2025-04-28@11:35:40 GMT
تلاش کی گنتی: 1800
«چین دنیا»:
(نئی خبر)
آئی سی سی نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے اختتام پر ایونٹ کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ’ٹیم آف دی ٹورنمنٹ‘ کا اعلان کردیا ہے تاہم اس میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی جگہ نہیں بناسکا۔ اس ٹیم میں ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والے بھارت کے 6کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں ویرات کوہلی، شر یاس ایئر، کے ایل راہول، محمد شامی اور ورون چکرورتی شامل ہیں جبکہ بھارت کے ہی اکشر پٹیل کو ٹیم کے 12ویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: چیمپئنز ٹرافی کی فائنل تقریب، پی سی بی کو نمائندگی کیوں نہ دی گئی، معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ اس ٹیم...
چین نے پاکستان کو ایک سال کے لیے دو ارب ڈالر کے قرض کی واپسی کا رول اوور کر دیا ہے۔یہ بات وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے بلومبرگ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔تازہ ترین رول اوور ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ اپنے سات ارب ڈالر کے قرض کے پروگرام کے پہلے جائزے سے گزر رہا ہے۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے آئی ایم ایف کے جائزے کو اقتصادی اصلاحات میں پیش رفت کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔چین نے صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان میں بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے بڑے منصوبے بنائے ہیں۔...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شوگر سیکٹر میں پہلے بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری ہوتی تھی جو اس بات سے ثابت ہے کہ اس شعبے میں جیسے ہی نیا نافذ کردہ مانیٹرنگ اینڈ انفورسمنٹ سسٹم آیا ہے ٹیکس وصولیوں میں 54؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، چونکہ چینی کی فروخت پر سیلز ٹیکس عائد کیا جاتا ہے لہٰذا جنوری اور فروری 2025 میں 24ارب روپے اکٹھے ہوئے ہیں، جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران صرف 15؍ ارب روپے جمع ہو پائے تھے۔ چینی کی مستحکم فروخت کے حجم کے باوجود اس وصولی میں 54؍ فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ملک میں شوگر انڈسٹری پر سیاسی اثر رسوخ نمایاں ہے، بالخصوص پنجاب اور سندھ میں حکمران...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن بورڈ کو ہدایت دی ہے کہ وہ 5 ہفتوں میں انٹرا پارٹی انتخابات کا عمل مکمل کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد کے لیے پارٹی کا الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا۔ فوزیہ حبیب کو الیکشن بورڈ کی کنوینئر مقرر کیا گیا ہے جبکہ عامر فدا پراچہ اور سید سبط الحیدر بخاری کو بورڈ کے رکن نامزد کیا گیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن بورڈ کو ہدایت دی ہے کہ وہ 5 ہفتوں میں انٹرا پارٹی انتخابات کا عمل مکمل کرے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں افطار اور عشائیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ئو ں کے اعزاز میں افطار اور عشائیہ،پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وزیرِاعظم ہا ئو س آمد، وزیرِاعظم سے ملاقات، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار،وزیراعظم نے چاروں صوبوں میں عوامی امنگوں پر پورا اترنے اور وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون سے عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کیلئے فعال اور متحرک کردار ادا کرنے پر...
بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین نے ہر فن مولا AI ایجنٹ ’مینس‘ متعارف کروا دیا، یہ دنیا کے پہلا آے ائی ماڈل ہے جو انسانی ہدایت کے بغیر خود فیصلے کرتا ہے۔ دنیا میں آئے روز مصنوعی ذہانت پر مبنی نت نئے ”اے آئی ماڈلز“ متعارف کروانے کی باقاعدہ جنگ چِھڑ چکی ہے جس میں چین واضح طور پر سبقت حاصل کرتا نظر آرہا ہے۔ حال ہی میں امریکی ارب پتی بزنس مین ایلون مسک نے اپنا جدید ترین Grok 3 AI ماڈل متعارف کروایا تھا، جس کے بارے میں ان کا دعویٰ تھا کہ یہ چین کے ’ڈیپ سیک‘ سمیت آج تک تخلیق کیے گئے تمام AI ماڈلز سے تیز ترین ہے۔ تاہم اب چین کی جانب سے متعارف کرایا گیا...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی جیت کے بعد بطور کپتان چوتھا بڑا ٹائٹل اپنے نام کر کے کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام درج کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: روہت شرما 12 بار مسلسل ٹاس ہارنے والے دوسرے کپتان بن گئے بھارت نے دبئی میں چیمپیئنز ٹرافی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دی جس سے روہت نے دنیائے کرکٹ کے نمایاں کپتانوں جگہ بنالی ہے۔ روہت شرما اب کرکٹ لیجنڈز عمران خان، مہندر سنگھ دھونی اور رکی پونٹنگ کے ساتھ کھڑے ہیں جن کی قیادت میں ان کی ٹیمیں 4 بڑے ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب رہیں۔ روہت شرما کے بطور کپتان اہم اعزازات ایشیا کپ 2018 ایشیا...
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا، کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز دبئی(سب نیوز )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا۔ٹورنامنٹ میں شریک 8 میں سے صرف 3 ٹیموں کے کھلاڑی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔12 رکنی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بھارت کے 6، نیوزی لینڈ کے 4 اور افغانستان کے 2 کھلاڑی شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کی 2 سیمی فائنلسٹ ٹیمز جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کا کوئی بھی کھلاڑی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکا جبکہ میزبان پاکستان کا بھی کوئی کھلاڑی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل نہیں ہے۔بھارت کے ویرات...
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ اپوزیشن کے رویے سے لگتا ہے کہ انہیں عوامی مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔ آج اپوزیشن کا شورہوتا رہا اور صدر نے اپنی تقریرجاری رکھی۔ پارلیمنٹ میں گفتگوکرتے ہوئے بلاول بھٹونے کہا کہ آج صدرزرداری نے تاریخی خطاب کیا ہے، آصف زرداری پہلے صدرہیں جنہوں نےآٹھویں بار پارلیمان سے خطاب کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر نے خطاب میں حکومت کی معیشت میں بہتری کے حوالے سے تعریف کی، صدر مملکت نے مسائل کے ساتھ نشاندہی بھی کی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ اپوزیشن غیرسنجیدہ ہے، اپوزیشن کے رویے سے لگتا ہے کہ انہیں عوامی مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے...
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفی منظور کر لیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے ثانیہ نشتر کی نشست خالی قرار دے دی اور سینیٹ سیکرٹیریٹ نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ایس ی پی) کو آگاہ کر دیا ہے۔اس سے قبل، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی رہنما ثانیہ نشتر کا استعفیٰ منظور کیا تھا جس کے بعد سینیٹ نشست خالی قرار دے دی گئی تھی۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر ثانیہ نشتر 30 اکتوبر 2024 کو ایوان بالا کی نشست سے استعفیٰ دیا تھا۔سینٹر ثانیہ نشتر نے جنیوا میں بین الاقوامی ادارے میں ملازمت کے باعث استعفیٰ دیا...
بیجنگ :چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودہویں قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے ساتھ کامیابی سے پیر کے روز عظیم عوامی ہال میں ختم ہوا ۔ شی جن پھنگ اور دیگر پارٹی اور ریاستی رہنماؤں نے اختتامی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں تمام شریک اکائیوں اور سی پی پی سی سی کے مندوبین پر زور دیا گیا کہ وہ چین کے صدر شی جن پھنگ کے ساتھ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے گرد زیادہ قریب اور متحد ہوں، عمدہ روایات کو آگے بڑھائیں، سیاسی ذمہ داریوں کو ادا کریں ، نئے دور میں سی پی پی سی سی کاز کی مسلسل ترقی کو فروغ دیں، اور چینی طرز کی جدیدیت کو آگے...
بیجنگ :گزشتہ سال 13اگست کو، چین کے صوبہ ہوبے کی شیاوچینگ کاؤنٹی کے سول افیئرز بیورو کے ملازم چینگ زو ہینگ کو تخفیف غربت ڈیٹا مانیٹرنگ پلیٹ فارم کا جائزہ لیتے ہوئے گانگ بین گاؤں میں کم آمدنی والے کسان ژانگ چوان (فرضی نام) کے خاندان کے 200,000 یوآن سے زیادہ کے طبی اخراجات کا معلوم ہوا۔ یہ رقم مقامی دیہی باشندوں کی سالانہ فی کس قابل تصرف آمدنی سے کہیں زیادہ تھی، جس کی وجہ سے پلیٹ فارم نے الرٹ جاری کیا۔ چینگ نے فوراً مقامی سول افیئرز آفس کے عملے کے ساتھ رابطہ کیا اور ژانگ کے گھر جا کر صورت حال کا جائزہ لیا۔ بیماری کی وجہ سے مشکلات کی تصدیق کے بعد، عملے نے فوری طور...
بیجنگ :چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کی اختتامی تقریب عظیم عوامی ہال میں منعقد ہوئی۔ شی جن پھنگ اور دیگر پارٹی اور ریاستی رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی۔ پیر کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ اجلاس میں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کی ورک رپورٹ، گزشتہ سالانہ اجلاس کے بعد سے سامنے آنے والی تجاویز کی عمل درآمد رپورٹ، نئی تجاویز کے جائزے سے متعلق رپورٹ اور 14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے تیسرے اجلاس سے متعلق سیاسی قرارداد کی منظوری دی گئی۔اختتامی اجلاس میں سب نے کھڑے ہو کر عوامی جمہوریہ چین کا قومی ترانہ گایا۔چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس...
لاہور: نیوزی لینڈ کے اوپنر بیٹر راچن رویندرا نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں تجربہ کار بلے باز کین ولیمسن کا ریکارڈ توڑ دیا۔ رویندرا چیمپیئنز ٹرافی کے کسی ایک ایڈیشن میں زیادہ رنز بنانے والے نئے کیوی بیٹر بن گئے۔ انہوں نے بھارت سے فائنل میں 29 گیندوں پر 37 رنز بناکر پویلین کی راہ لی، انہوں نے ابتدائی 5 اوورز میں 14 بولز پر 25 رنز بنائے تھے۔ مزید پڑھیں؛ بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر چیمپیئنزٹرافی جیت لی رویندرا کسی ایک ایڈیشن میں 263 رنز بنانے والے پہلے کیوی بیٹر بنے۔ فائنل سے قبل، راچن نے 3 میچز میں 226 رنز نام درج کروائے تھے جبکہ ان سے قبل کین ولیمسن نے 2017 میں ایک...
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ میں دل کی گہرائیوں سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ٹیم، متحرک قانون نافذ کرنے والے اداروں، معاون صوبائی حکومتوں، معزز آئی سی سی حکام، اور ان کرکٹ ٹیموں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان آئیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ آپ کی محنت اور مشترکہ کوششوں کی بدولت اس عالمی ٹورنامنٹ کا انعقاد کامیابی سے ممکن ہوسکا اور یہ کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک تاریخی ایونٹ بن گیا۔ مزید پڑھیں:بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چین، ملائیشیا، ترکیہ اور سعودی عرب سمیت 8 ممالک سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 67 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں سے 14 کو حراست میں لے کر انسداد انسانی سمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے امیگریشن ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب میں بھیک مانگنے، منشیات فروشی، کام سے مفرور، کفیل کے بغیر کام کرنے، زائد المیعاد قیام، پاسپورٹ میں خورد برد کرنے، غیر قانونی داخلے سمیت مختلف الزامات کے تحت 36 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔ جن میں 1 بلیک لسٹ بھی شامل ہے۔ قبرص میں امیگریشن نے ناپسندیدہ قرار دے کر 1 پاکستانی سمیت 3 کو بے دخل کیا۔ترکیہ میں...
واشنگٹن /بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2025ء)دنیا کی دو سب سے بڑی معاشی طاقتوں کے مابین جنگ کا نیا رخ سامنے آ رہا ہے، ٹرمپ امریکا آتی چائنہ کی مصنوعات پر زیادہ ٹیکس لگانا چاہتے ہیں، نیز کوشش کر رہے کہ امریکی سرمایہ کار چین میں پیسہ نہ لگائیں، مدعا یہ کہ چین کو معاشی نقصان پہنچے اور امریکہ کو فائدہ ملے۔ادھر چین بھی مقابلے کو تیار ہے، منصوبہ بندی کر رہا کہ زیادہ تر چینی مصنوعات چین ہی میں کھپ جائیں اور بیرونی منڈیوں کی ضرورت نہ رہے۔(جاری ہے) پھر چینی صدر مملکت کو سائنس وٹکنالوجی، خصوصا مصنوعی ذہانت اور چِپ کی تیاری میں سپر پاور بنانا چاہتے اس لیے نجی شعبے کو پرکشش...
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مین لائن ون منصوبے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور اس سلسلے میں معاہدہ طے پا چکا ہے ،دوست ملک اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرے گا،موجودہ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو دوبارہ بحال کر دیا ہے جو پاکستان تحریک انصاف کے دور میں الزامات اور رکاوٹوں کی وجہ سے تعطل کا شکار ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں چینی کمپنیوں اور اعلی عہدیداروں پر بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے جن میں دعوی کیا گیا کہ چینی حکام بھی مبینہ کرپشن میں ملوث ہیں جس سے سی پیک کے منصوبوں کو نقصان پہنچا۔وزیراعظم شہباز شریف...
کراچی: چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تقریب تقسیم انعامات میں ٹورنامنٹ کے میزبان پاکستان کو مکمل نظر انداز کرنے پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی سوال اٹھادیا۔ ذرائع کے مطابق تقریب میں میزبان ملک کی نمائندگی روایت رہی ہے لیکن آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے کسی بھی عہدیدار کو مدعو نہیں کیا جس نے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق پی سی بی چیئرمین محسن نقوی صحت کی وجوہات کی بنا پر دبئی نہیں جاسکے تاہم پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد سید فائنل میچ کے موقع پر دبئی اسٹیڈیم میں ہی موجود تھے لیکن اس کے باوجود آئی سی سی نے انہیں تقریب میں شامل...
چین ملائشیا، ترکیہ اور سعودیہ سمیت 8 ممالک سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 67 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا، جن میں سے 14 کو حراست میں لے کر انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بھیک مانگنے، منشیات فروشی، کام سے مفرور، کفیل کے بغیر کام کرنے، زائد المیعاد قیام، پاسپورٹ میں خردبرد کرنے، غیر قانونی داخلے، سمیت مختلف الزامات کے تحت 36 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا، جن میں 1 بلیک لسٹ بھی شامل ہے۔ قبرص میں امیگریشن نے ناپسندیدہ قرار دے کر 1 پاکستانی سمیت 3 کو بے دخل کیا۔ ترکیہ میں رہائشی پرمٹ منسوخ کرکے 1، ملائشیا میں امیگریشن نے ممنوعہ قرار...
خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ایک شخص نے اس وقت مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی جب مقامی سطح پر منعقد ایک جرگے نے زبردستی ان کی بیٹی کو ونی کرنے کا حکم دیا۔ واقعہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے آبائی ضلع ڈی آئی خان کے ایک دور افتادہ علاقے تھانہ پہاڑ پور کی حدود میں پیش آیا ہے۔ جس کے بعد ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ پولیس کے مطابق وائرل پیغام عادل نامی شخص ہی کا ہے جو مبینہ خودکشی سے پہلے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ معاملہ کیا ہے؟ ویڈیو میں عادل نامی شخص بتا رہا ہے کہ ان کا تعلق ڈی آئی خان سے ہے اور وہ پیشے کے...
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف اورپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری میں ملاقات طے ہوگئی۔ وزیراعظم شہبازشریف اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری آج شام کو وزیراعظم ہاؤس میں ملیں گے، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، حکومتی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ دونوں بڑی حکومتی اتحادی جماعتوں کے درمیان دیرینہ مسائل زیرغور آئیں گے۔
لاہور: دنیا کی دو سب سے بڑی معاشی طاقتوں کے مابین جنگ کا نیا رخ سامنے آ رہا ہے، ٹرمپ امریکا آتی چائنہ کی مصنوعات پر زیادہ ٹیکس لگانا چاہتے ہیں، نیز کوشش کر رہے کہ امریکی سرمایہ کار چین میں پیسہ نہ لگائیں، مدعا یہ کہ چین کو معاشی نقصان پہنچے اور امریکہ کو فائدہ ملے۔ اْدھر چین بھی مقابلے کو تیار ہے، منصوبہ بندی کر رہا کہ زیادہ تر چینی مصنوعات چین ہی میں کھپ جائیں اور بیرونی منڈیوں کی ضرورت نہ رہے۔ پھر چینی صدر مملکت کو سائنس وٹکنالوجی، خصوصاً مصنوعی ذہانت اور چِپ کی تیاری میں سپر پاور بنانا چاہتے اس لیے نجی شعبے کو پْرکشش مراعات دے رہے، حتی کہ معتوب جیک...
لیجنڈ پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کرکٹر بورڈ پر بڑا سوال اٹھا دیا۔ یہ بھی پڑھیں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا بھارت نے نیوزی لینڈ کو فائنل میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ شعیب اختر نے سوال اٹھایا ہے کہ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا میزبان تھا لیکن آج مجھے اس بات پر حیرانی ہوئی کہ پی سی بی کا کوئی بھی نمائندہ دبئی میں موجود نہیں تھا۔ انہوں نے کہاکہ یہ سب میرے سمجھ سے باہر ہے لیکن آج پاکستان کرکٹ بورڈ کے کسی نمائندے کو یہاں...
لاہور(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کے سفر کی تفصیلات سامنے آگئیں، جس کے مطابق میگا ایونٹ کے لیے سب سے زیادہ سفر فائنلسٹ ٹیم نیوزی لینڈ نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ سفر گروپ اے سے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے والی ٹیم نیوزی لینڈ نے اپنے میچز کے لیے سب سے زیادہ 7 ہزار 48 کلو میٹر کا سفر کیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے فائنل تک رسائی سے قبل کراچی، راولپنڈی، دبئی، لاہور اور پھر دبئی کا سفر کیا تاہم فائنل کی دوسری ٹیم بھارت کا قیام اور تمام میچز دبئی میں ہی کھیلے گئے۔ انگلینڈ نے تمام میچز...

2025 کے لیے قومی دفاعی اخراجات کی مد میں 1.81 ٹریلین یوآن مختص کیے جائیں گے ، چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کا بیان
2025 کے لیے قومی دفاعی اخراجات کی مد میں 1.81 ٹریلین یوآن مختص کیے جائیں گے ، چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کا بیان بیجنگ: چودہویں نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے اجلاس میں پیپلز لبریشن آرمی اور پیپلز آرمڈ پولیس فورس کے وفود کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ حالیہ برسوں میں پائیدار اور صحت مند معیشت کو فروغ دیتے ہوئے چینی حکومت نے دفاعی صحت مندانہ ترقی کو فروغ دیا ہے۔ . قومی دفاعی صلاحیت اور اقتصادی طاقت میں بیک وقت بہتری کا عمل جاری ہے ۔ 2025 میں، قومی عام عوامی بجٹ میں دفاعی اخراجات کے لیے 1.81 ٹریلین یوآن مختص کیے گئے ہیں جو کہ سال بہ سال 7.2 فیصد کا اضافہ...
بیجنگ : چودہویں نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے اجلاس کا دوسرا “منسٹرز چینل” بیجنگ میں منعقد ہوا، جس میں چین کے وزیر زراعت اور دیہی امور ہان جون نے بتایا کہ غربت کے خاتمے میں کامیابیوں کو مؤثر طریقے سے مضبوط اور وسیع کیا گیا ہے جس کی عکاسی تین پہلوؤں سے ہوتی ہے۔ سب سے پہلے، غربت سے نکالے جانے والے افراد کا غربت میں واپسی کا خطرہ نمایاں طور پر کم ہو گیا ہے۔ دوسرا، گزشتہ سال میں غربت زدہ علاقوں میں کسانوں کی فی کس قابل استعمال آمدنی گزشتہ چار سالوں میں کسانوں کی آمدنی کی اوسط قومی شرح نمو سے زیادہ ہے۔ چین میں 832 غربت سے نکالے جانے والی کاؤنٹیز ہیں، جن...
اسلام آباد: معروف گلوکار اور ڈی جے عادل خان نے چینی اینیمیٹڈ فلم نی جا2 کی کامیابی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک گانا ریلیز کیا ہے۔ اس فلم نے اپنی شاندار اینیمیشن اور دلکش کہانی کے لیے عالمی سطح پر تعریفیں حاصل کی ہیں۔ عادل نے فلم کے حوالے سے چینی فلم سازی کی ٹیم کے شاندار کام کی تعریف کی۔ اپنے گانے میں عادل نے اس بات پر زور دیا کہ نی جا2 نے منفرد کہانی، جدید اینیمیشن تکنیکوں اور جدید بصری اثرات کے ساتھ دنیا بھر کے ناظرین کو حیران کن طور پر متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی کامیابی نہ صرف چین کی عالمی فلم انڈسٹری میں بڑھتے ہوئی...
ڈھاکا یونیورسٹی کے طلباء نے مغورہ میں ایک 8 سالہ لڑکی کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی میں انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے حکام کو 24 گھنٹوں کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات کو ایک مہینے کے اندر انجام تک پہنچانے کے لیے خصوصی ٹربیونل قائم کیا جائے۔ یہ احتجاج اتوار کی نصف شب سے شروع ہوا، جس میں خواتین طلباء مختلف ہاسٹلز سے چلتے ہوئے راجو یادگار مجسمے پر پہنچیں۔ کاوی صوفیہ کمال ہال اور ڈاکٹر محمد شاہداللہ ہال سے بھی طلباء نے ایک دھرنا شروع کیا، جس میں بعد میں بیگم رقیہ ہال، فضل الحق مسلم ہال، امر ایکم چھے ہال اور شمس النہار ہال کے طالب...
غربت کے خاتمے کی کامیابیوں کو مؤثر طریقے سے مضبوط اور وسیع کیا گیا ہے، چینی وزیر زراعت WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز بیجنگ : چودہویں نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے اجلاس کا دوسرا “منسٹرز چینل” بیجنگ میں منعقد ہوا، جس میں چین کے وزیر زراعت اور دیہی امور ہان جون نے بتایا کہ غربت کے خاتمے میں کامیابیوں کو مؤثر طریقے سے مضبوط اور وسیع کیا گیا ہے جس کی عکاسی تین پہلوؤں سے ہوتی ہے۔ سب سے پہلے، غربت سے نکالے جانے والے افراد کا غربت میں واپسی کا خطرہ نمایاں طور پر کم ہو گیا ہے۔ دوسرا، گزشتہ سال میں غربت زدہ علاقوں میں کسانوں کی فی کس قابل استعمال آمدنی گزشتہ...

چین، 2025 کے لیے قومی دفاعی اخراجات کی مد میں 1.81 ٹریلین یوآن مختص کیے جائیں گے ، چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کا بیان
چین، 2025 کے لیے قومی دفاعی اخراجات کی مد میں 1.81 ٹریلین یوآن مختص کیے جائیں گے ، چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کا بیان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز بیجنگ: چودہویں نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے اجلاس میں پیپلز لبریشن آرمی اور پیپلز آرمڈ پولیس فورس کے وفود کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ حالیہ برسوں میں پائیدار اور صحت مند معیشت کو فروغ دیتے ہوئے چینی حکومت نے دفاعی صحت مندانہ ترقی کو فروغ دیا ہے۔. قومی دفاعی صلاحیت اور اقتصادی طاقت میں بیک وقت بہتری کا عمل جاری ہے ۔ 2025 میں، قومی عام عوامی بجٹ میں دفاعی اخراجات کے لیے 1.81 ٹریلین یوآن مختص کیے گئے ہیں جو کہ...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے دوران کے ٹیموں کے مجموعی طور پر میچز کے دوران سفر کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں سب سے زیادہ سفر فائنلسٹ ٹیم نیوزی لینڈ نے کیا، جس کے بعد جنوبی افریقا کا دوسرا نمبر پر رہا۔ مچل سینٹیر کی قیادت میں فائنل کھیلنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنے میچز کیلئے 7 ہزار 48 کلو میٹر سفر طے کیا۔کیویز نے فائنل سے قبل کراچی، راولپنڈی، دبئی، لاہور اور پھر دبئی کا سفر کیا۔ مزید پڑھیں: عامر نے بھی 90 کی دہائی کے کھلاڑی پر الزامات کی بوچھاڑ کردی دوسری فائنلسٹ بھارت کا قیام اور تمام میچز دبئی میں ہی ہوئے، جس کے باعث...
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ سفر گروپ اے سے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے والی ٹیم نیوزی لینڈ نے اپنے میچز کے لیے سب سے زیادہ 7 ہزار 48 کلو میٹر کا سفر کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے فائنل تک رسائی سے قبل کراچی، راولپنڈی، دبئی، لاہور اور پھر دبئی کا سفر کیا، تاہم فائنل کی دوسری ٹیم بھارت کا قیام اور تمام میچز دبئی میں ہی کھیلے گئے۔ مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025 فائنل: بھارت اور نیوزی لینڈ کا ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ انگلینڈ نے تمام میچز پاکستان میں کھیلے اور انگلینڈ کا سفر 1020 کلومیٹر رہا۔ افغانستان نے کراچی اور لاہور 2 میچز...
اگر آپ کریڈٹ کارڈ رکھنے کے قائل ہیں اور آپ کے پاس ایک سے زیادہ کریڈٹ کارڈز ہیں تو مالی معاملات کو سنبھالنا مشکل ہو سکتا ہے۔ کریڈٹ کارڈز کے فوائد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے مالیاتی نظم و ضبط اور اچھی حکمت عملی ضروری ہے۔کریڈٹ کارڈز مالی ہنگامی حالات یا کیش کی کمی کے دوران مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، لیکن غیر محتاط اخراجات مالی بحران کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔ آج کل مختلف بینک اور مالیاتی ادارے اپنی کسٹمر بیس بڑھانے کے لیے خصوصی رعایتوں، کیش بیک اور انعامی پوائنٹس کی پیشکش کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے لوگ ایک سے زیادہ کریڈٹ کارڈ حاصل کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ تاہم، بغیر کسی منصوبہ...
دبئی(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا ، دونوں ٹیمیں ٹرافی اپنے نام کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔نیوزی لینڈ اور بھارت 25 سال بعد چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ٹکرائیں گے، دونوں ٹیمیں فائنل میں آج دوپہر 2 بجے دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی ، دونوں ٹیموں نے بڑے میچ سے قبل دبئی سٹیڈیم میں جم کر ٹریننگ بھی کی۔ نیوزی لینڈ نے2000 میں چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دی تھی، 2002 میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اور سری لنکا کو مشترکہ چیمپئن قرار دیا گیا تھا ۔بھارت نے 2013 میں انگلینڈ کو شکست دے کر یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ 2017 میں بھارت کو پاکستان...
امریکہ کا چینی مصنوعات پر فینٹینیل کی بنیاد پر محصولات کا نفاذ بے بنیاد ہے چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے “چین کے فینٹینیل جیسے مادوں پر قابو پانے” کے وائٹ پیپر کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس سوالات کے جوابات دیے ۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جاری ہونے والے وائٹ پیپر کے فینٹینیل جیسے مادوں کے کنٹرول” میں جامع اور تفصیلی انداز میں چین کے موقف، اقدامات اور فینٹینیل جیسے مادوں کے کنٹرول کے نتائج کو تمام شعبہ ہائے زندگی اور بین الاقوامی برادری کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ وائٹ پیپر پوری طرح...
کراچی(نیوز ڈیسک) عدالت نے دعا زہرا اور ظہیر کے نکاح کو درست قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے سٹی کورٹ میں معزز جج نے دعا زہرا اور ظۃیر کے نکاح نامہ کو جعلی قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے کہا کہ تنسیخ نکاح کے لیے متعلقہ فورم کو استعمال کیا جائے، دعا زہرا کو کمسن قرار دے کر شیلٹر ہوم منتقل کیا گیا تھا۔ شیلٹر ہوم سے دعا زہرا اپنے گھر منتقل ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ دعا زہرا نے والد کے ذریعے تنسیخ نکاح کی درخواست دائر کی تھی یاد رہے کہ گزشتہ سدال جولائی میں عدالت نے لڑکی کی کسٹڈی والدین کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے والدین کو 2 لاکھ...
ایک غیر یقینی دنیا میں، آپ چین پر اعتماد کر سکتے ہیں، ظفرالدین محمود WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :پاکستانی وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی ظفرالدین محمود نے کہا ہے کہ ایک غیر یقینی دنیا میں، آپ چین پر اعتماد کر سکتے ہیں ۔ چین کی نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے سالانہ اجلاس کے دوران چینی وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس نے بیرونی دنیا کو اس جملے کے بارے میں مزید واضح انداز میں بتایا ۔ڈیڑھ گھنٹے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے اہم ممالک کے تعلقات، علاقائی ہاٹ اسپاٹس، انٹرنیشنل گورننس اور دیگر پہلوؤں پر گفتگو کی۔ کچھ تجزیہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین کی جانب سے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے معاشی استحکام اور بحالی کے لیے پاکستان کے دیرینہ دوست چین کا معاشی تعاون جاری ہے اور اس سلسلے میں چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی رقم کی مدت میں ایک سال کی مزید توسیع کر دی ہے۔چین کے 2 ارب ڈالر کے اس قرض کی واپسی کی مدت 24 مارچ کو پوری ہو رہی تھی ۔ وزارت خزانہ کی جانب سے چین کی طرف سے 2 ارب ڈالر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی تصدیق کر دی گئی...
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی— فائل فوٹو چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے پر معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھیج دیا۔اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے پر رولنگ میں انہوں نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے، عون عباس اور اعجاز چوہدری کی گرفتاری کے معاملے پر انہیں آگاہ نہیں کیا گیا۔ 9 مئی مقدمات میں سینیٹر اعجاز چوہدری کیخلاف ریکارڈ پیشلاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کے کیس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے خلاف پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پروڈکشن آرڈر پر جزوی...
OIC کے اجلاس سے اپنے ایک خطاب میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ اور مغربی اتحادیوں کی بلا مشروط حمایت کی وجہ سے صیہونی رژیم نے ایسے خوفناک جرائم کا ارتکاب کیا ہے جن کی بین الاقوامی جنگی جرائم اور نسل کشی کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ اسلام ٹائمز۔ جدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی" نے OIC کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر سید عباس عراقچی نے کہا کہ اس نازک صورت حال میں اس اجلاس کے انعقاد اور اس کی میزبانی کرنے پر سعودی بادشاہ کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس اس کٹھن مرحلے پر منعقد ہو رہا ہے جب غزہ کے...
ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین اپنے قومی ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے نمایاں پیشرفت کر رہا ہے، ہم صدر شی جن پنگ کی وژنری قیادت میں چین کی جدیدیت سے بالخصوص بہت متاثر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ، وزیر اعظم لی کیانگ اور چینی عوام کو بیجنگ میں دو کامیاب اجلاسوں کے انعقاد پر مبارکباد دی ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین اپنے قومی ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے نمایاں پیشرفت کر رہا ہے، ہم صدر شی جن پنگ کی وژنری قیادت میں چین کی جدیدیت سے بالخصوص بہت...
بیجنگ(نیوز ڈیسک)ایک جوان خاتون گزشتہ 7 برسوں سے بہت زیادہ کفایت شعاری سے زندگی گزار رہی ہے اور صرف سیکنڈ ہینڈ اشیا جیسے تولیے، صابن اور لپ اسٹک استعمال کرتی ہے۔ چینی شہر شنگھائی سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ شو یاگی کے مطابق وسائل کی بچت کرنا ان کی زندگی کی سب سے بڑی خوشی ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ ان کے والدین چیزوں کو خرچ کرنے کے حوالے سے بہت زیادہ باشعور تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ‘وہ کبھی پانی ضائع نہیں کرتے اور کبھی بھی مفت دی جانے والی غیر ضروری اشیا قبول نہیں کرتے’۔ اب شو یاگی بھی اپنی زندگی بہت زیادہ کفایت شعاری سے گزار رہی ہیں اور ہمیشہ سیکنڈ...
چین نے ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ مسترد کردیا، مصری تجویز کی حمایت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز بیجنگ (سب نیوز )چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کو مسترد کر دیا۔ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق چائنا نیوز ایجنسی نے جمعہ کو رپورٹ کیا کہ چین کے سالانہ قانون ساز اجلاس کے دوران ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ چین، مصر اور دیگر عرب ممالک کی جانب سے غزہ میں امن بحال کرنے کے لیے پیش کیے گئے منصوبے کی حمایت کرتا ہے، غزہ فلسطینی عوام کا ہے اور یہ فلسطینی سرزمین کا ایک...
بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہےکہ رواں سال چین اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ ہے۔ تبادلوں کی نصف صدی پر نظر ڈالتے ہوئے، ہم سمجھتے ہیں کہ سب سے قیمتی تجربہ باہمی احترام ہے، سب سے مضبوط محرک قوت باہمی مفاد اور جیت جیت کے نتائج ہیں، سب سے بڑا اتفاق رائے کثیرالجہتی ہے، اور سب سے درست سمت شراکت داری ہے۔جمعہ کے روز وانگ ای نے ایک پر یس کا نفر نس میں کہا کہ گزشتہ 50 سالوں میں، چین۔یورپی یونین تعاون نے بڑی پیش رفت کی ہے۔آج، چین۔یورپی یونین کی معیشتوں کا حجم دنیا کی کل معیشتوں کا ایک تہائی سے زیادہ ہے ، اور چین۔یورپی یونین...
بیجنگ:چین کے صدر شی جن پھنگ نے عسکری ترقی کے لئے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے اعلیٰ معیار کے ترقیاتی تقاضوں پر عمل درآمد پر زور دیا ہے۔جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے یہ بات چین کی 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس میں پیپلز لبریشن آرمی اور پیپلز آرمڈ پولیس فورس کے وفد کے کل رکنی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کہی۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چار سال سے زائد عرصے سے چینی فوج کی تعمیر کے لئے “14 ویں پانچ سالہ منصوبے” پر عمل درآمد کے بعد سے بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ اسے بہت سے تضادات اور مسائل...
بیجنگ: چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے مصر اور عرب ممالک کے امن منصوبے کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ "غزہ فلسطینی عوام کا ہے اور یہ فلسطینی سرزمین کا ناقابل تقسیم حصہ ہے۔" چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ غزہ کی حیثیت میں کسی بھی زبردستی کی گئی تبدیلی سے خطے میں مزید بدامنی اور انتشار پھیلے گا۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں کے حقوق کا احترام کیا جائے اور غزہ میں مستقل جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے۔ وانگ ژی نے ایک بار پھر فلسطینی...
وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیراعظم اور موجودہ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو 3 کرپشن مقدمات میں بری کردیا۔ کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔ آج ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے اپنے دلائل مکمل کیے جس کے بعد عدالت نے سابق وزیراعظم اور موجودہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو 3 کرپشن مقدمات سے بری کردیا۔ ملزمان پر قومی خزانے کو 6 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔ عدالت نے سید یوسف رضا گیلانی کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے بری کردیا ہے۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے بطور وزیراعظم فریٹ سبسڈی میں ملزموں کا...
جینان(نیوز ڈیسک) پاکستانی دانشور جمال خان نے چینی سکالر کے ساتھ مشترکہ طور پر لکھی اپنی تازہ تصنیف ’’مشرق سے ہوائیں،کیسے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام براعظموں کو منسلک کر کے معاشی مواقع پیدا کر رہا ہے‘‘ میں لکھا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کا مقصد ایشیا، یورپ اور افریقہ میں بنیادی شہری سہولیات کی ترقی اور تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دے کر عالمی سطح پر رابطے اور اقتصادی تعاون کو بڑھانا ہے۔ جمال خان 2017 سے چین میں رہ رہے ہیں جو 2022 میں چین کے مشرقی شہر وے ہائی میں شان ڈونگ یونیورسٹی سے منسلک ہوئے۔وہ اس وقت شان ڈونگ یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل سٹڈیز میں پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلو ہیں...
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی (جے آئی ٹی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں سمیت مزید 15 اراکین کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی ان افراد کےخلاف ریاست مخالف پروپیگنڈے کی تحقیقات کرے گی، تمام رہنماؤں کو کل 12 بجے جے آئی ٹی کے سامنے طلب کیا ہے۔ جے آئی ٹی، آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے۔جے آئی ٹی نے گوہر علی خان، سلمان اکرم راجا، رؤف حسن، فردوس شمیم نقوی، خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال، حماد اظہر کو بھی نوٹس جاری کردیا۔ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا: پی ٹی آئی ٹیم کے 10 ارکان جے آئی...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے فائنل مقابلے کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر احسن رضا کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا۔ نو مارچ کو دبئی میں شیڈول ایونٹ کے فائنل میں آسٹریلیا کے پال رائفل اور انگلینڈ کے رچرڈ النگورتھ آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ ویسٹ انڈیز کے جول ولسن تھرڈ امپائر ہوں گے۔ سری لنکا کے کمار دھرماسینا چوتھے امپائر اور رنجن مدوگالے میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔
راولپنڈی: شہر میں چینی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے اور کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے کل جمعہ سے چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے بیان میں کہا کہ ہم 163 روپے کلو چینی خرید کر 164 روپے کلو فروخت نہیں کر سکتے ہیں، ایک کلو چینی پر ہمارا 10 روپے ٹرانسپورٹیشن، شاپنگ بیگ اور لوڈنگ خرچہ ہے۔ صدر ایسوسی ایشن سلیم پرویز بٹ نے کہا کہ چینی کی ہول سیل قیمت پر کریانہ فروش کو 10 روپے کلو منافع دیا جائے، چینی کی 164 روپے کلو سرکاری قیمت مسترد کرتے ہیں۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ جو چینی 164 روپے سے زائد فروخت کرے گا...
واشنگٹن :امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھاکہ وہ 2 اپریل کے قریب درآمدی گاڑیوں پر ٹیرف عائد کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ یہ تاریخ ٹرمپ کے “توہمات” کی وجہ سے طے کی گئی ہے، جو اصل میں 1 اپریل کو اپریل فول کے دن ٹیرف پالیسی نافذ کرنا چاہتے تھے، لیکن پھر انہوں نے اسے بدل کر 2 اپریل کر دیا، کیونکہ 1 اپریل کو منحوس دن سمجھا جاتا ہے۔درحقیقت، میں ٹرمپ کے فیصلے کو مکمل طور پر سمجھتا ہوں اور اس کی تائید کرتا ہوں، کیونکہ ان کے بظاہر پراسرار انداز کو دیکھتے ہوئے، اگر وہ اپریل فول کے دن ٹیرف کا اعلان کرتے تو پوری دنیا الجھن کا شکار ہو جاتی، کہ ” آیا یہ سچ ہے...
بیجنگ :چینی حکومت نے 2025 کی ورک رپورٹ نظرثانی کے لئے قومی عوامی کانگریس کو پیش کی۔ چین نے رواں سال کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو کا ہدف تقریباً پانچ فیصد مقرر کیا ہے۔ اس ” 5فیصد” کے لگ بھگ ہدف کو کیسے دیکھنا ہے؟ 2024 میں چین کی جی ڈی پی میں 5 فیصد اضافہ ہوا، جو دنیا کی بڑی معیشتوں میں پیش پیش تھا۔ اس وقت، بیرونی ماحول زیادہ پیچیدہ اور سنگین ہوتا جا رہا ہے، اور چین اب بھی تقریباً 5فیصد کی ترقی کا ہدف مقرر کرتا ہے. یہ نہ صرف چین کی معاشی طاقت کی عکاسی کرتا ہے بلکہ عالمی معاشی بحالی میں اعتماد اور قوت بھی فراہم کرتا ہے۔ “تقریبا 5فیصد” کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 مارچ 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین، میکسیکو اور کینیڈا پر نئے تجارتی محصولات کے آغاز کے ساتھ ہی دنیا میں ایک اور تجارتی جنگ شروع ہو گئی ہے۔ وہ ایشیائی ممالک بھی مشکلات میں گِھر گئے ہیں جو ایک پیچیدہ اور مربوط عالمی سپلائی چین کا حصہ ہیں۔ چین کی امریکی محصولات کے خطرے کا مقابلہ کرنے کی تیاریاں نہ کم نہ زیادہ، ٹرمپ کا ’برابر کا جواب‘ دینے کا فیصلہ ویتنام، تائیوان اور تھائی لینڈ امریکہ کے ساتھ برآمدات اور جی ڈی پی کے تناسب میں اضافے کی وجہ سے امریکی محصولات میں اضافے کے خطرات کا سب سے زیادہ سامنا کر رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ...
ایم اے بی اے ٹرمپ کا “ٹیرف میجک ” امریکہ کو دوبارہ دیوالیہ کر سکتا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن :امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھاکہ وہ 2 اپریل کے قریب درآمدی گاڑیوں پر ٹیرف عائد کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ یہ تاریخ ٹرمپ کے “توہمات” کی وجہ سے طے کی گئی ہے، جو اصل میں 1 اپریل کو اپریل فول کے دن ٹیرف پالیسی نافذ کرنا چاہتے تھے، لیکن پھر انہوں نے اسے بدل کر 2 اپریل کر دیا، کیونکہ 1 اپریل کو منحوس دن سمجھا جاتا ہے۔درحقیقت، میں ٹرمپ کے فیصلے کو مکمل طور پر سمجھتا ہوں اور اس کی تائید کرتا ہوں، کیونکہ ان کے بظاہر پراسرار انداز کو دیکھتے ہوئے،...
لندن: برطانیہ میں زیر تعلیم چینی طالب علم ژینہاؤ زو کو متعدد خواتین کو نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ برطانیہ کے خطرناک ترین جنسی مجرموں میں شامل ہو سکتا ہے، جبکہ پولیس کو شبہ ہے کہ اس کے شکار ہونے والی خواتین کی تعداد 50 سے زائد ہو سکتی ہے۔ 28 سالہ زو 2017 میں اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ آیا تھا۔ وہ پہلے کوئینز یونیورسٹی بیلفاسٹ میں زیر تعلیم تھا اور بعد میں یونیورسٹی کالج لندن (UCL) سے پی ایچ ڈی کر رہا تھا۔ وہ امیر خاندان سے تعلق رکھتا تھا اور مہنگی رہائش، برانڈڈ کپڑوں اور کاسمیٹک سرجری پر لاکھوں خرچ کرتا تھا۔...
پاکستان کا صنعتی شعبہ چین، بھارت اور امریکا کے مقابلے میں بجلی کی قیمتوں سے تقریباً دوگنا اور یورپی یونین سے بھی زیادہ قیمت ادا کر رہا ہے، جس سے اس کی برآمدی مسابقت پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیرس میں قائم انٹرنیشنل انرجی ایجنسی (آئی ای اے) کی تازہ ترین ’الیکٹریسٹی 2025- اینالسز اینڈ فارکاسٹ ٹو 2027‘ رپورٹ کے مطابق امریکا اور بھارت میں 2024 میں بجلی کی اوسط قیمت 6.3 سینٹ فی کلو واٹ گھنٹہ، چین میں 7.7 سینٹ، ناروے میں 4.7 سینٹ اور یورپی یونین میں 11.5 سینٹ تھی۔ اس کے مقابلے میں پاکستان میں توانائی سے بھرپور صنعتوں کے لیے بجلی کی اوسط قیمتیں 2024 میں 13.5 سینٹ...
جنوبی افریقا کے بیٹر ڈیوڈ ملر نے چیمپئنز ٹرافی میں تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ بدھ کو قدافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں ڈیوڈ ملر نے سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کا 23 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ ڈیوڈ ملر نے نیوزی لینڈ کے 363 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میچ کی آخری گیند پر 2 رنز لے کر 67 گیندوں پر سنچری مکمل کی لیکن وہ اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکے، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کے سابق کھلاڑی وریندر سہواگ نے 2002ء میں انگلینڈ کے خلاف کولمبو میں 77 گیندوں پر...
نیوزی لینڈ کے نوجوان اوپنر راچن رویندرا نے جنوبی افریقا کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں شاندار سنچری اسکور کرکے ریکارڈ بک میں جگہ بنا لی۔ بدھ کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرا نے 101 گیندوں پر 108 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کین ولیمسن نے 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مددسے 102رنز بنائے۔363 رنز کے ہدف کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر312 رنز بناسکی۔راچن رویندرا نے جنوبی افریقا کے خلاف سیمی فائنل میں سنچری اسکور کرنے کے...
لاہور: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا، چین، میکسیکو کی اشیا پر امپورٹ ٹیکس(ٹیرف) لگا کر قومی صنعتوں کو تحفظ دیا ہے مگر امریکا میں مہنگائی بڑھنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ امپورٹڈ اشیا مہنگی ہوں گی جن میں پٹرول، خوراک، گھر ، الیکٹرونکس سامان، کاریں، گھریلو چیزیں، الیکٹرک بیٹریاں شامل ہیں۔ امریکا اپنا 75 فیصد سپورٹس سامان و کھلونے چین، 61 فیصد تیل کینیڈا، 56 فیصد الیکٹرک بیٹریاں چین، 56 فیصد جوتے چین، 53 فیصد صنعتی تاریں میکسیکو،45 فیصد سبزیاں، پھل اور اناج کینیڈا ومیکسیکو، 45 فیصد ٹیلی فون و براڈکاسٹنگ اشیا چین، 34 فیصد کمپیوٹر میکسیکو، 30 فیصد لکڑی کینیڈا، 26 فیصد کمپیوٹر میکسیکو اور بیشتر کاریں بیرون ممالک سے منگواتا ہے۔ ممتاز امریکی سرمایہ...
کوالیفائنگ راؤنڈ میں ایرانی ٹیم کو 2-1 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا نوجوانوں کی تمام شعبوں میں حوصلہ افزائی کی جائے تو کامیابی ملتی ہے،ڈاکٹر الیاس کولمبو کا میدان پاکستان کے وہیل چیئر ٹینس کھلاڑیوں کے عزم اور حوصلے کا گواہ بن گیا جہاں بی این پی ورلڈ کپ وہیل چیئر ٹینس چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایرانی ٹیم کو 2-1 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔یہ تاریخی کامیابی پشاور کے احسان اللہ دانش کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کو حاصل ہوئی جو لنڈی ارباب پشاور سے تعلق رکھنے والے پیراپلیجک سنٹر پشاور کے گریجویٹ اور سپورٹس کوآرڈینیٹر ہیں۔کولمبو میں حالیہ لان ٹینس چیمپئن شپ...
لاہور کے علاقے باٹا پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے بروقت کارروائی کر کے گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر باٹا پور پولیس نے 15 کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے آٹھ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم شاہ زیب عرف جیری کو گرفتار کیا۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق بچی گھر سے سودا لینے اسٹور پر گئی جہاں ملزم نے اُسے ورغلا کر زیادتی کی کوشش کی۔ ایس پی کینٹ نے بتایا کہ متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم شاہزیب عرف جیری کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایس پی نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او...
کراچی: بھارت کی جانب سے آسٹریلیا جبکہ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں جنوبی افریقا کی سیمی فائنلز میں شکست کے بعد چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے حتمی نام سامنے آگئے۔ گزشتہ روز بھارت نے دبئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسان مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے آسان مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو پچاس رنز سے شکست دی۔ اب بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 9 مارچ بروز اتوار کو ٹائٹل کے دفاع کیلیے دبئی کے میدان میں اتریں گی۔ پوائنٹس ٹیبل کی پوزیشن پوائنٹس ٹیبل...
لاہور: پولیس نےآٹھ سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس کینٹ کے مطابق 15 پر ایک خاتون کی کال موصول ہوئی تھی کہ ایک نوجوان نے اس کی کمسن بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی ہے، جس پر پولیس کو فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ باٹا پور پولیس نے فوری کرتے ہوئے بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم شاہ ذیب عرف جیری کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی کینٹ ایس شفیق کے مطابق بچی گھر سے سودا لینے اسٹور پر گئی تھی کہ ملزم شاہ ذیب نے بچی کو ورغلا پھسلا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی، متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت...
بارسلونا: اسپین کے شہر بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس 2025 کے دوران چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمٰن نے ٹیلی نار ایشیا کی قیادت سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں ڈیجیٹل تعاون کے فروغ، نیٹ ورک کے معیار اور ڈیجیٹل خدمات کی بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں ایک ترقی پسند اور سازگار ریگولیٹری ماحول فراہم کرنے کے لیے پی ٹی اے پرعزم ہے تاکہ ملک میں ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ ٹیلی نار ایشیا کی قیادت نے پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور ڈیجیٹل خدمات کو وسعت دینےمیں...
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سربراہ راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کا فیصلہ بھارتی حکومت نے کرنا ہے۔ انڈین ٹیم حکومت کی اجازت کے بغیر پاکستان نہیں آسکتی۔ چیمپئنز ٹرافی شروع ہونے سے پہلے تمام معاملات طے پائے تھے۔ قذافی اسیڈیم لاہور میں چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے کے لیے آئے بھارتی بورڈ کے سربراہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا تو پاکستان اور بھارت کے میچز کروانے کی پیش کش کرے گی لیکن انڈین بورڈ کی پالیسی ہے کہ دو طرفہ سیریز اپنے اپنے ممالک میں کھیلیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے بی سی سی آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ...
بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ وائٹ بال سیریز کا عندیہ دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر فاروق احمد نے میڈیا سے مشترکہ گفتگو کی۔ بی سی بی کے صدر نے مدعو کرنے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کرکٹ بہت آگے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں بورڈز کے درمیان ایف ٹی پی کے علاوہ وائٹ بال سیریز کرانے پر بات ہوئی ہے، دونوں بورڈز سیریز شیڈول کرنے پر بات چیت کر رہے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ فاروق احمد کو لاہور میں سیمی فائنل کے موقع پر خوش آمدید کہتا ہوں اور چیمپئینز...
چینی صدر کا جیانگ سو پر قومی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز جیانگ سو کو اپنی اہم ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، شی جن پھنگ بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے چودہویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس کے جیانگ سو وفد کے مباحثے میں شرکت کی۔ بدھ کے روز اس موقع پر انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ “14ویں پانچ سالہ منصوبے” میں طے کردہ ترقیاتی اہداف کے کامیاب حصول میں جیانگ سو کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ جیانگ سو کو اپنی اہم ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے،...
بیجنگ:چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے اسٹیٹ کونسل کی جانب سے ایک حکومتی ورک رپورٹ پیش کی ، جس میں منظم انداز سے 2024 میں حاصل شدہ اہداف کا خلاصہ بیان کیا گیا اور 2025 کے لئے معاشی اور معاشرتی ترقی کے اہداف اور اہم امور کے انتظامات کی وضاحت کی گئی۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق لی چھیانگ نے ورک رپورٹ چین کی قومی عوامی کانگریس کے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں شروع ہو نے والے اجلاس میں پیش کی۔ رپورٹ میں 2025 کے لئے اہم متوقع ترقیاتی اہداف بیان کیے گئے ہیں جن میں جی ڈی پی شرح نمو کا ہدف تقریباً 5 فیصد ہے۔ شہری علاقوں میں بے روزگاری کی شرح تقریبا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 مارچ 2025ء) بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر اسمبلی میں منگل کے روز اس متنازع خطے کی ترقی کے حوالے سے گرما گرم بحث ہوئی۔ عمر عبداللہ نے اعتراف کیا کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے سرحدی علاقے بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے سرحدی علاقوں کے مقابلے میں زیادہ ترقی یافتہ ہیں، لیکن یہ بھی کہا کہ یہ محض دکھاوا ہے کیونکہ یہ ترقی صرف سرحدی علاقوں تک محدود ہے اور اگر علاقے کے اندر تک جاکر دیکھیں تو کہانی اس کے برعکس ہے۔ 'پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ترقی چین کے سبب' عمر عبداللہ کا کہنا تھا، "ہمیں یہ قبول کرنا ہو گا کہ جہاں ہمارے سرحدی...
پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ظلم اور جبر کے ہر طرح کے ہتھکنڈوں کے باوجود تحریک انصاف آج بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے ،سلاخوں کے پیچھے ہونے کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان کی غیر معمولی مقبولیت فارم 47مارکہ حکومت کا سب سے بڑا روگ ہے ۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت ، رہنمائوں اور کارکنان کو خوفزدہ کرنے اور توڑنے کے لئے بد ترین مظالم کے جو پہاڑ توڑے گئے ہیں اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ، اس کے باوجود پی ٹی آئی کے ادنیٰ سے ادنیٰ کارکن کا...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے نئی تاریخ رقم کردی۔ روہت شرما دنیا کے پہلے ایسے کپتان بن گئے ہیں جنہوں نے تمام چار آئی سی سی ٹورنامنٹس کے فائنل میں ٹیم کی قیادت کی ہے۔ روہت نے بھارت کو جون 2023 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، نومبر 2023 میں ون ڈے ورلڈ کپ، جون 2024 میں ٹی 20 ورلڈ کپ اور اب مارچ 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل تک پہنچایا ہے۔ روہت شرما سے قبل مہندرا سنگھ دھونی نے بھارت کو 2007 اور 2014 کے ٹی 20 ورلڈ کپ فائنلز، 2011 کے ون ڈے ورلڈ کپ فائنل اور 2013 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچایا تھا لیکن وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کھیلنے کا موقع...
کراچی ( سہیل افضل) کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی نے گرین چینل کے ذریعہ لوبیاکی آڑ میں اربوں روپے کے امریکن بادام اسمگل کرنے کے ایک بڑے اسیکنڈل کا سراغ لگایا ہے ، کسٹمز ترجمان کے مطابق میسرز اے آربرادر نے گزشتہ ماہ فروری 2025 میں گرین چینل کے ذریعہ Black Eyed Seeds (لوبیا) کے 84 کنٹینرز کلیر کرائے اور ڈیوٹی ٹیکسز کی مد میں 3 ارب 60 کروڑ کی چوری کی،ترجمان کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ کراچی معین الدین کو اطلاع موصول ھوئی کہ (KICT) کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹر مینل وی بوک گرین چینل کے ذریعے اے آر برادرز نے جبل علی پورٹ (دبئی)سے درآمد شدہ Black Eye Seeds (لوبیا) کی آڑ میں چھلے ہوئے امریکن بادام اسمگلڈ کئے ہیں جن...
کراچی: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا پاکستان میں آج آخری مقابلہ ہوگا، دوسرا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، فاتح ٹیم دبئی میں بھارت سے ٹائٹل کے لیے مقابلہ کرے گی۔ دونوں ٹیموں کی بیٹنگ لائن اپ مضبوط اور لاہور کی بیٹنگ کے لیے سازگار پچ پر بڑے اسکورز کی توقع ہوگی، کیویز کے پاس مچل سینٹنر اور مائیکل بریسویل کی صورت میں 2 اسپنرز موجود ہیں جبکہ جنوبی افریقا ایک اسپنر کیشو مہاراج پر انحصار کرے گا۔ جنوبی افریقا کے تجربہ کار بیٹر ڈیوڈ ملر کے لیے یہ ممکنہ طور پر آخری بڑا ایونٹ ہو سکتا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا کردار...
سپین(نیوز ڈیسک)اسپین کے شہر بارسلونا میں چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمٰن اور اسٹارلنک ٹیم کی ملاقات میں سستی اور معیاری براڈ بینڈ رسائی کی بہتری پربات چیت کی گئی ، اسٹارلنک ٹیم نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ،موبائل فون سروسزکےساتھ مسابقت اوراثرات پربریفنگ بھی دی۔بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس دو ہزار پچیس کے موقع پر ہونے والی ملاقات کے دوران پاکستان میں کنیکٹیویٹی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ، چیئرمین پی ٹی اےنے کنیکٹیویٹی کے فروغ کیلئے جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا اسٹارلنک کی رجسٹریشن سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ جاری ہے۔حفیظ الرحمٰن کا کہنا تھا سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کیلئےپی ٹی اے کے لائسنس کا حصول لازمی شرط ہے، فریقین نے ریگولیٹری فریم...
کراچی: پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے موصولہ خفیہ اطلاع پر ایک کارروائی میں لوبیا کی آڑ میں امریکن بادام کی بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کے ذریعے 3ارب 60 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ڈیوٹی وٹیکسوں کی چوری کا انکشاف کیا ہے۔ ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ رضا نقوی کے مطابق ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ میسرز اے آر برادرز نامی درآمد کنندہ جبل علی دبئی سے لوبیا کی آڑ میں چھلے ہوئے امریکن بادام کی بڑی مقدار اسمگل کرکے اپنے گوداموں میں منتقل کررہا ہے۔ اس اطلاع پر کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ معین الدین وانی نے درآمد ہونے والے لوبیا کے تمام کنٹینرز اپنی تحویل میں لینے کی ہدایات جاری کیں۔ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ٹیم نے...
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں بھارت سے شکست کی وجہ بیان کردی۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اسٹیو اسمتھ نے کہاکہ بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 300 رنز سے زیادہ کا ہدف نہ دینا نتیجے پر اثر انداز ہوا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل، بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا انہوں نے کہاکہ یہ ہماری حکمت عملی تھی کہ بھارت کو 300 سے زیادہ رنز کا ٹارگٹ دیں گے، لیکن ہم اس میں ناکام رہے۔ آسٹریلوی کپتان نے کہاکہ اگر ہم اپنی حکمت عملی کے مطابق 300 سے زیادہ رنز اسکور کر لیتے تو نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا،...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر ویرات کوہلی نے ایک اور اہم ریکارڈ اپنے نام کرکے بھارتی لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل، بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا دبئی میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں ویرات کوہلی نے نصف سینچری اسکور کرکے آئی سی سی مقابلوں میں 24 بار 50 سے زیادہ اسکور کرکے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑا۔ واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر نے آئی سی سی کے مقابلوں میں 23 بار 50 سے زیادہ اسکور بنائے تھے۔ یہ بھی پڑھیں ویرات کوہلی نے کون سے 2 اہم اعزاز اپنے نام کرلیے؟ ویرات کوہلی نے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی درآمدات پر اضافی ٹیرف لگانے کے اعلان کے بعد اب چین نے بھی جوابی طور پر امریکی درآمدات پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ امریکا کی جانب سے محصولات میں اضافے کے جواب میں چین امریکی زرعی درآمدات پر نئی اضافی ڈیوٹیاں عائد کرے گا۔چینی وزرات خزانہ کے مطابق امریکا سے درآمد ہونے والی مرغی، گندم، مکئی اور کپاس پر 15 فیصد اضافی ٹیکس لگایا جائے گا۔ چینی حکام کے مطابق جوار، سویا بین، گائے کا گوشت، آبی مصنوعات، پھل، سبزیاں اور ڈیری مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا جائے گا جبکہ ٹیرف کا نفاذ 10 مارچ سے...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کی پس پردہ کوئی بات نہیں چل رہی ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بات چیت شروع ہوئی تھی لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ، پس پردہ کوئی بات چیت نہیں چل رہی۔ یہ بھی پڑھیں:سیاسی قوتیں کمزور ہیں اس لیے اسٹیبلشمنٹ سر پہ سوار ہے، بیرسٹر گوہر انہوں نے کہا کہ سیاسی مذاکرات حکومت کی وجہ سے ناکام ہوئے، اگر مذاکرات میں پیشرفت ہوتی تو اچھا ہوتا، کیوں کہ سیاسی مسئلے کا سیاسی حل ہی نکلنا چاہیے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں اور وکلا کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی، ہم...
چیمپئنزٹرافی میں ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سعود شکیل سمیت 6 کھلاڑیوں کو ڈراپ کردیا گیا۔ محمد رضوان ون ڈے ٹیم کپتان رہیں گے جبکہ سلمان آغا کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا، شاداب خان کی بطور نائب کپتان 8 ماہ بعد قومی ٹیم واپسی ہوگئی۔محمد رضوان، بابراعظم اور نسیم شاہ کی مختصر فارمیٹ سے چھٹی ہوگئی جبکہ حسن نواز، عاکف جاوید، محمد علی اور عبدالصمد کو شامل کیا گیا ہے۔ دورہ نیوزی لینڈ میں عاقب جاوید عبوری ہیڈ کوچ ہی رہیں گے جبکہ محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔16 مارچ سے 5 اپریل تک ہونے والی سیریز میں 5 ٹی...
بیجنگ : چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کا سالانہ اجلاس بیجنگ کے عظیم عوامی ہال منگل کے روز شروع گیا۔منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ 34 شعبوں بشمول معیشت، ثقافت، تعلیم اور ماحولیاتی وسائل سے وابستہ 2100 سے زائد مندوبین کانفرنس میں شرکت سے چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے کے اہداف پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنی رائے اور تجاویز پیش کریں گے ۔ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس چین کا ایک بنیادی سیاسی نظام ہے (جسے مختصر طور پر “سی پی پی سی سی سسٹم” کہا جاتا ہے)۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں تمام سیاسی جماعتوں، عوامی تنظیموں، اقلیتی قومیتوں اور معاشرے کے تمام شعبوں کے...
چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس بڑے مقابلے میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ جب کہ فائنل اتوار 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے سیمی فائنل میچز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا سیمی فائنل آج دبئی میں کھیل جائے گا، جس کیلئے کرس گیفنی نے اور رچرڈ ایلنگ ورتھ آن فیلڈ امپائر کے طور پر فرائض نبھائیں گے جبکہ مائیکل گف تھرڈ امپائر اور اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔ اسی طرح دوسرا سیمی فائنل، جو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا وہاں کمار دھرماسینا اور پال ریفل آن فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیں گے جبکہ جوئل ولسن تھرڈ امپائر اور رنجن مدوگالے میچ ریفری کی خدمات سرانجام دیں...
کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے چین، ترکیہ، سعودی عرب سمیت مختلف 19 ملکوں کے مزید 85 مسافروں کو مختلف وجوہات کی بنا پر آف لوڈ کر دیا۔ سعودی عرب، بحرین، یوگنڈا، کینیا، یو اے ای، عمان، ترکی، تھائی لینڈ، چین، ملائشیا اور انڈونیشیا جاتے ہوئے وزٹ ویزوں کے 20 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔ کانگو، کمبوڈیا، آذربائیجان، لیبیا، عراق، قبرص اور سعودی عرب کے بزنس اور ورک ویزوں پر جاتے ہوئے 2 بلیک لسٹ سمیت 20 مسافر آف لوڈ کیے گئے۔ آذربائیجان اور قبرس کے اسٹوڈنٹ ویزا کے 3 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔ بحرین، دبئی، عمان اور کمبوڈیا کے رہائشی ویزوں کے ایک بلیک لسٹ سمیت 4 مسافر آف لوڈ کئے...