2025-08-06@14:59:54 GMT
تلاش کی گنتی: 31673

«پاکستانی فضائی حدود میں»:

    کراچی(ڈیلی  پاکستان آن لائن) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) اور پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن (پی اے اے) کی جانب سے تشکیل دی گئی مشترکہ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج اے پی این ایس ہاؤس، کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سینیٹر سرمد علی، صدر اے پی این ایس، اور احمد حسین کپا​ڈیا، چیئرمین پی اے اے، نے مشترکہ طور پر کی، جبکہ دونوں تنظیموں کے سینئر ایگزیکٹو اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔یہ مشترکہ کمیٹی ایڈورٹائزنگ اور پرنٹ میڈیا کے شعبوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی ایک اہم کاوش ہے۔ اجلاس میں​ دونوں صنع​وں کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنے، پالیسی کے معاملات میں ہم آہنگی پیدا کرنے اور موجودہ میڈیا​ کے منظرنامے...
    چھ ماہ میں ساڑھے 3لاکھ پاکستانی ملک چھوڑگئے، غیرملکی میڈیا کی رپورٹ میں دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) ملک میں بڑھتی بیروزگاری، معاشی عدم استحکام اور کم تنخواہوں کے باعث رواں سال کے ابتدائی 6ماہ میں تقریبا ساڑھے 3 لاکھ پاکستانی افراد ملک چھوڑ گئے،ملک چھوڑنے والے افراد میں اعلی تعلیم یافتہ افراد سمیت انتہائی تکنیکی افراد بھی شامل ہیں جبکہ ڈاکٹرز سمیت نرسز کے ملک چھوڑ جانے سے ملک کے نظام صحت میں بھی مسائل بڑھنے لگے۔عرب اخبار گلف نیوز کے مطابق حالیہ چند سال میں پاکستان سے نرسز بڑے پیمانے پر روزگار کی خاطر بیرون ملک منتقل ہو رہے ہیں، مرد و خواتین نرسز بہتر تنخواہ، محفوظ کام کے حالات...
    پاکستان کے تمام بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر غیر ملکی مسافروں کے لیے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: ایک اور پاکستانی ایئرلائن برطانیہ کے لیے اُڑان بھرنے کو تیار فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ملک کے امیگریشن نظام کو جدید اور مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے جن میں علیحدہ کاؤنٹرز کا قیام بھی شامل ہے جس مقصد غیر ملکی مسافروں کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران غیر ضروری تاخیر سے بچانا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ نئے خصوصی امیگریشن کاؤنٹرز کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فعال کر دیے گئے ہیں۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستانی امیگریشن، بیرون ملک روزگار اور ٹیکنیکل، ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (ٹی وی ای ٹی) پالیسی سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تارکین وطن پاکستانی کمیونٹی کی بہبود کو پالیسی کا اہم ستون قرار دیاگیا۔ نائب وزیراعظم آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اوورسیز پاکستانیز اور وزارت ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ (او پی اینڈ ایچ آر ڈی) نے عالمی سطح پر ہنرمند افرادی قوت کی برآمدات بڑھانے کے لیے تارکین وطن کے رجحانات اور نئے مواقع کا جائزہ پیش کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے معیاری ہنر کی ترقی میں سرمایہ کاری، نئے...
    لاہور: آرمی میوزیم محض ایک عجائب گھر نہیں بلکہ پاکستان کی تاریخ کا دھڑکتا ہوا دل ہے، ایک ایسا مقام جہاں غلامی کی زنجیروں سے آزادی کی صبح تک کا ہر منظر، ہر قربانی، ہر آہٹ اور ہر سسکی گویا مجسم ہو جاتی ہے، لاہور کے آرمی میوزیم میں جب آپ قدم رکھتے ہیں تو محسوس ہوتا ہے جیسے وقت تھم گیا ہے اور تاریخ آپ سے خود مخاطب ہو رہی ہو۔ اس میوزیم کی سب سے منفرد بات وہ ڈیوراما (تھری ڈی ماڈلز) ہیں جو صرف ماڈلز نہیں بلکہ عینی شاہد ہیں اُس جدوجہد کی، جس کی کوکھ سے پاکستان نے جنم لیا، 1857 کی پہلی جنگِ آزادی ہو یا تحریکِ پاکستان کے ولولہ انگیز لمحے، سب...
    کراچی:پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کے مابین پہلی دو طرفہ مشق کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی، یہ مشق دونوں دوست ممالک کی بحری افواج کے مابین بحری تعاون اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق میں مختلف تربیتی سرگرمیاں شامل تھیں، جن میں مختلف ہتھیاروں کی فائرنگ، سمندر اور خشکی میں مختلف آپریشنز کے مظاہرے اور شہری علاقوں میں فوجی کارروائیاں شامل تھیں۔مشق کے دوران لائیو فائرنگ اور جنگی منظرناموں پر مشتمل آپریشنز کے مظاہرے بھی شامل کیے گئے، جن کا مقصد ساحلی علاقوں میں مشترکہ آپریشنز کی تیاری اور حکمتِ عملی کو مزید مؤثر بنانا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ مشق کا اختتام...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اگست ۔2025 ) انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے)نے سینیٹ سے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے لئے پرٹیکشن ترمیمی ایکٹ منظور ہونے پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ ترمیمی ایکٹ کے مطابق پرائیویسی کے حق اورذرائع کے عدم افشاءکے حق کا واضح تحفظ صحافتی آزادی کو برقرار رکھنے اور میڈیا کمیونٹی کو غیر ضروری دباﺅ سے آزاد کام کرنے کو یقینی بنانے کے لیے بھی ایک اہم قدم ہے.(جاری ہے) خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان صحافیوں کو ماہانہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی، غیر قانونی چھانٹیوں اور صحافیوں پر تشدد اور مقتول صحافیوں کے کیسز پر فیصلوں میں تاخیر کا بھی خاتمہ کیا جائے...
     نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستانی افرادی قوت کو عالمی مارکیٹ کے قابل بنانا ہوگا، عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ ہنر مند افرادی قوت وقت کی ضرورت ہے۔ بدھ کے روز نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت اوورسیز ایمیگریشن، بیرون ملک ملازمت اور ٹیکنیکل و ووکیشنل تعلیم و تربیت  سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: آنے والے دنوں میں کتنی افرادی قوت باہر جا سکتی ہے، پاکستان کی ترسیلات زر میں کتنا اضافہ ہوگا؟ وزارت اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل نے پاکستانی تارکین وطن کے رجحانات اور دنیا بھر میں ہنرمند افرادی قوت کے لیے ابھرتے ہوئے مواقع پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں پاکستانی ہنر...
    ریٹرننگ آفیسر کے مطابق امیدواروں کی عبوری فہرست کل (7 اگست) کو آویزاں کی جائے گی جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 8 اگست سے شروع ہوگا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق این اے 129 میں ضمنی الیکشن 18 ستمبر کو منعقد ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 میں ضمنی الیکشن  کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا عمل مکمل ہو گیا۔ ریٹرننگ آفیسر کے مطابق این اے 129 میں ضمنی الیکشن کیلئے 25 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ معروف شاعر حبیب جالب کی صاحبزادی طاہرہ جالب نے بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ طاہرہ جالب کے تجویز...
    پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کے درمیان پہلی دو طرفہ جنگی مشق کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ یہ مشق دونوں برادر ممالک کے مابین دفاعی تعاون اور بحری ہم آہنگی کو فروغ دینے کی سمت ایک اہم قدم ثابت ہوئی ہے۔   تربیتی سرگرمیوں اور مشترکہ آپریشنز کی مشق ترجمان پاک بحریہ کے مطابق، مشق میں مختلف **تربیتی سرگرمیاں شامل تھیں جن میںمختلف اقسام کے ہتھیاروں کی فائرنگ،سمندر اور خشکی میں آپریشنز،شہری علاقوں میں فرضی فوجی کارروائیوں کا عملی مظاہرہ شامل تھا۔ ان سرگرمیوں کا مقصد دونوں افواج کی عملی مہارتوں کو بہتر بنانا اور مشترکہ حکمتِ عملی کو مؤثر بنانا تھا۔   لائیو فائرنگ اور جنگی صورتحال پر مبنی مظاہرے مشق کے دوران لائیو...
    پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کے درمیان پہلی دو طرفہ مشق کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کے درمیان پہلی دو طرفہ مشق کا انعقاد کراچی میں ہوا جس میں مختلف ہتھیاروں کی فائرنگ اور جنگی منظرناموں پر مشتمل آپریشنز کے مظاہرے بھی کیے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کے درمیان پہلی بار دو طرفہ مشق کا انعقاد کراچی میں کیا گیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ مشق کے دوران سمندر اور خشکی پر مختلف قسم کے آپریشنز کا عملی مظاہرہ کیا گیا،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان مارٹ سے پاکستانی مصنوعات کی برآمد میں اضافہ ہوگا، پاکستانی برآمد کنندگان کو بین الاقوامی پلیٹ فارم میسر آئے گا ، ہماری مصنوعات اب عالمی منڈیوں میں براہ راست دستیاب ہونگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں پاکستان مارٹ کے حوالے سے این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کے وفد کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے) وفاقی وزیر جام کمال خان نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کی تجارت کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا، یو اے ای حکومت اس منصوبے کی تعمیر کے لیے مفت زمین فراہم...
    پاکستان کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں جائیدادیں خرید چکی، خواجہ آصف کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ملک کی بیوروکریسی کے بارے میں بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں جائیدادیں خرید چکی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر دفاع نے کہا کہ آدھی سے زیادہ یہ بیوروکریسی شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے، یہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں، مگر مچھ اربوں روپے کھا کر آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔اپنی پوسٹ میں خواجہ محمد آصف نے الزام عائد کیا کہ بزدار کا قریب ترین بیوروکریٹ بیٹیوں کی شادی...
    مارگلہ اور دریائے سواں میں بننے والی سوسائٹیاں اسلام آباد کے زیر آب آنیکی وجہ ہیں، معاملہ قومی اسمبلی میں پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے اسلام آباد کے کئی رہائشی علاقوں کے زیرآب آنے کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیا۔پی پی کی شاہدہ رحمانی نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں مارگلہ پہاڑیوں کے ساتھ اور دریائے سواں میں آبی گزرگاہ میں سوسائٹیاں بن رہی ہیں ، جن کی وجہ سے آج بھی اسلام آباد کے کئی علاقے زیر آب ہیں۔ پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی شاہدہ رحمانی نے سوال کیا کہ کیا حکومت آبی گزرگاہوں...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ملک کی بیوروکریسی کے بارے میں بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں جائیدادیں خرید چکی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں وزیر دفاع نے کہا کہ ’آدھی سے زیادہ یہ بیوروکریسی شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے، یہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں، مگر مچھ اربوں روپے کھا کر آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اپنی پوسٹ میں خواجہ محمد آصف نے الزام عائد کیا کہ ’بزدار کا قریب ترین بیوروکریٹ بیٹیوں کی شادی پر 4 ارب روپے صرف سلامی وصول کر چکا، وہ بیوروکریٹ آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ...
    ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ برطانوی جریدے دی اکنامسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چودھری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد اس بارے میں کیے گئے سیاسی تجزیوں کو بھی مسترد کرتے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی فوجی کارروائی پر ردعمل سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم اس بار بھارت...
    پاکستان اسٹاک میں تاریخی دن، 100انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار کی سطح عبور کرگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی ایک تاریخی دن رہا اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔آج بھی کاروبار کے آغاز سے ہی 100 انڈیکس میں مثبت تیزی دیکھنے میں آئی اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 2 ہزار 51 پوائنٹس کے مجموعی اضافے سے ایک لاکھ 45 ہزار 88 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اگست کے 4 کاروباری دنوں میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 5697 پوائنٹس بڑھ چکا ہے۔بازار میں آج 78 کروڑ شیئرز کے سودے 52 ارب روپے میں طیہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 234 ارب روپے بڑھ کر...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے 14 اگست کو عوام سے حقیقی آزادی کے لیے احتجاج کی اپیل کی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی واضح کیا ہے کہ پارٹی کے جو ارکان نااہل قرار دیے گئے ہیں، ان کی نشستوں پر کسی دوسرے امیدوار کو نامزد نہیں کیا جائے گا، کیونکہ یہ نااہلیاں غیر قانونی اور ناجائز طریقے سے کی گئی ہیں۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی بہنوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔ علیمہ خان نے بتایا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ان کی بہن عظمیٰ خان کی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات ہو گئی، تینوں بہنیں جیل کے...
    جب امریکا افغانستان سے انخلا کے بعد یوریشیا میں اپنی پالیسی کو نئے سرے سے ترتیب دے رہا ہے، تو پاکستان ایک ایسے زمینی پُل کے طور پر اُبھر کر سامنے آیا ہے جو وسطی ایشیا اور افغانستان جیسے خطوں تک رسائی فراہم کرتا ہے، جو کہ براہِ راست امریکی اثر سے باہر رہے ہیں۔ پاکستان ایک محفوظ اور توسیع پذیر زمینی راہداری مہیا کرتا ہے، جو ایران جیسے بلند خطرے والے راستوں یا شمالی غیر مستحکم گزرگاہوں سے بچنے کا ذریعہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان امریکا تعلقات کو پاک چین دوستی کے تناظر میں نہ دیکھا جائے، اسحاق ڈار پاکستان اور عالمی بینک کے باہمی تعاون سے 482.75 ملین ڈالر لاگت کا خیبر پاس اکنامک کوریڈور ایک نمایاں منصوبہ...
    فائل فوٹو  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان پارلیمنٹ نے نااہل کیے جانے کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس سے سپریم کورٹ تک احتجاجی واک کی کوشش کی ہے، پولیس نے ارکان اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی گیٹ پر روک لیا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 نافذ ہے اس کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے، ارکان اسمبلی کو سپریم کورٹ کے باہر اکٹھا ہونے کی اجازت نہیں ہے۔پولیس  نے اتنباہ کیا کہ اگر آپ آگے گئے تو اپ کو گرفتار کر لیا جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی پولیس کے ساتھ مذاکرات کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ سے ہی واپس بلڈنگ میں آگئے، پی ٹی آئی اراکین میں بیرسٹر گوہر، عامر ڈوگر، علی محمد، ثناء اللّٰہ مستی...
    لاہور: پاکستان ریلویز کا کاسمیٹک سرجری پر سارا زور، ریلوے اسٹیشن تو تیزی کے ساتھ اَپ گریڈ کیے جا رہے ہیں جبکہ ریلوے انفرا اسٹرکچر 10 سے 150 سال پرانہ ہے۔ ریل بوگیوں کی شدید کمی کے باعث مسافروں کو دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جانے لگا جبکہ جو ٹرین پٹڑی پر دوڑنے لگے تو وہ حادثے کا شکار ہو جاتی ہے۔ بعض ٹرینوں کے اچانک ایئر کنڈیشنڈ سسٹم بھی جواب دے جاتے ہیں، مسافر ٹکٹ ایئر کنڈیشنڈ کوچ کی لیتے ہیں لیکن سفر بغیر ایئر کنڈیشنڈ کے کرنا پڑتا ہے۔ مسافر ٹرین ہو یا گڈز ٹرین اس کو منزل مقصود پر پہنچنے کے لیے کبھی دہشت گری تو کبھی حادثات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ریلوے انتظامیہ تمام...
    سٹی42: پاکستان آرمی اور ہوبارہ فاؤنڈیشن انٹرنیشنل پاکستان نے صحرائے چولستان میں صحرائی بناتات کے بیج کا فضائی بکھیر  ا ہوبارہ فاؤنڈیشن انٹرنیشنل پاکستان کے منصوبہ برائے بحالی مسکن کا یہ مسلسل  27 ویں سال تھا۔ پاکستان آرمی اس منصوبہ میں اہم ساتھی ہونے کے سبب صحرائی نباتات میں اضافہ کے لئے ہوبارہ فاؤنڈیشن انٹرنیشنل پاکستان کو ہر سال چھوٹا جہاز مہیا کرتی ہے۔صحرائے چولستان ، وسط ایشیاءسے ہر سال نقل مکانی کرنے والے ہوبارہ بسٹرڈ (تلور) کا پسندیدہ مسکن ہے۔ کاشتکاری، بڑھتی ہوئی انسانی سرگرمیوں اور مقامی آبادی کے مویشیوں  نے مسکن کی حالت اس قدر خراب کر دی ہے کہ جنگلی جانوروں اور پرندوں کو مناسب مقدار میں مرغوب غذا نہ ملنے کی بنا پر جنگلی حیات اور...
    صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور اقدار پر مبنی ہیں،باہمی اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، ایوان صدرکے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار صدرمملکت آصف علی زرداری نے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخاروصی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا جنہوں نے صدرمملکت سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کے اعادہ کے ساتھ ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ اس موقع پر صدرمملکت نے کہا کہ...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخاروصی نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ صدر آصف علی زرداری نے دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان اور عمان کے تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور اقدار پر مبنی ہیں۔ انہوں نے اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ آئی ٹی، تعمیرات، صحت، فوڈ سیکیورٹی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں، اور حکومتی و نجی شعبے کے قریبی روابط...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ساجد قریشی نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے گورنر سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی، اس دوران موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔گورنر پنجاب نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ایک بار پھر 5 اگست کی احتجاجی کال کو بری طرح مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام اور خود سیاسی کارکن روز روز کے احتجاج اور دھرنوں سے تنگ آچکے ہیں، اب وقت ترقی، استحکام اور جمہوریت کے فروغ کا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان...
    اسلام آباد : دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ، اب دوسرے ملک کی شہریت لینے پر پاکستانی شہریت ترک نہیں کرنا پڑے گی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان شہریت ترمیمی بل 2025 پیش کر دیا گیا۔ یہ بل وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور طلال چوہدری نے اسمبلی میں پیش کیا، جسے مزید کارروائی کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔بل کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو شہریت کا حق واپس دلانا اور دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کے مسائل کا حل نکالنا ہے۔طلال چوہدری نے ایوان کو بتایا کہ نئے قانون کے تحت کسی دوسرے ملک کی شہریت لینے پر پاکستانی شہریت ترک نہیں کرنا پڑے گی۔انہوں نے...
    کہتے ہیں ’اونٹ کے منہ میں زیرہ‘ مگر یہاں تو پورا اونٹ ہی زیرہ بن گیا ہے۔ کل تک مودی کو امریکا میں ’بوسے‘ پڑ رہے تھے، اور ہوڈی مودی کے نعرے لگانے والے بھارتی اب ٹرمپ کی ہر تقریر پر جھاڑو پھیر رہے ہیں۔ یہ بھی پاکستان کی افواج کی جرات ہے جس کو سلام ہے کہ بھارت کو ہر محاذ پر ڈھیر کردیا۔ ٹرمپ کے ترجمان کا تازہ ترین بیان جس میں بھارت پر الزام لگا دیا کہ ’یہ روس سے تیل خرید کر یوکرین جنگ میں پیسے جھونک رہا ہے‘۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ اب تک کا سخت ترین بیان ہے۔ یہ سب بھارت کے ساتھ کب سے ہونا شروع ہوا ہے تب سے جب...
    برطانوی حکومت کی جانب سے “Chevening South Asia Journalism Fellowship (SAJP) 2025” کے لیے درخواستوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ ایک مکمل فنڈڈ فیلوشپ ہے جو لندن کی معروف University of Westminster میں منعقد کی جاتی ہے۔ اس پروگرام کا مقصد جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے مڈ کیریئر صحافیوں کو عالمی معیار کی صحافتی تربیت اور عملی تجربہ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے ممالک میں مثبت تبدیلی لا سکیں۔ کن ممالک کے صحافی اہل ہیں؟ یہ فیلوشپ خصوصی طور پر جنوبی ایشیائی ممالک کے لیے مختص ہے، جن میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا اور مالدیپ شامل ہیں۔ ان ممالک کے شہری جو صحافت میں سرگرم اور تجربہ کار ہیں، اس موقع سے فائدہ...
    کراچی: آئی سی سی نے ٹی 20 اور ٹیسٹ کی تازہ رینکنگ جاری کردی۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ ٹی 20 سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد ٹی 20 انٹرنیشنل رینکنگ میں نمایاں ترقی حاصل کرلی۔ مڈل آرڈر بیٹر حسن نواز 24 درجے بہتری حاصل کرکے 30 ویں، صائم ایوب 25 درجے ترقی کے ساتھ 37 ویں اور صاحبزادہ فرحان 34 درجے بہتری کے ساتھ 63 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ کپتان سلمان علی آغا 15 درجے بہتری کے ساتھ 76 ویں اور تجربہ کار بیٹر فخر زمان 3 درجے ترقی کے ساتھ 78 ویں نمبر پر آ گئے۔ دوسری جانب سینیئر کھلاڑی بابر اعظم اور محمد رضوان جو 2024 سے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں...
    اسلام آباد: پاکستان ہائی کمیشن اوٹاوا اور کینیڈا میں قائم پاکستان کے تین قونصل خانوں (مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور) سمیت مصر میں یومِ استحصال کشمیر منایا گیا جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ یہ دن 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے غیر قانونی اور یک طرفہ اقدامات کی چھٹی برسی کے طور پر منایا گیا، جب بھارت نے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35-A کو منسوخ کر کے متنازع جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔ بھارت کا یہ اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی...
    پاکستان شوبز کے اداکار، میزبان اور ہداہتکار یاسر حسین نے فلم انڈسٹری اور اس پر عائد پابندیوں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کے دوران یاسر حسین نے کہا کہ ہمیں پہلے یہ طے کرنا ہوگا کہ ہمارا ثقافتی نظریہ کیا ہے، کیا ہم 70 کی دہائی سے قبل کے کلچر کو مانتے ہیں یا 70 کی دہائی کے بعد والے دور کو؟ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں میڈم نور جہاں کی فلموں میں خوبصورت آئٹم سانگز شامل ہوتے تھے، تو اب یہ آئٹم سانگ اچانک ہمارے کلچر سے کیسے نکال دیے گئے؟ آئٹم نمبرز پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلموں میں اگر آئٹم نمبرز شامل کیے جائیں...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے نجی ہسپتال میں ایک خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دے دیا جس سے نہ صرف اہل خانہ بلکہ پورے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق خاتون کو گزشتہ روز ہسپتال لایا گیا جہاں کامیاب ڈیلیوری کے بعد ان کے ہاں چار بیٹیوں اور ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ اس غیر معمولی پیدائش پر ہسپتال کا عملہ اور دیگر مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے بھی حیران رہ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ نومولود بچیوں میں سے ایک کی حالت قدرے نازک ہے جسے فوری طور پر نرسری وارڈ میں منتقل کر دیا گیا تاکہ اس کی مکمل نگہداشت کی جا سکے۔ دلچسپ بات یہ ہے...
    زراعت شماری 2024: جدید ٹیکنالوجی اور شفافیت کے ساتھ 14 سال بعد تاریخی واپسی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)احسن اقبال وفاقی وزیر برائےمنصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات نے ساتویں زراعت شماری2024 ” مربوط ڈیجیٹل شمار”کے نتائج کا باضابطہ اعلان نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر(NARC)آڈیٹوریم میں کیا، جو پاکستان کی شماریاتی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے اس زراعت شماری میں زراعت، مویشیوں اور زرعی مشینری کو شامل کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے اعدادوشمار اکٹھے کرنے میں جدت، شفافیت اور درستگی متعارف کروانے پر پاکستان ادارہ شماریات کی کوششوں کو بھرپور سراہا جو ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لئے نئے راستے فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت آصف زرداری سے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخاروصی نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی اور پاک عمان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور اقدار پر مبنی ہیں۔ آئی ٹی، تعمیرات، صحت، فوڈ سیکیورٹی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات ہیں۔ پاکستان اور عمان کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید وسعت...
    اپنے پیغام میں ذوالفقار بھٹو جونیئر نے تسلیم کیا کہ پاکستان کی طرف سے چند بیانات جاری ہوئے، لیکن اس کے سوا کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا، حال ہی میں غزہ کے حق میں ہونے والے ایک احتجاج کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نہ کوئی مذہبی تنظیم آئی، نہ کوئی شہری تنظیم، لوگ تھک چکے ہیں، بور ہو چکے ہیں۔ فنکار اور سماجی کارکن ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے ایک پُرجوش اور جذباتی ویڈیو پیغام میں فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی طرف سے عملی مدد کی کمی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں ذوالفقار بھٹو جونیئر نے ریاستی رویے کو مدھم ردعمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام بھی فلسطینیوں کی اذیت سے بے...
    کراچی: ناروے کپ اسٹریٹ فٹبال چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے جانے والا فٹ بالر اوسلو میں غائب ہوگیا، اسلام اباد کی اسٹریٹ چلڈرن ٹیم میں شامل فٹبالر امان اللہ روف بلوچ ناروے پہنچتے ہی پہلے روز غائب ہوگیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے امان اللہ بلوچ کے غائب ہونے کی اطلاع مقامی پولیس کو دے دی گئی ہے، مزید برآں ناروے پاکستانی سفارت خانے کو بھی تمام تر تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ پاکستان کے متعلقہ ذمہ دار حکام کو بھی تمام تر تفصیلات فراہم کر دی گئیں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ غائب ہونے والے فٹبالر نے انڈر 15 بوائز ایونٹ میں شرکت...
    پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ سامنے آیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1114 روپے اضافے سے 3 لاکھ 8 ہزار 41 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر اضافے سے 3366 ڈالر فی اونس ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان، چین کی جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں ترقی کرنا چاہتا ہے۔ ریڈیو پاکستان  کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، چینی ٹیکنالوجی بالخصوص نئی نسل کی بیٹریوں جیسے کہ سوڈیم آئن بیٹریوں سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے، جو لیتھیم بیٹریوں کے مقابلے میں کئی حوالوں سے بہتر سمجھی جاتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چینی کمپنی پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں تیار کرے گی، شارک 6 پلگ اِن ہائبرڈ پک اپ آج مارکیٹ میں آئے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اسٹریٹجک شراکت داری قائم ہے جو اقتصادی...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انہیں ڈی نوٹیفائی کرنے کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی، غیر آئینی اور بدنیتی پر مبنی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں سنے بغیر ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ جاری کیا، جو کہ انصاف کے بنیادی اصولوں کے خلاف...
    ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل 8 اگست کو برائن لارا سٹیڈیم، تاروبا، ٹرینیڈاڈمیں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ٹیم ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔ پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مختلف مشقیں کیں جبکہ ون ڈے سکواڈ میں آنے والے کھلاڑیوں کو کوچنگ سٹاف نے کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے نیٹ پریکٹس میں مخصوص اہداف دیئے تاکہ وہ میچ کی صورتحال سے ہم آہنگ ہو سکیں۔بیٹرز نے خاص طور پر پاور ہٹنگ پر توجہ مرکوز رکھی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک )نادرانے وراثتی سرٹیفکیٹ کے حصول کا عمل نہایت آسان اور سہل بنا دیا ہے، جس سے شہریوں کے لیے وراثت کے حقوق کا دعویٰ کرنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو گیا ہے۔ منگل کے روز جاری ہونے والے ایک نئے اعلامیے کے مطابق، قانونی ورثا اب پاکستان بھر میں قائم کسی بھی 186 سکسیشن سرٹیفکیٹ یونٹس (SFUs) پر درخواست جمع کرا سکتے ہیں — قطع نظر اس کے کہ وراثتی جائیداد کس صوبے یا علاقے میں واقع ہے۔ یہ یونٹس نادرا کے مراکز میں اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں قائم ہیں۔ بائیومیٹرک عمل بھی مزید آسان نادرا نے بائیومیٹرک تصدیق کے عمل کو بھی سہل بنا دیا ہے۔ اب قانونی...
    چینی وزیرخارجہ رواں ماہ پاکستان کا اہم دورہ کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای رواں ماہ ایک اہم سفارتی مشن پر پاکستان کا دورہ کریں گے، جو نہ صرف پاک چین تعلقات بلکہ خطے کی مجموعی صورتحال کے تناظر میں بھی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وانگ یی 20 اور 21 اگست کو اسلام آباد میں قیام کریں گے اور پاک چین سالانہ اسٹرٹیجک ڈائیلاگ میں شریک ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں کشیدگی، بالخصوص پاک بھارت تناؤ، افغانستان کی صورتحال اور پاکستان کی امریکا سے بڑھتی قربتیں عالمی توجہ کا...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اگست ۔2025 )قوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی ناقابل تصور تکالیف ختم کرانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں، جو عام شہریوں کے خلاف ہے، ختم ہونی چاہیے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے یہ بات مشرق وسطی سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہی. انہوں نے کہا کہ ہمیں زمینی صورت حال کی سنگینی کا بھی ادراک ہونا چاہیے اور یہ صرف ہم یا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اراکین ہی نہیں جو یہ منظر دیکھ رہے ہیں یا تشویش میں مبتلا ہیں ، بلکہ پوری دنیا بے یقینی کے عالم میں یہ سب دیکھ...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے ) مودی سرکار  کی’’ آپریشن سندور 2‘‘ کے نام پر ہرزہ سرائی ،  ممکنہ جارحیت پر  اب پاکستان بھارت میں کن مقامات کو نشانہ بنائے گا؟ڈی جی آئی ایس پی آر نےاہم تفصیلات  شیئر  کر دیں ۔ تفصیلات کے مطابق   بھارتی مشرق میں گہرائی تک حملہ ، ڈی جی آئی ایس پی آر  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے   ممکنہ بھارتی جارحیت پر دو ٹوک مؤقف اپنایا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے معروف جریدے’’دی اکانومسٹ‘‘ کو دیئے گئے انٹرویو کے بعد بھارت کی جانب سے منفی پروپیگنڈے کے ذریعے  بھارتی میڈیا اور حکومتی  حلقے اسے بنگلہ دیش  کو استعمال کرنے سے جوڑنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی ممکنہ فوجی کارروائی کی صورت میں پاکستان کے ردعمل کے حوالے سے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ ہم اس بار بھارت میں مشرق سے آغاز کریں گے اور بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ وہ بھی ہر جگہ مارے جا سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت، جو آپریشن سندور میں ناکامی اور عوام و اپوزیشن کی تنقید سے شدید دباوٴ میں ہے، نے اب ایک بار پھر آپریشن سندور 2 کے نام پر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی ہے۔ اس مہم میں فرضی دہشتگردوں اور بے بنیاد الزامات کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین "سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ" میں تجرباتی سفر کیا اورعلی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک روڈ ٹیسٹ خود مانیٹر کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایس آر ٹی کا معائنہ کیا اور موجود سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے  ایس آر ٹی کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی،  وزیر اعلیٰ نے ایس آر ٹی کے روڈ ٹیسٹ ڈرائیو کا  جائزہ لیا  اور عام ٹریفک کے درمیان ایس آر ٹی کی رننگ چیک کی۔ رائیونڈ روڈ اور کینال روڈ پر عوام ایس آر ٹی دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے رہے، "سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ" ترکی۔ چین ابو ظہبی اور دیگر ممالک میں کامیابی سے چلائی جارہی...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اگست ۔2025 ) سندھ کے چمڑے کے شعبے کو مشکلات کا سامنا ہے، صنعت کے راہنماﺅں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے فوری، مراعات پر مبنی ریلیف متعارف کرائیں ممتاز صنعت کاروں نے خبردار کیا ہے کہ یہ شعبہ توانائی کے اعلی نرخوں، بڑھتے ہوئے ٹیکسوں، لیکویڈیٹی کی کمی اور قانونی ریگولیٹری آرڈرز سے منسلک طریقہ کار کے بوجھ کے غیر پائیدار نظام کے تحت مشکلات کا شکار ہے. انڈسٹری رپورٹ کرتی ہے کہ تقریبا 2.(جاری ہے) 5 بلین روپے ٹیکس ریفنڈز اور ڈیوٹی ڈرا بیک کلیمز کی مد میں واجب الادا ہیں قرض لینے کے بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے...
    پاکستان اور چین ستمبر میں مشترکہ طور پر پاکستان چین بزنس کانفرنس کا انعقاد کریں گے جس کا مقصد دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کو فروغ دینا ہے، خصوصاً الیکٹرک وہیکلز (EVs)، شمسی توانائی، کیمیکل اور زرعی شعبے میں۔ بزنس فورم 4 ستمبر کو چین میں منعقد ہوگا، جس میں پاکستان کی 250 سے زائد اور چین کی 200 سے زائد کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔ پاکستانی حکام کے مطابق یہ فورم مختلف صنعتوں کے درمیان سیکٹورل میچ میکنگ اور سرمایہ کاری کے فروغ کا اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ برقی گاڑیاں پاکستان اور چین کے...
    ویب ڈیسک :صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور عمان کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔   صدر مملکت آصف زرداری سے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخاروصی نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی اور پاک عمان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں عمر ایوب اور شبلی فراز نے بڑا قدم اٹھا لیا اس موقع پر گفتگو کرتے...
    کراچی: پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے متوقع سنسنی خیز مقابلے سے قبل شارجہ حکام نے اسٹیڈیم میں سخت سیکیورٹی اقدامات کا اعلان کردیا۔  ٹرائی نیشن ٹی20 سیریز رواں ماہ کے آخر میں شروع ہوگی جس میں میزبان متحدہ عرب امارات  بھی شریک ہے۔ یہ فیصلہ ماضی میں دونوں ٹیموں کے میچوں کے دوران ہونے والے ہنگامہ آرائی کے واقعات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ اس بار اسٹیڈیم میں موجود شائقین کے لیے پرامن اور محفوظ ماحول یقینی بنایا جاسکے۔ شائقین کے لیے علیحدہ داخلی راستے اور نشستیں: منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے شائقین کو الگ الگ اسٹینڈز میں بٹھایا جائے گا اور ان کے لیے علیحدہ انٹری پوائنٹس مختص...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پاکستان کی تاریخ کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین ’’سپر اٹانیمس ریپڈ ٹرانزٹ‘‘ میں تجرباتی سفر کیا، مین علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک روڈ ٹیسٹ خود مانیٹر کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں بھی ایس آر ٹی کی خوشخبری آرہی ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پہلی اربن الیکٹرک ٹرین میں تجرباتی سفر کیا، دوران سفر سپر اٹانیمس ریپڈ ٹرانزٹ کا معائنہ کیا اور ایس آر ٹی میں موجود سہولتوں کا جائزہ لیا۔ ایک وفاقی وزیر کے منسٹرانکلیومیں موجود 36نمبر بنگلے کی تزئین و آرائش کے لیے 4کروڑ 73لاکھ روپے کا ٹینڈر جاری کردیا مریم نواز...
    اسلام ٹائمز: پریس کانفرنس سے علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ نثار قلندری، علامہ صادق جعفری و دیگر نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے زیارتی قافلہ سالاروں و شیعہ عمائدین کے ہمراہ امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی کراچی میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس سے جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی، مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے صدر علامہ نثار قلندری، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی، صوبائی و ڈویژنل رہنماؤں سمیت دیگر ملی تنظیموں، اداروں سمیت قافلہ سالار حضرات بھی موجود تھے۔ قارئین...
    لندن(نیوزڈیسک)برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند پاکستانی طلباء کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ “چیوننگ سکالرشپ” پروگرام کے تحت پاکستانی طلباء کو برطانوی حکومت کی طرف سے مکمل فنڈنگ کے ساتھ برطانیہ کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس اسکالرشپ پروگرام کو دنیا بھر کے ہونہار اور ذہین طلباء کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جن میں قائدانہ صلاحیتیں ہیں اور جنہوں نے اپنے شعبے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت منتخب ہونے والے طلبا کو مکمل ٹیوشن فیس، ویزا کے اخراجات، رہائش، ماہانہ وظیفہ اور برطانیہ سے آنے اور جانے کے سفر کے اخراجات بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔ پاکستانی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اگست ۔2025 )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ملک کی بیورو کریسی کے بارے میں بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں جائیدادیں خرید چکی ہے”ایکس“ پر ایک پوسٹ میں وزیر دفاع نے کہا کہ آدھی سے زیادہ یہ بیوروکریسی شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے، یہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں، مگر مچھ اربوں روپے کھا کے آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں.(جاری ہے) اپنی پوسٹ میں خواجہ محمد آصف نے الزام عائد کیا کہ بزدار کا قریب ترین بیورو کریٹ بیٹیوں کی شادی پر 4 ارب روپے صرف سلامی وصول کر چکا وہ بیوروکریٹ آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، ذرائع نے کہا کہ  اجلاس میں سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ  پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کریں گے۔ مزید :
    لاہور میں اورنج لائن ٹرین کے کامیاب تجربے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ میں ایک اور اہم پیش رفت میں پاکستان کی پہلی جدید ترین اربن الیکٹرک ٹرین سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ  یعنی ایس آر ٹی کا کامیاب تجرباتی سفر کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک اس منفرد اربن الیکٹرک ٹرین کا روڈ ٹیسٹ خود مانیٹر کیا اور عام ٹریفک کے درمیان اس کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔ وزیراعلیٰ نے جدید سہولیات سے آراستہ ایس آر ٹی کا معائنہ کیا اور اس میں موجود ائیرکنڈیشنڈ ڈبوں اور دیگر سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ٹرین کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ  یہ...
    بھارت میں ’قوم پرستی‘ کا بخار اس قدر چڑھ چکا ہے کہ اب فنکاروں کو بھی کھانے پینے کی دکانوں کے نام دیکھ کر دعوت نامے رد کرنے پڑ رہے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کو مغربی انڈین فلم ورکرز کی فیڈریشن (FWICE) نے سخت لہجے میں وارننگ دے دی کہ خبردار! کہیں پاکستانیوں کے زیر انتظام کسی تقریب میں شرکت کی تو اچھا نہیں ہوگا۔ ہوا کچھ یوں کہ امریکا کے شہر ہیوسٹن میں ایک پاکستانی ریسٹورنٹ ’’آغاز ریسٹورنٹ اینڈ کیٹرنگ‘‘ نے 15 اگست کو ایک پروگرام رکھا ’’آزادی اُتسو‘‘۔ بھارتی یومِ آزادی منانے کا ایونٹ! اور اسی ریسٹورنٹ کے مالک شوکت مریدیا اسی ہفتے پاکستان کے یومِ آزادی کے لیے ’’جشنِ آزادی‘‘ بھی منعقد کرا رہے ہیں...
    پکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 44 ہزار کی حد بھی عبور کر گیا۔ رپورٹ کے مطابق کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 715 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جب کہ ہنڈریڈ انڈیکس بڑھ کر 1لاکھ 43ہزار 752پوائنٹس کی کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔ بعد ازاں پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 801پوائنٹس کی تیزی ہوئی اور ہنڈریڈ انڈیکس بڑھ کر 1لاکھ 43ہزار 838پوائنٹس کی کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔ اس کے بعد انڈیکس کی 1لاکھ 44ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی رقم ہوگئی،  ہنڈریڈ انڈیکس بڑھ کر 1لاکھ 44ہزار 105پوائنٹس کی  نئی...
    لندن(نیوز ڈیسک)پاکستان ہائی کمیشن لندن میں گزشتہ روز یوم استحصال کے عنوان سےسیمینار،ویبنار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالی اور عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔ سیمینار کی صدارت پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کی، جنہوں نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ “انصاف کی جدوجہد پوری پاکستانی قوم کی فتح ہے، دنیا بھر کے کشمیریوں کو متحد ہو کر عالمی برادری پر بھارت کے غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لینے کے لیے دباؤ ڈالنا چاہیے۔” اہم شرکاء اور مقررین: سیمینار میں برطانوی پارلیمنٹ، انسانی حقوق، وکالت، سول سوسائٹی اور کشمیری تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی، جن...
    سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق کا کہنا ہے کہ سعودیہ میں آئی ٹی کا شعبہ تیزی سے فروغ پا رہا ہے جس کی بدولت گزشتہ برس 73 ملین ڈالرز کا زرمبادلہ پاکستان بھیجا گیا ہماری کوشش ہے کہ نئی آنے والی کمپنیوں کے لیے بھی راہ ہموار کی جائے تاکہ وہ بھی سعودی مارکیٹ میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کر سکیں۔ سفارتخانہ پاکستان ریاض میں سفیر پاکستان احمد فاروق نے مختلف امور پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ معرکہ حق بنیان مرصوص میں سفارتخانہ پاکستان نے سعودی تھنک ٹینکس کے ساتھ مراسم کو ناصرف مضبوط بنایا بلکہ بھارتی وفود کے موقف کے مقابلے میں پاکستانی مؤقف کو بہتر انداز میں پیش کیا اور پاک بھارت کشیدگی رکوانے...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی افواہوں پردو ٹوک موقف سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نےبرطانوی جریدے دی اکانومسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں واضح کیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر پاکستان بننے سے متعلق تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ انہو ں نے حق کی جنگ کے بعد سامنے آنے والے سیاسی تجزیوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خبروں کا مقصد صرف غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے۔ انٹرویو کے دوران بھارتی جارحیت کے حوالے سے ایک سوال...
      عثمان خادم:پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 کے ضمنی انتخاب میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے. سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف حماد اظہر نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے گئے،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ارسلان ظہیر نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے،میاں اویس انجم اور مہر واجد بھی آج کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ 18 اگست کو این اے 129 میں ضمنی الیکشن منعقد ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں
    پاکستان نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ مکمل تباہ ہو چکا، غزہ سے اسرائیلی فوجیوں کا انخلا اور امداد کی بحالی ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، بھوک کے باعث بچوں کی اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔عاصم افتخار نے کہا کہ کسی چیز سے اس بات کا جواز نہیں دیا جا سکتا کہ پوری آبادی کو اندھا دھند قتل کیا جائے یا انہیں بھوکا مار دیا جائے، اسرائیلی اخبار نے غزہ کی صورتحال کو 21 ویں صدی میں قحط کی...
    یومِ آزادی کے موقع پر جب ہم قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، تو ڈاکٹر عبدالرؤف جنجوعہ جیسے عظیم سپوتوں کی کہانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ بن جاتی ہیں۔ آزاد کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد میں ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ریسرچ آفس کے سربراہ ڈاکٹر جنجوعہ کی زندگی عزم، محنت اور قوم کی خدمت کی لازوال داستان ہے۔ اپنے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے ڈاکٹر صاحب بتاتے ہیں ’’میں نے ابتدائی تعلیم گاؤں کے اسکول سے حاصل کی جہاں مجھے روزانہ 12 کلومیٹر پیدل سفر کرنا پڑتا تھا۔ میرے والد نے مالی مشکلات کے باوجود تعلیم کو ترجیح دی اور کہا کہ رزق پتھر توڑ کر بھی کما لو گے، مگر علم کوئی نہیں چھین سکتا۔‘‘ تعلیمی سفر میں...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق بیرون ملک جانے سے روکے جانے کے بعد اعظم خان سواتی نے پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ واضح رہے پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے گزشتہ روز اعظم خان سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔ گوجرانوالہ: 3 بچوں کو ایک ساتھ جنم دینے والی خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی...
    14 اگست کا یہ مقدس دن ہمیں اپنے آباؤ اجداد کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے ایک آزاد وطن کے حصول کے لیے بے پناہ مصائب برداشت کیے۔ یہ دن نہ صرف ماضی کی یاد تازہ کرتا ہے بلکہ وطنِ عزیز کی ترقی و استحکام کے لیے عزمِ نو کا پیغام بھی دیتا ہے۔ سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’’تقسیمِ ہند کے وقت بہت تنگ دلی کا مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستان کے حصے کے پیسے جو برطانیہ نے چھوڑے تھے، ان کو روک لیا گیا۔ گاندھی نے مرن برت کی دھمکی دی۔‘‘ ان کا مزید کہنا ہے کہ ’’سمجھا جاتا تھا کہ پاکستان معاشی طور پر مشکلات کا شکار...
    یومِ آزادی 2025 کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے نیا ملی نغمہ ’جان سے پیارا پاکستان‘ جاری کر دیا گیا ہے جو آزادی اور معرکہ حق کی روح کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پیش کیا گیا ہے یہ نغمہ پاکستان سے والہانہ محبت اور قومی اتحاد کا عکاس ہے جس میں ہر پاکستانی کو وطن کی ترقی و سلامتی کا ستون قرار دیا گیا ہے چاہے وہ سپاہی ہو یا کسان مزدور ہو یا لوہار سب کو ایک ہی صف میں کھڑا دکھایا گیا ہے نغمے کے بول ’اٹھے قدم جو غیر کے ہم دھول چٹا دیں گے‘ دشمن کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان کی سرزمین...
    پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اگست2025ء) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع پاکستانی سفارتخانے میں یومِ استحصال کشمیر عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد بھارتی غیر قانونی اقدامات کے خلاف آواز بلند کرنا اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا تھا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد، طلبہ، صحافیوں، دانشوروں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے کشمیری عوام کی طویل جدوجہدِ آزادی اور حقِ خود ارادیت کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب کا آغاز صدرِ پاکستان، وزیرِاعظم اور وزیرِخارجہ کے خصوصی پیغامات سے ہوا، جن میں مسئلہ کشمیر کی تاریخی نوعیت، بھارتی مظالم، اور اقوامِ متحدہ...
    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس نے تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 44 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر لی ہے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ کے آغاز سے ہی زبردست تیزی دیکھی گئی اور 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 44 ہزار 164 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا یہ تیزی اس وقت دیکھی گئی جب گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر بھی مارکیٹ میں 984 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا تھا اور انڈیکس ایک لاکھ 43 ہزار 37 پوائنٹس پر بند ہوا تھا اس مسلسل تیزی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ کر دیا ہے ادھر...
    امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکہ کی گرتی ہوئی معیشت کو سہارا دینے اور امریکی عوام کو بہتر روزگار کی فراہمی کیلئے امریکی صنعتوں کیلئے بیرون ملک سے درآمد کردہ اشیا کے مقابلے کو کم کرنے کیلئے مختلف ممالک پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کا جو کھیل شروع کیا ہے اس کی وجہ سے آج پوری دنیا اقتصادی اعتبار سے انتہائی اتھل پتھل کا شکار نظر آرہی ہے اور بھارت سمیت تیسری دنیا کی بظاہر مضبوط معیشتوں کو اپنی کرنسی کی قدر برقرار رکھنا مشکل ثابت ہورہاہے اور ان کی عالمی کریڈٹ ریٹنگ میں تیزی سے تنزلی کا سلسلہ جاری ہے، ایسی صورت حال میں خوش آئند بات یہ ہے کہ 6 سال کے طویل عرصے...
    اسلام آباد: یومِ آزادی معرکہ حق کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’’جان سے پیارا پاکستان‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔ نغمے میں وطن سے محبت اور قومی اتحاد کا جذبہ خوبصورت انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے عزم، حوصلے اور تیاری کو نغمے کے بولوں میں بھرپور طریقے سے سمویا گیا ہے۔ ملی نغمے میں دشمن کو دوٹوک پیغام دیا گیا ہے کہ ’’اٹھے قدم جو غیر کے، ہم دھول چٹا دیں گے‘‘۔ نغمہ قومی یکجہتی، امن اور تمام مذاہب کے افراد کے اتحاد کا خوبصورت پیغام دیتا ہے۔ ’’اس قوم میں شانہ ہیں کھڑے ہندو اور سکھ عیسائی بھی‘‘ پاکستان کی اصل پہچان مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد ہے۔...
    کراچی: ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20 سیریز میں فتح کے بعد پاکستان ٹیم کی توجہ ون ڈے کرکٹ پر مرکوز ہوگئی۔  قومی کرکٹ ٹیم نے تین ایک روزہ میچز کیلئے ٹرینیڈاڈ میں ڈیرے ڈال دیے ہیں، بدھ کو برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں آپشنل ٹریننگ سیشن ہوگا، کپتان محمد رضوان اور بابراعظم آنے والے مقابلوں میں توجہ کا مرکز ہوں گے، مجموعی طور پر 50 اوورز کے میچز میں ویسٹ انڈیز کو برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو لاؤڈرہل امریکا میں کھیلی گئی 3 ٹی 20 میچز کی سیریز میں 1-2 سے مات دی، اب ٹیم کی توجہ ون ڈے کرکٹ پر مرکوز ہے جس میں قیادت محمد رضوان سنبھالیں گے، سینئر بیٹر بابراعظم بھی ایکشن میں دکھائی دیں...
    قراردار پاکستان کو منظور ہوئے تقریباً 85 برس بیت گئے، جس کی منظوری کے سات سال بعد 1947 میں پاکستان کی بنیاد رکھی گئی۔ پاکستان ایک ایسی اکائی ہے جس میں مختلف ثقافتوں اور زبانیں بولنے والے لوگ ایک ساتھ رہتے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ وہ مملکت خداداد جسے حاصل کرنے کےلیے لاتعداد قربانیاں دینی پڑیں، کیا ہم نے وہ مقاصد حاصل کرلیے؟ وطن عزیر کو حاصل کرنے کےلیے اُس وقت کے مسلمانوں کے پسِ منظر میں صدیوں کی محرومیاں تھیں، جس سے نجات کےلیے ایک طویل جدوجہد شروع کی گئی کہ برصغیر کے نچلے اور افلاس زدہ مسلمانوں کی زندگیوں میں بہتری لائی جاسکے۔ جبکہ آج حقیقت یہ ہے کہ بحثیت پوری قوم دیانت داری، انصاف اور...
    پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی  (پی اے اے) نے کہا ہے کہ عالمی معیار کے تحت جناح انٹرنیشنل کے رن وے اپگریڈیشن میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے جب کہ کراچی  ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے کی (پی کیو سی) تعمیر قبل از وقت مکمل کرلی گئی۔ پی اے اے نے کہا کہ رن وے 07L/25R پر جدید سلیپ فارم ٹیکنالوجی سے تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا، 'پیومنٹ کوالٹی کنکریٹ' (پی کیو سی) کا مرحلہ صرف سات ماہ میں مکمل کر لیا گیا۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی  نے کہا کہ ایئر فیلڈ لائٹنگ سسٹم کی تمام اشیاء موصول ہو چکیں، لائٹنگ سسٹم کی تنصیب اور دیگر تکمیلی کام جاری ہیں، رن وے سینٹر لائن اور ٹیکسی وے مارکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔
    کراچی: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز کے مالک نے پی سی بی کی پابندی کو رد کردیا۔ کامل خان سابق پاکستانی کپتان وقار یونس کے برادر نسبتی اور آسٹریلوی شہری ہیں، حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ میں کھیلی گئی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔  اس پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان چیمپئنز کے مالک کامل خان نے کہا کہ میں نے رپورٹس دیکھیں کہ ہماری ٹیم کو سپورٹ نہیں کیا جائے گا، یہ بات کہاں سے آئی، اگر ایسا پی سی بی نے کہا تو معلوم نہیں کہ وجہ کیا بنی، یہ ہماری ٹیم ہے اور میں اس کا...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء) ملک میں بڑھتی بیروزگاری، معاشی عدم استحکام اور کم تنخواہوں کے باعث رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ میں تقریباً ساڑھے 3 لاکھ پاکستانی افراد ملک چھوڑ گئے۔ملک چھوڑنے والے افراد میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد سمیت انتہائی تکنیکی افراد بھی شامل ہیں جبکہ ڈاکٹرز سمیت نرسز کے ملک چھوڑ جانے سے ملک کے نظام صحت میں بھی مسائل بڑھنے لگے ہیں۔(جاری ہے) عرب اخبار ’گلف نیوز‘ کے مطابق حالیہ چند سالوں میں پاکستان سے نرسز بڑے پیمانے پر روزگار کی خاطر بیرون ملک منتقل ہو رہے ہیں، مرد و خواتین نرسز بہتر تنخواہ، محفوظ کام کے حالات اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع کیلئے ملک چھوڑ رہے ہیں جس...
    اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرقِ وسطیٰ خصوصاً مسئلہ فلسطین پربریفنگ کے دوران، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، عاصم افتخار احمد نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی غزہ میں جاری غیرقانونی اور ظالمانہ جنگ کو فوری طور پر ختم کروانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔ سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے غزہ میں فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور نسل کشی کے خلاف شدید احتجاج کیا، انہوں نے کہا کہ کسی بھی جواز کے تحت پوری آبادی کا اندھا دھند قتل یا انہیں فاقہ کشی پر مجبورکرنا ناقابل قبول ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان فلسطین میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے، وزیر اعظم شہباز...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 اگست 2025ء) ریڈیو پاکستان کے مطابق، پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کی یکم ستمبر سے باقاعدہ ملک بدری کا فیصلہ منگل کو ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا، جو غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کے منصوبے (آئی ایف آر پی) کے تحت ہوا۔ یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات اور قومی وسائل پر بڑھتے دباؤ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں تصدیق کی گئی ہے کہ ان افغان باشندوں کو، جن کے پی او آر کارڈ کی مدت 30 جون کو ختم ہو چکی ہے، انہیں اگلے مہینے سے باقاعدہ طور پر واپس بھیجا جائے گا۔ اس سے قبل...
    نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء) پاکستان نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ مکمل تباہ ہو چکا، غزہ سے اسرائیلی فوجیوں کا انخلا اور امداد کی بحالی ضروری ہے۔(جاری ہے) ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، بھوک کے باعث بچوں کی اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔عاصم افتخار نے کہا کہ کسی چیز سے اس بات کا جواز نہیں دیا جا سکتا کہ پوری آبادی کو اندھا دھند قتل کیا جائے یا انہیں بھوکا مار دیا جائے، اسرائیلی...
    پاکستانی برآمدات کو عالمی منڈیوں میں مؤثر انداز میں متعارف کرانے اور برآمدکنندگان کو جدید تجارتی سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومتِ پاکستان نے ’پاکستان مارٹ‘ کے قیام کا انقلابی منصوبہ پیش کیا ہے۔ یہ مارٹ متحدہ عرب امارات کے جبیل علی فری زون کے قریب تعمیر کیا جائے گا، جو مشرق وسطیٰ، افریقہ اور دیگر بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کا گیٹ وے ثابت ہوگا۔ وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان سے ڈی پی ورلڈ اور این ایل سی کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی جس میں اس منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر نے منصوبے کو پاکستان کی برآمدی پالیسی میں گیم چینجر قرار دیتے ہوئے فوری عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں۔ مزید پڑھیں: کئی ممالک پاکستانی معدنیات...
    پیرس کے مشہور لاطینی کوارٹر میں گزشتہ 50 برس سے اخبارات بیچنے والے 73 سالہ پاکستانی بزرگ، علی اکبر کو فرانس کا اعلیٰ ترین سول اعزاز دیا جائے گا۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون رواں سال ستمبر میں انہیں نیشنل آرڈر آف میرٹ کا نائٹ مقرر کریں گے، جو نمایاں سول یا فوجی خدمات پر دیا جاتا ہے۔ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے علی اکبر 1973 میں فرانس گئے تھے اور تب سے پیرس میں اخبارات بیچ رہے ہیں۔ وہ خوش اخلاق، زندہ دل اور دلچسپ انداز میں اخبارات بیچنے کے لیے مشہور ہیں۔ علی اکبر کا کہنا ہے کہ انہیں کاغذ کی خوشبو پسند ہے اور وہ ڈیجیٹل دور کے باوجود اصل اخبار بیچنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے...
    اسلام آباد: پاکستان نے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑنے کے لیے یکم ستمبر تک کی حتمی ڈیڈ لائن دے دی۔ حکومتی فیصلے کے تحت اب صرف 26 دن باقی رہ گئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افراد اور کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کو اپنے ممالک واپس جانا ہوگا۔ اس سلسلے میں واضح کیا گیا کہ انخلا کے عمل کے دوران کسی کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی جائے گی اور واپس جانے والوں کے لیے خوراک اور صحت کی سہولیات کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ فیصلے کا مقصد ملک میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے مسئلے کو...
    اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ حکومت کے لیے کیپٹل مارکیٹ کو ایک متبادل اور پائیدار مالیاتی ذریعہ بنانے کی ضرورت ہے۔ سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے 33ویں رابطہ کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر جمیل احمد نے کہا کہ اس طریقہ کار سے بینک نجی شعبے کی مالی معاونت پر زیادہ توجہ دے سکیں گے، جو معاشی ترقی کے لیے مددگار ہوگا۔ انہوں نے مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایس ای سی پی کی کاوشوں کو سراہا اور اصلاحات میں مشترکہ تعاون کے لیے اسٹیٹ بینک کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ای...
    فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر پاکستان بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی جریدے دی اکنامسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتوں کو بے بنیاد قرار دیا۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی فوجی کارروائی پر ردعمل سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی...
    یومِ آزادی اور معرکہ حق کی روح کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے نیا ملی نغمہ ’جان سے پیارا پاکستان‘ جاری کر دیا ہے، جو قومی اتحاد، حب الوطنی اور قربانی کے جذبے کا مؤثر اور پرجوش اظہار ہے۔ اس نغمے میں نہ صرف پاکستان سے بے پناہ محبت کو شاعرانہ انداز میں سمویا گیا ہے، بلکہ ہر پاکستانی چاہے وہ سپاہی ہو یا کسان، مزدور ہو یا لوہار، کو وطن کی ترقی و سلامتی کا ستون قرار دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: معرکہ حق میں بھارت نے پاکستانی قوم کو یکجا کیا نغمے کے بول ’اٹھے قدم جو غیر کے، ہم دھول چٹا دیں گے‘ دشمن کو دوٹوک...
    ویب ڈیسک:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔  برطانوی جریدے دی اکنامسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتوں کو بے بنیاد قرار دیا۔
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے صدر بننے کی افواہوں پر پاک فوج کا ردعمل آ گیا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دی اکانومسٹ کو انٹرویو میں کہا ہے کہ معرکہ حق کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی خبریں بے بنیاد ہیں، معرکہ حق کے بعد کیے جانے والے سیاسی تجزیئے مسترد کرتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ بھارت نے حملہ کیا تو اس بار اس کے مشرق سے آغاز کریں گے، شروعات بھارت کے اندر گہرائی سے حملہ کرنے سے ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ بھی...
    شارجہ حکام نے اس ماہ کے آخر میں شروع ہونے والی سہ فریقی ٹی20 سیریز میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان متوقع سنسنی خیز مقابلے سے قبل امن و امان قائم رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ ماضی میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچز کے دوران تماشائیوں میں کشیدگی اور جھگڑوں کے واقعات پیش آ چکے ہیں، جس کے پیش نظر حکام نے ایسے واقعات کے اعادے سے بچنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی اور افغان شائقین کے لیے علیحدہ اسٹینڈز اور داخلے کے راستے مختص کیے جائیں گے تاکہ دونوں گروہوں کے درمیان فاصلہ رکھا جا سکے۔ یہ اقدام ان...
    ایک دہائی بعد مقبول ترین میوزک شو ’پاکستان آئیڈل‘ شاندار واپسی کے لیے تیار ہے، جس کے لیے نئے جج پینل کی تصدیق ہو چکی ہے۔ فواد خان، راحت فتح علی خان، بلال مقصود اور زیب بنگش اب شو کے ججز کے طور پر جلوہ گر ہوں گے۔ یہ سیزن MHL Global اور Freemantle کے اشتراک سے تیار کیا جا رہا ہے اور پہلی بار 5 بڑے ٹی وی چینلز پر بیک وقت نشر کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: پاکستان سے بہت پیار ملا، سیاستدان محبت بڑھنے نہیں دیتے، بالی ووڈ اداکار راجیو کھنڈیلوال آن لائن آڈیشنز Begin پلیٹ فارم کے ذریعے شروع ہو چکے ہیں جبکہ ملک بھر کے بڑے شہروں اور دور دراز علاقوں میں بھی آڈیشنز ہوں گے۔...
    محمد سلمان پاکستان کے ایک ابھرتے ہوئے باڈی بلڈر ہیں جو واپڈا سے وابستہ ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے رومانیہ کے شہر بخارسٹ میں منعقدہ آئی ایف بی بی ٹائیگر کلاسک ڈائمنڈ کپ 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ یہ بھی پڑھیں: صحت مند رہنے کے لیے انسان کو کتنی پروٹین درکار ہوتی ہے؟ ان کی اس کامیابی نے پاکستان کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کیا۔ یہ کامیابی ان کی محنت، لگن اور جذبے کی عکاسی کرتی ہے اور اس سے یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان میں باڈی بلڈنگ کا مستقبل روشن ہے۔ محمد سلمان نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے استاد کی وجہ سے...
    اسپین کی حکومت نے غیر ملکی فری لانسرز اور ریموٹ ورک کرنے والوں کے لیے ڈیجیٹل نومیڈ ویزا جاری کرنا شروع کردیا ہے جس کا مقصد دنیا بھر سے ہنر مند آن لائن پروفیشنلز کو قانونی طور پر اسپین میں رہائش اور کام کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ریموٹ ورکرز کے لیے ڈیجیٹل نومیڈ ویزے پر سلوینیا جانے کا نادر موقع ڈیجیٹل نومیڈ ویزا بالخصوص ان افراد کے لیے موزوں ہے جو کسی ہسپانوی (اسپینش) کمپنی کے ملازم نہیں بلکہ بیرون ملک سے آن لائن کام کر رہے ہیں۔ اس اقدام سے پاکستانی شہریوں کو یورپ میں بغیر روایتی ورک پرمٹ کے رہنے اور اپنا ریموٹ کام جاری رکھنے کا نادر موقع میسر آیا ہے۔ اس ویزے کے...