2025-07-27@05:02:48 GMT
تلاش کی گنتی: 4370

«ال ہی بخش کا»:

(نئی خبر)
    وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ڈسکوز نے سال 2023/24 میں 591 ارب کے نقصانات کا بوجھ ڈالا، اگر یہ نقصانات نہ ہوتے تو ملک کا قرضہ اتارنے میں آسانی ہوتی، پوری حکومت اور کابینہ نے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ حکومت توانائی کےشعبے میں بہتری کیلئے کوشاں ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی میں بہتری لائی گئی ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں میرٹ پر بورڈز ممبران کی تعیناتی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتری کے باعث بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں کمی آئی ہے، حکومتی کوششوں کے باعث شعبہ توانائی میں نمایاں کامیابیاں ملی ہیں، نقصانات کو کم کرکے 151...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ صحت کے شعبہ میں بہتری کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ، بیماریوں سے بچائو کےلئے احتیاط ضروری ہے۔ انہوں نے جمعرات کو عالمی یوم آبادی کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آبادی کا بڑھتا ہوا تناسب قومی بحران بن چکا ہے، ہر سال 61 لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے، پانچ سال بعد ہم آبادی کے لحاظ سے انڈونیشیا کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اقوام متحدہ کی ماہر فرانچیسکا البانیز پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، ان کیخلاف یہ اقدام اسرائیل کی غزہ پر جنگ کے دوران فلسطینیوں کے خلاف مظالم کی دستاویز بندی کرنے پر کیا گیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بدھ کے روز ان پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے فرانچیسکا البانیز پر امریکا اور اسرائیل کے خلاف ’سیاسی و اقتصادی جنگ‘ شروع کرنے کا الزام عائد کیا۔ فرانچیسکا البانیز، جو اقوام متحدہ میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیے خصوصی نمائندہ ہیں، اسرائیل کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرنے والی عالمی سطح پر ایک نمایاں شخصیت ہیں، اسرائیل اور اس کے حامی کئی برسوں سے البانیز کو ان...
    پاکستان کے بیشتر شہروں میں عوام بجلی اور گیس کے بلوں میں ’اوور بلنگ‘ کی شکایات کر رہے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ راولپنڈی کے علاقے دھمیال کے رہائشی راجہ اللہ دتہ کے ساتھ پیش آیاجب سوئی گیس کمپنی نے ان کو 4 ماہ کی گیس کے استعمال پر ایک کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد کا گیس بل بھیج دیا۔ راجہ اللہ دتہ کا کہنا ہے کہ جب وہ اپنی شکایت لے کر سوئی گیس کے دفتر پہنچے تو عملے نے کہا کہ بل ہر صورت ادا کرنا ہوگا۔ بل کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین اس پر خوب تنقید کرتے نظرآئے۔ صحافی خرم اقبال نے بل کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے ملک...
    افغان فوج کے سابق ڈائریکٹر ملٹری انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ طالبان کو بھارت سے مالی امداد ملتی ہے، جو فتنۃ الخوارج اور بلوچ علیحدگی پسند گروہوں کو دی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان اور بھارت کے گٹھ جوڑ سے متعلق سابق افغان جنرل نے ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔افغان فوج کے سابق ڈائریکٹر ملٹری انٹیلی جنس اور اسپیشل آپریشنز فورسز کے کمانڈر جنرل سید سمیع سادات کے مطابق افغان طالبان بھارت سے مالی امداد لے کر پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ سابق جنرل سمیع سادات نے کہا کہ افغان طالبان پاکستان مخالف گروہوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔ افغان طالبان کے بھارت سے قریبی تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ طالبان کو بھارت...
    افغان طالبان اور بھارت کے گٹھ جوڑ سے متعلق سابق افغان جنرل نے ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔ افغان فوج کے سابق ڈائریکٹر ملٹری انٹیلی جنس اور اسپیشل آپریشنز فورسز کے کمانڈرجنرل سید سمیع سادات  کے مطابق افغان طالبان بھارت سےمالی امداد لے کر پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ سابق جنرل سمیع سادات نے کہا کہ افغان طالبان پاکستان مخالف گروہوں کوسپورٹ کرتے ہیں۔ افغان طالبان کے بھارت سے قریبی تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ طالبان کو بھارت سے مالی امداد ملتی ہے، جو فتنۃ الخوارج (ٹی ٹی پی) اور بلوچ علیحدگی پسند گروہوں کو دی جاتی ہے۔ طالبان اُن گروہوں کوفنڈنگ کرتے ہیں جو پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث...
    پاکستان مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتی نظر آتی تھی کہ وہ ہر محاذ پر ناکام رہے ہیں اور ان کے دورِ حکومت میں ہر چیز کی قیمتیں بڑھی ہیں جس سے غریبوں کا جینا دشوار ہو گیا ہے۔ جب 2018 میں عمران خان اقتدار میں آئے تو چند عرصے بعد ہی مسلم لیگ ن حکومت کے اقدامات خاص طور پر مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں پر نہ صرف تنقید کرتی دکھائی دیتی تھی بلکہ سوشل میڈیا پر قیمتوں کا موازنہ بھی کرتی تھی کہ ان کے دورِ حکومت میں چیزیں نسبتاً سستی تھیں اور عوام کی پہنچ میں تھیں لیکن عمران خان نے ہر چیز کی قیمت بڑھا دی ہے۔ وہ قیمتوں میں کمی کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہسپانیہ کی رہائشی ماریا روجاس نے ایک انوکھا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ انہوں نے دنیا بھر سے انڈے کے کپ جمع کر کے 5,468 کپوں کا منفرد ذخیرہ تیار کیا ہے، جو اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج ہوچکا ہے۔ماریا نے بتایا کہ انہیں بچپن ہی سے مختلف اشیا جمع کرنے کا شوق تھا، لیکن انڈے کے کپوں نے ان کا دل موہ لیا۔ یہ کپ نہ صرف ان کے لیے ایک شوق ہیں، بلکہ ہر کپ کے ساتھ ایک الگ یاد بھی وابستہ ہے۔ ان کا کہنا تھا، ’’یہ کپ مجھے دنیا بھر کے دوستوں اور رشتہ داروں نے تحفے میں دیے ہیں۔ ہر ایک کی اپنی ایک کہانی ہے۔‘‘ان کا یہ منفرد...
    بنگلہ دیش اور امریکا کے درمیان ٹیرِف یعنی محصولات سے متعلق مذاکرات کے دوسرے دور کا آغاز واشنگٹن ڈی سی میں ہو گیا، یہ مذاکرات دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور کاروبار سے متعلق مختلف امور کا احاطہ کر رہے ہیں۔ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر کے اعلامیے کے مطابق، یہ 3 روزہ مذاکرات دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور اہم معاشی معاملات پر تبادلہ خیال کے لیے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ بنگلہ دیشی وفد کی قیادت واشنگٹن میں موجود تجارت کے مشیر شیخ بشیرالدین نے کی، جبکہ قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر خلیل الرحمن اور چیف ایڈوائزر کے خصوصی معاون برائے آئی سی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشنز، فیض احمد طیب، نے ڈھاکہ سے...
    بلوچستان کے نوجوان عبدالرحمان نے ثابت کر دیا کہ اگر ارادہ سچا ہو تو برف کے کارخانے کی سرد فضا میں بھی ترقی کی لگن کا الاؤ برقرار رکھا جاسکتا ہے۔ معاشی تنگی اور کٹھن حالات میں خون پسینہ ایک کرتے ہوئے اس نوجوان نے مزدوری کو اپنی راہ کی دیوار نہیں بلکہ سیڑھی بنایا اور بالآخر بلوچستان پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کر کے محمکہ آثار قدیمہ میں گریڈ 17 کا افسر بن گیا۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان: کوئلہ کانیں محنت کشوں کے لیے قبریں کیوں ثابت ہو رہی ہیں؟ شعبہ آثار قدیمہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرلینے کے باوجود عبدالرحمان کو کوئی مناسب نوکری نہیں مل سکی تھی تو معاشی ضروریات نے ان کو برف کے کارخانے میں...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر جعلی دانشور آڈٹ رپورٹ کو غور سے پڑھیں، اس میں آپ کی قیادت کا کچا چٹھا درج ہے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی جن اعداد و شمار کو بنیاد بنا کر پراپیگنڈہ کر رہی ہے، وہ دراصل بزدار اور پرویز الٰہی کے دور کی آڈٹ رپورٹ ہے۔ صفحہ نمبر 87 اور 96 پڑھ لیں، شاید تھوڑی شرم آ جائے۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے واضح کیا کہ جس 10 کھرب روپے کی کرپشن کا شور مچایا جا رہا ہے، وہ درحقیقت 2018ء سے 2023ء کے دوران گندم کی خریداری اور سبسڈی سے متعلق ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ /واجد حسین انصاری) بیڈ گورننس کا شاہکار سندھ حکومت کے غیر منطقی فیصلوں کی وجہ سے کراچی کے شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریزہوگیا۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جانے کے بعد موٹرسائیکلوں پر اجرک کے نشان والی نئی نمبر پلیٹس کو لازمی قرار دیے جانے کے بعد شہریوں نے موٹرسائیکلوں کا استعمال کم کردیا اور پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کا رش بڑھ گیا ہے۔خدشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے موٹرسائیکلوں پر جرمانے پر اور نمبر پلیٹس کے حوالے سے دیے گئے احکامات واپس نہیں لیے گئے تو اس سے شہری اشتعال میں آسکتے ہیں اور یہ حکومت کے لیے اہم سیاسی مسئلہ بن کر سامنے آسکتا ہے۔اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:اپوزیشن لیڈر کے ایم سی اور نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینوں کے وفد نے وزیر بلدیات سعید غنی سے سندھ سیکریٹریٹ تغلق ہاؤس میں اہم ملاقات کی، جس میں کراچی کے اہم شہری مسائل خصوصاً غیر قانونی تعمیرات، مخدوش عمارتیں، واٹر کارپوریشن اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ناقص کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے کراچی میں ایس بی سی اے کی مبینہ ملی بھگت سے جاری غیر قانونی تعمیرات، لیاری میں منہدم عمارت کے سانحے، شہر میں موجود 588 مخدوش عمارتوں، اور شہری انفرا اسٹرکچر کی تباہ حالی کے تناظر میں سخت اقدامات کا مطالبہ کیا۔ وفد نے زور دیا کہ ان عمارتوں میں رہائش...
    پشین(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے معمر شخص نے میٹرک کا امتحان پاس کے تاریخ رقم کردی۔ 55 سالہ فیض الحق نے ثابت کردیا کہ تعلیم کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں۔ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نوآباد میں چپڑاسی کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے فیض الحق نے میٹرک کے امتحان میں 600 نمبر لے کر سیکنڈ ڈویژن میں کامیابی حاصل کی۔ فیض الحق چچا جوکہ پشین کلی نواباد ھائی اسکول میں نائب قاصدھے اب کلرک پروموشن کیلئے میٹرک کا امتحان دیا جوکہ پاس ھوگیا@CMShehbaz @CMOBalochistan pic.twitter.com/LXEZgEDcEP — Hashim kakar (@Hashimkakar) July 8, 2025 ان کے نتیجے کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا، جس کے بعد اسکول کے اساتذہ اور دیگر عملے نے...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ طحہٰ احمد نے کہا کہ فاطمہ جناح کے ساتھ جو عمل ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں، سندھ حکومت کی بدقسمتی کا خمیازہ لوگ بھگت رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ طحہٰ احمد نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی بدقسمتی کا خمیازہ لوگ بھگت رہے ہیں، حکومت مخدوش عمارتوں کے متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کرے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے مزار قائدؒ کا دورہ کیا، وفد میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ طحہٰ احمد،  رکن سندھ اسمبلی معید انور، فیصل رفیق، جمال احمد، فوزیہ حمید، قراۃ العین، انجینیئر سید عادل عسکری شامل تھے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 جولائی 2025ء) بین الاقوامی تجارتی تنظیم اور اقوام متحدہ کے مشترکہ 'عالمی تجارتی مرکز' کی صدر پامیلا کوک ہیملٹن نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ٹیرف کی معطلی کی مدت کے اختتام کو 90 روز کے لیے ملتوی کرنے سے غیریقینی حالات طول پکڑیں گے طویل مدتی سرمایہ کاری کو نقصان ہو گا اور عدم استحکام بڑھ جائے گا۔انہوں نے جنیوا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے عائد کردہ ٹیرف سے کم ترین ترقی یافتہ ممالک کو سب سے زیادہ نقصان ہو گا۔ لیسوتھو، عوامی جمہوریہ لاؤ، مڈغاسکر اور میانمار اس کی نمایاں مثال ہیں جنہیں 40 تا 50 فیصد ٹیرف کا سامنا ہے۔...
    کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء) افغان طالبان نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے اپنے دو اہم رہنماؤں کے خلاف جاری کیے گئے‘ گرفتاری وارنٹ کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایسے احمقانہ اعلانات طالبان کی شرعی قوانین سے وابستگی اور عزم پر اثرانداز نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ طالبان حکومت عالمی فوجداری عدالت کو تسلیم نہیں کرتی۔(جاری ہے) آئی سی سی نے افغان سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ اور طالبان کے چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے خلاف خواتین پر جبری پابندیوں کے الزامات میں انسانیت کے خلاف...
    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ طحہٰ احمد نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی بد قسمتی کا خمیازہ لوگ بھگت رہے ہیں، حکومت مخدوش عمارتوں کے متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کرے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے مزار قائد کا دورہ کیا،  وفد میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ طحہٰ احمد،  رکن سندھ اسمبلی معید انور، فیصل رفیق، جمال احمد، فوزیہ حمید، قراۃ العین، انجینیئر عادل عسکری شامل تھے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے فاطمہ جناح  کی قبر پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ طحہٰ احمد نے مزار قائد کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح کے...
    سٹی 42 : پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی کو ذہنی اذیت اور جسمانی تکلیف دینے کی ہر حد پار کی جا رہی ہے۔ مسرت جمشید چیمہ نے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ عمران خان کو ایکسرسائز نہیں کرنے دی جاتی، ٹی وی اور اخبارات بند ہیں، شدید گرمی کے موسم میں 22 گھنٹے 6/8 سیل میں رکھا جاتا ہے، اسی طرح بشری بی بی کو گریس ملا پانی دیا جا رہا ہے، ان کی صحت مسلسل گر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں گھنٹوں بجلی بند کر دی جاتی، اس کے علاوہ بنیادی حق جیسے کہ وکیلوں سے بھی ملنے نہیں دیا جارہا...
    بیجنگ :گیارہویں ورلڈ سولائیزیشن فورم کا آغاز چین کے صوبہ شیندونگ کے شہر چھیو فو میں ہوا ۔” تہذیبوں کے درمیان تعلقات اور عالمی جدیدیت ” کے موضوع کے ساتھ ، اس سال کا فورم چھ ذیلی موضوعات پر مشتمل ہے ، جن میں “تہذیب کی ابتدا اور مستقبل کی ترقی” اور “کنفیوشس ثقافت کی عالمی اہمیت اور اقدار” شامل ہیں ، تاکہ تہذیبوں کے مابین تبادلے اور مکالمے کو ممکن بنایا جا سکے اور مشترکہ طور پر مختلف تہذیبوں کے مابین ہم آہنگی کے بقائے باہمی اور ہم آہنگی کے طریقوں کو تلاش کیا جاسکے۔یہ فورم 10 جولائی تک جاری رہے گا جس کے دوران 20 سے زائد سرگرمیاں منعقد ہوں گی جن میں کلیدی تقاریر، اعلیٰ سطحی مکالمے،...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے ( ڈی جی آئی ایس پی آر، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ریاستی سرپرستی میں ہونیوالی دہشتگردی کو بھارت نے ایک پالیسی کے طور پر پاکستان کے خلاف اپنایا ہوا ہے۔بھارت کے یہ مذموم عزائم  پاکستان کی سلامتی  بالخصوص بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی منظم سازش ہے۔ بھارت پاکستان میں دہشتگرانہ کارروائیوں کی حمایت اور مالی معاونت کر رہا ہے۔   انہوں نے ان خیالات کا اظہار  ’’الجزیرہ‘‘ ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو میں کیا ۔ ’’الجزیرہ ٹی وی‘‘ کے مطابق  ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ ردِ عمل گزشتہ ماہ وزیرستان بم دھماکے بعد سامنے آیا۔حملے کی ذمہ داری فتنہ الخوارج(طالبان) نے قبول کی تھی، دھماکے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب، پرویز الٰہی نے پارٹی کے لیے مفاہمت کو زیادہ موزوں قرار دیا۔چوہدری پرویز الٰہی آج جنگلات اراضی ریفرنس کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے، جہاں انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کی۔اس دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کے لیے مذاکرات کا راستہ زیادہ مؤثر ہے یا احتجاج کا؟ تو پرویز الٰہی نے جواب دیا کہ ابتدا میں مزاحمت ہوتی ہے، لیکن آخرکار مفاہمت ہی زیادہ بہتر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے بہتر صورتحال نکل آتی ہے، بہتری کی امید رکھنی چاہیے، پی ٹی آئی قیادت نے تو مذاکرات کا خط بھی لکھا جس پر  پیشرفت نہیں ہوئی، دیکھیں...
    پرویز الٰہی کا پی ٹی آئی کو احتجاج کے بجائے مفاہمت اور مذاکرات کا مشورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مفاہمت ہی بہتر ہے مذاکرات سے کوئی نہ کوئی صورتحال بہتر نکل آتی ہے۔راولپنڈی میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ بہتری کی امید رکھنی چاہیے اور حالات بہتر ہوں گے مجھے امید ہے۔صحافی نے پرویز الٰہی سے سوال کیا کہ آپ کو ملکی حالات کس طرف جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، اس پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ بہتری کی امید رکھنی چاہیے...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) مسافروں کے لیے ایک بڑی خوشخبری آ گئی ہے! امریکہ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اب ہوائی اڈوں (ایئرپورٹس) پر سیکیورٹی چیک کے دوران جوتے اتارنے کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ یعنی اب جب آپ امریکہ کے کسی بھی ایئرپورٹ پر سفر کے لیے جائیں گے، تو آپ کو جوتے اتارنے کی زحمت نہیں اٹھانی پڑے گی۔ یہ قانون پچھلے بیس سال سے لاگو تھا۔ اس کی بنیاد 2001 میں ہونے والے ایک واقعے پر رکھی گئی تھی، جب ایک دہشتگرد، رچرڈ ریڈ، نے اپنے جوتوں میں دھماکہ خیز مواد چھپا کر ایک امریکی پرواز کو تباہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ خوش قسمتی سے وہ کامیاب نہ ہو سکا، اور دوسرے مسافروں نے...
    کابل: افغان طالبان نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے اپنے دو اہم رہنماؤں کے خلاف جاری کیے گئے گرفتاری وارنٹ کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے بیان میں کہا کہ "ایسے احمقانہ اعلانات" طالبان کی شرعی قوانین سے وابستگی اور عزم پر اثرانداز نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ طالبان حکومت عالمی فوجداری عدالت کو تسلیم نہیں کرتی۔ آئی سی سی نے افغان سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ اور طالبان کے چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے خلاف خواتین پر جبری پابندیوں کے الزامات میں انسانیت کے خلاف جرائم کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ آئی سی سی کے ججز کا کہنا ہے کہ ان کے...
    ایس آئی ایف سی کے تحت پاکستان کی 2 سالہ ترقی  کا ہر شعبے میں نمایاں نظر آ رہی ہے۔ اس دوران صنعت، سیاحت اور نجکاری کے شعبوں میں اہم پیش رفت  سامنے آئی ہے۔  این ایل سی کی ریفر سروس کے اجرا سے، ریفریجریٹڈ کنٹینرز کے ذریعے پاکستان کی کولڈ چین لاجسٹکس میں اہم پیش قدمی ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کا قیام عمل میں آیا ہے،  جس کے ذریعے پاکستان عالمی ولیو چین میں شامل ہو چکا ہے۔ اسی طرح پائیدار نقل و حمل کی سمت میں اہم پیش رفت کے تحت بی وائی ڈی اور میگا کانگلومریٹ کے اشتراک سے پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز (ای وی) کے حل...
    نیٹّا اہیتوف ممتاز اسرائیلی اخبار ’ دی ہارتز‘ سے وابستہ ہیں۔ وہ اس اخبار کے میگزین سیکشن کی سینیئر ایڈیٹر ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں  اخبار میں ایک تجزیہ لکھا۔ جس میں ممتاز فرانسیسی مورخ اور ماہر امور مشرق وسطیٰ جان پیئر فلیو (جنہوں نے کئی ماہ غزہ میں گزارے ہیں)کے حوالے سے غزہ میں تباہی کی تصویر دنیا کو دکھانے کی کوشش کی۔ وہ لکھتی ہیں: غزہ میں تباہی کی تصویر غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کے بعد، جب جان پیئر فلیو، ممتاز فرانسیسی مورخ اور ماہر امور مشرق وسطیٰ، نے پہلی بار وہاں کے حالات کا جائزہ لیا تو انہیں ایک بہت بڑا دھچکا لگا۔ وہ وہ جگہیں، جو انہیں اپنی کئی سابقہ سفروں میں مانوس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آلہ سماعت محض سماعت کی بحالی تک محدود نہیں بلکہ یہ افراد کی معاشرتی زندگی، ذہنی صحت اور معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری پیدا کرتا ہے۔ماہرین کے مطابق آلہ سماعت کے استعمال سے سماجی سرگرمیوں میں شرکت بڑھتی ہے، تنہائی میں کمی آتی ہے اور ذہنی دباؤ بھی کم ہوتا ہے۔نیویارک یونیورسٹی میں ہونے والے کلینیکل ٹرائل میں معلوم ہوا کہ آلہ سماعت استعمال کرنے والے بزرگ افراد نے کم از کم ایک اضافی قریبی رشتہ برقرار رکھا، جبکہ جنہوں نے یہ آلہ استعمال نہیں کیا، ان میں تنہائی میں اضافہ دیکھا گیا۔ تحقیق کے مطابق سماجی بحالی جذباتی بحالی کی نسبت زیادہ تیزی سے آتی ہے، خاص طور...
    نیویارک سٹی کے میئر کے سوشلسٹ امیدوار اور فلسطین کے کھلے حامی ظہران ممدانی کے حالیہ مسجد دورے نے اسرائیل نواز حلقوں میں ایک نئی بے چینی پیدا کر دی ہے۔ بروکلن میں واقع ’’اسلامک سوسائٹی آف بے رج‘‘ میں ظہران ممدانی نے امام شیخ محمد البر کے ہمراہ جمعہ کی نماز ادا کی اور نماز کے بعد نمازیوں سے خطاب بھی کیا۔ ممدانی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’آج اسلامک سوسائٹی آف بے رج میں جمعہ کی نماز ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی۔‘ تاہم امریکی میڈیا میں اس وقت ہنگامہ برپا ہو گیا جب یہ انکشاف سامنے آیا کہ امام شیخ محمد البر وہی عالم دین ہیں جنہوں نے...
    راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے واضح کیا ہے کہ فی الوقت ہمارا کسی قسم کا کوئی بیک ڈور ڈائیلاگ نہیں چل رہا اور ہمارا ڈائیلاگ کا کوئی سلسلہ آگے نہیں بڑھ سکا۔ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرا ہمیشہ موقف رہا ہے سیاسی جدوجہد میں سارے آپشنز کھلے ہونے چاہیے اور کوشش ہے اس وقت بھی مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھے، جن لوگوں سے بات چیت ہونی چاہیے کوشش ہے انہی سے بات ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مذاکرات سے بھی راہ فرار اختیار نہیں کیا بلکہ بانی نے ہمیشہ مذاکرات کا کہا ہے، بانی سے اسیران کے...
    ویب ڈیسک :حج 2026 کے لیے لازمی رجسٹریشن کا آج آخری دن ہے، اب تک دو لاکھ پاکستانی آئندہ سال حج کے لیے رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق اب تک دو لاکھ عازمین حج رجسٹریشن کراچکے ہیں،گھر بیٹھے بغیر فیس کے آن لائن بھی رجسٹریشن کرانے کی سہولت دی گئی ہے، آئندہ سال رجسٹریشن کروانے والے ہی حج کے اہل تصور ہوں گے۔ اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی کےمطابق الگ سے جاری کیے جائیں گے،رجسٹریشن کی بنیاد پر ہی سعودی حکومت حج کوٹہ مقرر کرے گی۔  گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی(آن لائن)میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے شہر میں 86 بوسیدہ اور خستہ حال عمارتوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے فوری خالی کروانے کا حکم دے دیا۔خستہ حال عمارتوں کے مالکان کو انخلاء کے نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث بوسیدہ عمارتیں کسی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتی ہیں، مالکان کو نوٹسز پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ 15 دنوں میں عمارت کی مرمت کروائیں یا مخدوش حصہ گرا دیں، عدم تعمیل کی صورت میں مکینوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔بوسیدہ عمارتیں بھابڑا بازار، لنڈا بازار، سید پوری گیٹ، راجا بازار، موچی بازار، ڈنگی کھوئی اور...
    بھکر: دریائے سندھ میں بھکر کے مقام پر فلڈ سیزن کی اب تک کی سب سے زیادہ پانی کی آمد ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث نچلے درجے کا سیلاب درمیانے درجے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 83 ہزار 656 کیوسک جبکہ اخراج 3 لاکھ 62 ہزار 456 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایس ای انہار بھکر کے مطابق سپر بند کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور فلڈ کیمپوں میں عملہ ہمہ وقت تعینات ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف نے بتایا کہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں دریائے سندھ کے بہاؤ...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ آپ سب بہت معصوم لوگ ہیں، چینی والوں کو آپ مافیا کہہ لیں کارٹل کہہ لیں جو مرضی کہہ لیں ان کیخلاف کارروائی نہیں ہو سکتی، بس میں تو ایک چیز جانتا ہوں یہ جو چاہیں کر سکتے ہیں۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپ باقی سب کچھ چھوڑ دیں آپ ذرا اس لسٹ پر نظر دوڑانا شروع کریں کہ ان شوگر ملوںکے مالکان کون ہیں، کس کس فیملی کے پاس کتنی کتنی شوگر ملیں ہیں،آپ تصور کر سکتے ہیں کہ کوئی ان کیخلاف کارروائی کرے گا۔ تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ یہ بحران نشر مکرر کی طرح...
    اسلام آباد: ماہرین تعلیم نے عالمی سطح پر پاکستان کی جامعات کی ریٹنگ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے ٹھوس اقدامات پر زور دیا ہے۔ عالمی سطح پر جامعات کا معیار چیک کرنے کے لیے قائم کیو ایس ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6 سال کے عرصے میں پاکستانی جامعات اپنی کارکردگی کو کافی حد تک بہتر بنانے میں کامیاب رہی ہیں، 2019 میں صرف تین پاکستانی یونیورسٹیاں کیو ایس کی عالمی ریٹنگ میں شامل تھیں اور یہ تعداد اب بڑھ کر 18 ہوگئی ہے تاہم تعلیمی ماہرین نے اس سے ابھی بھی ناکافی قرار دیتے ہوئے ٹھوس اقدامات پر زور دیا ہے۔ حالیہ رپورٹ کے مطابق کیو ایس ریٹنگ...
    ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ غذا میں کاربوہائیڈریٹس کی کٹوتی الزائمرز کے مرض کے امکانات میں کمی کا سبب بن سکتی ہے۔ میٹابولزم کے عمل میں کاربوہائیڈریٹس چینی کی ایک تبدیل شدہ قسم ڈھل جاتے ہیں جن کو گلائکوجن کہا جاتا ہے۔ یہ ایک قسم کی توانائی ہوتے ہیں جو دماغ فعال رہنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ دماغ کو فعالیت کے لیے انتہائی کم مقدار میں یہ توانائی چاہیئے ہوتی ہے لیکن کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے محققین کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ اس کی زیادتی دماغ میں زہریلے پروٹین ’ٹاؤ‘ کا سبب بن سکتی ہے جو اس گلائکوجن کو تحلیل کرنے سے روکتے ہیں۔ ٹاؤ اور ایک اور قسم کے پروٹین ایمیلائیڈ ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محمود شام ایک کہنہ مشق صحافی ہیں معاصر جریدے روزنامہ جنگ کی 23 جون کی اشاعت میں انہوں نے الخدمت کے ’’بنو قابل‘‘ پروگرام کے حوالے سے اپنے کالم کے آخر میں مسلم لیگ(ن)، پی پی، جے یو آئی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی سے جڑے اپنے تاثرات کا اظہار ایک سوال کی صورت میں کیا ہے، پہلے ان کے کالم سے اقتباس دیکھیے اس کے بعد اسی حوالے سے کچھ گزارشات۔ ’’الخدمت کے ’’بنو قابل‘‘ پروگرام کو اب پورے ملک میں پذیرائی مل رہی ہے 55 سالہ حافظ نعیم الرحمن نے یہ پروگرام شروع کیا تھا اس وقت وہ صرف کراچی جماعت اسلامی کے امیر تھے لیکن ان کو اپنی منزل آسمانوں پر نظر آتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل: افغان طالبان نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے خلاف وارنٹ گرفتاری کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ عالمی عدالت کے ایسے احمقانہ اعلانات ہماری شریعت سے وابستگی اور اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہونے کے عزم کو متاثر نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ طالبان کی حکومت آئی سی سی کو تسلیم نہیں کرتی اور عدالت کے فیصلوں کو سیاسی اور تعصب پر مبنی قرار دیا۔طالبان کے ترجمان کاکہنا تھا کہ  آئی سی سی کا یہ اقدام مغربی ایجنڈے کا حصہ ہے اور اس کا مقصد اسلامی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی چار خاتون ججز پر باضابطہ طور پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، جن میں سے دو نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کے اجرا اور دیگر دو نے افغانستان میں امریکی فوج کے مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کی منظوری دی تھی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سامنے آیا اور اسے بین الاقوامی عدالتی کارروائیوں کے خلاف ایک جارحانہ ردعمل قرار دیا جا رہا ہے، ان ججز کی عدالتی کارروائیوں نے امریکا اور اس کے اتحادی اسرائیل کو قانونی طور پر نشانہ بنایا تھا، جس پر امریکا نے ان پر اقتصادی اور سفری پابندیاں عائد کی ہیں۔پابندیوں کا...
    ---فائل فوٹو  دریائے سوات میں 2010ء میں آنے والے خطرناک سیلاب کے بعد خریدا گیا اَرلی فلَڈ وارننگ سسٹم 15 سال بعد بھی تاحال نصب نہیں کیا جا سکا۔خیبر پختونخوا حکومت نے 2010ء کے سُپر فلڈ کے بعد کروڑوں روپے کی مالیت سے ارلی فلڈ وارننگ سسٹم خریدا تھا جسے تاحال نصب نہیں کیا گیا ہے۔اس حوالے سے انسپیکشن ٹیم نے محکمۂ آبپاشی کو خط لکھتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔خط میں پوچھا گیا کہ ارلی فلڈ وارننگ سسٹم نصب نہ کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے، دور دراز علاقوں میں ہنگامی رابطوں کے لیے 2013ء میں وائرلیس کمیونیکیشن سسٹم بھی خریدا گیا تھا، انسپکشن ٹیم کوسسٹم کی موجودہ حالت اور نصب نہ کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا...
    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بلوچستان کی سرکاری گاڑی کو سیر و تفریح کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اور گاڑی استعمال کرنے والے افراد دوسروں کو ویڈیو بنانے سے منع کر رہے ہیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے سرکاری گاڑی استعمال کرنے والے افراد کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ گاڑی عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے لی گئی ہے اور اس کا استعمال ذاتی سیرو تفریح کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان نے کوئی چیک اینڈ بیلنس رکھا ہوا ہے کہ قوم کے ٹیکس...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں بجلی کی قیمتیں اس لیے زیادہ ہیں کیونکہ ملک میں مجموعی طور پر بجلی کا استعمال کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بجلی کا استعمال نہیں بڑھے گا، نرخوں میں کمی ممکن نہیں۔ کمیٹی اجلاس میں ارکان نے مہنگی بجلی، زیادہ بلوں، اور بجلی چوری پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رانا سکندر حیات نے استفسار کیا کہ عوام کو کب ریلیف ملے گا؟ اُن کا کہنا تھا کہ کچی آبادیوں اور کئی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں آج بھی بجلی کے کنیکشن موجود نہیں، جہاں بجلی چوری عام...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے شہر میں 86 بوسیدہ اور خستہ حال عمارتوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے فوری خالی کروانے کا حکم دے دیا۔ خستہ حال عمارتوں کے مالکان کو انخلاء کے نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث بوسیدہ عمارتیں کسی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتی ہیں، مالکان کو نوٹسز پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔ مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ 15 دنوں میں عمارت کی مرمت کروائیں یا مخدوش حصہ گرا دیں، عدم تعمیل کی صورت میں مکینوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ بوسیدہ عمارتیں بھابڑا بازار، لنڈا بازار، سید پوری گیٹ، راجا بازار، موچی بازار، ڈنگی کھوئی...
    پشاور(نیوزڈیسک)سوات میں کئی سال پہلےخریدا گیا ارلی وارننگ سسٹم تاحال نصب نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق سیکرٹری صوبائی انسپکشن ٹیم نے سیکرٹری محکمہ آبپاشی کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ آبپاشی نے 2010 میں ارلی وارننگ سسٹم خریدا تھا جو تاحال نصب نہیں کیا گیا، انسپکشن ٹیم کو سسٹم کی موجودہ حالت اور نصب نہ کرنےکی وجوہات سے آگاہ کیا جائے ۔ پلاننگ و مانیٹرنگ سیل محکمہ آبپاشی نے صوبائی انسپکشن ٹیم کو جوابی خط میں کہا کہ وائرلیس کمیونیکیشن سسٹم 2013 میں دوردراز علاقوں میں مؤثرمواصلات اور ہنگامی رابطے کیلئےخریدا گیا تھا تاہم تکنیکی اور سکیورٹی تحفظات کے باعث سسٹم نصب نہیں کیا جاسکا۔ خط...
    ستاروں سے لوہے تک بلقیس کے عرش سے مصنوعی ذہانت تک ڈاکٹر منصور ملکبانی مملکتِ محبت قرآن کریم الٰہی علم کا ایک لازوال کوڈقرآن کریم صرف ہدایت کی کتاب نہیں، بلکہ یہ ایک زندہ خزانہ ہے الٰہی علم کا، جو اپنی آیات میں سائنس، ٹیکنالوجی، فلکیات، انجینئرنگ، فزکس، مواصلات اور مستقبل کی پیشن گوئیوں کے نقشے رکھتا ہے۔ اسی لئے ہمیں تاکید کی کہ تدبر اور تفکر کرو۔ اور جب ہم مصنوعی ذہانت (AI) اور کوانٹم ٹیکنالوجی کے دور میں داخل ہو کر قریب ہی AGIکے محیر العقول دور میں ہو رہے ہیں، قرآن ہمارے سامنے ایک ایسے صحیفے کے طور پر سب کچھ بیان کرتا ہے جو اپنے وقت سے بہت آگے ہے ایک ایسا کلام جو ان سائنسی...
    کشمیری نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی برسی کے موقع پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور کشمیر کاز کی سرگرم رکن مشعال ملک نے ایک جذباتی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ برہان وانی آج بھی زندہ ہے اور آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی مشعال ملک نے کہا کہ سلام ہے اس ماں پر جس نے برہان کو جنم دیا اور اس بیٹے پر جو زندہ ہو کر بھی شہادت کی چادر اوڑھ گیا کشمیر آج بھی برہان کی للکار سے گونج رہا ہے اور وہ صرف ایک فرد نہیں بلکہ ہر کشمیری کی امید ایک تحریک اور زندہ نظریہ ہے انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ برہان نے بندوق نہیں اٹھائی بلکہ شعور...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افغانستان کی صورتحال پر مباحثے کے دوران پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے عالمی برادری کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کیلئے خطرہ بن چکی ہیں انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کو افغان سرزمین سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردوں کی دراندازی کا سامنا ہے جو ملکی سلامتی کو سنگین چیلنجز سے دوچار کر رہی ہے عاصم افتخار نے کہا کہ افغانستان میں چھوڑے گئے جدید ہتھیار پاکستان پر حملوں میں استعمال ہو رہے ہیں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افغان سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے لیکن بدقسمتی سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ امن کا چیمپئن بننے کا ڈرامہ رچا رہا ہے۔ منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا منافقانہ چہرہ سامنے آرہا ہے چاپلوس حکمران اس کی اندھی تقلید میں ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کی تائید کر رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان میں کچھ وزرا امریکا کی خوشنودی کے لیے اسرائیل سے بات چیت یا اسے تسلیم کرنے کی باتیں کرنے لگے ہیں، مگر ہم واضح کرتے ہیں کہ پاکستان میں کوئی فیلڈ مارشل ہو، آرمی چیف یا وزیر اعظم، اگر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی گئی تو...
    امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے حکومت نے کوشش کی تو جماعت اسلامی مزاحمت کو لیڈ کرے گی، جماعت اسلامی اسرائیل کو تسلیم کرنے پر پوری مزاحمت کرے گی،وزیر اعظم نوٹس لیں پالیسی واضح ہے دو ریاستی حل کی بات کرتے ہیں، حماس نے جس زمین پر حملہ کیا تو 181 کے تحت اسی کی تھی،اسرائیل کیخلاف مزاحمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے منصورہ لاہور میں لیاقت بلوچ، امیر العظیم سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بین الاقوامی و قومی سطح پر مسائل ہیں، فلسطین میں روزانہ کی بنیاد پر امریکی بیانات آ رہے ہیں، جنگی بندی ہو جائے گی لیکن...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹر یش دیال، جو رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) کی نمائندگی کرتے ہیں، کے خلاف جنسی استحصال کے الزام میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ پولیس نے منگل 8 جولائی 2025 کو اس بات کی تصدیق کی۔ یہ شکایت ایک خاتون نے درج کرائی، جس کا دعویٰ ہے کہ وہ 5 سال تک یش دیال کے ساتھ تعلق میں رہی اور اس دوران انہیں جسمانی طور پر استحصال کا سامنا کرنا پڑا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ کرکٹر نے ان کے ساتھ اپنے تعلقات کو جنسی استحصال کے لیے استعمال کیا۔ پولیس نے ایف آئی آر درج ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور دونوں فریقین کے بیانات اور ثبوت جمع کرنے کی...
    تہران(نیوز ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے ایران پر ممکنہ دوبارہ حملے کے خدشے کے پیشِ نظر ایرانی فوج کو مکمل ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے تمام خطرات سے نمٹنے کے لیے فوجی تیاریوں کو مکمل کرلیا ہے، جبکہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر نے واضح کیا ہے کہ اگر حملہ ہوا تو جوابی کارروائی پہلے سے زیادہ شدید ہوگی۔ ایرانی ٹی وی کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر اسرائیل کی حمایت میں سامنے آئے ہیں اور ان کی نیتن یاہو سے حالیہ ملاقات کو “پہلے سے طے شدہ ڈرامہ” قرار دیا جا رہا ہے۔ ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ملک کے خفیہ...
    پاکستانی کے مایہ ناز کرکٹر شعیب ملک نے حال ہی میں اپنے بیٹے اذہان سے ملاقات کی ہے جس کی تصویر انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ اور کیپشن میں لکھا کہ اپنے بہترین دوست کے ساتھ لنچ۔   View this post on Instagram   A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)  مداحوں کی جانب سے شعیب ملک کی تصویر پر تعریف کےبجائے ان پر تنقیدی تبصرے کیے گئے۔ عائشہ خان نے لکھا کہ اپنے بہترین دوست سے اتنے وقت کےبعد ملتے ہیں؟ جبکہ ایک صارف نے شعیب ملک کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بچے سے دور رہیں اس کی تربیت اپنی جیسی نہ کر دینا۔ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا...
    ایس آئی ایف سی کے دوسرے سال میں ملک کے آئی ٹی  اور ٹیلی کام شعبوں  نے تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آئی ٹی کے شعبے میں ایس آئی ایف سی کی کاوشیں ثمر آور ثابت ہوئی ہیں اور پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹیشن کونسل نے کلیدی کردار ادا کیا  ہے۔ آئی ٹی سیکٹر کی ترقی اور عالمی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے جدید ٹیکنالوجی انفرا اسٹرکچر مستحکم ہوا ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان کےآئی ٹی  کے شعبے کی اہمیت میں ایس آئی ایف سی کی بدعلت نمایاں اضافہ ممکن ہوا  ہے اور پاکستان میں 2 لاکھ گریجویٹس کی آئی ٹی اسکلز ٹریننگ ممکن بنائی گئی  ہے ایس...
    اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی  جانب سے جاری اعلامیے میں  کہا   گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں،  پی ٹی آئی کے بھی کئی رہنما ان سے ملتے رہے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چند مفاد پرست عناصر اور گروہ الیکشن کمیشن ، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن پر بے بنیاد الزامات لگاتے رہتے ہیں اور گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا کہ یہا ں پر یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن،  چیف الیکشن کمشنراور ممبران ہر فیصلہ بغیر کسی کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ،آئین و قانون کے مطابق کرتے ہیں اور کسی قسم...
    بھارتی کرکٹر یش دیال، جو رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) کی نمائندگی کرتے ہیں، کے خلاف جنسی استحصال کے الزام میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ پولیس نے منگل 8 جولائی 2025 کو اس بات کی تصدیق کی۔ یہ شکایت ایک خاتون نے درج کرائی، جس کا دعویٰ ہے کہ وہ 5 سال تک یش دیال کے ساتھ تعلق میں رہی اور اس دوران انہیں جسمانی طور پر استحصال کا سامنا کرنا پڑا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ کرکٹر نے ان کے ساتھ اپنے تعلقات کو جنسی استحصال کے لیے استعمال کیا۔ پولیس نے ایف آئی آر درج ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور دونوں فریقین کے بیانات اور ثبوت جمع کرنے کی کوششیں...
    پشاور: ترجمان پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور اپوزیشن جماعتیں اخلاقی جرات دکھائیں اور مخصوص نشستیں لینے سے انکار کریں۔ اپنے بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں میں ذرا بھر بھی  اخلاقی جرأت ہو تو مخصوص نشستیں لینے سے انکار کر دیں گی۔ قانون اور عدالت تو 26ویں آئینی ترمیم میں جکڑی ہوئی ہیں لیکن اخلاقی جرات 26ویں آئینی ترمیم سے آزاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستیں صرف اور صرف پی ٹی آئی کا حق ہیں، جنہیں عدالتی فیصلے نے نیلامی پر لگا دیا ہے۔ پہلے فارم 47 کے ذریعے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چرایا گیا، اب مخصوص نشستیں بھی دوسروں میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماءپاکستان وملی یکجہتی کونسل کے صدر، صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ظلم، جبر، استبداد اور فاشزم کے خلاف جدوجہد کی ،آج کا ”یزیدی نظام” بھی وہی ہے جو حق کو دبانے، عدل کو مٹانے اور عوام پر ظلم مسلط کرنے میں مصروف ہے۔حسینیت کا پیغام ظلم کے ہر نظام کے خلاف عملی جہاد ہے۔ وہ ”ذکرِ سلطانِ کربلا کانفرنس” سے خطاب کر رہے تھے جو شہداءو اسیرانِ کربلا کی یاد اور پیغام کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں حسینی کردار کو اپنانا ہوگا، کیونکہ یزید صرف 61 ہجری کا کردار نہیں بلکہ ہر دور کا ظلم، سود،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پر ملک پر ظلم و جبر کا نظام مسلط ہے۔ فارم 47کی ایجاد نے عوام سے رائے دہی کا حق چھین لیا اوراس کی بنیاد پر بنائی گئی جعلی حکومت نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ جماعت اسلامی عوامی طاقت سے ظلم کے اس نظام کاخاتمہ کرے گی۔ہماری سیاست گالی، گولی،تعصب اور نفرت کی سیاست نہیں ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت نے انتخابی نظام کاحلیہ بگاڑ دیا ہے۔سیٹیں چھینی اور من پسند لوگوں میں بانٹی جاتی ہیں۔ دھونس اور دھاندلی سے جاگیردار،وڈیرے اور سرمایہ دار اقتدار کے ایوانوں پر قابض ہو کر عوام کا خون چوس رہے ہیں۔کروڑوں اور اربوں روپے کے اشتہارات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین غلام حسین سوہو کی خصوصی ہدایات پر ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے جماعت دہم جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ اور سماعت و گویائی سے محروم طلباء و طالبات کے سالانہ امتحانات برائے سال2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیاہے۔ چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا کہ اساتذہ کرام اور بورڈ ملازمین کی انتھک محنت سے دہم جماعت کے نتائج جاری کر رہے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین بورڈ غلام حسین سوہو نے کہا کہ نتائج میں شفافیت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے جنرل گر وپ اور سماعت و گویائی سے محروم پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دی۔ یہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عالمی سطح پر برکس (BRICS) گروپ کے بڑھتے ہوئے اثرات نے دنیا کی اقتصادیات پر امریکا کے اثر رسوخ کو چیلنج سے دوچار کردیا ہے، یہ گروپ دنیا کی نصف آبادی اور تقریباً 35 فی صد عالمی جی ڈی پی کی نمائندگی کرتا ہے، گزشتہ دنوں برکس نے ڈیویلپمنٹ بینک سے منسلک سرمایہ کاری کا نیا پلیٹ فارم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جسے بڑی طاقتوں کی بلیک میلنگ سے بچنے کے لیے اسے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے مقابل ایک متبادل سمجھا جا رہا ہے۔ نیو ڈیولپمنٹ بینک (NDB) کے تحت بننے والا ’’ملٹی لیٹرل گارنٹی فنڈ‘‘ رکن ممالک میں بنیادی ڈھانچے، ماحولیاتی اور پائیدار ترقی کے منصوبوں کے لیے سرمایہ کاری کو فروغ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: اسرائیل کی جانب سے ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کے منصوبہ کے پیش نظر ایرانی فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔ایرانی ٹی وی کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ دوبارہ حملے کے معاملے پر اسرائیل کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں، نیتن یاہو کی ٹرمپ سے ملاقات دھوکا ہے اور سب پہلے سے طے شدہ ہے۔میڈیا کے مطابق ایران نے ممکنہ خطرات کے حوالے سے بھرپور تیاریاں کرلیں ہیں جبکہ ایرانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے حملہ کیا تو جوابی کارروائی پہلے سے زیادہ سخت ہوگی۔ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے مشیر جنرل یحییٰ رحیم صفوی کا کہنا ہے کہ ایران نے ہر صورتحال اور ممکنات کے لیے تیاری کر لی ہے اور خفیہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: تربیلا ڈیم کے اسپل وے کھولنے کے بعد دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، جس کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں خطرناک طغیانی اور نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق اٹک کی تحصیل خضرو کے علاقے فارمولی میں دریائے سندھ کے بڑھتے ہوئے پانی کے سبب دو منزلہ پولیس چوکی دریا برد ہوگئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے دریائے سندھ کے زیریں علاقوں میں طغیانی کے بڑھتے خطرے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قومی و صوبائی اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تربیلا ڈیم کے اسپل وے کھولنے کے بعد سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے، اس لیے بروقت اطلاع رسانی، نکاسی اور امدادی...
    اسلام ٹائمز: برازیل کے شہر ریو ڈی جنرو میں برکس کے سربراہی اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ "ہم اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف 13 جون 2025ء کے فوجی حملوں کی جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، مذمت کرتے ہیں۔ برکس کے رکن ملکوں کے سربراہوں نے اپنے اعلامیہ ميں اسی طرح غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ برکس کے رکن ملکوں کے سربراہوں نے اسی طرح ٹرمپ حکومت کے ٹیرف کے بارے میں کہا ہے کہ ہم ان کے یک جانبہ اقدامات پر جنھوں نے تجارت کو مختل کر دیا ہے اور تجارت کی عالمی تنظیم کے قوانین کے خلاف ہیں، تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ ترتیب و تنظیم:...
    جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے اسمبلی انتخابات کے دوران لوگوں سے دفعہ 370 کی بحالی کے وعدے کئے تاہم پارٹی ریاستی درجے کی بحالی کی سنجیدہ کوششیں بھی نہیں کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر "اپنی پارٹی" کی جانب سے آج ٹاؤن ہال پلوامہ میں ورکرس کنونشن کے دوران پارٹی صدر سید الطاف بخاری نے حکمران جماعت نیشنل کانفرنس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ آٹھ ماہ کے دوران نیشنل کانفرنس اپنے انتخابی وعدوں کا ایک فیصد بھی پورا کرنے سے قاصر ہے۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سید الطاف بخاری نے کہا کہ اس جماعت نے ہمیشہ جموں و کشمیر کے عوام کو جھوٹے وعدوں کے ذریعے...
    لاطینی امریکی ملک پیرو کے شمالی صوبے بارانکا صوبے میں ایک 3,500 سال پرانا شہر دریافت کرلیا گیا۔ بی بی سی کے مطابق شہر کھوجنے والے ماہرین آثار قدیمہ نے شہر کا نام ’پینی کو‘ رکھا ہے۔ یہ شہر قدیم پیسیفک ساحلی کمیونیٹیز اور اینڈیز پہاڑوں اور ایمیزون بیسن کے درمیان ایک اہم تجارتی مرکز کے طور پر کام کرتا تھا۔ یہ شہر پیرو کے دارالحکومت لِما سے تقریباً 200 کلومیٹر شمال میں واقع ہے اور سطح سمندر سے 600 میٹر (1،970 فٹ) بلند ہے۔ ماہرین کے مطابق اس شہر کا قیام 1،800 سے 1،500 قبل مسیح کے درمیان ہوا تھا جو تقریباً وہی وقت ہے جب مشرقِ وسطیٰ اور ایشیا میں ابتدائی تہذیبیں ترقی کر رہی تھیں۔ تحقیقات کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: آکسفورڈ سمیت دنیا کی کئی ممتاز جامعات سے تعلیم حاصل کرنے والے 39 سالہ چینی شہری ڈِنگ یوانژاؤ ان دنوں بیجنگ میں ایک فوڈ ڈیلیوری ورکر کے طور پر کام کر رہے ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اعلیٰ تعلیم کی افادیت اور بے روزگاری کے بڑھتے رجحان پر شدید بحث چھڑ گئی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈِنگ کا تعلق چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان سے ہے،  انہوں نے 2004 میں چین کا معروف قومی داخلہ امتحان “گاؤکاؤ” تقریباً 700 نمبروں کے ساتھ پاس کیا، جس پر انہیں چین کی صفِ اول کی جامعہ، تسِنگھوا یونیورسٹی میں داخلہ ملا، جہاں سے انہوں نے کیمسٹری میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے بیجنگ...
    خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ خصوصی نظرثانی مہم کیوجہ سے لاکھوں لوگوں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جاسکتے ہیں، جس سے انتخابات کی شفافیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست بہار اسمبلی الیکشن سے پہلے الیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹر لسٹ کو اپڈیٹ کرنے کے فیصلے کو اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران غلط اور من مانی پر مبنی ٹھہرا رہے ہیں۔ اس معاملے پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کرنے پہنچے تھے۔ میٹنگ کے بعد اسد الدین اویسی نے کہا کہ یہ جو عمل کیا جا رہا ہے، اس کے لئے قومی جماعتوں (نیشنل پارٹیوں) سے تبادلہ خیال نہیں کیا گیا، بی ایل او کی ٹریننگ...
    تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ضم قبائلی اضلاع سے متعلق قائم کردہ کمیٹی کو فوری طور پر تحلیل کیا جائے، کیونکہ یہ اقدام صوبائی خودمختاری میں مداخلت کے مترادف ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 25ویں آئینی ترمیم کے بعد قبائلی علاقے باقاعدہ طور پر خیبرپختونخوا کا حصہ بن چکے ہیں، لہٰذا وفاق کی جانب سے ان پر علیحدہ کمیٹی قائم کرنا نہ صرف غیر ضروری ہے بلکہ اس سے شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقے ہمیشہ حساس رہے ہیں اور خدشہ ہے کہ یہ کمیٹی ان علاقوں کے خلاف کسی سازش...
    اسلام آباد: مخصوص نشستوں پر بحال ہونے والے قومی اسمبلی اراکین کی تنخواہوں کے معاملہ پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا، معاملہ پر فیصلہ قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کرے گی، قومی اسمبلی کے مالی معاملات پر فیصلہ سازی اسپیکر کی صدارت میں فنانس کمیٹی کرتی ہے، مخصوص نشستوں پر بحال ہونے والے اراکین کو دوبارہ حلف کی ضرورت نہیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں پر بحال ہونے والے اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں کا معاملہ تاحال حل طلب ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اراکین کی تنخواہوں پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، معاملے پر فیصلہ قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کرے گی۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ مالی معاملات پر...
     منصورہ لاہور میں کارکنوں کے تربیتی سیشن سے خطاب میں امیر جماعت کا کہنا تھا کہ سیٹیں چھینی اور من پسند لوگوں میں بانٹی جاتی ہیں، جبکہ باجوہ کو ایکسٹیشن دینے اور اپنی تنخواہوں میں اضافے کیلئے یہ سب اکٹھے ہو جاتے ہیں، مگر غزہ و کشمیر میں ہونیوالے ظلم پر سب خاموش ہو جاتے ہیں، حکمرانوں کا کام مذمت کرنا نہیں، بلکہ اقدامات اٹھانا ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص نشستوں کے غیر منصفانہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے یہ سیٹیں پی ٹی آئی کو دینے کا مطالبہ کردیا۔ منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام تربیتی سیشن میں مختلف شہروں سے آئے کارکنوں اور رہنماوں نے شرکت کی۔ تربیتی سیشن...
    سوشل میڈیا پر گروک جیسے آرٹیفیشل انٹیلیجنس چیٹ بوٹس کی سیاسی رائے زنی پر ایک سنجیدہ بحث چھڑ چکی ہے، بہت سے صارفین ان ماڈلز کی جانب سے دی گئی معلومات یا جوابات کو حتمی اور مستند تصور کرنے لگے ہیں۔ مثال کے طور پر، جب گروک سے پوچھا جاتا ہے کہ پاکستان کا ’صادق اور امین‘ لیڈر کون ہے؟ تو وہ بعض اوقات عمران خان اور بعض مواقع پر نواز شریف کا نام لیتا ہے، ایسے میں سیاسی جماعت کے حامی اپنے حق میں آئے جواب کو سچائی کی سند سمجھ کر پیش کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹس وائرل ہو رہی ہیں جن میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ بات تو اب گروک نے بھی...
    بیجنگ :چین کی وزارت تجارت نے یورپی یونین کی جانب سے درآمد کردہ مخصوص مشروبات کے خلاف اینٹی ڈمپنگ تحقیقات پر حتمی فیصلے کا اعلان کیا ، جس کے مطابق 5 جولائی سے یورپی یونین میں تیار کیے جانے والے درآمد شدہ مخصوص مشروبات پر پانچ سالہ اینٹی ڈمپنگ اقدامات نافذ کیے گئے۔ چینی تحقیقاتی اتھارٹی نے یورپی یونین کے 34 اداروں کی درخواستوں کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے پہلے رضاکارانہ طور پر “پرائس انڈرٹیکنگ” کی درخواستیں جمع کرائی تھیں اوران پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد نہیں کی جائےگی۔چونکہ ان 34 کمپنیوں کی جانب سے چین کو برآمد کیے جانے والے مخصوص مشروبات یورپی یونین کی برآمدات کی بڑی اکثریت ہے ،لہذا چین کے فیصلے سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ حکومت نے شہر قائد میں شدید بوسیدہ اور خطرناک عمارتوں کو فوری طور پر مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے، یہ فیصلہ لیاری میں پانچ منزلہ عمارت کے المناک حادثے کے بعد سامنے آیا، جس میں اب تک 27 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیر داخلہ ضیا لنجار نے کراچی میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران اس حوالے سے اہم اعلانات کیے۔وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ انسانی جانوں کے نقصان کا کوئی ازالہ ممکن نہیں، تاہم سندھ حکومت متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد فراہم کرے گی، حکومت نے...
    لیورپول فٹبال کلب نے پرتگالی اسٹار فارورڈ ڈییوگو جوٹا کی کار حادثے میں ہلاکت کے بعد انکے اہلخانہ کی مالی معاونت کا اعلان کردیا۔ ڈییوگو جوٹا اسپین کے علاقے زامورا میں اپنے چھوٹے بھائی آندرے سلوا کے ہمراہ حادثے کا شکار ہوئے تھے جس میں دونوں بھائیوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق جوٹا حال ہی میں پھیپھڑوں کی سرجری سے گزرے تھے اور ڈاکٹروں نے انہیں پرواز سے گریز کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے باعث وہ انگلینڈ واپس نہ جا سکے۔ ڈییوگو جوتا نے 2020 میں وولورہیمپٹن وانڈرز سے لیورپول میں شمولیت اختیار کی اور پانچ سالہ کیریئر میں 182 میچز میں شرکت کی۔ وہ لیورپول کی 2024-25 پریمیئر لیگ جیتنے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر تجزیہ کار امیر عباس ٹی وی پروگرام کے دوران اپنے ساتھی تجزیہ کار حسن ایوب کے ریمارکس پر غصے میں آ گئے اور کہا کہ دو سالوں میں کوئی ایک بھی جھوٹی پریس کانفرنس تک نہیں کروا سکے جس میں کسی نے دعویٰ کیا ہو کہ عمران خان جیل سے نکلنے کیلئے منتیں کر رہاہے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امیر عباس کا کہناتھا کہ حسن ایوب کے جہاں رابطے اور ذرائع ہیں وہ مجھے بھی پتا ہے ، دو سال میں کوئی ضعیف سے ضعیف راوی بھی نہیں آیا ہے کسی چینل پر ، جب پارٹی چھڑوائی گئی تو اتنی پریس کانفرنس کروائی گئیں ،کوئی ایک پریس کانفرنس...
    ---فائل فوٹوز ملتان کے علاقے فاطمہ جناح ٹاؤن میں مقامی رہائشیوں کو ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے داد رسی کے بغیر ان کے گھروں سے بےدخل کیا جا رہا ہے۔فاطمہ جناح ٹاؤن کی رہائشی شگفتہ بی بی اور ان کا خاندان اس وقت شدید خوف اور بےیقینی کا شکار ہے، ان کا کہنا ہے کہ اینٹوں اور گارے سے بنے یہ ہمارے گھر نہیں بلکہ زندگی بھر کی جمع پونجی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈی اے ان کی 8 کنال زمین کو اپنی ملکیت ظاہر کر کے انہیں جبری طور پر بے دخل کرنا چاہتا ہے۔  دوسری جانب فاطمہ جناح ٹاؤن کی رہائشی تاج بی بی کی زمین موضع اراضی غلام یاسین میں آتی ہے جس پر...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری)سیکیورٹی اداروں کے خدشات اور،سفارشات کے باوجود پاکستان میں موجود افغان پناہ گزینوں کے حوالے سے حکومتی پالیسی ایک بار پھر ابہام اور مصلحت کا شکار ہوگئی ہے پروف آف رجسٹریشن(POR) کارڈز کے افغان مہاجرین سے متعلق ابتک کوئی واضح لائحہ عمل سامنے نہیں آسکا۔ حال ہی میں جاری ہونے والے ایک سرکاری مراسلے کے مطابق، PoR (Proof of Registration) کارڈز کی مدت میں توسیع کا معاملہ تاحال زیرِ غور ہے اور حتمی فیصلہ آنے تک پولیس یا،قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پی او آر کے حامل افغان مہاجرین کی کسی بھی قسم کی گرفتاری یا ہراسانی سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یعنی انکا دہائیوں پرانا سٹیٹس برقرار رکھا گیا ہے اور اس سلسلے...
    لیورپول فٹبال کلب نے پرتگالی اسٹار فارورڈ ڈییوگو جوٹا کی کار حادثے میں ہلاکت کے بعد انکے اہلخانہ کی مالی معاونت کا اعلان کردیا۔ ڈییوگو جوٹا اسپین کے علاقے زامورا میں اپنے چھوٹے بھائی آندرے سلوا کے ہمراہ حادثے کا شکار ہوئے تھے جس میں دونوں بھائیوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق جوٹا حال ہی میں پھیپھڑوں کی سرجری سے گزرے تھے اور ڈاکٹروں نے انہیں پرواز سے گریز کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے باعث وہ انگلینڈ واپس نہ جا سکے۔ ڈییوگو جوتا نے 2020 میں وولورہیمپٹن وانڈرز سے لیورپول میں شمولیت اختیار کی اور پانچ سالہ کیریئر میں 182 میچز میں شرکت کی۔  وہ لیورپول کی 2024-25 پریمیئر لیگ جیتنے والی ٹیم کا بھی...
    کراچی(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا مطلع ابرآلود، موسم مرطوب ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا، کراچی میں جنوب مغربی سمت سے 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کی اطلاعات ہیں، شارع فیصل، صدر، مزارقائد، لیاری ، کلفٹن اوراطراف میں بوندا باندی سے موسم خوش گوار ہوگیا۔ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، آئندہ چند روزتک مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ صبح یا رات میں بوندا...
    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ آئین کی دفعہ 62، 63 کا مخالف ہوں، چاہیں تو انہیں نکال کر پھینک دیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ آئین کی ان دفعات کا من پسند استعمال کیا جائے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ آئین کی دفعہ 62، 63 آمریت کے دور کی نشانیاں ہیں جسے جمہوریت کے خلاف استعمال کیا گیا۔ملک محمد احمد خان نے کہا کہ مجھ پر بڑا الزام یہ تھا کہ میں اپوزیشن کو زیادہ وقت دیتا ہوں، میں نے ہمیشہ ایک اچھے کسٹوڈین کا کردار ادا کیا، کچھ ارکان اسمبلی کو معطل کیا اور کچھ کو نوٹس بھجوائے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے سوال اٹھایا کہ میں ریفرنس بھجوا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا میں خسرے کے خاتمے کا اعلان ہوئے پچیس برس بیت چکے ہیں، مگر اب یہ بیماری دوبارہ سر اٹھا رہی ہے اور صورتحال حکام کے لیے شدید تشویش کا باعث بن گئی ہے۔2025 کے پہلے چھ ماہ میں خسرہ کے کیسز کی تعداد پچھلے پچیس برسوں میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جس کے دوران کئی اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق اس بار خسرہ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ ٹیکساس ہے، جہاں رواں برس جنوری سے اب تک 750 سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں۔ صرف گینز کاؤنٹی میں 400 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اور یہاں خسرہ سے بچاؤ کی ویکسینیشن کی شرح تشویشناک حد تک کم ہے۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس ابتدائی لمحات میں 133,000 کی سطح عبور کر گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صبح 10 بج کر 15 منٹ پر کے ایس سی بینچ مارک انڈیکس 133,257.44 پوائنٹس پر پہنچ گیا جو کہ 1,308.38 پوائنٹس یا 0.99 فیصد اضافہ ہے۔ کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں تیزی آٹو موبائل اسمبلرز، کمرشل بینکس، تیل و گیس کی تلاش سے وابستہ کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ریفائنریز کے شعبوں میں دیکھی گئی، بڑی کمپنیوں جیسے کہ اے آر ایل، حبکو، پی ایس او، ایس ایس جی سی، ایففرٹ، ایم سی بی، میزان بینک اور یو بی ایل کے شیئرز سبز رنگ...
    عالمی طاقتوں کے متبادل گروپ برکس نے ایران پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ تاہم، تنظیم نے امریکا اور اسرائیل کا براہ راست نام لینے سے گریز کیا۔ برازیل، روس، بھارت، چین، اور جنوبی افریقا پر مشتمل برکس کا 17 واں سربراہی اجلاس برازیل کے شہر ریو ڈی جنریو میں دو روزہ سیشن کے طور پر شروع ہوا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ایران کی شہری اور جوہری تنصیبات پر 13 جون کے بعد ہونے والے حملے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ برکس نے مطالبہ کیا کہ ایران کی خودمختاری کا احترام کیا جائے اور ایسے حملے بند کیے جائیں۔ مزید برآں، برکس نے...