2025-04-25@06:50:56 GMT
تلاش کی گنتی: 65
«سیاسی اختلافات»:
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اپریل ۔2025 )سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے تحریک انصاف میں سب سے رابطہ ہے، اندر کے اختلافات کی خبریں باہر نہیں آنی چاہئیں، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں، حکومت اپوزیشن کو ساتھ بٹھا کر مذاکرات کرے، یہ پاکستان کیلئے ضروری ہے، کسی کو یقین نہیں موجودہ حکومت مدت پوری کرسکے گی.(جاری ہے) نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے تحریک انصاف کی موجودہ قیادت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ پی ٹی آئی میں رابطہ سب سے ہے لیکن مجھے سیاست نہیں کرنی، تحریک انصاف کے اختلافات میڈیا میں آرہے ہیں، مخالفانہ ٹویٹس ہورہی ہیں، یہ سب نہیں ہونا چاہئے، پارٹی کے اندرونی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے اختلافات بھلاکر دہشت گردی کیخلاف قومی اتحاد ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے جہاد جاری رہے گا، انسانیت دشمنوں کو ایسی عبرتناک شکست دیں گے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا، جس میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر...
—فائل فوٹو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو عمران خان سے ملاقات سے روک دیا گیا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری درخواست ہے بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات ہونی چاہیے۔ پارٹی متحد ہے، کوئی اختلافات نہیں: عمر ایوباپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پارٹی متحد ہے، کوئی اختلافات نہیں۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پولیس والے جانے نہیں دے رہے، آپ کے سامنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیا کریں عدالتیں اپنے احکامات پر عملدرآمد نہیں کروا رہی۔
جیکب آباد میں سیاسی شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ جیکب آباد ہم سب کا گھر ہے اور اس میں ہم نے آپس میں ایک دوسرے کیساتھ احترام و اخوت اور بھائی چارے کیساتھ رہنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ دریائے سندھ پر ناجائز کینالز کے خلاف اس وقت سندھ کی تمام سیاسی، مذہبی اور قوم پرست قیادت ایک پیج پر ہیں اور سب کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ سندھو دریا کے پانی پر ڈاکہ ہمیں کسی طور پر بھی قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظریاتی اختلافات کے باوجود دیگر جماعتوں کے سیاسی قائدین ہم سب کیلئے قابل احترام...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اڈیالہ جیل اسٹیبلشمنٹ پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی مستقبل عمران خان عمران خان رہائی مذاکرات نصرت جاوید
مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر بھی عاطف خان اور علی امین گنڈا آمنے سامنے آگئے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی وٹس ایپ گروپ میں ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں جبکہ سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے اس کو پارٹی کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا۔پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات عدیل اقبال نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور عاطف خان کے درمیان اختلافات کے حوالے سے میڈیا رپورٹ پر کہا کہ پارٹی میں اختلافات چلتے رہتے ہیں یہ ہمارا آپس کا معاملہ ہے ۔عدیل اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں ہر...
پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں جبکہ سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے اس کو پارٹی کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات عدیل اقبال نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور عاطف خان کے درمیان اختلافات کے حوالے سے میڈیا رپورٹ پر کہا کہ پارٹی میں اختلافات چلتے رہتے ہیں یہ ہمارا آپس کا معاملہ ہے۔ عدیل اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں ہر بندہ اپنی سوچ رکھتا ہے، یہ ایک جمہوری جماعت ہے، وزیراعلی کے پی اس حوالے سے تمام اراکین پارلیمنٹ کو بریفنگ دیں گے۔ ان کا...
پاکستان تحریک انصاف کے اندر بڑھتی ہوئی گروپ بندیاں اور سیاسی دھڑے بندی خیبرپختونخوا میں معدنیات سے متعلق مجوزہ بل کو ایک اہم اصلاحاتی قدم سے تنازع میں بدلنے کا باعث بن گئیں ہیں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے درمیان سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا جہاں KPMINERALBILL 2025 کا ٹرینڈ زور پکڑ گیا اور بل کے حق اور مخالفت میں ایک محاذ آرائی شروع ہو گئی بل پر تنقید کرنے والے رہنماؤں اور پارٹی سے منسلک یوٹیوبرز نے قانونی نکات پر بات کرنے کی بجائے ذاتی اور سیاسی حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا بعض یوٹیوبرز نے اس بل کو پارٹی نظریے کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے غیر منتخب قوتوں کے حوالے کرنے کی کوشش کہا جبکہ...
ذرائع کا بتانا ہے کہ علی امین گنڈاپور دیگر پارٹی رہنماؤں سے اختلافات ختم کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔ اسی طرح اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی بھی اختلافات ختم کرنے پر متفق ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں میں لڑائیاں اور اختلافات کافی حد تک بڑھ چکے ہیں، جس پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے فریقین کو راضی نامے پر آمادہ کرلیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے فریقین کو راضی نامہ کرنے پر آمادہ کرلیا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، اسدقیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی سے بات چیت کی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ علی...
پی ٹی آئی کی آپسی لڑائیاں؛ بیرسٹر گوہر نے راضی نامے پر آمادہ کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )تحریک انصاف کے رہنماں میں لڑائیاں اور اختلافات کافی حد تک بڑھ چکے ہیں، جس پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے فریقین کو راضی نامے پر آمادہ کرلیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نیفریقین کو راضی نامہ کرنے پر آمادہ کرلیا ہے۔ انہوں نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور،اسدقیصر،عاطف خان اور شہرام ترکئی سے بات چیت کی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ علی امین گنڈاپور دیگرپارٹی رہنماں سیاختلافات ختم کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔ اسی طرح اسدقیصر، عاطف...
شیخ وقاص اکرم نے پارٹی اختلافات کا ملبہ میڈیا پر ڈال دیا۔ گفتگو کے دوران شیخ وقاص اکرم نے پارٹی میں اختلافات کا سارا الزام میڈیا اور سوشل میڈیا پر ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اختلاف رائے ہوتا ہے، جسے میڈیا اور سوشل میڈیا بڑھا چڑھا کر رپورٹ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، پارٹی میں ہرکسی کو اختلاف رائے کی آزادی ہے۔پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ اب جس رہنما نے میڈیا پر اختلاف کی بات کی تو اسے شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کےخدشات کودورکیا جارہا ہے،مولانافضل الرحمان نے وقت مانگا ہے۔ترجمان پی ٹی آئی شیخ...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹرگوہر نے پارٹی میں بڑھتے اختلافات کے پیش نظر رہنماؤں کو میڈیا میں بیان بازی سے روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آئندہ پارٹی عہدیدار عوامی سطح پر اختلافات کا اظہار نہیں کریں گے اور پارٹی اپنے تمام معاملات مناسب فورم پر ہی حل کرے گی۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈاپور نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں پر سازش کرنے کا الزام لگایا تھا جس کے جواب میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شہرام خان ترکئی نے علی امین گنڈا پور کے بیان کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ شہرام...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے پارٹی اختلافات کا ملبہ میڈیا پر ڈال دیا۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران شیخ وقاص اکرم نے پارٹی میں اختلافات کا سارا الزام میڈیا اور سوشل میڈیا پر ڈالا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اختلاف رائے ہوتا ہے، جسے میڈیا اور سوشل میڈیا بڑھا چڑھا کر رپورٹ کرتے ہیں۔پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ اب جس رہنما نے میڈیا پر اختلاف کی بات کی تو اسے شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔
ہیجانی سیاست کی ماہر تحریک انصاف آج کل پریشان پریشان سی ہے۔ جماعت کے سیاسی قلعے خیبر پختونخواسے آنے والی خبریں کچھ اچھی نہیں۔ایسا لگتا ہے کہ جماعت میں تقسیم در تقسیم کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ سوشل میڈیا کی دو دھاری تلوار نت نئے زخم لگا رہی ہے ۔یہ وہی شمشیر بے نیام ہے جس کے ذریعے انصافی ہرکاروں نے سیاسی مخالفین کو بھی لہو لہان کیا اور ریاستی اداروں کو بھی گہرے زخم لگائے۔ بیرون ملک مقیم سوشل میڈیائی ہرکارے اپنا کام دکھا رہے ہیں ۔یہ بچھو جیسی فطرت رکھتے ہیں۔ یہ صرف ڈسنا جانتے ہیں۔ کل تک یہ انصافی گروہ کے اشارہ ا برو پر مخالف سیاسی جماعتوں اور ریاستی اداروں کو ڈسا کرتے تھے۔ آج...
وزیراعلی کے پی اور پی ٹی آئی رہنما ئوں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )وزیر اعلی خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی رہنما ئوں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے اگئے جبکہ پارٹی کی مرکزی قیادت نے علی امین گنڈا پور کے بیانات کا نوٹس لے لیا۔ پشاور میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے لگائے گئے کیمپ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا کہ پارٹی میں X, Y,Z کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کو ہٹانے میں صداقت نہیں تاہم علی امین گنڈا پور نے رہنماں پر جو الزامات لگائے پارٹی کی...
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے اگئے جبکہ پارٹی کی مرکزی قیادت نے علی امین گنڈا پور کے بیانات کا نوٹس لے لیا۔ پشاور میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے لگائے گئے کیمپ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا کہ پارٹی میں X, Y,Z کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کو ہٹانے میں صداقت نہیں تاہم علی امین گنڈا پور نے رہنماؤں پر جو الزامات لگائے پارٹی کی سیاسی کمیٹی نے اُس کا نوٹ لے لیا کیونکہ یہ درست الزامات نہیں ہیں۔ خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر نے کہا کہ پارٹی میں علی امین ہوں یا تیمور...
پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت میں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شہرام خان ترکئی نے مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ شہرام ترکئی کا کہنا ہے ایسے بیانات سے بانی پی ٹی آئی کی تحریک کو نقصان پہنچےگا، ہماری توجہ بانی پی ٹی آئی اور بےگناہ قیدیویں کی رہائی پر ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ اپنی توانائیاں امن و امان کی بحالی اور گڈ گورننس پر مرکوز رکھیں۔ خیال رہے کہ علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز پارٹی کے بعض رہنماؤں پر سازشوں کا الزام لگایا تھا۔ دوسری جانب...

پی ٹی آئی کے پی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، شہرام ترکئی کا وزیر اعلی گنڈا پور کے بیانات کی تحقیقات کا مطالبہ
پی ٹی آئی کے پی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، شہرام ترکئی کا وزیر اعلی گنڈا پور کے بیانات کی تحقیقات کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت میں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شہرام خان ترکئی نے مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان کی تحقیقات ہونی چاہیے۔شہرام ترکئی کا کہنا ہے ایسے بیانات سے بانی پی ٹی آئی کی تحریک کو نقصان پہنچیگا، ہماری توجہ بانی پی ٹی آئی اور بیگناہ قیدیویں کی رہائی پر ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی اپنی توانائیاں امن و امان کی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت میں اختلافات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شہرام خان ترکئی نے پارٹی کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان کی تحقیقات کی جانی چاہئیں۔ شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات سے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی تحریک کو نقصان پہنچے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کی توجہ بانی پی ٹی آئی اور بے گناہ قیدیوں کی رہائی پر مرکوز ہونی چاہیے اور یہ بیانات پارٹی کے اتحاد کے لیے مضر ہیں شہرام ترکئی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو اپنی...
سٹی42: تحریک انصاف کی سینئرقیادت کےاختلافات میں مزیدشدت آگئی ۔ رکن قومی اسمبلی شاہرام ترکئی نےوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکےالزامات کی تحقیقات کامطالبہ کردیا۔ کہاعلی امین کےپارٹی رہنماؤں پرسازشوں کےالزامات سےپی ٹی آئی کونقصان پہنچےگا۔ وزیراعلیٰ اپنی توجہ گڈگورننس امن وامان کی بحالی پرمرکوزرکھیں،گزشتہ روزسابق وزیرخزانہ کےپی تیمورسلیم جھگڑانےپارٹی کی احتساب کمیٹی کی جانب سےلگائےگئےکرپشن اوربدعنوانی کےالزامات کوردکیاتھا۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے اہم مقاصد سامنے آگئے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا کہ میں پارٹی کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے حالیہ بیان کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندر اختلافات سنگین صورت حال اختیار کرگئے ہیں، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رکن پارلیمنٹ اسد قیصر نے مرکزی قیادت سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بیان کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا کہ میں پارٹی کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وزیر اعلیٰ خیبر...
چیئرمین پی ٹی آئی پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم کرنے کے لیے سرگرم ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات ہوئٰ، چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی راہنماؤں کے ایک دوسرے کیخلاف بیانات پر تشویش کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے پارٹی راہنماؤں کو بیان بازی سے روک دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم کرنے کے لیے سرگرم ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین سے ملاقات ہوئٰ، بیرسٹر گوہر علی خان نے پارٹی راہنماؤں کے ایک دوسرے کیخلاف بیانات پر تشویش کا اظہار کیا۔ بیرسٹر گوہر علی...
عیدالفطر تو گزر گئی مگر ملک میں گرمی کا آغاز ہو گیا ہے اور اپوزیشن کی بڑی جماعت پی ٹی آئی نے اپریل سے ہی سیاسی ماحول گرم کرنا شروع کر دیا ہے جس کو وہ حکومت مخالف سیاسی اتحاد کے ذریعے مزید آگ بھڑکا کر انتہا پر پہنچانے کی بھرپور کوشش میں ہے۔ بلوچستان کے پشتون رہنما محمود خان اچکزئی اور چھوٹی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے علامہ ناصر عباس اور حامد رضا پہلے ہی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔ پی ٹی آئی کی سیاسی مجبوری کے بعد حامد رضا کی پارٹی پارلیمانی پارٹی بن گئی تھی اور پی ٹی آئی کی حمایت سے ہی وہ رکن قومی اسمبلی بن گئے تھے جب کہ محمود خان اور علامہ...
کراچی(شوبز ڈیسک)مقبول اداکار یاسر حسین اور اداکارہ نوشین شاہ کے درمیان ماضی میں شادی میں شرکت کے معاملے پر ہونے والے اختلافات ختم ہوگئے اور حال ہی میں دونوں کی جانب سے ایک تقریب میں گلے ملنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔دونوں کے درمیان یاسر حسین کی شادی میں مبینہ طور پر بن بلائے شرکت کرنے پر تنازع ہوگیا تھا اور دو سال تک دونوں ایک دوسرے کے خلاف بیانات دیتے رہے تھے اور دونوں کو کبھی ملتے ہوئے بھی نہیں دیکھا گیا تھا۔پہلی بار یاسر حسین نے فروری 2021 میں نجی نیوز کے پروگرام میں میزبان سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ اداکارہ نوشین شاہ بن بلائے ہی دسمبر 2019 میں ان کی شادی میں پہنچ گئی تھیں۔ان...
بالی ووڈ کے سینئر اداکار راج ببر کے بیٹے پراتیک نے اپنے نام سے والد کا نام ہٹا دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پراتیک نے اپنی آنجہانی والدہ اور بالی ووڈ اداکارہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنا نام باضابطہ طور پر پراتیک سمیتا پاٹل رکھ کر مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ پراتیک ببر نے اپنے نام سے کنیت ’ببر‘ ہٹا کر اپنی والدہ کا نام باقاعدہ سرکاری طور پر جوڑ کر اسے پراتیک سمیتا پاٹل رکھا ہے ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس کے نتائج کی اور کسی کے ردعمل کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Times...
طالبان حکومت میں شدید اختلافات کی خبروں کے دوران ہی وزیرداخلہ سراج الدین حقانی نے اپنا استعفیٰ امیر ہبتہ اللہ اخوندزادہ کو پیش کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امیرِ طالبان ملا ہبتہ اللہ اخوندزادہ نے سراج الدین حقانی کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ استعفے کی وجوہات سے متعلق سراج الدین حقانی کا کوئی بیان تاحال سامنے نہیں آیا، نہ ہی طالبان حکومت نے کوئی وجہ بتائی ہے۔ تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق استعفے کی وجہ طالبان قیادت کے درمیان کئی اہم ایشوز پر اندرونی اختلافات ہیں۔ ان ایشوز کے حل نہ ہونے کے باعث سراج الدین حقانی وزارت کی ذمہ داریوں سے طویل عرصے سے غیرحاضر تھے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک اور طالبان کی مرکزی قیادت کے درمیان خواتین...
حقانی نیٹ ورک اور طالبان کی مرکزی قیادت کے درمیان خواتین کے حقوق کے معاملے میں بھی اختلافات ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سراج الدین حقانی کے مستعفی ہونے سے متعلق طالبان حکومت کا کوئی بیان نہیں آیا۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، انہوں نے اپنا استعفیٰ افغان طالبان سربراہ ہیبت اللّٰہ اخوند زادہ کو بھجوا دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سراج الدین حقانی کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا، طالبان قیادت کے اندرونی اختلافات استعفے کی وجہ بتائی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سراج الدین حقانی کی وزارت کی ذمہ داریوں سے طویل غیر حاضری بھی استعفے کی وجہ ہے۔ حقانی نیٹ ورک اور طالبان کی مرکزی قیادت کے درمیان...
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صوبوں کو مالی اور دیگر شعبوں میں مدد فراہم کررہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے اڑان پاکستان کی بہترین ورکشاپ کا انعقاد کیا جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ سازی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان تمام صوبوں کے لیے ہے جس سے نوجوانوں کو نئی راہیں اور بہترین وسائل فراہم ہوں گے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صوبوں کو مالی اور دیگر شعبوں میں مدد فراہم کررہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت...
اداکارہ ندا یاسر اور ٹی وی میزبان رابعہ انعم نے ایک دوسرے سے تین سال بعد اختلافات ختم کرکے تعلقات بحال کردیے۔ ندا یاسر نے حال ہی میں رابعہ انعم اور دانش تیمور کی میزبانی میں گرین انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے رمضان پروگرام میں شرکت کی، جہاں دونوں ٹی وی میزبانوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔ ندا یاسر نے رابعہ انعم کو گلے لگاتے ہوئے ان سے اختلافات اور گلے شکوے پر ختم ہونے کا اعلان کیا۔ رابعہ انعم نے ندا یاسر کی جانب سے شکوے ختم کرنے کے اعلان پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ان کے لباس، شخصیت اور ہر وقت کام میں مصروف رہنے کے جذبے کی تعریفیں بھی کیں۔ رابعہ...
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور صدر کے مشیر ایلون مسک کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ امریکا کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں امریکی محکمہ حکومتی کارکردگی (ڈی او جی ای) کے سربراہ ایلون مسک نے وزیر خارجہ پر کڑی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ اپنے محکمے میں اسٹاف کم کرنے میں ناکام رہے۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے الزام عائد کیا کہ ایلون مسک سچ نہیں بول رہے، ان کے محکمے کے 1500 ملازمین نے قبل از وقت ریٹائرڈمنٹ لے لی ہے۔ مارکو روبیو نے کہا کہ کیا وہ ان ملازمین کو واپس نکال ملازمتوں سے نکال کر دکھائیں؟ اس موقع پر صدر ٹرمپ...
سعودی عرب میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں آپس میں قربت، باہمی افہام و تفہیم، اور اختلافی مسائل کو حل کرنے کی اشد ضرورت ہے، کیونکہ طاقت اتحاد میں ہے اور کمزوری اختلاف اور تفرقہ میں، اختلاف ایک فطری حقیقت اور رحمت ہے اگر اسے صحیح طریقے سے سنبھالا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سعودی عرب میں اتحاد بین المسالک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس بابرکت کانفرنس میں اس عظیم ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے جمع ہوئے ہیں کہ امت میں اتحاد و یگانگت کی ثقافت کو فروغ دیا جائے اور ہر اس چیز سے بچا جائے جو تنازعہ اور اختلاف...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک اور امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کےدرمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں صدر ٹرمپ کی موجودگی میں ایلون مسک نے مارکو روبیو پر کڑی تنقید کی۔ ایلون مسک نے کہا کہ آپ اسٹاف کم کرنے میں ناکام رہے ہیں، آپ نے کسی کو نہیں نکالا سوائے میرے شعبے ڈوج کے ایک اہلکار کو۔ اس پر مارکو روبیو نے جواب دیا کہ ایلون مسک سچ نہیں بول رہے اور پوچھا محکمۂ خارجہ کے 1500 ملازمین نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لی ہے اور طنز کیا کہ کیا انہیں واپس بلا کر نوکری سے نکال کر دکھاؤں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر...
پی ٹی آئی کے اپوزیشن الائنس میں قیادت کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)تحریک انصاف کے اپوزیشن الائنس میں قیادت کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، اسد قیصر کو اپوزیشن الائنس کی قیادت سونپے جانے پر علی امین گروپ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین کو اعتماد میں نہ لینے پر انہوں نے اعتراض اٹھایا، جس کے باعث جے یو آئی نے بھی اپوزیشن اتحاد میں باضابطہ شمولیت سے گریز کیا۔مزید یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسد قیصر کی جانب سے سندھ کی سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے بعد علی امین گنڈا پور نے خود...
تحریک انصاف کے اپوزیشن الائنس میں قیادت کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ اسد قیصر کو اپوزیشن الائنس کی قیادت سونپے جانے پر علی امین گروپ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین کو اعتماد میں نہ لینے پر انہوں نے اعتراض اٹھایا. جس کے باعث جے یو آئی نے بھی اپوزیشن اتحاد میں باضابطہ شمولیت سے گریز کیا۔مزید یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسد قیصر کی جانب سے سندھ کی سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے بعد علی امین گنڈا پور نے خود ان جماعتوں سے ملنے کا فیصلہ کیا۔علی امین گنڈاپور نے پیر پگارا سمیت سندھ کی دیگر جماعتوں سے ملاقاتوں کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم آخری وقت میں...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ ، بھر پور تعاون کا یقین دلانے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا شکریہ، سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ملک کی ترقی کے لیے کام کرنے کی ضروت ہے، سندھ میں قدرت نے ہمیں 400 سال کا کوئلہ دیا ہے، سکھر حیدرآباد موٹروے اس سال شروع کرنے کو ترجیح بنایا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہناتھا کہ سندھ دور حاضر کی سب سے بڑی موسمیاتی ٹریجڈی کا شکار ہوا ہے، 2022کے سیلاب میں سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، ان حالات میں ہمیں ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کی تیاری کرنی...
کراچی: وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ ، بھر پور تعاون کا یقین دلانے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا شکریہ، سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ملک کی ترقی کے لیے کام کرنے کی ضروت ہے، سندھ میں قدرت نے ہمیں 400 سال کا کوئلہ دیا ہے، سکھر حیدرآباد موٹروے اس سال شروع کرنے کو ترجیح بنایا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ سندھ دور حاضر کی سب سے بڑی موسمیاتی ٹریجڈی کا شکار ہوا ہے، 2022کے سیلاب میں سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، ان حالات میں ہمیں ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کی تیاری کرنی ہے، سندھ کے ساحلی علاقے سمندر برد...
وزیراعلیٰ اور ملک شاہ گورگیج کی صدرزرداری اورپارٹی چیئرمین بلاول سے ملاقات متوقع وزیر زراعت علی حسن زہری سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر اراکین کی فریال تالپور سے ملاقات پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے بلوچستان حکومت میں سیاسی اختلافات کے حل کے لیے وزیر اعلیٰ کو اسلام آباد طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی اور رکن قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج کی کوئٹہ میں ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے سرفراز بگٹی کو مرکزی قیادت کا پیغام دیا اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور ایم این اے ملک شاہ گورگیج اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے ، وزیراعلیٰ اور ملک شاہ گورگیج کی اسلام آباد میں...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے محض ایک روز قبل بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ مورنے مورکل ٹیم کو دبئی میں چھوڑ کر اچانک گھر روانہ ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے بالنگ کوچ مورنے مورکل کو اپنے والد کی موت کی وجہ سے دبئی سے واپس اپنے وطن روانہ ہوگئے ہیں، مورکل 15 فروری کو بھارتی ٹیم اور دیگر سپورٹ اسٹاف کے ہمراہ دبئی پہنچے تھے جہاں گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیا تھا۔ فاسٹ بولنگ کوچ کی واپسی کے شیڈول سے متعلق فی الحال کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ مزید پڑھیں: بیویوں، گرل فرینڈز کو ٹورز پر ساتھ لے جائیں، مگر کس شرط پر؟ بھارتی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 20...
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کے قائدین کے درمیان اختلافات کو حل کرنے کیلئے کراچی میں پارٹی رہنماؤں کو طلب کیا گیا۔ اس موقع پر فریال تالپور نے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر علی حسن زہری کے درمیان اختلافات پر پاکستان پیپلز پارٹی متحرک ہو گئی ہے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کے قائدین کے درمیان اختلافات کو حل کرنے کے لئے کراچی میں پارٹی رہنماؤں کو طلب کیا گیا۔ اس موقع پر فریال تالپور نے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی پر اعتماد کا اظہار کیا، تاہم صوبائی وزیر علی حسن زہری نے تحفظات پیش کرتے ہوئے...
رانی پور: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہا تھا رواں سال پی ٹی آئی میں اختلافات بڑھ جائیں گے۔ کوٹ ڈیجی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ پی ٹی رہنما ایک دوسرے کو تھپڑ مار رہے ہیں، اس سے بھی زیادہ ان کے اختلافات بڑھیں گے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے امکانات نہیں ہوں گے تو یہ آپس میں لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ 2025 میں پی ٹی آئی میں اختلافات بڑھ جائیں گے،انٹرنیشنل قوتوں کا جس طرح انتظار کیا جارہا تھا اب ان کی طرف سے رسپانس نہیں آرہا، بھٹو صاحب کی شہادت کے بعد...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 13 فروری 2025ء ) پی ٹی آئی وکلاء گروپ اور سیاسی گروپ اختلافات میں آمنے سامنے گئے۔ میڈیا کے مطابق ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ وکلاء گروپ نے سیاسی گروپ کے خلاف بانی پی ٹی آئی کو شکایات لگائیں، وکلاء گروپ نے شیر افضل مروت، علی امین گنڈاپور ، اسد قیصر اور جنید اکبر کے خلاف شکایات لگائیں۔پی ٹی آئی وکلاء گروپ شیر افضل کو پارٹی سے نکلوانے میں کامیاب ہوا، وکلاء گروپ نے بانی پی ٹی آئی کو صوابی جلسے پر جنید اکبر کی شکایت لگائی۔بانی پی ٹی آئی کو بتایا گیا کہ صوابی جلسے میں صرف تین چار ہزار لوگ آئے۔ بانی پی ٹی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ پرانی چیزیں ہیں آہستہ آہستہ سب ٹھیک ہو جائے گا، ججز سے کہا سسٹم کو چلنے دیں، اس کو نہ روکیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گفتگو کے دوران صحافیوں کے سوال بانی پی ٹی آئی کے خط کو آئینی کمیٹی کو بھیجنے کیلئے کن وجوہات کو مدنظر رکھا گیا؟عدلیہ میں اختلافات کو ختم کرنے کیلئے کیااقدامات کریں گے؟کے جواب میں چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ پرانی چیزیں ہیں آہستہ آہستہ سب ٹھیک ہو جائے گا، ججز سے کہا سسٹم کو چلنے دیں، اس کو نہ روکیں،میں نے کہامجھے ججز لانے دیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ...
صوابی جلسے نے ثابت کردیا اصل مینڈیٹ صرف اور صرف تحریک انصاف کے پاس ہی ہے کامیاب عوامی ردعمل دیکھ کر حکمرانوں کے ہوش اڑ گئے ، اتحاد کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ یہ لوگ اسمبلیوں میں بیٹھ کر بھی ہار گئے۔صوابی جلسے میں اختلافات کے خبریں پھیلنے پر انہوں نے اپنے ردعمل میں کہاکہ پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں ،اصل میں صوابی جلسے سے ثابت کردیاہے اصل مینڈیٹ صرف اور صرف تحریک انصاف کے پاس ہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کامیاب عوامی ردعمل دیکھ کر حکمرانوں کے ہوش اڑ گئے ، اتحاد کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں ۔واضح رہے کہ صوابی میں...
صوابی: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے، صوابی میں ہونے والے جلسے کے دوران شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جبکہ اسٹیج پر مخالف نعرے بھی لگائے گئے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق 8 فروری کو صوابی میں ہونے والے جلسے میں پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات واضح نظر آئے،شیر افضل مروت نے اسٹیج پر مخالف نعرے لگوائے تو سلمان اکرم راجہ نے انہیں روکنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ “کوئی بدتمیزی نہیں ہوگی”۔ دوسری جانب جلسے میں کارکنان کی کم حاضری پر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے رپورٹ طلب...
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان میں اندرونی اختلافات میں کمی کے حوالے سے مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی تاہم اختلافات اور انتشار کے حوالے سےبرف پگھلنے کے امکانات ابھی واضح نہیں ہورہے ہیں۔ ایم کیو ایم کے سینئر رہنما سید مصطفی کمال اتوار کو جب عارضی مرکز بہادر آباد پہنچے تو ان کے استقبال کے لئے وہاں دوسرے گروپ کا کوئی رہنما موجود نہیں تھا۔ میڈیا سے بات چیت میں رکن قومی اسمبلی اور سنیئر رہنما سید مصطفی کمال نے کہا کہ ہم نے اسٹیٹس کو کو چیلنج کیا ہے، اسٹیٹس کو والی ایم کیو ایم کمزور ہے ایم کیو ایم جتنی متحرک ہوگی عوام کے مسائل حل ہوگی ایم کیو ایم میں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ انہوں نے...
بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی کزن پریانکا چوپڑا کے ساتھ اختلافات کی افواہوں کو ختم کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پرینیتی اور پریانکا کے درمیان اختلافات کی یہ افواہواہیں اس وقت دم توڑ گئیں جب وہ پریانکا کے بھائی سدھارتھ چوپڑا کی شادی میں اپنے شوہر راگھو چڈھا کے ہمراہ شریک ہوئیں۔ شادی کی تقریب میں پہنچتے ہوئے پرینیتی اور راگھو کو خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا۔ تقریب کے لیے پرینیتی نے روایتی انداز اپناتے ہوئے ایک سرخ بلاؤز، جیکٹ اور ایک ایتھنک اسکرٹ پہنا، جبکہ راگھو نے آف وائٹ کرتا اور براؤن جیکٹ زیب تن کی۔ پرینیتی نے ورمالا کی رسم کی ایک ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا’ معاہدہ پکا ہوگیا‘۔...
پاکستان تحریک انصاف اپنے بانی چیئرمین کی ہدایت پر 8 فروری کو یومِ سیاہ منانے کے معاملے پر شدید نوعیت کی ابہامی کیفیت سے دوچار ہے، اور ابھی تک پارٹی کی مجوزہ روڈ میپ کا بھی کوئی واضح خاکہ سامنے نہیں آیا ہے۔ اب کی بار بھی یہی لگ رہا ہے کہ اس پاور شو کے انعقاد کا تمام بوجھ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا اور اس کی صوبائی حکومت کے کاندھوں پر ہے، اور پاور گیم کے مرکز یعنی پنجاب اس بار بھی لاتعلقی پر مبنی رویہ یا پالیسی پر عمل پیرا نظر آئے گا۔ تاہم، پی ٹی آئی کے قلعہ خیبرپختونخوا کا مورچہ بھی پہلے کے برعکس خالی نظر آ رہا ہے اور شاید اسی کا نتیجہ ہے کہ...
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار سمیت تمام رہنما مل کر ایم کیو ایم کو مضبوط کریں گے، پارٹی میں معمولی باتوں پر اختلافات جمہوریت کاحُسن ہیں مگر کراچی، سندھ اور ملک کے لیے تمام پارٹی رہنما ایک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا بہادر آباد کا دورہ، ایم کیو ایم کی قیادت کے اہم رہنماؤں کو ایک ساتھ بٹھا کر اختلافات دور کرا دیئے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار سمیت تمام رہنما مل کر ایم کیو ایم کو مضبوط کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں معمولی باتوں پر اختلافات جمہوریت...
ویب ڈیسک: گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے ایم کیو ایم قیادت میں اختلافات ختم کرا دیئے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بہادرآباد کے دورے میں ایم کیوایم کی قیادت کے اہم رہنماؤں کو ایک ساتھ بٹھا کر اختلافات دورکرائے،کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار سمیت تمام رہنما مل کر ایم کیوایم کو مضبوط کریں گے، پارٹی میں معمولی باتوں پر اختلافات جمہوریت کا حسن ہے مگر کراچی، سندھ اور ملک کیلئے تمام پارٹی رہنما ایک ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ ہو یا وفاقی حکومت، کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں...
فائل فوٹو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا بہادر آباد کا دورہ، ایم کیو ایم کی قیادت کے اہم رہنماؤں کو ایک ساتھ بٹھا کر اختلافات دور کرادیے۔کامران خان ٹیسور ی نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار سمیت تمام رہنما مل کر ایم کیو ایم کو مضبوط کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں معمولی باتوں پر اختلافات جمہوریت کاحُسن ہیں مگر کراچی، سندھ اور ملک کے لیے تمام پارٹی رہنما ایک ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ ہو یا وفاقی حکومت، کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ بھر میں ترقیاتی کاموں کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی، نوجوانوں کو روزگار دلوائیں گے۔
بھارت اور چین اقتصادی اختلافات حل کرنے پر متفق WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز ممبئی (سب نیوز )بھارت اور چین نے دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی مسائل پر اختلافات کو حل کرنے پر اتفاق کیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات 2020 میں ہونے والے سرحدی تصادم کے بعد سے کشیدہ رہے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق گزشتہ روز بیجنگ میں بھارت کے اعلی سفارت کار وکرم مصری اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔اس ملاقات کے بعد بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ دونوں ممالک جلد از جلد 5 سال بعد پروازیں بحال کرنے کے لیے ایک فریم ورک پر بات...
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ فیصلہ ہوا تھا کہ مرکزی کابینہ ایک ہفتے میں بنے گی جو اب تک نہ بنی، پارٹی کی مرکزی کابینہ کب بنے گی، یہ سوال خالد مقبول سے پوچھیں، ذاتی طور پر میں بطور ماتحت کام کرنے کو تیار ہوں لیکن اس کا اجتماعی فائدہ بھی ہو۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی سے کوئی لڑائی نہیں، مسائل پر مشاورت کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے پارٹی اختلافات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کوئی پوچھے کہ ایم کیو ایم میں کیا عہدہ ہے تو ہم بغلیں جھانکتیں ہیں، رابطہ کمیٹی...

پاکستان کی معاشی و اقتصادی ترقی کیلئے ہمیں سیاسی اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھنا ہوگا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان
پاکستان کی معاشی و اقتصادی ترقی کیلئے ہمیں سیاسی اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھنا ہوگا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی مجموعی معاشی و اقتصادی ترقی کے لیے ہمیں سیاسی اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھنا ہوگا،یہ وقت انتشار کا نہیں بلکہ اتفاق اور اتحاد کے ساتھ مسائل پر قابو پانے اور ان کا حل نکالنے کا ہے تاکہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے عمائدین قبائلی رہنما اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملاقاتیں کی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ...
لاہو ر (نمائندہ جسارت ) نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے جماعتِ اسلامی لاہور کے نوتعمیر مرکزی دفاتر میں نشست سے خطاب کیا اور پروفیسر مظہر کی اہلیہ، دانش ور، کالم نویس پروفیسر رفعت مظہر کی نمازِ جنازہ میں شرکت اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حیدر علی کی بیٹی کی تقریب نسبت میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلافات کو انتقام کی آگ کیساتھ جان لیوا نہ بنایا جائے۔ سماجی، معاشرتی تعلقات سماج میں ٹھیراؤ اور برداشت پیدا کرتے ہیں۔ مخالف سیاسی رہنماؤں کو عدالتوں سے متنازع سزاؤں پر ہمیشہ مخالفین خوشی کا اظہار کرتے ہیں لیکن سیاسی تاریخ گواہ ہے کہ کسی بھی سیاسی رہنما کو قید کی سزا ہمیشہ...
بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی۔ہفتہ کے روز شی جن پھنگ نے ٹرمپ کو دوبارہ امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں باہمی رابطوں کو بہت اہمیت دیتے ہیں، امید ہے کہ امریکی صدر کی نئی مدت کے دوران چین اور امریکہ کے تعلقات کا اچھا آغاز ہو گا، اور ہم نئے نقطہ آغاز سے چین امریکہ تعلقات میں زیادہ پیش رفت کے لیے تیار ہیں۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور امریکہ دونوں عظیم ممالک اپنے اپنے خوابوں پر عمل پیرا ہیں اور اپنے لوگوں کو بہتر زندگی گزارنے کے قابل بنانے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سیاسی مذاکرات ہورہے ہیں اور اختلافات کو جلد ختم ہونا چاہئے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالت نے فیصلہ دینا ہی تھا تو کچھ انتظار کرلیتے، فیصلے کا تعلق مذاکرات کے ساتھ نہ ہونا چاہئے اورنہ ہے۔بیرسٹر گوہر کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کوئی ڈیل نہیں، 2 نکات پر مذاکرات ہوں گے، مینڈیٹ کے حوالے سے اپنے مو¿قف پر قائم ہیں، درخواستیں التوا پر ہیں، 4 ماہ کے اندر مینڈیٹ پر فیصلہ ہونا چاہئے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سیاسی مذاکرات ہورہے ہیں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عدالتی فیصلے اور سیاسی مذاکرات پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات فیصلوں کے اعلان میں تاخیر ہو جاتی ہے۔ گزشتہ روز بتایا گیا تھا کہ فیصلہ سنایا جائے گا، لیکن اگر عدالت نے فیصلہ دینا ہی تھا تو کچھ انتظار کر لیتے۔ گوہر علی خان نے واضح کیا کہ فیصلے کا مذاکرات کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہے۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات صرف دو نکات پر ہوں گے، جن میں کارکنان کی رہائی اور ایک آزاد کمیشن کا قیام...
پشاور(نیوز ڈیسیک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا اور شیر افضل مروت کے درمیان اختلافات ختم کرانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔ نجی چینل کے مطابق علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت اور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کے درمیان جاری اختلافات ختم کرانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔ خبر کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی نے شیر افضل کو خیبر پختون خوا ہاؤس بلوایا جہاں معاملے کو حل کرنے کے موضوع پر گفتگو کی گئی۔ اس حوالے سے شیر افضل مروت نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان کو غلط معلومات پہنچائی جاتی ہیں۔...
ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ علی امین نے کہا کہ میرے اور سلمان اکرم راجا کے معاملے پر بڑی لے دے ہو رہی ہے، میں نے کہا سلمان اکرم راجہ نے پہلے بیان دیا، جسکا میں نے جواب دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سلمان اکرم راجا اور شیر افضل مروت کے درمیان اختلافات ختم کروانے کیلئے سامنے آگئے۔ علی امین گنڈاپور نے شیر افضل مروت کو خیبر پختونخوا ہاؤس بلا کر معاملہ حل کرنے کی کوشش کی۔ پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ بانی پی ٹی آئی...