2025-05-18@18:50:46 GMT
تلاش کی گنتی: 187

«پی ایس ایل میچز»:

    راولپنڈی: پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے 29ویں گروپ میچ میں پشاور زلمی کی دعوت پر لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری ہے۔ راولپنڈی میں آندھی اور بارش کی وجہ سے میچ کا ٹاس تاخیر سے ہوا جس کے بعد اوورز کو 20 کے بجائے ایک اننگز میں 13 تک محدود کیا گیا۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ زلمی کی دعوت پر لاہور قلندرز کا بیٹنگ کا آغاز اچھا رہا اور 3 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 49 رنز بنائے۔
    پی ایس ایل 10 کے 29ویں میچ میں پشاور زلمی کے خلاف لاہور قلندر کی بیٹنگ جاری ہے۔ راولپنڈی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندر کو بیٹنگ کی دعوت دی، بارش سے متاثرہ میچ 13 اوورز تک محدود کردیا گیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news پشاور زلمی پی ایس ایل کرکٹ لاہور قلندرز
    پی ایس ایل کے 28ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ لیگ کے آخری میچ میں فتح سمیٹنے کی کوشش کریں گے۔ اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہا کہ میچ میں کامیابی کیساتھ پلےآف مرحلے میں پہنچنا چاہتے ہیں۔ ملتان سلطانز کا اسکواڈ: کپتان محمد رضوان، جہانزیب سلطان، طیب طاہر، ہمایوں الطاف، یاسر خان، محمد عامر برکی، شاہد عزیز، پیٹر ہٹزوگلو، دلشان مدھوشنکا، محمد حسنین اور عبید شاہ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ: کپتان سعود شکیل،...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی پلے آف مرحلے تک رسائی شاہین آفریدی کی لاہور قلندرز کے مرہون منت ہوگئی۔ گزشتہ روز بھارتی جارحیت کے سبب حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے التواء کے بعد دوبارہ شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ کے اہم معرکے میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو شکست دیکر پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کی۔ اس میچ میں کپتان بابراعظم نے 49 گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 94 رنز کی اننگز کھیلی تاہم رائیگاں گئی اور وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ پہلے کھیلتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز...
    راولپنڈی؍اسلام آباد ؍لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ سپورٹس رپورٹر) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پی ایس ایل کا میچ دیکھنے راولپنڈی سٹیڈیم پہنچ گئے۔کراچی کنگز اور پشاور زلمی  میچ  میں  کھلاڑیوں اور آفیشلز نے مسلح افواج سے بھرپوریکجہتی کا اظہار کیا اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ میچ کے آغاز سے قبل شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا اور شہداء کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ آرمی چیف پی ایس ایل کا میچ دیکھنے راولپنڈی سٹیڈیم پہنچ گئے۔ میچ سے قبل قومی ترانہ پڑھا گیا اور سٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ سٹیڈیم میں قومی پرچموں کی بہارآگئی۔ اس موقع پر...
    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا میچ دیکھنے کے لیے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آرمی چیف پاک بھارت جنگ پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل راولپنڈی اسٹیڈیم شہدا وی نیوز
    راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا دوبارہ سے آغاز ہوگیا، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔ ڈان نیوز کے مطابق پی ایس ایل 10 کے 27ویں میچ کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں گلوکار ساحر علی...
    راولپنڈی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کو پاک فوج کے نام کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق  پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ملتوی ہونے کے بعد پی ایس ایل سیزن 10 کا ری شیڈول میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 10 کو فوج کے نام کر دیا۔ کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تین دن آرمی، نیوی، اور ائیر فورس کے نام کیے گئے ہیں۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہونے والا میچ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر دیکھنے کیلیے پہنچے۔ اسٹیڈیم پہنچنے پر تماشائیوں نے تالیاں بجاکر اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔ قبل...
    آرمی چیف جنرل عاصم منیر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا میچ دیکھنے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ واضح رہے بھارتی جارحیت کے سبب حالات کشیدہ ہونے کی وجہ التواء کا شکار ہونے والی پاکستان سپر لیگ کا ہفتے کے روز کامیابی کے ساتھ راولپنڈی میں دوبارہ آغاز کیا گیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدِ مقابل ہیں اور کراچی کنگز نے پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جیت کے لیے 238 رنز کا ہدف دیا ہے۔
    آرمی چیف پی ایس ایل کا میچ دیکھنے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز )آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پی ایس ایل کا میچ دیکھنے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ پی ایس ایل 10 کا میلہ آج سے راولپنڈی میں دوبارہ سج گیا ہے۔ میچ سیقبل کھلاڑیوں اور آفیشلز نے مسلح افواج سے بھرپوریکجہتی کا اظہار کیا اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ میچ کے آغاز سیقبل شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا اور شہدا کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔میچ سے قبل قومی ترانہ پڑھا گیا اور اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا دوبارہ سے آغاز ہوگیا، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 10 کے 27ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت کشدیگی کے باعث پی ایس ایل غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا تھا اور پی سی بی نے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو بحفاظت پاکستان سے رخصت کیا تھا۔ بعد ازاں،...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بھارت چار روزہ جنگ میں شاندار فتح کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا میلہ دوبارہ سج گیا۔ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والا میچ دیکھنے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی راولپنڈی کے کرکٹ سٹیڈیم پہنچے۔ ان کے ساتھ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری بھی موجود ہیں۔ سٹیڈیم میں وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال بھی موجود تھے۔ حالیہ جنگ کے ہیروز کو اپنے بیچ دیکھ کر شائقین کا جوش بھی بڑھ گیا اور وہ پاکستان زندہ باد اور مسلح افواج کے نعرے لگاتے رہے۔ اس دوران آرمی چیف اور  ڈی جی...
    راولپنڈی: پی ایس ایل سیزن 10 میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں شام 7:30 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔ کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر اور پشاور زلمی کی قیادت بابراعظم کریں گے۔ رواں ٹورنامنٹ میں کراچی کنگز آٹھ میچز کھیل چکی ہے جس میں سے اسے 5 میں کامیابی ملی اور 3 میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ کراچی کنگز 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔ پشاور زلمی کو 4 میچز میں فتح حاصل ہوئی اور 4 میں ناکامی کا سامنا رہا، پشاور زلمی 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا دوبارہ آغاز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 9 دن کے وقفے کے بعد ہونے جا رہا ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران راولپنڈی سٹیڈیم پر بھارتی ڈرون حملہ ہونے کے بعد پی ایس ایل 10 کے باقی میچز کو ابتدائی طور پر متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا گیا تھا تاہم بعدازاں پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اب پی ایس ایل کا دوبارہ آغاز ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوگا جس میں پاکستان کے مسلح افواج کے لیے موسیقی کی سلامی دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق میچ سے قبل میدان میں لائیو پرفارمنسز میں ساحر علی بگہ اور عذر شاہ اپنی آواز...
    راولپنڈی(نیوزڈیسک) پھر سیٹی بجے گی، پی ایس ایل کا میلہ آج سجے گا۔ پی ایس ایل سیزن 10 کے بقیہ میچز آج سے شروع ہوں گے، غیر ملکی کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے، آج پشاور زلمی اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہوں گے، میچ رات 8 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کے بعد پی ایس ایل کے بقیہ میچز روک دیئے گئے تھے، بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے بعد اب دوبارہ سے پی ایس ایل کے میچز کھیلے جائیں گے۔ Post Views: 4
    لاہور(نیوز ڈیسک)بنگلادیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے بقیہ میچز کیلیے لاہور قلندرز کو جوائن کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن، ڈیرل مچل کے متبادل کے طور پر لاہور قلندرز میں شامل ہوئے اور انہوں نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے پی ایس ایل سیزن 10 کا شیڈول متاثر ہوا اور میچز پاکستان سے باہر کروانے پر غور کیا گیا تھا تاہم دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد میچز کو دوبارہ لاہور اور پنڈی میں شیڈول کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کی فرنچائزز میں شامل غیر ملکی کھلاڑی بھی فائنل سمیت پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلنے کیلیے پاکستان...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کیلئے لاہور قلندرز نے 8 سال کے طویل عرصے بعد بنگلادیش کے اسٹار اسپنر شکیب الحسن کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنالیا۔ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا آغاز 17 مئی سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 25 مئی کو لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔ بنگلادیشی میڈیا نے شکیب الحسن کے پی ایس ایل میں شامل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شکیب نے 2017 میں آخری بار پشاور زلمی کی طرف سے لیگ میں حصہ لیا تھا جبکہ 2016 میں کراچی کنگز کا حصہ تھے، یہ انکی ٹورنامنٹ میں 8 سال بعد واپسی ہے۔ شکیب پی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 17 مئی سے 25 مئی تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے 8 میچز کے ٹکٹوں کی تفصیلات کا اعلان کردیا۔ پی سی بی کے مطابق وہ شائقین جنہوں نے 8 مئی پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز، 9 مئی پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز اور 10 مئی اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز کے میچز کے ٹکٹ خریدے تھے اب وہی ٹکٹیں بالترتیب 17، 18 اور 19 مئی کے میچز کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ پی سی بی نے بتایا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 18 مئی کو ڈبل ہیڈر ڈے ہونے کی وجہ سے پہلے جاری کردہ 9 مئی کا ٹکٹ دونوں گیمز میں شرکت...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں سیزن کے بقیہ میچز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی۔ شائقین کرکٹ ٹکٹ نجی کوریئر کمپنی کی مقررہ برانچز سے حاصل کر سکیں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدہ حالات کے بعد پی ایس ایل کے دوبارہ آغاز پر زیادہ شائقین کرکٹ کی آمد متوقع ہے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل ٹیموں کے درمیان 4 گروپ میچز یعنی کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی، لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز اور ملتان سلطان بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کوالیفائز، ایلیمنیٹر 1، ایلیمیٹر 2 اور فائنل کے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔...
    آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے پاکستان سپر لیگ  پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔ اس حوالے سے آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں شرکت کےلیے پاکستان واپس جائیں گے، وہ پی ایس ایل مکمل کرنے کےلیے بقیہ میچز میں شریک ہوں گے۔ آسٹریلوی میڈیا نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل میں شرکت کی میڈیا کو تصدیق کی ہے۔ پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد غیر ملکی کھلاڑی پاکستان سے چلے گئے تھے۔آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ بین میکڈرموٹ بھی پی ایس ایل کےلیے دوبارہ پاکستان جانے کا پلان کر رہے ہیں۔سیز فائر کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پی ایس...
    کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، ابتدائی 4 میچز راولپنڈی جبکہ فائنل پلے آف اور ایلمینیٹر میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ گزشتہ روز ذرائع سے یہ خبر نشر ہوئی تھی کہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ 8 میچز کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے لیے 17 سے 25 مئی کی تاریخ رکھی گئی ہے اور یہ میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کے لیے حتمی شیڈول جاری کردیا۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت جنگ کے باعث پی ایس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 مئی 2025ء) بھارت اور پاکستان کے مابین حالیہ فوجی کشیدگی کے پس منظر میں معطل کی جانے والی دونوں ملکوں کی بڑی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگز — انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) — آئندہ ہفتے دوبارہ شروع ہونے جا رہی ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پیر کے روز اعلان کیا کہ دنیا کی سب سے مہنگی ٹی ٹوئنٹی لیگ آئی پی ایل کا دوبارہ آغاز 18 مئی بروز ہفتہ ہوگا۔ پہلے مرحلے میں معطل کیا گیا پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹلز کا میچ، جو دھرم شالہ میں 11ویں اوور میں روک دیا گیا تھا، دوبارہ کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ 17 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، 18 مئی کو پشاور زلمی اور لاہور قلندر کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم درمیان مقابلہ ہوگا۔ 18 مئی کو ہی ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا مقابلہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، 18 مئی کو راولپنڈی میں ایک میچ سہ پہر 3 بجے جبکہ دوسرا میچ ساڑھے 7 بجے ہوگا۔ 19 مئی کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گے۔ پلے آف مرحلے کے میچز 21 سے 23 مئی تک لاہور میں کھیلے جائیں گے، پی ایس ایل 10 کا فائنل 25 مئی...
    حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث ملتوی ہونے والی پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز  کروانے کا اعلان کردیا گیا۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ  10کے فائنل سمیت آٹھ میچز ری شیڈول کر دئیے گئے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے باقی میچز 17 مئی سے 25 مئی تک کھیلے جائیں گے اور باقی میچز کا آغاز راولپنڈی سے ہوگا۔ جبکہ پی ایس ایل کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ کھلاڑیوں کو رپورٹ کرنے کے لیے دو  دن کا وقت دے دیا گیا ہے۔پی ایس ایل فرنچائزز 14 مئی کو اسلام آباد میں رپورٹ کریں گی۔ دوسری جانب پی ایس ایل کے میچز کے لیے لاہور کو حتمی شکل نہ دی جا...
    لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے باقی میچز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق لیگ کے باقی آٹھ میچز 17 سے 25 مئی تک کرانے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے، لیگ کے مجوزہ شیڈول کے تحت میچز راولپنڈی اور لاہور میں ہوں گے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد شیڈول کا جلد اعلان متوقع ہے۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل کا 10 واں ایڈیشن بھارت کی جانب سے جارحیت کی وجہ سے اس وقت ملتوی کیا گیا جب اس کا 27 واں میچ راولپنڈی میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے ساتھ 8 مئی کو شیڈول تھا، اسی روز صبح کو سٹیڈیم کی حدود میں بھارت کی جانب سے...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے باعث موخر ہونے والی پی ایس ایل میچز کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز 17 سے 25 مئی کے درمیان کھلے جائیں گے تاہم میچ ن شہروں میں کھیلے جائیں گے اس کا حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت کشیدگی: پی سی بی کا پی ایس ایل کے باقی میچز کے حوالے سے اعلان فرنچائزز نے تمام میچز ایک ہی شہر میں کھیلنے کی تجویز دی ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا خیال ہے کہ میچز کا آغاز راولپنڈی جبکہ اختتام لاہور میں کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ فرنچائزز اور پی سی...
    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10کے فائنل سمیت آٹھ میچز ری شیڈول کر دئیے گئے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے باقی میچز 17 مئی سے 25 مئی تک کھیلے جائیں گے اور باقی میچز کا آغاز راولپنڈی سے ہوگا۔ جبکہ پی ایس ایل کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ کھلاڑیوں کو رپورٹ کرنے کے لیے دو  دن کا وقت دے دیا گیا ہے۔پی ایس ایل فرنچائزز 14 مئی کو اسلام آباد میں رپورٹ کریں گی۔ دوسری جانب پی ایس ایل کے میچز کے لیے لاہور کو حتمی شکل نہ دی جا سکی۔ براڈکاسٹرز کو دو وینیو پر لاجسٹک مسائل کا سامنا ہے۔ پی سی بی جلد پی ایس ایل...
    پی ایس ایل 10کے بقیہ 8 میچز کب اور کہاں کھیلے جائیں گے، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے 10 ویں ایڈیشن کے بقیہ 8 میچز 17 مئی سے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے بقیہ 8 میچز ری شیڈول کردیے گئے، میچز 17 مئی سے 25 مئی تک کھیلے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا آغاز راولپنڈی سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو رپورٹ کرنے کے لیے 2 دن کا وقت دے...
    لاہور(اوصاف نیوز)پی ایس ایل 10 بقیہ میچز آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ری شیڈول کیے جانے کا امکان ہے۔ پی سی بی رواں ہفتے کے آخر میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کرانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، ذرائع کے مطابق پی سی بی بنگلہ دیش سیریز سے قبل پی ایس ایل کے میچز ختم کرانا چاہتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور اور راولپنڈی میں پی ایس ایل کے بقیہ 8 میچز شیڈول ہو سکتے ہیں، پی ایس ایل فرنچائزز نے غیرملکی کھلاڑیوں سے متعلق فیڈبیک بورڈ کو فراہم کردیا ہے۔ شیڈول جاری ہونے کے بعد فرنچائزز غیرملکی کھلاڑیوں سے دوبارہ رابطہ کریں گی، کسی غیرملکی کھلاڑی کی عدم دستیابی پر متبادل غیرملکی یا مقامی کرکٹرکو اسکواڈ...
    پاکستان سپر لیگ کا دسویں ایڈیشن ایک بار پھر میدان سجانے کو تیار ہے، پی سی بی نے ٹورنامنٹ کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے مشاورتی عمل تیز کر دیا ہے اور پیر کو اس حوالے سے اہم اجلاس متوقع ہے ملتان سلطانز نے اپنے باقی ماندہ واحد میچ میں صرف مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے اور پی سی بی کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ غیرملکی کھلاڑیوں کو واپس مدعو نہیں کرے گی کیونکہ ٹیم پہلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کا ایڈیشن بھارتی جارحیت کے باعث اس وقت معطل کر دیا گیا تھا جب راولپنڈی میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی...
    کراچی: قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے باقی ماندہ میچز بنگلادیش منتقل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں باسط علی نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز دبئی کے بجائے بنگلادیش میں کروانے چاہئیں، کیونکہ بنگلادیش ہمارا برادر ملک ہے اور وہاں شائقین بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ قدم اٹھایا تو عوام کی جانب سے زبردست پذیرائی ملے گی۔ یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے پیش نظر پی سی بی نے پی ایس ایل کو غیرمعینہ مدت کے لیے معطل کر دیا تھا تاہم حالیہ دنوں...
    کراچی:قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے باقی ماندہ میچز بنگلادیش منتقل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں باسط علی نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز دبئی کے بجائے بنگلادیش میں کروانے چاہئیں، کیونکہ بنگلادیش ہمارا برادر ملک ہے اور وہاں شائقین بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے یہ قدم اٹھایا تو عوام کی جانب سے زبردست ردعمل دیکھنے کو ملے گا۔ یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے پیش نظر پی سی بی نے پی ایس ایل کو غیرمعینہ مدت کے لیے معطل کر...
    پی سی بی کی ٹیم مالکان سے مشاورت ، غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی کے لیے اقدامات پی سی بی اور ٹیم مالکان کے درمیان لاجسٹک مسائل، سیکیورٹی پر اہم اجلاس جلد متوقع پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی تناؤ کے بعد امن کی فضا کے قیام سے کھیلوں کے میدان میں بھی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے بقیہ میچز کی بحالی کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے سبب پی ایس ایل کے فائنل سمیت 8 اہم میچز کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ تاہم، حالیہ جنگ بندی اور امن کی صورتحال کے بعد، پی...
    جنگ بندی کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) منتظمین کی دیکھا دیکھی امیر ترین انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) انتظامیہ نے بھی اپنے کھلاڑیوں کو دوبارہ روک لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگہ محاذ پر بدترین تاریخی ہزیمت اٹھانے کے بعد کھیل کے میدان میں بھی پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، اب آئی پی ایل انتظامیہ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو فالو کرنا شروع کردیا۔  گزشتہ روز جنگ بندی اعلان کے فوراً بعد پی ایس ایل مینجمنٹ نے فرنچائز کے ذریعے غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں رکنے کا پیغام پہنچایا، جس کو دیکھتے ہوئے بھارت نے انڈین پریمئیر لیگ میں شریک کرکٹرز کو بھی فوری طور پر واپس بلالیا۔ مزید...
    پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے میچز راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ نے فرنچائزز سے رابطہ کرکے انہیں پیغام پہنچایا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے، اس لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں ہی روک لیا جائے۔ فرنچائزز سے مقامی کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رہنے کا کہہ دیا اور کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے میچز اسلام آباد اکٹھا ہونا پڑے۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل ملتوی ہونے سے متعلق بھارتی میڈیا "جھوٹی خبریں" پھیلانے لگا جنگ بندی اعلان کے بعد پی ایس ایل انتظامیہ نے...
    لاہور:پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی تناؤ کے بعد امن کی فضا کے قیام سے کھیلوں کے میدان میں بھی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے بقیہ میچز کی بحالی کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے سبب پی ایس ایل کے فائنل سمیت 8 اہم میچز کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ تاہم، حالیہ جنگ بندی اور امن کی صورتحال کے بعد، پی سی بی نے لیگ کی بحالی کی کوششوں کو تیز کر لیا ہے۔ پی سی بی نے اس سلسلے میں ٹیم مالکان سے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے اور غیر...
    پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) انتظامیہ نے فرنچائز کو غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں ہی روکنے کی ہدایت کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ نے فرنچائزز سے رابطہ کرکے انہیں پیغام پہنچایا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے، اس لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں ہی روک لیا جائے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فرنچائزز سے مقامی کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رہنے کا کہہ دیا اور کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے میچز کیلئے اسلام آباد اکٹھا ہونا پڑے۔ جنگ بندی اعلان کے بعد پی ایس ایل انتظامیہ نے کھلاڑیوں، ہوٹلز اور...
    اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے باقی آٹھ میچز ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے یہ فیصلہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی بگڑتی صورتحال، 78 بھارتی ڈرونز کی در اندازی اور بھارت کی جانب سے داغے گئے میزائل کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ پی سی بی نے ایونٹ کے باقی میچ میچز ملتوی کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ جنہوں بھارت کی جانب سے کی جانے والی جارحیت کو مدِ نظر رکھا ہے۔ پی سی بی اور اس کے کھلاڑی بھارت کی جانب سے...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کیلئے غیرملکی پلئیرز آج اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے غیرملکی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو دبئی منتقل کرنے کیلئے خصوصی پرواز کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں غیر ملکی کھلاڑی روانہ ہوں گے جس کے بعد دوسرے مرحلے میں مقامی کھلاڑی روانہ ہوں گے۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدہ صورتحال؛ پی ایس ایل میچز "دبئی" منتقل کرنے کا فیصلہ قبل ازیں پی سی بی نے رات گئے پاک بھارت کشیدگی کے باعث ٹورنامنٹ دبئی منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ روز دونوں ممالک کے...
     پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے میچز کو دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان سپر لیگ ایکس کے باقی میچز اب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلے جائیں گے۔ اس فیصلے کے بعد، تمام غیر ملکی کھلاڑی چند گھنٹوں میں دبئی روانہ ہوجائیں گے اور باقی میچز 6 دن کے بعد شروع ہوں گے۔کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی، لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز اور ملتان سلطان بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچز دوبارہ ری شیڈول ہوں گے۔ اس کے علاوہ کوالیفائز، ایلیمنیٹر 1، ایلیمیٹر 2...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 10) کے بقیہ میچز دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کو یو اے اِی منتقل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لیگ کے بقیہ 8 میچز متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے 8 میچز کو ری شیڈول کرکے ان کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی دستیاب فلائٹس سے غیرملکی پلیئرز دبئی روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ لیگ کو اس ماہ میں ہی مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔...
    پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ  کے مطابق پی ایس ایل 10 کا کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ ری شیڈول کردیا گیا ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر میچ ری شیڈول کیا جبکہ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پی سی بی نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل 10 کو دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور 6 دن کے بعد دوبارہ پی ایس ایل 10 دبئی میں شروع ہوگا۔ کرکٹ بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ تمام ٹیموں کے غیر ملکی کھلاڑی...
    سٹی42: پاکستان سپر لیگ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی نے بتایا ہے کہ راولپنڈ ی کرکٹ سٹیڈیم پر بھارتی ھملے کے  بعد کھلاڑیوں کی حفاظت کے لےئ پی ایس ایل کے  متحدہ عرب امارات منتقل کئے گئے ہیں۔  پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی نے بتایا ہے کہ  پاکستان سپر لیگ  کو سبوتاژ کرنے کے لئے بھارت نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پر حملہ کیا۔ بھارتی اقدام کا مقصد پی ایس ایل کو ناکام کرنا تھا۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پر بھارتی حملہ  انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک اقدام تھا۔  بھارتی جارحیت سے کرکٹ کو بچانے کے لئے پی ایس ایل کے میچ  یو اے ای منتقل کر دیئے ہیں۔  پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات...
    لاہور: پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کو دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ایکس کے باقی میچز اب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلے جائیں گے۔ اس فیصلے کے بعد، تمام غیر ملکی کھلاڑی چند گھنٹوں میں دبئی روانہ ہو جائیں گے اور باقی میچز 6 دن کے بعد شروع ہوں گے۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی؛ پی ایس ایل میچز دبئی یا دوحا منتقل کرنے پر غور اس فیصلے بعد کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی، لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان آج رات راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچ کو ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ری شیڈول ہونے والے اس میچ کےحوالے پی سی بی مناسب وقت پر نظر ثانی شدہ تاریخ کا اعلان کرے گا۔ گیلری اور انکلوژرز کے ٹکٹ ہولڈرز ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے آج رات کے میچ کے لیے رقم  واپس حاصل کر سکتے ہیں جبکہ آج رات کے مقابلے کے لیے آن لائن خریدے گئے ٹکٹوں کی واپسی بکنگ کے وقت استعمال کیے گئے اکاؤنٹس میں خود بخود ہو جائے گی۔
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا آج (بروز جمعرات) راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان شیڈول میچ، پنڈال کے قریب بھارتی ڈرون کے گرنے کے بعد ملتوی ہونے کا امکان ہے، جبکہ سیکیورٹی حالات کے پیش نظر ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کراچی منتقل ہونے کا بھی امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: پی سی بی کا پی ایس ایل کے باقی میچز کے حوالے سے اعلان میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے فوری طور پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا ہے جس میں وزارت داخلہ کے اہم حکام بھی شامل ہوں گے، اجلاس میں اس بات کا تعین کیا...
    پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے اہم میچز دبئی اور دوحا منتقل کیے جانے کی باز گشت سنائی دینے لگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل میچز کے اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ کچھ دیر میں ہوگی، اجلاس میں ٹورنامنٹ کے میچز جاری رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے پلے آف سے قبل 4 لیگ میچز باقی ہیں۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی نے پی ایس ایل کو "خطرے" میں ڈال دیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے راولپنڈی،...
    پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقیہ میچز کراچی منتقل کردیے، روالپنڈی میں آج شیڈول کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ ملتوی کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کراچی منتقل کردیے جبکہ آج راولپنڈی میں ہونے والا میچ ملتوی کردیا گیا ہے۔ پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ضرورت محسوس ہونے پر بقیہ میچز دبئی منتقل کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔ Post Views: 5
    پاک بھارت کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے میچز کو ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل میچز کے اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ کچھ دیر میں ہوگی، اجلاس میں ٹورنامنٹ کے میچز جاری رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے پلے آف سے قبل 4 لیگ میچز باقی ہیں۔ مزید پڑھیں: بھارت نے بدترین شکست کے بعد "پی ایس ایل" کو نشانے پر رکھ لیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کمیٹی کا اہم اجلاس محسن نقوی کی مشاورت سے فیصلہ...
    فوٹو: فائل بھارت کی جانب سے مسلسل جارحیت اور دراندازی کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ میچز خطرے میں پڑگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال اور ایئراسپیس بند ہونے سے پیچیدہ صورتحال در پیش ہوسکتی ہے۔اس حوالے سے وزارتِ داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کی جانب سے اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے: ایس ایس پی سیکیورٹی ایس ایس پی سیکیورٹی محمد سرفراز ورک نے بتایا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں ٹیموں کو ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ اس اجلاس میں پی ایس ایل میچز جاری رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔اجلاس میں پی...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں شیڈول کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان اہم مقابلے میں فرنچائز کو اپنے مستقل کپتان بابراعظم کی خدمات دستیاب نہیں ہوں گی۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بابراعظم کراچی کنگز کیخلاف میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں گیند لگنے باعث زخمی ہوگئے تھے۔ مزید پڑھیں: بھارت نے بدترین شکست کے بعد "پی ایس ایل" کو نشانے پر رکھ لیا فرنچائز کی جانب سے کپتان بابراعظم کے میچ سے باہر ہونے کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: حسن نواز اور رئلی روسو نے پی ایس ایل کی تاریخ بدل ڈالی رپورٹس میں دعویٰ...
    پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) 10 میں اسلام آباد یونائٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ  سے قبل انڈین حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اس موقع پر تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جس کے بعد اسٹیڈیم میں پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ نے پاک فوج زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔
    بھارتی جارحیت کے سنگین واقعات کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز معمول کے مطابق جاری رہیں گے پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ راولپنڈی میں مقررہ وقت پر کھیلا جائے گا پی سی بی کے مطابق میچ کا ٹاس شام ساڑھے سات بجے ہوگا جبکہ میچ آٹھ بجے شروع کیا جائے گا پی ایس ایل سیزن 10 کے دیگر تمام میچز بھی اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے دوسری جانب بھارتی فوج نے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ کارروائیاں کرتے...
    بھارت(نیوز ڈیسک) بھارتی جارحیت کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے شیڈول میچز معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔ پی سی بی کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ آج راولپنڈی میں شیڈول کے مطابق ہوگا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ میچ کا ٹاس شام ساڑھے 7 بجے جبکہ میچ 8 بجے شروع ہو گا اور پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ صورتحال کے باوجود پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ روالپنڈی میں شیڈول میچ اپنے وقت پر کھیلا جائے گا۔ رات گئے بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر، بہاولپور میں جنگی جارحیت کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل کے میچز اپنے وقت کے مطابق کھیلے جائیں گے۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، میچ کا ٹاس 7:30 بجے جبکہ کھیل کا آغاز 8 بجے ہوگا۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل ٹیموں کے ساتھ اینٹیگریٹی آفیسرز کیوں تعینات نہیں؟  قبل ازیں...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کی ٹاپ ٹین ٹیمیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد 7 مئی کو مدمقابل ہوں گی۔ ایونٹ میں آج آرام کا دن ہے، لیگ مرحلے کے اب صرف 5 میچز رہ گئے ہیں، ٹیموں کے درمیان پلے آف مرحلے تک رسائی کی جنگ جاری ہے، البتہ ملتان سلطانز پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔ پی ایس ایل 10 میں آج آرام کا دن ہے، پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 11 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے، اس کے ابھی 2 میچز اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطان کے خلاف  باقی ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ 8 میچز میں 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، کوئٹہ کے...
     ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے 26ویں میچ میں پشاور زلمی کے آل راؤنڈر احمد دانیال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتا، جو انہوں نے اپنے مرحوم والد کے نام کر دیا میچ کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں احمد دانیال نے جذباتی انداز میں کہا کہ ’’میں نے اس لمحے کے لیے چار سال انتظار کیا، یہ پی ایس ایل میں میرا پہلا مین آف دی میچ ایوارڈ ہے، جو میں اپنے والد کے نام کرتا ہوں کیونکہ ان کی زندگی میں میں کرکٹر نہیں بن سکا۔‘‘ پشاور زلمی نے اس میچ میں ملتان سلطانز کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دی۔ سلطانز کی پوری ٹیم زلمی کے...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 24 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹ سے شکست دے دی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی، 8 ویں اوور میں میچ بارش سے متاثر ہوا تو اسے 15، 15 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ لاہور قلندرز نے فخر زمان اور محمد نعیم کی عمدہ بیٹنگ پرفارمنس کی بدولت مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 160 رنز بنائے، ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت کراچی کنگز کو168 رنز کا ہدف ملا۔ کراچی کنگز نے مقررہ ہدف 3 گیندوں قبل 6 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا اور...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سابق چیمپئین ٹیم پشاور زلمی کے بالنگ کوچ نے اوپنر صائم ایوب کی ناکامیوں پر کب کشائی کردی۔ پشاور زلمی کے بالنگ کوچ مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ صائم ایوب کو انجری کے بعد براہ راست پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھلانا پڑی غلطی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ انجری سے واپس لوٹتے ہیں تو صرف نیٹ سیشنز ہی کافی نہیں ہوتے، فارم اور ردھم کو چیک کرنے کیلئے میچ پریکٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔ مزید پڑھیں: کیا بابراعظم کا اوپننگ سے دل بھر گیا؟ ٹیم ڈائریکٹر نے وجہ بتادی مشتاق احمد نے کہا کہ ٹورنامنٹ سے قبل صائم ایوب کو کچھ کلب میچز کھیلنا چاہیے تھے یا ہم...
    لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں آج لاہور قلندرزاور کراچی کنگز مدِمقابل ہوں گے۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں میچ رات 8 بجے شروع ہوگا، لاہورقلندرز کی قیادت فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ کراچی کنگز کی باگ ڈور آسٹریلوی تجربہ کار اوپنر ڈیوڈ وارنر کے ہاتھ میں ہے۔ دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر بہتر پوزیشن حاصل کرنے کیلئے بھرپور تیاری کیساتھ میدان میں اتریں گی۔ شائقین کرکٹ اس میچ کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں کیونکہ قلندرز اور کنگز کے درمیان مقابلے ہمیشہ سے ہائی وولٹیج ثابت ہوئے ہیں۔ Post Views: 1
    لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستانی اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے کہا ہے کہ مکمل فٹ ہوں اس لیے پی ایس ایل کے میچز کھیل رہا ہوں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر انٹرویو دیتے ہوئے صائم ایوب کا کہنا تھا کہ علاج کے دوران ڈاکٹر کو کہہ دیا تھا،میچ کے لیے مکمل فٹ ہونے کے بعد پاکستان جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کھیلنے کی خواہش تھی، انجری کے بعد اکیلے رہ کر منفی سوچ کو دور رکھنے کے کوشش کرتا تھا، ناکامی کیرئیر کا اہم حصہ ہوتی ہے، ناکامیوں سے اپنے اندر کمی کو تلاش کرنے کاموقع ملتا ہے۔ پاکستانی اوپننگ بیٹر کا مزید کہنا تھا کہ جب کرکٹ شروع کی تو سوچا تھا کرکٹ...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ آج کا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ایونٹ میں اب تک دونوں ٹیموں نے 7،7 میچز کھیلے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 9 پوائنٹس ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل ہیں، جبکہ دیگر ٹیم میں ابرار احمد، حسن نواز، حسیب اللہ خان(وکٹ کیپر)، مارک چیپمن، رائلی روسو، کائل جیمیسن، محمد وسیم، فہیم اشرف، خرم شہزاد اور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر پابندی کے بعد جوابی اقدام اٹھاتے ہوئے پاکستان نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) پر پابندی عائد کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلگام واقعہ پر بھارت کے اسپورٹس اسٹریمنگ چینل فینکوڈ نے ہندوستان میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی لائیو اسٹریمنگ کو معطل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ سے متعلق ویڈیوز اور میچز کی جھلکیاں ہٹادیں تھی۔ اب ردعمل میں پاکستان نے بھی بھارت پر جوابی وار کرتے ہوئے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی لائیو اسٹریمنگ بند کردی ہے۔ بھارت میں پی ایس ایل کی طرح پاکستان میں آئی پی ایل کے میچز نہیں دیکھے جاسکیں گے۔ واضح رہےکہ پاکستان میں انڈین پریمئیر لیگ کے میچز...
    بچوں کے کینسر سے آگاہی کے دن کے موقع پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مختلف سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ اس اہم تقریب کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین ایک میچ کھیلا جائے گا، جس میں دونوں ٹیمیں، میچ آفیسرز اور کمنٹیٹرز اس بیماری کیخلاف آگاہی فراہم کریں گے۔ آگاہی مہم کے تحت میچ کے آفیسرز اور کمنٹیٹرز سنہرے ربن پہنیں گے، جو بچوں کے کینسر کی علامت ہے، جبکہ کھلاڑی میدان میں خصوصی سنہری ٹوپیاں اور ربنز پہنیں گے۔ میچ میں استعمال ہونے والے اسٹمپ بھی سنہرے رنگ کے ہوں گے۔ کینسر سے متاثرہ اسٹیڈیم میں خصوصی طور پر مدعو کیے جائیں گے، اور دونوں ٹیموں...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں 7 میچ ہارنے کے بعد ملتان سلطانز ٹرافی حاصل کرنے کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ کراچی کنگز نے جمعرات کو لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کو 87 رنز سے ہرا کر پلے آف سے باہر کردیا۔ یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل: لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ بارش کی نذر، دونوں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا، جس کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں گزشتہ روز کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 11.3 اوورز...
    پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ بارش کے باعث مکمل نہ کیا جاسکا جس کے سبب دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ قبل ازیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل 10 کے اس 21 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے کھیلتے ہوئے لاہور قلندرز نے 11 اعشاریہ 3 اوورز میں 111 رنز بنائے تھے جس کے بعد بارش ہوگئی اور میچ روک دیا گیا تاہم وہ دوبارہ شروع نہ ہوسکا اور بالآخر مقابلہ ختم کردیا گیا۔ تاہم، محمد نعیم اور عبداللہ شفیق نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 29، 29 گیندوں پر...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ میں لاہور قلندرز کے فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے 19 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 210 رنز کے تعاقب میں 121 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اس میچ میں شاہین شاہ  آفریدی اور حارث رؤف نے ٹی20 کیرئیر میں 300، 300 وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجام دیا۔ شاہین آفریدی نے کیرئیر کے 216 ویں اور حارث رؤف نے 228 ویں میچ میں 300 وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجام دیا۔ مزید پڑھیں: علی ترین نے ایک مرتبہ پھر "پی ایس ایل" کے مستقبل پر سوال...
    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ ایونٹ کے 18 ویں میچ میں دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدِ مقابل ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پر تین میچز جیتنے کے بعد تیسری جبکہ ملتان سلطانز چھ میں سے ایک میچ جیت کر چھٹی پوزیشن پر ہے۔ اسکواڈ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سعود شکیل (کپتان)، فن ایلن، رائلی روسو، کوشل مینڈس (وکٹ کیپر)، مارک چیپمن، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد وسیم، محمد عامر، خرم شہزاد، ابرار احمد ملتان سلطانز: یاسر خان، محمد رضوان (کپتان)، عثمان خان (وکٹ کیپر)، کامران غلام، کرٹس کیمفر، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، محمد حسنین، عبید شاہ
    لاہور: گلبرگ پولیس نے جعلی میچ ٹکٹس فروخت کرنے والے دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان کے مطابق ملزمان ایاز احمد اور عبدالتواب خود کو ٹی سی ایس کے ملازمین ظاہر کرکے شہریوں کو جعلی ٹکٹس فروخت کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو قذافی سٹیڈیم کے مختلف گیٹس سے گرفتار کیا گیا۔  ملزم عبدالتواب کو گیٹ نمبر 15 جبکہ ایاز احمد کو فیفا گیٹ سے جعلی ٹکٹس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں جعلی میچ ٹکٹس برآمد کر لیے، جنہیں عوام میں فروخت کیا جا رہا...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملتان میں شیڈول پی ایس ایل کے میچ کو لاہور منتقل کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ملتان میں شیڈول یکم مئی کا میچ لاہور شفٹ کر دیا۔ یہ میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق میچ لاہور شفٹ ہونے سے ملتان سلطانز اپنے ہوم گراؤنڈ کے ایڈوانٹج سے محروم ہو گئی ہے۔ رولز کے تحت  کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان کو پی ایس ایل کے پانچ پانچ میچز ہوم گراؤنڈ میں کھیلنا تھے۔
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )  سیزن 10 کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے، دونوں میچز کی نئی تاریخ بھی سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق براڈ کاسٹرز کی درخواست پر پی ایس ایل کے ملتان میں شیڈول میچز کو ری شیڈول کردیا گیا ہے، یکم مئی کو شیڈول ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا میچ 6 مئی کو ہو گا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی اس کے علاوہ 10 مئی کو شیڈول ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ 11 مئی کو کھیلا جائے گا، براڈ کاسٹرز نے لاجسٹک مسائل کی وجہ سے میچز ری شیڈول کرنے کی درخواست کی۔ دوسری جانب...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے شیڈول میں رد و بدل پر غور شروع کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ایس ایل براڈکاسٹرز نے ملتان میں شیڈول 2 میچز کو ری شیڈول کروانے کی تجویز دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ ہونے کی صورت میں یکم اور 10 مئی کے میچز کو ری شیڈول کیا جاسکتا ہے۔ میچز کو ری شیڈول کرنے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کوئی علامیہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ قبل ازیں گزشتہ روز پہلگام واقعہ کے بعد پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے سبب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں موجود بھارتی براڈکاسٹرز کو...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پی ایس ایل ٹین کے ملتان کے دو ڈے میچز کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ملتان کے دن میں ہونے والے میچز رات میں کرانے پر غور کیا جارہا ہے، رات کو میچز کرانے کی وجہ سے تاریخیں تبدیل ہو سکتی ہیں۔ یکم مئی کو ملتان سلطانز اور کراچی کا دن میں میچ شیڈولڈ ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ یکم مئی کا میچ اب 6 مئی کو کرائے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔ دو مئی کو ملتان میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ شیڈولڈ ہے۔ ب فارم کیلئے نادرا دفتر جانے کا جھنجھٹ ختم
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 16ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹ سے شکست دے دی اور ایونٹ میں اپنی تیسری فتح حاصل کرلی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے 186 رنز کا ہدف 5 وکٹ کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ فاتح ٹیم کی طرف سے ڈیرل مچل نے 38 گیندوں پر 64 رنز بنائے، اس دوران انہوں نے 4 چھکے اور اتنے ہی چوکے لگائے۔ لاہور قلندرز کے دیگر بیٹرز میں عبداللّٰہ شفیق 34، فخر زمان 28، محمد نعیم 6 اور سیم بلنگز صفر رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ سکندر رضا نے ناقابل شکست 40 رنز بنائے جبکہ آصف علی 1...
    پی ایس ایل 10 کے 16ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سطالنز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر محمد رضوان الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ لاہور قلندرز میں محمد نعیم کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ٹان کرن ڈیبیو کریں گے۔ ملتان سلطانز نے تین تبدیلیاں کرتے ہوئے عاکف جاوید، محمد حسنین اور شائے ہوپ کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we...
    لاہور: پاکستان سپرلیگ کا پندرہواں میچ آج لاہور میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ رات آٹھ بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔ کراچی کنگز ڈیوڈ وارنر جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سعود شکیل کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ رواں سیزن کے دوران کراچی کنگز کی ٹیم اپنے پانچ میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے 3 میچز میں کامیابی ملی اور دو میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم رواں سیزن میں اب تک تین میچ کھیل چکی ہے جس میں سے ایک میچ میں کامیابی ملی اور دو میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
    اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف مقابلے میں عثمان خان کو گزشتہ میچ کا تھپڑ یاد آگیا،عبید شاہ وکٹ لینے کے بعد عثمان خان کی طرف جشن منانے کے لیے آئے تو وہ دور بھاگ گئے۔ 22 اپریل کو لاہور قلندر کیخلاف میچ میں ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر عبید شاہ وکٹ لینے کے بعد جذباتی ہو گئے تھے جس کے بعد وہ آئے تو وکٹ کیپر عثمان خان کے پاس ہاتھ پر ہاتھ مارنے (ہائی فائیو دینے) تھے تاہم وکٹ لینے کے بعد غصے سے بھرے عبید شاہ کا ہاتھ ان کے سر پر جا لگا تھا، اس واقعے میں عثمان خان کو معمولی چوٹیں آئیں اور وہ زمین پر گر گئے۔ تاہم انجری کے بعد بھی عثمان شاہ نے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پی ایس ایل 10 کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر براجمان ہوگئی۔ کراچی کنگز نے اپنے ہوم گراونڈ پرپہلے مرحلہ کے آخری میچ میں فتح کے بعد پوائنٹس کی تعداد 6 کرلی، دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹڈ مسلسل پانچوں میچز جیت کر10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ لیگ کے 11 ویں میچ کے بعد دو مرتبہ کی چیمپئن لاہور قلندرز 4 میچز میں دو کامیابیوں اورایک شکست کے ساتھ 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔ پشاور زلمی 4 اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر 3 میچز میں ایک ایک جیت کے ساتھ بالترتیب چوتھےاور پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ ملتان سلطانز5 میچز میں سے ایک جیت کر چھٹے نمبر پر ہے۔ سعودی عرب میں جرائم پر مزید...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 13ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ اس سے قبل ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33 رنز سے شکست دے دی ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 17 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف مکمل کرکے میچ اپنے نام کیا۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں یہ اسلام...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں میچ کے دوران ٹیچر کے اسٹیڈیم میں پیپر چیک کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گئے مقابلے میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد محض 2 وکٹوں سے فتح سمیٹی تھی۔ میچ کے دوران کیمرے کی آنکھ نے اسکول ٹیچر کو قید کیا جو اپنے بچوں کیساتھ میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں موجود تھیں اور اسوقت بچوں کے پیپرز چیک کررہیں تھی۔ مزید پڑھیں: "ملتان سلطانز کی قیمت بڑھائی تو نہیں خریدوں گا" اسکول ٹیچر کی پیپرز چیک کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے، جس پر لوگ انہیں سراہا رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: انوکھا واقعہ؛ عبید شاہ نے...
    پاکستان کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میچ کے بعد کی تقریب میں دلچسپ غلطی کر دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ رمیز راجہ نے ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ کے بعد بہترین کیچ پکڑنے کا انعام جوش لٹل کو پیش کرتے ہوئے غلطی سے پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے بجائے آئی پی ایل (انڈین پریمیئر لیگ) کہہ دیا۔ HBL PSL ❌HBL IPL ✅ Best Catch of the "HBL IPL" ~ Ramiz Raja does it again ???? pic.twitter.com/mbt2mFdGzP — Richard Kettleborough (@RichKettle07) April 23, 2025 رمیز راجہ کی زبان پھسلنے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا پر یہ موضوعِ بحث...
    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ کے 12 ویں میچ میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہیں۔ واضح رہے ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر ہے اور اس کو اپنے تینوں میچز میں شکست کا سامنا رہا ہے جبکہ لاہور قلندرز تین میں سے دو میچز جیتنے کے بعد تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ اسکواڈ: ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، یاسر خان، عثمان خان، کامران غلام، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ایشٹن ٹرنر، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عبید شاہ، جوشوا لٹل لاہور قلندرز: فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز (وکٹ...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بچوں کو بھی معلوم ہے لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف راجستھان رائلز کا میچ فکس تھا: کنوینیر راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن ایڈہاک کمیٹی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم راجستھان رائلز پر میچ فکسنگ کا الزام لگ گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن ایڈہاک کمیٹی کےکنوینیر نے راجستھان رائلز پر میچ فکسنگ کا الزام لگایا ہے، کنوینیرایڈہاک کمیٹی راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن جے دیپ نے لکھنؤ کے خلاف میچ کوفکس قراردیا۔ جے دیپ نے کہا کہ بچوں کو بھی معلوم ہے لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف راجستھان رائلز کا میچ فکس تھا،ہوم گراؤنڈ پر چند رنز درکار ہوں تو آپ کیسے ہار سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایڈ ہاک کمیٹی ریاستی حکومت...
    کراچی کنگز کے آل راؤنڈر عامر جمال پر پشاور زلمی کیخلاف میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گئے مقابلے میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد محض 2 وکٹوں سے فتح سمیٹی تھی، اس میچ میں ضابطہ اخلاق لیول 1 کی خلاف ورزی پر آل راؤنڈر عامر جمال پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔  آئی سی سی قوانین کے تحت عامر جمال کو آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا، اس قانون کے مطابق نامناسب زبان اور ارشارہ کرنے پر کھلاڑی کو جرمانہ عائد کیا جاتا ہے تاکہ آئندہ بچاجاسکے۔ مزید پڑھیں: جیت کیساتھ کراچی کنگز کے کپتان نے ٹی20...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے گیارہویں میچ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون ٹیچر کو دوران میچ گراؤنڈ میں پیپر چیک کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ میچ کے دوران جب کمیرہ خاتون پر پڑا تو وہ توجہ کا مرکز بن گئیں اور کمنٹیٹر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’ٹیچر بچوں کے پیپرز چیک کر رہی ہیں اور اگر یہ زیادہ پرجوش ہوئیں تو ایک آدھا اسٹوڈنٹ کو ویسے ہی پاس ہو جائے گا‘۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مزاحیہ تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف نے کہا کہ استاد اپنی ڈیوٹی پر سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔   View this post on...
    لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ 10 کے 11ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے ہرادیا۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پشاور زلمی نے 8 وکٹوں پر 147 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم 46 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ اننگز کے دوران صرف دو ہی چھکے لگ سکے۔ محمد حارث نے 28، الزاری جوزف نے 24، حسین طلعت نے 18 رنز بنائے جبکہ ان کے علاوہ اور کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔ عباس آفریدی اور خوشدل شاہ نے 3، 3 جبکہ عامر جمال اور میر حمزہ نے ایک ایک وکٹ لی۔کراچی کنگز نے ہدف آخری...
    پی ایس ایل 10 میں پیر کوکراچی اور پشاور زلمی کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کے دوران انکلوزر سے ایک نوعمر تماشائی میدان میں داخل ہوگیا۔ نوعمر تماشائی نے کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر سے ملنے کے بعد بابر اعظم  کے قریب جانے کی کوشش کی۔تاہم، اس سے قبل ہی سیکورٹی اہلکار وہاں پہنچ گئے اور اسے قابو کرلیا۔ بعدازاں تماشائی کو گراؤنڈ سے باہر لے جاکر قانونی کاروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔