2025-11-03@23:02:07 GMT
تلاش کی گنتی: 270
«خوراک کی قیمتوں میں»:
واشنگٹن: امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) نے والدین اور دانتوں کے ماہرین کو متنبہ کیا ہے کہ تین سال سے کم عمر بچوں کے لیے فلورائیڈ گولیوں کا استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے، لہٰذا ان کا استعمال نہ کیا جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف ڈی اے کے ترجمان نے کہاکہ چھوٹے بچوں میں ان گولیوں کے استعمال سے منفی اثرات کے شواہد سامنے آئے ہیں، جس کے بعد ادارے نے ان کی فروخت اور تجویز کرنے پر سخت موقف اختیار کیا ہے۔ ادارے نے واضح کیا کہ فلورائیڈ گولیاں کبھی بھی ایف ڈی اے کی باقاعدہ منظوری حاصل نہیں کر سکیں اور ان کا استعمال صرف انہی بچوں تک محدود ہونا چاہیے جو دانتوں...
نئی تحقیق کے مطابق امریکا میں نوجوان بالغوں میں ڈائیورٹیکولائٹس (Diverticulitis) جیسی آنتوں کی سنگین بیماری تیزی سے بڑھ رہی ہے، جو عموماً بڑھاپے میں لاحق ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: قبض کے علاج کے لیے کیوی اور رائی کی روٹی مفید قرار یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس (UCLA) اور وینڈر بلٹ یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2005 سے 2020 کے درمیان 50 سال سے کم عمر مریضوں میں اس بیماری کے شدید کیسز میں 52 فیصد اضافہ ہوا۔ تحقیق کے مطابق اسپتال میں داخل ہونے والے ایسے مریضوں کا تناسب 2005 میں 19 فیصد سے بڑھ کر 2020 میں 28 فیصد سے زیادہ ہو گیا۔ تحقیق کی سربراہ میڈیکل طالبہ ’شائنئی کم‘ کے مطابق...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار پاک افغان مذاکرات کی اگلی نشست سے قبل ترکیہ کا دورہ کریں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کے پاک افغان مزاکرات سے قبل ترکی میں ہوں گے، پاک، افغان مذاکرات سے پہلے اسحاق ڈار کی ترکی آمد متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر اسحاق ڈار ترکی جائیں گے اور غزہ امن منصوبے پر 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں شرکت کیلیے پاکستان کی تیاری مکمل کرلی۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سائیڈ لائن سفارتی رابطوں کی فالو اپ میٹنگ ترکی میں ہوگی جبکہ پاک افغان ڈائیلاگ سے پہلے اسلام آباد میں اہم سفارتی مصروفیات جاری ہیں۔ خطے میں سفارتی سرگرمیاں...
جب کوئی پیچھے سے دھمکی دے تو مذاکرات پر برا اثر پڑتا ہے: طالبان حکومت کے ترجمان taliban WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کی سویلین حکومت افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر کرنا چاہتی ہے لیکن پاکستانی فوج تعلقات کو بہتر بنانے کی ان کوششوں کو ناکام بنا رہی ہے۔پاکستانی فوج نے طالبان حکومت کے ترجمان کے اس الزام پر تاحال کوئی ردِعمل نہیں دیا ہے۔ ایک نجی پاکستانی ٹیلی ویژن چینل خیبر نیوز کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں مجاہد نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے تعلقات کے حوالے سے پاکستان میں دو طرح کے خیالات...
پنجاب بدستور بد ترین اسموگ کی لپیٹ میں جس کے باعث پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق قصور میں سب سے زیادہ 686 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ رائے ونڈ میں 601، گوجرانوالہ میں 442، فیصل آباد میں 337 اور شیخوپورہ میں 358 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 450 ہے۔ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور تیسرے نمبر پر ہے۔ محکمہ ماحولیات نے کہا کہ برکی روڈ، شاہدرہ، ملتان روڈ، جی ٹی روڈ، ایجرٹن روڈ پر اے کیو آئی 500 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ بھارت سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے افغان طالبان کو واپس ’تورا بورا‘ بھیجنے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے خواہاں طالبان عناصر، نے ہمارے عزم و حوصلے کا غلط اندازہ لگایا، اگر وہ لڑائی پر آمادہ ہیں تو دنیا ان کی دھمکیوں کو محض ایک تماشا سمجھے گی کسی بھی دہشت گردانہ حملے یا خود کش دھماکے کا مزہ چکھا دیں گے۔ ترکیہ کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے مابین ہونے والے مذاکرات کے بے نتیجہ ختم ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ محمدآصف کا موقف تھا کہ طالبان حکومت برادر ممالک سے مسلسل مذاکرات کے لیے درخواست کر...
خیبرپختونخوا حکومت سے افغان مذاکرات پر مشاورت نہیں کی گئی، سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام یا حکومت سے افغان مذاکرات پر مشاورت نہیں کی گئی، افغانستان کیساتھ مذاکرات خوش آئند ہیں، پاکستان کواپنا مفاد دیکھنا چاہیے ،خیبرپختونخوا مرکزی اسٹیک ہولڈر ہے،حکومت یا کے پی کی عوام سے افغان مذاکرات پر مشاورت نہیں کی گئی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخاب کے لیے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان کو اپنے مفادات کا خیال رکھنا چاہیے کیونکہ کوئی ملک کسی کا سگا نہیں ہوتا سب اپنے مفادات دیکھتے ہیں۔...
فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے امن کو تہہ بالا کرنے کی کوشش کی گئی تو ’اینج تے اینج ہی سہی۔ دوست ممالک کے کہنے پر کابل دہشت گردوں کی پشت پناہی نہیں کرے گا تو یہ ایک اہم نکتہ ہوگا۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جب تک امن اوراعتماد کی بحالی نہیں ہوگی تب تک تجارت یا دیگر مثبت پیشرفت ممکن نہیں، اگر کابل مثبت کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو ہم خوش آمدید کہیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اگر وہ ضد پر اڑے ہیں یا ہندوستان کی پراکسی کا کردار ادا کر رہے ہیں تو کچھ نہیں کہا جاسکتا، بھارت کے کہنے پر دہشت گردی یا ٹی...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارے ارکانِ اسمبلی چٹان کی طرح پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ اسپیکر کا الیکشن ہو یا وزارتِ اعلیٰ کے لیے میرا انتخاب، پارٹی کا کوئی بندا بھی اِدھر اُدھر نہیں ہوا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے میں گُڈ گورننس کی وجہ سے پی ٹی آئی کو تیسری بار حکومت ملی، ہم اس بار بھی پہلے کی طرح ڈیلیور کریں گے، خیبر پختونخوا میں بنیادی انسانی حقوق پامال نہیں ہونے دیں گے۔ سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 6 ارب 39 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے ہیں,مریم اورنگزیب انہوں نے کہا کہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ افغانستان کی تسلی تشفی ایک بار ہوچکی، ایک دو بار پھر ہوگی تو مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بھارت ہم سے بڑی قوت ہے، معرکہ حق دس بارہ گھنٹہ چلا اور پھر ان کو آرام آگیا جب کہ بھارت کی فوج ہم سے پانچ گنا زیادہ ہے، میں فیلڈ مارشل کی حکمت عملی سے متفق ہوں کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات ہی ہونا ہیں لیکن جب تک ان کی تسلی تشفی نہیں ہوگی، مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے، تسلی تشفی ایک بار ہوچکی ہے، ایک دو...
خیبر پختونخوا کے سابق مشیرِ اطلاعات اور رہنما بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ دوحا اور استنبول مذاکرات میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی نہ ہونا انتہائی قابلِ افسوس اور وفاقی حکومت کی بدنیتی کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن صوبہ ہے اور افغانستان کے ساتھ جاری کشیدگی کا سب سے زیادہ اثر اور نقصان اسی صوبے کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ مزید پڑھیں: استنبول مذاکرات کا تیسرا دور 18 گھنٹے جاری رہنے کے بعد ناکام، افغان وفد کا مؤقف بار بار تبدیل، بہتر نتائج کے لیے کوششیں جاری ڈاکٹر سیف کے مطابق، جعلی وفاقی حکومت قومی سلامتی جیسے حساس مسئلے پر بھی سیاست سے باز نہیں آ رہی۔ خیبر...
پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری کی ملاقات کی تصدیق کر دی۔پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی کور کمانڈر پشاور سے ملاقات ہوئی۔شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ ملاقات جمعہ کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ہوئی جس میں کور کمانڈر پشاور نے سہیل آفریدی کو وزارتِ اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ ملاقات میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ امن و امان سے متعلق پالیسی پر بانی پی ٹی آئی سے گائیڈ لائنز لوں گا۔پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ رہنمائی لینے کے بعد امن و امان...
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے اگر افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات سے معاملات طے نہیں پاتے تو پھر افغانستان کے ساتھ ہماری کھلی جنگ ہے۔ سیالکوٹ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا ہماری افواج اور پولیس اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں، ہم اور آپ اس لیے چین سے سوتے ہیں کہ آپ کے محافظ جاگ رہے ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ہم نے 40 سال تک افغانوں کی مہمان نوازی کی، دوحہ میں جن سے بات کر رہے تھے وہ سارے پاکستان میں جوان ہوئے، سمجھ نہیں آتا کہ اتنی مہمان نوازی کے باوجود افغانستان کا ہمارے ساتھ ایسا رویہ کیوں ہے، افغانستان ہمارے خلاف بھارت کی پراکسی...
پاک فوج کے دباؤ کی وجہ سے پاک افغان مذاکرات ممکن ہوئے، پختونخوا کے عوام کی رائے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس) ملک کے دیگر صوبوں کی طرح پاک افغان مذاکرات پر خیبر پختونخوا کی عوام نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ افغانستان پر حکمرانی کرنے والوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے، افغانستان میں جو حکومت بیٹھی ہے، اس کی پشت پناہی بھارت کر رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں کیونکہ یہ مذاکرات پاک فوج کے دباؤ کی وجہ سے ممکن ہوئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بحیثیتِ پشتون ہمیں افغان طالبان پر کوئی اعتماد نہیں...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے مابین فائر بندی میں مزید توسیع پر اتفاق کرلیا۔ برطانوی خبرایجنسی کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرات کی تکمیل تک جنگ بندی میں توسیع ہوئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 48 گھنٹوں کی جنگ بندی کے دوران دونوں ممالک تعمیری مذاکرات میں مصروف ہیں، پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کے تحت طالبان کے حملوں کو مؤثر طور پر پسپا کیا۔ دہشتگردی کو پاکستان کا اندرونی مسئلہ کہنے پر طالبان وزیر خارجہ کا بیان گمراہ کن ہے‘ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ثبوت کئی بار پیش کئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ طالبان فورسز اور ان کے زیرِ استعمال دہشت گرد ٹھکانوں کو...
کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے کراچی میں غیرقانونی اور خطرناک عمارتوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی۔ ڈیمولیشن اسکواڈ کی جانب سے آگرہ تاج کالونی لیاری میں ارحا آرکیڈ نام سے بنی غیر قانونی عمارت کو مسمار کیا گیا۔ ڈائریکٹر ڈیمولیشن ایس بی سی اے ریحان خان نے بتایا کہ ارحا آرکیڈ کو جولائی 2025 میں مخدوش قرار دیا گیا تھا، 60 گز پر گراؤنڈ پلس 7 فلور کی رہائشی عمارت بنائی گئی تھی۔ عمارت میں 14 خاندان رہائش پذیر ہیں، بالائی تین منزلیں خالی کروا لی گئی ہیں۔ رہائشی عمارت بغیر کسی نقشے کی منظوری کے بنائی گئی تھی۔ ڈائریکٹر ڈیمولیشن ایس بی سی اے کا کہنا تھا کہ 4 جولائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سے کی گئی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع کردی ہے، یہ فیصلہ دوحہ میں جاری مذاکرات کے دوران فریقین کی باہمی رضامندی سے کیا گیا ہے تاکہ مذاکرات کے عمل کو کسی رکاوٹ کے بغیر جاری رکھا جا سکے، دوحہ مذاکرات کے اختتام تک جنگ بندی برقرار رہے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان عارضی جنگ بندی کو دوحہ میں جاری مذاکرات کے اختتام تک بڑھا دیا گیا ہے، یہ توسیع افغان طالبان حکومت کی باضابطہ درخواست پر دی گئی ہے، پاکستان نے اس اقدام کو خیرسگالی اور خطے میں پائیدار امن کے فروغ کے طور پر لیا ہے۔سفارتی ذرائع کے...
سٹی 42: افغان طالبان حکومت کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع کر دی ہے۔افغان طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان عارضی جنگ بندی کو دوحہ میں جاری مذاکرات کے اختتام تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اسلام آباد:پاکستان نے افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سے کی گئی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع کردی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق افغان طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان عارضی جنگ بندی کو دوحہ میں جاری مذاکرات کے اختتام تک بڑھا دیا گیا ہے۔ فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا سفارتی ذرائع نے بتایا کہ عارضی جنگ بندی میں توسیع افغان طالبان حکومت کی درخواست پر کی گئی ہے...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ اگر حماس نے غزہ میں لوگوں کو قتل کرنا جاری رکھا تو ہمارے پاس اندر جاکر انہیں مارنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔(جاری ہے) ٹرمپ ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ اگر حماس نے غزہ میں لوگوں کو مارنا جاری رکھا تو ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا کہ ہم اندر جاکر انہیں ماریں۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کہ کون ان کو مارنے کے لیے جائے گا۔ انہوں نے بدھ کو تصدیق کی کہ امریکی فوج غزہ میں مداخلت نہیں کرے گی۔ ٹرمپ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے...
—فائل فوٹو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے کراچی میں مخدوش عمارتوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دیں۔ایس بی سی اے کے مطابق لیاری میں مخدوش قرار دی گئیں عمارتوں کو گرانے کا کام جاری ہے، آگرہ تاج کالونی میں دو مخدوش عمارتوں کو گرایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر ڈیمولیشن کا کہنا ہے کہ 7 منزلہ عمارت 60 گز کے پلاٹ پر تعمیر کی گئی تھی، عمارت کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خالی کرایا گیا تھا۔ڈی جی ایس بی سی اے کے مطابق کراچی میں مجموعی طور پر 540 عمارتوں کو خطرناک قرار دیا گیا۔ خطرناک عمارتوں میں سے 59 کو خالی کرایا جا چکا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مخدوش قرار دی...
پشاور: پی ٹی آئی کے وفد نے سلمان اکرم راجا کی قیادت میں گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کی قیادت میں پارٹی کے وفد نے گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ وفد میں اسپیکر بابر سلیم سواتی ، سابق گورنر شاہ فرمان خان ، تحریک انصاف پنجاب کے رہنما شوکت بسرا شامل تھے۔ اہم ملاقات میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی حلف برداری کی تقریب ، سیاسی صورتحال اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے...
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی دواسازصنعت کی ساکھ عالمی سطح پر مستحکم،عالمی کمپنیوں کی توجہ پاکستان پر مرکوز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) خصوصی سہولت سرمایہ کاری کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان کی دواسازصنعت کی ساکھ عالمی سطح پر مستحکم ہوئی ہے،ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان کی دواساز صنعت میں نمایاں ترقی ہوئی ہے، مقامی دواساز صنعت کی استعداد میں اضافہ اور عالمی کمپنیوں کی توجہ پاکستان پر مرکوز ہے۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق ہیلیون پاکستان لمیٹڈ ایک عالمی دواساز کمپنی ہے جو صحت و بہبود کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے،دواساز صنعت ملکی معیشت میں استحکام اور برآمدات کے فروغ میں اہم کردارادا کر رہی ہے۔آکسفورڈ اکنامکس کے مطابق دواساز صنعت پاکستان کی معیشت میں 27 ارب روپے کی شراکت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کی قیادت میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کی قیادت میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اہم ملاقات کی، جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی حلف برداری کی تقریب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات میں اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، سابق گورنر شاہ فرمان خان اور تحریک انصاف پنجاب کے رہنما شوکت بسرا بھی شریک تھے۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں آئینی امور، حلف برداری کے انتظامات اور صوبائی حکومت...
ملالہ یوسف زئی نے برطانیہ میں تعلیم کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے کا تذکرہ کرکے سب کو حیران کردیا۔ برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے چونکا دینے والے انکشاف میں بتایا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں دوستوں کے ساتھ ویڈ (Weed) کا نشہ کیا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ جب نشہ چڑھنے لگا تو مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے اچانک لندن سے واپس اپنے گاؤں سوات پہنچ گئی ہوں اور پھر وہی خوف، وہی چیخیں، وہی خون آلود مناظر سامنے آنے لگے۔ ملالہ نے کہا کہ اس قبل میں سمجھتی تھی کہ ماضی کی سب تلخ یادیں بھول چکی ہوں۔ مگر ویڈ نے پلک جھپکتے ہی مجھے پھر 15 سال پرانی ملالہ بنا دیا۔ وہی اسکول بس، وہی حملہ...
نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ آکسفرڈ یونیورسٹی کے دوستوں کے ساتھ ویڈ کا نشہ کیا تو گویا وہ یکایک لندن سے واپس سوات پہنچ گئی تھیں۔ برطانوی روزنامے کو انٹرویو میں ملالہ نے کہا کہ آکسفرڈ یونیورسٹی کے دوستوں کے ساتھ ویڈ کا نشہ کیا تو یوں لگا جیسے دوبارہ 15 برس کی ہوگئی، طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی۔ ملالہ نے کہا کہ لگتا تھا سب بھول چکی ہوں، لیکن نشہ کرتے ہی سب آنکھوں کے سامنے آگیا، اسکول بس، مسلح شخص اور ہر طرف خون ہی خون۔ ملالہ نے بتایا کہ دوستوں نے مجھے ایک کمرے میں پہنچادیا، جہاں اس وحشت کا دورہ پڑا۔ الٹیاں ہوئیں۔ دوست انیسہ نے اسپتال جانے...
جب علی امین گنڈاپور نے خود تسلیم کرلیا تو دستخط کی بات ہی نہیں رہی،سلمان اکرم راجہ،نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ علی امین گنڈاپور نے کل اسمبلی فلور پر استعفیٰ کا اعتراف کیا، علی امین گنڈاپور نے سب سے پہلے سہیل آفریدی کوووٹ دیا، گورنر نے دستخط پر اعتراض کیا، جب علی امین گنڈاپور نے خود تسلیم کرلیا تو دستخط کی بات ہی نہیں رہی،چیف جسٹس اپنے اختیارات کااستعمال کریں،اب وقت کی ضرورت ہے کہ وزیراعلیٰ حلف لے اور صوبہ چلائے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ گورنر نے حلف کے...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حلف برداری کے معاملے پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ عدالت میں داخلے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت سے اچھے فیصلے کی امید ہے، اب تو کوئی ایشو باقی نہیں رہا۔ 90 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ منتخب ہوچکے ہیں، اگر کوئی رکاوٹ ڈالتا ہے تو یہ آئین و قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: ن لیگ اور جے یو آئی نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب مسترد کردیا، عدالت جانے کا اعلان دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے پارلیمانی لیڈر لطف الرحمان بھی نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تعیناتی...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا کی استعفیٰ واپس بھیجنے کی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب ہوگا۔ جنید اکبر کا کہنا ہے کہ قانونی ٹیم تیار ہے، اس کے ساتھ مشاورت بھی ہو گئی، ہم آئینی راستہ اختیار کر رہے ہیں، آج ووٹنگ ہو گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے استعفیٰ دیا ہے، اپوزیشن کو اگر کوئی اعتراض ہو تو وہ عدالت آسکتے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری جنگ کو ختم کرانے کی کوشش کروں گا: ٹرمپ واضح رہے کہ گورنر...
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان (ٹی ٹی اے پی) نے سعودی عرب کی افغانستان کے ساتھ مذاکرات کی اپیل کی حمایت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اندرونی و بیرونی مسائل پر غور کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن اتحاد نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد وزیرِاعلیٰ کو اقتدار کی منتقلی میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔ اسلام آباد میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کی رہائش گاہ پر ہونے والے ٹی ٹی اے پی کے اجلاس میں اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی، سلمان اکرم راجا، اسد قیصر، محمد زبیر، علامہ احمد رضوی، ساجد ترین، زین...
بہت سے لوگ اس بات سے بے خبر ہیں کہ آنتوں کی صحت نہ صرف ہاضمے بلکہ ذہنی سکون اور مزاج پر بھی گہرا اثر ڈالتی ہے، ماہرین کے مطابق جب آنتیں غیر صحت مند ہو جائیں تو بے چینی، چڑچڑاپن، ڈپریشن اور گھبراہٹ کے دورے تک لاحق ہوسکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کیا معدے کی سوزش صرف خوراک میں زہر کے باعث ہوتی ہے؟ ہارورڈ سے تربیت یافتہ گیسٹرو اینٹرولوجسٹ ڈاکٹر سوربھ سیتھی کے مطابق آنتیں جسم کے ذہنی، جسمانی اور مدافعتی نظام سے براہِ راست جڑی ہوتی ہیں۔ صحت مند آنتیں بہتر موڈ، مضبوط قوتِ مدافعت اور مؤثر ہاضمے کو یقینی بناتی ہیں۔ تاہم روزمرہ کی چند عادتیں خاموشی سے آنتوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ پروسیسڈ اور پیک شدہ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا میں اپنا منتخب وزیراعلیٰ لانے یا وہاں گورنر راج نافذ کروانے کی سازش کررہی ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ گزشتہ 3 سے 4 دنوں کے دوران مسلم لیگ (ن) کے بعض رہنماؤں کی طرف سے ایک غلط بیانیہ پھیلایا جا رہا ہے جس میں تحریک انصاف کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی سرپرستی کرنے والا دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے، جبکہ حقیقت کچھ اور ہے۔ یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہو چکا، منظوری تک وہ وزیراعلیٰ رہیں...
یہ ساری افواہ ہے، ہماری پارٹی مضبوط اورمیری پارٹی چیئرمین شپ کا کوئی مسئلہ نہیں ، میں اگر استعفیٰ بھی دے دوں تو سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہماری پارٹی مکمل ختم ہوجائے گی،بیرسٹر گوہر عمران خان کو علی امین گنڈا پور سے صوبے میں امن امان اور دہشت گردی کے معاملات پر تحفظات تھے،ہماری گورنر سے درخواست ہے وہ استعفیٰ قبول کریں، پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں،گفتگو علی امین گنڈاپور کے بعد بیرسٹر گوہر کی بھی چھٹی، تحریک انصاف کے ممکنہ نئے چئیرمین کا نام سامنے آ گیا، پارٹی میں کئی بڑی تبدیلیاں متوقع۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کے بعد اب مرکزی قیادت میں بھی بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ذرائع کے...
سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیراعلی نہیں بن سکیں گے، ندیم افضل چن کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما ندیم افضل چن نے دعوی کیا ہے کہ ان کی معلومات کے مطابق سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی نہیں بنیں گے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اپنا نمائندہ ضرور پیش کرے گی اور کوئی سرپرائز بھی ممکن ہے، کیونکہ آنے والے دو دن خیبرپختونخوا کے سیاسی منظرنامے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے اپنے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کیا ہے اور جمعرات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور:۔ نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب کیسے ہوگا؟ طریقہ کار منظر عام پر آگیا ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا اپنا استعفیٰ گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کریں گے، گورنر استعفے کی سمری پر 48 گھنٹوں میں دستخط کرکے استعفیٰ کی منظوری دیں گے۔استعفیٰ منظور ہونے پرخیبر پختونخوا کی کابینہ بھی تحلیل ہو جائے گی۔ استعفیٰ منظوری کے بعد پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نئے وزیراعلیٰ کی نامزدگی کی توثیق کی جائے گی۔نامزد وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے اسپیکر کی جانب سے اسمبلی اجلاس طلب کیا جائے گا۔ اسمبلی اجلاس میں ووٹنگ کے ذریعے نامزد وزیراعلیٰ کو اپنی اکثریت ثابت کرنا ہوگی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے 145 اراکین کے ایوان میں اکثریت کے لیے 73 اراکین...
نامزد وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے سپیکر کی جانب سے اسمبلی اجلاس طلب کیا جائے گا، اسمبلی اجلاس میں ووٹنگ کے ذریعے نامزد وزیراعلیٰ کو اپنی اکثریت ثابت کرنا ہوگی۔ کے پی اسمبلی کے 145 اراکین کے ایوان میں اکثریت کے لئے 73 اراکین کی حمایت درکار ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب کیسے ہوگا۔؟ طریقہ کار منظر عام پر آگیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اپنا استعفیٰ گورنر کے پی کو ارسال کریں گے، گورنر استعفیٰ کی سمری پر 48 گھنٹوں میں دستخط کرکے استعفیٰ کی منظوری دیں گے۔ استعفیٰ منظور ہونے پر خیبر پختونخوا کی کابینہ بھی تحلیل ہو جائے گی، استعفیٰ منظوری کے بعد پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نئے وزیراعلیٰ کی نامزدگی...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما ندیم افضل چن نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی معلومات کے مطابق سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ نہیں بنیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اپنا نمائندہ ضرور پیش کرے گی اور کوئی سرپرائز بھی ممکن ہے، کیونکہ آنے والے دو دن خیبرپختونخوا کے سیاسی منظرنامے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے اور جمعرات کو اپنا استعفیٰ گورنر کو ارسال کر دیں گے۔ گورنر استعفیٰ کی سمری پر 48 گھنٹوں کے اندر دستخط کر کے اسے منظور کریں گے۔ استعفیٰ...
قاہرہ میں جاری غزہ جنگ بندی مذاکرات کے دوران ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حماس کے سینئر رہنما طاہر النونو نے بدھ کے روز بتایا کہ حماس اور اسرائیل کے مذاکرات کاروں نے قیدیوں اور یرغمالیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے، جو کسی ممکنہ معاہدے کی صورت میں رہا کیے جائیں گے۔ النونو نے کہا کہ حماس مذاکرات میں مثبت رویہ اختیار کیے ہوئے ہے اور ایک معاہدے تک پہنچنے کے حوالے سے پر امید ہے۔ بدھ کو قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی، ترکی کے انٹیلی جنس سربراہ ابراہیم کالن، امریکہ کے خصوصی مشرقِ وسطیٰ ایلچی اسٹیو وٹکوف، اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی مصر کے سیاحتی مقام شرم الشیخ میں...
پاکستان کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتوں لے لیا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابق کپتان نے بھارتی میڈیا کو ہم نام جاسوس پکڑے جانے پر ، جاسوس کے بجائے ان کی تصویر استعمال کرنے پر سخت تنقید کی اور کہا کہ اگر آپ اتنے ہی ڈیڑھ ہوشیار ہیں تو پہلے خبر کی تصدیق کرلیا کریں۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے سابق کھلاڑی نے صارفین سے بھی درخواست کی کوئی بھی تبصرہ کرنے سے قبل تصدیق کرلیں انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو مشورہ دوں گا کہ سوشل میڈیا پر ہر وسیم اکرم میں نہیں، جعلی...
مصر میں اسرائیلی اورفلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان جاری بالواستہ مذاکرات کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ، حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے لیے ناموں کی فہرست متعلقہ فریقین کے حوالے کردی ۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں دو سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں بدھ کے روز اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جب فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے قیدیوں کی فہرست ثالثی ممالک کے حوالے کی اور مذاکرات میں شریک تمام فریقین نے ’امید‘ کی فضا کا اظہار کیا ہے۔ حماس نے بیان میں کہا ہے کہ “ہم ،صدر ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے پر جاری مذاکرات سے پُرامید ہیں اور...
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ کے امیدوار ہوں گے سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ علی امین گنڈاپور نے علیمہ خان پر سنگین الزامات لگائے تھے.انہوں نے علیمہ خان پرپارٹی میں تقسیم کاالزام عائد کیا تھا۔ عمران خان نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشتگردی اور امن و امان کی صورتحال بہت خراب ہو چکی ہے آج بھی اورکزئی میں جوانوں کی شہادت پر بہت افسوس ہے اس لیے میرے پاس اب کوئی گنجائش نہیں بچی کہ میں تبدیلی نا کروں ۔ سلمان...
سٹی 42 : سلمان اکرم راجہ نے علی امین کو وزارت اعلیٰ سے ہٹائے جانے کی تصدیق کر دی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ یہ بات درست ہے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سہیل آفریدی کو خیبرپختونخوا کا نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا گیاہے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے تصدیق کی ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ان کے عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے اور ان کی جگہ سہیل آفریدی کو نیا وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پارٹی قیادت نے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے اور سہیل آفریدی کو وزارتِ اعلیٰ کے لیے متفقہ امیدوار کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔خیال رہےکہ سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے اور وہ پی کے 70 سے پہلی بار رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔ وہ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (آئی ایس ایف) خیبر پختونخوا...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اکتوبر2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی تبدیلی کی تصدیق کردی۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پی ٹی ائی کے پیٹرن انچیف عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ بات درست ہے کہ علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلی سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا یے اور ان کی جگہ سہیل آفریدی کو خیبرپختونخواہ کا کا نیا وزیر اعلی نامزد کیا گیا ہے۔ اس معاملے پر علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ وزرات اعلیٰ پارٹی سربراہ کی امانت ہے، عمران خان سے اڈیالہ جیل میں رہنماؤں کی ملاقات...
صنم جاوید کی گرفتاری پر خیبرپختونخوا حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے، پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر کامطالبہ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی صدر جنید اکبر نے مطالبہ کیا ہےکہ صنم جاوید کی گرفتاری پر خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے۔ایک بیان میں جیند اکبر کا کہنا تھا کہ صوبے میں پی ٹی آئی ورکرز محفوظ کیوں نہیں ہیں؟ صنم جاوید کی گرفتاری پر صوبائی حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے۔جنید اکبر نے مطالبہ کیا کہ واقعے پر آئی جی خیبر پختونخوا کو اسمبلی بلا کر وضاحت طلب کرنی چاہیے۔ واضح رہےکہ خاتون وکیل نے پشاور میں آفیسر میس کے سامنے سے پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔مقدمے کے متن کے مطابق صنم جاوید کو پشاور کی مصروف شاہراہ پر...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی صدر جنید اکبر نے پارٹی رہنما صنم جاوید کی گرفتاری پر خیبرپختونخوا حکومت سے پوزیشن واضح کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اپنے ایک بیان میں جنید اکبر نے کہاکہ صوبے میں پی ٹی آئی کارکن خود کو غیر محفوظ محسوس کررہے ہیں، اس لیے صوبائی حکومت کو فوری طور پر بتانا چاہیے کہ صنم جاوید کی گرفتاری کے پس منظر میں اصل صورتحال کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: صنم جاوید کے پشاور سے مبینہ اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج انہوں نے مطالبہ کیاکہ آئی جی خیبرپختونخوا کو اسمبلی میں طلب کیا جائے تاکہ وہ اس معاملے کی وضاحت کریں۔ یاد رہے کہ پشاور میں ایک خاتون وکیل نے آفیسرز میس کے قریب...
پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی پراسرار گمشدگی انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت واقعہ ہے۔ ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، صنم جاوید کی پراسرار گمشدگی آئین و قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماورائے عدالت کارروائیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی، صنم جاوید پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کا واحد "جرم" عمران خان کا ساتھ دینا ہے۔ صنم جاوید پہلے بھی بہت سی مشکلات اور صعوبتیں برداشت کر چکی ہیں۔
جنید اکبر کی جانب سے مطالبہ پی ٹی آئی کے مرکزی واٹس ایپ گروپ میں بھیجے گئے ایک آڈیو پیغام میں سامنے آیا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ کی تشکیل کردہ ٹیم مسائل کو کم کرنے کے بجائے مزید بڑھا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ جنید اکبر کی جانب سے مطالبہ پی ٹی آئی کے مرکزی واٹس ایپ گروپ میں بھیجے گئے ایک آڈیو پیغام میں سامنے آیا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ کی تشکیل کردہ ٹیم مسائل کو کم کرنے کے بجائے مزید بڑھا رہی ہے۔ انہوں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ غزہ امن منصوبے پر پہلا مرحلہ پیر (6 اکتوبر) سے قاہرہ میں شروع ہوگا، جہاں تکنیکی نوعیت کے مذاکرات ہوں گے۔ الجزیرہ کے مطابق ایک باخبر سفارتی ذریعے نے بتایا کہ مذاکرات کے لیے حماس کا وفد اتوار کو دوحہ سے قاہرہ روانہ ہوگا، جبکہ ایک قطری وفد بھی امن منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے شریک ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی 20 نکاتی جنگ بندی تجویز کے مطابق پہلے مرحلے میں تمام اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کے بدلے تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے۔ دوسری جانب، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے تصدیق کی کہ ایک اسرائیلی وفد بھی قاہرہ جائے گا تاکہ قیدیوں کی رہائی، جنگ بندی اور عملدرآمد کی...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے اور تکنیکی تربیت حاصل کرنے کے لیے 14 ارب روپے کا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی ضرورت ہے اور خوش آئند بات یہ ہے کہ وفاقی حکومت نے اس تجویز سے اتفاق کرلیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ پشاور سے جاری اعلامیے کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے تحت 26 ویں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کا دورہ کیا اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے ملاقات...
صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو میں بارشوں اور سیلاب سے 214 اسکولوں کی عمارتیں تباہ حال ہیں۔محکمہ ایجوکیشن ورکس نے ضلع جامشورو کے 214 اسکولوں کی عمارتوں کو زبوں حال قرار دیکر طلبا و ٹیچنگ اسٹاف کے لیے خطرناک قرار دیا ہے اور محکمہ تعلیم کو فوری طور بچوں و اسکول عملیکو متبادل عمارتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔اسکولوں کی خراب صورتحال کے باعث ہزاروں بچوں کا تعلیمی مستقبل دا ئوپر لگ گیا ہے۔متاثرہ اسکولوں میں سے 172 اسکول پرائمری ہیں جب کہ 42 ہائر سیکنڈری بوائز اسکول ہیں جن میں 10 ہزار سے زائد طلبا زیر تعلیم ہیں۔محکمہ ایجوکیشن ورکس کی ہدایت کو کئی روز گزرنے کے باوجود اب تک انہی عمارتوں میں بچے زیر تعلیم...
کراچی: وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) مزمل حسین ہالیپوٹو نے سندھ بھر میں خطرناک عمارتوں اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کردیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ اقدامات انسانی جانوں کے تحفظ، شہری سلامتی اور تعمیراتی عمل میں شفافیت لانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل نے صوبے کی تمام خطرناک عمارتوں کا جامع سروے کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ غیرقانونی اور بے ضابطہ تعمیرات کو فوری طور پر روک کر موقع پر ہی مسمار کیا جائے۔ انہوں نے بلڈنگ انسپکٹرز، سینئر انسپکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کو اپنی حدود میں باقاعدہ...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نون کے درمیان گزشتہ چند روز سے جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے سپیکر قومی اسمبلی نے دونوں بڑی جماعتوں کے درمیان رابطہ کروا دیا۔ سپیکر چیمبرز میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی بیٹھک ہوئی جس میں دونوں پی پی پی اور پی ایم ایل (ن) نے تمام مسائل افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے دونوں جماعتوں کے درمیان مذاکرات کا اہتمام کیا۔ پیپلزپارٹی کے ایک وفد نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 ستمبر 2025ء) یہ ابتدائی اعداد و شمار اگست میں ریکارڈ کی گئی 2.2فیصد کی شرح کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔ جرمن شہر ویزباڈن میں قائم وفاقی ادارہ برائے شماریات نے بتایا کہ ماہ بہ ماہ صارفین کے لیے قیمتوں میں 0.2 فیصد کا اضافہ ہوا، جس کی بنیادی وجہ خوراک اور خدمات کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ کامرس بینک کے اعلیٰ ماہر اقتصادیات یورگ کریمر نے کہا: ''مہنگائی اس سے زیادہ دیر تک برقرار ہے جتنی بہت سے لوگوں نے امید کی تھی۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کی اہم وجہ لیبر کے بہت زیادہ اخراجات ہیں، جو خدمات کی قیمتوں میں اضافے کے ذمہ دار ہیں۔...
وزیرصنعت پنجاب چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زونز اتھارٹی کا 10 واں اجلاس، نئی درخواستوں کا جائزہ لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زونز اتھارٹی کا 10 واں اجلاس منگل کو پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں خصوصی اقتصادی زونز کے حوالے سے درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان محکمہ صنعت و تجارت کے مطابق اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیااور سپیشل اکنامک زونز کے حوالے سے مختلف درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔سپیشل اکنامک زونز اتھارٹی نے نجی سیکٹر کے 3 سپشل اکنامک زونز میں توسیع اور ایک سول انٹر پرائز زون کی منظوری دی۔منظور شدہ درخواستیں مزید کارروائی کے لئے اسلام آباد سرمایہ کاری بورڈ بھجوائی جائیں گی۔توسیعی سپیشل اکنامک...
ٹرمپ نوبل انعام کے حقدار، لڑائی بند نہ کراتے تو نتائج تباہ کن ہوتے، جنگ جیت لی، اب امن جیتنے کے خواہشمند، وزیراعظم: بھارت کو مذاکرات کی پیشکش
اسلام آباد+نیو یارک (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور پر جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لئے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرقی محاذ سے بلااشتعال جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا۔ دشمن غرور میں لپٹا آیا اور ذلت کے ساتھ واپس لوٹا۔ پاکستان نے جنگ جیت لی، اب ہم امن جیتنے کے خواہاں ہیں۔ صدر ٹرمپ امن کے علمبردار ہیں، وہ بروقت اور فیصلہ کن مداخلت نہ کرتے تو مکمل جنگ کے نتائج تباہ کن ہوتے۔ سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی اعلان جنگ کے مترادف ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کا ظلم و جبر جلد ختم ہو جائے گا۔...
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ٹریفک پولیس اہلکار کی قیادت میں جاری بائیک ریلی کے دوران ایک نوجوان بغیر ہیلمٹ کے بائیک چلاتے ہوئے خطرناک انداز میں ون ویلنگ کرتا نظر آ رہا ہے۔ جس پر صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی جا رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان حفاظتی اقدامات کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی جان کو خطرے میں ڈال رہا ہے جبکہ اس دوران ٹریفک پولیس اہلکار بھی اس کے ساتھ موجود ہے۔ صارفین نے اس حرکت کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی لاپرواہی سڑکوں پر قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اور حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت پیر کو محکمہ صحت اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔وزیر ہاؤس پشاور کے تر جمان کے مطابق اجلاس میں محکمہ صحت کے ذیلی ادارے ہیلتھ کیئر کمیشن کی گزشتہ چھ مہینوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے صحت سمیت محکمہ صحت اور ہیلتھ کیئر کمیشن کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں متعلقہ حکام کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو رواں سال جنوری تا جون تک ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی ۔بر یفنگ کے مطابق وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت ہیلتھ کیئر کمیشن کے گذشتہ اجلاس میں...
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے متنازع صحافی رضوان رضی کی حمایت میں پنجاب حکومت کی مہم کو افسوسناک قرار دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن نے رضوان رضی کی حمایت میں پنجاب حکومت کی مہم کو افسوسناک قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم ہیگ (ن) اور پنجاب حکومت ایک بیمار شخص کی حمایت میں مہم چلا رہی ہے، جو افسوسناک امر ہے۔ It’s very sad to see that PML N And Punjab government has started a campaign in support of a sick man. This is a negative message for Sindh province. PML N’s Punjab government wants to divert the attention of public from poor performance in floods, because of inexperience and… pic.twitter.com/PZd9M9VYwQ — Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam)...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سعودیہ-فرانسیسی اعلامیے کی حمایت کرتے ہوئے حماس کے بغیر فلسطینی ریاست کی تجویز منظور کرلی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جمعے کو بھاری اکثریت سے نیو یارک ڈیکلریشن کے نام سے ایک قرارداد منظور کرلی۔ جس کا مقصد اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کا احیا کرنا ہے تاہم اس میں واضح طور پر حماس کو شامل نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ جنرل اسمبلی نے پہلی مرتبہ براہ راست 7 اکتوبر 2023 کے حملوں میں حماس کی جانب سے عام شہریوں پر کیے گئے حملوں کی مذمت کی ہے۔ اس اعلامیہ کے حق میں 142 رکن ممالک نے جب کہ 10 ممالک بشمول اسرائیل اور اس کے قریبی اتحادی امریکا نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ 12 رکن ممالک...
پختونخوا کی وفاق سے الگ پالیسی اور سابقہ حکومت میں مذاکرات نے دہشتگردوں کو حوصلہ دیا، دی ڈپلومیٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)دہشتگردی کے خلاف کامیابی اور مثر حکمتِ عملی کے لیے قومی یکجہتی ناگزیر ہوتی ہے، انسداد دہشت گردی میں کامیابی کا انحصار تمام اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی اتحاد میں مضمر ہے۔عالمی جریدے نے خیبر پختونخوا حکومت کی وفاق سے مختلف پالیسی کو دہشتگردی کے خاتمے میں بڑا چیلنج قرار دے دیا۔دی ڈپلومیٹ کے مطابق افواج پاکستان نے آپریشن ضربِ عضب اور ردالفساد جیسے کامیاب فوجی آپریشنز کیے لیکن گزشتہ دور حکومت میں فتن الخوارج سے مذاکرات اور واپسی کی غلط پالیسی نے دہشتگردوں کو حوصلہ دیا۔ پاکستان کی انسداد دہشت...
راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے شدت پسند گروہ “فتنہ الخوارج” سے تعلق رکھنے والے 19 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 9 اور 10 ستمبر کے دوران خیبرپختونخوا کے تین اضلاع میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر تین الگ الگ آپریشنز کیے گئے، جن میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ سب سے بڑی کارروائی ضلع مہمند کے علاقے گلونو میں کی گئی، جہاں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ایک مضبوط نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 دہشتگرد مارے گئے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے...
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 19 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 9 اور 10 ستمبر کو خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی گروہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 19 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خوارجی ہلاک، 2 زخمی آئی ایس پی آر کے مطابق ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ضلع مہمند کے علاقے گلونو میں کیا گیا، جہاں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 بھارتی پراکسی دہشتگرد ہلاک ہوئے۔...
اسلام آباد: دہشتگردی کے خلاف کامیابی اور مؤثر حکمتِ عملی کے لیے قومی یکجہتی ناگزیر ہوتی ہے، انسداد دہشت گردی میں کامیابی کا انحصار تمام اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی اتحاد میں مضمر ہے۔ عالمی جریدے نے خیبر پختونخوا حکومت کی وفاق سے مختلف پالیسی کو دہشتگردی کے خاتمے میں بڑا چیلنج قرار دے دیا۔ دی ڈپلومیٹ کے مطابق افواج پاکسان نے آپریشن ضربِ عضب اور ردالفساد جیسے کامیاب فوجی آپریشنز کیے لیکن گزشتہ دور حکومت میں فتنتہ الخوارج سے مذاکرات اور واپسی کی غلط پالیسی نے دہشگردوں کو حوصلہ دیا۔ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کے خلاف کوششیں سیاسی اختلافات سے متاثر ہو رہی ہیں۔ عالمی جریدے کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت وفاقی پالیسیوں سے ہٹ...
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اپنی ہی حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھادیے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے محکمہ خوراک کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ سیلاب آتے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف آپریشنز بھی ہوتے ہیں ایسے میں عوام کو خوراک فرہم کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابرسلیم سواتی نے اجلاس کے دوران محکمہ خوراک کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اتنا بڑا محکمہ صرف گندم اور آٹے کی خریداری کے لیے بیٹھا ہے، فوڈ گرین کے لیے محکمہ خوراک کیا کر رہا ہے۔صوبائی وزیر خوراک نے اسپیکر کے سوال پر کہا کہ ہمارے...
حکومت بلوچستان اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان کمشنر آفس کوئٹہ میں ہونے والے اہم مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ یہ مذاکرات وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر منعقد کیے گئے جن کا مقصد حالیہ سیاسی کشیدگی کو کم کرنا اور پرامن سیاسی ماحول کی بحالی تھا۔ یہ بھی پڑھیں: شہریوں کے معمولات زندگی میں رکاوٹ ڈالنے پر سخت کارروائی ہوگی، محکمہ داخلہ بلوچستان کا انتباہ اجلاس میں حکومتی وفد نے خیر سگالی کے طور پر اہم اقدامات کا اعلان کیا جن میں سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے گرفتار افراد کی فوری رہائی شامل ہے۔ مزید برآں کارکنوں اور قائدین کے خلاف درج مقدمات بھی واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیے: بلوچستان: اعلیٰ کوالٹی کی پیاز کی سعودی عرب میں ڈیمانڈ...
پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے محکمہ خوراک کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ سیلاب آتے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف آپریشنز بھی ہوتے ہیں ایسے میں عوام کو خوراک فرہم کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابرسلیم سواتی نے اجلاس کے دوران محکمہ خوراک کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اتنا بڑا محکمہ صرف گندم اور آٹے کی خریداری کے لیے بیٹھا ہے، فوڈ گرین کے لیے محکمہ خوراک کیا کر رہا ہے۔ صوبائی وزیر خوراک نے اسپیکر کے سوال پر کہا کہ ہمارے پاس صرف گندم ذخیرہ کرنے کےگودام ہیں۔ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے کہا کہ سیلاب آتے ہیں، دہشت گردی کے...
اسلام آباد: اگست 2025 میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 3 فیصد پر آگئی، جوگزشتہ دو ماہ میں سب سے کم سطح ہے، پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کے مطابق اس کمی کی بنیادی وجہ دیہی اور شہری علاقوں میں خراب ہونیوالی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں تقریباً 25 فیصد کمی ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے اگست کیلیے مہنگائی کی پیشگوئی 4 سے 5 فیصد تھی، جس کے برعکس اصل شرح کہیں کم رہی، تاہم وزارت نے خبردارکیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ زرعی علاقوں میں فصلوں کو نقصان پہنچنے کے باعث خوراک کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے۔ مہنگائی کے اعداد و شمار ایسے وقت پر جاری کیے گئے ہیں جب اسٹیٹ بینک...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے بھارت کا نیو نارمل کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے اور اب بھارت سے مذاکرات ہوں گے تو برابری کی بنیاد پر ہوں گے۔ چین روانگی سے پہلے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان سے ہمارا ایک ہی مطالبہ تھا کہ وہ کالعدم تحریک طالبان کے خلاف کارروائی کرے، ٹی ٹی پی کو ہمارے حوالے کرے یا ہماری سرحدوں سے دور لے جائے، افغانستان نے جو احتجاجی مراسلہ دیا ہے، اس کی وجوہات دیکھیں گے۔ انہوں نے بھارت سے مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا نیو نارمل کا بیانیہ دفن ہوچکا ہے، بھارت سے مذاکرات ہوں گے تو برابری کی...
ریستورانوں میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے آرڈرز لینا اکثر مضحکہ خیز بن جاتا ہے۔ حال ہی میں یہ صورتحال امریکا میں مشہور فاسٹ فوڈ چین ٹاکو بیل کے ساتھ بھی پیش آئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر مذاق بن جانے پر اس نے اپنی ڈرائیو تھرو سروسز میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال پر نظرثانی شروع کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں ریستوران چین کے اے آئی نظام نے عجیب و غریب غلطیاں کیں۔ یہ بھی پڑھیں: بے قابو اے آئی ماڈل بلیک میل بھی کرنے لگے، کنٹرول کیسے ممکن ہے؟ ٹاکو بیل کے جس اے آئی نظام کا ذکر ہو رہا ہے وہ دراصل ایک ’وائس اسسٹنٹ‘ ہے...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور نفرت یا خوف کی سیاست سے کچھ حاصل نہیں ہوگا‘ عمران خان کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں کیے جاسکتے‘مذاکرات ہمیشہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ہوتے ہیں. لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ملک کو سیاسی استحکام کی شدید ضرورت ہے اور سب سیاسی جماعتوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے تاکہ وہ پاکستان کو اپنے آباﺅ اجداد کے خواب کے مطابق بنا سکیں مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر میثاق استحکام کا اعلان کیا، جسے...
پشاور میں سیلاب زدگان کیلیے امداد جمع کرنے کے کیمپ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے میچنی گیٹ کے علاقے پیر بالا چوک میں سیلاب زدگان کے لیے چند اکٹھا کرنے والے افراد پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پی سی او والے فرحان سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے چل بسا۔ واقعے کے بعد جائے وقوع پر ایس ایس پی آپریشنز اور سی ٹی ڈی کے افسران سمیت ایس پی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او پہنچے۔ پولیس کے مطابق تھانہ مچنی گیٹ کی حدود...
ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر صبح 10 بج کر 30 منٹ پر باجوڑ سلارزئی کے لیے روانہ ہوا، امدادی کارروائیوں سے واپسی پر ہیلی کاپٹر مہمند میں حادثہ کا شکار ہوا ،حادثہ، خراب موسم اور شدید دھند کے باعث پیش آیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہیلی کاپٹر حادثے کی ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو موصول ہو گئی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر صبح 10 بج کر 30 منٹ پر باجوڑ سلارزئی کے لیے روانہ ہوا، امدادی کارروائیوں سے واپسی پر ہیلی کاپٹر مہمند میں حادثہ کا شکار ہوا ،حادثہ، خراب موسم اور شدید دھند کے باعث پیش آیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سرکاری ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس تاحال نہیں مل سکا ہے جب کہ سرکاری...
سٹی42: خیبرپختونخوا میں خوفناک بارشوں، سیلابی ریلوں اور برفانی گلیشئیرز کی جھیل پھٹنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 146 ہو گئی۔ کشمیر اور جی بی میں ہونے والی بارش اور سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان کو ملا کر مجموعی اموات ڈیڑھ سو سے زیادہ ہو چکی ہیںصرف بونیر میں 78 جاں بحق ہو چکے ہیں جہاں کئی علاقوں مین تباہ کن بارش کے ساتھ نالوں میں سیلابی ریلے آئے اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات ہوئے۔ دریائے سوات کے سیلابی ریلے میں پھنسے 12 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہ آزاد جموں و کشمیر میں سات، گلگت بلتستان اور پنجاب میں دو دو: افراد جاں بحق ہوئے دریائے سندھ چلاس میں اپنے...
ٹرمپ پیوٹن مذاکرات ناکام ہوئے تو بھارت پر مزید ٹیرف لگائیں گے، امریکا کی وارننگ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکا نے بھارت کو خبردار کردیا کہ اگر صدر ٹرمپ اور ولادیمیر پیوٹن کے درمیان مذاکرات ناکام ہوئے تو وہ بھارت پر مزید ٹیرف لگائیں گے۔امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا نے جو اضافی 25 فیصد ٹیرف بھارت پر لگائے ہیں وہ مزید بڑھائے جاسکتے ہیں۔ وزیرخزانہ نے بتایا کہ امریکا بھارت پر 25فیصد ٹیرف پہلے ہی لگا چکا ہے جبکہ روس سے پٹرولیم مصنوعات خریدنے کی پاداش میں اضافی 25 فیصد ٹیرف کا اطلاق اگلے کچھ دنوں میں ہوگا اور اس طرح بھارت کو امریکا کی جانب سے 50 فیصد...
امریکا نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ اور ولادیمیر پیوٹن کے درمیان مذاکرات ناکام ہوئے تو وہ بھارت پر مزید ٹیرف عائد کرےگا۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا نے بھارت پر پہلے ہی اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کیے ہیں، جو مزید بڑھائے جا سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ۔ پیوٹن سربراہی اجلاس: امریکا کی روس پر پابندیوں میں عارضی نرمی وزیر خزانہ نے بتایا کہ امریکا کی جانب سے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف پہلے ہی لگایا جا چکا ہے، جبکہ روس سے پیٹرولیم مصنوعات خریدنے کی پاداش میں اگلے چند دنوں میں اضافی 25 فیصد ٹیرف کا اطلاق بھی ہو جائے گا، جس کے بعد بھارت کو کل 50 فیصد...
سی ٹی ڈی کے مطابق ڈی ایس پی سردار حسین خان سمیت 14 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان پکڑے گئے ہیں، ملزمان کو گرفتار کرکے حساس مقامات پر حملوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے، ان کے زیر قبضہ اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا نے انسداد دہشت گردی سے متعلق کارروائیوں میں میں بڑی کامیابی حاصل کرلی اور پشاور میں مفتی منیر شاکر کے قتل میں ملوث گروپ کی شناخت کرلی ہے۔ سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا نے بتایا کہ مفتی منیر شاکر قتل کیس حل ہوا اور ملوث گروہ کی شناخت ہوگئی ہے اور ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ بیان میں...
پشاور: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا نے انسداد دہشت گردی سے متعلق کارروائیوں میں میں بڑی کامیابی حاصل کرلی اور پشاور میں مفتی منیر شاکر کے قتل میں ملوث گروپ کی شناخت کرلی ہے۔ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے بتایا کہ مفتی منیر شاکر قتل کیس حل ہوا اور ملوث گروہ کی شناخت ہوگئی ہے اور ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ پشاور میں 18 دہشت گردی کے واقعات میں ملوث گروہ گرفتار ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ڈی ایس پی سردار حسین خان سمیت 14 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان پکڑے گئے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے حساس مقامات پر حملوں کا...
یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا فیصلہ افسوسناک، حکومت سے درخواست ہے کہ اس پر دوبارہ توجہ دی جائے؛ آصفہ بھٹو
ویب ڈیسک : خاتونِ اول آصفہ بھٹو نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا حکومتی فیصلہ افسوسناک قرار دے دیا۔ ان خیالات کا اظہار خاتونِ اول آصفہ بھٹو نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران کیا، کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا حکومتی فیصلہ افسوسناک ہے۔ خاتونِ اول نے قومی اسمبلی میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ افسوس کے ساتھ علم ہوا ہے کہ لاکھوں لوگوں کو بے روز گار کیا جارہا ہے، حکومت سے درخواست ہے کہ اس پر دوبارہ توجہ دی جائے۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟ آصفہ بھٹو نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز بند کیے جارہے ہیں،...
فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوام کی آواز نہیں سنیں گے تو ملک اور جمہوریت کیلئے سنگین خطرات ہوں گے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے نااہلی کے نوٹیفکیشن پر مزید کارروائی کو روک دیا، ناانصافیوں کا سلسلہ اب رک جانا چاہیے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جارہا ہے، ہمارے ساتھ زیادتی اور ناانصافی ہو رہی ہے۔ پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب اور شبلی فراز کیخلاف مزید کارروائی سے روک دیاعدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو نئے اپوزیشن لیڈر کی تقریری سے روک دیا جبکہ سینیٹ چیئرمین کو بھی سینیٹ میں لیڈر...
خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں قومی جرگے اور طالبان کے درمیان قیامِ امن کے لیے ہونے والے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد باقاعدہ ملٹری آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ باجوڑ قومی جرگے اور طالبان کے درمیان 10 روز سے زائد مذاکرات جاری رہے، اس دوران مکمل فائر بندی رہی۔ جرگے نے طالبان کو قیامِ امن کے لیے علاقہ چھوڑنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔ صوبائی حکومت نے بھی عسکری آپریشن کی مخالفت کرتے ہوئے جرگے کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے واضح طور پر آپریشن کی اجازت نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز سے کرفیو اور دفعہ 144 نافذ کرنے کے اختیارات بھی...
نیند کے دوران بہت سے لوگ بے خبری میں اپنا منہ کھول کر سوتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس عادت کے پیچھے صحت کے کیا راز چھپے ہو سکتے ہیں؟ منہ کھول کر سونا کب معمول کی بات ہے اور کب یہ کسی بیماری کی نشانی ہو سکتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق کئی افراد کے لیے منہ کھول کر سونا بالکل معمول کی بات ہے اور یہ بذات خود بیماری کی علامت نہیں۔ عام طور پر جب ناک بند ہوتی ہے، مثلاً شدید زکام یا ٹانسلز بڑھنے کی صورت میں، لوگ سانس لینے کے لیے منہ کا سہارا لیتے ہیں۔ خاص طور پر بچوں میں یہ مسئلہ زیادہ دیکھا جاتا ہے، جہاں بڑھے ہوئے اڈینائڈز یا...
یہ سب کچھ آپ کی بدولت ممکن ہوا، آپ سرپرستی نہ کرتے تو یہ کامیابی حاصل نہ ہوتی، میٹرک امتحانات میں پنڈی بورڈ میں تیسری پوزیشن ہولڈر اکرام اللہ کی وزیراعظم سے گفتگو
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی بورڈ میں میٹرک کے امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم اکرام اللہ نے وزیراعظم شہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ سب کچھ آپ کی بدولت ممکن ہوا، آپ سرپرستی نہ کرتے تو یہ کامیابی حاصل نہ ہوتی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے بلوچستان کے طالب علم اکرام اللہ نے ملاقات کی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے بتایا کہ اکرام اللہ کاکڑکا خاندان سیلاب سے شدید متاثر ہوا تھا،دورہ قلعہ سیف اللہ کے دوران اکرام اللہ سے امدادی خیمے میں ملاقات ہوئی تھی، ،ملاقات میں اکرام اللہ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی، آج دیکھ کر خوشی ہوئی کہ اکرام اللہ محنت سے اپنے...
خیبر پختونخوا میں حکومت کی تبدیلی خارج از امکان نہیں،مناسب وقت پر اکثریت ثابت کرینگے، امیر مقام WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں حکومت کی تبدیلی خارج از امکان نہیں، مناسب وقت پر اکثریت ثابت کر کے دکھائیں گے، 53 اراکین اسمبلی کی صورت میں مضبوط اپوزیشن اتحاد خیبرپختونخوا میں پانسہ پلٹ سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہارِ انہوں نے صوابی میں ن لیگ خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی دلدار خان کی رہائش گاہ پر ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد کیا۔امیر مقام نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی لیڈر...
نوشین افتخار کی قرارداد ، ممکنہ طور شیخ وقاص اکرام کی نشست کا فیصلہ 11 اگست کے اجلاس میں متوقع ، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر
نوشین افتخار کی قرارداد ، ممکنہ طور شیخ وقاص اکرام کی نشست کا فیصلہ 11 اگست کے اجلاس میں متوقع ، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(ایڈیٹر انوسٹی گیشن ) تحرک انصاف کے محترک اور جھنگ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلسل چالیس روز غیر حاضر رہے۔ اس دورانیہ میں نا تو کوئی رخصت کی درخواست آئی اور نا ہی وہ خود ایوان میں آئے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے مطابق رول 44/1 کے تحت اگر کوئی رکن قومی اسمبلی بغیر کسی اطلاع کے ایوان سے مسلسل چالیس اجلاسوں میں غیر حاضر ہو اور اسپیکر قومی اسمبلی ایوان...
خیبرپختونخوا حکومت نے ایک بار پھر افغانستان کے ساتھ مذاکرات کو امن کے قیام کا اہم ذریعہ قرار دیتے ہوئے جامع بات چیت کی تجویز دے دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کا دہشتگردی کے خاتمے کے لیے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات ناگزیر ہیں۔ ان کے مطابق اس مقصد کے لیے وفاق، صوبائی حکومت اور قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک نمائندہ جرگے کی تشکیل ضروری ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہاکہ مقامی سطح پر ہونے والے جرگے بھی افغانستان کے ساتھ مذاکرات کی سفارش کررہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیاکہ افغانستان کو اعتماد میں...
کانگریس کے قومی خزانچی نے کہا کہ کانگریس کے پانچ بنیادی اصول ہیں آئین کی بالادستی، سماجی انصاف، شمولیتی ترقی، تمام مذاہب کے درمیان ہم آہنگی اور وفاقی ڈھانچے کا تحفظ۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے قومی خزانچی اجے ماکن نے کانگریس کی سالانہ قانونی کانکلیو 2025ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی آئینی اقدار آج شدید خطرے میں ہیں اور اس نظریاتی جنگ میں وکلاء کو سب سے آگے آنا ہوگا۔ کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ کانگریس کی بنیاد پانچ بنیادی اصولوں پر ہے۔ اجے ماکن نے کہا کہ کانگریس کے پانچ بنیادی اصول ہیں آئین کی بالادستی، سماجی انصاف، شمولیتی ترقی، تمام مذاہب کے درمیان ہم آہنگی اور وفاقی ڈھانچے کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اگست 2025ء) اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق مذاکرات میں جلد پیش رفت نہ ہوئی تولڑائی بلاتعطل جاری رہے گی۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے جمعے کو غزہ میں افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ''میرا اندازہ ہے کہ آنے والے دنوں میں واضح ہو جائے گا کہ کیا ہم یرغمالیوں کی رہائی کے کسی معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں؟ اگر نہیں، تو جنگ بغیر رکے جاری رہے گی۔‘‘ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں زامیر کو غزہ کے ایک...