2025-10-05@01:56:52 GMT
تلاش کی گنتی: 23678
«لیے ہمیں»:
(نئی خبر)
ایپل نے حال ہی میں اپنی نئی آئی فون 17 سیریز متعارف کروائی ہے، تاہم صارفین کے لیے ایک ناخوشگوار خبر سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس سیریز کے تمام چاروں ماڈلز، یعنی آئی فون 17، آئی فون 17 ایئر، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس میں ایپل انٹیلی جنس (AI) فیچرز سے متعلق سافٹ ویئر بگ کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ کئی صارفین نے شکایت کی ہے کہ وہ اپنے فونز میں AI ٹولز ڈاؤن لوڈ نہیں کر پا رہے، جبکہ بعض افراد کا کہنا ہے کہ فیچرز ڈاؤن لوڈ ہونے کے باوجود فون میں کام نہیں کر رہے۔ یہ مسئلہ نئے خریداروں کے لیے پریشانی کا باعث بن رہا ہے، کیونکہ ایپل...
ہر چیز کا علاج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں، اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں جس طرح میرا استقبال کیا گیا اس پر سب کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ جب ہم بجلی کے بلوں سے پنجاب کے شہریوں کو ریلیف دیں اور نہریں نکالیں تو آپ کو کیوں تکلیف ہوتی ہے؟ ہم پر اس لیے تنقید ہو رہی ہے کیوں کہ ہم نے سیلاب کے بعد دنیا سے بھیک نہیں مانگی۔ ہر مسئلے کا علاج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں، یہ پروگرام 10،...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واضح الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ ٹیکس سال 2025 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ30 ستمبر 2025 ہی ہوگی اوراس میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔ نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشواروں کی تاریخ میں توسیع سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کوبے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض حلقے تاریخ میں ممکنہ توسیع کو سیلاب سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں،جبکہ زمینی حقائق کے مطابق بیشتر ٹیکس دہندگان سیلاب سے متاثر نہیں ہوئے۔ گوشوارے جمع کرانے کے لیے کافی وقت...
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے ڈیلرشپ معاہدے اور استثنیٰ کے حصول کے بارے میں کاروباری اداروں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی۔ کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے کاروباری اداروں کو خبردار کیا ہے کہ ڈیلرشپ، ڈسٹری بیوشن، ایجنسی یا ہول سیل سے متعلق معاہدوں میں کمپٹیشن ایکٹ سے متصادم اور ممنوعہ شقوں کی موجودگی ایکٹ کے سیکشن 4 کی خلاف ورزی قرار دی جائے گی۔ کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ قوانین کے تحت کمیشن سے استثنیٰ (ایگزیمپشن) حاصل کیے بغیر اس نوعیت کے معاہدے ابتدا سے ہی غیرمؤثر تصور کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ استثنیٰ کی درخواستیں بھی صرف ان معاہدوں کے لیے منظور کی جا سکتی ہیں جو کمپٹیشن (ایگزیمپشن) ریگولیشنز 2020 کے...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے تعاون سے تیار کی گئی وزیراعظم کی الیکٹرک بائیک اور رکشہ اسکیم باضابطہ طور پر متعارف کرا دی گئی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد ملک بھر میں سستی اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا ہے، جس کے تحت شہری سود سے پاک فائنانسنگ کے ذریعے الیکٹرک بائیک اور رکشہ خرید سکیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم، ایک ماہ میں نوجوانوں میں 209 ارب روپے تقسیم حکومت نے کم اور متوسط آمدنی والے طبقے کے لیے یہ سہولت مزید قابلِ رسائی بنانے کے لیے سبسڈی دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ Government Launches Cost Sharing Scheme for E-Bikes and Rickshaws in Pakistan FOR FURTHER...
ڈی پی او محمد راشد ہدایت شہید کانسٹیبل اسد جمیل کے اہلِ خانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے خود ان کے گھر پہنچے اور شہید کی ننھی بیٹی مریم اسد کو اسکول چھوڑنے کے لیے ساتھ لے گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق مریم اسد کا یہ اسکول میں پہلا دن تھا، جس پر ڈی پی او نے اسے مکمل پروٹوکول کے ساتھ اسکول پہنچایا۔ اس موقع پر ڈی پی او نے جذباتی انداز میں کہا، شہید کی بیٹی، ہماری اپنی بیٹی ہے۔ ان کا یہ اقدام نہ صرف اہل خانہ سے یکجہتی کا مظہر تھا بلکہ یہ پیغام بھی کہ شہدا کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ Post Views: 1
محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 36واں اجلاس صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ، سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیے: وفاقی کابینہ کا اجلاس، ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کی اصولی منظوری اجلاس میں پاک-ساؤتھ افریقہ کرکٹ سیریز کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ مہمان ٹیم کو وی وی آئی پی اسٹیٹس دیا جائے گا۔ کابینہ کمیٹی نے پنجاب کے 7 اضلاع قصور، راجنپور، ڈی جی خان، وہاڑی، حافظ آباد، مری اور سیالکوٹ...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خوراک کے ضیاع اور فضلے میں کمی سے متعلق آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں خوراک کے ضیاع کی روک تھام اب ایک قومی ضرورت بن چکی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ خوراک کے مؤثر استعمال، بچت اور ضیاع میں کمی کے لیے مختلف منصوبوں پر عملی طور پر کام کر رہی ہے۔خوراک کا ضیاع براہِ راست غریب اور محروم طبقے کو متاثر کرتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ہم اجتماعی طور پر اس مسئلے کے تدارک کے لیے کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جیسے زرعی ملک میں خوراک کا...
جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے ٹرائل کے خلاف درخواست پر عمران خان کو راولپنڈی ہائی کورٹ سے کوئی بڑا ریلیف حاصل نہیں ہو سکا۔ جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس وحید خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی، جس میں عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ اور فیصل ملک پیش ہوئے۔ عدالت نے ویڈیو لنک ٹرائل کو روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے سماعت کے لیے منظور کر لیا اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے۔ وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیے کہ ویڈیو لنک کا استعمال عمران خان کو ہدف بنانے کے لیے کیا گیا ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ جواب آنے...
صوبہ پنجاب میں پالتو طوطوں کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے، جس کے لیے ایک جدید ڈیجٹل ایپلیکیشن تیار کی جاری ہے۔ اس اقدام کا مقصد مقامی طوطوں کی نسل کی حفاظت، غیر قانونی تجارت پر قابو پانا اور ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنا ہے۔ پنجاب وائلڈ لائف اینڈ پارکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کابینہ کو پیش کی گئی سمری منظور ہو گئی ہے، جس کے تحت 4 مقامی طوطوں کی اقسام کو قانونی طور پر رجسٹر کرنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: اسد علی طور کو طوطے کیوں بیچے؟ طوطا فروشوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد اس نئی پالیسی کے تحت طوطا پالنے والے افراد کو اب فی طوطا ہزار روپے کی فیس...
متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی نے 29 ستمبر کو ویزا قوانین میں اہم ترامیم اور نئی سہولتوں کا اعلان کیا ہے۔ اتھارٹی کے مطابق نئی پالیسی کے تحت 4 نئے وزٹ ویزوں کا اجرا کیا گیا ہے، جن میں مصنوعی ذہانت کے ماہرین، انٹرٹینمنٹ، ایونٹس، کروز شپس اور لیژر بوٹس کے شعبوں کے لیے خصوصی ویزے شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان، متحدہ عرب امارات کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق مزید برآں ایک سالہ ’انسانی بنیادوں پر رہائشی پرمٹ‘ بھی متعارف کرایا گیا ہے جسے مخصوص شرائط کے تحت بڑھایا جاسکے گا۔ The Federal Authority for Identity, Citizenship, Customs and Port Security announces new amendments and additions to entry visa...
حالیہ بدترین سیلاب کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے 30 ارکانِ اسمبلی پر مشتمل ایک سپیشل کمیٹی قائم کر دی ہے۔ کمیٹی کا مقصد سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کا جائزہ، ریلیف سرگرمیوں میں اداروں کی رابطہ کاری اور آئندہ اس طرح کے نقصانات سے بچنے کے اقدامات اور قانون سازی کرنا ہے۔ کمیٹی 30 روز کے اندر پنجاب اسمبلی میں اپنی رپورٹ اور سفارشات کے ساتھ پیش کرے گی، اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے قائم کی گئی اسپیشل کمیٹی کے کنوینر سید علی حیدر گیلانی ہوں گے، صوبائی وزیر ایریگیشن محمد کاظم پیر زادہ اور دیگر ایم پی ایز پر مشتمل یہ کمیٹی سیلاب سے ہونے والی اموات، انفراسٹرکچر، فصلوں، مویشیوں اور گھروں...
اسلام آباد: ملک میں بجلی ایک ماہ کے لیے مہنگی ہونے کا امکان ہے، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت پر سماعت آج کرے گا۔ سی پی پی اے نے اگست کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کر رکھی ہے۔ اگست میں ڈسکوز کو 102.94 ارب یونٹ فراہم کے گئے۔ اگست میں بجلی کی مجموعی پیداوار 7.31 روپے فی یونٹ کے برعکس 7.50روپے فی یونٹ رہی۔ مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 12.01 روپے فی یونٹ اور درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 14.07 روپے یونٹ رہی۔ فرنس آئس سے 33 روپے اور گیس سے 13.43 روپے فی یونٹ رہی۔...
کہتے ہیں کہ ہار، جیت کھیل کا حصہ ہے اور شاید ٹھیک ہی کہتے ہیں، مگر قومی ٹیم کے سننے یا سمجھنے میں کچھ غلطی ہوئی ہے کیونکہ اب تو انہوں نے ہار، ہار کو بھی کھیل کا حصہ ہی سمجھ لیا ہے۔ گزشتہ روز ایشیا کپ میں جو مقابلہ ہوا اس میں بھارت نے ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کے خلاف 9ویں مرتبہ ہدف کا تعاقب کیا، بلکہ کامیابی سے تعاقب کیا اور اس وقت بات 0-9 تک پہنچ چکی ہے اور اس صورتحال میں اگر بھارتی کپتان یہ کہیں کہ اب یہ کوئی برابری کا مقابلہ نہیں رہا تو اس میں غلط کیا ہے؟ ایک ہی ایونٹ میں 3 مقابلے ہوئے اور تینوں میں ہی ہمیں شکست کا مسخ...
کراچی: سابق قومی کپتان راشد لطیف نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی وصول نہ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں راشد لطیف نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا جو معطلی کا سیدھا کیس بنتا ہے۔ Indian cricket team a good candidate for suspension from @ICC after refusing to collect the #AsiaCup2025 trophy and awards from the ACC Chairman. In any other sport, this would have been an open and shut case. But with ICC Chairman, CEO, CFO, Commercial chief, and head of Events… pic.twitter.com/b27IBWMSZy...
پاکستان کے سینئر کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید نے پاک بھارت ایشیا کپ کے فائنل میچ سے قبل سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اگر آج شعیب ملک ٹیم کا حصہ ہوتے تو ان کے برسوں کا تجربہ نہ صرف پاکستانی ٹیم بلکہ عوام کے لیے بھی امید کی کرن بن جاتا۔ میدان میں ان کی موجودگی ہی ہمت جگانے اور فتح پر یقین دلانے کے لیے کافی ہوتی۔ ثنا جاوید کے اس بیان کے بعد بھی صارفین انہیں آڑے ہاتھوں لیتے نظر آئے۔ ایک صارف نے کہا کہ آپ جا کے اداکاری کریں جو آپ کا کام ہے یہ ہماری فیلڈ ہے۔ خالد نامی صارف نے کہا...
سعودی عرب نے مملکت میں آنے والے وزیٹرز کی اہم مشکل آسان کرتے ہوئے بینک اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دے دی۔ سعودی سینٹرل بینک (SAMA) نے بینکوں کے اکاؤنٹ کھولنے کے قوانین کے تحت مملکت کے بینکوں میں بینک اکاؤنٹس کھولنے کے لیے’’وزیٹر آئی ڈی‘‘ استعمال کرنے کی منظوری کا اعلان کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ “وزیٹر آئی ڈی” مملکت میں آنے والوں کے لیے ایک سرکاری شناختی دستاویز کے طور پر کام کرتی ہے، اور اس کی تصدیق مجاز ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ یہ فیصلہ بینکوں کو نئے صارفین کے طبقات کے لیے اکاؤنٹ کھولنے اور مملکت میں قیام کے دوران مہمانوں کے تجربے کو بڑھانے کے قابل بنائے گا۔...
لاہور: کنیئرڈ کالج میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران بصارت سے محروم طالبہ نے ملی نغمہ "وطن کی مٹی گواہ رہنا" پیش کر کے حاضرین کے دل جیت لیے۔ طالبہ نے نہایت دلکش آواز میں نغمہ سنا کر وطن سے محبت اور پاک فوج کے ساتھ والہانہ عقیدت کا اظہار کیا۔ نغمے کے ذریعے پاک فوج کے جوانوں اور ننھے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ طالبہ نے نغمے کے ذریعے عظیم وطن کی حفاظت کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔ تقریب میں طالبہ کے جذبہ حب الوطنی کو بھرپور داد دی گئی، تقریب کے شرکاء نے بھرپور تالیوں سے طالبہ کے وطن سے محبت کے جذبہ کو...
پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میچ کی پوری فیس 7 مئی کو بھارتی حملے میں شہید ہونے والے بچوں اور عام شہریوں کے نام کر دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ خراجِ عقیدت ان تمام متاثرین کے لیے ہے جنہوں نے اس بزدلانہ حملے میں اپنی جانیں قربان کیں، ہماری دعائیں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ واضح رہے کہ دبئی میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا، تاہم بھارتی ٹیم نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا، جس پر انہیں بغیر ٹرافی میدان چھوڑنا پڑا۔ فائنل کے بعد بھارتی...
پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان جاری دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں آئی ایم ایف نے پاکستان سے توانائی کے شعبے میں مؤثر اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے نہ صرف گردشی قرضوں کے بڑھتے ہوئے بہاؤ (اِن فلو) کو فوری طور پر روکنے کی ہدایت دی ہے بلکہ بجلی چوری اور نقصانات پر قابو پانے کا جامع اور قابلِ عمل منصوبہ بھی طلب کرلیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، فنڈ نے پاور پلانٹس کو دیے جانے والے’’کیپیسٹی چارجز‘‘ میں کمی کے لیے بھی تجاویز مانگی ہیں۔ پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ توانائی شعبے کے گردشی قرض...
راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک ٹرائل کے خلاف درخواست پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے بڑا ریلیف نہ مل سکا۔ جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس وحید خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے خلاف حکم امتناع درخواست مسترد کر دی جبکہ پٹیشن سماعت کے لیے منظور کرتے پوئے چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری کر دیا۔ وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ویڈیو لنک ایک بندے کو ٹارگٹ کرنے کے لیے کیا گیا، جس پر عدالت نے کہا کہ جواب آنے دیں پھر دیکھتے ہیں۔ ہائی کورٹ بینچ نے چیف سیکرٹری...
وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ امریکی دورے اور اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر خاصی پذیرائی ملی ہے۔ ان کے لہجے، حکمتِ عملی اور نئی ابھرتی ہوئی قیادت کے انداز نے کئی ناقدین کو بھی سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی قیادت کی تعریف اور ملاقاتوں نے سیاسی و سفارتی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ کیا پاکستان عالمی سطح پر ایک نئے مقام کی جانب بڑھ رہا ہے؟ اور کیا اس سب کا فائدہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو طویل المدتی اقتدار کی صورت میں مل سکتا ہے؟ سیاسی تجزیہ کار احمد ولید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف وکٹ راشد لطیف نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل کے بعد بھارتی ٹیم کے رویے پر سخت ردعمل دے کر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے لکھا کہ بھارتی ٹیم آئی سی سی کی جانب سے معطلی کی مضبوط امیدوار ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ فائنل: بھارت کی سنسنی خیز کامیابی، تلک ورما ہیرو بن گئے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارتی ٹیم ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے بعد صدر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) محسن نقوی سے ٹرافی وصول کیے بغیر چلی گئی۔ راشد لطیف نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں نے اے سی سی چیئرمین سے...

جنرل فیض نے رابطہ کرکے کہا آرمی چیف بنائیں تو جو عمران کے لیے کیا اس سے 10 گنا زیادہ ن لیگ کے لیے کروں گا، رانا مشہود
وزیراعظم شہباز شریف کے قریبی ساتھی اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے سربراہ رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ آئی ایس ائی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان سے رابطہ کرکے آرمی چیف بنانے کی درخواست کی تھی۔ سینئر صحافی عمار مسعود سے ایک انٹرویو کے دوران رانا مشہود نے بتایا کہ فیض حمید نے ان سے رابطہ کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر مسلم لیگ نواز انہیں آرمی چیف بنا دے تو جو 2018 میں انہوں نے عمران خان کے لیے کیا تھا اس سے 10 گنا زیادہ وہ ہمارے لیے کریں گے۔ رانا مشہود نے کہا کہ عمران خان کو لانے اور نواز لیگ کے خلاف کارروائیاں کرنے کے لیے فیض حمید ماسٹر...
کراچی: ڈسٹرکٹ ملیر کے علاقے قائدآباد، ریڑھی روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت اخراج عرف عبداللہ ولد سراج کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے ایک پستول بمعہ ایمونیشن، دو موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی گئی۔ برآمد ہونے والے اسلحہ کو فرانزک جانچ کے لیے روانہ کردیا گیا ہے، جبکہ زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کا کرمنل ریکارڈ مختلف تھانوں سے چیک...
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سینئر صحافی امتیاز میر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ گورنر سندھ نے مرحوم کی صحافتی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امتیاز میر کی صحافت کے لیے گراں قدر خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اپنے تعزیتی بیان میں کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ امتیاز میر کے انتقال کی خبر سن کر دل افسردہ ہے۔ اُنہوں نے آزادی صحافت کے لیے ہمیشہ جراتمندانہ کردار ادا کیا اور اپنے اصولی مؤقف پر قائم رہے۔ گورنر سندھ نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ امتیاز میر کو اپنی جوارِ رحمت...
کرک کے علاقے درشہ خیل میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے فتنۃ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، خفیہ آپریشن کے دوران 17 خوارج ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کی بدولت خوارج کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے، حکومت اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، دہشت گردی کے عفریت کو جلد جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔ دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا پیغام واضح ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین پر کسی بھی دہشت گرد نیٹ ورک کو پنپنے نہیں دے گا۔ بھارت کی پشت پناہی اور افغانستان کی سہولت کاری میں سرگرم فتنۃ الخوارج کا...
پاکستان افغانستان تعلقات ایک مشکل دوراہے پر ہیں۔ایک دوسرے کے بارے میں بداعتمادی اور خدشات کا بڑھنا ظاہر کرتا ہے کہ دونوں اطراف سے ان معاملات کو سنجیدگی سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔لیکن ایسے لگتا ہے کہ افغانستان ان معاملات کو حل کرنے میں کسی بھی طرح کوئی بڑی سنجیدگی دکھانے کے لیے تیار نہیں ہے۔ پاکستان داخلی دہشت گردی اور تحریک طالبان پاکستان یعنی ٹی ٹی پی کے حوالے سے جو تحفظات کافی عرصے سے افغانستان کے سامنے پیش کررہا ہے، اس پر افغان طالبان کا طرز عمل وہ نہیں جو پاکستان کو درکار ہے۔ اگرچہ افغانستان کی طالبان حکومت ایک سے زیادہ مرتبہ پاکستان کو یہ یقین دہانی کراچکی ہے کہ افغان سرزمین کسی بھی صورت میں پاکستان...
پاک بھارت جنگ کے بعد سے پاکستان کو سفارتی سطح پر ایک کے بعد ایک بڑی کامیابی مل رہی ہے اور اس وقت پاکستان دنیا کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ پاک سعودی عرب سٹرٹیجک معاہدے کی کامیابی کے بعد وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا گئے۔ اس موقع پر ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے خصوصی ملاقات ہوئی جس میں فیلڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔ اسی دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں اور اسلامی ممالک کے اجلاس میں بھی شرکت کی ۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب بھی...
ہالی وڈ کے سنہری عہد کی یاد آتے ہی ذہن میں ایک ایسی شخصیت ابھرتی ہے جس نے فلم کو خواب کی لطافت اور فن کی گہرائی بخشی۔ روشنیوں اور شہرت کے اس دائرے کے پیچھے ایک ایسا فنکار تھا جو روایت شکن سوچ رکھتا تھا، کہانی کو محض تفریح نہیں بلکہ اخلاقی ذمہ داری سمجھتا تھا، فطرت اور انسانی آزادی کا وکیل تھا، اور سب سے بڑھ کر ایک ایسا معمار جس نے سینما کو ایک تحریک کا روپ دیا جی ہاں! یہ لیجنڈری شخصیت رابرٹ ریڈ فورڈ ہیں۔ جن کا نام آتے ہی ذہن میں ہالی وڈ کے سنہری عہد کی وہ روشن تصویر ابھرتی ہے، جس میں ایک طرف فلم ایک خواب تو دوسری طرف خالص فن...
اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی چاول کی صنعت ملک کی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے اور پائیدار زرعی پالیسیوں کے ذریعے اس سیکٹر کو مزید ترقی دی جائے گی۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق مقامی ہوٹل میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام 17ویں ایکسپورٹ ٹرافی ایوارڈز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے زرعی شعبے خصوصاً چاول کے کاشت کاروں اور برآمدکنندگان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ چاول پاکستان کی دوسری بڑی برآمدی جنس ہے جو گزشتہ مالی سال میں ملکی جی ڈی پی میں 0.6 فیصد حصہ ڈالنے کے ساتھ...
لاہور: پنجاب کی صوبائی حکومت نے اکتوبر سے ایک ایسا منفرد اقدام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت صوبے بھر کی 40 جیلوں میں قید 40 ہزار افراد کو ہنر مند بنانے کے لیے ایک ماہ کی مفت تربیت دی جائے گی جس میں قیدیوں کو مہمان نوازی، ویٹرنگ اور کھانا پکانے جیسی مہارتیں سکھائی جائیں گی تاکہ وہ رہائی کے بعد معاشرے میں باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔ محکمہ سیاحت پنجاب نے اس حوالے سے محکمہ جیل خانہ جات کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ کیا، جس سے محکمہ سیاحت نے وزیر اعلیٰ اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر تیار کیا ہے۔ سیکریٹری سیاحت ڈاکٹر احسان بھٹہ نے بتایا کہ یہ تربیت ٹورازم...
لیڈرشپ بغیر ویژن کے ایسے ہی ہے جیسے جسم رُوح کے بغیر۔ ویژن کے بغیر لیڈر عہدہ، طاقت، اختیار اور منصب تو رکھ سکتا ہے، لیکن حقیقی لیڈرشپ کا دعویٰ نہیں کر سکتا، کیونکہ لیڈرشپ کی بنیاد ہی ویژن پر ہوتی ہے۔ جس لیڈر کا ویژن جتنا بڑا ہوتا ہے، وہ اتنا ہی بڑا لیڈر بنتا ہے۔ قوموں کی تاریخ اور عظیم شخصیات کی زندگیوں سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ ہر وہ لیڈر جس کا ویژن عظیم تھا، وہ آج بھی دُنیا میں عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ آج کے دُور میں، چاہے وہ کارپوریٹ لیڈرشپ ہو، سیاسی یا مذہبی قیادت، کسی سماجی ادارے یا خاندان کا سربراہ ہو یا کسی بھی ایسے عہدے...
ایشیا کپ کی ٹرافی کی تقریب تاخیر کا شکار ہوگئی کیونکہ بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں نے آج میچ کے دوران ٹاس اور میچ کے بعد بھی پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہیں ملایا تھا۔ اسی لیے وہ پاکستانی شخصیت سے ٹرافی وصول نہیں کرنا چاہتے۔ مزید پڑھیں: بھارت نے پاکستان کو ہرا کر ایشیا کپ 2025 جیت لیا ادھر بتایا جا رہا ہے کہ ایشیا کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی بھی اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز...
غزہ شہر کی تباہ حال گلیوں سے ہانی ابو رزق گزر رَہا ہے۔ اْس نے اپنے پیٹ کے ساتھ رسی کی مدد سے دو اِینٹیں باندھ رکھی ہیں۔ یوں اْس نے بھی بھوک مٹانے کے لیے اپنے اجداد کا طریق اختیار کر لیا۔ یہ 31 سالہ نوجوان اپنی ماں اور سات بہن بھائیوں کے ساتھ رہتا ہے اور یہ سب پیٹ کے ساتھ اینٹیں باندھ کر کھانے کی تلاش میں نکلتے ہیں۔ یہ ایک ایسی قدیم تکنیک ہے جسے اپنانے کا ہانی ابو رزق نے غزہ کی حالیہ جنگ سے پہلے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔ ’’ہم بھوکے ہیں۔‘‘ وہ کہتا ہے۔ تھکن سے اْس کی آواز کھوکھلی ہے۔ ’’یہاں تک کہ ایک لفظ کے طور پر بھوک بھی اْس...
سول سوسائٹی اسلام آباد نے نیشنل پریس کلب کے سامنے غزہ اور گلوبل سمود فلوٹیلا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں انسانی حقوق کے کارکنوں، طلبہ، میڈیا نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے فلسطینی عوام کے حق میں نعرے لگائے اور اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور حکومتِ پاکستان، عالمی برادری اور بالخصوص مسلم ممالک کی قیادت سے اپیل کی کہ وہ فوری اور فیصلہ کن اقدامات کریں تاکہ فلوٹیلا کو ممکنہ خطرات سے محفوظ بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عالمی مزاحمتی فلوٹیلا کوئی سیاسی اقدام نہیں بلکہ ایک انسانی ہمدردی کی کوشش ہے، جو غزہ کے بھوکے، زخمی اور بیمار عوام کے لیے آخری...
دارالحکومت میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی شکایات کے ازالے اور روک تھام کے لیے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور میونسپل کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) نے مشترکہ اقدامات مزید تیز کر دیے ہیں۔ ایم سی آئی انتظامیہ کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1334 مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے، جو 24 گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن شکایات وصول کرکے فوری کارروائی کے لیے کام کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ شہری ڈی سی آفس پورٹل کے ذریعے بھی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں آوارہ کتوں کو قابو کرنے کے لیے ترامڑی میں واقع اسٹرے ڈاگ سینٹر کو فعال بنایا گیا ہے جہاں کتوں کو پکڑنے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن اور ترقی کے لیے ’عظمت کے حقیقی امکانات موجود ہیں‘ اور پہلی بار تمام فریقین کسی خاص مقصد کے لیے یکجا ہیں۔ ٹرمپ نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر اکثریتی مسلم ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی کثیرالجہتی ملاقات کے بعد اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا: ’ہم اسے مکمل کرلیں گے۔‘ ملاقات میں ترکیہ، قطر، سعودی عرب، انڈونیشیا، پاکستان، مصر، متحدہ عرب امارات اور اردن کے رہنما شریک تھے، جس میں بنیادی طور پر غزہ تنازع اور امن کوششوں پر غور کیا گیا۔ مزید پڑھیں: شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے...
اردن کے شاہ عبداللہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے بیشتر حصے پر اتفاق رائے ہے۔ اردن کے شاہ عبداللہ نے ٹرمپ کی طرف سے غزہ جنگ کے خاتمے کی تجویز کے بارے میں امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی بہت سی تفصیلات “جس پر اتفاق کیا گیا ہے” کے مطابق ہے۔ شاہ عبداللہ کے تبصرے، جن کا اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے حوالہ دیا ہے، منصوبے کے مندرجات نہیں بتائے گئے۔ ٹرمپ نے عرب اور مسلم رہنماؤں کو غزہ کے لیے 21 نکاتی منصوبہ پیش کیا، جو مبینہ طور پر حماس کو علاقے پر حکومت کرنے کے لیے مستقبل میں کسی بھی کردار سے روکنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا...
پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اب بھارت کو ایشیا کپ جیتنے کے لیے 147 رنز کا ہدف درکار ہے۔ پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز شاندار تھا اور ابتدائی اوورز میں فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ دونوں اوپنرز نے 84 رنز کی شراکت قائم کی۔ فاران نے 38 گیندوں پر 57 رنز بنائے جن میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے جبکہ فخر زمان نے 35 گیندوں پر 46 رنز اسکور کیے۔ تاہم ان کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی بیٹنگ لائن یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتی رہی۔ پاکستان کے مڈل آرڈر...
سیلاب اور شدید بارشیں اب ایک عالمی رجحان بن چکی ہیں، جو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے مزید شدت اختیار کر چکا ہے۔ دنیا بھر میں ان کے تسلسل اور شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سال 2025 میں مہلک طوفانوں نے امریکہ (سنٹرل ٹیکساس، میلواکی، مڈ-اٹلانٹک، نیو میکسیکو) اور یورپ (یونان، اٹلی، اسپین) کو شدید متاثر کیا، جس سے یہ ثابت ہوا کہ ترقی یافتہ ممالک بھی ان خطرات سے محفوظ نہیں۔ ماضی کی تباہ کاریاں جیسے کہ طوفان کٹرینا (2005)، ہاروی (2017)، اور 2021 میں جرمنی-بیلجیم کے سیلاب اس بات کو اجاگر کرتے ہیں کہ جب موسم کے نظام میں خلل آتا ہے، عالمی حدت، شہری آبادی میں اضافہ، اور جنگلات کی کٹائی ان خطرات کو کئی گنا...
اس وقت وطن عزیز اپنے معاشی سفر کے دوران ایک اہم دوراہے پر کھڑا ہے۔سال رواں 411ارب ڈالر کا جی ڈی پی رکھنے کے ساتھ ملک میں معاشی ترقی کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔مسئلہ یہ کہ فی الحال آئی ٹی سیکٹر جی ڈی پی میں صرف ایک فی صد (3.5ارب ڈالر) کا حصّہ ڈالتا ہے لیکن پاکستان اے آئی (مصنوعی ذہانت) کے بطن سے پھوٹنے والی معاشی تبدیلیاں قبول کر لے، تو اِس حصّے میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر اے آئی دوستانہ پالیسیاں اپنانے، ضروری ٹیکنالوجی پر درآمدی ڈیوٹی میں کمی اور اَے آئی صنعتوں کے لیے بجلی کے خصوصی ٹیرف وضع کرنے سے پاکستان اگلی دہائی میں ایک ٹریلین ڈالر کی...
بہترین سفارتی پالیسیوں سے دنیا میں پاکستان کا وقار بڑھا، رانا ثنااللہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز فیصل آباد (سب نیوز)وزیرِاعظم کے مشیر اور سینیٹررانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی بہترین سفارتی پالیسی کی بدولت دنیا میں پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کا معیارزندگی بہتربنانے کیلئے کوشاں ہے، کل یہاں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا پرتپاک استقبال کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فیصل آباد کے لیے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے دیے گئے ہیں، یہاں اربوں روپے کے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، یہاں میٹروبس کا پراجیکٹ اِسی سال مکمل ہوگا، عوام کوآسان سفری سہولت...
بیجنگ: چین کے سابق وزیرزراعت اور دیہی امور تینگ رینجیان کو صوبہ جیلین کی عدالت نے رشوت لینے کے الزام پر مہلت کے ساتھ سزائے موت سنا دی۔ غیرملکی خبرایجنسی نے چین کی سرکاری نشریاتی ادارے کے حوالے سے بتایا کہ سابق وزیر زراعت تینگ رینجیان نے 2007 سے 2024 تک اپنی وزارت کے دوران مجموعی طور پر 37.6 ملین ڈالر (268 ملین یوآن) نقد اور جائیداد کی صورت میں رشوت وصول کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ چینگچون انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے سابق وزیر کی سزائے موت دو سال کے لیے معطل کردی ہے اور نشان دہی کی ہے کہ ملزم نے اپنے جرائم کا اعتراف کیا ہے۔ چین کی کمیونسٹ پارٹی نے تینگ رینجیان کو نومبر...
بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کی سروسز بحال ہو گئی ہیں۔ مستونگ کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل ہونے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معمول پر آگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مستونگ: ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں 23 ستمبر کو دشت کے قریب دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں، جس کے بعد صوبے میں ریل سروس معطل ہو گئی تھی۔ اس واقعے میں کئی مسافر زخمی ہوئے تھے اور ابتدائی تحقیقات میں اسے دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا گیا تھا۔ ریلوے حکام کے مطابق مرمت کا کام صرف 5 دن میں مکمل کیا گیا اور اب جعفر ایکسپریس سمیت تمام اہم ٹرینیں شیڈول...
بھاری رشوت کے عوض شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش ناکام، 2ایف آئی اے اہلکار گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بھاری رشوت کے عوض شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے و امیگریشن کلیرینس کی کوشش ناکام ہوگئی جب کہ ایف آئی اے امیگریشن کے اے ایس آئی سمیت دو اہلکار گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون شہزاد ندیم بخاری کی کرپشن و بدعنوانی میں ملوث عملے کے بارے میں زیرو ٹالرینس پالیسی و ہدایات کے تحت نیو اسلام آباد پر امیگریشن عملے کے ڈیوٹی کے دوران موبائل فون پاس رکھنے اور استعمال پر سختی سے پابندی عائد کی گئی۔اس دوران...
امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دنیا بھر میں تعینات جرنیلوں کو ہنگامی اجلاس کے لیے طلب کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز) امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دنیا بھر میں تعینات اعلی فوجی افسران کو اگلے ہفتے ورجینیا کے کوانٹیکو میں ایک غیر معمولی اجلاس کے لیے طلب کر لیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اس اچانک اجلاس کے باعث کئی سینئر افسران کے طے شدہ شیڈول متاثر ہوئے ہیں۔ بعض افسران ہزاروں فوجیوں کی کمان کرتے ہیں اور ان کے شیڈول کئی ہفتے پہلے طے ہوتے ہیں۔ یہ واضح نہیں کہ وزیرِ جنگ نے کم وقت کے نوٹس پر افسران کو کیوں بلایا ہے، تاہم امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اتنے زیادہ...
لاہور پولیس نے خاتون شہری سے اسلحہ کے زور پر گاڑی چھیننے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کی افسر عائشہ بٹ نے عالمی ایوارڈ جیت لیا لاہور پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ملزمان نے واردات کے دوران پہلے خاتون کی گاڑی کو پیچھے سے موٹر سائیکل سے ٹکر ماری اور جب خاتون صورتحال دیکھنے کے لیے باہر نکلیں تو ایک ملزم گاڑی میں بیٹھ گیا۔ دوسرے ملزم نے خاتون کو پستول دکھا کر ڈرایا اور گاڑی لے کر فرار ہو گئے۔ یہ مناظر سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ریکارڈ ہوئے۔ لاہور پولیس کی برق رفتار کارروائی???? خاتون شہری سے اسلحہ کے زور پر گاڑی چھیننے والے ملزمان...
سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے چین کی جانب سے امدادی سامان کے 2 جہاز پاکستان پہنچ گئے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق چین سے آنے والی پروازوں کے ذریعے 300 خیمے اور 9 ہزار کمبل نور خان ایئر بیس پر پہنچائے گئے۔ امدادی پروازوں کا استقبال وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان میں تعینات چینی سفیر بھی موجود تھے۔ مزید پڑھیں: مریم نواز کی سادگی اور خدمت سیلاب متاثرین کے دلوں میں گھر کر گئی وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ چین کی بروقت امداد پاک چین لازوال دوستی کی عکاس ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق حکومتی ادارے اور این...
سیلاب متاثرین کیلئے چین سے امدادی سامان کے دو طیارے پاکستان پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سیلاب متاثرین کے لیے چین کی جانب سے امدادی سامان کے دو طیارے پاکستان پہنچ گئے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وفاقی وزیر امیر مقام اورچیئرمین این ڈی ایم اے نے نورخان ایئربیس پر امدادی پروازوں کااستقبال کیا چین کی جانب سے بھیجے گئے امدادی سامان میں 300 خیمے اور9ہزارکمبل شامل ہیں۔وفاقی وزیرامیرمقام کا کہنا ہے کہ چین کی بروقت امداد پاک چین لازوال دوستی کی عکاس ہے، حکومتی ادارے اور این ڈی ایم اے متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں،چین نے کبھی بھی مشکل وقت میں پاکستان کو اکیلا نہیں...
سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے چین کی جانب سے امدادی سامان کے 2 جہاز پاکستان پہنچ گئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دو پروازوں کے ذریعے 300 خیمے اور 9 ہزار کمبل چین سے نور خان ایئر بیس پہنچا دیے گئے۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے امدادی سامان وصول کیا اور چینی جہاز عملے کو خوش آمدید کہا، تقریب میں پاکستان میں چینی سفیر نے بھی شرکت کی۔ وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ چین کی بروقت امداد پاک چین لازوال دوستی کی عکاس ہے، وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق حکومتی ادارے اور این ڈی ایم اے متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سرگرم عمل...
پاکستان اور آئی ایم ایف میں کلائمٹ فنانسنگ پروگرام کے تحت مذاکرات جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے درمیان کلائمٹ فنانسنگ پروگرام کے تحت مذاکرات جاری ہیں جب کہ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان اقدامات کررہا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط پر کلائمٹ بجٹ کے لیے نیا طریقہ کار طے کیا گیا ہے، عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ کلائمٹ فناننسنگ پروگرام کے حوالے سے پہلے جائزہ مذاکرات کی کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے...
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے چیٹ جی پی ٹی کی طرز پر اپنی نئی اے آئی ایپ ’ویریٹاس‘ لانچ کردی ہے۔ ایپل نیکسٹ جنریشن تیاریوں میں مصروف ہے اور اس مقصد کے لیے ایک چیٹ جی پی ٹی طرز کی نئی ایپ متعارف کرائی گئی ہے جسے کمپنی نے اندرونی طور پر ’ویریٹاس‘ کا نام دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایپل کی اوپن اے آئی سے شراکت داری، نئے فیچرز کیا ہیں؟ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق یہ ایپ سری میں آنے والی بڑی تبدیلیوں کو آزمانے اور عملی گفتگو کے ذریعے خامیوں کو دور کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ویریٹاس بالکل ایک عام چیٹ بوٹ کی طرح کام کرتی ہے، جہاں صارفین...
ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے فائنل سے قبل سابق کپتان انتخاب عالم نے قومی ٹیم کو میچ جیتنے سے متعلق مفید مشورے دیے ہیں۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو میں سابق کپتان انتخاب عالم نے کہا کہ منصوبہ بندی کے ساتھ کھیلیں تو ٹیم میں جیتنے کی صلاحیت ہے اور خوشی ہوگی اگر ہم بھارت کے خلاف فائنل میچ جیت جائیں۔ انہوں نے ٹیم کو مشورہ دیے ہوئے کہا کہ پاور پلے میں وکٹ گرنے نہ دیں اور بولنگ سمجھ داری سے کریں تو کامیابی کے امکان بڑھ جائیں گے۔ https://www.facebook.com/reel/1745872542782568/ انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ چھوٹی چھوٹی پارٹنر شپ سے میچ میں پوزیشن مستحکم ہو سکتی ہے، کوچ کھلاڑیوں کو یقین دلائے کہ ہم یہ کر...
روس کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل نے اپنا خطرناک ہتھیار یوکرین بھیج دیا ہے جس کی تصدیق صدر ولودومیر زیلینسکی نے کردی ہے۔ دی یروشلم پوسٹ کے مطابق زیلنسکی نے ہفتے کے روز تصدیق کی ہے کہ یوکرین کو اسرائیل کی جانب سے پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام موصول ہو چکا ہے اور ملک میں تعینات بھی کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بیان ایک اہم پیشرفت ہے، کیونکہ اس سے قبل اسرائیلی وزارتِ خارجہ ان دعوؤں کی تردید کر چکی تھی۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، صدر زیلنسکی نے مزید بتایا کہ یوکرین کو جلد ہی دو مزید پیٹریاٹ سسٹمز ملنے کی امید ہے۔ صدر زیلنسکی کا یہ بیان ایسے...
اسلام آباد میں قائم آزاد اور غیر جانبدار تھنک ٹینک انسٹیٹیوٹ آف کانفلکٹ ریزولوشن (IICR) نے ایک تازہ تجزیاتی رپورٹ میں بلوچستان کی صورتِ حال اور بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کے کردار پر روشنی ڈالی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ماہرنگ بلوچ کی متنازع نامزدگی کا بھارتی پراپیگنڈا؟ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں جاری دہشتگردی صرف میدانِ جنگ میں نہیں بلکہ بیانیے کی جنگ میں بھی لڑی جا رہی ہے، جہاں انسانی حقوق کے نام پر دہشتگردی کو جواز دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بلوچستان: دہائیوں پر محیط دہشتگردی بلوچستان طویل عرصے سے شدت پسند گروہوں کی پرتشدد مہم کا شکار رہا ہے۔ بلوچ لبریشن آرمی (BLA) اور بلوچ لبریشن فرنٹ (BLF) نے خود کو سیاسی جدوجہد کے...
چین کے صوبہ گوئی چو میں دنیا کا بلند ترین پل باضابطہ فعال WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے صوبہ گوئی چو میں دنیا کا بلند ترین پل” ہوا جیانگ گرینڈ کینیون پل” باضابطہ طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔اس پل کا مرکزی سپین 1420 میٹر ہے جو پہاڑی علاقوں میں دنیا کے کسی بھی پل سے زیادہ ہے ، جبکہ پل کے فرش اور دریا کی سطح کے درمیان 625 میٹر کا فرق بھی اسے دنیا کے بلند ترین پل کا درجہ دیتا ہے ۔ہوا جیانگ گرینڈ کینیون پل کی کل لمبائی 2890 میٹر ہے اور یہ ہوا جیانگ گرینڈ کینیون کے اوپر سے گزرتا ہے۔ پل کی فعالیت کے...
پاکستان اس وقت دہشتگردی کے ساتھ ساتھ پراپیگنڈے کے محاذ کا بھی سامنا کر رہا ہے۔ تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی)، جس کی قیادت ڈاکٹر مہرنگ بلوچ کر رہی ہیں، بین الاقوامی سطح پر کالعدم قرار دی گئی تنظیموں کے بیانیے کو آگے بڑھا رہی ہے۔ انسانی حقوق کے پردے میں متنازع کردار ڈاکٹر مہرنگ بلوچ، جنہیں ایک وقت میں ریاست کی جانب سے سرکاری وظیفہ دے کر طب کی تعلیم کے لیے بھیجا گیا تھا، اب غیر ملکی پشت پناہی رکھنے والے عناصر کے لیے ڈھال بن چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:http://ماہرنگ بلوچ: بلوچ لبریشن آرمی کی دہشتگردی کی پشت پناہی اور انسانی حقوق کے نام پر سرگرمیاں وہ خود کو انسانی...
جنوبی کوریا میں نیتن یاہو کو جوتے پڑ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں وہیں جنوبی کوریا میں نیتن یاہو کی تصویر کو جوتے مارے گئے ہیں۔ برطانیہ، جرمنی اور جنوبی افریقہ میں شہریوں کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں ہیں۔ برطانوی شہر لیورپول میں شہریوں نے اپنی حکومت کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت کا دہرا معیار قبول نہیں ہے، غزہ میں اسرائیلی بربریت روکنے کے لیے برطانوی اقدامات مشکوک ہیں۔ادھر برلن میں 60 ہزار افراد نے فلسطین کے حق میں مارچ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن میں فلسطین کی حمایت میں ہزاروں افراد نے...
چین کی جانب سے پاکستان کو سیلاب سے نمٹنے کے لیے امدادی سامان کی فراہمی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز بیجنگ:چینی حکومت کی جانب سے پاکستان کو سیلاب سے نمٹنے کے لیے امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ کر دی گئی۔ اس کھیپ میں بنیادی طور پر خیمے، کمبل وغیرہ شامل ہیں، جو چینی فضائیہ کے دو وائے۔20 طیاروں کے ذریعے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچائی جا رہی ہے ۔ اس سال جون کے بعد سے، پاکستان کو شدید سیلابی صورت حال کے باعث وسیع پیمانے پر جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ چین نے فوری طور پر مدد کا ہاتھ بڑھایا اور پاکستان کو 20 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد فراہم کی۔پاکستان میں تعمیر نو...
دبئی میں آج ہونے والے ایشیا کپ کے فائنل کے لیے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ شائقین کرکٹ اس بڑے ٹاکرے کے شدت سے منتظر ہیں اور اسٹیڈیم ہاؤس فل ہونے کی توقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاک-بھارت ایشیا کپ فائنل، کن کھلاڑیوں کے درمیان اصل مقابلہ ہوگا؟ نجی ٹیلیویژن کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے خلاف فائنل میں حسن نواز کی واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم صائم ایوب کا بیٹنگ آرڈر تبدیل ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب حارث رؤف مکمل فٹ قرار دے دیے گئے ہیں اور ٹیم میں شامل ہوں گے۔ بھارتی ٹیم کی صورتحال کے بارے میں ذرائع نے بتایا کہ ان کے کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل درپیش...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 ستمبر 2025ء) دو ہفتے قبل اسرائیل کی جانب سے قطر پر داغے گئے بیلسٹک میزائلوں کے خلاف خلیجی ریاست کی جانب سے کوئی موثر جوابی اقدام ممکن نہیں تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، تقریباً 10 اسرائیلی لڑاکا طیارے 9 ستمبر کو بحیرہ احمر کے اوپر سے گزرے اور پھر "اوور دی ہورائزن" حملے کے تحت میزائل داغے۔ اسرائیل نے اس بات کو یقینی بنایا کہ اس کے لڑاکا طیارے کسی دوسرے ملک کی فضائی حدود میں نہ داخل ہوں۔ اسرائیل کے مطابق اس کے میزائلوں کا حتمی ہدف حماس کے عسکری ارکان تھے، جو قطر کے دارالحکومت دوحہ کے ایک اشرافیہ علاقے میں ممکنہ غزہ جنگ بندی پر بات چیت کے لیے...
وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یومِ رسائی برائے معلومات پر پیغام میں کہا ہے کہ معلومات تک رسائی ایک جمہوری حق ہے جو شفافیت، جواب دہی اور عوامی خود مختاری کے لیے ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ہر شہری کے اس بنیادی حق کو تسلیم کرتی ہے کہ وہ معلومات تلاش اور حاصل کرے اور ان کی ترسیل کرے، آج کے دور میں معلومات کے آزادانہ بہاؤ سے اچھی حکمرانی کو تقویت ملتی ہے، سماجی شمولیت کو فروغ ملتا ہے اور ریاست و عوام کے درمیان اعتماد کی فضا قائم ہوتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ باخبر معاشرے ہی امن، انصاف اور پائیدار ترقی کی جانب بڑھنے کی صلاحیت...
ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف فائنل میچ سے قبل وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام پیغام جاری کردیا۔اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لڑکوں جم کر کھیلو انشا اللّٰہ جیت آپ کی ہوگی۔ ہر پاکستانی کے دل کی دھڑکنیں تیز ہیں، قوم کا دل مت توڑنا۔عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ میری اور پوری قوم کی دعائیں اپنی ٹیم کے ساتھ ہیں، لڑکوں یہ آپ کا دن ہے آپ کو پورے عزم، یقین اور بہادری کے ساتھ میدان میں اترنا ہے۔ پی سی بی کا سوریا کمار یادیو کے بعد ارشدیپ سنگھ کیخلاف ایکشن اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ ارشدیپ نے 21 ستمبر کو میچ کے اختتام پر انتہائی نازیبا اشارے...
سرگودھا میں منگنی ٹوٹنے کی رنجش پر لڑکے نے لڑکی کو زہر دے کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر اعترافِ جرم کیا، ملزم اور مقتولہ کی منگنی 5 ماہ قبل ہوئی تھی۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نے ملاقات کے لیے بلایا اور مشروب میں زہر ملا کر خاتون کو دے دیا، مقتولہ کے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔ Post Views: 1
پاکستانی اداکار، ہدایتکار اور مصنف شمعون عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ مقبول ڈرامہ ’جن کی شادی ان کی شادی‘ کا خیال، کہانی اور نام ان کی تخلیق ہے، لیکن انہیں اس کا کریڈٹ نہیں دیا گیا۔ شمعون عباسی نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ یہ آئیڈیا ان کا ہے، انہوں نے ہی نام تجویز کیا اور اسکرپٹ کے لیے مصنف کو ڈکٹیٹ بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اصل میں اس ڈرامے کو خود ڈائریکٹ کرنا چاہتے تھے مگر بعد میں ہدایت کاری کے لیے سیفِ حسن کو لیا گیا، جنہوں نے ڈرامے کو عمدہ انداز میں پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ، ’کاش تخلیق کار اتنی مہربانی کر لیتے کہ میرا نام...
اسرائیل کی نیشنل سائبر ڈائریکٹوریٹ نے ہفتے کے روز بتایا کہ وہ اسرائیلی شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی متعدد شکایات کی تحقیقات کر رہی ہے، جن میں انہیں عبرانی زبان میں ریکارڈ شدہ پیغامات کے ساتھ کالز کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں ایرانی ایجنٹوں کے طور پر بھرتی کیا جا سکے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق مقامی خبر رساں ادارے وائی نیٹ کی رپورٹ کہتی ہے، ان ریکارڈنگز میں سے ایک کا دعویٰ تھا کہ یہ کال ایرانی انٹیلی جنس کی طرف سے کی گئی ہے اور ایجنٹ بھرتی کیے جا رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ریکارڈنگ میں یہ الفاظ شامل تھے، ’ایرانی انٹیلی جنس سرکاری ایجنٹوں کی تلاش میں ہے۔ پرکشش تنخواہ اور جامع...
امریکا نے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے ایک 21 نکاتی منصوبہ تیار کیا ہے جس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ یہ منصوبہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر کچھ عرب اور مسلم ممالک کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا۔ منصوبے کے مطابق فلسطینیوں کو غزہ میں ہی رہنے کی ترغیب دی جائے گی اور مستقبل میں فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار کی جائے گی۔ اس منصوبے میں یرغمالیوں کی رہائی، حماس کے غیر مسلح ہونے اور غزہ کو ایک غیر عسکری خطہ بنانے جیسے نکات شامل ہیں۔ امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کی سربراہی میں تیار ہونے والا یہ منصوبہ آئندہ دنوں میں مزید واضح اور حتمی شکل اختیار کرے گا۔ تاہم اس...
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کا خواہاں ہے اور اگر ثالثی کی پیشکش کی گئی تو وہ اس کے لئے تیار ہیں۔ ترجمان محکمہ خارجہ کے مطابق، امریکا سمجھتا ہے کہ مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل ہوسکتا ہے اور یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک براہ راست تنازع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا نے اپنا کردار ادا کیا جبکہ دہشتگردوں کی حوالگی کے اقدام پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے ساتھ اپنے مفادات کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری...
ایشیا کپ 2025 اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے اور کرکٹ کے شائقین 28 ستمبر 2025 کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے فائنل کے لیے بے صبری سے منتظر ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ فائنل: پاک انڈیا ہائی وولٹیج میچ سے قبل دبئی پولیس نے اردو میں کیا ہدایات جاری کردیں؟ اس تاریخی میچ کے ساتھ نہ صرف شائقین کے لیے دلچسپی بڑھ گئی ہے بلکہ فاتح ٹیم کے لیے انعامی رقم بھی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ فاتح ٹیم کے لیے انعامی رقم ٹورنامنٹ کے چیمپئن کو 2.6 کروڑ روپے (تقریباً 300,000 امریکی ڈالر) دیے جائیں گے۔ یہ رقم 2022 کے ایڈیشن کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہے، جو ٹورنامنٹ کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور...
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے لیے حکومتی اور چینی کمپنیوں کا مسئلہ حل کیا جائے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سستی بجلی اور سستا تیل ہی ملک کو معاشی بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا جنرل اسمبلی میں خطاب جاندار تھا، پاکستان نے فلسطین اور کشمیر کے تنازعات پر بیک وقت آواز اٹھائی۔ Post Views: 2
واشنگٹن: امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دنیا بھر میں تعینات اعلیٰ فوجی افسران کو اگلے ہفتے ورجینیا کے کوانٹیکو میں ایک غیر معمولی اجلاس کے لیے طلب کر لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس اچانک اجلاس کے باعث کئی سینئر افسران کے طے شدہ شیڈول متاثر ہوئے ہیں۔ بعض افسران ہزاروں فوجیوں کی کمان کرتے ہیں اور ان کے شیڈول کئی ہفتے پہلے طے ہوتے ہیں۔ یہ واضح نہیں کہ وزیرِ جنگ نے کم وقت کے نوٹس پر افسران کو کیوں بلایا ہے، تاہم امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اتنے زیادہ سینئر افسران کا ایک ساتھ جمع ہونا غیر معمولی تصور کیا جا رہا ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان نے صرف اتنا کہا کہ وزیرِ جنگ آئندہ ہفتے اپنے...
مستونگ کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل ہوگئی، بلوچستان سے ٹرین سروس آج سے بحال ہوگی۔ ریلوے حکام کے مطابق پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس آج مقررہ وقت پر روانہ ہوگی۔ پشاور سے کوئٹہ کے لیے بھی جعفر ایکسپریس آج روانہ ہوگی۔ کراچی سے کوئٹہ آنے کے لیے بولان میل بھی روانہ ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ 23 ستمبر کو دشت میں دھماکے کے بعد ٹرین پٹڑی سے اتر گئی تھی۔ Post Views: 1
برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اپریل 2026 سے مزید 2,000 اسکولز کو مفت ناشتہ کلبز (Free Breakfast Clubs) کے منصوبے میں شامل کیا جائے گا، جس سے ہزاروں خاندان فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس اقدام سے پورے ملک میں خاندانوں کی زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی، صبح کے مصروف اوقات میں والدین کا وقت بچے گا اور تقریباً 450 پاؤنڈ کی بچت بھی ممکن ہوگی۔ یہ حکومت کے انتخابی منشور کے اس وعدے کی تکمیل ہے جس کے تحت ریاستی پرائمری اسکولز میں تمام طلبہ کے لیے مفت ناشتہ کلبز فراہم کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کے نتیجے میں مزید پانچ لاکھ بچے صحت مند ناشتہ حاصل کرسکیں گے جب کہ والدین کو بچوں کی دیکھ...
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان عوامی پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں نئی قیادت سامنے آگئی، نوابزادہ خالد حسین مگسی بلامقابلہ مرکزی صدر اور سینیٹر منظور کاکڑ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے انٹرپارٹی انتخابات میں بلامقابلہ صدر منتخت ہونے والے نوابزادہ خالد حسین مگسی نے مرکزی و صوبائی عہدیداروں کا اعلان کیا جن میں سینیٹر کہدہ بابر مرکزی سینیئر نائب صدر اور ضیا لانگو مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر ہوئے۔ سردار صالح بھوتانی کو صوبائی صدر بلوچستان اور حاجی مٹھا خان کاکڑ کو صوبائی جنرل سیکریٹری بنایا گیا۔ زبیدہ جلال خواتین ونگ کی مرکزی صدر اور فرح عظیم شاہ صوبائی صدر منتخب ہوئیں۔ پی سی بی نے پہلی دفعہ کرکٹ سکوررز...
چنئی میں اداکار اور سیاستدان جوزف وجے کی پارٹی ’ٹی وی کے‘ کی ریلی کے دوران کرور میں ہجوم کے بے قابو ہونے سے 39 افراد ہلاک ہلاکت کے بعد وِجے کے گھر اور دیگر اہم مقامات پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، کیونکہ حکام کو خدشہ ہے کہ عوامی غصہ ان کی جانب بھی جا سکتا ہے۔ 51 سالہ وِجے کی پارٹی ’ٹی وی کے‘ اگلے سال تمل ناڈو اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے جا رہی ہے، لیکن کرور ریلی میں حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کے باعث انسانی جانوں کا نقصان ہوا۔ #Watch | Moments after stampede in Vijay's rally, shocking footage emerges On Cam: Crowd rush, chaos and choked@anchoramitaw shares more details with @prathibhatweets pic.twitter.com/Sm9UOp6sJ1 —...
کوئٹہ: کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو 5 روز بعد بحال کر دیا گیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق سپیزنڈ کے قریب دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے ٹریک اور پل بحال نہ ہونے کے باعث جعفر ایکسپریس معطل تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ ریلوے لائن اور پل کی مرمت کر دی گئی۔ واضح رہے کہ دہشت گردوں نے 23 ستمبر کو سپیزنڈ کے قریب ریلوے ٹریک کو دھماکے سے تباہ کر دیا تھا۔
ویب ڈیسک:خواتین کے لیے مفت الیکٹرک سکوٹی سکیم میں درخواست دینے کے لیے اہلیت کا معیار اور درخواست دینے کا طریقہ کار سامنے آگیا۔ سندھ حکومت نے خواتین کے لیے مفت الیکٹرک سکوٹی سکیم کے لیے اہلیت کے معیار اور درخواست دینے کے عمل کا اعلان کردیا۔ اس اقدام کا مقصد صوبے میں خواتین کو درپیش مشکلات میں کمی لانا اور انہیں بااختیار بنانا ہے۔ اس سکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے درخواست گزار کا سندھ کا مستقل شہری اور سٹوڈنٹ یا ملازمت پیشہ خاتون ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ بھارت میں ایشیا کپ فائنل 100 سے زائد سینما گھروں میں دکھائے جانے کا اعلان درخواست گزار کے پاس مصدقہ ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا ضروری ہے جبکہ...
نیویارک میں فلسطین کے حق میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کولمبیا کے صدر نے کہا کہ عالمی فورس کا مقصد انسانیت کا تحفظ ہونا چاہیئے۔ انہوں نے امریکی فوجیوں سے بھی کہا کہ وہ ٹرمپ کے احکامات نہ مانیں اور انسانیت کے لیے ہتھیار اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ ایک ایسی عالمی فورس تشکیل دی جائے، جو امریکی فوج سے بھی بڑی ہو۔ نیویارک میں فلسطین کے حق میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کولمبیا کے صدر نے کہا کہ عالمی فورس کا مقصد انسانیت کا تحفظ ہونا چاہیئے۔ انہوں نے امریکی فوجیوں سے بھی کہا کہ وہ ٹرمپ کے...
دبئی: دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے مسافروں کے لیے دنیا کا پہلا آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) اسمارٹ کوریڈور متعارف کرا دیا، جس کے ذریعے امیگریشن کا عمل صرف چند سیکنڈز میں مکمل ہو جاتا ہے۔ جدید نظام کے تحت مسافروں کو پاسپورٹ یا بورڈنگ پاس دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی اور ایک وقت میں 10 افراد اس کوریڈور سے باآسانی گزر سکتے ہیں۔ یہ سہولت فی الحال ٹرمینل تھری کے بزنس کلاس ڈپارچر ہال میں دستیاب ہے۔ دبئی حکام کے مطابق اسمارٹ کوریڈور خاص طور پر فیملیز کے لیے فائدہ مند ہے کیونکہ اس سے وقت کی بچت اور سہولت دونوں حاصل ہوں گی۔ مستقبل میں اس سہولت کو ایئرپورٹ کے تمام ٹرمینلز میں وسعت دینے کا منصوبہ ہے۔ حکام...
نیو یارک: کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ ایک ایسی عالمی فورس تشکیل دی جائے جو امریکی فوج سے بھی بڑی ہو۔ نیویارک میں فلسطین کے حق میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کولمبیا کے صدر نے کہا کہ عالمی فورس کا مقصد انسانیت کا تحفظ ہونا چاہیے۔ انہوں نے امریکی فوجیوں سے بھی کہا کہ وہ ٹرمپ کے احکامات نہ مانیں اور انسانیت کے لیے ہتھیار اٹھائیں۔ امریکا نے کولمبیا کے صدر کے خطاب کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے ان کا ویزا منسوخ کر دیا۔ تاہم وطن واپسی پر صدر پیٹرو نے کہا کہ وہ دنیا کے ایک آزاد شہری ہیں، صرف کولمبیا...
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کہا کہ روس کا یورپ یا نیٹو ممالک پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ ہم پر ہونے والی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ نیٹو کے ساتھ تناؤ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب روس اور نیٹو ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے، اور غیر مجاز پروازیں یورپی فضائی حدود میں داخل ہونے کے الزامات کے بعد خطرہ بڑھ گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران اور روس کا نئے جوہری بجلی گھروں کی تعمیر کا 25 ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ روس نے ان الزامات کی تردید کی ہے، جبکہ نیٹو نے مزید خلاف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوپن ہیگن: ڈنمارک کے سب سے بڑے فوجی اڈے سمیت متعدد دفاعی تنصیبات پر نامعلوم ڈرونز کی پروازوں نے حکام کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے، اس واقعے کو ڈنمارک کی حکومت نے “ہائبرڈ حملہ” قرار دیا ہے جبکہ روسی مداخلت کے شبہات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈنمارک کی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی کہ مختلف مقامات پر ڈرونز دیکھے گئے اور ان سے نمٹنے کے لیے کئی دفاعی صلاحیتیں بروئے کار لائی گئیں تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ڈرونز کہاں پرواز کر رہے تھے۔پولیس ترجمان نے کہاکہ رات 8 بج کر 15 منٹ پر مغربی ڈنمارک کے کاروپ بیس کے اوپر اور قریب ایک سے دو ڈرونز دیکھے گئے، یہ ملک...
سندھ کے ضلع سکھر میں 18 ستمبر 2025 کو ایک اونٹنی پر وحشیانہ حملہ ہوا جس میں اس کا پچھلا دایاں پیر کچل دیا گیا۔ مالک نے 3 مشتبہ افراد کے خلاف شکایت درج کرائی، جن میں رسول بخش شیخ، قربان بروہی اور ملک عمر شامل تھے۔ پولیس نے 2 ملزمان بروہی اور شیخ کو گرفتار کر لیا، جبکہ تیسرا فرار ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سکھر میں بہیمانہ تشدد کا شکار اونٹنی علاج کے لیے کراچی منتقل طبی امداد اور سرجری اونٹنی، جسے ‘چاندنی’ کا نام دیا گیا، کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اس کے جبڑے اور زخمی پاؤں کی سرجری کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ سندھ کے لائیواسٹاک سیکریٹری کاظم جتوی کے مطابق 3 گھنٹے جاری رہنے والی...
غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے روانہ ہونے والا “گلوبل صمود فلوٹیلا” اپنی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے اور جلد ہی رسک زون میں داخل ہوگا۔ دوسری جانب اسرائیل نے قافلے کو روکنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کرنے کی غرض سے ہفتے کی شام ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی اور اسپین نے فلوٹیلا کی حفاظت کے لیے اپنے بحری جہاز روانہ کر دیے ہیں تاکہ کسی ممکنہ حملے یا ہنگامی صورتحال میں متاثرین کو فوری امداد فراہم کی جا سکے۔ اس صورتحال پر معروف پاکستانی عالم دین مفتی تقی عثمانی نے بھی ردِعمل دیا ہے۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسپین اور اٹلی نے صمود...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے مزید 2 شہروں میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ ٹرمپ نے وفاقی اداروں خصوصاً آئی سی ای (امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ) کی تنصیبات پر ہونے والے مظاہرین کے حملوں کو روکنے کے لیے اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ اور جرائم روکنے کے لیے ٹینیسی کے شہر میمفِس میں فوجی دستے بھیجنے اور ‘ضرورت پڑنے پر پوری قوت’ استعمال کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کی ہدایت پر واشنگٹن میں مسلح نیشنل گارڈز کی تعیناتی، شہریوں میں تشویش صدر نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ وہ محکمۂ جنگ کے وزیر پیٹ ہیگسیٹھ کو حکام کی حفاظت کے لیے تمام ضروری فوجی یونٹس فراہم کرنے کا حکم...
ایشیا کپ کا ہائی وولٹیج فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا جس کے لیے دبئی پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور شائقین کی سہولت کے لیے اردو میں خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ پولیس کے مطابق شائقین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ میچ شروع ہونے سے کم از کم 3 گھنٹے قبل اسٹیڈیم پہنچیں جبکہ ہر ٹکٹ صرف ایک بار داخلے کے لیے کارآمد ہوگا۔ میچ کے دوران اسٹیڈیم سے باہر نکلنے کے بعد دوبارہ داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ فائنل: ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا، پاکستان اور بھارت آج دبئی میں مدمقابل ہوں گے انتظامیہ نے آتش گیر مواد، اسلحہ، لیزر...
وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے جولائی میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنی اسٹار لنک کو جلد پاکستان میں کام کرنے کا لائسنس جاری کر دیا جائے گا اور توقع ہے کہ یہ سروس نومبر یا دسمبر 2025 تک عوام کے لیے دستیاب ہو گی۔ تاہم، پاکستان اسپیس ایکٹیویٹیز ریگولیٹری بورڈ (PSARB) اور دیگر متعلقہ اداروں کے مطابق اس سے پہلے اسٹار لنک کو تمام ضروری رجسٹریشن اور منظوری درکار ہیں۔ اگرچہ پی ایس اے آر بی نے کمپنی کو زمینی تنصیبات اور منصوبہ بندی کے لیے عارضی اجازت دی تھی، لیکن اب تک باقاعدہ این او سی جاری نہیں ہو سکا۔ مزید پڑھیں: اسٹار لنک...
غزہ: اسرائیلی فوج نے7 اکتوبر 2023 کے بعد 722 ویں دن بھی غزہ کی پٹی میں قتل و غارت گری جاری رکھی۔ غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صہیونی کارروائیوں میں مزید 90 افراد شہید اور 265 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر شہید ہونے والے ٰ65926 ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے ہفتہ کو کہا کہ اس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں پٹی پر تقریبا 120 فضائی حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی ٹینکوں کی غزہ سٹی میں پیش قدمی جاری ہے۔ ہر روز رہائشی عمارتیں زمین بوس کی جارہی ہیں۔ اسرائیلی نشریاتی ادارے نے دعوی کیا کہ غزہ سٹی سے 8 لاکھ فلسطینی نقل مکانی کر گئے ہیں۔ قابض اسرائیلی حکام نے...
اسلام آباد: صدرمملکت نے پاکستان نرسنگ و مڈ وائفری کونسل صدارتی آرڈیننس کی منظوری دے دی،کونسل کے صدر اور نائب صدر سمیت عہدیدار فارغ ہو گئے، نرسنگ کونسل صدارتی آرڈیننس نفاذ کے بعد تمام اختیارات وزارت صحت کو تفویض کر دئیے گئے۔ 19ممبران پر مشتمل نئی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، پہلے اجلاس میں کمیٹی کونسل کے لیے صدر اور نائب صدر منتخب کرے گی،نرنسگ کونسل کے کسی بھی فیصلہ کو منظور یا مسترد کرنے کی ویٹو پاور سیکرٹری ہیلتھ کو حاصل ہو گی۔ وفاقی سیکرٹری ہیلتھ، وفاقی ڈی جی ہیلتھ اور چاروں صوبوں کے ڈی جی نرسنگ ممبر ہوں گے،ہر صوبے سے پرائیویٹ سیکٹر سے ایک نرس کمیٹی کی ممبر ہو گی،ایک ایل ایچ وی اور ایک...
حمیداللہ بھٹی پاک امریکہ روابط کاثمر ہے کہ پاکستان کی عالمی ساکھ بہتر اور عالمی مالیاتی اِدارے قرض دینے میں بھی فیاض ہوئے ہیں۔ امریکی صدر کا فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو ناشتے پر مدعو کرنے اوراب وزیراعظم شہباز شریف اور جنرل عاصم منیر سے ایک گھنٹہ سے زائد خوشگوار ملاقات کو اندرون و بیرونِ ملک حیرت سے دیکھا جارہا ہے جسے کچھ حلقے بھارت سے تعلقات میں بگاڑ کا شاخسانہ قرار دیتے ہیں مگر شاید بات اتنی سادہ نہیں جس طرح ظاہر کی جارہی ہے۔ یہ درست ہے کہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ سیمابی فطرت کے مالک ہیں لیکن اِتنے سطحی اور بچگانہ نہیں ہو سکتے کہ تعلقات بگاڑتے اور سنوارتے جذبات کی رومیں بہہ جائیں ۔اِس حوالے سے اسرائیل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں ورکشاپ میں لگی آگ نے 4 منزلہ رہائشی عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث دو فیملیز کے 8 سے 10 افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو بحفاظت نکال لیا، تاہم 5 افراد نیم بے ہوشی اور زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے۔ آگ گراؤنڈ فلور پر قائم ورکشاپ میں لگی جہاں ٹائر اور دیگر آتش گیر سامان کے ساتھ آئل بھی موجود تھا۔ آگ نے تیزی سے شدت اختیار کرتے ہوئے عمارت کی پہلی منزل کو لپیٹ میں لے لیا۔ فائر فائٹرز نے کھڑکیوں پر لگی گرل توڑ کر اندر داخل ہوکر امدادی کارروائیاں شروع کیں جبکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد شمریز نے جامعہ الرشید احسن آباد کا دورہ کیا جہاں دارالعلوم کے سربراہ مفتی عبدالرحیم اور جامعہ کی انتظامیہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز کو جامعہ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا گیا اور تعلیمی و فلاحی سرگرمیوں سے آگاہ کیا گیا۔طلبا سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی نظریاتی ریاست ہے جس کے قیام کے لیے ہمارے آباو اجداد نے عظیم قربانیاں دیں۔ قومی سلامتی اور ترقی کا تقاضہ ہے کہ ادارے اور افراد اجتماعی سوچ کے ساتھ ملک کو مضبوط بنانے کے لیے کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ جامعہ الرشید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیوجرسی ( مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں فوری سرمایہ کاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔ نیو جرسی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکا نے پاکستان میں آئی ٹی، توانائی، زراعت اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی آمادگی ظاہر کی ہے جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کو فوری طور پر پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہدایت دی ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ ان کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی بہتری کے لیے نہایت مفید اور اہم رہی۔ صدر ٹرمپ امن چاہتے ہیں اور ماضی میں پاک بھارت جنگ...