2025-12-05@13:10:01 GMT
تلاش کی گنتی: 1221

«میڈیا بھی»:

(نئی خبر)
    تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا بھارت نے گزشتہ رات بھی پاکستان پر حملے کا دعویٰ کیا ہے، اس حوالے سے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا نے پاکستان کے مختلف شہروں پر حملوں کی جھوٹی خبریں چلائیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا اور صحافیوں کو بعد میں اپنے جھوٹی خبروں پر معافی مانگنا پڑی۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے امرتسر یا سری نگر میں کوئی حملہ نہیں کیا گیا، تاہم 4 پروجیکٹائل بھارت سے فائر ہوئے، جن میں سے 3 امرتسر میں گرے۔ ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، 5 شہری شہید، پاک فوج نے کئی بھارتی چیک پوسٹیں اور بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ کردیابھارتی فوج شکست کے بعد ایل او سی...
    پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کے شمالی علاقے میں موجود مشہور امریکی وی لاگر نے بھارتی میڈیا کی منفی رپورٹنگ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ صرف مودی سرکار ہی نہیں بلکہ بھارت کا گودی میڈیا بھی جنگی جنون میں مبتلا ہے۔ بھارت کے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملے کے فوری بعد پاک فوج کی جانب سے کرارا جواب ملنے پر بھارتی میڈیا اپنی ہزیمت مٹانے کے لیے منفی پروپیگنڈے پر اتر آیا ہے اور ایسی رپورٹنگ کر رہا ہے کہ جیسے پاکستان کے شہری شدید خوفزدہ ہیں۔ بھارتی میڈیا کے منفی پروپیگنڈے کا جہاں خود بھارت میں مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ وہیں پاکستان کے شمالی علاقے میں موجود مشہور امریکی وی لاگر نے بھی ایک ویڈیو سوشل...
    اسلام آباد/ نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چینی ساختہ پاکستانی طیاروں اور فرانسیسی ساختہ بھارتی رافیل جنگجوؤں کے درمیان  فضائی جھڑپ کا بغور جائزہ لیا جائے گا، جس میں فوجیں مستقبل کی لڑائیوں میں برتری حاصل کرنے کے لیے بصیرتیں تلاش کریں گی۔ دو امریکی حکام نے رائٹرز کو بتایا کہ بدھ کے روز چینی ساختہ پاکستانی لڑاکا طیارے نے کم از کم دو بھارتی فوجی طیارے مار گرائے، جو بیجنگ کے جدید لڑاکا طیارے کے لیے ایک ممکنہ بڑی پیش رفت ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کےمطابق پاک بھارت فضائی تصادم فوجوں کے لیے فعال لڑائی میں پائلٹوں، لڑاکا طیاروں اور فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی کارکردگی کا مطالعہ کرنے اور اس...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر غلط اور سنسنی خیز رپورٹنگ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کو ’جوکر‘ قرار دے دیا۔ شوبز ویب سائٹ ’مشابل‘ کے مطابق سوناکشی سنہا نے انسٹاگرام اسٹوری میں بھارتی میڈیا کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع پر سنسنی خیز رپورٹنگ پر اظہار برہمی کیا اور میڈیا کے اس عمل کو جنگ کو معمول قرار دینے کی کوشش بھی لکھا۔ اداکارہ نے لکھا کہ بھارتی نیوز چینل مذاق بن کر رہ گئے ہیں، وہ بے بنیاد، غلط اور سنسنی خیز خبریں نشر کرکے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں۔ اداکارہ نے لکھا کہ وہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا افواجِ پاکستان کی کامیاب کارروائیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹے دعوؤں اور گمراہ کن خبروں کا سہارا لے رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی میڈیا نے اپنی ہی مسلح افواج کی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے “فالس فلیگ آپریشنز” کو بالی ووڈ فلموں کی طرز پر پیش کرنا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں معروف ویب سائٹ “دی وائر” تک رسائی بھی روک دی گئی ہے، تاکہ حقیقت عوام کے سامنے نہ آسکے۔ بھارتی بزنس مین کی جانب سے یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوؤں پر مبنی تصدیق کے بغیر کیے گئے ٹوئٹس کو وہ خود ڈیلیٹ کر رہا ہے۔ ذرائع...
    مودی کے جنگی جنون کے باعث رافیل طیارے کے بعد کرنسی بھی گر گئی۔ روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی شدید مندی ہے، نیفٹی ففٹی ایک اعشاریہ ایک 8 فیصد اور ممبئی میں بی ایس ای سینسک ایک اعشاریہ ایک دو فیصد مزید گر گئیں۔ بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں ہر سیکٹر کے حصص کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی گئی۔ بھارتی روپے کی قدر بھی دو دنوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایک روپے پچیس پیسے گر چکی ہے۔ غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبروں سے سرمایہ کاروں میں بہت زیادہ خوف دیکھا جا رہا ہے۔ Post Views: 4
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت کے معروف نیوز چینل “آج تک” نے گزشتہ روز نشر کی گئی جعلی خبروں پر عوام سے معافی مانگ لی ہے۔ چینل نے ان جھوٹی خبروں کو “ادھوری رپورٹنگ” کا نام دیا اور اپنی غلطی تسلیم کی، تاہم یہ معذرت کئی سوالات کو جنم دے گئی ہے۔ نیوز کاسٹر نے لائیو نشریات کے دوران کہا کہ گزشتہ روز ایک مشکل گھڑی تھی، ہم نے پوری کوشش کی کہ حقائق پر مبنی اطلاعات آپ تک پہنچائیں، لیکن کچھ ادھوری رپورٹس آن ایئر ہو گئیں، جس پر ہم معذرت خواہ ہیں۔ یہ معذرت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چینل کے کئی سینئر اینکرز خود گمراہ کن اور پرانی ویڈیوز و تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر...
    کشیدگی کے دوران  پاکستان نے بھارت کے کئی طیارے مار گرائے ہیں اور اب اس سلسلے میں برطانوی میڈیا بھی میدان میں آگیا۔ دی ٹیلی گراف کے مطابق  مغربی ساختہ رافیل کو مار گرانے میں چینی طیاروں کی بظاہر شمولیت نے دفاعی حلقوں میں دھوم مچا دی تھی،صبح  چار بجے جنگی میدان میں نہیں بلکہ سفارتی میدان میں ایک غیرمعمولی واقعہ ہوا، پاکستان میں چین کے سفیر نے مبینہ طور پر راولپنڈی سے فوری کال کی جس کے بعد جو کچھ ہوا وہ صرف ایک فضائی تصادم نہیں تھا ، یہ ایک ایسا انکشاف تھا جس نے ہندوستان کے فضائی تسلط کے افسانے کو توڑ دیا۔ ہندوستانی فضائیہ کئی دنوں سے جمع ہو رہی تھی، تقریباً 180 طیارے مغربی محاذ...
    پاک بھارت کشیدگی کے دوران جہاں بھارت معصوم پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے، وہی بھارتی میڈیا کی جانب سے منفی پروپیگنڈے کا بازار بھی گرم ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے منفی پروپیگنڈے کے تحت یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کلعدم بلوچ علیحدگی پسند تنظیم (بی ایل اے ) نے مکمل طور پر قبضہ کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا اور ’را‘ سے منسلک اکاؤنٹس سے پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا جاری بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ بھارت نے کراچی بندرگاہ کو نشانہ بنایا ہے اور اس کو نقصان پہنچایا ہے، کراچی ایئرپورٹ کے حوالے سے بھی بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبر پھیلائی کہ بھارت نے کراچی...
    دھرم شالا(اوصاف نیوز)پاک بھارت کشیدگی بھارت کو فوجی جارحیت گلے پڑ گئی، انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کو غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے لیگ کے جاری ایڈیشن کے مستقبل پر بات چیت کیلئے ہنگامی میٹنگ طلب کی تھی، جس میں اعلیٰ عہدیدارن بھی شامل تھے۔ گزشتہ روز پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان میچ کے دوران غیر معمولی واقعہ پیش آیا تھا، جب اعلیٰ حکام نے میچ رکوادیا تھا جبکہ آئی پی ایل چیئرمین ارون دھومل نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تو گراؤنڈ میں بیٹھے کھلاڑیوں، شائقین کرکٹ اور چیئر لیڈرز بھی پریشان ہوگئے تھے۔ بھارت آئی پی ایل کو ملتوی...
    نئی دہلی: بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر بغیر تصدیق کے جھوٹی خبر نشر کرکے خود کو مذاق کا نشانہ بنا دیا۔ جمعرات کی صبح بھارتی چینلز نے دعویٰ کیا کہ مبینہ شدت پسند “عبدالرؤف اظہر” مارا گیا ہے۔ تاہم چند گھنٹے بعد یہی میڈیا رپورٹ کرنے لگا کہ “عبدالرؤف اظہر نے جنازے کی امامت کی”۔ اس تضاد پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی، اور بھارتی عوام بھی حیران رہ گئے کہ اگر عبدالرؤف اظہر مارا گیا تو وہ خود اپنا جنازہ کیسے پڑھا سکتا ہے؟ بعد میں واضح ہوا کہ جس شخص نے جنازے کی امامت کی وہ “حافظ عبدالرؤف” تھا، جو کہ بالکل الگ شخصیت ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی میڈیا بغیر تحقیق کے...
    اوکاڑہ (ویب ڈیسک) بھارت کی طرف سے اسرائیلی ساختہ چھوڑے گئے 77 ڈرونز اب تک پاکستان نے مار گرائے ہیں  اور اس سلسلے میں صحافی بھی ویڈیوز شیئر کررہے ہیں، انہی ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو کو اس واقعے سے جوڑا جا رہا ہے جس میں اوکاڑہ کی حدود میں ایک ڈرون کو  مار گرایا گیا حالانکہ حقیقت میں یہ ڈرون کی نہیں بلکہ سپننگ ٹاپ  فائر کریکر کی ویڈیو  ہیں جنہیں غیرذمہ دارانہ رویہ اپناتے ہوئے ڈرون واقعے سے جوڑ دیا گیا۔  آئندہ چند دن میں بتائیں گے کہ کس طرح ملک کا دفاع کر سکتے ہیں،خواجہ آصف تفصیل کے مطابق کئی صحافیوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور کئی نشریاتی اداروں نے اپنی ویڈیوز میں اس...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاکستان ایئر فورس کی جانب سے بھارتی رافیل گرائے جانے پر جہاں ایک طرف پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھارت کا مذاق اڑاتے نظر آ رہے ہیں وہیں چینی سوشل میڈیا بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ چینی سوشل میڈیا پر پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے انڈین رافیل طیاروں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل وہ رہی ہے جس میں چینی سوشل میڈیا انفلیوئنسرز کو بھارتی شہریوں کی طرح پگڑیاں پہنے دیکھا جا سکتا ہے، ان پگڑیوں پر علامتی جہاز بنائے گئے ہیں۔ اور چینی انفلیوئنسرز اپنی زبان میں گانا گا کر رافیل طیاروں کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ بھارت کے رافیل طیارے پاکستان نےچینی ساختہ طیاروں سےتباہ کیے :...
    پاکستان ایئر فورس کی جانب سے بھارتی رافیل گرائے جانے پر جہاں ایک طرف پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھارت کا مذاق اڑاتے نظر آ رہے ہیں وہیں چینی سوشل میڈیا بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ چینی سوشل میڈیا پر پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے انڈین رافیل طیاروں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔  سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل وہ رہی ہے جس میں چینی سوشل میڈیا انفلیوئنسرز کو بھارتی شہریوں کی طرح پگڑیاں پہنے دیکھا جا سکتا ہے، ان پگڑیوں پر علامتی جہاز بنائے گئے ہیں۔ اور چینی انفلیوئنسرز اپنی زبان میں گانا گا کر رافیل طیاروں کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ 刚买的飞机,刚买的飞机,被打啦???????????????? pic.twitter.com/zUduqtizxd — 西關小姐姐???????????????? (@LM62710) May 8, 2025 یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو...
    ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز ایک بار پھر اپنے شائستہ رویے کی وجہ سے خبروں میں آ گئے ہیں۔ حال ہی میں جنوبی کوریا کے شہر سیول میں ان کی فلم مشن امپوسیبل: دی فائنل ریکوننگ کی پروموشن کی تقریب کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔ ریڈ کارپٹ پر موجود ایک خاتون مداح نے جذبات میں آ کر اداکار سے ملاقات کی، اس دوران غیر ارادی طور پر اس کا پاؤں ٹام کروز کے جوتے پر آ گیا۔ خاتون کی معذرت پر ٹام کروز نے نہایت خوش دلی سے مسکراتے ہوئے جواب دیا: “آپ کو معذرت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں! میرے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ آپ نے میرے جوتے پر پاؤں رکھا۔”...
    پاکستان اور انڈیا کے درمیان پہلگام حملے کے بعد سے کشیدگی برقرار ہے۔  بھارت کو پاکستان پر کیے گئے حالیہ آپریشن ’سندور‘ کے دوران بدترین فضائی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ جس میں بھارت کے کئی جنگی طیارے تباہ ہوئے۔ پاک فضائیہ نے  بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے  مارگرائے جن میں 3  جدید ترین رافیل طیارے بھی شامل تھے۔ جس کے بعد  انڈیا میں جہاں سیاسی حریفوں نے اس معاملے پر بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا وہیں صارفین بھی رافیل طیاروں کا مذاق اڑاتے نظر آئے۔ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارتی میڈیا نے کہا کہ جب رافیل طیارے خریدے گئے تو ان کی ناریل، مرچیں اور لیموں رکھ کر پوجا کی گئی...
    جنگ کو مذاق سمجھنے والے بھارت و پاکستان کے سوشل میڈیا نے لیبیا، شام اور افریقہ کے وہ جنگ زدہ ممالک نہیں دیکھے جہاں ہر طرف تباہی و بربادی پھیلی ہوئی ہے۔ فصلیں تباہ، عمارتیں ملبوں کا ڈھیر بن چکی ہیں اور غربت و افلاس نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، بھوک و افلاس سے جانی نقصان معمول بنا ہوا ہے۔ علاج و معالجہ مفقود ہو چکا اور زندگی برائے نام رہ گئی ہے جب کہ وہاں جنگی صورت حال تھی وہاں سوشل میڈیا تھا ہی نہیں یا برائے نام تھا جب کہ اب دنیا بھر میں سوشل میڈیا کا راج ہے جو پاکستان میں سیاسی اور مفاداتی تھا اور سیاسی ٹرولنگ، مخالفین کی کردار کشی، پی ٹی آئی حکومت کے...
    بھارتی میڈیا پر پاکستانی ایف 16 گرانے کی خبر سفید جھوٹ اور جعلی ہے۔  سیکورٹی ذرائع  نے کہا ہے کہ آج ہیروپ ڈرون حملوں کی ناکامی کے بعد بھارت مزید بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکا ہے، ناکامی در ناکامی نے بھارت کو مکمل طور پر ماؤف اور کنفیوز کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں حملے سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں، سیکیورٹی ذرائع اسی گھبراہٹ میں بھارت اب راجھستان، پٹھان کوٹ اور مقبوضہ کشمیر میں خیالی حملے میڈیا کے ذریعے کر کے پاکستان کے خلاف اگلی جارحیت کا جواز بنانا چاہتا ہے۔ افواج پاکستان بھارت کے تمام ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں، بھارتی میڈیا پر پاکستانی ایف 16 گرانے کی خبر سفید جھوٹ اور فیک...
    اسلام آباد: شکست خوردہ مودی کی خوشنودی کیلیے بھارتی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے حملے سے متعلق بے بنیاد خبریں نشر کرنا شروع کردیں۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں فیک اور جھوٹ ہیں، ان جعلی خبروں کو پھیلانے کا مقصد یہ ناکام اور جھوٹا تاثر پیدا کرنا ہے کہ پاکستان بھی بھارت پر حملہ کر رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان جھوٹی خبروں کو پھیلا کر بھارت پاکستان پر اپنی ننگی جارحیت جاری رکھنے کا مسلسل جھوٹا جواز پیدا کرنا چاہتا...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں 15 مقامات پر حملے کی خبر جھوٹ ہے، مودی سرکار اپنے فائدے کیلئے ڈراما کررہی ہے. تاہم جب پاکستان حملہ کرے گا تو وہ نظر بھی آئے گا اور گونج بھی سنائے دے گی. بھارتی میڈیا نہیں بتائے گا .لیکن پوری دنیا جان جائے گی۔وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر میڈیا کو بریفنگ دی۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ آدم پور سے 4 میزائل فائر ہوئے، ان میں سے ایک پروجیکٹائل (میزائل) انہوں نے خود امرتسر میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 مئی 2025ء) لیکن ابلاغ اور صحافت بغیر کسی میڈیم کے اپنا وجود نہیں رکھتے بعینہ میڈیم کے بدلتے ساتھ صحافت کے اصول وضوابط بھی بدل جاتے ہیں۔ خبر کا زاویہ، پیش کرنے کا انداز اور طریقہ کار بھی نئی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ خبر اور تجزیے کا مواد، الفاظ کا چناؤ اور زبان کا استعمال سب نیا ہو جاتا ہے۔ اخبار کا صحافی، نیوز چینل کے صحافی سے مختلف ہوتا ہے۔ اسی طرح نیوز چینل کا صحافی ڈیجیٹل میڈیا کے صحافی سے ذرا ہٹ کے ہو گا۔ ایک اور بات جو بڑی مشکل سے سمجھ آئی وہ یہ کہ نئے صحافیوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ نیا میڈیم پرانے میڈیم...
    پاک بھارت کشیدگی کے بعد جمعرات کی صبح سے پاکستان کے مختلف علاقوں سے ڈرون گرنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ انڈیا نے ایک بار پھر پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، اٹک، راولپنڈی، بہاولپور، میانو چھور اور کراچی کی جانب ڈرون بھیجے، جنہیں تباہ کر دیا گیا۔ پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اب تک 12 ڈرونز کو تباہ کر چکی ہے اور مختلف مقامات سے اب ان کا ملبہ جمع کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آتے ہیں ایک صارف نے ویڈیو شیئر کی جس میں لوگوں کا ہجوم گوٹکی سندھ میں نظر...
    پاکستان کے سابق کرکٹر محمد حفیظ نے بھارتی حملوں کو بزدلانہ اور شرمناک قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں محمد حفیظ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بزدلانہ اور غیر قانونی حملے شرمناک اقدام میں بدل گئے۔ محمد حفیظ نے لکھا کہ ہم بحیثیت قوم پاکستان کے دفاع کےلیے متحد ہیں۔ محمد حفیظ کے اس پیغام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔ صارفین نے کمنٹ سیکشن میں پاکستان سے اپنی محبت کا بھی کھل کر اظہار کیا۔ علاوہ ازیں سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ پر قومی پرچم کی تصویر پوسٹ کر کے لکھا کہ تیرا ہر ایک ذرہ ہم کو اپنی جان سے...
    غصے، جنون اورہیجان میں کیے گئے فیصلے ہمیشہ تباہی کا باعث بنتے ہیں، پاکستان پر حملہ بھارتی قیادت کی عقل دشمنی کی بہترین مثال ہے۔پہلگام واقعہ بھارتی قیادت کے اعصاب، ہوشمندی اور تدبر کا امتحان تھا جس میں وہ بری طرح فیل ہوئی ہے۔ چھ اور سات مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستانی سرزمین پر میزائل داغ کر ثابت کردیا کہ مذہب اور قوم پرست نظریات کی حامل قیادت دانشمندانہ فیصلہ کرنے کے قابل نہیں ہوتی، پہلگام واقعہ کئی سربستہ راز لیے ہوئے ہے، پاکستان نے آفر بھی کی کہ مشترکہ یا غیرجانبدار عالمی ٹیم تحقیقات کرے تاکہ پتہ چل سکے کہ یہ واقعہ کرانے والی قوتیں کون سی ہیں لیکن بی جے پی کوئی صائب فیصلہ نہ کرسکی۔...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان کی طرف سے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں بھارت کو  ردعمل دینے کی توقع کی جاسکتی ہے  اور یہ مؤقف سیاسی قیادت کے تمام حلقوں کی جانب سے دہرایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت کسی بھی بلا اشتعال جارحیت پر ملک کو جواب دینے کا حق حاصل ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس تمام آپشنز میز پر موجود ہیں اور بھارت کو یہ واضح پیغام دے دیا گیا ہے کہ پاکستان نہ صرف ایک ایٹمی طاقت ہے بلکہ روایتی جنگی صلاحیتوں کا بھی حامل ہے۔ پاکستان بھارت کے حملے کو اس...
    فوٹو: اے پی امریکی خبر ایجنسی نے بھی پاکستان کی جانب سے بھارتی طیاروں کے مار گرائے جانے کی تصدیق کردی ہے۔امریکی خبر ایجنسی اے پی نے مقبوضہ کشمیر میں اکھنور کے نزدیک بھارتی طیارہ گر کر تباہ ہونےکی ویڈیو شیئر کر دی، ویڈیو میں ضلع پلواما میں بھی بھارتی طیارے کا ملبہ دکھایا گیا۔خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے گزشتہ رات پاکستان پر حملہ کیا گیا جس کا پاکستان نے بروقت اور موثر جواب دے دیا اور رات کی تاریکی میں میزائل حملوں میں شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔ پاک فضائیہ نے بھارتی طیارے مار گرائے ہیں تو انڈین ایئرفورس کا بھاری نقصان ہے، ایڈیٹر دی اکانومسٹپاک فوج...
    فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا   بھارتی فوج کی بلااشتعال جارحیت سے ایک ننھا معصوم بچہ شہید ہوگیا۔سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی جارحیت میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کا 7 سالہ بیٹا ارتضیٰ عباس توری شہید ہوگیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بزدل دشمن کی بلااشتعال گولہ باری سے پیش آیا۔یاد رہے کہ گزشتہ شب بھارت نے میزائل حملوں سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں بھارت کے 5 جنگی طیارے پاکستان نے مار گرائے جبکہ 3 ڈرونز اور متعدد کواڈ کاپٹر بھی تباہ کر دیے۔ بھارتی طیاروں کی تباہی کی تصدیق بین الاقوامی میڈیا نے بھی کردیگزشتہ روز بھارتی میزائل حملوں کے جواب میں پاکستان کے منہ توڑ جواب کی بین...
     بھارتی انگریزی اخبار دی ہندو نے مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی فضائی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی طیاروں کی تباہی کی خبر پہلے ویب سائٹ پر شائع کی لیکن بعد ازاں اچانک خبر کو ڈیلیٹ کر دیا گیا، اور سوشل میڈیا پوسٹ بھی ہٹا دی گئی ابتدائی رپورٹ میں دی ہندو نے لکھا تھا کہ پاک فضائیہ نے تین بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تاہم کچھ ہی دیر بعد خبر ویب سائٹ سے ہٹا دی گئی اور لنک کام کرنا بند کر گیا اسی طرح خبر سے متعلق ٹوئٹر (ایکس) پوسٹ بھی غائب کر دی گئی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے گزشتہ شب بھارتی حملوں کے جواب میں 3 رافیل، ایک مگ 29، ایک سخوئی اور ایک ڈرون مار گرایا،...
    گزشتہ روز بھارتی میزائل حملوں کے جواب میں پاکستان کے منہ توڑ جواب میں بھارتی فضائیہ کے نقصان کی بین الاقوامی میڈیا نے بھی تصدیق کر دی۔ بین الاقوامی میڈیا نے پاکستان کی جانب سے بھارتی طیاروں کو مار گرانے کی تصدیق کی۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی (رائٹرز) کے مطابق گزشتہ رات بھارتی مہم جوئی کے جواب میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں تین لڑاکا طیارے گر کر تباہ ہوئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ چار بھارتی سرکاری ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر ہوائی حملے کے بعد دفاعی کارروائی کے دوران پاک فوج نے بھارتی طیاروں کو نشانہ بنا کر مار گرایا۔ دوسری جانب خبر رساں...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کے انگریزی روزنامے ’دی ہندو‘ نے بھی گودی میڈیا کی فہرست میں اپنا نام شامل کروالیا، بھارتی طیارے تباہ ہونے کی خبر ویب سائٹ سے ہٹادی، ٹوئٹر (ایکس) پر پوسٹ کی گئی خبر بھی ڈیلیٹ کردی۔ بھارت کے انگریزی روزنامے دی ہندو نے اپنی ویب سائٹ پر مقبوضہ کشمیر میں پاک فضائیہ کی کارروائی میں 3 بھارتی طیارے تباہ ہونے کی خبر شائع کی، کچھ دیر بعد خبر ویب سائٹ سے ہٹالی، ویب سائٹ پر ابتدا میں خبر دکھائی دے رہی ہے، تاہم کلک کرنے کے بعد تفصیلات سامنے نہیں آتیں، اور بعد میں خبر مکمل غائب ہوجاتی ہے۔ بھارت میں آزادانہ رپورٹنگ کرنے والے میڈیا ہاؤسز کا قحط ہے، مودی سرکار نے بھارتی میڈیا کو اپنے مکمل...
    ویب ڈیسک : بھارتی انگریزی اخبار ’دی ہندو‘ نے مقبوضہ کشمیر میں پاک فضائیہ کی کارروائی میں بھارتی طیارے تباہ ہونے کی خبر ویب سائٹ سے ہٹادی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (ٹوئٹر) پر کی گئی پوسٹ بھی ڈیلیٹ کردی۔ ابتدائی طور پر دی ہندو نے خبر شائع کی کہ پاک فضائیہ نے تین بھارتی جنگی طیارے تباہ کر دیے ہیں۔ تاہم کچھ دیر بعد ویب سائٹ پر موجود خبر کلک کرنے پر غائب ہوگئی اور تفصیلات نظر آنا بند ہوگئیں۔ اس کے بعد خبر مکمل طور پر ویب سائٹ سے ہٹا دی گئی۔ سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ بھی غائب کر دی گئی، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بھارتی میڈیا شدید حکومتی دباؤ میں ہے۔ ذرائع...
    بھارتی طیاروں کی تباہی کی خبر نشر ہوتے ہی غائب ،’دی ہند‘ نے دباؤ میں آکر ٹویٹ بھی ڈیلیٹ کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز بھارتی انگریزی اخبار ’دی ہندو‘ نے مقبوضہ کشمیر میں پاک فضائیہ کی کارروائی میں بھارتی طیارے تباہ ہونے کی خبر ویب سائٹ سے ہٹادی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (ٹوئٹر) پر کی گئی پوسٹ بھی ڈیلیٹ کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر دی ہندو نے خبر شائع کی کہ پاک فضائیہ نے تین بھارتی جنگی طیارے تباہ کر دیے ہیں۔ تاہم کچھ دیر بعد ویب سائٹ پر موجود خبر کلک کرنے پر غائب ہوگئی اور تفصیلات نظر آنا بند ہوگئیں۔ اس کے بعد خبر مکمل طور پر ویب سائٹ...
     وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت کے 5 طیارے اور ایک ڈرون کو مار گرایا ہے، پاکستانی فوج نے دشمن کی چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت کے 5 طیارے اور ایک ڈرون کو مار گرایا ہے، پاکستانی فوج نے دشمن کی چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کیا، بھارت نے سفید جھنڈا لہرا کر اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔ عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ سفید جھنڈا لہرانا بھارتی میڈیا کی بھی شکست ہے، بھارت تحقیقات سے ہمیشہ بھاگتا رہا، آج بدلہ لینے آیا اور بھاگ گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حملے میں کتنا نقصان ہوا کچھ دیر میں تفصیلات سامنے آجائیں گی،...
    ڈی جی آئی ایس پی آر کے الفاظ حقیقت میں بدل گئے، بھارتی عارضی خوشیاں مستقل غم میں تبدیل، انڈین میڈیا پر صف ماتم بچھ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر کے الفاظ حقیقت میں بدل گئے، بھارتی عارضی خوشیاں مستقل غم میں تبدیل۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فوج نے جو کہا کر دکھایا، بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد پاک فوج کے ایکشن نے دشمن کے پرخچے اڑا دئیے، متعدد چوکیاں تباہ ہونے کے بعد دشمن پر لرزہ طاری، انڈین میڈیا بھی بلبلا اٹھا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ ...
    بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے بازنہ آیا۔ حکومت کے بعد  اب معروف بھارتی فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا نے بھی متعصبانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے  پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور ہانیہ عامر  کی تصاویر  اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے ڈیلیٹ کردیں۔بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف حالیہ اقدامات نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ پہلگام حملے کے بعد بھارت نے نہ صرف پاکستان کے خلاف  جھوٹے پروپیگنڈے اور الزام تراشی  کا سلسلہ جاری  کر رکھا ہے بلکہ اس نے ثقافتی، ڈیجیٹل اور معاشی سطح پر بھی سخت اقدامات  شروع کر دیئے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد پاکستان کو عالمی سطح پر الگ تھلگ کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تناؤ کو مزید...
    بھارتی میڈیا نے ”پاکستان سائبر فورس“ نامی گروہ کی جانب سے بھارتی دفاعی اداروں پر سائبر حملے اور حساس ڈیٹا تک رسائی کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پاکستان سائبر فورس کے اکاؤنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس گروپ نے بھارتی ملٹری انجینئرنگ سروس اور منوہر پارکیر انسٹی ٹیوٹ آف ڈیفنس اسٹڈیز اینڈ اینالیسز کے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس دعوے میں کہا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے دفاعی اہلکاروں کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کی، جس میں ان کے لاگ اِن کریڈنشلز بھی شامل ہیں۔ اس ڈیٹا لیک کے علاوہ، یہ بھی رپورٹ کیا گیا ہے کہ...
    اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم پر اسوقت کافی اعتراضات، اشکالات، تنقیدی نکتہ نگاہ رکھنے والے کرتے ہیں، ان میں کوئی اور نہیں، مجلس میں آغاز کے دنوں کے دوستان بھی ہیں، ذمہ داریان ادا کرنیوالے بھی ہیں، اہم امور اپنے ہاتھوں سے انجام دینے والے اندرون و بیرون ملک میں انکی بہت اچھی تعداد موجود ہے۔ انکے مطابق یہ تنظیم پہلے جمود کا شکار ہوئی تھی، اب محدودیت کا شکار ہوچکی ہے۔ محدودیت کا شکار اس عنوان سے شاید کہ ایک طرف اسکے عہدیداران محدود، مخصوص چہرے ہیں تو دوسری جانب اسکی یونٹ، اضلاع، حتیٰ صوبائی تنظیمیں بھی سکڑ چکی ہیں، جبکہ بعض ناقدین کے بقول انکے مسئولین کی ترجیحات تبدیل ہوچکی ہیں، شہید الحسینی کے نام پر معرض وجود...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)انسٹاگرام پر ایک معمولی سی حرکت نے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا، جب بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اداکارہ اور انفلوئنسر اونیت کور کی ایک تصویر کو غلطی سے لائیک کردیا۔ ویرات کوہلی نے اس لائیک کو ’الگورتھم کی غلطی‘ قرار دیا، مگر اس چھوٹے سے واقعے نے اونیت کور کی قسمت کو ایسا پلٹا دیا کہ وہ راتوں رات انٹرنیٹ سنسیشن بن گئیں۔ یہ واقعہ 30 اپریل کو اُس وقت منظر عام پر آیا جب اونیت نے انسٹاگرام پر کچھ دلکش تصویریں پوسٹ کیں۔ لیکن جو بات عام فالوورز کی نظروں سے نہ چھپ سکی، وہ یہ تھی کہ ویرات کوہلی کا ’لائیک‘ بھی ان تصاویر میں شامل تھا۔ اگرچہ کچھ دیر بعد یہ لائیک...
    رشیا ٹوڈے نے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے یمنی میزائل کے تل ابیب کے وسط میں کامیاب حملے کو انتہائی پیشرفتہ کہلوانے والے دنیا کے مہنگے ترین امریکی فضائی دفاعی نظام کیلئے ایک ''عظیم دھچکا'' قرار دیا ہے! اسلام ٹائمز۔ حملہ آور یمنی میزائل کو روکنے اور تباہ کرنے میں غاصب اسرائیلی رژیم کے ''پیشرفتہ'' کہلوائے جانے والے فضائی دفاعی نظاموں ''آئرن ڈوم'' (Iron Dome)،  ''فلاخن داؤد'' (David's Sling)، ''ایرو 3'' (Arrow 3) اور ''اسپائیڈر'' (SPYDER) کے ساتھ ساتھ سٹیلائٹ کے ذریعے خان کرنے اور ''انتہائی پیشرفتہ'' کہلوانے والے امریکہ کے مہنگے ترین ہوائی دفاعی نظام ''تھاڈ'' (THAAD)؛ کہ جس کے بارے پینٹاگون کا دعوی ہے کہ یہ نظام دنیا بھر میں کسی بھی جگہ سے فائر کئے گئے بیلسٹک...
    رشیا ٹوڈے نے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے یمنی میزائل کے تل ابیب کے وسط میں کامیاب حملے کو انتہائی پیشرفتہ کہلوانے والے دنیا کے مہنگے ترین امریکی فضائی دفاعی نظام کیلئے ایک ''عظیم دھچکا'' قرار دیا ہے! اسلام ٹائمز۔ حملہ آور یمنی میزائل کو روکنے اور تباہ کرنے میں غاصب اسرائیلی رژیم کے ''پیشرفتہ'' کہلوائے جانے والے فضائی دفاعی نظاموں ''آئرن ڈوم'' (Iron Dome)،  ''فلاخن داؤد'' (David's Sling)، ''ایرو 3'' (Arrow 3) اور ''اسپائیڈر'' (SPYDER) کے ساتھ ساتھ سٹیلائٹ کے ذریعے خان کرنے اور ''انتہائی پیشرفتہ'' کہلوانے والے امریکہ کے مہنگے ترین ہوائی دفاعی نظام ''تھاڈ'' (THAAD)؛ کہ جس کے بارے پینٹاگون کا دعوی ہے کہ یہ نظام دنیا بھر میں کسی بھی جگہ سے فائر کئے گئے بیلسٹک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 مئی 2025ء) بھارتی حکومت نے اتوار کے روز پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت کئی اہم شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا۔ دونوں کے آفیشل ایکس ہینڈل کو ان کے "بھارت مخالف اور موجودہ کشیدہ صورتحال سے متعلق بدنیتی پر مبنی مواد" کے الزام میں بند کیا گیا ہے۔ بھارت پہلے ہی حکومت پاکستان کا سرکاری ایکس ہینڈل اور ملک کے وزیر دفاع خواجہ آصف کا ایکس اکاؤنٹ بھی بلاک کر چکا ہے۔ پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کا ایکس اکاؤنٹ بھی بھارت میں دستیاب نہیں ہے۔ پاکستان...
    بمبئی (اوصاف نیوز) مودی سرکار کی دھمکیوں اور اشتعال انگیزیوں کے تناظر میں پاکستان کسی بھی ممکنہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی تیار تو ہے ہی، لیکن بھارت میں پاکستان کے ایک ایک قدم کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ پاکستان ایئر فورس ایک ہی وقت میں تین بڑی فضائی مشقیں ”فضائے بدر“، ”للکارِ مومن“ اور ”ضربِ حیدری“ جاری رکھے ہوئے ہے، جن میں ایف-16، جے-10 اور جے ایف-17 جیسے جدید لڑاکا طیارے شامل ہیں۔ یہ مشقیں 29 اپریل سے جاری ہیں، اور ان میں سویڈن سے حاصل شدہ سیب (Saab) ایئر بورن وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم (AWACS) طیارے بھی شریک ہیں، جو دشمن کی ہر حرکت پر نظر رکھ رہے ہیں۔ ادھر پاکستان آرمی کے اسٹرائیک...
    لندن(نیوز ڈیسک)لندن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی پریس کانفرنس اس وقت بدنظمی کا شکار ہو گئی جب دو پاکستانی صحافی، صفینہ خان اور اسد علی ملک، کی آپس میں شدید لفظی جھڑپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سلمان اکرم راجہ اس وقت پریس کانفرنس میں خطاب کر رہے تھے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صفینہ خان اور اسد علی ملک ایک دوسرے پر نہ صرف بلند آواز میں الزام تراشی کر رہے ہیں بلکہ ایک دوسرے کو گالم کلوچ بھی کر رہے ہیں، جبکہ وہاں موجود افراد جھگڑے کو ختم کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صفینہ خان کا مؤقف صفینہ خان نے بعد...
    بھارت میں پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا بھی سوشل میڈيا اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا۔بھارت نے وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا چینل بند کیے جس کے بعد  بلاول بھٹو کا بھی سوشل میڈيا اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کیا گیا ہے۔گزشتہ دنوں  بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے بعد دلی سرکار کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ مودی سن لے دریائے سندھ ہمارا ہے، اس میں یا تو ہمارا پانی بہے گا یا اُن کا خون۔پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کاکہنا ہے کہ پہلگام واقعے کی سچائی سامنے...
    مودی راج میں صحافت زیرِ عتاب: پہلگام فالس فلیگ کے بعد کریک ڈاؤن میں شدت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز پہلگام فالس فلیگ واقعے کے بعد بھارت میں صحافت پر حکومتی شکنجہ مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ مودی سرکار کی جانب سے سنسرشپ اور میڈیا اداروں کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، کشمیر پر رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو جھوٹے مقدمات میں الجھایا جا رہا ہے۔ رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق بھارت صحافتی آزادی کے عالمی انڈیکس میں 151ویں نمبر پر جا پہنچا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ مودی حکومت پر تنقید کرنے والی آوازوں کو یو اے پی اے جیسے...
    اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کو سخت جواب دیتے ہوئے اہم بھارتی ویب سائٹس اور چینلز بلاک کر دیے۔ پاکستان نے اپنے قابلِ آرمی چیف کی قیادت میں بھارت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی ہے۔ گزشتہ روز پاکستان نے بھارتی ویب سائٹس اور URLs کو بلاک کیا اور آج اس نے بھارت کے اہم ٹی وی چینلز کو بھی اپنے انٹرنیشنل پلیٹ فارمز سے بلاک کر دیا۔ پاکستان نے اس کارروائی کے ذریعے بھارت کو نہ صرف ہر سطح پر منہ توڑ جواب دیا بلکہ سود سمیت اپنی تمام تر وصولی بھی کر لی۔ بھارت کے اہم میڈیا، ویب سائٹس اور ٹی وی چینلز پاکستان کی طرف سے بلاک کر دیے گئے ہیں اور ان...
    پہلگام واقعے کے بعد بھارت میں جس انداز سے جنگی بیانات کا سیلاب آیا اور پاکستان میں جس بے فکری و بے حسی کے ساتھ جنگ کی دھمکیوں کو سوشل میڈیا پر طنز، میمز اور جملے بازی کا نشانہ بنایا گیا وہ اس خطے کے اجتماعی شعور پر ایک تلخ سوالیہ نشان ہےـ  کیا ہم نے پچھلی ناکام جنگوں اور ایڈونچرز سے واقعی کچھ نہیں سیکھا؟  کیا ہم اب بھی جنگ جیسے ہولناک انسانی سانحے کو قومی غیرت کی کسوٹی یا تفریحی موضوع ہی سمجھتے رہیں گے؟ بھارت اور بالخصوص بھارتی میڈیا میں جنگی مائنڈ سیٹ نئی بات نہیں۔ ہر واقعے کے بعد جوابی کارروائی، سرجیکل اسٹرائیک، یا دشمن کو سبق سکھانے جیسے بیانیے میڈیا اور سیاستدانوں کے منہ سے...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء)بھارت کی جانب سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف، ڈی جی آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکائونٹس بلاک کرنے کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بھارت میں بند کر دیا گیا۔(جاری ہے) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے عالمی میڈیا پر بھارت کے ریاستی جبر، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیری عوام کی آواز کو دبانے کی کوششوں کو بے نقاب کیا، جس کے ردعمل میں بھارت نے ان کا آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بند کر دیا۔
    اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے عالمی یوم صحافت پر پیغام میں کہا ہے کہ آزادی صحافت جمہوریت، شفاف حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کی ضامن ہے، پاکستان میں میڈیا نے جمہوریت کے استحکام، قانون کی بالادستی اور عوامی شعور کی بیداری میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا،وفاقی وزیر اطلاعات کا پاکستانی میڈیا کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بربریت، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کو اجاگر کرنے میں موثر کردار ادا کرنے پر خراج تحسین کیا ہے،عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے اور مظلوموں کی آواز عالمی فورمز تک پہنچانے میں صحافی برادری نے جراتمندانہ کردار ادا کیا،یہی وہ آزاد اور...
    علی ساہی :سوشل میڈیا استعمال کرنیوالے پولیس افسران واہلکارہوجائیں ہوشیار،اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاونٹ پر باوردی تصاویر لگانے پر پابندی، باوردی تصویر لگانے پر اب مقدمات درج ہوں گے،آئی جی پنجاب نے سوشل میڈیا کے حوالے سے نئی پالیسی جاری کردی۔  پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایسا مواد جو محکمہ کے متعلق ہو، اور پرائیویٹ اکاؤنٹ پر شئیر کریں گے تو افسران واہلکاروں کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔ نئی پالیسی کے مطابق پولیس افسر واہلکار کوئی بھی محکمانہ پیپر ذاتی اکاونٹس پر شئیر نہیں کریں گے۔ افسران و اہلکار سرکاری سوشل میڈیا پر آگاہی و عوامی سروس کے متعلقہ پوسٹس اپلوڈ کرسکیں گے۔ کوئی بھی افسر و اہلکار اپنے پرائیویٹ اکاؤنٹ پر پولیس یونیفارم میں تصاویر اپلوڈ...
    افسران و اہلکار سرکاری سوشل میڈیا پر آگاہی و عوامی سروس کے متعلقہ پوسٹس اپلوڈ کرسکیں گے۔ کوئی بھی افسر و اہلکار اپنے پرائیویٹ اکاؤنٹ پر پولیس یونیفارم میں تصاویر اپلوڈ نہیں کرے گا۔ پولیس ملازمین کسی بھی حساس ادارے، مذہبی اور سیاسی حوالے سے تفصیلات سوشل میڈیا پر شئیر نہیں کریں گے۔ کوئی بھی پوسٹ آئی جی یا اعلی رینک کے افسر کی اجازت کے بغیر اپلوڈ نہیں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا استعمال کرنیوالے پولیس افسران و اہلکاروں کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی۔ اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاونٹ پر باوردی تصاویر لگانے پر پابندی عائدکر دی گئی۔ باوردی تصویر لگانے پر اب افسران و ملازمین کیخلاف مقدمات درج ہوں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سوشل...
    فوٹو فائل وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کو آج اور کل لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کروایا جائے گا، دورے کا مقصد بھارت کے خیالی دہشت گردی کے کیمپس کے من گھڑت پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا ہے۔وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانوں کا من گھڑت پروپیگنڈا کیا جاتا رہا ہے، میڈیا کو ان مقامات پر لے جایا جائے گا جن کا جھوٹا پروپیگنڈا بھارت کرتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا چینل بھارت میں بند کردیے گئے بھارت کی شکایت پر وزیراعظم کے سوشل میڈیا چینل سے کاکول میں...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد بھارتی حکومت نے جہاں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر شخصیات سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کردیے ہیں، وہیں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے، جن میں معروف اداکارہ ہانیہ عامر بھی شامل ہیں۔ بھارتی حکومت نے ہانیہ عامر کا انسٹا گرام اکاؤنٹ اپنے ملک میں بند کردیا ہے، جس کے بعد بھارت میں موجود اداکارہ کے مداحوں کو ان کی یاد ستانے لگی ہے، اور انہوں نے اکاؤنٹ تک رسائی کا طریقہ بھی ڈھونڈ نکالا ہے۔ یہ بھی پڑھیں بھارتی دھمکی کے بعد ہانیہ عامر کے لیے بھارتی مداح کی جانب سے پانی کا خصوصی تحفہ ہانیہ عامر کے بھارتی مداحوں نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک...
    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا الزام پاکستان پر ڈالنے کے بعد مودی سرکار شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے، حواس باختہ ہوکر مودی حکومت نے پاکستانی سیاسی و حکومتی شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت میں بلاک کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب چینلز کے بعد بھارت نے پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کردیے  وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بھارت میں بند کردیا گیا ہے، عطا اللہ تارڑ نے عالمی میڈیا پر بھارت کی ریاستی پالیسیوں پر تنقید کی تھی۔ وفاقی وزیراطلاعات نے نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو بے نقاب کیا بلکہ کشمیری عوام کی آواز کو دبانے کی بھارتی کوششوں کو بھی بے...
    پاکستانی سیاسی و حکومتی شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت میں بلاک کیے جانے کا سلسلہ تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے کی کڑی میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی شامل ہو گئے ہیں، جن کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت میں بند کردیا گیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب عطا اللہ تارڑ نے عالمی میڈیا پر بھارت کی ریاستی پالیسیوں پر تنقید کی۔ انہوں نے نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو بے نقاب کیا بلکہ کشمیری عوام کی آواز کو دبانے کی بھارتی کوششوں کو بھی اجاگر کیا۔ ان کی اس واضح اور مؤثر مؤقف پر ردعمل دیتے ہوئے بھارتی حکام نے ان کا آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ...
    وزارت اطلاعات و نشریات پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کے لیے آج اور کل لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دورے کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا پردہ بھی چاک ہوگیا اس دورے کا مقصد پاکستان میں نام نہاد اور خیالی دہشتگردی کے کیمپوں کے حوالے سے بھارت کے بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا ہے۔ بھارت کنٹرول لائن پر دہشتگردوں کے مبینہ ٹھکانوں کے بارے میں بارہا بے بنیاد اور بے بنیاد دعوے کر چکا ہے۔ اس دورے کے دوران، میڈیا کے نمائندوں کو صحیح جگہوں پر لے جایا جائے گا جو بھارت کی طرف سے دہشت گردی کے کیمپوں کے طور...
    پاکستانی میزائل تجربے سے بھارت خوفزدہ، میڈیا میں چیخ و پکار شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز پاکستان کی جانب سے ”ابدالی نیوکلئیر میزائل“ کے تجربے نے بھارت میں ہلچل مچادی ہے۔ پہلگام حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، اور خود میزائل تجربے کرنے والا بھارت پاکستان کے اس اقدام کو اشتعال انگیزی قرار دے رہا ہے۔پاکستان کے بیلسٹک میزائل تجربے کی خبر نے بھارتی میڈیا میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، پاکستان نے گزشتہ دنوں میں سمندری مشقوں میں شدت پیدا کی ہے اور لائن آف کنٹرول پر قیامت ڈھا دی ہے۔پاکستان کی اس سرگرمی نے بھارت میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے،...
    بھارت نے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بلاک کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:بھارت کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کرنے کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بھارت میں بند کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام بھارتی حکومت کی جانب سے آزادی اظہار رائے پر ایک اور کاری ضرب قرار دیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے عالمی میڈیا میں بھارت کے ریاستی جبر، انسانی حقوق کی پامالی اور کشمیری عوام پر مظالم کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا، جس پر ردعمل...
    پہلگام واقعہ کے بعد جہاں انتہا پسند بھارتی حکومت پاکستانی کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کررہی ہے وہیں جھوٹا پروپیگنڈا بھی پھیلا رہی ہے تاکہ پاکستانیوں کا مورال پست کیا جاسکے۔ اپنی فوجی ناکامی کو چُھپانے اور پاکستان پر الزام تراشی کے بعد بیانات سے بچنے کیلئے بھارت نے گزشتہ روز قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور اسٹار بیٹر بابراعظم کے انسٹا گرام اکاؤنٹس بھی بلاک کردیے تھے۔ تاہم اسکے محض کچھ گھنٹوں بعد پاکستان کے اسٹار بلے باز بابراعظم کی جھوٹی انسٹاگرام اسٹوری کی جعلی تصاویر گردش کرنے لگیں جس میں پہلگام واقعہ پر پاک فوج کی مذمت کی گئی تھی۔ مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ بھارت میں بابراعظم، رضوان کے سوشل اکاؤنٹس بھی بند اس جعلی پوسٹ میں...
    سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آزاد ، غیر جانب دار میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہوتا ہے۔عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر مقامی کالج سیالکوٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد ، غیر جانب دار میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اظہارِ رائے کی آزادی نہ صرف آئینی حق ہے بلکہ ایک مہذب معاشرے کی بنیادی ضرورت بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کو اگر دبایا جائے یا اس پر پابندیاں لگائی جائیں تو عوام کے علم میں...
     اسلام آباد ( آئی این پی) پاکستانی شہریوں کی بھارت سے واپسی کے لیے واہگہ بارڈر کی دستیابی سے متعلق دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ متعلقہ بارڈر آئندہ بھی پاکستانی شہریوں کے لیے کھلا رہے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ سنگین انسانی مسائل پیدا کر رہا ہے۔میڈیا کے سوالات کے پر ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ واہگہ اٹاری بارڈر سے عبور کرنے کی آخری تاریخ 30اپریل تھی اور اس تناظر میں ہمیں کچھ پاکستانی شہریوں کے اٹاری پر پھنسے ہونے کی میڈیا رپورٹس کا علم ہے۔ دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ خبرآگئی ترجمان...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول ترین کرکٹ فرنچائز لاہور قلندرز کے فیس بک اور انسٹاگرام پیجز بھارت میں ناظرین کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:سچ سے لرز جانے والی مودی سرکار نے آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کردیے فرنچائز کے ترجمان کے مطابق بھارت میں صارفین کو لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا پیجز تک رسائی حاصل نہیں رہی۔ ترجمان نے بتایا کہ بھارت میں ناظرین کو ایک پیغام موصول ہو رہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے پیجز بھارت میں دستیاب نہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے اس پابندی کی کوئی واضح وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔ یہ بھی پڑھیں:یوٹیوب چینلز کے...
    لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستانی میڈیا کا کردار قابل تعریف، صحافی خراج تحسین کے مستحق ہیں، آزادی صحافت کے لیے قربانیاں دینے والے صحافیوں کے بلند درجات کیلیے دعا گو ہوں، عصر حاضر میں صحافت کے نام پر جو کچھ ہو رہا ہے یہ خود میڈیا کے لیے بھی باعث تشویش ہے، ڈالر گیم کی وجہ سے ڈیجیٹل میڈیا پر فیک نیوز اور بدتمیزی کا طوفان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ’’آزادی صحافت کے عالمی دن‘‘ کے موقع پر منعقدہ ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں کیا۔ فورم میں چیئرپرسن ڈپارٹمنٹ آف پبلک ریلیشنز اینڈ ایڈورٹائزنگ، جامعہ پنجاب، ڈاکٹر فائزہ لطیف اور دانشور و کالم نگار سلمان عابد نے...
    پاکستان اور بھارت کی سرحدوں پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں جو روز بروز گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔ جغرافیائی سرحدوں کے علاوہ یہ جنگ میڈیا کی سرحدوں پر بھی جاری ہے۔ ویسے تو اب کہا جاتا ہے کہ میڈیا کی کوئی سرحدیں نہیں ہیں۔ میڈیا ایک گلوبل ویلج بن گیا ہے لہٰذا خبر کو روکنا عملی طور پر ناممکن ہو گیا ہے۔ میڈیا کی سرحدیں ختم ہو گئی ہیں، ایسے بین الاقوامی پلیٹ فارم آگئے ہیں جہاں سرحدوں اور قومیت کی تقسیم ختم ہو گئی ہے۔ لیکن حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ بھارت نے میڈیا کی جنگ میں ہار تسلیم کر لی ہے۔ پہلگام کے واقعہ کے فوری بعد سوشل میڈیا کی...
    پاکستان کے معروف انگریزی روزنامے دی نیوز کے ساتھ جیو نیوز کے خصوصی سیگمنٹ ’سچویشن روم‘ کے اینکر مبشر ہاشمی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بھارت میں بند کردیے گئے۔ اداکار فواد خان اور پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بھارت میں بند کردیے گئے، پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور اسٹار بلے باز بابر اعظم کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھی بھارت میں بلاک کردیے گئے ہیں۔ بابر اعظم اور محمد رضوان کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھارت میں بند کردیے گئے اس سے قبل پاکستان کے اولمپک جیولن تھرو چیمپئن ارشد ندیم کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بھارت میں بلاک کر دیا گیا تھا۔ اس سے پہلے بھارت میں ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر دنیا بھر...
    بھارت میں پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا چینل بند کردیے گئے۔بھارت کی شکایت پر وزیراعظم کے سوشل میڈیا چینل سے کاکول میں ان کے خطاب کی ویڈیو بھی ہٹادی گئی۔وزیراعظم نے اپنے خطاب میں پہلگام حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی تھی۔ بابر اعظم اور محمد رضوان کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھارت میں بند کردیے گئے اس سے قبل پاکستان کے اولمپک جیولن تھرو چیمپئن ارشد ندیم کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بھارت میں بلاک کر دیا گیا تھا۔ پاکستان کے معروف انگریزی روزنامے دی نیوز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، جیو نیوز کے خصوصی سیگمنٹ سچویشن روم کے اینکر مبشر...
    ذرائع نے بتایا کہ 29 اور 30 اپریل کو پاکستان میں بھارتی دہشت گردی اور جھوٹ کو مفصل طریقے سے بے نقاب کیا، یکم مئی کو بھارتی سرکار نے آئی ایس پی آر کے آفیشل اکاؤنٹس کو بھی بلاک کردیا، پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کا راز فاش کر کے بھارت کا فالز فلیگ آپریشن بے نقاب کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے حقائق سامنے لانے پر مودی سرکار نے گھبراہٹ میں آئی ایس پی آر کا یو ٹیوب چینل بھی بلاک کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے بھی اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی میڈیا بیانیے کی جنگ جیت گیا، مودی سرکار نے ذرائع ابلاغ اور میڈیا چینلز پر پابندی کے بعد اب آئی ایس...
    بھارت میں پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا سلسلہ جاری، وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا چینل بھی بند کردیے گئے۔ بھارت کی شکایت پر وزیراعظم کے سوشل میڈیا چینل سے کاکول میں ان کے خطاب کی ویڈیو بھی ہٹادی گئی، وزیراعظم نے اپنے خطاب میں پہلگام حملے کی غیر جانبدار تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی تھی۔ پاکستان کے معروف انگریزی روزنامے دی نیوز کے سوشل میڈیا اکاونٹس، جیو نیوز کے خصوصی سیگمنٹ سچوئیشن روم کے اینکر مبشر ہاشمی اور پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاونٹس بھی بھارت میں بند کردیے گئے۔ اس سے پہلے بھارت میں ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر دنیا بھر میں سب سے...
    مظفرآباد: وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ آپ کے وزیراعظم نے گزشتہ تین دنوں میں مودی کی ہندوتوا پالیسیوں اور مسئلہ کشمیر پر ایک بیانیہ دیا ، اس پر ہندوستانی میڈیا آپ کے وزیراعظم کا غلط تلفظ کے ساتھ نام لے کر چیختا اور چلاتا رہا ، ہندوستان نے تمام ٹیلی ویژن اور یوٹیوب چینلز اپنے ملک میں “بین “ کردئیے جن پر میرے انٹرویوز چلے ، دشمن کو ہمارے بیانیے کی طاقت کا اندازہ ہے ، ایک ارب سے زائد آبادی کا وزیراعظم 45 لاکھ آبادی والے وزیراعظم کے ہاتھوں پٹ گیا ، یہ اس لیے ہوا کہ میرا یقین ہے کہ طاقت کا محور و مسکن خدا کی ذات ہے ، مودی کی...
    بھارتی حکومت نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے مین اسٹریم و سوشل میڈیا چینلز کے بعد اب اپنے ملک میں آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کردیے۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن پردہ چاک ہونے پر بھارت حواس باختہ ہوگیا دنیا کے سامنے پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کرنے پر بوکھلاہٹ میں بھارت نے آئی ایس پی آر کے یو ٹیوب چینل اور ایکس اکاؤنٹس کی رسائی میں روڑے اٹکادیے ہیں تاکہ ہندوستان کے عوام حقیقت سے آشنا نہ ہوسکیں۔ واضح رہے کہ پاکستانی میڈیا کے بیانیے کی جنگ جیتنے کا اعتراف بھارتی میڈیا بھی کرچکا ہے۔ ڈی جی آئی آئی ایس پی آر نے 29 اور 30 اپریل کو اپنی پریس کانفرنسز...
    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی میڈیا کی جانب سے ان سے منسوب کی گئی جعلی سوشل میڈیا پوسٹ کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹا، من گھڑت اور گمراہ کن قرار دے دیا ہے۔ چند روز قبل ایک انسٹاگرام پوسٹ، جس میں پہلگام حملے پر پاکستان مخالف بیانیہ اختیار کیا گیا تھا، ہانیہ عامر کے نام سے وائرل ہوئی۔ اس جھوٹی پوسٹ میں حساس الزامات عائد کیے گئے جن میں پاک فوج، پاکستانی عوام اور مذہبی تنظیموں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلنے والی اس جعلی پوسٹ نے نہ صرف پاکستانی عوام کو تشویش میں مبتلا کیا بلکہ بھارتی مداحوں میں بھی غلط فہمی پیدا کی۔ تاہم اداکارہ ہانیہ عامر نے اس سازش...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء) پاکستانی شہریوں کی بھارت سے واپسی کے لیے واہگہ بارڈر کی دستیابی سے متعلق دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ متعلقہ بارڈر آئندہ بھی پاکستانی شہریوں کے لیے کھلا رہے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ سنگین انسانی مسائل پیدا کر رہا ہے۔میڈیا کے سوالات کے پر ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ واہگہ اٹاری بارڈر سے عبور کرنے کی آخری تاریخ 30اپریل تھی اور اس تناظر میں ہمیں کچھ پاکستانی شہریوں کے اٹاری پر پھنسے ہونے کی میڈیا رپورٹس کا علم ہے۔ترجمان نے کہا کہ اگر بھارتی حکام اپنی طرف سے پاکستانی...
     احمد منصور : پہلگام فالس فلیگ آپریشن/ حقائق سامنے لانے پر مودی سرکار نے گھبراہٹ میں آئی ایس پی آر کا یو ٹیوب چینل بھی بلاک کر دیا۔ پاکستانی میڈیا بیانیے کی جنگ جیت گیا، بھارتی میڈیا کا بھی اعتراف مودی سرکار نے ذرائع ابلاغ اور میڈیا چینلز پر پابندی کے بعد اب آئی ایس پی آر کا آفیشل یوٹیوب چینل اور ایکس اکائونٹ بھی معطل ، ذرائع ڈی جی آئی آئی ایس پی آر 29 اور 30 اپریل کو پاکستان میں بھارتی دہشت گردی اور جھوٹ کو مفصل طریقے سے بے نقاب کیا پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ 1 مئی کو مودی سرکار نے آئی ایس پی آر کے آفیشل اکاؤنٹ کو بھی بلاک...
    بھارت میں او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر نشر کیے جانے والے نازیبا اور فحش مواد نے ایک بار پھر عوامی حلقوں اور سیاسی ایوانوں میں شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔ حال ہی میں سامنے آنے والے ایک ریئلٹی شو کے وائرل کلپ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، جس میں شرکاء سے ’’کاما سترا‘‘ کی پوزیشنز پر سوالات اور ان کی عملی نمائندگی کروائی گئی۔ یہ متنازع شو ’ہاؤس اریسٹ‘ کے نام سے ’ULLU‘ پلیٹ فارم پر دستیاب ہے، جس کی میزبانی سابق بگ باس امیدوار اعجاز خان کر رہے ہیں۔ وائرل کلپ میں دکھایا گیا مواد نہ صرف عوامی اخلاقیات پر سوال اٹھاتا ہے بلکہ یہ بھی واضح کرتا ہے کہ بھارتی او ٹی ٹی پلیٹ...
    بھارتی فوج بنگلہ دیشی سرحد پر بھی الرٹ، میڈیا میں جنگ ٹھنڈی پڑ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارت کے ذرائع ابلاغ میں جنگ کا جنون بدھ کی شام سے ٹھنڈا پڑنا شروع ہوگیا ہے۔ دوسری جانب بھارت نے بنگلہ دیش کی سرحد پر بھی فوج الرٹ کردی ہے۔ اس سے پہلے بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ ڈاکٹر یونس نے فوجی تیاریوں کے حوالے سے ایک بیان دیا تھا۔بھارت میں پہلگام حملے کے بعد یہ بھارتی ذرائع ابلاغ ہی تھے جنہوں نے پاکستان پر الزامات عائد کیے اور ریزسٹنس فرنٹ کے نام سے ذمہ داری قبول کرنے کا جھوٹا بیان بھی شائع کیا۔ انہی بھارتی ذرائع ابلاغ نے یہ دعوی بھی کیا کہ...
    اسلام آباد(اے بی این نیوز)پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی (ر ا ) کا کردار بے نقاب ہو گیا،یہ دستاویزسوشل میڈیا ایپلیکیشن ٹیلی گرام کے ذریعے لیک ہوئی ہے۔ دستاویز پہلگام حملے میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا بھی واضح ثبوت ہے۔دستاویزمیں دی گئی ہدایات اور منصوبے پر عملدرآمد میں تضاد فالس فلیگ کا باعث بنا۔ دستاویز میں ہدایت دی گئی ہے کہ پاکستان مخلف بیانیہ کو میڈیا پر 36 گھنٹے کے بعد بنانا ہے۔دستاویز کے مطابق آئی ایس آئی پر یہ الزام 36 گھنٹے کے بعد ڈالنا ہے۔جبکہ میڈیا نے فالس فلیگ آپریشن کا فوری الزام پاکستان پر عائد کرکے منصوبہ خراب کردیا۔دستاویز اور ان تضادات سے واضح ہوتا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ کو...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ مودی سرکار پہلگام واقعے کو سندھ طاس معاہدے سے نکلنے کےلیے بہانے کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے۔ پانی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا بیانیہ مودی کے میڈیا تھیٹر کا حصّہ ہے۔پہلگام واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش سے متعلق بھارت کی خاموشی پر شیری رحمٰن نے اہم بیان میں کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے میں پاکستان کے کردار کے ثبوت اب تک عالمی میڈیا کو فراہم نہیں کیے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے بھی پہلگام حملے میں پاکستان کے کردار سے متعلق بھارتی ثبوت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں: شیری رحمٰنپاکستان...
    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر آج کل بھارت میں بھی اپنے ڈراموں ’میرے ہمسفر‘ اور ’کبھی میں کبھی تم‘ کی وجہ سے چرچے میں ہیں۔ مگر ان کی شہرت کا یہ سفر ایک ناخوشگوار موڑ پر پہنچ گیا ہے جب ایک بھارتی سی گریڈ اداکار فیضان انصاری نے ہانیہ کے خلاف انتہائی گھٹیا اور گستاخانہ ریمارکس کرکے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا۔ فیضان انصاری نے نہ صرف ہانیہ عامر کو نامناسب القابات سے نوازا بلکہ ان کے بارے میں انتہائی غیر مہذب الزامات بھی عائد کیے۔ یہ سب کچھ اس وقت سامنے آیا جب بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے ماحول میں ہانیہ عامر ایک بار پھر دونوں ممالک کی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔...
    ’’افراتفری کے 100 دن‘‘نے امریکہ کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، عالمی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن : امریکی انتظامیہ نے اپنے اقتدار کا 100 واں دن منایا ہے، اور پھولوں اور تالیوں کے بجائے، ایک تازہ ترین سروے میں 55 فیصد جواب دہندگان نے موجودہ انتظامیہ کی کارکردگی کے بارے میں منفی رویہ اپنایا، جو گزشتہ 80 سالوں میں اسی مدت کا بدترین ریکارڈ ہے۔ موجودہ امریکی انتظامیہ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے  بڑے پیمانے پر برطرفیاں، امیگریشن، تحقیقی فنڈز میں کٹوتی اور “ریسیپروکل محصولات”جیسے اقدامات  اٹھائے ہیں جن سے امریکی عوام اور امریکی معیشت کو حقیقی نقصان پہنچا ہے۔ امریکی حکومت کا یہ یقین ہے کہ زیادہ محصولات سے مینوفیکچرنگ کی بحالی...
    دستاویز کے مطابق آئی ایس آئی پر یہ الزام 36 گھنٹے کے بعد ڈالنا ہے جبکہ میڈیا نے فالس فلیگ آپریشن کا فوری الزام پاکستان پر عائد کرکے منصوبہ خراب کر دیا۔ ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ دستاویز اور ان تضادات سے واضح ہوتا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کو بھی کوئی ہدایات دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی "را" پہلگام حملے کی منصوبہ ساز  نکلی،  خفیہ دستاویزات لیک، مودی سرکار سے متعلق بھی تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی "را" کا کردار بے نقاب ہو گیا، یہ دستاویز سوشل میڈیا ایپلیکیشن "ٹیلی گرام" کے ذریعے لیک ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے ) بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی "را" پہلگام حملے کی منصوبہ ساز  نکلی،  خفیہ دستاویز ات لیک، مودی سرکار سے متعلق بھی  تہلکہ خیز انکشافات  سامنے آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق  پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی "را" کا کردار بے نقاب ہو گیا،یہ دستاویزسوشل میڈیا  ایپلیکیشن "ٹیلی گرام" کے ذریعے لیک ہوئی ہے۔  ذرائع نے بتایا کہ  دستاویز پہلگام حملے میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا بھی واضح ثبوت ہے ،دستاویزمیں دی گئی ہدایات اور منصوبے پر عملدرآمد میں تضاد فالس فلیگ کا باعث بنا۔دستاویز میں ہدایت دی گئی ہے کہ پاکستان مخالف بیانیہ کو میڈیا پر 36 گھنٹے کے بعد بنانا ہے،دستاویز کے مطابق آئی ایس آئی پر...
    پہلگام فالس فلیگ آپریشن ،’’را‘‘کے خفیہ دستاویز ،،منصوبے سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز — مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے مبینہ دہشت گرد حملے سے متعلق ایک خفیہ بھارتی دستاویز سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی ہے، جس میں بھارتی انٹیلیجنس ایجنسی “را” کے ملوث ہونے کے واضح شواہد موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ خفیہ دستاویز سوشل میڈیا ایپ “ٹیلی گرام” کے ذریعے منظرِ عام پر آئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دستاویز میں واضح ہدایات دی گئی تھیں کہ حملے کا الزام پاکستان اور آئی ایس آئی پر حملے کے 36 گھنٹوں بعد عائد کیا جائے، تاہم بھارتی میڈیا نے فوری طور پر الزام پاکستان...
    بھارتی میڈیا کا پاکستان کے خلاف آپریشن بدلہ شروع ہونے کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی: بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف آپریشن بدلہ شروع ہونے کا دعویٰ کر دیا، مودی نے پورے خطے کو خطرے میں ڈال دیا، افواج کو کسی بھی وقت، کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی مکمل آزادی دے دی۔ بھارتی نشریاتی ادارے ٹائمز ناؤ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارتی حکومت، میڈیا اور عسکری اداروں کی جانب سے جارحانہ بیانات اور اقدامات میں تیزی آ گئی ہے، بھارتی کابینہ کی سکیورٹی کمیٹی کے مسلسل اجلاس ہو رہے ہیں جن میں پاکستان کے خلاف سٹریٹجک اقدامات پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ ٹائمز ناؤ کے مطابق بھارت...
    عید قرباں کے قریب آتے ہی جہاں ہرطرف قربانی کے جانوروں کی گہما گہمی ہوتی ہے وہیں سوشل میڈیا پر دلچسپ خبریں وائرل ہو جاتی ہیں۔ کبھی گائے کی چہل قدمی اور پان کھانے کی ویڈیو وائرل ہوتی ہے تو کبھی رکشے میں بیٹھے اونٹ کی۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایسی ہی دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بکرا موٹر سائیکل کی سواری کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار بکرے کو آگے بٹھائے ہوئے جا رہا ہے اور اس دوران بکرا پر سکون طریقے سے بیٹھا ہوا اس سواری سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا پر صارفین کی...
    جب بھی کہیں کوئی مچھر مارا جاتا ہے، بھارت فوراً انگلی پاکستان کی طرف اٹھا دیتا ہے۔ جیسے مچھر بھی ISI کے ایجنٹ ہوں اور ہر ‘بھنبھناہٹ’ کسی سازش کا کوڈ ہو۔ بھارت کا میڈیا ایسا شور مچاتا ہے جیسے کشمیر فتح کرلیا ہو، حالانکہ سچ یہ ہے کہ اکثر تو ان کی خبریں فلموں کے اسکرپٹ لگتی ہیں، جس کا ہیرو ہمیشہ ‘را’ ہوتا ہے! یہ وہی میڈیا ہے جس کے ایک مشہور اینکر نے کہا تھا کہ ‘ہم نے چائے کے کپ میں سرجیکل اسٹرائیک کردی!’ مطلب نہ چائے ٹھنڈی ہونے دی، نہ عقل گرم! پاکستان ایک عرصے سے امن کی بات کر رہا ہے، لیکن بھارت ہمیشہ جنگ کی ‘بھن بھن’ سناتا رہتا ہے۔ محاورہ ہے: ‘اونٹ...
    یوٹیوب چینلز کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کرنا شروع کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ہانیہ عامر، ماہرہ خان، علی ظفر،اقرا عزیز، بلال عباس خان اور صنم سعید کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کردیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت نے 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی لگادی، مگر کیوں؟ اس سے قبل پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے دوران گزشتہ روز بھارتی حکومت نے 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کر دی تھی۔ بھارتی وزارت داخلہ کی سفارش پر پاکستان کے نیوز چینلز ڈان نیوز، سما ٹی وی، اے آر وائی نیوز اور جیو نیوز کے یوٹیوب چینلز بھی پابندی کی...