2025-04-25@21:22:32 GMT
تلاش کی گنتی: 810
«سحری اور افطار کا اعلان»:
(نئی خبر)
جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں وفاق المدارس الشیعہ کے صدر کا کہنا تھا کہ برگزیدہ صحابی رسول حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہہ کو امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام نے مدائن کا گورنر بنایا تو گدھے پر سوار ہو کر پہنچے، گورنر ہاوس کی بجائے کرائے کی دکان میں رہنے لگے۔ کھانا خود پکاتے تھے۔ جب سیلاب آیا تو مختصر سامان لے کر چل دیئے۔ کہنے لگے جس کا سامان مختصر ہو گا وہ پل صراط سے آسانی سے گزر جائے گا۔ جس کا زیادہ ہو گا، اسے مشکل ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اسلام دو چیزوں کا نام ہے اطاعت خالق کائنات اور...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے فوجی عدالتوں کے ٹرائل کے طریقہ کار پر سوالات کیے اور کہا کہ آرمی ایکٹ کا اطلاق صرف فوج پر ہوتا ہے، اس لیے یہ دیکھنا ضروری ہے کہ فوجی افسران سویلینز کے ٹرائلز میں انصاف فراہم کرتے ہیں یا نہیں۔ جسٹس مسرت ہلالی نے بھی فوجی عدالتوں میں فیصلے کے عمل پر سوال اٹھایا اور کہا کہ وہ افسر جو مقدمہ نہیں سنتا، کس طرح سزا کا فیصلہ کر سکتا ہے؟ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے جواب دیا کہ فوجی عدالتوں میں فیصلہ لکھنے کے لیے قانونی...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے 17جنوری کو ملک گیر مظاہروں اور آئندہ کا لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا ہے۔ منصورہ میں سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ، سابق ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ و دیر سے آئی ہوئی قیادت کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طبقاتی اور استحصالی نظام عوام کا خون چوس رہا ہے۔ آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمہ سے حکومت کے بقول قومی خزانہ کو ڈیڑھ ہزار ارب تک کا فائدہ ہوا ہے تو بجلی ٹیرف پر عوام کو فائدہ کیوں نہیں دیا جارہا۔ انہوں نے کہا کہ تمام حکومتوں نے آئی...
— فائل فوٹو بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں گزشتہ شب مسلح افراد نے لیویز چوکی پر حملہ کر دیا۔ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے لیویز اہلکاروں سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور فون چھین لیے اور چوکی سے متصل سیمنٹ فیکٹری کی مشینری کو بھی آگ لگا دی۔ مستونگ، گرلز ہائی اسکول کے قریب پولیو ٹیم کی محافظ پولیس وین پر بم حملہ، 6 بچوں سمیت 9 جاں بحقمستونگ/کوئٹہ مستونگ میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول... لیویز حکام کے مطابق مسلح افراد کوئٹہ] سبی اور سکھر شاہراہ پر گاڑیوں کی تلاشی بھی لیتے رہے۔واقعے کے بعد فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 4 سابق ٹیسٹ کرکٹرز مشتاق محمد، انضمام الحق، سعید انور اور مصباح الحق کو ہال آف فیم 2024 میں شامل کرلیا۔ پی سی بی نے اس مرتبہ ہال آف فیم میں 4 آئیکونز کو ایک آزاد اور شفاف ووٹنگ کے عمل کے ذریعے شامل کیا ہے، جس میں وسیم اکرم، ظہیر عباس (دونوں پی سی بی ہال آف فیمرز) اظہر علی (سابق کپتان) بسمہ معروف، نین عابدی (دونوں سابق بین الاقوامی ویمنز کرکٹرز) ماجد بھٹی، محی شاہ، محمد یعقوب، نعمان نیاز، سویرا پاشا اور زاہد مقصود (کرکٹ صحافی/ تجزیہ کار) نے شرکت کی۔ چاروں اسٹالورٹس کو رواں برس باقاعدہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کیا جائے گا اور...
پشاور،کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک،خبر ایجنسیاں) خیرپختونخوا سے اٹامک انرجی کمیشن کے 17 ملازمین کا اغوا،کالعدم ٹی ٹی پی نے ذمے داری قبول کرلی۔بلوچستان میں عسکریت پسندوں کا خضدار میںبازار پر دھاوا، پولیس اسٹیشن سمیت سرکاری عمارتیں جلادیں، بینک لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت سے اٹامک انرجی کمیشن کے اغوا ہونے والے 17 میں سے8 ملازمین کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ان افراد کے اغوا کی ذمے داری قبول کی ہے۔مقامی افراد کے مطابق جمعرات کی صبح آٹھ بجے لکی مروت سے ایک گاڑی اٹامک انرجی کمیشن آف پاکستان کے اہلکاروں کو لے کر قبول خیل کی طرف جا رہی تھی۔ وانڈا پائندہ خان کے قریب کالعدم...
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں پریس کانفرنس کررہے ہی، قیصر شریف، ضیاالدین انصاری ، صاحبزادہ طارق اللہ بھی موجود ہیں لاہو ر( نمائندہ جسارت )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے 17جنوری کو ملک گیر مظاہروں اور آئندہ کا لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا ہے۔ منصورہ میں سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ، سابق ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ و دیر سے آئی ہوئی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طبقاتی اور استحصالی نظام عوام کا خون چوس رہا ہے۔ آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمہ سے حکومت کے بقول قومی خزانہ کو ڈیڑھ ہزار ارب...
عدالت نے 2 افراد علامہ اصغر شہیدی اور محمد عباس کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ہزار روپے فی کس کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالتی فیصلے سے پہلے ہی پولیس نے انہیں رہا کردیا تھا تاہم دونوں افراد نے بقیہ افراد کے بغیر رہائی سے انکار کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو نمائش چورنگی دھرنے سے گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 17 افراد کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مقدمہ ابتدائی مرحلے میں ہے لہذا ضمانت مسترد کی جاتی ہے۔ ضمانت مسترد ہونے والے ملزمان میں حامد علی، زاہد حسین، سید عباس، احمد علی، ایان، حنان، نثار حسین، صادق علی، حمزہ، سہیل عباس، زین،...
فوٹو: فائل کراچی میں اے ٹی ایم کو ہیک کرکے پیسے نکالنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے، اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث گرفتار ملزم محسن نے دوران تفتیش انکشافات کیے ہیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) شعیب میمن کا کہنا ہے کہ گروہ میں مردوں کے ساتھ خاتون بھی شامل ہے، گرفتار ملزم آئی ٹی کا ماہر ہے۔ایس ایس پی ایس آئی یو نے کہا کہ ملزمان اے ٹی ایم کو ہیک کرکے بینک کے باہر موجود رہتے، جیسے ہی شہری اے ٹی ایم استعمال کرتا اس کا کارڈ مشین میں پھنس جاتا، ملزمان شہری پر جلدی پراسیز مکمل کرنے کا دباؤ ڈالتے، شہری کے باہر جاتے ہی اس کا...
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت بلوچستان محکمہ فائنانس نے پنشن پالیسی میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بلوچستان حکومت نے وفاق کی طرز پر پنشن پالیسی کی منظوری دے دی،محکمہ خزانہ کی جاری کردی نوٹیفکیشن کے مطابق فیملی پنشن کی میعاد 10 سال تک ہوگی،معذور بچوں کی صورت میں پینشن تاحیات ہوگی جبکہ بچوں کی عمر 21 سال تک پہنچنے تک بھی پنشن ادا کی جائیگی۔ قبل ازیں وفاقی حکومت نے اخراجات کی مینجمنٹ سے متعلق آئی ایم ایف کی شرط پر عمل کرتے ہوئے پنشن کے شعبے میں اصلاحات کا اجرا کر دیا ہے۔ نئی پنشن سکیم موجودہ مالی سال میں بھرتی ہونے والے وفاقی سویلین ملازمین اور آئندہ مالی سال میں...