2025-09-18@23:45:55 GMT
تلاش کی گنتی: 1595
«ونود کامبلے کی»:
(نئی خبر)
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کشیدگی میں کمی یقینی بنانے کیلئے دونوں ملک افواج کو زمانہ امن کی پوزیشن پر لے کر جائیں گے، افواج کی نارمل پوزیشن پر واپسی کئی مراحل میں ہوگی، دونوں ممالک نے تمام فوجیں 30 مئی تک نارمل پوزیشن پر واپس لانے پر اتفاق کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان حالیہ رابطے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان گزشتہ روز رابطہ ہوا جس میں دونوں ممالک نے افواج کو مرحلہ وار معمول کی پوزیشن پر لے جانے پر اتفاق کیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کشیدگی میں...
خارجہ سیکریٹری وکرم مسری نے پارلیمانی کمیٹی برائے امور خارجہ کی میٹنگ کے دوران امریکی صدر کے بیان بر خلاف بات کرتے ہوئے کہا کہ ہند پاک دشمنی میں توقف کا مطالبہ ڈی جی ایم او سے ڈی جی ایم او بات چیت کے بعد کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:سیز فائر کا اعلان کیوں کیا؟ سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کو بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیاں وکرم مسری کے مطابق ٹرمپ نے ’جنگ بندی‘ کے بارے میں اپنے دعوے سوشل میڈیا پر کیے، نہ کہ کسی سرکاری چینل کے ذریعے، جہاں بھارت اپنی بات کو سامنے رکھ سکتا تھا۔ خارجہ سیکریٹری کہنا تھا کہ کسی دوسرے ملک کے پاس جموں و کشمیر کے مسائل پر تبصرہ کرنے کا کوئی مؤقف...
اسلام آباد: بھارت اور فتنۃ الہند کی بلوچستان میں دہشتگردی اور گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا، جنگی محاذ پر شکست کے بعد بھارت نے نیا پروپیگنڈا شروع کر دیا۔ جعفر ایکسپریس واقعے کی ویڈیو نشر کر کے بھارتی چینلز کی جانب سے دہشتگردوں کی پشت پناہی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ٹی وی چینل میں بی ایل اے کی ویڈیو دکھا کر دہشتگردانہ کارروائیوں کو نہ صرف سپورٹ کیا جا رہا ہے بلکہ دہشت گردی کو کھلے عام دکھایا جا رہا ہے۔ بھارت نے ہار تسلیم کرنے کے بجائے دہشتگردی کو سہارا بنا لیا اور پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانے کی نئی چال چل رہا ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کی تشہیر...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس محمد علی مظہر نے قرار دیا کہ کسی عدالتی فیصلے پر نظرثانی ایک اہم قدم ہے اور یہ اقدام اسی وقت اٹھانا چاہیے جب ریکارڈ پر کسی واضح غلطی، لاپرواہی کو نظر انداز کیے جانے کی وجہ سے سنگین ناانصافی سامنے آئی ہو۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ایک درخواست کی سماعت کے بعد 7 صفحات پر مشتمل اضافی نوٹ میں کہا کہ اگر فیصلے میں غلطی اتنی نمایاں اور اہم ہو کہ اسے فیصلہ دینے سے پہلے دیکھا جاتا تو نتیجہ مختلف ہوتا تو ایسی صورت میں ہی نظرثانی کی درخواست دائر کی جا سکتی ہے۔ مزید پڑھیں: آئینی بینچ کے رولز نہ بننے پر ججز کمیٹی بظاہر تقسیم کا...
بھارت بمقابلہ پاکستان جنگ کا منظر نامہ گزشتہ 10 دنوں سے عالمی بحث کا موضوع تھا۔ دونوں ایٹمی طاقتیں تقریباً جنگ کے دہانے پر پہنچ گئی تھیں اور بالآخر معاملات طے پا گئے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بیچ میں کود پڑے اور دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی مسلمان نے پاکستان مخالف نعرہ لگانے سے انکار کردیا پاکستان ایئر فورس کس طرح ہندوستانی فوجی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوئی، مودی سرکار ہندوستانیوں کو یہ ثابت کرنے کے لیے بچگانہ حربے استعمال کررہی ہے کہ اس نے اپنے ہی کئی شہریوں کو پاکستانیوں کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ بھارتی پولیس نے ولاگر جیوتی ملہوترا سمیت 6 افراد...
اسلام ٹائمز: گذشتہ چند برسوں کے دوران وادی کشمیر میں عسکریت پسندی میں کمی اور سرحد پر جنگ بندی نے سیاحت کو ایک بار پھر زندگی بخشی تھی۔ صرف 2023ء میں ہی 30 لاکھ سیاحوں نے وادی کشمیر کا رخ کیا۔ بھارتی حکومت نے اس رجحان کو دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد "نارمل حالات" کی علامت قرار دیا تھا، لیکن پہلگام حملے نے اس دعوے پر گہرا سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ رپورٹ: جاوید عباس رضوی وادی کشمیر کے پُرامن سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے کے بعد کشمیر میں سیاحت کا شعبہ شدید بحران کا شکار ہوگیا ہے۔ حملے کے نتیجے میں تمام پیشگی بکنگز منسوخ ہو چکی ہیں اور ہوٹل، ہاؤس بوٹس،...

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں2 بہادر جوان شہید
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیاں کی ہیں، جن میں 9 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 بہادر جوان شہید ہوئے۔ بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں 17 اور 18 مئی کو کی گئیں۔ ’’ پی ٹی آئی تحریک عدم اعتماد لارہی ہے تو ضرور لائے، سو بسم اللّٰہ لیکن‘‘۔۔۔ خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو ’’مشورہ ‘‘ دیدیا آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں خوارج کے ٹھکانے پر موثر کارروائی میں بھارتی سپانسرڈ 5 خوارج مارے گئے،...
کراچی: بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کی انتظامیہ نے یونیورسٹی کی سینیئر پوزیشن پر کام کرنے والے برسر اکائونٹ افسر عبدالرشید ملاح کو ہراسانی کے الزام میں معطل کرکے تاحکم ثانی کیمپس میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یونیورسٹی کے رجسٹرار کی جانب سے اس سلسلے میں پیر کی دوپہر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، بتایا جارہا ہے کہ عبدالرشید ملاح کی ہراسانی کے الزام میں معطلی کا فیصلہ پیر کی صبح لیاری یونیورسٹی کی منعقدہ سینڈیکیٹ کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔ ٹرجسٹرار پر ایک طالبہ کو موبائل فون اپلیکیشن کے بذریعے میسجز پر ہراساں کرنے کا الزام تھا جس کی باقاعدہ شکایت متعلقہ طالبہ کی جانب سے کی گئی تھی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا مؤقف...

انسانی امداد کے داخلے کی اجازت، غزہ سے جبری نقل مکانی کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ہے، صیہونی وزیر خزانہ
اپنی ایک تقریر میں بزالل اسموٹریچ کا کہنا تھا کہ آخری اسرائیلی قیدی کی واپسی تک، ہمیں غزہ میں پانی تک نہیں جانے دینا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیر خزانہ Bezalel Smotrich نے ایک تقریر میں کہا کہ ہم کل سے جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ سراسر پاگل پن ہے۔ حماس کو کوئی امداد نہیں پہنچے گی۔ جو بھی غزہ میں امداد پہنچانے کی بات کرتا ہے وہ جھوٹ بولتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں جو ہوا اسے دُہرایا نہیں جائے گا۔ ہم صرف خوراک و ادویات کی کم سے کم مقدار غزہ جانے دیں گے۔ بزالل اسموٹریچ نے کہا کہ آخری اسرائیلی قیدی کی واپسی تک، ہمیں غزہ میں پانی تک نہیں جانے دینا چاہیے۔...
پاور سیکٹر میں جاری اصلاحاتی عمل کے ذریعے غیرفعال پاور پلانٹس کی نیلامی کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا جس میں2362میگا واٹ صلاحیت کے 3 پلانٹس کو فروخت کیلئے پیش کیا گیا۔پاور سیکٹر میں جاری اصلاحاتی عمل کے ذریعے ناکارہ سسٹم سے چھٹکارے کے مشن کے طور پر سرکاری پرانے اور غیرفعال پلانٹس کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔نیلامی میں 880 میگاواٹ جامشورو تھرمل پاور اسٹیشن ، 1350 میگاواٹ کا مظفر گڑھ تھرمل پاور اسٹیشن اور 132 میگا واٹ اسٹیم پاور اسٹیشن فیصل آباد شامل ہیں۔واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں 7 مختلف پرانے تھرمل پاور پلانٹس فروخت کیے جاچکے ہیں، فروخت کیے گئے پلانٹس کی بولی تقریباً 9 ارب سے زائد رہی...

سپریم کورٹ ؛نورمقدم کیس کی سماعت میں دوپہر ایک بجے تک وقفہ ،عدالت کا آج ہی فریقین کو سن کر فیصلہ کرنے کا عندیہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے نورمقدم کیس کی سماعت میں دوپہر ایک بجے تک وقفہ کردیا،عدالت نے آج ہی فریقین کو سن کر فیصلہ کرنے کا عندیہ دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دوران سماعت جسٹس ہاشم کاکڑنے کہاکہ ریلیف بنتا ہو تو دیں گے، ورنہ فیصلہ کردیں گے،عدالت نے کہا کہ آج مخصوص نشستوں والا کیس ہے، بنچ ٹوٹا تو نور مقدم کیس سنیں گے،مخصوص نشستوں والا بنچ نہ ٹوٹا تو ایک بجے سماعت ہوگی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہاکہ ججز کو تھوڑی بہت پین لینی چاہئے،اپیل منظور کرکے سماعت نہ کرنا درست نہیں،10،10سال تک لوگ ڈیتھ سیل میں رہتے ہیں۔ نئے مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پیش ہو گا ...
پاکستان نے ایف 16 کشیدگی میں اڑایا ہی نہیں ،بھارت نے اسے مار گرانے کا دعویٰ کر دیا بھارت آج تک پہلگام کا ثبوت دینے میں ناکام ہے، دوبارہ ایڈونچر کا بھرپور جواب دینگے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بھارت کا حملے کی پیشگی اطلاع دینے کا دعویٰ مسترد کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر نے حملے کی پیشگی اطلاع کسے دی۔وزیرخارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی جاری رہنے کی امید ظاہر کی اور کہا کہ بھارت نے دوبارہ کوئی ایڈونچر کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔اُن کا کہنا ہے کہ بھارت آج تک پہلگام واقعے کا ثبوت...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بھارت کا حملے کی پیشگی اطلاع دینے کا دعویٰ مسترد کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے حملے کی پیشگی اطلاع کسے دی۔ وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی جاری رہنے کی امید ظاہر کی اور کہا کہ بھارت نے دوبارہ کوئی ایڈونچر کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت آج تک پہلگام واقعے کا ثبوت دینے میں ناکام ہے، اس کا سارا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ حد تو یہ ہے کہ پاکستان نے...
پاور سیکٹر میں جاری اصلاحاتی عمل کے ذریعے غیرفعال پاور پلانٹس کی نیلامی کے دوسرے مرحلے کا آغاز کل سے ہوگا، 2 ہزار 362 میگاواٹ صلاحیت کے 3 پلانٹس کو فروخت کیلئے پیش کیا جائیگا۔ پاور سیکٹر میں جاری اصلاحاتی عمل کے ذریعے ناکارہ سسٹم سے چھٹکارے کا مشن، سرکاری پرانے اور غیرفعال پلانٹس کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ غیر فعال پاور پلانٹس کی نیلامی کے دوسرے مرحلے کا آغاز کل سے ہوگا، 2 ہزار 362 میگاواٹ صلاحیت کے 3 پلانٹس کو فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق نیلامی میں 880 میگاواٹ جامشورو تھرمل پاور اسٹیشن فروخت کیلئے پیش ہوگا، 1350 میگاواٹ کا مظفر گڑھ تھرمل پاور اسٹیشن بھی نیلامی فہرست...

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی صمند چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت، حکومت امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرے گی،میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خضدار میں صمند چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری بیان میں کیا۔انہوں نے افسوسناک واقعے کو امن کو تباہ کرنے کی ایک گھناؤنی سازش قرار دیا ۔(جاری ہے) وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لیویز فورس کے بہادر جوانوں نے فرض کی راہ میں اپنی جانیں قربان کر کے شجاعت کی نئی تاریخ رقم کی ۔ انہوں نے شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی...
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کی عدلیہ کو حکم امتناعی کی درخواستوں پر پندرہ دن کے اندر اندر فیصلے کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے حکم امتناعی اور سول اپیلوں سے متعلق جوڈیشل پالیسی 2009پر عملدرآمد کا حکم جاری کیا، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے تمام سیشن ججوں کو مراسلہ ارسال کر دیا۔مراسلہ کا متن ہے کہ حکم امتناعی کی درخواستوں پر15 دن کے اندر اندر فیصلہ کیا جائے ، سول اپیل زیر دفعہ 104 جو تین ماہ سے زیادہ عرصے سے زیر التوا ء ہے اس کا فیصلہ ایک ماہ میں کیا جائے۔

مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ 26ویں آئینی ترمیم کے فیصلے تک موخر کرنے کی استدعا، سپریم کورٹ میں 3متفرق درخواستیں دائر
مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ 26ویں آئینی ترمیم کے فیصلے تک موخر کرنے کی استدعا، سپریم کورٹ میں 3متفرق درخواستیں دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ 26 ویں آئینی ترمیم کے فیصلے تک موخر کرنے کی استدعا کردی۔مخصوص نشستوں کے کیس میں بنچ پر اعتراض سمیت تین متفرق درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئیں، متفرق درخواستیں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔بینچ پر اعتراض اور کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواستیں شامل ہیں، اس کے ساتھ 26 ویں ترمیم کیس کا فیصلہ مخصوص نشستوں کے کیس سے پہلے کرنے کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔درخواست...
دورانِ سماعت عدالت نے کیس پراپرٹی پیش نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیس پراپرٹی اور گواہوں کو پیش کیوں نہیں کر رہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے چینی قونصل خانے پر حملے کے مقدمے میں کیس پراپرٹی اور گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ دورانِ سماعت عدالت نے کیس پراپرٹی پیش نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیس پراپرٹی اور گواہوں کو پیش کیوں نہیں کر رہے۔ بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس پراپرٹی اور گواہوں کوپیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی۔ پولیس...
کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے چینی قونصل خانے پر حملے کے مقدمے میں کیس پراپرٹی اور گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ دورانِ سماعت عدالت نے کیس پراپرٹی پیش نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیس پراپرٹی اور گواہوں کو پیش کیوں نہیں کررہے۔ بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس پراپرٹی اور گواہوں کوپیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں کالعدم بی ایل اے کے کارندے علی حسنین، عبداللطیف سمیت 4 ملزم گرفتار ہیں۔ مقدمے میں کالعدم بی ایل اے کے سربراہ حربیار مری سمیت 16 ملزم اشتہاری...
لاہور (نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی لاہور کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اے ٹی سی لاہور کے جج منظر علی گل نے چھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے تفتیشی افسر کو 26 مئی تک پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک اور واٹس ایپ میچنگ ٹیسٹ مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تفتیش کیلئے جیل میں ہی تمام انتظامات کرے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ پولی گرافک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کا فائدہ ملزم اور پراسیکیوشن دونوں کو ہو سکتا ہے، عمران خان پر لگے الزامات کی...
اسلام آباد(آئی این پی) خبررساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان نے پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عمران خان اور بیرسٹر گوہر کے درمیان آخری ملاقات میں کیا گیا۔عمران خان نے بیرسٹر گوہر سے ملاقات میں موقف اپنایا کہ چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی کی ذمہ داریاں ہونے کی وجہ سے جنید اکبر کی سیاسی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔بیرسٹر گوہر نے موقف اپنایا کہ استعفی دینے کی صورت میں اسپیکر پبلک اکانٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ پی ٹی آئی کے بجائے کسی اور جماعت...

ہماری روایتی عسکری صلاحیت دشمن کو روکنے کیلئے کافی : عالمی برادری بھارت میں ایٹمی تنصیبات کی سکیورٹی ِ، مواد چوری کا جائزہ لے : پاکستان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے عالمی برادری سے بھارت میں ایٹمی تنصیبات کی سکیورٹی اور تابکار مواد کے بار بار چوری ہونے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے جوہری ہتھیاروں پر بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے اور بھارتی عدم تحفظ اور ناکام دفاعی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے، راج ناتھ سنگھ کی باتوں سے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی ذمہ داریوں سے لاعلمی ظاہر ہوتی ہے، بھارت کو روکنے کیلئے پاکستان کی روایتی صلاحیتیں ہی کافی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عالمی برادری کو بھارت میں ایٹمی مواد کی چوری اورغیر قانونی سمگلنگ...
عمران خان نے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی جنید اکبر کی تبدیلی کا فیصلہ واپس لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر کو پبلک اکانٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا فیصلہ والیس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عمران خان اور بیرسٹر گوہر کے درمیان آخری ملاقات میں کیا گیا۔عمران خان نے بیرسٹر گوہر سے ملاقات میں موقف اپنایا کہ چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کی ذمہ داریاں ہونے کی وجہ سے جنید اکبر کی سیاسی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔بیرسٹر گوہر نے موقف اپنایا کہ استعفیٰ دینے کی صورت میں اسپیکر پبلک...
—جنگ فوٹو پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے سابق جنرل سیکریٹری اور ن لیگ جاپان کے سابق صدر شیخ قیصر محمود نے جاپان سے جاری کیے گئے اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کی شاندار عسکری و سفارتی کامیابی صرف ایک جنگی فتح نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے حوصلے، اتحاد اور قیادت کا پیغام ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی صرف فوجی محاذ پر نہیں، قیادت، حکمتِ عملی اور عوامی یکجہتی کا بھی ثبوت ہے، میاں نواز شریف کی سیاسی بالغ نظری، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی بصیرت افروز حکمتِ عملی اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جرأت مندانہ قیادت نے مل کر پاکستان کو وہ مقام دلوایا ہے جس...
پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عمران خان اور بیرسٹر گوہر کے درمیان آخری ملاقات میں کیا گیا۔عمران خان نے بیرسٹر گوہر سے ملاقات میں موقف اپنایا کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذمہ داریاں ہونے کی وجہ سے جنید اکبر کی سیاسی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے موقف اپنایا کہ استعفیٰ دینے کی صورت میں اسپیکر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ پی ٹی آئی کے بجائے کسی اور جماعت کو دے دیں گے۔پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق پبلک...
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے بھارت کا ایک اور بے بنیاد پروپیگنڈا مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی کسی ایٹمی تنصیب پر کوئی حملہ نہیں ہوا۔ آئی اے ای اے کے ترجمان نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کے تمام ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں اور تابکاری کے اخراج سے متعلق گردش کرنے والی خبریں بھی مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی جوہری تنصیبات بین الاقوامی معیار کے مطابق محفوظ ہیں اور کسی بھی قسم کا خطرہ لاحق نہیں۔ اس مؤقف کے بعد بھارت کی جانب سے پھیلائی گئی جھوٹی اطلاعات ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی ہیں۔ واضح رہے کہ حالیہ...

چین کی برازیل سمیت 5 ممالک کے لیے ویزا فری پالیسی کا آزمائشی اطلاق یکم جون 2025 سے ہو گا،چینی وزارت خارجہ
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے رسمی پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ یکم جون 2025 سے لے کر 31مئی 2026 تک ، چین برازیل، ارجنٹینا، چلی، پیرو اور یوراگوئے سمیت پانچ ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا فری پالیسی کا آزمائشی اطلاق کرے گا۔ مذکورہ پانچ ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والے وہ افراد جو چین میں کاروبار کرنے ، سیر کرنے ، رشتہ داروں سے ملنے اور افرادی تبادلے کے تحت آئیں گے، وہ ویزا فری پالیسی کے تحت چین کی سرزمین پر 30 روز تک قیام کر سکیں گے ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین اعلیٰ معیاری کھلے پن پر قائم رہے گا اور غیرممالک کے...
برکینا فاسو ک(نیوز ڈیسک)افریقی ملک برکینا فاسو کے شمالی صوبے لوروم میں قائم ایک فوجی چیک پوسٹ پر حملے میں 60 اہلکار ہلاک ہوگئے، جس کی ذمہ داری القاعدہ سے منسلک گروپ نے قبول کرلی ہے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برکینا فاسو کے انٹیلیجینس گروپ نے بتایا کہ صوبہ لوروم میں ملٹری پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری القاعدہ سے منسلک گروپ جے این آئی ایم نے قبول کرلی ہے۔ خطے میں دہشت گردی کے واقعات پر نظر رکھنے والے امریکی ادارے نے بتایا کہ مذکورہ گروپ نے اس حوالے سے پیغامات پوسٹ کیے ہیں، جس میں وہ برکینا فاسو اور مالی میں ہونے والے واقعات کی ذمہ داری لے رہا ہے۔ برکینا فاسو کی حکومت کی جانب...
کوئٹہ کے ایک امتحانی مرکز میں جب سب طلبا و طالبات اپنے ہاتھوں میں پکڑے قلموں سے خوابوں کو کاغذ پر اتار رہے تھے، وہیں ایک ایسا نوجوان بھی موجود تھا جس کا قلم اس کے پیروں کی انگلیوں میں تھا۔ یہ صرف امتحانی پرچہ حل کرنے کا منظر نہیں تھا، بلکہ حوصلے، عزم اور خودداری کی ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی تھی۔ خصوصی صلاحیتوں کے حامل رفیع اللہ نے اپنی ہمت سے ثابت کر دیا کہ اگر ارادے سچے ہوں تو جسمانی کمزوریاں کبھی منزل کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔ رفیع اللہ کے قلم سے نکلنے والے الفاظ گویا حوصلے کی روشنائی میں ڈوبے ہوئے تھے۔ ہر سطر، ہر لفظ اس کی جدوجہد اور حوصلے کی...
پاکستانی عازمین کو حج پر لے جانے کا آپریشن 33 روز میں مکمل ہوگا، اس دوران سرکاری سکیم کے 89 ہزار عازمین کو 342 پروازوں کے ذریعے مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ پہنچایا جائےگا، نجی سکیم کے تحت 23،620 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سے جدہ کے لیے حج پروازوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج ہو گیا۔ ذرائع کے مظابق جدہ ایئرپورٹ سے عازمین مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے، آج شام تک 2 پروازوں کے ذریعہ 633 پاکستانی عازمین کو سعودیہ پہنچایا جائے گا۔ خیال رہے پی آئی اے کی دوسرے مرحلے کی پہلی پرواز پی کے 741، 305 عازمین کو لے کر جدہ پہنچ گئی، دوسری پرواز پی کے 759 بھی آج 328 عازمین...
صدر کراچی—فائل فوٹو کراچی کے مصروف ترین علاقے صدر سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا شخص جناح اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔پولیس حکام کے مطابق اسپتال میں داخل 60 سالہ شخص بیان دینے کی حالت میں نہیں، جس کے قریبی رشتے داروں کے بیانات قلم بند کر لیے گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق شہری کی جیب سے خاتون کے 2 بھارتی پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں۔پولیس نے بتایا ہے کہ شہری کی اہلیہ بھارتی شہری ہے، جو 2 بیٹوں کے ساتھ جامشورو میں رہتی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر گزشتہ روز کسی نامعلوم شخص نے شہری کو نشہ آور چیز کھلائی تھی جس سے وہ بیہوش ہو گیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق عبدالعزیز کے مکمل ہوش...

آئی پی ایل کے دوران پاکستانی حملے کا خطرہ، دھرم شالا اسٹیڈیم میں کیا ہوا؟ مچل اسٹارک کی اہلیہ نے بتادیا
آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی مچل اسٹارک کی اہلیہ ایلیسا ہیلی نے آئی پی ایل کے درمیان اپنا تجربہ شیئر کیا جب انہیں پاکستان کے حملے کے خوف سے بچوں سمیت فوراً کرکٹ اسٹیڈیم چھوڑ کر جانا پڑ گیا تھا۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دھرم شالا میں ہم اسٹیڈیم میں بیٹھے میچ دیکھ رہے تھے کہ لائٹس چلی گئیں اور افواہ پھیلی کہ شاید ہمیں اسٹیڈیم کو خالی کرنا پڑے گا۔ یہ بھی پڑھیے: مچل اسٹارک آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ان کا کہنا تھا کہ تھوڑی دیر ایک شخص آیا اور کہا کہ ہمیں فوراً چلے جانا چاہیے، میں نے سوچا کہ پہلے دوسروں لوگوں کے جانے کا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5ججز کے وکیل منیر اے ملک نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ججز تبادلے کی اصل وجہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کا خط ہے،خط کے بعد تمام ججز ہی نشانے پر آگئے،ایک جج کی ڈگری کا مسئلہ نکل آیا، دوسرے کا بیرون ملک رہائش کا ریکارڈ مل گیا،اصل مسئلہ جسٹس عامرفاروق کی سپریم کورٹ تعیناتی کے بعد نئے چیف جسٹس کی تقرری کا تھا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5ججز کے وکیل منیر اے ملک نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ججز تبادلے کی حکومتی وجہ مضحکہ خیز ہے،قانون میں تبادلے نہیں، صوبوں سے تعیناتی کا ذکر ہے،جوڈیشل کمیشن نے 5میں سے 2اسامیوں پر تعیناتی...
سٹی42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے محنت کش توقیر عباس کی ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں عیادت کی۔ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون دہشتگردی کا نشانہ بننے والے شہید علی حیدر کے کزن توقیر عباس کی خیریت دریافت کی جو حملے میں زخمی ہوئے۔ دورے کے دوران وزیر داخلہ نے نوجوان کے حوصلے کو سراہتے ہوئے ڈاکٹرز سے آنکھ کے علاج کے متعلق تفصیلات لیں اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ میکسیکو : انتخابی مہم کے دوران فائرنگ، میئر کیلئے خاتون امیدوار سمیت 4 افراد قتل محسن نقوی نے کہا کہ توقیر عباس کی آنکھ کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون حملے میں زخمی شخص توقیر عباس کی عیادت کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے قریب بھارتی ڈرون دہشتگردی میں 8 بہنوں کے اکلوتے بھائی شہید علی حیدر کے زخمی کزن توقیر عباس کی خیریت دریافت کی اور نوجوان کے بلند حوصلے کو سراہا۔انہوں نے توقیر عباس کی زخمی آنکھ کے علاج معالجے بارے ڈاکٹرز سے معلومات لیں اور بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ توقیر عباس کی آنکھ کو بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، دعا ہے کہ اللہ زخمی توقیر عباس کو جلد صحتیابی عطا فرمائے، اللہ تعالیٰ نے شہدا کی...
بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ نے اپنی پچھلی فلم لال سنگھ چڈھا کی ناکامی کے طویل وقفے کے بعد پھر سے تہلکہ مچانے کے لیے میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا۔ عامر خان اپنے مداحوں کے لیے اس بار سنہ 2007 کی سپرہٹ فلم تارے زمین پر کے سیکوئل کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔ اس سیکوئل کا نام معمولی تبدیلی کے ساتھ ’’ستارے زمین پر‘‘ رکھا گیا ہے۔ مداحوں کا انتظار ختم ہوا اور فلم کا ٹریلر بالآخر جاری کردیا گیا۔ عامر خان ایک بار پھر ایک ایسی فلم کے ساتھ واپس آ گئے جو ناظرین کو رُلا دے گی، ہنسا دے گی اور دل سے جھنجھوڑ کر ایک نیا عزم اور حوصلہ دے گی۔ ٹریلر میں عامر خان کو ایک باسکٹ بال کوچ...
بھارت نے پہلگام حملے کی تحقیقات مکمل ہونے سے قبل پاکستان پر حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی۔ آج ایک سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہاکہ 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے حملے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پاک بھارت کشیدگی: عالمی سطح پر چینی جنگی ہتھیاروں کی مانگ میں اضافہ بھارت نے اپنی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کیے بغیر 6 سے 10 مئی کے درمیان پاکستان پر سینکڑوں سپرسونک میزائل اور ملٹری ڈرون فائر کردیے، جو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان کے مختلف شہروں پر میزائلوں سے حملہ کیا،...
جے رام رمیش نے کہا کہ سرحدوں پر ہنوز کشیدگی ہے اور مودی حکومت مسلسل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے، تو کیا ملک کے عوام اور پارلیمنٹ کو حق نہیں کہ انہیں سچائی معلوم ہو۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی نے موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال، جس میں پہلگام دہشت گردانہ حملہ، آپریشن سندور، ہند و پاک سرحدی کشیدگی، سیز فائر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے شامل ہیں، ان تمام پہلوؤں کا غیر جانبدار تجزیہ کرنے کے لئے ایک کرگل طرز کی جائزہ کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ پارٹی نے ابتداء سے ہی حکومت اور فوج کے اقدامات کی حمایت کی، خاص طور پر پہلگام حملے کے...

مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی پر درخواستوں‘ سنی اتحاد کے وکیل فیصل صدیقی کا آئینی بینچ پراعتراض
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مئی ۔2025 )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی پر درخواستوں سماعت کے دوران سنی اتحاد کے وکیل فیصل صدیقی نے آئینی بینچ پر اعتراض کرتے ہوئے متفرق درخواست دائر کرنے کے لیے وقت مانگ لیا، جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ تیسری سماعت پر ہی کیوں آپ کو بینچ پر اعتراض کرنے کا خیال آیا؟ جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ متفرق درخواست پہلے کیوں دائر نہیں کی؟.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستوں پر سماعت کی آئینی...

بھارتی سوشل میڈیا مودی پر ٹوٹ پڑا،تابڑ توڑ سوالات،پاکستان کے کامیاب حملے،آپریشن بنیان مرصوص نے مودی کی طبیعت صاف کر دی
دہلی ( نیوز ڈیسک )بھارتی صحافی نے سوال اٹھایا کہ بھارت ایک رات میں سیز فائر پر کیسے راضی ہو گیا؟ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص اور ائیر فورس کے پائلٹس نے جو پھکی دی ہے، اس کے بعد طبیعت صاف ہو گئی تھی، اس لیے سیز فائر کہہ کر کروایا۔یہ ویڈیو ایک بھارتی صحافی کی طرف سے جاری کی گئی ہے، جو حالیہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان سیز فائر پر سوالات اٹھا رہا ہے۔ ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں لوگ اس سیز فائر کو ایک جشن کی طرح دیکھ رہے ہیں، جبکہ ہندوستان میں لوگ خود سے یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ کیا یہ سیز فائر ضروری تھا؟ صحافی نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں...
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 15 پیسے کی کمی سے 281 روپے 56 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت کے درمیان جنگ بندی، آئی ایم ایف کی جانب سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ منظور ہونے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کے اعلان سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا رہا۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 80 ہزار اوورسیز پاکستانیوں کے نئے کھاتے کھلنے اور انفلوز 10 ارب ڈالر سے متجاوز ہونے کی اطلاعات سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 34 پیسے کی کمی سے 281...
کراچی: امریکا، متحدہ عرب امارات اور ترکیہ کی مداخلت پاک بھارت کے درمیان جنگ بندی، آئی ایم ایف کی جانب سے 2ارب 40کروڑ ڈالر کی فنانسنگ منظور ہونے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کے اعلان سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا رہا۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 80ہزار اوورسیز پاکستانیوں کے نئے کھاتے کھلنے اور انفلوز 10ارب ڈالر سے متجاوز ہونے کی اطلاعات سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 34پیسے کی کمی سے 281روپے 37پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ لیکن اس دوران معیشت میں طلب بڑھنے اور...
بھارتی ڈرون حملے میں 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی شہید ہوا، وزیر داخلہ محسن نقوی شہید نوجوان کے گھر پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج راولپنڈی میں بھارتی ڈرون حملے میں شہید نوجوان کے لاہور میں واقع گھر پہنچے۔لاہور میں واقع شہید نوجوان کے گھر پہنچنے کے بعد محسن نقوی نے شہید محنت کش علی حیدر کے والدین اور بہن بھائیوں سے اظہار تعزیت کیا۔لاہور سے تعلق رکھنے والا علی حیدر 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شہیدوں کی قربانی کی وجہ سے جنگ میں فتح ہوئی، بھارت اب پاکستان پر کسی ایڈونچر سے پہلے سو دفعہ سوچے گا۔محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو صرف فوجی نہیں سفارتی...
ایک 68 سالہ سوئس خاتون کو ان کی پڑوسن نے اپنے پالتو بلے کو متواتر کھانا کھلانے پر عدالت میں گھسیٹ لیا۔ تاہم جتنا یہ کیس غیر معمولی تھا اس کا انجام بھی کچھ کم عجیب و غریب نہیں نکلا۔ یہ بھی پڑھیں: مرغیاں محلے کا سکون تباہ کرتی ہیں، خاتون نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹادیا درخواست گزار نے کہا کہ میری پڑوسن نے میرے پالتو بلے کو مہینوں تک منظم طریقے سے کھانا کھلایا جبکہ میں نے انہیں تحریری طور پر ایسا کرنے سے منع کیا تھا۔ یہ غیر معمولی واقعہ زیورخ میں پیش آیا جہاں ایک خاتون پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی پڑوسن کا بلا چرانے اور اس کو اپنی جانب راغب کرنے کی نیت سے 10...
مظفرآباد میں بھارتی فضائی حملے میں شہید کی گئی مسجد کے محراب پر کندہ قرآن پاک کی آیت کے آخری الفاظ ’’بُنیان مرصوص‘ پاکستان کی جوابی کارروائی کا عنوان بن گئے۔ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان نے عظیم الشان اور بھرپور فوجی ردعمل کے تحت ’’آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کا آغاز کیا، جو بھارت کے لیے تباہ کن ثابت ہوا۔چھ اور سات مئی کی درمیانی شب بھارتی میزائل نے مظفرآباد کی ایک مسجد کو شدید نقصان پہنچایا۔جس کے بعد ہفتے کی شام پانچ بجے ’’بُنیان مرصوص‘’ شروع ہوا۔ اس آپریشن میں بھارتی فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا گیاے، جن میں کئی مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ بھارتی فضائیہ کے حملوں اور ڈرون کارروائیوں کے بعد یہ جوابی کارروائی...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی۔ پاکستان کی مسلح افواج کے افسران نے پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد نے بتایاکہ بھارتی فضائیہ کی جارحیت پر اس کے طیارے مار گرائے اور پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی۔ بھارت نے ڈرون طیاروں سے پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، ڈرونز سویلین کی جگہ آتے تھے تو اسے احتیاط سے گراتے تھے، پاکستان نے تمام ڈرونز اور بغیرپائلٹ طیاروں کابروقت پتا لگایا۔براہموس میزائل کے...
وفاقی حکومت نے صوبے کو قرضہ جات اور گرانٹس کی مد میں 120 ارب روپے فراہم کیے جن میں 38 ارب 58 کروڑ روپے قرضہ جات، جاری گرانٹس کی مد میں 54 ارب 99 کروڑ اور ترقیاتی گرانٹس کی مد میں 26 ارب 43 کروڑ روپے شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت جاری مالی سال 25-2024 کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر آمدنی کے مقابلے میں اخراجات کو کنٹرول میں رکھتے ہوئے 111ارب سے زائد کی بچت کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ سہ ماہی کے دوران صوبے کی مجموعی آمدنی 1031ارب روپے رہی جبکہ اس دوران اخراجات 919 ارب 95کروڑ کے ہوئے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2024 تا مارچ 2025 کے دوران تین سہ...
پاک بھارت جنگ میں سیز فائر کے بعد پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ قرار بین الاقوامی میڈیا اور مبصرین کی جانب سے برملا کہا جا رہا ہے کہ حالیہ لڑائی کے دوران پاکستان کا پلڑا بھاری رہا جب کہ بھارتی حکمت عملی ناکامیوں کا شکار رہی۔ برطانوی جریدے ٹیلی گراف نے پاکستان کی مؤثر دفاعی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے بھارتی طیاروں پر سخت سوالات اٹھائے۔ ایک رپورٹ میں ٹیلی گراف نے لکھا کہ رافیل جیسے جدید بھارتی طیاروں کی تباہی بھارت کے لیے تضحیک آمیز شکست ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی...

جے ڈی وینس کی بھارت میں موجودگی: حملے سے پہلے کوئی وعدہ ہوا جس سے بھارت کو حوصلہ ملا؟ چینی تجزیہ نگار کا سوال
جے ڈی وینس کی بھارت میں موجودگی: حملے سے پہلے کوئی وعدہ ہوا جس سے بھارت کو حوصلہ ملا؟ چینی تجزیہ نگار کا سوال Pakistan and India flags together relations textile cloth, fabric texture WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز بیجنگ(آئی پی ایس )چین کے ممتاز تجزیہ کار اور سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر، وکٹر گائو نے پاک بھارت کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو رہا ہے، وہ عالمی سطح پر باعثِ تشویش ہے اور فوری جنگ بندی ناگزیر ہے۔ چینی نشریاتی ادارے سی جی ٹی این کے پروگرام میں وکٹر گا نے کہا کہ دونوں ممالک زیادہ سے زیادہ تحمل کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں ہفتہ کو 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم اب تک کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔(جاری ہے) زلزلہ پیما مرکز کے مطابق (این ایس ایم سی)زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش کے علاقے میں تقریباً 230 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، سوات، صوابی، نوشہرہ، اٹک اور خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں سمیت مختلف علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے بعد لوگ خوف کے مارے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں ، دفاتر اور عمارات سے باہر نکل آئے۔
احمد منصور: پاکستان کے آپریشن بنیان المرصوص کے تحت نہ صرف میدان جنگ میں بلکہ سائبر میدان میں بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی سائبر ماہرین نے بھارتی دفاعی نظام اور اہم اداروں کی ویب سائٹس کو ہیک کر کے ان کا حساس ڈیٹا منظر عام پر لا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہیک کی گئی ویب سائٹس میں بھارتی آسام رائفل،ڈیپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی پورٹل،انڈین ڈیفنس پروڈکشن ویب سائٹ اور متعدد دیگر سرکاری ویب سائٹس شامل ہیں۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی ہیکرز نے انڈین ڈیفنس پروڈکشن ویب سائٹ سے حاصل شدہ حساس معلومات کو ڈارک ویب پر فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے۔ ان...
بھارت(نیوز ڈیسک)کنٹرول لائن (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج کی جوابی کارروائی سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ملٹری تنصیبات پر تباہی کا سماں ہے۔ ذرائع کے مطابق ہفتے کی صبح پاکستان کی جوابی کارروائی میں ایک اعلیٰ بھارتی اہلکار بھی ہلاک ہوا ہے، جس کی تصدیق بھارت نے خود کی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی سیکٹر میں کی گئی پاکستان کی جوابی کارروائی میں ایک بھارتی افسر راج کمار تھاپہ اپنی رہائش گاہ پر لگنے والے گولے سے ہلاک ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، راج کمار تھاپہ جو راجوڑی کا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر (ADDC) تھا، گولہ باری کے نتیجے میں شدید زخمی ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم...
لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے ہفتہ کی صبح امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کو فون کرکے بھارت کو دیے جانے والے جواب کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ جماعت اسلامی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ہندوستان کو ٹھوس جواب دینے پر مبارک باد پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفارت کاری پر مزید توجہ دی جائے، دنیا کو صورت حال اور اپنے موقف سے آگاہ کیا جائے، تمام اختلافات ختم پوری قوم یک جان ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہ کہ جماعت اسلامی حکومت اور فوج کی پشت پر ہے اور پوری قوم جذبے سے سرشار ہے۔
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی 2025ء ) پاکستان کے حملے میں بھارتی حکومت کی اہم شخصیات کے مارے جانے کا دعویٰ سامنے آگیا۔ سینئر صحافی و اینکرپرسن حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ملٹری انسٹالیشن میں میٹنگ جاری تھی کہ اس دوران حملہ ہوگیا، بھارتی حکومت کی انتہائی اہم شخصیات اس پاکستانی حملے کے نتیجے میں ماری گئی ہیں، بھارتی میڈیا ان کے نام سامنے نہیں لا رہا مگر وہ شخصیات اتنی اہم ہیں کہ ان کے نام چُھپ نہیں سکتے۔ اس حوالے سے بھارتی سیکرٹری خارجہ نے اب تک یہ تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے راجوڑی میں حملے میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے مسلسل...
پاکستان کے حملے کے خوف نے بھارتیوں کا ذہنی توازن بگاڑ دیا جس کے باعث اُن کی نفسیات متاثر ہونے لگی۔ واضح رہے یہ سب صورتحال بھارت کی جانب سے پاکستان پر پہلگام حملے کے الزام کے بعد پیدا ہوئی۔ بھارت نے بنا سوچے سمجھے پاکستان پر پہلگام میں سیاحوں کے قتل کا جھوٹا الزام عائد کیا، پھر سندھ طاس معاہدہ معطل کیا جس کے جواب میں پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارت کے لیے مکمل طور پر بند کی۔ بعد ازاں بھارت نے پاکستان پر بزدلانہ فضائی حملے کیے جس کا پاکستان اب تک منہ توڑ جواب دے رہا ہے۔ تاہم وہیں جنگ کی اس صورتحال نے بھارتیوں پر لرزہ طاری کر دیا ہے جس سے ان کی...
نیویارک (اوصاف نیوز) پاک بھارت کشیدگی ، پاکستان کے بھارت پر جوابی حملے کے بعد ترجمان سیکرٹری سٹیٹ آف امریکہ کے مطابق سیکرٹری سٹیٹ روبیو نے پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر سےپاک ، بھارت کشیدگی کے معاملات پرتبادلہ خیال کیا۔ترجمان کے مطابق انہوں نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے طریقے تلاش کریں اور مستقبل میں تنازعات سے بچنے کیلئے تعمیری بات چیت شروع کرنے میں امریکی مدد کی پیشکش کی۔ پاکستانی سائبر حملے ، بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ سمیت 25 سو سے زائد سرویلنس کیمرے ہیک

تین ائیر بیسز پر بھارتی میزائل حملے ناکام، پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی، کئی اہداف کو نشانہ بنایا، سکیورٹی ذرائع
راولپنڈی؍ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار خصوصی) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے ترکیہ کے میڈیا کو انٹرویو اور غیر ملکی میڈیا کو پریس بریفنگ دی۔ اس موقع پر ائر وائس مارشل اورنگزیب احمد اور نیوی کے اعلیٰ افسر بھی موجود تھے۔ غیر ملکی میڈیا سے بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت نے ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ بھارت نے 6 ڈرون سے ننکانہ صاحب پر حملہ کیا جسے ناکام بنایا گیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاکستان پر حملے کے وقت 57 مسافر طیارے فضا میں تھے۔...

بھارت کے حملے کا جواب دے دیا ، اگر اب بھارت نے جارحیت کی تو جواب ہائی ویلیو ٹارگٹ ہونگے ، شاہ زیب خانزادہ نے بڑی خبر دے دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ نے بھارتی حملے کے نتیجے میں پاکستان کے بھر پور جواب کے بعد بتا یا ہے کہ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے ہمارے تحمل کو کمزور ی سمجھا اس لیے بھارت کو اس کے حملے کا جواب دے دیا ہے ، اگر بھارت چاہتا ہے تو آئے بیٹھ کر بات کرے لیکن پاکستان کے اس جواب کے بعد اگر بھارت مزید جارحیت چاہتا ہے تو جواب بہت سخت ہو گا۔ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے شاہزیب خانزادہ نے سیکیورٹی ذرائع سے بتا یا کہ پاکستان کی ملٹری اور سیاسی لیڈرشپ نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اگر اب بھارت جارحیت کا مظاہرہ کرے گا تو پھر پاکستان...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی طاہر عمران میاں نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے طویل خاموشی کے بعد دوبارہ ایکشن میں آنے کے واضح اشارے دے دیے ہیں۔ ایکس پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں کی فضاؤں میں متعدد لڑاکا طیارے پرواز کرتے دیکھے گئے ہیں، جبکہ اے ڈبلیو اے سی ایس (AWACS) طیارے مسلسل فضا میں گشت کر رہے ہیں اور ری فیولنگ طیارے (ایندھن بھرنے والے جہاز) بھی مشن پر روانہ کیے گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ کسی محدود اور فوری ردعمل کی بجائے ایک مکمل اور منصوبہ بند جوابی کارروائی کا آغاز معلوم ہوتا ہے، جو ممکنہ طور پر زیادہ وسیع اور دور رس نتائج کی حامل ہو سکتی...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سیکیورٹی زرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے نورخان ایئربیس چکلالہ سمیت تین ایئر بیسز پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے جواب کا انتظار کرے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بریفنگ میں کہنا ہے کہ نور خان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں، بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغانستان پر بھی بھارت نے میزائل داغے ہیں، بھارت پورے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا...
فائل فوٹو سیکیورٹی زرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے نورخان ایئربیس چکلالہ سمیت تین ایئر بیسز پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے جواب کا انتظار کرے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا بریفنگ میں کہنا ہے کہ نور خان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں، بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغانستان پر بھی بھارت نے میزائل داغے ہیں، بھارت پورے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے،...
بھارت کی کراچی پورٹ پر حملے کی تیاری، جنگی بحری بیڑا تعینات، برطانوی اخبار کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بھارت نے کراچی پورٹ پر حملے کی تیاری کرتے ہوئے اپنا مغربی بحری بیڑا شمالی بحیرہ عرب میں کراچی کے قریب تعینات کردیا۔برطانوی اخبار کے مطابق بھارتی بحریہ کے بیڑے میں ایئر کرافٹ کریئر، ڈسٹرائرز، فریگیٹس اور اینٹی سب میرین جہاز شامل ہیں۔ بیڑے کے کچھ جہازوں پر براہموس سپرسونک کروز میزائل نصب ہیں جو 500 میل تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق بھارتی بحری بیڑا پاکستانی ساحل سے 300 سے 400 میل کے فاصلے پر موجود ہے۔برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ بھارت کا یہ اقدام دونوں ایٹمی طاقتوں...
بھارت نے کراچی پورٹ پر حملے کی تیاری کرتے ہوئے اپنا مغربی بحری بیڑا شمالی بحیرہ عرب میں کراچی کے قریب تعینات کردیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق بھارتی بحریہ کے بیڑے میں ایئر کرافٹ کریئر، ڈسٹرائرز، فریگیٹس اور اینٹی سب میرین جہاز شامل ہیں۔ بیڑے کے کچھ جہازوں پر براہموس سپرسونک کروز میزائل نصب ہیں جو 500 میل تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق بھارتی بحری بیڑا پاکستانی ساحل سے 300 سے 400 میل کے فاصلے پر موجود ہے۔ برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ بھارت کا یہ اقدام دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی کو نئی بلندیوں تک لے گیا ہے، بھارت کے اس اقدام سے عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

رافیل سمیت بھارتی طیارے تباہ ہونے کے ثبوت دنیا کے سامنے پیش،ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر 6بھارتی ڈرونز حملے ناکام بنائے، ترجمان پاک فوج
رافیل سمیت بھارتی طیارے تباہ ہونے کے ثبوت دنیا کے سامنے پیش،ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر 6بھارتی ڈرونز حملے ناکام بنائے، ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ حملے کے وقت بھارت کے 60 طیارے پرواز میں تھے جنہیں انگیج کیا گیا، بھارت نے ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر چھ ڈرونز حملے کیے جنہیں ناکام بنادیا۔یہ بات انہوں نے انٹرنیشنل میڈیا کے ساتھ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ان کے ساتھ ایئرفورس اور پاکستان نیوی کے سینئر افسران بھی شریک تھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کے 60...
مسقط(نیوز ڈیسک)عمان کے مفتی اعظم اور ممتاز عالم دین احمد بن حمد الخلیلی نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق عمان کے مفتی اعظم نے بھارت کے حملوں میں ایک مسجد کو نشانہ بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مفتیٔ اعظم نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا ایمان، عزم اور حوصلے کے ساتھ مقابلہ کرنے پر برادر اسلامی ملک کو سلامِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایمان، عزم اور حوصلے کے ساتھ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا اور اللہ کا شکر ہے کامیاب بھی ہوا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کے گھروں، وہاں عبادت کرنے والوں، اور تمام...
مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس میں دو ججز کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا۔اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ نظر ثانی درخواستوں میں کسی غلطی کی نشاندہی نہیں کی گئی۔ججز کا اختلافی نوٹ میں کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے صرف مختصر حکمنامے پر نظرثانی دائر کی تھی، تفصیلی فیصلہ آئے 7 ماہ گزر چکے ہیں اور دونوں جماعتوں نے تفصیلی فیصلہ چیلنج نہیں کیا۔اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے فریق نہ ہونے کا نکتہ ہی اٹھایا، اس...
کوئٹہ میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں مقررین نے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف کو ختم کرنیکی سازشیں کی گئیں، تاہم آج ہماری جماعت ملک کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی جانب سے نو مئی کے واقعات میں جان کی بازی ہارنے والے کارکنوں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پی ٹی آئی کوئٹہ کے صدر زین العابدین خلجی کی رہائش گاہ پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں پارٹی کے صوبائی و ضلعی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے نو مئی کے واقعات کے دوران جان کی بازی ہارنے والے کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی...
مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس میں 2 ججوں کے اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ بینچ کی تشکیل پر بھی ہمارے تحفظات موجود ہیں اور منصف جج سمیت اصل بینچ کے 5 ممبران کو شامل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد جوڈیشل کمیشن میں حکومت اور سیاسی جماعتوں کی اکثریت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا۔ اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ نظر ثانی درخواستوں میں کسی غلطی کی نشاندہی نہیں کی گئی۔ ججز کا اختلافی نوٹ میں کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے صرف مختصر حکمنامے پر نظرثانی دائر...
ترجمان کے پی ٹی نے کہا کہ کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے، بھارت کی جانب سے جو خبر دی گئی وہ جھوٹی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی جانب سے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی پورٹ کی آئی ٹی ٹیم نے آفیشل اکاؤنٹ فوری ریکور کرلیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ سے متعلق مضحکہ خیز خبر جاری کرنا بھارت کی بچکانہ حرکت ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے، بھارت کی جانب سے جو خبر دی گئی وہ جھوٹی ہے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی...
مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا۔ اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ نظر ثانی درخواستوں میں کسی غلطی کی نشاندہی نہیں کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کا کیس، نیا بینچ تشکیل دیدیا ججز کا اختلافی نوٹ میں کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے صرف مختصر حکمنامے پر نظرثانی دائر کی تھی، تفصیلی فیصلہ آئے 7 ماہ گزر چکے ہیں اور دونوں جماعتوں نے تفصیلی فیصلہ چیلنج نہیں کیا۔ اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے فریق نہ ہونے کا نکتہ ہی اٹھایا، اس اعتراض کا جواب تفصیلی فیصلے میں دیا جاچکا ہے...
آئرلینڈ کی خاتون فٹبالر میگن کیمبل نے حال ہی میں خواتین فٹبال میں طویل ترین فاصلے تک فٹبال کو ہاتھوں سے پھیکنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ 31 سالہ میگن نے فٹبال کو 37.55 میٹر (123 فٹ 2 انچ) کی دوری تک پھینک کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا جو کہ پچھلے 35 میٹر کے ریکارڈ سے زیادہ ہے۔ میگن کیمبل کا تعلق کلب ’لندن سٹی لائنیسز‘ (London City Lionesses) سے ہے۔ یہ ریکارڈ خواتین فٹبال میں طویل ترین تھرو اِن کا ریکارڈ ہے جو کہ 37.55 میٹر تک ہے۔ میگن کیمبل کا کہنا ہے کہ ان کی یہ صلاحیت قدرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ 12 یا 13 سال کی تھیں اور لڑکوں کی ٹیم میں کھیلتی...
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق، پاکستان کی مسلح افواج کے ہاتھوں ہر محاذ پر شرمناک ناکامی کے بعد بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی ایما پر ایک منظم جھوٹے پروپیگنڈا مہم کا آغاز کر دیا ہے تاکہ عوام کی توجہ اصل حقائق سے ہٹائی جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا اور را سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات اور جھوٹے دعووں پر مبنی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ اس مہم کا مقصد بھارت کی حالیہ عسکری ناکامیوں کو چھپانا اور ایک نیا جھوٹا بیانیہ گھڑ کر ناکام حملے کا جواز پیدا کرنا ہے۔ خصوصاً ایک پرانی ویڈیو جو اسرائیل کے آئرن ڈوم دفاعی نظام سے متعلق ہے، اسے گودی میڈیا جموں ایئربیس پر...
سٹی 42 : بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے وکلاء نے کل بڑی تعداد میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کردیا ۔ پاکسان بار کونسل کے وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نے بھارتی حملے کی مذمت کی، کہا کہ افواج پاکستان اور شہدا کیساتھ یک جہتی کیلئے بار ایسوسی ایشنز اجلاس کریں اور ریلیاں نکالیں ۔ بھارتی حملے کی مذمت اور افواج پاکستان کیساتھ یکجہتی کیلئے قرار داردیں منظور کی جائیں ۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان پاکستان بار کونسل کے جاری پیغام میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ بھارتی حملے کا نوٹس لے، بھارتی حملہ آور جارحیت اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف وزری ہے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت کے پندرہ مقامات پر پاکستانی حملے کی بھارتی خبر جھوٹ کا پلندا ہے ،نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آدم پور سے پروجیکٹائل انہوں نے خود فائر کئے ۔پاکستان بھارت سے آنے والی ہرشے کو مانیٹر کررہا ہے ۔بھارت کی طرف سے کسی قسم کے حملے کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے ،گرائے گئے بھارتی ڈرنز کا معائنہ کیا جارہا ہے ۔ مزید :
کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی اصل قیمت پر نظرِ ثانی ناگزیر: ماہرین WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (این ای این)ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی ماحولیاتی وسماجی لاگت کو سنجیدگی سے لینا چاہئے۔ کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر نہ صرف ماحول کو آلودہ کر رہے ہیں بلکہ عوامی صحت اور معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کو پہلے ہی 348 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہو چکا ہے۔ اگر فوری اقدامات نہ کئے گئے تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔ انہوں نے یہ باتیں پالیسی ادارہ برائے پائدار ترقی کے زیراہتمام نیٹ ورک فار...

انڈین میڈٰیا کی فیک نیوز فیکٹری متحرک، پاکستان کی جانب سے بھارتی پنجاب پر میزائل حملے کا جھوٹ بے نقاب
بھارتی فوج کی جارحیت میں ناکامی اور لڑاکا طیاروں کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہی سے بھارتی میڈیا بدحواس ہوچکا ہے اور اس نے اپنی فوج اور حکومت کی ہزیمت کو چھپانے کے لیے نیا ڈرامہ شروع کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مودی کا بھارتی پنجاب پر حملہ کرکے الزام پاکستان پر لگانے کا منصوبہ بے نقاب سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پر دکھایا جا رہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی پنجاب میں میزائل فائر کیا گیا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ میزائل حملے کا ڈرامہ بھی پہلگام فالس فلیگ کی طرح ہی ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق میزائل پروجیکٹائل زمین پر موجود گھاس پر پڑاہے اور اس کے گرنے سے گھاس خراب نہیں ہوئی ہے۔ پہلے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بھارتی میڈیا ایک بار پھر فیک نیوز کا سہارا لے کر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے بھارتی پنجاب میں میزائل داغا ہے، تاہم حکومتی ذرائع کے مطابق یہ دعویٰ مکمل طور پر بے بنیاد اور فالس فلیگ آپریشن کا حصہ ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جارحیت میں ناکامی اور ان کے لڑاکا طیاروں کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہی کے بعد بھارتی میڈیا شدید بدحواسی کا شکار ہو چکا ہے۔ اپنی حکومت اور افواج کی ناکامی اور ہزیمت چھپانے کے لیے بھارتی میڈیا ایک نیا ڈرامہ رچا رہا ہے۔...

جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوامی مزاحمتی جنگ اور سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی 80ویں سالگرہ پرچین روس ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کا انعقاد
ماسکو:چینی صدر شی جن پھنگ کے روس کے سرکاری دورے اور عظیم حب الوطنی کی جنگ میں سوویت یونین کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ اور آل رشین اسٹیٹ ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے اشتراک سے زیر اہتمام “امن کی مشعل، دور کا نیا باب “نامی چین روس افرادی و ثقافتی تبادلوں کی سرگرمی ماسکو میں منعقد کی گئی ۔ تقریب میں چین کے صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے مبارکباد کے خطوط پڑھ کر سنائے گئے۔ روس اور چین کے سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، تعلیمی، میڈیا اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی۔سی پی سی سینٹرل...
لاہور :پنجاب بھر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر صوبائی وزیر تعلیم نے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں دو دن کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت جمعہ 9 مئی اور ہفتہ 10 مئی کو تمام اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی۔ وزیر تعلیم پنجاب کے مطابق یہ اقدام طلبہ، اساتذہ اور عملے کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعطیلات کا اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔ مزید کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے اتوار 11 مئی تک بند رہیں گے جبکہ پیر 12 مئی سے تدریسی سرگرمیاں معمول کے مطابق دوبارہ شروع کر دی جائیں گی۔صوبائی...
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ گمبہ سکردو، علامہ سید احمد الحسینی اور دیگر علماء کرام نے کہا ہم اس بزدلانہ جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ صرف ایک علاقائی حملہ نہیں، بلکہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی، جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف ایک گھناؤنا فعل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امام جمعہ گمبہ سکردو علامہ سید احمد الحسینی و دیگر علماء کی قیادت میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کی ریلی نکالی گئی اور بعد میں پریس کانفرنس کی گئی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ گمبہ سکردو، علامہ سید احمد الحسینی اور دیگر علماء کرام نے کہا کہ ہم پاکستان کے نمائندہ علماء، دینی قیادت اور باشعور عوام آج اس پریس...
اپنے بیان میں بلوچستان بار کونسل کے رہنماؤں نے کہا کہ سویلین کی فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب بلیدی ایڈووکیٹ اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی امان اللہ کاکڑ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سویلین کی فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے۔ سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل آرٹیکل اے 10 کی خلاف ورزی ہے۔ آئین پاکستان ہر شہری کو فری ٹرائل کا حق دیتا ہے۔ رہنمائوں نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس نعیم افغان کے اختلافی فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ان کی جرأت کو سراہا۔

بھارت کے حملے اور پاکستان کا جوابی وار،پٌاک بھارت نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرز کے درمیان رابطہ،نائب وزیر اعظم کی تصدیق
پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران دونوں ملکوں کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرز کےدرمیان رابطہ ہوا ہے۔ حکام کے مطابق کشیدگی میں کمی کیلیے پاکستان کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے بھارتی ہم منصب اجیت ڈوول سے بات چیت کی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اس رابطے کی تصدیق کی۔ دونوں ممالک کے مشیروں میں اس حوالے سے رابطہ ہوا ہے تاہم انھوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ایٹمی طاقت ہیں تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت نےجو کچھ کیا ہےوہ نا قابلِ معافی ہے۔ بھارت نے پاکستان کے خلاف جنگی...
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو قطر کے وزیر اعظم و وزیر برائے خارجہ امور عزت مآب محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم بن جابر الثانی کی ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور حمایت پر قطر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے پاکستان میں چھ مقامات پر میزائل حملوں کو بلا اشتعال کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر بھارت نے بزدلانہ حملے کیا جس کے نتیجے میں بے گناہ 26 مرد، خواتین اور بچے شہید ہوئے اور چند مساجد کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا...
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریقین تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی کو کم کرنے اور صورتحال کے مزید خراب ہونے سے بچنے کے لیے اقدامات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران کے اصولی موقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا موقف ہمیشہ یہ رہا ہے کہ ممالک کی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کا احترام کیا جائے اور بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال سے پرہیز کیا جائے۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور جنگی حالات کو دونوں ممالک کے لئے ایک سنگین تشویش کا موضوع قرار دیا۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان نے امید ظاہر...