2025-11-03@18:51:56 GMT
تلاش کی گنتی: 1357
«ہاؤسنگ سوسائٹی کی»:
قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بابراعظم کی حالیہ اننگز نے نہ صرف ان کی بیٹنگ فارم کو بحال کیا ہے بلکہ پوری ٹیم پر مثبت اثرات ڈالے ہیں۔ شاہین کے مطابق بابراعظم ایسے کھلاڑی نہیں جنہیں 2 یا 3 میچوں کی ناکامی کی بنیاد پر پرکھا جائے، وہ گزشتہ 4 سے 5 سال سے پاکستان کے لیے مستقل پرفارم کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جب آپ رنز بناتے ہیں تو جیت کا یقین ہوتا ہے، بابر اعظم اور سلمان علی آغا کی دلچسپ گفتگو اپنی پریس کانفرنس میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی میرے لیے اعزاز ہے اور بطور سینئر کھلاڑی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا...
سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر عائد پابندی کے خلاف دائر درخواست اعتراض لگا کر نمٹا دی۔ کالعدم ٹی ایل پی پر پابندی کے خلاف درخواست کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، عدالت نے قرار دیا کہ پابندی کے خلاف پہلے متعلقہ فورم سے رجوع کریں، اگر ریلیف نہیں ملتا تو پھر عدالت میں درخواست دائر کی جائے۔ قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ظفر احمد راجپوت نے ٹی ایل پی کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے جو درخواست دائر کی ہے، وہ کس سیکشن کے تحت دائر کی ہے، اس میں درخواست گزار کون ہے؟ وکیل درخواست گزار کا جواب سننے کے بعد عدالت عالیہ نے...
مظفرآباد: پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی سیاسی مفادات حاصل کرنے کی دوڑ میں آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی تاحال تاخیر کا شکار ہے۔ ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر اسمبلی میں اِن ہاؤس تبدیلی کے معاملے میں پیپلز پارٹی کی ہائی کمان نے تاحال متبادل قائد ایوان کی نامزدگی نہیں کی اور متبادل قائد ایوان کے بغیر تحریک عدم اعتماد جمع ہونے میں مسلسل تاخیر ہو رہی ہے۔ پیپلز پارٹی عددی برتری کے دعوے کے باوجود ڈیڑھ ہفتے سے اپنی برتری ثابت کرنے میں لیت و لعل کا شکار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وطن واپسی پر ہی عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ متوقع ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے اپنے ’’ویژن 2025‘‘ کے تحت آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے غیر معمولی اقدامات مکمل کرلیے ہیں۔ادارے نے نوجوانوں کو ڈیجیٹل دنیا میں بااختیار بنانے کے لیے نہ صرف 100 جدید آئی ٹی سیٹ اپس قائم کیے ہیں بلکہ مقامی معیشت اور روزگار کے نئے دروازے بھی کھول دیے ہیں۔ایس سی او کے مطابق یہ منصوبے دو برس کے مختصر ترین عرصے میں پایۂ تکمیل تک پہنچے، جن سے تقریباً 20 ملین ڈالر کے مساوی غیر ملکی زرمبادلہ حاصل ہوا۔ ادارے کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ ان آئی ٹی پارکس کے ذریعے خطے کے نوجوانوں کے لیے تربیت، روزگار اور خود انحصاری...
اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ صحافیوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ناگزیر ہے تاکہ آزادیِ صحافت کو محفوظ بنایا جا سکے، سندھ پروٹیکشن آف جرنلسٹس ایکٹ کے تحت قائم کمیشن کو مزید فعال کردار ادا کرنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ’’صحافیوں کے خلاف جرائم سے استثنیٰ کے خاتمے کے عالمی دن‘‘ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزادیِ اظہار اور حقِ گوئی جمہوری معاشروں کی پہچان اور بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو خوف و دباؤ سے آزاد ماحول فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ گورنر سندھ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں صحافیوں کے تحفظ اور...
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ آئین میں قائم مقام گورنر کا دائرہ اختیار طے ہے، قائم مقام گورنر 2015ء کے قانون کے تحت گورنر ہاؤس استعمال نہیں کر سکتا، سندھ ہائیکورٹ نے جلد بازی میں فیصلہ کر کے درخواست نمٹائی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر کی غیر موجودگی میں اسپیکر صوبائی اسمبلی کو مکمل رسائی دینے کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی درخواست پر 5 رکنی آئینی بنچ تشکیل دے دیا گیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 3 نومبر کو سماعت کرے گا۔ سندھ ہائی کورٹ نے قائم مقام گورنر کو گورنر ہاؤس کی مکمل رسائی کا حکم دیا تھا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ ہائیکورٹ کے...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر کی غیر موجودگی میں اسپیکر صوبائی اسمبلی کو مکمل رسائی دینے کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی درخواست پر 5 رکنی آئینی بنچ تشکیل دے دیا گیا۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 3 نومبر کو سماعت کرے گا۔سندھ ہائی کورٹ نے قائم مقام گورنر کو گورنر ہاؤس کی مکمل رسائی کا حکم دیا تھا۔ گورنر ہاؤس میں دفاتر کو تالہ لگانے کا معاملہ، اویس قادر شاہ عدالت پہنچ گئےگورنر سندھ کے دفتر کو تالہ لگانے پر قائم مقام گورنر سندھ اور اسپیکر سندھ اسمبلی اویس شاہ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری...
پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ رہنماؤں سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی سے جمعہ کو پارٹی کے سابق رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے، رابطہ کاری مشن میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، سبطین خان و دیگر رہنما شامل ہیں۔ شاہ محمود قریشی سے فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کی ملاقات تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ میں فواد چوہدری...
نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ کی زیر صدارت ادارہ نورحق میں ریڈ لائن بی آر ٹی کی تعمیر میں تاخیر کے سلسلے میں لائحہ عمل کی تیاری کے لیے جماعت اسلامی کی ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہورہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی اور نئے قائد اعوان کے نام پر مشاورت کی گئی۔ ایوانِ صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں آزاد کشمیر میں ممکنہ اِن ہاؤس تبدیلی سمیت سیاسی و قومی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر بات چیت ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، خطے کی مجموعی حالات، سیکیورٹی معاملات اور پارلیمانی تعاون سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کی اس ملاقات میں...
اپنے بیان میں سرفراز بگٹی نے فورسز کی بہادری، عزم اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی اداروں نے عزم استحکام کے ویژن کے تحت دہشتگردی کے خاتمے کا عملی ثبوت دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن کو خراب کرنے والوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ بھارتی سرپرستی میں چلنے نیٹ ورکس کا صفایا اولین ترجیح ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں سرفراز بگٹی نے چلتن اور بلیدہ میں مبینہ دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر اظہار اطمینان کیا۔ انہوں نے فورسز کی بہادری، عزم اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی اداروں نے عزم استحکام کے ویژن کے تحت دہشت گردی کے...
آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ نے سرکاری ملازمتوں میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے تھرڈ پارٹی ایکٹ 2021 کو بحال کرتے ہوئے بڑا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ اب تمام سرکاری محکموں، اداروں اور ذیلی تنظیموں میں گریڈ 7 سے اوپر کی تمام بھرتیاں تھرڈ پارٹی کے ذریعے، این ٹی ایس طرز پر کی جائیں گی۔ تھرڈ پارٹی ایکٹ 2021 کی بحالی عدالت عالیہ مظفرآباد نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ اس نظام کا بنیادی مقصد شفافیت، میرٹ اور اہلیت کو فروغ دینا ہے، تاکہ بھرتیوں میں جانبداری، اقرباپروری اور سیاسی اثر و رسوخ کی گنجائش ختم ہو جائے۔ عدالت نے قرار دیا کہ تمام محکمہ جات اور خودمختار ادارے آئندہ...
پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے ان خبروں پر تحفظات ظاہر کیے ہیں جن کے مطابق پاکستانی فوجی دستے غزہ بھیجے جا رہے ہیں۔ سیاسی کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے پر حکومتِ پاکستان پارلیمنٹ، عمران خان اور تمام قومی قیادت سے مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی تازہ سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور، خیبر پختونخوا کی قیادت، اور بین الاقوامی حالات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور نومنتخب وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی سے متعلق اہم فیصلے اور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ علی امین گنڈاپور کو خراجِ تحسین...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 خوارج مارے گئے جبکہ کیپٹن سمیت 6 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کرم کے علاقے دوگر میں بھارتی پراکسی فتنہ خوارج کے خلاف خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسزکی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 7 خوارج ہلاک مارے گئے۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن نعمان سلیم سمیت 6 بہادرجوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا، شہداء میں حوالدار امجد علی، نائیک وقاص احمد، سپاہی اعجازعلی ، سپاہی محمد ولید اور سپاہی محمد شہباز شامل ہیں۔ مریم نے آئمہ مساجد...
پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکا سے خام تیل کی کھیپ آج (بدھ) بلوچستان کے ساحل کے قریب سینرجیکو پاکستان لمیٹڈ کے آف شور ٹرمینل پر پہنچنے والی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ اقدام ملک کی توانائی درآمدات میں تنوع لانے اور اسلام آباد و واشنگٹن کے درمیان تجارتی تعاون بڑھانے کی سمت ایک تاریخی قدم ہے۔ 10 لاکھ بیرل امریکی خام تیل امریکی بندرگاہ ہیوسٹن سے 14 ستمبر کو روانہ ہونے والا ایم ٹی پیگاسس نامی جہاز جو سُوئز میکس کلاس ٹینکر ہے تقریباً 10 لاکھ بیرل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل لے کر آج پاکستان کے ساحلی پانیوں میں لنگر انداز ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان کا پہلی بار امریکی خام تیل درآمد کرنے کا معاہدہ، اکتوبر...
کابل سے تعلق رکھنے والے افغان خارجی دہشت گرد سطورے کا اعترافی بیان منظر عام پر، ٹی ٹی پی میں شمولیت اور ٹارگٹ کلنگ کی سازش کا انکشاف
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک اعترافی بیان سامنے آیا ہے جس میں افغان ننگر ہار کے رہائشی سطورے نے اپنی ٹی ٹی پی میں شمولیت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مخصوص شخصیات کے خلاف ٹارگٹ کلنگ کی سازش پر اعتراف کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنی ابتدائی زندگی، تعلیمی پس منظر اور کارروائیوں میں شامل افراد کے نام بیان کیے ہیں۔ اعترافی بیان کے مطابق سطورے نے گورنمنٹ کالج حضرت خان، ننگر ہار سے انٹرمیڈیٹ مکمل کیا اور بعد ازاں غزنی یونیورسٹی سے فقہ میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی۔ اس نے کابل کے مدرسے عبداللہ بن زبیر میں درسِ تدریس کا بھی ذکر کیا اور ننگر ہار میں ادویات کی ڈلیوری کے...
یونیورسٹی روڈ کی خستہ حالت کے باعث پیدا ہونے والی گرد و غبار سے شہریوں کو روزانہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے افغانستان کی صورتحال کو افہام و تفہیم سے حل پر پھر زور دیاہے جبکہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری نے یقین دلایا ہے کہ آپ کی افغانستان سے متعلق جو تجاویز اور خدشات ہیں وہ صدر مملکت تک پہنچائوں گا۔ جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین قومی اسمبلی اور سینیٹ سمیت اہم ملکی معاملات پر مشاورت مکمل۔پیر کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امیر جے یوآئی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ نیر...
آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کی کمیٹی آج صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کرے گی۔ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی میں وفاقی وزیر احسن اقبال، رانا ثنااللّٰہ اور وفاقی وزیر امیر مقام شامل ہوں گے۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سے فیصل راٹھور اور چوہدری یاسین بھی شریک ہوں گے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا وفد صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے مشاورت کرے گا، جبکہ پیپلز پارٹی ملاقات کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر کے امیدوار کا اعلان کرے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی آصف زرداری سے ٹیلیفونک گفتگو کے بعد یہ ملاقات طے ہوئی۔مزید بتایا گیا کہ پیپلز پارٹی قیادت نے چوہدری یاسین، لطیف...
— فائل فوٹو وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی ترجیح ہے۔شزا فاطمہ خواجہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت کی تعلیم، ڈیجیٹل تبدیلی اور جدت کو حکومت اور تعلیمی اداروں میں فروغ دے رہی ہے۔ کابینہ نے قومی مصنوعی ذہانت پالیسی کی منظوری دیدی: شزا فاطمہوفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے قومی مصنوعی ذہانت پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ڈیجیٹل تبدیلی کے اس سفر میں کوئی پیچھے نہ رہ جائے، آج زندگی کے ہر شعبے میں ٹیکنالوجی کا عمل دخل ہے۔شزا فاطمہ خواجہ...
لاہور میں منعقدہ اجلاس میں رہنماوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارروائیوں سے یہ تاثر پختہ ہو رہا ہے کہ یہ صرف ٹی ایل پی کیخلاف آپریشن نہیں بلکہ پورے اہلِسنت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اگر اس تاثر کو عملی اقدامات کے ذریعے ختم نہ کیا گیا تو ملک بھر سے سخت ررعمل آئے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی تمام تنظیماتِ اہلِسنت پاکستان کے اکابرین نے کہا ہے کہ اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے وعدہ کے باوجود مساجد، مدارس اور خانقاہیں کھولنے، خطباء و علماء کو رہا کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا، بلکہ مزید مساجد و مدارس کو بند کیا جا رہا ہے اور علمائے کرام کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ حکومت اہلِسنت کی مساجد...
رحیم یار خان، زیادتی کا شکار لڑکی مقدمہ درج ناہونے پر 100فٹ اونچی ٹینکی پر چڑھ گئی، خودکشی کی دھمکی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز رحیم یار خان(آئی پی ایس ) مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی با اثر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر پولیس کے رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 100 فٹ اونچی پانی کی ٹینکی پر چڑھ گئی۔ تفصیلات کے مطابق مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی 100 فٹ اونچی پانی کی ٹینکی پر چڑھ گئی اور خودکشی کرنے کی دھمکی دی جسے پولیس اور اہل خانہ نے مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی کے بعد ٹینکی سے اتارا اور اپنے ساتھ تھانے لے گئے۔ رحیم یارخان کے علاقے گلشن اقبال کی رہائشی...
رحیم یار خان: زیادتی کا شکار لڑکی مقدمہ درج ناہونے پر 100 فٹ اونچی ٹینکی پر چڑھ گئی، خودکشی کی دھمکی
رحیم یار خان میں مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی با اثر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر پولیس کے رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 100 فٹ اونچی پانی کی ٹینکی پر چڑھ گئی۔ مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی 100 فٹ اونچی پانی کی ٹینکی پر چڑھ گئی اور خودکشی کرنے کی دھمکی دی جسے پولیس اور اہل خانہ نے مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی کے بعد ٹینکی سے اتارا اور اپنے ساتھ تھانے لے گئے۔ رحیم یارخان کے علاقے گلشن اقبال کی رہائشی 24 سالہ لڑکی عائشہ نے الزام لگایا کہ بااثر ملزم دو ماہ تک پہلے اسلحے کے زور پر اور پھر ویڈیو بنا کر اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔متاثرہ لڑکی کا کہنا ہےکہ...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران نوآموز فاسٹ بولر ہرشِت رانا پر ان کے سخت رویے نے سلیکشن پر پہلے سے جاری بحث کو مزید منفی موڑ دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ ٹرافی تنازع شدت اختیار کر گیا، محسن نقوی کی ویڈیو پر بھارت برہم بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گمبھیر نے ہرشِت کو دو ٹوک انداز میں کہا کہ ’پرفارم کر، ورنہ باہر بٹھا دوں گا‘۔ یہ جملہ نہ صرف ڈریسنگ روم کے ماحول کی جھلک دکھاتا ہے بلکہ یہ تاثر بھی ابھر رہا ہے کہ ٹیم انڈیا کے اندر دباؤ اور عدم اعتماد بڑھتا جا رہا ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت ایوانِ صدر میں ہونے والے ایک اہم اجلاس کے دوران صدرِ پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی اور تحریکِ عدم اعتماد کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے خطے میں اپنی حکومت بنانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، ایوانِ صدر میں ہونے والے اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، چوہدری یاسین، لطیف اکبر، سردار یعقوب سمیت آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کے دیگر پارلیمانی رہنما شریک ہوئے۔اجلاس کے پہلے سیشن کی صدارت بلاول زرداری نے کی جبکہ دوسرا سیشن صدر آصف زرداری کی زیر صدارت ہوا، جس میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم انوارالحق کو عہدے سے ہٹانے اور نئی حکومت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور خطے کی مجموعی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی استحکام اور موجودہ عالمی چیلنجز پر بھی گفتگو کی، اس موقع پر پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ باہمی تعاون کے فروغ کے لیے مختلف پہلوؤں پر مشاورت کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن نے گفتگو کے دوران پاکستان میں جمہوری عمل کے تسلسل، سیاسی استحکام اور امن و امان کی فضا کو برقرار...
نومبر 2024میں عمران خان کی رہائی کیلئے اسٹیبلشمنٹ سے معاملات طے پا گئے تھے، شیر افضل مروت کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعوی کیا ہے کہ حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے درمیان گزشتہ سال 25 نومبر میں معاملات طے پا گئے تھے جس کے تحت عمران خان کو رہا کیا جانا تھا۔ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات 3 نومبر کو شروع ہوئے تھے جس کے لیے چار رکنی کمیٹی بنی تھی جس میں علی امین گنڈاپور، بیرسٹر گوہر، محسن نقوی اور...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف کا ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست 4 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق، یہ کیس جسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت میں سنا جائے گا۔ عدالت نے اس مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔ اسی طرح نیشنل سائبر کرائم ایجنسی، سپرنٹنڈنٹ جیل اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی فریق بنایا گیا ہے اور ان سے تحریری وضاحت مانگی گئی ہے۔ درخواست شہری غلام مرتضیٰ کی جانب سے ان کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے...
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے درمیان گزشتہ سال 25 نومبر میں معاملات طے پا گئے تھے جس کے تحت عمران خان کو رہا کیا جانا تھا۔ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات 3 نومبر کو شروع ہوئے تھے جس کے لیے چار رکنی کمیٹی بنی تھی جس میں علی امین گنڈاپور، بیرسٹر گوہر، محسن نقوی اور رانا ثناء اللہ شامل تھے، بعد میں ایک موقع پر میں بھی شامل ہو گیا۔شیرافضل مروت کے مطابق حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے درمیان کچھ باتوں پر اتفاق...
ہارورڈ یونیورسٹی میں سیاہ فام اور ہسپانوی طلبا کی شرح میں کمی، ایشیائی طلبا کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ
معروف امریکی یونیورسٹی ہارورڈ کے انڈرگریجویٹ اسکول میں 2029 کے داخلے کے لیے ہسپانوی اور سیاہ فام طلبا کی تعداد میں کمی جبکہ ایشیائی طلبا کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ہارورڈ کے انڈرگریجویٹ اسکول کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ 2029ء کی کلاس میں سیاہ فام طلبا کا 11.5 فیصد جبکہ ہسپانوی طلبا کا تناسب 11 فیصد ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ہارورڈ یونیورسٹی نے فنڈز منجمد کیے جانے پر امریکی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا میساچوسٹس میں قائم ہارورڈ کالج کے مطابق، مذکورہ تعلیمی سال کے لیے ایشیائی نژاد امریکی طلبا کا تناسب 41 فیصد ہے۔ The percentage of Harvard’s incoming class that is Hispanic fell from 16% to...
کوئٹہ سے افغان مہاجرین کے انخلا کے اثرات شہر کی پراپرٹی مارکیٹ پر نمایاں طور پر ظاہر ہونا شروع ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: افغان مہاجرین کی واپسی، آزاد کشمیر حکومت نے حتمی ٹائم فریم مقرر کر دیا نواحی علاقوں میں مکانات، پلاٹس اور کرایوں کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی دیکھی جا رہی ہے جب کہ خریداروں کی دلچسپی میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے افغان خاندان کوئٹہ کے مضافاتی علاقوں جیسے مشرقی بائی پاس، بروری، پشتون باغ، سیٹلائٹ ٹاون، خالص باوڑی، اور پشتون آباد میں آباد تھے۔ مگر حکومتوں کی جانب سے واپسی کے فیصلے کے بعد ہزاروں افغان خاندان اپنے گھروں کو فروخت کر کے افغانستان واپس جا رہے ہیں۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3 رکنی بینچ کے سامنے 16 کیسز لگے ہوئے تھے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تمام کیسز بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے لگے تھے۔ بیرسٹر گوہر کا عمر ایوب، شبلی فراز کی نشستوں پر الیکشن لڑنے کا اعلانچیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشستوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اس وقت پورے پاکستان میں 23...
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواستیں؛اسلام آباد ہائیکورٹ کا سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 24مارچ کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا حکم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواستوں پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 24مارچ کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوآئندہ ملاقات کی اجازت دینے کی ہدایت کردی،عدالت نے کہاکہ سلمان اکرم راجہ جو فہرست دیں گے ان کی ملاقات کروائی جائے،چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے آرڈر جاری کیا۔ مزید :
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقاتوں سے متعلق تمام کیسز آج لارجر بنچ میں سماعت کے لیے مقرر کر دئیے گئے۔ عدالتی فہرست کے مطابق خیبر پی کے کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت سے متعلق درخواست بھی لارجر بنچ میں سنی جائے گی۔ اسی طرح قیدی عرفان کی جانب سے بانی پی ٹی آئی جیسی جیل سہولیات فراہم کرنے کی درخواست اور عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہ کروانے پر دائر توہینِ عدالت کیسز بھی اسی بنچ کے سامنے پیش ہوں گے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس پورٹر)پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی مکمل ذیلی کمپنی کوئٹہ شپنگ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے ایک ایم آر-ٹو کلاس ٹینکر جہاز کی خریداری کے لیے میمورنڈم آف ایگریمنٹ (ایم او اے) پر دستخط کیے ہیں۔بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جمع کرائے گئے نوٹیفکیشن میں پی این ایس سی نے بتایا کہ جہاز ایم ٹی اسٹاونگر پوسائیڈن کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کی ڈیڈ ویٹ ٹنیج (ڈی ڈبلیو ٹی) 50,000 ٹن ہے۔چند روز قبل پی این ایس سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 193.115 ملین ڈالر مالیت کے تین جہاز خریدنے کی منظوری دی تھی تاکہ 2026 تک قومی بیڑے کی تعداد 30 تک پہنچائی جا سکے۔بورڈ نے تین جہازوں کی خریداری کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)داود انجینئرنگ یونیورسٹی کے طلبا کے داخلوں کی منسوخی کا معاملہ,عدالت نے درخواست گزار تین طلبا کو امتحانات میں شرکت کی مشروط اجازت دیدی۔عدالت نے درخواست گزاروں کو حلف نامے یونیورسٹی انتظامیہ کو جمع کروانے کی ہدایت کی درخواست گزار کے وکیل کاکہنا تھا کہ طلبہ کے امتحانات ہونے والے ہیں،اگر طلبا کو امتحانات میں شرکت کی اجازت نا ملی تو تعلیمی نقصان ہوگا، بغیر کسی انکوائری یا شواہد کے طلبا کے مستقل کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، انضباطی کمیٹی کی سفارشات پر سنڈیکیٹ کے فیصلے سے قبل ہی متاثرہ طلبا کا داخلہ بند کردیا گیا، متاثرہ طلبا کو انضباطی کمیٹی کے روبرو اپنا موقف پیش کرنے کا موقع تک نہیں دیا گیا، درخواست میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مظفرآباد:۔ آزاد کشمیر کا سیاسی منظرنامہ بڑی تبدیلی کے دہانے پر ہے، جہاں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے حکومت کی تبدیلی کے لیے پاور شو کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کی ہدایت پر فریال تالپور اہم سیاسی ملاقاتوں کے لیے اسلام آباد پہنچ رہی ہیں، جبکہ آزاد کشمیر میں پارٹی رہنما اور اراکین اسمبلی سرگرم ہو چکے ہیں۔باوثوق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پیپلز پارٹی کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں 27 سے زائد اراکین کی حمایت حاصل ہو چکی ہے، جس میں تین مختلف سیاسی دھڑوں سے تعلق رکھنے والے 11 ارکان بھی شامل ہیں۔ ان میں بیرسٹر گروپ کے 6، مہاجرین سیٹوں سے 3 اور فارورڈ بلاک کے 4...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے استفسار کیا ہے کہ کیا حسن مرتضیٰ پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف سازش کر رہے ہیں؟لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے حسن مرتضیٰ کے بیان پر ردعمل دیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی حسن مرتضیٰ کے بیان کو خود دیکھے گی یا ہم جواب دیں۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا حسن مرتضیٰ اپنی قیادت کےخلاف سازش کررہے ہیں؟ پیپلز پارٹی کی قیادت کو ان کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ معافی آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو مانگنی چاہیے، جن کے کنٹرول میں آپ جیسے ہارے ہوئے لوگ بھی نہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے پنجاب سے ہارے ہوئے کچھ لوگوں کو ان...
پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 7 نومبر کو مد مقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کا ٹاکرا ہانگ کانگ سپر سکسز میں ہوگا۔ ہانگ کانگ سکسز میں 12 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان، بھارت اور کویت گروپ سی میں شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ عباس آفریدی کی قیادت میں ہانگ کانگ سکسز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر چکا ہے۔ ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ 7 سے 9 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں ستمبر میں ایشیا کپ میں 3 مرتبہ مدمقابل آئی تھیں۔
مقبوضہ جموں و کشمیر اور ملک کی مختلف ریاستوں میں بھارتی حکومت کے خلاف مزاحمتی تحریکوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے وزیرِ اعظم نریندر مودی کے اس دعوے پر سوال اٹھنے لگے ہیں کہ بھارت میں شورش اور مزاحمت تقریباً ختم ہو چکی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق، اگرچہ بھارتی حکومت ملک میں عسکریت پسندی کے خاتمے کے دعوے کر رہی ہے، لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ جموں و کشمیر کے زیرِ قبضہ علاقوں میں مسلح مزاحمت میں دوبارہ شدت آئی ہے، جبکہ بھارت کی کئی دیگر ریاستوں میں بھی مرکز سے زیادہ خودمختاری اور آزادی کے مطالبات میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیے مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا مزاحمت کاروں...
کوئٹہ سے افغان مہاجرین کے انخلا کے اثرات شہر کی پراپرٹی مارکیٹ پر نمایاں ہونے لگے۔کوئٹہ کے نواحی علاقوں مشرقی بائی پاس، سیٹلائٹ ٹاؤن، نواکلی اور پشتون آبادمیں افغان مہاجرین کی بڑی تعداد گزشتہ 4 دہائیوں سے مکانات خرید کر مقیم تھی۔تاہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے فیصلے کے بعد افغان مہاجرین مکانات فروخت کرکے واپس لوٹ رہے ہیں۔جن علاقوں میں افغان مہاجرین زیادہ آباد تھے وہاں پراپرٹی کی قیمتیں 70 سے 80 فیصد گرگئی ہیں تاہم مشرقی بائی پاس، سریاب روڈ، خروٹ آباد، پشتون آباد میں پراپرٹی کے ریٹ پر 80 سے 90 فیصد اثر پڑا ہے۔دوسری جانب پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے وسطی حصے میں پراپرٹی کی قیمت کم تو نہیں...
چیئرمین سی ڈی اے سے صدر آغا خان یونیورسٹی سلیمان شہاب الدین کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی راندھاوا نے پریزیڈنٹ آغا خان یونیورسٹی ڈاکٹر سلیمان شہاب الدین، آغا خان بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین ذاکر محمود و دیگر ممبران سے منگل کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے آغا خان یونیورسٹی کے پریزیڈنٹ اور بورڈ آف ٹرسٹیز کے ممبران کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز آمد پر خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں اسلام آباد میں آغا خان یونیورسٹی کے تحت ایک جدید ترین ٹیچنگ و ٹرثری کیئر ہسپتال کے قیام کے حوالے...
مذاکرات میں ڈی جی آر ای سے رجسٹرڈ مدارس فوری کھولنے اور بیگناہ کارکنان کو فوری رہا کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے، طے پایا ہے کہ تنظیمات اہلسنت بیگناہ افراد کی فہرست مہیا کریگی۔ مذاکرات میں تنظیمات اہل سنت نے ملک میں امن وامان کی فضا ہموار کرنے اور فرقہ وارنہ ہم آہنگی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تنظیمات اہل سنت پاکستان اور اعلیٰ سطحی حکومتی وفد کے درمیان ہونیوالے اہم مذاکرات میں پاکستان بھر میں سیل کی گئی تمام مساجد فوری کھولنے اور آئندہ کوئی مسجد سیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مذاکرات میں ڈی جی آر ای سے رجسٹرڈ مدارس فوری کھولنے اور بیگناہ کارکنان کوفوری رہا کرنے...
وزیر اطلاعات پنجاب کا نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ کسی مزار کو کہیں منتقل نہیں کیا جا رہا، ٹی ایل پی دہشت کی علامت بن چکی ہے، ہمیں ووٹ بینک سے غرض نہیں، امن کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے اور اس حوالے سے سخت فیصلے کئے گئے ہیں، ٹی ایل پی کو کالعدم قراردلوانے کیلئے وفاقی حکومت کو کہہ دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور میں نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ تحریک لبیک دہشت کی علامت بن چکی ہے، کسی کی قبر کو کہیں منتقل نہیں کیا جا رہا ہے۔ مرید کے آپریشن کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 3 سویلین شہید اور 48 زخمی ہوئے، جبکہ 118...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز میزبان ٹیم کی پہلی اننگز 333 رنز پر تمام ہوگئی۔جنوبی افریقی اسپنر کیشوو مہاراج نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی بیٹنگ لائن کو اکھاڑ دیا اور 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔آج دوسرے روز کھیل کا آغاز پاکستان نے 259 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر کیا۔ سعود شکیل 42 اور آغا سلمان 10 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ دونوں بیٹرز نے پراعتماد انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا اور چھٹی وکٹ کی شراکت میں قیمتی رنز جوڑے۔سعود شکیل نے اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن زیادہ دیر کریز پر نہ رک سکے اور 66 رنز بنا...
جنوبی افریقی اسپنر کیشو مہاراج نے 7 شکار کرکے پاکستان ٹیم کو بڑا اسکور بنانے سے روک دیا۔ دوسرے روز 259 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز ہوا تو کچھ دیر مزاحمت کے بعد سلمان آغا 45 رنز بناکر مہاراج کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ سعود شکیل بھی 66 رنز پر مہاراج کا شکار بنے جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو بھی مہاراج نے ہی صفر پر بولڈ کردیا۔ بعد ازاں ایک ہی اوور میں ساجد خان (5) اور آصف آفریدی (4) کو آؤٹ کرکے وہ پاکستان کے خلاف 7 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے جنوبی افریقی بولر بن گئے۔ پاکستان ٹیم اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں صرف 74 رنز کا ہی اضافہ کرسکی۔ گزشتہ...
راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز میں 333 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان نے کھیل کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 259 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو سعود شکیل 42 اور آغا سلمان 10 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور سعود شکیل نے اپنی ففٹی مکمل کی، سلمان علی آغا 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سعود شکیل بھی 66 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود 87 جبکہ عبداللہ شفیق 57...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد رضوان کو ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کے کپتان کے عہدے سے ہٹا کر فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ اس فیصلے پر کرکٹ حلقوں اور سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آرہی ہیں۔ کئی شائقین نے محمد رضوان کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی برطرفی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ون ڈے کرکٹ میں کپتان تبدیل، اب محمد رضوان کو یہ ضرور پوچھنا چاہیے کہ ‘مجھے کیوں نکالا؟’ سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے بھی اس فیصلے پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کو اس کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رضوان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیر کی شام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاﺅس کراچی میں ملاقات کی جس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال اور سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے مابین حالیہ دنوں میں پنجاب میں پیدا ہونے والی صورتحال اور حکومتی کاروائی پرگفتگو ہوئی۔ بات چیت کے دوران افغان مہاجرین کے سندھ سے انخلا سے متعلق معاملات اور حکمت عملی بھی زیر غور آئی۔ذرائع نے بتایاکہ وزیر داخلہ نے بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی موجودہ حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے وفاقی حکومت اسے اعتماد میں لیکر قومی پالیسیاں تشکیل دے...
یونائٹیڈ جنرنلسٹس فورم جدہ کے چیئرمین جہانگیر خان کی یوم پیدائش کی سالگرہ کی تقریب بزنس کمیونٹی اور صحافی برادری بڑی دھوم دھام سے منائی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جدہ (محمد عديل) پاکستان کے صوبہ سندھ کے مردم خیز شہر سکھر اور کراچی سے تعلق رکھنے والے صحافی، یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم کے چیئرمین اور چینل 5 سعودی عرب کے بیورو چیف جہانگیر خان کی پیدائش کی سالگرہ کی تقریب جدہ میں نہایت شاندار انداز میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں پاکستانی بزنس کمیونٹی اور صحافی برادری کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی اور جہانگیر خان کو سالگرہ کی دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور جہانگیر خان کی صحافتی خدمات کے 40 سالہ سفر نشیب و فراز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں بزنس کمیونٹی کی جانب سے عقیل شہزاد آرائیں، انجم وڑائچ، حاجی عثمان، سجاد خان، عبد الخالق لک، سردار...
جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ اگر امارت اسلامی افغانستان قطر میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے تو پاکستان کی سرزمین پر مسلح کارروائی کا کوئی شرعی جواز نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے پی کے جنوبی کے امیر پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹی ٹی پی کی مسلح کارروائیاں امارت اسلامی افغانستان کے استحکام اور مفادات کے خلاف ہیں اور افغان وزراء کے مطابق امیرالمومنین ملا ہیبت اللہ کے فرمان کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ اس لیے ان کارروائیوں کو فی الفور روک دینا لازم ہے۔ اگر امارت اسلامی افغانستان قطر میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے تو پاکستان کی سرزمین پر مسلح کارروائی کا کوئی شرعی جواز...
اسلام آباد: پاکستانی سکیورٹی فورسز نے افغانستان کے پکتیکا صوبے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر انتہائی ٹارگٹڈ پریسشن سٹرائیکس کیں، جن میں گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خوارج مارے گئے۔ یہ کارروائی 17 اکتوبر کی رات کو انجام دی گئی، جسے سکیورٹی حکام نے ایک اہم اور بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ سکیورٹی اداروں نے یہ کارروائی انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کی اور تمام قیاس آرائیاں جو شہریوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کرتی ہیں، جھوٹی اور دہشت گردوں کی حمایت کے لیے پھیلائی گئی ہیں۔ سکیورٹی حکام کے مطابق گل بہادر گروپ پر سٹرائیکس میں مارے جانیوالے اہم خارجی سرغنوں میں فرمان عرف الکرامہ بھی شامل ہے اس کے علاوہ خارجی سرغنہ...
لاہور: لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرجا گھروں میں ہونے والے مسیحی دعائیہ و عباداتی پروگراموں کے موقع پر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے گرجا گھروں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔ آئی جی پنجاب کے مطابق سپروائزری افسران سیکیورٹی اقدامات کی خود نگرانی کریں اور حساس گرجا گھروں پر اضافی پولیس نفری اور سنائپرز تعینات کیے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈولفن اسکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورسز گرجا گھروں کے گرد مؤثر گشت کو یقینی بنائیں اور پولیس اہلکار ہمہ وقت...
حیدرآباد: جامشورو میں واقع لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے السینا ہاسٹل کے ایک کمرے سے ایم بی بی ایس کے فورتھ ایئر کے طالب علم کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول طالب علم کی شناخت عبداللہ سومرو کے نام سے ہوئی ہے جو جیکب آباد کا رہائشی تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ ڈی ایس پی کوٹری شاھنواز جوکھیو کے مطابق واقعے کا ہر زاویے سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ابتدائی طور پر معاملہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے تاہم حتمی نتیجہ تحقیقات مکمل ہونے اور فرانزک رپورٹ کے بعد سامنے آئے گا۔
ٹی ایل پی کے گرفتار کارکنان و قائدین کو رہا اور سیل کی گئی مساجد دوبارہ کھولی جائیں، تنظیمات اہل سنت
تنظیمات اہل سنت پاکستان کے قائدین نے ٹی ایل پی کے کارکنان کی فوری رہائی اور سیل کی گئی مساجد و مدارس کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں تنظیماتِ اہلِ سنت پاکستان کے قائدین کا ہنگامی اجلاس پیر آف مانکی شریف پیرزادہ محمد امین قادری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں قائدین نے مطالبہ کیا کہ سانحہ مریدکے پر عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے جبکہ تحریکِ لبیک اور تنظیمات اہلسنت کے بے گناہ کارکنان و قائدین کو فوری رہا کیا جائے۔ اجلاس میں اہلِ سنت کی مساجد و مدارس کو نشانے کی مذمت کی گئی جبکہ شرکا نے مینارٹی ایکٹ 2025 اور نیشنل کمیشن فار مینارٹیز کو مسترد کردیا۔ موجودہ صورت حال کے پیش نظر تنظیمات اہل سنت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) آغا خان یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ (AKU-EB) نے اپنی نیشنل ہائی اچیورز تقریب 2025 کا آغاز کراچی سے کیا۔ یہ تقریبات کی ایک سیریز میں پہلی تقریب ہے، جس کے بعد چترال اور گلگت بلتستان میں بھی تقاریب ہوں گی۔اس موقع پر سندھ، پنجاب اور آزاد جموں و کشمیر کے طلبہ کو ثانوی (SSC) اور اعلیٰ ثانوی (HSSC) امتحانات میں نمایاں کارکردگی پر سراہا گیا۔تقریب میں دیانت داری، تجسس اور خدمت کے جذبے جیسی اقدار کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ مہمانِ خصوصی ضیاء اختر، صدر دی سٹیزنز فاؤنڈیشن نے کہا کہ تعلیم خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ ہے، جو برادریوں میں تبدیلی کی لہریں پیدا کرتی ہے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
—فائل فوٹو سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ 17 اکتوبر کی رات خارجی گل بہادر گروپ کے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا، مؤثر اسٹرائیکس میں گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خوارج ہلاک کر دیے گئے۔افغانستان کے صوبے پکتیکا کے علاقوں میں موجود دہشت گرد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، انٹیلی جنس ذرائع کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق مؤثر اسٹرائیکس میں گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خوارج ہلاک ہوئے۔ پاکستان کی قندھار اور کابل میں افغان طالبان اور خوارج کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ کارروائی پاکستان نے قندھار اور کابل میں افغان طالبان اور... سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں میں اہم خارجی سرغنہ بھی شامل تھے، خوارج گل بہادر...
سیکیورٹی فورسز نے 17 اکتوبر کی رات کو ایک انتہائی ٹارگٹڈ انداز میں خارجی گل بہادر گروپ کے پکتیکا کے علاقوں میں موجود دہشتگرد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بناتے ہوئے 70 سے زیادہ خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق انٹیلیجینس ذرائع کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق ان مؤثر کارروائیوں میں خارجی گل بہادر گروپ کے 70 سے زیادہ خارجی ہلاک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: کالعدم گروپوں کی افغانستان میں موجودگی ناقابل قبول قرار، پاک افغان مذاکرات کا پہلا دور مکمل خوارجی گل بہادر گروپ پاکستان ميں دہشتگردی کی بڑی اور متعدد وارداتوں ميں ملوث ہے اور افغانستان سے پاکستان میں داخل ہو کر دہشتگردانہ حملوں میں ملوث ہے۔ سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ 17 اکتوبر کو...
چین ماڈرن وار فیئر کی یونیورسٹی ہے، پاکستان وہاں پی ایچ ڈی کا سٹوڈنٹ ہے اور بھارت ابھی پہلی جماعت میں داخلہ لینے کی کوشش کررہا ہے، تجزیہ کار عثمان شامی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار عثمان شامی نے کہا ہے کہ دوبارہ جارحیت کرنا بھارت کی خواہش تو ہے لیکن ابھی تک ان میں اتنی ہمت پیدا نہیں ہوئی،جب 10مئی کی جنگ ختم ہوئی تو ان کے آرمی اور ایئر چیف نے پاکستان کو دھمکیاں تو بہت لگائیں لیکن ایک چیز کااعتراف کیاکہ ملٹی ڈومین آپریشن ان کے لیے ایک نئی چیز ہےاور انہیں بھی یہ صلاحیت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کس کی فوج کتنی بڑی ہے ،ماڈرن وار فیئر میں اس کی اہمیت اتنی نہیں ہے بلکہ اہم بات یہ ہے کہ ٹیکنالوجی میں کون آگے ہے، اس شعبے میں چین ماڈرن وار فیئر کی یونیورسٹی ہے، پاکستان وہاں پی ایچ ڈی کا سٹوڈنٹ ہے...
پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا پنجاب حکومت کے رویئے پر تحفظات کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب حکومت کے رویئے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔صدر آصف علی زرداری نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات، خطے میں کشیدگی، پنجاب کی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں ن لیگ قیادت کے ساتھ صدر مملکت، بلاول بھٹو کی ملاقاتوں سے متعلق گفت وشنید کی گئی، سی ای سی اجلاس میں شرکا کو حکومت کے ساتھ بات چیت میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سی ای سی...
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 48 گھنٹے طویل سیز فائر کے دوران افغانستان سے خارجیوں نے پاکستان میں متعدد دہشت گرد حملے کرنے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی میں حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 100 سے زائد خوارج کو ہلاک کردیا جب کہ گل بہادرگروپ کے خارجیوں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی میں بھی کم از کم 60 سے 70 خوارج مارےگئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ایک بیان میں کہا کہ سیز فائر کے دوران افغانستان سے خارجیوں کے دہشت گرد حملےکرنے کی کوشش پر سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے جواب دیا، سکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں خارجی...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نجکاری کے عمل کو تیز کرنے اور مالی استحکام اور کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لئے پرعزم ہے۔ وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں فِچ ریٹنگز کے حکام سے ملاقات کی۔ وزیرِ خزانہ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو B- کے ساتھ مستحکم آؤٹ لک دینے پر فِچ ریٹنگز کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خزانہ نے تینوں بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کی درجہ بندی میں ہم آہنگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ نے فِچ ٹیم کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ طے پانے والے اسٹاف لیول معاہدے کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیر خزانہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے لیے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں جمعہ کی شام لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئی ہیں ۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں ۔ پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیم کل اسلام آباد کلب میں ساڑھے 12 سے ساڑھے 3 بجے تک پریکٹس کریں گی۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 20 اکتوبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو93 رنز سے شکست دی تھی ۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">رام اللہ: فلسطینی اتھارٹی نے جنگ سے تباہ شدہ غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے پانچ سالہ جامع منصوبہ پیش کر دیا ہے، جس کا مقصد علاقے کو دوبارہ آباد، مربوط اور ترقی یافتہ بنانا ہے, منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ہے اور اس پر عمل درآمد کے لیے مجموعی طور پر 65 ارب ڈالر درکار ہوں گے۔رہائش، تعلیم، صحت اور حکمرانی پر فوکسفلسطینی وزیراعظم محمد مصطفٰیٰ نے اقوامِ متحدہ کے نمائندوں اور مختلف ممالک کے سفارتی مشنوں سے ملاقات کے دوران منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ رہائش، تعلیم، صحت، روزگار، بنیادی ڈھانچے، بجلی، پانی، اور حکمرانی سمیت 18 مختلف شعبوں پر محیط ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کا ہدف ہے کہ...
لاہور ہائیکورٹ نے کیریکٹر سرٹیفکیٹ میں پولیس ریکارڈ ظاہر کرنے سے متعلق شہری کی درخواست پرڈی آئی جی آئی ٹی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے کیریکٹر سرٹیفکیٹ میں پولیس ریکارڈ ظاہر کرنے سے متعلق شہری کی درخواست پر سماعت کے دوران پولیس حکام کے طرزِ عمل پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی آئی ٹی منصورالحق رانا کو توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے تمام ذمہ دار افسران سے جامع وضاحت طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔جسٹس علی ضیا باجوہ نے منڈی بہائوالدین کے شہری درخواست گزار غلام عباس کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت انکشاف ہوا کہ پولیس حکام نے عدالت کے نام پر ایک خط جاری کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ لاہور...
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی سربراہی میں پی پی وفد کی ایک گھنٹہ طویل ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کا یقین دلایا ، دونوں جماعتوں نے پہلے کی طرح مل کر چلنے پراتفاق کرلیا ، وزیراعظم ہاوس میں ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کا وفد میڈیا سے گفتگو کئے بغیر روانہ ہوگیا۔ بڑوں کی اہم بیٹھک میں اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ، ملک احمد خان،احد خان چیمہ ، نیئربخاری،پرویزاشرف، ندیم افضل چن اور شیری رحمان شامل ہوئے ۔ مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور اتحادی جماعتوں کے معاملات پر تبادلہ خیال ہوا،پنجاب حکومت کے حوالےسے پیپلزپارٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کو حکومت پنجاب سے متعلق تحفظات دور کرنیکی یقین دہانی کرادی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے وفد کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وفد نے غزہ امن معاہدے کے حوالے سے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے جس کے ساتھ تعلقات کو ہم احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں بلاول زرداری نے حکومت پنجاب سے متعلق تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے بلاول زرداری کو پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنیکی یقین دہانی...
وزیر عظم شہباز شریف نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات میں حلیم اور نہاری کھانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیر اعظم سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں غزہ امن معاہدہ میں شرکت پر مبارکباد دی۔ملاقات میں وزیر اعظم نے حلیم اور نہاری کھانے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر گورنر سندھ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ چلیں پھر کراچی کی ایک مشہور نہاری کھانے ساتھ چلتے ہیں۔واضح رہے کہ ترجمان گورنر سندھ کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ ملاقات میں خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، امین الحق و دیگر بھی شریک تھے۔ گورنر سندھ نے وزیراعظم...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے 17 اکتوبر کے مجوزہ احتجاج سے متعلق اپنے ویڈیو پیغام میں صوبے بھر کے کارکنان کو احتجاج میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جمعے کے روز احتجاج کے حوالے سے جیل سے پیغام بھیجا ہے، جس میں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 17 اکتوبر بروز جمعہ کو احتجاج میں بھرپور انداز میں شریک ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا عمران خان کے متنازع بیان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس احتجاج کا مقصد تحریک لبیک پاکستان کے ان بے گناہ کارکنان...
وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں حکومت پنجاب سے متعلق تحفظات پر کھل کر بات ہوئی، جس پر وزیراعظم نے بلاول بھٹو کو تحفظات دور کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔ یہ ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں بلاول بھٹو کے ہمراہ پیپلز پارٹی کا ایک وفد بھی شریک تھا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی امور، باہمی تعلقات، اور حکومتی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کو نظر انداز کیے جانے اور بعض معاملات میں شراکت داری کے فقدان پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں یقین دلایا کہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو حکومت پنجاب سے متعلق تحفظات دور کرنےکی یقین دہانی کرادی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وفد نے غزہ امن معاہدے کے حوالے سے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے جس کے ساتھ تعلقات کو ہم احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔جیو نیوز کے مطابق ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پنجاب سے متعلق تحفظات وزیراعظم کےسامنے رکھے۔ وزیر اعظم نے بلاول بھٹو زرداری کو پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنےکی یقین دہانی کرائی۔ دونوں رہنماؤں...
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو یقین دلایا ہے کہ پیپلز پارٹی کے تمام تحفظات جلد دور کیے جائیں گے۔ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں سیاسی اور حکومتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزرا کی صدر زرداری سے اہم ملاقات، پیپلز پارٹی اور ن لیگ بیان بازی روکنے پر متفق پیپلز پارٹی کے وفد کی قیادت بلاول بھٹو زرداری نے کی، جبکہ وفد میں نیر بخاری، راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن اور شیری رحمٰن شامل تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو اور ان کے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کے...
—فائل فوٹو فتنہ الخوارج نے سیزفائر کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں دراندازی کی ناکام کوشش کی، جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مہمند میں پاک فوج کی کامیاب کارروائی میں 45 سے 50 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ افغان طالبان اور بھارت کا پروپیگنڈا گٹھ جوڑ بے نقابسیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پاکستان مخالف افغان جارحیت کے حوالے سے پروپیگنڈا خبریں چلا رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران کئی خوارج زخمی بھی ہوئے، مہمند میں یہ آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ آپریشن میں خوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں جاری...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر سپریم کورٹ جائیں گے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 25 مارچ کے فیصلے پر ایک دن بھی عمل نہیں ہوا، فیصلے کے مطابق منگل کو فیملی اور جمعرات کو وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی، اکتوبر 2024ء سے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوا، 10 سے زائد توہین عدالت کی درخواستیں دائر ہوئیں مگر ایک بھی نہیں سنی گئی۔ قانون کی حکمرانی سب پر لازم ہے، سب کے لیے انصاف...
پاکستان اس سال دہائیوں کی شدید ترین موسمِ سرما کا سامنا کرے گا، جب کہ ماہرین نے لا نینا کے اثرات کے باعث غیر معمولی درجہ حرارت میں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔ اقوام متحدہ اور انٹرسیکٹر کوآرڈینیشن گروپ (ISCG) کی تازہ رپورٹ کے مطابق، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی پنجاب میں درجہ حرارت معمول سے کئی ڈگری کم رہنے کا امکان ہے، جبکہ جنوبی علاقوں میں ہلکی یا معمول کی بارشیں متوقع ہیں۔ ماہرین کے مطابق لا نینا اس وقت بنتی ہے جب بحرالکاہل کے پانی کا درجہ حرارت معمول سے کم ہوجاتا ہے، جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں غیر معمولی موسمی تبدیلیاں، بارشوں اور ٹھنڈ میں اضافہ ہوتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا...
بلاول ہاؤس رائیونڈ کی سیکیورٹی کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے احتجاجی ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے خود سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جمعرات کو بلاول ہاؤس رائیونڈ پہنچے، جہاں انہوں نے اعلان کیا کہ پارٹی کارکن رات بھر بلاول ہاؤس کے باہر پہرہ دیں گے۔ رانا جمیل منج کے مطابق، پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری سیکیورٹی فراہم نہ کیے جانے پر جیالے خود حفاظتی انتظامات سنبھالیں گے۔انہوں نے بتایا کہ جمعہ کی صبح پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد بلاول ہاؤس پہنچے گی تاکہ رہنماؤں اور عمارت کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ دوسری جانب، پنجاب حکومت...
پنجاب حکومت اور لاہور پولیس نے بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی واپس لینے کی تردید کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے ذرائع سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ حکومت پنجاب نے بلاول ہاؤس لاہور اور پی پی قیادت کی کی سیکورٹی واپس لے لی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے سکیورٹی لینے کی درخواست نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ حکومت پنجاب اب سیکیورٹی دے بھی تو ہم نہیں لیں گے۔ پیپلزپارٹی ذرائع نے کہا کہ حکومت پہلے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے خاندان سے بھی سکیورٹی واپس لے چکی ہے۔ پی پی رہنما اسلم گل نے کہا کہ ن لیگ چھوٹی حرکتوں پر اتر آئی ہے سیکورٹی واپس لینا کم ظرفی ہے، پیپلز پارٹی جدوجہد والی جماعت کو سیکیورٹی کی ضرورت...
سٹی 42: بلاول ہاؤس بحریہ ٹاؤن کی سیکورٹی کا معاملہ نئے رخ پر چلا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومتی اتحادیوں میں دوریاں مزید بڑھنے لگی ہیں پنجاب حکومت نے بلاول ہاؤس بحریہ ٹاون کی سکیورٹی واپس لے لی۔بلاول ہاؤس بحریہ ٹاون پر تعینات پنجاب پولیس کے تمام اہلکاروں کو واپس بلوا لیا گیا۔ ابھی یہ خبریں گردش میں تھیں کہ لاہور پولیس کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا بلاول ہاوس کی سیکورٹی واپس لینے کی خبر حقائق کے منافی ہے۔بلاول ہاؤس کی سیکورٹی مکمل اور معمول کے مطا بق ہے۔ آغا سراج درانی کی وفات پر ملک میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر انہوں نے بتایا کہ چند اہلکار ریسٹ پر تھے جن کی جگہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ افغان طالبان اس وقت بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں، میں نہیں سمجھتا کہ یہ سیز فائر زیادہ دیر نکال پائے، افغانستان سیز فائر کی خلاف ورزی کرتا رہا تو ہمیں جواب دینا پڑےگا۔جیو نیوز کے پروگرام ' آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ' میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں 48 گھنٹے کا سیز فائر ہوا ہے، ہم پر جنگ مسلط کی جاتی ہے تو جواب دینا ہمارا حق بنتا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغان طالبان اس وقت بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں، طالبان کے فیصلے اس وقت دہلی سے اسپانسر ہو رہے ہیں، اس وقت کابل دہلی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی واپس لے لی۔سماء نیوز کے مطابق بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی دون پہلے واپس لی گئی ہے۔ جس پر پیپلزپارٹی نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔قبل ازیں پنجاب حکومت نے یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں سے بھی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ مزید :
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما سہیل آفریدی نے خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے طور پر گورنر ہاؤس پشاور میں عہدے کا حلف اٹھالیا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق حلف برداری کی تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ان سے حلف لیا، اس موقع پر صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی، پارٹی رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب کے آغاز سے قبل سہیل آفریدی وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے اپنے قریبی ساتھیوں کے ہمراہ اجتماعی دعا میں شرکت کی، دعا کے بعد وہ قافلے کی صورت میں گورنر ہاؤس روانہ ہوئے، جہاں حلف برداری کے انتظامات کیے گئے تھے۔خیال رہےکہ حلف برداری کا ماحول غیر معمولی طور پر پُرشور ثابت ہوا، تقریب کے دوران...
محمد عارف میمن ولد حاجی عبدالمجید میمن، اسپانسر کو مختیارکار لطیف آباد کا نوٹس جاری زمین پر سرکاری اراضی پر تجاوزات کا الزام،تعمیرات اور خرید و فروخت روک دی جائیں بسم اللہ سٹی ایکسٹینشن ہائوسنگ اسکیم کی زمین پر سرکاری اراضی پر تجاوزات کا الزام، مختیارکار لطیف آباد کا نوٹس جاری تفصیلات کے مطابق مختیارکار تعلقہ لطیف آباد حیدرآباد کے دفتر سے محمد عارف میمن ولد حاجی عبدالمجید میمن، اسپانسر بسم اللہ سٹی ایکسٹینشن ہاسنگ اسکیم لطیف آباد کو باضابطہ نوٹس جاری کیا گیا ہے نوٹس نمبر AM؍791مورخہ 14اکتوبر 2025کے مطابق دفتر مختیارکار کو شکایت موصول ہوئی ہے کہ بسم اللہ سٹی ایکسٹینشن اسکیم کے تحت ہونے والی تعمیرات سرکاری زمین (Flood Protection Bund Land)پر مبینہ طور پر اوورلیپ کر...
کراچی: شہر قائد میں گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے سے متصل ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے بنگلے میں 17 سالہ گھریلو ملازم کی پر اسرار طور پر گلے میں پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت رستم ولد محمد شریف کے نام سے ہوئی ہے جو اندرون سندھ کے ضلع عمرکوٹ کا رہائشی تھا۔ ایس ایچ او گڈاپ سٹی انسپکٹر سرفراز جتوئی کا کہنا ہے کہ رستم کی لاش ازار بند کی مدد سے چھت والے پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی، تاہم فوری طور پر موت کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ نوجوان نے خودکشی کی ہے یا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی پولین بلوچ نے پی ٹی وی میں تزئین و آرائش پر بہت بڑی رقم خرچ کرنے پر کہا کہ اگر لوگوں کو پنشنز نہیں مل رہی تو نئے پروجیکٹ پر اتنی بڑی رقم خرچ کرنے کی کیا ضرورت تھی؟۔ کمیٹی کے اجلاس میں اراکین کمیٹی نے کہا کہ پچھلے کچھ سالوں میں 500 سے زاید لوگوں کو پی ٹی وی میں بھرتی کیا گیا ایک خاتون ہیں جو ڈالرز میں تنخواہ لے رہی ہیں یہاں پر تنخواہیں متوازن طریقے سے نہیں دی جارہی ہیں بھاری تنخواہیں دینے کے بعد پی ٹی وی کی ویور شپ پہ کتنا فرق پڑا ہے۔ اجلاس...
سیکیورٹی فورسز ایسے علاقوں میں کارروائیاں کررہی ہیں جہاں دشمن اور دوست کی پہچان مشکل ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان
فائل فوٹو وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ایسے علاقوں میں کارروائیاں کررہی ہیں جہاں دشمن اور دوست کی پہچان مشکل ہے۔کوئٹہ میں 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ واضح دشمن کے خلاف کارروائی آسان، اندرونی صفوں میں موجود دشمن سے نمٹنا مشکل ہے۔ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سی ٹی ڈی کی استعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے، سی ٹی ڈی کےلیے 10 کروڑ روپے مختص کردیے گئے ہیں۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں شورش نہیں بلکہ علیحدگی کی نام نہاد تحریکیں ہیں، ملک دشمن عناصر کا مقصد پاکستان کو نقصان پہنچانا اور تقسیم کرنا ہے، بلوچستان میں غیر متوازن ترقی کا غلط...
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد ذوالفقار احمد انتقال کر گئے۔ شوال ذوالفقار کے والد ذوالفقار احمد کو سیالکوٹ کے نواحی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا۔ شوال ذوالفقار کے والد کچھ عرصے سے صاحب فراش تھے۔ ساتھی کھلاڑیوں، کوچنگ و مینجمنٹ اسٹاف نے شوال ذوالفقار سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ کھلاڑیوں، کوچنگ و مینجمنٹ اسٹاف نے ان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت بھی کیا۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا کیخلاف درخواست پر پی ایم ڈی سی ودیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ ہائیکورٹ میں پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ درخواست گزار نے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے 2021 میں ایم بی بی ایس مکمل کیا۔ جے ایم ڈی سی اب یونیورسٹی میں تبدیل ہوچکی ہے۔ وکیل نے کہا کہ یونیورسٹی کے مطابق پہلے یونیورسٹی کا جامعہ کراچی سے الحاق تھا۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اب علیحدہ یونیورسٹی بن...
پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد ذوالفقار احمد انتقال کر گئے۔ شوال ذوالفقار کے والد ذوالفقار احمد کو سیالکوٹ کے نواحی علاقے میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ شوال ذوالفقار کے والد کچھ عرصے سے صاحب فراش تھے۔ ساتھی کھلاڑیوں، کوچنگ و مینجمنٹ اسٹاف نے شوال ذوالفقار سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس، دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔