2025-11-14@13:08:31 GMT
تلاش کی گنتی: 2390
«بیٹری لائف»:
وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس خان کی لندن میں ہونے والی ورلڈ ٹریول مارکیٹ (WTM) 2025 میں پاکستان پویلین میں غیر متوقع ملاقات نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل پیدا کردیا ہے۔ ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا کہ اسرائیلی ٹورازم کے سینئر اہلکار مائیکل ایزہا کوف نے سردار یاسر الیاس خان سے ملاقات اور مصافحہ کیا۔ Sardar Yasir Ilyas Khan visited London, leading a delegation of 31 tourism representatives from Pakistan to participate in the World Travel Market (WTM). During the event, a group of individuals from Israel visited the Pakistan Pavilion unannounced and met the Pakistani… pic.twitter.com/iohrHgIKVN — Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) November 13, 2025 اس واقعے پر انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا...
پاکستان کسٹمز نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کاروائی کے دوران گودام سے اسیٹرک ایسڈ کی آڑ میں اسمگل شدہ مونو سوڈیم گلوٹامیٹ برآمد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موصولہ خفیہ اطلاع پر یونائیٹڈ ٹریڈرز کے ولیکا چورنگی اے ون گودام پر چھاپہ مار کاروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران گودام میں رکھے گئے اسیٹرک ایسڈ کی آڑ میں اسمگل شدہ مونو سوڈیم گلوٹامیٹ برآمد کیا گیا۔ اسیٹرک ایسڈ کی 800 بوریوں میں 20 ہزار کلوگرام سوڈیم گلوٹامیٹ چھپایا گیا تھا۔ برآمد ہونے والے ممنوعہ سوڈیم گلوٹامیٹ کی مالیت 2 کروڑ 5 لاکھ روپے ہے۔ گودام سے صرف اسیٹرک ایسڈ کی ہی 100 بوریاں برآمد ہوئیں۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مونوسوڈیم گلوٹامیٹ تحویل میں لیکر کسٹمز گودام منتقل کردیا گیا ہے۔
سینیٹ اجلاس میں پاکستان آرمی ترمیمی بل 2025 وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کیا گیا اور کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ اجلاس میں افواج پاکستان سے متعلق بلز پیش کرنے کے لیے رولز معطل کرنے کی تحریک بھی منظور ہوئی اور اپوزیشن نے اس کی مخالفت نہیں کی۔ مزید پڑھیں: جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا اسی طرح، سینیٹ نے آج پاکستان ایئر فورس ترمیمی بل 2025 اور پاکستان نیوی ترمیمی بل 2025 بھی کثرت رائے سے منظور کر دیے۔ پاکستان ایئر فورس بل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پیش کیا، جبکہ نیوی بل وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایوان میں پیش کیا۔ ان ترمیمی بلز...
ویب ڈیسک:وزیر دفاع خواجہ آصف آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لیے آج سینیٹ میں پیش کریں گے، اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ ایجنڈے کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف پاکستان ائیر فورس ایکٹ ترمیمی بل بھی منظوری کے لیے پیش کریں گے۔ پاکستان نیوی آرڈیننس ترمیمی بل بھی منظوری کے لیے سینیٹ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل بھی منظوری کے لیے پیش کریں گے۔ افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں یہ تمام بل قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ میں پیش کیے جائیں گے ۔ یاد رہے کہ قومی اسمبلی نے ستائیس ویں آئینی ترمیم...
خرطوم: سوڈان کے عبوری خودمختاری کونسل کے چیئرمین عبدر فتاح البرہان نے کہا کہ شمالی دارفور اور کورڈوفان میں پرامیلیٹری فورسز ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے حملوں سے بے گھر ہونے والے شہری ہزاروں کلومیٹر پیدل چل کر محفوظ علاقوں تک پہنچ رہے ہیں۔ عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق سوڈان کے عبوری خودمختاری کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ ایل فاشر، بارا اور النہود سے جبری طور پر نقل مکانی کرنے والے شہری نیالا یا الفولا یا دارفور کے دیگر علاقوں میں ملیشیا کے کنٹرول میں نہیں گئے بلکہ وہ ریاستی اور سرکاری فورسز کے زیرِ کنٹرول علاقوں کو ترجیح دے رہے ہیں جہاں انہیں سکیورٹی اور بنیادی ضروریات زندگی میسر ہیں۔ خیال رہےکہ گزشتہ ماہ RSF نے شمالی دارفور کے...
اسلام آباد:وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ قانون سازی صرف پارلیمنٹ کا حق ہے اور ہم یہ عمل جاری رکھیں گے، پارلیمان ہی ریاستی قانون سازی کا اصل مرکز ہے، اس کا اختیار کسی اور ادارے کو نہیں دیا جا سکتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے جا رہے ہیں، اسلام آباد کچہری دھماکے کی تحقیقات اور تفتیش جاری ہے، جبکہ سیکیورٹی اداروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ وزیرِ مملکت نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ کی ذمہ داریاں دیگر شہروں کے مقابلے میں زیادہ ہیں، کیونکہ یہاں سفارتی مشنز، غیر ملکی وفود اور عالمی کانفرنسیں منعقد ہوتی ہیں،...
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شاہ چارلس سوم عوامی خدمت اور عالمی شعور کی علامت ہیں۔برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سالگرہ تقریب میں شرکت باعث اعزاز ہے، شاہ چارلس نے دولت مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں کردار ادا کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہائی کمشنر جین میریٹ کے کردار سے پی آئی اے کی پروازیں بحال ہوئیں، دہشت گردی دنیا کے امن کیلئے بڑا خطرہ ہے، دہشت گردی کیخلاف مسلح افواج اور قوم متحد ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 20 لاکھ پاکستانی نژاد شہری برطانیہ میں مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں، برطانونی تعاون سے...
کراچی: وفاق کی مدد سے سندھ میں میٹرک اور انٹر کی سطح پر ای مارکنگ اسسمنٹ کے منصوبے کا باقاعدہ آغاز ہونے جارہا ہے، ای مارکنگ اسسمنٹ کی "لانچنگ" 4 دسمبر کو کراچی میں کی جارہی ہے جس میں ملک بھر سے 29 تعلیمی بورڈز کے سربراہان اور آئی بی سی سی کے حکام بھی شریک ہوں گے۔ اس موقع پر فیڈرل تعلیمی بورڈ سندھ کے تعلیمی بورڈز کو "ای مارکننگ اور اس متعلق اسکیننگ، بار کوڈ ،کیو آر کوڈ اور marking criteria " سے متعلق تمام سوفٹ ویئر حوالے کرے گا جس کا استعمال 2026 کے امتحانات میں ہوسکے گا۔ ادھر سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی سطح پر امتحانات کی "ای مارکننگ اور نتائج کی ڈیجیٹلائزیشن...
بلوچستان میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سمیت صوبے کے اکثر علاقوں میں تین دن کیلئے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے سکیورٹی خدشات کا جواز دیکر کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروسز کو تین دن کیلئے بند کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سمیت صوبے کے اکثر علاقوں میں تین دن کیلئے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہیں۔ صوبائی حکومت نے فوجی چھاؤنی کی حدود میں واقع تعلیمی ادارے بھی بند کر دیئے ہیں، تاہم کوئٹہ شہر اور صوبے کے دیگر علاقوں میں تعلیمی ادارے کھلے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں حکومت کا موقف بیان کرکے کہا جا رہا ہے کہ وانا کیڈٹ...
---فائل فوٹو صوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور سمیت مختلف اضلاع میں فضائی معیار آج بھی انتہائی مضرِ صحت ہے۔عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کی فضا آج دیگر شہروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ آلودہ ہے۔ گوجرانوالہ کی فضا میں آج آلودگی کی تعداد 722 پارٹیکولیٹ میٹر ریکار کی گئی ہے جبکہ فیصل آباد کی فضا میں آلودگی کی تعداد 507 ہے۔اسی طرح ملتان کی فضا میں 483، بہاولپور 239 اور لاہور کی فضا میں آج آلودگی کی تعداد 437 پارٹیکیولیٹ میٹر ریکار کی گئی ہے۔
اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی بار کامیاب روبوٹک سرجری WhatsAppFacebookTwitter 0 13 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی بار روبوٹک سرجری کامیابی سے مکمل کرلی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پمز اسپتال میں جدید روبوٹک سرجری کا عمل کامیابی سے پورا کرلیا گیا ہے۔پمز میں روبوٹک ٹیکنالوجی سے کامیاب آپریشن کیا گیا۔ سرجری کیلئے جدید ٹو مائی سرجیکل روبوٹ کا استعمال کیا گیا۔سرجری میں برطانیہ کے بین الاقوامی ماہرین نے بھی حصہ لیا۔ سرجری میں پمز کے پروفیسر شمیم خان، پروفیسر متین شریف اور ڈاکٹر جاوید برکی نے رہنمائی کی۔علاوہ ازیں پمز کے ماہرین ڈاکٹر عاطف انعام شامی، ڈاکٹر برہان الحق اور ڈاکٹر خالد سعید نے بھی شرکت کی۔ پپمز ہسپتال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ شہر کی 172 یونین کونسلز اور 641 وارڈز میں یہ انتخابات دسمبر میں منعقد ہوں گے، اور اس حوالے سے ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر عوامی نوٹس آویزاں کر دیے گئے ہیں۔کاغذاتِ نامزدگی کی وصولی اور اجرا 13 سے 17 نومبر تک ہوگی اور امیدواروں کے ناموں کی فہرست 18 نومبر کو شائع کی جائے گی۔ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 سے 24 نومبر تک جاری رہے گی، اور منظوری یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 28 نومبر مقرر کی گئی ہے۔اپیلٹ ٹربیونل 3 دسمبر تک اپیلوں پر فیصلے کرے گا، جس کے...
وزارت تعلیم نے سینیٹ میں تحریری جواب میں بتایا ہے کہ اسلام آباد میں 89 ہزار 127 بچے سکول سے باہر ہیں۔ ان میں 47 ہزار 849 لڑکے، 41 ہزار 275 لڑکیاں اور 3 خواجہ سرا شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: بلوچستان میں کتنے بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور انہیں تعلیمی اداروں میں واپس کیسے لایا جاسکتا ہے؟ وزارت تعلیم کے مطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں سکول سے باہر بچوں کی تعداد قریباً 85 ہزار ہے اور ہر سال اس میں قریباً 20 ہزار کا اضافہ ہو رہا ہے۔ مزید پڑھیں: وہ اسکول جو ملالہ جیسی سماجی کارکنوں کے منتظر ہیں وزارت تعلیم نے سینیٹ کو یہ بھی آگاہ کیا کہ بچوں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورسینیٹر علی ظفرنے کہا ہے کہ سیف اللہ ابڑو نے استعفے کا اعلان کیا، واپس نہیں لے سکتے۔ نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق سینیٹر علی ظفر کاکہنا تھاکہ میرے مطابق سیف اللہ ابڑو آج ووٹ نہیں دے سکتے،سینیٹ میں پاس ہونے والے قانون میں اتنی غلطیاں نکلیں کہ دوبارہ لایا جارہا ہے۔ مزید :
آئینی ترمیم کا نیا متن آج سینیٹ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، جس میں مزید ترامیم کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ سینیٹ اجلاس میں آئینی ترامیم کی روشنی میں قوانین میں تبدیلیوں کی منظوری دی جائے گی۔ قومی اسمبلی نے گزشتہ روز 27ویں آئینی ترمیم کو دو تہائی اکثریت سے منظور کیا تھا، جس میں 8 نئی ترامیم شامل کی گئی ہیں۔ ان ترامیم کو ایوان بالا سے منظوری کے لیے آج سینیٹ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ ترمیم میں حکومت نے آرٹیکل 6 کی کلاز 2 میں تبدیلی کی ہے، جس کے تحت سنگین غداری کا عمل کسی بھی عدالت کے ذریعے جائز قرار نہیں دیا جا سکے گا۔ نئے متن میں...
بلوچستان میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر صوبائی حکومت نے کوئٹہ سمیت صوبے کے اکثر علاقوں میں تین دن کے لیے انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے۔کوئٹہ سے پنجاب جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ بھی تین دن کے لیے روک دی گئی ہے جب کہ کینٹ کی حدود میں تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے گئے ہیں تاہم کوئٹہ شہر اور صوبے کے دیگر علاقوں میں تعلیمی ادارے کھلے ہیں۔انٹرنیٹ اور ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے تاجروں، طلبہ اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔وانا کیڈٹ کالج اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی کچہری کے باہر ہونے والے حملوں کے بعد بلوچستان حکومت نے صوبہ بھر میں ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات سخت...
ویب ڈیسک: بلوچستان بھر میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی معطلی نے عوام کی روزمرہ زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔ طلبہ، تاجر، صحافی اور آن لائن سروس فراہم کرنے والے ہزاروں افراد شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت حب، چمن، واشک، جھل مگسی، لسبیلہ، ژوب، قلات، ہرنائی، شیرانی، پنجگور، زیارت، خاران، موسیٰ خیل، کیچ، کچھی، سوراب، مستونگ، خضدار، اوستہ محمد، دکی، کوہلو، سبی، نوشکی، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، جعفر آباد، آواران، قلعہ عبداللہ، چاغی، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، گوادر اور پشین سمیت تمام اضلاع میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔ کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے انٹرنیٹ کی بندش کے باعث تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہیں۔ آن لائن...
ترمیمی بل کو اضافی ترامیم کیساتھ پیش کیا گیا،منظوری کیلئے سینیٹ بھجوایا جائے گا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد سپریم کورٹ اور آئینی عدالت میں جو سینئر جج ہوگا وہ چیف جسٹس ہو گا،اعظم نذیر تارڑ قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیمی بل کی اضافی ترامیم کے ساتھ دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی۔27ویں آئینی ترمیم کے حق میں 234ارکین نے ووٹ دیا، 4 اراکین نے آئینی ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دیا۔27ویں آئینی ترمیم میں سینیٹ سے منظور ترمیم کو اضافی ترامیم کے ساتھ قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 6 اضافی ترامیم پیش کیں، قومی اسمبلی نے دو تہائی اکثریت سے 59 ترامیم کی شق وار منظوری دی۔قومی اسمبلی سے اضافی...
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انفرادی ٹیکس دہندگان کے لیے آن لائن انکم ٹیکس ریٹرن اور ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ جمع کروانے کو لازمی قرار دے دیا ہے جس کے لیے انکم ٹیکس رولز میں ترامیم کی گئی ہیں۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس رولز 2002 میں مزید ترامیم کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ انکم ٹیکس رولز 2002 میں مزید ترامیم کرتے ہوئے انکم ٹیکس رولز کے رول 73 میں موجود ذیلی قاعدہ 2 ڈی ڈی کو تبدیل کر کے ایک نیا قاعدہ شامل کیا گیا ہے جس کے تحت انفرادی ٹیکس دہندگان کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن اور ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: بلوچستان کے 36 اضلاع میں 10 سے 16 نومبر تک موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی۔میڈیا ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی وے این-70 کے لورالائی سیکشن پر تمام ٹرانسپورٹ سروسز کی آمدورفت 14 نومبر تک معطل رہے گی۔ سیکیورٹی الرٹ کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر یہ سروسز معطل رہیں گی۔حکام نے بتایا کہ صوبے کے تمام دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی، جبکہ کوئٹہ کو اس پابندی سے استثنیٰ ہوگا۔تاہم، شہریوں نے شکایت کی کہ کوئٹہ کے کئی علاقوں میں سگنلز دستیاب نہیں اور انٹرنیٹ تک رسائی میں دشواری کا سامنا ہے۔صوبائی حکومت نے سیکیورٹی خدشات اور امن و امان کی صورتحال کے باعث نیشنل ہائی وے این -70 کے لورالائی سیکشن...
سینیٹ سیکریٹریٹ نے جمعرات، 13 نومبر 2025 کو صبح 11 بجے ہونے والے سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا ہے، جس میں 27 ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری بھی شامل ہے۔ اجلاس میں علیحدہ فہرست میں درج سوالات پوچھے جائیں گے اور متعلقہ حکام جوابات دیں گے، سینیٹر عون عباس، چیئرمین، اسٹینڈنگ کمیٹی برائے انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن، سینیٹر محسن عزیز کی جانب سے 15 جولائی 2025 کو اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے مسئلے پر رپورٹ پیش کریں گے، جس میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے بند ہونے کا معاملہ شامل ہے۔ سینیٹر سید مسرور احسن، چیئرمین، اسٹینڈنگ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ، نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی بل 2025 پر رپورٹ...
تسنیم نیوز ایجنسی کے دفاعی گروپ کے مطابق یہ کاروائی مسلسل نگرانی، انٹیلی جنس کی جمع آوری اور دیگر اقدامات کی صورت میں عمل میں لائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب ایران کے شعبہ اطلاعات نے ایران میں امریکی اور اسرائیلی انٹیلی جنس سروسز کی طرف سےسرگرم نیٹ ورک کی نشاندہی اور اس نیٹ ورک کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے دفاعی گروپ کے مطابق یہ کاروائی مسلسل نگرانی، انٹیلی جنس کی جمع آوری اور دیگر اقدامات کی صورت میں عمل میں لائی گئی۔ اعلامیے کا متن درج ذیل ہے: بسمهتعالی ایران کے معزز عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ پاسداران انقلاب کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے دوران ملک کے اندر امریکی...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔ سینیٹ اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت ہوا، آغاز پر ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ ایوان بالا کے ممبر ،ہمارے سینیئر پارلیمنٹرین، قلمی ادبی حوالے سے معتبر نام عرفان صدیقی مرحوم کیلئے تعزیتی اجلاس بلایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی مرحوم نے تمام شعبہ ہائے زندگی میں خلوص دل سے محنت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد کچہری اور وانا سانحے واقعے میں شہید ہونے والوں کیلیے سینیٹر مولانا نور الحق قادری نے دعا کروائی۔ اس کے علاوہ سینیٹ اجلاس میں...
ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت ہوا، آغاز پر ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ ایوان بالا کے ممبر ،ہمارے سینیئر پارلیمنٹرین، قلمی ادبی حوالے سے معتبر نام عرفان صدیقی مرحوم کیلئے تعزیتی اجلاس بلایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی مرحوم نے تمام شعبہ ہائے زندگی میں خلوص دل سے محنت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد کچہری اور وانا سانحے واقعے میں شہید ہونے والوں کیلیے سینیٹر مولانا نور الحق قادری نے دعا کروائی۔ اس کے علاوہ سینیٹ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب...
عرفان صدیقی کی یاد میں سینیٹ کا تعزیتی اجلاس، اسلام آباد اور وانا دھماکے کے شہدا کیلئے بھی دعا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت ہوا، آغاز پر ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ ایوان بالا کے ممبر ،ہمارے سینیئر پارلیمنٹرین، قلمی ادبی حوالے سے معتبر نام عرفان صدیقی مرحوم کیلئے تعزیتی اجلاس بلایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی مرحوم نے تمام شعبہ ہائے زندگی میں خلوص...
سٹی42: سینیٹ کے اجلاس کا شیڈول بھی تبدیل کردیا گیا، ستائیس ویں ترمیم کو دوسری مرتبہ سینیٹ میں پیش کرنے کے لئے ایوانِ بالا کا اجلاس ایک روز قبل طلب کرلیا گیا، سینیٹ اجلاس آج شام پانچ بجے بلا لیا گیا۔ ستائیس وین آئینی ترامیم کے مجموعہ پر قومی اسمبلی میں بحث ہوئی تو ارکان قومی اسمبلی نے سینیٹ کے منطور کردہ مسودہ میں مزید کئی ترامیم پیش کر دیں، قومی اسمبلی کے دو تہائی ارکان کی منظوری ملنے کے بعد اب ستائیس وین ترامیم کے مجموعہ کو تبدیل شدہ حالت میں دوبارہ منظوری کے لئے سینیٹ میں پیش کیا جائےگا۔ سینیٹ کی منظوری ملنے کے دوران اگر مسودہ مین موزید کوئی ترمیم، تبدیلی ہوئی تو اسے قومی اسمبلی کی...
حکومت نے 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم میں اضافی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی، حکومت اور اپوزیشن کی اضافی ترامیم الگ فہرست میں موجود ہیں۔ قومی اسمبلی سے اضافی ترامیم کی منظوری پر بل کو دوبارہ سینیٹ کو بھجوایا جائیگا۔ سینیٹ اجلاس کا شیڈول بھی تبدیل کردیا گیا، اجلاس ایک روز قبل طلب کرلیا گیا، سینیٹ اجلاس آج شام پانچ بجے بلا لیا گیا۔ حکومتی ذرائع نے 27ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم لائے جانے کی تصدیق کر دی، اپوزیشن کی گیارہ ترامیم بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔
صبح سویرے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہے۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق کچھ دیر پہلے بہاولپور میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 605 ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق ملتان کی فضا میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 515، فیصل آباد میں 396، گوجرانوالہ میں 338 اور لاہور میں 264 ریکارڈ کی گئی ہے۔ نئی دلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے جہاں پر 800 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال اور بغیر ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 151 سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹر آلودگی مضر، 201 سے...
ایرانی پاسدران انقلاب نے کہا ہے کہ انہوں نے ایران میں موجود امریکی اور اسرائیلی انٹیلیجنس نیٹ ورکز کا صفایا کردیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسدران انقلاب کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے لیے غداری اور دھوکہ دہی کی مدد سے نیٹ ورک ترتیب دیا گیا تھا۔ پاسدران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صیہونی ریاست خطے میں امریکی پراکسی کے طور پر کام کر رہی ہے، اور حالیہ 12 روزہ جنگ میں شکست کی خفت مٹانے کے لیے ایران کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ملک کے متعدد صوبوں...
اسلام آباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما سلمان اکرم راجا، سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس اور مصطفی نواز کھوکھر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انفرادی ٹیکس دہندگان کے لیے آن لائن انکم ٹیکس ریٹرن اور ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ جمع کروانے کو لازمی قرار دیدیا جس کے لیے انکم ٹیکس رولز میں ترامیم کی گئی ہیں۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس رولز 2002ء میں مزید ترامیم کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ انکم ٹیکس رولز 2002ء میں مزید ترامیم کرتے ہوئے انکم ٹیکس رولز کے رول 73 میں موجود ذیلی قاعدہ 2 ڈی ڈی کو تبدیل کر کے ایک نیا قاعدہ شامل کیا گیا ہے جس کے تحت انفرادی ٹیکس دہندگان کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن اور ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ کا الیکٹرونک فائلنگ (آن لائن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لے لیا۔ طلال چودھری پر بھائی بلال چودھری کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کا الزام ہے، الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے 3 روز میں رپورٹ طلب کر لی، ضابطہ اخلاق اور الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 187 کی خلاف ورزی کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے فیصل آباد کے ریٹرننگ اور مانیٹرنگ افسران کو بھی ہدایت جاری کر دیں۔ مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) نصیرآباد کے علاقے تھانہ چھترکی حدود کنڈھی سے نامعلوم مسلح افراد نے 2 مزدوروں کو اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق مغویوں کی شناخت خادم اور برکت کے ناموں سے ہوئی ہے جو ضلع بولان کے علاقے بھاگ ناڑی کے رہائشی ہیں اور مقامی ٹھیکیدار عطا محمد کے ساتھ کام کر رہے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور مغویوں کی بازیابی کیلیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ
فائل فوٹو۔ سینیٹ آف پاکستان کے کل کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ اسلام آباد سے جاری سینیٹ ایجنڈے کے مطابق کل ہونے والے سینیٹ اجلاس میں مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کے لیے تعزیتی ریفرنس پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سینیٹ کے رکن اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عرفان صدیقی کا گزشتہ روز علالت کے باعث انتقال ہوگیا تھا۔
ایوان بالا (سینیٹ) کے اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا۔ سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق اجلاس اب 13 نومبر بروز جمعرات شام بجے کے بجائے بدھ کی شام 5 بجے ہوگا۔ سینیٹ اجلاس تیرہ نومبر کی بجاے کل بارہ نومبر کو طلب۔۔۔سینیٹ اجلاس کل بارہ نومبر پانچ بجے ہو گا نوٹیفیکشن جاری۔۔۔تاریخ اور وقت کی تبدیلی کے حوالے سے اراکین سینیٹ کو آگاہ کر دیا گیا — Zahida Rao (@zahidarao123) November 11, 2025 چیئرمین سینیٹ سیّد یوسف رضا گیلانی نے اجلاس جلد بلانے کی منظوری دے دی۔ جس کے بعد سینیٹ سیکریٹریٹ نے تمام ارکان کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ نے دو تہائی اکثریت سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی تھی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انفرادی ٹیکس دہندگان کے لیے آن لائن انکم ٹیکس ریٹرن اور ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ جمع کروانے کو لازمی قرار دیتے ہوئے انکم ٹیکس رولز میں ترامیم کردیں اور اس سلسلے میں فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ انکم ٹیکس رولز 2002ءمیں مزید ترامیم کرتے ہوئے انکم ٹیکس رولز کے رول 73میں موجود ذیلی قاعدہ 2 ڈی ڈی کو تبدیل کر کے ایک نیا قاعدہ شامل کیا گیا ہے جس کے تحت انفرادی ٹیکس دہندگان کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن اور ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ کا الیکٹرانک فائلنگ (آن لائن جمع کروانا) لازمی قرار دیا گیا ہے۔ایف بی آر کے مطابق اس ترمیم کا...
انفرادی ٹیکس دہندگان کیلئے آن لائن ریٹرن، ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ لازمی قرار، نوٹیفکیشن بھی جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے انفرادی ٹیکس دہندگان کے لیے آن لائن انکم ٹیکس ریٹرن اور ود ہولڈنگ اسٹیٹمنٹ جمع کروانے کو لازمی قرار دے دیا ہے جس کے لیے انکم ٹیکس رولز میں ترامیم کی گئی ہیں۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس رولز 2002 میں مزید ترامیم کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ انکم ٹیکس رولز 2002 میں مزید ترامیم کرتے ہوئے انکم ٹیکس رولز کے رول 73 میں موجود ذیلی قاعدہ 2 ڈی ڈی کو تبدیل کر کے ایک نیا قاعدہ شامل کیا...
اسلام آباد: سینیٹرعرفان صدیقی کی صحت کے حوالے سے ان کے اہل خانہ کی وضاحت سامنے آ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کے اہل خانہ کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ سینیٹر عرفان صدیقی کو وینٹی لیٹر پر منتقل نہیں کیا گیا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت ناساز، ‘ہوسکتا سینیٹ میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے’ اہل خانہ کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی سانس کی تکلیف کے باعث انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔ وہ سانس کی تکلیف کے باعث گزشتہ کچھ دن سے اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔...
— فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر سیکریٹری داخلہ، جیل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔عدالت میں جسٹس ارباب محمد طاہر نے وکیل سلمان اکرم راجا کی درخواست پر سماعت کی۔وکیل سلمان اکرم راجا نے عدالت کو بتایا کہ آپ کے تحریری حکم کے باوجود آخری منگل کو ملاقات نہیں کروائی گئی، ایس ایچ او نے آپ کا حکم مانا ہی نہیں۔اُنہوں نے عدالت سے اپیل کی کہ آج ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو ساتھ بھجوا دیں۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ کسی کو ساتھ نہیں بھیج سکتے، نوٹس جاری کرتے ہیں، قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔سلمان اکرم راجا...
قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے جس کا 11 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا تھا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل منظوری کے لیے پیش کیا۔ وزیر قانون نے بتایا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کا بل پہلے سینیٹ سے دو تہائی اکثریت سے منظور ہو چکا ہے اور مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن کو بھی شامل ہونا چاہیے تھا۔ اجلاس میں حکومت دو نئے تعلیمی اداروں کے قیام کے بل بھی منظوری کے لیے پیش کرے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ نے بھی 27 ویں آئینی ترمیم کا بل دو تہائی اکثریت سے منظور کیا تھا، جس میں 64 ووٹ...
ویب ڈیسک: پاکستان کی دوسری بڑی نجی ایئر لائن ایئر بلیو نے اسلام آباد، کراچی، لاہور اور ملتان سمیت اپنے اہم ہوائی اڈوں پر مختلف آسامیوں کے لیے بھرتی کا اعلان کیا ہے۔ ایئر لائن انتظامیہ نے فلائٹ آپریشنز، انجینئرنگ، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں مختلف آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کیا ہے، جن آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی ان میں ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر برائے بزنس ڈیولپمنٹ (اسلام آباد)، ایرو میڈیکل: فلائٹ سرجن (لاہور)، ایئر سائیڈ آپریشنز: ایکزیکٹو، ایسوسی ایٹ اور اسپیشلسٹ (اسلام آباد و کراچی)، ٹریول کاؤنسلر (ملتان)، مینیجر سیکیورٹی (اسلام آباد) شامل ہے۔ پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی اس کے علاوہ ایئرکرافٹ انجینئرز، ٹیکنیشنز، مینیجرز اور ٹرینی انجینئرز (اسلام آباد، کراچی، کندو)، کیپٹن،...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان پولیس نے ضلع ژوب کے علاقے شیخان آبادی میں دہشت گردوں کے ایک بڑے تخریب کاری کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ پولیس حکام کے مطابق، شیخان آبادی کے قریب سڑک کنارے مشکوک ڈیٹونیٹر برآمد ہوا جس پر فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔ بی ڈی ایس کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ڈیٹونیٹر کو ناکارہ بناتے ہوئے تلف کر دیا۔ ایس ایچ او ژوب کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی سے کسی بڑے جانی و مالی نقصان سے بچاؤ ہوا، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کی فوری اطلاع مقامی تھانے پر دی جائے۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آج بین الاقوامی اسپیکرز کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دنیا بھر کے پارلیمانی رہنماؤں کی یکجہتی، عزم اور تعاون کی اہمیت اجاگر کی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ تاریخی اجتماع عالمی سطح پر پارلیمانی تعاون اور مکالمے کی علامت ہے۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت پارلیمان کے احترام اور مکالمے کے فروغ کی عکاس ہے۔ یہ بھی پڑھیے: افغانستان دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرے تو پاکستان تعاون کے لیے تیار ہے، وزیراعظم شہباز شریف انہوں نے کہا کہ دنیا کے شمالی و جنوبی حصوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا ایک چھت تلے جمع ہونا نئے عہد کی پارلیمانی یکجہتی کی بنیاد ہے۔ کانفرنس کا موضوع ‘امن،...
امریکی سینیٹ نے 60 کے مقابلے میں 40 ووٹوں سے ایک اہم فنڈنگ بل منظور کر لیا، جس سے 41 روز سے جاری تاریخ کے طویل ترین سرکاری شٹ ڈاؤن کے خاتمے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ بل کے تحت حکومت کو 30 جنوری تک فنڈنگ فراہم کی جائے گی۔ اب یہ بل ایوانِ نمائندگان میں پیش ہوگا، جس کی منظوری کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس پر دستخط کریں گے۔ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ ایسا کرنے کو تیار ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن سے صورتحال سنگین، ہزاروں پروازیں منسوخ، فضائی سفر مکمل رکنے کا خدشہ تقریباً تمام ری پبلکن ارکان کے ساتھ آٹھ ڈیموکریٹس نے بھی بل کی حمایت کی۔ صرف...
سٹی42: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کر گئے، وہ گزشتہ دو ہفتوں سے علیل تھے اور اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ عرفان صدیقی سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے تھے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق، سینیٹر عرفان صدیقی کی نمازِ جنازہ آج سہ پہر 4 بجے ایچ-الیون قبرستان اسلام آباد میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد وہیں تدفین کی جائے گی۔ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے شوق نے 12 سالہ طالب علم کی جان لے لی سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینٹ میں پارلیمانی لیڈر اور سٹینڈنگ کمیٹی امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی پیر کی شب اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ سینیٹر عرفان صدیقی مرحوم کا شمار صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کے قریبی اور معتمد ساتھیوں میں ہوتا تھا، عرفان صدیقی1998ء سے 2001ء تک صدر پاکستان کے پریس سیکرٹری اور بعد ازاں 2013ء سے 2018ء کے عرصے میں وفاقی کابینہ میں بھی شاملِ رہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی شعبہ تدریس سے وابستہ رہنے کے بعد شعبہ صحافت میں کالم نگار اور تجزیہ کار کی حیثیت سے نمایاں رہے، وہ روزنامہ نوائے وقت سے بھی بطور کالم نگار وابستہ رہے۔ سینیٹر...
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے سینیٹر احمد خان کو جماعت سے خارج کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) کی قیادت نے سینیٹر احمد خان کے خلاف کارروائی اُس وقت کی جب انہوں نے ایوانِ بالا میں 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، حالانکہ پارٹی نے حکومتی بل کی مخالفت کا فیصلہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر مولانا عطاءالرحمٰن اور صوبائی امیر بلوچستان سینیٹر مولانا عبد الواسع کی سفارش پر کیا گیا۔ مرکزی قیادت نے احمد خان کو پارٹی سے نکالنے کے ساتھ ساتھ انہیں سینیٹ کی نشست سے...
اسلام آباد: 27 ویں آئینی ترمیم میں پارٹی پالیسی کے برخلاف حکومت کو ووٹ دینے پر جے یو آئی نے سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) پاکستان نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں حکومتی بل کو سپورٹ کرنے پر سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے خارج کردیا۔ ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر مولانا عطاء الرحمٰن اور صوبائی امیر بلوچستان سینیٹر مولانا عبد الواسع کی سفارش پر کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق مرکزی جماعت نے فوری طور پر سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فوری طور...
27ویں آئینی ترمیمی کی ایوان بالا (سینیٹ) سے منظوری کے بعد اب فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ کل ترمیم قومی اسمبلی میں بھی پیش کر دی جائےگی۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے کل کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا ہے، جس کے مطابق آئینی ترمیم کل ایوان میں پیش کی جائےگی۔ مزید پڑھیں: 27ویں کے بعد 28ویں آئینی ترمیم بھی آ رہی ہے: رانا ثنااللہ نے تصدیق کردی واضح رہے کہ حکومت کے پاس قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت موجود ہے، جس کے لیے اسے ترمیم کی منظوری کے لیے کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑےگا۔ سینیٹ میں حکومت کے کچھ ووٹ کم تھے تاہم اس کے باوجود حکومت ترمیم منظور کرانے میں کامیاب رہی۔ پی ٹی آئی اور جے...
فائل فوٹو، سینیٹر احمد خان اپوزیشن پارٹی جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کردیا۔جے یو آئی اعلامیے کے مطابق سینیٹر احمد خان کو 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر پارٹی سے خارج کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق سینیٹر احمد خان فوری طور پر پارلیمنٹ کے ایوان بالا کی نشست سے مستعفی ہوجائیں۔سینیٹر احمد خان کا تعلق بلوچستان سے ہے، انہوں نے 9 اپریل 2024ء میں سینیٹ رکنیت کا حلف اٹھایا تھا۔27ویں آئینی ترمیم اپوزیشن کے شور شرابے میں سینیٹ سے منظور کی گئی، حکومت مطلوبہ 64 ووٹ مل گئے، پی ٹی آئی کے سیف اللّٰہ ابڑو نے بھی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا اور بعد میں...
سینیٹر عرفان صدیقی(فائل فوٹو)۔ مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی سانس کی تکلیف کے باعث اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اہل خانہ نے سینیٹر عرفان صدیقی سے متعلق سوشل میڈیا پر جھوٹ پر مبنی اطلاعات کو انتہائی قابل مذمت قرار دیا۔ اہل خانہ نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی سانس کی تکلیف کے باعث انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے سینیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے سینیٹ اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے کردار سے بھارت کو تاریخی شکست ہوئی۔ اور بھارت اپنی شکست تسلیم نہیں کر رہا تھا لیکن اب اسے ماننا پڑا۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو غیر معمولی عزت دی۔ میں نے ووٹ پاک فوج اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لیے دیا ہے۔سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ کچھ ارکان طنز کرتے ہیں لیکن پہلے اخلاقیات سیکھیں، قانون سازی ہر دور...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی سانس کی تکلیف کے باعث اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اہل خانہ نے سینیٹر عرفان صدیقی سے متعلق سوشل میڈیا پر جھوٹ پر مبنی اطلاعات کو انتہائی قابل مذمت قرار دیا۔ اہل خانہ نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی سانس کی تکلیف کے باعث انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینیٹ) کے قائد ایوان اور نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وعدے کے مطابق بل پہلے سینیٹ میں لے کر آئے، تاریخی بل سینیٹ سے منظور ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ سینیٹ اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ سابق وزرائے اعظم نواز شریف، بینظیر بھٹو سمیت تمام جماعتوں نے میثاق جمہوریت پر دستخط کیے۔ انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت میں بھی آئینی عدالت پر اتفاق کیا گیا تھا، آئینی ترامیم عدالتی نظام میں بہتری کے لیے کی گئی ہیں، موجودہ چیف جسٹس سمیت تمام ججز کی سینیارٹی برقرار رہے گی۔ نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ دوسری اہم ترمیم آرٹیکل 243 میں ترمیم ہے،...
پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینیٹ) کے قائد ایوان اور نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وعدے کے مطابق بل پہلے سینیٹ میں لے کر آئے، تاریخی بل سینیٹ سے منظور ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔سینیٹ اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ سابق وزرائے اعظم نواز شریف، بینظیر بھٹو سمیت تمام جماعتوں نے میثاق جمہوریت پر دستخط کیے۔انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت میں بھی آئینی عدالت پر اتفاق کیا گیا تھا، آئینی ترامیم عدالتی نظام میں بہتری کے لیے کی گئی ہیں، موجودہ چیف جسٹس سمیت تمام ججز کی سینیارٹی برقرار رہے گی۔ سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم منظور کرلی گئی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے صحافیوں نے سوال کیا کہ کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کر لی گئی ہے جس کے حق میں تحریک انصاف کے سیف اللہ ابڑو اور جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر احمد خان نے بھی ووٹ دیا ، دونوں جماعتوں نے اپنے اراکین کیخلاف آرٹیکل 62 کے تحت کارروائی کا اعلان کر دیاہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علی ظفر نے کہاہے کہ ہم نے پارلیمانی پارٹی کو ہدایت دی تھی کہ کوئی مخالفت میں ووٹ نہیں ڈالے گا، ایک رکن نے ہماری پالیسی کے خلاف ووٹ دیا، ہم سیف اللہ ابڑو کے خلاف،آرٹیکل 62 کے تحت کارروائی کرنے کاآغازکریں گے ، ہم سیف اللہ کو اپنی پارٹی میں نہیں رہنے دیں ،ان کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سینیٹ میں 27ویں ترمیم کی منظوری کے لئے ووٹنگ کے دوران اپوزیشن نے بھرپوراحتجاج کیا۔اجلاس کے دوران اپوزیشن نے بل کی کاپیاں پھاڑ کر چیئرمین سینیٹ پر پھینک دیں اور نامنظور نامنظور کے نعرے لگائے، اپوزیشن ارکان نے چیئرمین سینیٹ کی کرسی کا گیھراؤ کرلیا۔اپوزیشن اراکین احتجاج کے بعد سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے اور ایوان سے باہر چلے گئے۔اپوزیشن ارکان نے مؤقف اختیار کیا کہ گنتی کے بغیر اجلاس کی کارروائی کیسے جاری رہ سکتی ہے۔اپوزیشن کے ہنگامے کے باوجود 27ویں ترمیم کے لیے حکومت کو درکار نمبر 64 پورے ہوگئے، جے یو آئی کے احمد خان ترمیم کے حق میں کھڑے ہوگئے جب کہ پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو بھی ترمیم کے حق میں...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جمیعت علما اسلام کے سینیٹر احمد خان نے 27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دے دیا۔ واضح رہے کہ دونوں جماعتوں نے ترمیم کی مخالفت کا اعلان کر رکھا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق دونوں اراکین کی جانب سے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا گیا جب کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں ترمیم سینیٹ میں پیش کر دی ہے۔ سینیٹ میں 27 ویں ترمیم کی منظوری کےلیے ہونے والے اجلاس کی صدارت چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے کی اور آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے۔ 64ارکان کی تعداد مکمل، سینیٹ...
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) نے 27ویں آئینی ترمیم کا حصہ بننے والے پارٹی سینیٹر کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا۔ مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم: پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ایک ایک سینیٹر نے حمایت میں ووٹ دے دیا جے یو آئی کے سینیئر رہنما عبدالغور حیدری نے کہاکہ پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ ڈالنے والے سینیٹر کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔ انہوں نے کہاکہ ہماری نظر میں آئین میں ترمیم قومی مفاد میں ہوتی ہے، جے یو آئی نے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر احمد خان اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر سیف اللہ...
اپوزیشن نے 27ویں آئینی ترمیم کے لیے ووٹنگ کے عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ 27ویں آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش کردی گئی ہے، اس موقع پر اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ پارلیمانی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت محمود خان اچکزئی نے کی، جو پارلیمنٹ ہاؤس کی کمیٹی نمبر 5 میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ترمیم کے خلاف سینیٹ اور قومی اسمبلی دونوں میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا، مطابق پہلے مرحلے میں سینیٹ میں اپوزیشن ارکان احتجاج کے ساتھ اپنا مؤقف پیش کرے گی اور اگر ووٹنگ کی نوبت آئی تو اس کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ سینیٹ میں احتجاج کے...
آئینی ترمیم کی سینیٹ سے شق وار منظوری جاری، اپوزیشن کا شور شرابہ،اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کی سینیٹ سے منظوری کی تحریک پیش کر دی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ایوان بالا (سینیٹ) کا اجلاس سینیٹر منظور احمد کی صدارت میں جاری ہے جس میں مختلف رہنما اظہار خیال کر رہے ہیں۔ پریزائڈنگ آفسر منظور کاکڑ نے ستائیسویں آئینی ترمیم پر بحث کا آغاز کیا، سینیٹر آغا شاہ زیب درانی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کسی ذات کا مسئلہ نہیں، یہ ملک و قوم کا مسئلہ ہے، پی ٹی آئی نے...
27ویں آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش کردی گئی ہے، اس موقع پر اپوزیشن نے بھرپور احتجاج کیا ہے۔ اپوزیشن نے بل کی کاپیاں پھاڑ کر چیئرمین سینیٹ پر پھینک دیں اور نامنظور نامنظور کے نعرے لگائے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جے یو آئی کے سینیٹر احمد خان ایوان بالا کے اجلاس میں پہنچ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں سینیٹرز ستائیسویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں آئینی ترمیم احمد خان پی ٹی آئی جے یو آئی سیف اللہ ابڑو
اسلام آباد(نیوزڈیسک) مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کے لیے سینیٹ کا اجلاس جاری ہے۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سینیٹ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے رپورٹ سینیٹ پیش کر دی جس میں 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ بھی شامل ہے۔ رپورٹ فاروق ایچ نائیک نے پیش کی۔ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ مسودہ میں کچھ ترامیم کی گئی ہیں، سپریم کورٹ کے پاس از خود نوٹس کا اختیار تھا، ازخود نوٹس کے لیے تجویز کیا ہے کہ آئینی عدالت تب اس پر کام کرے گی جب کوئی اس کے لیے درخواست دے۔ انہوں نے کہا کہ جج کی ہائی کورٹ سے دوسری ہائی...
سینیٹ اجلاس: 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش،کاروائی جاری ،جلد ووٹنگ کا امکان
سینیٹ اجلاس: 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش،کاروائی جاری ،جلد ووٹنگ کا امکان senate of pakistan WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق پارلیمان کے دونوں ایوانوں کی مشترکہ قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی رپورٹ سینیٹ میں پیش کردی گئی۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں 27 ویں ترمیم کے معاملے پر سینیٹ کا اجلاس جاری ہے۔ دوران اجلاس سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی رپورٹ سینیٹ میں پیش کی جس میں 27 ویں آئینی ترمیم کا بل شامل ہے۔ اس موقع پر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ مسودے میں کچھ...
27ویں ترمیم: سپریم کورٹ سب سے بڑے خطرے سے دوچار، وکلا اور ریٹائرڈ ججز کا فل کورٹ میٹنگ بلانے کا مطالبہ
— فائل فوٹو سینئر وکلا اور ریٹائرڈ ججز نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ کر فل کورٹ میٹنگ بلانے کا مطالبہ کر دیا۔چیف جسٹس آف پاکستان کو لکھے گئے خط کے متن کے مطابق بطور سپریم کورٹ 27ویں آئینی ترمیم پر رد عمل دیا جائے، سپریم کورٹ ترمیم پر اپنا اِن پُٹ دینے کا اختیار رکھتی ہے۔خط کے متن کے مطابق ہم غیر معمولی حالات میں یہ خط لکھ رہے ہیں، سپریم کورٹ اپنے قیام کے بعد آج سب سے بڑے خطرے سے دوچار ہے، کوئی سول یا فوجی حکومت سپریم کورٹ کو اپنا ماتحت ادارہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوئی۔ ماضی میں ایسی کوئی کوشش بھی نہیں ہوئی۔ اگر آپ متفق ہیں یہ پہلی کوشش ہے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ اپوزیشن نے 27ویں آئینی ترمیم کیلئے سینیٹ ووٹنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق محمود خان اچکزئی کی زیرصدارت متحدہ اپوزیشن کا پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس ہوا، اپوزیشن کے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں سینیٹ میں ووٹنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیاگیا۔سینیٹرراجہ ناصر عباس نے کہاکہ ہم ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کرنے جارہے ہیں۔ مزید :
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا پارلیمنٹ ہاؤس مٹھائی کی ٹوکری لے کر آ گئے،فیصل واوڈا کی جانب سے پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں کو مٹھائی کھلائی گئی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فیصل واوڈا کاکہناتھا کہ میں ایڈوانس مٹھائی کھانے آیا ہوں،نوکری کے ساتھ نخرا نہیں چلے گا۔ ان کاکہناتھا کہ ڈیفنس لائن کو مزید ہم نے مضبوط کرنا ہے،جتنی چیزیں ہورہی ہیں وہ ہٹ کے نہیں ہو رہیں،جو چیز اس صدر کیلئے ہوگی وہ آگے کیلئے بھی ہوگی،آپ ستائیسویں ترمیم کی مٹھائی کھائیں اٹھائیسویں کی تیاری کریں۔ کیش لیس معیشت سے گورننس میں بہتری اور کرپشن میں کمی آئے گی: وزیراعظم مٹھائی لائی تو لائی، بڑی ہڈدرمی سے بانٹ بھی دی... ????فیصل...
دنیا کے مختلف ممالک سے پارلیمانی وفود بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔ یہ کانفرنس 11 اور 12 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق آذربائیجان، ازبکستان، کینیا، فلسطین، مراکش، روانڈا، مالدیپ، ملیشیا، فلپائن، سربیا، نیپال، لائبیریا، سعودی عرب اور دیگر دوست ممالک کے وفود اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: بین الاقوامی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی پارلیمانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا اردن سے نائب وزیرِاعظم توفیق کریشان کی قیادت میں وفد پہنچا جس میں رکن ایوانِ بالا راکان حمادہ الفواز سمیت دیگر حکام شامل ہیں۔ سینیٹ آف پاکستان کے سینئر افسران نے وفد کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ آذربائیجان سے نائب اسپیکر...
ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں عدالت نے سردار تنویر الیاس کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کیس پر سماعت کی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں عدالت نے سردار تنویر الیاس کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کیس پر سماعت کی۔ سردار تنویر الیاس کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی تاہم عدالت نے درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 نومبر تک ملتوی کر دی، سردار تنویر الیاس کے خلاف ایف آئی اے...
ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلیے سینیٹ کا اجلاس جاری، حکومت کا نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، سینیٹ میں ہمارا نمبر پورا ہے، جونہی ووٹر پورے پہنچیں گے ووٹنگ شروع کردی جائے گی۔ایوان بالا (سینیٹ) کا اجلاس سینیٹر منظور احمد کی صدارت میں جاری ہے جس میں مختلف رہنما اظہار خیال کر رہے ہیں۔ قبل ازیں سینیٹ اجلاس کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے بعد ناشتے میں آئے ہوئے اراکین پارلیمنٹ ناشتہ کرکے ایوان کی جانب چلے گئے۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان نے...
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، سینیٹ میں ہمارا نمبر پورا ہے، جونہی ووٹر پورے پہنچیں گے ووٹنگ شروع کردی جائے گی۔ ایوان بالا (سینیٹ) کا اجلاس سینیٹر منظور احمد کی صدارت میں جاری ہے جس میں مختلف رہنما اظہار خیال کر رہے ہیں۔ قبل ازیں سینیٹ اجلاس کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے بعد ناشتے میں آئے ہوئے اراکین پارلیمنٹ ناشتہ کرکے ایوان کی جانب چلے گئے۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ آئینی عدالت وقت کی ضرورت ہے، ملٹری کمانڈ کے معاملے پر طویل مشاورت کی گئی۔ ڈپٹی وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کی، اس دوران صحافی...
—فائل فوٹو 27ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر سینیٹ کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے صحافیوں نے سوال کیا کہ کیا سینیٹ میں نمبر پورے ہیں؟ جس پر اسحاق ڈار نے کہا کہ جی انشاء اللّٰہ۔صحافیوں نے پھر سوال کیا کہ کیا سینیٹر جان بلیدی صاحب مان گئے ہیں؟اسحاق ڈار نے کہا کہ جب ووٹنگ ہوگی تو پتہ چل جائے گا۔
—فائل فوٹو 27ویں آئینی ترمیم آج سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے جس کی کچھ شقوں میں ترامیم کی جا سکتی ہے۔پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں منظوری کے بعد 27ویں آئینی ترامیم آج سینیٹ میں پیش کی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی ہوسکتی ہے کہ وہ ججز جن کا تبادلہ ہو گیا لیکن وہ جانے سے گریزاں ہیں، انہیں فوری طور پر ریٹائر تصور نہیں کیا جائے گا، تبادلے پر معترض ججز کا کیس سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ ریٹائرڈ صدر کی سیاسی زندگی میں واپسی پر صدارتی استثنیٰ برقرار رکھنے یا نہ رکھنے پر بھی رات گئے غور کیا گیا، چیف الیکشن کمشنر تعیناتی...
اسلام آباد: سینیٹ کا اجلاس آج صبح 11:30 بجے شروع ہو گیا، جس میں قانون و انصاف کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے 27ویں آئینی ترمیم پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ترمیم کا بل ایوان میں پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹرز کے اعزاز میں وزیراعظم کی جانب سے پرتکلف ناشتہ بھی پیش کیا گیا، جس میں چنے، نان، حلوہ، آملیٹ، آلو کی بھجیا، لسی، کولڈ ڈرنکس اور منرل واٹر شامل تھے۔ اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کے علاوہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ایکٹ، میٹرو بس منصوبے، پاکستان سائیکالوجیکل کونسل، براڈکاسٹنگ کارپوریشن ایکٹ اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ایکٹ میں ترامیم کے بل بھی پیش کیے جائیں...
—فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی شدید علالت کے باعث اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں زیر علاج ہیں۔اس حوالے سے سینیٹر عرفان صدیقی کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ عرفان صدیقی سانس کی تکلیف کے باعث انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ عرفان صدیقی سانس کی تکلیف کے باعث گزشتہ کچھ دن سے اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ ستائیسویں آئینی ترمیم سینیٹ اجلاس کیلئے 45 نکاتی ایجنڈا جاری اسلام آباد ستائیسویں آئینی ترمیم سینٹ سے آج ہی... ذرائع کا بتانا ہے کہ سینیٹر عرفان صدیقی علالت کے باعث 27ویں آئینی ترمیم کے لیے ووٹ بھی کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ...
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی شدید علالت کے باعث اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں زیر علاج ہیں۔سینیٹر عرفان صدیقی کے اہلخانہ نے تصدیق کی ہے کہ عرفان صدیقی سانس کی تکلیف کے باعث انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔عرفان صدیقی کے اہلخانہ کا بتانا ہے کہ سانس کی تکلیف کے باعث گزشتہ کچھ دن سے عرفان صدیقی اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سینیڑ عرفان صدیقی علالت کے باعث 27 ویں آئینی ترمیم کے لیے ووٹ بھی کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔گزشتہ روز سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تمام 49 شقوں کی منظوری دیدی تھی جس...
اویس کیانی: سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈرعرفان صدیقی کے اہل خانہ کی وضاحت، کہا سینیٹر عرفان صدیقی سانس کی تکلیف کے باعث اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج ہیں. عرفان صدیقی کے اہل خانہ نے تصدیق کی کہ عرفان صدیقی انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں،انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل نہیں کیا گیا۔ قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا، سینیٹر عرفان صدیقی آج ستائیس ویں آئینی ترمیم کے لیے ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا یاد رہے کہ قانون و انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی...
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی منظوری کے بعد مجوزہ 27 ویں آئینی ترامیم کا مسودہ آج سینیٹ پیش کیا جائے گا۔ سینیٹ کا اجلاس آج 11 بجے طلب کیا گیا ہے، سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا جس کے مطابق ایوان میں 27 ویں آئینی ترمیم پر قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کی رپورٹ پیش کی جائے گی، سینیٹر فاروق ایچ نائیک ستائیس ویں آئینی ترمیم سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے جبکہ وزیرقانون ایوان میں ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی برائے قانون و انصاف نے مجوزہ آئینی ترمیم کا...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور ایوان بالا میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر عرفان صدیقی کی صحت کے حوالے سے اہل خانہ نے وضاحت جاری کی ہے۔ اہل خانہ کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ وہ سانس کی تکلیف کے باعث اسلام آباد کے ایک مقامی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (ICU) میں زیر علاج ہیں۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی کی حالت مستحکم ہے اور ڈاکٹرز کی ٹیم ان کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ اہل خانہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قیاس آرائیوں سے گریز کریں اور سینیٹر عرفان صدیقی کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کی متفقہ منظوری دے دی، آج سینیٹ میں پیش کی جائے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی شق وار متفقہ منظوری دے دی، جس کے بعد اسے آج سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر غور اور منظوری کیلیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کمیٹی روم نمبر 5 میں چیئرمین فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ، وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی، چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون فاروق ایچ...
پارلیمان کے ایوانِ بالا یعنی سینیٹ کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ کا اجلاس آج صبح 11 بج کر 30 منٹ پر منعقد ہوگا۔ جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں قانون و انصاف کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے 27ویں آئینی ترمیم پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک، جو حکمران مسلم لیگ (ن) کے اہم اتحادی ہیں، 27ویں آئینی ترمیم پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے۔ بعد ازاں وفاقی وزیر قانون و انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ ایوانِ بالا میں 27ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کریں گے۔ امید کی جا رہی ہے کہ سینیٹ پیر کے اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم...
فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں تجاویز سامنے آنے کے بعد کچھ ترامیم کی گئیں، ایم کیو ایم ،بلوچستان عوامی پارٹی ،مسلم لیگ ق ، عوامی نیشنل پارٹی کی ترامیم مسترد آئینی عدالتوں کے قیام اور زیرِ التوا مقدمات کے فیصلے کی مدت 6 ماہ سے بڑھا کر 1 سال کرنے کی ترمیم منظور،پی ٹی آئی، ایم ڈبلیو ایم اور پی کے میپ اور سنی اتحاد کونسل نے اجلاسوں کا بائیکاٹ کیا سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی شق وار متفقہ منظوری دے دی، جس کے بعد اسے صبح سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر غور اور منظوری...