2025-09-18@16:34:35 GMT
تلاش کی گنتی: 1197
«ساتھ تجارتی جنگ»:
متحدہ عرب امارات نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا تو امارات، اسرائیل سے اپنے سفارتی تعلقات محدود کر سکتا ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ابوظہبی کی جانب سے اسرائیل کو واضح طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے کہ مغربی کنارے کا الحاق امارات کے لیے ”ریڈ لائن“ ہے۔ اگر اسرائیل نے یہ قدم اٹھایا تو متحدہ عرب امارات اپنے سفیر کو واپس بلانے جیسے اقدامات پر غور کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ امارات نے 2020 میں امریکا کی ثالثی میں ابراہام معاہدے کے تحت اسرائیل سے تعلقات قائم کیے تھے، جو اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور...
امریکا اور برطانیہ نے تجارتی شعبوں میں ایک ساتھ ملکر کام کرنے کا عہد کیا ہے اور متعدد معاہدوں پر دستخط کردیئے گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کے دورے پر پہنچ گئے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے چیكرز پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور بعد ازاں وزیراعظم اسٹار کیئر سے دوبدو ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، عالمی سیاست اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی جس کے دوران دفاعی، سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے، تجارتی تعلقات کو وسعت دینے اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجز پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے صدر ٹرمپ کو...
ابوظہبی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 ) اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مغربی کنارے کو ضم کرنے پرمتحدہ عرب امارات (یو اے ای) اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی سطح کم کر سکتا ہے عالمی نشریاتی ادارے نے یواے ای کے اعلی ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ ابوظہبی نے نیتن یاہو کی دائیں بازو کی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ ویسٹ بینک کے کسی بھی حصے کی ضم کاری ریڈ لائن ہوگی مگر انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس کے بعد کیا اقدامات ہو سکتے ہیں.(جاری ہے) متحدہ عرب امارات نے 2020 میں ابراہیمی معاہدوں کے تحت اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کیے تھے اور ممکنہ ردعمل میں اپنا سفیر واپس...
یورپی یونین نے غزہ میں جاری جنگ کے تناظر میں اسرائیل پر دباؤ بڑھاتے ہوئے تجارتی تعلقات محدود کرنے اور اسرائیلی وزرا پر پابندیاں عائد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ یہ اقدام اب تک کا سب سے سخت مؤقف قرار دیا جا رہا ہے، تاہم جرمنی اور اٹلی سمیت بعض رکن ممالک کی مزاحمت کے باعث اس کے منظور ہونے میں مشکلات درپیش ہیں۔ EU proposes suspension of trade concessions with Israel and sanctions on ‘extremist ministers’ and violent illegal settlers over Gaza war https://t.co/WDLDQjuttg pic.twitter.com/77eZYisRuV — Al Jazeera English (@AJEnglish) September 17, 2025 مالی معاونت منجمد کرنے کا اعلان یورپی کمیشن نے اپنے طور پر فوری اقدام کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ دو طرفہ تعاون کے تحت...
اپنے ایک بیان میں شامی رژیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر سیکورٹی معاہدہ طے پا گیا تو دیگر معاہدوں کی راہ بھی ہموار ہو سکتی ہے، لیکن تاحال اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شام کی باغی و عبوری حکومت کے سربراہ "ابو محمد الجولانی" نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ سیکورٹی معاملات پر بات چیت جاری ہے اور ممکن ہے کہ آنے والے دنوں میں کوئی نتیجہ نکل آئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سیکورٹی معاہدہ طے پا گیا تو دیگر معاہدوں کی راہ بھی ہموار ہو سکتی ہے، لیکن تاحال اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ...
اسلام ٹائمز: یہ ایک بہت اہم مسئلہ ہے اور اس سے دونوں فریقوں کو معاشی نقطہ نظر سے فائدہ ہوتا ہے۔ دریں اثنا، ترک حکام اور حکومت کے اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنے کے بارے میں عوامی بیانات زیادہ تر مقامی اور عالمی رائے عامہ میں پانی ساکھ برقرار رکھنے کے لئے ہیں، اور جب تک کشیدگی "بیان بازی کی سطح پر" رہے گی، اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ ترکی اور اسرائیل کے مابین منافع بخش تجارت کے راستے میں کوئی تبدیلی آئے گی۔ خصوصی رپورٹ: عرب مسلم ممالک کی طرح موجودہ ترک حکومت بدقسمتی سے صہیونی حکومت کے اہم معاشی اور تجارتی سپلائرز میں سے ایک ہے۔ گزشتہ دو سالوں کے دوران غزہ کی پٹی...
وزیراعظم شہباز شریف نے جاپان کے ساتھ صنعتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی ہے، جو نہ صرف موجودہ تعاون کو بڑھائے گی بلکہ جاپانی کمپنیوں کو درپیش مسائل کے حل اور نئی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔کمیٹی کی سربراہی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار کریں گے، جبکہ وزارت صنعت و پیداوار، وزارت تجارت، اقتصادی امور ڈویژن، وزارت اوورسیز، وزارت داخلہ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور اسٹیٹ بینک کے اعلیٰ افسران اس کے رکن ہوں گے۔ اس کے علاوہ پاکستان جاپان بزنس فورم کے نمائندے، پارلیمانی سیکریٹری برائے تجارت ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی اور سابق سفیر برائے جاپان چوہدری آصف محمود بھی...
بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر کھنچوانے پر بھی پابندی عائدکردی گئی۔ ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے نیٹس میں پریکٹس کرانے کیلیے آنے والے کلب کرکٹرز پر موبائل فونز سے تصاویر لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔ عام طور پر مہمان سائیڈز کو دبئی کے مختلف کلبز کے بولرز پریکٹس کراتے ہیں۔ اس مرتبہ پاکستانی نیٹ بولرز کے بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر لینے پر نہ صرف پابندی عائد کردی گئی ہے بلکہ اس مقصد کیلیے جو بھی کلب کرکٹرز آتے ہیں ان سے موبائل فون لے لیے جاتے اور جب ٹیم اپنا سامان پیک کرکے واپس روانہ ہوتی تب ہی یہ موبائل واپس کیے جاتے ہیں۔
ویب ڈیسک: پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے پاکستان کو بھارت کے ساتھ کرکٹ نہ کھیلنے کا مشورہ دیدیا۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلنی چاہیے، بھارت پاکستان کے وجود سے خوش نہیں ، وہ پاکستان سے نفرت کرتا ہے اور بھارت ہمارے ساتھ کرکٹ کھیل کر ہماری ہی بے عزتی کرتا ہے، اس سے بہتر ہے کہ ہم بھارت کیساتھ کرکٹ نہ کھیلیں۔ رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب مشاہد حسین نے کہا کہ بھارتی ہم سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں، وہ پاکستان آنے سے انکار کردیتے ہیں، بھارت...
کراچی میں بچے اور بچیوں سے زیادتی کرنے اور ان کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے الزام میں قیوم آباد کے علاقے سے ایک شبیر احمد نامی شخص گرفتار کرلیا گیا جس کے بارے میں متاثرہ محلے کے مکینوں نے تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے گزشتہ تقریباً 10 سالوں سے کم عمر بچیوں اور لڑکوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور اس عمل کی ویڈیوز بنائیں۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور یو ایس بیز برآمد کیں جن میں یہ غیر اخلاقی ویڈیوز موجود تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کا مرتکب شخص گرفتار، ویڈیوز برآمد، این سی آر سی کا شدید ردعمل ابتدائی طبی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: ایشیا کپ میں شریک بھارتی کرکٹرز دبئی میں پریکٹس کے دوران پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ میل جول یا تصاویر بنوانے سے مکمل طور پر گریز کر رہے ہیں۔یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب چند روز قبل بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی ایشین کرکٹ کونسل اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی سے مصافحے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس پر بھارتی میڈیا اور صارفین نے سخت ردعمل دیا۔آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں بھارتی ٹیم جب پریکٹس کے لیے آتی ہے تو مختلف کلبز سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نیٹ بولنگ کرانے پہنچتے ہیں۔ تاہم بھارتی ٹیم انتظامیہ نے ان بولرز پر سخت ہدایات عائد کر رکھی ہیں کہ وہ اسمارٹ...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 ستمبر ۔2025 )لاہور میں تیزی کے ساتھ زمین سے پانی نکالے جانے کی وجہ سے خطے میں زیر زمین شدید پانی کی قلت ہوگئی ہے تفصیلات کے مطابق محکمہ ایریگیشن رسرچ انسٹی ٹیوٹ نے کہا ہے کہ لاہور میں حالیہ بارشیں بھی زیر زمین پانی کی سطح کو قدرتی طور پر بلند کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں ایریگیشن رسرچ انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ زیر زمین پانی کی سطح کو بلند رکھنے کے لئے ہنگامی صورتحال کے تحت تمام چھوٹے بڑے نجی سرکاری سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں سمیت ہاﺅ سنگ سوسائٹی میں ری چارجنگ کنویں بنانا ہونگے کیونکہ لاہور زیر زمین پانی کی سطح خطر ناک حد تک کم ہو رہی ہے.(جاری ہے) ...
صدرِ ملکت آصف علی زرداری نے شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین وُو لی سے ملاقات کی ہے، جس میں توانائی کے شعبے میں تعاون اور پاکستان میں جاری منصوبوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر تھر میں کوئلہ گیسیفیکیشن پلانٹ کے قیام کے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ ملاقات کے دوران صدر مملکت کو شنگھائی الیکٹرک کے پاکستان میں جاری توانائی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: تھر کوئلہ ذخائر ملک کو ایک صدی تک کتنی بجلی دے سکتے ہیں؟ صدر زرداری نے شنگھائی الیکٹرک کی جانب سے پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں ادا کیے جانے والے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کمپنی نہ صرف توانائی کے شعبے...
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سی پیک پاک چین دوستی کا عملی ثبوت اور علاقائی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے۔ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی کی دنیا میں کوئی مثال نہیں، دونوں ممالک نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ چین: صدر آصف علی زرداری کا جے 10 سی طیارے بنانیوالے ایئر کرافٹ کمپلیکس کا دورہصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جے 10 سی طیارے بنانے والے ایئر کرافٹ کمپلیکس کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں، ہر علاقائی اور عالمی فورم پر دونوں ممالک...
لاہور میں تیزی کے ساتھ زمین سے پانی نکالے جانے کیوجہ سے خطے میں زیر زمین شدید پانی کی قلت ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایریگیشن رسرچ انسٹی ٹیوٹ نے کہا ہے کہ لاہور میں حالیہ بارشیں بھی زیر زمین پانی کی سطح کو قدرتی طور پر بلند کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں۔ ایریگیشن رسرچ انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ زیر زمین پانی کی سطح کو بلند رکھنے کے لیے ہنگامی صورتحال کے تحت تمام چھوٹے بڑے نجی سرکاری اسکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں سمیت ہاؤسنگ سوسائٹی میں ری چارجنگ کنویں بنانا ہونگے۔ کیونکہ لاہور زیر زمین پانی کی سطح خطر ناک حد تک کم ہو رہی ہے۔ محکمہ ایریگیشن رسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ذاکر حسین سیال نے ایکسپریس...
اولڈبری، ویسٹ مڈلینڈز: برطانیہ میں ایک سکھ خاتون کو دو سفید فام مردوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ واقعہ دن کے وقت ہوا، اور ملزمان نے دورانِ حملہ نسلی تعصب پر مبنی کلمات بولے، جیسے کہ "تم اس ملک کی نہیں ہیں، واپس جاؤ”۔ پولیس نے معاملے کو “نسلی طور پر جانبدار حملہ” قرار دیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں، جن میں CCTV فوٹیج، فارنسک معائنہ اور دیگر شواہد شامل ہیں۔ علاقائی سکھ کمیونٹی اور مقامی ارکانِ پارلیمان نے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی شخص واقعے کے وقت وہاں موجود تھا یا کوئی فوٹیج یا معلومات رکھتا ہے، تو فوراً سامنے آئے۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 12 جوانوں کی نمازِ جنازہ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت پاکستان تحریک انصاف کا کوئی رہنما شریک نہیں ہوا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ افغانستان سے بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں نے آج خیبرپختونخوا میں ہمارے 12 جری سپوتوں کو شہید کیا۔ آج KPK میں افغانستان سے بھارتی سپانسرڈ دھشت گردوں نے ھمارے 12جری جوان بیٹے شہید کیے۔ انکے جنازوں میں سول اور فوجی قیادت نے شرکت کی۔ KPK کے وزیر اعلی سمیت pti لیڈرشپ کا کوئ فرد شریک نہ ھوا۔تحریک انصاف اس جنگ میں کس کے ساتھ ھے ؟ کیا وہ ھمارے جوان بیٹوں کے...
اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 12 جری جوانوں کی نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوئی رہنما شریک نہیں ہوا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ آج کے پی میں افغانستان سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں نے ہمارے 12 جری جوان شہید کیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے جنازوں میں سول اور فوجی قیادت نے شرکت کی جبکہ وزیراعلیٰ کے پی سمیت پی ٹی آئی لیڈر شپ کا کوئی بھی رکن شریک نہیں ہوا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف اس جنگ میں کس...
برطانیہ کے علاقے اولڈبیری میں ایک دلخراش واقعے میں 20 برس کی ایک سکھ بھارتی خاتون کو 2 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس دوران نسل پرستانہ جملے کستے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ملک واپس چلی جائے۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس کے مطابق یہ حملہ نسلی بنیادوں پر مشتمل قرار دیا جا رہا ہے۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے نہ صرف زیادتی کی بلکہ اسے گالیاں بھی دیں۔ پولیس نے کہا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور سی سی ٹی وی و فرانزک تحقیقات جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: نسل پرستانہ زبان استعمال کرنے پر جنوبی افریقا کے رکن پارلیمنٹ معطل برمنگھم لائیو کے مطابق دونوں مشتبہ افراد گورے ہیں؛...
دبئی(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ سیتانشو کوٹک نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ سے متعلق سیاسی ہلچل کے باوجود ٹیم کی نظریں صرف اور صرف کرکٹ پر ہیں۔ پاکستان اور بھارت کل دبئی میں آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ دونوں ملکوں کے درمیان رواں سال مئی میں سرحدی کشیدگی کے بعد پہلا ٹکراؤ ہوگا، جس نے میچ کو مزید حساس بنا دیا ہے۔ کوٹک نے دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: “جب بی سی سی آئی نے کہا کہ وہ حکومت کے فیصلے کے ساتھ ہے تو ہماری توجہ صرف میچ پر ہی رہی۔ پاکستان بمقابلہ بھارت ہمیشہ ایک سنسنی خیز مقابلہ ہوتا...
کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے نوجوان اداکار اور موسیقار ثمر جعفری نے ایک انٹرویو میں بھارتی فلم انڈسٹری اور موسیقی کے حوالے سے اپنے خوابوں اور خواہشات کا اظہار کیا۔ ثمر جعفری نے ایک پوڈ کاسٹ گفتگو کے دوران بتایا کہ وہ بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو عالیہ بھٹ کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کرن جوہر کی فلموں کے مداح ہیں، خاص طور پر ان فلموں کے جن میں کالج لائف کو دکھایا گیا ہے جیسے اسٹوڈنٹ آف دی ایئر۔ اپنے پسندیدہ بھارتی کرکٹر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے ویرات کوہلی کے مداح رہے ہیں۔ موسیقی کے میدان میں ثمر جعفری نے اپنی خواہشات...
حنیف محمد ٹرافی کرکٹ ٹورنا منٹ کے تیسرے راونڈ میں دوسرے دن بھی بیٹگ کا طوفان تھم نہ سکا۔ گروپ اے میں ملتان اسٹیڈیم پر کراچی وائٹس کے خلاف فیصل آباد اپنی پہلی باری میں 387 رنزجوڑنے میں کامیاب رہی۔ 103 رنز کے ساتھ دوبارہ بیٹنگ کے لیے آنے والے عبدالصمد اپنی ڈبل سنچری مکمل نہ کر سکے، ان کی 191 رنز کی اننگز میں 15 چوکے اور 4 چھکے شامل رہے، علی شان نے 61 رنز بنائے۔ معاذ خرم نے 75 رنز دے کر6 وکٹیں اپنے نام کیں۔ جواب میں مشکلات کا شکار کراچی وائٹس نے 127 رنز پر 7 وکٹیں کھودیں،خواجہ محمد نافع21، محمد طحہ 18، کپتان سیف اللہ بنگش 15، سعد بیگ 14 اور عبدالباسط 13 رنز...
بیوی کا نان و نفقہ نکاح کے ساتھ ہی شروع ہو جاتا ہے، رخصتی سے مشروط نہیں، سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ نے واضح کر دیا کہ نکاح کے ساتھ ہی بیوی کا حقِ نان و نفقہ شروع ہو جاتا ہے، یہ رخصتی یا ازدواجی تعلقات سے مشروط نہیں۔جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ نان و نفقہ کا حق نکاح کے ساتھ ہی شروع ہو جاتا ہے، اور اس کی ادائیگی شوہر کا قانونی فریضہ ہے اس کی صوابدید پر منحصر نہیں۔پندرہ صفحات کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے رخصتی نہ...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک اہم مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بیوی کا حق نان و نفقہ نکاح کے ساتھ ہی شروع ہو جاتا ہے، یہ نہ تو ازدواجی تعلقات یا رخصتی سے مشروط ہے اور نہ ہی شوہر کی صوابدید پر منحصر ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نان و نفقہ کی ادائیگی شوہر کا قانونی فریضہ ہے جو نکاح کی تکمیل کے ساتھ ہی لازم ہو جاتا ہے۔ رخصتی نہ ہونے پر شوہر کو نان و نفقہ سے بری الذمہ قرار...
ملیالم ریپر ہیرن داس مرلی عرف ویدن کو خاتون ڈاکٹر سے ریپ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور ملیالم ریپر ویدن کو عصمت دری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 27 اگست کو کیرالہ ہائی کورٹ نے شادی کے جھوٹے وعدے اور ریپ کے الزام کے کیس میں ویدان کو مشروط ضمانت دی تھی۔ عدالت نے انہیں منگل سے لگاتار دو دن تک تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی تھی تاہم پوچھ گچھ کے دوسرے دن انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس اب انہیں ضمانت پر رہا کرنے سے پہلے طبی معائنہ کرے گی۔ یاد رہے کہ گلوکار پر یہ مقدمہ ایک خاتون ڈاکٹر کی جانب سے دائر کیا گیا تھا، جس نے الزام لگایا...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاک فوج کے کامیاب آپریشن میں ہتھیار ڈالنے والے خارجی کا تہلکہ خیز اعترافی بیان سامنے آگیا، گل بہادر گروپ کے دہشت گرد عبدالصمد نے فتنہ الخوارج کے بارے میں ہوش ربا انکشافات کیے۔ عبدالصمد نے اعترافی بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں نے تقریباً ساڑھے چار سال افغانستان میں گزارے اور وہاں میں نے کلاشنکوف چلانے کی ٹریننگ حاصل کی اور اس کے بعد منظر ہیل پہنچا جہاں گل بہادر گروپ کے کمانڈر صادق سے ملا اور تین ماہ گزارے۔ خارجی نے انکشاف کیا کہ بعد ازاں زنگوٹی خرسین آیا جہاں حافظ گل بہادر گروپ کے کمانڈر اسد سے ملا اور گروپ میں شامل ہوا، زنگوٹی کی مینار والی مسجد میں اسد ملا فوج...
نیویارک (نیوزڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے پاکستان میں ہونے والے سیلاب کے نقصانات کا ذمہ دار بھارت کو قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے حمایت کا مطالبہ کردیا۔ اقوام متحدہ میں سندھ طاس معاہدے اور پاکستان کے آبی بحران کے مسائل اور لائحہ عمل کے موضوع پر اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے فصلیں تباہ ہوئیں اور لوگ بے گھر ہوئے، پانی کو بطورہتھیار استعمال نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اس موقع پر عالمی برادری ہمارے ساتھ کھڑی ہوگی، موجودہ دور میں واٹر سکیورٹی اہم چیلنج ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت...
نیو یارک: قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے دوحہ پر حملہ کرکے سفارتکاری کی توہین کی ہے اور یہ اقدام غزہ میں امن قائم کرنے کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں قطری وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی حملے سے جانی و مالی نقصان ہوا اور یہ حملہ حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ جنگ بندی کی کوششوں کو بھی ناکام بنانے کی سازش ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ قطر اپنا ثالثی اور انسانی کردار جاری رکھے گا اور خونریزی کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر اپنی سفارتی کوششیں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے آگے بڑھائے گا۔...
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے پاکستان میں ہونے والے سیلاب کے نقصانات کا ذمہ دار بھارت کو قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے ساتھ کھڑا ہونے کا مطالبہ کردیا۔ اقوام متحدہ میں سندھ طاس معاہدے اور پاکستان کے آبی بحران کے چلیز اور لائحہ عمل کے موجود پر اہم اجلاس ہوا۔ جس میں خطاب کرتے ہوئے مستقل پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے فصلیں تباہ ہوئیں اور لوگ بے گھر ہوئے، پانی کو بطورہتھیار استعمال نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اس موقع پر عالمی برادری ہمارے ساتھ کھڑی ہوگی۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں واٹر سیکیورٹی اہم چیلنج ہے، بھارت کے...
راولپنڈی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے دو بچوں سے جبری زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے 2 بچوں سے جبری زیادتی کیسز کا فیصلہ سنایا۔ جج نے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر دو مجرمان کو دونوں مقدمات میں عمر قید کی سزا سنائیں اور مجرم واجب حسین کو معذور بچے سے زیادتی پر عمر قید کے ساتھ ساتھ 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ عدالت نے کہا کہ مجرم کو 5 لاکھ روپے ہرجانہ بھی دینا ہوگا اور مذکورہ رقم محکمہ مال ریکور کرے گا۔ عدالت نے دوسرے مجرم راشد عزیز کو بھی عمر قید کے ساتھ...
لندن میں پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان پر 2 نوجوانوں نے اچانک انڈوں سے حملہ کر دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار ایک مقام پر کھڑے تھے کہ ایک لڑکے نے ان کے سر پر انڈہ مارا، جبکہ دوسرے نے ان کے سینے پر انڈہ پھینکا اور دونوں موقع سے فرار ہوگئے۔ لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ pic.twitter.com/uQYDNhAHN6 — Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) September 11, 2025 واقعے کے دوران چاہت فتح علی خان نے غصے میں انگریزی اور پنجابی میں برہمی کا اظہار بھی کیا۔ تان سین زماں کہ ساتھ یہ زیادتی ہے — syed zaada © (@syedzaada14) September 11, 2025...
اسلام آباد: پاکستان نے قطر پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قطر کی برادر ریاست پر اسرائیل کی بلا اشتعال اور غیر قانونی جارحیت کے پیشِ نظر پاکستان نے الجزائر اور صومالیہ کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ نہایت سنگین نوعیت کا ہے اور سلامتی کونسل کو فوری طور پر اس پر غور کرنا چاہیے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان قطر کی حکومت اور برادر عوام کے ساتھ مکمل اظہار یک جہتی اور غیر متزلزل حمایت کا...
1982 میں فلم قلی کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن کو پیش آنے والا حادثہ بھارتی سینما کی تاریخ کا ایک انتہائی دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک فائٹ سین کے دوران اداکار پُنیت اسر کے ساتھ ایک غلط ٹائمنگ کے باعث امیتابھ بچن میز کے کنارے سے ٹکرا گئے تھے جس سے وہ زخمی ہوگئے اور انہیں شدید اندرونی چوٹیں آئیں۔ امیتابھ بچن کو شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے اس حادثے کے بعد فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایک موقع پر ڈاکٹروں نے امیتابھ بچن کو "کلینکلی ڈیڈ" قرار دے دیا تھا۔ تاہم ان کی اہلیہ جیا بچن نے امید نہیں چھوڑی اور شوہر...
اسلام آباد: جنگ ستمبر 1965 کے آٹھویں روز بھارتی فضائیہ نے سخت مایوسی کے عالم میں پاکستان کی غیر فوجی تنصیبات پر حملہ کردیا۔ وزیر آباد، چنیوٹ اور سرگودھا کی شہری آبادی کے ساتھ ساتھ سیالکوٹ کے ہسپتال اور ضلعی عدالتیں بھارتی فضائیہ کے نشانے پر تھیں، پاک فوج نے بروقت مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں کو لاہور اور سیالکوٹ کے علاقوں سے مار بھگایا۔ پاک فوج نے 21 بھارتی ٹینک سیالکوٹ کے علاقے میں ناکارہ بنا دیے، پاکستانی فوجیوں کی جانب سے بھارتی فوجی ساز وسامان قبضے میں لینے کے علاوہ بڑی تعداد میں پاکستانی عوام اپنی افواج کی حوصلہ افزائی کے لیے گھروں سے نکل آئے۔ بھارتی فوج کو پاک فوج کے...
آج بروز منگل سندھ، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی و جنو بی بلوچستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں تیز موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔ تاہم بعد از دوپہر شمال مشر قی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آج شدید بارشوں کے باعث میرپور خاص، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، خیرپور، لاڑکانہ، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، حیدرآباد، دادو اور کراچی کے نشیبی علاقے، ساحلی علاقے زیر آب آنے کاخدشہ ہے۔ حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔ اس دوران پنجاب اور سندھ کے سیلاب سے متاثرہ...
اسلام آباد: 7 اور 8 ستمبر 1965 کی درمیانہ شب پاک بحریہ نے آپریشن سومناتھ میں بھارتی نیول بیس ’دوارکا‘ پر حملہ کردیا۔ آپریشن سومناتھ میں پاک بحریہ کے سات جنگی جہازوں نے حصہ لیا، حصہ لینے والوں میں پی این ایس بابر، خیبر، بدر، جہانگیر، عالمگیر، شاہجہان اور ٹیپو سلطان شامل تھے، صرف چار منٹ میں بھارتی نیول بیس آگ کا ڈھیر بن گئی۔ پاک بحریہ کی شدید بمباری سے بھارتی ایئر فورس کا ریڈار بھی زمین بوس ہوگیا، پاک بحریہ کے نڈر اور اپنے پانیوں سے 120 میل دور بھارتی سرزمین پر حملے نے بھارتی بحریہ کو شل کردیا۔ صرف چند میل کی دوری پر موجود بھارتی جنگی جہاز ”میسور” اور ”تلوار” نے مدد...
شارجہ (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں افغانستان کو 75 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ کپتان سلمان علی آغا نے یہ کامیابی سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کھلاڑی مشکل وقت میں اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ “یہ فتح ہم سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہیں، پوری قوم کو ان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔” انہوں نے اپنی میچ فیس فلڈ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھی یہی فیصلہ کیا اور کہا کہ وطن کی مٹی آج ہم سے سیلاب زدگان کی...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس آج بھی تاریخ ساز بلندی پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کا آغاز بازارِ حصص میں شان دار پیش رفت کے ساتھ ہوا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی اور کاروبار کے مثبت رجحانات کے باعث انڈیکس میں 691 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ مارکیٹ شروع ہوئی اور انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 54 ہزار 969 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ بعد ازاں اسٹاک مارکیٹ میں بتدریج 1274 اور 1692 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 55 ہزار...
نئی دہلی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر گزشتہ کئی ماہ سے کی جانے والی سخت تنقید کے باوجود اچانک انہیں اپنا دوست قرار دے دیا۔ صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ مودی ہمیشہ میرے دوست رہیں گے، بھارت اور امریکا کا ایک خاص رشتہ ہے، گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں، ان کے اس بیان نے دونوں ملکوں کے تعلقات کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر کے بیان کا فوری خیر مقدم کیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے مثبت رویے اور تعلقات کے دوستانہ اظہار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،بھارت اور امریکا کے درمیان...
کراچی کے مختلف علاقوں میں علی الصبح ہلکی بارش ہوئی۔ صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، شاہراہِ فیصل، ڈیفنس، قیوم آباد، کورنگی روڈ، برنس روڈ، ایم اے جناح روڈ، یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال، محمود آباد، منظور کالونی اور بلوچ کالونی سمیت کئی مقامات پر بوندا باندی اور بارانِ رحمت کا سلسلہ دیکھنے میں آیا۔ بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونا شروع ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آئندہ دو روز تک گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں متوقع ہیں اور موسلا دھار بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب سندھ کے دیگر شہروں میں بھی مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حیدرآباد، سجاول،...
قازقستان کے نائب وزیراعظم تیرہ رکنی وفد کے ساتھ کل پاکستان کا دورہ کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ مرات نورتلو 8 تا 9 ستمبر پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق یہ دورہ نومبر میں قازقستان کے صدر کے پاکستان کے متوقع دورے سے پہلے ہو رہا ہے، قازق وزیر خارجہ کے ہمراہ 13 رکنی اعلی سطحی وفد ہوگا۔قازق وزیر ٹرانسپورٹ بھی وفد کا حصہ ہوں گے، دورے کے موقع پر زراعت اور آئی ٹی کے مشترکہ ورکنگ گروپ اجلاس ہوں گے۔ قازق وزیر خارجہ مرات نورتلو پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ون آن ون ملاقات کریں گے، وفود کی سطح پر...
پاکستان: عالمی افق پر ابھرتی طاقت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز رائٹر: نواب آف جوناگڑھ سٹیٹ، نواب علی مرتضی خانجی 2025 جنوبی ایشیا اور خصوصاً پاکستان کے لیے ایک فیصلہ کن سال کے طور پر سامنے آیا ہے۔ یہ خطہ ایک بار پھر عالمی سیاست کے بڑے دھارے کا حصہ بن چکا ہے اوردنیا کی بدلتی طاقتوں کی کشمکش نے اسے مزید اہم بنا دیا ہے۔ امریکہ اور بھارت کے تعلقات میں پہلگام واقعے کے بعد واضح تناؤ پیدا ہوا ہے جبکہ اس صورتحال میں امریکہ کا پاکستان پہ اعتماد پیدا ہوا ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب آئے ہیں۔ یہی نہیں گزشتہ کچھ سال سے کینیڈا اور امریکہ میں بھارت کے خفیہ...
اسلام آ باد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جلالپور پیروالا میں ریسکیو کے دوران کشتی الٹنے کے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 5 افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کی جبکہ بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف کی کارروائیوں کو مزید تیز اور مؤثر کیا جائے، نقل مکانی کرنے والے افراد کی بروقت اور بھرپور امداد یقینی بنائی جائے۔ ریسکیو و امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے صوبائی حکومتوں کے ساتھ روابط و تعاون کو مزید مربوط بنایا جائے۔ وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور مصنف اور شاعر خلیل الرحمٰن قمر نے اپنے ڈراموں پر کی جانے والی تنقید کا جواب دے دیا۔ صحافی امبرین فاطمہ کے یوٹیوب چینل پر گفتگو میں خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ ان کے پروجیکٹس پر چند نامور شخصیات جن میں نادیہ خان، ماریہ خان اور عتیقہ اوڈھو شامل ہیں، بلاوجہ تنقید کرتی ہیں۔ نادیہ خان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نادیہ خان کا اداکاری سے کوئی تعلق نہیں، وہ نہ اردو جانتی ہیں نہ ہی انگریزی۔ میں نے کبھی ان کے ساتھ کام کرنے کا سوچا بھی نہیں۔ ہاں، عتیقہ اوڈھو اور ماریہ خان کے ساتھ کام کرنے کا سوچا ہے۔ وہ اردو میں کچھ کمزور ہیں اور...
نیو دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت کے کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری دیوجیت سائیکیا نے ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف کھیلنے کے حوالے سے وضاحت پیش کی ہے، جس میں کہا گیا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس حوالے سے مرکزی حکومت کی پالیسی پر عمل کرنا پڑتا ہے۔ دیوجیت سائیکیا نے کہا کہ بھارت کی حالیہ پالیسی کے مطابق کثیرالملکی یا بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں بھارت کی شرکت پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وہی فالو کرنا پڑتا ہے جو مرکزی حکومت طے کرتی ہے اور نئی پالیسی کے تحت ہمیں ایسے ممالک کے خلاف کھیلنے کی اجازت ہے جن سے بھارت کے دوستانہ تعلقات نہیں ہیں جب تک کہ یہ کثیرالملکی ٹورنامنٹ...
کراچی/اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سندھ کے مختلف شہروں عمرکوٹ، تھرپارکر اور ٹنڈو محمد خان میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 11 ستمبر تک صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج شام سے جمعرات تک موسلادھار بارشوں کا امکان ہے جس سے اربن فلڈنگ کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ اسی طرح جنوبی پنجاب کے کئی اضلاع میں بھی اگلے دو روز کے دوران شدید بارشوں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ مسلسل بارشوں کے نتیجے میں ندی نالے بپھر سکتے ہیں اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ...
امریکا کے سیکریٹری کامرس ہاورڈ لٹ نک نے کہا ہے کہ بھارت زیادہ دیر تک واشنگٹن کے دباؤ کو نظر انداز نہیں کر سکے گا، اور جلد ہی معاملات کو سلجھانے کے لیے مذاکرات کی میز پر واپس آئے گا۔ جمعہ کے روزغیر ملکی جریدہ سے بات کرتے ہوئے ہاورڈ لٹ نک نے کہا،ہمیں یقین ہے کہ بھارت جلد ہی معافی مانگے گا اور رکے ہوئے تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ ایک سے دو ماہ میں نئی دہلی مذاکرات پر آمادہ ہو جائے گا، اور وزیراعظم نریندر مودی، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ڈیل کرنے کی کوشش کریں گے۔ تاہم، یہ ڈونلڈ ٹرمپ پر منحصر ہوگا کہ وہ مودی کے ساتھ...
مودی کے ٹرمپ سے دوستی کے کھوکھلے دعوے اب بے نقاب ہور رہے ہیں جب امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے ایک نیا موڑ لے لیا۔ ’’بلومبرگ‘‘ سے گفتگو میں امریکی کامرس سیکریٹری ہاورڈ لَٹ نِک نے دعویٰ کیا ہے کہ مودی کی حکومت زیادہ دیر تک دباؤ برداشت نہیں کر پائے گی اور جلد امریکا کے ساتھ معاملات طے کرنے پر آمادہ ہو جائے گا۔ ہاورڈ لٹ نک کا مزید کہنا تھا کہ اگلے ایک یا دو ماہ میں بھارت نہ صرف مذاکرات کی میز پر واپس آئے گا بلکہ خود صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی کوشش بھی کرے گا۔ ان کے بقول امریکی پابندیوں پر بھارتی حکام فی الحال سخت مؤقف دکھانے کی کوشش...
بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک باپ نے اپنے ہی تین معصوم بچوں کو بے دردی سے جلا کر قتل کردیا اور بعدازاں کیڑے مار دوا پی کر اپنی بھی زندگی ختم کرلی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 38 سالہ گٹا وینکٹیشورلو کا اپنی بیوی کے ساتھ خاندانی تنازع چل رہا تھا۔ اسی رنجش کے باعث وہ 30 اگست کو اپنے تین بچوں کے ساتھ گھر سے نکلا۔ بچے اس امید پر باپ کے ساتھ گئے کہ وہ انہیں کچھ خرید کر دے گا، مگر باپ نے پٹرول چھڑک کر ان پر آگ لگادی۔ کچھ گھنٹوں بعد وینکٹیشورلو نے ویلڈنڈا منڈل میں زہریلی دوا پی کر خودکشی کرلی۔...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی ریکارڈ ساز تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ جمعرات کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 922 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 53 ہزار 587 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ بعد ازاں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھنے کے ساتھ ساتھ بتدریج 1285، 1426، 1648 اور 1719 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 54 ہزار 684 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ آج اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی کا مسلسل تیسرا دن...
بالی وُوڈ اور ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ رانیا راؤ چند ماہ قبل تقریباً 15 کلو گرام سونا اسمگل کرنے کی کوشش میں بنگلورو ایئرپورٹ سے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس تفتیش کے دوران اداکارہ کے گھر سے مزید 2 کروڑ مالیت کے زیورات اور 2 کروڑ 67 لاکھ بھارتی روپے نقدی بھی برآمد ہوئی تھی۔ اداکارہ کو رواں سال مارچ میں 14.8 کلو سونا اسمگل کرتے ہوئے بنگلور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دلچسپ یا چونکا دینے والا پہلو یہ ہے کہ رانیا راؤ مبینہ طور پر بار بار بیرونِ ملک سفر کرتی رہیں اور پولیس اسکواڈ کے ذریعے کسٹمز چیک سے بچ نکلتی تھیں۔ تحقیقات مکمل ہونے پر ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو...
بھارتی ڈراموں "شرارت” اور "تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ” سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نے شادی کے 15 سال بعد شوہر سے طلاق لے لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی کی مشہور اداکارہ سمپل کول نے اپنے شوہر راہول لومبا سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں سمپل کول نے کہا کہ طلاق کا فیصلہ ہم دونوں نے باہمی رضامندی سے لیا۔ ہم دونوں میچور انسان ہیں اور مکمل سمجھداری کے بعد علیحدگی کا فیصلہ لیا۔ اداکارہ نے مزید کہا یہ رشتہ ختم ہونا اب بھی میرے لیے ناقابلِ یقین لگتا ہے کیونکہ اتنے برسوں سے میں نے اپنی زندگی کا زیادہ حصہ انھی کے ساتھ گزارا ہے۔ تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی اداکارہ سمپل کول اپنے شوہر کے...
سوشل میڈیا پر پرانی ویڈیوز اکثر نئے تنازعات کو جنم دیتی ہیں، ایسی ہی حالیہ دنوں میں دوبارہ وائرل ایک 5 سال پرانی ویڈیو میں سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے انکشاف کیا کہ وہ کس طرح بھارتی ٹیم سے باہر ہوئے۔ عرفان پٹھان، جنہوں نے 2012 میں اپنا آخری ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا اور اس میچ میں 5 وکٹیں بھی حاصل کیں، ویڈیو میں بتاتے ہیں کہ انہوں نے میڈیا میں یہ خبر سننے کے بعد کہ کپتان مہندر سنگھ دھونی ان کی بولنگ سے خوش نہیں، براہِ راست دھونی سے وضاحت طلب کی تھی۔ “ہاں، میں نے ماہی بھائی سے پوچھا تھا، 2008 کی آسٹریلیا سیریز میں میڈیا میں بیان آیا کہ عرفان اچھی بولنگ نہیں کر...
گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اُنہیں روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے بہت مایوسی ہوئی۔ اُن کی انتظامیہ روس یوکرین جنگ میں اموات میں کمی لانے کے منصوبے پر کام کر رہی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ ان کو روس اور چین کے درمیان گرم جوش تعلقات کے بارے میں کوئی فِکر نہیں۔ اس کے بعد چین میں فوجی پریڈ کے موقع پر چین، روس اور شمالی کوریا کے صدور کی موجودگی پر تبصرہ کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہاکہ یہ تینوں امریکا کے خلاف سازش کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چین، روس اور شمالی کوریا امریکا کے خلاف سازش کررہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا الزام امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے...
بھارتی ٹی وی کی مقبول اداکارہ سمپل کول، جو شرارت اورتارک مہتا کا الٹا چشمہ جیسے معروف ڈراموں سے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنا چکی ہیں، نے 15 سالہ ازدواجی سفر کے بعد شوہر راہول لومبا سے طلاق لے لی ۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سمپل کول نے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا گیا، اور دونوں نے سمجھداری اور نرمی سے ایک دوسرے کا ساتھ چھوڑنے کا قدم اٹھایا۔ یقین نہیں آتا کہ ہم الگ ہو چکے ہیں سمپل نے جذباتی انداز میں کہا کہ رشتہ ختم ہونا آج بھی میرے لیے ناقابلِ یقین لگتا ہے۔ میں نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ راہول کے ساتھ گزارا، اور...
پشاور: خیبر پختونخوا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) نے صوبے میں گرج چمک کے ساتھ مزید تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ پچھلے تین سے چار روز میں جاری بارش سے اب تک 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ مزید تیز بارش کا امکان ہے جبکہ ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی، چترال (اپر اور لوئر)، دیر (اپر اور لوئر)، سوات، بونیر، مالاکنڈ، شانگلہ، باجوڑ، تورغر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان (اپر اور لوئر)، کولائی پالس کوہستان، ہری پور، مہمند، نوشہرہ، خیبر، کرم، کوہاٹ، ہنگو، بنوں،...
کالا باغ جیسا ڈیم نہ بنانا ملک اور نسلوں کے ساتھ زیادتی ہے، علی امین گنڈاپور WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کالا باغ جیسا ڈیم نہ بنانا ملک اور نسلوں کے ساتھ زیادتی ہے۔اسلام آباد کے خیبر پختونخوا ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مریم نوازنے سیلاب کے دوران کال کی اس پر ان کا شکریہ ادا کیا تھا، پنجاب کو سیلاب میں امدادی سرگرمیوں کے لیے مدد کی پیشکش کی ہے، سیلاب کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم سے پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کو پانی ملے گا، سندھ کو کالا...
ریاض (اسپورٹس ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کی نئی سیاحتی مہم “Unreal Calendar” کا حصہ بن گئے ہیں۔ اس مہم کا مقصد کھیلوں اور ثقافتی ایونٹس کو دنیا بھر میں متعارف کرانا ہے۔ اس مہم کے تحت ایک منٹ کی خصوصی ویڈیو تیار کی گئی ہے جس میں رونالڈو اپنی آواز شامل کرتے ہیں۔ ویڈیو میں انہیں سعودی عرب کے بڑے کھیلوں کے مقابلوں کا لطف اٹھاتے اور النصر کلب کے لیے کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ آخر میں وہ کہتے ہیں: “میں فٹبال کے لیے آیا تھا لیکن یہاں اور بھی بہت کچھ ہے۔” یہ ویڈیو یورپ، بھارت اور چین سمیت کئی ملکوں میں دکھائی جائے گی۔ سعودی عرب آئندہ برسوں میں کئی بڑے...
بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع ہردوئی میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں شادی کے بعد لاپتا ہونے والا شخص انسٹاگرام ریلز کے ذریعے دوسری خاتون کے ساتھ پکڑا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جتیندر کمار کی 2017 میں مران نگر کی رہائشی شیلو سے شادی ہوئی تھی اور کچھ عرصے بعد ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش بھی ہوئی۔ تاہم شادی کے بعد جتیندر اور اس کے اہلخانہ شیلو کو جہیز کے لیے ہراساں کرنے لگے اور سونے کی چین سمیت دیگر سامان کا مطالبہ کرتے رہے۔ اسی دوران جتیندر اچانک لاپتا ہوگیا۔ اپریل 2018 میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی لیکن طویل عرصے تک اس کا کوئی سراغ نہ ملا۔...
بھارت کی ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی کے رہائشی جتیندر کمار کی گمشدگی کا معمہ برسوں بعد اس وقت کھلا جب وہ سوشل میڈیا رییلز پر دوسری عورت کے ساتھ نظر آیا۔ جتیندر کمار نے 2017 میں شیلو نامی خاتون سے شادی کی تھی۔ شادی کے کچھ عرصے بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی لیکن پھر اچانک وہ لاپتہ ہوگئے۔ اپریل 2018 میں گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرائی گئی اور پولیس کی تلاش کے باوجود ان کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ اس دوران جتیندر کے اہلِ خانہ نے شیلو کے رشتہ داروں پر اُنہیں غائب کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔ یہ بھی پڑھیے: ایرانی خاتون نے 23 برسوں میں 11 شوہر قتل کردیے، وجہ کیا تھی؟ تاہم...
بھارت کی ساؤتھ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وشال نے اپنی ساتھی اداکارہ سائی دھنشیکا کے ساتھ منگنی کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال مئی میں وشال نے سائی دھنشیکا کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے شادی کا اعلان کیا تھا، اور اب اپنی 48 ویں سالگرہ کے موقع پر انہوں نے مداحوں کو منگنی کی خوشخبری دی ہے۔ اداکار وشال نے منگنی کی تصاویر بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں، جو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق وشال کی شادی بھی ان کی 48 ویں سالگرہ کے موقع پر ہی طے تھی، تاہم گھر کی تعمیر مکمل نہ ہونے کے باعث شادی کی تاریخ آگے...
کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف فنکار سائرہ یوسف اور عدیل حسین ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ دونوں کو شائقین نے پہلی بار 2011 میں نشر ہونے والے کامیاب ڈرامے *میرا نصیب* میں دیکھا تھا، جس میں ان کی آن اسکرین جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا۔ اس ڈرامے کی مقبولیت کے بعد دونوں کے حوالے سے ایک خوبصورت جوڑی کے تاثر نے جنم لیا، جس پر وقت گزرنے کے ساتھ عوامی دلچسپی بڑھتی چلی گئی۔ اداکاری کے میدان میں کامیابی کے ساتھ ساتھ دونوں فنکاروں کی دوستی بھی مضبوط ہوئی۔ مختلف تقریبات میں انہیں ایک ساتھ دیکھا گیا جن میں سائرہ یوسف کے برانڈ کی لانچ اور قریبی دوستوں کی...
’’مجھے دیکھ کر ان کے چہرے کی مسکراہٹ دونوں کانوں تک پہنچ گئی تھی، میںنے آگے بڑھ کر جھک کر ان کے بیڈ پر بیٹھ کر انھیں ساتھ لگا لیا اور ان کے گال پر بوسہ بھی دیا۔ ان کی خیریت پوچھی اور اپنے ساتھ لائے ہوئے پھولوں کے گلدستے کو ان کے ہاتھ میں پکڑایا- (یہ میری سب سے بڑی پھوپھو تھیں، میرے ابا کی لاڈلی بہن، انھوں نے میرے ابا کا زندگی کے ہر اتار چڑھاؤ میں یوں ساتھ دیا تھا جیسے مائیں دیتی ہیں۔ ابا کو جب بھی کوئی مشورہ کرنا ہوتا تھا، انھی سے کرتے۔ انھوں نے مل کر سارے خاندان کو ایک لڑی میں پرو رکھا تھا۔ ابا کے جانے کے بعد وہ اور اماں...
بھارتی سنیما کی جنوبی صنعت کے معروف اداکار وشال نے منگنی کر کے اپنے مداحوں کو خوشخبری دی ہے۔ وشال نے اس سال مئی میں ساتھی اداکارہ سائی دھنشیکا کے ساتھ تعلق کا اعتراف کیا تھا اور شادی کی منصوبہ بندی کا اعلان بھی کیا تھا۔ View this post on Instagram A post shared by Vishal (@actorvishalofficial) اب اداکار نے اپنی 48 ویں سالگرہ کے موقع پر سائی دھنشیکا کے ساتھ منگنی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی خوشی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اصل میں شادی کی تقریب اسی سالگرہ کے دن رکھی گئی تھی، لیکن گھر کی تعمیر مکمل نہ ہونے کے سبب تاریخ کو مؤخر کرنا...
ترک وزیرِ خارجہ حکان فیدان نے جمعے کے روز پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر نہایت سخت اور دوٹوک مؤقف پیش کیا۔ اپنے خطاب میں ترک وزیر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات ختم کر دیے ہیں۔ ترک بحری جہازوں کو اسرائیلی بندرگاہوں پر جانے کی اجازت نہیں ہے اور ترک فضائی حدود اسرائیلی طیاروں کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: برطانیہ نے لندن میں منعقدہ اسلحہ نمائش میں اسرائیل کی شرکت پر پابندی عائد کردی انہوں نے کہا کہ اسرائیل گزشتہ 2 برس سے غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے اور بنیادی انسانی اقدار کو دنیا کی آنکھوں کے...
برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق 2015 کے معاہدے کی خلاف ورزیوں کے سبب اقوام متحدہ کی پابندیوں کو واپس لانے کے لیے فوری بحالی کا طریقہ کار شروع کر دیا ہے، جس سے پابندیاں 30 روز میں دوبارہ نافذ ہوسکتی ہیں اگر سلامتی کونسل اس دوران کوئی نئی قرارداد منظور نہ کرے۔ یہ بھی پڑھیں: ایران پر پابندیاں یا مذاکرات؟ ٹرمپ کا دوہرا پیغام سامنے آ گیا بین لاقوامی میڈیا کے مطابق تینوں یورپی ممالک نے یہ قدم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو لکھے گئے ایک خط کے ذریعے اٹھایا ہے جس میں ایران پر سخت عدمِ تعمیل کا الزام عائد کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ تہران کے ہاتھ میں موجود افزودہ...
بین الاقوامی امور کے ممتاز ماہر ایلدار میمدوف نے پاک-امریکہ تعلقات پر اپنے حالیہ آرٹیکل میں لکھا ہے کہ پاکستان نے نہ صرف بھارت کے جنگی طیارے مار گرائے بلکہ سفارتی محاذ پر بھی بڑی کامیابی حاصل کی، اور واشنگٹن میں اپنی پوزیشن مضبوط بناتے ہوئے صدر ٹرمپ کی قربت حاصل کر لی۔ ایلدار میمدوف کے مطابق، بھارت کی جانب سے کشمیر حملے کے بعد کیے گئے جارحانہ اقدامات کے جواب میں پاکستان نے انتہائی نپے تلے انداز میں ردعمل دیا، بھارتی طیارے مار گرائے، مگر معاملہ بڑھانے کے بجائے امن کا راستہ اپنایا۔ اس چار روزہ کشیدگی کے دوران ٹرمپ کی ثالثی نے اہم کردار ادا کیا، جسے پاکستان نے نہ صرف سراہا بلکہ ٹرمپ کو نوبل...
واشنگٹن: معروف فارن پالیسی ایکسپرٹ ایلدار میمدوف نے پاک-امریکا تعلقات کے حوالے سے اپنے آرٹیکل میں لکھا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے طیارے مار گرائے اور سفارتی میدان میں برتری حاصل کرتے ہوئے امریکا میں اپنی پوزیشن بہتر بنائی اور صدر ٹرمپ کی قربت حاصل کر لی ہے۔ ایلدار میمدوف نے لکھا کہ ٹرمپ نے کانگریس میں خطاب کے دوران انسداد دہشت گردی پر پاکستان کی تعریف کی اور واشنگٹن میں پاکستان کے نئے حامی سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے اپنے آرٹیکل میں بتایا کہ بھارت نے مئی میں کشمیر حملے کے بعد پاکستان پر حملہ کیا، مگر پاکستان نے بھارتی طیارے مار گرائے، چار روزہ جنگ میں ٹرمپ کی مداخلت سے کشیدگی ختم ہوئی اور پاکستان...
فینٹسی گیمنگ پر پابندی کے بعد بھارتی کرکٹرز کو سالانہ 200 کروڑ روپے کا نقصان ہوسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی کا ڈریم 11 کے ساتھ 358 کروڑ روپے مالیت کا اسپانسرشپ معاہدہ گزشتہ دنوں ختم ہوگیا تھا۔ بھارتی بورڈ ایشیا کپ سے قبل نئے اسپانسر کو لا سکتا ہے تاہم حکومت کی جانب سے رئیل منی ایپس پر پابندی کے بعد اس کے اثرات پلیئرز پر بھی پڑنے والے ہیں۔ بھارتی ٹیم کے کئی کھلاڑی مختلف فینٹسی اسپورٹس پلیٹ فارمز کے ساتھ زیرمعاہدہ تھے۔ روہت شرما، جسپریت بمراہ، لوکیش راہول، ریشابھ پنت، ہردیک پانڈیا اور کرونال پانڈیا ڈریم 11 کے ساتھ منسلک رہے۔ دیگر بڑے پلیٹ فارمز نے شبمان گل، محمد سراج، یشسوی جیسوال، رتوراج گائیکواڈ،...
بالی وُوڈ کے سینئر فلمساز، ہدایتکار اور سابق سی بی ایف سی چیف پہلاج نہلانی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ مادھوری ڈکشت نے اپنے کیریئر کے ابتدائی ایام میں ایک فلم کرنے سے انکار کیا کیونکہ اُس میں ہیرو کے طور پر نوآموز اداکار گووندا کو کاسٹ کیا گیا تھا۔ منیجر رِکّو راکیش ناتھ کا کردار نہلانی نے پنک ولا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ مادھوری کا ذاتی نہیں تھا بلکہ انہوں نے انکار اُس وقت ان کے طویل مدتی منیجر رِکّو راکیش ناتھ کے دباؤ کی وجہ سے کیا تھا۔ نہلانی نے یہاں تک الزام لگایا کہ رِکّو نے کئی پروڈیوسرز کے ساتھ مل کر گووندا کے کیریئر کو نقصان پہنچانے کی سازش کی۔ یہ...
بیجنگ :چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی سربراہ سون مے جون نے “اعلیٰ معیار کے ساتھ14ویں پنج سالہ منصوبے کو مکمل کرنے” کے سلسلے میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ “14ویں پنج سالہ منصوبے” کے آغاز سے اب تک چین کے کسٹمز نے بیرون ملک تعاون کے 519 دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔ 2024 میں چین اور “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر میں شامل ممالک کے درمیان تجارت 22 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی جو چین کے کل تجارتی حجم کا نصف سے زیادہ ہے۔ آسیان ، لاطینی امریکہ، افریقہ اور وسطی ایشیاء جیسی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے ساتھ تجارت میں سالانہ 10فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ چین اب دنیا کے 157 ممالک اور خطوں کے لیے...
یو ایس اوپن 2025 ٹینس گرینڈ سلیم کے دوران اسٹار کھلاڑیوں کے مہنگے اور پرتعیش فیشن نے ناظرین کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ سی این این کے مطابق ورلڈ نمبر ون ارینا سبالانکا نے خصوصی طور پر تیار کردہ جیولری پہنی، جس کی درست قیمت کا تو علم نہیں لیکن ایک اندازے سے ان زیورات کی مالیت 2800 ڈالر سے 13 ہزار 400 ڈالر کے درمیان ہے۔ دوسری جانب جیسیکا پگولا نے سوئس برانڈ کی نایاب اور قیمتی گھڑی پہنی جس کی قیمت 90 ہزار ڈالرز ہے۔ اٹلی کے ابھرتے ہوئے ٹینس اسٹار یانک سنر کے ہاتھ میں بھی ایک معروف برانڈ کا بیگ دیکھا گیا، جس کی قیمت 2 ہزار امریکی ڈالرز ہے۔ گزشتہ ہفتے سارا ایرانی کے...
بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان راگھو چڈھا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ پرینیتی اور راگھو نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک کیک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی ہے کہ وہ جلد والدین بننے والے ہیں۔ اس کیک پر درج تھا 3=1+1 ساتھ ہی شیئر کی گئی دوسری تصویر میں راگھو اور پری ایک ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے واک کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by @parineetichopra اس پوسٹ کی کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’ہماری چھوٹی سی کائنات اپنے راستے پر ہے۔ ہم حد سے...
بھارتی کرکٹ مداحوں کے لیے 24 اگست ایک اداس دن ثابت ہوا جب تجربہ کار بلے باز چتیشور پجارا نے ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ 37 سالہ پجارا نے 103 ٹیسٹ میچز کھیل کر 7,195 رنز بنائے، اوسط 43.60 کے ساتھ، جس میں 19 سنچریاں اور 35 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ تقریباً 15 سالہ کیریئر میں انہوں نے بھارتی ٹیسٹ کرکٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ریٹائرمنٹ کے اعلان کے ساتھ ہی بھارتی فاسٹ بالر جے دیو انادکٹ نے ایک دلچسپ واقعہ سنایا کہ کس طرح پجارا کی ایک فون کال نے ان کی زندگی اور کیریئر کا رخ بدل دیا۔ “Hi Jaydev, this is Cheteshwar. I have had a...
لاہور(نیوز ڈیسک)بالآخر موسم نے کروٹ بدل لی ، لاہور میں ہلکی بوندا باندی نے گرمی سے ستائے شہریوں کو کچھ راحت دی، جبکہ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بارش کی زد میں آنے والے علاقوں میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد، ساہیوال، بہاولنگر،...
راولپنڈی میں شوہر نے بیٹے کے ساتھ ملکر بیوی کو گھریلو جھگڑے کے بعد تیزاب گردی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے راجہ اکرم کالونی میں خاوند نے بیٹے کے ساتھ مل کر اہلیہ اور چھوٹے بیٹے پر تیزاب پھینک دیا۔ واقعہ گھریلو جھگڑے پر پیش ایا پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق مسماتہ مریم فاروق نے بتایا کہ خاوند فاروق ندیم کام کاج نہیں کرتا جبکہ خاتون نے گزر بسر کیلیے گھر میں بیوٹی پارلر بنا رکھا ہے۔ خاتون کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں اور واقعے کے وقت وہ چھوٹے بیٹے داؤد فاروق اور بیٹیوں کے ہمراہ گھر پر موجود تھی کہ...
اپنے لبنانی ہم منصب کیساتھ ملاقات میں اردنی وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ حقیقت؛ نام نہاد "گریٹر اسرائیل" کے وہم کی حمایت نہیں کرتی، بلکہ اس کی روشنی میں اسرائیل؛ اپنی سفاکانہ و انتہا پسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے مسترد شدہ، تنہا، جنگ زدہ اور محصور ہے! اسلام ٹائمز۔ اردنی وزیر اعظم جعفر حسن نے اعلان کیا کہ ہے حقیقت نام نہاد "گریٹر اسرائیل" کے وہم کو نہیں پہچانتی بلکہ حقیقت کی روشنی میں اسرائیل سے مراد ایک ایسی جعلی ریاست ہے کہ جو اپنی "سفاکانہ" اور "انتہا پسندانہ" پالیسیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مسترد شدہ، تنہاء، جنگ زدہ اور محصور ہو چکی ہے۔ الشرق الاوسط کے مطابق، اپنے لبنانی ہم منصب نواف سلام کے ساتھ ملاقات...
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 49 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ قائم ہونے کا سلسلہ بدستور برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 49 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔ ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار 608 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ خریداری میں نمایاں دلچسپی آٹوموبائل اسمبلرز،...
پاکستانی ہدایتکار سیفی حسن نے کہا ہے کہ ایران میں سخت پابندیوں اور قدغنوں کے باوجود فلم انڈسٹری نے حیران کن ترقی کی ہے، جہاں دوپٹے اور برقعے کے ساتھ بھی بہترین فلمیں بنائی جارہی ہیں۔ سیفی حسن نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں میڈیا پر بہت زیادہ قدغن ہے لیکن اس کے باوجود ایرانی سینما نے دنیا بھر میں اپنی پہچان بنائی۔ انہوں نے کہا کہ "وہاں اداکار دوپٹہ اور برقعہ پہن کر بھی کمال کی اداکاری کرتے ہیں، لیکن شاندار فلمیں تخلیق ہو رہی ہیں۔ ہم ہمیشہ ضیاء الحق کے دور کا حوالہ دیتے ہیں کہ اس وقت دوپٹے کے ساتھ اداکاری کی جاتی تھی، مگر...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے اگست میں ہونے والے تجارتی مذاکرات اچانک منسوخ کر دیے، امریکی تجارتی وفد کو بھارت جانے سے روک دیا گیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی وفد کو 25 سے 29 اگست تک بھارت کا دورہ کرنا تھا۔ طے شدہ دورہ منسوخ ہونے کے نتیجے میں متوقع دو طرفہ تجارتی معاہدے پر ہونے والی بات چیت بھی اب تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ روس سے تیل خریدنے پر امریکا نے بھارت پر اضافی 25 فیصد ٹیرف لاگو کر دیا تھا، جس کے بعد مجموعی امریکی ٹیرف 50 فیصد تک جا پہنچا ہے۔ وائٹ ہاؤس کا مؤقف ہے کہ بھارت بلاواسطہ اور بالواسطہ طور...
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، سندھ کے شمالی و جنوب مشرقی حصوں، بلوچستان کے شمالی و جنوب مشرقی علاقوں اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد، مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کے پیش نظر مارگلہ ہلز کی ٹریلز بند گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور حبس رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور بالائی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ...
مودی سرکارکو ایک اور دھچکا، امریکا نے بھارت کے ساتھ اگست میں ہونے والے تجارتی مذاکرات منسوخ کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی تنازع شدت اختیار کرنے لگا، امریکا نے بھارت کے ساتھ اگست میں ہونے والے تجارتی مذاکرات منسوخ کردیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی تجارتی وفد نے 25 تا 29 اگست کا طے شدہ بھارت کا دورہ منسوخ کردیا ہے جس کے بعد امریکا بھارت تجارتی مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے۔ یاد رہے کہ روس سے تیل خریدنے کے معاملے پر امریکا نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے اضافی ٹیرف کی دھمکی دی تھی۔امریکی دھمکی کے بعد بھی بھارت کی جانب سے روس سے تیل کی خریداری روکنے...
محکمہ موسمیات نے بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 17 سے 19 اگست کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے مون سون کا الرٹ جاری کرتے ہوئے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، بونیر، ہری پور، بٹگرام، مردان، صوابی، خیبر، اورکزئی، کرم، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، وزیرستان میں 17 سے 19 اگست تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسی طرح اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال جہلم، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، بھکر، جھنگ، ٹوبہ ٹیک...
آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو تیسرے ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن ٹی 20 میچ ہفتہ کو کیرنز میں کھیلا گیا جس میں آسٹریلیا نے 173 رنز کا ہدف ایک گیند پہلے 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ ڈیوالڈ بریوس نے 53 رنز کے ساتھ شاندار نصف سنچری اسکور کی جبکہ رسی وین ڈیر ڈسن 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے ناتھن ایلس نے...
کراچی: 18اگست کی شب مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شہر کا رخ کرے گا، ابتدا میں معتدل بارش کا امکان جبکہ 20 اور21 اگست کو گرج چمک کےساتھ موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق بھارتی راجستھان پر موجود سائیکلولنک سرکولیشن کے اثرات 18اگست کی شام تا رات کراچی میں داخل ہونگے،جس کے نتیجے میں ابتدائی طورپر ہلکی سے درمیانی شدت کی بارشوں کا امکان ہے جبکہ 20 اور21 اگست کو گرج چمک کےساتھ تیز اور موسلادھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیرضیغم کا ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سسٹم سے متعلق سیٹلائٹ سے موصولہ تصاویر کے مطابق مون سون کا نیا سلسلہ...
صوبے میں موجودہ ہنگامی صورتحال سے متعلق اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے خصوصاً مالاکنڈ اور ہزارہ ریجنز میں کلاوڈ برسٹ اور بارشوں کی وجہ سے بھیانک قسم کے سیلابی ریلے آئے ہیں جس کے نتیجے میں مختلف حادثات ہوئے جس میں بہت زیادہ جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کا مکمل ازالہ کرے گی، ان شاء اللہ ہم سب مل کر بہت جلد اس صورتحال پر قابو پا لیں گے۔ صوبے میں موجودہ ہنگامی صورتحال سے متعلق اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے خصوصاً مالاکنڈ اور ہزارہ ریجنز میں کلاوڈ برسٹ اور بارشوں...
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے صوبائی حکومت قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کا مکمل ازالہ کرے گی، انشاءاللہ ہم سب مل کر بہت جلد اس صورتحال پر قابو پا لیں گے۔ صوبے میں موجودہ ہنگامی صورتحال سے متعلق اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے خصوصاً مالاکنڈ اور ہزارہ ریجنز میں کلاوڈ برسٹ اور بارشوں کی وجہ سے بھیانک قسم کے سیلابی ریلے آئے ہیں جس کے نتیجے میں مختلف حادثات ہوئے جس میں بہت زیادہ جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔اس صورتحال میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لئے صوبائی حکومت کے دو ہیلی کاپٹرز کام کر رہے تھے، ان میں سے ایک ہیلی کاپٹر خراب موسم کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے قیمتی جانوں کے بڑے پیمانے پر نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔امدادی کاموں میں مصروف سرکاری ہیلی کاپٹر کے عملے کے افراد بھی جاں بحق ہوئے، مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ I am devastated by the significant loss of lives following further flooding across parts of Pakistan, including personnel on a Government helicopter carrying out relief work. My thoughts are with the families affected. We stand by Pakistan at this difficult time. — Jane Marriott...
وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارت کے ایس 400 فضائی دفاعی نظام کو تباہ کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ کی خصوصی پزیرائی کی گئی۔آج ایوانِ صدر میں ہونے والی پروقار تقریب میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا۔ تابش ہاشمی نے بھارتی طیارہ گرانیوالے اسکواڈرن لیڈر کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کر دیمعروف کامیڈین اور میزبان تابش ہاشمی نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران غیر معمولی جرأت کا مظاہرہ کرنے اور بھارتی طیارہ رافیل گرانے والے اسکواڈرن لیڈر کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کر دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں پاک فضائیہ کے افسر...