2025-04-26@00:37:07 GMT
تلاش کی گنتی: 2501

«ال ہی بخش کا»:

(نئی خبر)
    اللہ تعالی نے رمضان المبارک کو اپنا مہینہ قرار دیا ہے`اس مہینے میں رحمت‘ مغفرت اور جہنم سے آزادی کو مسلمانوں کے لئے عام کر دیا جاتا ہے اور جو لوگ نیک کام کرتے ہیں وہ فائدے میں رہتے ہیں اور برائی کرنے والے اور دور ہو جاتے ہیں۔ رمضان کا دوسرا عشرہ آپﷺ نے فرمایا مغفرت ہے‘ یعنی اس میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے بخشش عام ہو جاتی ہے اور جو لوگ اللہ کے سامنے جھکتے ہیں اور اپنے گناہوں پر نادم ہوتے ہیں‘ اللہ ان کی مغفرت کر دیتا ہے اور توبہ کرنے میں جلدی کرنی چاہیے اور اس مبارک مہینے میں تو ہر عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے اور جو اس مہینے میں بھی مغفرت...
    امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ پاکستان سمیت درجنوں ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا سوچ رہی ہے اور اس کے لیے 41 ممالک کی فہرست ترتیب دی گئی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے روئٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کو ملنے والی انٹرل میمو کے مطابق 41 ممالک کو 3 الگ الگ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، تاہم یہ میمو ابھی باضابطہ طور پر جاری نہیں کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا پاکستان سمیت 41 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرسکتا ہے، رپورٹ روئٹرز کے مطابق پاکستان میمو میں ان ممالک میں شامل ہے جنہوں نے اگر سیکیورٹی امور بہتر نہ کیے تو انہیں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ان پابندیوں سے ظاہر ہے کہ تجارت...
    لاہور منصورہ سے امیر جماعت اسلامی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب تک فارم 47 کے مطابق حکومتیں مسلط کی جاتی رہیں گی، ملک میں استحکام نہیں آسکتا، کراچی کے سیاسی حالات وہاں کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایم کیو ایم کو جعلی طریقے سے مسلط کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کی جانب سے 70 روپے فی لیٹر پٹرول لیوی کے نفاذ کو مسترد کر دیا۔ لاہور منصورہ سے جاری اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے فوری طور پر پٹرول کی قیمتوں میں کمی اور بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ملک کے معاشی حالات...
    جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کریں گے۔صحافیوں سے گفتگو میں جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتِ حال میں نواز شریف اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ عید کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کریں گے، حکومت مخالف تحریک میں پی ٹی آئی سے اتحاد کا فیصلہ مشاورتی کونسل کے اجلاس میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یک طرفہ فیصلے بند نہ کیے تو ملکی سیاست میں شدت آئے گی۔مولانا فضل الرحمان نے بلوچستان کے معاملے پر بات چیت پر زور دیا اور کہا کہ ریاست نے کہا تو افغانستان کے معاملے پر کردار ادا کرنے کا...
    نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بہادر جوانوں کے ہوتے ہوئے ملک کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، ہمارے دشمن سی پیک، بلوچستان کی معدنیاتی ترقی کو روکنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم 2013ء میں اس سے بدترین دہشتگردی کو شکست دے چکے ہیں، پی ٹی آئی حکومت کی نرمی نے دہشتگردی کو دوبارہ پنپنے کا موقع دیا۔ نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بہادر جوانوں کے ہوتے ہوئے ملک کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، ہمارے دشمن سی پیک، بلوچستان کی معدنیاتی ترقی کو روکنے کی مذموم کوشش...
    ایس ڈی پی آئی کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ ہم تمام شہریوں سے کسی بھی قسم کے امتیازی سلوک کے خلاف متحد ہونے اور ایک پُرامن اور جامع ہندوستان کیلئے اجتماعی طور پر کام کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے جنرل سکریٹری محمد شفیع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہولی کا تہوار، جو اتحاد اور خوشی کی علامت ہے، افسوسناک طور پر مسلمانوں کے خلاف ٹارگٹڈ تشدد کے واقعات سے پھیکا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہندو اور مسلم دونوں برادریوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہوں اور تفرقہ انگیز قوتوں کو مسترد کریں۔ محمد شفیع نے...
    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک سال میں 50 ارب روپے کا قرضہ اتار ریا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اضافی ٹیکس لگائے بغیر ریونیو میں اضافہ کیا۔ جبکہ ہم نے اقتدار سنبھالا تو صوبے کے پاس تنخواہوں کے پیسے موجود نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک سال میں 50 ارب روپے کا قرضہ اتار دیا۔ اور جامعات کو فنڈنگ کر رہے ہیں۔ صوبے میں لیگل مائننگ سے 5 ارب روپے آمدن آئی۔ اور ہماری لائن بچھ جائے گی تو انڈسٹری کو سستی بجلی دیں گے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم نے اسکالرشپس اور طلبا...
    پیپلز کانفرنس کے چیئرمین نے کہا کہ ہمیں بالادستی کی ضرورت نہیں ہے، ہم ایک طویل عرصے سے یہاں بھائیوں کیطرح رہے ہیں اور ایسے ہی رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے چیئرمین اور کشمیر اسمبلی کے قانون ساز سجاد لون نے یہ کہتے ہوئے کہ جموں اور کشمیر میں کشمیر بولنے والی آبادی کے خلاف ریزرویشن کے نظام میں دھاندلی کی گئی ہے، اس میں سخت "علاقائی تفاوت" کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں درج فہرست طبقہ سے لے کر اقتصادی طور پر کمزور طبقے (EWS) تک کے تمام زمروں میں ریزرویشن کا غلبہ ہے جب کہ وادی میں کشمیری بولنے والے باشندوں اور درج فہرست قبائل کے خلاف ریزرویشن کے نظام...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کریں گے ، ریاست خطرے میں ہے، موجودہ سیاسی صورتحال میں نواز شریف اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ وزیراعظم، صدر اور وزیر داخلہ اہل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران الیکشن جیت کر نہیں آئے، ریاست خطرے میں ہے، ہم اپوزیشن میں ہوکر بھی ملک کا سوچ رہے ہیں، تو حکومت کیوں نہیں سوچ رہی؟ سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورت حال میں نواز شریف اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، آصف زرداری انجوائے کررہے...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں اور ملکی صورتحال پر تحریک کے لئے اجلاس بلا لیا ، عید کے بعد مجلس عمومی اجلاس میں تحریک چلانے کا فیصلہ کرینگے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکومت اور پارلیمان کٹھ پتلی ہیں ، صدر ،وزیر اعظم  اور وزیر داخلہ اہل نہیں، موجودہ حکمران الیکشن جیت کر نہیں آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن میں ہو کر ملک کا سوچ رہے ہیں، حکومت کیوں نہیں سوچ رہی، وزیر اعظم افطار کی دعوت دے رہے ہیں، ملکی مسائل کیلئے بات کیوں نہیں کر سکتے۔ سعودی...
    امریکی خلاباز سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور تکنیکی مسائل کے باعث نو ماہ سے خلا میں پھنسے ہوئے ہیں۔ دونوں خلا باز 8 روزہ مشن پر روانہ ہوئے تھے تام ان کی واپسی تاحال نہ ہوسکی۔ تاہم اب ان کی واپسی کیلئے حال ہی میں ایک خلائی طیارہ کریو-10 بھیج دیا گیا ہے جس کی امید ظاہر کی جا رہی ہے سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور زمین پر واپس آجائیں گے۔ مگر اتنے ماہ تک خلا میں وقت گزارنے کے بعد دونوں خلابازوں کی زمین پر واپسی کا سفر دشوار اور تکلیف دی ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ بتایا جا رہا ہے کہ کئی مہینوں خلا میں رہنے کے بعد خلاباز سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور میں ”بیبی فٹ“ (Baby...
    لاہور( آئی این پی) سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ٹرین سانحہ کے بعد ایک ڈیڑھ ماہ کے اندر بلوچستان میں آپریشن ہوسکتا ہے، ایسے میں ضروری ہے کہ آپریشن فوکس، کلیئر اور اسمارٹ ہونا چاہیے،بلوچستان میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے تناظر میں بلوچستان حکومت تبدیل ہونے کے آثار دور دور تک نظر نہیں آ رہے،بلوچستان میں شدت پسندی پہلے سے جاری ہے،شدت پسندی میں تیزی سرفراز بگٹی یا ان کی حکومت کی وجہ سے نہیں آئی،سرفراز بگٹی تو ابھی آئے ہیں ان کو ابھی سال بھی نہیں ہوا۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں رونما ہوئے ٹرین واقعہ پر پی ٹی آئی اور پاکستان دشمن ممالک کے ہم آواز ہونے سے...
    اسلام آباد: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لیے مجلس عمومی کا اجلاس بلایا ہے، اور عید کے بعد اس حوالے سے مزید فیصلہ کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت اور پارلیمان کٹھ پتلی ہیں، وزیر اعظم، صدر اور وزیر داخلہ اہل نہیں ہیں، موجودہ حکمران الیکشن جیت کر نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست خطرے میں ہے، حیرت ہے کہ ہم اپوزیشن میں ہو کر ملک کا سوچ رہے ہیں، جبکہ حکومت ملک کا کیوں نہیں سوچ رہی ہے، وزیر اعظم افطار کیلیے دعوت دے رہے ہیں مگر ملکی مسائل پر بات...
    امریکا ،یورپ اور میں مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز رویے کے واقعات میں اضافہ ہو بھارت کیخلاف اسلامو فوبیا پھیلانے پر کاروائی کی جائے ،انسداد اسلامو فوبیا کا دن منایا گیا انسدادِ اسلاموفوبیا کا عالمی دن دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی منایا گیا ۔اس موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن منایا،3 سال قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو منانے کا تاریخی فیصلہ منظور کیا، یہ دن دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش چیلنجز کی سنگینی کی ایک واضح یاد دہانی ہے۔شہبازشریف نے کہاکہ اسلامو فوبیا کی لہر کو ختم کرنے کے لیے مزید بہت کچھ کرنے...
    اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں ممتاز عالم دین اور جماعت اہل حرم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سید حسن نصر اللہ کی شخصیت ہمیشہ امت مسلمہ کے اتحاد اور مزاحمت کی علامت رہی، ان کی قیادت میں، انہوں نے نہ صرف اپنے نظریات کو عملی شکل دی بلکہ اپنے ماننے والوں میں ایک نئی روح پھونکی، یہی وجہ تھی کہ ان کے جنازے میں لاکھوں افراد شریک ہوئے، جو ان کے اثر و رسوخ اور عوامی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت تھا۔ مفتی گلزار نعیمی، جو جنازے میں شریک تھے، نے آنکھوں دیکھا حال بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی اجتماع تھا، لوگوں کا ایک سیلاب تھا جو اپنے محبوب قائد کو آخری وداع...
    "انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ" نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر "عوامی سروے"  کی رپورٹ جاری کردی۔ یہ انسٹی ٹیوٹ ماوی میں قائم ہے۔ "انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ" کے سروے میں پنجاب کے 36 اضلاع سے 6 ہزار سے زائد شہریوں کی رائے شامل کی گئی ہے۔ اس سروے کی میتھڈولوجی اور سیمپل کی کوایٹی کی تفصیلات  دستیاب نہین ہو سکیں۔  ملاوی مین قائم اس ادارہ کے سروے کے مطابق پنجاب حکومت کی کارکردگی سے صوبے کے 62 فیصد شہری مطمئن ہیں۔ شہریوں نے تعلیم، صحت، انفرا اسٹرکچر اور امن عامہ پر صوبائی حکومت کی کارکردگی کو سراہا۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز البتہ روزگار کی عدم...
    سٹی 42 : فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی، جبکہ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے بطور سرپرست اعلیٰ شرکت کی۔ اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے پارلیمنٹیرینز جس میں چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ محترم عدنان افضل چٹھہ ، پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ محترمہ رشدہ لودھی، محترمہ سونیہ عاشر (ایم پی اے)، محترمہ سمبل ملک (ایم پی اے)، اور محترم شہباز کھوکھر (ایم پی اے) نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔  اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ...
    کراچی: امریکا کی جانب سے چین، یورپ، میکسیکو کی درآمدات پر 10 سے 25فیصد ڈیوٹی عائد کیے جانے کے ردعمل پر انہی ممالک کی جانب سے بھی امریکی درآمدات پر ڈیوٹی عائد کرنے کے اعلان سے عالمی سطح پر مہنگائی کی ایک نئی لہر سامنے آگئی ہے۔ مہنگائی کی اس لہر میں اپنے سرمائے کو محفوظ بنانے کے لیے عالمی سطح پر سونے میں سرمایہ کاری رحجان بڑھ گیا ہے جس سے ناصرف عالمی سطح پر بلکہ پاکستان میں بھی سونے کی قیمتیں تاریخ ساز بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ عالمی سطح پر گذشتہ ایک ہفتے دوران فی اونس سونے کی قیمت 74ڈالر کے اضافے سے 2984ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے جسکے نتیجے...
    چینی طرز کی جدیدکاری عالمی امن میں نئے اور بڑے کردار ادا کر سکتی ہے، سابق وزیراعظم لبنان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :لبنان کے سابق وزیر اعظم حسن دیاب نے چائنا  میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چینی طرز کی جدیدکاری نہ صرف ایک ارب 40 کروڑ  چینی عوام  کی بہتر زندگی کی امنگوں کو پورا کر سکتی ہے بلکہ عالمی امن اور ترقی میں بھی نئے اور بڑے کردار ادا کر سکتی ہے۔ ایک کھلا چین عالمی سطح پر تیزی سے اہم کردار ادا کر رہا ہے، اور حقائق نے ثابت کر دیا ہے کہ چینی جدیدکاری نہ صرف چینیوں کو فائدہ پہنچاتی ہے، بلکہ دنیا کے لئے نئے مواقع...
    متحدہ عرب امارات کا تل ابیب میں بین المذاہب افطار WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز دبئی(سب نیوز )متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں بین المذاہب افطار کا اہتمام کیا جس میں اسرائیل کے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں کے نمائندے، مسلم کمیونٹی کے رہنماں، یہودی، مسیحی، دروز اور دیگر مذاہب کے افراد نے شرکت کی۔ تل ابیب کے اماراتی سفارتخانے نے رمضان کے مقدس مہینے کے موقع پر ایک بین المذاہب افطار کی محفل سجائی۔ اس سال رمضان کے ماہ مقدس مہینے کے دوران یہودی تہوار پوریم اور مسیحی تہوار ایسٹر قریب ہونے کی وجہ سے یہ تقریب بین المذاہب مکالمے اور اتحاد کی علامت بن گئی۔افطار میں اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کے اسپیکر...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی،ترقی و خصوصی اقداما ت پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت اڑان پاکستان منصوبے کے تحت صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے ٹھوس عملی اقدامات بروئے کار لارہی ہے، کسی ادارے کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ اچھی لیڈرشپ اور ٹیلنٹ ہے،ہمارے پاس ذہانت، محنت اور وسائل کی کمی نہیں،بطور قوم مسائل کے حل کیلئے خود اعتمادی کی اشد ضرورت ہے، زیرو ہیپاٹائٹس اورزیابیطس کے علاج کے لیے 67 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،پاکستان میں کینسر کی بڑھتی ہوئی شرح پریشان کن ہے،دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت میں پاکستانیوں کاکردار بہت اہم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ...
    برلن (نیوز ڈیسک)شمالی جرمنی کے ایک جنگل میں شاہ بلوط کا ایک درخت ہے جس نے ایک صدی سے زیادہ عرصے سے محبت کرنے والوں کو ’جوڑے رکھنے‘ کی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شہر ایوٹن کے باہر ایک 500 سال پرانا بلوط کا درخت ایک صدی سے زائد عرصے سے کنوارے افراد کو ملانے کا کام کر رہا ہے اور کہا جاتا ہے یہ درخت 100 سے زیادہ شادی کراچکا ہے۔ جرمن زبان میں ’بروٹیگامسیچی‘ کے نام سے مشہور اس ’برائیڈ گروم اوک‘ (دلہا بلوط) میں ایک شگاف ہے جو 1892 سے میل باکس کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔ یہاں تک کہ برلن کے شمال میں تقریبا 250 کلومیٹر کے علاقے...
    وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی خطاب میں کہا کہ دانش یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے جارہے ہیں، نوجوان دانش یونیورسٹی سے فائدہ حاصل کریں گے، یہ ایک جدید یونیورسٹی ہوگی، محمد شہبازشریف نے دانش یونیورسٹی کا ماڈل پیش کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ غریب بچوں کو بھی اعلیٰ تعلیم دینا حکومت کا فرض ہے، پاکستان کو نالج اکانومی بنا رہے ہیں، دانش اسکولوں پرتنقید کی جاتی تھی، یہ منصوبہ 190ملین پاونڈ کی رقم سے بنایا جارہا ہے۔ خالد مقبول نے کہا کہ معاشرے میں تعلیم کی بڑی اہمیت ہے، تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، ہر انسان کو تعلیم حاصل کرنی چاہئے۔
    وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوجوان دانش یونیورسٹی سے مستفید ہوں گے۔ دانش یونی ورسٹی کے قیام کے حوالے سے خصوصی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے بتایا ہے کہ دانش اسکولوں پر تنقید کی جاتی تھی، آج دانش اسکولوں کے بچوں نے نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔ ملکی تعلیم تو ایمرجنسی کی حالت میں ہے، خالد مقبولوفاقی وزیر تعلیم او ر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملک کی تعلیم تو ایمرجنسی کی حالت میں ہے۔ اسی تقریب میں وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی نے خطاب میں بتایا کہ انش...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستا ن آ ن لائن )معروف تجزیہ کار انصار عباسی نے اپنے ایک بلاگ میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے فوج اور ملکی مفادات کے خلاف پارٹی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاونٹس کے غیر ذمہ دارانہ استعمال کا معاملہ پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کے روبرو لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے پارٹی ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں کے پی ہاوس اسلام آباد میں ہونے والی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پارٹی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاو¿نٹس سے جارحانہ اور بے ضابطہ مواد پھیلائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ساتھ ہی...
    ویب ڈیسک —  واشنگٹن – صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز امریکی محکمہ انصاف میں تقریرکرتے ہوئے ان پراسیکیوٹرز اور عہدیداروں کا احتساب کرنے کا عزم کیا جنہوں نے ان کے خلاف قانونی مقدمات کی پیروی کی تھی۔ محکمے کے واشنگٹن ہیڈ کوارٹرز میں ایک تقریر میں، ٹرمپ نے جنوری میں اپنی وائٹ ہاؤس میں واپسی سے قبل کی صورتحال کی ایک تاریک تصویر پیش کی۔ انہوں نے کہا،”ہمارے ملک میں قانون نافذ کرنے والے چیف آفیسر کے طور پر، رونما ہونے والی غلطیوں اور زیادتیوں کے لیے مکمل احتساب کا مطالبہ کروں گا۔ امریکی عوام نے ہمیں ایک مینڈیٹ دیا ہے – ایسا مینڈیٹ جیسا کہ بہت کم لوگوں نے سوچا تھا،” اس خطاب کا کچھ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے فوج اور ملکی مفادات کیخلاف پارٹی کے آفیشل سوشل میڈیا اکائونٹس کے غیر ذمہ دارانہ استعمال کا معاملہ پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کے روبرو لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی ذرائع نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں کے پی ہائوس اسلام آباد میں ہونے والی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پارٹی کے آفیشل سوشل میڈیا اکائونٹس سے جارحانہ اور بے ضابطہ مواد پھیلائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ساتھ ہی اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جیل میں عمران خان سے پارٹی کے سینئر رہنما ملاقات کریں گے تاکہ انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز (جس...
    بھارت(نیوز ڈیسک)سینیئر بھارتی اداکار اور فلمساز ایان مکھرجی کے والد، دیب مکھرجی، 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دیب مکھرجی طویل علالت کے بعد جمعہ کی صبح ممبئی میں واقع اپنے گھر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ خاندان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا: “ہمیں یہ اطلاع دیتے ہوئے بے حد افسوس ہو رہا ہے کہ دیب مکھرجی ہمیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں”۔ ان کی آخری رسومات ممبئی کے علاقے جوہو میں ادا کی گئیں۔ دیب مکھرجی نے 1960 اور 1970 کی دہائی میں کئی فلموں میں معاون کردار ادا کیے، جن میں “تو ہی میری زندگی”، “دو آنکھیں”، “باتوں باتوں میں”، “جو جیتا وہی سکندر” اور “کنگ انکل”...
    دنیا بھر میں ہیلتھ کئیر ورکرز کو مراعات دی جاتیں، ڈکٹیٹر مودی کے دیس میں الٹی گنگا بہہ رہی۔ بھارت میں 11 لاکھ یہ ورکرز سبھی خواتین اور ’’آشا‘‘(اْمید)کہلاتی ہیں، گھر گھر جا کر کروڑوں غریب بھارتیوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرتی ہیں۔ بھارتی شعبہ صحت کی بیک بون ہونے کے باوجود تنخواہ صرف پانچ سے سات ہزار روپے ماہانہ جو مہنگائی کے اس دور میں انتہائی معمولی۔یہ لاکھوں ورکرز آئے دن تنخواہ بڑھانے اور مراعات کی خاطر مظاہرے کرتی ہیں مگر مودی جنتا پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔
    ویب ڈیسک —  فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل سے یرغمال بنائے گئے امریکی شہری ایڈن الیگزینڈر کو رہا کر دے گی۔ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے بارے میں ثالث ملکوں کی جانب سے تجاویز وصول کرنے کے بعد تنظیم نے یہ بھی کہا کہ وہ دوہری شہریت رکھنے والے چار افراد کی لاشیں بھی دینے کو تیار ہے۔ یہ یر 250 کے قریب ان افراد میں شامل تھے جنہیں حماس نے سات اکتوبر 2023 کے اسرائیل کے جنوبی علاقوں پر حملے کے دوران یرغمال بنا لیا تھا۔ رواں سال جنوری میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں متعدد یرغمالوں کو سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی...
    فروری 2025 میں مسلم لیگ (ن) کی وفاقی اور پنجاب حکومتوں نے اپنا پہلا سال اپوزیشن کی شدید مخالفت کے باوجود آسانی سے مکمل کر لیا جس طرح 2018میں پی ٹی آئی کی وفاقی پنجاب و کے پی حکومتوں نے مکمل کیا تھا۔ دونوں کے دعوے تھے کہ ان کی حکومتیں اور بالاتر ایک صفحے پر ہیں۔ پی ٹی آئی کی تینوں حکومتوں میں صرف اس کے چیئرمین کی چلتی تھی اور تینوں حکومتوں میں اس کے وزیر اعظم خود کو مکمل خود مختار سمجھ کر من مانے فیصلے کرتے تھے اور انھوں نے پنجاب و کے پی میں اپنی مرضی کے وزرائے اعلیٰ مقرر کیے تھے جن کی کارکردگی پہلے چند ماہ ہی میں ظاہر ہوگئی جس پر خود...
    فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت اپوزيشن اتحاد نے جعفر ایکسپریس واقعے کے بعد سیکیورٹی پر آل پارٹیز قومی کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چيئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے اے پی ایس جیسا سانحہ ہونے سے بچالیا، ان کی کوششوں کا احترام کرتے ہیں، جعفر ایکسپریس واقعے سے پاکستان کو زخم لگا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ سویلین کو ٹارگٹ کرنے کی مذمت کرتے ہيں، کل بھی وزیراعظم نے سب سے پہلے تنقید کا نشانہ پی ٹی آئی کو بنایا، چند بیانات جو صحیح یا غلط ہیں، اس کا سہارا لے کر قوم کو تقسیم کر رہے ہیں، اپوزيشن اتحاد سیکیورٹی پر...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن اتحاد نے سیکیورٹی کے ایشو پر اہم اعلان کر دیا  ۔ تفصیلات کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت اپوزیشن اتحاد نے جعفر ایکسپریس واقعے کے بعد سیکیورٹی پر آل پارٹیز قومی کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔وفاقی دارالحکومت میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے اے پی ایس جیسا سانحہ ہونے سے بچالیا، ان کی کوششوں کا احترام کرتے ہیں، جعفر ایکسپریس واقعے سے پاکستان کو زخم لگا ہے۔سویلین کو ٹارگٹ کرنے کی مذمت کرتے ہیں، کل بھی وزیراعظم نے سب سے پہلے تنقید کا نشانہ پی ٹی آئی کو بنایا، چند بیانات جو صحیح یا غلط ہیں، اس...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ کہاں کا اسلام ہے کہ کوئی اسلام کی توہین کرے اور ہم اپنے ہی ملک کو جلا دیں؟ کیا یہود و نصاریٰ کہتے ہیں کہ ہم گلیوں میں گند کریں، دودھ میں پانی ملائیں، ملاوٹ کریں اور کرپشن کریں؟ رحمت اللعالمین اتھارٹی کے زیر اہتمام اسلامو فوبیا کے خلاف قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ’سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اسرائیل کی ڈیڑھ کروڑ کی آبادی نے کیسے مسلم دنیا کی اڑھائی ارب آبادی کو یرغمال بنا رکھا ہے۔’ انہوں نے کہا کہ دنیا کی بڑی جامعات میں اسلامک اسٹڈیز کے پروفیسر بھی یہودی ہیں، اور ہم اپنی...
    طالبان کے کمانڈر مولوی امان الدین منصور (اے آئی جی کمانڈر) نے بدخشاں کے ضلع اشکاشم میں ایک اجتماع میں دعویٰ کیا کہ اگر انہیں اجازت دی جائے تو وہ تاجکستان پر قبضہ کر سکتے ہیں۔مولوی امان الدین نے تاجکوں کا مذاق اڑاتے ہوئے اور روس کو یوکرین میں مداخلت کرنے کی وجہ سے رکاوٹ کے طور پر مسترد کیا۔یہ دعویٰ طالبان کے توسیع پسندانہ عزائم کو ظاہر کرتا اور ان کی علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے بے حسی کو بے نقاب کرتا ہے۔وہ حکومت جو کبھی عدم مداخلت کا وعدہ کرتی تھی اب اپنے پڑوسیوں کو دھمکیاں دے رہی ہے۔ دنیا کو تسلیم کرنا چاہیے کہ طالبان کے عزائم افغانستان سے باہر بھی پھیلے ہوئے ہیں۔تاجکستان کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات اور وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملک کے مایہ ناز کھلاڑیوں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق سرکاری اداروں میں ملازمتیں دی جائیں گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو یہاں ہنگو سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کے کھلاڑی محمد ریاض سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں وفاقی وزراء عطاء اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ، چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے فٹ بالر محمد ریاض کی معاشی...
    کابل(اوصاف نیوز) افغان طالبان حکومت ہمسایہ ممالک پر طاقت اور عسکری دباو بڑھانے کا سوچ رہی ہے اس حوالے سے طالبان کمانڈر نے دعویٰ کیا کہ مجلس شوریٰ‌اگر اجازت دے تو طالبان چند گھنٹوں میں‌تاجکستان پر قبضہ کرسکتے ہیں . طالبان کے کمانڈر مولوی امان الدین منصور (اے آئی جی کمانڈر) نے بدخشاں کے ضلع اشکاشم میں ایک اجتماع میں دعویٰ کیا کہ اگر انہیں اجازت دی جائے تو وہ تاجکستان پر قبضہ کر سکتے ہیں۔ مولوی امان الدین نے تاجکوں کا مذاق اڑاتے ہوئے اور روس کو یوکرین میں مداخلت کرنے کی وجہ سے رکاوٹ کے طور پر مسترد کیا۔یہ دعویٰ طالبان کے توسیع پسندانہ عزائم کو ظاہر کرتا اور ان کی علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے...
    ریئلٹی شوز میں کتنی حقیقت ہوتی ہے؟ یہ سوال ہمیشہ سے مقابلہ کرنے والوں، ججوں اور ناظرین کے درمیان بحث کا موضوع رہا ہے۔ انٹرنیٹ پر حال ہی میں ہیما مالنی کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ’انڈین آئیڈل‘ کی ایک قسط کا تفصیلی اسکرپٹ پڑھتی نظر آرہی ہیں۔ ہیما مالنی کی اس وائرل تصویر نے ناظرین کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ کیا واقعی یہ شو پہلے سے طے شدہ ہوتا ہے؟ یہ تصویر ’’انڈین آئیڈل‘‘ کے حالیہ ہولی اسپیشل ایپی سوڈ سے لی گئی ہے، جس میں ہیما مالنی سفید ساڑھی میں ملبوس نظر آرہی ہیں۔ تصویر میں وہ کیمرے سے باہر کسی سے بات کرتے ہوئے مسکرا رہی ہیں، اور ان کے...
    جلیبیاں بیچنے پر مجبور فٹبالر کو وزیراعظم نے 25لاکھ روپے کا امدادی چیک دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)مالی مشکلات کے باعث جلیبی بیچنے پر مجبور قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی محمد ریاض کو وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کیلئے طلب کیا اور ان سے خصوصی ملاقات کی۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے محمد ریاض کو 25 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔اس کے علاوہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے بھی محمد ریاض سے ملاقات کی اور انہیں کوچ بھرتی کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ محمد ریاض بچوں کوٹریننگ دیں گے، ریاض جیسیلوگ ہمارا سرمایہ ہیں، ہم اس کو ضائع نہیں کرنا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 مارچ ۔2025 ) پاکستان کے مشرقی شہر لاہور میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کی طرف ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے ایک پائلٹ الیکٹرک بس سروس کے منصوبے کا آغاز کیا جس کا بہت انتظار تھاابتدائی طور پر 27 بسوں کے ایک بیڑے نے لاہور ریلوے سٹیشن سے گرین ٹاﺅن کے جنوبی علاقے تک سڑکوں پر چلنا شروع کر دیا ہے اور میٹرو پولس کے گنجان آباد علاقوں سے گزرنا شروع کر دیا ہے یہ دھواں کے اخراج کو کم کرنے کی شروعات ہے جو لاہور میں فضائی آلودگی میں کردار ادا کر رہی ہے.(جاری ہے) پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران علی نے ویلتھ پاک کو...
    وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا کا سب سے بڑا مقابلہ ہم اپنے عمل سے کر سکتے ہیں۔اسلام آباد میں ردِ اسلاموفوبیا کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف سیاست کے لیے ایسا بیانیہ بنایا گیا جس سے متاثر ہو کر ایک شخص نے میری زندگی لینے کی کوشش کی، کیا یہ اسلام کی تعلیمات ہیں؟   احسن اقبال نے کہا کہ نبیٔ کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت انسانیت کے لیے ایک کھلی کتاب ہے۔ جعفر ایکسپریس کے واقعے کے بعد ہمیں آنکھیں کھول لینی چاہئیں: احسن اقبالوفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جعفر...
    امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک وفاقی جج نے سابق فوجیوں کے امور، دفاع، توانائی، داخلہ، زراعت اور خزانے کے محکموں کو ان ہزاروں عبوری ملازمین کی بحالی کا حکم دیا ہے، جنہیں گزشتہ ماہ برطرف کردیا گیا تھا۔ یو ایس ڈسٹرکٹ جج ولیم السوپ نے حکم دیا ہے کہ تمام محکموں کو 13 فروری کو برطرف کیے جانیوالے تمام عبوری ملازمین کو بحالی کی پیشکش کرنی چاہیے، 13 فروری کو آفس آف پرسنل مینجمنٹ نے محکمے اور ایجنسی کے سربراہوں کے ساتھ کال کی اور انہیں عبوری ملازمین کو برطرف کرنے کی ہدایت کی۔ یہ بھی پڑھیں: جج السوپ نے کہا کہ آفس آف پرسنل مینجمنٹ کی جانب سے تمام عبوری ملازمین کو برطرف کرنے کی ہدایت، ایک تحریری میمو...
    کراچی(اوصاف نیوز)رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج چ جمعہ کو ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا آغاز آج (جمعہ) 14 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہوگا، چاند کو مکمل گرہن صبح 11 بج کر 58 منٹ پر لگے گا جبکہ گرہن کا اختتام 3 بجے ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن کے موقع پر آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلا چاند گرہن ہوگا اور ایسا آخری بار 2022 میں ہوا تھا۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دن کے اوقات میں ہونے کی وجہ سے پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو دیکھنا...
    معروف بھارتی اداکار اور ہدایتکار عامر خان 60 برس کے ہوگئے ہیں، اس خاص موقع پر انہوں نے میڈیا کے ساتھ ملاقات اور مبارکباد کے ایک سیشن کی میزبانی کی، جس کی خاص بات اداکار کی گرل فرینڈ گوری رہیں، جن سے ان کی ملاقات 25 سال قبل ہوئی تھی۔ پریس میٹ کے دوران اداکار نے اپنی گرل فرینڈ گوری کا میڈیا سے تعارف کراتے ہوئے کہا کہ وہ گوری سے 25 سال پہلے ملے تھے اور اب پارٹنر ہیں۔ ’ہم ایک دوسرے سے بہت سنجیدہگی کے ساتھ وابستہ ہیں، ہم ڈیڑھ سال سے ساتھ ہیں۔‘ یہ بھی پڑھیں: عامر خان نے شاہ رخ خان کا دیا ہوا لیپ ٹاپ برسوں تک کیوں نہ کھولا؟ عامر خان نے مزید بتایا کہ...
    رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہوگا، چاند گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔ چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہوگا، چاند کو مکمل گرہن صبح 11 بج کر 58 منٹ پر لگے گا جبکہ گرہن کا اختتام 3 بجے ہوگا۔ چاند گرہن یورپ، افریقا، جنوبی و شمالی امریکا کے علاوہ آسٹریلیا میں بھی دیکھا جاسکے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن کے موقع پر آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلا چاند گرہن ہوگا اور ایسا آخری بار 2022 میں ہوا تھا۔ واضح رہے کہ رواں سال کا پہلا 29 مارچ کو ہونے...
    سعودی عرب(نیوز ڈیسک)حرمین شریفین کے امور کی جنرل اتھارٹی نے بتایا کہ رمضان المبارک کے ابتدائی 10 دنوں میں مسجد الحرام میں عبادت اور زیارت کے لیے آنے والوں کی تعداد دو کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اتھارٹی کے مطابق اسی عرصے کے دوران 55 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے عمرہ ادا کیا، جو مقدس مقام پر مذہبی سرگرمیوں میں نمایاں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو منظم کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں۔ 11 ہزار سے زائد ملازمین کو مسجدالحرام کے صحن اور گزرگاہوں میں عبادت گزاروں کی رہنمائی کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ...
     ویب ڈیسک:  رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہوگا, پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا. محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا آغاز آج(بروز جمعۃ المبارک) 14 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہوگا، چاند کو مکمل گرہن صبح 11 بج کر 58 منٹ پر لگے گا جبکہ گرہن کا اختتام 3 بجے ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن کے موقع پر آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلا چاند گرہن ہوگا اور ایسا آخری بار 2022 میں ہوا تھا۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی  ان لائن فراڈ کا...
    لاہور: امریکی ہارورڈ یونیورسٹی کے محققوں کی تحقیق سے بڑا انکشاف، دنیا بھر میں محقق اور طلبہ و طالبات اپنے مقالہ جات اور امتحانی پیپروں کی تیاری میں chatgpt اور مصنوعی ذہانت کے دیگر سافٹ وئیرز سے بہت زیادہ مدد لینے لگے۔ پروف ریڈنگ تک تو معاملہ ٹھیک تھا مگر اب مقالوں کا بیشتر حصہ اے آئی تیار کرنے لگی۔اس ابھرتے چلن کا اہم ترین منفی روپ یہ کہ نیٹ پر موجود جھوٹا، پست ، غیر معیاری، جعلی اور شر انگیز مواد بھی مقالات اور امتحانی تیاری کا حصہ بننے لگا۔ اس لیے سائنس وٹکنالوجی کی دنیا میں سامنے آتے تحقیقی مقالوں میں غیر مستند مواد کثیر تعداد میں شامل ہو چکا۔ سائنس دانوں نے اس رجحان پر...
    دہشت گردی کے خونی اور خونریز واقعات و سانحات نے پاکستانیوں کی زندگیاں اجیرن اور غیر محفوظ بنا رکھی ہیں ۔ ہماری سیکورٹی فورسز کے جوان اور افسران دہشت گردی کا ٹیٹوا دبانے اور دہشت گردوں کے سر کچلنے کے لیے دن رات قربانیاں دے رہے ہیں ۔ کئی کامیابیاں بھی مل رہی ہیں۔ بد قسمتی سے مگر دہشت گردی کا طوفان رکنے اور تھمنے کی بجائے مسلسل آگے بڑھ اور پھیل رہا ہے ۔ قوی اندیشے اور خدشے ہیں کہ دو ممالک ( بھارت اور افغانستان) پاکستان کے خلاف دہشت گردی ، دہشت گردوں اور خوارج کو اعانت ، استعانت اور بڑھاوا دے رہے ہیں ۔ مُلّا طالبان کا افغانستان، بدقسمتی سے، پاکستان کے خلاف ایک کوڑھ کی حیثیت...
    بھارتی میڈیا کی بنگلا دیش کیخلاف بھی زہر افشانی، فوج میں پاکستان کے حامی جنرل کی جانب سے بغاوت کی کوشش کا الزام بنگلا دیش کی فوج نے بھارتی میڈیا کی جانب سے کیے جانے والے بغاوت کے جھوٹے پروپیگنڈے کی سختی سے تردید کردی۔ بنگلا دیش کی فوج نے بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی اُن خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بنگلا دیش کی فوج میں بغاوت کے آثار پائے جا رہے ہیں اورفوجی افسر جنرل فیض الرحمان کو مبینہ بغاوت کے الزام کے تحت زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔ بنگلا دیشی فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی میڈیا پر آنے والی...
    طالبان کے کمانڈر مولوی امان الدین منصور(اے آئی جی کمانڈر) نے بدخشاں کے ضلع اشکاشم میں ایک اجتماع میں دعویٰ کیا کہ اگر انہیں اجازت دی جائے تو وہ تاجکستان پر قبضہ کر سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق طالبان کے کمانڈر مولوی امان الدین منصور نے بدخشاں کے ضلع اشکاشم میں ایک اجتماع میں دعویٰ کیا کہ اگر انہیں اجازت دی جائے تو وہ تاجکستان پر قبضہ کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے تاجکوں کا مذاق اُڑاتے ہوئے اور روس کو یوکرین میں مداخلت کرنے کی وجہ سے رکاوٹ کے طور پر مسترد کیا۔ یہ دعویٰ طالبان کے توسیع پسندانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے اور ان کی علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے بے حسی کو...
    رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا آغاز کل (بروز جمعۃ المبارک) 14 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہوگا، چاند کو مکمل گرہن صبح 11 بج کر 58 منٹ پر لگے گا جبکہ گرہن کا اختتام 3 بجے ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن کے موقع پر آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلا چاند گرہن ہوگا اور ایسا آخری بار 2022 میں ہوا تھا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دن کے اوقات میں ہونے کی وجہ سے پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو دیکھنا...
    طالبان کیساتھ رشتہ جوڑنے والوں کے باعث ہم آج یہ دن دیکھ رہے ہیں،دہشتگردوں کا صفایا نہ کیا توترقی کا سفر رک جائیگا،وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے جعفر ایکسپریس جیسے حملوں سے بچنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی مکمل طور پر ختم نہیں ہوگی اس وقت تک ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا،پاکستان اور ہم سب اس طرح کے کسی اور واقعے کا متحمل نہیں ہوسکتے، ہم سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا، دہشت گردوں کو رمضان میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کا ذرا بھی خیال نہیں آیا، ایسا واقعہ شاید پاکستان کی تاریخ میں کبھی...
    ترجمان نے بلوچ علیحدگی پسندوں کو آزادی پسند قرار دیتے ہوئے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے کسی بھی رکن کی افغانستان میں موجودگی نہیں ہے اور نہ ہی ان کا اسلامی امارت کے ساتھ کبھی کوئی تعلق رہا ہے اور نہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جعفر ایکسپریس کو دہشت گردوں کی جانب سے ہائی جیک کیے جانے کے واقعہ پر ردعمل اور پاکستان فوج کی جانب سے افغانستان پر بی ایل اے کو پناہ دینے اور اور جعفر ایکسپریس حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات کے حوالے سے افغان وزرات خارجہ کے ترجمان عبدالکہار بلخی نے سختی سے تردید کی ہے۔ طالبان وزرات خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغان حکومت پاکستانی فوج کے ترجمان کی جانب سے بلوچستان...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور احمد شہزاد فاونڈیشن کے بانی احمد شہزاد نے اپنے دورہ پشاور کے دوران الخدمت تھیلی سیمیاء سینٹر نشترآباد پشاور کا وزٹ کیا اور سینٹر میں زیر علاج بچوں میں تخائف اور نقد رقوم تقسیم کئے۔ اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے انچارج برائے امورخارجہ شاہد اقبال اورصوبائی صدر خالد وقاص بھی ان کے ہمراہ تھے، الخدمت ہسپتال نشترآباد کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اقتدار احمد روغانی نے انہیں الخدمت ہسپتال اور الخدمت تھیلی سیمیاء سینٹر میں دی جانی والی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ساتھ تھیلی سیمیاء میں مبتلا 600بجے رجسٹرڈ ہیں جنہیں بلڈ ٹرانفیوژن کی سہولیات بلامعاوضہ فراہم کی جاتی ہیں۔ اس موقع پر احمد شہزاد نے بات...
    اپنے بیان میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عادل بازئی نے کہا کہ حکومت کی ایماء پر پولیس اور سکیورٹی فورسز چھاپے مار کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے اہلخانہ کو ہراساں، ذہنی اذیت اور کوفت میں مبتلا کرتی ہے، یہ ناقابل برداشت عمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک عادل خان بازئی نے کہا ہے کہ حکومت اور پولیس آئے روز میرے گھر پر چھاپے مار کر چادر و چار دیواری کے تقدس پامال کرکے ہمیں ہراساں کر رہے ہیں۔ حکومت اور پولیس کا یہ عمل قابل مذمت ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور پولیس اپنے اصل مقصد اور فرائض سے غافل ہے۔ جس کی...
    دنیا بھر میں انسانی اسمگلنگ کا شکار ہونے والے افراد میں 40 فیصد تعداد بچوں کی ہے جنہیں جنسی استحصال، گھریلو غلامی، نوعمری کی شادی، مسلح گروہوں میں بھرتی اور مجرمانہ سرگرمیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ بچوں کے خلاف تشدد پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نمائندہ خصوصی نجات مالا مجید نے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کو بتایا ہے کہ غربت، غذائی عدم تحفظ، انسانی بحران اور نقل مکانی سے لے کر تشدد تک بہت سے بحرانوں کا باعث بننے والےمسلح تنازعات اس جرم کے بنیادی محرکات ہیں۔ بچوں کے سمگلر ان حالات کا سامنا کرنے والے لوگوں کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور اپنی سرگرمیوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے کام لے رہے...
    بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ تازہ ترین اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین اب بھی بین الاقوامی سرمایہ کاری کا مقبول علاقہ ہے اور بہت سی غیر ملکی کمپنیاں چینی معیشت کے مستقبل کے حوالے سے پر امید ہیں ۔جمعرات کے روزایک اور سوال کے جواب میں ماؤ ننگ نے کہا کہ گزشتہ سال چین میں بغیر ویزے کے ٹرپس کی تعداد دو کروڑ سے زائد ہے جس میں سال بہ سال 112 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ چین زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے مزید اقدامات متعارف کروائے گا۔ واضح رہے کہ اس سال کے آغاز سے اب تک غیر ملکی...
    پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ جرنیلوں نے اس ملک کا بیڑا غرق کر دیا، سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر باجوہ آزاد پھر رہا ہے، اس نے کشمیر کا سودا کیا،  آپ کو جیلوں میں ڈلوایا، پی ٹی آئی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، اس کو بھی جیل میں ڈالو۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان واقعے کے بعد آج یہاں تقاریر سنیں، بےنظیر بھٹو کی جس دن شہادت ہوئی اس دن بھی انھوں نے ذکر کیا، انھوں نے کہا کہ فوجی آپریشن بلوچستان مسئلہ کا حل نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، علی وزیر آج بھی سکھر جیل میں...
    ’ جرنیلوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا‘، شیر افضل مروت کا قمر باجوہ کو جیل میں ڈالنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ جرنیلوں نے اس ملک کا بیڑا غرق کر دیا، سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر باجوہ آزاد پھر رہا ہے، اس نے کشمیر کا سودا کیا، آپ کو جیلوں میں ڈلوایا، پی ٹی آئی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، اس کو بھی جیل میں ڈالو۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان واقعے کے بعد آج یہاں تقاریر سنیں، بےنظیر بھٹو کی جس دن شہادت ہوئی اس دن بھی...
    اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نےفراڈ کیس میں گرفتار اپنے شوہر کی رہائی کے لیے 3 کروڑ کا مطالبہ کرنے والے مبینہ ایف آئی اے آفسر کی کال لیک کر دی۔ نادیہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند آڈیوز اور ویڈیوز شیئر کیں جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر ایف آئی اے کی حراست میں ہیں اور وہ اس فراڈ کیس میں کتنے ملوث ہیں یہ وقت اور عدالت ہی بتائے گی، انہوں نے کہا کہ الفلاح والے چنے بیچ کر سو رہے تھے جو اتنا بڑا فراڈ ان کی ناک کے نیچے ہو گیا۔ اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے وکلا کی وجہ سے خاموش ہوں، میرے شوہر حراست میں ہیں لیکن...
    سویلینز کے ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ میری رائے میں پارلیمنٹ کے بجائے آئینِ پاکستان سپریم ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل دیے۔ دورانِ سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آرمی ایکٹ بنایا ہی اسی لیے جاتا ہے کہ فوج کو ڈسپلن میں رکھا جا سکے۔ خواجہ حارث نے کہا کہ قانون کا اطلاق کس پر ہونا ہے اور کیسے ہونا ہے یہ طے کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے...
    ترک ادارہ تیکا کا فلاحی اقدام، پاکستان کےہزاروں مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)ترک ادارہ برائے تعاون و باہمی روابط (TİKA) نے پاکستان بیت المال (PBM) کے اشتراک سے رمضان المبارک کے موقع پر پاکستان کے مختلف علاقوں میں ضرورت مند خاندانوں میں فوڈ پیکٹس تقسیم کیے۔اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس میں راولپنڈی، مریدکے (پنجاب) اور اوگی (خیبر پختونخواہ) کے مستحق خاندانوں میں 1,500 فوڈ پیکٹس تقسیم کرنے کیے لیے تیکا (TİKA) نے یہ پیکٹس پاکستان بیت المال کے حوالے کیے، جو ان کی مستحق خاندانوں تک منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں جمہوریہ ترکیہ کے سفیر، ڈاکٹر عرفان نزیر...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری جماعت نے سب سے زیادہ دہشتگردی نے بھگتی ہے، میں وزیر اعظم کا بیٹا تھا،  میں ایک سال کا تھا کہ مجھے گھر سے اغواکرنے کی کوشش کی گئی، میری ماں نے مجھے لندن میں محفوظ رکھا، آخر کار میری والدہ کو شہید کیا گیا، بے نظیر شہید کے بعد دہشتگردی میں تیزی آئی۔ قومی اسمبلی اجلاس میں  جعفر ایکسپریس پر حملے کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثہ پر فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے بہت بڑے سانحہ سے بچا لیا، دہشتگردی کوئی نیا مسئلہ نہیں، دہشتگردی کا بلوچستان کے پی کے کا...
    ہم نے سب سے زیادہ دہشت گردی بھگتی، ایک سال کا تھا مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری جماعت نے سب سے زیادہ دہشتگردی نے بھگتی ہے، میں وزیر اعظم کا بیٹا تھا، میں ایک سال کا تھا کہ مجھے گھر سے اغواکرنے کی کوشش کی گئی، میری ماں نے مجھے لندن میں محفوظ رکھا، آخر کار میری والدہ کو شہید کیا گیا، بے نظیر شہید کے بعد دہشتگردی میں تیزی آئی۔ قومی اسمبلی اجلاس میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثہ پر فورسز...
     روس نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے حوالے سے مذاکرات کے لیے شرائط کی فہرست امریکا کے حوالے کردی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس نے یوکرین کے خلاف جاری جنگ روکنے کے لیے مذاکرات کرنے کے لیے مطالبات امریکا کو پیش کردئیے۔ خبر ایجنسی کے مطابق روس نے یوکرین سے متعلق مذاکرات کے لیے جو شرائط پیش کی ہیں ان میں یوکرین کو نیٹو کی رکنیت نہ دینا اور یوکرین سے غیرملکی افواج کا انخلا شامل ہیں۔ دیگر شرائط کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق روسی اور امریکی حکام گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران روس کی شرائط سے متعلق ملاقاتوں اور ورچوئلی تبادلہ خیال کرچکے ہیں۔ روس نے یہ واضح بھی نہیں...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) رواں سال2025 کا پہلا مکمل چاند گرہن بیروز جمعتہ المبارک 14 مارچ کو دنیا بھر میں دیکھا جائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کے موقع پرآسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلا چاند گرہن ہوگا۔ دن کے اوقات میں ہونے کی وجہ سے پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا جبکہ یہ نظارہ شمالی اور جنوبی امریکا میں دیکھاجائے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 14 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہو گا جبکہ گرہن کا اختتام 3 بجے ہوگا۔ سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کی جائیداد اور...
    وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی شیخ الحدیث مولانا محمد حنیف جالندھری نے شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی ، قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن ، حضرت مولانا مفتی منیب الرحمن ، پروفیسر ساجد میر اور حضرت مولانا عبد المالک کے نام ایک کھلا خط تحریر کیاہے،چونکہ مولانا حنیف جالندھری کے اس خط میں پاکستان میں ناموس رسالتﷺ پر ہونے والے حملوں اور گستاخوں کے حامی سہولت کاروں کی سازشوں کے حوالے سے درد دل بیان کیا گیا ہے،اس لئے مولانا جالندھری کا قیمتی خط آج کے مینارہ نور کی زینت بنانے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں، مولانا محمد حنیف جالندھری اپنے خط میں لکھتے ہیں کہ ’’السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! اللہ تعالیٰ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے افغان حکومت سے جعفر ایکسپریس حملے میں ملوث کرداروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔  نجی  ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ ملک سے باہر دہشت گردوں کا پلان تھا، افغان حکومت پر زور دیتے ہیں کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے، افغان حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام کی جانب دو کشمیری تنظیموں کو غیر قانونی قرار دینے کی مذمت کرتے ہیں، بھارت پر زور دیتے ہیں کہ کشمیری سیاسی جماعتوں پر عائد پابندیاں ہٹائے، بھارت نے عوامی ایکشن...
    ویب ڈیسک:  رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل ہوگا, پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا. محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا آغاز کل (بروز جمعۃ المبارک) 14 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہوگا، چاند کو مکمل گرہن صبح 11 بج کر 58 منٹ پر لگے گا جبکہ گرہن کا اختتام 3 بجے ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن کے موقع پر آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلا چاند گرہن ہوگا اور ایسا آخری بار 2022 میں ہوا تھا۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی  ان لائن فراڈ...
    رمضان المبارک میں شہر کراچی بھکاریوں سے بھر جاتا ہے، گلی محلہ، بازار حتی کے گھر گھر بھیک مانگنے والے بچوں اور خواتین کی بھرمار ہوتی ہے۔ گمان ہوتا ہے جیسے پورا شہر اس کام میں جت گیا ہے۔  ان  بھکاریوں کو کبھی روکا گیا نہ ہی کبھی روکنے کی کوشش کی گئی اور ایسے میں مستحقین محروم رہ جاتے ہیں۔ رمضان المبارک میں ہی کچھ مستحق ایسے بھی ہیں جو معزور ہونے کے باوجود باعزت رزق کی تلاش میں نکل جاتے ہیں، جیسے کہ بابر ہیں۔ بابر کو بچپن میں پولیو ہوگیا تھا، گھر میں سب سے بڑا ہونے کے ناطے ماں باپ کا ہاتھ بٹایا، اس کے بعد شادی ہوئی اور چار بچوں کو اس قابل بنایا کہ...
    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی نکتہ اعتراض پرریل گاڑی پر دہشت گرد حملے پر بولنے کی کوشش پی ٹی آئی ارکان کے احتجاج کرنے پر، پریذائڈنگ آفیسر نے وقفہ سوالات شروع کرادیا قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کو جعفر ایکسپریس حملے پر بولنے کی اجازت نہیں ملی جس پر پی ٹی آئی نے احتجاج کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پریذائیڈنگ آفیسر عبدالقادر پٹیل کی صدارت میں شروع ہوا۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے نکتہ اعتراض پر بلوچستان میں ریل گاڑی پر دہشت گرد حملے پر بولنے کی کوشش کی تاہم عبدالقادر پٹیل نے بولنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ صدارتی خطاب پر بحث کے دوران بلوچستان کی صورتحال...
    ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے بلوچستان کو سیاسی طور پر ڈیل نہیں کیا، بلوچستان میں کانفیڈنس بلڈنگ کی ضرورت ہے۔ بلوچستان میں کرپشن کا بازار گرم ہے ،عوامی خدمت اور نوجوانوں کو روزگار دینے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ نیشنل پارٹی ٹرین حادثے کی مذمت کرتی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے بلوچستان کو سیاسی طور پر ڈیل نہیں کیا، بلوچستان میں کانفیڈنس بلڈنگ کی ضرورت ہے۔ بلوچستان میں کرپشن کا بازار گرم ہے ،عوامی خدمت اور نوجوانوں کو...
    سندھ میں حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم جو بھی کچھ کرتے ہیں وہ قیادت کے وژن کے مطابق کرتے ہیں، سندھ حکومت نے ڈیجیٹلائزیشن پر فوکس کیا ہے، جب ہم پڑھتے تھے تو اس وقت ٹیکنالوجی پرانی تھی اب دور تبدیل ہوگیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حکومت سندھ کی ایک سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کردی۔ سندھ میں حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، ارکانِ اسمبلی، بیوروکریٹس، سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہم جو بھی کچھ کرتے ہیں وہ قیادت کے وژن...
    کراچی: سندھ حکومت نے نوکری پیشہ خواتین اور طالبات کو مفت ای وی بائیکس دینے کا اعلان کردیا۔ شرجیل میمن کہتے ہیں کہ سندھ کی جانب سے پاکستان میں پہلی بار ای وی بسز شروع کی گئیں، سندھ میں سرمایہ کاری کیلئے بہت شعبے ہیں، برطانوی بزنس مین یہاں سرمایہ کاری کریں۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر زو ویئر نے ملاقات کی، ملاقات میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن بھی موجود رہے۔ شرجیل انعام میمن نے معزز مہمانوں کو سندھی اجرک اور ٹوپی بھی پیش کیں۔ شرجیل میمن نے اس موقع پر کہا کہ صحت، ہاؤسنگ، تعلیم اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر کام کیا جا رہا ہے، حکومت سندھ کی جانب...
    ایک بیان میں سابق گورنر سندھ نے کہا کہ ملک کو بدامنی اور آگ میں جھونکنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، پاکستان کی سلامتی کے لئے خطرہ بننے والے جہنم رسید ہوں گے، بلوچستان کے محب وطن عوام ان ملک دشمنوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر ہر اول دستہ بنیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بلوچستان کے ضلع بولان میں مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن دشمن عناصر اپنے عزائم کو پورا کرنے کے لئے ہر حد پھلانگ رہے ہیں، سیکورٹی ایجنسیوں کی وجہ سے انکے عزئم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، وقت آگیا ہے...
    مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں رمضان المبارک کی مبارک ساعتوں میں عبادتوں کی سعادت حاصل کرنے کے لیے دنیا بھر سے مسلمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق مسجد نبوی میں معتمرین اور عبادت گزاروں کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے۔ سحر و افطار میں خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔ گرمی سے بچاؤ کے لیے خصوصی نظام وضع کیا گیا ہے۔ افطار کے بعد جگہ جگہ ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انتظامی امور کے نگران نے بتایا کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران مسجد نبویﷺ اس کی چھتوں اور صحنوں میں نمازیوں کی تعداد ایک کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ معتمرین اور نمازیوں کی آمد و رفت کو آسان اور رواں بنانے...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت رواں سال گندم نہیں خریدے گی، ہمارے پاس 13 لاکھ ٹن گندم موجود ہے، ڈرونز کے ذریعے دیہات کی میپنگ کی جارہی ہے، سیلاب سے متاثر 120 سڑکیں بھی بنا چکے، سندھ پولیس میں ایس فور پروجیکٹ کے ذریعے کیمرے لگائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رواں سال گندم نہ خریدنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال ہم گندم نہیں خریدیں گے، ہمارےپاس 13 لاکھ ٹن گندم موجود ہے۔ کراچی میں سندھ حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ سال 12 مارچ کو کابینہ نے حلف اٹھایا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مارچ 2025ء) پاکستان کے صوبے بلوچستان میں منگل کے روز مشکاف ٹنل کے پاس جعفر ایکسپریس پر عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد سے سکیورٹی اہلکاروں اور ریل مسافروں کو یرغمال بنانے کی ایک غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اب تک تقریبا ڈیڑھ سو مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے اور یرغمال بنائے گئے افراد کی ایک بڑی تعداد کو بچانے کے لیے کلیرئنس آپریشن اب بھی جاری ہے۔ بلوچستان ٹرین حملہ: ’مسافر یرغمال، سکیورٹی فورسز کا آپریشن‘ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ جو افراد بچ کر نکلے ہیں، وہ فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں...
    نیو اورلینز ، لوزیانا —  امریکی ریاست لوئزیانا میں ہر سال جیلوں سے 54 ہزار خواتین کو رہا کیا جاتا ہے لیکن انہیں زندگی میں کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا رہتا ہے۔ ان کی تکالیف کو کم کرنے اور معاشرے میں انہیں فعال رکن بنانےکے لیے ایک تنظیم نے ایسے پروگرام ترتیب دیے ہیں جن کے تحت ان کی اسیری کے دوران ان کی پیشہ وارانہ تربیت کے علاوہ ان کے خاندانوں کی بہتری کےلیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ بہت سی خواتین کے لیے زندگی پھر سے شروع کرنا کٹھن ثابت ہوتا ہے۔ حتی کہ 30 فیصد کو پانچ سال کے اندراندر پھر جیل جانا پڑتا ہے۔ غیر منافع بخش تنظیم "آپریشن ریسٹوریشن” کی بانی اور صدر...
      دہشت گردوں نے مچھ کی پہاڑیوں میں ٹرین روک کر اسے یرغمال بنالیا، ٹرین میں 500مسافر سوار ہیں، سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ نامعلوم مسلح افراد نے ریلوے لائن کو پہلے دھماکا خیز مواد سے تباہ کرکے ٹرین کو روکا پھر فائرنگ کی گئی ، ڈرائیور سمیت متعددمسافر جاں بحق، متاثرہ علاقے میں موبائل نیٹ ورک نہ ہونے سے رابطے میں مشکلات کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں نے حملہ کرکے ڈرائیور سمیت متعدد مسافروں کو قتل اور کئی مسافروں کو زخمی کردیا، دہشت گردوں نے مچھ کی پہاڑیوں میں ٹرین روک کر اسے یرغمال بنالیا، ٹرین میں 500...
    کوئٹہ+ اسلام آباد+ کراچی+ پشاور (نوائے وقت رپورٹ+ اے پی پی+ خبرنگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی) کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر بولان پاس کے قریبی علاقہ میں دہشتگردوں نے حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنا لیا جس کے بعد علاقہ کا محاصرہ کرکے سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔ لیویز حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس فائرنگ کا واقعہ بلوچستان کے ضلع کچھی (بولان) کے علاقے  میں پیش آیا۔ دہشتگردوں نے مچھ کی پہاڑیوں کے درمیان میں ٹرین روک لی اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور  سمیت متعدد مسافر شہید ہونے کا خدشہ ہے، کئی زخمی ہو گئے جبکہ ٹرین اس وقت سرنگ میں کھڑی ہے۔ 17 مسافر  شدید زخمی ہیں جنہیں ہسپتال داخل کرا...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں نے ریکارڈ ترسیلات پاکستان بھجوائیں، پاکستان کے معاشی اشاریے مثبت ہو رہے ہیں، دوست ممالک پاکستان کی معاشی ترقی کے معترف ہیں، پاکستان کے مفاد کے لئے جو بھی اقدامات اٹھانا پڑے، اٹھائیں گے، تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ ہفتہ کو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ہمراہ میڈیا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز لائق تحسین ہیں جنہوں نے ریکارڈ ترسیلات زر پاکستان بھجوا کر ملکی ذخائر میں اضافہ کیا۔ پاکستان کے مجموعی معاشی اشاریے مثبت ہو رہے ہیں، دوست ممالک پاکستان کی معاشی ترقی...
     اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس میں کہا ہے کہ سویلین کو بنیادی حقوق حاصل ہوتے ہیں تو کیا ان کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہوسکتا ہے؟۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے جواب الجواب دلائل  میں مؤقف اپنایا کہ سلمان اکرم راجہ اور اور عزیر بھنڈاری نے اپنے دلائل میں ایف بی علی کیس پر بات کی، میں ایف بی علی کیس کا وہ متعلقہ پیراگراف آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ جسٹس نعیم اختر افغان  نے ریمارکس دیے کہ ایف بی علی کیس کا فیصلہ 1962 کے آئین کے تحت ہوا، ایف بی علی کیس کو 1973 کے آئین...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس کیس کی سماعت کے دوران سماعت جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ عدالت کا کسی فریق کے دلائل پر انحصار کرنا لازم نہیں ،عدالت مکمل انصاف کا اختیار بھی استعمال کر سکتی ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے اپیلوں کی سماعت کی ۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے کہا ایف بی علی کیس میں دوسری طرف سے جس پیراگراف کو بنیاد پر کر دلائل دیے جاتے رہے وہ بے اثر ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا اسکا مطلب ہے کہ آپ بھی اس کیس کو چیلنج کرہے ہیں۔خواجہ حارث نے بتایا ایف بی علی کیس میں کہا گیا...
    اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف ولید اقبال کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردی کے واقعہ پر ہم تو بالکل بھی تقسیم نہیں ہیں،ہم اس پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں، وقاص اکرم نے اس پر بیان دیا ہے یہ ان کے بیان کا حصہ ضرور ہے کہ وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کو کٹہرے میں لانا چاہیے لیکن سب سے پہلے اس پر شدید تشویش کا اظہار ہے اس کی پرزور مذمت ہے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جنھوں نے یہ کیا ہے ہم ان کو دہشت گرد گردانتے ہیں۔  رہنما مسلم لیگ (ن) ناصر بٹ نے کہا کہ یہ جو کچھ ہوا یہ بہت...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کیلیے نہروں کا ایشو قریب قریب کالا باغ ڈیم بن گیا ہے، ظاہر ہے ہمارے ہاں اتنے سمجھ دار، اللہ کے فضل سے لوگ موجود ہوتے ہیں، ہمارے جو پالیسی ساز ہوتے ہیں وہ بیٹھے ہوتے ہیں اورکہتے ہیں یہ کام کرنا ہے، سر حکم کریں سرشام تک کر دیں سر، ہاں کر دیں،شام تک ہو جاتا ہے کام.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جس فورم پر معاملہ پہلے جانا چاہیے تھا اس پر بعد میں لے جا رہے ہیں، کسی ایشو پر تو سیاست کرنی ہے. تجزیہ کار فیصل حسین نے کہاکہ اس معاملے میں دو تین پہلو...