹریلیا میں ممنوع چیز لے جانے کی کوشش میں روک لیا گیا اور بھاری جرمانہ ادا کرکے جان چھوٹی ورنہ جیل میں چکی پسنا پڑ سکتا تھا۔ بھارت میں حال ہی میں ایک اداکارہ کو سونا اسمگل کرنے کی کوشش میں بنگلور ایئرپورٹ گرفتار کرکے سزا اور بھاری جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ ایسے ہی ایک اور واقعے میں بھارتی اداکارہ نویا نائر کو آسٹریلیا کے میلبورن ایئرپورٹ پر روک لیا گیا اور جامع تلاشی لی گئی۔ جس کے دوران اداکارہ کے بیگ سے 15 سینٹی میٹر لمبے جیسمین کے گجرے برآمد ہوئے تھے حالانکہ آسٹریلیا میں پھول اور پودے لے جانے کی پابندی ہے۔ ملیالم فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نویا نائر کو اس جرم پر ایک لاکھ...
پاک کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجائی گئی۔ ایس ایچ او پاک کالونی انور علی نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ مچھلی مندی کباڑ مارکیٹ پنکھا ہوٹل کے قریب پیش آیا ہے، مقتول کی شناخت 35 سالہ عمر فاروق کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ لین دین کا تنازعہ معلوم ہوا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے خول ملے ہیں جبکہ مقتول اسی علاقہ کا رہائشی تھا اور اس حوالے سے مقتول کے اہلخانہ سے بھی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔
کورنگی بھٹائی آباد سیکٹر ایف میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 45 سالہ سمیر کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر متوفی کے اہلخانہ واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
آج کی جنریشن زیڈ یا جنریشن زی کیلئے یہ تصور کرنا محال ہوگا کہ کبھی پورے محلے کے ایک گھر میں فون ہوتا تھا جو پورے محلے کی ٹیلی فون کی ضروریات کیلئے کافی تھا۔ یہ وہ وقت تھا جب ٹیلیفون تاروں سے بندھے ہوئے تھے اور لوگ آزاد تھے۔ آج ٹیلیفون متحرک ہے اور لوگ نہ نظر آنے والے تاروں سے اس آلے سے بندھے ہوئے ہیں۔ اے ذوق دیکھ دختر رز کو نہ منہ لگا چھٹتی نہیں ہے منہ سے یہ کافر لگی ہوئی جنریشن زی اس جنریشن کو کہتے ہیں کہ جو نوے کی دہائی کے آخر اور دوہزار دس کے درمیاں پیدا ہوئی ہے۔ یہ وہ نسل یے جو اپنے ابتدائی بچپن سے ہی انٹرنیٹ اور...
ہزارہ موٹروے پر شاہ مقصود انٹرچینج کے قریب ٹرالر اور کرولا کار میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں 39 سالہ رضا سلیم سکنہ گلگت سمیت 3 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: موٹروے پر بے قابو بس کھائی میں جاگری، 8 افراد جاں بحق، 24 زخمی حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار راولپنڈی کی جانب جا رہی تھی کہ اچانک ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ مزید پڑھیں: کراچی سے اسلام آباد جانے والی بس کو خوفناک حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت18افراد جاں بحق ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیم نے لاشوں کو ضروری کارروائی...
بوداپیسٹ/بیت المقدس :۔ اسرائیل نے ٹرمپ کی غزہ میں جنگ بندی کی تجویز قبول کرلی ، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو بوداپیسٹ میں اپنے ہنگری ہم منصب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ گدعون سعار (Gideon Saar) نے اعلان کیا کہ اسرائیل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کی گئی غزہ میں جنگ بندی کی تجویز کو قبول کر لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل ایک مکمل معاہدے کو قبول کرنے کے لیے تیار ہے جو جنگ کے خاتمے، یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کی جانب سے ہتھیار ڈالنے پر مشتمل ہوگا۔ ادھر اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا ہے کہ انہیں امریکہ کی جانب سے ثالثوں کے...
نیویارک:۔ نیویارک سٹی ہال میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی 1500ویں یوم ولادت کے موقع پر ایک تاریخی اجتماع کا انعقاد کیا گیا، جس میں مسلم کمیونٹی کے رہنمائوں، دینی تنظیموں کے نمائندوں، ائمہ کرام اور دیگر مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ اس اہم موقع پر پیغمبر اسلام کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی تعلیمات کو سراہا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے پیغمبر اسلام کو “دنیا کے لیے نمونہ اخلاق” قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج دین اسلام دنیا بھر میں پھیل چکا ہے اور اس کے اصول رحمت، انصاف اور انسانیت کی خدمت پر مبنی ہیں۔ میئر ایڈمز نے اعلان کیا کہ نیویارک شہر میں...
بیجنگ : چین کے قمری تحقیقی منصوبے کے سربراہ وو وے رن نے تیسری عالمی کانفرنس برائے وسیع خلائی تحقیق میں اعلان کیا کہ چین ایک چھوٹے سیارچے سے متحرک ٹکراؤ کا آزمائشی مشن شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ یہ مشن “ہمراہ پرواز – ٹکراؤ – ہمراہ پرواز” کے جدید طریقہ کار کے ذریعے چھوٹے سیارچے کے دفاعی منصوبے کے عملی امکانات کی تصدیق کی کوشش کرے گا۔ اس خبر کے سامنے آنے پر فوراً عالمی برادری میں اسے نمایاں توجہ ملی ہے۔ یہ نہ صرف چین کے خلائی منصوبے میں ایک اہم پیش رفت ہے، بلکہ یہ انسانیت کی مشترکہ سلامتی کے لیے چین کی جانب سے ایک اہم کاوش اور خدمت بھی ہے۔اگرچہ زمین...
بین الاقوامی فلم و ٹی وی صنعت کے کم از کم 1 ہزار 300 اداکاروں، ہدایت کاروں اور دیگر کارکنان نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایسے اسرائیلی فلمی اداروں، فیسٹیولز، براڈکاسٹرز اور پروڈکشن کمپنیوں کے ساتھ کام نہیں کریں گے جنہیں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی اور اپارتھائیڈ میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔ اس عہد نامے کو فلم ورکرز فار فلسطین نامی گروپ نے جاری کیا ہے اور اس میں ہالی ووڈ اور یورپ کے کئی معروف نام شامل ہیں۔ عہد نامے میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی فلم کمیونٹی کو فلسطینی فلم سازوں کی اپیل کا جواب دیتے ہوئے لاپرواہی اور سازش کی صورت حال کو ختم کرنے کے لیے قدم اٹھانا ہوگا۔ یہ بھی...
دنیا میں شمالی سفید گینڈے کی نسل اب معدومی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے اور اس نوع کے صرف 2 زندہ جانور باقی رہ گئے ہیں۔ نایجن اور فاتُو نامی یہ دونوں مادہ گینڈے اس وقت کینیا کے ایک محفوظ مقام پر 24 گھنٹے سخت نگرانی میں زندگی گزار رہے ہیں۔ ماضی میں شمالی سفید گینڈے افریقہ کے شمالی اور مشرقی حصوں میں بڑی تعداد میں پائے جاتے تھے، مگر غیر قانونی شکار، انسانی مداخلت اور قدرتی ماحول کی تباہی نے اس نایاب نوع کو ختم کر کے رکھ دیا۔ آج نایجن اور فاتُو نہ صرف اپنی نسل کی آخری نمائندہ ہیں بلکہ یہ انسانی سرگرمیوں کے اثرات اور فطرت کے تحفظ کی فوری ضرورت کو بھی ظاہر...
متحدہ عرب امارات(یو سے ای) کے محکمہ آثار قدیمہ ابوظہبی کے قریب سر بنی یاس جزیرے پر 1400 سال پرانا عیسائی صلیب دریافت کیا ہے، جو ایک چھوٹے سے گاؤں نما رہائشی علاقے کو مسیحی خانقاہی کمیونٹی سے جوڑتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ جزیرہ ابوظہبی سے تقریباً 110 میل جنوب مغرب میں واقع ہے، عیسائی صلیب کی دریافت اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں عام گھریلو زندگی اور مذہبی عبادت ایک دوسرے سے جڑی ہوئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: ماہرین آثار قدیمہ نے یورپ کی سب سے بڑی اجتماعی قبر دریافت کر لی تقریباً ایک فٹ لمبا اور پلستر سے بنا ہوا یہ صلیب ایک گھر کے صحن میں ملا، جہاں پہلی بار کھدائی 1990 کی دہائی میں...
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بنگلادیش کی عبوری حکومت کے مشیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر خالد حسین نے اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان میں بنگلادیش کے ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین خان بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات، تعلیمی تعاون اور ترقیاتی شراکت داری کے موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔ بنگلادیشی مشیر نے اعلان کیا کہ پاکستانی طلبہ کے لیے 500 نئی اسکالرشپس فراہم کی جا رہی ہیں، جو دونوں ممالک کے تعلیمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی سمت ایک مثبت قدم ہے۔ نواز شریف: “دونوں قوموں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں” نواز شریف نے گفتگو میں کہا کہ...
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کی حالیہ سست روی کی بنیادی وجہ سعودی عرب کے قریب انٹرنیشنل سب میرین کیبل کا کٹنا ہے، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ متاثرہ کیبل سعودی شہر جدہ کے قریب کٹی ہے، اور پاکستان کے متعلقہ ادارے اس معاملے پر بین الاقوامی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ جیسے ہی کیبل کی مرمت سے متعلق حتمی ٹائم لائن سامنے آتی ہے، عوام کو فوری طور پر آگاہ کیا جائے گا۔ شزہ فاطمہ نے واضح کیا کہ یہ ایک بین الاقوامی تکنیکی مسئلہ ہے جس پر پاکستان...
کوئٹہ: شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا جس کے بعد دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چند روز قبل بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر شاہوانی اسٹیڈیم میں بی این پی کا جلسہ ہورہا تھا، اسٹیڈیم کے باہر خودکش حملہ ہوا جس کے سبب 17 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے تھے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق آج دھماکے کا ایک اور زخمی دوران علاج دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی۔ واضح رہے کہ یہ دھماکا منگل کو اس وقت ہوا تھا جب بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما محمود...
لندن: برطانوی پولیس نے فلسطین کے حق میں لندن میں منعقدہ ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کے دوران 890 افراد کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز لندن میں فلسطین کے حق میں ہونے والے ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کے دوران 890 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدگان میں سے 857 مظاہرین کو ’’فلسطین ایکشن‘‘ نامی تنظیم کی حمایت کرنے پرحراست میں لیا گیا، جبکہ 33 دیگر افراد مختلف الزامات کے تحت گرفتار ہوئے، جن میں سے 17 پر پولیس اہلکاروں پر حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ حکام نے مظاہرے سے قبل ہی واضح کر دیا تھا کہ اس تنظیم...
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل کے غیر قانونی یہودی آبادکاروں پر پیر کی صبح مسلح حملے میں 6 افراد ہلاک اور کم از کم 20 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ راموت جنکشن پر پیش آیا جہاں دو فلسطینی حملہ آوروں نے بس اسٹاپ پر اندھا دھند فائرنگ کی اور بعد ازاں ایک بھری ہوئی بس میں گھس کر مسافروں کو نشانہ بنایا۔ موقع پر موجود ایک سکیورٹی اہلکار اور ایک عام شہری کی جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آور مارے گئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دونوں حملہ آوروں کا تعلق مغربی کنارے سے تھا، فائرنگ کے بعد اسرائیلی پولیس اور فوج کے سیکڑوں اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔...

شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے خود کو پاکستان کی ایک نمایاں چیریٹی فاؤنڈیشن کے طور پر منوایا ہے،عاطف اکرام شیخ
شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے خود کو پاکستان کی ایک نمایاں چیریٹی فاؤنڈیشن کے طور پر منوایا ہے،عاطف اکرام شیخ اسلام آباد:قومی ہیرو سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اب لوٹانے کا وقت ہے، سب سے زیادہ سکون لوگوں کی خدمت اور چیرٹی کے کاموں میں ہے۔ فیڈریشن آف پاکستان کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کیپٹل آفس میں سیلاب متاثرین کیلئے فنڈ ریزنگ تقریب ہوئی، تقریب میں ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان نے مجھے بہت کچھ دیا ہے،...
مشرقی یروشلم میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، جبکہ اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ 2 فلسطینیوں نے کیا جن کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے سے تھا۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق دونوں حملہ آور موقع پر ہلاک کر دیے گئے۔ دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے شدت اختیار کر گئے ہیں۔ غزہ سٹی کی بلند عمارتوں پر تازہ ترین بمباری کے نتیجے میں درجنوں خاندان بے گھر ہو گئے۔ مزید پڑھیں: ‘غزہ میں معاہدہ جلد ممکن، تمام یرغمالیوں کی رہائی کا امکان ہے،’ ٹرمپ کا دعویٰ اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں آج صبح سے کم از کم 32 فلسطینی شہید ہوئے ہیں، جبکہ ایک اور رہائشی ٹاور...
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار کیساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ کرینہ کپور حال ہی میں برمنگھم میں ایک جیولری اسٹور کے افتتاح کے لیے شریک ہوئیں جہاں پر بڑی تعداد میں بھارتی اور پاکستانی مداحوں ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بےقرار تھے۔ کرینہ کپور سے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور علی ظفر کے بارے میں پوچھا گیا کہ وہ دونوں میں سے کونسے گلوکار کیساتھ کام کر چکی ہیں یا کرنا چاہیں گی۔ جس پر بھارتی اداکارہ نے تھوڑا سوچا اور دو بڑے پاکستانی گلوکاروں میں سے ایک کا انتخاب کیا۔ اداکارہ سے میزبان نے سوال کہا کہ کیا وہ مشہور ہونے سے پہلے کسی مشہور پاکستانی گلوکار کی میوزک ویڈیو میں کام کر...
لاہور: کسٹمز حکام نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کے اسمگل شدہ موبائل فون قبضے میں لے لئے۔ کسٹم حکام کے مطابق ملزم دبئی سے ایمریٹس ایئر لائن کی پرواز Ek 622 سے لاہور پہنچا تھا۔ شک گزرنے پر کسٹمز حکام نے مسافر کا سامان چیک کیا تو بڑی تعداد میں موبائل فونز برآمد ہوئے۔ موبائل فونز پر 57 لاکھ سے زائد ڈیوٹی واجب الااد تھی، مسافر محمود کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں احساس ای پنشن سسٹم کے اجرا کی منظوری دے دی۔ یہ نظام یکم جنوری 2026 سے نافذ ہوگا جس کے بعد پنشن کی ادائیگیاں پیپرلیس ای سسٹم کے تحت کی جائیں گی اور موجودہ روایتی طریقہ کار کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔ سرکاری حکام کے مطابق ای پنشن نظام کے ساتھ ایک “احساس پنشن ڈیش بورڈ” بھی متعارف کرایا جائے گا۔ اس نظام کے تحت ریٹائرمنٹ سے چھ ماہ قبل ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین ایک سادہ ڈیجیٹل فارم کے ذریعے پنشن کیس پورٹل پر جمع کر سکیں گے۔ دستاویزات اسکین کرکے محفوظ طریقے سے اپ لوڈ ہوں گی اور سسٹم خودکار طریقے سے متعلقہ حکام کے لیے...
مقبوضہ بیت المقدس(انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی اسی وقت ممکن ہے جب حماس تمام یرغمالیوں کو رہا کرے اور ہتھیار ڈال دے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ کے مطابق اگر حماس یہ شرائط مان لے تو جنگ فوری طور پر ختم ہو سکتی ہے۔ تاہم حماس نے اسرائیل کی شرط کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہتھیار نہیں ڈالے گی اور یرغمالیوں کی رہائی صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب اسرائیلی فوج غزہ سے واپس جائے اور حملے بند کرے۔ ادھر غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری ہے۔ قابض فوج نے ایک اور بلند عمارت کو نشانہ بنایا جس کے بعد تین دن میں تباہ ہونے والی عمارتوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔...
تہران(انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے کہا ہے کہ اگر اس پر عائد بین الاقوامی پابندیاں ختم کر دی جائیں تو وہ اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے اور یورینیم افزودگی میں کمی کے لیے تیار ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے برطانوی اخبار گارڈین میں شائع اپنے مضمون میں لکھا کہ ایران ایک حقیقت پسند اور دیرپا معاہدے کے لیے تیار ہے، جس کے تحت جوہری پروگرام کی نگرانی بھی قبول کی جا سکتی ہے، بشرطیکہ اس کے بدلے عالمی پابندیاں ہٹا دی جائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اس موقعے کو ضائع کیا گیا تو خطے اور دنیا کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ پیغام فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے لیے تھا جو...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ نے دشمن کا غرور پانی میں غرق کرکے سمندری محاذ پر بھی اپنی برتری ثابت کی۔ یومِ بحریہ کے موقع پر اپنے پیغام میں محسن نقوی نے پاک بحریہ کے جانبازوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 8 ستمبر وہ دن ہے جب سمندری سرحدوں کے دفاع میں بہادر سپوتوں نے تاریخ رقم کی۔ وفاقی وزیر کے مطابق جنگِ ستمبر 1965 کے دوران آپریشن دوارکا پاک بحریہ کی تاریخ کا ایک درخشندہ باب ہے، جس میں چند لمحوں میں دشمن کی اہم ساحلی تنصیبات تباہ کر کے کراچی پر حملے کا منصوبہ خاک میں ملا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس...
مشہور بھارتی ٹی وی کامیڈی پروگرام دی کپل شرما شو کے مشہور کامیڈین کیکو شاردا نے پروگرام کو خیرباد کہنے کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔ بھارتی میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ جلد کیکو شاردا ایمازون پر نشر ہونے والے ایک کامیڈی شو کو جوائن کر رہے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے کپل شرما کے شو کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تاہم اب کیکو شاردہ نے ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شو چھوڑ کر نہیں جارہے اور ہمیشہ اس کامیڈی شو کا حصہ رہیں گے۔ یاد رہے کہ یہ افواہیں کرشنا ابھیشیک اور کیکو شاہ کی لڑائی کی وائرل ویڈیو کے بعد سامنے آئی تھیں جس پر وضاحت دیتے ہوئے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کے 1 لاکھ 56 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج کا یہ سنگِ میل اس بات کا ثبوت ہے کہ کاروباری برادری اور سرمایہ کار حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم اور معاشی ٹیم کی محنت سے ملکی ترقی کا سفر کامیابی سے جاری ہے۔ حال ہی میں چین کے نجی شعبے اور پاکستان کی نجی کمپنیوں کے درمیان اربوں ڈالر کے معاہدے اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری میں...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) روس نے یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ کیا جس میں 4 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے، جبکہ دارالحکومت کیف میں سرکاری دفاتر آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔ یوکرینی حکام کے مطابق حملے میں ڈرون اور میزائل استعمال کیے گئے جن سے کئی بلند عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ یوکرین کی کابینہ کے دفاتر پر براہ راست حملہ کیا گیا۔ یوکرینی فضائیہ کا کہنا ہے کہ روس نے ایک ہی رات میں 810 ڈرون اور 13 میزائل داغے، جو اب تک کا نیا ریکارڈ ہے۔ حملوں کے نتیجے میں ایک حاملہ خاتون زخمی ہوئیں جنہوں نے قبل از وقت بچے کو جنم دیا، جبکہ...
لندن میں فلسطین کے حق میں احتجاج، 890 افراد گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز لندن:(آئی پی ایس) برطانوی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز فلسطین کے حق میں ہونے والے ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کے دوران 890 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ یہ احتجاج اس وقت شدت اختیار کر گیا جب مظاہرین نے ’فلسطین ایکشن‘ نامی تنظیم پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس کے مطابق 857 افراد کو تنظیم کی حمایت کرنے پر گرفتار کیا گیا جبکہ 33 دیگر مظاہرین کو مختلف الزامات میں حراست میں لیا گیا، جن میں 17 افراد پر پولیس اہلکاروں پر حملے کا الزام بھی شامل ہے۔ پولیس نے مظاہرے سے قبل ہی وارننگ جاری...
بھارتی میڈیا میں یہ خبریں چل رہی تھیں کہ کامیڈین کیکو شاردا، جو دی کپل شرما شو کے مقبول رکن ہیں، اب شو کو چھوڑنے والے ہیں اور ایمازون پر نشر ہونے والے ایک نئے کامیڈی شو میں نظر آئیں گے۔ لیکن اب کیکو شاردا نے ان خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کہیں نہیں جا رہے اور ہمیشہ کپل شرما شو کا حصہ رہیں گے۔ یہ افواہیں اس وقت شدت اختیار کر گئیں جب کیکو اور کرشنا ابھیشیک کی ایک مبینہ لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ اس ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے کیکو نے انسٹاگرام پر کرشنا کے ساتھ ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی اور...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کی سمت درست اور ملکی ترقی کا سفر تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز بلندی کے نئے ریکارڈز قائم ہونے پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اظہار اطمینان کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ بازار حصص کا تاریخی سطح عبور کرنا، کاروباری برادری و سرمایہ کاروں کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملکی ترقی کا سفر معاشی ٹیم کی محنت کی وجہ سے جاری و ساری ہے۔ حال ہی میں چین کے نجی شعبے کے ساتھ پاکستان کی نجی کمپنیوں کے اربوں ڈالر کے معاہدے و مفاہمتی یادداشتوں...
پاکستان میں حالیہ برسوں میں سیلاب ایک بڑھتا ہوا خطرہ بن چکا ہے۔ ہر سال مون سون میں مختلف اقسام کے سیلاب ملک کے بیشتر حصوں کو متاثر کرتے ہیں، جن سے انسانی جانوں، فصلوں اور معیشت کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ اب یہ سیلاب صرف قدرتی آفات نہیں رہے بلکہ موسمیاتی تبدیلیوں اور ناقص منصوبہ بندی نے ان کے اثرات کو کئی گنا بڑھا دیا ہے۔ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو مستقبل میں پاکستان کو ایسی تباہ کاریوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جو انسانی زندگیوں اور ملکی معیشت کے لیے انتہائی خطرناک ہوں گی۔ اس تحریر میں ہم سیلاب کی اقسام، ان سے بچاؤ اور انتظام کے طریقے، اور سیلابی پانی...
بھارت کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کے بڑے پردے پر ڈیبیو کی خبریں زور پکڑ گئیں۔ بالی وڈ اداکار آر مادھون نے ایک نیا ٹیزر جاری کیا ہے جس میں دھونی کو ان کے ساتھ آفیسر کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔ اس مختصر کلپ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ ٹیزر میں مادھون اور دھونی دونوں کو سیاہ رنگ کے ٹیکٹیکل گیئر، بلٹ پروف جیکٹس اور عینک پہنے دکھایا گیا ہے جبکہ دونوں ہاتھوں میں اسلحہ تھامے ایک اسپیشل ٹاسک فورس کے رکن معلوم ہو رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: عرفان پٹھان سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کے ساتھ حقہ کیوں پییں گے؟ اس ایکشن سے بھرپور انداز نے مداحوں کو دیوانہ کر دیا اور سبھی...
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل گورننس کی طرف ایک اور انقلابی اقدام کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر سنائی ہے۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے احساس ای۔پنشن سسٹم کے اجرا کی منظوری دیدی ہے، جو یکم جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔ وزیر اعلی سیکرٹریٹ نے ای ۔پنشن سسٹم کے اجرا کے لیے کانسپٹ پیپر تیار کر لیا ہے، جسے عملی شکل شکل دینے کے لیے محکمہ خزانہ کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ جنوری 2026 سے نئے پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی ای-پنشن سسٹم کے تحت کی جائے گی۔ موجودہ پیپر بیسڈ پنشن نظام کو مکمل پیپر لیس ای- پنشن نظام میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے احساس پنشن ڈیش...
کیف: روس نے یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ کیا جس میں 4 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے جبکہ دارالحکومت کیف میں سرکاری دفاتر آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔ یوکرینی حکام کے مطابق حملے میں ڈرون اور میزائل استعمال کیے گئے جن سے کئی بلند عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ یوکرین کی کابینہ کے دفاتر پر براہ راست حملہ کیا گیا۔ یوکرینی فضائیہ کا کہنا ہے کہ روس نے ایک ہی رات میں 810 ڈرون اور 13 میزائل داغے، جو اب تک کا نیا ریکارڈ ہے۔ حملوں کے نتیجے میں ایک حاملہ خاتون زخمی ہوئیں جنہوں نے قبل از وقت بچے کو جنم دیا، جبکہ ایک گھڑ سواری کلب...
ایران نے پابندیاں ختم کرنے کے بدلے جوہری پروگرام محدود کرنے کی آمادگی ظاہر کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز تہران:(آئی پی ایس) ایران نے کہا ہے کہ اگر اس پر عائد بین الاقوامی پابندیاں ختم کر دی جائیں تو وہ اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے اور یورینیم افزودگی میں کمی کرنے کے لیے تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے برطانوی اخبار گارڈین میں شائع اپنے مضمون میں لکھا کہ ایران ایک حقیقت پسندانہ اور دیرپا معاہدے کے لیے تیار ہے، جس کے تحت جوہری پروگرام کی نگرانی بھی قبول کی جا سکتی ہے، بشرطیکہ اس کے بدلے عالمی پابندیاں ہٹا دی جائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر...
امریکا میں ایک بھارتی خاتون کے شاپ لفٹنگ (چوری) کے واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں انہیں ’ٹارگٹ‘ اسٹور سے سامان چرا کر لے جاتے ہوئے پکڑا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون پولیس کی موجودگی میں زور زور سے روتی، ہانپتی اور سانس لینے میں دشواری کا شکار ہیں جبکہ اہلکار انہیں پرسکون ہونے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ایک پولیس افسر نے کہا ’ گہری سانس لیجیے، آپ کو ہائپر وینٹیلیٹ نہیں کرنا چاہیے، مجھے آپ سے بات کرنی ہے اور اس حالت میں ایسا ممکن نہیں۔‘ اہلکاروں نے خاتون سے انگریزی زبان بولنے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے جواب دیا ’زیادہ اچھی نہیں۔‘ Another Indian woman has been caught red-handed stealing...
کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس نے نیا ریکارڈ بناتے ہوئے ایک لاکھ 55 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرلی۔ دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس میں 1274 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 55 ہزار 551 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ کاروبار کے دوران بینچ مارک انڈیکس ایک موقع پر 1 لاکھ 55 ہزار 554 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ کاروباری روز ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 54 ہزار 277 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے بعد آج کا دن سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مارکیٹ کے استحکام کے لیے خوش آئند...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی کا سلسلہ پیر کو بھی برقرار رہا، جب کاروبار کے آغاز میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس پہلی بار 1,56,000 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔ صبح 10 بج کر 40 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,585 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 155,862 پوائنٹس پر موجود تھا، جبکہ دورانِ کاروبار یہ بلند ترین سطح 156,080 پوائنٹس تک پہنچ گئی۔ نمایاں شعبے اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی سرمایہ کاروں کی جانب سے سیمنٹ، بینکنگ، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور بجلی پیدا کرنے والے اداروں میں نمایاں دلچسپی دیکھی گئی۔ PSX Opened Positive ????☀️ KSE 100 opened positive by +1274.54 points this morning. Current index is at 155,551.74 points...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس آج بھی تاریخ ساز بلندی پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کا آغاز بازارِ حصص میں شان دار پیش رفت کے ساتھ ہوا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی اور کاروبار کے مثبت رجحانات کے باعث انڈیکس میں 691 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ مارکیٹ شروع ہوئی اور انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 54 ہزار 969 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ بعد ازاں اسٹاک مارکیٹ میں بتدریج 1274 اور 1692 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 55 ہزار...
پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم کے تحت بھارتی میڈیا ایک بار پھر فالس فلیگ آپریشنز کی فضا ہموار کرنے میں مصروف ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ممبئی کے نائر اسپتال کو موصول ہونے والی بم دھمکی ایک اور فالس فلیگ کے اسکرپٹ کا حصہ ہے۔ دہشتگردی کی پے درپے اطلاعات کا بھارتی میڈیا پر آنامنظم پراپیگنڈے کی نشاندہی کرتا ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے اس طرح کی خبروں کا تسلسل بھارتی حکومت کی اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ای میل اور فون کال کے ذریعے بم کی اطلاع دینا اور فوری سکیورٹی ردعمل دکھانا طے شدہ اسکرپٹ کا حصہ ہے۔ یہ پروپیگنڈا اس وقت کیا جا رہا ہے جب بھارت...
پی ایس ایکس 100 انڈیکس نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز کراچی:(آئی پی ایس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں آج بھی کاروبار کے دوران مثبت تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں آغاز سے ہی مثبت تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور 100 انڈیکس 1 لاکھ 55 ہزار کی حد عبور کر گیا ہے۔ اس وقت پی ایس ایکس 100 انڈیکس 780 پوائنٹس اضافے سے 155057 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروری ہفتے کے آخری روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس نے ایک لاکھ 54 ہزار کا ہندسہ...
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی صرف اسی صورت ممکن ہے جب حماس تمام یرغمالیوں کو رہا کرے اور ہتھیار ڈال دے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ کے مطابق اگر حماس یہ شرائط مان لے تو جنگ فوری طور پر ختم ہو سکتی ہے۔ تاہم فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیل کی شرط کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہتھیار نہیں ڈالے گی، اور صرف اس صورت میں یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا جب اسرائیل غزہ سے اپنی فوج واپس بلائے اور حملے بند کرے۔ ادھر غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری نہ تھم سکی۔ قابض فوج نے ایک اور بلند عمارت کو نشانہ بنایا جس کے بعد تین دن میں تباہ ہونے...
آزاد کشمیر کی وادی لیپہ میں ایک ایسا مکان موجود ہے جو اپنی طرز تعمیر اور تاریخی اہمیت کے باعث آج بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ 5 منزلہ اس مکان کو سنہ 1942 میں تعمیر کیا گیا تھا جسے مکمل ہونے میں تقریباً 5 سال کا عرصہ لگا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: کشمیری دستکاری: وقت کی گرد میں گم ہوتا ہوا فن اس مکان کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس کی تعمیر میں مکمل طور پر لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے جو نہ صرف اس خطے کی روایتی کاریگری کی عکاسی کرتا ہے بلکہ اسے ایک نایاب ورثہ بھی بناتا ہے۔ مزید پڑھیے: سعودی عرب اور دبئی کے 3 نئے ٹاور پروجیکٹس، دنیا کے بلند ترین...
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے موٹر بائیکر فیلی گزشتہ 8 ماہ سے ایک منفرد مشن پر دنیا بھر کا زمینی سفر کر رہے ہیں جس کا مقصد 45 ممالک کی سیر ہے۔ وہ اب تک 15 ممالک کا کامیابی سے سفر کر چکے ہیں۔ اس وقت پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے دلکش خطے گلگت بلتستان میں موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پولینڈ کے بائیکر کو اسکردو میں حادثہ، زخمی حالت میں اسپتال منتقل فیلی کا کہنا ہے کہ انہوں نے یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور ایشیا کے مختلف حصوں کا سفر کیا لیکن گلگت بلتستان کی قدرتی خوبصورتی، فلک بوس پہاڑوں، منفرد ثقافت اور لوگوں کی بے مثال مہمان نوازی نے ان پر گہرا اثر چھوڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے سیلاب کے باعث چاول کی فصلوں کو لاحق نقصان سے متعلق تاثر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب پنجاب کی چاول کی فصل کا صرف 10 سے 12 فیصد متاثر کریں گے۔ ایسوسی ایشن کے سینیئر نائب چیئرمین جاوید جیلانی نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے تخمینے کے مطابق پنجاب میں زیادہ سے زیادہ 6 سے 7 لاکھ ایکڑ اراضی متاثر ہوئی ہے، جس سے صوبے کی مجموعی چاول کی پیداوار پر صرف 10 تا 12 فیصد اثر پڑے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ’یہ اعداد و شمار سرکاری اور غیر سرکاری دونوں سرویز سے مطابقت رکھتے ہیں، ہم 60 فیصد نقصان کے دعووں کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔‘ میڈیا رپورٹس...
اسلام آباد : وفاقی حکومت کی جانب سے بیرون ملک سے مزید چینی منگوانےکے اقدامات جاری ہیں، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان مزید چینی کی درآمد کے لیےٹینڈرکل کھولے گا۔ ٹی سی پی نے8 ستمبر تک ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے بولیاں طلب کررکھی ہیں، ٹینڈر کی دستاویز کے مطابق چینی کی درآمد کے لیے 25 ہزار ٹن سے کم کی بولیاں منظور نہیں کی جائیں گی۔ قبل ازیں ٹی سی پی نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر 21 اگست کو کھولا تھا، ٹی سی پی کو ٹینڈر میں 6 بولیاں موصول ہوئی تھیں، ٹینڈرکےتحت560 سے لے کر 592 ڈالرز فی میٹرک ٹن بولیاں موصول ہوئی تھیں، چینی کے ٹیندرکے تحت بیئر سینڈکٹ ایف...
نوشہروفیروز: قومی شاہراہ پر سدہوجہ کے مقام پر کار اور ٹرالر کے درمیان خوفناک ٹکر کے نتیجے میں سات افراد جانبحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں تین مرد، دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت علی احمد جانوری کے طور پر ہوئی ہے، جو ضلع خیرپور کے گاؤں لقمان جان محمد جانوری کا رہائشی تھا۔ علی احمد جانوری کے والد غلام محمد جانوری کی کراچی میں وفات ہو گئی تھی اور وہ اپنے والد کی میت کو گاؤں لے جارہے تھے کہ یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں علی احمد جانوری، اس...