2025-05-12@13:39:16 GMT
تلاش کی گنتی: 6340

«اور ہنگری کے درمیان»:

(نئی خبر)
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے طلبا یونینز پر پابندی کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران حکومت سے اس ضمن میں بنائی گئی کمیٹی کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کی، جس میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد بلال حسن اور ایک اور معزز جج شامل تھے۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت نے طلبا یونینز کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے ایک کمیٹی قائم کی ہے، جس کی عبوری رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ ماضی میں تمام...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 اپریل 2025ء) بدھ کو ویتنام جنگ کے خاتمے کی 50 ویں سالگرہ تقریبات میں جنوبی ویتنام کے شہر سائگون میں ایک عظیم الشان فوجی پریڈ شامل تھی۔ پہلی بار، چین، لاؤس اور کمبوڈیا کے فوجیوں کے ایک چھوٹے دستے نے بھی ویتنام کی فوج کی قیادت میں پریڈ میں مارچ کیا۔ اس پریڈ کو دیکھنے کے لیے بہت بڑی تعداد میں لوگ پہنچے، جن میں سے اکثر نے رات کے وقت سے ہی ڈیرہ ڈال دیا تھا۔ تاکہ وہ پریڈ کو بہتر طور پر دیکھ سکیں۔ شرکاء، جس میں بہت سے نوجوان شامل تھے، سرخ جھنڈے لہرا رہے تھے اور حب الوطنی کے گیت گا رہے تھے۔ ویتنام جنگ میں مہلک کیمیکل...
    لاہور: گھروں میں کام کے بہانے چوریاں کرنے والے خواتین گینگ سرغنہ پکڑی گئی، جس سے ڈیڑھ کروڑ کا سونا اور دیگر اشیا برآمد کرلی گئیں۔ پولیس کے مطابق خواتین چور گینگ کی سرغنہ  کو گرفتار کرکے کروڑوں مالیت کے طلائی زیورات اور موبائل فونز برآمد کرلیے گئے ہیں۔ انچارج انویسٹی گیشن گلشن اقبال کی پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور لیڈی چور گینگ کی سرغنہ صفیہ کو گرفتار کرکے بھاری مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا۔ پولیس نے بتایا کہ علاقے میں خواتین گینگ کی جانب سے مسلسل وارداتوں  کی اطلاعات تھیں، جس پر کارروائی کرتے ہوئے  سرغنہ کو گرفتار کیا گیا اور ملزمہ کی نشاندہی پر ایک کروڑ  روپے سے زائد مالیت کا...
    پہلگام واقعے کے بعد سے پاکستان اور بھارت 2 جوہری طاقتوں کے درمیان حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور گزشتہ روز وزیر اطلاعات کی جانب سے بھی جنگ چھڑنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ دونوں ممالک کی فوجوں کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگی ساز و سامان پہنچایا جا رہا ہے جو جلد جنگ کے امکان کی طرف اشارہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کا جنگی جنون، پاکستان پر الزامات اور سرحدی دیہات خالی کرانے کا سلسلہ جاری گو کہ پاکستان کی جانب سے کشیدگی کم کرنے کے لیے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے حوالے سے تعاون کی پیشکش بھی کی گئی، لیکن بھارت میں سیاستدان اور میڈیا جنگی اور جنونی جذبات کو ہوا دے رہے ہیں۔ پاکستانی اور چینی...
    فلپائن ایشیا بحر الکاہل کے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والے اہم عوامل میں سے ایک رہا ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے متعلقہ حکام نے چین میں فلپائن کے سفیر کو طلب کیا اور  تائیوان سے متعلق اور سلامتی کے شعبوں میں فلپائن کی طرف سے حالیہ منفی رجحانات  کے سلسلے پر اپنے  اعتراض کا  سنجیدگی سے  اظہار کیا۔ 2023 کے بعد سے ، فلپائن ایشیا بحر الکاہل کے خطے میں جغرافیائی سیاسی صورتحال میں عدم استحکام پیدا کرنے والے اہم عوامل میں سے ایک رہا ہے۔ فلپائن نے امریکہ کے ساتھ “شولڈر ٹو شولڈر” مشترکہ فوجی مشق کی،جاپان کے ساتھ فوجی اور سیکیورٹی تعاون  کو...
    اسلام آباد نے محفوظ ترین شہروں میں دنیا کے بڑے بڑے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گلوبل ویب سائٹ نمبیو نے دنیا کے 380 شہروں کی سیفٹی انڈیکس رپورٹ جاری کی ہے جس میں اسلام آباد کو لندن، نیویارک، اوسلو، سڈنی، ماسکو، ٹورنٹو اور بارسلونا جیسے شہروں سے زیادہ محفوظ قرار دیا گیا۔ عالمی رینکنگ برائے سیفٹی انڈیکس کے مطابق اسلام آباد 67.9 کے سیفٹی انڈیکس کے ساتھ عالمی رینکنگ میں 93 نمبر پر ہے۔ اس سے قبل اقوام متحدہ نے اسلام آباد کو اپنے عملے کے لیے فیملی اسٹیشن قرار دیا تھا۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر کمان اسلام آباد پولیس نے شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔ وفاقی پولیس...
    اسلام آباد نے محفوظ ترین شہروں میں دنیا کے بڑے بڑے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گلوبل ویب سائٹ نمبیو نے دنیا کے 380 شہروں کی سیفٹی انڈیکس رپورٹ جاری کی ہے جس میں اسلام آباد کو لندن، نیویارک، اوسلو، سڈنی، ماسکو، ٹورنٹو اور بارسلونا جیسے شہروں سے زیادہ محفوظ قرار دیا گیا۔ عالمی رینکنگ برائے سیفٹی انڈیکس کے مطابق اسلام آباد 67.9 کے سیفٹی انڈیکس کے ساتھ عالمی رینکنگ میں 93 نمبر پر ہے۔ اس سے قبل اقوام متحدہ نے اسلام آباد کو اپنے عملے کے لیے فیملی اسٹیشن قرار دیا تھا۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر کمان اسلام آباد پولیس نے شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔ وفاقی...
    دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل 2025ء ) دبئی اور شارجہ کے درمیان نئی انٹرسٹی بس سروس کا اعلان کردیا گیا۔ خلیجی میڈیا کے مطابق روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) نے اعلان کیا ہے کہ دبئی اور شارجہ کے درمیان ایک نئی انٹرسٹی بس سروس 2 مئی بروز جمعہ سے شروع ہوگی، نئی بس روٹ E308 دبئی کے سٹیڈیم بس سٹیشن کو شارجہ کے الجبيل بس سٹیشن سے منسلک کرے گی، نئی بس سروس کے ایک طرفہ سفر کا کرایہ فی مسافر 12 درہم مقرر کیا گیا ہے، اس کے علاوہ کچھ دیگر بس روٹس میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ رہائشیوں کو مئی کے مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی ایک اور نئی...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)سکیورٹی ذرائع کے مطابق29/30 اپریل کی رات بھارتی ائیر فورس کے چار رافیل طیاروں نے بھارتی جغرافیائی حدود میں رہتے ہوئے مقبوضہ جموں کشمیر میں پٹرولنگ کی، سیکیورٹی ذرائع پاکستان ائیر فورس کے طیاروں نے ہندوستانی ائیر فورس کے ان جنگی جہازوں کی فوراً نشان دہی کر لی، سیکیورٹی ذرائع پاکستانی ائیر فورس کی بروقت اور مستعد کاروائی پرانڈین رافیل طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر راہ فرار اختیار کر گئے، سیکیورٹی ذرائع پاکستانی افواج ہندوستان کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار اور مستعد ہیں، سیکیورٹی ذرائع
    لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ایک دل دکھانے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں مقبول ٹک ٹاکر آیت مریم کو ان کے شوہر سعد نے گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ یہ المناک واقعہ گزشتہ دو روز قبل پیش آیا تھا، لیکن واردات کا پیر کو اس وقت انکشاف ہوا جب گھر سے تعفن کی بدبو آنے لگی۔ پولیس ریکارڈز کے مطابق آیت مریم کی یہ دوسری شادی تھی اور ان کا پہلے شوہر سے ایک بچہ بھی تھا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ قاتل شوہر سعد اور آیت مریم اکٹھے ٹک ٹاک ویڈیوز بھی بناتے تھے، جنہیں سعد کے ہی اکاؤنٹ سے پوسٹ کیا جاتا تھا۔ مقتولہ کی بہن نے پولیس کو بتایا کہ آیت مریم بار بار...
    ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انکے دور صدارت (2017ء تا 2021ء) میں امریکہ کی معیشت تاریخ کی سب سے مضبوط معیشت تھی، انہوں نے کہا کہ ہم نے زبردست کارکردگی دکھائی اور اب ہم اس سے بھی بہتر کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشی گن کے شہر وارن میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپنی دوسری مدت صدارت کے ابتدائی 100 دنوں کی کارکردگی کو تاریخی کامیابیاں قرار دیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عوامی خطاب میں ڈیموکریٹک پارٹی خاص طور پر سابق صدر جو بائیڈن پر سخت تنقید کی۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کے دور صدارت (2017ء تا 2021ء) میں امریکہ کی معیشت تاریخ کی سب سے مضبوط معیشت...
    روس میں پاکستان کے سفیر خالد جمیل نے روس کے ڈپٹی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کشمیر میں حملے کے بعد پاکستان اور بھارت میں کشیدگی سمیت دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ روس کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر ردعمل سامنے آگیا۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے۔ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سمیت کیے جانے والے اقدامات پر پاکستان نے بھی بھرپور جواب دیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر روس کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔ روس نے پاکستان...
    کراچی ایڈمن سوسائٹی کے پلاٹ نمبر B-172، بلاک 5 پر 4منزلہ غیرقانونی تعمیرات ایک ماہ میں دوسری، تیسری ، چوتھی منزل پر تمام تعمیرات منہدم کرنے کا عدالتی حکم نظرانداز سندھ بلڈنگ کے افسران کی سرپرستی میں ناجائز تعمیرات کا عمل بدستور جاری ہے۔ اس ضمن میں سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود مسلسل شہر میں ناجائز تعمیرات کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔ کراچی ایڈمن سوسائٹی میں واقع پلاٹ نمبر B-172، بلاک 5 پر بلڈر محسن وحید کی جانب سے 4منزلہ غیرقانونی عمارت تعمیر کی جارہی ہے۔ ، تعمیرات کے دوران سندھ ہائیکورٹ نے اگست 2023 میں تعمیرات کو روکنے اور منہدم کرنے کا حکم جاری کیا تھا، بعدازاں بلڈر نے سپریم کورٹ سے حکم امتناع حاصل کرکے تعمیرات مکمل...
      پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی کوشش کی حمایت کے لیے تیار ہوں جو فریقین کے لیے قابل قبول ہو، سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش کردی۔یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا...
    MICHIGAN: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشی گن کے شہر وارن میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپنی دوسری مدت صدارت کے ابتدائی 100 دنوں کی کارکردگی کو تاریخی کامیابیاں قرار دیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عوامی خطاب میں ڈیموکریٹک پارٹی خاص طور پر سابق صدر جو بائیڈن پر سخت تنقید کی۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کے دور صدارت (2017 تا 2021) میں امریکہ کی معیشت تاریخ کی سب سے مضبوط معیشت تھی، انہوں نے کہا کہ ہم نے زبردست کارکردگی دکھائی، اور اب ہم اس سے بھی بہتر کر رہے ہیں۔ مشی گن، جو امریکہ کی آٹو انڈسٹری کا مرکز اور ایک سیاسی طور پر فیصلہ کن ریاست ہے، میں یہ...
    اسکرین گریب چیف آف انٹیلی جنس، ترک جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل یاسر قادی اوغلو کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ منگل کو ہونے والی اس ملاقات میں جغرافیائی حکمت عملی کی صورتحال، موجودہ مشترکہ منصوبوں کی پیشرفت اور جدید جنگی ٹیکنالوجیز اور تربیت کے شعبے میں پیشہ ورانہ تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے فوجی تعاون پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظیہر احمد بابر سدھو نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے تعلقات کی بنیاد بننے والے مشترکہ اقدار اور امنگوں پر زور دیا۔ انہوں نے دہشت گردی...
    پہلگام میں ہونے والے حالیہ حملے نے نہ صرف کئی گھرانوں کو سوگوار کیا بلکہ برصغیرکی فضا کو ایک بار پھر بارود کی بو سے آلودہ کردیا۔ ہم کب تک لاشیں گنتے رہیں گے؟ کب تک مائیں اپنے بیٹوں کے لاشے اٹھاتی رہیں گی؟ کب تک بچوں سے ان کے باپ چھینے جاتے رہیں گے؟ یہ سرزمین جس نے کبھی صوفیا، سنتوں، بھگتوں اور فقیر منش انسانوں کو جنم دیا، وہ اب مسلسل ایک جنگی میدان بنی ہوئی ہے جہاں انسان کی زندگی کی کوئی قیمت نہیں ہے اور سیاستدانوں کے لیے صرف نعرے اہم ہیں، عوام کی اذیت نہیں۔ پہلگام حملے کی مذمت نہ کرنا ظلم کا ساتھ دینا ہے۔ بے گناہ لوگوں پر حملے چاہے، وہ کسی بھی...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جنوبی ایشیا ءکی حالیہ صورتحال پر ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔ "جنگ " کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ٹیلیفونک رابطے میں عالمی ادارے کے سربراہ سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان پر بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں۔پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔  کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں اپنی سالمیت کا دفاع کریں گے، سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی غیر ذمہ دارانہ اقدامات ناقابل قبول ہیں۔ سندھ طاس کا پانی 24 کروڑ لوگوں کی لائف...
    سٹی42: بھارت کی مرکزی حکومت پر قابض انتہا پسند سیاستدان نریندر مودی نے ایک طرف تو اپوزیشن کی پہلگام سانحہ پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کے اپوزیشن کے مطالبے کو نظر انداز کر دیا، دوسری طرف فوج کے سینئیر جنرل کو اس لئے گرفتار کروا دیا کہ اس نے پہلگام حملہ میں پاکستان کے ملوث نہ ہونے کا انکشاف کر دیا ، تیسری طرف نریندر مودی  نے اعلان کیا ہے کہ وہ  پہلگام حملے کے ردعمل میں طریقہ کار، اہداف اور وقت کا تعین کرنے میں مسلح افواج کو ’مکمل آپریشنل آزادی‘  دے رہے ہیں۔ مودی کی یہ نام نہاد "مکمل آزادی" خود بھارتی پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر دی گئی ہے جس کے پیچھے مودی کے سوا انڈین  قوم کا...
    ریاستی وزیر نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص کیساتھ ہجومی تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے، مجھے بتایا گیا کہ وہ مقامی کرکٹ میچ کے دوران "پاکستان زندہ باد" کے نعرے لگا رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک کے منگلورو میں اتوار کو مقامی کرکٹ میچ کے دوران مبینہ طور پر "پاکستان زندہ باد" کا نعرہ لگانے پر ایک شخص کو ہجوم نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا، جس کے بعد 15 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشورا نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متاثر شخص کی موت موقع واردات پر نہیں ہوئی بلکہ بعد میں علاج کے دوران اس...
    اسلام آ باد: وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جہاں وزیراعظم نے پاکستان کے خلاف بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق  وزیراعظم شہبازشریف اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں جنوبی ایشیا کی صورت حال پر توجہ مرکوز کی گئی۔ بیان میں بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں اور وہ دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مذمت کرتا ہے۔ پاکستان کے خلاف بھارتی  الزامات...
    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں گرفتار ملزمہ صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی، پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو پیش کیا گیا اور ان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔عدالت نے سماعت کے بعد پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے صنم جاوید کا 6 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا اور انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ واضح رہے کہ ملزمہ صنم جاوید کے وکیل نے اپنی موکلہ کو رہا کرنے...
    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما عمر ایوب کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل دیا ہے۔ اپنے بیان میں شرجیل انعام میمن نے عمر ایوب کو موقع پرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ "عمر ایوب وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں۔" شرجیل میمن نے الزام عائد کیا کہ عمر ایوب کی وفاداریاں ہمیشہ بدلتی رہی ہیں اور وہ نہ صرف سندھ بلکہ اپنے قائد عمران خان سے بھی مخلص نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "سندھ تو دور کی بات، عمر ایوب عمران خان سے ہی سچے نہیں۔" پیپلز پارٹی کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ عمر ایوب اس وقت...
    کینیڈا میں ہونے والے الیکشن میں پاکستانی نژاد امیدواروں نے بھی منتخب ہوکر انتخابی میدان مار لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اگرچہ ابھی مکمل سرکاری نتائج جاری نہیں ہوئے لیکن اب تک موصول نتائج میں پاکستانی امیدوار بھی ووٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اب تک کی غیر مصدقہ اور غیر حتمی دستیاب معلومات کے مطابق جن پاکستانی نژاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے ان میں​ اقرا خالد اور لبرل پارٹی کی سلمیٰ زاہد شامل ہیں۔ علاوہ ازیں لبرل پارٹی کے شفقت علی، یاسر نقوی، سمیر زبیری بھی انتخابی معرکہ سر کرنے کے امکانات کافی روشن ہیں۔ یاد رہے کہ 2025 کے انتخابات میں 50 سے زائد پاکستانی نژاد امیدواروں نے مختلف سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ پر حصہ لیا، جن میں لبرل پارٹی، نیو ڈیموکریٹک...
    سیاحت سے وابستہ تاجروں کا کہنا ہے کہ وادی میں کم از کم نوے فیصد ٹورازم سرگرمیاں بند ہوگئی ہیں۔ ٹریول ایجنسیوں کے مطابق بیشتر لوگوں نے جہازوں اور ہوٹلوں کی بکنگ منسوخ کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں حکام نے آج بتایا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر وادی کشمیر کے غیر محفوظ علاقوں میں واقع تقریباً 48 پبلک پارکس اور باغات کو احتیاطی تدابیر کے طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں کے لیے خطرے کے خدشات کے پیش نظر کشمیر کے 87 میں سے 48 پبلک پارکوں اور باغات کے گیٹ بند کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے جائزے کا عمل جاری ہے اور...
    ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے سرچ ٹول میں متعدد نئے فیچر شامل کر دیے۔ اب پلیٹ فارم کی مدد سے صارفین خریداری کر سکیں گے۔ کمپنی کی جانب سے پیش کی گئی یہ اپ ڈیٹس گزشتہ برس اکتوبر میں متعارف کرائے گئے سرچ فیچرز میں شامل کی گئیں ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اوپن اے آئی گوگل اور دیگر سرچ انجنز کے لیے مسائل بڑھا رہا ہے۔ تازہ ترین اپ ڈیٹس میں سب سے اہم شاپنگ فیچر ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اشیاء کو ڈھونڈ سکتے ہیں اور موازنہ کرنے کے بعد براہ راست چیٹ جی پی ٹی سے خرید سکتے ہیں۔ اوپن اے آئی نے یہ بات واضح...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ہنگری کے وزیرخارجہ پیٹر زجارتو سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں اسحاق ڈار نے بھارتی بے بنیاد پروپیگنڈے کو مسترد کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ہنگری کے وزیر خارجہ اور تجارت پیٹر زجارتو سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں اسحاق ڈار نے ہنگری کے وزیرخارجہ کو موجودہ علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے پاکستان کے خلاف بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈے اور یکطرفہ غیر قانونی اقدامات کو سختی سے مسترد کیا۔ وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدے کو التوا میں رکھنا بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے، پاکستان ہر صورت قومی...
    لاہور: پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں آندھی اور  بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے اور امکان ظاہر کیا ہے کہ 30 اپریل سے 4 مئی تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاالدین، گجرات، جہلم، گجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور، قصور، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں آندھی اور بارشں کے امکانات ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق2  سے 4 اپریل کے درمیان جنوبی پنجاب...
    بھارت کا جنگی جنون بے قابو ہوتا جا رہا ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت پہلگام واقعے میں پاکستان کے خلاف شواہد نہ ہونے کے باوجود حملے کا ماحول بنا رہا ہے۔ نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ‘‘ ایسا لگتا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کے لیے اپنا کیس بنا رہا ہے ، کیونکہ غیر ملکی سفارت کاروں کے مطابق بھارت پہلگام حملے پر پاکستان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکا۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے 100غیر ملکی سفارت کاروں کو وزارت خارجہ بلاکر بریفنگ دی، پہلگام واقعے کے ذمہ داروں کی شناخت کے ڈیٹا سمیت تکنیکی انٹیلی جنس کے بارے میں مختصر طور پر آگاہ کیا گیا۔بریفنگ میں شریک...
    بھارت بطور ریاست پاکستان میں دہشت گردی کر رہا ہے، بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار ،ڈی جی آئی ایس پی آرنے ثبوت دنیا کے سامنے رکھ دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آج کے پریس کانفرنس کا مقصد آپ کے بتانا ہے کہ کیسے بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے، پہلگام واقعے کو 7 دن گزرگئے ہیں لیکن اب تک بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے بے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان سے منگل کو امریکی سفارتخانے کے سیاسی مشیر زیک ہارکن رائیڈر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے مابین دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور علاقائی و عالمی سطح پر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ رانا ثناء اللہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے خطے میں امن، ترقی اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات کو فروغ دیتا رہا ہے۔ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے امریکی وفد نے پاکستانی افواج اور سکیورٹی اداروں کی کوششوں کو سراہا۔ دونوں فریقین نے...
    سکردو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ معدنیات سے متعلق قانون سازی کیلئے ضروری ہے کہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے، مجوزہ قانون میں تین حصہ دار ہو سکتے ہیں، سب سے پہلے نمبر پر عوام دوسرے نمبر حکومت اور تیسرے نمبر پر سرمایہ کار شامل ہونگے۔ ان تینوں میں سے ایک بھی راضی نہ ہوا تو قانون پر عمل درآمد ممکن نہ ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر و رکن اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان متنازعہ علاقہ ہے، یہ تنازعہ کشمیر کا حصہ ہے، اس علاقے میں جو بھی قانون سازی کی جائے گی اس سے متعلق یہاں کے عوام کو اعتماد...
    پہلگام، بھارت — حالیہ پہلگام حملے کے بعد بھارتی عوام، میڈیا اور تجزیہ کاروں کی جانب سے مودی حکومت پر شدید سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، مگر بی جے پی حکومت کی جانب سے تاحال کوئی واضح ردعمل سامنے نہیں آیا۔ ذرائع کے مطابق اس حملے کو ‘فالس فلیگ قرار دیتے ہوئے کئی سیاسی مبصرین نے اسے ایک منصوبہ بند کارروائی کہا ہے، جس کا مقصد بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو بدنام کرنا اور ان کے خلاف نفرت انگیزی کو ہوا دینا ہو سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹنگ میں متعدد سخت سوالات اٹھائے ہیں: جدید اسلحے سے لیس دہشتگرد پہلگام جیسے حساس علاقے تک 200 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے کیسے پہنچے؟ بھارتی انٹیلیجنس ایجنسیاں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2025ء) پاکستان میں اپنی طویل رفاقت اور اعتماد کو ایک بار پھر مضبوط کرتے ہوئے نوکیا HMD نے اپنے مشہور فیچر فون ماڈلز پر 600 سے 800 روپے تک کی زبردست قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ ان صارفین کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے جو معیار اور سادگی کو بجٹ میں چاہتے ہیں۔قیمت میں کمی درج ذیل مشہور ماڈلز پر لاگو ہے:Nokia 105 Classic - PKR. 2,999/-Nokia 106 (2023) - PKR. 3,999/-Nokia 108 (2024) - PKR. 4,199/-Nokia 110 (2023) - PKR. 4,999/-Nokia 125 (2024) - PKR. 5,199/-جب مہنگائی ہر چیز کو متاثر کر رہی ہے، ایسے وقت میں یہ اقدام عام پاکستانی صارف کے لیے نوکیا کی جانب سے ایک...
    وزیراعظم شہباز شریف نے سرمایہ کاروں اور غیر ملکی کمپنیوں کو دعوت دی ہے کہ وہ زراعت کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے، برآمدات بڑھانے، صنعت کے فروغ اور پاکستان میں مفید روزگار کو فروغ دینے کے حوالے سے ہمارے ساتھ مل کر کام کریں۔ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے دنیا بھر سے ڈیجیٹل مندوبین کا کانفرنس میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ 11 سے زیادہ دوست ممالک کے آئی ٹی وزرا، ڈپٹی وزرا اور آئی ٹی ماہرین کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل دنیا آج تمام شعبوں میں غیر معمولی اثر رکھتی ہے، دودہائیوں کی نسبت آج کی ڈیجیٹل دنیا یکسر تبدیل ہو چکی ہے، ہم نے پنجاب میں...
    زیارت میں سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ ، بی ایل اے کے 7دہشتگرد ہلاک سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشنسکیورٹی فورسز کا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز زیارت (سب نیوز)بلوچستان کے ضلع زیارت میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔سی ٹی ڈی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی سے ہے۔ دہشتگردوں سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔سی ٹی ڈی ذرائع نے مزید بتایا کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، ملزمان دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ 3 روز کے دوران سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کئی کوششیں ناکام بناتے...
    — جنگ فوٹو قازقستان کی 11 نمایاں جامعات کے سربراہان پر مشتمل 24 رکنی اعلیٰ سطحی وفد نے منگل کو او آئی سی-کامسٹیک سیکریٹریٹ اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد پاکستان اور قازقستان کے درمیان تعلیمی و سائنسی شعبوں میں تعاون کے نئے امکانات کا جائزہ لینا اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے وفد کو خوش آمدید کہا اور تعلیمی اشتراک کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے قومی و بین الاقوامی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ او آئی سی (کامسٹیک) اور بنگلا دیش میں تعلیمی و تحقیقی تعاون پر اتفاقاسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی سائنسی اور تکنیکی...
    بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ پریٹی زنٹا نے سوشل میڈیا پر ایک مداح کو بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت سے متعلق سوال پر کرارا جواب دیدیا۔ معروف اداکارہ پریٹی زنٹا نے سوشل میڈیا پر سوال جواب کے آن لائن سیشن کے دوران ایک مداح نے ان سے بی جے پی میں شمولیت سے متعلق سوال کیا۔ تاہم اداکارہ کو یہ سوال ایک آنکھ نہ بھایا اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کرنے والے مداح کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ پریٹی زنٹا نے کہا کہ معلوم نہیں کیوں لوگ دوسروں کی شناخت اور انتخاب پر اپنا فیصلہ مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم اگلے ہی روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں اداکارہ نے اُس مداح سے معذرت بھی کر لی۔ پریٹی زنٹا نے لکھا کہ...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہنگری کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، اور بھارت کی جانب سے پہلگام واقعہ کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کو مسترد کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت پیٹر زجارتو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی، اور انہیں موجودہ علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اماراتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے خلاف بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈے اور یکطرفہ غیر قانونی اقدامات کو سختی سے مسترد کیا۔ شفقت علی خان کے مطابق نائب وزیراعظم...
    سٹی42:  سیاحوں کے پسندیدہ ترین سیاحتی مقام سیاحوں کے لئے بند کر دیئے گئے۔ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں 50 سیاحتی مقامات  سیاحوں کے لئے بندکیے گئے ہیں۔ مقامی معیشت کے لئے تباہ کن اقدام سکیورٹی ایجنسیوں  کی سفارش پر کیا گیا ہے۔پہلگام حملے کے بعد  مقبوضہ وادی میں پہلے مزاحمت کی شہرت رکھنے والے بعض کشمیریوں کے گھروں کو گرایا گیا، پھر ان گھروں کو گرانے کے جابرانہ اقدام کو لے کر یہ نیریٹِو گھرا گیا کہ اب "دہشت گرد گھر گرائے جانے کا بدلہ لیں گے"، پھر اس  قیاس آرائی کو لے کر درجنوں سیاحتی مقاموں پر سیاحوں کی آمد بند کروا دی گئی۔  وزیر اعلیٰ مریم نواز کا راشن کارڈ پروگرام کا افتتاح پہلگام حملے...
    سی ڈی اے اور نسٹ یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر ایڈمن، ممبر پلاننگ، نسٹ کے وفد، ڈائریکٹر ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سی ڈی اے سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں سی ڈی اے اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے جسکا مقصد سی ڈی اے کے مختلف شعبہ جات میں افرادی قوت کی کمی کو شفافیت اور اہلیت کی بنیاد پر مبنی ریکروٹمنس کے جدید، فول پروف اور کمپیوٹر بیسڈ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 اپریل 2025ء) میانمار میں حکام منگل 29 اپریل کو آنگ سان سوچی کے ایک جھیل کے کنارے واقع بنگلے کو نیلام کرنے میں چوتھی بار بھی ناکام رہے۔ اب بھی جیل میں بند نوبل امن انعام یافتہ سوچی کی اس رہائش گاہ کو خریدنے کے لیے کوئی بھی بولی لگانے کو تیار نہ ہوا۔ میانمار: بدعنوانی کیس میں آنگ سان سوچی کو پانچ برس قید کی سزا یہ شاندار دو منزلہ گھر ینگون کے مہنگے اور معروف یونیورسٹی ایوینیو روڈ پر واقع ہے لیکن اس کا مین گیٹ زنگ آلودہ ہو چکا ہے۔ اس بنگلے کی نیلامی کے لیے عدالت کے مقرر کردہ افسر نے بتایا کہ نیلامی میں اس کی ابتدائی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 اپریل ۔2025 )امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے خبردار کیا ہے کہ اگررو س یوکرین کے درمیان فائربندی نہ ہوئی تو یہ تنازع ایٹمی جنگ میں تبدیل ہو سکتا ہے امریکی بلاگر چارلی کرک کے ساتھ انٹرویو میں وینس نے کہاکہ بڑے میڈیا ادارے اس خیال کو فروغ دے رہے ہیں کہ اگر یہ جنگ کئی سالوں تک جاری رہی تو روس ٹوٹ جائے گا یوکرین اپنے علاقے واپس حاصل کر لے گا اور سب کچھ ویسا ہی ہو جائے گا جیسا جنگ سے پہلے تھا.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ آج صورتحال مختلف ہے اور ہم آج کے حالات کا موازانہ سوویت روس کے دور سے نہیں کرسکتے جس نظریے کو بیان...
    کینیڈا میں ہونے والے عام انتخابات نے حکمران لبرل جماعت کو چوتھی بار کامیابی حاصل ہوئی ہے جس کے بعد اس جماعت سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم مارک کارنی دوبارہ حکومت بنانے کے لیے ہیں۔ حکمران جماعت کی فتح یابی کے بعد یہ تاحال معلوم نہ ہوئی ہے کہ ان کے پاس ایک اکثریتی حکومت بنانے کے لیے درکار سیٹیں ہیں یا انہیں اقلیتی حکومت بنانی پڑے گی۔ یہ بھی پڑھیے: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا پارٹی سربراہی اور وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان حالیہ انتخابات کا اعلان مارک کرنی نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے استعفیٰ کے بعد مارچ میں حلف برداری کے محض 9 دن بعد کیا تھا۔ انتخابات کے اعلان کا مقصد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
    چینی صدر کی شمالی چین کے  لیاؤیانگ شہر میں آتشزدگی کے حادثے پر اہم ہدایات WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے صوبہ لیاؤنینگ کے شہر لیاؤیانگ کے ایک ہوٹل میں آگ لگی۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق دوپہر دو بجے تک حادثے میں 22 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو چکے تھے۔ حادثے کے بعد سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری،  چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا  کہ زخمیوں کا علاج کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے اور  جلد از جلد حادثے کی وجہ معلوم  کرکے قانون کے مطابق ذمہ داروں کو سنجیدگی سے سزا  دی...
    نئی دہلی : بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پہلگام کے مقام پر مبینہ فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی کا ملبہ بھارتی فوج کی ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار پر ڈال دیا گیا۔ مودی سرکار نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جنرل کمار کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا ہے۔ بھارتی وزارت دفاع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل کمار کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما یکم مئی 2025 کو بھارتی فوج کی ناردرن کمانڈ کی کمان سنبھالیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل کمار نے پہلگام آپریشن کی ناکامی کے بعد پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی مزید مہم جوئی سے انکار کر دیا تھا، جو مودی حکومت کی پالیسیوں سے کھلا اختلاف...
    اسلام آباد میں ڈیجیٹل ڈائرکٹ انویسمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ڈیجیٹل دنیا کے باصلاحیت لوگوں کے مجمع میں ہونا میرے لیے خوشی کی بات ہے، مجھے خوشی ہورہی ہے کہ ہمارے دوست ممالک سے آئی ٹی کے 11 وزرا اور نائب وزرا یہاں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ 4 دہائیوں میں بہت تبدیلی دیکھی ہے، اب دنیا مکمل طور پر بدل چکی ہے اور ڈیجیٹل دنیا تمام شعبوں میں غیرمعمولی اثررکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آئی ٹی برآمدی ترسیلات زر سے متعلق وزیراعظم کی کمیٹی کا اجلاس، پالیسی جاری رکھنے پر اتفاق وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں 4 لاکھ لیپ ٹاپس تقسیم کیے، پاکستان بدلتی...
    عمر ایوب— فالئل فوٹو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے ہماری حکومت نے بھارت کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے، ان میں جواب دینے کی سکت نہیں ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ بھارت بار بار حملے کی دھمکیاں دے رہا ہے، وزیراعظم نے کاکول میں تقریر کے دوران ملک پر ضرب لگائی، وزیر اعظم اور ان کی کابینہ نے بھارت کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے، ان میں جواب دینے کی سکت نہیں ہے۔ عمر ایوب نے کہا کہ صرف بانی پی ٹی آئی ہی بھارت کو مؤثر جواب دے سکتے ہیں۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے ہمیں دیوار...
    گیلیپ کی ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا کے پرمسرت لوگوں میں ایشیائی باشندے سرفہرست ہیں۔ اس سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ایشیا میں مرد اور عورتیں دونوں ایک ہی سطح پر خوش ہیں، مردوں اور عورتوں میں خوشی کی شرح 46 فیصد پائی گئی ہے۔ سروے میں اعلیٰ تعلیمی درجات کے ساتھ خوشی میں اضافہ کا تعلق پایا گیا، کم تعلیم یافتہ لوگوں میں خوشی کی سطح 38 فیصد، متوسط تعلیمی اہلیت کے حامل لوگوں میں 47 فیصد جبکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں میں 50 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ یہ بھی پڑھیے: 102 سالہ خاتون ڈاکٹر کی خوشی سے بھرپور طویل زندگی کا راز اسی طرح کم عمر کے حساب سے...
    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش کردی۔ یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی کوشش کی حمایت کے لیے تیار ہیں جو فریقین کے لیے قابل قبول ہو۔ اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان عزیز حق نے اے پی پی کے نمائندے...
    تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے بھارت کے سامنے عملاً سرنڈر کر دیا ہے اور وزیر اعظم سمیت کابینہ میں بھارت کو جواب دینے کی سکت نہیں۔ صرف بانی پی ٹی آئی ہی ایسے وقت میں دشمن کو مؤثر اور دوٹوک جواب دے سکتے ہیں۔ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بھارت مسلسل حملے کی دھمکیاں دے رہا ہے، مگر حکومتی رویہ مایوس کن اور کمزوری کا عکاس ہے۔ عمر ایوب نے کہا کہ وزیر اعظم نے کاکول میں تقریر کے دوران ملک پر ضرب لگائی، انہوں نے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔ صرف بانی پی ٹی آئی...
    کراچی: شہر قائد میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب جبکہ معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آج اور کل زیادہ سے زیادہ پارہ 39 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 50 تا 55 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا سکتی ہے۔ صوبے کے بیشتر علاقے 2 مئی تک گرمی کی لپیٹ میں رہ سکتے ہیں۔ دادو، قمبر شہداد کوٹ، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، شکارپور، خیرپور، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ، سکھر، جامشورو کے اضلاع میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 6 تا 8...
    سپریم کورٹ میں جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے تبادلے اور سینیارٹی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے آغاز میں جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ آیا وفاقی حکومت کے جواب میں کچھ تحریری مواد جمع کرایا گیا؟ اس پر درخواست گزار ججز کے وکیل منیر اے ملک نے بتایا کہ ابھی تحریری جواب جمع نہیں کرایا گیا، تاہم جلد جمع کرا دیا جائے گا۔ منیر اے ملک نے اپنے دلائل میں مؤقف اختیار کیا کہ آئین کا آرٹیکل 200، جو ججز کے تبادلے سے متعلق ہے، اسے تنہا نہیں پڑھا جا سکتا بلکہ اسے آرٹیکل 2 اے اور 175 اے کے ساتھ ملا...
    پنجاب حکومت نے لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی بلٹ ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے، بلٹ ٹرین کے ذریعے مسافر لاہور سے راولپنڈی کا سفر 2 گھنٹے 20 منٹ میں مکمل کریں گے، بلٹ ٹرین کے مختلف روٹس اور اسٹاپ بھی ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے اور پنجاب حکومت کے اشتراک سے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان بلٹ ٹرین کے منصوبے کو مکمل کیا جائے گا، اس منصوبے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ پاکستان ریلویز کے ساتھ مل کر اس منصوبے کی فیزیبلیٹی جلد مکمل کریں۔ یہ بھی پڑھیں:میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے بعد نئی سفری سہولت، لاہور میں پہلی ٹرام...
    لاہور میں گھریلو جگھڑے کے دوران معمولی تلخ کلامی کے بعد ٹک ٹاکر آیت مریم کو شوہر نے قتل کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ٹک ٹاکر آیت مریم کو قتل کردیا گیا،  لاہور پولیس  کا کہنا تھا کہ شوہر سعد نے معمولی لڑائی جھگڑے پر بیوی کو گلا دبا کر اس کی جان لے لی۔ ایس پی لاہور پولیس ڈاکٹر غیور احمد خان نے بتایا کہ نواب ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیوی کے قتل میں ملوث ملزم کو 24 گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم سعد اور مقتولہ آیت مریم کا اکثر آپس میں جھگڑا رہتا تھا، قتل کا مقدمہ درج کرلیا...
    اسلام ٹائمز: پیام میں واقعے کی اصل وجہ تلاش کرنے اور تخریب کاری کے ممکنہ عوامل کی نشاندہی کرنے اور ان سے نمٹنے کے لیے فیصلہ کن ہونے پر زور دیا گیا ہے یا قصورواروں یا ان لوگوں کو سامنے لانے پر زور دیا گیا ہے جو واقعے کی پیشگی اطلاع دینے میں ناکام رہے۔ خصوصی رپورٹ: اسلامی جمہوریہ ایران کی شہید رجائی بندرگاہ میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا پیغام خاص طور پر میڈیا، سیاست دانوں اور حکام کے لیے اہم اسباق پر مشتمل ہے، جو مختلف واقعات پر ان کے تمام سابقہ ​​پیغامات میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ پہلا نکتہ: رہبر انقلاب اسلامی...
    اسلام ٹائمز: امریکی فوج کے لڑاکا طیارے عسکری اور مالی دونوں لحاظ سے امریکہ عسکری طاقت کے قیمتی اثاثے اور اجزاء ہیں۔ لہٰذا، امریکہ دونوں حادثات کو اپنی افواج کے تکنیکی اقدامات یا غلط حساب کتاب سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ لیکن ناقابل تردید حقیقت یہ ہے کہ یہ طیارے کریش ہونیکے واقعات یمنی فوج کے آپریشنز کے نتیجے میں پیش آئے۔ خصوصی رپورٹ: انصاراللہ فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران دوسرے امریکی F-18 لڑاکا طیارے کو مار گرائے جانے کے واقعہ نے امریکی حکام کو  یمن کی عسکری صلاحیت کو تسلیم کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔  فاکس نیوز نے رپورٹ کیا تھا کہ 70 ملین ڈالر کا F-18 لڑاکا طیارہ بحیرہ احمر میں USS ہیری...
    لاہور:قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ایک بیان دانش کنیریا کے بعد سابق بھارتی اوپنر شیکھر دھون کو بھی مرچیں لگا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلگام واقعہ پر بھارتی فوج کی ناکامی پر سوال اٹھاتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ “وہاں پر پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو پاکستان پر نام لگادیا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ بھارتی فوج ہونے کے باوجود یہ واقعہ ہوگیا اس کا مطلب تم نالائق اور نکمے ہو جو لوگوں کو سکیورٹی نہیں دے سکے”۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ “2016 ٹی20 ورلڈکپ کے دوران حالات کشیدہ ہونے کے باوجود پاکستانی ٹیم بھارت گئی، ہمیں خود نہیں معلوم تھا جانا ہے یا نہیں، کبڈی کی بھارت کی...
    انڈیا کے  زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں حملے کے بعد سے انڈین میڈیا اور سوشل میڈیا میں پاکستان کے خلاف جعلی اور جھوٹی خبروں کی بھرمار ہے۔ انڈین میڈیا مقبوضہ کشمیر میں جانے والے سیاحوں کو کشمیریوں اور پاکستان کے بارے میں منفی باتیں کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بھارتی سیاح کا کہنا تھا کہ ایک بھارتی ٹی وی چینل نے آ کر ان سے کہا کہ کشمیریوں کے خلاف بولیں اور جب انہوں نے انکار کیا تو چینل کے لوگوں نے انہیں پیسوں کی آفر بھی کی۔ سیاح کا کہنا تھا کہ ’میں کشمیریوں کےخلاف منفی بات کیوں کروں جب یہاں...
    چین اور روس کے درمیان باہمی اعتماد میں تبدیلی نہیں آئی، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز ریوڈی جنیرو :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ریو ڈی جنیرو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔منگل کے روز وانگ ای نے کہا کہ حال ہی میں بین الاقوامی صورتحال میں بہت سی نئی تبدیلیاں آئی ہیں، لیکن چین اور روس کے درمیان باہمی اعتماد اور حمایت میں تبدیلی نہیں آئی ۔ انہوں نے کہا کہ برکس کے بانی ارکان کی حیثیت سے چین اور روس کو برکس فریم ورک  میں  ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانا چاہئے، ترقی پذیر ممالک اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کے درمیان یکجہتی اور تعاون کو گہرا کرنا...
    برکس ممالک کو ترقی کے نصب العین میں اہم قیادت کا کردار ادا کرنا چاہیے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے ریو ڈی جنیرو میں برکس وزرائے خارجہ کے اجلاس کے پہلے مرحلے میں شرکت کی۔ منگل کے روزوانگ ای نے کہا کہ برکس ممالک   کو بین الاقوامی سطح پر مثبت اور تعمیری قوت کے طور پر امن اور ترقی کے نصب العین میں اہم قیادت  کا کردار  ادا کرنا چاہیے۔اس موقع پر انہوں نے برکس تعاون میں ترقی کے حوالےسے اہم نکات پیش کئے ۔ وانگ ای نے کہا کہ سب سے پہلے   صدر شی جن پھنگ کی جانب سے گلوبل سیکورٹی انیشیٹو  پر...
    ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) میں صوبے کے حقوق کا کامیابی سے دفاع کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیٹ ہائیڈل اور این ایف سی میں ضم اضلاع کا حصہ صوبے کا قانونی اور آئینی حق ہے، وزیراعلیٰ نے دونوں ایشوز پر کونسل کو اعتماد میں لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: صوبوں کی رضا مندی کے بغیر دریائے سندھ سے نہریں نہیں نکالی جائیں گی، مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاق کو دونوں ایشوز پر خط لکھے گئے لیکن جواب تاحال موصول نہیں ہوا، اگلے سی سی آئی اجلاس میں دونوں معاملات ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔ انہوں نے...
    حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کو ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کو مشترکہ کامیابی قرار دے دیا اور مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کردی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے گرمی کے باوجود تمام قصبوں اور دیہات میں احتجاج کیا جس کی وجہ سے حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا۔ یہ بھی پڑھیے: میہڑ: کینال منصوبے کے خلاف قوم پرست تنظیموں کا دھرنا ختم، سندھ بھر کا زمینی رابطہ بحال انہوں نے احتجاج کرنے والوں سے اپیل کی کہ وہ سڑکیں خالی کرکے پرامن طور پر اپنے گھروں کو چلے جائیں، حالیہ دنوں ہماری سرحدوں پر جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں،...
    لاہور: چیئرنگ کراس پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے جاری دھرنے پر پولیس نے رات گئے آپریشن کلین اپ کرتے ہوئے کارروائی کی، جس کے دوران دھرنے کے متعدد شرکاء کو حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو دھرنے کے مقام پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران 52 خواتین اور 20 مرد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد کو قریبی تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران پولیس نے دھرنے کے مقام پر موجود تمام سامان، بشمول بینرز، خیمے اور دیگر اشیاء، بھی ہٹا دیے۔ علاقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور چیئرنگ کراس کے اطراف ٹریفک کو...
    پاکستان دشمنی میں اندھی بھارت سرکار نے نفرت کی تمام حدیں پار کر دیں، دہلی میں علاج کے لیے موجود معذور پاکستانی نوجوان کو بے دخل کر دیا گیا جبکہ اس کی دہائیاں دیتی ہوئی والدہ کو بھارت میں ہی روک لیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماں کے بغیر معذوری کا شکار نوجوان آیان بذریعہ ٹرین کینٹ اسٹیشن پہنچا جہاں چھیپا فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کے ذریعے رہائش گاہ ناظم آباد 2 نمبر منتقل کیا گیا۔ اس حوالے سے آیان کے والد عمران نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردی کی سزا بے گناہ شہریوں کو دی جا رہی ہے جو کہ انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ انھوں نے انتہائی غمگین آواز میں بتایا کہ بھارت...
    بالی ووڈ میں کنگ خان کی عرفیت سے مشہور اداکارہ شاہ رخ خان 59 سال کی عمر میں بھی جوان اور مکمل فٹ نظر آتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنے فٹ نظر آنے کا راز حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران بتایا اور اس سے بھی آگاہ کیا کہ وہ زیادہ ڈائیٹ پلان پر عمل نہیں کرتے۔ تاہم شاہ رخ خان نے بتایا کہ وہ سالوں سے دن میں دو بار کھاتے ہیں، صبح ناشتے کے بجائے دوپہر اور پھر رات میں کھانا کھاتے ہیں۔ دن میں اسنیکس یا کچھ اور نہیں کھاتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کھانے میں کوئی خاص خوراک کا اہتمام نہیں کرتے اور وہی معمول کے کھانے کھاتے ہیں۔ شاہ...
    جماعت اسلامی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کو اچھی طرح ذہین نشین کرنا چاہیئے کہ اس وقت پاکستان عالم اسلام کا مضبوط ایٹمی قوت سے لیس ملک ہے جس کے خلاف میلی آنکھ سے دیکھنے سے قبل بھارت کو سو بار سوچنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز قبائلی رہنماء اور جماعت اسلامی باجوڑ کے نائب امیر سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی سراج الدین خان نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف اشتعال انگیزی کے زریعے خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے، مودی سرکار کو اچھی طرح ذہین نشین کرنا چاہیئے کہ اس وقت پاکستان عالم اسلام کا مضبوط ایٹمی قوت سے لیس ملک ہے جس کے خلاف میلی آنکھ سے دیکھنے سے...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 28 اپریل 2025ء ) پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے بھائی اور وزیراعلیٰ پنجاب نے کوئی بیا ن نہیں دیا بلکہ عجیب وغریب خاموشی ہے، حکومت کو فالس فلیگ آپریشن کا معاملہ فوری عالمی سفارتی سطح پر اٹھانا چاہیئے تھا، انسٹال حکومت میں لیڈرشپ کا فقدان نظر آیا۔ انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ڈیڑھ دن تک انڈیا کے الزام کا کوئی جواب نہیں دیا، جس سے لیڈرشپ کا فقدان نظر آیا، یہ انسٹال حکومت ہے، یہ مسلط کئے گئے ہیں، پھر ان کی سیاسی جماعت خاموش ہے، وزیر اعظم ہوں یا...
    مشترکہ مفادات کونسل نے نئی نہریں بنانے کا فیصلہ مسترد کر دیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 52 واں اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مشترکہ مفادات کونسل کی باہمی منظوری کے بغیر کوئی نیا نہر منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گا، تمام صوبوں کے درمیان مفاہمت کے بغیر وفاقی حکومت اس سلسلے میں مزید پیشرفت نہیں کرے گی۔اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں سے مل کر زرعی پالیسی کا روڈ میپ تیار کر رہی ہے، حکومت ملک میں آبی وسائل کے انتظامی ڈھانچے کی ترقی کےلیے طویل المدتی متفقہ روڈ میپ تیار کر رہی ہے، تمام صوبوں کے پانی کےحقوق 1991 کے پانی کی تقسیم کے معاہدے میں محفوظ ہیں،...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )مشترکہ مفادات کونسل نے نئی نہروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل نے نئی نہریں بنانے کا فیصلہ مسترد کر دیا، سی سی آئی نے کینالز سے متعلق ایکنک کا 7 فروری کا فیصلہ مسترد کر دیا، وفاقی حکومت نے نہریں نکالنے کا منصوبہ واپس لے لیا۔  "جنگ " کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں  نہروں کے معاملے پر مسودے پر حتمی مشاورت کی گئی اور نہروں کے معاملے پر حتمی مسودے کو پڑھا گیا۔ دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم کر دیا گیا، معاملہ دوبارہ ارسا کو بھجوایا جائے...
    پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنی بیوی اور بھتیجے کو فائیرنگ کر کے قتل کیا، چچا کو اپنے بھتیجے پر کافی عرصے سے بیوی  کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شک تھا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی میں ایک ملزم نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی اور بھتیجے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ ذائع کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دہرے قتل کی واردات پبی کے علاقے جلوزئی میں پیش آئی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنی بیوی اور بھتیجے کو فائیرنگ کر کے قتل کیا، چچا کو اپنے بھتیجے پر کافی عرصے سے بیوی  کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شک تھا۔
    کانگریس لیڈر وجے ودیٹیوار نے پہلگام میں 22 اپریل کو ہوئے دہشت گردانہ واقعہ پر کہا کہ دہشت گردوں کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ لوگوں کے مذہب کے بارے میں پوچھ کر قتل کردیں۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا ہے کہ عالمی بینک نے حال ہی میں بھارت میں بڑھتی ہوئی غربت اور عدم مساوات پر ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں حکومت کی پالیسیوں اور دیگر کئی نکات کی وجہ سے امیر اور غریب کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ کانگریس کمیٹی نے کہا کہ بین الاقوامی غربت کی لکیر پر کئے گئے جائزے کے مطابق حالیہ برسوں میں ہندوستان...
    یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے طیارہ بردار امریکی بحری جہاز ٹرومین کیخلاف متعدد میزائل و ڈرون کارروائیوں کی خبر دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان مزاحمتی کارروائیوں نے طیارہ بردار امریکی بحری بیڑے کو بحیرہ احمر کے شمالی ترین مقام تک پیچھے ہٹ جانے پر مجبور کر دیا ہے!! اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی السریع نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران صنعا و صوبہ صعدہ میں قتل عام کی 2 کارروائیاں انجام دی ہیں جن میں کئی ایک افریقی ممالک کے تارکین وطن کی نگہداری کے ایک مرکز پر بمباری بھی شامل ہے جس میں درجنوں بے گناہ انسان جانبحق و زخمی ہوئے ہیں۔ اپنے ایک بیان...
    اپنے خطاب میں میاں رضا ربانی نے کہا کہ سیاست ایک نئے ڈھنگ میں نکل گئی ہے جس میں سیاسی پارٹی کھوکھلی ہوگئی ہیں، اگر ہمیں اپنی پارٹی کو قائم دائم رکھنا ہے تو پھر تاج حیدر کے مشعل راہ کو اپنانا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے مشترکہ تعاون سے معروف سیاسی رہنما تاج حیدر کی یاد میں تعزیتی اجلاس آرٹس کونسل میں منعقد ہوا۔ تعزیتی اجلاس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر و صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی، تاج حیدر کی اہلیہ ناہید وصی، سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، معاون خصوصی وزیراعلی سندھ و جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی سندھ سید وقار...
    بھارت کے اپنے ہی وی لاگر نے بی جے پی کے اوچھے ہتھکنڈوں کو بے نقاب کر دیا۔ بھارت کے مشہور وی لاگر نیہا سنگھ راٹھور سمیت دیگر وی لاگرز بھی اپنی ہی حکومت اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اوچھے ہتھکنڈوں کو بے نقاب کر رہے ہیں۔ جن میں بتایا گیا کہ کس طرح سے بی جے پی سیاسی فائدے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ وی لاگرز نے بتایا کہ گزشتہ برسوں کے دوران بھارت میں بی جے پی کے دور حکومت کے دوران ملک میں کئی بڑے دہشتگرد حملے ہو چکے ہیں۔ جن میں قندھار ہائی جیکنگ 1999، کارگل جنگ 1999، پارلیمنٹ حملہ 2001، گودھرا ٹرین واقعہ 2002۔ پٹھان کوٹ حملہ 2016، اڑی حملہ...
    کرائم اینڈسیفٹی انڈیکس  2025 نے اپنی جاری کردہ رپورٹ  میں لاہور کو گلوبل 249 شہروں میں سب سے زیادہ محفوظ قرار دیا ہے۔ مستند عالمی ایجنسی نمبیو کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے کرائم انڈیکس میں واضح کمی رپورٹ ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق عالمی کرائم انڈیکس میں لاہور کا 37 واں، محفوظ شہروں میں 63 واں نمبر ہے۔ عالمی ایجنسی رپورٹ نے کہا کہ کرائم فائٹنگ کی بہترحکمت عملی کی بدولت لاہور محفوظ شہروں میں سرفہرست ہے۔ عالمی ایجنسی اپنی رپورٹ میں کہا کہ لاہور کی تاریخ میں پہلی بار کرائم میں واضح کمی آئی ہے، لاہور نیو یارک، لندن، واشنگٹن، برلن، استنبول، پیرس سے ذیادہ محفوظ ہے۔  اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ایک سال میں لاہور میں جرائم کی شرح میں واضح کمی...
    سابق عالمی اسکواش چیمپئن جہانگیر خان نے کہا ہے کہ سیاست کو کھیل میں شامل نہیں کرنا چاہیے۔ بھارت کا کھیل میں سیاست کو لانا غلط ہے ۔کھیل دوستانہ ماحول ماحول پیدا کرتے اور لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان نے کہا کہ سیاست کو کھیل میں شامل نہیں کرنا چاہیے، کھیل دوستانہ ماحول ماحول پیدا کرتے اور لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کل جنگیں لڑنے کا دور نہیں ہے، کھیلوں میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو ویزوں اور دیگر مسائل نہیں ہونے چاہیں۔ بھارت کا کھیل میں سیاست کو لانا غلط ہے۔ جہانگیر خان نے کہا کہ میں نے کبھی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2025ء) سینیٹر عرفان صدیقی کی 2019 میں عمران خان کے بھارت کو دیے گئے جواب کی تعریف۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں پیر کے روز اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ شبلی فراز نے عمران خان کے 2019ء کے بیان کو کوٹ کیا، یہ قابلِ داد ہے کہ جب بھی کوئی ایسا موقع پڑا، ہمارے لیڈرز نے اس کا بھرپور جواب دیا، ہمیں سیاسی اختلافات بھلا کر بھارتی جارحیت کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ اپوزیشن لیڈر کی تقریر کاجواب دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آج اپوزیشن پہلگام کے موضوع پر رہے، آج اس قرارداد پر رہیں اور دنیا...
    خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی  تحصیل پبی میں ایک ملزم نے غیرت کے نام پر  اپنی بیوی اور بھتیجے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دہرے قتل کی واردات پبی کے علاقے جلوزئی میں پیش آئی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنی بیوی اور بھتیجے کو فائیرنگ کر کے قتل کیا۔ چچا کو اپنے بھتیجے پر کافی عرصے سے بیوی  کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شک تھا۔  
    پاکستان میں سوزوکی کلٹس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کے سستے ورژن کی قیمت اب 4.23 ملین روپے جبکہ ٹاپ آف لائن ویریئنٹ کی قیمت 4.6 ملین روپے سے زیادہ ہوچکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سوزوکی سوئفٹ کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت کیا ہے؟ سوزوکی کلٹس وی ایکس آر (Suzuki Cultus VXR) کی قیمت میں 3 لاکھ 72 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 42 لاکھ 30 ہزار روپے ہو گی جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 38 لاکھ 58 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی تھی۔ سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل (Suzuki Cultus VXL)  کی قیمت میں 72 ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے...
    پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، پیپلزپارٹی کے احسان اللہ میاں خیل اور صوبائی وزیرقانون آفتاب عالم میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کے درمیان شدید تلخ کلامی دیکھنے میں آئی۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن رکن احسان اللہ میاں خیل نے الزام عائد کیا کہ عثمان بزدار کی حکومت میں ایک گوگی تھی جبکہ خیبرپختونخوا میں گوگی جیسے کئی کردار موجود ہیں۔ اس پر وزیر قانون آفتاب عالم نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر 10 پرسنٹ تو آپ کے لیڈر تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اور نگران حکومت بھی آپ ہی کی...
    کراچی: پاکستان کے سابق کرکٹر دانش کنیریا نے ایک بار پھر پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی پر بے بنیاد الزامات لگادیے۔ دانش کنیریا پاکستان میں نام کمانے اور پیسہ بنانے کے بعد اب بیرون ملک منتقل ہوگئے ہیں اور اکثر پاکستان کے خلاف زہر اگلتے رہتے ہیں۔ سابق ٹیسٹ لیگ اسپنرنے سوشل میڈیا پر من گھڑت دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ’’شاہد آفریدی نے مسلسل انتہاپسندانہ خیالات کو اپنا رکھا ہے، انہوں نے مجھے مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی تھی اور میرے ساتھ کھانے سے انکار کیا تھا‘‘۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے پہلگام حملے کے حوالے سے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ’’وہاں پر پٹاخہ بھی پھٹ جائے...
    سابق امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا رابن رافیل نے پاکستان کی اس تجویز کی حمایت کی ہے کہ پہلگام حملے کی تحقیقات غیرجانبدار ماہرین سے کرائی جائیں۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہاکہ بھارت نے پہلگام واقعے کے 5 منٹ بعد ہی پاکستان پر الزام لگا دیا جو نامناسب ہے، پاکستان کی جانب سے غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش مثبت پیشرفت ہے۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام واقعے پر مختلف ممالک کا سفارتی ردعمل کیا رہا؟ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے 5 منٹ بعد ہی بھارت نے...
    سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے تمام پہلو مشکوک ہیں، بھارت کا جھوٹ اب چلنے والا نہیں ہے، عالمی برادری نے بھارت کے مؤقف اور جھوٹ کا ساتھ نہیں دیا۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کی جائیدادیں ضبط کی جا رہی ہیں، 7 لاکھ فوج کی موجودگی میں اتنا بڑا حملہ سوالیہ نشان ہے، حملے کے فوری بعد ایف آئی آر درج کی گئی، الزام پاکستان پر لگایا گیا۔ خواجہ سعد رفیق کا بھارت سے پانی کیساتھ ٹراؤٹ مچھلی بھی چھوڑنے کا مطالبہخواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آپ ہمیں تنگ کرنے کیلئے اسی طرح اصلی اور نسلی مچھلی سمیت پانی چھوڑتے رہیں،...
    نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت میڈیکل ایجوکیشن ریفارمز کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں پی ایم ڈی سی نے نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کی فیسوں کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پی ایم ڈی سی کی رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ مارچ 2025 میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DCJ) کے تحت دیئے گئے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے پی ایم اینڈ ڈی سی ایکٹ، 2022 کے سیکشن 20 (7) اور (8) کے تحت ٹیوشن فیس کو محدود / طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے مطابق ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگراموں کے تمام سیشنز کے لیے فیس 18 لاکھ روپے ہوگی، جب کہ سیشن 2025 کے لیے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہداء کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے انسانیت کے دشمنوں کو بہت سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی،ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت اور سکیورٹی فورسز...
    بیجنگ :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹائم میگزین کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا  کہ چینی  صدر شی جن پھنگ نے انہیں فون کیا ۔ پیر کے روز اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے  یومیہ پریس کانفرنس  میں کہا کہ  حال ہی میں چین اور امریکہ کے  سربراہان مملکت کے درمیان کوئی فون کال نہیں ہوئی ہے۔اس موقع پر  ترجمان نے  اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ محصولات کے معاملے پر چین اور امریکہ کے درمیان کوئی مشاورت یا مذاکرات نہیں ہوئے ہیں۔ Post Views: 1
    پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارے آپس میں جو مرضی سیاسی اختلافات ہوں، ملک کے دفاع کے لیے ہم سب ایک ہیں، پاکستان بھارت جیسے منہ زور فرعونوں کا مقابلہ کرنا جانتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان بھارت کشیدگی: ہندوستان کو کیا کیا نقصانات اٹھانے پڑ سکتے ہیں؟ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ بھارت پہلگام حملے کے فوراً بعد الزام پاکستان پر لگا دیا، لیکن اس بار دنیا نے بھارت کے جھوٹ کا ساتھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا، کیوں کہ اس میں ورلڈ بینک ثالث ہے، جبکہ دیگر ادارے بھی شامل ہیں۔ لاکھ فوج...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار کا عبوری آرڈر قائم مقام چیف جسٹس کے ڈویژن بنچ سے معطل ہونے پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔ جسٹس بابر ستار کی ہدایت کے باوجود کیس اُن کے بنچ میں مقرر نہ ہو سکا، تاہم آرڈر معطل ہونے کے باوجود جسٹس بابر ستار نے کیس سماعت کی اور 8 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا۔ جسٹس بابر ستار کے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 26 مارچ کا کیس مقرر کرنے کا آرڈر ڈویژن بینچ میں چیلنج ہی نہیں ہوا تو معطل کیسے ہو سکتا ہے؟ 12 اور 26 مارچ کے آرڈرز عبوری تھے اور کیس کا حتمی فیصلہ ابھی آنا باقی ہے۔ حکم نامے میں کہا...