ریلی کے شرکاء نے متفقہ طور پر بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کی آڑ میں تحریک آزادی کشمیر اور پاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کی شدید مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیراہتمام مظفرآباد میں پاکستان کے ساتھ کشمیریوں کی وابستگی کے اظہار اور پاکستانی مسلح افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کے اظہار کیلئے ایک شاندار ریلی نکالی گئی۔ ذرائع کے مطابق ریلی میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ان کے پرجوش نعروں سے مظفرآباد کی فضا گونج اٹھی۔ ریلی کے شرکاء نے متفقہ طور پر بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کی آڑ میں تحریک آزادی کشمیر اور پاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کی شدید مذمت کی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات کی، تو آزاد کشمیر کے بزرگ و نوجوان پاکستانی عوام اور اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ مقررین نے افواج پاکستان کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر اصولی اور دوٹوک موقف اختیار کرنے پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کے واضح اور غیر متزلزل موقف سے کشمیریوں کے حوصلے مزید بلند اور انہیں اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے لیے ایک نئی توانائی فراہم ہوئی ہے۔ ریلی کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ اپنے لازوال رشتے کو کسی بھی صورت میں کمزور نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریکِ آزادی کشمیر درحقیقت پاکستان کی بقا کی جنگ ہے اور کشمیری عوام اس مقدس مشن کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ ریلی کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان اور افواج پاکستان زندہ باد کے پرجوش نعرے لگائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شرکاء نے کے ساتھ ریلی کے

پڑھیں:

کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد

فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت بظاہر طبعی لگتی ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں، :لڑکی کی رات گئے طبعیت خراب ہوئی تھی، انسٹیٹیوٹ میں اسپتال بھی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔

متعلقہ مضامین

  • وسائل پر قبضے کی جنگ: افغان طالبان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
  • آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 54 ارب روپے سے زائد فنڈز تجویز
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد