2025-07-29@23:01:49 GMT
تلاش کی گنتی: 2312

«ایک یونٹ»:

(نئی خبر)
    اسرائیلی سفارت خانے کے عملے کے 2 ارکان کو بدھ کی رات واشنگٹن کے کیپٹل جیوش میوزیم کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔  یہ بھی پڑھیں:جنین کیمپ کا دورہ کرنے والے غیر ملکی ڈپلومیٹس پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب جیوش میوزیم کے قریب امریکی یہودی کمیٹی کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی جا رہی تھی۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے محکمے کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مطلع کیا ہے کہ ’اسرائیلی سفارت خانے کے 2 اہلکاروں کو آج رات واشنگٹن ڈی سی میں یہودی میوزیم کے قریب قتل کر دیا گیا‘۔ میٹروپولیٹن پولیس کی سربراہ پامیلا اسمتھ نے ایک پریس کانفرنس میں...
    عسکریت پسندی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں طارق قرہ نے کہا کہ یہ سوال بی جے پی کی حکومت سے پوچھا جانا چاہیئے جو گزشتہ پانچ برسوں سے یہاں امن کے دعوے کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور رکن اسمبلی طارق حمید قرہ نے پہلگام حملے کو "انٹیلی جنس کی ایک بڑی ناکامی" قرار دیتے ہوئے اس کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ ان باتوں کا اظہار طارق حمید قرہ نے بدھ کو جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں کانگریس پارٹی کی جانب سے منعقدہ ریلی کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ میڈیا نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے طارق قرہ نے انکشاف کیا کہ پہلگام واقعے سے...
    نیویارک(شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستان میں وائرل ہونے والی 33 سالہ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کے ہمراہ ویڈیو شیئر کردی، جو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اداکارہ ماہرہ خان ان دنوں عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی اپنی نئی مزاحیہ فلم ’لو گرو‘ کی بین الاقوامی پروموشن کے سلسلے میں امریکا میں مصروف ہیں، وہ اس دوران ہیوسٹن، ڈیلاس سمیت مختلف شہروں میں فلم کی پروموشن کرتی نظر آئیں گی۔ حال ہی میں ماہرہ خان کو نیویارک میں فلم کی پروموشن کے دوران دیکھا گیا، جہاں ان کی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن سے ملاقات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ View this post on Instagram A post shared by IMAGES (@dawn_images)...
    سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی  نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی  میں بجلی مہنگی کرنے کے حوالے سے درخواست دائر کر دی۔ ماہ اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں دائر کی گئی۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 29 مئی کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔ درخواست میں بجلی 1 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے کے مطابق، اپریل 2025 میں ملک بھر میں 10 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ 10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق، اپریل میں بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 8.94 روپے فی...
    — جنگ فوٹو  وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم کو ان کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دے کر فارغ کر دیا ہے۔ضیاء القیوم کی جگہ مشیر منصوبہ بندی و ترقیات مظہر سعید کو قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کر دیا ہے۔ مظہر سعید بنیادی طور پر کمیشن میں ڈی جی کے عہدے پر تعینات ہیں اور ان کے پاس مشیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات کا اضافی چارج بھی ہے۔ ضیاء القیوم کو ہٹانے کی منظوری بدھ کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار نے کی۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا اجلاس ایک گھنٹے تک جاری رہا جس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی کارکردگی رپورٹ پاور پوائنٹ...
    موجودہ حالات میں جب کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی شدید ہے، اور دشمن ہر محاذ پر حملہ آور ہے، قرآن کریم، خصوصاً سورۃ الانفال کی آیات 45-46، ہمیں ایک جامع لائحہ عمل دیتی ہیں۔ فاثبتوا:محاذ پر ڈٹے رہو! سرحدی اور نظریاتی یلغار، دشمن کے حملے، جھوٹے بیانیے اور دبائو کے باوجود اپنے دین، اصولوں، اور قومی مفاد پر قائم رہنا، یہی اصل استقامت ہے۔واذکروا اللہ کثِیرا: مادی طاقت کے ساتھ روحانی قوت بھی لازمی ہے۔ ان نازک حالات میں رجوع الی اللہ اور کثرتِ ذکر، نماز، دعا، قرآن اور استغفار کو لازم پکڑنا اور اپنی طاقت پر نہیں بلکہ اللہ پر مکمل بھروسہ رکھنا اصل کامیابی کا راستہ ہے۔ واطِیعوا اللہ ورسولہ:اللہ اور اس کے رسول کے...
    سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں اپریل کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی ہے، جس میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 1 روپے 27 پیسے تک اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ نیپرا نے اس درخواست پر 29 مئی کو سماعت مقرر کی ہے، جس کے بعد حتمی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔ درخواست کے مطابق اپریل 2025 میں ملک بھر میں 10 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ تقسیم کار کمپنیوں کو 10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس فراہم کی گئیں۔ اپریل میں بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 8.94 روپے فی یونٹ رہی، جبکہ ریفرنس...
    لاہور: چک جھمرہ کے گاؤں چھوٹی گھرتل کے قریب کچے پھاٹک پر ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے شالیمار ایکسپریس ٹرین کو حادثہ پیش آیا جس کے باعث متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔ شالیمار ٹرین کو حادثہ رات 2 بجے کے قریب پیش آیا، جس کے باعث شالیمار ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں۔ حادثے کے باعث فیصل آباد آنے اور جانے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹرین آنے سے کچھ دیر قبل ٹریکٹر ٹرالی ریلوے ٹریک میں پھنس گئی تاہم جب ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور نے دیکھا کہ ٹرین قریب آگئی ہے تو ڈرائیور نے فوراً ٹریکٹر کی پن نکالی اور ٹریکٹر کو ٹرالی سے الگ...
    برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) یورپی یونین نے شام پر عائد اقتصادی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق یورپی یونین کے خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسی کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کلاس نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ہم نے شام کے خلاف عائد اپنی اقتصادی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ہم شامی عوام کی ایک نئے، جامع اور پرامن شام کی تعمیر میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم، یورپی یونین کی تمام پابندیاں نہیں ہٹائی جائیں گی۔ انہوں نے پابندیاں ہٹانے کے فیصلے کے بارے میں کہا کہ...
    جرمن وزیر خارجہ جوہان ویڈفول نے برسلز میں کہا کہ ہم نے بارہا یہ واضح کیا ہے کہ ہم روس سے ایک چیز کی توقع رکھتے ہیں اور وہ ہے بغیر کسی پیشگی شرط کے فوری جنگ بندی۔ اسلام ٹائمز۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ولادیمیر پوتن سے بات چیت کے ایک دن بعد ہی یورپی یونین اور برطانیہ نے روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق لندن اور برسلز نے کہا کہ ان کی نئی پابندیوں کا مرکز ماسکو کے تیل کے ٹینکروں کے شیڈو فلیٹ اور مالیاتی کمپنیاں ہوں گی۔ ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ پابندیاں اہم ہیں، اور میں ہر اس شخص کا شکر گزار ہوں جو ان پابندیوں...
    وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ میں ہر 5 میں سے ایک شخص کو بھوک کا سامنا ہے، غزہ کی پوری آبادی کو غذائی عدم تحفظ اور قحط جیسے خطرے کا سامنا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے، غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائیاں خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کےلیے خطرہ ہیں۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسپتالوں اور اہم انفرا اسٹرکچر کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین اور انسانی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔ نائب وزیرِ اعظم نے کہا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کی نسل کشی کی اسرائیلی مہم کو فوری ختم کرے، فلسطینیوں...
    وقاص بیگ: فیصل آباد میں شالیمار ایکسپریس اینٹوں سے بھری ٹرالی سے ٹکرا گئی ، حادثے میں شالیمار ایکسپریس کی 2بوگیاں اُلٹ گئیں، متعدد پٹری سے اتر گئیں،حادثے میں شالیمار ایکسپریس کا انجن بری طرح متاثر،اینٹوں سے بھری ٹرالی گھڑتل ریلوے کراسنگ پر پھنسی تھی. اطلاعات کے مطابق چک جھمرہ کے نواحی گاؤں چھوٹی گھرتل کے قریب کھلے پھاٹک پر ٹرین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر پٹری سے اتر گئی، متعدد بوگیاں الٹنے سے مسافر زخمی ہوگئے۔ انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل عینی شاہدین کے مطابق ٹرین آنے سے کچھ دیر پہلے ٹریکٹر ٹرالی ریلوے ٹریک میں پھنس گئی۔ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور نے جب دیکھا کہ ٹرین قریب آگئی ہے تو...
    راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)  فیلڈ مارشل (Field Marshal) ایک اعلیٰ ترین فوجی عہدہ ہوتا ہے جو عام طور پر کسی ملک کی بری فوج میں دیا جاتا ہے۔ یہ عہدہ جنرل سے بھی اوپر ہوتا ہے اور اکثر اعزازی طور پر دیا جاتا ہے۔ خصوصاً اْن افسران کو جنہوں نے جنگوں میں غیر معمولی خدمات انجام دی ہوں یا ملکی دفاع میں بڑا کردار ادا کیا ہو۔ آج وفاقی حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی ہے۔ اس سے قبل ملک میں صرف ایک شخصیت کو یہ عہدہ دیا گیا تھا اور وہ صدر جنرل محمد ایوب خان تھے جنہیں 1959ء میں یہ عہدہ دیا گیا۔ فیلڈ مارشل کا یہ اعزاز مسلح...
    اسرائیلی فوج کے سابق نائب سربراہ اور دی ڈیموکریٹس پارٹی کے موجودہ قائد یائیر گولان نے وزیراعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صیہونی فوج کے سابق نائب سربراہ یائیر گولان نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک پاگل ریاست بن رہا ہے اگر اب بھی ہوش نہ آیا تو دنیا ہمارا جنوبی افریقا جیسا بائیکاٹ کرے گی۔ اپنی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عقل مندانہ طرزِ عمل اختیار نہ کیا گیا تو عالمی برادری میں ایک ایسی ریاست بن جائیں گے جیسا کہ ماضی میں جنوبی افریقا نسل پرستانہ پالیسیوں کے سبب بن چکا تھا۔ سرکاری نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں یائیر گولان نے مزید کہا کہ ایک سمجھدار ملک نہ تو نہتے شہریوں سے جنگ...
    حکومت نے یو اے ای کے تین بینکوں سے ایک ارب ڈالر قرض مانگ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے 30 جون تک کمرشل بینکوں سے مزید ایک ارب ڈالر کا قرضہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت خزانہ نے متحدہ عرب امارات کے تین بینکوں سے ایک ارب ڈالر کمرشل قرض کی باضابطہ درخواست کردی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت 30 جون تک کمرشل بینکوں سے مزید ایک ارب ڈالر کا قرضہ لے گی، مزید ایک ارب ڈالر قرض کا مقصد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کو ذخائر مستحکم بنانا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے 30 جون تک اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے...
    ہریانہ(نیوز ڈیسک) پاکستان کے خلاف جھوٹے الزامات کی بنیاد پر گرفتار کی جانے والی بھارتی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ جیوتی ملہوترا کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی ہریانہ کی سرگرم رکن ہیں۔ ذرائع کے مطابق 17 مئی کو جیوتی ملہوترا کو بھارتی اداروں نے پاکستان کے لیے مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا لیکن جلد ہی حقائق نے اس الزام کی قلعی کھول دی۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ جیوتی بی جے پی کے متعدد ایونٹس میں شریک رہ چکی ہیں اور متعدد مواقع پر اپنی شناخت ایک بی جے پی کارکن کے طور پر کروا چکی ہیں۔ ایک دلچسپ واقعے میں جب بی ایس ایف اہلکار نے جیوتی...
    شارجہ: متحدہ عرب امارات نے ایک یادگار اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پہلی بار بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 2 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔ یو اے ای نے بنگلہ دیش کیخلاف 206 رنز کا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا، یہ یو اے ای کی بنگلادیش کیخلاف پہلی کامیابی ہے۔ کپتان محمد وسیم نے دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے صرف 42 گیندوں پر 82 رنز بنائے، جس میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔  بنگلہ دیش کی طرف سے ناہید رانا، رشاد حسین اور شریف الاسلام نے دو، دو، تنویر اسلام اور تنظیم حسن ثاقب نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل بنگلہ دیش نے...
    اسرائیلی فوج کی ایک خفیہ اور خصوصی فورس نے پیر کے روز غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس کے وسطی علاقے میں ایک غیرمعمولی اور خفیہ کارروائی کی۔ عرب خبررساں ادارے کے ذرائع کے مطابق، اس کارروائی کا مقصد حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ایک اہم کمانڈر کو گرفتار کرنا اور اسرائیلی قیدیوں کو بازیاب کرانا تھا۔ تاہم، یہ مشن اپنے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا اور کوئی اسرائیلی یرغمالی بازیاب نہ ہو سکا۔ خواتین کے لباس اور پناہ گزینوں کا بھیس ذرائع کے مطابق، اسرائیلی خفیہ دستے کے اہلکار خواتین کا لباس پہن کر، پناہ گزینوں جیسے بیگ اٹھائے ہوئے، عام شہریوں کا روپ دھار کر خان یونس میں داخل ہوئے۔ ان...
    ٹرمپ حکومت نے کیمپس میں یہود دشمنی اور نسلی امتیاز کو دور کرنے میں مبینہ ناکامی کا حوالہ دیتے ہوئے ہارورڈ یونیورسٹی کو اضافی 60 ملین ڈالر کی وفاقی گرانٹ روک لی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ہارورڈ یونیورسٹی نے فنڈز منجمد کیے جانے پر امریکی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں محکمہ صحت اور انسانی خدمات (HHS) نے کہا کہ وہ یونیورسٹی کو متعدد کثیر سالہ گرانٹ ایوارڈز کی حمایت واپس لے رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہود مخالف ہراسانی اور نسلی امتیاز کو حل کرنے میں ہارورڈ یونیورسٹی کی مسلسل ناکامی کی وجہ سےHHS  متعدد کثیر سالہ گرانٹ ایوارڈز کو ختم کر رہا ہے۔...
    ویب ڈیسک:  گرمی کی شدت نے خطرناک حد اختیار کرلی ،میاں چنوں نشتر روڈ پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں لوڈر رکشہ ڈرائیور محمد رمضان جاں بحق جبکہ ایک شخص بے ہوش ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق محمد رمضان گندم لے کر لوڈر رکشے پر آیا تھا جب شدید گرمی کے باعث ہارٹ اٹیک ہوا جس سے وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ اسی دوران نشتر روڈ پر ہی ایک اور شخص شدید گرمی کے باعث بے ہوش ہو کر گر پڑا۔ ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر متاثرہ شخص کو طبی امداد فراہم کی۔ معروف بھارتی یوٹیوبر  کو سکھوں کی تاریخ پر گمراہ کن ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا ...
    مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر قابض اسرائیلی رژیم کی ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک عام و معتدل حکومت ''عام شہریوں'' کیخلاف جنگ نہیں لڑتی اور نہ ہی ''تفریح ​​کیلئے'' بچوں کا قتل عام کرتی ہے! اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر قابض اسرائیلی رژیم کی ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ یائر گولن نے غاصب صیہونیوں کو سختی کے ساتھ متنبہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل، تمام عالمی اقوام کے درمیان ایک ''دھتکاری ہوئی'' اور ''تنہائی کا شکار'' ریاست بننے کی جانب بڑھ رہا ہے!! عرب چینل الجزیرہ کے مطابق، یائر گولن نے غزہ میں غاصب صیہونی رژيم کے ہاتھوں بچوں کے وسیع قتل عام کا برملاء اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ایک عام و معتدل...
    خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے ذاتی خرچ پر ایک ہزار فلسطینی شہدا، قیدیوں اور زخمیوں کے اہل خانہ کو حج کرانے کی ہدایت کی ہے۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام ’خادم حرمین شریفین کے مہمانانِ حج، عمرہ اور زیارت پروگرام‘ کے تحت کیا جا رہا ہے، جسے وزارتِ اسلامی امور، دعوت و ارشاد نافذ کر رہی ہے۔ وزیر اسلامی امور، دعوت و ارشاد اور پروگرام کے عمومی نگران شیخ عبداللطیف آل الشیخ نے شاہ سلمان اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا اس فیاضانہ اقدام پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ یہ اقدام مملکت کی مسلسل حمایت، فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی، اور اسلامی اخوت کو مضبوط...
    کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج یوم تکبیر کے موقع پر 28مئی بروز بدھ کو بند رہے گا۔وفاقی حکومت نے یوم تکبیر پر 28مئی کوعام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
    عنوان: پاکستان میں اقلیتی برادریوں کا کردار اور درپیش چیلنجز WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز تحریر: افق چوہانپاکستان ایک کثیرالثقافتی اور متنوع معاشرہ ہے جہاں مختلف مذاہب، قومیتوں اور ثقافتوں کے لوگ بستے ہیں۔ قیام پاکستان کے وقت ہی قائداعظم محمد علی جناح نے اقلیتوں کو برابر کے شہری حقوق دینے کی یقین دہانی کروائی تھی۔ پاکستان کا آئین بھی اقلیتوں کو مذہبی آزادی، مساوی مواقع، اور تحفظ فراہم کرتا ہے۔ تاہم، عملی میدان میں اقلیتی برادریوں کو مختلف سماجی، معاشی اور مذہبی چیلنجز کا سامنا رہتا ہے۔ پاکستان میں ہندو، مسیحی، سکھ، پارسی، احمدی، بہائی اور دیگر اقلیتی برادریاں آباد ہیں۔ ان برادریوں نے ملک کی تعمیروترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کی...
    دھوکہ دہی کی بازگشت: یو ایس ایس لبرٹی 1967 سے پہلگام 2025 تک WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال جیو پولیٹکس کے سائے میں تاریخ اکثر خود کو دہراتی ہے — نہ کہ ایک مذاق کے طور پر، بلکہ ایک سرد اور لرزہ خیز تکرار کے طور پر، جس میں کردار نئے ہوتے ہیں مگر مقاصد وہی پرانے۔ دو واقعات — جن کے درمیان تقریباً چھ دہائیوں کا فاصلہ ہے — حیرت انگیز مماثلت کے ساتھ ایک دوسرے کی بازگشت محسوس ہوتے ہیں: 1967 میں یو ایس ایس لبرٹی پر حملہ، اور 2025 میں بھارتی زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں گھڑی گئی ایک ڈرامائی کارروائی، جو پاکستان پر بلاجواز حملے کا...
    معروف امریکی یونیورسٹی کے ٹاپر طالبعلم کا سالہا سال کا تعلیمی کیریئر صرف اس وجہ سے معطل کر دیا گیا ہے کہ اسنے اپنی گریجویشن تقریب میں "غزہ میں جاری نسل کشی" کیخلاف بات کی ہے، جس پر مغربی صارفین نے اپنے گہرے غم و غصے کا اظہار کیا ہے اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی نیویارک یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ لوگن روزوس؛ وہ طالب علم کہ جس نے اپنی گریجویشن کی تقریر میں اسرائیلی حملوں پر تنقید کی تھی، نے اس یونیورسٹی کے قوانین کی "خلاف ورزی" کی ہے اور اسے متعدد "تادیبی کارروائیوں" کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔ آج منعقد ہونے والی گریجویشن کی تقریب سے خطاب میں فلسطینی حامی امریکی طالب علم لوگن روزوس نے، یونیورسٹی سے...
    امریکی صدارتی محل کی ترجمان نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں یورینیم کی افزودگی "امریکہ کیلئے ریڈ لائن" اور ایک ایسا مسئلہ کہ جسے ایرانی حکام جاری رکھنے پر مصر ہیں! اسلام ٹائمز۔ امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن، تہران کی جانب سے یورینیم افزودگی کو روکنے کے لئے "پوری طرح سے پرعزم" ہے۔ ایک رپورٹر کے سوال کے جواب میں، کیرولین لیویٹ نے کہا کہ ہم اس "سرخ لکیر" کے لئے 100 فیصد پرعزم ہیں جبکہ صدر کے خصوصی نمائندے، اسٹیو وٹکاف اور سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے بھی اس مسئلے کو واضح طور پر بیان کیا ہے؛ نہ...
    ویلیٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی 2025ء)یورپ کے ملک مالٹا میں، جہاں کوئی پاکستانی سفارتخانہ موجود نہیں، خرم خان نے پاکستانیوں کے لیے قیادت اور خدمت کا ایک نیا باب رقم کیا ہے۔ وہ نہ صرف پاکستانی کمیونٹی کے ایک متحرک لیڈر ہیں بلکہ ایک ایسا نام بن چکے ہیں جو وطن سے دور رہ کر بھی قوم کے لیے جیتا ہے۔ چاہے قانونی رہنمائی ہو، فلاحی کام ہوں یا روزگار کے مواقع، خرم خان نے ہر شعبے میں اپنی عملی قیادت سے نئی راہیں کھولی ہیں۔(جاری ہے) ان کے قائم کردہ ریسٹورنٹس درجنوں پاکستانیوں کے لیے معاشی سہارا بنے ہوئے ہیں اور ان کی ثقافت و شناخت کا مظہر بھی۔ انہوں نے دو سو سے زائد مالٹیز شہریوں...
    راولپنڈی:سکیورٹی فورسزنے بھارتی ایجنسیوں کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے نو دہشت گردوں کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں جھڑپوں کے دوران واصلِ جہنم کر دیا ۔آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا۔  اس دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بھارت کی پشت پناہی کے حامل پانچ  خوارج واصلِ جہنم ہوئے۔ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع بنوں میں کیا گیا، جس میں دو خوارج کو کامیابی سے ٹھکانے لگا دیا گیا۔اسی طرح ایک اور واقعہ شمالی وزیرستان کے عمومی علاقے میر علی میں پیش آیا، جہاں خوارج نے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا۔...
    اسرائیل کے شمال میں واقع شہر حائفہ میں ایک 13 سالہ بچے کو سیر کے دوران ایک نادر شے دریافت ہوئی جو جائزہ لیے جانے پر نایاب قدیم رومی انگوٹھی نکلی جس پر مِنیروا نامی دیوی کندہ تھی۔ کانسی کی یہ انگوٹھی دوسری یا تیسری صدی عیسوی سے تعلق رکھتی ہے جب اسرائیل کا یہ خطہ رومی سلطنت کے زیر حکومت شام فلسطینہ کا صوبہ تھا۔ یائر وِٹسن نامی بچے کے مطابق سیر کے دوران انہوں نے ایک چھوٹی سی سبز چیز دیکھی اور اس کو اٹھا لیا۔ اس پر زنگ لگا تھا، اس لیے پہلے ان کو ایسا لگا کہ یہ پیچ کا نٹ ہے۔ انہوں نے اس کو پگھلانے کا سوچا لیکن خوش قسمتی سے ان کو احساس...
    کراچی:  بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کی انتظامیہ نے یونیورسٹی کی سینیئر پوزیشن پر کام کرنے والے برسر اکائونٹ افسر عبدالرشید ملاح کو ہراسانی کے الزام میں معطل کرکے تاحکم ثانی کیمپس میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یونیورسٹی کے رجسٹرار کی جانب سے اس سلسلے میں پیر کی دوپہر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، بتایا جارہا ہے کہ عبدالرشید ملاح کی ہراسانی کے الزام میں معطلی کا فیصلہ پیر کی صبح لیاری یونیورسٹی کی منعقدہ سینڈیکیٹ کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔ ٹرجسٹرار پر ایک طالبہ کو موبائل فون اپلیکیشن کے بذریعے میسجز پر ہراساں کرنے کا الزام تھا جس کی باقاعدہ شکایت متعلقہ طالبہ کی جانب سے کی گئی تھی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا مؤقف...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی نے پاکستان نیوی ترمیمی بل اور ایکسپلوسیوز ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کرلیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی نے پاکستان نیوی ترمیمی بل 2025ء منظور کرلیا اسے وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیش کیا تھا، ارکان نے رائے شماری کے بعد سے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ رکن طارق فضل چوہدری نے ایکسپلوسیوز ترمیمی بل 2025ء پیش کیا جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ دوران اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی ڈیجٹیلائزیشن نہ ہونے پر برس پڑے اور کہا کہ یہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے شعبہ آئی ٹی کی نااہلی ہے جو دس...
    کراچی: بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کی انتظامیہ نے یونیورسٹی کی سینیئر پوزیشن پر کام کرنے والے اکاؤنٹ افسر عبدالرشید ملاح کو ہراسانی کے الزام میں معطل کردیا ہے اور تاحکم ثانی ان کے کیمپس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار کی جانب سے اس سلسلے میں پیر کی دوپہر کو باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، بتایا جارہا ہے کہ عبدالرشید ملاح کی ہراسانی کے الزام میں معطلی کا فیصلہ پیر کی صبح لیاری یونیورسٹی کی منعقدہ سینڈیکیٹ کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔  عبدالرشید ملاح پر ایک طالبہ کو موبائل فون اپلیکیشن کے ذریعے میسجز پر ہراساں کرنے کا الزام تھا جس کی باقاعدہ شکایت متعلقہ طالبہ کی جانب سے کی...
    چین کا ’ڈرون بردار‘ ڈرون طیارہ ’جیو تیان‘ (Jiu Tian) جون کے آخر میں اپنے پہلے مشن پر جانے کے لیے ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق ’جیو تیان‘ ڈرون نومبر 2024 میں ژوہائی ائیر شو کے دوران پہلی بار منظر عام پر آیا تھا۔ یہ جیٹ انجن سے چلنے والا اور طویل فاصلے تک پرواز کرنے والا بغیر پائلٹ طیارہ ہے جو 15 ہزار میٹر (50 ہزار فٹ) کی بلندی پر اڑنے اور 7 ہزار کلومیٹر تک فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ڈرون 16 ٹن تک وزن کے ساتھ پرواز کر سکتا ہے اور 6 ٹن تک ہتھیار، لوئٹرنگ ایمونیشن یا چھوٹے خودکش ڈرونز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ’جیو تیان‘ سے اس کے اندر موجود...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بانی پی ٹی آئی بنی گالہ منتقلی پاکستان بھارت جنگ عمران خان عمران خان رہائی مودی سرپرائز نجم سیٹھی کی خبر وی نیوز
    سعودی عرب کے فرمانروا خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے ایک ہزار فلسطینی مرد و خواتین کو حج کی ادائیگی کے لیے مدعو کرنے کا حکم دیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ حاجی ان فلسطینی خاندانوں سے ہوں گے جن کے افراد اسرائیل کے ساتھ جاری تنازعے میں شہید یا زخمی ہوئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور ان کے زخموں پر مرہم رکھنا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق یہ میزبانی خادمِ حرمین شریفین کے خصوصی حج و عمرہ پروگرام کے تحت کی جا رہی ہے، جس کی نگرانی وزارتِ اسلامی امور، دعوت و ارشاد کر رہی ہے۔ اس پروگرام کے تحت ہر...
    اسرائیلی فوج کی خصوصی فورس خواتین کالباس پہن کر غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس کے وسط میں داخل ہو گئی  تا کہ اسرائیلی قیدیوں کو نکالنے کا مشن انجام دے سکے  ۔  عرب ٹی وی کے مطابق خصوصی فورس خواتین کا لباس پہن کر اور پناہ گزینوں کے بیگ اٹھائے ہوئے داخل ہوئی۔ اس نے القسام بریگیڈز کے ایک ذمے دار کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جس کے بارے میں اطلاع ملی تھی کہ وہ ممکنہ طور پر کچھ قیدیوں کے ہمراہ سرنگوں سے باہر نکلا ہے۔ بعد ازاں یہ واضح ہوا کہ وہاں کوئی قیدی موجود نہیں، تو فورس کارروائی کے بعد واپس چلی گئی، جب کہ اس کے نتائج پوری طرح واضح نہیں ہو سکے۔...
    انڈیا اور پاکستان کے درمیان حالیہ تنازعے کے بعد بھارت کی پولیس نے پاکستانی حکام سے مبینہ روابط اور پاکستان کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزام میں چند افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں معروف یوٹیوبر، ایک یونیورسٹی پروفیسر، اور کئی عام شہری شامل ہیں۔ ان افراد پر الزام ہے کہ وہ بعض پاکستانی حکام کے ساتھ رابطے میں تھے اور’آپریشن سندور‘ سے متعلق معلومات ان کے ساتھ شیئر کر رہے تھے۔ انڈین سوشل میڈیا پر ان لوگوں کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے اور صارفین بھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف مثبت رپورٹنگ کرنے والے تمام لوگوں کو گرفتار کرنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، وہ یادگار تصاویر...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 28مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج یوم تکبیر کے سلسلے میں بند رہے گی اور کوئی کاروبار نہیں ہوگا۔اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ڈالر کی قیمت بھی گر گئیپاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیف مارکیٹ آپریشن نے باقاعدہ تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔واضح رہے کہ یوم تکبیر کو ملک بھر میں عا م تعطیل ہوتی ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 مئی 2025ء) برطانیہ اور یورپی یونین کے مابین نوجوانوں کے لیے ایک نیا ویزا معاہدہ طے کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو یورپ بھر میں رہنے اور کام کرنے میں سہولت دینا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کو پیر کے روز موصول ہونے والی ایک دستاویز کے مطابق فریقین ''بیلنسڈ یوتھ ایکسپیریئنس اسکیم‘‘ کے آغاز پر متفق ہو گئے ہیں، جو نوجوانوں کو محدود مدت کے لیے ایک دوسرے کے ممالک میں کام، تعلیم، رضاکارانہ خدمات یا سیاحت کی اجازت دے گی۔ اس دستاویز کے مطابق، ''یورپی کمیشن اور برطانیہ کو ایک متوازن یوتھ ایکسپیریئنس اسکیم پر کام کرنا چاہیے، جس کی شرائط باہمی اتفاق رائے سے...
    سٹی 42 :  یومِ تکبیر کے موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔  پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیف مارکیٹ آپریشن نے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 28 مئی کو یومِ تکبیر کے دن عام تعطیل  کا اعلان کیا ہے۔ 
    خادم الحرمین الشریفین نے اس سال کے حج کے لیے ایک ہزار فلسطینیوں کو اپنی میزبانی میں مفت حج کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ ان حجاج میں فلسطین کے شہدا، قیدیوں اور زخمیوں کے اہلِ خانہ شامل ہیں جنہیں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اپنے ذاتی خرچ پر حج کرائیں گے۔ ???? خادمِ حرمین شریفین نے اس سال 1446ھ کے حج کے لیے فلسطینی شہداء، قیدیوں اور زخمیوں کے اہلِ خانہ میں سے 1000 عازمینِ حج کو اپنے ذاتی خرچ پر حج کرانے کی ہدایت جاری کردی۔ pic.twitter.com/TzrN6nEDyu — Dr. Naif Alotaibi (@Dr_Naif777) May 19, 2025 واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی سعودی حکومت نے غزہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار افراد کے مفت حج کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 مئی 2025ء) نیٹو سپورٹ اینڈ پروکیورمنٹ ایجنسی (این ایس پی اے) میں عملے اور سابق عملے کے خلاف بدعنوانی کی کھلی چھان بین کے انکشافات بدستور سامنے آتے رہے ہیں، جن میں اب تک مجموعی طور پر پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان میں سے دو کو بیلجیئم اور تین کو نیدرلینڈز میں گرفتار کیا گیا۔ بیلجیئم کے پبلک پراسیکیوٹر نے بدھ کو پہلی حراست کی اطلاع دی، اور کہا کہ انہیں نیٹو کے ذریعے گولہ بارود اور ڈرون خریدنے کے معاہدوں میں "ممکنہ بے ضابطگیوں" پر تشویش ہے۔ نیٹو ممالک کا اسلحے کی پیداوار بڑھانے پر غور بیلجیئم کے حکام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ این...
    صہیونی ذرائع ابلاغ نے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس پر قابض اسرائیلی رژیم کے شدید ہوائی حملوں کے دوران ''خواتین کے بھیس میں'' انجام پانیوالے غاصب صہیونی رژیم کے ایک ''خصوصی فوجی آپریشن'' کی ناکامی کی اطلاع دی ہے! اسلام ٹائمز۔ غاصب و سفاک اسرائیلی رژیم کی جانب سے عالمی برادری خصوصا انسانی حقوق کے ''علمبردار'' عالمی اداروں و ''اکابر'' اسلامی ممالک کی منافقانہ خاموشی کے سائے میں غزہ کی پٹی کے خلاف کھلم کھلا جنگی جرائم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس دوران اسرائیلی آرمی ریڈیو نے اعلان کیا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ خان یونس میں ''سنگین ہوائی بمباری کے دوران'' انجام پانے والا قابض اسرائیلی فوج کا ''خصوصی آپریشن'' ناکام ہو گیا ہے...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کی حالیہ محاذ آرائی نے عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی فوری ضرورت کی یاد دلا دی ہے جو دو جوہری ہتھیاروں کے حامل ہمسایہ ممالک کے درمیان ایک اہم فلیش پوائنٹ کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر اور سینئر سفارت کار سردار مسعود خان نے یورپ اور دنیا کے دیگر حصوں میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اس کے تاریخی تناظر میں پیش کرنے کیلئے اپنی کوششوں میں تیزی لائیں۔ ذرائع کے مطابق سردار مسعود احمد خان نے انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی...
    قومی غذائی تحفظ کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ زراعت’ افزائش حیوانات اور ماہی گیری کے شعبوں کو بہتر بنانے کیلئے اصلاحات کا ایک جامع پیکیج متعارف کرایا گیا ہے۔ لاہور میں ایک مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات کا بنیادی مقصد خاطر خواہ زرمبادلہ کا حصول ہے۔رانا تنویر حسین نے زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں پنجاب کی نمایاں ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ترقی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی قیادت میں کسان دوست اصلاحات کا نتیجہ ہے۔   اشتہار
    یمن(نیوز ڈیسک)یمن کے حوثیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے بن گوریون ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق یمنی گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے تل ابیب کے قریب اسرائیل کے مرکزی ہوائی اڈے کو 2 بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ ’فوجی کارروائی‘ میں نشانہ بنایا ہے۔ حوثیوں کی جانب سے ٹیلی گرام پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی اپنے ہدف میں کامیاب رہی۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل مقامی وقت کے مطابق رات 2 بجے کامیابی سے تباہ کر دیا گیا، اور اس دوران وسطی اسرائیل میں سائرن بجنے لگ گئے تھے۔ حوثی باغی اسرائیل...
    اسرائیلی فورسز کی غزہ پر صبح سویرے بمباری، 12 گھنٹے میں 119 فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز اتوار کو صبح سویرے غزہ پر صہیونی فورسز کی بمباری سے کم از کم 74 فلسطینی شہید ہوگئے، جنگی جرائم میں ملوث نیتن یاہو کی فورسز نے غزہ کے نام نہاد ’سیف زون‘ المواسی میں بھی بمباری کی، 12 گھنٹوں میں 119 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق یہ شدید حملے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں، جب اسرائیل غزہ پر ایک نئے زمینی حملے کی تیاری کر رہا ہے، اور قطر میں حماس کے ساتھ جنگ بندی کے مذاکرات دوبارہ شروع کر چکا ہے۔ بغداد میں عرب لیگ کے اجلاس میں شریک...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں مقیم قانونی اور غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ایک قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ہزاروں افغان افراد کی سکیورٹی کلیئرنس منسوخ کر دی ہے، جس کے نتیجے میں ان کے ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کئی سالوں سے پاکستان میں مقیم افغان شہری مختلف کیٹیگریز کے تحت ویزے میں توسیع حاصل کر رہے تھے۔ تاہم، ایک سیکورٹی ایجنسی نے اب ویزہ کی توسیع کے تمام زمروں کے لیے سیکورٹی کلیئرنس منسوخ کر دی ہے۔ اس کارروائی نے ہزاروں افغان شہریوں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے، کیونکہ وہ اب اپنے ویزوں سے محروم ہو گئے ہیں۔ ذرائع نے...
    مبشر چوہدری قوم کا ہیرو ایمبولینس ڈرائیور، بھارتی فورسز کی سول آبادی پر گولہ باری سے زخمی شہریوں کو اس وقت ریسکیو کرتا رہا جب ورثا میں سے ساتھ کوئی نہ تھا۔ اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جان بچانے والے آفتاب اسلم کی بہادری کے اعتراف میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے انعام کا اعلان کیا۔ تفصیل اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    گلگت بلتستان کی خوبصورت وادیوں میں واقع سکردو آج ایک انوکھی اور تاریخی تقریب کا گواہ بننے جا رہا ہے، جہاں 50 جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا ہے، یہ صرف ایک شادی کی تقریب نہیں بلکہ سادگی، اخوت اور معاشرتی یکجہتی کا خوبصورت مظاہرہ ہے۔ بلتستان کے مختلف علاقوں سے آئے جوڑوں کے لیے خصوصی روایتی لباس، پگڑیاں اور شیروانیاں تیار کی گئی ہیں، جبکہ مہمانوں کی مقامی کھانوں سے تواضع کی جائے گی۔ مہنگائی کے اس دور میں یہ تقریب ایک اہم پیغام دے رہی ہے کہ خوشی اور رشتوں کی بنیاد دکھاوے پر نہیں، خلوص پر ہوتی ہے۔ منتظمین کے مطابق اس تقریب کا مقصد نہ صرف مالی مشکلات کے شکار خاندانوں کی مدد کرنا...
    کراچی: سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4 ڈی میں فاروق اعظم مسجد کے قریب ایک مکان کی چھت گرنے سے بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک 12 سالہ بچی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت اہل خانہ گھر میں موجود تھے، جن میں والدین اور ان کے 7 بچے شامل ہیں۔ ابتدائی طور پر 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی تھی تاہم پولیس کے مطابق زخمیوں کی مجموعی تعداد 9 ہے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت...
    فلسطین جس کو انبیاء کی سرزمین بھی کہا جاتا ہے اور تین آسمانی مذاہب کے مقدسات اس سرزمین مقدس پر موجود بھی ہیں۔ فلسطین سیاسی، معاشی اور فوجی لحاظ سے ہر طرح ایک اہمیت رکھنے والی جگہ کا نام ہے۔ اسی سرزمین فلسطین پر دنیا بھر سے جمع ہونیوالے صیہونیوں نے قبضہ کیا۔ 1896 میں تھیوڈر ہرٹزل کی شروع کردہ تحریک آخرکار 1948میں فلسطین میں غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے قیام کے ساتھ اختتام پذیر نہیں ہوئی بلکہ اس قبضہ اور جارحیت نے ایک نئی شکل اختیار کرتے ہوئے پوری دنیا کے امن کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا۔15مئی1948 کو برطانیہ ، فرانس اور امریکا کی سازشوں کے نتیجے میں دنیا بھر سے لا کر آباد کیے...
    کولاج بشکریہ جنگ فوٹوز ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں سفارتخانہ پاکستان میں یومِ تشکر کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ترک حکام، پاکستانی کمیونٹی، دانشوروں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس تقریب کا مقصد بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی عظیم الشان عسکری اور سفارتی کامیابیوں پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا اور آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر مسلح افواج اور پاکستانی قوم کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے کہا کہ ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد پاکستان نے ایک غیر جانبدارانہ اور...
    استبول(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )یوکرین اور روس کے درمیان پہلے باضابطہ مذاکراتی عمل کے آغاز پر دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ایک ایک ہزار جنگی قیدیوں کو رہا کرنے پر اتفاق کر لیا ہے ترکی کے شہر استنبول میں روس اور یوکرین جنگ کے تین برس بعد پہلے باضابطہ بات چیت کے عمل کا آغاز ہوا ہے. گزشتہ روز سفارت کاری میں ایک اہم پیشرفت کے نتیجے میں یوکرین اور روس کے وفود مارچ 2022 کے بعد پہلی بار بات چیت کے لیے آمنے سامنے آئے ان مذاکراتی عمل کے لیے ترکی اور امریکہ سمیت دیگر ممالک نے دنوں فریقین پر دباﺅڈالا اور بات چیت کے عمل کی حوصلہ افزائی کی جس کے بعد یہ...
    کراچی یونین آف جرنلسٹس نے ہفتہ کے روز بھارتی حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کئی پاکستانی صحافیوں کے اکاؤنٹس کو بھارت میں بلاک کیے جانے سے متعلق اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر حملہ اور کھلی سنسرشپ قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت میں سرکردہ صحافیوں سمیت متعدد پاکستانیوں کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کے یو جے کے صدر حامد الرحمٰن نے کہا کہ بھارتی حکام کی جانب سے پاکستانی صحافیوں کی آوازوں کو دبانا نہایت تشویشناک ہے اور یہ خطے میں آزادی صحافت کے لیے ایک خطرناک مثال قائم کرتا ہے۔ صحافی عوام کو باخبر رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اور اس قسم کے اقدامات...
    بھارت نے آزاد اظہار رائے پر قدغنوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پاکستانی صحافی وسیم عباسی سمیت متعدد دوسرے پاکستانیوں کے ایکس اکاؤنٹس پر پابندی عائد کردی ہے۔ وسیم عباسی نے بھارت میں اپنے اکاؤنٹ کی بندش کی خبر دیتے ہوئے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ حقائق شیئر کرنے پر میرے اکاؤنٹس کو بلاک کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی حکومت بوکھلا گئی، دی وائر پر پابندی، ادارے کا شدید ردعمل ایکس کی طرف سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق اکاؤنٹ پر پابندی بھارتی حکام کی جانب سے درخواست پر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سینکڑوں دوسرے پاکستانیوں شہریوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت میں ان کے اکاؤنٹس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ بھارت نے...
    امریکی ذرائع ابلاغ نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے جس کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ غزہ کے ایک ملین (10 لاکھ) فلسطینیوں کو مستقل طور پر لیبیا منتقل کرنے کی ایک خفیہ منصوبہ بندی پر کام کرتی رہی ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس مقصد کےلیے امریکا نے لیبیا کی قیادت کے ساتھ غیرعلانیہ مشاورت بھی کی تھی۔ اس منصوبے کے تحت فلسطینیوں کو لیبیا میں آباد کرنے کی تجویز دی گئی تھی، جس کے بدلے میں ٹرمپ حکومت لیبیا کے ان اربوں ڈالر کے اثاثے بحال کرنے پر آمادہ تھی، جو کئی برس قبل منجمد کیے گئے تھے۔ یہ رقم ایک دہائی سے امریکی مالیاتی کنٹرول میں ہے، اور اس کی بحالی...
    احسن اقبال—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرِ صدارت ہونے والے سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کے اجلاس میں سیلاب و موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی قومی حکمتِ عملی کی منظوری دے دی گئی۔اعلامیے کے مطابق سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 10 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے، سی ڈی ڈبلیو پی نے 15.9 ارب روپے کے 5 منصوبے منظور کر لیے۔127.1 ارب روپے کے 5 بڑے منصوبے ایکنک کو ارسال کر دیے گئے، تعلیم، ماحولیات، آئی ٹی، ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں کے منصوبے زیرِ غور آئے، اجلاس میں نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے اکیڈمک بلاکس کی تعمیر کی منظوری بھی دے دی گئی۔اعلامیے کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)...
    امیر جماعت کا آزادکشمیر میں لائن آف کنٹرول پر یوم تشکر ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حالیہ بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے معصوم کشمیریوں اور سویلین کے خون کے ایک ایک قطرے کا مودی سے بدلہ لیا جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ ثالثی کے نام پر تقسیم کشمیر کی کوئی بات کریں گے تو کشمیری اور پاکستانی اسے تسلیم نہیں کریں گے، کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں حل طلب مسئلہ کے طور پر موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔  امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے حالیہ پاک بھارت جنگ کے نتیجہ میں مسئلہ کشمیر ایک دفعہ پھر پوری دنیا میں ابھر کر سامنے آیا ہے، حکومت پاکستان اس موقع کا فائدہ اٹھائے اور...
    حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کیلئے یہ ایک زمینی تنازع ہے لیکن کشمیر کے عوام کیلئے، جو روز اس حقیقت کو جھیلتے ہیں یہ ایک ایسا ناسور ہے جو بھرنے کا نام نہیں لیتا۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام جنگ نہیں بلکہ امن چاہتے ہیں، ہم حل چاہتے ہیں نہ کہ اس تنازع کا تسلسل۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پُرزور توقع ہے کہ ڈی جی ایم اوز کی جانب سے حال ہی میں 18 تاریخ تک کے لئے اعلان کردہ جنگ بندی مستقل نوعیت اختیار کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حیرت کا مقام ہے کہ جب دونوں فریقوں کے ڈی جی ایم...
    تیل کمپنیوں کے منافع اور ڈیجیٹلائزیشن کاسٹ میں اضافے کا معاملہ پر اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کمپنیوں کا منافع بڑھانے سے متعلق وزارت پٹرولیم کی جانب سے بھیجی گئی سمری واپس کردی ۔ وزارت اور اوگرا کو ڈیٹا کی دوبارہ جانچ پڑتال کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت پیٹرولیم نے اوگرا کی سفارش پر تیل کمپنیوں کا منافع بڑھانے کی سمری بھیجی تھی۔ ذرائع کے مطابق تیل کمپنیوں نے ڈیجیٹائزیشن کو مارجن اور کاسٹ ریکوری سے مشروط کر رکھا ہے۔ ایف بی آر کو تیل کمپنیوں کی ڈیجیٹائزیشن نہ ہونے اسٹاک مانیٹرنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔ آئل کمپنیزنے ڈیجیٹائزیشن کاسٹ کیلئے منافع بڑھانے کی تجویز دے رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول پر ایک روپیہ تیرہ پیسے اور...
    آپریشن بنیان المرصوص پاکستانی افواج کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے ، چیئرمین سی ڈی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے آپریشن بنیان المرصوص میں افواج پاکستان کی تاریخی کامیابی اور شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ ان کے درجات کی بلندی کے لیے شاہ فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی ادئیگی کے بعد یوم تشکر کی مناسبت سے منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر آج بروز جمعہ ملک بھر میں افواج پاکستان کی لازوال جرات، بہادری ، شاندار کامیابی اور بھارت...
    لیفٹینیٹ جنرل (ر) عبدالقیوم—فائل فوٹو صدر ایکس سروس مین سوسائٹی لیفٹینیٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ بھارت کا پاکستان کو تقسیم کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا، پاکستان نے بھارت کو ابھی صرف ٹریلر دیا ہے پکچر ابھی باقی ہے۔راولپنڈی میں یومِ تشکر کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایکس سروس مین سوسائٹی کا کہنا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو ختم نہیں کر سکتا، کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہونا چاہیے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ پاکستان کے کئی طیارے گرانے کا بھارتی دعویٰ بکواس ہے، امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر امریکی دفاعی تجزیہ کار نے بھارتی میڈیا کے پاکستان کی 20...
    سوشل میڈیا انفلوئنسر ویلے ریا مارکیز کو ٹک ٹاک لائیو کے دوران فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی 23 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ویلے ریا مارکیز کو ریاست جالسکو کے شہر زاپوپان میں اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا جب وہ ایک بیوٹی سیلون میں ٹک ٹاک پر لائیو تھیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات "فیما سائیڈ” کے طور پر کی جا رہی ہیں، جس کا مطلب ہے کسی خاتون کو صنفی بنیاد پر قتل کرنا۔ سرکاری بیان کے مطابق حملہ آور اچانک سیلون میں داخل ہوا اور فائرنگ کر کے مارکیز کو ہلاک کر دیا۔ حملے سے چند لمحے قبل ویلےریا ٹک ٹاک لائیو اسٹریم...
    کراچی(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے شہدا کے ورثا کے لیے ایک کروڑ اور زخمیوں کے لیے 10 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔ آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی پر یوم تشکر کے حوالے سے سندھ سیکریٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پرچم کشائی کی جب کہ صوبائی وزرا، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری و دیگر افسران بھی تقریب میں شریک ہوئے، اس موقع پر قومی ترانہ بجا کروطن سے محبت کا اظہاربھی کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، مادرِ...
    اسلام ٹائمز: جناب اسلم سلیمی صاحب قیم جماعت اسلامی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیل کے معرض وجود میں آنے کا دن 15 مئی ہے۔ مزید براں انہوں نے کہا کہ کسی ملک کو گالی نہیں دینی چاہیئے۔ انہوں نے اپنے اس موقف پر دلائل بھی دیئے۔ اب جب بھی یاد آتا ہے تو جماعت اسلامی کے موقف پر حیرانگی ہوتی ہے کہ وہ اب اپنے جلسوں، جلوسوں اور تقاریر کو امریکہ مخالف نعروں سے زینت دیتے ہیں۔ "بدلتے رہتے ہیں انداز کوفی و شامی" میں نے سیمینار کے بعد ڈاکٹر شہید سے پوچھا کی ہماری تاریخ تو غلط ہوگئی ہے۔ ڈاکٹر شہید نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو وجود میں لانے کا دن 15 مئی ہی...
    گزشتہ صدی نے انسانیت کو ایک تلخ اور خونی سبق دیا۔ دو عالمی جنگوں، لاتعداد علاقائی تنازعات، اور نظریاتی تصادمات نے پوری دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ یورپ، جو تہذیب و تمدن کا گہوارہ سمجھا جاتا تھا، میدانِ جنگ بن گیا۔ انسانوں کے بدن ہی نہیں، بلکہ اقوام اور ممالک کے وجود پارہ پارہ ہو گئے۔ بستیاں اجڑ گئیں، نسلیں مٹ گئیں، اور امن صرف ایک خواب بن کر رہ گیا۔مگر جب ہر طرف تباہی کا اندھیرا چھا گیا، تب عقل نے کروٹ لی۔زندگی کے اصل مقاصد پر غور شروع ہوا۔ امن کی اہمیت کو سمجھا گیا۔ بین الاقوامی اصول و ضوابط مرتب کیے گئے تاکہ آئندہ نسلیں ویسی ہولناکی نہ دیکھیں جو ان کے آبائو اجداد نے دیکھی...
    میکسیکو میں نامور ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر کو ٹک ٹاک لائیو کے دوران فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی 23 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ویلے ریا مارکیز کو اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا جب وہ ایک بیوٹی سیلون میں ٹک ٹاک پر لائیو تھیں، حملے سے چند لمحے قبل ویلےریا ٹک ٹاک لائیو اسٹریم پر ایک کھلونا تھامے بیٹھی تھیں۔ چند لمحوں بعد فائرنگ ہوئی اور ایک خاتون نے لائیو اسٹریمنگ بند کردی۔   View this post on Instagram   A post shared by AfroGist Unlocked (@afrogistunlocked) پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ایک ملزم سلون میں...
    برطانیہ کے معروف اخبار ٹائمز نے دعوی کیا ہے کہ یمن کے حوثیوں نے امریکہ اور برطانیہ کی فوجی اور ٹیکنالوجی توانائیوں کو بڑے چیلنجز سے روبرو کر دیا ہے جبکہ تمام تر دباو کے باوجود اپنی بقا اور دفاع کی صلاحیتوں کو ثابت کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی اخبار ٹائمز نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف یمن کی مزاحمت کے بارے میں ایک تجزیہ شائع کیا ہے جس میں اس حقیقت کا اعتراف کیا گیا ہے کہ اس جنگ میں یمن کو فوجی برتری حاصل ہے۔ اخبار لکھتا ہے: "حوثیوں کے خلاف مغربی ممالک کی جانب سے جنگ شروع کیے جانے کے ایک سال بعد یہ گروہ بدستور بحیرہ احمر میں بین الاقوامی جہاز رانی کے لیے خطرہ...
    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے حوثیوں اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کو مثبت پیش رفت ہوئی، ایک اہم سفارتی کامیابی اور یمنی فریقین کے درمیان داخلی سیاسی مکالمے کو فروغ دینے کا موقع قرار دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یمن پر سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران قومی بیان دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا کہ یہ موقع ضائع یا غلط استعمال نہیں ہونا چاہیے، اسے ایک جامع اور یمنی زیرقیادت سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔عاصم افتخار نے یمن میں لاکھوں افراد کی مسلسل مصیبت پر گہری تشویش کا اظہار...
    انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) میں منظم کرپشن کا نظام رائج رہا ہے۔ نجی اخبار کو دستیاب ایک دستاویز میں بہاولپور میڈیکل کالج (بی ایم سی) کے جعلی قیام اور منظوری کو خاص طور پر نمایاں کیا گیا ہے۔ تاہم، پی ایم ڈی سی کی موجودہ انتظامیہ نے ان الزامات سے خود کو الگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بے ضابطگیاں ماضی میں ہوئیں اور اب نئے احتسابی نظام اور شفاف طریقہ کار متعارف کروا دیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ معلوم ہوا ہے کہ پی ایم ڈی سی میں کرپشن کا ایک منظم نظام موجود...
    دنیا کے مقابلے میں پاکستان تعلیم کے شعبے میں بہت پیچھے ہے، تاہم ہر حکومت یہ دعویٰ کرتی ہے کہ وہ تعلیم کے شعبے میں بہت سے وسائل کا خرچ کرتی ہے، اور ان کے دور میں ملک میں متعدد یونیورسٹیوں اور کالجوں کا قیام عمل میں آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:القادر یونیورسٹی کی موجودہ صورتحال کیا ہے؟ وی نیوز کو دستیاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی دستاویز کے مطابق عمران خان کے دور حکومت میں 2019-2921 کے دوران ملک بھر میں 28 یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں آیا۔ جبکہ شہباز شریف کے دور حکومت میں سال 2022 اور 2023 میں 19 یونیورسٹیاں قائم ہوئیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان 5 سالوں میں بلوچستان میں صرف ایک ہی یونیورسٹی قائم...
    میکسیکو(نیوز ڈیسک)میکسیکو میں نامور ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر کو لائیو اسٹریم کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میکسیکو کے شہر زاپوپان میں 23 سالہ ولیریا مارکیز کو اُس وقت گولی مار دی گئی جب وہ اپنے بیوٹی سلون سے ٹک ٹاک پر لائیو اسٹریم کر رہی تھیں۔ ٹک ٹاکر ولیریا کے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر تقریباً 2 لاکھ سے زائد فالوورز تھے، انہوں نے لائیو اسٹریم کے دوران ایک پارسل وصول کیا اور کیمرے کے سامنے واپس آئیں مگر چند لمحوں بعد وہ اپنی کرسی پر خون میں لت پت گر گئیں اور لائیو ویڈیو جاری رہی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ایک ملزم سلون میں داخل ہوا اور ولیریا...
    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین نے ریونیو مینجمنٹ، کرنسی ایکسچینج ریٹ اور دیگر اصلاحاتی فریم ورک پر اتفاق کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) 4 ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرض پروگرام کا چوتھا جائزہ مکمل کرنے اور شرح مبادلہ میں اصلاحات پر بات چیت میں اہم پیشرفت کے بعد جون میں بنگلہ دیش کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر جاری کرے گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق آئی ایم ایف نے چوتھی اور پانچویں قسط کے فنڈز کو روک دیا تھا اور شرح تبادلہ میں زیادہ لچک پر زور دیا تھا۔ تاہم اپریل میں ڈھاکا میں ہونے والے چوتھے جائزے کے بعد اس ماہ واشنگٹن...
    عاصم افتخار نے یمن میں لاکھوں افراد کی مسلسل مصیبت پر گہری تشویش کا اظہار کیا، جو ایک دہائی سے زائد جاری تنازع اور خصوصاً بحیرہ احمر اور وسیع تر مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی سے مزید سنگین ہوچکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے حوثیوں اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کو مثبت پیش رفت، ایک اہم سفارتی کامیابی اور یمنی فریقوں کے درمیان داخلی سیاسی مکالمے کو فروغ دینے کا موقع قرار دیا ہے۔ یمن پر سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران قومی بیان دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ یہ موقع ضائع یا غلط استعمال نہیں ہونا چاہیے، اسے ایک...
    میکسیکو میں معروف ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر کو لائیو اسٹریم کے دوران فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ میکسیکو کے شہر زاپوپان میں 23 سالہ والیریا مارکیز کو اُس وقت گولی مار دی گئی جب وہ اپنے بیوٹی سیلون سے ٹک ٹاک پر لائیو اسٹریم کر رہی تھیں۔ والیریا کے انسٹاگرام پر ایک لاکھ سے زائد فالوورز تھے۔ لائیو اسٹریم کے دوران انہوں نے ایک پارسل وصول کیا اور کیمرے کے سامنے واپس آئیں مگر چند لمحوں بعد وہ اپنی کرسی پر خون میں لت پت گر گئیں اور لائیو ویڈیو جاری رہی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ایک ملزم سیلون میں داخل ہوا اور والیریا پر فائرنگ کر دی، یہ واقعہ ایک مشتبہ فیمیسائیڈ (Femicide) ہے،...
    ادویات کی کھپت میں اضافے کے بجائے قیمتوں میں زبردست اضافے کی وجہ سے پاکستان کی ریٹیل فارماسیوٹیکل انڈسٹری نے مارچ 2025 کو ختم ہونے والے 12 ماہ کی مدت کے دوران فروخت میں 1.049 ٹریلین روپے کا ہندسہ عبور کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں:دوا ساز کمپنیاں ٹرمپ کو یورپ پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کررہی ہیں، فرانسیسی اخبار IQVIA کے اعداد و شمار کے مطابق یونٹ کی فروخت سال بہ سال صرف 3.63 فیصد بڑھ کر 3.77 بلین ہو گئی، جو کہ قیمت کے حجم کے بڑھتے ہوئے تفاوت کو ظاہر کرتی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تجزیہ کار اس سال مارکیٹ کی نمو کا 2 تہائی سے زیادہ حصہ قیمتوں میں اضافے کو قرار دیتے ہیں، کیونکہ قومی...
    ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے نادر لورگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پلوامہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے نادر لورگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔
    وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے راج محمد چوہان اور اسلم بٹ شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے فارورڈ کہوٹہ پہنچ گئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر بسنے والے عوام گزشتہ سات دہائیوں سے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ پاکستان کے 25 کروڑ عوام اور افواج پاکستان ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایل او سی پر رہنے والوں نے جس جرات اور دلیری سے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا، اس کی مثال نہیں ملتی۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔ امیر مقام نے بتایا...
    ایک سو نوے ملین پاونڈ کیس، عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)190ملین پاونڈ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کرینگے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بنچ کل دن بارہ بجے سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ17جنوری کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو سزا سنائی گئی تھی، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے سزا...
    ٹک ٹاک کی جانب سے جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز کو اس طرح ایپ کا حصہ نہیں بنایا جا رہا جیسا میٹا کی جانب سے انسٹا گرام میں کیا جا رہا ہے۔ مگر کمپنی کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی فیچرز کے تجربات ضرور کیے جا رہے ہیں۔ اب ویڈیو شیئرنگ ایپ میں اے آئی پر مبنی ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ اے آئی آلائیو نامی فیچر صارفین کو کسی ساکت تصویر سے مختصر ویڈیو بنانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ فیچر ابھی ٹک ٹاک کے سٹوریز فیچر میں موجود ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو ایک تصویر پوسٹ کرنا ہوگی (ایپ کے ان...
    لاہور: پاکستان اور بھارت کے درمیان واہگہ بارڈر پر ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق واہگہ اٹاری بارڈر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بی ایس ایف کے اہلکار پورنم کمار شاہ کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے پنجاب رینجرز کے اہلکار محمد اللہ کو پاکستان کے حوالے کردیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 22 اپریل کو پہلگام واقعے کے بعد سے حالات شدید کشیدہ تھے، 7 مئی کی رات بھارت نے پاکستان میں متعدد مقامات پر حملے میزائل حملے کیے جس میں 30 سے زائد پاکستانی شہید ہوئے۔ پاکستانی ایئر فورسز نے بھرپور...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )برطانیہ کی سپیشل ایلیٹ فورسز کے سابق ارکان نے عراق اور افغانستان میں مبینہ جنگی جرائم اور سپیشل فورسز کی جانب سے بچوں اور قیدیوں کو بلاجوازقتل کرنے کا اعتراف کیا ہے ”بی بی سی“سے خصوصی گفتگو میں سابق فوجیوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے ایس اے ایس کے ارکان کو نیند کی حالت میں اور ہتھکڑیوں میں جکڑے زیر حراست افراد کو قتل کرتے دیکھا جن میں بچے بھی شامل تھے.(جاری ہے) افغانستان میں ایس اے ایس کے ساتھ خدمات انجام دینے والے ایک سابق فوجی نے بتایا کہ ایک نوجوان لڑکے کو ہتھکڑیاں لگا کر ان کے سامنے گولی ماری گئی انہوں نے کہاکہ قیدیوں...
     احمد منصور:  جنگ بندی کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا ایک اور تبادلہ عمل میں آ گیا،  واہگہ اٹاری سرحد پر دونوں ممالک نے اپنے ایک ایک قیدی کو ایک دوسرے کے حوالے کیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انڈین بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار پورنم کمار شاہ کو بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا جبکہ پاکستانی پنجاب رینجرز کے اہلکار محمد اللہ کو پاکستانی حکام نے واپس وصول کیا۔ موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بی ایس ایف کے اہلکار پورنم کمار شاہ 23 اپریل 2025 کو گنڈا سنگھ والا/فیروز پور سیکٹر میں غیر ارادی طور پر پاکستانی حدود میں داخل ہو گئے تھے جس پر...
    جنگ بندی کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا جب کہ پاکستان نے بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے کانسٹبل کو اور بھارت نے پنجاب رینجرز کے محمد اللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کیا۔ رپورٹ کے مطابق بی ایس ایف کے اہلکار پورنم کمار کو 23 اپریل 2025 کو گنڈا سنگھ والا/فیروز پور سیکٹر میں پاکستانی حدود میں غیر ارادی طور پر داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد پاکستانی حکام نے قانونی و حفاظتی تقاضے مکمل کیے، جس کے بعد آج واہگہ/اٹاری سرحد پر باقاعدہ طور پر اس کی واپسی عمل میں لائی گئی۔ بی ایس ایف انڈیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی گئی...
    جنگ بندی کے درمیان پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا جب کہ پاکستان نے بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے کانسٹیبل کو اور بھارت نے پنجاب رینجرز کے محمد اللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کیا۔ رپورٹ کے مطابق بی ایس ایف کے اہلکار پورنم کمار کو 23 اپریل 2025 کو گنڈا سنگھ والا/فیروز پور سیکٹر میں پاکستانی حدود میں غیر ارادی طور پر داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد پاکستانی حکام نے قانونی و حفاظتی تقاضے مکمل کیے، جس کے بعد آج واہگہ/اٹاری سرحد پر باقاعدہ طور پر اس کی واپسی عمل میں لائی گئی۔ بی ایس ایف انڈیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی گئی  کہ...
    پاکستان کے اولمپئن گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور ارشد ندیم پیرس اولمپکس کے بعد پہلے بڑے ایونٹ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ پاکستان کا فخر ارشد ندیم ایشین چیمپئن شپ میں اپنی بہترین تھرو کر کے گولڈ میڈل جیتنے کےلیے پُرعزم ہیں۔ ان دنوں ارشد ندیم پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔ ٹریننگ کے موقع پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ 5 ماہ سے سخت محنت کر رہا ہوں، اولمپکس کے بعد پہلا بڑا ایونٹ ہے، ایشین چیمپئن شپ 27 سے 31 مئی تک کوریا میں ہوگی۔ ارشد ندیم نے کہا کہ میرا ایونٹ 31 مئی کو ہے، میرا کسی سے مقابلہ نہیں ہے میرا مقابلہ صرف...
    غزہ پر اسرائیل کا خوفناک حملہ، 28 فلسطینی شہید، یورپی اسپتال کے قریب 9 بنکر بسٹر بم گرائے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز غزہ(آئی پی ایس) جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس پر اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں 28 فلسطینی شہید اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے یورپی اسپتال کے احاطے میں 9 بنکر بسٹر بم گرائے، جن کے دھماکوں سے زمین پھٹ گئی اور اسپتال کے قریب کھڑی ایک بس زمین میں دھنس گئی۔اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حملے کا ہدف حماس کے رہنما تھے، جو مبینہ طور پر اسپتال کے نیچے بنے زیرِ زمین کمانڈ اینڈ کنٹرول کمپلیکس میں موجود تھے۔...
    اسلام ٹائمز: سلام ہو شہید سلیمانی پر، جنہوں نے اپنی جان کو راہ آزادی القدس میں قربان کیا اور مقاومت و مزاحمت کا پرچم جھکنے نہیں دیا۔ پاکستان کی غیور ملت بالخصوص جوانان ان شاء اللہ ولی امر المسلمین رہبر معظم سید علی الحسینی خامنہ ای کے فرمان کے مطابق اسرائیل کے جلد خاتمے کی نوید کو پیش نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کی رہبری میں جلد القدس شریف میں نماز شکرانہ ادا کرنے کیلئے امیدوار ہے۔ بس اہل فلسطین کی غیور ملت سے یہی کہیں گے کہ۔۔ اک ذرا صبر کی جبر کے دن تھوڑے ہیں۔ تحریر: ارشاد حسین ناصر ارض مقدس فلسطین سرزمین انبیاء و صلحاء ہے، جس پر صیہونی فکر و فلسفہ کے حامل یہودی...
       اسلام آباد(طارق محمودسمیر)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی طرف سے شکست کے بعدلگائے گئے بے بنیادالزامات اوراپنی ناکامی کو کامیابی ظاہرکرنے کی کوششیں جاری ہیں ،بھارتی عوام کو دھوکہ دینے اوراپنے اشتعال انگیزبیانات کے ذریعے پاکستان سے عبرت ناک شکست کوچھپانے کی کوششیں جاری ہیںاورانہوں نے اپنے ایک خطاب میں پاکستان پربے بنیادالزامات عائد کئے اورپاکستان کے دفترخارجہ نے ان الزامات کو سختی سے مستردکردیاہے،بہرحال ایک حقیقت تو واضح ہوچکی ہیکہ پاکستان کی فوج اورفضائیہ نے بھارت پر اپنی برتری ثابت کرلی ہیاوردنیابھرمیںاسے تسلیم کیاگیاہے،اب تو بھارتی فوجی ترجمان بھی یہ مان رہے ہیں کہ رافیل طیارے گریہیں،پاکستانی پائلٹس کی مہارت اورچینی ٹیکنالوجی کو دنیابھرمیں شہرت مل چکی ہے،پاکستانی پارلیمنٹ نے نریندرمودی کو سرینڈرمودی کاخطاب دے دیاہے،اس ضمن میں پیپلزپارٹی کے رہنماعبدالقادرپٹیل نے قومی اسمبلی...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بھارتی فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) منوج نراونے نے جنگ کے امکانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تصفیہ طلب مسائل کا واحد پائیدار حل سفارتی بات چیت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کوئی رومانوی تصور یا بالی ووڈ فلم نہیں بلکہ ایک تلخ اور سنجیدہ حقیقت ہے جس کے اثرات نسلوں تک محسوس کیے جاتے ہیں۔ سابق آرمی چیف نے پاک-بھارت جنگ بندی پر بعض حلقوں کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بطور ایک پیشہ ور فوجی، ان کی پہلی ترجیح ہمیشہ سفارت کاری ہوگی۔ ان کے مطابق، ’’جنگ کے اثرات صرف...
    کینیڈا کی سیاست میں پاکستانی نژاد کمیونٹی کے لیے ایک تاریخی لمحہ سامنے آیا ہے، جہاں رکن پارلیمنٹ شفقت علی کو ملک کا پہلا پاکستانی نژاد وفاقی وزیر مقرر کر دیا گیا۔ وزیراعظم مارک کارنی نے انہیں اپنی کابینہ میں شامل کرتے ہوئے ٹریژری بورڈ کا سربراہ مقرر کیا ہے، جو کہ حکومت کی مالی پالیسیوں اور اخراجات کی نگرانی کے لحاظ سے انتہائی اہم عہدہ سمجھا جاتا ہے۔ شفقت علی نے اوٹاوا میں اپنے عہدے کا باضابطہ حلف اٹھایا، جہاں گورنر جنرل میری سمولین نے ان سے حلف لیا۔ یہ موقع نہ صرف پاکستانی کمیونٹی بلکہ کینیڈین معاشرے کے لیے بھی تنوع، شمولیت اور اقلیتوں کی نمائندگی کی ایک روشن مثال بن گیا ہے۔  شفقت علی کا تعلق پاکستان...